انجام آتھم
حصہ 27
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
اور میری جماعت سے سات سال تک اس طور سے صلح کر لیں کہ تکفیر اور تکذیب اور بد زبانی سے منہ
ہوں یعنی یہ کہ خدا تعالیٰ نے مجھے وہ علم قرآن اور علم زبان محض اعجاز کے طور پر بخشا کہ اس کے مقابل پر
صرف عبد الحق کیا بلکہ کل مخالفوں کی ذلت ہوئی ۔ ہر ایک خاص و عام کو یقین ہو گیا کہ یہ لوگ صرف نام |
کے مولوی ہیں گویا یہ لوگ مر گئے ۔ عبدالحق کے مباہلہ کی نحوست نے اس کے اور رفیقوں کو بھی ڈبویا۔
اور جسمانی نعمتیں جو مباہلہ کے بعد میرے پر وارد ہوئیں وہ مالی فتوحات ہیں ۔ جو اس درویش
خانہ کے لئے خدا تعالیٰ نے کھول دیں۔ مباہلہ کے روز سے آج تک پندرہ ہزار کے قریب فتوح غیب
کا روپیہ آیا جو اس سلسلہ کے ربانی مصارف میں خرچ ہوا ۔ جس کو شک ہو وہ ڈاک خانہ کی کتابوں کو
دیکھ لے اور دوسرے ثبوت ہم سے لے لے۔ اور رجوع خلائق کا اس قدر مجمع بڑھ گیا کہ بجائے اس
کے کہ ہمارے لنگر میں ساٹھ یا ستر روپیہ ماہواری کا خرچ ہوتا تھا۔ اب اوسط خرچ کبھی پانچ سو کبھی چھ
سو ماہواری تک ہو گیا اور خدا نے ایسے مخلص اور جان فشان ارادتمند ہماری خدمت میں لگا دیئے کہ جو
اپنے مال کو اس راہ میں خرچ کرنا اپنی سعادت دیکھتے ہیں ۔ چنانچہ منجملہ ان کے حبّی فی الله
حاجی سیٹھ عبد الرحمن اللہ رکھا صاحب تاجر مدراس ہیں۔ جو اس رسالہ کے لکھنے کے وقت بھی
اس جگہ موجود ہیں ۔ اور مدراس سے دور دراز سفر کر کے میرے پاس تشریف لائے ہوئے ہیں ۔ سیٹھ
صاحب موصوف مباہلہ کے اثر کا ایک اول نمونہ ہیں ۔ جنہوں نے کئی ہزار روپیہ ہمارے سلسلہ کی راہ
میں محض اللہ لگا دیا ہے۔ اور برابر ایسی سرگرمی سے خدمت کر رہے ہیں کہ جب تک انسان یقین سے نہ
بھر جائے اس قدر خدمت نہیں کر سکتا۔ وہ ہمارے درویش خانہ کے مصارف کے اول درجہ کے خادم
ہیں اور آج تک یکمشت رقوم کثیرہ اس راہ میں دیتے رہے ہیں۔ علاوہ اس کے میں دیکھتا ہوں کہ
انہوں نے ایک سو روپیہ ماہواری اعانت کے طور پر اپنے ذمہ واجب کر رکھا ہے۔ مباہلہ کے بعد ان
کے مال سے جس قدر مجھے مدد پہنچی ہے اور پہنچ رہی ہے میں اس کی نظیر نہیں دیکھتا۔ یہ خدا تعالیٰ کی رحمت
ہے کہ اس نے اس درجہ کی محبت دلوں میں ڈال دی۔ یہ حاجی سیٹھ عبد الرحمن صاحب وہی ہیں جو
آتھم کو قسم دینے کے وقت اس بات کے لئے تیار تھے کہ اگر آتھم قسم پر روپیہ طلب کرے تو اپنے پاس سے
دس ہزار روپیہ تک اس کے پاس جمع کرادیں۔
ایسا ہی مباہلہ کے بعد حبّی فی الله سیخ رحمت اللہ صاحب نے مالی اعانت سے
بہت سا بوجھ ہمارے درویش خانہ کا اٹھایا ہے ۔ میں خیال کرتا ہوں کہ سیٹھ صاحب موصوف
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
بند رکھیں۔ اور ہر ایک کو محبت اور اخلاق سے ملیں اور قہر الہی سے ڈر کر ملاقاتوں میں مسلمانوں ۲۹
سے بعد نمبر دوم پر شیخ صاحب ہیں جو محبت اور اخلاص سے بھرے ہوئے ہیں ۔ شیخ صاحب موصوف اس
راہ میں دو ہزار سے زیادہ روپیہ دے چکے ہوں گے اور ہر ایک طور سے وہ خدمت میں حاضر ہیں ۔ اور
اپنی طاقت اور وسعت سے زیادہ خدمت میں سرگرم ہیں ۔
ایسا ہی بعض میرے مخلص دوستوں نے مباہلہ کے بعد اس درویش خانہ کے کثرت مصارف کو
دیکھ کر اپنی تھوڑی تھوڑی تنخواہوں میں اس کے لئے حصہ مقرر کر دیا ہے۔ چنانچہ میرے مخلص دوست منشی
رستم علی صاحب کورٹ انسپکٹر گورداسپورہ تنخواہ میں سے تیسرا حصہ یعنی بین اروپیہ ماہوار دیتے ہیں۔
ہماری عزیز جماعت حیدر آباد کی یعنی مولوی سید مردان علی صاحب اور مولوی سید ظہور
علی صاحب اور مولوی عبد الحمید صاحب دس دس رو پید اپنی تنخواہ میں سے دیتے ہیں۔ اور اسی طرح
مفتی محمد صادق صاحب بھیروی اور منشی روڑ ا صاحب کپورتھلہ اور ان کے رفیق اور ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین
صاحب چکرانہ اور ڈاکٹر بوڑیخاں صاحب قصور اور سید ناصر شاہ صاحب سب او در سیر ۔ اور حکیم فضل
الدین صاحب بھیروی اور خلیفہ نوردین صاحب جموں کے سب بدل و جان اس راہ میں مصروف ہیں۔ ایسا
ہی ہماری مخلص اور محب جماعت سیالکوٹ یہ تمام حسین اپنی طاقت سے زیادہ خدمت میں مصروف
