تریاق القلوب
حصہ 31
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
☆
ہوں گے کہ اس گورنمنٹ کے سچے خیر خواہ اور دلی جان نثار ہو جائیں اور جہاد اور
خونی مہدی کے انتظار وغیرہ بیہودہ خیالات سے جو قرآن شریف سے ہرگز ثابت نہیں ہو سکتے
دست بردار ہو جائیں اور اگر وہ اس غلطی کو چھوڑنا نہیں چاہتے تو کم سے کم یہ ان کا فرض ہے
کہ اس گورنمنٹ محسنہ کے ناشکر گزار نہ بنیں اور نمک حرامی سے خدا کے گنہگار نہ ٹھہریں
کیونکہ یہ گورنمنٹ ہمارے مال اور خون اور عزت کی محافظ ہے اور اس کے مبارک قدم سے
ہم جلتے ہوئے تنور میں سے نکالے گئے ہیں ۔ یہ کتابیں ہیں جو میں نے اس ملک اور عرب
اور شام اور فارس اور مصر وغیرہ ممالک میں شائع کی ہیں چنانچہ شام کے ملک کے بعض
عیسائی فاضلوں نے بھی میری کتابوں کے شائع ہونے کی گواہی دی ہے اور میری بعض
کتابوں کا ذکر کیا ہے ۔ اب میں اپنی گورنمنٹ محسنہ کی خدمت میں جرات سے کہہ سکتا ہوں
کہ یہ وہ بست سالہ میری خدمت ہے جس کی نظیر برٹش انڈیا میں ایک بھی اسلامی خاندان
پیش نہیں کر سکتا ۔ یہ بھی ظاہر ہے کہ اس قدر لمبے زمانہ تک کہ جو بیس برس کا زمانہ ہے
ایک مسلسل طور پر تعلیم مذکور بالا پرز ر بالا پر زور دیتے جانا کسی منافق اور خود غرض کا کام نہیں ہے
بلکہ ۔ لہ ایسے شخص کا کام ہے جس کے دل میں اس گورنمنٹ کی سچی خیر خواہی ہے۔ ہاں میں
اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ میں نیک نیتی سے دوسرے مذاہب کے لوگوں سے مباحثات
بھی کیا کرتا ہوں اور ایسا ہی پادریوں کے مقابل پر بھی مباحثات کی کتابیں شائع کرتا
خريطفور جباره نام ایک دمشق کا رہنے والا فاضل عیسائی اپنی کتاب خلاصۃ الادیان کے
صفحہ چوالیس میں میری کتاب حمامۃ البشری کا ذکر کرتا ہے اور حمامۃ البشری میں سے
چھ سطر میں بطور نقل کے لکھتا ہے اور میری نسبت لکھتا ہے کہ یہ کتاب ایک ہندی فاضل کی ہے
جو تمام ملک ہند میں مشہور ہے دیکھو خلاصة الاديان و زبدة الاديان صفحه ۲۴ چودھویں
سطر سے اکیسویں سطر تک ۔ منہ
رہا ہوں اور میں اِس بات کا بھی اقراری ہوں کہ جبکہ بعض پادریوں اور عیسائی
مشنریوں کی تحریر نہایت سخت ہو گئی اور حد اعتدال سے بڑھ گئی اور بالخصوص پر چہ
نورافشاں میں جو ایک عیسائی اخبار لدھیانہ سے نکلتا ہے نہایت گندی تحریر میں شائع
ہوئیں ۔ اور ان مؤلفین نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت نعوذ باللہ ایسے الفاظ
استعمال کئے کہ یہ شخص ڈاکو تھا چور تھا زنا کا ر تھا اور صدہا پر چوں میں یہ شائع کیا کہ یہ
شخص اپنی لڑکی پر بد نیتی سے عاشق تھا اور با ایں ہمہ جھوٹا تھا اور لوٹ مار اور خون کرنا
اُس کا کام تھا تو مجھے ایسی کتابوں اور اخباروں کے پڑھنے سے یہ اندیشہ دل میں پیدا
ہوا کہ مبادا مسلمانوں کے دلوں پر جو ایک جوش رکھنے والی قوم ہے ان کلمات کا کوئی
