انجام آتھم

حصہ 26

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
اور اس الہام کے موافق میرے اس مضمون کی جلسہ مذاہب میں ایسی قبولیت ظاہر ہوئی کہ مخالفوں نے
ل ل اشته
حاشیه متعلق اشتہار ۲۱ دسمبر ۹۶ء
اس کی تائید سے لکھا گیا ہے۔ اس میں قرآن شریف کے وہ حقائق اور معارف درج ہیں ۔ جن
سے آفتاب کی طرح روشن ہو جائے گا کہ در حقیقت یہ خدا کا کلام اور رب العالمین کی کتاب ہے۔
اور جو شخص اس مضمون کو اول سے آخر تک پانچوں سوالوں کے جواب میں سنے گا۔ میں یقین کرتا
☆
ہوں کہ ایک نیا ایمان اس میں پیدا ہوگا ۔ اور ایک نیا نور اس میں چمک اٹھے گا۔ اور خدا تعالیٰ کے
پاک کلام کی ایک جامع تفسیر اس کے ہاتھ آجائے گی ۔ یہ میری تقریر انسانی فضولیوں سے پاک
اور لاف و گزاف کے داغ سے منزہ ہے مجھے اس وقت محض بنی آدم کی ہمدردی نے اس اشتہار حمد
کے لکھنے کے لئے مجبور کیا ہے کہ تا وہ قرآن شریف کے حسن و جمال کا مشاہدہ کریں اور دیکھیں کہ
ہمارے مخالفوں کا کس قدر ظلم ہے کہ وہ تاریکی سے محبت کرتے اور اس نور سے نفرت رکھتے ہیں ۔
مجھے خدائے علیم نے الہام سے مطلع فرمایا ہے کہ یہ وہ مضمون ہے جو سب پر غالب آئے گا۔ اور
اس میں سچائی اور حکمت اور معرفت کا وہ نور ہے جو دوسری قو میں بشرطیکہ حاضر ہوں اور اس کو اول
سے آخر تک سنیں شرمندہ ہو جائیں گی ۔ اور ہرگز قادر نہیں ہوں گے کہ اپنی کتابوں کے یہ کمال دکھلا
سکیں ۔ خواہ وہ عیسائی ہوں خواہ آریہ خواہ سناتن دھرم والے یا کوئی اور ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ نے ارادہ
فرمایا ہے کہ اس روز اس کی پاک کتاب کا جلوہ ظاہر ہو۔ میں نے عالم کشف میں اس کے متعلق
دیکھا کہ میرے محل پر غیب سے ایک ہاتھ مارا گیا اور اس ہاتھ کے چھونے سے اس محل میں سے ایک
نور ساطعہ نکلا جو ارد گرد پھیل گیا اور میرے ہاتھوں پر بھی اس کی روشنی پڑی۔ تب ایک شخص جو
میرے پاس کھڑا تھا وہ بلند آواز سے بولا کہ اللہ اکبر خربت خیبر ۔ اس کی تعبیر یہ ہے کہ
اس محل سے میرا دل مراد ہے جو جائے نزول وحلول انوار ہے اور وہ نور قرآنی معارف ہیں اور
خیبر سے مراد تمام خراب مذہب ہیں ۔ جن میں شرک اور باطل کی ملونی ہے۔ اور انسان کو خدا
سوامی شوگن چندر صاحب نے اپنے اشتہار میں مسلمانوں اور عیسائی صاحبان اور آر یہ صاحبوں کو قسم دی
تھی کہ ان کے نامی علماء اس جلسہ میں اپنے اپنے مذہب کی خوبیاں ضرور بیان فرماویں۔ سو ہم سوامی صاحب کو
اطلاع دیتے ہیں کہ ہم اس بزرگ قسم کی عزت کے لئے آپ کی منشاء کو پورا کرنے کے لئے تیار ہو گئے ہیں ۔ اور
انشاء اللہ ہمارا مضمون آپ کے جلسہ میں پڑھا جائے گا۔ اسلام وہ مذہب ہے جو خدا نام درمیان آنے سے سچے

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
بھی اقرار کیا کہ وہ مضمون سب سے اوّل رہا ہے ۔ اور یہ اشتہار الہامی محمد حسین بطالوی اور احمد الله ۱۷
اور ثناء اللہ مولویان امرتسری اور عیسائیوں کو بھی قبل از وقت بھیجا گیا تھا ۔
تھا۔
اب بتلا دیں کیا یہ خدا کا نشان نہیں ہے کہ خدا نے مجھے پہلے سے خبر دی کہ سب پر
تیرا ہی مضمون غالب رہے گا ۔ پس وہ مضمون جس عظمت کی نگاہ سے سنا گیا ۔ اور جس
تعظیم سے شہر لاہور میں اس کی دھوم مچ گئی ۔ کیا محمد حسین اس سے بے خبر ہے یا ثناء اللہ
اس واقعہ سے ناواقف ہے ۔ پس یہ بے ایمانی کیسی ہے جو صریح نشانوں
بقیه حاشیه متعلق اشتہار
کی جگہ دی گئی ۔ یا خدا کی صفات کو اپنے کامل محل سے نیچے گرا دیا ہے۔ سو مجھے جتلایا گیا کہ اس مضمون
کے خوب پھیلنے کے بعد جھوٹے مذہبوں کا جھوٹ کھل جائے گا ۔ اور قرآنی سچائی دن بدن زمین پر
پھیلتی جائے گی ۔ جب تک کہ اپنا دائرہ پورا کرے پھر میں اس کشفی حالت سے الہام کی طرف منتقل
کیا گیا۔ اور مجھے یہ الہام ہوا۔
ان الله معك ان الله يقوم اينما قمت
یعنی خدا تیرے ساتھ ہے خداو ہیں کھڑا ہوتا ہے جہاں تو کھڑا ہو ۔ یہ حمایت الہی کے لئے ایک
استعارہ ہے۔
اب میں زیادہ لکھنا نہیں چاہتا۔ ہر ایک کو یہی اطلاع دیتا ہوں کہ اپنا اپنا حرج بھی کر کے ان
معارف کے سننے کے لئے ضرور بمقام لاہور تاریخ جلسہ پر آویں کہ ان کی عقل اور ایمان کو اس
سے وہ فائدے حاصل ہوں گے کہ وہ گمان نہیں کر سکتے ہوں گے ۔
والسلام على من اتبع الهدى
خاکسار غلام احمد از قادیان ۲۱ دسمبر ۱۸۹۶ء
مسلمان کو کامل اطاعت کی ہدایت فرماتا ہے۔ لیکن اب ہم دیکھیں گے کہ آپ کے بھائی آریوں اور پادری
صاحبوں کو ان کے پرمیشر یا یسوع کی عزت کا کس قدر پاس ہے۔ اور وہ ایسے عظیم الشان قدوس کے نام پر حاضر
ہونے کے لئے مستعد ہیں یا نہیں ۔ منہ

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۱۸ سے انکار کرتے ہیں۔ کیا اس قدر اخبار غیب کوئی خود بخود تراش سکتا ہے۔ اور کیا یہ ایک کذاب کی
نشانی ہے کہ اس طور سے خدا اس کی تائید کرے اور ایسے عام جلسوں میں جھوٹے دجال کو عزت
دنیا میں بہت نادان اس دھو کہ میں پڑے ہوئے ہیں کہ وہ اس اعلام غیب کو جو خدا تعالیٰ کے خاص
بندوں کو اس کی طرف سے ہوتا ہے بنظر تو ہین اور تحقیر دیکھتے ہیں ۔ بعض جاہل سجادہ نشین اور فقیری اور
مولویت کے شتر مرغ الہام کے معارف کو سنتے ہی جلد بول اٹھتے ہیں کہ یہ کچھ حقیقت نہیں۔ یہ تو
ہمارے ادنی مریدوں کو بھی ہوا کرتا ہے۔ بعض کہہ دیتے ہیں کہ یہ ابتدائی حالات کا ایک ناقص مرتبہ
ہے جس سے آگے گزر جانا چاہئے ۔ اور ہم نے اپنی دستگیری سے مریدوں کو اوپر کی طرف کھینچنا ہے۔ یہ
کچھ نہیں پہنچ ہے۔
لیکن جاننا چاہئے کہ یہ سب شیاطین الانس ہیں اور چاہتے ہیں کہ کسی طرح خدا کے نور کو بجھا دیں ۔ یہ تو
سچ ہے کہ کبھی سچی خواب ادنی مومن یا کافر کو بھی آ جاتی ہے اور کوئی ٹوٹا پھوٹا فقرہ الہام کے رنگ میں ہر
ایک مومن کے دل میں القا ہو سکتا ہے بلکہ بھی ایک فاسق بھی تنبیہ یا ترغیب کے طور پر پا سکتا ہے۔ مگر وہ
امر جس کو یہ عاجز پیش کرتا ہے یعنی مکالمات الہیہ وہ بغیر خاص اور برگزیدہ بندوں کے کسی کو عطا نہیں کیا
جاتا۔ یہ تو ظاہر ہے کہ ادنی مشارکت سے کوئی شخص اس لقب کا مستحق نہیں ہو سکتا جو حضرت احدیث کے
فضل سے اکمل اور اتم فرد کے لئے مخصوص ہے۔ دنیا کے کمالات کی طرف نظر کر کے دیکھو ۔ کیا کسی دیوار
پر ایک اینٹ لگانے سے کوئی شخص کامل معماروں میں شمار ہو سکتا ہے یا ایک دوا بتلانے سے ڈاکٹر کہلا سکتا
ہے۔ یا عربی یا انگریزی کا ایک لفظ سیکھنے سے اس زبان کا امام تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ یوں تو چوہڑوں
چماروں اور فاسقوں کو بھی خدا کے پاک نبیوں سے خواب دیکھنے میں مشارکت ہے۔ مگر کیا اس ایک
ذرہ سی مشارکت سے تمام فاسق انبیاء کے ہم پایہ اور ہم مرتبہ شمار کئے جائیں گے۔
یہ جہلاء کی غلطیاں ہیں کہ جو قلت تدبر سے ان کے نفوس امارہ پر محیط ہو رہی ہیں۔ ہاں یہ سچ ہے کہ
نا تمام صوفیوں بلکہ فاسقوں اور فاجروں اور کافروں سے بھی خدا تعالیٰ کی یہ سنت جاری ہے کہ کبھی وہ سچی
خواہیں دیکھتے ہیں ۔ بعض وقت کوئی ٹوٹا پھوٹا فقرہ بطور الہام بھی سن لیتے ہیں۔ بعض وقت کشفی طور پر کسی
مردہ کو دیکھ لیتے یا کشف قبور کے رنگ میں کسی روح سے ملاقات کر لیتے ہیں ۔ مگر وہ ایسے نا تمام نظاروں
سے کسی کمال کے وارث نہیں کہلا سکتے ۔ اور خدا تعالیٰ ان بدکاروں یا نا تمام فقیروں کو اس لئے رویا یا کشف یا