ہیں۔ اسی طرح محبی انوار حسین صاحب رئیس شاه آباد بدل و جان خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔
ایسا ہی ہمارے دلی محبت مولوی محمد احسن صاحب امروہی جو اس سلسلہ کی تائید کے لئے عمدہ
عمدہ تالیفات میں سرگرم ہیں۔ اور صاحبزادہ پیر جی سراج الحق صاحب نے تو ہزاروں مریدوں سے قطع
تعلق کر کے اس جگہ کی درویشانہ زندگی قبول کی ۔ اور میاں عبد اللہ صاحب سنوری اور مولوی
برہان الدین صاحب جہلمی ۔ اور مولوی مبارک علی صاحب سیالکوئی۔ اور قاضی ضیاء الدین صاحب
قاضی کوئی ۔ اور منشی چودہری نبی بخش صاحب بٹالہ ضلع گورداسپورہ ۔ اور منشی جلال الدین صاحب بلانی
وغیرہ احباب اپنی اپنی طاقت کے موافق خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ میں اپنی جماعت کے محبت اور
اخلاص پر تعجب کرتا ہوں کہ ان میں سے نہایت ہی کم معاش والے جیسے میاں جمال الدین اور
خیر الدین اور امام الدین کشمیری میرے گاؤں سے قریب رہنے والے ہیں وہ تینوں غریب بھائی بھی
جو شاید تین آنه یا چار آنه روز مزدوری کرتے ہیں۔ سرگرمی سے ماہواری چندہ میں شریک ہیں ۔ اُن کے
دوست میاں عبدالعزیز پٹواری کے اخلاص سے بھی مجھے تعجب ہے کہ وہ با وجود قلت معاش کے ایک دن
لے حکیم صاحب مال اور جان سے اس راہ میں ایسے مصروف ہیں کہ گویا محو ہیں۔
ے اور خلیفہ نوردین صاحب علاوہ دائمی اعانت کے ابھی پانچ سو روپیہ نقد بطور امداد دے چکے ہیں۔ منہ
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۳۰ کی عادت کے طور پر پیش آئیں۔ ہر ایک قسم کی شرارت اور خباثت کو چھوڑ دیں۔ پس اگر ان سات سال
سو روپیہ دے گیا کہ میں چاہتا ہوں کہ خدا کی راہ میں خرچ ہو جائے ۔ وہ سو روپیہ شاید اس غریب نے
کئی برسوں میں جمع کیا ہوگا۔ مگر کہی جوش نے خدا کی رضا کا جوش دلایا
پس یہ خدا کی رحمت اور خدا کا فضل ہے جو اس نے ہمیں ان تکالیف سے بچایا۔ جن میں ہمارے
مخالف گرفتار ہیں۔ میں اس واحد لاشریک کی قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ اگر چہ مباہلہ سے پہلے بھی وہ ہمیشہ
میرا متکفل رہا مگر مباہلہ کے بعد کچھ ایسے برکات روحانی اور جسمانی نازل ہوئے کہ پہلی زندگی میں
میں ان کی نظیر نہیں دیکھتا۔
آٹھواں امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت زیادہ کرنے کے لئے ظہور میں آیا۔ کتاب ست بچن
کی تالیف ہے۔ اس کتاب کی تالیف کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے وہ سامان عطا کئے جو تین سو برس سے
کسی کے خیال میں بھی نہیں آئے تھے میری یہ کتاب سولہ لاکھ سکھ صاحبان کے لئے ایسی ایک لطیف
دعوت ہے جس سے میں امید کرتا ہوں کہ ان کے دلوں پر بہت اثر پڑے گا۔ میں اس کتاب میں باوا
نانک صاحب کی نسبت ثابت کر چکا ہوں کہ با وا صاحب در حقیقت مسلمان تھے اور لا اله الا الله
محمد رسول اللہ آپ کا ورد تھا۔ آپ بڑے صالح آدمی تھے۔ آپ نے دو مرتبہ حج بھی کیا۔ اور
اولیاء قو سیاء اسلام کی قبور پر اعتکاف بھی کرتے رہے۔ جنم ساکھیوں میں آپ کے وصایا میں اسلام اور توحید اور
نماز روزہ کی تاکید پائی جاتی ہے۔ آپ نماز کے بہت پابند تھے اور بنفس نفیس خود با نگ بھی دیا کرتے تھے
آخری شادی آپ کی ایک نیک بخت مسلمان کی لڑکی سے ہوئی تھی۔ جس سے سمجھا جاتا ہے کہ آپ نے
بدل مسلمانوں کے ساتھ تعلق رشتہ بھی پیدا کر لیا تھا۔ اور اسی کتاب میں لکھا ہے کہ آپ کی بھاری یادگا روہ
چولہ ہے جس پر کلمہ شریف اور قرآن شریف کی بہت سی آیتیں لکھی ہوئی ہیں۔ آپ نے یادگار کے طور پر
گرنتھ کو نہیں چھوڑا۔ اور نہ اس کے جمع کرنے کے لئے کوئی وصیت کی صرف اس چولہ کو چھوڑا جس پر
قرآن شریف لکھا ہوا تھا۔ اور جس پر جلی قلم سے یہ لکھا ہوا تھا۔ ان الدين عند الله الاسلام یعنی
سب دین جھوٹے ہیں مگر اسلام ۔ پس یہ کتاب جو بعد مباہلہ تیار ہوئی ۔ یہ وہ عطیہ ربانی ہے جو مجھ کو ہی
عطا کیا گیا۔ اور خدا نے اس تبلیغ کا ثواب مجھ کو ہی عطا فرمایا۔
نواں امر جو مباہلہ کے بعد میری عزت کے زیادہ ہونے کا موجب ہوا یہ ہے کہ اس
ہمارے دلی محب صاحبزادہ افتخار احمد صاحب خلف رشید حاجی منشی احمد جان صاحب جو لدھیانہ کے مشاہیر
مشایخ میں سے تھے اور صدہا مرید رکھتے تھے جن کو مجھ سے بہت تعلق محبت تھا وہ یعنی صاحبزادہ صاحب موصوف اپنے
وطن سے گویا ہجرت کر کے معہ اپنے تمام عیال اور اپنے بھائی میاں منظور محمد کے میرے پاس ہیں اور ہر یک خدمت میں
حاضر ہیں گویا اپنی زندگی اس راہ میں وقف کر رہے ہیں ۔ منہ
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
میں میری طرف سے خدا تعالیٰ کی تائید سے اسلام کی خدمت میں نمایاں اثر ظاہر نہ ہوں اور جیسا کہ مسیح کے ۳۱
عرصہ میں آٹھ ہزار کے قریب لوگوں نے میرے ہاتھ میں بیعت کی اور بعض نے قادیان پہنچ کر اور
بعض نے بذریعہ خط تو بہ کا اقرار کیا ۔ پس میں یقیناً جانتا ہوں کہ اس قدر بنی آدم کی تو بہ کا ذریعہ جو مجھ
کو ٹھہرایا گیا یہ اس قبولیت کا نشان ہے جو خدا کی رضا مندی کے بعد حاصل ہوتی ہے اور میں دیکھتا
ہوں کہ میری بیعت کرنے والوں میں دن بدن صلاحیت اور تقوی ترقی پذیر ہے۔ اور ایام مباہلہ کے
بعد گویا ہماری جماعت میں ایک اور عالم پیدا ہو گیا ہے۔ میں اکثر کو دیکھتا ہوں کہ سجدہ میں روتے اور
تہجد میں تضرع کرتے ہیں۔ نا پاک دل کے لوگ ان کو کافر کہتے ہیں ۔ اور وہ اسلام کا جگر اور دل
ہیں ۔ میں دیکھتا ہوں کہ ہمارے نو عمر دوست جیسا کہ خواجہ کمال الدین بی ۔ اے بڑی سرگرمی سے
دین کی اشاعت میں کوشش کر رہے ہیں۔ ان کے چہرہ پر نیک بختی کے نشان پاتا ہوں ۔ وہ دین کے لئے
سچا جوش اپنے دل میں رکھتے ہیں۔ نمازوں میں خشوع ظاہر کرتے ہیں۔ ایسا ہی ہمارے نو عمر دوست
میرزا یعقوب بیگ و میرزا ایوب بیگ جوان صالح ہیں ۔ بارہا میں نے ان کو نماز میں روتے دیکھا ہے۔
غرض یہ سب اس راہ میں فدا ہور ہے ہیں۔ ایسا ہی ہمارے محب مخلص میرزا خدا بخش صاحب
اس راہ میں وہ صدق رکھتے ہیں کہ جس کے بیان کرنے کے لئے الفاظ نہیں۔ اور ہمارے مخلص
دوست منشی زین الدین محمد ابراہیم صاحب انجینئر بمبئی وہ ایمانی جوش رکھتے ہیں کہ میں گمان
نہیں کر سکتا کہ تمام بمبئی میں ان کا کوئی نظیر بھی ہے ۔ ہمارے مخلص اور محبت اور اخلاص میں محو
مولوی حکیم نوردین صاحب کا ذکر کرنا اس جگہ ضروری نہیں کیونکہ وہ تمام دنیا کو پامال کر کے میرے
پاس ان فقراء کے رنگ میں آ بیٹھے ہیں جیسا کہ اخص صحابہ رضی اللہ عنہم نے طریق ختیار کر لیا تھا۔
اب ہمارے مخالفین کو سوچنا چاہیے کہ اس باغ کی ترقی اور سرسبزی عبدالحق کے مباہلہ کے بعد
کس قدر ہوئی ہے۔ یہ خدا کی قدرت نے کیا ہے جس کی آنکھیں ہوں وہ دیکھے۔ ہماری امرتسر کی
مخلص جماعت ۔ ہماری لاہور کی مخلص جماعت ۔ ہماری سیالکوٹ کی مخلص جماعت ۔ ہماری |
کپورتھلہ کی مخلص جماعت ۔ ہماری ہندوستان کے شہروں کی مخلص جماعتیں وہ نورا خلاص اور محبت
اپنے اندر رکھتی ہیں کہ اگر ایک با فراست آدمی ایک مجمع میں ان کے منہ دیکھے تو یقینا سمجھ لے گا کہ یہ
خدا کا ایک معجزہ ہے جو ایسے اخلاص ان کے دل میں بھر دیئے۔ ان کے چہروں پر ان کے محبت کے نور
چمک رہے ہیں وہ ایک پہلی جماعت ہے جس کو خدا صدق کا نمونہ دکھلانے کے لئے تیار کر رہا ہے۔
دسواں امر جو عبد الحق کے مباہلہ کے بعد میری عزت کا موجب ہوا جلسہ مذاہب لاہور
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۳۲ ہاتھ سے ادیان باطلہ کا مر جانا ضروری ہے یہ موت جھوٹے دینوں پر میرے ذریعہ سے ظہور میں نہ آوے
ہے اس جلسہ کے بارے میں مجھے زیادہ لکھنے کی ضرورت نہیں۔ جس رنگ اور نورانیت کی قبولیت میرے مضمون کے پڑھنے میں پیدا ہوئی
اور جس طرح دلی جوش سے لوگوں نے مجھے اور میرے مضمون کو عظمت کی نگہ سے دیکھا۔ کچھ ضرورت نہیں کہ میں اس کی تفصیل کروں۔
بہت سی گواہیاں اس بات پر سن چکے ہو کہ اس مضمون کا جلسہ مذاہب پر ایسا فوق العادت اثر ہوا تھا کہ گویا ملا ئک آسمان سے نور کے طبق
لے کر حاضر ہو گئے تھے کہ ہر ایک دل اس کی طرف ایسا کھینچا گیا تھا کہ گویا ایک دست غیب اس کو کشاں کشاں عالم وجد کی طرف لے
جا رہا ہے۔ سب لوگ بے اختیار بول اٹھے تھے کہ اگر یہ مضمون نہ ہوتا تو آج باعث محمد حسین وغیرہ کے اسلام کو سبکی اٹھانی پڑتی۔ ہر ایک
پکارتا تھا کہ آج اسلام کی فتح ہوئی۔ مگر سوچو کہ کیا یہ فتح ایک دجال کے مضمون سے ہوئی۔ پھر میں کہتا ہوں کہ کیا ایک کافر کے بیان میں یہ
حلاوت اور یہ برکت اور یہ تاثیر ڈال دی گئی۔ وہ جو مومن کہلاتے تھے اور آٹھ ہزار مسلمان کو کافر کہتے تھے جیسےمحمد حسین بٹالوی، خدا نے
اس جلسہ میں کیوں ان کو ذلیل کیا۔ کیا یہ وہی الہام نہیں کہ میں تیری اہانت کرنے والوں کی اہانت کروں گا اس جلسہ اعظم میں ایسے
شخص کو کیوں عزت دی گئی جو مولویوں کی نظر میں ایک کافر مرتد ہے۔ کیا کوئی مولوی اس کا جواب دے سکتا ہے۔
پھر علاوہ اس عزت کے جو مضمون کی خوبی کی وجہ سے عطا ہوئی اسی روز وہ پیشگوئی بھی پوری ہوئی جو اس
مضمون کے بارے میں پہلے سے شائع کی گئی تھی۔ یعنی یہ کہ
یہی مضمون سب مضمونوں پر غالب آئے گا
اور وہ اشتہارات تمام مخالفوں کی طرف جلسہ سے پہلے روانہ کئے گئے تھے۔ شیخ محمد حسین بطالوی اور مولوی احمد اللہ اور
شاء اللہ وغیرہ کی طرف روانہ ہو چکے تھے۔ سو اس روز وہ الہام بھی پورا ہوا اور ہر لاہور میں دھوم مچ گئی کہ نہ صرف
مضمون اس شان کا نکلا جس سے اسلام کی فتح ہوئی بلکہ ایک الہامی پیشگوئی بھی پوری ہوگئی۔
اس روز ہماری جماعت کے بہادر سپاہی اور اسلام کے معزز رکن حبّی فی الله مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی نے
مضمون کے پڑھنے میں وہ بلاغت فصاحت دکھلائی کہ گویا ہر لفظ میں ان کو روح القدس مدد دے رہا تھا۔
سو یہ عزتیں اور قبولیتیں ہم کو مباہلہ کے بعد ملیں۔ اب کوئی مولوی ہمیں سمجھادے
حمد اس جلسہ میں اکثر لوگ زار زار روتے تھے۔ یہ جلسہ اس مضمون کے پڑھنے سے گویا ایک صوفیاء کرام کی مجلس تھی۔ تمام زبانیں سکتہ کے عالم میں
تھیں اور آنسو جاری تھے اور لذت اور وجد سے دل رقص کر رہے تھے اتمام تقریر کے بعد سب لوگوں نے مسلمانوں کو مبارک باد دی ۔ شیخ محمد حسین بٹالوی
بھی اس روز طوعاً و کرہا قائل ہو گئے کہ یہ تمام تا شیر خدا تعالیٰ کی طرف سے تھی اور یہ مضمون اسلام کی فتح کا موجب ہوا سول ملٹری گزٹ لاہور نے
ہمارے مضمون کی نسبت کلمات ذیل لکھے ہیں اور سوائے ہمارے مضمون کے اور کسی کا ذکر نہیں کیا۔ اس کے الفاظ کا ترجمہ یہ ہے ” اس جلسہ میں
سامعین کی دلی اور خاص دلچسپی میرزاغلام احمد صاحب قادیانی کے لیکچر کے ساتھ تھی جو اسلام کی حمایت اور حفاظت کے کامل ماسٹر ہیں اس لیکچر کے سننے
کے واسطے دور و نزدیک سے لوگوں کا ایک جم غفیر ہورہا تھا اور چونکہ میرزا صاحب خود تشریف نہیں لا سکتے تھے اس لئے یہ لیکچر ان کے ایک لائق شاگرد
منشی عبد الکریم فصیح سیالکوٹی نے پڑھ کر سنایا۔ ۲۷ / تاریخ کو یہ لیکچر ساڑھے تین گھنٹہ تک ہوتا رہا اور عوام الناس نے نہایت ہی خوشی اور توجہ سے اس کو
سنا۔ لیکن ابھی صرف ایک سوال ختم ہوا۔ مولوی عبد الکریم نے وعدہ کیا کہ اگر وقت ملا تو باقی کا بھی سنادوں گا اس لئے اگر کٹو کمیٹی اور پریسڈنٹ نے یہ
تجویز کر لی ہے کہ ۲۹ تاریخ کا دن بڑھا دیا جائے " انتہی چنانچہ ہمارے مضمون کے لئے بخوشی ایک دن اور بڑھایا گیا اور باقی مضمون بھی سامعین نے
اسی ذوق و شوق سے سنا اخبار آبزرور کے الفاظ ہمارے مضمون کی نسبت سول کے الفاظ جیسے ہی ہیں ۔ منہ
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
یعنی خدا تعالیٰ میرے ہاتھ سے وہ نشان ظاہر نہ کرے جن سے اسلام کا بول بالا ہو اور جس سے ۳۳
کہ عبد الحق نے مباہلہ کے بعد کونسی عزت دنیا میں پائی۔ کونسی قبولیت اس کی لوگوں میں پھیلی ۔ کو نسے مالی فتوحات
کے دروازے اس پر کھلے۔ کون سی علمی فضیلت کی پگڑی اس کو پہنائی گئی۔ صرف فضول گوئی کے طور سے ایک بیٹا
ہونے کا دعوی کیا تھا کہ تا یہی مباہلہ کا اثر سمجھا جائے۔ مگر اس کی بدبختی سے وہ دعوی بھی باطل نکلا۔ اور اب تک
اس کی عورت کے پیٹ میں سے ایک چوہا بھی پیدا نہ ہوا۔ مگر اس کے مقابل پر خدا تعالیٰ نے میرے الہام کو پورا
کر کے مجھے لڑ کا عطا کیا۔
یہ دین ابرکتیں مباہلہ کی ہیں جو میں نے لکھی ہیں۔ پھر کیسے خبیث وہ لوگ ہیں جو اس مباہلہ کو بے اثر سمجھتے
ہیں۔ فعليهم ان يتدبّروا ويفكروا في هذه العشرة الكاملة
بالآخر ہم دوبارہ ہر ایک مخالف مکفر مکذب پر ظاہر کرتے ہیں کہ وہ مباہلہ کے میدان میں آویں اور یقیناً
سمجھیں کہ جس طرح خدا تعالیٰ نے عبدالحق کے مباہلہ کے بعد یہ دس قسم کا ہم پر انعام واکرام کیا۔ اور اس کو ذلیل
کیا۔ اور اس کا بیٹے کا دعوی بھی جھوٹا نکلا۔ اور کوئی عزت اس کو حاصل نہ ہوئی۔ اور خدا تعالیٰ نے اس کے تمام
دعاوی کو رد کیا۔ اس سے بڑھ کر اس مباہلہ میں ہوگا۔ میں نے اس روز بد دعا نہیں کی۔ کیونکہ وہ نا سمجھ اور غبی تھا۔
اور اس کی جہالت اس کو قابل رحم ٹھہراتی تھی مگر اب میں بد دعا کروں گا۔ سو چاہئے کہ ہر ایک مباہلہ کی درخواست
کرنے والا اپنی طرف سے چھپا ہوا اشتہار شائع کرے۔ اور یہ ضروری ہوگا کہ مباہلہ کرنے والا صرف ایک نہ ہو۔
بلکہ کم سے کم دین ہوں ۔ اور چونکہ مباہلہ کے لئے ہر یک شخص بلایا گیا ہے خواہ پنجاب کا ہو یا ہندوستان کا۔ یا بلاد
عرب کا یا بلاد فارس کا۔ اس لئے یہ مشقت مخالفوں پر جائز نہیں رکھی گئی کہ وہ دور دراز سفر کر کے پہنچیں بلکہ حسب
منطوق وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّيْنِ مِنْ حَرَجٍ يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ
الْعُسْرَ ہے۔ یہ تجویز قرار پائی ہے کہ ہر ایک شخص اشتہارات کے ذریعہ سے مباہلہ کرے۔ مگر یہ شرط ضروری
ہے کہ جو الہامات میں نے رسالہ انجام آتھم میں صفحہ ۵۱ سے صفحہ ۶۲ تک لکھے ہیں ۔ وہ کل الہامات اپنے
اشتہار مباہلہ میں لکھے۔ اور محض حوالہ نہ دے بلکہ کل الہام صفحات مذکورہ کے اشتہار میں درج کرے۔ اور پھر
بعد اس کے عبارت ذیل کی دعا اس اشتہار میں لکھے۔ اور وہ یہ ہے
دعا
اے خدائے علیم وخبیر میں جو فلاں ابن فلاں ساکن قصبہ فلاں ہوں اس شخص کو
عبد الحق غزنوی نے ۳ شعبان ۱۳۱۴ھ کو اس لعنت کی سیاہی کو دھونے کیلئے جو اس کے منہ پر جم گئی ہے ایک اشتہار دیا ہے اس اشتہار
کا جواب اس ضمیمہ میں کامل طور پر آچکا ہے صرف دو باتیں قابل ذکر ہیں ۔ اوّل یہ کہ وہ عربی میں مقابلہ کرنے کے لئے اپنے تئیں تیار ظاہر
کرتا ہے۔ بہت خوب ۔ یہی نشان دیکھ لے میں بار بار لکھ چکا ہوں کہ میں نے اپنے مسیح موعود ہونے کا یہ ایک نشان ٹھہرایا ہے ۔ پس میں
مغلوب ب سے صرف یہی اقرار چاہتا ہوں نہ یہ کہ وہ میری عربی دانی کا اقرار کرے ۔ سو اس کو چاہئے کہ دس مولویوں کی گواہی سے حلفاً یہ
اشتہار شائع کرے کہ اگر میں عربی فصیح بلیغ میں اس پر غالب آ گیا تو وہ بلا توقف اسی مجلس میں میرے مسیح موعود ہونے کا اقرار کر کے مجھ
سے بیعت کرلے گا۔ اب اگر اس مضمون کا اشتہار نہ دے تو لعنة الله عليه في الدنيا والآخرة - اور مباہلہ کے لئے گود اس آدمی کی
شرط ہے لیکن اگر صرف عبد الجبار اور عبد الواحد کو ساتھ ملا لے تب بھی مجھے منظور ہے ۔ منہ
الحج : ٢٧٩ البقرة : ١٨٦
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۳۴ ہر ایک طرف سے اسلام میں داخل ہونا شروع ہو جائے ۔ اور عیسائیت کا باطل معبود فنا ہو جائے اور دنیا
قي
جس کا نام غلام احمد ہے دعویٰ مسیح موعود ہونے میں کا ذب اور مفتری اور کافر جانتا ہوں اور
یہ تمام الہام اس کے جو میں نے انجام آتھم کے صفحہ ۵۱ سے صفحہ ۶۲ تک اس اشتہار میں
لکھے ہیں یہ سب میرے نزدیک افترا یا شیطانی وساوس ہیں ۔ تیری طرف سے نہیں ہیں ۔
پس اے خدائے قادر اگر تو جانتا ہے کہ میں اپنے اس اصرار میں سچا ہوں اور اس کا یہ دعویٰ
تیری طرف سے نہیں اور نہ یہ الہام تیری طرف سے ہیں بلکہ وہ در حقیقت کا فر ہے تو اس
امت مرحومہ پر یہ احسان کر کہ اس مفتری کو ایک سال کے اندر ہلاک کر دے تا لوگ اس
کے فتنہ سے امن میں آجائیں اور اگر یہ مفتری نہیں اور تیری طرف سے ہے اور یہ تمام
الہام تیرے ہی منہ کی پاک باتیں ہیں تو مجھ پر جو میں اس کو کافر اور کذاب سمجھتا ہوں دکھ
اور ذلت سے بھرا ہوا عذاب آج کے دن سے ایک برس کے اندر نازل کر ۔ آمین ۔
یہ اشتہار جب کسی مباہلہ کرنے والے کی طرف سے بغیر کسی تغییر تبدل کے آئے گا تو ایک شخص کو کہا جائے گا
کہ اس اشتہار کو ہماری جماعت میں پڑھے تب اس کے ختم ہونے پر تمام جماعت آمین کہے گی اور ایسا
سمجھا جائے گا کہ گویا با لمواجہ مباہلہ ہوا۔ ایسا ہی میری طرف سے اس اشتہار آنے کے بعد اس مضمون کی
تحریر مباہلہ چھپے گی کہ میں وہ تمام الہامات جو انجام آتھم کے صفحہ ۵۱ سے صفحہ۶۲ تک لکھے گئے ہیں اس اپنی
تحریر میں درج کروں گا۔ اور یہ دعا بعد اس کے لکھوں گا ۔ کہ اے خدائے قادر و علیم اگر تو جانتا ہے کہ میں
نے دعوی مسیح موعود ہونے کا اپنی طرف سے بنالیا ہے اور یہ تیرے الہامات نہیں جو اس اشتہار میں لکھے
گئے ہیں بلکہ میرا افترا ہیں یا شیطانی وساوس ہیں تو آج کی تاریخ سے ایک برس گزرنے سے پہلے مجھے
وفات دے یا کسی ایسے عذاب میں مبتلا کر جو موت سے بدتر ہو۔ لیکن اگر تو جانتا ہے کہ میرا دعویٰ تیرے
الہام سے ہے اور یہ سب الہامات تیرے الہامات ہیں جو اس اشتہار میں لکھے گئے ہیں تو اس مخالف کو جو
اپنے اشتہار مباہلہ کے ذریعہ سے میری تکذیب کرتا اور مجھ کو کاذب جانتا ہے ایک سال کے عرصہ میں
نہایت دکھ کی مار میں مبتلا کر ۔ آمین ۔ اور جب یہ اشتہار اس مخالف مباہلہ کنندہ کے پاس پہنچے تو چاہئے کہ
وہ ایک جماعت میں پڑھا جائے اور بعد ختم ہونے مضمون کے ساری جماعت آمین کہے۔
یہ تجویز مباہلہ ان لوگوں کیلئے ہے جو پچانش کوس سے زیادہ فاصلہ پر رہتے ہیں ۔ لیکن
اگر پچاس کوس کے اندر ہوں جیسے شیخ محمد حسین بٹالوی اور ثناء اللہ امرتسری اور احمد الله
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
اور رنگ نہ پکڑ جائے تو میں خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اپنے تئیں کا ذب خیال کرلوں گا اور ۳۵
خدا جانتا ہے کہ میں ہرگز کاذب نہیں ۔ یہ سات برس کچھ زیادہ سال نہیں ہیں ۔ اور اس قدر انقلاب
اس تھوڑی مدت میں ہو جانا انسان کے اختیار میں ہر گز نہیں ۔ پس جبکہ میں سچے دل سے اور خدا تعالیٰ
کی قسم کے ساتھ یہ اقرار کرتا ہوں اور تم سب کو اللہ کے نام پر صلح کی طرف بلاتا ہوں تو اب تم خدا سے
ڈرو۔ اگر میں خدا تعالیٰ کی طرف سے نہیں ہوں تو میں تباہ ہو جاؤں گا ۔ ورنہ خدا کے مامور کو کوئی تباہ
نہیں کر سکتا ۔
یہ یادر ہے کہ معمولی بحثیں آپ لوگوں سے بہت ہو چکی ہیں اور عیسیٰ علیہ السلام کی وفات قرآن
اور حدیث سے بپا یہ ثبوت پہنچ گئی ۔ اس طرف سے کتابیں تالیف ہو کر لاکھوں انسانوں میں پھیل
گئیں ۔ طرف ثانی نے بھی ہر یک تلبیس اور تزویر سے کام لیا۔ پاک کتابوں کے نیک روحوں پر
بڑے بڑے اثر پڑے۔ اور ہزار ہا سعید لوگ اس جماعت میں داخل ہو گئے ۔ اور تقریری اور تحریری
بحثوں کے نتیجے اچھی طرح کھل گئے ۔ اب پھر اسی بحث کو چھیڑنا یا فیصلہ شدہ باتوں سے انکار کرنا محض
شرارت اور بے ایمانی ہے ۔ کتابیں موجود ہیں ہاں عین مباہلہ کے وقت پھر ایک گھنٹہ تک تبلیغ کر سکتا
ہوں ۔ پس فیصلہ کی یہی راہیں ہیں جو میں نے پیش کی ہیں ۔ اب اس کے بعد جو شخص طے شدہ بحثوں
کی ناحق درخواست کرے گا میں سمجھوں گا کہ اس کو حق کی طلب نہیں بلکہ سچائی کو ٹالنا چاہتا ہے ۔
یہ بھی یادر ہے کہ اصل مسنون طریق مباہلہ میں یہی ہے کہ جو لوگ ایسے مدعی کے ساتھ
مباہلہ کریں جو مامور من اللہ ہونے کا دعویٰ رکھتا ہو اور اس کو کا ذب یا کافر ٹھہرا دیں ۔ وہ
بقیه حاشیه
امرتسری اور عبد الحق غزنوی اور میاں عبدالجبار غزنوی تو ان کے لئے یہ طریق احسن ہے کہ وہ بالمواجہ
مباہلہ کر لیں ۔ آدھی مسافت میں طے کروں اور آدھی وہ طے کریں۔ اور ایک درمیانی جگہ میں مباہلہ ہو
جائے ۔ یہ ہماری آخری اتمام حجت ہے۔ اب بھی اگر کوئی شخص ظلم کو نہیں چھوڑے گا تو اس پر خدا تعالیٰ
کی حجت پوری ہوگئی ۔ والسلام على من اتبع الهدى - منه
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
۳۶ ایک جماعت مباہلین کی ہو۔ صرف ایک یا دو آدمی نہ ہوں کیونکہ اللہ تعالی نے آیت کریمہ فَقُلْ تَعَالَوْا
میں تَعَالَوْا کے لفظ کو بصیغہ جمع بیان فرمایا ہے۔ سو اس نے اس جمع کے صیغہ سے اپنے نبی کے مقابل پر
ایک جماعت منذ بین کو مباہلہ کے لئے بلایا ہے نہ شخص واحد کو بلکہ من حاجک کے لفظ سے جھگڑنے والے
کو ایک شخص واحد قرار دے کر پھر مطالبہ جماعت کا کیا ہے۔ اور یہ فرمایا ہے کہ اگر کوئی جھگڑنے سے باز
نہ آوے اور دلائل پیش کردہ سے تسلی نہ پکڑے تو اس کو کہہ دو کہ ایک جماعت بن کر مباہلہ کے لئے
آویں۔ سواسی بنا پر ہم نے جماعت کی قید لگا دی ہے جس میں یہ صریح فائدہ ہے کہ جو امر خارق عادت
بطور عذاب مکذبین پر نازل ہو وہ مشتبہ نہیں رہے گا۔ مگر صرف ایک شخص میں مشتبہ رہنے کا احتمال ہے۔
اس جگہ اس بات کا بھی ذکر کرنا ضروری ہے کہ تمام مخالفین کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اگر اس
کتاب کی اشاعت کے بعد کوئی مخالف مباہلہ کے لئے تیار ہو جائے اور اس کے اشتہارات بھی چھپ
جاویں تو ہر یک مباہلہ کے خواہشمند پر واجب ہوگا کہ اسی کے ساتھ شامل ہو کر مباہلہ کرلے۔ اور اگر کوئی
ایسا نہ کرے اور پھر کسی دوسرے وقت میں مباہلہ کی درخواست بھیجے تو ایسی درخواست منظور نہیں کی جاوے
گی اور ایسا شخص کسی طور سے قابل التفات نہیں سمجھا جاوے گا چاہئے کہ ہر ایک شخص ہمارے اس انا اشتہار کو
یا در کھے اور اس کے موافق کار بند ہو۔
بالآخر ہم اس جگہ نقل خط میاں غلام فرید صاحب پیر نواب بہاولپور جو ایک صالح اور متقی مرد مشائخ
پنجاب میں سے ہیں۔ اس غرض سے درج کرتے ہیں کہ تا دوسرے مشائخ مدعوین بھی کم سے کم ان کے نمونہ
پر چلیں ۔ اور اگر زیادہ توفیق یاری نہ کرے تو البتہ ان کے خیال سے کم نہ رہیں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ جو
شخص اس قدر بھی اس عاجز کی تصدیق کرے گا جیسا کہ میاں غلام فرید صاحب نے اپنے خط کے ذریعہ
سے کی اس کا بھی خدا ان لوگوں میں حشر کرے گا جنہوں نے سچائی کو رد کرنا نہیں چاہا۔ دل کا ایک ذرہ تقویٰ
بھی انسان کو خدا تعالیٰ کے غضب سے بچالیتا ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ ایک بت کی طرح میری پوجا کی جائے
میں صرف اس خدا کا جلال چاہتا ہوں جس کی طرف سے میں مامور ہوں ۔ جو شخص ں ۔ جو شخص مجھے بے عزتی سے دیکھتا
ہے۔ وہ اس خدا کو بے عزتی سے دیکھتا ہے جس نے مجھے مامور کیا ہے اور جو مجھے قبول کرتا ہے وہ اس خدا کو
آل عمران : ۶۲
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
قبول کرتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے۔ انسان میں اس سے زیادہ کوئی خوبی نہیں کہ تقویٰ کی راہ کو اختیار ۳۷
کر کے مامور من اللہ کی لڑائی سے پر ہیز کرے اور اس شخص کی جلدی سے تکذیب نہ کرے جو کہتا ہے کہ
میں مامور من اللہ ہوں اور محض تجدید دین کے لئے صدی کے سر پر بھیجا گیا ہوں ۔ ایک متقی اس بات کو سمجھ
سکتا ہے کہ اس چودھویں صدی کے سر پر جس میں ہزاروں حملے اسلام پر ہوئے ایک ایسے مجدد کی ضرورت
تھی کہ اسلام کی حقیت ثابت کرے۔ ہاں اس مجدد کا نام اس لئے مسیح ابن مریم رکھا گیا کہ وہ کسر صلیب
کے لئے آیا ہے اور خدا اس وقت چاہتا ہے کہ جیسا کہ مسیح کو پہلے زمانہ میں یہودیوں کی صلیب سے
نجات دی تھی اب عیسائیوں کی صلیب سے بھی اس کو نجات دے۔ چونکہ عیسائیوں نے انسان کو خدا
بنانے کے لئے بہت کچھ افترا کیا ہے۔ اس لئے خدا کی غیرت نے چاہا کہ مسیح کے نام پر ہی ایک شخص کو
مامور کر کے اس افترا کو نیست و نابود کرے۔ یہ خدا کا کام ہے اور لوگوں کی نظر میں عجیب۔
قرآن شریف صاف کہتا ہے کہ میں وفات پا کر آسمان پر اٹھایا گیا ہے۔ لہذا اس کا نزول بروزی
ہے نہ کہ حقیقی اور آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي لے میں صریح ظاہر کیا گیا ہے کہ واقعہ وفات حضرت عیسی
علیہ السلام وقوع میں آگیا ۔ کیونکہ اس آیت کا یہ مطلب ہے کہ عیسائی حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات
کے بعد بگڑیں گے نہ کہ ان کی زندگی میں ۔ پس اگر فرض کر لیں کہ اب تک حضرت عیسی علیہ السلام فوت
نہیں ہوئے تو ماننا پڑے گا کہ عیسائی بھی اب تک نہیں بگڑے ۔ اور یہ صریح باطل ہے بلکہ آیت تو بتلاتی
ہے کہ عیسائی صرف مسیح کی زندگی تک حق پر قائم رہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حواریوں کے عہد میں
ہی خرابی شروع ہو گئی تھی ۔ اگر حواریوں کا زمانہ بھی ایسا ہوتا کہ اس زمانہ میں بھی عیسائی حق پر قائم ہوتے تو
خدا تعالیٰ اس آیت میں صرف مسیح کی زندگی کی قید نہ لگاتا بلکہ حواریوں کی زندگی کی بھی قید لگا دیتا۔ پس
اس جگہ سے ایک نہایت عمدہ نکتہ عیسائیت کے زمانہ فساد کا معلوم ہوتا ہے۔ اور وہ یہ کہ در حقیقت حواریوں
