تریاق القلوب

حصہ 32

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمه تریاق القلوب نمبر ۴
بسم
الله الرحمن الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
ایک الہامی پیشگوئی کا اشتہار
چونکہ مجھے ان دنوں میں چند متواتر الہام ہوئے ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ
عنقریب آسمان سے کوئی ایسا نشان ظاہر کرے گا جس سے میرا صدق ظاہر ہو اس لئے میں
اس اشتہار کے ذریعہ سے حق کے طالبوں کو اُمید دلاتا ہوں کہ وہ وقت قریب ہے کہ
جب آسمان سے کوئی تازہ شہادت میری تائید کے لئے نازل ہوگی ۔ یہ ظاہر ہے کہ جس قدر
خدا تعالیٰ کے مامور دنیا میں آئے ہیں گو اُن کی تعلیم نہایت اعلیٰ تھی اور اُن کے اخلاق
نہایت اعلیٰ تھے اور اُن کی زیر کی اور فراست بھی اعلیٰ درجہ پر تھی لیکن اُن کا خدا تعالیٰ سے
ہم کلام ہونا لوگوں نے قبول نہ کیا جب تک کہ اُن کی تائید میں آسمان سے کوئی نشان
نازل نہیں ہوا اسی طرح خدا تعالیٰ اس جگہ بھی بارش کی طرح اپنے نشان ظاہر کر رہا
ہے تا دیکھنے والے دیکھیں اور سوچنے والے سوچیں ۔ اور اب مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک
برکت اور رحمت اور اعزاز کا نشان ظاہر ہوگا جس سے اکثر لوگ تسلی پائیں گے جیسا کہ
۱۴ ستمبر ۱۸۹۹ء کو یہ الہام ہوا ۔
ایک عزت کا خطاب ۔ ایک عزت کا خطاب۔لک
خطاب العزة ۔ ایک بڑا نشان اس کے ساتھ
ہوگا۔ یہ تمام خدائے پاک قدیر کا کلام ہے جس کو میں نے موٹی قلم سے لکھ دیا ہے

اگر چہ انسانوں کے لئے بادشاہوں اور سلاطین وقت سے بھی خطاب ملتے ہیں مگر وہ صرف ایک
لفظی خطاب ہوتے ہیں جو بادشاہوں کی مہربانی اور کرم اور شفقت کی وجہ سے یا اور اسباب سے
کسی کو حاصل ہوتے ہیں اور بادشاہ اس کے ذمہ وار نہیں ہوتے کہ جو خطاب اُنہوں نے دیا ہے
اس کے مفہوم کے موافق وہ شخص اپنے تئیں ہمیشہ رکھے جس کو ایسا خطاب دیا گیا ہے۔ مثلاً کسی
بادشاہ نے کسی کو شیر بہادر کا خطاب دیا تو وہ بادشاہ اس بات کا متکفل نہیں ہو سکتا کہ ایسا شخص ہمیشہ
اپنی بہادری دکھلاتا رہے گا بلکہ ممکن ہے کہ ایسا شخص ضعف قلب کی وجہ سے ایک چوہے کی تیز
رفتاری سے بھی کانپ اُٹھتا ہو چہ جائیکہ وہ کسی میدان میں شیر کی طرح بہادری دکھلاوے لیکن وہ
شخص جس کو خدا تعالیٰ سے شیر بہادر کا خطاب ملے اُس کے لئے ضروری ہے کہ وہ در حقیقت
بہادر ہی ہو کیونکہ خدا انسان نہیں ہے کہ جھوٹ بولے یا دھو کہ کھاوے یا کسی پولیٹیکل مصلحت سے
ایسا خطاب دے دے۔ جس کی نسبت وہ اپنے دل میں جانتا ہے کہ دراصل وہ شخص اس خطاب
کے لائق نہیں ہے۔ اس لئے یہ بات محقق امر ہے کہ فخر کے لائق وہی خطاب ہے جو خدا تعالیٰ کی
طرف سے ملتا ہے اور وہ خطاب دو قسم کا ہے۔ اول وہ جو وحی اور الہام کے ذریعہ سے خدا تعالیٰ کی
طرف سے عطا ہوتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے پاک نبیوں میں سے کسی کو صفی اللہ کا
لقب دیا اور کسی کو کلیم اللہ کا اور کسی کو روح اللہ کا اور کسی کو مصطفے اور حبیب اللہ کا ۔ ان تمام
نبیوں پر خدا تعالیٰ کا سلام اور رحمتیں ہوں اور دوسری قسم خطاب کی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ بعض
نشانوں اور تائیدات کے ذریعہ سے بعض اپنے مقبولین کی اس قدر محبت لوگوں کے دلوں
میں یک دفعہ ڈال دیتا ہے کہ یا تو اُن کو جھوٹا اور کافر اور مفتری کہا جاتا ہے اور طرح طرح
کی نکتہ چینیاں کی جاتی ہیں اور ہر ایک بد عادت اور عیب اُن کی طرف منسوب کیا جاتا ہے
اور یا ایسا ظہور میں آتا ہے کہ ان کی تائید میں کوئی ایسا پاک نشان ظاہر ہو جاتا ہے جس کی