سخت اشتعال دینے والا اثر پیدا ہو ۔ تب میں نے اُن جوشوں کو ٹھنڈا کرنے کے لئے
ج اپنی صحیح اور پاک نیت سے یہی مناسب سمجھا کہ اس عام جوش کے دبانے کے لئے حکمت
عملی یہی ہے کہ ان تحریرات کا کسی قدر سختی سے جواب دیا جائے تا سریع الغضب
انسانوں کے جوش فرو ہو جائیں اور ملک میں کوئی بے امنی پیدا نہ ہو ۔ تب میں نے
بمقابل ایسی کتابوں کے جن میں کمال سختی سے بد زبانی کی گئی تھی چند ایسی کتابیں لکھیں
جن میں کسی قدر بالمقابل سختی تھی کیونکہ میرے کانشنس نے قطعی طور پر مجھے فتوی دیا
کہ اسلام میں جو بہت سے وحشیانہ جوش والے آدمی موجود ہیں ان کے غیظ و
غضب کی آگ بجھانے کے لئے یہ طریق کافی ہوگا کیونکہ عوض معاوضہ کے بعد کوئی
گلہ باقی نہیں رہتا ۔ سو یہ میری پیش بینی کی تدبیر صحیح نکلی اور ان کتابوں کا یہ اثر ہوا کہ
☆
ان مباحثات کی کتابوں سے ایک یہ بھی مطلب تھا کہ برٹش انڈیا اور دوسرے ملکوں پر بھی اس
بات کو واضح کیا جاوے کہ ہماری گورنمنٹ نے ہر یک قوم کو مباحثات کے لئے آزادی دے
رکھی ہے کوئی خصوصیت پادریوں کی نہیں ہے۔ منہ
ہزار ہا مسلمان جو پادری عمادالدین وغیرہ لوگوں کی تیز اور گندی تحریروں سے اشتعال
میں آچکے تھے یکدفعہ اُن کے اشتعال فرو ہو گئے کیونکہ انسان کی یہ عادت ہے کہ جب
سخت الفاظ کے مقابل پر اُس کا عوض دیکھ لیتا ہے تو اُس کا وہ جوش نہیں رہتا ۔ باایں ہمہ
میری تحریر پادریوں کے مقابل پر بہت نرم تھی گویا کچھ بھی نسبت نہ تھی ۔ ہماری محسن
گورنمنٹ خوب سمجھتی ہے کہ مسلمان سے یہ ہرگز نہیں ہو سکتا کہ اگر کوئی پادری ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی دے تو ایک مسلمان اُس کے عوض میں حضرت عیسی علیہ السلام
کو گالی دے کیونکہ مسلمانوں کے دلوں میں دودھ کے ساتھ ہی یہ اثر پہنچایا گیا ہے کہ وہ
جیسا کہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتے ہیں ایسا ہی وہ حضرت عیسی علیہ السلام
سے محبت رکھتے ہیں ۔ سو کسی مسلمان کا یہ حوصلہ ہی نہیں کہ تیز زبانی کو اس حد تک پہنچائے
جس حد تک ایک متعصب عیسائی پہنچا سکتا ہے اور مسلمانوں میں یہ ایک عمدہ سیرت ہے
جو فخر کرنے کے لائق ہے کہ وہ تمام نبیوں کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے
ہو چکے ہیں ایک عزت کی نگہ سے دیکھتے ہیں اور حضرت مسیح علیہ السلام سے بعض وجوہ
سے ایک خاص محبت رکھتے ہیں جس کی تفصیل کے لئے اس جگہ موقع نہیں ۔ سو مجھ سے
پادریوں کے مقابل پر جو کچھ وقوع میں آیا یہی ہے کہ حکمت عملی سے بعض وحشی مسلمانوں
کو خوش کیا گیا ۔ اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ میں تمام مسلمانوں میں سے اول درجہ
کا خیر خواہ گورنمنٹ انگریزی کا ہوں کیونکہ مجھے تین باتوں نے خیر خواہی میں اول درجہ
پر بنا دیا ہے ۔ (۱) اول والد مرحوم کے اثر نے ۔ (۲) دوم اس گورنمنٹ عالیہ کے
احسانوں نے ۔ (۳) تیسرے خدا تعالیٰ کے الہام نے ۔
اب میں اس گورنمنٹ محسنہ کے زیر سایہ ہر طرح سے خوش ہوں صرف
ایک رنج اور درد وغم ہر وقت مجھے لاحق حال ہے جس کا استغاثہ پیش کر نے
کے لئے اپنی محسن گورنمنٹ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اس ملک کے مولوی
مسلمان اور ان کی جماعتوں کے لوگ حد سے زیادہ مجھے ستاتے اور دکھ دیتے ہیں ۔ میرے
قتل کے لئے ان لوگوں نے فتوے دیئے ہیں ۔ مجھے کافر اور بے ایمان ٹھہرایا ہے اور
بعض ان میں سے حیا اور شرم کو ترک کر کے اس قسم کے اشتہار میرے مقابل پر شائع کرتے
ہیں کہ یہ شخص اس وجہ سے بھی کافر ہے کہ اس نے انگریزی سلطنت کو سلطنت روم پر ترجیح دی
ہے اور ہمیشہ انگریزی سلطنت کی تعریف کرتا ہے ۔ اور ایک باعث یہ بھی ہے کہ یہ لوگ مجھے
اس وجہ سے بھی کا فر ٹھہراتے ہیں کہ میں نے خدا تعالیٰ کے سچے الہام سے مسیح موعود ہونے
کا دعوی کیا ہے اور اس خونی مہدی کے آنے سے انکار کیا ہے جس کے یہ لوگ منتظر ہیں۔ بے شک
د میں اقرار کرتا ہوں کہ میں نے ان لوگوں کا بڑا نقصان کیا ہے کہ میں نے ایسے خونی مہدی
کا آنا سراسر جھوٹ ثابت کر دیا ہے جس کی نسبت ان لوگوں کا خیال تھا کہ وہ آ کر بے شمار
روپیہ اُن کو دے گا مگر میں معذور ہوں ۔ قرآن اور حدیث سے یہ بات بپایہ ثبوت نہیں
پہنچتی کہ دنیا میں کوئی ایسا مہدی آئے گا جو زمین کو خون میں غرق کر دے گا۔ پس میں نے
ان لوگوں کا بجز اس کے کوئی گناہ نہیں کیا کہ اس خیالی لوٹ مار کے روپیہ سے میں نے ان کو
محروم کر دیا ہے ۔ میں خدا سے پاک الہام پا کر یہ چاہتا ہوں کہ ان لوگوں کے اخلاق
اچھے ہو جائیں اور وحشیانہ عادتیں دور ہو جائیں اور نفسانی جذبات سے اُن کے سینے
دھوئے جائیں اور ان میں آہستگی اور سنجیدگی اور حلم اور میانہ روی اور انصاف پسندی
پیدا ہو جائے اور یہ اپنی اس گورنمنٹ کی ایسی اطاعت کریں کہ دوسروں کے لئے
نمونہ بن جائیں ۔ اور یہ ایسے ہو جائیں کہ کوئی بھی فساد کی رگ ان میں باقی نہ رہے۔
چنانچہ کسی قدر یہ مقصود مجھے حاصل بھی ہو گیا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ دس ہزار
یا اس سے بھی زیادہ ایسے لوگ پیدا ہو گئے ہیں جو میری ان پاک تعلیموں کے دل سے
ہیں اور یہ نیا فرقہ مگر گورنمنٹ کے لئے نہایت مبارک فرقہ برٹش انڈیا میں زور ۔ پابند
سے
ترقی کر رہا ہے ۔ اگر مسلمان ان تعلیموں کے پابند ہو جائیں تو میں قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں
کہ وہ فرشتے بن جائیں ۔ اور اگر وہ اس گورنمنٹ کی سب قوموں سے بڑھ کر خیر خواہ ہو
جائیں تو تمام قوموں سے زیادہ خوش قسمت ہو جائیں ۔ اگر وہ مجھے قبول کر لیں اور
مخالفت نہ کریں تو یہ سب کچھ انہیں حاصل ہو گا اور ایک نیکی اور پاکیزگی کی روح اُن میں
