تریاق القلوب

حصہ 25

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بذریعہ خط اس کشف سے اطلاع دے دی گئی تھی جو اب تک بفضلہ تعالیٰ زندہ موجود
ہیں اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر اس تمام بیان کی تصدیق کر سکتے ہیں ۔
اب سوچنا چاہئے کہ غیب کا وسیع علم غیر کو ہرگز دیا نہیں جاتا اور گو ممکن ہے کہ غیر
کو بھی جس کے تعلقات خدان خدا تعالیٰ سے محکم نہیں ہیں کبھی ہیں کبھی سچی خواب آجائے یا سچا کشف ہو
جائے لیکن ولایت اور قبولیت کی علامات میں لازمی طور پر یہ شرط ہے کہ اُمور غیبیہ اور
پوشیدہ باتیں اس قدر ظاہر ہوں کہ وہ اپنی کثرت میں دنیا کے تمام لوگوں سے بڑھے
ہوئے ہوں اور اس کثرت سے ہوں کہ کوئی بھی اُن کا مقابلہ نہ کر سکے ۔ یہ بات یاد رکھنے
کے لائق ہے کہ جبکہ خدا تعالیٰ اپنے فضل عظیم اور کرم عمیم سے کسی شخص کو اپنی خلعت ولایت
اور رتبہ کرامت سے مشرف اور سرفراز فرماتا ہے تو چار چیزوں میں اُس کو جمیع اس کے
ابناء جنس اور تمام ہم عصر لوگوں سے امتیاز کلی بخشتا ہے اور ہر ایک شخص جو وہ امتیاز اُس کے
شامل حال ہوتی ہے اُس کی نسبت قطعی اور یقینی طور پر ایمان رکھنا لازم ہو جاتا ہے کہ
وہ خدا تعالیٰ کے اُن کامل بندوں اور اعلیٰ درجہ کے اولیاء میں سے ہے جن کو اُس نے اپنے
ہاتھ سے چنا ہے اور اپنی نظر خاص سے اُن کی تربیت فرمائی ہے اور وہ چار چیزیں جو
کامل اولیاء اور مردانِ خدا کی نشانی ہے چار کمال ہیں جو بطور نشان اور خارق عادت کے
اُن میں پیدا ہوتے ہیں اور ہر ایک کمال میں وہ دوسروں سے بین اور صریح طور پر ممتاز
ہوتے ہیں بلکہ وہ چاروں کمال معجزہ کی حد تک پہنچے ہوئے ہوتے ہیں اور ایسا آدمی
کبریت احمر کا حکم رکھتا ہے اور اس مرتبہ پر وہی شخص پہنچتا ہے جس کو عنایت از لی نے
قدیم سے دنیا کو فائدہ پہنچانے کے لئے منتخب کیا ہو۔ اور وہ چار کمال جو بطور چار
نشان یا چار معجزہ کے ہیں جو ولی اعظم اور قطب الاقطاب اور سید الاولیاء کی نشانی ہے

یہ ہیں ۔ (۱) اول یہ کہ اُمور غیبیہ بعد استجابت یا اور طریق پر اس کثرت سے اُس پر کھلتے
رہیں اور بہت سی پیشگوئیاں ایسی صفائی سے ظہور پذیر ہو جائیں کہ اُس کثرت مقدار اور
صفاء کیفیت کے لحاظ سے کوئی شخص اُن کا مقابلہ نہ کر سکے اور اُن کمی اور کیفی کمالات میں
احتمال شرکت غیر بکلی معدوم بلکہ محالات میں سے ہو یعنی جس قدر اس پر اسرار غیب ظاہر
ہوں اور جس قدر اس کی دعائیں قبول ہو کر اُن قبولیتوں سے اُس کو اطلاع دی جائے اور
جس قدر اس کی تائید میں آسمان اور زمین او زمین اور انفس اور آفاق میں خوارق ظہور پذیر ہوں
بکلی غیر ممکن ہو جو اُن کی نظیر کوئی دکھلا سکے یا ان کمالات میں مقابلہ پر کھڑا ہو سکے اور
اس قدر علم غیوب الہیہ اور کشف انوار نامتناہیہ اور تائیدات سماویہ بطور خارق عادت اور
اعجاز اور کرامت اُس کو عطا کی جائے کہ گویا ایک دریا ہے جو چل رہا ہے اور ایک عظیم الشان
روشنی ہے جو آسمان سے اتر کر زمین پر پھیل رہی ہے اور یہ امور اس حد تک پہنچ جائیں
