تریاق القلوب
حصہ 8
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شریر کو اس نکتہ چینی میں بھی ذلیل اور رسوا کرے اور مولوی صاحب کو نعم البدل لڑکا عطا
فرمائے سو اس وقت کہ میں نے اس نا اہل کا جواب لکھا اور دعا سے فارغ ہوا فی الفور مجھ پر
نیند غالب ہوگئی اور خواب میں میں نے دیکھا کہ مولوی صاحب موصوف کی گود میں ایک
لڑکا کھیلتا ہے جو اُنہی کا ہے اور پچھلے بچوں کی نسبت رنگ اور طاقت میں اس قدر فرق رکھتا
ہے کہ میں نے گمان کیا کہ شاید کسی اور بیوی سے یہ لڑکا ہے اور اُسی وقت اس خواب کی
تائید میں مجھے الہام بھی ہوا کہ لڑکا پیدا ہوگا ۔ پھر پانچ سال بعد اس پیشگوئی کے مطابق
مولوی صاحب موصوف کے گھر میں صاحبزادہ پیدا ہوا۔ جس کا نام عبد الحی رکھا گیا
تا خدا تعالیٰ ایسے دشمنِ دین کو شرمندہ کرے جس نے پادریوں کا حامی بن کر اسلام پر حملہ
کیا۔ یہ وہ پیشگوئی ہے جو اس لڑکے کے تولد سے پانچ سال پہلے تمام ملک میں بذریعہ
رسالہ انوار الاسلام شائع کی گئی تھی ۔ دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۲۶ حاشیہ در حاشیہ۔ اور یہ
رسالہ پانچ ہزار چھپوا کر لاکھوں انسانوں میں شائع کیا گیا ۔ دیکھو یہ وہ نشان ہیں جن کو
ایک دنیا نے بچشم خود دیکھ لیا اور فوق العادت عظمت سے بھرے ہوئے ہیں۔
مجھے خدا تعالیٰ نے خبر دی کہ میں تجھے ایک اور لڑکا دوں گا اور یہ وہی چوتھا لڑکا ۴۰
ہے جو اب پیدا ہوا جس کا نام مبارک احمد رکھا گیا اور اس کے پیدا ہونے کی خبر قریباً
دو برس پہلے مجھے دی گئی ۔ اور پھر اس وقت دی گئی کہ جب اس کے پیدا ہونے میں
قریباً دو مہینے باقی رہتے تھے۔ اور پھر جب یہ پیدا ہونے کو تھا یہ الہام ہوا انی اسقط
من الله واصيبه یعنی میں خدا کے ہاتھ سے زمین پر گرتا ہوں اور خدا ہی کی طرف
جاؤں گا۔ میں نے اپنے اجتہاد سے اس کی یہ تاویل کی کہ یہ لڑکا نیک ہوگا اور
رو بخدا ہوگا۔ اور خدا کی طرف اس کی حرکت ہوگی اور یا یہ کہ جلد فوت ہو جائے گا۔
اس بات کا علم خدا تعالیٰ کو ہے کہ ان دونوں باتوں میں سے کونسی بات اُس کے ارادہ
کے موافق ہے۔ اور میں نے اس پیشگوئی کو اپنے رسالہ انجام آتھم کے صفحہ ۱۸۳۔ اور
ضمیمه انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں پیش از وقت ہزار ہا انسانوں میں شائع کر دیا ہے۔
میرا پہلا لڑکا جو زندہ موجود ہے جس کا نام محمود ہے ابھی وہ پیدا نہیں ہوا تھا جو مجھے
کشفی طور پر اس کے پیدا ہونے کی خبر دی گئی اور میں نے مسجد کی دیوار پر اس کا نام
لکھا ہوا یہ پایا کہ محمود تب میں نے اس پیشگوئی کے شائع کرنے کے لئے سبز رنگ کے
ورقوں پر ایک اشتہار چھاپا۔ جس کی تاریخ اشاعت یکم دسمبر ۱۸۸۸ء ہے اور یہ اشتہار مورخہ
یکم دسمبر ۱۸۸۸ء ہزاروں آدمیوں میں شائع کیا گیا اور اب تک اس میں سے بہت سے
اشتہارات میرے پاس موجود ہیں ۔
میرا دوسرا لڑکا جس کا نام بشیر ہے ابھی پیدا نہیں ہوا تھا کہ اس کی پیدائش سے تین مہینے
