انجام آتھم
حصہ 25
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
رسالہ ضمیمه انجام آتھم
ہونے سے پوری ہوگئی کیونکہ آپ نے فرمایا تھا کہ عیسائیوں اور اہل اسلام میں آخری زمانہ میں ایک جھگڑا
ہوگا۔ عیسائی کہیں گے کہ ہم حق پر ہیں اور مسلمان کہیں گے کہ حق ہم میں ظاہر ہوا۔ اس وقت عیسائیوں کے
لئے شیطان آواز دے گا کہ حق آل عیسی کے ساتھ ہے اور مسلمانوں کے لئے آسمان سے آواز آئے گی
کہ حق آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہے۔ سویا در ہے کہ یہ پیشگوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آٹھم
کے قصہ کے متعلق ہے کیونکہ زمین کے شیطانوں نے آتھم کے مقدمہ میں عیسائیوں کا ساتھ کیا اور یہ کہا
کہ عیسائی فتح پا گئے چنانچہ پلید دل مولوی اور بعض اخباروں والے انہیں شیطانوں میں سے تھے جنہوں
نے حق اور سچائی اور دین کا پاس نہ کیا اور آسمان کی آواز جو خدا تعالیٰ کا پاک الہام تھا جو اس عاجز پر
نازل ہوا اس الہام نے بار بار گواہی دی کہ اسلام کی فتح ہے۔ آخر زمین کے شیطانوں نے شکست
کھائی اور آسمان کی آواز کی سچائی ثابت ہوئی ۔ یہ ایسی کھلی سچائی ہے جو کوئی اس سے انکار نہیں کر سکتا یہ
کیسی نابینائی تھی کہ پلید دل لوگوں نے شرطی پیشگوئی کو ایسا سمجھ لیا کہ گویا اس کے ساتھ کوئی بھی شرط نہیں
ہونے کے بارے میں بہت کچھ ثبوت رسالہ انوار الاسلام اور رسالہ ضیاء الحق اور رسالہ انجام آتھم
میں دے چکے ہیں اور اب بھی ہم بیان کر چکے ہیں کہ اس پیشگوئی کی بنیاد نہ آج سے بلکہ پندرہ برس
پہلے سے ڈالی گئی تھی ۔ جس کا مفصل ذکر براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں موجود ہے۔ سوایسے انتظام کے
ساتھ پیشگوئی کو پورا کرنا انسان کا کام نہیں ہے۔
یسوع کی تمام پیشگوئیوں میں سے جو عیسائیوں کا مردہ خدا ہے اگر ایک پیشگوئی بھی اس
پیشگوئی کے ہم پلہ اور ہم وزن ثابت ہو جائے تو ہم ہر ایک تاوان دینے کو طیار ہیں ۔ اس
در ماندہ انسان کی پیشگوئیاں کیا تھیں صرف یہی کہ زلزلے آئیں گے قحط پڑیں گے لڑائیاں
ہوں گی پس ان دلوں پر خدا کی لعنت جنہوں نے ایسی ایسی پیشگوئیاں اس کی خدائی پر دلیل
ٹھہرائیں اور ایک مردہ کو اپنا خدا بنا لیا ۔ کیا ہمیشہ زلزلے نہیں آتے کیا ہمیشہ قحط نہیں پڑتے ۔ کیا
کہیں نہ کہیں لڑائی کا سلسلہ شروع نہیں رہتا ۔ پس اس نادان اسرائیلی نے ان معمولی باتوں کا
پیشگوئی کیوں نام رکھا۔ محض یہودیوں کے تنگ کرنے سے اور جب معجزہ مانگا گیا تو یسوع صاحب
فرماتے ہیں کہ حرامکار اور بدکار لوگ مجھ سے معجزہ مانگتے ہیں ۔ ان کو کوئی معجزہ دکھایا نہیں
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
یہ کیسی خباثت تھی کہ آتھم کی موت کو جو عین الہام کے موافق بیبا کی کے بعد بلا توقف ظہور میں آئی کسی ﴿۵﴾
نے اس کو نشان الہی قرار نہ دیا۔ وہ گندے اخبار نویس جو آتھم کے مؤید تھے۔ پیشگوئی کی حقیقت کھلنے
کے بعد ایسے تجاہل سے چپ ہوئے کہ گویا مر گئے ۔ اب آنکھیں کھولو اور اٹھو اور جا گو اور تلاش کرو کہ
آتھم کہاں ہے۔ کیا خدا کے حکم نے اس کو قبر میں نہ پہنچا دیا۔ ہر ایک منصف اس پیشگوئی کو تسلیم کرے گا
جائے گا۔ دیکھو یسوع کو کیسی سوجھی اور کیسی پیش بندی کی ۔ اب کوئی حرام کار اور بدکار بنے تو اس سے معجزہ
مانگے ۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ جیسا کہ ایک شریر مکار نے جس میں سراسر یسوع کی روح تھی لوگوں میں یہ
مشہور کیا کہ میں ایک ایسا ورد بتلا سکتا ہوں جس کے پڑھنے سے پہلی ہی رات میں خدا نظر آ جائے گا۔
بشرطیکہ پڑھنے والا حرام کی اولاد نہ ہو ۔ اب بھلا کون حرام کی اولاد بنے اور کہے کہ مجھے وظیفہ پڑھنے سے
خدا نظر نہیں آیا۔ آخر ہر ایک وظیفی کو یہی کہنا پڑتا تھا کہ ہاں صاحب نظر آ گیا۔سو یسوع کی بندشوں اور