پیدا ہو جائے گی ۔ اور جس طرح ایک انسان خوجہ ہو کر گندے شہوات کے جذبات سے
الگ ہو جاتا ہے اسی طرح میری تعلیم سے ان میں تبدیلی پیدا ہو گی مگر میں نہیں کہتا کہ
گورنمنٹ عالیہ جبراً ان کو میری جماعت میں داخل کرے اور نہ میں اس وقت یہ استغاثہ
کرتا ہوں کہ کیوں وہ ہر وقت میرے قتل کے درپے ہیں اور کیوں میرے قتل کے لئے
جھوٹے فتوے شائع کر رہے ہیں اور میں جانتا ہوں کہ یہ بدا را دے اُن کے عبث
ہیں کیونکہ کوئی چیز زمین پر نہیں ہو سکتی جب تک آسمان پر نہ ہوئے ۔ اور میں اُن کی
بدی کے عوض میں اُن کے حق میں دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ اُن کی آنکھیں کھولے
اور وہ خدا اور مخلوق کے حقوق کے شناسا ہو جائیں ۔ مگر چونکہ ان لوگوں کی عداوت حد
سے بڑھ گئی ہے اس لئے میں نے ان کی اصلاح کے لئے اور ان کی بھلائی کے لئے بلکہ
میں نے اپنی کسی کتاب میں لکھا تھا کہ میری جماعت تین سو آدمی ہے لیکن اب وہ شمار
بہت بڑھ گیا ہے کیونکہ زور سے ترقی ہو رہی ہے۔ اب میں یقین رکھتا ہوں کہ میری جماعت
کے لوگ دس ہزار سے بھی کچھ زیادہ ہوں گے اور میری فراست یہ پیشگوئی کرتی ہے کہ
تین سال تک ایک لاکھ تک میری اس جماعت کا عدد پہنچ جاوے گا ۔ منہ
تمام مخلوق کی خیر خواہی کے لئے ایک تجویز سوچی ہے جو ہماری گورنمنٹ کی امن پسند
پالیسی کے مناسب حال ہے جس کی تعمیل اس گورنمنٹ عالیہ کے ہاتھ میں ہے۔ اور وہ یہ
ہے کہ یہ حسن گورنمنٹ جس کے احسانات سب سے زیادہ مسلمانوں پر ہیں ایک یہ احسان
کرے کہ اس ہر روزہ تکفیر اور تکذیب اور قتل کے فتووں اور منصوبوں کے روکنے کے لئے
خود درمیان میں ہو کر یہ ہدایت فرماوے کہ اس تنازع کا فیصلہ اس طرح پر ہو کہ مدعی یعنی
یہ عاجز جس کو مسیح موعود ہونے کا دعویٰ ہے اور جس کو یہ دعوی ہے کہ جس طرح نبیوں سے
خدا تعالیٰ ہم کلام ہوتا تھا اُسی طرح مجھ سے ہم کلام ہوتا ہے اور غیب کے بھید مجھ پر ظاہر کئے
جاتے ہیں اور آسمانی نشان دکھلائے جاتے ہیں ۔ یہ مدعی یعنی یہ عاجز گورنمنٹ کے حکم سے
ایک سال کے اندر ایک ایسا آسمانی نشان دکھلاوے ایسا نشان جس کا مقابلہ کوئی قوم اور
کوئی فرقہ جو زمین پر رہتے ہیں نہ کر سکے اور مسلمانوں کی قوموں یا دوسری قوموں میں سے
کوئی ایسا ملہم اور خواب بین اور معجزہ نما پیدا نہ ہو سکے جو اُس نشان کی ایک سال کے اندر
ر نظیر پیش کرے ۔ اور ایسا ہی ان تمام مسلمانوں بلکہ ہر ایک قوم کے پیشواؤں کو جو ملہم اور
خدا کے مقرب ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ہدایت اور فہمائیش ہو کہ اگر وہ اپنے تئیں بیچ پر اور
خدا کے مقبول سمجھتے ہیں اور ان میں کوئی ایسا پاک دل ہے جس کو خدا نے ہم کلام ہونے کا
شرف بخشا ہے اور الہی طاقت کے نمونے اس کو دیئے گئے ہیں تو وہ بھی ایک سال تک کوئی
نشان دکھلا دیں ۔ پھر بعد اس کے اگر ایک سال تک اس عاجز نے ایسا کوئی نشان نہ دکھلایا
جو انسانی طاقتوں سے بالا تر اور انسانی ہاتھ کی ملونی سے بھی بلند تر ہو یا یہ کہ نشان تو دکھلایا
مگر اس قسم کے نشان اور مسلمانوں یا اور قوموں سے بھی ظہور میں آگئے تو یہ سمجھا جائے کہ
میں خدا کی طرف سے نہیں ہوں اور اس صورت میں مجھ کو کوئی سخت سزا دی جائے گو
لدمان
تریاق القلوب
موت کی ہی سزا ہو کیونکہ اس صورت میں فساد کی تمام بنیاد میری طرف سے ہوگی ۔ اور مفسد کو
سزاد بینا قرین انصاف ہے اور خدا پر جھوٹ بولنے سے کوئی گناہ بدتر نہیں ۔ لیکن اگر خدا تعالیٰ
نے ایک سال کی میعاد کے اندر میری مدد کی اور زمین کے رہنے والوں میں سے کوئی میرا
مقابلہ نہ کر سکا تو پھر میں یہ چاہتا ہوں کہ یہ گورنمنٹ محسنہ میرے مخالفوں کو نرمی سے ہدایت
کرے کہ اس نظارہ قدرت کے بعد شرم اور حیا سے کام لیں ۔ اور تمام مردی اور بہادری
سچائی کے قبول کرنے میں ہے۔
اس قدر عرض کر دینا پھر دوبارہ ضروری ہے کہ نشان اس قسم کا ہوگا کہ جو انسانی
طاقتوں سے بالا تر ہو۔ اور اس میں نکتہ چینی کی ایک ذرہ گنجائش نہ ہو کہ ممکن ہے کہ اس شخص
نے ناجائز اسباب سے کام لیا ہو بلکہ جس طرح آفتاب اور ماہتاب کے طلوع اور غروب
میں یہ ظن نہیں ہو سکتا کہ کسی انسان نے پیش از وقت اپنی حکمت عملی سے اُن کو چڑھایا ہے
یا غروب کر دیا ہے اِسی طرح اس نشان میں بھی ایساظن کرنا محال ہو اس قسم کا فیصلہ صدہا
نیک نتیجے پیدا کرے گا ۔ اور ممکن ہے کہ اس سے تمام قو میں ایک ہو جائیں اور بے جانزا میں
اور جھگڑے اور قوموں کا تفرقہ اور حد سے زیادہ عناد جو قانون سڈیشن کے منشاء کے بھی
بر خلاف ہے یہ تمام پھوٹ صفحہ برٹش انڈیا سے نابود ہو جائے اور اس میں شک نہیں کہ یہ
پاک کارروائی گورنمنٹ کی ہمیشہ کے لئے اس ملک میں یادگار رہے گی اور یہ کام گورنمنٹ
کے لئے بہت مقدم اور ضروری ہے اور انشاء اللہ اس سے نیک نتیجے پیدا ہوں گے چونکہ
آجکل یورپ کی بعض گورنمنٹیں اس بات کی طرف بھی مائل ہیں کہ مختلف مذاہب کی
خوبیاں معلوم کی جائیں کہ ان سب میں سے خوبیوں میں بڑھا ہوا کونسا مذہب ہے اور
اس غرض سے یورپ کے بعض ملکوں میں جلسے کئے جاتے ہیں جیسا کہ ان دنوں میں اٹلی
میں ایسا ہی جلسہ در پیش ہے اور پھر پیرس میں بھی ہوگا ۔ سو جبکہ یورپ کے سلاطین کا
میلان طبعا اس طرف ہو گیا ہے اور سلاطین کی اس قسم کی تفتیش بھی لوازم سلطنت میں سے شمار
کی گئی ہے اس لئے مناسب نہیں ہے کہ ہماری یہ اعلیٰ درجہ کی گورنمنٹ دوسروں سے پیچھے
رہے اور تمہید اس کارروائی کی اس طرح پر ہو سکتی ہے کہ ہماری عالی ہمت گورنمنٹ ایک مذہبی
جلسہ کا اعلان کر کے اس زیر تجویز جلسہ کی ایسی تاریخ مقرر کرے جو دو سال سے زیادہ نہ ہو
اور تمام قوموں کے سرگر وہ علماء اور فقراء اور ملہموں کو اس غرض سے بلایا جائے کہ وہ جلسہ
کی تاریخ پر حاضر ہو کر اپنے مذہب کی سچائی کے دو ثبوت دیں ۔ (۱) اول ایسی تعلیم پیش کریں
س جو دوسری تعلیموں سے اعلیٰ ہو جو انسانی درخت کی تمام شاخوں کی آبپاشی کرسکتی ہو۔
(۲) دوسرے یہ ثبوت دیں کہ اُن کے مذہب میں روحانیت اور طاقت بالا ویسی ہی موجود
ہے جیسا کہ ابتدا میں دعویٰ کیا گیا تھا اور وہ اعلان جو جلسہ سے پہلے شائع کیا جائے اُس میں
بتصریح یہ ہدایت ہو کہ قوموں کے سرگروہ ان دو ثبوتوں کے لئے تیار ہو کر جلسہ کے میدان میں
قدم رکھیں اور تعلیم کی خوبیاں بیان کرنے کے بعد ایسی اعلیٰ پیشگوئیاں پیش کریں جو محض خدا
کے علم سے مخصوص ہوں اور نیز ایک سال کے اندر پوری بھی ہو جائیں ۔ غرض ایسے نشان ہوں
جن سے مذہب کی روحانیت ثابت ہو اور پھر ایک سال تک انتظار کر کے غالب مغلوب
کے حالات شائع کر دیئے جائیں ۔ میرے خیال میں ہے کہ اگر ہماری دانا گورنمنٹ اس
طریق پر کار بند ہو اور آزماوے کہ کسی مذہب اور کس شخص میں روحانیت اور خدا کی
طاقت پائی جاتی ہے تو یہ گورنمنٹ دنیا کی تمام قوموں پر احسان کرے گی ۔ اور اس طرح
سے ایک سچے مذہب کو اُس کی تمام روحانی زندگی کے ساتھ دنیا پر پیش کر کے تمام دنیا کو
راہ راست پر لے آئے گی کیونکہ وہ تمام شور و غوغا جو کسی ایسے مذہب کے لئے کیا جاتا ہے
جس کے ساتھ فوق العادت زندہ نشان نہیں اور محض روایات پر مدار ہے وہ سب ہیچ ہے
کیونکہ کوئی مذہب بغیر نشان کے انسان کو خدا سے نزدیک نہیں کر سکتا اور نہ گناہ سے نفرت
دلا سکتا ہے ۔ مذہب مذہب پکارنے میں ہر ایک کی بلند آواز ہے لیکن کبھی ممکن نہیں کہ
فی الحقیقت پاک زندگی اور پاک دلی اور خدا ترسی میسر آ سکے جب تک کہ انسان مذہب کے
آئینہ میں کوئی فوق العادة نظارہ مشاہدہ نہ کرے ۔ نئی زندگی ہرگز حاصل نہیں ہو سکتی جب تک
ایک نیا یقین پیدا نہ ہو اور کبھی نیا یقین پیدا نہیں ہو سکتا جب تک موسیٰ اور مسیح اور ابراہیم
اور یعقوب اور محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح نئے معجزات نہ دکھائے جائیں ۔ نئی زندگی
اُنہی کو ملتی ہے جن کا خدا نیا ہو یقین نیا ہو نشان نئے ہوں اور دوسرے تمام لوگ قصّوں
کہانیوں کے جال میں گرفتار ہیں دل غافل ہیں اور زبانوں پر خدا کا نام ہے۔ میں سچ سچ
کہتا ہوں کہ زمین کے شور و غوغا تمام قصے اور کہانیاں ہیں اور ہر ایک شخص جو اس وقت کئی
سو برس کے بعد اپنے کسی پیغمبر یا اوتار کے ہزار ہا معجزات سناتا ہے وہ خود اپنے دل میں جانتا
ہے کہ وہ ایک قصہ بیان کر رہا ہے جس کو نہ اُس نے اور نہ اُس کے باپ نے دیکھا ہے اور
نہ اُس کے دادے کو اس کی خبر ہے ۔ وہ خود نہیں سمجھ سکتا کہ کہاں تک اس کا یہ بیان صحیح اور
درست ہے کیونکہ یہ دنیا کے لوگوں کی عادت ہے کہ ایک تنکے کا پہاڑ بنا دیا کرتے ہیں ۔ اس