پہلے اللہ تعالیٰ نے مجھے اس کے پیدا ہونے کی بشارت دی ۔ وہ بشارت آئینہ کمالات اسلام
کے صفحہ ۲۶۶ میں درج ہو کر پیش از وقت لاکھوں انسانوں میں شائع کی گئی ۔ وہ عبارت
یہ ہے۔ سیولد لک الولد و یدنی منک الفضل یعنی عنقریب تیرے ایک لڑکا
پیدا ہو گا اور فضل تیرے نزدیک کیا جائے گا۔ یادر ہے کہ ایک میرے لڑکے کا نام فضل احمد
ہے سو پیشگوئی میں یہ اشارہ ہے کہ علاوہ فضل الہی کے وہ لڑ کا فضل احمد کی صورت اور شکل
سے بہت مشابہ ہوگا۔ اور صد ہا انسان جانتے ہیں کہ یہ لڑکا فضل احمد سے بہت مشابہ
ہے۔ ہندو مسلمان قادیان کے سب جانتے ہیں۔
۲۴ خدا تعالیٰ نے میرے گھر میں تیسرا لڑکا پیدا ہونے کے لئے نو مہینے پہلے اس کی
پیدائش سے بذریعہ اپنے الہام کے مجھ کو خبر دی ۔ اور وہ الہام ۵ ستمبر ۱۸۹۴ء کو
رسالہ انوار الاسلام کے صفحہ انتالیس کے حاشیہ میں چھاپ کر کروڑ ہا انسانوں میں شائع
کیا گیا ۔ کیونکہ انوار الاسلام کی پانچ ہزار کا پی چھپی تھی اور پنجاب اور ہندوستان کے
تمام بڑے بڑے شہروں اور قصبوں بلکہ دیہات میں شائع کیا گیا تھا۔ اور الہام مذکور جو
انوار الاسلام کے صفحہ ۳۹ میں درج ہے اس کی عبارت یہ ہے انا نبشرک بغلام
یعنی ہم تجھ کو ایک لڑکا پیدا ہونے کی خوشخبری دیتے ہیں۔ دیکھو انوار الاسلام صفحہ ۳۹
حاشیہ۔ پھر جب یہ پیشگوئی لاکھوں انسانوں اور ہندوؤں اور عیسائیوں اور مسلمانوں
میں بخوبی شائع ہو چکی تو وہ لڑکا جس کا الہام میں وعدہ دیا گیا تھا بتاریخ ۲۷؍ ذیقعد
۱۳۱۲ھ مطابق ۲۴ مئی ۱۸۹۵ء پیدا ہوا۔ جس کا نام شریف احمد رکھا گیا ۔ دیکھوا خیر ورق
ٹائٹل پیج رسالہ ضیاء الحق ۔
میرے چوتھے لڑکے کے متعلق ایک اور پیشگوئی کا نشان ہے۔ جو انشاء اللہ ناظرین
کے لئے موجب زیادت علم و ایمان ویقین ہوگا ۔ اس کی تفصیل یہ ہے کہ وہ الہام
جس کو میں نے کتاب انجام آتھم کے صفحہ ۱۸۲ و ۱۸۳۔ اور ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸
میں لکھا ہے جس میں چوتھا لڑکا پیدا ہونے کے بارے میں پیشگوئی ہے جو جنوری ۱۸۹۷ء
میں بذریعہ کتاب مذکور یعنی انجام آتھم اور ضمیمہ انجام آتھم کے لاکھوں انسانوں
میں شائع کی گئی جس کو آج کی تاریخ تک جو ۲۰ راگست ۹۹ ء ہے پونے تین
برس سے کچھ زیادہ دن گزر گئے ہیں ۔ اس تھوڑی سی مدت کو مخالفوں نے ایک
زمانه در از خیال کر کے یہ نکتہ چینی شروع کر دی کہ وہ الہام کہاں گیا جو انجام آتھم
کے صفحہ ۱۸۲ اور ۱۸۳۔ اور اس کے ضمیمہ کے صفحہ ۵۸ میں درج کر کے شائع کیا گیا
تھا ۔ اور لڑکا اب تک پیدا نہیں ہوا ۔ اس لئے پھر میرے دل میں دعا کی خواہش ۴۱
پیدا ہوئی ۔ گو میں جانتا ہوں کہ نامنصف دشمن کسی طرح راضی نہیں ہوتے ۔
اگر مثلاً کوئی لڑکا الہام کے بعد دو تین مہینے میں ہی پیدا ہو جائے تو یہ شور مچاتے ہیں کہ
پیشگوئی کرنے والا علم طبابت میں بھی دسترس کامل رکھتا ہے۔ لہذا اس نے طبیبوں کی
قرار داده علامتوں کے ذریعہ سے معلوم کر لیا ہو گا کہ لڑکا ہی پیدا ہوگا کیونکہ حمل کے دن
