سَت بچن

حصہ 9

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۸۴ تناسخ کی جو قرآن میں بیان ہے یہ ہے جو انسانی نطفہ ہزار ہا تغیرات کے بعد پھر نطفہ کی شکل بنتا
ہے مثلاً اول گندم کا دانہ ہوتا ہے اور ہزاروں برس اس کی یہ صورت ہوتی ہے کہ زمیندار اُس کو
زمین میں ہوتا ہے اور وہ سبزہ کی شکل پر ہو کر زمین سے نکلتا ہے آخر دانہ بن جاتا ہے پھر کسی وقت
زمیندار اُس کو بوتا ہے اور پھر سبزہ بنتا ہے اسی طرح صد ہا سال ایسا ہی ہوتا رہتا ہے اور ہزارہا
قالب میں وہ دانہ آتا ہے یہاں تک کہ اُس کے انسان بننے کا وقت آ جاتا ہے تب اُس دانہ کو کوئی
انسان کھا لیتا ہے اور اُس سے انسانی نطفہ بن جاتا ہے جیسا کہ مثنوی رومی میں ہے۔
هفصد و هفتاد قالب دیده ام بارہا چون سبزه با روئیده ام
۔
سو با واصاحب کے کسی شعر میں اگر کوئی اشارہ تناسخ یعنی اواگون کی طرف پایا جاتا ہے سو وہ اشارہ
در حقیقت ان تین تناسخوں میں سے کسی تناسخ کی طرف ہے جو قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے ج
نہ اس وید والے تناسخ کی طرف جس کیلئے ضرور ہے کہ انسان خدا تعالیٰ کے خالق ہونے سے انکار
کرے اور نجات کو ابدی نہ سمجھے اور خدا تعالیٰ کی نسبت یہ عقیدہ رکھے کہ وہ گناہ نہیں بخشا اور کسی کی
تو بہ قبول نہیں کرتا اور کسی پر رحم نہیں کرتا اور ظاہر ہے کہ باوا صاحب ایسے گندے عقیدوں سے سخت
بیزار تھے وہ خدا تعالیٰ کو روحوں اور جسموں کا پیدا کنندہ جانتے تھے اور نجات ابدی پر اعتقاد رکھتے
تھے اور اللہ جل شانہ کو گناہ بخشنے والا یقین رکھتے تھے اور اُن کا یہ صاف اور کھلا کھلا عقیدہ تھا کہ
انسان ، بیل، گدھا ایسا ہی ہر ایک جاندار خدا تعالیٰ نے آپ اپنی مرضی سے اور اپنے ارادہ سے پیدا
کیا ہے اور کوئی روح قدیم نہیں بلکہ تمام روحیں اُسی کی پیدائش ہیں۔ پھر اس عقیدہ والا آدمی
ہندوؤں کے اواگون کو ماننے والا کیونکر ہو سکتا ہے دیکھو باوا صاحب فرماتے ہیں ۔
سو کیوں منو و ساریئے جاکے جیا پر ان تیس دن سب آپوتر ہے جیتا پیکن کھان
یعنی اسکو کیوں دل سے فراموش کرتا ہے جسکی پیدائش روح اور جسم ہے اس کے بغیر تمام کھا نا پہنانا پاک ہے
اب دیکھو با وا صاحب اس شعر میں صاف اقرار کرتے ہیں کہ جیو اور جسم دونوں خدا تعالیٰ کی
پیدائش اور اُسکی ملکیت ہیں مگر تناسخ والے تو ایسا نہیں کہتے اس سے تو انکا تناسخ ٹوٹتا ہے۔
نوٹ ۔ ایک اور طرح آنا جانا روحوں کا قرآن شریف سے ثابت ہوتا ہے اور وہ یہ کہ بدکاروں کی روحوں کیلئے آسمان کے دروازے
نہیں گھلتے اور پھر وہ زمین کی طرف رو کئے جاتے ہیں قال الله تعالى وَلَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ منه
ل (الاعراف:۴۱)