نسبت کوئی انسان کوئی بدظنی نہ کر سکے اور ایک موٹی عقل کا آدمی بھی سمجھ سکے کہ یہ نشان انسانی
ہاتھوں اور انسانی منصوبوں سے پاک ہے اور خاص خدا تعالیٰ کی رحمت اور فضل کے ہاتھ سے
نکلا ہے ۔ تب ایسا نشان ظاہر ہونے سے ہر ایک سلیم طبیعت بغیر کسی شک و شبہ کے اُس انسان ﴿۲﴾
کو قبول کر لیتی ہے اور لوگوں کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی یہ بات پڑ جاتی ہے کہ
به شخص در حقیقت سچا ہے۔ تب لوگ اس الہام کے ذریعہ سے جو خدا تعالیٰ لوگوں کے کے دو دلوں
میں ڈالتا ہے۔ اس شخص کو صادق کا خطاب دیتے ہیں کیونکہ لوگ اس کو صادق صادق کہنا
☆
شروع کر دیتے ہیں اور لوگوں کا یہ خطاب ایسا ہوتا ہے کہ گویا خدا تعالیٰ نے آسمان سے
خطاب دیا کیونکہ خدا تعالیٰ آپ ان کے دلوں میں یہ مضمون نازل کرتا ہے کہ لوگ اس کو
صادق کہیں ۔ اب جہاں تک میں نے غور اور فکر کی ہے میں اپنے اجتہاد سے نہ کسی الہامی
تشریح سے اس الہام کے جس کو میں نے ابھی ذکر کیا ہے یہی معنے کرتا ہوں ، کیونکہ ان
معنوں کے لئے اس الہام کا آخری فقرہ ایک بڑا قرینہ ہے کیونکہ آخری فقرہ یہ ہے کہ ایک
بڑا نشان اس کے ساتھ ہوگا۔ لہذا میں اپنے اجتہاد سے اس کے یہ معنی سمجھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ
اس خطاب کی مثال یہ ہے کہ جیسا کہ مصر کے بادشاہ فرعون نے حضرت یوسف علیہ السلام کو صدیق
کا خطاب دیا کیونکہ بادشاہ نے جب دیکھا کہ اس شخص نے صدق اور پاک باطنی اور
پر ہیز گاری کے محفوظ رکھنے کے لئے باراں برس کا جیل خانہ اپنے لئے منظور کیا مگر بدکاری کی
درخواست کو نہ مانا ۔ بلکہ ایک لحظہ کیلئے بھی دل پلید نہ ہوا۔ تب بادشاہ نے اس راستباز کو صدیق کا
خطاب ماب دیا جیسا کہ قرآن شریف سورہ یوسف میں ہے ۔ يُوسُفُ أَيُّهَا الصِّدِّيقُ معلوم ہوتا
ہے کہ انسانی خطابوں میں سے پہلا خطاب وہی تھا جو حضرت یوسف کو ملا۔ منہ
جس کے ساتھ خدا تعالیٰ کا معاملہ وحی اور الہام کے ساتھ ہو وہ خوب جانتا ہے کہ ملہمین کو کبھی اجتہادی
طور پر بھی اپنے الہام کے معنے کرنے پڑتے ہیں۔ اس طرح کے الہام بہت ہیں جو مجھے کئی دفعہ ہوئے
ہیں اور بعض وقت ایسا الہام ہوتا ہے کہ حیرت ہوتی ہے کہ اس کے کیا معنے ہیں اور ایک مدت کے بعد
ا يوسف : ۴۷

اس جھگڑے کے فیصلہ کرنے کے لئے جو کسی حد تک پرانا ہو گیا ہے اور حد سے زیادہ تکذیب
اور تکفیر ہو چکی ہے کوئی ایسا برکت اور رحمت اور فضل اور صلح کاری کا نشان ظاہر کرے گا کہ وہ
انسانی ہاتھوں سے برتر اور پاک تر ہوگا ۔ تب ایسی کھلی کھلی سچائی کو دیکھ کر لوگوں کے خیالات
میں ایک تبدیلی واقع ہوگی اور نیک طینت آدمیوں کے کینے یکدفعہ رفع ہو جائیں گے مگر جیسا
کہ میں نے ابھی بیان کیا ہے یہ میرا ہی خیال ہے ابھی کوئی الہامی تشریح نہیں ہے۔ میرے
ساتھ خدا تعالیٰ کی عادت یہ ہے کہ کبھی کسی پیشگوئی میں مجھے اپنی طرف سے کوئی تشریح
عنایت کرتا ہے اور کبھی مجھے میرے فہم پر ہی چھوڑ دیتا ہے مگر یہ تشریح جو ابھی میں نے کی ہے
اس کی ایک خواب بھی مؤید ہے جو ابھی ۲۱ اکتوبر ۱۸۹۹ء کو میں نے دیکھی ہے اور وہ یہ ہے
کہ میں نے خواب میں محبی اخویم مفتی محمد صادق کو دیکھا ہے اور قبل اس کے جو میں اس
خواب کی تفصیل بیان کروں اس قدر لکھنا فائدہ سے خالی نہیں ہوگا کہ مفتی محمد صادق میری
اس کے معنے کھلتے ہیں۔ مثلاً ۱۹ ستمبر ۱۸۹۹ء کو خدا تعالیٰ نے مخاطب کر کے اپنا کلام مجھ پر نازل کیا۔
انا اخرجنالک زروعًا یا ابراهیم یعنی اے ابراہیم ہم تیرے لئے ربیع کی کھیتیاں اُگائیں
گے۔ زروع زرع کی جمع ہے اور زرع عربی زبان میں ربیع کی کھیتی یعنی کنک وجو وغیرہ کو کہتے
ہیں مگر آثار ایسے نہیں ہیں کہ یہ الہام اپنے ظاہر معنوں کے رو سے پورا ہو کیونکہ ربیع کی تخم ریزی
کے ایام گویا گذر گئے لہٰذا مجھے صرف اجتہاد سے یہ معنے معلوم ہوتے ہیں کہ تجھے کیا غم ہے تیری
بقيه
ه حاشيه
کھیتیاں تو بہت نکلیں گی یعنی ہم تیری تمام حاجات کے متکفل ہیں ۔ ایسا ہی ایک اور دوسرا الہام
متشابہات میں سے ہے جو ۴ را کتوبر ۱۸۹۹ء کو مجھے ہوا۔ اور وہ یہ ہے کہ قیصر ہند کی طرف
سے شکریہ۔ اب یہ ایسا لفظ ہے کہ حیرت میں ڈالتا ہے کیونکہ میں ایک گوشہ نشین آدمی ہوں اور
هر یک قابل پسند خدمت سے عاری اور قبل از موت اپنے تئیں مردہ سمجھتا ہوں۔ میرا شکر یہ کیسا۔ سو
ایسے الہام متشابہات میں سے ہوتے ہیں۔ جب تک خود خدا ان کی حقیقت ظاہر نہ کرے۔ منہ

جماعت میں سے اور میرے مخلص دوستوں میں سے ہیں جن کا گھر بھیرہ ضلع شاہ پور میں ہے۔
مگر ان دنوں میں ان کی ملازمت لاہور میں ہے۔ یہ اپنے نام کی طرح ایک محب صادق ہیں۔
مجھے افسوس ہے کہ میں اپنے اشتہار ۶ اکتوبر ۱۸۹۹ء میں سہواً اُن کا تذکرہ کرنا بھول گیا وہ ہمیشہ
میری دینی خدمات میں نہایت جوش سے مصروف ہیں خدا اُن کو جزاء خیر دے۔ اب خواب کی
تفصیل یہ ہے کہ میں نے مفتی صاحب موصوف کو خواب میں دیکھا کہ نہایت روشن اور چمکتا ہوا
اُن کا چہرہ ہے اور ایک لباس فاخرہ جو سفید ہے پہنے ہوئے ہیں اور ہم دونوں ایک بگھی میں سوار
ہیں اور وہ لیٹے ہوئے ہیں اور ان کی کمر پر میں نے ہاتھ رکھا ہوا ہے۔ یہ خواب ہے اور اس کی تعبیر
جو خدا تعالیٰ نے میرے دل میں ڈالی ہے یہ ہے کہ صدق جس سے میں محبت رکھتا ہوں ایک
چمک کے ساتھ ظاہر ہوگا اور جیسا کہ میں نے صادق کو دیکھا ہے کہ اس کا چہرہ چمکتا ہے اسی طرح
وہ وقت قریب ہے کہ میں صادق سمجھا جاؤں گا اور صدق کی چمک لوگوں پر پڑے گی ۔ اور ایسا ہی
۲۰ اکتوبر ۱۸۹۹ء کو خواب میں مجھے یہ دکھایا گیا کہ ایک لڑکا ہے جس کا نام عزیز ہے اور اس
کے باپ کے نام کے سر پر سلطان کا لفظ ہے وہ لڑکا پکڑ کر میرے پاس لایا گیا اور میرے
سامنے بٹھایا گیا۔ میں نے دیکھا کہ وہ ایک پتلا سا لڑکا گورے رنگ کا ہے۔ میں نے اس
خواب کی یہ تعبیر کی ہے کہ عزیز عزت پانے والے کو کہتے ہیں اور سلطان جو خواب میں
اس لڑکے کا باپ سمجھا گیا ہے ۔ یہ لفظ یعنی سلطان عربی زبان میں اس دلیل کو کہتے ہیں کہ
جوال بين الظهور ہو جو بباعث اپنے نہایت درجہ کے روشن ہونے کے دلوں پر اپنا
تسلط کر لے ۔ گویا سلطان کا لفظ تسلط سے لیا گیا ہے اور سلطان عربی زبان میں ہر ایک قسم کی
دلیل کو نہیں کہتے بلکہ ایسی دلیل کو کہتے ہیں کہ جو اپنی قبولیت اور روشنی کی وجہ سے دلوں
پر قبضہ کرلے اور طبائع سلیمہ پر اُس کا تسلط تام ہو جائے ۔ پس اس لحاظ سے کہ خواب میں
عزیز جو سلطان کا لڑکا معلوم ہوا اس کی یہ تعبیر ہوئی کہ ایسا نشان جو لوگوں کے

دلوں پر تسلط کرنے والا ہو گا ظہور میں آئے گا اور اس نشان کے ظہور کا نتیجہ جس کو دوسرے لفظوں
میں اس نشان کا بچہ کہہ سکتے ہیں دلوں میں میرا عزیز ہونا ہوگا جس کو خواب میں عزیز کی تمثل
سے ظاہر کیا گیا پس خدا نے مجھے یہ دکھلایا ہے کہ قریب ہے جو سلطان ظاہر ہو یعنی دلوں پر تسلط
کرنے والا نشان جس سے سلطان کے لفظ کا اشتقاق ہے اور اس کا لازمی نتیجہ جو اس کے فرزند کی
طرح ہے عزیز ہے۔ اور یہ ظاہر ہے کہ جس انسان سے وہ نشان ظاہر ہو جس کو سلطان کہتے ہیں
جو دلوں پر ایسا تسلط اور قبضہ رکھتا ہے۔ جیسا کہ ظاہری سلطان جس کو بادشاہ کہتے ہیں رعایا پر تسلط
رکھتا ہے تو ضرور ہے کہ ایسے نشان کے ظہور سے اس کا اثر بھی ظاہر ہو یعنی دلوں پر تسلط اُس
نشان کا ہو کر صاحب نشان لوگوں کی نظر میں عزیز بن جائے اور جبکہ عزیز بننے کا موجب اور علت
سلطان ہی ہوا یعنی ایسی دلیل روشن جو دلوں پر تسلط کرتی ہے تو اس میں کیا شک ہے کہ عزیز ہونا
سلطان کے لئے بطور فرزند کے ہوا کیونکہ عزیز ہونے کا باعث سلطان ہی ہے جس نے دلوں پر
تسلط کیا اور تسلط سے پھر یہ عزیز کی کیفیت پیدا ہوئی سوخدا تعالیٰ نے مجھ کو دکھلایا کہ ایسا ہی ہوگا اور
ایک نشان دلوں کو پکڑنے والا اور دلوں پر قبضہ کرنے والا اور دلوں پر تسلط رکھنے والا ظاہر ہوگا
جس کو سلطان کہتے ہیں اور اس سلطان سے پیدا ہونے والا عزیز ہوگا یعنی عزیز ہونا سلطان کا
لازمی نتیجہ ہوگا کیونکہ نتیجہ بھی عربی زبان میں بچہ کو کہتے ہیں ۔ فقط
الراقم
مرزا غلام احمد از قادیاں
۲۲ اکتوبر ۱۸۹۹ء
تعداد ۱۰۰۰ مطبوعه ضياء الاسلام پریس قادیاں

ضمیمه تریاق القلوب نمبر ۵
بسم الله الرحمن الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
کبھی نصرت نہیں ملتی در مولی سے گندوں کو کبھی ضائع نہیں کرتا وہ اپنے نیک بندوں کو
وہی اس کے مقرب ہیں جو اپنا آپ کھوتے ہیں نہیں راہ اُسکی عالی بارگہ تک خود پسندوں کو
یہی تدبیر ہے پیارو کہ مانگو اُس سے قربت کو اُسی کے ہاتھ کو ڈھونڈو جلاؤ سب کمندوں کو
اس عاجز غلام احمد قادیانی کی آسمانی گواہی
طلب کرنے کے لئے ایک دعا اور حضرت عزت
سے اپنی نسبت آسمانی فیصلہ کی درخواست
اے میرے حضرت اعلیٰ ذوالجلال قادر قدوس حسی و قیوم جو ہمیشہ راستبازوں کی
مدد کرتا ہے تیرا نام ابدالآباد مبارک ہے تیرے قدرت کے کام کبھی رُک نہیں سکتے ۔ تیرا قوی ہاتھ
ہمیشہ عجیب کام دکھلاتا ہے۔ تو نے ہی اس چودھویں صدی کے سر پر مجھے مبعوث کیا اور فرمایا کہ
اُٹھ کہ میں نے تجھے اس زمانہ میں اسلام کی حجت پوری کرنے کے لئے اور اسلامی
سچائیوں کو دنیا میں پھیلانے کے لئے اور ایمان کو زندہ اور قوی کرنے کے لئے چنا ۔ اور
تو نے ہی مجھے کہا کہ تو میری نظر میں منظور ہے۔ میں اپنے عرش پر تیری تعریف کرتا ہوں۔
اور تو نے ہی مجھے فرمایا کہ ” تو وہ مسیح موعود ہے جس کے وقت کو ضائع نہیں کیا جائے گا۔ اور تو
نے ہی مجھے مخاطب کر کے کہا کہ تو مجھ سے ایسا ہے جیسا کہ میری توحید اور تفرید ۔ اور تو نے
ہی مجھے فرمایا کہ میں نے لوگوں کی دعوت کے لئے تجھے منتخب کیا۔ ان کو کہہ دے کہ میں تم سب

کی طرف بھیجا گیا ہوں اور سب سے پہلا مومن ہوں ۔ اور تو نے ہی مجھے کہا کہ ” میں نے تجھے
اس لئے بھیجا ہے کہ تا اسلام کو تمام قوموں کے آگے روشن کر کے دکھلاؤں اور کوئی مذہب ان
تمام مذہبوں میں سے جو زمین پر ہیں برکات میں، معارف میں، تعلیم کی عمدگی میں، خدا کی
تائیدوں میں خدا کے عجائب غرائب نشانوں میں اسلام سے ہمسری نہ کر سکے۔“ اور تو نے ہی
مجھے فرمایا کہ تو میری درگاہ میں وجیہ ہے۔ میں نے اپنے لئے تجھے اختیار کیا۔
مگر اے میرے قادر خدا تو جانتا ہے کہ اکثر لوگوں نے مجھے منظور نہیں کیا۔ اور مجھے
مفتری سمجھا۔ اور میرا نام کافر اور کذاب اور دجال رکھا گیا ۔ مجھے گالیاں دی گئیں اور طرح طرح
کی دل آزار باتوں سے مجھے ستایا گیا اور میری نسبت یہ بھی کہا گیا کہ ” حرام خور لوگوں کا مال
کھانے والا ، وعدوں کا تخلف کرنے والا ، حقوق کو تلف کرنے والا ، لوگوں کو گالیاں دینے والا
عہدوں کو توڑنے والا ، اپنے نفس کے لئے مال کو جمع کرنے والا اور شریر اور خونی ہے۔
یہ وہ باتیں ہیں جو خود ان لوگوں نے میری نسبت کہیں جو مسلمان کہلاتے اور اپنے
تیں اچھے اور اہل عقل اور پر ہیز گار جانتے ہیں ۔ اور اُن کا نفس اس بات کی طرف مائل ہے
کہ در حقیقت جو کچھ وہ میری نسبت کہتے ہیں سچ کہتے ہیں اور انہوں نے صدہا آسمانی نشان
تیری طرف سے دیکھے مگر پھر بھی قبول نہیں کیا۔ وہ میری جماعت کو نہایت تحقیر کی نظر سے
دیکھتے ہیں ۔ ہر ایک اُن میں سے جو بد زبانی کرتا ہے وہ خیال کرتا ہے کہ بڑے ثواب کا
کام کر رہا ہے ۔ سواے میرے مولا قادر خدا! اب : مجھے راہ بتلا اور کوئی ایسا نشان ظاہر فرما
جس سے تیرے سلیم الفطرت بندے نہایت قوی طور پر یقین کریں کہ میں تیرا مقبول
ہوں ۔ اور جس سے اُن کا ایمان قوی ہو۔ اور وہ تجھے پہچانیں اور تجھ سے ڈریں اور
تیرے اس بندے کی ہدایتوں کے موافق ایک پاک تبدیلی ان کے اندر پیدا ہو اور زمین پر

پا کی اور پر ہیز گاری کا اعلیٰ نمونہ دکھلا دیں اور ہر ایک طالب حق کو نیکی کی طرف کھینچیں اور
اس طرح پر تمام قو میں جو زمین پر ہیں تیری قدرت اور تیرے جلال کو دیکھیں اور سمجھیں کہ تو
اپنے اس بندے کے ساتھ ہے اور دنیا میں تیرا جلال چھکے اور تیرے نام کی روشنی اس بجلی کی
طرح دکھلائی دے کہ جو ایک لمحہ میں مشرق سے مغرب تک اپنے تئیں پہنچاتی اور شمال و جنوب
میں اپنی چمکیں دکھلاتی ہے لیکن اگر اے پیارے مولی میری رفتار تیری نظر میں اچھی نہیں
ہے تو مجھ کو اس صفحہ دنیا سے مٹا دے تا میں بدعت اور گمراہی کا موجب نہ ٹھہروں ۔
میں اس درخواست کے لئے جلدی نہیں کرتا تا میں خدا کے امتحان کرنے
والوں میں شمار نہ کیا جاؤں لیکن میں عاجزی سے اور حضرت ربوبیت کے ادب سے یہ
التماس کرتا ہوں کہ اگر میں اُس عالی جناب کا منظور نظر ہوں تو تین سال کے اندر کسی
وقت میری اس دعا کے موافق میری تائید میں کوئی ایسا آسمانی نشان ظاہر ہو جس کو انسانی
ہاتھوں اور انسانی تدبیروں کے ساتھ کچھ بھی تعلق نہ ہو جیسا کہ آفتاب کے طلوع اور
غروب کو انسانی تدبیروں سے کچھ بھی تعلق نہیں ۔ اگر چہ اے میرے خداوند یہ سچ ہے کہ
تیرے نشان انسانی ہاتھوں سے بھی ظہور میں آتے ہیں لیکن اس وقت میں اسی بات کو اپنی
سچائی کا معیار قرار دیتا ہوں کہ وہ نشان انسانوں کے تصرفات سے بالکل بعید ہو تا کوئی
دشمن اس کو انسانی منصوبہ قرار نہ دے سکے ۔ سواے میرے خدا تیرے آگے کوئی بات
انہونی نہیں ۔ اگر تو چاہے تو سب کچھ کر سکتا ہے۔ تو میرا ہے جیسا کہ میں تیرا ہوں تیری
جناب میں الحاح سے دعا کرتا ہوں کہ اگر یہ سچ ہے کہ میں تیری طرف سے ہوں اور اگر
یہ سچ ہے کہ تو نے ہی مجھے بھیجا ہے تو تو میری تائید میں اپنا کوئی ایسا نشان دکھلا کہ جو
پبلک کی نظر میں انسانوں کے ہاتھوں اور انسانی منصوبوں سے برتر یقین کیا جائے

تالوگ سمجھیں کہ میں تیری طرف سے ہوں۔
تریاق القلوب
اے میرے قادر خدا ! اے میرے توانا اور سب قوتوں کے مالک خداوند! تیرے
ہاتھ کے برابر کوئی ہاتھ نہیں اور کسی جن اور بھوت کو تیری سلطنت میں شرکت نہیں ۔ دنیا میں
ہر ایک فریب ہوتا ہے اور انسانوں کو شیاطین بھی اپنے جھوٹے الہامات سے دھوکہ دیتے ہیں مگر
کسی شیطان کو یہ قوت نہیں دی گئی کہ وہ تیرے نشانوں اور تیرے ہیبت ناک ہاتھ کے آگے ٹھہر
سکے یا تیری قدرت کی مانند کوئی قدرت دکھلا سکے کیونکہ تو وہ ہے جس کی شان لا اله الا الله
ہے اور جو الْعَلِيُّ الْعَظِیم ہے۔ جو لوگ شیطان سے الہام پاتے ہیں ان کے الہاموں کے
ساتھ کوئی قادرا نہ غیب گوئی کی روشنی نہیں ہوتی جس میں الوہیت کی قدرت اور عظمت
اور ہیبت بھری ہوئی ہو ۔ وہ تو ہی ہے جس کی قوت سے تمام تیرے نبی تحدی کے طور پر
اپنے معجزانہ نشان دکھلاتے رہے ہیں اور بڑی بڑی پیشگوئیاں کرتے رہے ہیں جن میں
اپنا غلبہ اور مخالفوں کی درماندگی پہلے سے ظاہر کی جاتی تھی ۔ تیری پیشگوئیوں میں تیرے
جلال کی چمک ہوتی ہے اور تیری الوہیت کی قدرت اور عظمت اور حکومت کی خوشبو آتی ہے
اور تیرے مرسلوں کے آگے فرشتہ چلتا ہے تا ان کی راہ میں کوئی شیطان مقابلہ کے لئے ٹھہر
نہ سکے ۔ مجھے تیری عزت اور جلال کی قسم ہے کہ مجھے تیرا فیصلہ منظور ہے۔ پس اگر تو تین برس
کے اندر جو جنوری ۱۹۰۰ عیسوی سے شروع ہو کر دسمبر ۱۹۰۲ عیسوی تک پورے ہو جائیں
گے میری تائید میں اور میری تصدیق میں کوئی آسمانی نشان نہ دکھلاوے اور اپنے اس بندہ
کو اُن لوگوں کی طرح رد کر دے جو تیری نظر میں شریر اور پلید اور بے دین اور کذاب اور
دجال اور خائن اور مفسد ہیں تو میں تجھے گواہ کرتا ہوں کہ میں اپنے تئیں صادق نہیں سمجھوں
گا اور اُن تمام تہمتوں اور الزاموں اور بہتانوں کا اپنے تئیں مصداق سمجھ لوں گا جو میرے

پر لگائے جاتے ہیں ۔ دیکھ! میری روح نہایت تو کل کے ساتھ تیری طرف ایسی پرواز کر رہی ہے
جیسا کہ پرندہ اپنے آشیانہ کی طرف آتا ہے سو میں تیری قدرت کے نشان کا خواہشمند ہوں لیکن
نہ اپنے لئے اور نہ اپنی عزت کے لئے بلکہ اس لئے کہ لوگ تجھے پہچانیں اور تیری پاک راہوں کو
اختیار کریں اور جس کو تو نے بھیجا ہے اُس کی تکذیب کر کے ہدایت سے دور نہ پڑ جائیں۔ میں
گواہی دیتا ہوں کہ تو نے مجھے بھیجا ہے اور میری تائید میں بڑے بڑے نشان ظاہر کئے ہیں۔
یہاں تک کہ سورج اور چاند کو حکم دیا کہ وہ رمضان میں پیشگوئی کی تاریخوں کے موافق گرہن میں
آویں اور تو نے وہ تمام نشان جو ایک سو سے زیادہ ہیں میری تائید میں دکھلائے جو میرے رسالہ
تریاق القلوب میں درج ہیں۔
تو نے مجھے وہ چوتھا لڑکا عطا فرمایا جس کی نسبت میں نے پیشگوئی کی تھی کہ عبد الحق
غزنوی حال امرتسری نہیں مرے گا جب تک وہ لڑکا پیدا نہ ہوئے۔ سو وہ لڑکا اُس کی زندگی میں
ہی پیدا ہو گیا۔ میں اُن نشانوں کو شمار نہیں کر سکتا جو مجھے معلوم ہیں ۔ میں تجھے پہچانتا ہوں کہ
تو ہی میرا خدا ہے اس لئے میری روح تیرے نام سے ایسی اُچھلتی ہے جیسا کہ شیر خوار بچہ ماں
کے دیکھنے سے لیکن اکثر لوگوں نے مجھے نہیں پہچانا اور نہ قبول کیا۔ اس لئے نہ میں نے بلکہ
میری روح نے اس بات پر زور دیا کہ میں یہ دعا کروں کہ اگر میں تیرے حضور میں سچا ہوں اور
اگر تیرا غضب میرے پر نہیں ہے اور اگر میں تیری جناب میں مستجاب الدعوات ہوں تو ایسا کر کہ
جنوری ۱۹۰۰ء سے اخیر دسمبر ۱۹۰۲ء تک میرے لئے کوئی اور نشان دکھلا اور اپنے بندہ کے لئے
گواہی دے جس کو زبانوں سے کچلا گیا ہے۔
دیکھ ! میں تیری جناب میں عاجزانہ ہاتھ اُٹھاتا ہوں کہ تو ایسا ہی کر ۔ اگر
میں
تیرے حضور میں سچا ہوں اور جیسا کہ خیال کیا گیا ہے کافر اور کا ذب نہیں ہوں تو

ان تین سال میں جو اخیر دسمبر ۱۹۰۲ء تک ختم ہو جائیں گے کوئی ایسا نشان دکھلا جو انسانی
ہاتھوں سے بالا تر ہو ۔ جبکہ تو نے مجھے مخاطب کر کے کہا کہ میں تیری ہر ایک دعا قبول
کروں گا مگر شرکاء کے بارے میں نہیں ۔ تبھی سے میری روح دعاؤں کی طرف دوڑتی
ہے ۔ اور میں نے اپنے لئے یہ قطعی فیصلہ کر لیا ہے کہ اگر میری یہ دعا قبول نہ ہو تو میں ایسا
ہی مردود اور ملعون اور کافر اور بے دین اور خائن ہوں جیسا کہ مجھے سمجھا گیا ہے ۔ اگر میں
تیرا مقبول ہوں تو میرے لئے آسمان سے ان تین برسوں کے اندر گواہی دے تا ملک میں
امن اور صلح کاری پھیلے اور تا لوگ یقین کریں کہ تو موجود ہے اور دعاؤں کو سنتا اور اُن کی
طرف جو تیری طرف جھکتے ہیں جھکتا ہے۔ اب تیری طرف اور تیرے فیصلہ کی طرف ہر
روز میری آنکھ رہے گی جب تک آسمان سے تیری نصرت نازل ہو۔ اور میں کسی مخالف کو
اس اشتہار میں مخاطب نہیں کرتا اور نہ اُن کو کسی مقابلہ کے لئے بلاتا ہوں ۔
یہ میری دعا تیری ہی جناب میں ہے کیونکہ تیری نظر سے کوئی صادق یا کاذب
غائب نہیں ہے ۔ میری روح گواہی دیتی ہے کہ تو صادق کو ضائع نہیں کرتا اور کا ذب
تیری جناب میں کبھی عزت نہیں پاسکتا اور وہ جو کہتے ہیں کہ کا ذب بھی نبیوں کی طرح
تحدی کرتے ہیں اور ان کی تائید اور نصرت بھی ایسی ہی ہوتی ہے جیسا کہ راستبا زنبیوں کی
وہ جھوٹے ہیں اور چاہتے ہیں کہ نبوت کے سلسلہ کو مشتبہ کر دیں بلکہ تیرا قہر تلوار کی طرح
مفتری پر پڑتا ہے اور تیرے غضب کی بجلی کذاب کو بھسم کر دیتی ہے مگر صادق تیرے
حضور میں زندگی اور عزت پاتے ہیں ۔ تیری نصرت اور تائید اور تیرا فضل اور رحمت ہمیشہ
ہمارے شامل حال رہے ۔ آمین ثم آمین ۔
المشتهر مرزاغلام احمد از قادیال ۵ نومبر ۱۸۹۹ء
تعداد ۳۰۰۰ مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیاں

·

آج 10 میں سے 10 باقی