تریاق القلوب
حصہ 24
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
پڑھو جو کرامات الصادقین کے صفحہ ۵۴ میں ہے یعنی
ستعرف يوم العيد والعيد اقرب
اور پھر وہ عربی پیشگوئی پڑھو جو کرامات الصادقین کے اخیر ٹائٹل پیج کے صفحہ میں صریح موت کے
لفظ سے ہے جس میں چھ برس کی میعاد ہے۔ اب انصاف سے سوچو کہ کیا اس قدرا مور غیبیہ
بیان کرنا کسی مفتری انسان کا کام ہے؟ خدا سے ڈرو اور دانستہ سچائی کا خون مت کرو۔
ايها الناس قد ظهرت آيات الله لتائيدي وتصديقي
وشهدت لي شهداء الله من تحت ارجلكم ومن فوق
رء وسكم ومن يمينكم ومن شمالكم ومن انفسكم ومن
آفاقكم فهل فيكم رجل أمين ومن المستبصرين۔ اتقوا
الله ولا تكتموا شهادات عيونكم ولا تؤثروا الظنون
على اليقين ولا تقدّموا قصصًا غير ثابتة على مارئيتم
باعينكم ان كنتم متقين۔ واعلموا ان الله يعلم بما في
صدوركم ونياتكم ولا يخفى عليه شيء من حسناتكم
وسيا تكم وان الله عليم بما في صدور العالمين۔ انكم
رئيتم آيات الله ثم نبذتم دلائل الحق وراء ظهوركم
واعرضتم عنها متعمدين۔ وقد كنتم منتظرين مجددًا من
قبل فاذا جاء داعي الله فوليتم وجوهكم مستكبرين۔
أتنتظرون مجددًا هو غيرى وقد مر على رأس المائة من
سنين۔ وقد مُلئت الارض جورًا وظلمًا وسبق مساجد الله
لد
تریاق القلوب
ما يعبد في ديور الضالين۔ ففكّروا في انفسكم أتجعلون رزقكم
انكم تكذبون الصادقين۔ انكم كفرتم بمسيح الله وآياته وما
كان لكم ان تتكلموا فيه وفيها الا خائفين۔
رومی سلطنت کے ایک معزز
عہدہ دار حسین کامی کی نسبت جو
پیشگوئی اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء
اور اشتہار ۲۵ جون ۱۸۹۷ء
میں درج ہے وہ کامل صفائی سے
پوری ہوگئی۔
میں نے اپنے اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء میں یہ پیشگوئی شائع کی تھی کہ رومی
سلطنت میں جس قدر لوگ ارکان دولت سمجھے جاتے ہیں اور سلطنت کی طرف سے
کچھ اختیار رکھتے ہیں اُن میں ایسے لوگ بکثرت ہیں جن کا چال چلن سلطنت کو مصر
ہے کیونکہ اُن کی عملی حالت اچھی نہیں ہے۔ اس پیشگوئی کے لکھنے اور شائع کرنے کا
باعث جیسا کہ میں نے اُسی اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء میں یہ تفصیل لکھا ہے یہ ہوا تھا کہ
ایک شخص مسمی حسین بک کامی وائس قونصل مقیم کرانچی قادیاں میں میرے پاس آیا جو
کہ
اپنے تئیں سلطنت روم کی طرف سے سفیر ظاہر کرتا تھا اور اپنی نسبت اور اپنے باپ کی
نسبت یہ خیال رکھتا تھا کہ گویا یہ دونوں اوّل درجہ کے سلطنت کے خیر خواہ اور دیانت اور
امانت میں دونوں مقدس وجود اور سرا پا نیکی اور راستبازی اور تدین کا خمیر اپنے اندر رکھتے
ہیں بلکہ جیسا کہ پر چہ اخبار ۱۵ رمئی ۱۸۹۷ء ناظم الہند لا ہور میں لکھا ہے اس شخص کی ایسی
ایسی لاف و گزاف سے لوگوں نے اس کو نائب حضرت سلطان روم سمجھا اور یہ مشہور کیا گیا