پھر ایک اور شعر میں فرماتے ہیں جس کے جیا پر ان ہیں من و سے سکھ ہو۔ یعنی جس کی پیدائش روح ۸۵
اور جسم ہیں وہ دل میں آباد ہو تو راحت اور آرام ہو۔ غرض با وا صاحب وید والے تناسخ کے قائل
نہ تھے صرف اُس تناسخ کے قائل تھے جس کا قرآن شریف میں ذکر ہے۔ وید والے تناسخ کا
قائل بجز د ہر یہ اور نیم دہریہ کے اور کوئی نہیں ہو سکتا۔
پھر ایڈیٹر صاحب پر چہ خالصہ بہادر جنم ساکھی کے چند شعر لکھ کر اُن سے یہ نتیجہ نکالنا
چاہتے ہیں کہ باوا نانک صاحب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ماننے والے نہیں تھے بلکہ
مکذب تھے اور وہ شعر یہ ہیں ۔
لکھ محمد ایک خدا الکھ سچا بے پروا کئی محمد کھڑے دربار شمار نہ پاویں بے شمار
رسول رسال دنیا میں آیا جب چاہا تب پھیر منگایا یوں سہی کیا ہے نانک بندے پاک خدا اور سب گندے
اب میں سوچ میں ہوں کہ اڈیٹر صاحب نے ان اشعار کو کیوں پیش کر دیا اگر اُن کی اس مصرعہ پر
نظر ہے کہ پاک خدا اور سب گندے تو اس سے لازم آتا ہے کہ نانک صاحب بھی گندے
ہی تھے کیونکہ اگر بجز خدا تعالیٰ کے تمام بندے گندے ہی ہیں تو اس قاعدہ کلیہ سے نانک صاحب
بھی باہر نہیں رہ سکتے کیونکہ وہ بھی بندہ ہی ہیں نانک صاحب خدا تو نہیں ہیں تا پاک ہوں افسوس
کہ اڈیٹر صاحب نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بغض کی وجہ سے باوانا تک صاحب کی
عزت اور راستبازی کا بھی کچھ خیال نہیں کیا اللہ الہ !!! بغض اور تعصب بھی کیسی بری بلا ہے جس
سے انسان دیکھتا ہوا نہیں دیکھتا اور سنتا ہوا نہیں سنتا اور سمجھتا ہوا نہیں سمجھتا۔ اڈیٹر صاحب آپ
خوب یا درکھیں اس کے یہ معنی نہیں ہیں جو آپ سمجھے ہیں بلکہ یہ معنی ہیں کہ حقیقی چشمہ پاکی اور
پاکیزگی کا خدا تعالیٰ کی ذات ہی ہے اور راست بازوں کو پاکی اور پاکیزگی خدا سے ہی ملتی
ہے ورنہ انسان کی حقیقت پر اگر نظر کریں تو وہ ایک ناکارہ بوند سے پیدا ہوتا ہے اس لئے وہ
بیچ محض ہے مگر اللہ تعالیٰ کی عنایتیں اُس کے مقبول بندوں کو پاک کرتی ہیں خدا تعالیٰ کا
تمام وجود انسان کے فائدہ کیلئے ہے لہذا خدا تعالیٰ کی پاکی بھی انسان کے
نوٹ ۔ نانک صاحب کا اللہ کے مقابل پر محمد کا نام لکھنا اور اللہ اور محمد کا مقابلہ کر کے اللہ کا بڑا قرار دینا بھی ایک دلیل
بزرگ اس بات پر ہے کہ نانک صاحب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ کے پیارے اور مقرب اور رسول سمجھتے تھے۔ منہ

پاک بنانے کیلئے ہے جس طرح دریا میں بار بار غسل کرنے سے کسی کے بدن پر میل باقی نہیں رہ
سکتی اسی طرح جو لوگ خدا تعالیٰ کے ہی ہو جاتے ہیں اور اُس کے سچے فرمانبردار بن کر دریائے
رحمت الہی میں داخل ہو جاتے ہیں بلا شبہ وہ بھی پاک ہو جاتے ہیں مگر ایک اور قوم بھی ہے جو
مچھلیوں کی طرح اُس دریا میں ہی پیدا ہوتی ہیں اور اُس دریا میں ہی ہمیشہ رہتی ہیں اور ایک دم
بھی اس دریا کے بغیر جی نہیں سکتی ۔ وہ وہی لوگ ہیں جو پیدائشی پاک ہیں اور اُن کی فطرت میں
عصمت ہے انہیں کا نام نبی اور رسول اور پیغمبر ہے خدا تعالیٰ دھوکا کھانے والا نہیں وہ اُنہیں کو اپنا
خاص مقرب بناتا ہے جو مچھلیوں کی طرح اُس کی محبت کے دریا میں ہمیشہ فطرتاً تیرنے والے ہیں
اور اُسی کے ہو رہتے ہیں اور اُسی کی اطاعت میں فنا ہو جاتے ہیں پس یہ قول کسی سچے راستباز کا
نہیں ہوسکتا کہ خدا تعالیٰ کے سوا در حقیقت سب گندے ہی ہیں اور کوئی نہ کبھی پاک ہوا نہ ہوگا گویا
خدا تعالیٰ نے اپنے بندوں کو عبث پیدا کیا ہے بلکہ سچی معرفت اور گیان کا یہ قول ہے کہ نوع انسان
میں ابتدا سے یہ سنت اللہ ہے کہ وہ اپنی محبت رکھنے والوں کو پاک کرتا رہا ہے ہاں حقیقی پا کی اور
پاکیزگی کا چشمہ خدا تعالیٰ ہی ہے جو لوگ ذکر اور عبادت اور محبت سے اُس کی یاد میں مصروف
رہتے ہیں خدا تعالیٰ اپنی صفت اُن پر بھی ڈال دیتا ہے تب وہ بھی اُس پاکی سے ظلی طور پر حصہ پا
لیتے ہیں جو خدا تعالیٰ کی ذات میں حقیقی طور پر موجود ہے مگر بعض کیلئے رحمت الہی ابتدا سے ہی
سبقت کرتی ہے اور وہ مادر زاد مورد عنایت ہوتے ہیں خدا تعالیٰ اُن کو ابتداء سے ہی نالائق
جذبات سے محفوظ رکھتا ہے اور نہ صرف اسی قدر بلکہ ان کی فطرت میں خدا شناسی اور خدا ترسی
اور صبر اور استقامت کا مادہ سب سے زیادہ ہوتا ہے اور بالطبع وہ گناہ سے ایسا ہی نفرت
کرتے ہیں جیسا کہ دوسرے لوگ گناہ سے محبت کرتے ہیں اور جو شخص یہ کہتا ہے کہ ہمیشہ
سے سب لوگ گندے ہی چلے آتے ہیں اور اس فطرت کے لوگ دنیا میں پیدا ہی نہیں
ہوتے کہ جو خدا تعالیٰ سے پاکی حاصل کریں وہ خود گندا اور نابینا ہے مگر باوا نا تک صاحب کی
نسبت ہم ایسا عقیدہ ہرگز نہیں رکھتے بلکہ ہم نہایت پختہ یقین سے کہتے ہیں کہ نالائق اور نادان
لوگوں نے جن کو سچے گیان اور پاک معرفت کی کچھ خبر نہیں باوا صاحب پر یہ تہمتیں لگا دی