لئے یہ تمام قصے جو معجزات کے رنگ میں پیش کئے جاتے ہیں ان کا پیش کرنے والا خواہ
کوئی مسلمان ہو یا عیسائی ہو جو حضرت عیسی علیہ السلام کو خدا جانتا ہے یا کوئی ہندو ہو جو
اپنے اوتاروں کے کرشمے کتابیں اور پستک کھول کر سناتا ہے یہ سب کچھ بیچ اور لاشے ہیں
اور ایک کوڑی ان کی قیمت نہیں ہو سکتی جب تک کہ کوئی زندہ نمونہ اُن کے ساتھ نہ ہو
اور سچا مذہب وہی ہے جس کے ساتھ زندہ نمونہ ہے ۔ کیا کوئی دِل اور کوئی کانشنس اس
بات کو قبول کر سکتا ہے کہ ایک مذہب تو سچا ہے مگر اس کی سچائی کی چمکیں اور سچائی کے
نشان آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گئے ہیں اور اُن ہدایتوں کے بھیجنے والے کے منہ پر ہمیشہ کے
لئے مہر لگ گئی ہے۔ میں جانتا ہوں کہ ہر ایک انسان جو سچی بھوک اور پیاس خدا تعالیٰ کی
طلب میں رکھتا ہے وہ ایسا خیال ہر گز نہیں کرے گا ۔ اس لئے ضروری ہے کہ سچے مذہب کی
ش یہی نشانی ہو کہ زندہ خدا کے زندہ نمونے اور اُس کے نشانوں کے چھپکتے ہوئے نو ر اس مذہب
میں تازہ بتازہ موجود ہوں ۔ اگر ہماری گورنمنٹ عالیہ ایسا جلسہ کرے تو یہ نہایت مبارک
ارادہ ہے اور اس سے ثابت ہوگا کہ یہ گورنمنٹ سچائی کی حامی ہے۔ اور اگر ایسا جلسہ ہو تو ہر
ایک شخص اپنے اختیار سے اور ہنسی خوشی سے اس جلسہ میں داخل ہو سکتا ہے۔ قوموں کے پیشوا
جنہوں نے مقدس کہلا کر کروڑ ہا روپیہ قوموں کا کھا لیا ہے ان کے تقدس کو آزمانے کے لئے
اس سے بڑھ کر اور کوئی عمدہ طریق نہیں کہ جو اُن کا یا اُن کے مذہب کا خدا کے ساتھ رشتہ
ہے اس رشتہ کا زندہ ثبوت مانگا جائے ۔ یہ عاجز اپنے دلی جوش سے جو ایک پاک جوش ہے
یہی چاہتا ہے کہ ہماری محسن گورنمنٹ کے ہاتھ سے یہ فیصلہ ہو۔ خدایا اس عالی مرتبہ
گورنمنٹ کو یہ الہام کر ۔ تا وہ اس قسم کے جلسوں میں سب سے پیچھے آ کر سب سے پہلے
ہو جائے ۔ اور میں چونکہ مسیح موعود ہوں اس لئے حضرت مسیح کی عادت کا رنگ مجھ میں پایا
جانا ضروری ہے ۔ حضرت مسیح علیہ السلام وہ انسان تھے جو مخلوق کی بھلائی کے لئے صلیب
پر چڑھے گو خدا کے رحم نے اُن کو بچا لیا۔ اور مرہم عیسی نے اُن کے زخموں کو اچھا کر کے آخر
مرہم عیسی ایک نہایت مبارک مرہم ہے جس سے حضرت عیسی علیہ السلام کے زخم اچھے
ہوئے تھے جبکہ آپ نے خدا تعالیٰ کے فضل سے سولی سے نجات پائی تو صلیب کی کیلوں کے
جو زخم تھے جن کو آپ نے حواریوں کو بھی دکھلایا تھا وہ اسی مرہم سے اچھے ہوئے تھے۔ یہ
مرہم طب کی ہزار کتاب میں درج ہے اور قانون بوعلی سینا میں بھی مندرج ہے اور رومیوں
اور یونانیوں اور عیسائیوں اور یہودیوں اور مسلمانوں غرض تمام فرقوں کے طبیبوں نے اس
مرہم کو اپنی کتابوں میں لکھا ہے ۔ منہ
کشمیر جنت نظیر میں اُن کو پہنچا دیا ۔ سو انہوں نے سچائی کے لئے صلیب سے پیار کیا اور
اس طرح اُس پر چڑھ گئے جیسا کہ ایک بہادر سوار خوش عنان گھوڑے پر چڑھتا ہے سو