تھے۔ اور اگر مثلاً کسی پسر کے پیدا ہونے کی پیشگوئی تین چار برس پہلے اُس کی پیدایش
سے کی جائے تو پھر کہتے ہیں کہ اس دور دراز مدت تک خواہ نخواہ کوئی لڑکا ہونا ہی تھا۔
تھوڑی مدت کیوں نہیں رکھی حالانکہ یہ خیال بھی سراسر جھوٹ ہے۔ لڑکا خدا کی عطا ہے
اپنا دخل اور اختیار نہیں ۔ اور اس جگہ ایک بادشاہ کو بھی دعوی نہیں پہنچتا کہ اتنی مدت
تک ضرور لڑکا ہی پیدا ہو جائے گا بلکہ اس قدر بھی نہیں کہہ سکتا کہ اس وقت تک آپ
ہی زندہ رہے گا اور یا یہ کہ بیوی زندہ رہے گی ۔ بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ان دنوں کی ہمیشہ کی
وباؤں نے جو طاعون اور ہیضہ ہے لوگوں کی ایسی کمر توڑ دی ہے کہ کوئی ایک دن کے
لئے بھی اپنی زندگی پر بھروسہ نہیں کر سکتا۔ علاوہ اس کے جو شخص تحدی کے طور پر ایسی
پیشگوئی اپنے دعوے کی تائید میں شائع کرتا ہے اگر وہ جھوٹا ہے تو خدا کی غیرت کا ضرور
یہ تقاضا ہونا چاہیے کہ ابداً ایسی مرادوں سے اس کو محروم رکھے کیونکہ اُس کا ابتر اور
بے فرزند مرنا اس سے بہتر ہے کہ لوگ اُس کی ایسی مکاریوں سے دھو کہ کھائیں اور
گمراہ ہوں ۔ اور یہی عادۃ اللہ ہے جس کو ہمارے اہل سنت علماء نے بھی اپنے عقیدہ
میں داخل کر لیا ہے۔ الغرض میں نے بار باران نکتہ چینیوں کو سن کر کہ چوتھا لڑکا پیدا
ہونے میں دیر ہو گئی ہے جناب الہی میں تضرع کے ہاتھ اُٹھائے اور مجھے قسم ہے اُس
ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میری دعا اور میری متواتر توجہ کی وجہ
سے ۱۳ اپریل ۱۸۹۹ء کو یہ الہام ہوا ۔ اصبر مليا سأهب لك غلامًا زكيا -
یعنی کچھ تھوڑا عرصہ صبر کر کہ میں تجھے ایک پاک لڑکا عنقریب عطا کروں گا اور یہ پنجشنبہ کا
دن تھا اور ذی الحج ۱۳۱۶ھ کی دوسری تاریخ تھی جبکہ یہ الہام ہوا۔ اور اس الہام کے
ساتھ ہی یہ الہام ہوا ۔ رب اصح زوجتي هذہ یعنی اے میرے خدا میری اس بیوی
☆
کو بیمار ہونے سے بچا۔ اور بیماری سے تندرست کر ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ
اس بچہ کے پیدا ہونے کے وقت کسی بیماری کا اندیشہ ہے۔ سو اس الہام کو میں نے اس
تمام جماعت کو سنا دیا جو میرے پاس قادیاں میں موجود تھے اور اخویم مولوی عبدالکریم
صاحب نے بہت سے خط لکھ کر اپنے تمام معزز دوستوں کو اس الہام سے خبر کر دی۔ اور
پھر جب ۱۳ / جون ۱۸۹۹ء کا دن چڑھا جس پر الہام مذکورہ کی تاریخ کو جو ۱۳ را پریل
۱۸۹۹ء کو ہوا تھا۔ پورے دو مہینے ہوتے تھے تو خدا تعالیٰ کی طرف سے اُسی لڑکے کی
مجھ میں روح بولی اور الہام کے طور پر یہ کلام اس کا میں نے سنا۔ انی اسقط من الله
و اصيبه - یعنی اب میرا وقت آگیا ۔ اور میں اب خدا کی طرف سے اور خدا کے ہاتھوں
سے زمین پر گروں گا۔ اور پھر اسی کی طرف جاؤں گا ۔ اور اسی لڑکے نے اسی طرح
پیدائش سے پہلے یکم جنوری ۱۸۹۷ء میں بطور الہام یہ کلام مجھ سے کیا اور مخاطب بھائی
تھے کہ مجھ میں اور تم میں ایک دن کی میعاد ہے۔ یعنی اے میرے بھائیو میں پورے