ہیں اور ہرگز اُن کا یہ مذہب نہیں چنانچہ ہمارے اس دعوے پر ان کے دوسرے شعر گواہ ہیں اور ۸۷
یہ شعر بھی تو گرنتھ صاحب میں اب تک موجود ہے سکھ داتا گر سینوئیں سب کو گن گڑھے دھو یعنی
آرام کے دینے والے خدا کو پوجنا چاہئے جو تمام بداعمالیوں کو نکال کر دھو ڈالتا ہے۔ پھر یہ شعر بھی
گرنتھ صاحب میں ہے۔
جن کیتا تے نجانے من مگھ پس نا پاک گن گو بندنت گاو ئیں اوگن کٹن ہار
یعنی اگر اپنے پیدا کرنے والے کو نہ جانیں تو منہ دل دونوں پلید ہیں اور اگر خدا تعالیٰ کی صفت ثنا
کریں تو وہ تمام ناپاکیاں ہماریاں دور کر دیگا۔ دیکھو ان شعروں میں صاف اقرار ہے کہ خدا
تعالیٰ کے قرب سے انسان پاک ہو جاتا ہے پھر یہ مقولہ کیونکر درست ہو سکتا ہے کہ بجز خدا تعالیٰ
کے سب نا پاک اور گندے ہیں ہر یک بات کے لفظ پکڑ لینے اور حقیقت سے غافل رہنا یہ بڑی
غلطی ہے مثلاً یہ شعر گرنتھ صاحب میں موجود ہے۔
کہونا تک ہم پہنچ کر ما سرن پرے کی راکھہو سرما
یعنی اے نانک اس بات کا اقرار کر دے کہ میں بد عمل آدمی ہوں قدموں پر گرے ہوئے کا لحاظ
رکھ لو۔ یعنی اگر چہ میں نہایت ہی بد عمل ہوں مگر اے خالق تیرے قدموں پر آ گرا ہوں سو اس
لحاظ سے کہ میں قدموں پر آگرا ہوں مجھے بخش دے۔ اب نہایت بے ادبی ہو گی اگر کوئی صرف
لفظوں کا لحاظ کر کے یہ کہے کہ نعوذ باللہ باوانا تک صاحب کا چال چلن اچھا نہیں تھا کیونکہ وہ آپ
اقرار کرتے ہیں کہ میں بیچ کرم آدمی ہوں تو یہ سخت جہالت اور تعصب ہے کیونکہ یہ مقولہ اُن کا مقام
انکسار میں اللہ جل شانہ کے سامنے ہے ایسا ہی یہ مقولہ اُن کا کہ بجز خدا کے تمام مخلوق گندی ہے
مقام انکسار میں ہوگا اور اُس کے یہ معنی ہوں گے کہ حقیقی پا کی صرف خدا کیلئے مسلم ہے اور باقی سب
لوگ اُس کے پاک کرنے سے پاک ہوتے ہیں اور ان معنوں سے یہ مضمون قرآن کریم کی تعلیم سے
موافق پڑے گا کیونکہ اللہ جل شانہ بہشتیوں کی زبان سے فرماتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَانَا
لِهَذَا وَمَا كُنَّا لِنَهْتَدِيَ لَوْلَا أَنْ هَدَانَا اللهُ لے یعنی سب تعریف اس خدا کو جس نے
ل الاعراف: ۴۴

