تریاق القلوب

حصہ 23

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور ایم اے تک پہنچے ہوئے ہیں اور میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ یہ تو تعلیم یافتہ لوگوں کا ۱۱۲
گروہ صداقتوں کو بڑے شوق سے قبول کرتا جاتا ہے اور صرف اسی قدر نہیں بلکہ ایک
نو مسلم اور تعلیم یافتہ یوریشین انگریزوں کا گروہ جن کی سکونت مدراس کے احاطہ میں
ہے ہماری جماعت میں شامل اور تمام صداقتوں پر یقین رکھتے ہیں ۔ اب میں خیال
کرتا ہوں کہ میں نے وہ تمام باتیں لکھ دی ہیں جو ایک خدا ترس آدمی کے سمجھنے کے
لئے کافی ہیں ۔ آریوں کا اختیار ہے کہ میرے اس مضمون پر بھی اپنی طرف سے جس
طرح چاہیں حاشیے چڑھا ئیں مجھے اس بات پر کچھ بھی نظر نہیں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ
اس وقت اس پیشگوئی کی تعریف کرنا یا مذمت کرنا دونوں برابر ہیں اگر یہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے اور میں خوب جانتا ہوں کہ اُسی کی طرف سے ہے تو ضرور ہیبت ناک
نشان کے ساتھ اس کا وقوعہ ہوگا اور دلوں کو ہلا دے گا۔ اور اگر اُس کی طرف سے
نہیں تو پھر میری ذلت ظاہر ہوگی اور اگر میں اُس وقت رکیک تاویلیں کروں گا تو یہ
اور بھی ذلت کا موجب ہوگا ۔ وہ ہستی قدیم اور وہ پاک و قدوس جو تمام اختیارات
اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے وہ کا ذب کو کبھی عزت نہیں دیتا۔ یہ بالکل غلط بات ہے کہ
لیکھرام سے مجھ کو کوئی ذاتی عداوت ہے مجھ کو ذاتی طور پر کسی سے بھی عداوت نہیں
بلکہ اس شخص نے سچائی سے دشمنی کی اور ایک ایسے کامل اور مقدس کو جو تمام سچائیوں کا
چشمہ تھا تو ہین سے یاد کیا۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اپنے ایک پیارے کی دنیا
میں عزت ظاہر کرے ۔ والسلام على من اتبع الهدى -
پھر عین اسی وقت میں جبکہ میں انیس ہند میرٹھ کے اعتراض کا جواب
رہ لیکھرام کے قتل کئے جانے کی مجھے
لکھ رہا تھا رات کے وقت دوبارہ لیکھرام ۔
خبر دی گئی ۔ چنانچہ اسی برکات الدعا کے اخیری صفحہ ٹائٹل پیچ کے

حاشیہ پر وہ خبر درج ہے اور وہ یہ ہے:۔
لیکھر ام پشاوری کی نسبت ایک اور خبر
آج جو ۲ را پریل ۱۸۹۳ء مطابق ۱۴ / ماه رمضان ۳۱۰ ا ھ ہے صبح کے وقت
تھوڑی سی غنودگی کی حالت میں میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع مکان میں بیٹھا ہوا
ہوں اور چند دوست بھی میرے پاس موجود ہیں اتنے میں ایک شخص قوی ہیکل
مہیب شکل گویا اُس کے چہرہ پر سے خون ٹپکتا ہے میرے سامنے آ کر کھڑا ہو گیا۔ میں
نے نظر اُٹھا کر دیکھا تو مجھے معلوم ہو مجھے معلوم ہوا کہ وہ ایک نئی خلقت اور شمائل کا شخص ہے گویا
انسان نہیں۔ ملائک شداد غلاظ میں سے ہے اور اُس کی ہیبت دلوں پر طاری تھی اور
میں اُس کو دیکھتا ہی تھا کہ اُس نے مجھ سے پوچھا کہ لیکھرام کہاں ہے اور ایک اور
شخص کا نام لیا کہ وہ کہاں ہے تب میں نے اُس وقت سمجھا کہ یہ شخص ا کہ یہ شخص لیکھرام اور
اُس دوسرے شخص کی سزا دہی کے لئے مامور کیا گیا ہے۔ ہے ۔ مگر مجھے مجھے معلوم نہیں رہا کہ
وہ دوسرا شخص کون ہے۔ ہاں یہ یقینی طور پر یاد رہا ہے کہ وہ دوسرا شخص اُنہی چند
آدمیوں سے تھا جن کی نسبت میں اشتہار دے چکا ہوں اور یہ یکشنبہ کا دن اور
بجے صبح کا وقت تھا فالحمد لله علی ذالک۔
☆
یہ اب تک معلوم نہیں کہ یہ شخص کون ہے۔ منہ ہے۔منه
یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ اتوار کے دن لوگ صبح کو اُٹھتے ہی کہیں گے کہ اب
لیکھرام دنیا میں کہاں ہے کیونکہ شنبہ کو لیکھر ام مقتول ہوکر اور آتش سوزاں سے خاکستر ہو کر
بے نام و نشان رہ جائے گا اور یکشنبہ کو اُس کی زندگی کا تمام قصہ خواب و خیال ہو جائے گا۔
حریفی که در شنبه میداشت جاں بیک شنبه از وے نماند نشاں
کجا هست امروز آں لیکھرام بیک شنبه گویند هر خاص و عام