یہ بزرگوار محض اس غرض سے لاہور وغیرہ نواح اس ملک میں تشریف لائے ہیں کہ تا
اس ملک کے غافلوں کو اپنی پاک زندگی کا نمونہ دکھلا دیں اور تا لوگ اُن کے مقدس ۱۱۸
اعمال کو دیکھ کر اُن کے نمونہ پر اپنے تئیں بناویں۔ اور اس تعریف میں یہاں تک اصرار
کیا گیا تھا کہ اُسی ایڈیٹر ناظم الہند نے اپنے پرچہ مذکور یعنی ۱۵ مئی ۱۸۹۷ء کے پرچہ میں
جھوٹ اور بے شرمی کی کچھ بھی پرواہ نہ کر کے یہ بھی شائع کر دیا تھا کہ یہ نائب خلیفہ
اللہ سلطان روم جو پاک باطنی اور دیانت اور امانت کی وجہ سے سراسر نور ہیں یہ اس
لئے قادیاں میں بلائے گئے ہیں کہ تا مرزائے قادیان اپنے افترا سے اس نائب
الخلافت یعنی مظہر انوار الہی کے ہاتھ پر تو بہ کرے اور آیندہ اپنے تئیں مسیح موعود
ٹھہرانے سے باز آجائے اور ایسا ہی اور بھی بعض اخباروں میں میری بدگوئی کو مدنظر
رکھ کر اس قدر اس شخص کی تعریفیں کی گئیں کہ قریب تھا کہ اُس کو آسمان چہارم کا فرشتہ بنا
دیتے لیکن جب وہ میرے پاس آیا تو اُس کی شکل دیکھنے سے ہی میری فراست نے یہ
گواہی دی کہ یہ شخص امین اور دیانت دار اور پاک باطن نہیں ہے اور ساتھ ہی میرے
خدا نے مجھ کو القا کیا کہ رومی سلطنت انہی لوگوں کی شامت اعمال سے خطرہ میں ہے کیونکہ
یہ لوگ کہ جو علی حسب مراتب قرب سلطان سے کچھ حصہ رکھتے ہیں اور اس سلطنت کی
اکثر نازک خدمات پر مامور ہیں یہ اپنی خدمات کو دیانت سے ادا نہیں کرتے اور سلطنت
کے بچے خیر خواہ نہیں ہیں بلکہ اپنی طرح طرح کی خیانتوں سے اس اسلامی سلطنت کو جو
حرمین شریفین کی محافظ اور مسلمانوں کے لئے مغتنمات میں سے ہے کمزور کرنا چاہتے
ہیں ۔ سو میں اس الہام کے بعد محض القاء الہی کی وجہ سے حسین بک کامی سے سخت بیزار
ہو گیا لیکن نہ رومی سلطنت کے بغض کی وجہ سے بلکہ محض اس کی خیر خواہی کی وجہ سے۔ پھر
ایسا ہوا کہ ترک مذکور نے درخواست کی کہ میں خلوت میں کچھ باتیں کرنا چاہتا ہوں چونکہ
وہ مہمان تھا اس لئے میرے دل نے اخلاقی حقوق کی وجہ سے جو تمام بنی نوع کو حاصل
ہیں یہ نہ چاہا کہ اس کی اس درخواست کو رد کروں۔ سو میں نے اجازت دی کہ وہ میرے
خلوت خانہ میں آجائے اور جو کچھ بات کرنا چاہتا ہے کرے۔ پس جب سفیر مذکور میرے
خلوت خانہ میں آیا تو اُس نے جیسا کہ میں نے اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۶ء کے پہلے اور دوسرے
صفحہ میں لکھا ہے مجھ سے یہ درخواست کی کہ میں اُن کے لئے دعا کروں تب میں نے اُس
کو وہی جواب دیا جو اشتہار مذکور کے صفحہ دو میں درج ہے جو آج سے قریباً دو برس پہلے تمام
برٹش انڈیا میں شائع ہو چکا ہے۔ چنانچہ اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء کے صفحہ ۲ کی یہ عبارت ہے جو
میری طرف سے سفیر مذکور کو جواب ملا تھا اور وہ یہ ہے جو میں موٹی قلم سے لکھتا ہوں۔
"سلطان روم کی سلطنت کی اچھی حالت نہیں ہے اور
میں کشفی طریق سے اُس کے ارکان کی حالت اچھی
