سَت بچن

حصہ 10

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۹۶ کی طرف سے ہوتا تو وہ اپنا نام ان شعروں میں شاعر نہ رکھتے پس جبکہ نا تک صاحب کا یہ اپنا ہی
کلام ہوا اور دوسری طرف اُن کا یہ اقرار ہے کہ بغیر پیروی است گور کے حکم یعنی خدا تعالیٰ کی کلام
کے کوئی انسان نجات نہیں پا سکتا پس اب یہ سوال بالطبع ہوتا ہے کہ با واصاحب نے پرمیشر کی رضا
حاصل کرنے کیلئے کسی کتاب الہی کی پیروی کی اور اپنے سکھوں کو کس کتاب الہامی کی ہدایت دی
اس سوال کا جواب ہم اس رسالہ میں بخوبی دے چکے ہیں کہ باوا صاحب قرآن شریف کی پیروی
کرتے رہے اور اسی کی پیروی کی اُنہوں نے نصیحت کی ۔
اور اگر کوئی انسان ان تمام باتوں سے قطع نظر کر کے باوا صاحب کے ان عقائد پر نظر
غور ڈالے جو گرنتھ میں اُن کی طرف سے منقول ہیں اور اُن کے اشعار میں پائے جاتے ہیں تو
بہت جلد یقین کرلے گا کہ ان عقیدوں کا پتہ بجز اسلام کے اور کسی دین میں نہیں ملتا۔ پس یہ بھی
ایک پختہ دلیل اس بات پر ہے کہ باوا صاحب نے اسلامی عقائد ہی قبول کئے اور اُنہیں کو اپنا
عقیدہ ٹھہرا لیا تھا پھر ہم ایسے عقیدہ والے کو اگر مسلمان نہ کہیں تو ہمیں بتلاؤ کہ اور کس
مذہب کی طرف اُس کو منسوب کریں چنانچہ اس وقت چند شعر با واصاحب کے بطور نمونہ کے
اس جگہ لکھے جاتے ہیں ان کو سکھ صاحب غور سے پڑھیں کہ یہ عقیدے کس مذہب کے ہیں۔
منجملہ ان کے یہ شعر ہے۔
ہر بن جیو جل بل جاؤ میں آپنا گر پوچھ دیکھیا اور نا ہیں تھاؤ
یعنی اے جاندار و خدا کے سوا جل جاؤ گے میں نے اپنے مرشد سے پوچھ لیا ہے اور کوئی جگہ نہیں
اب واضح ہو کہ یہ اس آیت قرآنی کا ترجمہ ہے وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ
الدین کے یعنی جو لوگ نافرمان اور بدکار ہیں اور نفس اور ہوا کے تابع ہیں وہ جہنم میں داخل ہوں
گے اور وہاں جلیں گے اور اسی کے مطابق ایک دوسری آیت ہے اور وہ یہ ہے۔
وَاذْكُرُوا اللهَ كَثِيرً ا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ "
یعنی اپنے رب کو بہت ہی یاد کرو تا دوزخ کی آگ سے نجات پاؤ ۔ اب ظاہر ہے کہ نافرمانی کی حالت میں
ل الانفطار : ۱۵، ۱۶ الانفال : ۴۶