پھر جب یقینی اور قطعی طور پر یہ امر فیصلہ پا گیا کہ میری دعا کے قبول ہونے پر آسمان
پر یہ قرار پا چکا ہے کہ لیکھر ام ایک دردناک عذاب کے ساتھ قتل کیا جائے گا تو میں نے اسی
کتاب بركات الدعا کے صفحہ ۲۸ میں سید احمد خاں صاحب کے سی۔ایس ۔ آئی کو مخاطب
کر کے چند شعروں میں اُن پر ظاہر کیا کہ اگر دعا کے قبول ہونے میں آپ کو شک ہے تو
آپ منتظر رہیں کہ جو سیدہ رہیں کہ جو لیکھرام کی نسبت میں نے دعا کی ہے کس طور پر اس کی قبولیت ظاہر
ہوتی ہے۔ اور میں نے اس کتاب برکات الدعا کے صفحہ ۲ و ۳ و ۴ کی طرف اُن کو توجہ
دلائی۔ اور شعر کے نیچے ان صفحات کے نشان لکھ دیئے ۔ چنانچہ وہ اشعار یہ ہیں:۔
روئے دلبر از طلبگاران نمی دارد حجاب می درخشد در خورو می تابد اندر ماهتاب
لیکن آں روئے حسین از غافلاں ماند نہاں عاشقی باید که بردارند از بهرش نقاب
دامن پاکش ز نخوتها نمی آید بدست بیچ راہے نیست غیر از عجز و درد و اضطراب
بس خطرناک است راه کوچه یار قدیم جال سلامت بایدت از خودرویها سر بتاب ۱۱۳
تا کلامش فهم و عقل ناسزایاں کم رسد هر که از خود گم شود او یا بد آن راه صواب
مشکل قرآں نہ از ابناء دنیا حل شود ذوق آن میداند آن مستے کہ نو شد آن شراب
اے کہ آگاہی ندادندت از انوار دروں در حق ما ہر چہ گوئی نیستی جائے عتاب
از سر وعظ و نصیحت این سخنها گفته ایم تا مگر زیں مرہمے بہ گردد آں زخم خراب
از دعا کن چاره آزار انکار دعا چوں علاج مے زمے وقت خمار والتہاب
بدیں عمر میداشت طبعے درشت نه انساں کہ دست خدایش بکشت
غرض فرشتہ جو یکشنبہ کی صبح میں خونی آنکھوں کے ساتھ نظر آیا یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ
وہ شنبہ کو لیکھرام کو قتل کر کے یکشنبہ کو اپنی خونی آنکھیں دُنیا کو دکھائے گا یعنی یکشنبہ کی صبح ہوتے
ہی عام طور پر شور پڑ جائے گا کہ لیکھرام مقتول ہونے کی حالت میں اس دنیا سے گذر گیا۔ منہ