۸۸ ہمیں بہشت میں داخل ہونے کیلئے آپ ہی سب توفیق بخشی آپ ہی ایمان بخشا آپ ہی نیک
عمل کرائے آپ ہی ہمارے دلوں کو پاک کیا اگر وہ خود مدد نہ کرتا تو ہم آپ تو کچھ بھی چیز نہ تھے
اور پھر فرماتا ہے إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ ، یعنی یہ دعا کرو کہ ہم تیری پرستش کرتے
ہیں اور تجھ سے اُن تمام باتوں میں مدد چاہتے ہیں سو یہ تمام اشارے نیستی اور تذلیل کی طرف ہیں
تا انسان اپنے تئیں کچھ چیز نہ سمجھے۔
اس وقت با وانا تک صاحب کے ایک دو شعر اور مجھے یاد آ گئے جن میں اُنہوں نے
کسر نفسی کے ساتھ جناب الہی میں مناجات کی ہے جیسا کہ وہ گرنتھ صاحب میں فرماتے ہیں
اسی بول وگاڑ وگاڑیں بول توں ندریں اندر تو لیں تول
یعنی ہم بکو اسی لوگ ہیں بات بگاڑ لیتے ہیں تو اپنی نظر کے اندر وزن کر لیتا ہے پھر ایک جگہ
با وا صاحب فرماتے ہیں
توں بھر پور جانیا میں دور جو کچھ کرے سو تیرے حضور
یعنی تون ہر جگہ ہے مگر میں نے دور خیال کیا جو کچھ کریں سو تیرے حضور میں کرتے ہیں پھر ایک
جگہ کہتے ہیں
توں دیکھیں ہو مگر پاؤ تیرے کم نہ تیرے نائے
یعنی تو دیکھ رہا ہے اور ہم اپنے بُرے کاموں سے منکر ہوتے ہیں نہ تیرے حکم پر چلتے ہیں اور نہ
تیرا نام لیتے ہیں ۔ اب کیا یہ خیال کیا جائے کہ نانک صاحب در حقیقت ایسے کلمے منہ پر لایا
کرتے تھے جن سے بات بگڑ جاتی تھی اور نیز خدا تعالیٰ کو دور خیال کرتے تھے اور اپنے
برے کاموں کو چھپایا کرتے تھے اور خدا تعالیٰ کے حکم پر نہیں چلتے تھے اور نہ اُس کا نام لیتے
تھے ایسا ہی باوانا تک صاحب گرنتھ کے صفحہ ۲۱۹ میں فرماتے ہیں
واہ واہ ساچے میں تیری ٹیک ہو پاپی توں نرمل ایک
یعنی اے سچے مجھے تیرا آسرا ہے میں سخت بدکار ہوں اور تو بے عیب ہے۔ اور پھر فرماتے ہیں
شب روز گشتم در هوا کردیم بدی خیال گا ہے نہ نیکی کار کردم مم اینچنیں احوال
بد بخت ہمچو بخیل غافل بے نظر بے باک نانک بگوید جن ترا تیرے چاکراں پا خاک
ل الفاتحة : ٥

یعنی میں ہمیشہ حرص و ہوا کے پیچھے ہی پڑا رہا کبھی نیکی کا کام نہ کیا ایسا ہی میرا ہمیشہ حال رہا ۸۹
بدبخت ہوں بخیل ہوں غافل ہوں میں صاحب نظر نہیں ہوں اور بے خوف ہوں اور تیرے
چاکروں کا خاک پا ہوں اور پھر ایک اور جگہ فرماتے ہیں
ہم اوگن آرے توں سن پیارے مدھ بھاوے سچ سو
یعنی ہم گنہگار ہیں اے پیارے وہی سچ ہے جو تجھے اچھا معلوم ہو۔ اب کیا آپ لوگ ان ابیات
کو حقیقت پر حمل کر کے باوانا تک صاحب کو ایسا ہی خیال کرو گے جیسا کہ وہ ان شعروں میں اپنی
نسبت خیال کرتے ہیں بلکہ یہی معنے کرو گے کہ اُنہوں نے خدا تعالیٰ کی عظمتوں پر نظر کر کے اپنے
تیں بیچ سمجھا پس ایسا ہی نوع انسان کیلئے اُن کا کلام ہے کہ بغیر اللہ تعالیٰ کے فضل کے کوئی پاک
نہیں کہلا سکتا۔
پھر عقل مند سوچ سکتا ہے کہ یہ شعر کہ " لکھ محمد ایک خدا ۔ الکھ سچا ہے بے پروا
اس کے یہی معنے ہیں کہ محمدؐ اور خدا کی عظمت میں غور کر ۔ کیونکہ لکھنا غور کرنے اور فکر کرنے
کو کہتے ہیں جیسا کہ الکھ کے معنے ہیں فکر اور عقل سے باہر ۔ پھر یہ قول نا نک صاحب کا کئی
محمد کھڑے دربار ۔ شمار نہ پاویں بے شمار اس کے یہی معنے ہیں کہ خدا کے مقرب اور
پیارے بے شمار ہیں جن کو اُس کے دربار خاص میں جگہ ہے ۔ اب آنکھیں کھول کر دیکھو
کہ کیا اس شعر سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف نکلتی ہے یا مذمت نکلتی ہے بلکہ
نانک صاحب نے خدا تعالیٰ کے ہر یک پیارے کا نام محمد رکھ دیا کیونکہ محمد کے معنے عربی
میں یہ ہیں کہ نہایت تعریف کیا گیا یعنی جو شخص خدا تعالیٰ کا نہایت ہی پیارا ہو اُس کو محمد کہتے
ہیں ۔ پس نانک صاحب فرماتے ہیں کہ محمد یعنی خدا تعالیٰ کا پیارا ایک نہیں ہے بلکہ
بے شمار پیارے ہیں جن کو اُس کے دربار میں رسائی ہے سو ان شعروں میں تو نا نک
صاحب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کا صاف اقرار کر دیا ہے۔ اور اگر فرض
کے طور پر کوئی ایسا شعر ہو جو مذمت پر دلالت کرتا ہو تو وہ گندہ شعر نا تک صاحب کا کبھی
نہیں ہوگا کیونکہ وہ جابجا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف کرتے ہیں جیسا کہ