جو به بداہت نظر خارق عادت اور فائق العصر دکھائی دیں اور یہ کمال کمالِ نبوت سے موسوم
ہے۔ (۲) اور دوسرا کمال جو بطور نشان کے امام الاولیاء اور سید الاصفیاء کے لئے ضروری
ہے وہ فہم قرآن اور معارف کی اعلیٰ حقیقت تک وصول ہے۔ یہ بات ضروری طور پر یاد
رکھنے کے لائق ہے کہ قرآن شریف کی ایک ادنی تعلیم ہے اور ایک اوسط اور ایک
اعلیٰ اور جو اعلیٰ تعلیم ہے وہ اس قدرا نوار معارف اور حقائق کی روشن شعاعوں اور حقیقی
حسن اور خوبی سے پُر ہے جو ادنی یا اوسط استعداد کا اُس تک ہرگز گزر نہیں ہو سکتا بلکہ
وہ اعلیٰ درجہ کے اہل صفوت اور ارباب طہارت فطرت ان سچائیوں کو پاتے ہیں
جن کی سرشت سراسر نور ہو کر نور کو اپنی طرف کھینچتی ہے سواول مرتبہ صدق کا جو ان کو
حاصل ہوتا ہے دنیا سے نفرت اور ہر ایک لغوامر سے طبعی کراہت ہے۔ اور اس عادت کے

وہ
راسخ ہونے کے بعد ایک دوسرے درجہ پر صدق پیدا ہوتا ہے جس کو اُنس اور شوق
اور رجوع الی اللہ سے تعبیر کر سکتے ہیں اور اس عادت کے راسخ ہونے کے بعد
ایک تیسرے درجہ کا صدق پیدا ہوتا ہے جس کو تبدل اعظم اور انقطاع ائم اور
محبت ذاتیہ اور فنافی اللہ کے درجہ سے تعبیر کر سکتے ہیں اور اس عادت کے راسخ ہونے
کے بعد روح حق انسان میں حلول کرتی ہے اور تمام پاک سچائیاں اور اعلیٰ درجہ
کے معارف و حالات بطریق طبیعت و جبلت بکمال وجد و شرح صدر اس شخص کے
نفس پاک پر وارد ہونے شروع ہو جاتے ہیں اور عمیق در عمیق معارف قرآنیہ و
نکات شرعیہ اُس شخص کے دل میں جوش مارتے اور زبان پر جاری ہوتے ہیں اور
اسرار شریعت اور لطائفِ طریقت اُس پر کھلتے ہیں جو اہلِ رسم اور عادت کی
عقلیں اُن تک پہنچ نہیں سکتیں کیونکہ یہ شخص مقام نفحات الہیہ پر کھڑا ہوتا ہے اور
روح القدس اس کے اندر بولتی ہے اور تمام کذب اور دروغ کا حصہ اس کے اندر
سے کاٹا جاتا ہے کیونکہ یہ روح سے پاتا اور روح سے بولتا اور روح سے لوگوں پر
اثر ڈالتا ہے اور اس حالت میں اُس کا نام صدیق ہوتا ہے کیونکہ اُس کے اندر سے
بکلی کذب کی تاریکی نکلتی اور اُس کی جگہ سچائی کی روشنی اور پاکیزگی اپنا دخل کرتی
ہے اور اس مرتبہ پر اعلیٰ درجہ کی سچائیوں کا ظہور اور اعلیٰ معارف کا اُس کی زبان پر
جاری ہونا اُس کے لئے بطور نشان کے ہوتا ہے۔ اُس کی پاک تعلیم جو سچائی کے نور
سے خمیر شدہ ہوتی ہے دنیا کو حیرت میں ڈالتی ہے ۔ اُس کے پاک معارف جو سر چشمہ
فنافی اللہ اور حقیقت شناسی سے نکلتے ہیں تمام لوگوں کو تعجب میں ڈالتے ۔ ہیں اور اس
قسم کا کمال صدیقیت کے کمال سے موسوم ہے ۔

یادر ہے کہ صدیق وہ ہوتا ہے جس کو سچائیوں کا کامل طور پر علم بھی ہو اور پھر کامل
اور طبعی طور پر اُن پر قائم بھی ہو۔ مثلاً اُس کو اُن معارف کی حقیقت معلوم ہو کہ
وحدانیت باری تعالیٰ کیا شے ہے اور اُس کی اطاعت کیا شے اور محبت باری عزَّ اسمه
کیا شے اور شرک سے کس مرتبہ اخلاص پر مخلصی حاصل ہو سکتی ہے اور عبودیت کی کیا
حقیقت ہے اور اخلاص کی حقیقت کیا اور توبہ کی حقیقت کیا اور صبر اور تو کل اور رضا اور
محویت اور فنا اور صدق اور وفا اور تواضع اور سخا اور ابتہال اور دعا اور عفو اور حیا اور
دیانت اور امانت اور اتقا وغیرہ اخلاق فاضلہ کی کیا کیا حقیقتیں ہیں ۔ پھر ماسوا اس
کے ان تمام صفات فاضلہ پر قائم بھی ہو ۔ اور تیسرا کمال جوا کا بر اولیاء کو دیا جاتا ہے
مرتبہ شہادت ہے اور مرتبہ شہادت سے وہ مرتبہ مراد ہے جبکہ انسان اپنی قوت ایمان
سے اس قدر اپنے خدا اور روزِ جزا پر یقین کر لیتا ہے کہ گویا خدا تعالیٰ کو اپنی آنکھ
سے دیکھنے لگتا ہے ۔ تب اس یقین کی برکت سے اعمال صالحہ کی مرارت اور تلخی
جن عظیم الشان لوگوں کو بڑے بڑے عظیم ذمہ داریوں کے کام ملتے ہیں اور بعض اوقات خدا تعالیٰ
سے علم پا کر خضر کی طرح ایسے کام بھی اُن کو کرنے پڑتے ہیں جن سے ایک کو تہ بین شخص کی نظر
میں وہ بعض اخلاقی حالتوں میں یا معاشرت کے طریقوں میں قابل ملامت ٹھہرتے ہیں ۔ اُن
کے دشمنوں کی باتوں کی طرف دیکھ کر ہرگز بدظن نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اندھے دشمنوں نے کسی
نبی اور رسول کو اپنی نکتہ چینی سے مستثنیٰ نہیں رکھا ۔ مثلاً وہ موسیٰ مرد خدا جس کی نسبت توریت
میں آیا ہے کہ وہ زمین کے تمام باشندوں سے زیادہ تر حلیم اور امین ہے مخالفوں نے اُن
پر یہ اعتراض کئے ہیں کہ گویا وہ نعوذ باللہ نہایت درجہ کا سخت دل اور خونی انسان تھا جس
کے حکم سے کئی لاکھ شیر خوار بچے قتل کئے گئے اور ایسا ہی کہتے ہیں کہ وہ نہ دیانت اور امانت
سے حصہ رکھتا تھا اور نہ عہد کا پابند تھا کیونکہ اُس کے ایماء سے بنی اسرائیل نے کئی لاکھ
روپیہ کے سونے اور چاندی کے برتن اور قیمتی زیور بنی اسرائیل سے بطور مستعار لئے اور
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے مصریوں “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
ا
حاشي

دور ہو جاتی ہے۔ اور خدا تعالیٰ کی ہر ایک قضاء وقد ر بباعث موافقت کے شہد کی
طرح دل میں نازل ہوتی اور تمام صحن سینہ کو حلاوت سے بھر دیتی ہے اور ہر
ایک ایلام انعام کے رنگ میں دکھائی دیتا ہے ۔ سو شہید اُس شخص کو کہا جاتا ہے
جو قوت ایمانی کی وجہ سے خدا تعالیٰ کا مشاہدہ کرتا ہو اور اُس کے تلخ قضا و قدر
سے شہد شیریں کی طرح لذت اُٹھاتا ہے اور اسی معنے کے رو سے شہید کہلاتا
ہے۔ اور یہ مرتبہ کامل مومن کے لئے بطور نشان کے ہے اور اس کے بعد
یہ عہد کیا کہ ہم ابھی چند روز کے بعد واپس آکر یہ تمام مال واپس دے دیں گے ۔ مگر عہد کو توڑا
اور مال بیگا نہ ہضم کیا اور جھوٹ بولا اور کہتے ہیں کہ یہ موسیٰ کا گناہ تھا کیونکہ اُس کے مشورہ اور
علم سے ایسا کیا گیا اور اُس نے اِس حرکت پر بنی اسرائیل کو کچھ سرزنش نہیں کی بلکہ اسی مال
سے وہ بھی کھاتا رہا۔ ایسا ہی حضرت مسیح پر بھی اُن کے دشمنوں نے اعتراض کیا ہے کہ وہ
تقویٰ کے پابند نہ تھے چنانچہ ایک بد کا رعورت نے ایک نفیس عطر جو بد کاری کے مال سے خریدا
گیا تھا اُن کے سر پر ملا اور اپنے بالوں کو اُن کے پیروں پر ملا اور ایک جوان اور فاحشہ عورت