☆
تریاق القلوب
اے کہ گوئی گر دعا ہا را اثر بودے کجاست سوئے من بشتاب بنمایم ترا چون آفتاب
ہاں مکن انکار زیں اسرار قدرتہائے حق قصہ کو تہ کن بہ میں از ما دعائے مستجاب
دیکھو صفحہ ۲-۳-۴ سر ورق رساله برکات الدعا
☆
اب یہ بھی جاننا چاہیے کہ اس پیشگوئی کی وضاحت صرف اس حد تک ہی نہیں کہ
اس میں لیکھرام کی موت کی خبر دی گئی اور نیز یہ بھی کہا گیا کہ معمولی بیماریوں کے ذریعہ
سے موت نہیں ہو گی بلکہ ہیبت ناک نشان کے ساتھ موت ہوگی اور تیغ بر ان کے ذریعہ
سے موت ہو گی بلکہ اس کے ساتھ کی ایک دوسری پیشگوئی میں موت کا دن اور تاریخ
بھی بتلائی گئی ہے جیسا کہ میری کتاب کرامات الصادقین کے صفحہ ۵۴ میں اسی بارے
میں ایک عربی شعر ہے جو قریباً چار سال واقعہ قتل لیکھرام سے پہلے رسالہ مذکورہ میں
چھپ کر تمام قوموں میں شائع ہو چکا ہے۔ یہ وہی شعر ہے جس پر ہندو اخباروں نے
اس شعر میں سید احمد خاں صاحب کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ آپ جو اس بات سے منکر ہیں
جو دعائیں قبول ہوتی ہیں یہ آپ کا خیال سراسر غلط ہے اس پر دلیل یہ ہے کہ میں نے دعا کی ہے کہ
لیکھر ام قتل کی موت سے چھ برس کے اندر مارا جائے اور خدا نے مجھے اطلاع دے دی ہے کہ وہ دعا
قبول ہوگئی ہے اور نیز یہ کہ سید احمد خاں اخیر نتیجه تک زندہ رہ کر بچشم خود دیکھ لے گا کہ دعا کے مطابق
لیکھرام چھ برس کے اند ر قتل کیا گیا۔ چنانچہ سید احمد خاں صاحب فوت نہ ہوئے جب تک کہ چھ مارچ
۱۸۹۷ء آ گیا جس میں شنبہ کے دن لیکھر ام مارا گیا۔ منہ
پرچہ اخبار سماچار میں جو ایک ہندو پرچہ ہے لکھا ہے کہ ہمارا ماتھا تو اُسی وقت ٹھنکا تھا جب
مصنف موعود مسیحی نے اپنی کتاب میں عام اعلان کیا تھا کہ لیکھرام عید کو مارا جائے گا۔ دیکھو پر چہ اخبار
سما چار صفحہ لیکن یاد رہے کہ اس ایڈیٹر نے اس بیان میں غلطی کھائی ہے کہ ہم نے لیکھرام کے قتل
کئے جانے کے لئے عید کا دن پیشگوئی کے رو سے بتلایا تھا بلکہ جیسا کہ اس شعر سے ظاہر ہوتا
ہے کہ جو ہم نے متن میں لکھ دیا ہے عید کے بعد کا دن شعر میں بتلایا گیا تھا۔ چونکہ اس شعر کی
پیشگوئی کو صد ہا لوگوں پر زبانی طور پر ظاہر کیا گیا تھا اس لئے ہندوؤں میں بھی اس کی شہرت

لیکھرام کے قتل کے وقت زور دیا تھا اور گورنمنٹ میں اس کو پیش کیا تھا اور یہ شور مچایا تھا
کہ اگر اس پیشگوئی کرنے والے کی واقعہ قتل لیکھرام میں سازش نہیں ہے تو کیوں اور
کن وسائل سے اطلاع پا کر لیکھرام کے مارے جانے سے چار برس پہلے اس شخص نے
مشہور کیا کہ وہ عید کے دِن مارا جائے گا اور وہ شعر یہ ہے جو کرامات الصادقین کے
صفحہ ۵۴ میں درج ہے۔
وبشرني ربّى وقال مُبشِّرا ستعرف يوم العيد و العيد اقرب
یعنی میرے خدا نے ایک پیشگوئی کے پورا ہونے کی مجھے خوشخبری دی اور خوشخبری دے کر
ہو چکی تھی ۔ لہذا اس ہندو ایڈیٹر نے کسی قدر غلطی کے ساتھ اس شعر کی پیشگوئی کو یاد رکھا اور پھر
جب لیکھر ام قتل کیا گیا تو گورنمنٹ عادلہ کے اکسانے کے لئے پیش کر دیا۔ اس شعر میں جو
لفظ ستعرف يوم العید ہے بعض نادانوں نے اس پر یہ اعتراض کیا ہے کہ اس میں پیشگوئی کا
تو کچھ ذکر نہیں صرف عید کے دن کا ذکر ہے۔ لیکن سخت افسوس ہے کہ اگر ان کو کچھ بھی عربی کا علم
ہوتا تو ایسا نہ کہتے کیونکہ پہلے مصرع میں صاف لکھا ہے کہ وبشرنی رہی۔ اور یہ لفظ ہمیشہ
پیشگوئی کے لئے آتا ہے۔ ماسوا اس کے اگر عید کے لفظ سے معمولی عید کا دن ہی مراد ہو تو یہ معنے
ہوں گے کہ تجھے عید کے دن کے آنے کی پیش از وقت تیرا رب خوشخبری دیتا ہے اور جب عید
آئے گی تو تو اُس کو پہچان لے گا اور عید عید کے ساتھ ملی ہوئی ہوگی ۔ اب دیکھو کہ ان معنوں میں
کس قدر بیہودہ باتیں اور مفاسد جمع ہیں ۔ اول عید کی نسبت جو ایک معمولی دن ہے پیشگوئی
کرنا۔ اور پھر اس معمولی عید میں کونسی بار یک حقیقت ہے جس کے پہچاننے کی ضرورت ہوگی
وہ تو پہلے ہی پہچانا ہوا دن ہے۔ اور پھر اس کے کیا معنے کہ عید عید کے ساتھ ملی ہوئی ہوگی ۔ ملنے کا
لفظ تو متغائر چیزوں کو چاہتا ہے جن کا مقابلہ دکھلا نا ضروری ہے۔ اب جبکہ عید ایک ہی چیز ہے
تو دوسری چیز کونسی ہوئی جس کے ساتھ مقابلہ ہوا۔ منہ