نہیں دیکھتا اور میرے نزدیک ان حالتوں کے ساتھ انجام
اچھا نہیں ۔ دیکھو صفحہ دو سطر ۵ و ۶ ۔ اشتہار ۲۴ رمئی ۹۷ ء مطبع ضیاء الاسلام
قادیاں ۔ پھر میں نے اسی اشتہار کے صفحہ ۲ سطر ۹ کے مطابق اُس ترک کو نصیحت
دی اور اشارہ سے اُس کو یہ سمجھایا کہ اس کشف کا اوّل نشانہ تم ہو اور تمہارے
حالات الہام کے رو سے اچھے معلوم نہیں ہوتے ۔ تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ۔
چنانچہ یہی لفظ کہ تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ‘ اس اشتہار کے صفحہ ۲ سطر 9 میں
ابتک موجود ہے جو سفیر مذکور کو مخاطب کر کے کہا گیا تھا ۔ پس یہ تقریر میری جو اس
اشتہار میں سے اس جگہ لکھی گئی ہے دو پیشگوئیوں پر مشتمل تھی (۱) ایک یہ کہ میں
نے اس کو صاف لفظوں میں سمجھا دیا کہ تم لوگوں کا چال چلن اچھا نہیں ہے اور
دیانت اور امانت کی نیک صفات سے تم محروم ہو ۔ (۲) دوسرے یہ کہ اگر تیری
یہی حالت رہی تو تجھے اچھا پھل نہیں ملے گا اور تیرا انجام بد ہوگا ۔ پھر میں نے
صفحہ ۳ میں بطور پیشگوئی سفیر مذکور کی نسبت لکھا ہے اس کے لئے ( یعنی سفیر
مذکور کے لئے ) بہتر تھا کہ میرے پاس نہ آتا ۔ میرے پاس سے ایسی
بدگوئی سے واپس جانا اس کی سخت بد قسمتی ہے ۔ دیکھو صفحہ ۳ سطر نمبر ۱۔
اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء ۔ پھر اسی صفحہ کی سطر و میں یہ پیشگوئی ہے ۔ اللہ جل شانه 19
جانتا ہے جس پر جھوٹ باندھنا لعنت کا داغ خریدنا ہے کہ اُس
عالم الغیب نے مجھے پہلے سے اطلاع دے دی تھی کہ اس شخص کی سرشت
میں نفاق کی رنگ آمیزی ہے۔ پھر میں نے اشتہار ۲۵ ، جون ۱۸۹۷ء کے
صفحہ ۲ میں مذکورہ پیشگوئیوں کا اعادہ کر کے دسویں سطر سے سولہویں سطر تک یہ
عبارت لکھی ہے ۔
ہم نے گذشتہ اشتہارات میں ترکی گورنمنٹ پر بلحاظ اس کے بعض عظیم الدخل اور
خراب اندرون ارکان اور عمائد اور وزراء کے نہ بلحاظ سلطان کی ذاتیات کے ضرور
اُس خدا داد نور اور فراست اور الہام کی تحریک سے جو ہمیں عطا ہوا ہے چند ایسی
باتیں لکھی ہیں جو خود ان کے مفہوم کے خوفناک اثر سے ہمارے دل پر ایک عجیب
رقت اور در دطاری ہوتی ہے ۔ سو ہماری وہ تحریر جیسا کہ گندے خیال والے سمجھتے ہیں
کسی نفسانی جوش پر مبنی نہ تھی بلکہ اس روشنی کے چشمہ سے نکلی تھی جو رحمت الہی نے
ہمیں بخشا ہے ۔ پھر اسی اشتہار کے صفحہ ۴ میں سطر ۱۹ سے ۲۱ تک یہ عبارت ہے کیا
ممکن نہ تھا کہ جو کچھ میں نے رومی سلطنت کے اندرونی نظام کی نسبت بیان
کیا وہ دراصل صحیح ہو اور ترکی گورنمنٹ کے شیرازہ میں ایسے دھاگے بھی
ہوں جو وقت پر ٹوٹنے والے اور غداری سرشت ظاہر کرنے والے ہوں۔
یاد رہے کہ ابھی میں اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء کے حوالہ سے بیان کر چکا ہوں کہ
یہ غداری اور نفاق کی سرشت بذریعہ الہام الہی حسین بک کامی میں معلوم کرائی گئی