کا اُن کے بدن کو چھونا اور حرام کا تیل اُن کے سر پر ملنا اور اُن کے اعضاء سے اپنے اعضاء
د کو لگانا یہ ایک ایسا امر ہے جو ایک پرہیز گار اور متقی اس کا مرتکب نہیں ہوسکتا ۔ اور نیز مسیح کا
اجازت دینا کہ تا اُس کے شاگرد ایک غیر کے کھیت کے خوشے بلا اجازت ما لک کھاویں اِس
بات پر دلالت کرتا ہے کہ نعوذ باللہ مسیح کو امانت اور دیانت کی پروا نہ تھی ۔ یہ وہ اعتراض ہیں
جو یہودیوں نے حضرت مسیح پر کئے ہیں اور یہودیوں کی چند کتا ہیں جو میرے پاس موجود ہیں
اسی قسم کی ایسی سختی ان میں حضرت مسیح علیہ السلام پر کی گئی ہے جن میں یہ ثابت کرنا چاہا ہے
کہ نعوذ باللہ کوئی بھی نیک صفت حضرت مسیح میں موجود نہ تھی ۔ ایسا ہی عیسائیوں نے ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عفت اور تقوی اور امانت پر اعتراض کئے ہیں اور نعوذ باللہ آنجناب
کو ایک نفس پرست اور خونریز اور دوسروں کے مال لوٹنے والا انسان خیال کیا ہے ۔ اور
ایسا ہی روافض نے حضرت ابو بکر اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کی عفت اور امانت اور دیانت
اور عدالت پر انواع اقسام کے عیب لگائے ہیں اور اُن کے نام منافق غاصب ظالم رکھتے ہیں
به حاشي

ایک چوتھا مرتبہ بھی ہے جو کامل اصفیاء اور اولیاء کو اکمل اور اتم طور پر ملتا ہے اور وہ صالحین کا
مرتبہ ہے اور صالح اُس وقت کسی کو کہا جاتا ہے جبکہ ہر ایک فساد سے اُس کا اندرون خالی
اور پاک ہو جائے اور اُن تمام گندے اور تلخ مواد کے دور ہونے کی وجہ سے عبادت اور
ذکر الہی کا مزہ اعلیٰ درجہ کی لذت کی حالت پر آجائے کیونکہ جس طرح زبان کا مزہ
جسمانی تلخیوں کی وجہ سے بگڑ جاتا ہے ایسا ہی روحانی مزہ روحانی مفاسد کی وجہ سے
متغیر ہو جاتا ہے اور ایسے انسان کو کوئی لذت عبادت اور ذکر الہی کی نہیں آتی اور نہ
کوئی انس اور ذوق اور شوق باقی رہتا ہے لیکن کامل انسان نہ صرف مواد فاسدہ سے پاک
اور ایسا ہی خوارج حضرت علی رضی اللہ عنہ کو فاسق قرار دیتے ہیں اور بہت سے امور
خلاف تقویٰ اُن کی طرف منسوب کرتے ہیں بلکہ حلیہ ایمان سے بھی اُن کو عاری سمجھتے
ہیں تو اس جگہ طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جبکہ صدیق کے لئے تقویٰ اور امانت اور
دیانت شرط ہے تو یہ تمام بزرگ اور اعلیٰ طبقہ کے انسان جو رسول اور نبی اور ولی ہیں
کیوں خدا تعالیٰ نے اُن کے حالات کو عوام کی نظر میں مشتبہ کر دیا اور وہ اُن کے افعال
اور اقوال کو سمجھنے سے اس قدر قاصر رہے کہ اُن کو دائرہ تقویٰ اور امانت اور دیانت
سے خارج سمجھا اور ایسا خیال کر لیا کہ گویا وہ لوگ ظلم کرنے والے اور مال حرام کھانے
والے اور خون ناحق کرنے والے اور دروغ گوئی اور عہد شکن اور نفس پرست اور
جرائم پیشہ تھے حالانکہ دنیا میں بہت سے ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں کہ نہ رسول ہونے کا
دعوی کرتے ہیں اور نہ نبی ہونے کا۔ اور نہ اپنے تئیں ولی اور امام اور خلیفہ المسلمین
کہلاتے ہیں لیکن با ایں ہمہ کوئی اعتراض اُن کے چال چلن اور زندگی پر نہیں ہوتا تو