ایک دن کے بعد تمہیں ملوں گا ۔ اس جگہ ایک دن سے مراد دو برس تھے ۔ اور تیسرا برس
وہ ہے جس میں پیدائش ہوئی ۔ اور یہ عجیب بات ہے کہ حضرت مسیح نے تو صرف مہد میں
ہی باتیں کیں مگر اس لڑکے نے پیٹ میں ہی دو مرتبہ باتیں کیں ۔ اور پھر بعد اس کے
۱۴ جون ۱۸۹۹ء کو وہ پیدا ہوا۔ اور جیسا کہ وہ چوتھا لڑکا تھا۔ اُسی مناسبت کے
بچہ پیدا ہونے کے بعد جیسا کہ الہام کا منشاء تھا میری بیوی بیمار ہوگئی چنانچہ اب تک بعض عوارض مرض
موجود ہیں اور اعراض شدیدہ سے بفضلہ تعالیٰ صحت ہو گئی ہے۔ منہ
لحاظ سے اُس نے اسلامی مہینوں میں سے چوتھا مہینہ لیا یعنی ماہ صفر ۔ اور ہفتہ کے دنوں
میں سے چوتھا دن لیا یعنی چار شنبہ۔ اور دن کے گھنٹوں میں سے دو پہر کے بعد چوتھا
گھنٹہ لیا۔ اور پیشگوئی ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کے مطابق پیر کے دن اس کا عقیقہ ہوا۔ اور
اس کی پیدائش کے دن یعنی بروز چار شنبہ چوتھے گھنٹہ میں کئی دن کے امساک باراں
کے بعد خوب بارش ہوئی ۔
یہ چار لڑکے ہیں جن کی پیدائش سے پہلے ان کے پیدا ہونے کے بارے میں خدا تعالیٰ
نے ہر ایک دفعہ پر مجھے خبر دی اور یہ ہر چہار پیشگوئی نہ صرف زبانی طور پر لوگوں کو سنائی
گئیں بلکہ پیش از وقت اشتہاروں اور رسالوں کے ذریعہ سے لاکھوں انسانوں میں مشتہر
کی گئیں۔ اور پنجاب اور ہندوستان بلکہ تمام دنیا میں اس عظیم الشان غیب گوئی کی نظیر
نہیں ملے گی۔ اور کسی کی کوئی پیشگوئی ایسی نہیں پاؤ گے کہ اول تو خدا تعالیٰ چارلڑکوں کے
پیدا ہونے کی اکٹھی خبر دے اور پھر ہر ایک لڑکے کے پیدا ہونے سے پہلے اپنے الہام سے
اطلاع کر دے کہ وہ پیدا ہونے والا ہے۔ اور پھر وہ تمام پیشگوئیاں لاکھوں انسانوں میں
شائع کی جائیں ۔ تمام دنیا میں پھر و اگر اس کی کہیں نظیر ہے تو پیش کرو۔ اور عجیب تریہ
کہ
چار لڑکوں کے پیدا ہونے کی خبر جو سب سے پہلے اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں دی
تھی اس وقت ہر چہار لڑکوں میں سے ابھی ایک بھی پیدا نہیں ہوا تھا۔ اور اشتہار مذکور میں
خدا تعالیٰ نے صریح طور پر پسر چہارم کا نام مبارک رکھ دیا ہے ۔ دیکھو صفحہ ۳۔ اشتہار
۲۰ فروری ۱۸۸۶ء دوسرے کالم کی سطر نمبرے ۔ سو جب اس لڑکے کا نام مبارک احمد رکھا
گیا تب اس نام رکھنے کے بعد یکدفعہ وہ پیشگوئی ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کی یاد آگئی۔
اب ناظرین کے یاد رکھنے کے لئے ان ہر چہار پسر کی نسبت یہ بیان کرنا چاہتا
ہوں کہ کس کس تاریخ میں ان کے تولد کی نسبت پیشگوئی ہوئی اور پھر کس کس تاریخ
یہاں سہواً "اسلامی مہینوں میں سے چوتھا مہینہ لیا یعنی ماہ صفر لکھا گیا ہے۔ درست اسی کتاب کے صفحہ ۲۲۱ پر یوں لکھا ہے
پسر چہارم کی پیشگوئی کو ۴ ارجون ۱۸۹۹ء میں جو مطابق ۴ رصفر ۱۳۱۷ ھ تھی بروز چہارشنبہ پا پورا کر دیا ۔ (ناشر)
میں وہ پیدا ہوئے ۔ اور بہتر ہوگا کہ ہر ایک طالب حق ایسے رسالے اور ایسے اشتہار اپنے
پاس رکھے کیونکہ ایک مدت کے بعد پھر ان اشتہارات کا ملنا مشکل ہوگا۔ اور جب کوئی
کا غذ مل نہ سکے تو دشمن خیرہ طبع باوجود اس کے کہ اس نے آپ اس اشتہار یا رسالہ کو کئی دفعہ
پڑھا ہو۔ محض حق پوشی کی راہ سے انکار کرنا شروع کر دیتا ہے۔ سو یہ فرض ہماری جماعت کا
ہے کہ ان منکر کش ہتھیاروں سے خالی نہ رہیں بلکہ یہ تمام ذخیرہ رسائل اور اشتہارات کا ایک
جگہ بخوبی مرتب کر کے مجلد کر کے رکھیں تا بوقت ضرورت مخالف ظالم کو باآسانی دکھلا سکیں۔
اور ان چاروں لڑکوں کے پیدا ہونے کی نسبت پیشگوئی کی تاریخ اور پھر پیدا ہونے
کے وقت پیدایش کی تاریخ یہ ہے کہ محمود جو میرا بڑا بیٹا ہے اس کے پیدا ہونے کے
بارے میں اشتہار دہم جولائی ۱۸۸۸ء میں اور نیز اشتہار یکم دسمبر ۱۸۸۸ء میں جو سبز
رنگ کے کاغذ پر چھاپا گیا تھا۔ پیشگوئی کی گئی اور سبز رنگ کے اشتہار میں یہ بھی لکھا
گیا کہ اس پیدا ہونے والے لڑکے کا نام محمود رکھا جائے گا اور یہ اشتہار محمود کے پیدا
ہونے سے پہلے ہی لاکھوں انسانوں میں شائع کیا گیا۔ چنانچہ اب تک ہمارے مخالفوں
کے گھروں میں صدہا یہ سبز رنگ اشتہار پڑے ہوئے ہوں گے۔ اور ایسا ہی دہم جولائی
۱۸۸۸ء کے اشتہار بھی ہر ایک کے گھر میں موجود ہوں گے۔ پھر جب کہ اس پیشگوئی
کی شہرت بذریعہ اشتہارات کامل درجہ پر پہنچ چکی اور مسلمانوں اور عیسائیوں اور
ہندوؤں میں سے کوئی بھی فرقہ باقی نہ رہا جو اس سے بے خبر ہو۔ تب خدا تعالیٰ کے فضل
اور رحم سے ۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء کو مطابق ۱۹ جمادی الاول ۱۳۰۶ھ میں بروز شنبہ
محمود پیدا ہوا۔ اور اس کے پیدا ہونے کی میں نے اس اشتہار میں خبر دی ہے جس کے
عنوان پر تکمیل تبلیغ موٹی قلم سے لکھا ہوا ہے جس میں بیعت کی دس شرائط مندرج ہیں ۔
اور اس کے صفحہ ۴ میں یہ الہام پسر موعود کی نسبت ہے۔
اے فخر رسل قرب تو معلومم شد دیر آمده از راه دور آمده
اور میرا دوسرا لڑکا جس کا نام بشیر احمد ہے اس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی آئینہ کمالات
کے صفحہ ۲۶۶ میں کی گئی ہے۔ اور اس کتاب کے صفحہ ۲۶۲ کی چوتھی سطر سے معلوم ہوتا
ہے کہ اس پیشگوئی کی تاریخ دہم دسمبر ۱۸۹۲ء ہے ۔ اور پیشگوئی کے الفاظ یہ ہیں ۔
يأتي قمر الانبياء ۔ وامرك يتأتى ۔ يسر الله و جهک وینیر برهانک۔
سيولد لك الولد ويدنى منك الفضل ۔ ان نوری قریب ۔ دیکھو صفحہ ۲۶۶
آئینہ کمالات اسلام ۔ یعنی نبیوں کا چاند آئے گا اور تیرا کام بن جائے گا۔ تیرے لئے ایک
لڑکا پیدا کیا جائے گا اور فضل تجھ سے نزدیک کیا جائے گا یعنی خدا کے فضل کا موجب ہوگا
اور نیز یہ کہ شکل و شباہت میں فضل احمد سے جو دوسری بیوی سے میرالڑکا ہے مشابہت رکھے
گا ۔ اور میرا نور قریب ہے ( شاید نور سے مراد پسر موعود ہو ) پھر جب یہ کتاب آئینہ کمالات
جس میں یہ پیشگوئی تاریخ دہم دسمبر ۱۸۹۲ ء درج ہے اور جس کا دوسرا نام دافع الوساوس