ہے۔ غرض میرے ان اشتہارات میں جس قدر پیشگوئیاں ہیں جو میں نے اس جگہ
درج کر دی ہیں ان سب سے اوّل مقصود بالذات حسین کامی مذکور تھا۔ ہاں یہ بھی
پیشگوئی سے مفہوم ہوتا تھا کہ اس مادہ کے اور بھی بہت سے لوگ ہیں جو سلطنت روم
کے ارکان اور کارکن سمجھے جاتے ہیں ۔ مگر بہر حال الہام کا اول نشانہ یہی شخص حسین کامی
تھا جس کی نسبت ظاہر کیا گیا کہ وہ ہرگز امین اور دیانت دار نہیں اور اُس کا انجام
اچھا نہیں جیسا کہ ابھی میں نے اپنے اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء کے حوالہ سے لکھا
ہے کہ حسین کامی کی نسبت مجھے الہام ہوا کہ یہ آدمی سلطنت کے ساتھ دیانت سے
تعلق نہیں رکھتا بلکہ اس کی سرشت میں نفاق کی رنگ آمیزی ہے اور اُسی کو میں نے
مخاطب کر کے کہا کہ تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ۔
تریاق القلوب
یہ تو میرے الہامات تھے جو میں نے صاف دلی سے لاکھوں انسانوں میں بذریعہ
اشتہار ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء اور اشتہار ۲۵ جون ۱۸۹۷ء شائع کر دیئے ۔ مگر افسوس کہ ان
اشتہارات کے شائع کرنے پر ہزار ہا مسلمان میرے پر ٹوٹ پڑے۔ بعض کو تو قلت
تدبر کی وجہ سے یہ دھو کہ لگا کہ گویا میں نے سلطان روم کی ذات پر کوئی حملہ کیا ہے حالانکہ
وہ میرے اشتہارات اب تک موجود ہیں سلطان کی ذات سے اُن پیشگوئیوں کو کچھ تعلق
نہیں صرف بعض ارکانِ سلطنت اور کارکن لوگوں کی نسبت الہام شائع کیا گیا ہے کہ وہ
امین اور دیانت دار نہیں ہیں اور کھلے کھلے طور پر اشارہ کیا گیا ہے کہ اول نشانہ ان الہامات
کا وہی حسین کامی ہے اور وہی دیانت اور امانت کے پیرا یہ سے محروم اور بے نصیب ہے۔
اور ان اشتہاروں کے شائع ہونے کے بعد بعض اخبار والوں نے حسین کامی کی حمایت
میں میرے پر حملے کئے کہ ایسے امین اور دیانت دار کی نسبت یہ الہام ظاہر کیا ہے کہ
وہ سلطنت کا سچا امین اور دیانت دار عہدہ دار نہیں ہے اور اس کی سرشت میں نفاق کی
رنگ آمیزی ہے اور اُس کو ڈرایا گیا ہے کہ تو بہ کر ورنہ تیرا انجام اچھا نہیں حالانکہ وہ
مہمان تھا انسانیت کا یہ تقاضا تھا کہ اُس کی عزت کی جاتی “ ان تمام الزامات کا میری
طرف سے یہی جواب تھا کہ میں نے اپنے نفس کے جوش سے حسین کامی کو کچھ نہیں کہا
بلکہ جو کچھ میں نے اس پر الزام لگایا تھا وہ الہام الہی کے ذریعہ سے تھا نہ ہماری
طرف سے مگر افسوس کہ اکثر اخبار والوں نے اس پر اتفاق کر لیا کہ در حقیقت حسین کامی
بڑا امین اور دیانت دار بلکہ نہایت بزرگوار اور نائب خلیفہ المسلمین سلطان روم تھا ۱۲۰
اُس پر ظلم ہوا کہ اُس کی نسبت ایسا کہا گیا اور اکثر نے تو اپنی بات کو زیادہ رنگ چڑھانے
کے لئے میرے تمام کلمات کو سلطان المعظم کی طرف منسوب کر دیا تا مسلمانوں میں
جوش پیدا کریں۔ چنانچہ میرے ان الہامات سے اکثر مسلمان جوش میں آگئے اور بعض