تدبیروں پر قربان ہی جائیں اپنا پیچھا چھڑانے کے لئے کیسا داؤ کھیلا۔ یہی آپ کا طریق تھا۔ ایک مرتبہ
کسی یہودی نے آپ کی قوت شجاعت آزمانے کے لئے سوال کیا کہ اے استاد قیصر کو خراج دینا روا ہے یا
نہیں۔ آپ کو یہ سوال سنتے ہی اپنی جان کی فکر پڑ گئی کہ کہیں باغی کہلا کر پکڑا نہ جاؤں۔ سوجیسا کہ معجزہ
مانگنے والوں کو ایک لطیفہ سنا کر معجزہ مانگنے سے روک دیا تھا۔ اس جگہ بھی وہی کارروائی کی اور کہا کہ قیصر کا
قیصر کو دو اور خدا کا خدا کو ۔ حالانکہ حضرت کا اپنا عقیدہ یہ تھا کہ یہودیوں کے لئے یہودی بادشاہ چاہئے نہ
کہ مجوسی ۔اس بنا پر ہتھیار بھی خریدے۔ شہزادہ بھی کہلایا مگر تقدیر نے یاوری نہ کی ۔
متی کی انجیل سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کی عقل بہت موٹی تھی ۔ آپ جاہل عورتوں اور عوام الناس
کی طرح مرگی کو بیماری نہیں سمجھتے تھے بلکہ جن کا آسیب خیال کرتے تھے۔
ہاں آپ کو گالیاں دینے اور بد زبانی کی اکثر عادت تھی ۔ ادنی ادنی بات میں غصہ آجاتا تھا۔ اپنے
نفس کو جذبات سے روک نہیں سکتے تھے۔ مگر میرے نزدیک آپ کی یہ حرکات جائے افسوس نہیں کیونکہ
آپ تو گالیاں دیتے تھے اور یہودی ہاتھ سے کسر نکال لیا کرتے تھے۔
یہ بھی یادر ہے کہ آپ کو کسی قدر جھوٹ بولنے کی بھی عادت تھی ۔ جن جن پیشگوئیوں کا اپنی ذات
کی نسبت توریت میں پایا جانا آپ نے بیان فرمایا ہے۔ ان کتابوں میں ان کا نام و نشان نہیں پایا جاتا
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
مگر شاید بعض بدذات مولوی منہ سے اقرار نہ کریں مگر دل اقرار کر گئے ہیں۔
پھر ایک اور پیشگوئی نشان الہی ہے جس کا ذکر براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں ہے اور وہ یہ ہے
يا احمد فاضت الرحمة على شفتیک ۔ اے احمد فصاحت بلاغت کے چشمے تیرے لبوں پر
جاری کئے گئے ۔ سو اس کی تصدیق کئی سال سے ہو رہی ہے ۔ کئی کتابیں عربی بلیغ فصیح میں تالیف کر کے
بلکہ وہ اوروں کے حق میں تھیں جو آپ کے تولد سے پہلے پوری ہو گئیں اور نہایت شرم کی بات یہ ہے کہ
آپ نے پہاڑی تعلیم کو جو انجیل کا مغز کہلاتی ہے۔ یہودیوں کی کتاب طالمود سے چرا کر لکھا ہے۔
اور پھر ایسا ظاہر کیا ہے کہ گویا یہ میری تعلیم ہے۔ لیکن جب سے یہ چوری پکڑی گئی عیسائی بہت شرمندہ
ہیں۔ آپ نے یہ حرکت شاید اس لئے کی ہوگی کہ کسی عمدہ تعلیم کا نمونہ دکھلا کر رسوخ حاصل کریں۔ لیکن
آپ کی اس بے جا حرکت سے عیسائیوں کی سخت روسیا ہی ہوئی اور پھر افسوس یہ ہے کہ وہ تعلیم بھی کچھ عمدہ
نہیں عقل اور کانشنس دونوں اس تعلیم کے منہ پر طمانچے مار رہے ہیں۔ آپ کا ایک یہودی استاد تھا جس
سے آپ نے توریت کو سبقاً سبقاً پڑھا تھا۔ معلوم ہوتا ہے کہ یا تو قدرت نے آپ کو زیر کی سے کچھ بہت
حصہ نہیں دیا تھا اور یا اس استاد کی یہ شرارت ہے کہ اس نے آپ کو محض سادہ لوح رکھا۔ بہر حال آپ علمی
اور عملی قومی میں بہت کچے تھے۔ اسی وجہ سے آپ ایک مرتبہ شیطان کے پیچھے پیچھے چلے گئے ۔
ایک فاضل پادری صاحب فرماتے ہیں کہ آپ کو اپنی تمام زندگی میں تین مرتبہ شیطانی الہام بھی ہوا تھا
چنانچہ ایک مرتبہ آپ اسی الہام سے خدا سے منکر ہونے کے لئے بھی طیار ہو گئے تھے۔
آپ کی انہیں حرکات سے آپ کے حقیقی بھائی آپ سے سخت ناراض رہتے تھے اور ان کو یقین تھا کہ
آپ کے دماغ میں ضرور کچھ خلل ہے اور وہ ہمیشہ چاہتے رہے کہ کسی شفا خانہ میں آپ کا با قاعدہ علاج
ہو شاید خدا تعالیٰ شفا بخشے ۔
عیسائیوں نے بہت سے آپ کے معجزات لکھے ہیں۔ مگر حق بات یہ ہے کہ آپ سے کوئی معجزہ نہیں
ہوا۔ اور اس دن سے کہ آپ نے معجزہ مانگنے والوں کو گندی گالیاں دیں اور ان کو حرام کار اور حرام کی
اولا دٹھہرایا۔ اسی روز سے شریفوں نے آپ سے کنارہ کیا اور نہ چاہا کہ معجزہ مانگ کر حرام کار اور حرام
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
ہزار ہا روپیہ کے انعام کے ساتھ علماء اسلام اور عیسائیوں کے سامنے پیش کی گئیں مگر کسی نے سر نہ اٹھایا اور
کوئی مقابل پر نہ آیا۔ کیا یہ خدا کا نشان ہے یا انسان کا ہذیان ہے۔
پھر ایک اور پیشگوئی نشان الہی ہے جو براہین کے صفحہ ۲۳۸ میں درج ہے۔ اور وہ یہ ہے الرحمن
علم القرآن ۔ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے علم قرآن کا وعدہ دیا تھا۔سواس وعدہ کو ایسے طور سے
کی اولاد بنیں۔ آپ کا یہ کہنا کہ میرے پیرو زہر کھائیں گے اور ان کو کچھ اثر نہیں ہوگا۔ یہ بالکل
جھوٹ نکلا ۔ کیونکہ آج کل زہر کے ذریعہ سے یورپ میں بہت خودکشی ہو رہی ہے۔ ہزار ہا مرتے
ہیں ۔ ایک پادری کو کیسا ہی موٹا ہو تین رتی اسٹر کنیا کھانے سے دو گھنٹے تک بآسانی مرسکتا ہے۔ پھر یہ معجزہ
کہاں گیا۔ ایسا ہی آپ فرماتے ہیں کہ میرے پیرو پہاڑ کو کہیں گے کہ یہاں سے اٹھ اور وہ اٹھ جائے گا
یہ کس قدر جھوٹ ہے بھلا ایک پادری صرف بات سے ایک الٹی جوتی کو سیدھا کر کے تو دکھلائے۔
ممکن ہے کہ آپ نے معمولی تدبیر کے ساتھ کسی شب کور وغیرہ کو اچھا کیا ہو۔ یا کسی اور ایسی بیماری کا
علاج کیا ہو۔ مگر آپ کی بد قسمتی سے اس زمانہ میں ایک تالاب بھی موجود تھا جس سے بڑے بڑے نشان
ظاہر ہوتے تھے۔ خیال ہو سکتا ہے کہ اُس تالاب کی مٹی آپ بھی استعمال کرتے ہوں گے اسی تالاب
سے آپ کے معجزات کی پوری پوری حقیقت کھلتی ہے اور اسی تالاب نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اگر آپ سے
کوئی معجزہ بھی ظاہر ہوا ہو تو وہ معجزہ آپ کا نہیں بلکہ اس تالاب کا معجزہ ہے۔ اور آپ کے ہاتھ میں سوامکر
اور فریب کے اور کچھ نہیں تھا۔ پھر افسوس کہ نالائق عیسائی ایسے شخص کو خدا بنارہے ہیں۔
آپ کا خاندان بھی نہایت پاک اور مطہر ہے۔ تین دادیاں اور نانیاں آپ کی زنا کار اور کسی عورتیں
تھیں۔ جن کے خون سے آپ کا وجود ظہور پذیر ہوا۔ مگر شاید یہ بھی خدائی کے لئے ایک شرط ہو گی ۔
آپ کا کنجریوں سے میلان اور صحبت بھی شاید اسی وجہ سے ہو کہ جدی مناسبت درمیان ہے ورنہ
کوئی پر ہیز گار انسان ایک جوان کنجری کو یہ موقعہ نہیں دے سکتا کہ وہ اس کے سر پر اپنے ناپاک ہاتھ لگاوے
اور زنا کاری کی کمائی کا پلید عطر اس کے سر پر ملے اور اپنے بالوں کو اس کے پیروں پر ملے ۔ سمجھنے والے سمجھ
لیں کہ ایسا انسان کس چلن کا آدمی ہو سکتا ہے۔
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
پورا کیا کہ اب کسی کو معارف قرآنی میں مقابلہ کی طاقت نہیں ۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر کوئی مولوی
اس ملک کے تمام مولویوں میں سے معارف قرآنی میں مجھ سے مقابلہ کرنا چاہے اور کسی سورۃ کی ایک تفسیر
آپ وہی حضرت ہیں جنہوں نے یہ پیشگوئی بھی کی تھی کہ ابھی یہ تمام لوگ زندہ ہوں گے کہ میں پھر واپس
آ جاؤں گا ۔ حالانکہ نہ صرف وہ لوگ بلکہ انہیں نسلیں ان کے بعد بھی انیس صدیوں میں مرچکیں ۔ مگر آپ اب
تک تشریف نہ لائے۔ خود تو وفات پاچکے مگر اس جھوٹی پیشگوئی کا کلنک اب تک پادریوں کی پیشانی پر باقی ہے۔
سو عیسائیوں کی یہ حماقت ہے کہ ایسی پیشگوئیوں پر تو ایمان لاویں۔ مگر آتھم کی پیشگوئی کی نسبت جو
صاف اور صریح طور پر پوری ہو گئی اب تک انہیں شک ہو۔ سوچنا چاہئے کہ یہ وہ عظیم الشان پیشگوئی ہے
جس کی پندرہ سال پہلے خبر دی گئی ہے۔ اور جو اپنی شرط کے موافق اور اپنے آخری الہاموں کے موافق
پوری ہوگئی۔ اس سے انکار کرنا کیا صریح خباثت ہے یا نہیں ۔ کیا یہ انسان کا کام ہے کہ ایک مخفی امر کی