ال
روحانی خزائن جلد ۱۵
تریاق القلوب
کہا کہ تو عید کے دن کو پہچانے گا جبکہ نشان ظاہر ہوگا اور عید کا دن نشان کے دِن سے
بہت قریب اور ساتھ ملا ہوا ہوگا۔ اس پیشگوئی کے سمجھنے میں ہندو اخباروں سے یہ غلطی
ہوئی ہے کہ انہوں نے یہ سمجھ لیا کہ گویا یہ خبر دی گئی ہے کہ لیکھرام عید کے دن قتل ہوگا
حالانکہ شعر مذکور میں صاف یہ فقرہ ہے کہ عید اُس دن سے اقرب ہوگی ۔ یعنی بہت
نزدیک ہوگی اور اُس دن میں اور عید کے دن میں کوئی فاصلہ نہیں ہوگا اور ایسا ہی ظہور میں
آیا کیونکہ عید یکم شوال کو جمعہ کے روز ہوئی اور لیکھرام دوسری شوال کو ہفتہ کے دن
مارچ ۱۸۹۷ء میں مارا گیا۔ اسی کے مطابق جو الہامی شعر میں مندرج تھا کہ لیکھرام
کے مارے جانے کا دن عید کے دن کے ساتھ ملا ہوا ہوگا اور درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہوگا۔
اور الہامی شعر سے ظاہر ہے کہ اس شعر میں صاف لفظوں میں بیان کر دیا گیا تھا کہ
دوسری شوال کو ہفتہ کے دن لیا کے دن لیکھر ام قتل کیا جا ۔ امل کیا جائے گا اور در حقیقت یہ تمام بہ ت یہ تمام بیان اجمالی طور پر
اس پیشگوئی میں موجود تھا کہ عجل جسد له خوار کیونکہ گوسالہ سامری ہاتھوں سے
کاٹا گیا تھا۔ پس چونکہ مشبہ اور مشبہ بہ میں واقعات کا تماثل ضروری ہے۔ اس لئے ماننا
پڑا کہ لیکھرام جس کو عجل سامری سے مشابہت دی گئی ہے ہاتھوں سے کاٹا جائے اور چونکہ
عجل سامری کے کاٹے جانے کا دِن شنبہ کا دن تھا اور یہودیوں کی ایک عید بھی تھی ۔ لہذا
پیشگوئی کی مشابہت کے پورا کرنے کے لحاظ سے ضروری ہوا کہ اس واقعہ کے قریب
ایک عید ہو اور شنبہ کا دن بھی ہو۔ سو یہ پیشگوئی اس ضرورت مماثلت کی وجہ سے ان تمام
واقعات کی طرف سے اشارہ کر رہی تھی جو گوسالہ سامری کو پیش آئی تھی یہاں تک کہ جیسا
کہ گوسالہ سامری ٹکڑے ٹکڑے کر کے جلایا گیا تھا ایسا ہی لیکھرام کے ساتھ معاملہ ہوا
کیونکہ اول قاتل نے اُس کی انتڑیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا پھر ڈاکٹر نے اُس کے زخم کو