نے میری نسبت لکھا کہ یہ شخص واجب القتل ہے۔
اب ہم ذیل میں بتلاتے ہیں کہ ہماری یہ پیشگوئی سچی نکلی یا جھوٹی ۔ واضح ہو کہ عرصہ تخمینا
دو ماه یا تین ماہ کا گذرا ہے کہ ایک معزز ترک کی معرفت ہمیں یہ خبر ملی تھی کہ حسین کامی مذکور
اپنی ایک مجرمانہ خیانت کی وجہ سے اپنے عہدہ سے موقوف کیا گیا ہے اور اُس کی املاک
ضبط کی گئی۔ مگر میں نے اس خبر کو ایک شخص کی روایت خیال کر کے شائع نہیں کیا تھا کہ شاید
غلط ہو۔ آج اخبار نیر آصفی مدراس مورخه ۱۲ را کتوبر ۱۸۹۹ء کے ذریعہ سے ہمیں مفصل طور
پر معلوم ہو گیا کہ ہماری وہ پیشگوئی حسین کامی کی نسبت نہایت کامل صفائی سے پوری ہوگئی
اور وہ نصیحت جو ہم نے اپنے خلوت خانہ میں اُس کو کی تھی کہ تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ جس کو
ہم نے اپنے اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء میں شائع کر دیا تھا اس پر پابند نہ ہونے سے آخر وہ
اپنی پاداش کردار کو پہنچ گیا اور اب وہ ضرور اُس نصیحت کو یاد کرتا ہوگا۔ مگر افسوس یہ ہے کہ
وہ اس ملک کے بعض ایڈیٹران اخبار اور مولویان کو بھی جو اُس کو نائب خلیفہ المسلمین اور
رکن امین سمجھ بیٹھے تھے اپنے ساتھ ہی ندامت کا حصہ دے گیا اور اس طرح پر انہوں نے
ایک صادق کی پیشگوئی کی تکذیب کا مزہ چکھ لیا۔ اب اُن کو چاہیئے کہ آئندہ اپنی زبانوں کو
سنبھالیں۔ کیا یہ سچ نہیں کہ میری تکذیب کی وجہ سے بار بار ان کو خجالت پہنچ رہی ہے؟ اگر
وہ سچ پر ہیں تو کیا باعث کہ ہر ایک بات میں آخر کار کیوں اُن کو شرمندہ ہونا پڑتا ہے۔
اب ہم اخبار مذکور میں سے وہ چٹھی مع تمہیدی عبارت کے ذیل میں نقل کر دیتے ہیں اور
وہ یہ ہے۔
دو
چندہ مظلومان کریٹ اور ہندوستان
ہمیں آج کی ولایتی ڈاک میں اپنے ایک لائق اور معز ز نامہ نگار کے پاس سے
ایک قسطنطنیہ والی چٹھی ملی ہے جس کو ہم اپنے ناظرین کی اطلاع کیلئے درج ذیل
کئے دیتے ہیں اور ایسا کرتے ہوئے ہمیں کمال افسوس ہوتا ہے۔ افسوس اس
وجہ سے کہ ہمیں اپنی ساری اُمیدوں کے برخلاف اس مجرمانہ خیانت کو جو سب
سے بڑی اور سب - سے زیادہ مہذب و منتظم اسلامی سلطنت کے وائس قونصل کی
جانب سے بڑی بے دردی کے ساتھ عمل میں آئی اپنے ان کانوں سے سننا اور
پبلک پر ظاہر کرنا پڑا ہے۔ جو کیفیت جناب مولوی حافظ عبد الرحمن صاحب
الہندی نزیل قسطنطنیہ نے ہمیں معلوم کرائی ہے۔ اس سے صاف ثابت ہوتا ہے
کہ حسین یک کامی نے بڑی بے شرمی کے ساتھ مظلومان کریٹ کے روپیہ کو بغیر
ڈکار لینے کے ہضم کر لیا، اور کارکن کمیٹی چندہ نے بڑی فراست اور عرقریزی کے
ساتھ اُن سے روپیہ اگلوایا۔ مگر یہ دریافت نہیں ہوا کہ وائس قونصل مذکور
پر عدالت عثمانیہ میں کوئی نالش کی گئی یا نہیں۔ ہماری رائے میں ایسے خائن کو
عدالتانہ کارروائی کے ذریعہ عبرت انگیز سزا دینی چاہیے۔ بہر حال ہم امید کرتے
ہیں کہ یہی ایک کیس غبن کا ہوگا جو اس چندہ کے متعلق وقوع میں آیا ہو اور جو