اس سوال کا جواب یہ ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایسا کیا کہ تا اپنے خاص مقبولوں اور محبوبوں
کو بد بخت شتاب کا روں سے جن کی عادت بد گمانی ہے مخفی رکھے جیسا کہ خود وجو د اس کا
اس قسم کی بدظنی کرنے والوں سے مخفی ہے ۔ بہتیرے دنیا میں ایسے پائے جاتے ہیں کہ
خدا تعالیٰ کو گالیاں دیتے ہیں اور اُس کو ظالم اور ناقدرشناس سمجھتے ہیں یا اُس کے وجود
بقیه حاشي

لية
]
حاشي
ہو جاتا ہے بلکہ یہ صلاحیت بہت ترقی کر کے بطور ایک نشان اور خارق عادت امر کے اس
میں ظاہر ہوتی ہے۔ غرض یہ چار مراتب کمال ہیں جن کو طلب کرنا ہر ایک ایماندار کا فرض ہے
اور جو شخص ان سے بکلی محروم ہے وہ ایمان سے محروم ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ جل شانہ نے
سورہ فاتحہ میں مسلمانوں کے لئے یہی دعا مقرر کی ہے کہ وہ ان ہر چہار کمالات کو طلب کرتے
رہیں۔ اور وہ دعا یہ ہے اِهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ
اَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ لے اور قرآن شریف کے دوسرے مقام میں اس آیت کی تشریح کی
گئی ہے اور ظاہر فرمایا گیا ہے کہ منعم عليهم سے مراد نبی اور صدیق اور شہید اور صالحین
ہیں اور انسان کامل ان ہر چہار کمالات کا مجموعہ اپنے اندر رکھتا ہے۔
منجملہ خدا تعالیٰ کے ان نشانوں کے جو میری تائید میں ظہور میں آئے وہ
پیشگوئی ہے جو میں نے اشتہا ر ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں کی تھی ۔ تفصیل اس اجمال
کی یہ ہے کہ مولوی محمد حسین بٹالوی ایڈیٹر اشاعة السنه نے میرے ذلیل
سے ہی منکر ہیں ۔ وہ قصہ جو قرآن شریف میں حضرت آدم صفی اللہ کی نسبت مذکور ہے جو ۱۲۶
فرشتوں نے اُن پر اعتراض کیا اور جناب الہی میں عرض کیا کہ کیوں تو ایسے مفسد اور خون ریز
کو پیدا کرتا ہے؟ یہ قصہ اپنے اندر یہ پیشگوئی مخفی رکھتا ہے کہ اہلِ کمال کی ہمیشہ نکتہ چینی
ہوا کرے گی ۔ خدا تعالیٰ نے اسی غرض سے خضر کا قصہ بھی قرآن شریف میں لکھا ہے
تا لوگوں کو معلوم ہو کہ ایک شخص ناحق خون کر کے اور یتیموں کے مال کو عمداً نقصان پہنچا کر پھر
خدا تعالیٰ کے نزدیک بزرگ اور برگزیدہ ہے۔ ہاں اس سوال کا جواب دینا باقی رہا کہ اس
طرح پر امان اُٹھ جاتا ہے اور شریر انسانوں کے لئے ایک بہانہ ہاتھ آجاتا ہے ۔ اور وہ
کوئی بد عملی کر کے خضر کی طرح کہہ سکتے ہیں کہ ہم نے خدا کے حکم سے یہ کام کیا ہے اور یہ
ایک مقام اشکال ہے کہ ایک طرف تو خدا یہ کہے کہ میں ظلم اور فحشاء کا حکم نہیں دیتا اور
الفاتحة : ٧،٦

لدلاله
تریاق القلوب
کرنے کی غرض سے تمام لوگوں میں مشہور کیا کہ یہ شخص مہدی معہود اور مسیح موعود سے منکر
ہے اس لئے بے دین اور کافر اور دجال ہے بلکہ اسی غرض سے ایک استفتا لکھا اور
علماء ہندوستان اور پنجاب کی اس پر مہریں ثبت کرائیں تا عوام مسلمان مجھ کو کافر
سمجھ لیں اور پھر اسی پر بس نہ کیا بلکہ گورنمنٹ تک خلاف واقعہ یہ شکایتیں پہنچائیں کہ
یہ شخص گورنمنٹ انگریزی کا بدخواہ اور بغاوت کے خیالات رکھتا ہے اور عوام کے بیزار
کرنے کے لئے یہ بھی جا بجا مشہور کیا کہ یہ شخص جاہل اور علم عربی سے بے بہرہ ہے اور ان
تینوں قسم کے جھوٹ کے استعمال سے اس کی غرض یہ تھی کہ تا عوام مسلمان مجھ پر بدظن
ہو کر مجھے کا فر خیال کریں اور ساتھ ہی یہ بھی یقین کر لیں کہ یہ شخص در حقیقت علم عربی سے
بے بہرہ ہے اور نیز گورنمنٹ بدظن ہو کر مجھے باغی قرار دے یا اپنا بدخواہ تصور کرے۔
جب محمد حسین کی بداندیشی اس حد تک پہنچی کہ اپنی زبان سے بھی میری ذلت کی اور
لوگوں کو بھی خلاف واقعہ تکفیر سے جوش دلایا اور گورنمنٹ کو بھی جھوٹی مخبریوں سے دھو کہ
پھر موسیٰ کی معرفت بے گناہ لوگوں کے مال بنی اسرائیل کے قبضہ میں دیوے اور نہایت
قابل شرم طریق یعنی دروغ گوئی سے وہ مال لیا جائے اور پھر عہد شکنی سے ہضم کیا جائے ایسا
ہی مسیح کو اجازت دی کہ وہ حرام کا عطر ملوانے سے نفرت نہ کرے اور نامحرم عورت جوان
حسین کے اعضا سے اعضا ملانے کے وقت کچھ بھی تقویٰ اور پر ہیز گاری کا پاس نہ کرے اور پھر
ایک طرف تو خدا خونِ ناحق کو کبائر میں داخل کرے اور پھر خضر کو اجازت دے کہ تا معصوم
بچے کو بے گناہ قتل کر دے۔ اس اشکال کا جواب یہی ہے کہ ایسے اعتراضات صرف بدظنی سے
پیدا ہوتے ہیں اگر کوئی حق کا طالب اور متقی طبع ہے تو اُس کے لئے مناسب طریق یہ ہے کہ ان
کاموں پر اپنی رائے ظاہر نہ کرے جو متشابہات میں سے اور بطور شاذ و نادر ہیں کیونکہ
شاذ نادر میں کئی وجوہ پیدا ہو سکتے ہیں اور یہ فاسقوں کا طریق ہے کہ نکتہ چینی کے وقت میں
اُس پہلو کو چھوڑ دیتے ہیں جس کے صدہا نظائر موجود ہیں۔ اور بد نیتی کے جوش سے ایک ایسے

دینا چاہا اور یہ ارادہ کیا کہ وجوہ متذکرہ بالا کو عوام اور گورنمنٹ کے دل میں جما کر میری ذلت
کرادے تب میں نے اُس کی نسبت اور اُس کے دو دوستوں کی نسبت جو محمد بخش جعفر زٹلی
اور ابوالحسن تبتی ہیں وہ بددعا کی جو اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء میں درج ہے اور جیسا کہ اشتہار
مذکور میں میں نے لکھا ہے یہ الہام مجھ کو ہوا ۔ ان الذين يصون عن سبيل الله
سينالهم غضب من ربهم۔ ضرب الله اشدّ من ضرب الناس۔ انما امرنا اذا
اردنا شيئًا ان نقول له كن فيكون۔ اتعجب لأمرى۔ اني مع العشاق۔ اني
انا الرحمن ذو المجد والعلى ۔ ويعض الظالم على يديه۔ ويطرح بين يدي ۔
جزاء سيئة بمثلها وترهقهم ذلة ۔ مالهم من الله عاصم۔ فاصبر حتى يأتي الله
بامره ان الله مع الذين اتقوا و الذين هم محسنون ترجمہ اس الہام کا یہ ہے کہ
پہلو کو لے لیتے ہیں جو نہایت قلیل الوجود اور متشابہات کے حکم میں ہوتا ہے اور نہیں جانتے
کہ یہ متشابہات کا پہلو جو شاذ نادر کے طور پر پاک لوگوں کے وجود میں پایا جاتا ہے یہ شریر
انسانوں کے امتحان کے لئے رکھا گیا ہے۔ اگر خدا تعالیٰ چاہتا تو اپنے پاک بندوں کا
طریق اور عمل ہر ایک پہلو سے ایسا صاف اور روشن دکھلا تا کہ شریر انسان کو اعتراض کی
گنجائش نہ ہوتی مگر خدا تعالیٰ نے ایسا نہ کیا تا وہ خبیث طبع انسانوں کا خبث ظاہر کرے۔