بھی ہے فروری ۱۸۹۳ء میں شائع ہوگئی ۔ جیسا کہ اس کے ٹائٹل پیچ سے ظاہر ہے تو
۲۰ را پریل ۱۸۹۳ء کو جیسا کہ اشتہار ۲۰ اپریل ۹۳ء سے ظاہر ہے ۔ اس پیشگوئی کے
مطابق وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام بشیر احمد رکھا گیا۔ اور در حقیقت وہ لڑکا صورت کے رو سے
فضل احمد سے مشابہ ہے جیسا کہ پیشگوئی میں صاف اشارہ کیا گیا اور یہ لڑکا پیشگوئی کی
تاریخ دسمبر ۱۸۹۲ء سے تخمیناً پانچ مہینے بعد پیدا ہوا۔ اور اس کے پیدا ہونے کی تاریخ میں
اشتہار ۲۰ اپریل ۱۸۹۳ء کو چھپوایا گیا۔ جس کے عنوان پر یہ عبارت ہے۔ منکرین کے ملزم
کرنے کے لئے ایک اور پیشگوئی خاص محمد حسین بٹالوی کی توجہ کے لائق ہے۔
اور میرا تیسرالڑ کا جس کا نام شریف احمد ہے اس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی میرے
رسالہ انوار الاسلام صفحہ ۳۹ کے حاشیہ پر درج ہے۔ اور یہ رسالہ ستمبر ۱۸۹۴ء میں شائع
ہوا تھا۔ اور ستمبر ۱۸۹۴ء کو یہ پیشگوئی رسالہ مذکورہ کے صفحہ ۳۹ کے حاشیہ پر چھاپی
گئی تھی ۔ اور پھر جیسا کہ رسالہ ضیاء الحق کے اخیر ورق ٹائٹل پہنچ پر شائع کیا گیا ہے یہ لڑکا
یعنی شریف احمد ۲۴ مئی ۱۸۹۵ء کو مطابق ۲۷ / ذیقعد ۔ ۱۳۱۲ھ پیدا ہوا یعنی پیشگوئی کے
شائع ہونے کے بعد نویں مہینے پیدا ہوا۔
اور میرا چوتھا لڑکا جس کا نام مبارک احمد ہے اس کی نسبت پیشگوئی اشتہار ۱۲۰
فروری ۱۸۸۶ء میں کی گئی اور پھر انجام آتھم کے صفحہ ۱۸۳ میں بتاریخ ۱۴ ستمبر ۱۸۹۶ء یہ
پیشگوئی کی گئی۔ اور رسالہ انجام آتھم بماہ ستمبر ۱۸۹۶ء بخوبی ملک میں شائع ہو گیا اور پھر یہ
پیشگوئی ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ میں اس شرط کے ساتھ کی گئی کہ عبد الحق غزنوی جو
امرتسر میں مولوی عبدالجبار غزنوی کی جماعت میں رہتا ہے نہیں مرے گا جب تک یہ چوتھا
بیٹا پیدا نہ ہوئے۔ اور اس صفحہ ۵۸ میں یہ بھی لکھا گیا تھا کہ اگر عبد الحق غزنوی ہماری
مخالفت میں حق پر ہے اور جناب الہی میں قبولیت رکھتا ہے تو اس پیشگوئی کو دعا کر کے ٹال
دے۔ اور پھر یہ پیشگوئی ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۱۵ میں کی گئی۔ سوخدا تعالیٰ نے میری
تصدیق کے لئے اور تمام مخالفوں کی تکذیب کے لئے اور عبد الحق غزنوی کو متنبہ کرنے کے
لئے اس پر چہارم کی پیشگوئی کو ۱۴ار جون ۱۸۹۹ء میں جو مطابق ۴ صفر ۱۳۱۷ھ تھی
بروز چار شنبہ پورا کر دیا یعنی وہ مولود مسعود چوتھا لڑ کا تاریخ مذکورہ میں پیدا ہو گیا۔ چنانچہ
اصل غرض اس رسالہ کی تالیف سے یہی ہے کہ تا وہ عظیم الشان پیشگوئی جس کا وعدہ چار
مرتبہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہو چکا تھا اس کی ملک میں اشاعت کی جائے کیونکہ یہ انسان
کو جرات نہیں ہو سکتی کہ یہ منصوبہ سوچے کہ اول تو مشترک طور پر چارلڑکوں کے پیدا
ہونے کی پیشگوئی کرے۔ جیسا کہ اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں کی گئی اور پھر ہر ایک