کے زمانہ میں ہی عیسائی مذہب میں شرک کی تخم ریزی ہو گئی تھی ۔ ایک شریر یہودی پولوس نام جو یونانی
زبان سے بھی کچھ حصہ رکھتا تھا جس کا ذکر مثنوی رومی میں بھی ہے حواریوں میں آملا اور ظاہر کیا کہ میں
نے عالم کشف میں عیسیٰ علیہ السلام کو دیکھا ہے۔ اس شخص نے عیسائی مذہب میں بہت فساد ڈالا آخر
ا المائدة : ١١٨
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
نتیجہ یہ ہوا کہ ایک فرقہ عیسائیوں کا تو توحید پر قائم رہا اور ایک خبیث فرقہ اس کے اغوا سے مردہ پرست
ہو گیا۔ جس کی ذریات ہمارے ملک میں بھی پیدا ہو گئی ہیں ۔ تیسری صدی عیسوی میں مشرک فرقہ اور
موحد فرقہ کے درمیان بڑا مباحثہ ہوا۔ اس مباحثہ کا بانی مبانی قیصر روم تھا۔ بہت سی تحقیق اور تہذیب کے
ساتھ بادشاہ کے روبرو یہ مباحثہ طے ہوا اور انجام یہ ہوا کہ فرقہ موحد غالب آیا۔ اسی روز سے قیصر روم
نے جو عیسائی تھا تو حید کے مذہب کو اختیار کر لیا۔ اور برابر چھٹی صدی تک ہر یک قیصر موحد عیسائی ہوتا
رہا۔ غرض جیسا کہ آیت کا مفہوم ہے عیسائیوں میں فساد اور بگاڑ حضرت عیسی کی وفات کے بعد ہی شروع
ہو گیا تھا۔
اور صحیح بخاری میں صاف لفظوں میں لکھا گیا ہے کہ آنے والا مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا۔ سو یہ
امر سراسر تقوی کے خلاف ہے کہ اللہ اور رسول کے بیان سے سرکش رہیں۔ دیکھو یہی علماء کیسے شوق سے
چودھویں صدی کے منتظر تھے اور تمام دل بول اٹھے تھے کہ اسی صدی کے سر پر مہدی اور مسیح پیدا ہوگا ۔ بہت
سے صلحا اور اولیاء کے کشف اس بات پر قطع کر چکے تھے کہ مہدی اور مسیح موعود کا زمانہ چودھویں صدی ہے۔
اب ان کے دلوں کو کیا ہو گیا۔ وَكَانُوا مِنْ قَبْلُ يَسْتَفْتِحُونَ عَلَى الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَمَّا جَاءَهُمُ
مَّا عَرَفُوا كَفَرُوا بِهِ فَلَعْنَةُ اللهِ عَلَى الْكَفِرِينَ لے مگر ضرور تھا کہ وہ مجھے کافر کہتے اور میرا نام دجال
رکھتے ۔ کیونکہ احادیث صحیحہ میں پہلے سے یہی فرمایا گیا تھا کہ اس مہدی کو کا فرٹھہرایا جائے گا۔ اور اس وقت
کے شریر مولوی اس کو کافر کہیں گے اور ایسا جوش دکھلائیں گے کہ اگر ممکن ہوتا تو اس کو قتل کر ڈالتے ۔ مگر خدا
کی شان ہے کہ ان ہزاروں میں سے یہ میاں غلام فرید صاحب چاچڑاں والوں نے پر ہیز گاری
کا نور دکھلایا۔ وَذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ - خدا ان کو اجر بخشے اور عاقبت بالخیر کرے۔
آمین ۔ اب جب تک یہ تحریریں دنیا میں رہیں گی۔ میاں صاحب موصوف کا ذکر با خیر بھی اس کے ساتھ دنیا
میں کیا جائے گا۔ یہ زمانہ گذر جائے گا اور دوسرا زمانہ آئے گا اور خدا اس زمانہ کے لوگوں کو آنکھیں دے گا
اور وہ ان لوگوں کے حق میں دعاء خیر کریں گے جنہوں نے مجھے پا کر میرا ساتھ دیا ہے۔ سچ سچ کہتا ہوں کہ
یہ وقت گزر جائے گا اور ہر ایک غافل اور منکر اور مکذب وہ حسرتیں ساتھ لے جائے گا جن کا تدارک
البقرة : ٩٠
ضمیمہ رسالہ انجام آتھم
پھر اس کے ہاتھ میں نہیں ہوگا ۔ اب میاں غلام فرید صاحب کا خط ذیل میں حسب وعدہ مذکورہ لکھا جاتا ہے ﴿۳۹﴾
اور وہ یہ ہے
من فقير باب الله غلام فرید سجادہ نشین الی جناب میرز رید سجادہ نشین الی جناب میرزاغلام احمد صاحب قادیانی
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الحمد لله رب الارباب۔ والصلوة على رَسُوله الشفيع بيوم
الحساب۔ وعلى آله والاصحاب والسلام عليكم وعلى مَنْ
اجتهد واصاب۔ اما بعد قد ارسلت الى الكتاب۔ وبه دعوت الى
المباهلة وطالبت بالجواب۔ واني وان كنت عديم الفرصة
ولكن رايت جزءه من حسن الخطاب۔ وسوق العتاب۔ اعلم يا
اعز الاحباب ۔ انّى مِن بدو حالك واقف علی مقام تعظیمک
لنيل الثواب۔ وما جرت على لساني كلمة في حقك الا
بالتبجيل ورعاية الآداب۔ والآن اطلع لک بانی معترف بصلاح
حالک بلا ارتياب وموقن بانك من عباد الله الصالحين وفي
سعيك المشكور مثاب ۔ وقد اوتيت الفضل من الملك
الوهاب۔ ولك ان تسئل من الله تعالى خير عاقبتی وادعولكم
حسن مآب ۔ ولو لا خوف الاطناب۔ لازددت في الخطاب۔
والسلام على من سلك سبيل الصواب۔ فقط
۲۷ رجب ۱۳۱۴ھ من مقام چاچڑاں
مهر