چھری کے ساتھ زیادہ کھولا ۔ پھر اُس کی لاش پر ڈاکٹری امتحان کی چھری چلی ۔ غرض
گوسالہ سامری کی طرح تین مرتبہ انسانوں کے ہاتھوں نے اُس کو ٹکڑے ٹکڑے کیا اور
پھر وہ عجل سامری کی طرح جلایا گیا اور پھر عجل سامری کی طرح دریا میں ڈالا گیا ۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ جو کچھ اس سامری گوسالہ کے ساتھ ہوا وہ سب کچھ لیکھرام کے
ساتھ ہوا۔ یہاں تک کہ خدا نے چاہا کہ عید کا دن اور شنبہ کا روز بھی گوسالہ سامری کی
طرح لیکھرام کے حصے میں آوے۔ پس ایک دانا اور زیرک کے لئے یہی پیشگوئی
عجل جسد له خوار کی اس بات کے سمجھنے کے لئے کافی تھی کہ لیا لئے کافی تھی کہ لیکھر ام کس دن
اور کسی تقریب پر فوت ہوگا اور اس کی موت کس طور سے ہوگی ۔ لیکن خدا تعالیٰ نے موٹی
عقل والوں پر رحم کر کے دوسرے الہامات میں اور بھی اس پیشگوئی کی تفصیل اور تشریح
کر دی اور صریح لفظوں میں بتا دیا کہ موت بذریعہ قتل ہو گی اور عید سے ایک دن پہلے یہ
☆
واقعہ ہوگا ۔ اس جگہ یادر ہے کہ اس پیشگوئی میں بعض اور لطیف اشارات بھی ہیں جو
اس جگہ ذکر کرنے کے لائق ہیں۔ منجملہ ان کے ایک یہ ہے کہ سامری نے اپنی دستکاری
کے گوسالہ کو قوم کے سامنے مقدس کر کے ظاہر کیا تھا۔ اور اُس کا یہ ہنر بتلایا تھا کہ یہ
باوجود بے جان ہونے کے بیل کی طرح آواز کرتا ہے اور اس کی آواز کے سبب یہ مشہور
کیا تھا کہ گویا جبرائیل کے قدموں کی خاک اس کے پیٹ میں ہے اور اُس برکت سے
وہ بیل کی طرح آواز نکالتا ہے ۔ مگر دراصل یہ تمام اُس کا جھوٹ تھا۔ اصل حقیقت یہ
معلوم ہوتی ہے کہ جیسے آج کل بعض کھلونے ایسے بنائے جاتے ہیں کہ ہوا کے اندر اور
باہر آنے سے اُن میں سے ایک آواز نکلتی ہے یا جیسے بعض زمیندار اپنے کھیتوں پر
چمڑہ کا ایک ڈھول سا بنا لیتے ہیں اور اُس میں سے بھیڑئیے کے مشابہ ایک آواز نکلتی
ہے ایسا ہی یہ بھی ایک کھلونا تھا اور قوم کو دھوکہ دینے کے لئے اور نیز اس گوسالہ کو ایک
لا کا تب کی غلطی معلوم ہوتی ہے پہلے کی بجائے لفظ ” بعد ہونا چاہیے۔ (شمس)