ایسا ہی میں بھی مخلوق کی بھلائی کے لئے صلیب سے پیار کرتا ہوں اور میں یقین رکھتا
ہوں کہ جس طرح خدا تعالیٰ کے فضل اتعالیٰ کے فضل اور کرم نے حضرت مسیح کو صلیب سے بچا لیا اور ان
کی تمام رات کی دعا جو باغ میں کی گئی تھی قبول کر کے ان کو صلیب اور صلیب کے نتیجوں
سے نجات دی ایسا ہی مجھے بھی بچائے گا اور حضرت مسیح صلیب سے نجات پا کر نصیبین کی
طرف آئے اور پھر افغانستان کے ملک میں ہوتے ہوئے کوہ نعمان میں پہنچے اور جیسا کہ
اُس جگہ شہزادہ نبی کا چبوترہ اب تک گواہی دے رہا ہے وہ ایک مدت تک کوہ نعمان
میں رہے اور پھر اس کے بعد پنجاب کی طرف آئے آخر کشمیر میں گئے اور کوہ سلیمان پر
ایک مدت تک عبادت کرتے رہے اور سکھوں کے زمانہ تک اُن کی یادگار کا کوہ سلیمان
پر کتبہ موجود تھا آخر سرینگر میں ایک سو پچیس برس کی عمر میں وفات پائی اور خان یار
کے محلہ کے قریب آپ کا مقدس مزار ہے ۔ غرض جیسا کہ اس نبی نے سچائی کے لئے
صلیب کو قبول کیا ایسا ہی میں بھی قبول کرتا ہوں ۔ اگر اس جلسہ کے بعد جس کی
گورنمنٹ محسنہ کو ترغیب دیتا ہوں ایک سال کے اندر میرے نشان تمام دنیا پر غالب
نہ ہوں تو میں خدا کی طرف سے نہیں ہوں ۔ میں راضی ہوں کہ اس جرم کی سزا میں
سولی دیا جاؤں اور میری ہڈیاں توڑی جائیں لیکن وہ خدا جو آسمان پر ہے جو دل کے
خیالات کو جانتا ہے جس کے الہام سے میں نے اس عریضہ کو لکھا ہے وہ میرے ساتھ
ہوگا اور میرے ساتھ ہے وہ مجھے اس گورنمنٹ عالیہ اور قوموں کے سامنے شرمندہ
نہیں کرے گا۔ اُسی کی روح ہے جو میرے اندر بولتی ہے ۔ میں نہ اپنی طرف سے بلکہ اُس
کی طرف سے یہ پیغام پہنچا رہا ہوں تا سب کچھ جو اتمام حجت کے لئے چاہیے
پورا ہو۔ یہ سچ ہے کہ میں اپنی طرف سے نہیں بلکہ اُس کی طرف سے کہتا ہوں اور وہی ہے
جو میرا مددگار ہوگا ۔
بالآخر میں اس بات کا بھی شکر کرتا ہوں کہ ایسے عریضہ کو پیش کرنے کے لئے میں بجز
ص اس سلطنت محسنہ کے اور کسی سلطنت کو وسیع الاخلاق نہیں پاتا اور گو اس ملک کے مولوی ایک اور
کفر کا فتوی بھی مجھ پر لگا دیں مگر میں کہنے سے باز نہیں رہ سکتا کہ ایسے عرائض کے پیش کرنے کے
لئے عالی حوصلہ عالی اخلاق صرف سلطنت انگریزی ہے۔ میں اس سلطنت کے مقابل پر سلطنت
روم کو بھی نہیں پاتا جو اسلامی سلطنت کہلاتی ہے۔ اب میں اس دعا پر ختم کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
ہماری محسنہ ملکہ معظمہ قیصرہ ہند کو عمر دراز کر کے ہر ایک اقبال سے بہرہ ور کرے اور وہ تمام دعائیں
جو میں نے اپنے رسالہ ستارہ قیصرہ اور تحفہ قیصریہ میں ملکہ موصوفہ کو دی ہیں قبول فرماوے اور میں
اُمید رکھتا ہوں کہ گورنمنٹ محسنہ اس کے جواب سے مجھے مشرف فرماوے گی ۔ والدعا۔
عریضۂ خاکسار
مرزاغلام احمد از قادیاں
المرقوم ۲۷ / ستمبر ١٨٩٩ء