تریاق القلوب
حصہ 22
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہے کہ خود اور خوار کے لفظ کو انسان پر اس حالت میں بھی بولتے ہیں کہ جب وہ قتل
ہونے کے وقت فریاد کرتا ہے۔ اور قتل کرنے کے وقت جو ہتھیار کی آواز ہوتی ہے اُس
کا نام بھی خوار ہے۔
اور جیسا کہ ابھی ہم لکھ چکے ہیں کہ یہ پیشگوئی یعنی عجل جسدله خوار ۔ له نصب
و عذاب ۔ اپنے ان دو لفظوں کے رو سے جو خوار اور نصب ہے لیکھرام کے قتل
ہونے پر دلالت کرتی ہے اسی کے موافق خدا تعالیٰ کی تفہیم سے ہم نے وہ اشعار اور
نیز چند سطر میں نثر کی لکھی ہیں جو کتاب آئینہ کمالات اسلام کے پانچویں ضمیمہ میں درج
ہیں جن پر نظر غور کر کے ایک دانشمند سمجھ سکتا ہے کہ اُن بیانات سے صاف واضح ہوتا ہے
کہ لیکھرام اپنی طبعی موت سے نہیں بلکہ بذریعہ قتل پیشگوئی کے مفہوم کے مطابق اس
جہان فانی سے کوچ کرے گا۔ چنانچہ اس ضمیمہ کے صفحہ ۲ کی عبارت جو اس صورت موت
پر دلالت کرتی ہے یہ ہے:۔
اب میں اس پیشگوئی کو شائع کر کے تمام مسلمانوں اور آریوں
اور عیسائیوں اور د ائیوں اور دیگر فرقوں پر ظاہر کرتا ہوں کہ اگر اس شخص پر چھ برس کے عرصہ
میں آج کی تاریخ سے کوئی ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو معمولی تکلیفوں ( بیماریوں )
سے نرالا اور خارق عادت ( یعنی طبعی موتوں سے جو عادت میں داخل ہیں الگ
ہو ) اور اپنے اندر الہی ہیت رکھتا ہو (یعنی انسان سمجھ سکتا ہو کہ یہ ایک ناگہانی
آفت ہے جو دلوں پر ایک ڈرانے والا اثر کرتی ہے ) تو سمجھو کہ میں خدا تعالیٰ
کی طرف سے نہیں اور نہ اُس کی رُوح سے میرا یہ نطق ہے۔ اور اگر میں اس
پیشگوئی میں کاذب نکلا (یعنی اگر ہیبت ناک طور پر لیکھرام کی موت نہ ہوئی )
تو ہر ایک سزا بھگتنے کے لئے میں طیار ہوں اور اس بات پر راضی ہوں کہ مجھے
گلے میں رسہ ڈال کر کسی سولی پر کھینچا جائے اور باوجود میرے اس اقرار کے یہ
بات بھی ظاہر ہے کہ کسی انسان کا اپنی پیشگوئی میں جھوٹا نکلنا خود تمام رسوائیوں
سے بڑھ کر رسوائی ہے۔ زیادہ اس سے کیا لکھوں ۔ اب آریوں کو چاہیئے کہ سب
مل کر دعا کریں کہ یہ عذاب اُن کے اِس وکیل سے مل جائے“ فقط
اور صفحہ ایک کے اشعار اسی ضمیمہ میں جو لیکھرام کی صورت موت پر بلند آواز
سے دلالت کرتے ہیں یہ ہیں :۔
عجب نوریست در جان محمد
ز ظلمتها دلے آنگه شود صاف
عجب لعلی ست در کان محمد
که گردد
از محبان محمد
عجب دارم دل آن ناقصاں را
که رو تابند از خوان محمد
ندانم بیچ نفسی
در دو
عالم
که دارد شوکت و شان محمد
خدا زال سینه بیزارست صدبار
که هست از کینه داران محمد
خدا خود سوزد آن کرم دنی را
که باشد از عدوان محمد
اگر خواهی نجات از مستی نفس
بیا
در
ذیل مستان محمد
اگر خواهی که حق گوید شنایت
بشو از دل شنا خوان محمد
اگر خواهی دلیلی عاشقش باش
سرے دارم فدائے خاک احمد
بگیسوئے رسول اللہ کہ ہستم
دریں رہ گر کشندم ور بسوزند
محمد
ہست
برہان محمد
ولیم ہر وقت قربان محمد
بکار دیں نترسم از جہانے
شار روئے
نتابم رو ز ایوان محمد
که دارم رنگ ایمان محمد
تابان محمد
یسے سہل ست از دنیا بریدن
بیاد حسن
و احسان محمد
فدا شد در رهش هر ذره من
که دیدم حسن پنهان محمد
دگر استاد را نامی ندانم
که خواندم در دبستان محمد
بدیگر دلبرے کارے ندارم
مرا آن گوشته چشمے بباید
که هستم کشته آن محمد
نہ خواہم جز گلستان محمد
دل زارم
پہلویم مجوئید
من آن خوش مرغ از مرغانِ قدسم
تو جان ما منور کردی از عشق
دریغا گر دہم صد جاں دریں راہ
که بستیمش
به
دامان محمد
که دارد جا به بستان محمد
فدایت جانم اے جان محمد ۱۰۸
نباشد نیز شایان محمد
چه بیت ها بدادند این جواں را
الا اے دشمن نادان وبے راہ
که ناید کس بمیدان محمد
بترس از تیغ بران محمد
ره مولا که گم کردند
مردم
بجو
در آل
و اعوان محمد
الا اے منکر از شان محمد
هم از نور نمایان محمد
کرامت گرچہ بے نام و نشان است
بیا بنگر
ز غلمان محمد
لیکھر ام پشاوری کی نسبت ایک پیشگوئی
اب ان تمام اشعار سے اور مذکورہ بالا نثر سے صاف طور پر ظاہر ہے کہ لیکھرام کی
موت کے لئے تیغ بر ان کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور موت کی
قسم کو ہیبت ناک قسم بیان کیا گیا ہے جو معمولی موتوں سے نرالی ہے ۔ اور خود لفظ نصب
اور خوار کا بھی دلالت کرتا تھا کہ یہ موت بذریعہ قتل کے واقع ہو گی مگر تا ہم چونکہ اللہ تعالی
کو منظور تھا کہ اس پیشگوئی کو زیادہ سے زیادہ واضح کرے اس لئے اُس حکیم مطلق
نے صرف اس پیشگوئی پر ہی جس میں لفظ خوار اور نصب کا موجود ہے کفایت نہیں
کی بلکہ اس کی تشریح اور تفصیل کے لئے اور کئی الہامی پیشگوئیاں اس کے ساتھ شامل
کر دیں جن کو ہم ابھی بیان کریں گے ۔ مگر اس جگہ کمال افسوس سے لکھا جاتا ہے کہ
بعض نادانوں کا تعصب سے یہ حال ہو گیا ہے کہ اُنہوں نے اس پیشگوئی کے معنوں
کی طرف ذرہ توجہ نہیں کی اور نہ اُس شرح اور تفصیل کو دیکھا جو اس کے نیچے موجود ہے
جس میں صاف لکھا ہے کہ یہ ایک خارق عادت اور ہیبت ناک نشان ہوگا نہ معمولی
موت بلکہ اُنہوں نے کمال نا انصافی سے یہ اعتراض کر دیا ہے کہ اس پیشگوئی میں تو
صرف عذاب کا لفظ ہے اور عذاب سے موت مراد نہیں ہے لیکن ان معترضین نے
نادانی سے لفظ نصب کو جو قتل کی موت پر دلالت کرتا تھا اور خوار کے لفظ کو جو اُس
حالت پر دلالت کرتا تھا جبکہ مقتول کے مُنہ سے قتل کئے جانے کے وقت بیل کی
طرح ایک آواز نکلتی ہے نظر انداز کر دیا ہے ۔ اور اگر فرض محال کے طور پر لفظ
نصب اور خوار پیشگوئی میں نہ ہوتا اور صرف عذاب کا لفظ ہی ہوتا تب بھی وہ
موت پر ہی دلالت کرتا تھا ۔ کیونکہ جس قدر کامل عذابوں کے نمونے توریت اور
قرآن شریف میں بیان فرمائے گئے ہیں وہ سب موت کے ساتھ تھے۔ نوح کی
قوم کو عذاب ہوا وہ کیا تھا پانی کے ذریعہ سے موت تھی ۔ لُوط کی قوم کو عذاب ہوا
وہ کیا تھا پتھر برسانے سے موت تھی ۔ اصحاب الفیل کی قوم کو عذاب ہوا وہ کیا تھا
و
کنکریوں کے ذریعہ سے موت تھی ۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مخالفین کو عذاب ہوا
وہ کیا تھا تلوار کے ذریعہ سے موت تھی ۔ ایسا ہی بہت سی اُمتوں پر ان کی کثرت گناہوں
کے سبب سے عذاب ہوتے رہے وہ کیا تھے؟ سب موت تھی ۔ کیا کوئی ثابت کر سکتا ہے
کہ جو دنیا میں انبیاء کے مخالفوں پر آسمان سے عذاب نازل ہوتے رہے وہ موت کی حد
تک نہیں پہنچے تھے صرف ایسے تھے جیسے اُستاد بچوں کو جھڑ کی دیتا ہے یا کوئی خفیف سی درد
ہو جاتی ہے۔ اللہ اللہ تعصب کس قدر کمال کو پہنچ گیا ہے کہ میری دشمنی کے لئے اب
نوح کی قوم کے عذاب اور لوط کی قوم کے عذاب اور نمرود کی قوم کے عذاب اور عاد و ثمود
کے عذاب اور صالح نبی کی قوم کے عذاب اور حضرت موسیٰ کے دشمنوں پر جو عذاب
نازل ہوئے اس کے یہی معنے کئے جاتے ہیں کہ وہ لوگ مرے نہیں تھے تا کسی طرح ۱۰۹
لیکھرام کی پیشگوئی کی تکذیب کی جائے ۔ یہ لوگ تکذیب کے لئے ہر طرف ہاتھ پیر مار کر
یہ عذر بھی پیش کرتے ہیں کہ جہنم میں جو عذاب ہوگا اُس میں کہاں موت ہے۔ اس
کا جواب یہ ہے کہ تمام جہنمی اول موت کا ہی عذاب اُٹھا کر پھر جہنم تک پہنچتے ہیں۔ موت
کے بغیر جہنم میں کون گیا ۔ اور جہنم میں بھی موت ہوتی اگر خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ نہ ہوتا
کہ پھر موت نہیں ہو گی مگر باوجود اس کے خدا تعالیٰ نے جہنمیوں کو زندہ بھی نہیں کہا۔
↓
جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ اِنَّهُ مَنْ يَّأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ لَا يَمُوْتُ
فِيهَا وَلَا يَحْيي ۔ یعنی جو شخص مجرم ہونے کی حالت میں مرے گا اُس کے لئے جہنم ہے
کہ وہ اُس میں نہ مرے گا اور نہ زندہ رہے گا۔ اب دیکھو کہ جہنمی کے واسطے زندگی بھی
نہیں گو ابدی عذاب کے پورا کرنے کے لئے موت بھی نہیں ۔ ماسوا اس کے لیکھرام پر تو
اسی دنیا میں یہ عذاب کا وعدہ تھا نہ کہ آخرت میں پس یہ عذاب نوح کی قوم کے عذاب یا
ا طه : ۷۵
لوط کی قوم کے عذاب یا دوسری اُن قوموں کے عذاب سے مشابہ ہونا چاہیے جو دنیا میں
ہوئے جس عذاب سے وہ لوگ مر گئے نہ کہ جہنم کے عذاب سے جو اس دنیا کے بعد ہوگا
کس قدر تعصب ہے اور کیسے ہاتھ پیر مار رہے ہیں کہ کسی طرح خدا کے نشانوں کو خاک
میں ملاویں سو چونکہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ ان لوگوں کے نفس امارہ طرح طرح کی بیجا
حجتیں پیش کریں گے تا خدا تعالیٰ کے ایک چمکتے ہوئے نشان کو کسی طرح ٹال دیں ایسا نہ
ہو کہ وہ اُن کے دل میں اترے اور اُن کے سینہ کو خدا کی معرفت سے روشن کرے۔ اس
لئے خدائے علیم وحکیم نے کئی دفعہ کئی الہاموں میں اس پیشگوئی کو بیان فرمایا اور کھلے کھلے
طور پر اس کی تفہیم کرا کر وہ عبارتیں میری کتاب میں درج کرائیں جو ابھی لکھ چکا ہوں ۔
اب میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اس جگہ اُن دوسرے الہامات اور کشوف کا بھی
