تریاق القلوب

حصہ 7

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تریاق القلوب
نور احمد نے کہا کہ خدا کی قدرت سے کیا تعجب کہ وہ لڑکا دے ۔ اس سے قریباً تین برس
کے بعد جیسا کہ ابھی لکھتا ہوں دہلی میں میری شادی ہوئی اور خدا نے وہ لڑکا بھی دیا۔
اور تین اور عطا کئے ۔ اس بیان کی تمام یہ لوگ تصدیق کریں گے بشرطیکہ قسم نمونہ نمبر ۲
دے کر پوچھا جائے ۔ اور حافظ نور احمد سخت مخالف ہے مگر نمونہ نمبر ۲ کی قسم اس کو بھی سیچ
بولنے پر مجبور کرے گی ۔
تخمینا اٹھارہ برس کے قریب عرصہ گذرا ہے کہ مجھے کسی تقریب سے مولوی محمد حسین بٹالوی
ایڈیٹر رسالہ اشاعة السنہ کے مکان پر جانے کا اتفاق ہوا۔ اُس نے مجھ سے دریافت کیا کہ
آج کل کوئی الہام ہوا ہے؟ میں نے اس کو یہ الہام سنایا جس کو میں کئی دفعہ اپنے مخلصوں کو
سنا چکا تھا۔ اور وہ یہ ہے کہ بکر و ثیب جس کے یہ معنے اُن کے آگے اور نیز ہر ایک کے
آگے میں نے ظاہر کئے کہ خدا تعالیٰ کا ارادہ ہے کہ وہ دو عورتیں میرے نکاح میں لائے گا۔
ایک بکر ہوگی اور دوسری بیوہ ۔ چنانچہ یہ الہام جو بکر کے متعلق تھا پورا ہو گیا۔ اور
اس وقت بفضلہ تعالیٰ چار پسر اس بیوی سے موجود ہیں اور بیوہ کے الہام کی انتظار ہے۔
میں نہیں یقین کر سکتا کہ مولوی محمد حسین بوجه شدت عناد اور تعصب اس پیشگوئی کی نسبت
اپنی واقفیت بیان کر سکے لیکن اگر حلف مطابق نمونہ نمبر ۲ دی جائے تو اس صورت میں
امید ہے کہ سچ بول دے۔
تخمیناً سولہ برس کا عرصہ گذرا ہے کہ میں نے شیخ حامد علی اور لالہ شرمیت کھتری ساکن
قادیاں اور لالہ ملا وامل کھتری ساکن قادیاں اور جان محمد مرحوم ساکن قادیاں اور ۳۵
بہت سے اور لوگوں کو یہ خبر دی تھی کہ خدا نے اپنے الہام سے مجھے اطلاع دی ہے

☆
کہ ایک شریف خاندان میں وہ میری شادی کرے گا اور وہ قوم کے سید ہوں گے اور
اس بیوی کو خدا مبارک کرے گا اور اس سے اولاد ہوگی ۔ اور یہ خواب اُن ایام
میں آئی تھی کہ جب میں بعض اعراض اور امراض کی وجہ سے بہت ہی ضعیف اور
کمزور تھا بلکہ قریب ہی وہ زمانہ گذر چکا تھا جبکہ مجھے دق کی بیماری ہوگئی تھی اور
بباعث گوشه گزینی اور ترک دنیا کے اہتمامات تأہل سے دل سخت کا رہ تھا اور
عیال داری کے بوجھ سے طبیعت متنفر تھی۔ تو اس حالت پر ملالت کے تصور کے وقت
یہ الہام ہوا تھا۔ ہر چہ باید نو عرو سے راہمہ ساماں کنم ۔ یعنی اس کنم !
نوٹ :۔ ہمارا خاندان جو ایک ریاست کا خاندان تھا۔ اس میں عادۃ اللہ اس طرح پر واقع
ہوئی ہے کہ بعض بزرگ دادیاں ہماری شریف سادات کی لڑکیاں تھیں۔ چنانچہ خدا تعالیٰ کے بعض
الہامات میں بھی اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس عاجز کے خون کی بنی فاطمہ کے خون سے آمیزش
ہے۔ اور درحقیقت وہ کشف براہین احمدیہ صفحہ ۵۰۳ کا جس میں لکھا ہے کہ میں نے دیکھا کہ میرا سر
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے مادر مہربان کی طرح اپنی ران پر رکھا ہوا ہے۔ اس سے بھی یہ اشارہ نکلتا
ہے۔ الہام مندرجہ براہین صفحہ ۴۹۰ میں یہ بشارت دی تھی۔ سبحان الله تبارک و تعالی زاد
مجدک۔ ينقطع آباءك ويبدء منک ۔ یعنی سب پاکیاں خدا کے لئے ہیں جو نہایت برکت
والا اور عالی ذات ہے۔ اُس نے تیری بزرگی کو زیادہ کیا۔ اب سے تیرے باپ دادے کا ذکر منقطع ہوگا
اور ابتدا خاندان کا تجھ سے کیا جائے گا۔ یعنی جس طرح ابراہیم علیہ السلام اپنے نئے خاندان کا بانی ہوا
ایسا ہی تو بھی ہوگا۔ کیونکہ الہام میں بار بار اس عاجز کا نام ابراہیم رکھا گیا ہے جیسا کہ براہین صفحه ۵۶۱
میں یہ الہام ہے۔ سلام علی ابراهيم صافيناه ونجيناه من الغم۔ تفردنا بذالك۔
فاتخذوا من مقام ابراهیم مُصَلَّی - یعنی اے ابراہیم تجھ پر سلام ہم نے ابراہیم سے صافی محبت کی
اور اس کو غم سے نجات دی۔ ہم ہی اس بات سے خاص ہیں ۔ پس اگر تم مقام اصطفاء چاہتے ہو تو تم اس
مقام پر اپنا قدم عبودیت رکھو جو ابراہیم یعنی اس عاجز کا مقام ہے۔ منہ

شادی میں تجھے کچھ فکر نہیں کرنا چاہیے۔ ان تمام ضروریات کا رفع کرنا میرے ذمہ رہے
گا۔ سو قسم ہے اُس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ اُس نے اپنے وعدہ کے
موافق اس شادی کے بعد ہر ایک بار شادی سے مجھے سبکدوش رکھا اور مجھے بہت آرام
پہنچا۔ کوئی باپ دنیا میں کسی بیٹے کی پرورش نہیں کرتا جیسا کہ اُس نے میری کی۔ اور کوئی
والدہ پوری ہشیاری سے دن رات اپنے بچہ کی ایسی خبر نہیں رکھتی جیسا کہ اُس نے میری
رکھی اور جیسا کہ اُس نے بہت عرصہ پہلے براہین احمدیہ میں یہ وعدہ کیا تھا کہ یا احمد
اسکن انت وزوجك الجنة ۔ ایسا ہی وہ بجالایا۔ معاش کا غم کرنے کے لئے کوئی
گھڑی اُس نے میرے لئے خالی نہ رکھی ۔ اور خانہ داری کے مہمات کے لئے کوئی
اضطراب اُس نے میرے نزدیک آنے نہ دیا۔ ایک ابتلا مجھ کو اس شادی کے وقت یہ
پیش آیا کہ بباعث اس کے کہ میرا دل اور دماغ سخت کمزور تھا اور میں بہت سے امراض
کا نشانہ رہ چکا تھا اور دو مرضیں یعنی ذیا بیطس اور در دسر مع دورانِ سر قدیم سے میرے
شامل حال تھیں جن کے ساتھ بعض اوقات تشنج قلب بھی تھا۔ اس لئے میری حالت
مردمی کا لعدم تھی اور پیرانہ سالی کے رنگ میں میری زندگی تھی ۔ اس لئے میری اس
شادی پر میرے بعض دوستوں نے افسوس کیا ۔ اور ایک خط جس کو میں نے اپنی جماعت
کے بہت سے معزز لوگوں کو دکھلا دیا ہے جیسے اخویم مولوی نور الدین صاحب اور
اخویم مولوی برہان الدین وغیرہ ۔ مولوی محمد حسین صاحب ایڈیٹر اشاعة السنه نے
ہمدردی کی راہ سے میرے پاس بھیجا کہ ” آپ نے شادی کی ہے اور مجھے حکیم محمد شریف
کی زبانی معلوم ہوا ہے کہ آپ بباعث سخت کمزوری کے اس لائق نہ تھے ۔ اگر یہ امر
آپ کی روحانی قوت سے تعلق رکھتا ہے تو میں اعتراض نہیں کر سکتا کیونکہ میں اولیاء اللہ
کے خوارق اور روحانی قوتوں کا منکر نہیں ورنہ ایک بڑے فکر کی بات ہے۔ ایسا نہ ہو کہ

کوئی ابتلا پیش آوئے یہ ایک چھوٹے سے کاغذ پر رقعہ ہے جواب تک اتفاقا میرے پاس
محفوظ رہا ہے۔ اور میری جماعت کے پچاس کے قریب دوستوں نے بچشم خود اس کو دیکھ لیا
اور خط پہچان لیا ہے۔ اور مجھے امید نہیں کہ مولوی محمد حسین صاحب اس سے انکار کریں۔
اور اگر کریں تو پھر حلف دینے سے حقیقت کھل جائے گی ۔ غرض اس ابتلا کے وقت میں نے
جناب الہی میں دعا کی اور مجھے اس نے دفع مرض کے لئے اپنے الہام کے ذریعہ سے
دوائیں بتلائیں۔ اور میں نے کشفی طور پر دیکھا کہ ایک فرش پر دیکھا کہ ایک فرشتہ وہ دوائیں میرے منہ میں
ڈال رہا ہے۔ چنانچہ وہ دوا میں نے طیار کی ۔ اور اس میں خدا نے اس قدر برکت ڈال دی
کہ میں نے دلی یقین سے معلوم کیا کہ وہ پُر صحت طاقت جو ایک پورے تندرست انسان کو
دنیا میں مل سکتی ہے وہ مجھے دی گئی اور چارلڑ کے مجھے عطا کئے گئے ۔ اگر دنیا اس بات کو مبالغہ
نہ سمجھتی تو میں اس جگہ اس واقعہ حقہ کو جوا اعجازی رنگ میں ہمیشہ کے لئے مجھے عطا کیا گیا
به تفصیل بیان کرتا تا معلوم ہوتا کہ ہمارے قادر قیوم کے نشان ہر رنگ میں ظہور میں
آتے ہیں اور ہر رنگ میں اپنے خاص لوگوں کو وہ خصوصیت عطا کرتا ہے جس میں دنیا کے
لوگ شریک نہیں ہو سکتے ۔ میں اس زمانہ میں اپنی کمزوری کی وجہ سے ایک بچہ کی طرح تھا
اور پھر اپنے تئیں خدا داد طاقت میں پچاس مرد کے قائم مقام دیکھا۔ اس لئے میرا یقین
ہے کہ ہمارا خدا ہر چیز پر قادر ہے۔
ایک صاحب نواب محمد علی خاں نام جھجر کے نوابوں میں سے لدھیانہ میں رہتے
تھے اور انہوں نے لدھیانہ میں اس غرض سے ایک سرائے بنائی تھی کہ تا جس قدر غلہ
باہر سے آتا ہے اس کی اسی سرائے میں خرید و فروخت ہو۔ اور اسی سرائے میں غلہ
بیچنے والے اپنا مال اُتاریں ۔ پھر ایسا ہوا کہ ایک اور شخص اس کام میں ان کا رہزن

ہو گیا اور نواب صاحب کی سرائے بیکار ہو گئی جس سے ان کو بہت تکلیف پہنچی۔ اُنہوں نے
اس مصیبت کے وقت دعا کے لئے میری طرف التجا کی اور قبل اس کے جو اُن کا خط قادیان
میں پہنچے میرے پر خدا نے ظاہر کر دیا کہ اس مضمون کا خط اُنہوں نے روانہ کیا ہے۔ اور
خدا تعالیٰ نے مجھے اطلاع دی کہ کچھ عرصہ کے لئے ان کی یہ روک اُٹھا دی جائے گی اور اس
غم سے ان کو نجات دی جائے گی۔ چنانچہ میں نے اس تمام حال سے قبل از وقت اُن کو
خبر کر دی۔ اور ان کو یہ سخت تعجب ہوا کہ میرا خط جو بلا توقف روانہ کیا گیا تھا اس کا علم کیونکر
ہو گیا؟ اور پھر اس پیشگوئی کے پورا ہونے سے ایک عجیب رنگ کا اعتقاد میری نسبت اس
کے دل میں بیٹھ گیا۔ اور وہ ہمیشہ مجھے کہا کرتا تھا کہ میں نے اپنی نوٹ بک میں اس پیشگوئی
کو یادداشت کے لئے لکھ چھوڑا ہے اور ہمیشہ اس کو پڑھ لیا کرتا ہوں اور کئی لوگوں کو اُس
نے اپنی یہ کتاب دکھلائی اور ایک دن میرے روبرو پٹیالہ میں وزیر محمد حسین خانصاحب کو
بھی کتاب میں وہ موقعہ دکھلایا اور ان کو کہا کہ میرے یقین کے لئے یہ کافی ہے کہ میرے
خط کی اطلاع خدا تعالیٰ کی طرف سے خط پہنچنے سے پہلے مل گئی جس کی مجھ کو بلا توقف خبر دی
گئی۔ اور دوسرے یہ کہ یہ میرا کام جو بظاہر ایک ناشدنی امر تھا اس کے ہو جانے کی قبل از
وقت اطلاع دے دی۔ اور میں جانتا ہوں کہ یہ علم جو قدرت کے ساتھ ملا ہوا ہے بجز خدا کے
اور کسی کی طاقت میں نہیں ۔ ایسا ہی نواب صاحب موصوف کا اخیر زندگی تک ہمیشہ یہ حال
رہا کہ اس پیشگوئی کی یاد سے ان کو ایک وجد کی حالت ہو جاتی تھی اور ہمیشہ اس کو پڑھا
کرتے تھے یہاں تک کہ جب ان کی موت کا وقت آیا اور میں عیادت کے لئے گیا تو اُس
شام کے وقت جس کی صبح میں ان کا انتقال ہونا تھا اُنہوں نے مجھ کو دیکھ کر یہ ہمت کی کہ
با وجود سخت تکلیف خون بواسیر کے جس کی کثرت سے اُن کی وفات ہوئی اندر کے دالان
میں چلے گئے اور وہ نوٹ بک اپنی لے آئے جس میں وہ پیشگوئی مع اُس کے پورا ہو جانے

کے حالات کے مندرج تھی۔ پھر وہ کتاب مجھ کو دکھلائی اور کہا کہ میں اس کو بڑے اہتمام
سے محفوظ رکھتا ہوں کہ اس سے خدا کی قدرت یاد آتی ہے۔ اور پھر دوسرے دن صبح کے
وقت فوت ہو گئے ۔ مجھے یقین ہے کہ وہ نوٹ بک ان کی جس کو بڑے اہتمام اور محبت سے
وہ اپنے پاس رکھتے تھے۔ اب لدھیانہ میں ان کے بیٹے کے پاس محفوظ ہوگی اور ضرور
ہوگی ۔ سو دیکھو کس کس پہلو سے خدا تعالیٰ کے نشان ظاہر ہوئے ہیں۔
راجہ جہاں داد خانصاحب جو اب گوجرانوالہ میں اکسٹرا اسسٹنٹ ہیں اور اپنے نواح
کے رئیس اعظم اور بہت سے دیہات کے جاگیردار ہیں ایک نشان کے وہ گواہ ہیں جس
کے پورا ہونے پر انہوں نے بیعت کی ۔ اگر حلفاً پوچھا جائے تو ہرگز انکار نہیں کریں گے۔
ایک مرتبہ مجھے اپنے ایک زمینداری مقدمہ کے متعلق جو تحصیل بٹالہ میں دائر تھا۔
خواب آئی کہ جھنڈا سنگھ نام ایک دخیل کار پر جو دفعہ ۵ ایکٹ مزارعان کا دخیل کا رتھا۔
ہماری ڈگری ہو گئی ہے۔ اُس دخیل کار پر بوجہ قیمت ایک درخت کیکر جس کو اُس نے
اپنے کھیت سے ہماری اجازت کے بغیر کاٹ لیا تھا ۔ لا روپیہ ے لیا تھا ۔ للہ روپیہ کی نالش کی گئی تھی ۔
سو خواب میں دکھایا گیا کہ وہ دعوی مسموع ہو کر ڈگری کی گئی ۔ اتفاقاً میں نے اس
خواب کو اُسی آریہ کے پاس بیان کیا جس کا میں پہلے ذکر کر چکا ہوں یعنی لالہ شرمیت
کھتری ساکن قادیاں۔ پھر دوسرے دن ایسا اتفاق ہوا کہ جھنڈا سنگھ مذکور مع سولہ یا
سترہ اپنے گواہوں کے مقدمہ مذکورہ میں اپنی تائید میں شہادت دلا کر بٹالہ سے قادیاں
میں واپس آیا اور یہ مشہور کیا کہ مقدمہ خارج ہوا ۔ اس پر آر یہ مذکور نے ہنسی کے
طور پر کہا کہ آپ کی خواب غلط گئی اور نالش ال روپیہ تحصیل سے خارج ہوئی ۔
میں نے اس کو کہا کہ اُس نے یقیناً جھوٹ بولا ہے۔ تب اُس نے کہا کہ وہ اکیلا نہیں
الله

بلکہ پندرہ یا سولہ اُس کے ساتھ آدمی آئے ہیں جو گواہ تھے وہ سب کہتے ہیں کہ مقدمہ
خارج ہوا۔ اور غیر ممکن ہے کہ اس قدر لوگ جھوٹ بولتے ہوں ۔ اور وہ آریہ مسجد میں
جو قریب بازار ہے یہ بات کہہ کر چلا گیا اور میں مسجد میں اکیلا رہ گیا اور عصر کا وقت تھا۔
تب ایک غیبی آواز کرنے والے نے زور سے کہا کہ ڈگری ہوگئی ہے اور ایسی شدت
سے آواز تھی کہ میں نے خیال کیا کہ یہ آواز اوروں نے بھی سنی ہوگی تب میں اُس آریہ
سے پھر ملا اور اپنے الہام سے اطلاع دی ۔ مگر وہ گواہوں کی کثرت تعداد کو دیکھ کر اعتبار
نہ کر سکا اور پھر بھی ہنس کر چلا گیا ۔ گویا وہ اپنے دل میں میری خام خیالی پر ہنسا۔ دوسرے
دن خود میں بٹالہ میں گیا اور تحصیلدار کے مثل خوان متھر اداس نامی سے دریافت کیا کہ
ہمارے مقدمہ میں کیا حکم ہوا ؟ اُس نے کہا کہ ڈگری ہوئی ۔ میں نے کہا کہ پھر کیا سبب
ہے کہ جھنڈا سنگھ اور اُس کے تمام گواہوں نے قادیان میں جا کر یہ مشہور کیا ہے کہ مقدمہ
خارج ہوا۔ اُس نے کہا کہ اُنہوں نے بھی ایک طور سے سچ کہا۔ بات یہ ہے کہ تحصیلدار
نیا ہے میری غیر حاضری میں وہ مقدمہ پیش ہوا تھا اور میں اتفاقاً قریب ڈیڑھ گھنٹہ
تک کسی کام کو چلا گیا تھا چنانچہ اس وقت جب میں نہیں تھا جھنڈا سنگھ مدعا علیہ
نے تحصیلدار کو صاحب کمشنر کا ایک فیصلہ دکھلا یا جس میں لکھا ہوا تھا کہ قادیان
کے دخیل کاروں کو اختیار ہے کہ بغیر مالکوں کی اجازت کے اپنے کھیتوں سے حسب ضرورت
درخت کاٹ لیا کریں ۔ اس لئے تحصیلدار نے اس کی نقل فیصلہ کو دیکھ کر آپ کا
مقدمہ خارج کر دیا۔ اور اُن کو رخصت کر دیا تب قریباً ایک گھنٹہ کے بعد میں آگیا اور
مجھے اُنہوں نے اپنا وہ حکم دکھلایا میں نے کہا کہ آپ کو اُس مدعا علیہ نے دھوکہ دیا۔ یہ
فیصلہ تو منسوخ شدہ ہے۔ اور اس کے بعد میں صاحب فنانشل کمشنر کا فیصلہ ہے جو
شامل مثل ہے جس سے یہ حکم منسوخ کیا گیا ۔ تب تحصیلدار نے وہ فیصلہ دیکھ کر

اپنی رو بکار فی الفور چاک کر دی اور نئے سرے رو بکار لکھ کر آپ کی ڈگری مع خرچہ
کے کی یہ وہ پیشگوئی ہے جس کا گواہ نہ شرمپت بلکہ اور کئی گواہ ہیں جو زندہ ہیں اور
حلفاً بیان کر سکتے ہیں لیکن حلف اسی مضمون کی ہوگی جس کا نمونہ نمبر ۲ میں ذکر ہو چکا
ہے۔ اور یہ پیشگوئی عرصہ میں برس سے کتاب براہین احمدیہ کے صفحہ ۵۵۱ میں درج
ہو کر ایک دنیا میں شہرت پا چکی ہے۔
ایک مرتبہ میں سخت بیمار ہوا یہاں تک کہ تین مختلف وقتوں میں میرے وارثوں نے میرا
آخری وقت سمجھ کر مسنون طریقہ پر مجھے تین مرتبہ سورہ یسین سنائی ۔ جب تیسری مرتبہ سورہ
یسین سنائی گئی تو میں دیکھتا تھا کہ بعض عزیز میرے جواب وہ دنیا سے گذر بھی گئے
دیواروں کے پیچھے بے اختیار روتے تھے۔ اور مجھے ایک قسم کا سخت قولنج تھا۔ اور بار بار
د میدم حاجت ہو کر خون آتا تھا۔ سولہ دن برابر ایسی حالت رہی۔ اور اسی بیماری میں
میرے ساتھ ایک اور شخص بیمار ہوا تھا وہ آٹھویں دن راہی ملک بقا ہو گیا۔ حالانکہ اُس کے تھا،
مرض کی شدت ایسی نہ تھی جیسی میری ۔ جب بیماری کو سولھواں دن چڑھا تو اُس دن بکلی
حالات پاس ظاہر ہو کر تیسری مرتبہ مجھے سورہ یسین سنائی گئی ۔ اور تمام عزیزوں کے
دل میں یہ پختہ یقین تھا کہ آج شام تک یہ قبر میں ہوگا ۔ تب ایسا ہوا کہ جس طرح
خدا تعالیٰ نے مصائب سے نجات پانے کے لئے بعض اپنے نبیوں کو دعا ئیں سکھلائی تھیں
مجھے بھی خدا نے الہام کر کے ایک دعا سکھلائی اور وہ یہ ہے۔ سبحان الله وبحمده
سبحان الله العظيم اللهم صل على محمد و آل محمد ۔ اور میرے
ان زمینداری تعلقات سے جو ابتدائی زندگی سے میرے ساتھ رہے کوئی تعجب نہ کرے کیونکہ
احادیث نبویہ پر غور کرنے سے بصراحت معلوم ہوگا کہ وہ مسیح موعود حارث کہلائے گا یعنی زمیندار اور
زمینداری کے خاندان سے ہوگا ۔ منہ

دل میں خدا تعالیٰ نے یہ الہام کیا کہ دریا کے پانی میں جس کے ساتھ ریت بھی ہو ہاتھ ڈال
اور یہ کلمات طیبہ پڑھ اور اپنے سینہ اور پشت سینہ اور دونوں ہاتھوں اور منہ پر اس کو پھیر کہ
اس سے تو شفا پائے گا۔ چنانچہ جلدی سے دریا کا پانی مع ریت منگوایا گیا اور میں نے اسی
طرح عمل کرنا شروع کیا جیسا کہ مجھے تعلیم دی تھی ۔ اور اس وقت حالت ہے ی تھی کہ میرے ﴿۳۸﴾
ایک ایک بال سے آگ نکلتی تھی اور تمام بدن میں دردناک جلن تھی اور بے اختیار طبیعت
اس بات کی طرف مائل تھی کہ اگر موت بھی ہو تو بہتر تا اس حالت سے نجات ہو ۔ مگر جب
وہ عمل شروع کیا تو مجھے اس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ ہر ایک
دفعہ ان کلمات طیبہ کے پڑھنے اور پانی کو بدن پر پھیرنے سے میں محسوس کرتا تھا کہ وہ
آگ اندر سے نکلتی جاتی ہے اور بجائے اس کے ٹھنڈک اور آرام پیدا ہوتا جاتا ہے۔
یہاں تک کہ ابھی اس پیالہ کا پانی ختم نہ ہوا تھا کہ میں نے دیکھا کہ بیماری بکلی مجھے چھوڑ
گئی ۔ اور میں سولہ دن کے بعد رات کو تندرستی کے خواب سے سویا ۔ جب صبح ہوئی تو مجھے
یہ الہام ہوا و ان کنتم في ريب مما نزلنا على عبدنا فأتوا بشفاء من مثله _
یعنی اگر تمہیں اس نشان میں شک ہو جو شفا دے کر ہم نے دکھلایا تو تم اس کی نظیر کوئی اور
شفا پیش کرو۔ یہ واقعہ ہے جس کی پچاس آدمی سے زیادہ لوگوں کو خبر ہے۔ بعض ان
میں سے مر گئے اور بعض ابھی تک زندہ ہیں جو حلفاً بیان کر سکتے ہیں۔ لیکن حلف اسی قسم کی
ہوگی جس کا نمونہ نمبر دو میں مفصل ہے۔
اعظم بیگ نام ایک شخص لاہور کا باشندہ تھا جوا کسٹرا اسسٹنٹ تھا۔ اُس نے اپنی
حیلہ سازی سے ہمارے بعض بیدخل شرکاء کو جو ملکیت قادیاں کے کاغذات سرکاری
کے رُو سے حصہ دار تھے مگر ملکیت سے بالکل بے تعلق تھے اور مقدمات قادیاں کے
ہزار ہا روپیہ کے خرچ و حرج میں کسی کام میں شریک نہیں ہوئے تھے اُٹھایا اور

کہا کہ اپنے حصے میرے پاس فروخت کر دو اور میں مقدمہ کروں گا۔ چنانچہ اُن کو کچھ تھوڑا
روپیہ دے کر خوش کر دیا اور ان سے ملکیت قادیاں کے مقدمے کرائے اور آپ ان کو
مدد دی ۔ میرا بھائی مرزا غلام قادر مرحوم جن کو اپنی فتح یابی پر بہت یقین تھا سرگرمی سے
جواب دہی میں مشغول ہوئے اور چونکہ میں نے سنا ہوا تھا کہ میرے والد صاحب مرزا
غلام مرتضی صاحب مرحوم نے ان دیہات پر ہزار ہا روپیہ خرچ کیا ہوا ہے اور شرکا ء اس
خرچ میں کبھی شریک نہیں ہوئے ۔ اس لئے میں نے بھی ان کی فتح یابی کے لئے دعا کی۔ اور
دعا کے بعد یہ الہام ہوا ۔ اجیب کل دعائك الا فی شر کائک یعنی میں
تیری ساری دعائیں قبول کروں گا مگر شرکاء کے بارے میں نہیں ۔ تب میں گھر گیا اور تمام
عزیزوں کو اکٹھا کیا اور اپنے بزرگ بھائی کو بھی بلا لیا اور یہ خدا تعالیٰ کا الہام سنایا لیکن
افسوس کہ انہوں نے جواب دیا کہ اگر ہمیں اس الہام سے پہلے سے اطلاع ہوتی تو ہم اس
مقدمہ کو شروع ہی نہ کرتے ۔ اب کیا کریں کہ مقدمات کے پیچ میں ہم مبتلا ہیں مگر
اصل بات یہ ہے کہ ابھی وہ وقت نہیں تھا کہ وہ میرے منہ کی باتوں پر پورا یقین کر سکتے ۔
انجام یہ ہوا کہ گو ابتدائی عدالتوں میں انہوں نے فتح پائی مگر آخر چیف کورٹ میں فاش
شکست ہوئی۔ اور شرکاء اپنے اپنے حصوں کے مالک ٹھہرائے گئے ۔ اور قریباً سات ہزار روپیہ
کی اُن کو زیرہ باری ہوئی۔ اس پیشگوئی کے قادیاں میں بہت سے آدمی موافقوں اور
مخالفوں میں سے گواہ ہیں جو حلف دینے پر اس میرے بیان کو تصدیق کر سکتے ہیں۔
ایک مرتبہ مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ میرا بھائی مرزا غلام قادر مرحوم سخت بیمار ہے
چنانچہ میں نے وہ خواب کئی لوگوں کے پاس بیان کئے جن میں سے اب تک بعض زندہ
موجود ہیں۔ بعد اس کے ایسا اتفاق ہوا کہ وہ برادر مرحوم سخت بیمار ہوئے تب میں نے
خواب میں دیکھا کہ ہمارے عزیزوں میں سے ایک بزرگ جو فوت ہو چکے تھے میرے