لڑکے کے پیدا ہونے سے پہلے اُس کے پیدا ہونے کی پیشگوئی کرتا جائے اور اس کے
مطابق لڑکے پیدا ہوتے جائیں۔ یہاں تک کہ چار کا عدد جو پہلی پیشگوئیوں میں قرار
دیا تھا وہ پورا ہو جائے حالانکہ یہ پیشگوئی اس کی طرف سے ہو کہ جو محض افترا سے
اپنے تئیں خدا تعالیٰ کا مامور قرار دیتا ہے۔ کیا ممکن ہے کہ خدا تعالیٰ مفتری کی ایسی مسلسل
طور پر مدد کرتا جائے کہ ۱۸۸۶ء سے لغایت سن ۱۸۹۹ء چودہ سال تک برابر وہ مدد
جاری رہے۔ کیا کبھی مفتری کی تائید خدا نے ایسی کی یا صفحہ دنیا میں اس کی کوئی نظیر بھی
ہے؟ دیکھو ایک وہ زمانہ تھا کہ ان چار لڑکوں میں سے کوئی بھی نہ تھا اور اس وقت ایک
بڑھا کمزور دائم المرض آدمی جس کا ہر ایک دم موت کی خطرناک حالت میں ہے پیشگوئی
کرتا ہے کہ ضرور ہے کہ چارلڑ کے میرے گھر میں پیدا ہوں اور پھر جب ایک لڑکے کے
پیدا ہونے کا زمانہ کسی قدر قریب آتا ہے تو الہام کے ذریعہ سے اس کے پیدا ہونے کی
بشارت دیتا ہے۔ اور ایسا ہی پھر الہام کے ذریعہ سے دوسرے لڑکے کے پیدا ہونے کی
خبر دیتا ہے۔ پھر ایسا ہی تیسرے لڑکے کے پیدا ہونے سے پہلے اس کے پیدا ہونے کی
پیشگوئی شائع کرتا ہے ۔ پھر قبل اس کے جو چوتھا لڑکا پیدا ہو بڑے دعوے اور زورشور
سے اس کے پیدا ہونے کی خبر دیتا ہے یہاں تک کہ کہتا ہے کہ فلاں شخص نہیں مرے گا
جب تک وہ پسر چہارم پیدا نہ ہوئے ۔ پس اس کے قول کے مطابق پسر چہارم بھی پیدا
ہو جاتا ہے۔ اب سوچ کر دیکھو کہ کیا یہ انسان کی کارروائیاں ہیں؟ اور کیا آسمان کے
نیچے یہ قوت کسی کو دی گئی ہے کہ اس زور شور کی مسلسل پیشگوئیاں میدان میں کھڑا ہو کر
شائع کرے اور پھر وہ برابر پوری ہو جائیں ۔ دیکھو ایک وہ زمانہ تھا جو ضمیمہ انجام آتھم کے
صفحہ ۱۵ میں یہ عبارت لکھی گئی تھی : ۔ ایک اور الہام ہے جو ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں
شائع ہوا تھا اور وہ یہ ہے کہ خدا تین کو چار کرے گا ۔ اس وقت ان تین لڑکوں کا جو
اب موجود ہیں نام و نشان نہ تھا۔ اور اس الہام کے معنے یہ تھے کہ تین لڑکے ہوں گے
اور پھر ایک اور ہو گا جو تین کو چار کر دے گا ۔ سو ایک بڑا حصہ اس کا پورا ہو گیا یعنی خدا
نے تین لڑکے مجھ کو اس نکاح سے عطا کئے جو تینوں موجود ہیں ۔ صرف ایک
دید
تریاق القلوب
روحانی خزائن جلد ۱۵
کی انتظار ہے جو تین کو چار کرنے والا ہوگا۔ اب دیکھو یہ کس قدر بزرگ نشان ہے کیا انسان
کے اختیار میں ہے کہ اوّل افترا کے طور پر تین یا چارلڑکوں کی خبر دے اور پھر وہ پیدا بھی
ہو جا میں؟ فقط ۔
یہ عبارت جس پر ہم نے خط کھینچ دیا ہے ضمیمہ انجام آتھم کی ہے۔ اگر تم اس ضمیمہ کو
کھول کر پڑھو گے تو اس کے صفحہ ۱۵ میں یہی عبارت پاؤ گے۔ اب خدا تعالیٰ کی
قدرت کا نشان دیکھو کہ وہ پسر چہارم جس کے پیدا ہونے کی نسبت اس صفحہ پانز دہم
ضمیمہ انجام آتھم میں انتظار دلائی گئی اور ناظرین کو امید دلائی گئی ہے کہ ایک دن ضرور
آئے گا کہ جیسا کہ یہ تین لڑکے پیدا ہو گئے ہیں وہ چوتھا لڑکا بھی پیدا ہو جائے گا ۔