مقدس ثابت کرنے کے لئے یہ ایک جھوٹا اور بے اصل بیان سامری نے پیش کر دیا کہ
رسول کے قدموں کی خاک کی برکت سے یہ آواز آتی ہے تا وہ لوگ اس گوسالہ کو بہت ہی
مقدس سمجھ لیں اور تا سامری ایک کراماتی انسان مانا جائے اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی
رونق اور در عزت کم ہو جائے ۔ قرآن شریف نے ہرگز اس بات کی تصدیق نہیں کی کہ ۔
در حقیقت وہ ہ آواز رسول کی خاک قدم کی وجہ سے تھی صرف سامری کا قول نقل کر دیا ہے
اور جیسا کہ قرآن شریف کی عادت ہے جو بعض اوقات کفار کے اقوال نقل کرتا ہے اور
بوجہ بداہت بطلان ان اقوال کے رڈ کرنے کی حاجت نہیں دیکھتا بلکہ فقط قائل کا کا ذب
یا فاسق ہونا بیان کر کے دانشمندوں کو اصل حقیقت سمجھنے کے لئے متنبہ کرتا ہے۔ ایسا ہی
اس جگہ بھی اُس نے کیا۔ سواب سامری کے اس جھوٹے منصوبہ کی مشابہت لیکھرام سے
یہ ہے کہ آریوں نے بھی محض دھوکہ دہی کی غرض سے لیکھرام کو ایک مقدس اور فاضل
انسان قرار دے دیا اور اُس کی چند گندی کتابیں جو محض عیسائیوں کی کاسہ لیسی سے اُس نے
لکھی تھیں اور بقول شخصے نقل را چہ عقل ۔ پادریوں کی اُردو کتابوں کی نقل تھی ان ہی باتوں
کو سرمایہ فضیلت سمجھ لیا اور جس طرح سامری نے یہ بہانہ بنایا تھا کہ رسول کے قدم کی
برکت سے اُس گوسالہ نے بیل کی سی آواز کی ہے۔ اسی طرح اُس کی گندی تحریریں ایشر کی
کر پا کی وجہ سے مجھی گئیں اور خیال کیا گیا کہ یہ شکتی ایشر نے اُس کو دی کہ مسلمانوں کا
اُس نے مقابلہ کیا حالانکہ وہ شخص اپنی ذار ص اپنی ذات سے ایک نادان اور بے علم آدمی اور
موٹی سمجھ کا ایک ہندو تھا اور جو کچھ اُس نے لکھا نہایت بیہودہ اور سراسر باطل تھا جو
اُس کے فطرتی حمق اور موٹی عقل کی وجہ سے اُس سے ظہور میں آیا۔ اور جس طرح
سامری کا کھلونا جس میں دونوں طرف سوراخ تھے ہوا کے اندر باہر آنے جانے سے

بیل کی طرح آواز کرتا تھا اسی طرح لیکھرام بھی نفسانی ہوا کی وجہ سے آوازیں نکالتا تھا اور
وہ ہوا نفسانی جذبات کی کشش سے اُس کے اندر داخل ہوتی اور پھر نہایت تاریک جذبات
کے ساتھ نکلتی تھی۔
اور پھر منجملہ اُن اشارات کے جو اس پیشگوئی میں ہیں ۔ ایک یہ بھی ہے کہ جب اس
ربانی الہام نے لیکھرام کو گوساله سامری قرار دیا اور آریوں کو سامری سے مشابہت دی
جنہوں نے اس گوسالہ کو آوازوں پر آمادہ کیا تا ان آوازوں پر تمام قوم جمع ہو جائے اور
موسیٰ کی آواز سے منہ پھیر لیں تو ان دونوں قصوں کو باہم مشابہت دے کر مجھ کو خدا تعالیٰ
نے موسیٰ قرار دے دیا۔ اور منجملہ اُن اشارات کے جو اس پیشگوئی میں ہیں ایک یہ بھی
اشارہ ہے کہ اس واقعہ قتل کے بعد جیسا کہ سامری گروہ کی رونق جاتی رہی تھی اور اُن کے
خیالات ترقی سے روکے گئے تھے اور اُن کے مقابل پر موسیٰ اور اُس کے گروہ کی بہت
ترقی ہو گئی تھی اور آسمانی کتاب بھی اُسی وقت موسیٰ کو ملی تھی ۔ اس جگہ بھی ایسا ہی وقوع
میں آیا اور خدا تعالیٰ نے میرے گروہ کو بہت ترقی دی یہاں تک کہ اب یہ گروہ دس ہزار
کے قریب پہنچ گیا اور ہماری تائید میں بہت سی سچائیاں ظہور میں آئیں یہاں تک کہ
حضرت مسیح علیہ السلام کی قبر کا پتہ لگ گیا اور جیسا کہ حضرت موسیٰ نے اس واقعہ کے بعد
بڑی عزت پائی تھی اسی کے مطابق اس بندہ کی عزت کو بھی اُس قادر کریم نے زیادہ کیا
در جس طرح گوسالہ بنانے کے بعد خدا تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر طاعون بھیجی تھی جس کا
اور
ا
ذکر توریت خروج باب ۳۲ آیت ۳۵ میں ہے اسی طرح لیکھرام کے مرنے کے بعد بھی
اس ملک میں طاعون پھیلی ۔