بھائی کو اپنی طرف بلاتے ہیں۔ چنانچہ وہ اُن کی طرف چلے گئے ۔ اور ان کے مکان کے
اندر داخل ہو گئے ۔ اس کی تعبیر یہ تھی کہ وہ فوت ہو جائیں گے۔ اس اثنا میں ان کی بیماری
بڑھتی گئی یہاں تک کہ وہ مشت استخوان رہ گئے ۔ چونکہ میں اُن سے محبت رکھتا تھا۔ مجھے اُن
کی حالت کی نسبت سخت قلق ہوا تب میں نے اُن کی شفا کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف توجہ کی
اور اس توجہ سے میرے تین مقصد تھے۔ اوّل میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ ایسی حالت میں
میری دعا جناب الہی میں قبول ہوتی ہے۔ یا نہیں (۲) دوسرے یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ کیا
خدا کے قانون قدرت میں ہے کہ ایسے سخت بیمار کو بھی اچھا کر دے۔ (۳) تیسری یہ کہ کیا
ایسی منذرخواب جوان کی موت پر دلالت کرتی تھی رڈ ہو سکتی ہے یا نہیں۔ سو جب میں دعا میں ﴿۳۹﴾
مشغول ہوا۔ تو تھوڑے ہی دن ابھی دعا کرتے گزرے تھے کہ میں نے خواب میں دیکھا
کہ میرا بھائی مرحوم پورے تندرست کی طرح بغیر سہارے کسی اور چیز کے اپنے مکان میں
چل رہا ہے اور اسی بارے میں ایک الہام بھی تھا جس کے الفاظ مجھے یاد نہیں رہے۔ غرض
اس خواب اور الہام کے مطابق جو میری دعا کے قبول ہونے پر دلالت کرتے تھے۔
اللہ تعالیٰ نے ان کو شفا بخشی ۔ اور اس کے بعد پندرہ برس تک پوری تندرستی کے ساتھ وہ
زندہ رہے اور پھر قضاء الہی سے فوت ہو گئے ۔ میں نے اس الہام اور اس خواب کو بہت
سے لوگوں کے پاس بیان کیا تھا جن میں سے بعض اب تک زندہ ہیں اور حلفاً میرے بیان
کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ لیکن حلف اسی قسم کی ہو گی جس کا نمونہ نمبر دو میں لکھا گیا۔
پندرہ برس کے بعد جب میرے بھائی کی وفات کا وقت نزدیک آیا۔ تو میں
امرتسر تھا مجھے خواب میں دکھلایا گیا کہ اب قطعی طور پر ان کی زندگی کا پیالہ پر ہو چکا
اور بہت جلد فوت ہونے والے ہیں ۔ میں نے وہ خواب حکیم محمد شریف کو جو امرتسر
میں ایک حکیم تھے سنائی اور پھر اپنے بھائی کو خط لکھا کہ آپ اُمور آخرت کی طرف

متوجہ ہوں کیونکہ مجھے دکھلایا گیا ہے کہ آپ کی زندگی کے دن تھوڑے ہیں ۔ انہوں نے عام
گھر والوں کو اس سے اطلاع دے دی اور پھر چند ہفتہ میں ہی اس جہان فانی سے
گزرے۔ اس واقعہ کے گواہ بھی کئی مرد اور عورتیں موجود ہیں جو حلفاً بیان کر سکتے ہیں بلکہ
جس وقت میرا بھائی فوت ہوا تو میرا امرتسر کا خط اُن کے صندوق میں سے نکلا۔
ایک مرتبہ میرے ایک مخلص دوست جو ہمارے سلسلہ کے نہایت درجہ حامی اور صادق
الاخلاص ہیں۔ جنہوں نے اپنے نفس پر فرض کر رکھا ہے کہ ایک سو روپیہ ماہواری اس
سلسلہ کی امداد کے لئے بھیجا کریں جن کا نام سیٹھ عبد الرحمن حاجی اللہ رکھا ہے جو تاجر
مدراس ہیں۔ کسی اپنی تشویش میں دعا کے خواستگار ہوئے اور ان کی نسبت مجھے یہ الہام ہوا۔
قادر ہے وہ بارگہ ٹوٹا کام بنا وے بنا بنایا تو ڑ دے کوئی اُس کا بھید نہ پاوے
یہ ایک بشارت اُن کا غم دور کرنے کے بارے میں تھی۔ چنانچہ چند ہفتہ کے بعد ہی خدا تعالیٰ
نے ان کو اُس پیش آمدہ غم سے رہائی بخشی۔ سیٹھ صاحب بفضلہ تعالی مدراس میں زندہ
موجود ہیں وہ اس واقعہ کی تصدیق کر سکتے ہیں لیکن حلف نمونہ نمبر ۲ کے مطابق ہوگی ۔
ایک لدھیانہ کے متعصب مگر سخت جاہل سعد اللہ نام نے جو ہندوؤں میں سے
نیا مسلمان ہوا تھا میرے پر یہ اعتراض کیا تھا کہ امرتسر کے مباحثہ میں جو عیسائیوں کے
ساتھ ۱۸۹۳ء میں ہوا تھا اس کا نتیجہ بعد میں یہ ہوا کہ اخویم حبی فی الله مولوی حکیم
نوردین صاحب کا شیر خوار لڑ کا بقضاء الہی فوت ہو گیا ۔ اس قابل شرم اعتراض سے
اصل غرض اُس بے حیا کمینہ طبع کی جوا کا بر اسلام کے بچوں کے مرنے سے خوش ہوتا ہے
یہ تھی کہ دین اسلام جھوٹا ہے اور عیسائی مذہب سچا۔ اس لئے میں نے دعا کی کہ خدا اس

·

آج 10 میں سے 10 باقی