سو
آگ میں جلنا ہندوؤں کا مذہب نہیں بلکہ اُن کا مذہب تو اواگون اور جونوں میں پڑنا ہے اور ۹۷
عیسائیوں کے مذہب میں بھی یہ تعلیم نہیں کہ خدا سے سچی محبت کر کے انسان دوزخ سے بچ جاتا
ہے کیونکہ ان کے مذہب میں مدار نجات حضرت مسیح کی خودکشی پر ایمان لانا ہے سو یہ محض قرآنی
تعلیم ہے جو باوا صاحب نے بیان کی ۔ قرآن ہی یہ تعلیم دیتا ہے کہ قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَاهَا
یعنی جہنم کی آگ سے وہ بچے گا جو اپنے تئیں نفس پرستی اور تمام نافرمانیوں سے پاک کرے
گا۔ اور پھر ایک اور شعر با واصاحب کا ہے اور وہ یہ ہے
کیتیاں تیریاں قدرتیں کے وڈ تیری رات کیتے تیرے جیا جنت صفت کریں دن رات
یعنی کس قدر تیری قدرتیں ہیں اور کس قدر تیری بخشش اور عطا ہے اور کس قدر تیری مخلوق ارواح
اور اجسام ہیں جو دن رات تیری تعریف کرتے ہیں یہ شعر بھی قرآن شریف کی آیات کا ترجمہ
ہے کیونکہ اللہ جل شانہ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔
إِنَّ اللهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ هُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ ، وَإِنْ تَعُدُّوا نِعْمَةَ اللَّهِ لَا
تُحْصُوهَا وَإِنْ مِنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ ۔
یعنی خدا وہ قادر ہے جس کے آگے کوئی بات انہونی نہیں وہ نہایت بزرگ اور صاحب عظمت
ہے اور اُس کی نعمت اور بخشش اس قدر ہے کہ اگر تم اُس کو گننا چاہو تو یہ تمہاری طاقت سے
باہر ہے اور کوئی چیز نہیں جو خدا کی حمد و ثنا میں مشغول نہیں ہر یک چیز اُس کے ذکر میں لگی
ہوئی ہے۔ اب دیکھو با وا صاحب کا یہ شعر انہیں آیات کا ترجمہ ہے۔ لیکن یہ شعر وید کے
عقیدہ کے صریح برخلاف ہے کیونکہ وید کی رو سے ہے کیونکہ وید کی رو سے پرمیشر کی عطا اور بخشش کچھ بھی چیز نہیں
سب کچھ اپنے عملوں کا پھل ہے اور وید اس بات کا بھی قائل نہیں کہ آگ اور پانی اور ہوا
وغیرہ خدا تعالیٰ کی صفت و ثنا ئیں کر رہے ہیں ۔ بلکہ وید تو ان چیزوں کو خود پرمیشر ہی قرار
دیتا ہے اور اگر یہ کہو کہ یہ نام اگر چہ مخلوق کے ہیں مگر پر میشر کے بھی یہ نام ہیں تو اس بات
کا ثبوت دینا چاہئے کہ جیسا کہ قرآن بیان کرتا ہے کہ چاند سورج ستارے پانی آگ
مٹی ہوا سب خدا کی مخلوق ہے اور اس کی تعریف کر رہے ہیں اور ان چیزوں
ا الشمس: ١٠ ٢ البقرة : ١١٠ ٣ البقرة : ۲۵۶ ۴ ابراهیم ۳۵ ۵ بنی اسرائیل: ۴۵

میں سے کسی کی پرستش جائز نہیں ایسا ہی وید میں بھی یہ بیان موجود ہے مگر یہ بات ہرگز نہیں
تعصب سے ضد کرنا اور بات ہے لیکن ثبوت دینا اور بات ہے سو باوا صاحب نے یہ تمام مضمون
قرآن شریف سے لئے ہیں اور پھر با واصاحب کا ایک شعر یہ ہے۔
او چو تھان سوہاوناں او پر محل مرار
سچ کرنی دے پائیے درگھر محل پیار
یعنی وہ بہشت اونچا مکان ہے اُس کی عمارتیں خوبصورت ہیں اور راست بازی سے وہ مکان ملتا
ہے اور پیار اُس محل کا دروازہ ہے جس سے لوگ گھر کے اندر داخل ہوتے ہیں اور یہ شعر اس
آیت سے اقتباس کیا گیا ہے جو قرآن شریف میں ہے۔
أُولَئِكَ يُجْزَوْنَ الْغُرْفَةَ حَسُنَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا
یعنی جو لوگ راستباز ہیں اور خدا سے ڈرتے ہیں اُنہیں بہشت کے بالا خانوں میں جگہ دی
جائے گی جو نہایت خوبصورت مکان اور آرام کی جگہ ہے دیکھو اس جگہ صریح باوا صاحب
نے اس آیت کا ترجمہ کر دیا ہے کیا اب بھی کچھ شک باقی ہے کہ با وا صاحب قرآن شریف
کے ہی تابعدار تھے اس قسم کا بیان بہشت کے بارہ میں وید میں کہاں ہے بلکہ انجیل میں بھی
نہیں ۔ تبھی تو بعض نابینا عیسائی اعتراض کرتے ہیں کہ قرآن میں جسمانی بہشت کا ذکر ہے مگر
نہیں جانتے کہ قرآن بار بار کہتا ہے کہ جسم اور روح جو دونوں خدا تعالیٰ کی راہ میں دنیا میں
کام کرتے رہے ان دونوں کو جزا ملے گی یہی تو پورا بدلا ہے کہ روح کو روح کی خواہش
کے مطابق اور جسم کو جسم کی خواہش کے مطابق بدلا ملے لیکن دنیوی کدورتوں اور کثافتوں
سے وہ جگہ بالکل پاک ہوگی اور لوگ اپنی پاکیزگی میں فرشتوں کے مشابہ ہوں گے اور
با ایں ہمہ جسم اور روح دونوں کے لحاظ سے لذت اور سرور میں ہوں گے اور روح کی چمک
جسم پر پڑے گی اور جسم کی لذت میں روح شریک ہوگا اور یہ بات دنیا میں حاصل نہیں
ہوتی بلکہ دنیا میں جسمانی لذت روحانی لذت سے روکتی ہے اور روحانی لذت جسمانی
لذت سے مانع آتی ہے مگر بہشت میں ایسا نہیں ہوگا بلکہ اُس روز دونوں لذتوں کا ایک دوسری
پر عکس پڑے گا اور اسی حالت کا نام سعادت عظمی ہے۔ غرض باوا صاحب نے یہ نکتہ معرفت
ل الفرقان : ۷۶ ۲ الفرقان : ۷۷

قرآن شریف سے لیا ہے کیونکہ دوسری تمام قو میں اس سے غافل ہیں اور ان کے عقیدے اس 99
کے برخلاف ہیں۔ پھر با واصاحب کا ایک شعر یہ ہے۔
کیتا آکھن آکھئے آکھن ٹوٹ نہ ہو منگن والے کیڑے داتا ایکو سو
جس کے جیا پر ان ہیں من و سے سکھ ہو
یعنی کسی قدر کہیں کہنے کی انتہا نہیں ۔ کس قدر مانگنے والے ہیں اور دینے والا ایک ہے جس نے
روحوں اور جسموں کو پیدا کیا وہ دل میں آباد ہو جائے تو آرام ملے یہ شعر ان قرآنی آیتوں کا
اقتباس ہے وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِي الْأَرْضِ إِلَّا عَلَى اللَّهِ رِزْقُهَا لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ يَسْأَلُهُ
مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَنَفْسٍ وَمَا سَوَاهَا قَدْ أَفْلَحَ مَنْ زَكَاهَا
یعنی زمین پر کوئی بھی ایسا چلنے والا نہیں جس کے رزق کا خدا آپ متکفل نہ ہو وہی ایک سب کا
رب ہے اور اُس سے مانگنے والے تمام زمین و آسمان کے باشندے ہیں۔ جان کی قسم ہے اور
اُس ذات کی جس نے جان کو اپنی عبادت کے لئے ٹھیک ٹھیک بنایا کہ وہ شخص نجات پا گیا جس
نے اپنی جان کو غیر کے خیال سے پاک کیا۔ اس آیت میں یہ نہیں کہا کہ جس نے اُس محبوب کو
اپنے اندر آباد کیا جیسا کہ باوا صاحب نے کہا حقیقت یہ ہے کہ خدا تعالیٰ تو اندر میں خود آباد ہے
صرف انسان کی طرف سے بوجہ التفات الی الغیر دوری ہے پس جس وقت غیر کی طرف سے
التفات کو ہٹا لیا تو خود اپنے اندر نور الہی کو مشاہدہ کرلے گا خدا دور نہیں ہے کہ کوئی اُس طرف
جاوے یا وہ اس طرف آوے بلکہ انسان اپنے حجاب سے آپ ہی اُس سے دور ہے پس خدا
فرماتا ہے کہ جس نے آئینہ دل کو صاف کر لیا وہ دیکھ لے گا کہ خدا اُس کے پاس ہی ہے جیسا کہ
دوسری جگہ قرآن شریف میں فرماتا ہے
نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ
یعنی ہم انسان سے اُس کی رگ جان سے بھی قریب تر ہیں۔ یہ اس بات کی طرف بھی اشارہ ہے
کہ جیسا کہ حبل الورید کے خون کے نکلنے سے انسان کی موت ہے ایسا ہی خدا تعالیٰ سے دور
پڑنے میں انسان کی موت ہے بلکہ اُس سے زیادہ تر ۔
ا هود ۲ طه : ۹ ۳ الرحمن : ۳۰ ۴ الشمس : ۸ ۵ الشمس: ۱۰ ۲ : ۱۷

پھر با وا صاحب فرماتے ہیں۔
اک تیل پیار اوسرے روگ وڈا من ما ہیں کیوں درگہ پت پائے جاں ہر نہ وسے من ما ہیں
یعنی اگر ایک ذرہ محبوب فراموش ہو جائے تو میرا دل بہت بیمار ہو جاتا ہے اور اُس درگاہ میں کیونکر
عزت ملے اگر اللہ دل میں آباد نہ ہو۔
اور قرآن شریف میں ہے
اذْكُرُونِي أَذْكُرُكُمْ إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ عَلَى الْأَرَائِكِ يَنْظُرُونَ عِبَادُ
مُّكْرَمُوْنَ ، مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَى وَأَضَلُّ سَبِيلًا
یعنی تم مجھ کو یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا۔ نیکو کار آدمی یعنی جو خدا سے دل لگاتے ہیں وہ آخرت
میں نعمتوں میں ہوں گے اور تختوں پر بیٹھے ہوئے خدا تعالیٰ کو دیکھیں گے وہ عزت پانے والے
بندے ہیں۔ اور جو یہاں اندھا ہے وہ وہاں بھی اندھا ہی ہوگا ۔ یعنی جس کو اس دنیا میں خدا کا
درشن حاصل ہے اُس کو اُس جہان میں بھی درشن ہوگا اور جو شخص اُس کو اس جگہ نہیں دیکھتا آخرت
میں بھی اس عزت اور مرتبہ سے محروم ہوگا۔ اب دیکھو اس شعر کا تمام مضمون قرآن شریف ہی
سے لیا گیا ہے اور اسلام کے عقیدہ کے موافق ہے اور ہندوؤں کے وید سے اس کا کچھ تعلق نہیں
پس کیا ابھی تک سمجھ نہیں آیا کہ باوا صاحب ہر یک امر میں اسلامی عقائد کے موافق بیان کرتے
جاتے ہیں اور قرآن کے سرچشمہ سے ہر یک نکتہ معرفت لیتے ہیں
اور پھر باوا صاحب ایک شعر میں فرماتے ہیں
ونج کرد و نجاریو وکھر ولے ہو سمال
تیسی و ست و ساہئیے جیسی منجھے نال آگے ساہ سجان ہے لیسی دست سمال
جنہاں راس نہ سچ ہے کیوں تنہاں سکھ ہو کھوٹے ونج و نجتے من تن کھوٹا ہو
یعنی اے بیوپاریو اسباب کو سنبھالو۔ ایسی چیز لو جو ہمراہ جائے آگے مالک علیم وخبیر ہے وہ دیکھ بھال کر
اسباب لے گا جن کی متاع کھوئی ہے اُن کو آرام کیونکر ملے گا کھوٹے بیو پار سے دل اور جسم کھوٹا ہوگا
البقره : ۱۵۳ ۲ الانفطار : ۱۴ ۳ المطففين: ۳۶ ۴ الانبياء : ۲۷ ۵ بنی اسرائیل: ۷۳

یہ تمام مضمون ان مفصلہ ذیل قرآنی آیات میں ہے غور سے دیکھو اور وہ یہ ہیں
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا هَلْ أَدُلُّكُمْ عَلَى تِجَارَةٍ تُنْجِيْكُمْ مِنْ عَذَابٍ أَلِيمٍ تُؤْمِنُونَ
بِاللهِ وَرَسُولِهِ وَتُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللهِ بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ
إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُونَ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَلْتَنْظُرْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ
لِغَدٍ وَاتَّقُوا اللهَ إِنَّ اللهَ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ بَلْ رَانَ عَلَى قُلُوبِهِمْ مَّا كَانُوا
يَكْسِبُونَ كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَّبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ سے یعنی اے وے لوگو جو ایمان
لائے کیا تمہیں میں ایک سوداگری کی خبر دوں جو تمہیں درد ناک عذاب سے نجار راب سے نجات دے یعنی یہ
سوداگریاں جو تم کر رہے ہو یہ خساروں سے خالی نہیں اور ان میں آئے دن عذاب بھگتنا پڑتا
ہے سو آؤ تمہیں وہ سوداگری بتلاویں جس میں نفع ہی نفع ہے اور خسارہ کا احتمال نہیں اور وہ یہ
ہے کہ خدا اور اُس کے بھیجے ہوئے پر ایمان لاؤ حمد اور اپنے مال اور جان کے ساتھ خدا کی راہ
میں کوششیں کرو اگر تمہیں سمجھ ہو تو یہی سوداگری تمہارے لئے بہتر ہے جس سے تمہارا
روحانی مال بہت بڑھ جائے گا ۔ اے ایمان والو خدا سے ڈرتے رہو اور ہر یک تم میں سے
دیکھتا رہے کہ میں نے اگلے جہان میں کونسا مال بھیجا ہے اور اُس خدا سے ڈرو جو خبیر اور علیم
ہے اور تمہارے اعمال دیکھ رہا ہے یعنی وہ خوب جاننے والا اور پرکھنے والا ہے اس لئے
نوٹ خدا کے بھیجے ہوئے پر ایمان لانا جس کو عربی زبان میں رسول کہتے ہیں اسلئے ضروری ہے کہ خدا
نہایت پوشیدہ اور وراء الوراء اور نہاں در نہاں ہے اور اُسکی ذات کے مشاہدہ کر نیوانے اُسکے
رسول ہیں جن کو وہ آپ تعلیم دیکر بھیجتا ہے اور انسان اپنی ابتدائی حالت میں اُس دقیق در دقیق
ذات کو خود بخود اور محض اپنی آنکھوں کی قوت سے دیکھ نہیں سکتا ہاں اُسکے رسول کی خورد بین کے
ذریعہ سے دیکھ سکتا ہے غرض جس شخص کو خدا نے اپنی معرفت سے آپ رنگین کر دیا ہے اُس سچے
گرو کی ذریعہ سے خدا تعالیٰ کو طلب کرنا یہی سیدھی راہ ہے اور ایسے کامل گرو کا پیرو اس روشنی سے
حصہ پالیتا ہے۔ یہی طریق ابتداء سے جاری ہے کہ جیسے انسان سے انسان پیدا ہوتا ہے ایسا ہی خدا
کے حق جو بندے خدا کے کامل بندوں کے ذریعہ سے روحانی وجود پاتے ہیں اور یہ قدیم نظام الہی
ہے۔ آریوں کے مذہب میں یہ بھی ایک نقص ہے کہ وہ نور جو ایک سینہ سے دوسر۔ سینہ میں جاتا
ہے اور رسول جو سچا گرو اور روحانی باپ ہے اُسکا نور جو محبت کے نالی سے اُسکے پیروؤں میں آتا
ہے اس ضروری تعلیم کا ذکر وید میں کچھ بھی نہیں بلکہ وید کے رسولوں کا پتہ ہی نہیں ۔ منہ
ل الصف: ۱۱، ۱۲ ۲ الحشر : ۱۹ ۳ المطففين : ۱۵، ۱۶

۱۰۲ وہ تمہارے کھوٹے اعمال ہرگز قبول نہیں کرے گا۔ اور جنہوں نے کھوٹے کام کئے انہیں کاموں
نے اُن کے دل پر زنگار چڑھا دیا۔ سو وہ خدا کو ہر گز نہیں دیکھیں گے۔ اب غور اور انصاف سے
دیکھنا چاہئے کہ باوا صاحب صریح صریح قرآنی آیات سے اقتباس کر رہے ہیں اور قرآنی عقیدہ
کو بیان فرما رہے ہیں اگر اُن کا قرآن کی طرف رجوع نہیں تھا تو کیوں اُنہوں نے قرآنی تعلیم کو
اپنا عقیدہ ٹھہرایا۔ دین میں داخل ہونا اور کس کو کہتے ہیں اسی کو تو کہتے ہیں کہ کسی دین کی تعلیموں کو سچ
سمجھ کر انہیں کے موافق اپنا اعتقاد ظاہر کرنا۔ پھر باوانا تک صاحب فرماتے ہیں
جیتا دیہیں دیتا ہو کھاؤ
نانک ایک کہے ارداس
بیاور نا ہیں کے درجاؤ
جیو پنڈ سب تیرے پاس
یعنی جس قدر تو دیوے اُسی قدر ہم کھاتے ہیں دوسرا دروازہ نہیں جس پر جاویں نا نک ایک ہی عرض
کرتا ہے کہ روح اور جسم سب تیرے پاس ہیں یہ مضمون نانک صاحب نے ان آیات قرآنی سے
لیا ہے نَحْنُ قَسَمْنَا بَيْنَهُمْ مَعِيشَتَهُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَرَفَعْنَا بَعْضَهُمْ فَوْقَ
بَعْضٍ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ تَنْفُذُوا مِنْ أَقْطَارِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ فَانْفُذُوا
لَا تَنْفُذُونَ إِلَّا بِسُلْطَان کے یعنی ہم نے تمہارے کھانے پینے اور دوسری حاجات کی چیزیں تم
میں تقسیم کر دی ہیں کسی کو تھوڑی اور کسی کو بہت دی ہیں اور بعض کا بعض سے مرتبہ زیادہ کر دیا ہے اور
خدا تعالیٰ کے ملک سے جو زمین و آسمان ہے تم باہر نہیں جا سکتے ۔ جہاں جاؤ گے خدا کا غلبہ تمہارے
ساتھ ہوگا اب دیکھو باوا صاحب نے صریح ان آیتوں سے اپنا مضمون بنایا ہے اور یہ مضمون اواگون
کے عقیدے سے بالکل مخالف ہے کیونکہ اواگون والا یہ نہیں کہے گا کہ رزق کی کمی بیشی خدا تعالیٰ کی
تقدیر سے ہے بلکہ وہ تو اپنی تمام عزت اور ذلت کو اپنے پہلے عملوں کی طرف منسوب کرے گا۔ اور
روحوں کا خالق خدا تعالیٰ کو کبھی نہ مانے گا پھر باوانا تک صاحب فرماتے ہیں
تیرا حکم نہ جاپے کیتر الکھ نہ جانے کو بے سو شاعر میلئے تیل نہ پجاوے ہو
یعنی تیرے حکم کی تعداد کسی کو معلوم نہیں اگر سو شاعر جمع کریں تو ایک تل بھر بھی پورا نہ کرسکیں
ل الزخرف : ۳۳ ۲ الرحمن : ۳۴

اب آپ لوگ ذرا غور کر کے دیکھیں کہ یہ مضمون باوا صاحب نے قرآن شریف کی اس آیت ۱۰۳
سے لیا ہے قُلْ لَوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِكَلِمَاتِ رَبِّي لَنَفِدَ الْبَحْرُ قَبْلَ أَنْ تَنْفَدَ
كَلِمَاتُ رَبِّي وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ مَدَدًا یعنی کہہ کہ اگر خدا کے کلموں کیلئے سمندر کو سیاہی بنایا
جاوے تو سمند رختم ہو جائے گا قبل اس کے جو خدا کے کلے ختم ہوں اگر چہ کئی ایک سمند ر اسی کام
میں اور بھی خرچ ہو جاویں
پھر با وا صاحب اسی شہد کے آخر میں کہتے ہیں۔
قیمت کنے نہ پا ئیا سب من من آکھے سو
یعنی خدا کی اصل حقیقت کا اندازہ کسی کو معلوم نہیں صرف سماعی باتوں پر مدار رہا مطلب یہ کہ ایمان کے
طور پر خدا کو مانا گیا مگر اصل گنہ اُس کی کسی کو معلوم نہ ہوئی یہ شعر در حقیقت اس آیت کا ترجمہ ہے
لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ
یعنی خدا کو آنکھیں نہیں پاسکتیں اور وہ آنکھوں کو پا سکتا ہے یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ
خدا تعالیٰ کی کنہ کوئی عقل دریافت نہیں کر سکتی پھر با وا صاحب ایک شہد میں گرنتھ میں فرماتے ہیں
پیر پیغمبر سالک صادق سہدے اور شہید شیخ مشائخ قاضی ملا در درویش رسید
برکت تین کو اگلی پڑھدے رہن درود
یعنی جس قدر پیر پیغمبر اور سالک اور شہید گذرے اور شیخ مشائخ اور قاضی ملا اور نیک درویش
ہوئے ہیں اُن میں سے انہیں کو برکت ملے گی جو جناب محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے
ہیں یہ اشارہ اس آیت کی طرف ہے
إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا
تَسْلِيمًا قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ
یعنی اللہ اور تمام فرشتے اُس کے اس نبی پر درود بھیجتے ہیں اے وے لوگو جو ایمان دار ہو تم بھی اُس
پر درود اور سلام بھیجو۔ اے نبی ان کو کہہ دے کہ اگر تم خدا سے پیار کرتے ہو تو آؤ میری پیروی کرو
تا خدا بھی تم سے پیار کرے اور تمہارے گناہ بخش دیوے اب ناظرین غور سے دیکھیں
ل الكهف : ۱۱۰ ۲ الانعام : ۱۰۴ ۳ الاحزاب : ۵۷ ۴ آل عمران : ۳۲۔

۱۰۴ که با وا صاحب نے یہ تمام شہد انہیں آیتوں سے نقل کئے ہیں قبول نہ کرنا اور دانستہ ضد کرنا یہ اور
بات ہے ورنہ باوا صاحب کا منشاء آفتاب کی طرح چمک رہا ہے کہاں تک اس کو کوئی چھپاوے
اور کب تک اس کو کوئی پوشیدہ کرے۔ اور پھر ایک اور شہد میں باوا صاحب فرماتے ہیں
پوچھ نہ ساجے پوچھ نہ ڈھائے پوچھ نہ دیوے لئے
اپنی قدرت آپے جانے آپے کرن کرے
سبھنا ویکھے ندر کرے کے بھاوے تیں دے
یعنی نہ پوچھ کر وہ بناتا ہے اور نہ پوچھ کر وہ فنا کرتا ہے اپنی قدرت آپ ہی جانے اور آپ ہی
کاموں کا کرنے والا ہے سب کو دیکھتا ہے نظر کرتا ہے جس کو چاہتا ہے دیتا ہے۔ اب پوشیدہ نہ
رہے کہ یہ شہد مفصلہ ذیل آیات سے لیا گیا ہے
گفَى بِاللَّهِ وَكِيلًا لَمْ يَتَّخِذُ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُ شَرِيكَ فِي الْمُلْكِ وَلَمْ يَكُن لَّهُ
وَلِي مِنَ الذُّلِّ وَكَيْرُهُ تَكْبِيرًا اللهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَنْ يَشَاءُ قَائِمٌ
عَلَى كُلِّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ "
یعنی خدا اپنے کاموں کا آپ ہی وکیل ہے کسی دوسرے کو پوچھ پوچھ کر احکام جاری نہیں کرتا اُسکا
کوئی بیٹا نہیں اور اُسکے ملک میں اُسکا کوئی شریک نہیں اور ایسا کوئی اُسکا دوست نہیں جو درماندہ
ہو کر اُس نے اُسکی طرف التجا کی اُسکو نہایت بلند سمجھ اور اُسکی نہایت بڑائی کر اللہ بار یک نظر سے
اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہے جسکو چاہتا ہے دیتا ہے ہر یک جان پر وہ کھڑا ہے اُسکے عمل مشاہدہ کر رہا
ہے پھر ایک اور شعر باوا صاحب کا ہے
من من بھولے باورے گر کی چرنی لاگ
ہر جپ نام دھیائے توں جیم ڈرپے دُکھ بھاگ
یعنی اے نادان دل مرشد کے قدم پر لگ جا اللہ کے نام کا وظیفہ کر ملک الموت ڈر جائے گا اور
ل النساء : ۱۳۳ ۲ بنی اسرائیل : ۱۱۲ ۳ الشوری : ۲۰ ۴ الرعد : ۳۴

دُکھ بھاگ جائے گا یہ تمام شہد اس آیت قرآنی کا ترجمہ ہے أَلا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّهِ لَا خَوْفٌ ﴿١٠٥)
عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ، فَفِرُّوا إِلَى اللهِ ، یعنی جو لوگ خدا کے ہو رہتے ہیں اُن کو کسی کا
خوف باقی نہیں رہتا اور وہ غم نہیں کرتے سو تم خدا تعالیٰ کی طرف بھا گو۔
اسی طرح ایک اور شعر با واصاحب کا ہے اور وہ یہ ہے
شید مرے سو مر رہے پھر مرے نہ دوجی وار
شید ہی تیں پائیے ہر نامے لگے پیار
یعنی جو شخص خدا تعالیٰ کے کلام کی پیروی میں مرر ہے ایسے لوگ پھر نہیں مریں گے خدا کے کلام سے
خدا ملتا ہے اور اُس سے محبت پیدا ہوتی ہے۔ یہ شعر باوا صاحب کا ان آیات سے لیا گیا ہے ان
الْمُتَّقِينَ فِي مَقَامٍ أَمِينٍ لَا يَذُوقُوْنَ فِيهَا الْمَوْتَ إِلَّا الْمَوْتَةَ الْأُولَى وَوَقَاهُمْ
عَذَابَ الْجَحِيمِ
یعنی منتقی امن کے مقام میں آ گئے وہ بجز پہلی موت کے جو ان پر وارد ہو گئی پھر موت کا مزہ نہیں
چکھیں گے اور خدا اُن کو جہنم کے عذاب سے بچائے گا اس میں بھید یہ ہے کہ مومن متقی کا مرنا
چارپایوں اور مویشی کی طرح نہیں ہوتا بلکہ مومن خدا کیلئے ہی جیتے ہیں اور خدا کیلئے مرتے ہیں
اسلئے جو چیزیں وہ خدا کیلئے کھوتے ہیں اُن کو وہ واپس دی جاتی ہیں جیسا کہ امام المومنین سید الانبیاء
صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں اللہ جل شانہ نے فرما یا قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ
وَمَمَاتِي لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ہے یعنی کہہ میری نماز اور میری قربانی اور میرا مرنا اور میرا جینا سب
اللہ تعالیٰ کیلئے ہے اور اسی بارے میں اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا ہے
فَمَنْ تَبِعَ هُدَايَ فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ
غمگ
یعنی جو لوگ میرے کلام کی پیروی کریں نہ اُن پر کوئی خوف ۔ خوف ہے اور نہ وہ ملین ہوتے ہیں سو یہ ہے
موتیں اور ذلتیں جو دنیا پرستوں پر آتی ہیں ان موتوں کے خوف سے وہ لوگ رہائی پا جاتے ہیں
جو کہ خود رضائے الہی میں فانی ہو کر روحانی طور پر موت قبول کر لیتے ہیں پھر ایک شعر میں باوا
صاحب فرماتے ہیں اور وہ یہ ہے
ا یونس : ۶۳ ۲ الذاریات: ۵۱ ۳ الدخان : ۵۲ ۴ الدخان: ۵۷ ۵ الانعام: ١٦٣ ٢ البقرة : ٣٩۔

﴾١٠٦
روحانی خزائن جلد ۱۰
ست بچن
دیادان دیاں توں کر کر دیکھن ہار دیا کریں پر بھ میل لہر کھن میں ڈھاہ اُسار
یعنی تو مہربان دینے والا ہے اور کر کر کے دیکھتا ہے اگر تو مہربانی کرے تو اپنے ساتھ میں لے
ایک لمحہ میں بہا دے اور اسارے یہ شعر با وا صاحب کا اس آیت قرآنی کے مطابق ہے۔
اللهُ يَجْتَبِي إِلَيْهِ مَنْ يَشَاءُ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ يُنِيبُ كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ ، یعنی
خدا جس کو چاہتا ہے اُس کو اپنی طرف کھینچ لیتا ہے اور جو اُس کی طرف جھکتا ہے اُس کو وہ راہ دکھاتا ہے
ہر ایک دن وہ ہر یک کام میں ہے کسی کو بلاوے اور کسی کو رد کرے اور کسی کو آباد کرے اور کسی کو ویران
کرے اور کسی کو عزت دے اور کسی کو ذلت دے اور پھر باوانا تک صاحب کا ایک یہ شعر بھی ہے۔
نیا گے من کی متری و سارے دوجی بھاؤ جی او
ایٹو پاوے ہر در ساوڑا نہ لگے تئی واو جیو
یعنی دل کی خواہش کو ترک کر دیوے دوسرا خیال چھوڑ دیوے اس طرح خدا کا دیدار پاوے تو
اُس کو ہوا گرم نہ لگے۔ یہ شعر اس آیت سے اقتباس کیا گیا ہے۔ فَمَنْ كَانَ يَرْجُوا لِقَاءَ رَبِّهِ
فَلْيَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحً صَالِحًا وَلَا يُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهِ أَحَدًا " یعنی جو جو شخص شخص خدا خد تعالیٰ کا دیدار
چاہتا ہے چاہئے کہ وہ ایسے کام کرے جن میں فساد نہ ہو یعنی ایک ذرہ متابعت نفس اور ہوا کی نہ
ہو اور چاہئے کہ خدا کے ساتھ کسی چیز کو بھی شریک نہ کرے نہ نفس کو نہ ہوا کو اور نہ دوسرے باطل
معبودوں کو اور پھر دوسری جگہ فرماتا ہے وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ
الْهَوَى فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَى ، یعنی جو شخص خدا سے ڈرے اور اپنے نفس کو اُس کی نفسانی
خواہشوں سے روک لیوے سو اُس کا مقام جنت ہوگا جو آرام اور دیدار الہی کا گھر ہے۔ اور پھر
با و اصاحب ایک شعر میں فرماتے ہیں
سب دنیاون جاونی مقام ایک رحیم
یعنی تمام دنیا فنا ہونے والی ہے ایک خدا باقی رہے گا۔ اب ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ یہ بالکل اس
آیت کے مطابق ہے کہ
كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ
الشورى: ۱۴ ۲ الرحمن : ٣٠ ٣ الكهف : ااا النازعات: ۴۱، ۴۲ ۵ الرحمن : ۲۸،۲۷

یعنی ہر یک چیز فنا ہونے والی ہے اور ایک ذات تیرے رب کی رہ جائے گی۔ اور پھر با واصاحب ۱۰۷
ایک شعر میں فرماتے ہیں۔
گر مکھ تول تلائیسی سیچ تراجی تول آسانسا موہنی گورٹھا کے سچ بول
یعنی خدا سچے ترازو سے تو لے گا پورا پورا تول۔ اور اُمید اور طول امل تجھ کو برباد کر رہے ہیں ایک
خدا کو مضبوط پکڑلے اور سچ بول ۔ اب دیکھو با واصاحب نے وہ عقیدہ اس جگہ ظاہر کیا ہے جو
قرآن نے مسلمانوں کو عقیدہ سکھلایا ہے جیسا کہ قرآن شریف میں وارد ہے
الْوَزْنُ يَوْمَئِذٍ الْحَقِّ وَلَا يُظْلَمُونَ فَتِيلًا يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ
وَقُولُوا قَوْلًا سَدِيدًا ، وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا
یعنی اُس دن اعمال تو لے جائیں گے اور ایک تاگے کے برابر کسی پر زیادتی نہیں ہوگی ۔اے وے لوگو
جو ایمان لائے ہو خدا سے ڈرو اور وہ باتیں کیا کرو جو سچی اور راست اور حق اور حکمت پر مبنی ہوں اور خدا
کو یاد کر اور اس کی طرف جھکا رہ۔ اور پھر باوانا تک صاحب ایک شعر میں فرماتے ہیں۔
ورنا و زن نہ بھاونی جے کسے وڈا کرے
وڈے ہتھ وڈیائیاں کے بھاوے میں دے
یعنی طرح طرح کی اُس کی تقدیر ہے جس کو چاہے بڑا کرے اُسی بڑے کے ہاتھ بڑائیاں ہیں
جس کو چاہے دیدے اب دیکھو ایسے طور سے تقدیر کو ماننا خاص اسلام کا اعتقاد ہے اور یہی تعلیم
تمام قرآن میں بھری پڑی ہے اور ہر ایک عزت اور ذلت خدا تعالیٰ کی طرف سے مقدر ہے جس کو
چاہتا ہے عزیز بنا دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ذلیل کر دیتا ہے مگر وید کے ماننے والوں کا یہ ہرگز
اعتقاد نہیں وہ تو انسان کے ذرہ ذرہ رنج اور راحت کو کسی پہلے نا معلوم جنم کا نتیجہ سمجھتے ہیں۔ اللہ
تعالی قرآن شریف میں فرماتا ہے خَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهُ تَقْدِيرًا یعنی آپ خدا نے
ہر یک چیز کو پیدا کیا اور اُس کا اندازہ بھی آپ اپنے اختیار سے مقرر کر دیا اور نیز فرماتا ہے
مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنْفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ
تبْرَأَهَا یعنی کوئی حادثہ نہ زمین پر نازل ہوتا ہے اور نہ تمہاری جانوں پر مگر وہ سب لکھا ہوا ہے
رہے
ل الاعراف : 9 ۲ النساء : ۵۰ ۳ الاحزاب : ا المزمل: ۹ ۵ الفرقان : ٣ الحديد : ۲۳

·

آج 10 میں سے 10 باقی