غور
غرض یہ پیشگوئی ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے اور جس قدر کوئی طالب حق اس میں
ور کرے گا اُسی قدر حق الیقین کے مرتبہ سے نزدیک ہوتا جائے گا۔ جو شخص نیک نیتی
سے ہدایت کا طالب ہو اُس کو سوچنا چاہیے کہ ہمیشہ پیشگوئیوں کے تین پہلو قابل غور
ہوتے ہیں۔ اوّل یہ کہ ہر ایک پیشگوئی میں دیکھا جاتا ہے کہ جب وہ لوگوں کے سامنے بیان
کی گئی یا شائع کی گئی تو کیا اُس کی اشاعت ایک ایسے درجہ تک پہنچ گئی تھی جو اطمینان
بخش ہو اور کیا اُس کی ایسی شہرت ہو گئی تھی جس کو عام شہرت کہہ سکتے ہیں یا اُس کا نام
تو اتر رکھ سکتے ہیں۔ دوسرا پہلو یہ قابل غور ہوتا ہے کہ جب کوئی پیشگوئی شائع کی گئی اور
تمام موافقوں اور مخالفوں میں پھیلائی گئی تو کیا اُس کے مضمون میں کوئی خارق عادت
بیان تھا جو انسانی اٹکلوں کے دائرہ سے بالا تر خیال کیا جا تا یا ایسا بیان تھا کہ ایک عقلمند
علم ہیئت یا طبعی سے مدد لے کر یا کسی اور طریقہ سے بیان کر سکتا ہے۔ تیسرا پہلو جو
پیشگوئیوں میں قابل غور ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ کیا ایک پیشگوئی جس قوت اور عام
شہرت سے پھیلائی گئی تھی اسی طرح عام شہرت کی شہادت سے پوری بھی ہوگئی
یا نہیں ۔ سواب سوچ کر دیکھ لو کہ یہ تینوں پہلو اس پیشگوئی میں ایسے اکمل اور اتم طور پر
اس اس : پیشگوئی کی عظمت حدیث نبوی کے رُو سے بھی ثابت ہوتی ہے کیونکہ ایک حدیث نبوی کا
منشاء یہ ہے کہ مسیح موعود کے زمانہ میں ایک شخص قتل کیا جائے گا اور آسمانی آواز جو رمضان میں
آئے گی گواہی دے گی کہ وہ شخص غضب الہی سے مارا گیا اور شیطان آواز دے گا کہ وہ مظلوم مارا
گیا حالانکہ اُس کا مارا جانا مسیح کے لئے بطور نشان کے ہوگا۔ سو ایسا ہی ظہور میں آیا کیونکہ جیسا کہ
برکات الدعا کے آخری صفحہ ٹائٹل پیچ سے ظاہر ہے آسمانی آواز نے ۱۴ ماہ رمضان ۱۳۱۰ھ کو
لوگوں کو مطلع کیا کہ ایک فرشتہ لیکھرام کے قتل کے لئے مامور کیا گیا ہے اور شیطان نے سچائی
کے دشمنوں کے دلوں میں ہو کر یہ آواز دی کہ لیکھر ام مظلوم مارا گیا ۔ سو یہ پیشگوئی مجھ میں اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں مشترک ہے اس لئے عظیم الشان ہے۔ منہ

موجود ہیں کہ جس سے بڑھ کر اس دنیا میں ممکن ہی نہیں ۔ اور جس اعلیٰ ثبوت پر اس پیشگوئی
کے یہ تینوں پہلو پائے جاتے ہیں میں ہرگز باور نہیں کر سکتا کہ اس کی نظیر اسلامی تاریخ
کے تیرہ سو برس میں یا عیسوی تاریخ کے اٹھارہ سو برس میں مل سکے۔ ظاہر ہے کہ اس کا
پہلا پہلو یعنی نفس پیشگوئی کو عام طور پر شائع کرنا ایسا اس ملک کے تمام فرقوں میں ایک
شہرت یافتہ امر ہے کہ ہندوؤں اور عیسائیوں اور مسلمانوں میں سے کوئی بھی انکار نہیں
کر سکتا کیونکہ اس کی اشاعت نہ صرف میں نے کی تھی بلکہ لیکھرام نے بھی اپنی کتابوں میں
آپ کی تھی اور دوسرے ہندو اور مسلمان اخباروں نے بھی کی تھی اور فریقین نے قبل از وقت
اس پیشگوئی کے بارے میں اس قدر تحریریں نکالی تھیں کہ یہ واقعی امر ہے کہ پنجاب کے کل
اور تمام وہ لوگ جو ہندوؤں اور مسلمانوں میں سے کسی قدر پڑھے لکھے تھے اس پیشگوئی
کے مضمون سے اطلاع رکھتے تھے اور انجام کے منتظر تھے۔ اور دوسرا پہلو یعنی کیا یہ پیشگوئی
ایک معمولی بات تھی جیسا کہ مثلاً کوئی خبر دے کہ برسات میں کوئی بارش ہو جائے گی یا
در حقیقت اس میں کوئی خارق عادت امر تھا ۔ پس واضح ہو کہ اس پیشگوئی کا یہ پہلو بھی
نہایت روشن ہے کیونکہ یہ پیشگوئی نہ ایک خارق عادت امر پر بلکہ کئی خارق عادت امور
ر مشتمل تھی کیونکہ پیشگوئی میں یہ بیان کیا گیا تھا کہ لیکھر ام جوانی کی حالت میں ہی مرے
گا اور بذریعہ قتل کے مرے گا۔ کسی بیماری تپ یا ہیضہ وغیرہ سے نہیں مرے گا اور قتل کا
واقعہ بھی ایسا دہشت ناک ہوگا جو دلوں کو ہلا دے گا اور نیز یہ کہ اس کی موت پرشور
بر پا ہوگا اور غوغا اُٹھے گا۔ اور نیز یہ کہ یہ واقعہ چھ برس کے اندر ظہور میں آجائے گا اور
نیز یہ کہ روز قتل شنبہ کا دن ہوگا اور نیز یہ کہ عید کے دن سے وہ دن ملا ہوا ہوگا یعنی
دوسری شوال ہوگی۔
اب ظاہر ہے کہ یہ تمام امور انسانی علم اور اٹکل سے بالا تر ہیں اور کسی کے

قدرت اور اختیار میں نہیں کہ محض اپنے منصوبہ سے ایسی خارق عادت اور فوق الطاقت
باتیں بیان کر سکے جو آخر اسی طرح پوری بھی ہو جائیں ۔ تیسرا پہلو اس پیشگوئی کا یہ ہے
کہ یہ کس طرح پر پوری ہوئی آیا تمام لوگوں نے اور ہر ایک نے اس ملک کے فرقوں میں
سے معلوم کر لیا کہ جیسا کہ بیان کیا گیا تھا لیکھر ام اس دہشت ناک موت سے مرا جس
سے تمام ہندوؤں کے دل ہل گئے یا لوگوں کو اس بات میں شک رہا کہ شاید اب تک زندہ
ہے یا یہ کہ کسی دہشت ناک یا شور بر پا کرنے والی موت سے نہیں مرا بلکہ معمولی طور پر کسی
تپ یا کھانسی یا بواسیر سے مر گیا ہے جس پر نہ کوئی شور اُٹھا اور نہ دلوں پر چوٹ لگی ۔
اور ظاہر ہے کہ قتل کی موت سے بڑھ کر اور کوئی بھی صورت موت کی ایسی نہیں جو دنیا
میں دہشت اور شور و غوغا کو پھیلا دے اور دلوں کو ہلا دے اور کینوں کو بر پا کرے اور خود
پیشگوئی میں صریح لفظوں میں قتل کی طرف اشارہ بھی تھا۔ اب اس تحقیق سے ظاہر ہے
کہ اس پیشگوئی کے تینوں پہلو ایسے اعلیٰ درجہ پر اور بدیہی الثبوت ہیں جن سے بڑھ کر
تصور نہیں کر سکتے ۔ دیکھو کس زور شور سے برکات الدعا کے ٹائٹل پیچ میں قبل از وقت
شائع کیا گیا تھا کہ اگر اس پیشگوئی کا خلاصہ یہی نکلا کہ کوئی معمولی تپ آیا یا درد
ہوا تو سمجھو کہ یہ پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہے۔ وہ اشتہار جس میں میں نے
الهام عجل جسد له خوار لکھا ہے جو کتاب آئینہ کمالات اسلام کے ساتھ شامل ہیں
اُس الہام کے نیچے جو تشریح ہے اس کی تمام عبارت غور سے پڑھو اور پھر اس کے بعد
وہ تمام عبارت غور سے پڑھو جو برکات الدعا کے ٹائٹل پیج میں درج ہے۔ اور پھر وہ
اشعار غور سے پڑھو جو الہام عجل جسد له خوار کے ساتھ اشتہار میں درج ہیں
جن کے اخیر میں ایک ہاتھ بنا ہوا ہے جو لیکھرام کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ اور پھر وہ
کشف غور سے پڑھو جو برکات الدعا کے اخیر صفحہ کے حاشیہ پر ہے اور پھر وہ عربی شعر

·

آج 10 میں سے 10 باقی