وہ ایک شعر میں گرنتھ میں فرماتے ہیں ” برکت تین کو اگلی پڑھدے رہن درود، یعنی جو
لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں انہیں کو آنے وا۔ نے والے زمانہ میں برکت ملے گی ۔ اور پھر
ایک شعر گرنتھ میں فرماتے ہیں کرنی کعبہ سیچ پیر کلمہ کرم نواج“ یعنی نیک کام کعبہ کے حکم میں ہیں
جن کی طرف مونہہ کرنا چاہئے اور سچ بولنا مرشد کے حکم میں ہے جس سے رہ ملتی ہے اور کلمہ یعنی لا
اله الا الله محمد رسول اللہ وہ چیز ہے جس سے قسمت کھلتی ہے اور عمل نیک ہو جاتے ہیں اب
فرمائیے کہ کیا ایسا شخص جو اس قدر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت رکھتا ہے کیا اُس کی نسبت گمان
کر سکتے ہیں کہ کوئی خلاف تہذیب کا کلمہ اُس کے مونہہ سے نکلا ہوگا۔ یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ گرنتھ
صاحب کے اکثر ایسے اشعار جو تناقض کے مرض میں مبتلا ہیں تو اس کا یہ سبب نہیں کہ باوا صاحب
کے کلام میں تناقض تھا بلکہ اصل حقیقت یہ ہے کہ وہ تمام اشعار دوسو بلکہ تین سو برس بعد میں جمع
کئے گئے اور ہر ایک شعر کے پیچھے نانک کا اسم خواہ مخواہ لگا دیا گیا اگر چہ حال کے گرنتھ دان یہ بیان
کرتے ہیں کہ جس شہد پر آسا محلہ پہلا یا گوڑی محلہ پہلا لکھا ہوا ہو وہ تو درحقیقت نانک صاحب کا
ہی شعر ہے اور نہیں تو دوسرے جانشینوں کا شعر ہے لیکن جس حالت میں ہر یک شعر کے آخر
میں نانک کا لفظ پایا جاتا ہے تو یہ ایک نہایت قابل اعتراض کارروائی ہے کیونکہ سراسر خلاف
واقعہ اور جعل کے رنگ میں ہے اور اس صورت میں اُن شعروں سے بھی امان اُٹھ گیا جو
در اصل با وانا تک صاحب کے ہوں گے۔ اور اب کئی سو برس کے بعد کون فیصلہ کر سکتا ہے کہ
اُن میں سے نانک صاحب کے کون سے شعر اور دوسروں کے کون سے شعر ہیں جن لوگوں نے
بے محل اپنے شعروں کے اخیر پر نانک کا لفظ ملا دیا ان لوگوں نے اور کیا کچھ دخل نہیں دیا
ہوگا ۔ پھر جبکہ یہ کارروائی دو سو برس بعد بلکہ مدت کے بعد کی کارروائی ہے تو ایسے مجموعہ پر
کیونکر بغیر دوسرے شواہد کے بھروسہ ہو سکتا ہے اگر چہ یہ بھی ممکن ہے کہ باوا صاحب کے اُس
ابتدائی زمانہ کے بھی بعض شعر ہوں جبکہ اُنہوں نے ابھی اسلامی ہدایت سے شرف حاصل نہیں کیا
تھا اور خیالات میں الہی روشنی حاصل نہیں ہوئی تھی اور ان خطاؤں اور غلطیوں میں پڑے ہوئے
تھے جن کا اُن کو خود اقرار ہے لیکن چونکہ ان شعروں کے جمع کرنے میں پوری

احتیاط سے کام نہیں لیا گیا اس لئے باوجود اس خیال کے یہ دوسرا شبہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ 91
باوا صاحب کے اشعار میں اجنبی اشعار بہت ملائے گئے ہیں اور ان کے نام سے اپنا سکہ چلایا
گیا ہے پھر جس گرنتھ میں ایسا گڑ بڑ پڑا ہوا ہے وہ بحر کسی خاص معیار کے ہرگز قبول کرنے کے
لائق نہیں اور عند العقل چولہ صاحب اور باوا صاحب کے چلوں سے بڑھ کر اور کوئی معیار نہیں اور
نیز با وا صاحب کے وہ اشعار بھی معیار میں داخل ہیں جن میں اُنہوں نے صاف اقرار کیا ہے کہ
بغیر اسلام کے کسی کی نجات نہیں اور یہ عقیدہ باوا صاحب کی آخری عمر کا معلوم ہوتا ہے اور یہ کچھ
عجیب نہیں کہ ابتدائی عمر کے خیالات آخری عمر کے خیالات سے کچھ تناقض رکھتے ہوں بلکہ حقیقتاً
ایسا ہی معلوم ہوتا ہے کہ با واصاحب رفتہ رفتہ حق کی طرف جھکتے چلے آئے ہیں یہاں تک کہ آخری
عمر میں چولہ بنا کر اسلامی شعار ظاہر کرنے کے لئے پہن لیا اور آخری عمر میں ہی حج کیا اور آخری عمر
میں ہی چلہ کشی کی سو آخری عمر کے قول اور فعل قابل اعتبار ہیں اور اس کے مخالف سب رڈی۔
بالآخر یہ بھی یادر ہے کہ باوانا تک صاحب کے اشعار پر غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے
که با وا صاحب اپنی گذشتہ زندگی کو نہایت غفلت اور خطا و سہو کی طرف منسوب کرتے ہیں اور
اپنی ذات کی نسبت بار بار یہ لفظ استعمال کرتے ہیں کہ پاپی اور پیچ اور غفلت سے بھرا ہوا اور
بخیل اور غافل وغیرہ وغیرہ سو اس صورت میں کچھ تعجب کی بات نہیں کہ جیسا کہ اڈیٹر صاحب
خالصہ بہادر فرماتے ہیں کہ باوانا تک صاحب حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اپنے
اشعار میں ہتک آمیز الفاظ بھی استعمال میں لاتے رہے ہیں یہ بھی کسی ایسے زمانہ کے واقعات
ہوں جبکہ باوا صاحب اُس حجاب اور غفلت میں پڑے ہوئے تھے جس کا اُن کو خود اقرار ہے
کیونکہ باوا صاحب اپنے بے شمار گناہوں کا خود اقرار کرتے ہیں اور اپنی گذشتہ غلطیوں کے آپ
اقراری ہیں جیسا کہ وہ گرنتھ کے صفحہ ۲۲۴ میں فرماتے ہیں۔
جینا سمند ر سا گر نیر بھر یاتے تے اوگن ہمارے دیا کرو کچھ مہر آیا ہو ڈبدے پتھر تارے
یعنی جس قدر سمندر پانی سے بھرا ہوا ہے اُسی قدر ہمارے گناہ اور عیب ہیں کچھ رحم اور مہر کرو اور ایسے پتھروں کو

۹۲ تار دو کہ قریب ہے جو ڈوب جائیں ۔ پھر صفحہ ۳۲۸ گرنتھ میں فرماتے ہیں
ہم پاپی نرگن کو گن کریے پر بھ ہوے دیال نانک جن تریے
یعنی ہم بڑے گنہ گار ہیں کوئی نیکی نہیں کیا نیکی کریں خدا فضل کرے تو تب ہم ترین یعنی نجات
پاویں اسی طرح چولہ صاحب میں یہ لکھا ہوا موجود ہے
لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ
اشهد ان لا اله الا الله و اشهدان محمدا عبده ورسوله
یعنی اے خدا تو پاک ہے تیرے سوا اور کوئی نہیں میں ظالموں میں سے تھا اور اب میں گواہی دیتا
ہوں کہ سچا خدا اللہ ہے اُس کے ساتھ اور کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اُس کا بندہ
اور اُس کا پیغمبر ہے۔ اب دیکھو کہ کس تضرع او رع اور عاجزی سے باوانا تک صاحب اپنے گناہوں کا
اقرار کر کے صاف کہتے ہیں کہ میں پہلے اس سے ظالم تھا اور اب میں مانتا ہوں کہ اللہ سچ اور
محمد اس کا رسول برحق ہے۔ سوان کے اس تمام بیان سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ وہ اپنے
اوائل زمانہ میں اس معرفت سے بے خبر تھے کہ دین الہی دین اسلام ہے اگر چہ وہ تعصب
سے ہمیشہ دور رہے اور خدا تعالیٰ نے اُن کا دل ہندوؤں کے تعصب سے خالی پیدا کیا تھا اور
حق کی طلب ہوش پکڑتے ہی اُن کو دامنگیر ہوگئی تھی مگر بشری غفلت کی وجہ سے اوائل ایام
میں اُس زندگی کے چشمہ سے بے خبر تھے جس کا نام اسلام ہے اس لئے کچھ تعجب کی بات نہیں
ا
کہ وہ پہلے دنوں میں اپنے شعروں میں ایسے خیالات ظاہر کرتے ہوں جو اسلام کے مخالف
ہوں اور تکذیب کے رنگ میں ہوں مگر جب اُن کو یہ سمجھ آ گئی کہ در حقیقت اسلام ہی سچا
ہے اور فی الواقعہ حضرت محمد مصطفی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سچے پیغمبر اور خدا کے پیارے
ہیں تب تو اُنہوں نے اپنی پہلی زندگی کا چولا اُتار دیا اور اسلامی چولا پہن لیا اور یہ چولہ جو
اب تک کا بلی مل کی اولاد میں چلا آتا ہے یہ در حقیقت طرز زندگی کے تبدیل کرنے کا
نشان ہے پہلا چولہ انکار کا اُتار کر اور آگ میں جلا کر یہ چولہ اقرار کا خدا تعالیٰ کے فضل نے اُن
کو پہنا دیا جواب تک چار سو برس سے موجود ہے اور باوا صاحب کی آخری عمر کی سوانح کا ایک
ل الانبياء : ٨٨

زندہ گواہ ہے اور اسی کو باوا صاحب اپنے مذہب اور ملت کی یادگار چھوڑ گئے اور اگر ان کے ۹۳
فوت ہونے کے بعد اُن کے گھر میں سے اُن کی طریق زندگی کا نشان برآمد ہوا تو یہی چولہ
برآمد ہوا کوئی گرنتھ کی جز برآمد نہیں ہوئی بلکہ دوسوتین سو برس بعد عوام الناس کی زبانی اکٹھا کیا
گیا پس جب کہ ایک برس کے فرق سے بھی ہزاروں تغیر اور تبدل پیدا ہو جاتے ہیں پھر دوسو
تین سو برس کے فرق کے بعد کیا کچھ تغیرات اور تحریفات نہیں ہوئے ہوں گے اور یادر ہے کہ
دوسو برس کے بعد میں جمع کیا جانا اُن گوروؤں کی شعروں کی نسبت ہے جو گورو ارجن داس
صاحب سے پہلے گزر چکے لیکن جو گورو ۔ گورو ارجن داس صاحب کے بعد آئے اُن کے
اشعار تو قریباً تین سو برس کے بعد میں لکھے گئے ہوں گے اور اب تک ٹھیک پتہ نہیں کہ وہ کس نے
لکھے اور ان کا جمع کرنا گورو ارجن داس کی طرف کیوں منسوب کیا گیا کیونکہ گورو ارجن داس
صاحب تو اُن سے پہلے فوت ہو چکے تھے پھر عجیب تریہ کہ ان شعروں کے آخر میں بھی نانک کا
لفظ لگایا گیا اور صد ہا شعر باوانا تک صاحب کے ایسے ترک کئے گئے اور گرنتھ میں نہیں لکھے
گئے جن میں باوا صاحب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف اور اسلام کی تعریف اور اپنے
مسلمان ہونے کا اقرار کرتے تھے چنانچہ چشتی سلسلہ کے لوگ جن کے ساتھ اُن کا تعلق تھا
اب تک ان شعروں کو یاد کرتے اور پڑھتے ہیں ۔ ان تمام امور پر نظر ڈال کر ایک حق کا
طالب جلد سمجھ سکتا ہے کہ باوا نا تک صاحب کے مذہب کی اصل حقیقت دریافت کرنے
کیلئے صرف موجودہ گرنتھ پر مدار رکھنا سخت غلطی ہے اس کو کون نہیں جانتا کہ موجودہ گرنتھ کی
صحت کے بارہ میں بہت سی پیچیدگیاں اور دقتیں واقع ہو گئی ہیں اور وہ تمام اشعار دو تین سو
برس تک ایک پوشیدگی کے گہرے پانی میں غوطہ لگانے کے بعد پھر ایسے زمانہ میں ظاہر
ہوئے جس میں سکھ صاحبان کے اصل مذہب کا رنگ بدل چکا تھا اور وہ اپنی اس حالت میں
اس قسم کے شعر ہرگز جمع نہیں کر سکتے تھے جن میں باوا صاحب کے مسلمان ہونے کی تصریحات
تھیں اور ایسے بے ثبوت اور بے سند طور پر وہ جمع کئے گئے کہ جن میں جعلسازوں کو بہت کچھ خلط
ملط کرنے کا موقعہ تھا گورو ارجن داس صاحب کی گو کیسے ہی نیک نیت ہو

۹۴ مگر جن لوگوں کے زبانی وہ شعر جمع کئے گئے تھے اُن کی درایت اور روایت ہرگز قابل اعتماد
نہیں۔ باوا صاحب کے ہاتھ سے جو چیز آج تک دست بدست چلی آتی ہے اور جو ان کے فوت
ہونے کے بعد اُن کے گھر میں پائی گئی وہ فقط چولہ صاحب ہے ہر یک منصف کو چاہئے
کہ اگر باوا صاحب کے مذہب کی اصل حقیقت دریافت کرنا ہے تو اس بارہ میں چولہ صاحب کی
شہادت قبول کرے کہ باوا صاحب کا چولہ باوا صاحب کا قائم مقام ہے ہاں دوسری موافق
شہادتیں جو گرنتھ وغیرہ سے ملتی ہیں وہ بھی کچھ تھوڑی نہیں ہیں مگر چولہ صاحب بہر حال سب سے
مقدم اور زندہ گواہ ہے۔
با وانا تک صاحب کے اسلام پر خلاصہ دلائل
ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں کہ باوا صاحب وید کی خراب تعلیموں کو دیکھ کر بالکل اُس سے دست بردار
ہو گئے تھے اور ہمیں غور کرنے کے بعد معلوم ہوا ہے کہ باوانا تک صاحب کی زندگی تین زمانوں
پر مشتمل تھی اور وہ فوت نہیں ہوئے جب تک تیسر از مانہ اپنی زندگی کا نہ پالیا۔
(۱) پہلا زمانہ وہ تھا کہ جب وہ رسم اور تقلید کے طور پر ہندو کہلاتے تھے پس اس زمانہ کے شہد یعنی
شعر ان کے اگر ہندو مذہب کے مناسب حال ہوں تو کچھ بعید نہ ہوگا۔
(۲) اور دوسر از مانه با وانا تک صاحب پر وہ آیا جبکہ وہ ہندو مذہب سے قطعا بیزار ہو گئے اور وید
کو نفرت کی نگاہ سے دیکھنے لگے سو وہ تمام شعر ان کے جو ویدوں کی مذمت میں ہیں در حقیقت اُسی
زمانہ کے معلوم ہوتے ہیں۔ لیکن اس دوسرے زمانہ میں باوا صاحب کو اسلام سے بھی کچھ ایسا
تعلق نہیں تھا کیونکہ ابھی اُن کا گیان اُس درجہ تک نہیں پہنچا تھا جس سے وہ الہی دین کی روشنی کو
پہچان سکتے بلکہ اس مرتبہ میں اُن کی معرفت کچھ دھندلی سی اور ابتدائی درجہ میں تھی۔ اس لئے
کچھ تعجب نہیں کہ اُنہوں نے اپنی زندگی کے اُس دوسرے مرحلہ میں ایسی باتیں بھی کہی ہوں یا
ایسے شعر بھی بنائے ہوں جو کامل سچائی کے مخالف ہوں (۳) تیسر از مانه با وا صاحب پر وہ آیا جبکہ
اُن کی معرفت کامل ہو گئی تھی اور وہ جان چکے تھے کہ پہلے خیالات میرے خطا سے خالی نہ تھے

اس لئے اکثر جناب الہی میں رورو کر گذشتہ زندگی کے بارہ میں بہت عذر معذرت کرتے تھے ۹۵
اور اسی آخری حصہ عمر میں اُنہوں نے دو حج کئے اور دو برس تک مکہ اور مدینہ میں رہے اور
صلحائے اسلام کے روضوں پر چلے گئے اور پرانی زندگی کا بالکل چولہ اُتار دیا اور نئی زندگی کا نشان دہ
چولہ پہن لیا جس کی ہر یک طرف میں لا اله الا الله محمد رسول اللہ لکھا ہوا اب تک موجود ہے
اور اُن کا خاتمہ بہت عمدہ ہوا اور مجمع کثیر کے ساتھ مسلمانوں نے اُن پر نماز جنازہ پڑھی۔
انا لله وانا اليه راجعون۔
سکھ صاحبان اس بات پر بھی غور کریں کہ باوانا تک صاحب کلام الہی کے قائل تھے اور جابجا
گرنتھ میں بار بار کہہ چکے ہیں کہ خدا کی ہدایت اور خدا کی کلام کے سوا کوئی شخص اُس کی رہ کو نہیں پا
سکتا۔ جیسا کہ وہ فرماتے ہیں۔
جیہی توں مت دے یہی کو پاوے تدھ آپے بھاوے تیویں چلا دے
یعنی جسے تو نصیحت دے ویسے کوئی تجھے پاسکتا ہے تجھے جو اچھا لگا وہی کام تو چلاتا ہے۔ اور پھر فرماتے ہیں
حکمی آ یا حکم نہ بوجھے حکم سوارن بارا
یعنی انسان حکم سے آیا اور حکم نہیں پہچانتا اور خدا کے حکم سے ہی انسان کی اصلاح ہوتی ہے۔ اور
ایسے شعر صد ہا ہیں اور کوئی اس سے انکار نہیں کر سکتا اور سب کا خلاصہ یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے الہام
اور کلام کی پیروی کرنی چاہئے تب راہ ملے گی لیکن باوا صاحب نے کسی جگہ یہ دعوی نہیں کیا کہ یہ
گرنتھ کے اشعار جو میرے منہ سے نکلتے ہیں الہامی ہیں یا خدا کا کلام ہے۔ بلکہ اپنا نام شاعر رکھا
ہے جیسا کہ وہ فرماتے ہیں دیکھو صفحہ ۹۶۳
ساس ماس سب جیو تمہا راتوں میں کھرا پیارا
نانک شاعر اینو کہت ہے سچے پروردگارا
یعنی سانس اور گوشت اور جان تمہاری طرف سے ہیں اور تو مجھے بہت پیارا ہے نانک شاعر اسی
طرح کہتا ہے اے سچے پروردگار ۔ اب ظاہر ہے کہ اگر یہ کلام نانک صاحب کا خدا تعالیٰ

·

آج 10 میں سے 10 باقی