پندرہ سال پہلے خبر دے اور پھر شرط کے موافق نہ خلاف شرط پیشگوئی کو انجام تک پہنچاوے۔
یہ مردہ پرست لوگ کیسے جاہل اور خبیث طینت ہیں کہ سیدھی بات کو بھی نہیں سمجھتے۔ فتح مسیح کو یاد رکھنا
چاہئے کہ آتھم تمام پادریوں کا منہ کالا کر کے قبر میں داخل ہو چکا ہے۔ اب یہ کا لک کا ٹیکہ عیسائیوں کی
پیشانی سے کسی طرح اتر نہیں سکتا ۔ اگر وہ قسم کھا لیتا اور پھر ایک برس تک نہ مرتا تو عیسائیوں کو اس کی زندگی
مفید ہوتی۔ مگر اس نے نہ قسم کھائی نہ نالش کی نہ اپنے جھوٹے تین الزاموں کا ثبوت دیا۔ پس اس نے اپنی
عملی کارروائیوں سے ثابت کر دیا کہ وہ ضرور ڈرتا رہا۔ پھر جب بیبا کی کی طرف رخ کیا تو حسب منشاء
الہام الہی آخری اشتہار سے سات مہینے تک واصل جہنم ہو گیا ۔ اور جیسا کہ خدا کے پاک الہام نے خبر دی
تھی ویسا ہی ہوا۔ پس کیا ایسی پیشگوئی جو ایسی صراحت کے ساتھ ظہور پذیر ہوئی جس کا تمام نقشہ خدائے
عالم الغیب نے پندرہ برس پہلے اپنے پاک الہام کے ذریعہ سے ظاہر کر دیا تھا وہ جھوٹ ٹھہر سکتی ہے۔ بلکہ
وہی لعنتی فرقہ جھوٹا ہے جو ایسے کھلے کھلے نشان کی تکذیب کرتا ہے۔
بالآخر ہم لکھتے ہیں کہ ہمیں پادریوں کے یسوع اور اس کے چال چلن سے کچھ غرض نہ تھی۔ انہوں نے ناحق
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں دے کر ہمیں آمادہ کیا کہ ان کے یسوع کا کچھ تھوڑا سا حال ان پر ظاہر
کریں۔ چنانچہ اسی پلید نالائق فتح مسیح نے اپنے خط میں جو میرے نام بھیجا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
اگر پادری اب بھی اپنی پالسی بدل دیں اور عہد کر لیں کہ آئندہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نہیں نکالیں گے تو
ہم بھی عہد کریں گے کہ آئندہ نرم الفاظ کے ساتھ ان سے گفتگو ہوگی ورنہ جو کچھ کہیں گے اس کا جواب سنیں گے۔
☆
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
میں لکھوں اور ایک کوئی اور مخالف لکھے تو وہ نہایت ذلیل ہوگا اور مقابلہ نہیں کر سکے گا۔ اور یہی وجہ ہے کہ 9
باوجود اصرار کے مولویوں نے اس طرف رخ نہیں کیا۔ پس یہ ایک عظیم الشان نشان ہے مگر ان کے لئے
جو انصاف اور ایمان رکھتے ہیں ۔
اور ایک نشان خدا کے نشانوں میں سے یہ ہے کہ میرے دعوی سے تین برس پہلے ایک بندہ
صالح نے میری نسبت پیشگوئی کی اور اس پیشگوئی میں میرا نام اور میرے گاؤں کا نام لے کر کہا کہ وہ
شخص مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کرے گا اور وہ اپنے دعویٰ میں سچا ہوگا اور مولوی لوگ جہالت اور
حماقت سے اس کا انکار کریں گے چنانچہ اس نے اس تمام پیشگوئی سے کریم بخش نامی ایک نیک بخت
مسلمان کو جولو د یا نہ کے قریب ایک گاؤں میں رہنے والا تھا اطلاع دی اور کہا کہ وہ مسیح موعود لدھیانہ
میں آئے گا اور نصیحت کی کہ مولویوں کے شور کی کچھ پروا نہ کرنا کہ مولوی اس مخالفت میں جھوٹے
ہوں گے۔ چنانچہ جب میں اس دعوی کے بعد لدھیانہ میں گیا تو کریم بخش میرے پاس آیا اور صد ہا
لوگوں کے روبرو بار بار یہ گواہی دی۔ چنانچہ اُس کی طرف سے ایک رسالہ بھی شائع ہو چکا۔ سو یہ بھی
ایک نشان الہی ہے۔
اور منجملہ نشانوں کے ایک نشان خسوف و کسوف رمضان میں ہے۔ کیونکہ دارقطنی میں صاف لکھا ہے
کہ مہدی موعود کی تصدیق کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ ایک نشان ہوگا کہ رمضان میں چاند
بقیه حاشیه
کو زانی لکھا ہے اور اس کے علاوہ اور بہت گالیاں دی ہیں ۔ پس اسی طرح اس مردار اور خبیث
فرقہ نے جو مردہ پرست ہے ہمیں اس بات کے لئے مجبور کر دیا ہے کہ ہم بھی ان کے یسوع کے کسی
قدر حالات لکھیں ۔ اور مسلمانوں کو واضح رہے کہ خدا تعالیٰ نے یسوع کی قرآن شریف میں کچھ خبر
نہیں دی کہ وہ کون تھا۔ اور پادری اس بات کے قائل ہیں کہ یسوع وہ شخص تھا جس نے خدائی کا
دعوی کیا اور حضرت موسیٰ کا نام ڈاکو اور بٹمار رکھا۔ اور آنے والے مقدس نبی کے وجود سے انکار
کیا۔ اور کہا کہ میرے بعد سب جھوٹے نبی آئیں گے۔ پس ہم ایسے نا پاک خیال اور متکبر اور
راستبازوں کے دشمن کو ایک بھلا مانس آدمی بھی قرار نہیں دے سکتے ۔ چہ جائیکہ اس کو نبی قرار دیں ۔
نادان پادریوں کو چاہئے کہ بد زبانی اور گالیوں کا طریق چھوڑ دیں ۔ ورنہ نہ معلوم خدا کی غیرت کیا
کیا ان کو دکھلائے گی۔ اور ہم اس جگہ فتح مسیح کی سفارش کرتے ہیں کہ بزرگ پادری
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
یہ حدیث ا
اور سورج کو گرہن لگے گا ۔ چنانچہ وہ گرہن لگ گیا ۔ اور کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ مجھ سے پہلے کوئی اور بھی
ایسا مدعی گذرا ہے جس کے دعوئی کے وقت میں رمضان میں چاند اور سورج کا گرہن ہوا ہو۔ سو یہ ایک بڑا
بھاری نشان ہے جو اللہ تعالیٰ نے آسمان سے ظاہر کیا۔ دار قطنی کی حدیث میں کوئی اغلاق نہیں ۔ جس
طرح پر خسوف کسوف ظہور میں آیا وہ سراسر حدیث کے الفاظ کے موافق ہے چنانچہ میں نے اسی خسوف
کسوف رمضان کی نسبت عربی میں ایک رسالہ لکھا ہے اس میں اس حدیث کی مفصل شرح کر دی گئی ہے
اور یہ کہنا کہ اس حدیث میں بعض راویوں پر محدثین نے جرح کیا ہے۔ یہ قول سراسر حماقت ہے۔ کیونکہ
ریث ایک پیشگوئی پر مشتمل تھی جو اپنے وقت پر پوری ہوگئی ۔ پس جبکہ حدیث نے اپنی سچائی کو آپ
ظاہر کر دیا تو اس کی صحت میں کیا کلام ہے۔ ایسے لوگ چار پائے ہیں نہ آدمی جن کے دل میں بعد قیام
دلائل صحت پھر بھی شبہ رہ جاتا ہے فرض کیا کہ محدثین کی طرز تحقیق میں اس حدیث کی صحت میں کچھ شبہ رہ
گیا تھا۔ مگر دوسرے پہلو سے وہ شبہ رفع ہو گیا ۔ محدثین نے اس بات کا ٹھیکہ نہیں لیا کہ جو حدیث ان کی
نظر میں قاعدہ تنقید رواۃ کی رو سے کچھ ضعف رکھتی ہو وہ ضعف کسی دوسرے طریق سے دور نہ ہو سکے ۔
اس حدیث کو تو کسی شخص نے وضعی قرار نہیں دیا اور اہل سنت اور شیعہ دونوں میں پائی جاتی ہے اور
اہل حدیث خوب جانتے ہیں کہ صرف محدثین کا فتوی قطعی طور پر کسی حدیث کے صدق یا کذب کا مدار
نہیں ٹھہر سکتا۔ بلکہ یہاں تک ممکن ہے کہ ایک حدیث کو محد ثین نے وضعی قرار دیا ہو اور اس حدیث کی
پیشگوئی اپنے وقت پر پوری ہو جائے اور اس طرح پر اس حدیث کی صحت کھل جائے ۔ ہمیں اصل غرض
تحقیق صحت سے ہے نہ محدثین کے قواعد سے۔
پس یہ نہایت بے ایمانی اور بد دیانتی ہے کہ جب خدا تعالیٰ کسی اور پہلو سے کسی حدیث کو ظاہر
کر دے اور اطمینان بخش ثبوت دیدے تب بھی ان ظنون فاسدہ کو نہ چھوڑیں کہ فلاں شخص نے فلاں
راوی کی نسبت یہ شکوک پیش کئے تھے۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسا کہ معتبر راویوں کے بیان سے
ضرور اس کو اس خطرناک خدمات پادریا نہ منصب سے علیحدہ کر دیں۔ اور اس کو اس نوکری سے
موقوف کر دینا سراسر اس پر احسان ہے ۔ ورنہ معلوم نہیں کہ اس گندی پلید زبان کا انجام کیا ہوگا ۔ منہ
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
کسی کی موت ثابت ہو اور پھر وہ شخص جو مردہ قرار دیا گیا ہے حاضر ہو جائے اور اس کے حاضر ہونے ک
پر بھی اس کی زندگی پر اعتبار نہ کریں اور یہ کہیں کہ راوی بہت معتبر ہیں ہم اس کو زندہ نہیں مان سکتے ۔
ایسا ہی ان بد بخت مولویوں نے علم تو پڑھا مگر عقل اب تک نزدیک نہیں آئی ۔
اس جگہ اس حکمت کا بیان کرنا بھی فائدہ سے خالی نہیں کہ خدا تعالیٰ نے مہدی موعود کا نشان
چاند اور سورج کے خسوف کسوف کو جو رمضان میں ہوا کیوں ٹھہرایا۔ اس میں کیا بھید ہے ۔
سو جاننا چاہیئے کہ خدا تعالیٰ کے علم میں تھا کہ علماء اسلام مہدی کی تکفیر کریں گے۔ اور کفر کے فتوے
لکھیں گے چنانچہ یہ پیشگوئی آثار اور احادیث میں موجود ہے کہ ضرور ہے کہ مہدی موعود اپنی قبولیت کے
وقت سے پہلے علماء زمانہ کی طرف سے اپنی نسبت کفر کے فتوے سنے اور اس کو کافر اور بے ایمان کہیں اور
اگر ممکن ہو تو اس کے قتل کرنے کی تدبیر کریں۔ سو چونکہ علماء امت اور فقراء ملت زمین کے آفتاب اور
ماہتاب کی طرح ہوتے ہیں اور انہیں کے ذریعہ سے دنیا کی تاریکی دور ہوتی ہے۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے
آسمان کے اجرام چاند اور سورج کی تاریکی کو علماء اور فقراء کے دلوں کی تاریکی پر دلیل ٹھہرائی ۔ گویا پہلے
کسوف خسوف زمین کے چاند اور سورج پر ہوا کہ علماء اور فقراء کے دل تاریک ہو گئے اور پھر اسی تنبیہ کے
لئے آسمان پر خسوف کسوف ہوا۔ تا معلوم ہو کہ وہ بلا جس نے علماء اور فقراء کے دلوں پر نازل ہو کر خسوف
کسوف کی حالت میں ان کو کر دیا آسمان نے اس کی گواہی دی۔ کیونکہ آسمان زمین کے اعمال پر گواہی
دیتا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں بھی شق قمر کی یہی حکمت تھی کہ جن کو پہلی کتابوں کے علم کا نور
ملا تھا وہ لوگ اس نور پر قائم نہ رہے اور ان کی دیانت اور امانت ٹکڑے ٹکڑے ہو گئی ۔ سواس وقت بھی آسمان
کے شق القمر نے ظاہر کر دیا کہ زمین میں جو لوگ نور کے وارث تھے انہوں نے تاریکی سے پیار کیا ہے اور اس
جگہ یہ بات قابل افسوس ہے کہ مدت ہوئی کہ آسمان کا خسوف کسوف جو رمضان میں ہوا وہ جاتا رہا اور چاند
اور سورج دونوں صاف اور روشن ہو گئے مگر ہمارے وہ علماء اور فقراء جو شمس العلماء اور بدر العرفاء کہلاتے
ہیں وہ آج تک اپنے کسوف خسوف میں گرفتار ہیں اور رمضان میں کسوف خسوف ہونا یہ اس بات کی طرف
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۱۳ اشارہ تھا کہ رمضان نزول قرآن اور برکات کا مہینہ ہے اور مہدی موعود بھی رمضان کے حکم میں ہے
کیونکہ اس کا زمانہ بھی رمضان کی طرح نزول معارف قرآن اور ظہور برکات کا زمانہ ہے سو اس کے
زمانہ میں علماء کا اس سے منہ پھیرنا اس کو کافر قرار دینا گویا رمضان میں خسوف کسوف ہونا ہے اگر کسی کو
ایسی خواب آوے کہ رمضان میں خسوف کسوف ہوا تو اُس کی یہی تعبیر ہے کہ کسی با برکت انسان کے
زمانہ میں علماء وقت اس کی مخالفت کریں گے اور سب اور تو ہین اور تکفیر سے پیش آویں گے۔ اور وہ
شخص موعود مہدی کے نام سے بھی اس لئے نامزد کیا گیا ہے تا اس بات کی طرف اشارہ کیا جائے کہ
لوگ اس کو مہدی یعنی ہدایت یافتہ نہیں سمجھیں گے بلکہ کافر اور بے دین کہیں گے۔ سو یہ نام پہلے سے
بطور ذب اور دفع کے مقرر کیا گیا جیسا کہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا نام مذمت کرنے والوں کے رد
کے لئے محمد رکھا گیا۔ تا اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ اس قابل تعریف نبی کی شریر اور خبیث لوگ
مذمت کریں گے مگر وہ محمد ہے یعنی نہایت تعریف کیا گیا نہ کہ مذمم ۔
اب یہ بھی یادرکھنا چاہئے کہ حدیث میں دو خسوف کسوف کا وعدہ تھا۔ ایک علماء اور فقراء کے دلوں
کا خسوف کسوف اور دوسرے چاند اور سورج کا کسوف خسوف ۔ سوز مین کا خسوف کسوف تو علماء اور
فقراء نے اپنے ہاتھ سے پورا کیا۔ کیونکہ انہوں نے علم اور معرفت کی روشنی پا کر پھر اس شخص سے عمداً
منہ پھیرا جس کو قبول کرنا چاہئے تھا اور ضرور تھا کہ ایسا کرتے کیونکہ لکھا گیا تھا کہ ابتدا میں مہدی موعود کو
کا فر قرار دیا جائے گا۔ سوانہوں نے مجھے کافر قرار دے کر اس نوشتہ کو پورا کر دیا ۔ اور دوسرا حصہ آسمان
میں پورا ہوا۔
اس جگہ یہ بھی یاد رہے کہ مہدی کو اسی طرح حدیث میں آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرایا گیا جس
طرح حدیث میں عیسائیوں کو آل عیسی ٹھہرایا گیا ۔
اب نشان مانگنے والے سوچیں کہ کیا یہ خسوف کسوف نشان نہیں ہے۔ کیا خسوف و کسوف ظاہر
نہیں کرتا کہ مہدی موعود پیدا ہو گیا۔ اور وہ وہی ہے جس کی تکذیب کی گئی جس کو کافر ٹھہرایا گیا۔
کیونکہ نشان اسی کی تصدیق کے لئے ہوتا ہے جس کو قبول نہ کیا جائے۔ افسوس ہمارے نادان
علماء اور مغرور فقراء نہیں سوچتے کہ آثار اور احادیث میں مہدی موعود کی یہی نشانی تھی کہ پہلے
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
اس کو بڑے زور شور سے کافر ٹھہرایا جائے گا۔ اور پھر اُس کی تصدیق کے لئے آسمان پر رمضان میں ۱۳
خسوف کسوف ہوگا ۔ سو نہایت صفائی سے یہ نشانی پوری ہو گئی ۔ کیا وہ لوگ اب تک متقی اور پر ہیز گار
کہلاتے ہیں جو اس قدر کھلا کھلا نشان ظاہر ہونے پر بھی حق کی طرف متوجہ نہیں ہوتے ۔ ان کے دلوں
میں خدا تعالیٰ کا خوف پیدا نہیں ہوتا ۔ ، پیدا نہیں ہوتا۔ یہ کیسے ان ۔ ان کے دلوں پر فل ہیں جنہوں نے ایک ذرہ تصدیق سے
کام نہ لیا۔
قفا
اور منجملہ آسمانی نشانوں کے ایک نشان میرزا احمد بیگ ہوشیار پوری کی موت ہے۔ آپ لوگ
جانتے ہیں کہ پیشگوئی میں صاف لفظوں میں لکھا گیا تھا کہ وہ اپنی دختر کے روز نکاح سے تین برس تک
فوت ہو جائے گا۔ چنانچہ روز نکاح سے ابھی چھ مہینے نہیں گزرے تھے کہ وہ بمقام ہوشیار پورفوت
ہو گیا ۔ اب سوچو کیا یہ نشان نہیں ہے کیا یہ علم غیب بجز خدا کے اور کو بھی حاصل ہے مگر اس پیشگوئی کا دوسرا
حصہ جو اس کے داماد کی موت ہے وہ الہامی شرط کی وجہ سے دوسرے وقت پر جا پڑا اور داماد اس کا
الہامی شرط سے اسی طرح متمتع ہوا جیسا کہ آتھم ہوا۔ کیونکہ احمد بیگ کی موت کے بعد اس کے وارثوں
میں سخت مصیبت برپا ہوئی ۔ سوضرور تھا کہ وہ الہامی شرط سے فائدہ اٹھاتے ۔ اور اگر کوئی بھی شرط نہ
ہوتی تاہم وعید میں سنت اللہ یہی تھی جیسا کہ یونس کے دنوں میں ہوا۔ پس اس کا داماد تمام کنبہ کے
خوف کی وجہ سے اور ان کے توبہ اور رجوع کے باعث سے اس وقت فوت نہ ہوا ۔ مگر یاد رکھو کہ خدا
کے فرمودہ میں تختلف نہیں اور انجام وہی ہے جو ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں ۔ خدا کا وعدہ ہر گز ٹل نہیں سکتا۔
غرض احمد بیگ کی موت بھی خدا کے نشانوں میں سے ایک نشان ہے۔
اسی طرح بہت امور غیبیہ ہیں جو ظہور میں آئے ۔ چنانچہ پنڈت دیانند کی موت کی خبر قبل از وقت
دینا ۔ دلیپ سنگھ کے اپنے ارادہ سیر ہندوستان میں ناکام رہنے کی خبر قبل از وقت دینا ۔ مہرعلی
ہوشیار پوری کی مصیبت کی خبر قبل از وقت دینا ۔ یہ ایسے امور ہیں جو صد ہا آدمی اس پر گواہ ہیں ۔
اور تین ہزار کے قریب وہ اخبار غیب ہیں جن پر وقتاً فوقتاً صحبت میں رہنے والے اطلاع پاتے
گئے جن میں سے بہت اب تک موجود ہیں ۔ اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ہر ایک شخص جو کسی مدت
معقول تک میری صحبت میں رہا ہے ضرور اس نے کوئی نشان بھی دیکھا ہے۔ ایسا کوئی نہیں
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۱۴﴾ جو ایک مدت تک میرے پاس رہا ہو اور پھر اس نے کوئی نشان نہ دیکھا ہو اور نہ کوئی خبر غیب سنی ہو۔
میاں عبدالرحیم یا عبد الواحد پسران مولوی عبداللہ صاحب غزنوی جو اس وقت مجھ کو کافر ٹھہراتے ہیں
اور سخت مخالف ہیں ذرہ ان کو قسم دے کر پوچھتے کہ کیا مقام ہوشیار پور میں جس کو گیارہ برس گزر گئے
میں نے یہ الہام نہیں سنایا تھا کہ ايتها المرأة توبى توبى فان البلاء علی عقبک یعنی اے
عورت (عورت سے مراد احمد بیگ ہوشیار پوری کی بیوی کی والدہ ہے ) تو بہ تو بہ کر کہ تیری دختر اور
دختر دختر پر بلا نازل ہونے والی ہے۔ سو ایک بلا تو نازل ہو گئی کہ احمد بیگ فوت ہو گیا۔ اور بنت البنت
کی بلا باقی ہے جس کو خدا تعالیٰ نہیں چھوڑے گا جب تک پورا نہ کرے ۔ مگر چونکہ اس الہام میں تو بی