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
دے اور محمد حسین جیسے راستباز کو اگر وہ راستباز ہے ذلیل اور رو سیاہ کرے۔ کیا یہ خدا کا فعل تھا یا 19
الہام کا مزہ چکھاتا ہے کہ تا وہ یقین کر لیں کہ یہ قوت کمی طور پر ہر ایک میں موجود ہے۔ اور ہر ایک کے لئے
ترقی کی راہ کھلی ہے خدا نے کسی کو روکنا نہیں چاہا۔ سو یہ نمائش جو نا تمام فقراء یا فاسقوں اور فاجروں کو ہوتی
ہے۔ یہ صرف اسی غرض کے لئے ہے کہ تا ان کی ہمتیں مضبوط ہوں۔ اور ان کا شوق بڑھے اور آگے قدم
رکھنے کے لئے تیار ہوں ۔ اور اس نمائش میں بہت سی اضغاث احلام بھی داخل ہو جاتی ہیں۔
غرض کمال کی یہ علامت نہیں۔ ہاں صحت استعداد کی کسی قدر علامت ہے۔ اور میں اعلان سے کہتا
ہوں کہ جس قدر فقراء میں سے اس عاجز کے مکفر یا مکذب ہیں وہ تمام اس کامل نعمت مکالمہ الہیہ سے
بے نصیب ہیں اور محض یا وہ گو اور ژاژ خا ہیں۔
اور مکالمہ الہیہ کی حقیقت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ اپنے نبیوں کی طرح اس شخص کو جو فنافی النبی ہے اپنے کامل
مکالمہ کا شرف بخشے ۔ اس مکالمہ میں وہ بندہ جو کلیم اللہ ہو خدا سے گویا آمنے سامنے باتیں کرتا ہے۔ وہ
سوال کرتا ہے خدا اس کا جواب دیتا ہے۔ گو ایسا سوال جواب پچاس دفعہ واقعہ ہو یا اس سے زیادہ بھی۔
خدا تعالیٰ اپنے مکالمہ کے ذریعہ سے تین نعمتیں اپنے کامل بندہ کو عطا فرماتا ہے۔ اول۔ ان کی اکثر دعا ئیں
قبول ہوتی ہیں۔ اور قبولیت سے اطلاع دی جاتی ہے۔ دوم اس کو خدا تعالیٰ بہت سے امور غیبیہ پر اطلاع
دیتا ہے۔ سوم ۔ اس پر قرآن شریف کے بہت سے علوم حکمیہ بذریعہ الہام کھولے جاتے ہیں۔ پس جو
شخص اس عاجز کا مکذب ہو کر پھر یہ دعوی کرتا ہے کہ یہ ہنر مجھ میں پایا جاتا ہے میں اس کو خدا تعالیٰ کی قسم دیتا
ہوں کہ ان تینوں باتوں میں میرے ساتھ مقابلہ کرے اور فریقین میں قرآن شریف کے کسی مقام کی سات
آیتیں تفسیر کے لئے بالا تفاق منظور ہو کر ان کی تفسیر دونوں فریق لکھیں یعنی فریق مخالف اپنے الہام سے اس
کے معارف لکھے اور میں اپنے الہام سے لکھوں اور چند ایسے الہام قبل از وقت وہ پیش کرے جن میں
قبولیت دعا کی بشارت ہو۔ اور وہ دعا فوق الطاقت ہوا یسا ہی میں بھی پیش کروں اور چند امور غیبیہ جو آنے
والے زمانہ سے متعلق ہیں وہ قبل از وقت ظاہر کرے اور ایسا ہی میں بھی ظاہر کروں اور دونوں فریق کے یہ
بیان اشتہارات کے ذریعہ سے شائع ہو جائیں تب ہر ایک کا صدق کذب کھل جائے گا۔ مگر یا درکھنا چاہئے
کہ ہرگز ایسا نہیں کر سکیں گے مکذبین کے دلوں پر خدا کی لعنت ہے خدا ان کو نہ قرآن کا نور دکھلائے گا نہ
بالمقابل دعا کی استجابت جو اعلام قبل از وقت کے ساتھ ہو اور نہ امور غیبیہ پر اطلاع دے گا فَلَا يُظْهِرُ
عَلَى غَيْبَةٍ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ لا پس اب میں نے یہ اشتہار دے دیا ہے جو شخص اس
کے بعد اس سیدھے طریق سے میرے ساتھ مقابلہ نہ کرے اور نہ تکذیب سے باز آوے وہ خدا کی لعنت
فرشتوں کی لعنت اور تمام صلحاء کی لعنت کے نیچے ہے۔ وما على الرسول الا البلاغ_منه
ا الجن : ۲۷، ۲۸

۲۰ انسان کا منصوبہ۔
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
ماسوا اس کے میں دوبارہ حق کے طالبوں کے لئے عام اعلان دیتا ہوں کہ اگر وہ اب بھی نہیں
سمجھے تو نئے سرے اپنی تسلی کر لیں ۔ اور یاد رکھیں کہ خدا تعالیٰ سے چھ طور کے نشان میرے ساتھ ہیں۔
اول ۔ اگر کوئی مولوی عربی کی بلاغت فصاحت میں میری کتاب کا مقابلہ کرنا چاہے گا تو وہ
ذلیل ہوگا ۔ میں ہر ایک متکبر کو اختیار دیتا ہوں کہ اسی عربی مکتوب کے مقابل پر طبع آزمائی
کرے ۔ اگر وہ اس عربی کے مکتوب کے مقابل پر کوئی رساله بالتزام مقدار نظم و نثر بنا سکے
اور ایک مادری زبان والا جو عربی ہو تم کھا کر اس کی تصدیق کر سکے تو میں کا ذب ہوں ۔
دوم ۔ اور اگر یہ نشان منظور نہ ہو تو میرے مخالف کسی سورۃ قرآنی کی بالمقابل تفسیر بناویں
یعنی رو برو ایک جگہ بیٹھ کر بطور فال قرآن شریف کھولا جاوے ۔ اور پہلی سات آیتیں جو نکلیں
ان کی تفسیر میں بھی عربی میں لکھوں اور میرا مخالف بھی لکھے ۔ پھر اگر میں حقائق معارف کے
بیان کرنے میں صریح غالب نہ رہوں تو پھر بھی میں جھوٹا ہوں ۔ سوم ۔ اور اگر یہ نشان بھی
منظور نہ ہو تو ایک سال تک کوئی مولوی نامی مخالفوں میں سے میرے پاس رہے ۔ اگر اس عرصہ
میں انسان کی طاقت سے برتر کوئی نشان مجھ سے ظاہر نہ ہو تو پھر بھی میں جھوٹا ہوں گا۔
چہارم ۔ اور اگر یہ بھی منظور نہ ہو تو ایک تجویز یہ ہے کہ بعض نامی مخالف اشتہار دے دیں کہ
اس تاریخ کے بعد ایک سال تک اگر کوئی نشان ظاہر ہو تو ہم تو بہ کریں گے اور مصدق ہو جائیں
گے ۔ پس اس اشتہار کے بعد اگر ایک سال تک مجھ سے کوئی نشان ظاہر نہ ہوا جو انسانی طاقتوں
سے بالا تر ہو خواہ پیشگوئی ہو یا اور تو میں اقرار کروں گا کہ میں جھوٹا ہوں ۔ پنچم ۔ اور اگر یہ بھی
منظور نہ ہو تو شیخ محمد حسین بطالوی اور دوسرے نامی مخالف مجھ سے مباہلہ کر لیں ۔ پس اگر
حاشیہ۔ مولوی ثناء اللہ امرتسری نے مباہلہ کی دعوت پر اطلاع پا کر اپنے خط میں مولوی عبدالحق غزنوی
کے مباہلہ کا ذکر کیا ہے شاید اس ذکر سے اس کا یہ مطلب ہے کہ اس مباہلہ سے عبد الحق پر
کوئی بلا نازل نہ ہوئی اور نہ اس طرف کوئی نیک اثر ظاہر ہوا ۔ سو میں اس کو اور اس کے رفیقوں
کو اطلاع دیتا ہوں کہ اول تو یہ بات صحیح نہیں ہے کہ اس مباہلہ کے بعد عبد الحق کو کوئی

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
مباہلہ کے بعد میری بددعا کے اثر سے ایک بھی خالی رہا تو میں اقرار کروں گا کہ میں جھوٹا ہوں ۲۱
واقعی ذلت نہ پہنچی یا ہمیں کوئی واقعی عزت حاصل نہ ہوئی جیسا کہ میں آگے چل کر بیان کروں گا۔ ماسوا اس
کے وہ مباہلہ در حقیقت میری درخواست سے نہیں تھا اور نہ میرا اس میں یہ مدعا تھا کہ عبد الحق پر بد دعا کروں
اور نہ میں نے بعد مباہلہ کی۔ بلہ کبھی اس بات کی طرف توجہ کی ۔ اس بات کو اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ میں نے
کبھی عبد الحق پر بد دعا نہیں کی۔ اور اپنے دل کے جوش کو ہرگز اس طرف توجہ نہیں دیا۔ لیکن اب نا اہل
مولویوں کا ظلم انتہا سے گزر گیا۔ اس لئے اب میں آسمانی فیصلہ کے لئے خود ہر ایک مکفر سے مباہلہ کی
و درخواست کرتا ہوں ۔ اور اس لئے کہ بعد میں شبہات پیدا نہ ہوں۔ میں نے یہ لازمی شرط ٹھہرادی ہے کہ
جو لوگ مباہلہ کے لئے بلائے گئے ہیں کم سے کم دس آدمی ان میں سے مباہلہ کی درخواست کریں تا خدا کی
مدد صفائی سے ثابت ہو اور کسی تاویل کی گنجائش نہ رہے اور تا کوئی بعد میں یہ نہ کہے کہ مقابل پر صرف ایک
آدمی تھا سواتفاقا اس پر کوئی مصیبت آگئی ۔ بعض خبیث طبع مولوی جو یہودیت کا خمیر اپنے اندر رکھتے ہیں
سچائی پر پردہ ڈالنے کے لئے یہ بھی کہا کرتے ہیں کہ گزشتہ مباہلہ میں عبدالحق کو فتح ہوئی ۔ کیونکہ آتھم کے
متعلق جو پیشگوئی کی تھی اس میں آتھم نہیں مرا ۔ مگر یہ دل کے مجذوم اور اسلام کے دشمن یہ نہیں سمجھتے کہ کب
اور کس وقت یہ الہام ظاہر کیا گیا تھا کہ آتھم ضرور میعاد کے اندر مرے گا اور کس اشتہار یا کتاب میں ہم
نے لکھا تھا کہ اس عرصہ میں بغیر کسی شرط کے آتھم کی نسبت موت کا حکم ہے دنیا میں سب جانداروں سے
زیادہ پلید اور کراہت کے لائق خنزیر ہے مگر خنزیر سے زیادہ پلید وہ لوگ ہیں جو اپنے نفسانی جوش کے لئے
حق اور دیانت کی گواہی کو چھپاتے ہیں ۔ اے مردار خوار مولویوں اور گندی روحوں تم پر افسوس کہ تم نے میری
عداوت کے لئے اسلام کی سچی گواہی کو چھپایا۔ اے اندھیرے کے کیڑو۔ تم سچائی کی تیز شعاعوں کو کیونکر
چھپا سکتے ہو کیا ضرور نہ تھا کہ خدا اس پیشگوئی میں اپنی شرط کا لحاظ رکھتا۔ اے ایمان اور انصاف سے دور
بھاگنے والو سچ کہو کہ کیا اس پیشگوئی میں کوئی ایسی شرط نہ تھی جس پر قدم مارنا آتھم کا اس کی موت میں تاخیر
ڈال سکتا تھا۔ سو تم جھوٹ مت بولو اور وہ نجاست نہ کھاؤ جو عیسائیوں نے کھائی۔
آنکھ کھول کر دیکھو کہ یہ پیشگوئی اپنی تمام چمکوں کے ساتھ پوری ہو گئی ۔ اب اس پیشگوئی کو ایک
پیشگوئی نہ سمجھو بلکہ یہ دو پیشگوئیاں ہیں جو اپنے وقت پر ظہور میں آئیں ۔
(۱) اول وہ پیشگوئی جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں درج ہے۔ جس نے آج سے پندرہ برس

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۲۲ یہ طریق فیصلہ ہیں جو میں نے پیش کئے ہیں۔ اور میں ہر ایک کو خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ اب سچے
پہلے صاف لفظوں میں یہ ظاہر کیا تھا کہ عیسائیوں کا ایک فتنہ برپا ہوگا ۔ اور یہودی صفت لوگ ان کے
ساتھ ملیں گے اور وہ حق کو چھپانے کے لئے بڑا مکر کریں گے۔ اور بہت ایذا دیں گے آخر صدق ظاہر
ہو جائے گا ۔ سو وہی صدق تھا جس کی تائید میں پندرہ برس پہلے یہ پیشگوئی کی گئی ۔ پھر میں کہتا ہوں کہ
وہی صدق تھا جس نے آتھم کو پیشگوئی سننے کے بعد ایک مجرم کی طرح لرزاں ہراساں بنا دیا تھا۔ پھر
میں کہتا ہوں کہ وہی صدق تھا جس نے آتھم کو تین جھوٹے بہتانوں کے بنانے کے لئے مجبور کیا۔ پھر
ہ میں کہتا ہوں کہ وہی صدق تھا جس نے آتھم کو قسم کھانے سے روکا۔ پھر میں کہتا ہوں کہ وہی صدق تھا
جس نے آتھم کو اس ایڈا اٹھانے کے بعد نالش کرنے کی جرات سے ڈرا دیا۔ پھر میں کہتا ہوں کہ وہی
صدق تھا جس سے آتھم آخری الہاموں کے موافق آخری اشتہار سے سات مہینے کے اندر تمام
پادریوں کا منہ کالا کر کے قبر کے گڑھے میں جا پڑا ۔
آتھم کی پیشگوئی کو اگر اس پیشگوئی کے ساتھ جو پندرہ برس پہلے براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں لکھی گئی
تھی اکٹھا کر کے پڑھا جائے تو یہ ایک ایسا اعجاز نمایاں ہے جس سے بڑے بڑے کافروں کے دل نرم
ہو سکتے ہیں۔ اور یہ پیشگوئی آفتاب کی طرح چمکتی ہوئی نظر آتی ہے مگر ان مولویوں کی کن سے تشبیہ دوں
وہ اُس بیوقوف اندھے سے مشابہت رکھتے ہیں کہ جو آفتاب کے وجود سے منکر ہو گیا تھا اور بڑے زور
سے وعظ کرتا تھا کہ آفتاب کے وجود پر کوئی بھی دلیل نہیں ۔ تب آفتاب نے اس کو کہا کہ اے مادر زاد
اندھے میں کونسی دلیل تجھ کو بتلاؤں کہ تا تو میرے وجود کا قائل ہو جائے ۔ سو بہتر ہے کہ تو خدا سے دعا کیا
کرتا وہ تجھے آنکھیں بخشے پھر جب تو سو جا کھا ہو جائے گا تو بآسانی مجھے دیکھ لے گا۔
یہ غضب کی بات ہے کہ جس واقعہ کی خبر خدا نے پندرہ برس پہلے دے دی اور اسی طور پر وہ واقعہ ظہور
میں آیا اور اپنی شرط کے موافق پورا ہوا اور پھر دوسرے الہام کے موافق جو اسی زمانہ میں شائع ہو چکا۔
آتھم آخری اشتہار سے سات مہینے کے اندر قبر میں جا پہنچا اور سب مراتب پیشگوئی کے پورے
ہو گئے ۔ اور اس جھگڑے کے متعلق جو ہم میں اور عیسائیوں میں نہایت زور سے برپا ہوا۔ آج سے
تیرہ سو برس پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی خبر دی ۔
یہ سب کچھ ہوا مگر اب تک بعض بے ایمان اور اندھے مولوی اور خبیث طبع عیسائی اس

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
دل سے ان طریقوں میں سے کسی طریق کو قبول کریں یعنی یا تو میعاد دو ماہ میں جو مارچ ۱۸۹۷ء ۲۳
آفتاب ظہور حق سے منکر ہیں ۔ مولوی ثناء اللہ صاحب نے جو عبد الحق کے مباہلہ کا ذکر کر کے پھر مجملاً یہ
اشارہ کیا ہے کہ آثار نصرت الہی بعد مباہلہ عبدالحق کی طرف تھے۔ یہ ایک عظیم الشان سچائی کا خون کیا
ہے اور اس قدر ایک گندہ جھوٹ بولا ہے جس سے ایک مومن کا بدن کانپ جاتا ہے۔
افسوس یہ لوگ مولوی کہلانے کا تو بہت شوق رکھتے ہیں ۔ مگر تقویٰ اور دیانت سے ایسے دور ہیں کہ
جیسے مشرق سے مغرب ۔ اگر ان کلمات سے مولوی ثناء اللہ صاحب کا یہ مطلب ہے کہ عیسائیوں نے
پیشگوئی کی میعاد کے بعد امرتسر میں بہت شور مچایا تھا۔ اور نا پاک فرقہ نصرانیوں کا طوائف کی طرح
کوچوں اور بازاروں میں ناچتے پھرتے تھے۔ اور اس عاجز کو سب پادری اور ان کے ہم سرشت
مولوی اور پلید طبع بعض اخباروں والے گالیاں دیتے تھے اور طرح طرح کی بد زبانی کرتے تھے یہ گویا
عبد الحق کے مباہلہ کا اثر تھا۔ تو میں مولوی ثناء اللہ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہر ایک جوش اور بد زبانی جس کی
واقعات صحیحہ پر بنا نہ ہو اور محض اپنی غلط فہمی اور کو تہ اندیشی ہو اہل حق کی عزت کو اس سے کچھ نقصان
نہیں پہنچ سکتا۔ اور نہ کسی مخالف کی اس سے فتح سمجھی جاسکتی ہے بلکہ ایسے لوگوں کی یہ جھوٹی خوشی اخیر پر
ان کے لئے ایک لعنت سے بھرا ہوا عذاب ہو جاتا ہے۔ جیسا کہ جن لوگوں نے ہمارے سید و مولی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو وطن سے نکالا اور بہت سی بے ادبیوں اور شوخیوں کے ساتھ پیش آئے یا
فرعون نے جو کئی مرتبہ حضرت موسیٰ کو اپنے دربار سے دھکے دے کر باہر کر دیا اور ان کا نام کا فر رکھا اور
اپنی دانست میں بہت بے عزتی کی ایسا ہی جب حضرت مسیح نے یہودیوں کو ایلیا کے نزول کے بارے
میں ان کے خیال کے موافق تسلی بخش جواب نہ دیا تو یہودیوں نے مسیح پر بہت ٹھٹھا مارا اور ان کا نام ملحد
رکھا گیا اور اکثر لوگوں نے ان کو مارا اور ان کے منہ پر تھوکا اور کوڑے بھی لگے اور اپنے خیال میں بڑی
بے عزتی کی۔ لیکن در حقیقت یہ سب جھوٹی خوشیاں تھیں اور واقعات صحیحہ پر ان کی بنیاد نہ تھی ۔ اس لئے
نہیں کہہ سکتے کہ ان بے ادبیوں سے ان پاک نبیوں کی کوئی واقعی بے عزتی ہوگئی ۔ یا کوئی واقعی فتح ان
کے مخالفوں کو میسر آئی ۔ مثلاً دیکھو کہ اس زمانہ میں نجاست خوار پادری ہمارے سید و مولی فخر المرسلین
خاتم النبیین سید الاولین والآخرین کی کیسی بے ادبیاں کر رہے ہیں ۔ ہزاروں گالیاں نکالتے ہیں ۔
جھوٹے بہتان لگاتے ہیں ۔ نعوذ بالله ۔ ڈاکو، راہزن ، زانی اپنی شیطانی سیرت سے نام رکھتے

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
کی دس تاریخ تک مقرر کرتا ہوں ۔ اس عربی رسالہ کا ایسا ہی فصیح بلیغ جواب چھاپ کر شائع کریں یا
ہیں۔ جیسا کہ ابھی ایک پلید ذریت شیطان فتح مسیح نام متعین فتح گڑھ نے اسی قسم کی آنجناب کی
نسبت بے ادبیان کیں ۔ مگر کیا ان بدکاروں نجاست خواروں کی بے ادبیوں سے جو زندہ خدا کو چھوڑ کر
ایک ناچیز مردہ کی پوجا میں لگ گئے ہیں ۔ اس آفتاب ہدایت کی شان میں کچھ فرق آ گیا ؟ نہیں ۔ بلکہ
یہ تمام زیا دتیاں انہیں پر حسرتیں ہیں ۔
پس اسی طرح اگر اندھے پادریوں نے یا یک چشم مولویوں نے آٹھم کے مقدمہ کی حقیقت کو
اچھی طرح نہ سمجھا اور بد زبانی کی تو اس غلط فہمی کی واقعی ذلت انہیں کو پہنچی اور اس خطا کی سیاہی انہیں
کے منہ پر لگی اور سچائی کے چھوڑنے کی لعنت انہیں پر برسی ۔ چنانچہ صد ہا آدمیوں نے بعد اس کے رورو
کے تو بہ کی کہ ہم غلطی پر تھے۔ غرض کسی جھوٹی خوشی سے کسی پر سچا الزام نہیں آ سکتا اور نہ جھوٹے الزام
سے کوئی واقعی دھبہ کسی کی عزت کو لگ سکتا ہے اور نہ اس سے کسی کی واقعی فتح سمجھی جاسکتی ہے۔ بلکہ وہ
انجام کے لحاظ سے ان لوگوں پر لعنت کا داغ ہے جنہوں نے ایسی جھوٹی خوشی کی ۔
پس آتھم کی نسبت جس قدر پلیدوں اور نابکاروں نے خوشیاں کیں ۔ اب وہی خوشیاں
ندامت اور حسرت کا رنگ پکڑ گئیں ۔
اب ڈھونڈ و آتھم کہاں ہے۔ کیا پیشگوئی کے الفاظ کے مطابق وہ قبر میں داخل نہیں ہوا ۔ کیا
وہ ہادیہ میں نہیں گرایا گیا ۔
اے اندھو ! میں کب تک تمہیں بار بار بتلاؤں گا ۔ کیا ضرور نہ تھا کہ خدا اپنی شرط کے موافق
اپنے پاک الہام کو پورا کرتا ۔ آتھم تو اسی وقت مر گیا تھا جبکہ میری طرف سے چار ہزار کے انعام
کے ساتھ متواتر اس پر حجت پوری ہوئی اور وہ سر نہ اٹھا سکا۔ پھر خدا نے اس کو نہ چھوڑا جب تک
قابض ارواح کے اس کو سپرد نہ کر دیا۔
پیشگوئی ہر ایک پہلو سے کھل گئی ۔ اب بھی اگر جہنم کو اختیار کرنا ہے تو میں عمد ا گر نے
والے کو پکڑ نہیں سکتا ۔ یہ تمام واقعات ایسے ہیں کہ ان سب پر پوری اطلاع پا کر ایک متقی کا
بدن کانپ جاتا ہے ۔ اور پھر وہ خدا سے شرم کرتا ہے کہ ایسی کھلی کھلی پیشگوئی سے انکار
کرے ۔ میں یقیناً جانتا ہوں کہ اگر کوئی میرے سامنے خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر اس پیشگوئی
کے صدق سے انکار کرے تو خدا تعالیٰ اس کو بغیر سزا نہیں چھوڑے گا ۔ اول چاہئے کہ وہ

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
بالمقابل ایک جگہ بیٹھ کر زبان عربی میں میرے مقابل میں سات آیت قرآنی کی تفسیر لکھیں اور یا ایک سال تک ۲۵
ان تمام واقعات سے اطلاع پاوے تا اس کی بے خبری اس کی شفیع نہ ہو۔ پھر بعد اس کے قسم کھاوے کہ یہ
خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں اور جھوٹی ہے۔ پھر اگر وہ ایک سال تک اس قسم کے وبال سے تباہ نہ ہو جائے
اور کوئی فوق العادت مصیبت اس پر نہ پڑے تو دیکھو کہ میں سب کو گواہ کر کے کہتا ہوں کہ اس صورت میں
میں اقرار کروں گا کہ ہاں میں جھوٹا ہوں ۔ اگر عبدالحق اس بات پر اصرار کرتا ہے تو وہی قسم کھاوے اور اگر
محمد حسین بطالوی اس خیال پر زور دے رہا ہے تو وہی میدان میں آوے اور اگر مولوی احمد اللہ امرتسری یا
ثناء اللہ امرتسری ایسا ہی سمجھ رہا ہے تو انہیں پر فرض ہے کہ قسم کھانے سے اپنے تقوی دکھلا دیں اور یقیناً یاد
رکھو کہ اگر ان میں سے کسی نے قسم کھائی کہ آتھم کی نسبت پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور عیسائیوں کی فتح ہوئی
تو خدا اس کو ذلیل کرے گا۔ روسیاہ کرے گا اور لعنت کی موت سے اس کو ہلاک کرے گا کیونکہ اس نے
سچائی کو چھپانا چاہا جو دین اسلام کے لئے خدا کے حکم اور ارادہ سے زمین پر ظاہر ہوئی ۔
مگر کیا یہ لوگ قسم کھالیں گے؟ ہرگز نہیں کیونکہ یہ جھوٹے ہیں اور کتوں کی طرح جھوٹھ کا مردار
کھا رہے ہیں۔
اب اگر کوئی یہ سوال کرے کہ اگرچہ عبد الحق کے مباہلہ میں اس طرف سے کسی بددعا کا ارادہ نہ کیا
گیا ہومگر جو صادق کے سامنے مباہلہ کے لئے آیا ہو ۔ کسی قدر تو بعد مباہلہ ایسے امور کا پایا جانا چاہیے جن
پر غور کرنے سے اس کی ذلت اور نامرادی پائی جائے اور اپنی عزت دکھلائی دے۔
کے
سو جاننا چاہئے کہ وہ امور بہ تفصیل ذیل ہیں جو بحکم وَالْعَاقِبَةُ لِلْمُتَّقِينَ - ہماری
عزت کے موجب ہوئے ۔ اوّل ۔ آتھم کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی وہ اپنے واقعی معنوں کے
رو سے پوری ہوگئی ۔ اور اس دن وہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی جو پندرہ برس پہلے براہین احمد یہ
کے صفحہ ۲۴۱ میں لکھی گئی تھی ۔ آتھم اصل منشاء الہام کے مطابق مر گیا اور تمام مخالفوں کا منہ کالا
ہوا۔ اور ان کی تمام جھوٹی خوشیاں خاک میں مل گئیں ۔ اس پیشگوئی کے واقعات پر اطلاع پا کر
صد بادلوں کا کفر ٹوٹا اور ہزاروں خط اس کی تصدیق کے لئے پہنچے ۔ اور مخالفوں اور مکذبوں پر وہ
نت پڑی جو اب دم نہیں مار سکتے ۔ دوسرا وہ امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت کا موجب ہوا وہ
ان عربی رسالوں کا مجموعہ ہے جو مخالف مولویوں اور پادریوں کے ذلیل کرنے کے لئے لکھا
القصص : ۸۴

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
﴿۲۶﴾ میرے پاس نشان دیکھنے کے لئے رہیں اور یا اشتہار شائع کر کے اپنے ہی گھر میں میرے نشان کی
گیا تھا اور انہیں میں سے یہ عربی مکتوب ہے جواب نکلا ۔ کیا عبدالحق اور کیا اس کے دوسرے بھائی ان
رسائل کے مقابل پر مر گئے اور کچھ بھی لکھ نہ سکے اور دنیا نے یہ فیصلہ کر دیا کہ عربی دانی کی عزت اس شخص
یعنی اس راقم کے لئے مسلّم ہے جس کو کافر ٹھہرایا گیا ہے اور یہ سب مولوی جاہل ہیں ۔
اب سوچو کہ یہ عزت کی تعریفیں مجھ کو کس وقت ملیں۔ کیا مباہلہ کے بعد یا اس کے پہلے ۔ سو یہ
ایک مباہلہ کا اثر تھا کہ خدا نے ظاہر کیا۔ اسی وقت میں خدا نے شیخ حسین بطالوی کا وہ الزام کہ اس شخص
کو عربی میں ایک صیغہ نہیں آتا میرے سر پر سے اتارا اور محمد حسین اور دوسرے مخالفین کی جہالت کو
ظاہر کیا۔ فالحمد لله علی ذالک۔
تیسرا وہ امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت کا موجب ہوا وہ قبولیت ہے جو مباہلہ کے بعد دنیا
میں کھل گئی۔ مباہلہ سے پہلے میرے ساتھ شاید تین چار سو آدمی ہوں گے اور اب آٹھ ہزار سے کچھ
زیادہ وہ لوگ ہیں جو اس راہ میں جاں فشاں ہیں۔ اور جس طرح اچھی زمین کی کھیتی جلد جلد نشو و نما
پکڑتی اور بڑھتی جاتی ہے ایسا ہی فوق العادت طور پر اس جماعت کی ایک ترقی ہو رہی ہے۔ نیک روحیں
اس طرف دوڑتی چلی آتی ہیں ۔ اور خدا از مین کو ہماری طرف کھینچتا چلا آتا ہے۔ مباہلہ کے بعد ہی ایک
ایسی عجیب قبولیت پھیلی ہے کہ اس کو دیکھ کر ایک رقت پیدا ہوتی ہے۔ ایک دواینٹ سے اب ایک محل
طیار ہو گیا ہے۔ اور ایک دو قطرہ سے اب ایک نہر معلوم ہوتی ہے۔ ذرہ آنکھیں کھولو اور پنجاب اور
ہندوستان میں پھرو۔ اب اکثر جگہ ہماری جماعتیں پاؤ گے ۔ فرشتے کام کر رہے ہیں اور دلوں میں نور
ڈال رہے ہیں۔ سود دیکھو مباہلہ کے بعد کیسی عزت ہم کو ملی ۔ سچ کہو کیا یہ خدا کا فعل ہے یا انسان کا ۔
چوتھا وہ امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت کا موجب ہوا ۔ رمضان میں خسوف کسوف ہے ۔
کتب حدیث میں صدہا برسوں سے یہ لکھا ہوا چلا آتا تھا کہ مہدی کی تصدیق کے لئے رمضان میں
خسوف کسوف ہوگا ۔ اور آج تک کسی نے نہیں لکھا کہ پہلے اس سے کوئی ایسا مہدویت کا مدعی ظاہر ہوا
تھا جس کو خدا نے یہ عزت دی ہو کہ اس کے لئے رمضان میں خسوف کسوف ہو گیا ہو۔ سوخدا نے مباہلہ
کے بعد یہ عزت بھی میرے نصیب کی ۔
اے اندھو! اب سوچو کہ مباہلہ کے بعد یہ عزت کس کو ملی ۔ عبد الحق تو میری ذلت کے
لئے دعائیں کرتا تھا۔ یہ کیا واقعہ پیش آیا کہ آسمان بھی مجھے عزت دینے کے لئے جھکا

ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
ایک برس تک انتظار کریں۔ اور یا مباہلہ کر لیں ۔ ششم اور اگر ان باتوں میں سے کوئی بھی نہ کریں تو مجھ سے ۲۷
کیا تم میں ایک بھی سوچنے والا نہیں جو اس بات کو سوچے ۔ کیا تم میں ایک بھی دل نہیں جو اس بات کو
سمجھے۔ زمین نے عزت دی۔ آسمان نے عزت دی اور قبولیت پھیل گئی ۔
پانچواں وہ امر جو مباہلہ کے بعد میرے لئے عزت کا موجب ہوا ۔ علم قرآن میں اتمام حجت
ہے۔ میں نے یہ علم پا کر تمام مخالفوں کو کیا عبدالحق کا گروہ اور کیا بطالوی کا گروہ ۔ غرض سب کو بلند
آواز سے اس بات کے لئے مدعو کیا کہ مجھے علم حقائق اور معارف قرآن دیا گیا ہے۔ تم لوگوں میں
سے کسی کی مجال نہیں کہ میرے مقابل پر قرآن شریف کے حقائق و معارف بیان کر سکے ۔سواس
اعلان کے بعد میرے مقابل ان میں سے کوئی بھی نہ آیا۔ اور اپنی جہالت پر جو تمام ذلتوں کی جڑ ہے
انہوں نے مہر لگا دی ۔ سو یہ سب کچھ مباہلہ کے بعد ہوا۔ اور اسی زمانہ میں کتاب کرامات الصادقین لکھی
گئی۔ اس کرامت کے مقابل پر کوئی شخص ایک حرف بھی نہ لکھ سکا۔ تو کیا اب تک عبد الحق اور اس کی
جماعت ذلیل نہ ہوئی ۔ اور کیا اب تک یہ ثابت نہ ہوا کہ مباہلہ کے بعد یہ عزت خدا نے مجھے دی ۔
چھٹا امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت اور عبدالحق کی ذلت کا موجب ہوا یہ ہے کہ عبد الحق نے
مباہلہ کے بعد اشتہار دیا تھا کہ ایک فرزند اس کے گھر میں پیدا ہو گا۔ اور میں نے بھی خدا تعالیٰ سے
الهام پا کر یہ اشتہار انوار الاسلام میں شائع کیا تھا کہ خدا تعالیٰ مجھے لڑ کا عطا کرے گا۔ سو خدا تعالیٰ کے
فضل اور کرم سے میرے گھر میں تو لڑکا پیدا ہو گیا۔ جس کا نام شریف احمد ہے اور قریباً پونے دو برس کی
عمر رکھتا ہے ۔ اب عبد الحق کو ضرور پوچھنا چاہیے کہ اس کا وہ مباہلہ کی برکت کا لڑکا کہاں گیا۔ ر کا کیا اندر
ہی اندر پیٹ میں تحلیل پا گیا یا پھر رجعت قہقری کر کے نطفہ بن گیا ۔ کیا اس کے سوا کسی اور چیز کا نام
ذلت ہے کہ جو کچھ اس نے کہا وہ پورا نہ ہوا اور جو کچھ میں نے خدا کے الہام سے کہا خدا نے اس کو پورا
کر دیا۔ چنانچہ رسالہ ضیاء الحق میں بھی اسی لڑکے کا ذکر لکھا گیا ہے۔
ساتواں امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت اور قبولیت کا باعث ہوا خدا کے
راستباز بندوں کا وہ مخلصانہ جوش ہے جو انہوں نے میری خدمت کے لئے دکھلایا۔ مجھے
کبھی یہ طاقت نہ ہوگی کہ میں خدا کے ان احسانات کا شکر ادا کرسکوں جو روحانی اور جسمانی
طور پر مباہلہ کے بعد میرے وارد حال ہو گئے ۔ روحانی انعامات کا نمونہ میں لکھ چکا

·

آج 10 میں سے 10 باقی