رقوم چندہ جناب ملا عبدالقیوم صاحب اول تعلقہ دارلنگسگو ر اور جناب عبدالعزیز
بادشاہ صاحب ٹرکش قونصل مدراس کی معرفت حیدر آباد اور مدراس سے روانہ
ہوئیں وہ بلا خیانت قسطنطنیہ کو کمیٹی چندہ کے پاس برابر پہنچ گئی ہوں گی“۔
قسطنطنیہ کی چٹھی“
ہندوستان کے مسلمانوں نے جو گزشتہ دو سالوں میں مہاجرین کریٹ
اور مجروحین عساکر حرب یونان کے واسطے چندہ فراہم کر کے قونصل ہائے
تریاق القلوب
دولت علیہ ترکیہ مقیم ہند کو دیا تھا معلوم ہوتا ہے کہ ہر زیر چندہ تمام و کمال
قسطنطنیہ میں نہیں پہنچا۔ اور اس امر کے باور کرنے کی یہ وجہ ہوتی ہے کہ
حسین یک کامی وائس قونصل مقیم کرانچی کو جو ایک ہزار چھ سو روپیہ کے قریب
مولوی انشاء اللہ صاحب ایڈیٹر اخبار وکیل امرتسر اور مولوی محبوب عالم صاحب
ایڈیٹر پیسہ اخبار لاہور نے مختلف مقامات سے وصول کر کے بھیجا تھا وہ سب
غبن کر گیا ایک کوڑی تک قسطنطنیہ میں نہیں پہنچائی مگر خدا کا شکر ہے کہ
سلیم پاشا ملحمہ کا رکن کمیٹی چندہ کو جب خبر پہنچی تو اُس نے بڑی جاں فشانی
کے ساتھ اس روپیہ کے اگلوانے کی کوشش کی اور اُس کی اراضی مملوکہ کو نیلام
کرا کر وصولی رقم کا انتظام کیا اور باب عالی میں غبن کی خبر بھجوا کر نوکری سے
موقوف کرایا۔ اس لئے ہندوستان کے جملہ اصحاب جرائد کی خدمت میں
التماس ہے کہ وہ اِس اعلان کو قومی خدمت سمجھ کر چار مرتبہ متواتر اپنے
اخبارات میں مشتہر فرمائیں اور جس وقت اُن کو معلوم ہو کہ فلاں شخص کی
معرفت اس قدر روپیہ چندہ کا بھیجا گیا تو اس کو اپنے جریدہ میں مشتہر
کرائیں اور نام مع عنوان کے ایسا مفصل لکھیں کہ بشرط ضرورت اس سے
خط و کتابت ہو سکے ۔ اور ایک پرچہ اس جریدہ کا خاکسار کے پاس بمقام
قاہرہ اِس پتہ سے روانہ فرماویں :۔
حافظ عبد الرحمن الہندی الامرتسری ۔ سکہ جدیدہ ۔ وکالہ صالح آفندی قاہرہ (ملک مصر )
اور منجملہ ان نشانوں کے جو خدا تعالیٰ کے فضل سے میرے ہاتھ پر ظہور
میں آئے ہیں یہ ہے کہ جب کتاب امهات المؤمنين عیسائیوں کی طرف سے
شائع ہوئی تو انجمن حمایت اسلام لاہور کے ممبروں نے گورنمنٹ میں اس مضمون کا میموریل
بھیجا کہ اس کتاب کی اشاعت بند کی جائے اور نیز یہ کہ اس مصنف سے جس نے ایسی
گندی کتاب تالیف کی باز پرس ہو مگر میں اُن کے میموریل کا مخالف تھا اور میں نے اپنی
ایک تحریر میں صاف طور پر یہ شائع کیا کہ یہ پہلو اختیار کرنا اچھا نہیں ہے اور مجھے اُن دنوں
میں انجمن حمایت اسلام کے مخالف یہ الہام ہوا تھا ستذكرون ما اقول لكم وافوض
امرى الى الله - یعنی عنقریب تمہیں یہ میری بات یاد آئے گی کہ اس طریق کے اختیار
کرنے میں ناکامی ہے اور جس امر کو میں نے اختیار کیا ہے یعنی مخالفین کے اعتراضات کو
رڈ کرنا اور اُن کا جواب دینا اس امر کو میں خدا تعالیٰ کو سونپتا ہوں یعنی خدا میرے کام کا
محافظ ہوگا مگر وہ ارادہ جو تم نے کیا ہے کہ امهات المؤمنین کے مؤلف کو سزا دلاؤ۔
اس میں تمہیں کامیابی ہر گز نہیں ہوگی ۔ اور تمہیں بعد میں یاد آئے گا کہ جو پیش از وقت
بتلایا گیا وہ واقعی اور درست تھا۔ یہ وہ الہام ہے جو قبل از وقت اپنی جماعت میں سے ایک
گروہ کثیر کو سنا دیا گیا تھا چنانچہ مفتی محمد صادق صاحب بھیروی اور مولوی محمد علی صاحب
ایم اے وغیرہ احباب اس بات کے گواہ ہیں اور جیسا کہ میں نے الہام ربانی پا کر بہت
سے لوگوں پر ظاہر کر دیا تھا ایسا ہی ظہور میں آیا۔ یعنی انجمن حمایت اسلام کے ممبروں نے
جس غرض سے اپنا میموریل درباره کتاب امهات المؤمنين بحضور جناب لفٹیننٹ
گورنر بہادر روانہ کیا تھا وہ درخواست اُن کی نا منظور ہوئی اور مؤلف رساله امهات المؤمنين
کسی مؤاخذہ کے نیچے نہ آیا۔
اور منجملہ ان پیشگوئیوں کے جو خدا تعالیٰ نے میرے پر ظاہر فرمائیں یہ ہے کہ
میرے ایک مخلص دوست مرزا محمد یوسف بیگ سامانوی جو سامانه علاقہ ریاست پٹیالہ
کے رہنے والے ہیں (اور ایک مدت دراز سے مجھ سے تعلق محبت اور اخلاص اور
ارادت کا رکھتے ہیں اور اُن لوگوں میں سے ہیں جن کی نسبت مجھے یقین ہے کہ خدا تعالیٰ
نے ایک سچی محبت اُن کے دلوں میں بٹھا دی ہے جس کے ساتھ وہ تمام عمر رہیں گے
اور جس کے ساتھ وہ اس دنیا سے گذریں گے ) اُن کا یعنی مرزا صاحب موصوف کا
لڑکا مرزا ابراہیم بیگ مرحوم جو نہایت غریب اور سلیم الطبع اور وجیہ اور خوبصورت تھا
بیمار ہوا۔ تب انہوں نے سامانہ سے میری طرف خط لکھا کہ میرا لڑکا بیمار ہے اُس کے لئے
دعا کی جائے ۔ پس جبکہ ابراہیم مرحوم کے لئے میں نے دعا کی تو مجھے فی الفور ایک
کشفی حالت پیدا ہو کر دکھائی دیا کہ ابراہیم میرے پاس بیٹھا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے
بہشت سے سلام پہنچا دو جس کے معنے اُسی وقت میرے دل میں یہ ڈالے گئے کہ اب
ابراہیم کے لئے دنیوی سلامتی کی راہ بند ہے یعنی زندگی کا خاتمہ ہے ۔ اس لئے اُس کی
روح اب بہشتی سلامتی چاہتی ہے یعنی یہ کہ ہمیشہ کے لئے بہشت میں داخل ہو کر دائمی
خوشحالی پاوے ۔ سو ہر چند دل نہیں چاہتا تھا کہ مرزا ابراہیم بیگ مرحوم کے
والد صاحب یعنی مرزا محمد یوسف بیگ صاحب کو اس آنے والے حادثہ سے اطلاع
دی جائے ۔ مگر میں نے بہت کچھ سوچنے کے بعد مناسب سمجھا کہ مختصر لفظوں میں اس
امر غیب سے اُن کو اطلاع دے دوں ۔ سو میں نے اس کشف سے اُن کو اطلاع دے دی
اور پھر تھوڑے دنوں کے بعد مرزا ابراہیم مرحوم انتقال کر کے اپنے والد مصیبت زدہ
کے اُس ثواب عظیم کا موجب ہوا جو ایک پیارے بیٹے کی جدائی سے جو ایک ہی ہو اور
جوان اور غریب مزاج اور فرمانبردار اور خوبصورت ہو خدائے رحیم کریم کی طرف سے
مصیبت زدہ باپ کو پہنچتا ہے ۔ غرض یہ کشف جو ابراہیم مرحوم کے بارے میں مج مجھ کو
ہوا بہت سے لوگوں کو پیش از وقت سنایا گیا تھا اور خود مرزا محمد یوسف بیگ صاحب کو