ذکر کروں جو اسی پیشگوئی کی تفصیل اور تشریح میں بیان فرمائے گئے ۔ مگر اس قدر
بیان کر دینا فائدہ سے خالی نہیں کہ ان لوگوں کا ایک یہ بھی اعتراض ہے کہ جب
ایک مرتبہ خدا تعالیٰ نے بیان فرمادیا تھا کہ لیکھر ام پر نصب اور عذاب چھ برس تک
نازل ہونے والا ہے تو دوسری پیشگوئیوں کی کیا ضرورت تھی ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ
دوسری پیشگوئیاں اس پیشگوئی کے لئے بطور تفصیل اور شرح کے ہیں تا نادان معترض
پر بکمال و تمام حجت پوری کی جائے ۔ اور اگر یہ جائز نہیں ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے بعض
الہامات کو دوسرے الہامات سے تشریح فرمادے تو یہ اعتراض خود خدا تعالیٰ کی کتاب
پر ہو گا کہ مثلاً جبکہ اُس نے سورہ اخلاص میں ایک مرتبہ فرما دیا تھا کہ قُلْ هُوَ اللهُ
أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ تو
پھر کیا ضرور تھا کہ بار بار ان مضامین کا قرآن شریف میں ذکر کرتا اور ناحق اپنے کلام کو
طول دیتا۔ اب دیکھنا چاہیے کہ یہ نادان فرقہ میری پیشگوئی پر اعتراض کر کے کس طرح
ا الاخلاص : ۲ تا ۵
خدا کی کلام قرآن شریف کو بھی مورد اعتراض ٹھہراتا ہے۔ اب ہم باقی الہامات کو جو اس
پیشگوئی کے لئے بطور تشریح ہیں ذیل میں لکھتے ہیں اور ناظرین سے توقع رکھتے ہیں جو وہ
غور سے سوچیں اور عمداً خدا تعالیٰ کے نشانوں کی تکذیب کر کے باز پرس کا نشانہ نہ بنیں۔
واضح ہو کہ پیشگوئی مذکورہ بالا کی تفصیل اور تشریح کے لئے ایک اور الہام ہے جو لیکھرام کی
موت سے قریباً پانچ سال پہلے شائع کیا گیا۔ چنانچہ وہ میرے رسالہ کرامات الصادقین
کے اخیر میں یعنی ٹائٹل پیج کے اخیر صفحہ پر آٹھویں سطر میں درج ہے اور وہ عبارت جس میں
الہام مذکور ہے یہ ہے۔ ومنها ما وعدنى ربّي واستجاب دعائي في رجل
مفسد عدو الله ورسوله المسمّى ليكهرام الفشاوري و اخبرني انه من
الهالكين۔ انه كان يسب نبي الله ويتكلم في شانه بكلمات خبيثة۔
فدعوت علیه فبشرني ربّى بموته في ست سنة۔ ان في ذالك لأية
للطالبين - یعنی میرے نشانوں میں سے جو خدا نے میری تائید میں ظاہر فرمائے وہ
پیشگوئی ہے جو میری دعا قبول ہو کر ایک فساد انگیز شخص کی نسبت جو اللہ اور رسول کا
دشمن تھا جس کا نام لیکھر ام تھا اور پشاور کے ضلع کا رہنے والا تھا مجھے بتلائی گئی اور خدا
نے اُس کے بارے میں مجھے خبر دے کر مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ اُس کو ہلاک کرے گا ۔ 10
ی شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دیا کرتا تھا اور اُس کی شان میں تو ہین کے الفاظ
بولا کرتا تھا ۔ پس میں نے اُس پر بد دعا کی اور خدا نے میری دعا قبول کر کے مجھے
خوشخبری دی اور کہا کہ میں چھ برس کی میعاد میں لیکھرام کو ہلاک کروں گا۔ اِس
پیشگوئی میں اُن لوگوں کے لئے جو خدا کے طالب ہیں ایک بڑا نشان ہے ۔ فقط
تمام ہندو اور مسلمان اور عیسائی برٹش انڈیا کے رہنے والے اس بات کے گواہ
ہیں اور خود گورنمنٹ بھی گواہ ہے جس کی خدمت میں یہ عربی پیشگوئی والی کتاب
☆
تریاق القلوب
۔
بھیجی گئی تھی کہ یہ موت کی پیشگوئی جو لیکھرام کی نسبت قریباً پانچ سال اُس کے قتل
ہونے سے پہلے کی گئی تھی اور لاکھوں انسانوں میں مشہور ہو چکی تھی اس میں بار بار
اشتہارات کے ذریعہ سے صاف صاف کہہ دیا تھا کہ یہ موت کسی معمولی بیماری سے نہیں
ہو گی بلکہ ضرور ایک ہیبت ناک نشان کے ساتھ یعنی زخم کے ساتھ اُس کا وقوعہ ہوگا اور
دلوں کو ہلا دے گا ۔ اب دیکھو کہ یہ پیشگوئی کیسے صاف صاف ال الفاظ میں بتلا رہی ہے کہ خدا
نے قطعی طور پر ارادہ کیا ہے کہ لیکھر ام کو چھ برس کی مدت تک ہولناک طرز میں ہلاک
کرے۔ اس جگہ یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ جب پہلی پیشگوئی جس میں نصب اور عذاب
کا لفظ ہے کی گئی تو نادان مخالفوں نے یہ اعتراض کرنا شروع کیا کہ عذاب کی پیشگوئی کیا
حقیقت رکھتی ہے عذاب تو در دسر سے بھی ہو سکتا ہے۔ اور ہر چند زبانی تقریروں میں
انہیں کہا گیا کہ اس جگہ عذاب سے مراد موت ہی ہے جیسا کہ نصب کا لفظ دلالت
کر رہا ہے مگر اُنہوں نے نہایت تعصب سے اعتراض کرنا نہ چھوڑا۔ قرآن شریف
کے موقع پیش کئے گئے جہاں نوح کی قوم کی نسبت اور لوط کی قوم کی نسبت اور
فرعون کی قوم کی نسبت عذاب کا ذکر تھا جس سے صریح موت مراد تھی ۔ تب بھی اُنہوں
نے نہ مانا۔ آخر خدا تعالیٰ کی جناب میں توجہ کی گئی کہ وہ ایک کھلے کھلے الہام سے لیکھرام
کی موت سے مطلع فرمادے ۔ تب خدا تعالیٰ نے وہ الہام عطا فرمایا جو اوپر لکھا
گیا ہے جس میں عربی عبارت میں بکمال تشریح و تفصیل لیکھرام کی موت کی نسبت
یہ عبارت جو رسالہ برکات الدعا کے اخیر صفحہ میں ہے کہ اس پیشگوئی کانشان دلوں کو ہلا دے گا
اس کے یہ معنے ہیں کہ اُس وقت بہت شور اُٹھے گا اور پیشگوئی خوفناک صورت میں نا گہانی طور پر
خلاف اُمید ظاہر ہوگی جس سے دل کانپ جائیں گے۔ یعنی لیکھرام کی موت دہشت ناک اور ڈراؤنی
صورت پر واقعہ ہوگی جس سے یکدفعہ غوغا بر پا ہو جائے گا اور دلوں پر چوٹ پہنچے گی ۔ منہ
پیشگوئی کی گئی ہے کہ وہ چھ برس کے اندر ہلاک کیا جائے گا ۔ لیکن اس الہام کے
بعد بھی متعصب طبیعتوں کا شور کم نہ ہوا اور اُنہوں نے کہا کہ ہمیشہ لوگ
بیماریوں سے مرتے ہی ہیں اور صحت بھی پاتے ہیں یہ کچھ پیشگوئی نہیں اور ظلم
کی راہ سے یہ خیال نہ کیا کہ بے شک موت کا سلسلہ جاری تو ہے مگر یہ کسی
انسان کے اختیار میں نہیں کہ کسی کی موت کے لئے کوئی تاریخ اور مدت مقرر
کر سکے مگر پھر بھی متعصب اخباروں نے شور مچایا کہ یہ پیشگوئی گول مول ہے
اور ہر چند سمجھایا گیا کہ اب تو الہام کے ذریعہ سے صریح لفظوں میں موت کی
خبر دی گئی مگر وہ ظلم کی راہ سے لوگوں کو دھو کے دیتے رہے اور کہتے رہے کہ
موت کا سلسلہ بھی تو انسانوں کے لئے جاری ہے ۔ اِس میں ہیبت ناک نشان
کونسا ہے ۔ چنانچہ انیس ہند میرٹھ نے جو ہندوؤں کی طرف سے میرٹھ میں
ایک اخبار نکلتا ہے اپنے پر چہ ۲۵ / مارچ ۱۸۹۳ء میں یہی اعتراض کیا اور یہ
لکھا کہ ایسی پیشگوئی مفید نہیں ہوگی اور اس میں شبہات باقی رہ جائیں گے ۔
مگر چونکہ مجھ کو اللہ تعالیٰ نے اپنے متواتر الہامات سے بخوبی سمجھا دیا تھا کہ
اس پیشگوئی سے موت ہی مراد ہے اور موت بھی قتل کی موت اور ہیبت ناک
موت ۔ اِس لئے میں نے ایڈیٹر انیس ہند میرٹھ کو بھی وہ دندان شکن
جواب دیا جس کو میں نے اپنے رسالہ برکات الدعا کے ٹائٹل پیچ کے
صفحوں میں اُنہی دنوں میں پیشگوئی کے وقوع سے قریبا پانچ سال پہلے
شائع کر دیا ہے ۔ میں منا سب دیکھتا ہوں کہ وہ جواب جو قتل لیکھر ام سے
ایک زمانہ دراز پہلے میرے رسالہ برکات الدعا کے ٹائٹل پیج پر چھپ کر
شائع ہو چکا ہے اس جگہ اس رسالہ میں سے نقل کر دوں ۔سو وہ یہ ہے۔
نمونہ دعائے مستجاب
انیس ہند میرٹھ اور ہماری پیشگوئی پر اعتراض
اس اخبار کا پرچہ مطبوعہ ۲۵ مارچ ۱۸۹۳ ء جس میں میری اس پیشگوئی کی نسبت جو
لیکھرام پشاوری کے بارے میں میں نے شائع کی تھی کچھ نکتہ چینی ہے مجھ کو ملا ۔ مجھے معلوم
ہوا ہے کہ بعض اور اخباروں پر بھی یہ کلمۃ الحق شاق گذرا ہے اور حقیقت میں میرے لئے
خوشی کا مقام ہے کہ یوں خود مخالفوں کے ہاتھوں اس کی شہرت اور اشاعت ہو رہی ہے۔
سو میں اس وقت اس نکتہ چینی کے جواب میں صرف اس قدر لکھنا کافی سمجھتا ہوں کہ
جس طور اور طریق سے خدا تعالیٰ نے چاہا اسی طور سے کیا میرا اس میں دخل نہیں ۔ ہاں
یہ سوال کہ ایسی پیشگوئی مفید نہیں ہوگی اور اس میں شبہات باقی رہ جائیں گے اس
اعتراض کی نسبت میں خوب سمجھتا ہوں کہ یہ پیش از وقت ہے۔ میں اس بات کا خود
اقراری ہوں اور اب پھر اقرار کرتا ہوں کہ اگر جیسا کہ معترضوں نے خیال فرمایا ہے
پیشگوئی کا ماحصل آخر کار یہی نکلا کہ کوئی معمولی تپ آیا یا معمولی طور پر کوئی درد ہوا
یا ہیضہ ہوا اور پھر اصلی حالت صحت کی قائم ہوگئی تو وہ پیشگوئی متصور نہیں ہوگی اور
بلا شبہ مکر اور فریب ہوگا کیونکہ ایسی بیماریوں سے تو کوئی بھی خالی نہیں ۔ ہم سب کبھی نہ
کبھی بیمار ہو جاتے ہیں ۔ پس اس صورت میں بلاشبہ میں اُس سزا کے لائق ٹھہروں گا
جس کا ذکر میں نے کیا ہے لیکن اگر پیشگوئی کا ظہور اس طور سے ہوا کہ جس میں قہر الہی کے
نشان صاف صاف اور کھلے کھلے طور پر دکھائی دیں تو پھر سمجھو کہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے ۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ پیشگوئی کی ذاتی عظمت اور ہیت
دنوں اور وقتوں کے مقرر کرنے کی محتاج نہیں ۔ اِس بارے میں تو زمانہ
ہے۔
نزول عذاب کی ایک حد مقرر کر دینا کافی ہے پھر اگر پیشگوئی فی الواقع
ایک عظیم الشان ہیبت کے ساتھ ظہور پذیر ہو تو وہ خود دلوں کو اپنی طرف کھینچ
لیتی ہے اور یہ سارے خیالات اور نکتہ چینیاں جو پیش از وقت دلوں میں پیدا
ہوتی ہیں ایسی معدوم ہو جاتی ہیں کہ منصف مزاج اہل الرائے ایک انفعال
کے ساتھ اپنی رایوں سے رجوع کرتے ہیں ۔ ماسوا اس کے یہ عاجز بھی تو
قانون قدرت کے تحت میں ہے ۔ اگر میری طرف سے بنیاد اس پیشگوئی کی
صرف اسی قدر ہے کہ میں نے صرف یا وہ گوئی کے طور پر چند احتمالی بیماریوں
کو ذہن میں رکھ کر اور اٹکل سے کام لے کر یہ پیشگوئی شائع کی ہے تو جس
شخص کی نسبت یہ پیشگوئی ہے وہ بھی تو ایسا کر سکتا ہے کہ ان ہی اٹکلوں کی بنیاد
پر میری نسبت کوئی پیشگوئی کر دے بلکہ میں راضی ہوں کہ بجائے چھ برس کے
جو میں نے اُس کے حق میں میعاد مقرر کی ہے وہ میرے لئے دس برس لکھ
دے ۔ لیکھرام کی عمر اس وقت شاید زیادہ سے زیادہ تمیں برس کی ہوگی اور
وہ ایک جوان قوی ہیکل عمدہ صحت کا آدمی ہے اور اِس عاجز کی عمر اس وقت
پچاس برس سے کچھ زیادہ ہے اور ضعیف اور دائم المرض اور طرح طرح
کے عوارض میں مبتلا ہے ۔ پھر باوجود اس کے مقابلہ میں خود معلوم ہو
جائے گا کہ کونسی بات انسان کی طرف سے ہے اور کونسی بات خدا تعالیٰ
کی طرف سے ۔ اور معترض کا یہ کہنا کہ ایسی پیشگوئیوں کا اب زمانہ نہیں ہے“ ایک
معمولی فقرہ ہے جو اکثر لوگ منہ سے بول دیا کرتے ہیں میری دانست میں تو مضبوط
اور کامل صداقتوں کے قبول کرنے کے لئے یہ ایک ایسا زمانہ ہے کہ شاید اس کی نظیر
پہلے زمانوں میں کوئی بھی نہ مل سکے ۔ ہاں اس زمانہ سے کوئی فریب مخفی نہیں رہ سکتا مگر
یہ تو راستبازوں کے لئے اور بھی خوشی کا مقام ہے کیونکہ جو شخص فریب اور سچ میں فرق
کرنا جانتا ہے وہی سچائی کی دل سے عزت کرتا ہے اور بخوشی اور دوڑ کر سچائی کو قبول
کر لیتا ہے اور سچائی میں کچھ ایسی کشش ہوتی ہے کہ وہ آپ قبول کر ا لیتی ہے۔ ظاہر ہے
کہ زمانہ صد ہا ایسی نئی باتوں کو قبول کرتا جاتا ہے جو لوگوں کے باپ دادوں نے قبول
نہیں کی تھیں ۔ اگر زمانہ صداقتوں کا پیاسا نہیں تو پھر کیوں ایک عظیم الشان انقلاب
اس میں شروع ہے۔ زمانہ بیشک حقیقی صداقتوں کا دوست ہے نہ دشمن اور یہ کہنا کہ
زمانہ عقلمند ہے اور سیدھے سادے لوگوں کا وقت گزر گیا ہے یہ دوسرے لفظوں میں
زمانہ کی مذمت ہے ۔ گویا یہ زمانہ ایک ایسا بد زمانہ ہے کہ وہ سچائی کو واقعی طور پر سچائی
پا کر پھر اس کو قبول نہیں کرتا ۔ لیکن میں ہرگز قبول نہیں کروں گا کہ فی الواقع ایسا ہی
ہے کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ زیادہ تر میری طرف رجوع کرنے والے اور مجھ سے
فائدہ اُٹھانے والے وہی لوگ ہیں جو نو تعلیم یافتہ ہیں جو بعض اُن میں سے بی اے
یہ حق اور باطل کا مقابلہ لیکھرام کی اُس پیشگوئی سے جو اُس نے میری نسبت کی تھی بڑی صفائی سے
ظاہر ہو گیا ہے کیونکہ لیکھرام نے میری نسبت ۱۸۹۲ عیسوی میں یہ اشتہار دیا تھا کہ یہ شخص
تین برس کے عرصہ میں ہیضہ سے مر جائے گا سو مدت ہوئی کہ اُس کی پیشگوئی کی میعاد گذر گئی اور
میں بفضلہ تعالیٰ زندہ سلامت موجود ہوں مگر میری پیشگوئی نے جس کی چھ سال کی میعاد تھی
ایسے وقت میں اُس کو اجل کا پیالہ پلا دیا کہ ابھی اڑھائی سال پیشگوئی میں سے باقی تھے۔ منہ