سوصا حبو وہ دن آگیا اور وہ چوتھا لڑکا جس کا ان کتابوں میں چار مرتبہ وعدہ دیا گیا تھا
صفر ۱۳۱۷ھ کی چوتھی تاریخ میں بروز چار شنبہ پیدا ہو گیا ۔ عجیب بات ہے کہ اس لڑ کے
کے ساتھ چار کے عدد کو ہر ایک پہلو سے تعلق ہے۔ اس کی نسبت چار پیشگوئیاں
ہوئیں ۔ یہ چار صفر ۱۳۱۷ھ کو پیدا ہوا ۔ اس کی پیدائش کا دن ہفتہ کا چوتھا دن تھا یعنی
بدھ ۔ یہ دو پہر کے بعد چوتھے گھنٹہ میں پیدا ہوا ۔ یہ خود چوتھا تھا۔
ایک عظیم الشان پیشگوئی وہ ہے جو لا ہور ٹاؤن ہال میں جلسہ اعظم مذاہب کے
وقت پوری ہوئی ۔ تفصیل اس کی یہ ہے کہ پیشتر اس - ہے کہ پیشتر اس کے کہ وہ جلسہ مذاہب ہو جو
۲۶ - ۲۷ - ۲۸ / دسمبر ۱۸۹۶ء کو مقام مذکور میں ہوا تھا۔ جس میں ہر ایک مذہب
کے کسی نامی آدمی نے اُس مذہب کی تائید میں سوالات مجوزہ ممبران جلسہ کے
جوابات سنائے تھے مجھ کو جو میں نے بھی اس جلسہ میں سنانے کے لئے ایک مضمون
لکھا تھا خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک الہام ہوا ۔ جس سے یقینی اور قطعی طور پر سمجھا جاتا
تھا کہ تمام مضامین میں سے میرا ہی مضمون فائق رہے گا۔ سو میں نے اس خیال سے کہ
ایسے مذہبی جلسہ کے موقعہ پر میرے الہامات کی سچائی لوگوں پر کھل جائے قبل اس کے
کہ لوگ اپنے اپنے مضامین سناویں اپنے اس الہام کو بذریعہ ایک اشتہار کے شائع
کر دیا اور پھر بعد میں میرے الہام کے مطابق عام رائے یہی ہوئی کہ میرا مضمون
تمام مضمونوں پر غالب ہے۔ چنانچہ انہی ایام میں سول ملٹری گزٹ لاہور اور آبزرور
نے بھی میرے اس بیان کی زور کے ساتھ تصدیق کی اور جیسا کہ میں نے خدا تعالیٰ کے
الہام کے ذریعہ سے قبل از وقت تمام لوگوں میں شائع کر دیا تھا کہ میرا ہی مضمون
غالب رہے گا حقیقت میں ایسا ہی ظہور میں آیا۔ اور میرا مضمون اس جلسہ میں نہایت
درجہ کی عظمت کی نگہ سے سنا گیا اور اس کی تعریف میں شہر لاہور میں دھوم مچ گئی۔ یہ
اشتہار جس کا میں نے ذکر کیا ہے لاہور کے جلسہ مذاہب سے پہلے نہ صرف لاہور میں
ہی مشتہر کیا گیا تھا بلکہ جلسہ مذکورہ کی تاریخوں سے کئی دن پیشتر پنجاب کے اکثر شہروں
میں اور ہزار ہا لوگوں میں بکثرت شائع ہو چکا تھا۔ اور شیخ محمد حسین بٹالوی اور مولوی
احمد اللہ اور ثناء اللہ امرتسری اور مولوی عبد الجبار غزنوی ثم امرتسری اور دوسرے کئی
مولویوں اور عیسائیوں اور ہندوؤں کے پاس پہنچ چکا تھا اور عام مسلمانوں میں بکثرت
شائع کیا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ جلسہ مذاہب کے بعد حق کے طالبوں کے دلوں پر اس
پیشگوئی کا بہت ہی اثر ہوا کیونکہ جب انہوں نے دیکھا کہ در حقیقت یہی مضمون
دوسرے مضمونوں پر غالب رہا اور تمام فرقوں کی عام توجہ اور رغبت اسی مضمون کی
طرف ہو گئی ۔ تب انصاف پسند لوگوں کے دلوں پر الہامی پیشگوئی کی سچائی نے عجیب
اثر کیا یہاں تک کہ ایک صاحب نے سیالکوٹ سے مبلغ سو رو پیدا اپنے جوش خوشی سے