کا لفظ تو بہ کی شرط کو ظاہر کر رہا تھا اور اس شرط کو احمد بیگ کی موت کے بعد اس کے وارثوں نے پورا
کر دیا اور وہ بہت ڈرے اور اپنے داماد کے لئے دعا اور رجوع میں لگ گئے اس لئے احمد بیگ -
داماد کی موت میں سنت اللہ کے موافق تاخیر ہوگئی کیونکہ وہ خوف جو احمد بیگ کی موت نے ان کے
دلوں میں بٹھا دیا وہی تو بہ کا باعث ہوا۔ یہ تو ظاہر ہے کہ تجربہ انسان کے دل پر بڑا قوی اثر ڈالتا ہے
کے
اور اس کے دل کو خوف سے بھر دیتا ہے سواحمد بیگ کی موت کے بعد ان کا حال ایسا ہی ہوا۔
اسی طرح شیخ محمد حسین بٹالوی کو حلفاً پوچھنا چاہئے کہ کیا یہ قصہ صحیح نہیں کہ یہ عاجز اس شادی سے
پہلے جو دہلی میں ہوئی اتفاقاً اس کے مکان پر موجود تھا اس نے سوال کیا کہ کوئی الہام مجھ کو سناؤ۔ میں
نے ایک تازہ الہام جو انہیں دنوں میں ہوا تھا اور اس شادی اور اس کی دوسری جز پر دلالت کرتا تھا
اس کو سنایا۔ اور وہ یہ تھا کہ بکر و ثیب ۔ یعنی مقدر یوں ہے کہ ایک بکر سے شادی ہوگی اور پھر
بعدہ ایک بیوہ سے ۔ میں اس الہام کو یا د رکھتا ہوں مجھے امید نہیں کہ محمد حسین نے بھلا دیا ہو۔ مجھے
اس کا وہ مکان یاد ہے جہاں کرسی پر بیٹھ کر میں نے اس کو الہام سنایا تھا اور احمد بیگ کے قصہ کا
ابھی نام و نشان نہ تھا اور نہ ابھی اس دوسری شادی کا کچھ ذکر تھا۔ پس اگر وہ سمجھے تو سمجھ سکتا ہے کہ یہ
خدا کا نشان تھا جس کا ایک حصہ اس نے دیکھ لیا اور دوسرا حصہ جو ثیب یعنی بیوہ کے متعلق ہے
دوسرے وقت میں دیکھ لے گا ۔
پھر ایک اور الہام ہے جو فروری ۱۸۸۶ء میں شائع ہوا تھا۔ اور وہ یہ ہے کہ
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
خدا تین کو چار کرے گا۔ اس وقت ان تین لڑکوں کا جواب موجود ہیں نام و نشان نہ تھا اور اس الہام کے ۱۵
معنی یہ تھے کہ تین لڑکے ہوں گے اور پھر ایک اور ہو گا جو تین کو چار کر دے گا۔ سو ایک بڑا حصہ اس کا پورا
ہو گیا یعنی خدا نے تین لڑکے مجھ کو اس نکاح سے عطا کئے جو تینوں موجود ہیں صرف ایک کی انتظار ہے جو
تین کو چار کرنے والا ہوگا ۔ اب دیکھو کہ یہ کیسا بزرگ نشان ہے۔ کیا انسان کے اختیار میں ہے کہ اوّل
افترا کے طور پر تین یا چار لڑکوں کی خبر دے اور پھر وہ پیدا بھی ہو جائیں ۔
پھر ایک اور نشان یہ ہے جو یہ تین لڑکے جو موجود ہیں۔ ہر ایک کے پیدا ہونے سے پہلے اس کے
آنے کی خبر دی گئی ہے چنانچہ محمود جو بڑا لڑکا ہے اس کی پیدائش کی نسبت اس سبز اشتہار میں صریح پیشگوئی
معہ محمود کے نام کے موجود ہے جو پہلے لڑکے کی وفات کے بارے میں شائع کیا گیا تھا جو رسالہ کی طرح
کئی ورق کا اشتہار سبز رنگ کے ورقوں پر ہے۔ اور بشیر جو درمیانی لڑکا ہے اس کی خبر ایک سفید اشتہار
میں موجود ہے جو سبز اشتہار کے تین سال بعد شائع کیا گیا تھا اور شریف جو سب سے چھوٹا لڑکا ہے اس
کے تولد کی نسبت پیشگوئی ضیاء الحق اور انوار الاسلام میں موجود ہے اب دیکھو کہ کیا یہ خدائے عالم الغیب
کا نشان نہیں ہے کہ ہر ایک بشارت کے وقت میں قبل از وقت وہ بشارت دیتا رہا۔
پھر ایک اور پیشگوئی ہے جو ابھی ظہور میں آئی ہے یعنی وہ جلسہ مذاہب جو لا ہور میں ہوا تھا اس کی
نسبت مجھے پہلے سے خبر دی گئی کہ وہ مضمون جو میری طرف سے پڑھا جائے گا وہ سب مضمونوں پر غالب
رہے گا۔ چنانچہ میں نے قبل از وقت اس بارے میں اشتہار دے دیا جو حاشیہ میں لکھا جاتا ہے
☆
حاشيه
نقل اشتہار مطابق اصل
سچائی کے طالبوں کے لئے ایک عظیم الشان خوشخبری
جلسه اعظم مذاہب جو لاہور ٹاؤن ہال میں ۲۶ - ۲۷ - ۲۸ دسمبر ۱۸۹۶ء کو ہوگا ۔
اس میں اس عاجز کا ایک مضمون قرآن شریف کے کمالات اور معجزات کے بارہ میں پڑھا جائے گا ۔
یہ وہ مضمون ہے جو انسانی طاقتوں سے برتر اور خدا کے نشانوں میں سے ایک نشان اور خاص