نبیوں اور رسولوں اور اولیاء کے کارناموں میں ہزار ہا نمونے ان کی تقویٰ اور طہارت اور
امانت اور دیانت اور صدق اور پاس عہد کے ہوتے ہیں اور خود خدا تعالیٰ کی تائیدات اُن
کی پاک باطنی کی گواہ ہوتی ہیں لیکن شریر انسان ان نمونوں کو نہیں دیکھتا اور بدی کی تلاش
میں رہتا ہے آخر وہ حصہ متشابہات کا جو قرآن شریف کی طرح اس کے نسخہ وجود میں بھی ہوتا
ہے مگر نہایت کم شریر انسان اسی کو اپنے اعتراض کا نشانہ بناتا ہے اور اس طرح ہلاکت کی
راہ اختیار کر کے جہنم میں جاتا ہے۔ منہ
قيه حاشي

جو لوگ خدا تعالیٰ کی راہ سے روکتے ہیں عنقریب خدا تعالیٰ کا غضب اُن پر وارد ہوگا۔
خدا کی مار انسانوں کی مار سے سخت تر ہے ۔ ہمارا حکم تو اتنے میں ہی نافذ ہو جاتا ہے کہ
جب ہم ایک چیز کا ارادہ کرتے ہیں تو ہم اُس چیز کو کہتے ہیں کہ ہو جا تو وہ چیز ہو جاتی
ہے۔ کیا تو میرے حکم سے تعجب کرتا ہے۔ میں عاشقوں کے ساتھ ہوں ۔ میں ہی وہ
رحمان ہوں جو بزرگی اور بلندی رکھتا ہے اور ظالم اپنا ہاتھ کاٹے گا اور میرے آگے
ڈال دیا جائے گا ۔ بدی کی جزا اسی قدر بدی ہے اور اُن کو ذلت پہنچے گی یعنی اُسی قسم
کی ذلت اور اُسی مقدار کی ذلت جس کے پہنچانے کا اُنہوں نے ارادہ کیا اُن کو پہنچ
جائے گی ۔ خلاصہ منشاء الہام یہ ہے کہ وہ ذلت مثلی ہوگی کیونکہ بدی کی جزا اسی قدر
بدی ہے اور پھر فرمایا کہ خدا تعالیٰ کے ارادہ سے کوئی اُن کو بچانے والا نہیں ۔ پس
صبر کر جب تک کہ اللہ تعالیٰ اپنے امر کو ظاہر کرے ۔ خدا تعالیٰ اُن کے ساتھ ہے جو
تقوی اختیار کرتے ہیں اور اُن کے ساتھ ہے جو نیکی کرنے والے ہیں ۔
یہ پیشگوئی ہے جو خدا تعالیٰ نے محمد حسین اور اُس کے دور فیقوں کی نسبت کی تھی اور
اس میں ظاہر کیا تھا کہ اسی ذلت کے موافق اُن کو ذلت پہنچ جائے گی جو اُنہوں
نے پہنچائی ۔ سو یہ پیشگوئی اس طرح پر پوری ہوئی کہ محمد حسین نے اس پیشگوئی کے
بعد پوشیدہ طور پر ایک انگریزی فہرست اپنی اُن کا رروائیوں کی شائع کی جن میں
گورنمنٹ کے مقاصد کی تائید ہے اور اس فہرست میں یہ جتلانا چاہا کہ منجملہ
میری خدمات کے ایک یہ بھی خدمت ہے کہ میں نے اپنے رسالہ اشاعة السنه
میں لکھا ہے کہ مہدی کی حدیثیں صحیح نہیں ہیں اور اس فہرست کو اُس نے بڑی
احتیاط سے پوشیدہ طور پر شائع کیا کیونکہ وہ جانتا تھا کہ قوم کے روبروئی اِس
فہرست کے برخلاف اُس نے اپنا عقیدہ ظاہر کیا ہے اور اس دورنگی کے ظاہر

ہونے سے وہ ڈرتا تھا کہ اپنی قوم مسلمانوں کے روبرو تو اُس نے یہ ظاہر کیا کہ وہ
ایسے مہدی کو بدل و جان مانتا ہے کہ جو دنیا میں آکر لڑائیاں کرے گا اور ہر ایک قوم کے
مقابل پر یہاں تک کہ عیسائیوں کے مقابل پر بھی تلوار اُٹھائے گا۔ اور پھر اس فہرست
انگریزی کے ذریعہ سے گورنمنٹ پر یہ ظاہر کرنا چاہا کہ وہ خونی مہدی کے متعلق تمام
حدیثوں کو مجروح اور نا قابل اعتبار جانتا ہے لیکن خدا تعالیٰ کی قدرت سے وہ پوشیدہ
کارروائی اُس کی پکڑی گئی اور نہ صرف قوم کو اس سے اطلاع ہوئی بلکہ گورنمنٹ تک بھی یہ
بات پہنچ گئی کہ اُس نے اپنی تحریروں میں دونوں فریق گورنمنٹ اور رعایا کو دھوکا دیا ہے
اور ہر ایک ادنی اعقل کا انسان بھی سمجھ سکتا ہے کہ یہ پردہ دری محمد حسین کی ذلت کا باعث
تھی اور وہی انکارِ مہدی جس کی وجہ سے اس ملک کے نادان مولوی مجھے کافر اور
دجال کہتے تھے محمد حسین کے انگریزی رسالہ سے اس کی نسبت بھی ثابت ہو گیا یعنی
یہ کہ وہ بھی اپنے دل میں ایسی حدیثوں کو موضوع اور بیہودہ اور لغو جانتا ہے ۔ غرض ۱۲۸
یہ ایک ایسی ذلت تھی کہ یک دفعہ محمد حسین کو اپنی ہی تحریر کی وجہ سے پیش آگئی اور ابھی
ایسی ذلت کا کہاں خاتمہ ہے۔ بلکہ آئندہ بھی جیسے جیسے گورنمنٹ اور مسلمانوں پر کھلتا جائے گا
کہ کیسے اس شخص نے دورنگی کا طریق اختیار کر رکھا ہے ویسے ویسے اس ذلت کا مزہ زیادہ
سے زیادہ محسوس کرتا جائے گا۔ اور اس ذلت کے ساتھ ایک دوسری ذلت اُس کو یہ پیش آئی
کہ میرے اشتہار ۲۱ نومبر ۱۸۹۸ء کے صفحہ ۲ کی اخیر سطر میں جو یہ الہامی عبارت تھی کہ
اتعجب لامری اس پر مولوی محمد حسین صاحب نے یہ اعتراض کیا کہ یہ عبارت غلط ہے
اس لئے یہ خدا کا الہام نہیں ہو سکتا اور اس میں غلطی یہ ہے کہ فقرہ ره اتعجب لامری
میں جو لفظ لا مری لکھا ہے یہ من امری چاہیے تھا کیونکہ عجب کا صلہ من آتا ہے

نہ لام۔ اس اعتراض کا جواب میں نے اپنے اُس اشتہار میں دیا ہے جس کے عنوان پر
موٹی قلم سے یہ عبارت ہے:۔
دو
حاشیہ متعلقہ صفحہ اول اشتہار مورخه ۳۰ رنومبر ۱۸۹۸ء
اس جواب کا ماحصل یہ ہے کہ معترض کی یہ نادانی اور نا واقفیت اور جہالت ہے کہ وہ ایسا
خیال کرتا ہے کہ گویا عجب کا صلہ لام نہیں آتا۔ اس اعتراض سے اگر کچھ ثابت ہوتا ہے تو
بس یہی کہ معترض فن عربی سے بالکل بے بہرہ اور بے نصیب ہے اور صرف نام کا مولوی
ہے کیونکہ ایک بچہ بھی جس کو کچھ تھوڑی سی مہارت عربی میں ہو سمجھ سکتا ہے کہ عربی میں عجب
کا صلہ لام بھی بکثرت آتا ہے اور یہ ایک شایع متعارف امر ہے اور تمام اہل ادب اور
اہل بلاغت کی کلام میں یہ صلہ پایا جاتا ہے چنانچہ اس مشہور معروف شعر میں لام ہی صلہ
بیان کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے:۔
عجبت لمولود ليس له اب ومن ذى ولد ليس له ابوان
یعنی اُس بچہ سے مجھے تعجب ہے جس کا باپ نہیں یعنی حضرت عیسی علیہ السلام سے ۔ اور اس
سے زیادہ تعجب اُس بچوں والے سے ہے جس کے ماں باپ دونوں نہیں۔ اس شعر میں
دونوں صلوں کا بیان ہے لام کے ساتھ بھی اور من کے ساتھ بھی ۔ اور ایسا ہی دیوان
حماسہ میں جو بلاغت فصاحت میں ایک مسلم اور مقبول دیوان ہے اور سرکاری کالجوں
میں داخل ہے۔ پانچ شعر میں عجب کا صلہ لام ہی لکھا ہے چنانچہ منجملہ ان کے ایک شعر
یہ ہے جو دیوان مذکور کے صفحہ 9 میں درج ہے:۔
عجبت لمسراها واني تخلّصت الى وباب السجن دوني مغلق
یعنی وہ معشوقہ جو عالم تصور میں میرے پاس چلی آئی مجھے تعجب ہوا کہ وہ ایسے زندان میں
جس کے دروازے بند تھے میرے پاس جو میں قید میں تھا کیونکر چلی آئی۔ دیکھو اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی