تریاق القلوب

حصہ 33

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الله
اپنی جماعت کے لئے اطلاع
تریاق القلوب
یادر ہے کہ یہ اشتہار محض اس غرض سے شائع کیا جاتا ہے کہ تا میری جماعت خدا
کے آسمانی نشانوں کو دیکھ کر ایمان اور نیک عملوں میں ترقی کرے اور ان کو معلوم ہو کہ وہ
ایک صادق کا دامن پکڑ رہے ہیں نہ کاذب کا۔ اور تا وہ راستبازی کے تمام کاموں میں
آگے بڑھیں اور اُن کا پاک نمونہ دنیا میں چمکے ۔
ان دنوں میں وہ چاروں طرف سے سن رہے ہیں کہ ہر ایک طرف سے مجھ پر
حملے ہوتے ہیں اور نہایت اصرار سے مجھ کو کافر اور دجال اور کذاب کہا جاتا ہے اور قتل
کرنے کے لئے فتوے لکھے جاتے ہیں ۔ پس ان کو چاہیے کہ صبر کریں اور گالیوں کا گالیوں
کے ساتھ ہرگز جواب نہ دیں اور اپنا نمونہ اچھا دکھاویں کیونکہ اگر وہ بھی ایسی ہی درندگی
ظاہر کریں جیسا کہ اُن کے مقابل پر کی جاتی ہے تو پھر اُن میں اور دوسروں میں کیا فرق
ہے۔ اس لئے میں سچ سچ کہتا ہوں کہ وہ ہرگز اپنا اجر پا نہیں سکتے جب تک صبر اور تقویٰ
اور عفو اور درگذر کی خصلت سب سے زیادہ اُن میں نہ پائی جائے ۔
اگر مجھے گالیاں دی جاتی ہیں تو کیا یہ نئی بات ہے؟ کیا اس سے پہلے خدا کے پاک نبیوں
کو ایسا ہی نہیں کہا گیا ؟ اگر مجھ پر بہتان لگائے جاتے ہیں تو کیا اس سے پہلے خدا کے رسولوں اور
راستبازوں پر الزام نہیں لگائے گئے؟ کیا حضرت موسیٰ پر یہ اعتراض نہیں ہوئے کہ اُس نے دھو کہ
دے کر نا حق مصریوں کا مال کھایا اور جھوٹ بولا کہ ہم عبادت کے لئے جاتے ہیں اور جلد واپس
آئیں گے اور عہد توڑا اور کئی شیر خوار بچوں کو قتل کیا ؟ اور کیا حضرت داؤد کی نسبت نہیں کہا گیا کہ

اُس نے ایک بیگانہ کی عورت سے بدکاری کی اور فریب سے اور یا نام ایک سپہ سالار کو قتل
کرا دیا اور بیت المال میں ناجائز دست اندازی کی؟ اور کیا ہارون کی نسبت یہ اعتراض
نہیں کیا گیا کہ اُس نے گوسالہ پرستی کرائی ؟ اور کیا یہودی اب تک نہیں کہتے کہ یسوع مسیح
نے دعوی کیا تھا کہ میں داؤد کا تخت قائم کرنے آیا ہوں اور یسوع کے اس لفظ سے بجز اس
کے کیا مراد تھی کہ اُس نے اپنے بادشاہ ہونے کی پیشگوئی کی تھی جو پوری نہ ہوئی ؟ اور کیونکر
ممکن ہے کہ صادق کی پیشگوئی جھوٹی نکلے۔ یہودی یہ اعتراض بھی کرتے ہیں کہ مسیح نے کہا
تھا کہ ابھی بعض لوگ زندہ موجود ہوں گے کہ میں واپس آؤں گا مگر یہ پیشگوئی بھی جھوٹی
ثابت ہوئی اور وہ اب تک واپس نہیں آیا ۔ ایسا ہی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض
اُمور پر جاہلوں کے اعتراض ہیں جیسا کہ حدیبیہ کے واقعہ پر بعض نادان مرتد ہو گئے تھے ۔
اور کیا اب تک پادریوں اور آریوں کی قلموں سے وہ تمام جھوٹے الزام ہمارے سید و مولی
صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت شایع نہیں ہوتے جو مجھ پر لگائے جاتے ہیں ۔
غرض مخالفوں کا کوئی بھی میرے پر ایسا اعتراض نہیں جو مجھ سے پہلے خدا کے
پاک نبیوں پر نہیں کیا گیا ۔ اس لئے میں تمہیں کہتا ہوں کہ جب تم ایسی گالیاں اور ایسے
اعتراض سنو تو غمگین اور دلگیر مت ہو کیونکہ تم سے اور مجھ سے پہلے خدا کے پاک نبیوں کی
نسبت یہی لفظ بولے گئے ہیں ۔ سوضرور تھا کہ خدا کی وہ تمام سنتیں اور عادتیں جو نبیوں کی
نسبت وقوع میں آچکی ہیں ہم میں پوری ہوں ۔
ہاں یہ درست بات ہے اور یہ ہمارا حق ہے کہ جو خدا نے ہمیں عطا کیا ہے
جب کہ ہم دُکھ دیئے جائیں اور ستائے جائیں اور ہمارا صدق لوگوں پر مشتبہ
ہو جائے اور ہماری راہ کے آگے صدہا اعتراضات کے پتھر پڑ جائیں تو ہم اپنے
خدا کے آگے روئیں اور اُس کی جناب میں تضرعات کریں اور اُس کے نام کی زمین پر

تقدیس چاہیں اور اس سے کوئی ایسا نشان مانگیں جس کی طرف حق پسندوں کی گردنیں
جھک جائیں ۔ سو اسی بنا پر میں نے یہ دعا کی ہے ۔ مجھے بار ہا خدا تعالیٰ مخاطب کر کے
فرما چکا ہے کہ جب تو دعا کرے تو میں تیری سنوں گا ۔ سو میں نوح نبی کی طرح دونوں
ہاتھ پھیلاتا ہوں اور کہتا ہوں ربّ انّی مغلوب مگر بغیر فانتصر کے۔ اور میری
روح دیکھ رہی ہے کہ خدا میری سنے گا اور میرے لئے ضرور کوئی ایسا رحمت اور امن کا
نشان ظاہر کر دے گا کہ جو میری سچائی پر گواہ ہو جائے گا ۔
میں اس وقت کسی دوسرے کو مقابلہ کے لئے نہیں بلاتا اور نہ کسی شخص کے ظلم اور
جور کا جناب الہی میں اپیل کرتا ہوں بلکہ جیسا کہ میں تمام اُن لوگوں کے لئے بھیجا گیا ہوں
جو زمین پر رہتے ہیں خواہ وہ ایشیا کے رہنے والے ہیں اور خواہ یورپ کے اور خواہ امریکہ
کے ۔ ایسا ہی میں عام اغراض کی بنا پر بغیر اس کے کہ کسی زید یا بکر کا میرے دل میں تصور
ہو خدا تعالیٰ سے ایک آسمانی شہادت چاہتا ہوں جو انسانی ہاتھوں سے بالاتر ہو۔ اور یہ فقط
دعائیہ اشتہار ہے جو خدا تعالیٰ کی شہادت طلب کرنے کے لئے میں لکھتا ہوں ۔ اور میں
جانتا ہوں کہ اگر میں اُس کی نظر میں صادق نہیں ہوں تو اس تین برس کے عرصہ تک جو
۱۹۰۲ء تک ختم ہوں گے ۔ میری تائید میں ایک ادنیٰ قسم کا نشان بھی ظاہر نہیں ہوگا اور
اس پر میرا کذب ظاہر ہو جائے گا اور لوگ میرے ہاتھ سے مخلصی پائیں گے۔ اور اگر اس
مدت تک میرا صدق ظاہر ہو جائے جیسا کہ مجھے یقین ہے تو بہت سے پر دے جو دلوں پر
ہیں اُٹھ جائیں گے۔ میری یہ دعا بدعت نہیں ہے بلکہ ایسی دعا کرنا اسلام کی عبادات میں سے
ہے جو نمازوں میں ہمیشہ پنچ وقت مانگی جاتی ہے کیونکہ ہم نماز میں یہ دعا کرتے ہیں کہ
L
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ ۔
ا الفاتحة : ٧،٦

اس سے یہی مطلب ہے کہ خدا سے ہم اپنے ترقی ایمان اور بنی نوع کی بھلائی کے لئے چار قسم
کے نشان چار کمال کے رنگ میں چاہتے ہیں۔ نبیوں کا کمال ۔ صدیقوں کا کمال۔ شہیدوں کا
کمال صلحاء کا کمال۔ سو نبی کا خاص کمال یہ ہے کہ خدا سے ایسا علم غیب پاوے جو بطور نشان کے
ہو۔ اور صدیق کا کمال یہ ہے کہ صدق کے خزانہ پر ایسے کامل طور پر قبضہ کرے یعنی ایسے اکمل طور
پر کتاب اللہ کی سچائیاں اُس کو معلوم ہو جائیں کہ وہ بوجہ خارق عادت ہونے کے نشان کی
صورت پر ہوں ۔ اور اُس صدیق کے صدق پر گواہی دیں اور شہید کا کمال یہ ہے کہ مصیبتوں اور
دکھوں اور ابتلاؤں کے وقت میں ایسی قوت ایمانی اور قوت اخلاقی اور ثابت قدمی دکھلاوے کہ
جو خارق عادت ہونے کی وجہ سے بطور نشان کے ہو جائے اور مرد صالح کا کمال یہ ہے کہ ایسا
ہر ایک قسم کے فساد سے دور ہو جائے اور مجسم صلاح بن جائے کہ وہ کامل صلاحیت اس کی
خارق عادت ہونے کی وجہ سے بطور نشان مانی جائے ۔ سو یہ چاروں قسم کے کمال جو ہم پانچ وقت
خدا تعالیٰ سے نماز میں مانگتے ہیں یہ دوسرے لفظوں میں ہم خدا تعالیٰ سے آسمانی نشان طلب
کرتے ہیں اور جس میں یہ طلب نہیں اُس میں ایمان بھی نہیں ۔ ہماری نماز کی حقیقت یہی طلب ہے
جو ہم چار رنگوں میں پنج وقت خدا تعالیٰ سے چار نشان مانگتے ہیں اور اس طرح پر زمین پر خدا تعالیٰ
کی تقدیس چاہتے ہیں تا ہماری زندگی انکار اور شک اور غفلت کی زندگی ہو کر زمین کو پلید نہ کرے
اور ہر ایک شخص خدا تعالیٰ کی تقدیس تبھی کر سکتا ہے کہ جب وہ یہ چاروں قسم کے نشان خدا تعالیٰ
سے مانگتار ہے۔ حضرت مسیح نے بھی مختصر لفظوں میں یہی سکھایا تھا۔ دیکھومتی باب ۸ آیت ۹۔
پس تم اسی طرح دعا مانگو کہ اے ہمارے باپ جو آسمان پر ہے تیرے نام کی تقدیس ہو۔
والسلام
راقم
مرزا غلام احمد از قادیاں ضلع گورداسپور پنجاب ۱۵ نومبر ۱۹۸۹ء

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
اشتہار واجب الاظہار
اپنی جماعت کے لئے اور گورنمنٹ عالیہ کی توجہ کے لئے
چونکہ اب مردم شماری کی تقریب پر سرکاری طور پر اِس بات کا التزام کیا گیا
ہے کہ ہر ایک فرقہ جو دوسرے فرقوں سے اپنے اصولوں کے لحاظ سے امتیاز رکھتا ہے
علیحدہ خانہ میں اس کی خانہ پوری کی جائے اور جس نام کو اس فرقہ نے اپنے لئے پسند
اور تجویز کیا ہے وہی نام سرکاری کا غذات میں اس کا لکھا جائے اس لئے ایسے وقت
میں قرین مصلحت سمجھا گیا ہے کہ اپنے فرقہ کی نسبت ان دونوں باتوں کو گورنمنٹ عالیہ کی
خدمت میں یا ددلایا جائے اور نیز اپنی جماعت کو ہدایت کی جائے کہ وہ مندرجہ ذیل
تعلیم کے موافق استفسار کے وقت لکھوائیں ۔ اور جو شخص بیعت کرنے کے لئے مستعد
ہے گو ابھی بیعت نہیں کی اُس کو بھی چاہیے کہ اس ہدایت کے موافق اپنا نام لکھوائے اور
پھر مجھے کسی وقت اپنی بیعت سے اطلاع دیدے۔
یادر ہے کہ مسلمانوں کے فرقوں میں سے یہ فرقہ جس کا خدا نے مجھے امام اور
پیشوا اور رہبر مقرر فرمایا ہے ایک بڑا امتیازی نشان اپنے ساتھ رکھتا ہے اور وہ یہ کہ اس

فرقہ میں تلوار کا جہاد بالکل نہیں اور نہ اس کی انتظار ہے بلکہ یہ مبارک فرقہ نہ ظاہر طور پر اور
نہ پوشیدہ طور پر جہاد کی تعلیم کو ہرگز جائز نہیں سمجھتا اور قطعاً اس بات کو حرام جانتا ہے کہ دین
کی اشاعت کے لئے لڑائیاں کی جائیں یا دین کے بغض اور دشمنی کی وجہ سے کسی کو قتل
کیا جائے یا کسی اور نوع کی ایذا دی جائے یا کسی انسانی ہمدردی کا حق بوجہ کسی اجنبیت
مذہب کے ترک کیا جائے یا کسی قسم کی بے رحمی اور تکبر اور لا پروائی دکھلائی جائے بلکہ جو
شخص عام مسلمانوں میں سے ہماری جماعت میں داخل ہو جائے اُس کا پہلا فرض یہی ہے
کہ جیسا کہ وہ قرآن شریف کی سورۃ فاتحہ میں پنج وقت اپنی نماز میں یہ اقرار کرتا ہے کہ خدا
رب العالمین ہے اور خدا رحمن ہے اور خدا رحیم ہے اور خدا ٹھیک ٹھیک انصاف کرنے والا
ہے ۔ یہی چاروں صفتیں اپنے اندر بھی قائم کرے ۔ ورنہ وہ اس دعا میں کہ اسی سورۃ میں
پنج وقت اپنی نماز میں کہتا ہے کہ إِيَّاكَ نَعْبُدُ یعنی اے ان چار صفتوں والے اللہ میں
تیرا ہی پرستار ہوں اور تو ہی مجھے پسند آیا ہے سراسر جھوٹا ہے۔ کیونکہ خدا کی ربوبیت یعنی
نوع انسان اور نیز غیر انسان کا مربی بنا اور ادنیٰ سے ادنی جانور کو بھی اپنی مربیانہ سیرت
سے بے بہرہ نہ رکھنا یہ ایک ایسا امر ہے کہ اگر ایک خدا کی عبادت کا دعویٰ کرنے والا خدا
کی اس صفت کو محبت کی نظر سے دیکھتا ہے اور اس کو پسند کرتا ہے یہاں تک کہ کمال محبت
سے اس الہی سیرت کا پرستار بن جاتا ہے تو ضروری ہوتا ہے کہ وہ آپ بھی اس صفت اور
L
سیرت کو اپنے اندر حاصل کر لے تا اپنے محب کے رنگ میں آجائے ۔
ایسا ہی خدا کی رحمانیت یعنی بغیر عوض کسی خدمت کے مخلوق پر رحم کرنا یہ بھی
ایک ایسا امر ہے کہ سچا عابد جس کو یہ دعوی ہے کہ میں خدا کے نقش قدم پر چلتا ہوں
ضرور یہ خُلق بھی اپنے اندر پیدا کرتا ہے۔
الفاتحة : ٥

ایسا ہی خدا کی رحیمیت یعنی کسی کے نیک کام میں اس کام کی تکمیل کے لئے مدد
کرنا ۔ یہ بھی ایک ایسا امر ہے کہ سچا عابد جو خدائی صفات کا عاشق ہے اس صفت کو اپنے اندر
حاصل کرتا ہے۔ ایسا ہی خدا کا انصاف جس نے ہر ایک حکم عدالت کے تقاضا سے دیا ہے نہ ۲
نفس کے جوش سے یہ بھی ایک ایسی صفت ہے کہ سچا عابد کہ جو تمام الہی صفات اپنے اندر لینا
چاہتا ہے اس صفت کو چھوڑ نہیں سکتا اور راستباز کی خود بھاری نشانی یہی ہے کہ جیسا کہ وہ خدا
کے لئے ان چار صفتوں کو پسند کرتا ہے ایسا ہی اپنے نفس کے لئے بھی یہی پسند کرے لہذا خدا
نے سورۃ فاتحہ میں یہی تعلیم کی تھی جس کو اس زمانہ کے مسلمان ترک کر بیٹھے ہیں ۔ میری
رائے یہ ہے کہ دنیا میں اکثر مسلمان باستثناء قد ر قلیل کے دو قسم کے ہیں ۔
ایک وہ علماء جو آزادی کے ملکوں میں رہ کر علانیہ جہاد کی تعلیم کرتے اور
مسلمانوں کو اس کے لئے ابھارتے ہیں اور اُن کے نزدیک بڑا کام دینداری کا یہی ہے کہ
نوع انسان کو مذہب کے لئے قتل کیا جائے ۔ وہ اِس بات کو سنتے ہی نہیں کہ خدا فرماتا ہے
کہ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ ، یعنی دین کو جبر سے شائع نہیں کرنا چاہیے ۔
L
(۲) دوسرا فرقہ مسلمانوں کا یہ بھی پایا جاتا ہے کہ وہ خفیہ طور پر تو اُس پہلے فرقہ
کے ہم رنگ ہیں مگر کسی گورنمنٹ کو خوش کرنے کے لئے تقریر یا تحریراً ظاہر کرتے رہتے
ہیں کہ ہم جہاد کے مخالف ہیں ۔ اُن کے امتحان کا ایک سہل طریق ہے مگر اس جگہ اس
کے لکھنے کا موقع نہیں ۔ جس شخص کو خدا نے قوت کانشنس عطا کی ہے اور نور قلب بخشا
ہے وہ ایسے لوگوں کو اس طرح پر پہچان لے گا کہ اُن کے عام تعلقات کس قسم کے لوگوں
سے ہیں ۔ مگر اس جگہ ہما را مدعا صرف اپنا مشن بیان کرنا ہے اور وہ یہ ہے کہ ہم ایسے
جہادوں کے سخت مخالف اور نہایت سخت مخالف ہیں۔ ہمارے اس الہی فرقہ
البقرة : ۲۵۷

کی مختصر طور پر لائف یہ ہے کہ خدا نے پہلی قوموں کو دُنیا سے اُٹھا کر دنیا کو نیکی کا سبق دینے کے
لئے ابراہیم کی نسل سے دو سلسلے شروع کئے ایک سلسلہ موسیٰ جس کو حضرت موسیٰ علیہ السلام
سے شروع کر کے حضرت عیسی علیہ السلام پرختم کیا گیا ۔ دوسرا سلسلہ مثیل موسیٰ یعنی سلسلہ
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جو خدا کے اس وعدہ کے موافق ہے جو تو ریت استثناء
باب ۱۸ آیت ۱۸ میں کیا گیا تھا۔ یہ سلسلہ سلسلہ موسویہ کی ایک پوری نقل ہے جو مثیل موسیٰ سے
شروع ہو کر مثیل مسیح تک ختم ہوا اور عجیب تریہ کہ جو مدت خدا نے موسیٰ سے لے کر حضرت
عیسی علیہ السلام تک رکھی تھی یعنی چودہ سو برس اسی مدت کی مانند اس سلسلہ کی مدت بھی رکھی گئی
اور موسوی خلافت کا سلسلہ جس نبی پر ختم ہوا یعنی مسیح پر نہ وہ بنی اسرائیل میں سے پیدا
ہوا کیونکہ اس کا کوئی اسرائیلی باپ نہ تھا اور نہ وہ موسیٰ اور یشوعا کی طرح تلوار کے ساتھ ظاہر ہوا
اور نہ وہ ایسے ملک اور وقت میں جس میں اسرائیلی سلطنت ہوتی پیدا ہوا بلکہ وہ رومی سلطنت
کے ایام میں ان اسرائیلی آبادیوں میں وعظ کرتا رہا جو پیلاطوس کے علاقہ میں تھیں ۔
اب جب کہ پہلے مسیح نے نہ تلوار اُٹھائی اور نہ وہ بوجہ نہ ہونے باپ کے بنی اسرائیل
میں سے تھا اور نہ اسرائیلی سلطنت کو اس نے اپنی آنکھ سے دیکھا۔ اس لئے دوسرا مسیح جو
انجیل متی کے اباب آیت ۱۰ وا او ۱۲ کے رو سے پہلے مسیح کے رنگ اور طریق پر آنا چاہیے تھا جیسا
کہ یوحنا نبی ایلیا کے رنگ پر آیا تھا ضرور تھا کہ وہ بھی قریش میں سے نہ ہوتا جیسا کہ یسوع
مسیح بنی اسرائیل میں سے نہیں تھا اور ضرور تھا کہ دوسرا مسیح اسلامی سلطنت کے اندر پیدا نہ
ہوتا اور ایسی سلطنت کے ماتحت مبعوث ہوتا جو رومی سلطنت کے مشابہ ہوتی سوایسا ہی ظہور
میں آیا کیونکہ جہاں تک ہمیں علم ہے ہم جانتے ہیں کہ ہماری یہ سلطنت برطانیہ ( خدا اس پر

دین و دنیا میں فضل کرے ) رومی سلطنت سے نہایت درجہ مشابہ ہے۔
اور ضرور تھا کہ دوسرا مسیح بھی تلوار کے ساتھ نہ آتا اور اس کی بادشاہت صرف آسمان
میں ہوتی سوایسا ہی ظہور میں آیا اور خدا نے مجھے تلوار کے ساتھ نہیں بھیجا اور نہ مجھے جہاد کا حکم
دیا بلکہ مجھے خبر دی کہ تیرے ساتھ آشتی اور صلح پھیلے گی۔ ایک درندہ بکری کے ساتھ صلح کرے گا
اور ایک سانپ بچوں کے ساتھ کھیلے گا۔ یہ خدا کا ارادہ ہے گو لوگ تعجب کی راہ سے دیکھیں ۔
غرض میں اس لئے ظاہر نہیں ہوا کہ جنگ و جدل کا میدان گرم کروں بلکہ اس لئے
ظاہر ہوا ہوں کہ پہلے مسیح کی طرح صلح اور آشتی کے دروازے کھول دوں ۔ اگر صلح کاری کی
بنیاد در میان نہ ہو تو پھر ہمارا سارا سلسلہ فضول ہے اور اس پر ایمان لانا بھی فضول ۔
دت
☆
حقیقت یہ ہے کہ پہلا مسیح بھی اُس وقت آیا تھا جب یہود میں خانہ جنگیاں
کثرت سے پھیل گئی تھیں ۔ اور اُن کے گھر ظلم اور تعدی سے بھر گئے تھے اور سخت دلی
اُن کی عادت ہو گئی تھی اور سرحدی افغانوں کی طرح وہ لوگ بھی
پہلے مسیح کو جو خدا بنایا گیا یہ کوئی صحیح اور واقعی امر نہیں تھا تا دوسرے مسیح میں اس کی مشابہت
تلاش کی جائے بلکہ انسانی غلطیوں میں سے یہ بھی ایک غلطی تھی اور اصل فلاسفی اس مسئلہ
میں یہ ہے کہ کوئی نبی نبیوں میں سے خدا کا پیارا نہیں ہو سکتا اور نہ کوئی ولی ولیوں میں سے
اُس کا محبوب ٹھہر سکتا ہے جب تک کہ ایک مرتبہ موت کا خوف یا موت کے مشابہ اس پر
ایک واقعہ وارد نہ ہوئے ۔ اور اسی پر سنت اللہ قدیم سے جاری ہے ۔ جب ابراہیم آگ
میں ڈالا گیا تو کیا یہ نظارہ صلیب کے واقعہ سے کچھ کم تھا اور جب اس کو حکم ہوا کہ تو اپنے
پیارے فرزند کو اپنے ہاتھ سے ذبح کر۔ تو کیا یہ واقعہ ابراہیم کے لئے اور اس کے اس فرزند
کے لئے جس پر چھری چلائی گئی سولی کی دہشت سے کچھ کم درجہ پر تھا ؟ اور یعقوب کے خوف
کا وہ نظارہ جبکہ اس کو سنایا گیا کہ تیرا پیارا فرزند یوسف بھیڑئیے کا لقمہ ہو گیا اور اس کے

دوسروں کو قتل کر کے بڑا ثواب سمجھتے تھے گویا بہشت کی کنجی بے گناہ انسانوں کو قتل کرنا تھا۔
تب خدا نے حضرت موسیٰ سے چودہ سو برس بعد اپنا مسیح اُن میں بھیجا جو لڑائیوں کا سخت
مخالف تھا وہ در حقیقت صلح کا شہزادہ تھا اور صلح کا پیغام لایا لیکن بد قسمت یہودیوں نے اس
کا قدر نہ کیا اس لئے خدا کے غضب نے عیسی مسیح کو اسرائیلی نبوت کے لئے آخری اینٹ
کر دیا۔ اور اُس کو بے باپ پیدا کر کے سمجھا دیا کہ اب نبوت اسرائیل میں سے گئی ۔ تب
خداوند نے یہودیوں کو نالائق پاکر ابراہیم کے دوسرے فرزند کی طرف رخ کیا یعنی
اسماعیل کی اولاد میں سے پیغمبر آخرالزمان پیدا کیا۔ یہی مثیل موسیٰ تھا جس کا نام محمد ہے ۔
اس نام کا ترجمہ یہ ہے کہ نہایت تعریف کیا گیا ۔ خدا جانتا تھا کہ بہت سے نافہم مذمت
کرنے والے پیدا ہوں گے اس لئے اس نے اس کا نام محمد رکھ دیا۔ جبکہ آنحضرت شکم
آمنہ عفیفہ میں تھے تب فرشتہ نے آمنہ پر ظاہر ہو کر کہا تھا کہ تیرے پیٹ میں ایک لڑکا
ہے جو عظیم الشان نبی ہوگا ۔ اس کا نام محمد رکھنا ۔ ا۔
حاشي
d
: آگے یوسف کا مصنوعی طور پر خون آلودہ کر تہ ڈال دیا گیا اور پھر مدت دراز تک یعقوب کو
ایک مسلسل غم میں ڈالا گیا کیا یہ نظارہ بھی کچھ کم تھا ؟ اور جب یوسف کو مشکیں باندھ کر کوئیں
میں پھینک دیا گیا تو کیا یہ درد ناک نظارہ اس نظارہ سے کچھ کم تھا جب مسیح کو صلیب پر چڑھایا
گیا ؟ اور پھر کیا نبی آخر الزمان کی مصیبت کا وہ نظارہ کہ جب غار ثور کا ننگی تلواروں کے
ساتھ محاصرہ کیا گیا کہ اسی غار میں وہ شخص ہے جو نبوت کا دعوی کرتا ہے اس کو پکڑ اور قتل کرو
تو کیا یہ نظارہ اپنی رعب ناک کیفیت میں صلیبی نظارہ سے کچھ کم تھا ؟ اور کیا ابھی اسی زمانہ کا
یہ نظارہ کہ جب ڈاکٹر مارٹن کلارک نے مثیل مسیح پر جو یہی عاجز ہے اقدام قتل کا ایک جھوٹا
دعوی کیا۔ اور تینوں قوموں ہندوؤں اور مسلمانوں اور عیسائیوں میں سے سر بر آوردہ علماء
کوشش کرتے تھے کہ یہ سزا پاوے۔ تو کیا یہ نظارہ مسیح کے صلیبی نظارہ سے کچھ مشابہت

غرض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت موسیٰ کی طرح اپنی قوم کے
راستبازوں کو درندوں اور خوبیوں سے نجات دی اور موسیٰ کی طرح اُن کو مکہ سے مدینہ کی
طرف کھینچ لایا اور ابو جہل کو جو اس امت کا فرعون تھا بدر کے میدانِ جنگ میں ہلاک کیا۔
اور پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے توریت باب ۱۸ آیت ۱۸ کے وعدہ کے موافق موسیٰ
کی طرح ایک نئی شریعت ان لوگوں کو عطا کی جو کئی سو برس سے جاہل اور وحشی چلے آتے
تھے اور جیسے بنی اسرائیل چار سو برس تک فرعون کی غلامی میں رہ کر وحشیوں کی طرح
ہو گئے تھے ۔ یہ لوگ بھی عرب کے جنگلوں میں رہ کر اُن سے کم نہ تھے بلکہ وحشیانہ حالت
میں بہت بڑھ گئے تھے یہاں تک کہ حلال حرام میں بھی کچھ فرق نہیں کر سکتے تھے ۔ پس ان
لوگوں کے لئے قرآن شریف بالکل ایک نئی شریعت تھی اور اُسی شریعت کے موافق تھی جو
کوہ سینا پر بنی اسرائیل کو ملی تھی ۔
تیسری مماثلت حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت موسیٰ سے یہ
تھی کہ جیسا کہ حضرت موسیٰ نے فرعون کو ہلاک کر کے اپنی قوم کو سلطنت عطا کی
نہیں رکھتا تھا ؟ پس سچ بات یہ ہے کہ ہر یک جو خدا کے پیار کا دعوی کرتا ہے ایک وقت میں
ایک حالت موت کے مشابہ ضرور اس پر آجاتی ہے سو اسی سنت اللہ کے موافق مسیح پر بھی وہ حالت
آگئی مگر جتنی نظیریں ہم نے پیش کی ہیں وہ گواہی دے رہی ہیں کہ اُن تمام نبیوں میں سے ایسے
امتحان کے وقت کوئی بھی نبی ہلاک نہیں ہوا۔ آخر قریب موت پہنچ کر جبکہ اُن کی روحوں سے
ایلی ایلی لما سبقتنی کا نعرہ نکلا تب یک مرتبہ خدا کے فضل نے ان کو بچالیا۔ پس جس طرح
ابراہیم آگ سے اور یوسف کوئیں سے اور ابراہیم کا ایک پیارا بیٹا ذبح سے اور اسماعیل پیاس کی
موت سے بچ گیا۔ اسی طرح مسیح بھی صلیب سے بچ گیا ۔ وہ موت کا حملہ ہلاک کرنے کے لئے
حاشي
نہیں تھا بلکہ ایک نشان دکھلانے کے لئے تھا۔ منہ

تھی ۔ اسی طرح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مثیل فرعون یعنی ابو جہل کو جو والی مکہ سمجھا
جاتا تھا اور عرب کے نواح کا فرماں روا تھا ہلاک کر کے اپنی قوم کو سلطنت عطا کی اور جیسا کہ
موسیٰ نے کسی پہلے نبی سے اصطباغ نہیں پایا خود خدا نے اس کو سکھلایا۔ ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم کا استاد بھی خدا تھا کسی نبی کی مریدی اختیار نہیں کی۔
غرض ان چار باتوں میں محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم اور موسیٰ علیہ السلام میں مماثلت
تھی اور میں ابھی بیان کر چکا ہوں کہ جیسا کہ حضرت موسیٰ کا سلسلہ ایک ایسے نبی پر ختم ہوا جو
چودہ سو برس کے ختم ہونے پر آیا اور باپ کے رو سے بنی اسرائیل میں سے نہیں تھا اور نہ جہاد
کے ساتھ ظاہر ہوا تھا اور نہ اسرائیلی سلطنت کے اندر پیدا ہوا۔
یہی تمام باتیں خدا نے محمدی مسیح کے لئے پیدا کیں ۔ چودھویں صدی کے سر پر
مجھے مامور کرنا اسی حکمت کے لئے تھا کہ تا اسرائیلی مسیح اور محمدی مسیح اُس فاصلہ کے رُو
سے جو اُن میں اور اُن کے مورث اعلیٰ میں ہے باہم مشابہ ہوں ۔ اور مجھے خدا نے
قریش میں سے بھی پیدا نہیں کیا تا پہلے مسیح سے یہ مشابہت بھی حاصل ہو جائے کیونکہ
وہ بھی بنی اسرائیل میں سے نہیں اور میں تلوار کے ساتھ بھی ظاہر نہیں ہوا اور میری
بادشاہت آسمانی ہے اور یہ بھی اس لئے ہوا کہ تا وہ مشابہت قائم رہے اور میں انگریزی
سلطنت کے ماتحت مبعوث کیا گیا اور یہ سلطنت رومی سلطنت کے مشابہ ہے اور مجھے اُمید
ہے کہ اس سلطنت کے میرے ساتھ شاہانہ اخلاق رومی سلطنت سے بہتر ظاہر ہوں گے
اور میری تعلیم وہی ہے جو میں اشتہار ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء میں ملک میں شائع کر چکا ہوں
اور وہ یہ کہ اُسی خدا کو مانو جس کے وجود پر توریت اور انجیل اور قرآن تینوں متفق ہیں ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی