سَت بچن

حصہ 11

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۰۸ یعنی مقدر ہے اور ایسا ہی اللہ جل شانہ قرآن شریف میں فرماتا ہے تُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ تُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ
تشاء کے یعنی خدا جس کو چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ذلت دیتا ہے۔
پھر با وا صاحب ایک شعر میں فرماتے ہیں
آپے نیڑے دور آپے ہی آپے منجھ میان
آپے دیکھے سُنے آپے ہی قدرت کرے جہان
یعنی وہ آپ ہی نزدیک ہے اور آپ ہی دور ہے اور آپ ہی درمیان ہے اور آپ ہی دیکھتا سُنتا
اور آپ ہی قدرت سے جہان بنایا۔ اب ناظرین دیکھیں اور سوچیں کہ اس اعتقاد کو وید کے
اعتقاد سے کچھ بھی نسبت نہیں وید کا یہ اعتقاد ہر گز نہیں کہ تمام جہان کو خدا نے قدرت سے پیدا کیا
ی تعلیم اس کتاب کی ہے جس میں یہ لکھا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ " یعنی سب تعریفیں
اللہ کی ذات کو ہیں جس نے تمام عالم پیدا کئے اور اُسی نے فرما یا هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ
وَالْبَاطِنُ هُوَ الَّذِي فِي السَّمَاءِ إِلَهُ وَفِي الْأَرْضِ إِلَهُ ، وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي
عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَقَلْبِهِ ۔ یعنی وہ پہلے بھی ہے اور
پیچھے بھی اور ظاہر بھی ہے اور چھپا ہوا بھی۔ وہ آسمان میں ہے یعنی دور ہے اور زمین میں ہے یعنی نزدیک
ہے اور جب میرے پرستار تجھ سے پوچھیں تو میں نزدیک ہوں یعنی دوستوں کیلئے نزدیک اور دشمنوں
کے لئے دور اور جانوں کہ خدا انسان اور اُس کے دل کے درمیان آجاتا ہے یعنی جیسا کہ دور اور نزدیک
ہونا اُس کی صفت ہے ایسا ہی درمیان آ جانا بھی اُس کی صفت ہے
پھر باوانا تک صاحب گرنتھ صاحب میں ایک شہد میں فرماتے ہیں
توں مار چوالیس بخش ملا جیوں بھاویں تیوں نام کیا
یعنی تو مار کر زندہ کرنے والا ہے اور گناہ بخش کر پھر اپنی طرف ملانے والا جس طرح تیری مرضی ہو اسی
طرح تو اپنی پرستش کراتا ہے۔ اب ہر یک شخص سوچ لے کہ یہ عقیدہ اسلام کا ہے یا آریوں کا آریہ
صاحبان بھی اگر چاہیں تو گواہی دے سکتے ہیں کہ وید کی رو سے جی اُٹھنا ثابت نہیں اور نیز
ال عمران : ۲۷ ۲ الفاتحة : ٢ الحديد : ۴ الزخرف : ۸۵ ۵ البقرة : ۱۸۷ ۶ الانفال: ۲۵

یہ بھی ثابت نہیں کہ پرمیشر تو بہ قبول کر لیتا ہے اور گناہ بخش دیتا ہے یہ تو عقیدہ اسلام کا ہے جیسا کہ ۱۰۹
الله جل شانہ قرآن شریف میں فرماتا ہے
قَالَ مَنْ يُحْيِي الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ قُلْ يُحْيِيهَا الَّذِي أَنْشَأَهَا أَوَّلَ مَرَّةٍ وَهُوَ
بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِيمٌ غَافِرِ الذَّنْبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ
یعنی انسان کہتا ہے کہ ایسی ہڈیوں کو کون نئے سرے زندہ کرے گا جو سڑ گل گئی ہوں ۔ ان کو کہہ
دے وہی زندہ کرے گا جس نے پہلی دفعہ پیدا کیا تھا اور وہ ہر یک طور سے پیدا کرنا جانتا ہے
گناہوں کو بخشا اور توبہ قبول کرتا ہے اور پھر ایک جگہ فرماتا ہے
كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَكُنْتُمْ أَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ
إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ کے یعنی تم اُس خدا سے کیوں انکار کرتے ہو جس نے تمہیں موت کے بعد زندگی
بخشی پھر تمہیں موت دیگا اور پھر زندہ کرے گا اور پھر اُس کی درگاہ میں حاضر کئے جاؤ گے
غرض با واصاحب کا تمام کلام اسلام کے عقیدے سے ملتا ہے اور اگر کوئی شخص بشر طیکہ
متعصب نہ ہو ا یک سرسری نظر سے بھی دیکھے تب بھی وہ حق الیقین کی طرح سمجھ جائے گا کہ باوا
صاحب کا کلام قرآنی تعلیم اور قرآنی حقائق معارف کے رنگ سے رنگ پذیر ہے اور وہ تمام
ضروری عقیدے اسلام کے جو قرآن شریف میں درج ہیں باوا صاحب کے کلام میں مذکور ہیں ۔
پس اس جگہ بالطبع یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ اگر باوا صاحب نے وید کو ترک کرنے کے بعد
اسلام کی طرف رجوع نہیں کیا تھا تو پھر اُنہوں نے اسلام کے عقید۔ کے عقیدے کیوں اختیار کر لئے
تمام جہان کی کتابیں اکٹھی کر کے دیکھو با وا صاحب کے اشعار اور اُن کے منہ کی باتیں بجز
قرآن شریف کے اور کسی کتاب کے ساتھ مطابقت نہیں کھائیں گی اور اسی پر بس نہیں
بلکہ باوا صاحب نے تو علانیہ کہہ دیا کہ بجز متابعت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کسی کی نجات
نہیں چنانچہ ہم ابھی اس رسالہ میں بعض محقق انگریزوں کی شہادت بھی اس بارہ میں پیش کریں
گے اور ہم بار ہا لکھ چکے ہیں کہ باوا صاحب کی اصل سوانح دریافت کرنے کیلئے چولہ صاحب
نہایت عمدہ رہنما ہے جس پر صد ہا سال سے اتفاق چلا آتا ہے باوا صاحب کی وفات کے بعد
لیس : ۷۹، ۸۰ ۲ المؤمن : ٤ ٣ البقرة : ٢٩

اُن کے گھر سے نہ کوئی ویر نکلا اور نہ کوئی شاستر برآمد ہوا اور نہ وہ گرنتھ کے اشعار اپنے گھر میں لکھ
کر چھوڑ گئے اور نہ کسی دیوتے یا دیوی کی مورت برآمد ہوئی نکلا تو چولہ صاحب نکلا جس کی تمام
زمین زری کے کام کی طرح قرآنی آیات سے بھری ہوئی ہے۔ باوا صاحب سے سچی محبت
کرنے والوں کو چاہئے کہ اس بات کو ردی کی طرح پھینک نہ دیں۔ اگر چولہ صاحب پر برکت
یادگار نہ ہوتی تو کبھی کا ضائع ہو جاتا ایک طرف چولہ صاحب کو دیکھئے اور دوسری طرف
انگر صاحب کی جنم ساکھی نے اس بات کو تصدیق کر لیا ہے کہ جو کلام چولہ پر لکھا ہوا ہے وہ قدرت
کے ہاتھ سے لکھا گیا ہے۔ اب سوچ لو کہ جو قدرت کے ہاتھ سے لکھا گیا وہ کس کا کلام ہوا خدا کا یا
انسان کا ۔ غرض بھائی بالا صاحب کی جنم ساکھی جو اُسی زمانہ میں لکھی گئی تصدیق کرتی ہے کہ
قرآن خدا کا کلام ہے پس کیا اس سے زیادہ کوئی اور بھی ثبوت ہوگا کہ چولہ صاحب اُس وقت
سے اب تک موجود ہے اور انگر صاحب کی جنم ساکھی بھی اُس وقت سے اب تک موجود ہے ہم
اپنے گھر سے کوئی چیز پیش نہیں کرتے چولہ صاحب بھی آپ ۔ چولہ صاحب بھی آپ کے پاس موجود ہے اور
جنم ساکھی انگر صاحب کی بھی آپ کے پاس موجود ہے آپ چاہور د کرو خواہ قبول کرو۔
با وانا تک صاحب کی وفات کے متعلق بعض واقعات
جبکہ ہم نے نہایت پختہ دلائل سے باوا صاحب کا اسلام اس کتاب میں ثابت کیا تو یہ بھی
قرین مصلحت دیکھا کہ باوا صاحب کے وقت وفات پر بھی کچھ بحث کی جائے کیونکہ یہ
بات ظاہر ہے کہ جس شخص نے اپنے مذہبی عقائد سے ہاتھ نہ دھویا ہو اور اپنی قوم کے
پرانے عقیدہ پر پختہ ہو اور اسی پر اُس کا انتقال ہو تو اُس کے اخیر وقت پر جو اُس کی زندگی
کے دائرہ کا آخری نقطہ ہے ہر یک خویش و بیگا نہ معلوم کر لیتے ہیں جو اپنی قوم کے مذہب پر
ہی اُس کا خاتمہ ہوا اگر کوئی غیر شخص اُس - غیر شخص اُس کے فوت ہونے کے وقت خواہ نخواہ اُس لے وقت خواہ مخواہ اُس کی قوم کا جا کر
مزاحم ہو کہ یہ شخص ہمارے مذہب میں تھا اس کی لاش ہمارے حوالہ کرو تا اس کو ہم اپنے

طریق پر دفن کریں اور اپنے مذہب کے رو سے جنازہ وغیرہ جو کچھ مذہبی امور ہوں بجالا ویں تو
اس کی وہ بات سخت اشتعال کا موجب ہوگی اور کچھ تعجب نہیں کہ قوم مشتعل ہو کر اس گستاخ اور
بے ادب کو مار پیٹ کر کے نہایت ذلت سے سزا دیں کیونکہ ایسا دعوئی صرف شخص متوفی کی ذات
پر ہی مؤثر نہیں بلکہ اس دعوٹی سے ساری قوم کی سبکی ہوتی ہے اور نیز اُس مذہب کی تو ہین بھی
متصور ہے ۔ اب ہم جب دیکھتے ہیں کہ باوانا تک صاحب کی وفات پر کوئی اس قسم کا ماجرا
پیش آیا یا نہیں اور اگر پیش آیا تو قوم کے بزرگوں نے اُس وقت کیا کیا تو صاف ثابت ہوتا ہے
کہ ان کی وفات کے وقت ہندو مسلمانوں کا ضرور جھگڑا ہوا تھا۔ ہندو با وا صاحب کی نعش کو جلانا
چاہتے تھے اور مسلمان ان کے اسلام کے خیال سے دفن کرنے کیلئے اصرار کرتے تھے اس تکرار
نے ایسا طول کھینچا کہ جنگ تک نوبت پہنچی انگریزی مورخ سب اس بات پر اتفاق رکھتے ہیں کہ
مسلمانوں نے آ کر نہایت زور کے ساتھ دعویٰ کیا کہ باوا صاحب ہم میں سے تھے اُن کی نعش
ہمارے حوالہ کرو تا اسلام کے طریق پر ہم اُن کو دفن کریں۔ پھر تعجب یہ کہ باوا صاحب کی قوم کے
بزرگوں میں سے جن کے سامنے یہ دعوی ہوا اس بات کا رڈ کوئی بھی نہیں کر سکا کہ ایسا دعوی کیوں کیا
جاتا ہے کہ باوا صاحب مسلمان تھے بلکہ قوم کے بزرگ اور دانشمندوں نے بجائے رد کے یہ بات
پیش کی کہ با وا صاحب کی نعش چادر کے نیچے گم ہو گئی ہے اب ہندو مسلمان نصف نصف چادر لے
لیں اور اپنی اپنی رسوم ادا کریں چنانچہ مسلمانوں نے نصف چادر لے کر اس پر نماز جنازہ پڑھی اور
دفن کر دیا اور ہندوؤں نے دوسری نصف کو جلا دیا۔ یہ انگریزی مورخوں نے سکھ صاحبوں
☆
نوٹ ۔ باوا صاحب کا جنازہ پڑھا جانا بہت قرین قیاس ہے کیونکہ گرنتھ صاحب میں ایک شعر ہے جس میں باوا صاحب نے
بطور پیشگوئی کے اپنا جنازہ پڑھے جانے کے بارہ میں فرمادیا ہے جیسا کہ وہ فرماتے ہیں۔
دنیا مقام فانی تحقیق دل دانی هم سر موعز رائیل گرفته دل بیچ ندانی زن پسر پدر برادران کسی نیست دستگیر - آخر بیفتم کس ندارد چون شود تکبیر ۔
یعنی دنیا فنا کا مقام ہے یہ تحقیقی بات ہے اس کو دل سے سمجھ۔ میرے سر کے بال عزرائیل کے ہاتھ میں ہیں اے دل تجھے کچھ بھی
خبر نہیں عورت لڑکا باپ بھائی کوئی بھی دستگیری نہیں کر سکتا۔ آخر جب تکبیر یعنی نماز جنازہ میرے پر پڑھی جائے گی تو میں اُس
وقت بیکس ہوں گا اور بیکس ہو کر گرا ہوا ہوں گا۔ اب تکبیر کا لفظ ایسا کھلا ہے کہ ہر یک جانتا ہے کہ موت کے وقت تکبیر انہیں کیلئے
ہوتی ہے جن کا جنازہ پڑھتے ہیں۔ منہ

کی معتبر کتابوں سے لکھا ہے اور ساتھ اس کے یہ بھی بیان کیا ہے کہ قیاس میں آتا ہے کہ کوئی
مرید نعش کو پوشیدہ طور پر نکال کر لے گیا ہو گا لیکن ایسے مورخوں کو سوچنا چاہئے تھا کہ یہ عجیب
قصہ با واصاحب کی وفات کا اور پھر اُن کی نعش کے گم ہونے کا حضرت مسیح علیہ السلام کے قصہ
سے بہت ملتا ہے کیونکہ یہی واقعہ وہاں بھی پیش آیا تھا اور حضرت مسیح کی نعش کے چورا یا جانے کا
اب تک یہودیوں کو شبہ چلا جاتا ہے چنانچہ انجیل متی ۲۷ باب ۶۲ آیت میں ہے کہ دوسرے
روز جو تیاری کے دن کے بعد ہی سردار کاہنوں اور فریسیوں نے مل کر پلاطس کے پاس جمع ہو
کے کہا کہ (۶۳) اے خداوند ہمیں یاد ہے کہ وہ دغا باز ( یعنی حضرت مسیح ) اپنے جیتے جی کہتا تھا
کہ میں تین دن بعد جی اُٹھوں گا (۶۴) اسلئے حکم کر کہ تیسرے دن تک قبر کی نگہبانی کریں نہ ہو
کہ اُس کے شاگرد رات کو آ کر اُسے چرا لے جائیں اور لوگوں سے کہیں کہ وہ مردوں میں سے
جی اُٹھا ہے تو یہ پچھلا فریب پہلے سے بدتر ہوگا۔ غرض جب اسی الزام کے نیچے عیسائی صاحبوں
کا عقیدہ بھی ہے تو پھر باوانا تک صاحب کے قصہ پر یہ اعتراض بے جا ہے بالخصوص جب
با وا صاحب کے گرنتھ میں اس قسم کے شعر بھی پائے جاتے ہیں کہ جو لوگ خدا تعالیٰ کی محبت
میں مرے ہوئے ہوں وہ پھر بھی زندہ ہو جایا کرتے ہیں تو ایسے شعر ان کے اس واقعہ کے اور
بھی موید ٹھہرتے ہیں اگر یہ خیال درست بھی ہو کہ در پردہ کوئی مرید با وا صاحب کی نعش نکال کر
لے گیا تھا تو کچھ شک نہیں کہ ایسا مرید کوئی مسلمان ہو گا اس پر ایک قرینہ قویہ یہ ہے کہ مسلمانوں
میں ایک جھوٹی قبر بنانا اور صرف کپڑا دفن کرنا اور اُس کو قبر سمجھنا ایک فریب اور گناہ میں داخل
ہے مسلمان ہرگز ایسا نہیں کر سکتے اور اگر ان کو صرف چادر ملتی تو وہ تبرک کے طور پر اپنے پاس
اور ہرگز نہ چاہتے کہ اس کو دفن کریں بجائے نعش کے چادر یا کسی اور کپڑہ کا دفن کرنا کسی
جگہ اسلام میں حکم نہیں اور نہ قرآن اور حدیث میں اس کا کچھ نشان پایا جاتا ہے بلکہ یہ دجل اور
فریب کی قسم میں سے ہے جو شریعت اسلام میں کسی طرح جائز نہیں دوسرا قرینہ یہ ہے کہ اُس
وقت پنجاب میں حنفی مذہب کے مسلمان تھے اور حنفی مذہب کی رو سے بجز حاضری نعش کے نماز
جنازہ درست نہیں پھر اُن حنفی مسلمانوں نے جبکہ باوا صاحب کی نماز جنازہ
رکھتے

پڑھی تو اس صورت میں ماننا پڑتا ہے کہ کسی طرح با وا صاحب کی نعش پر ان مسلمانوں کا قبضہ ہو گیا ۱۱۳
تھا اور پھر ہندوؤں کے آنسو پوچھنے کیلئے اس قصہ کو پوشیدہ رکھا گیا اسی لئے باوا صاحب کا
کر یا کرم ہونا ثابت نہیں مگر بالاتفاق جنازہ ثابت ہے اور باوا صاحب کی یہ پیشگوئی کہ میرا جنازہ
پڑھا جائے گا اسی صورت میں کامل طور پر تکمیل پاتی ہے کہ جب کہ نعش کی حاضری میں جیسا کہ
عام دستور ہے جنازہ پڑھا گیا ہولیکن یہ دعوے سے کہہ سکتے ہیں کہ با واصاحب کی نعش ہرگز جلائی
نہیں گئی کیونکہ نعش کا جلانا کسی طرح مخفی نہیں رہ سکتا اگر نعش کو جلاتے تو باوا صاحب کے پھول بھی
گنگا میں پہنچاتے کر یا کرم بھی کرتے مگر ایسا ہرگز نہیں ہوا۔ پھر ایک تیسرا قرینہ یہ ہے کہ باوا
صاحب جنم ساکھی کلاں یعنی انگر کی جنم ساکھی میں دفن کئے جانا پسند کرتے ہیں اس سے صاف
طور پر نکلتا ہے کہ باوا صاحب نے پوشیدہ طور پر دفن کئے جانے کیلئے اپنے مرید مسلمانوں کو
وصیت کی ہوگی کیونکہ انسان جس چیز کو پسند کرتا ہے اس کے حاصل کرنے کیلئے تدبیر بھی کرتا ہے
اور ایسے موقعہ پر بجز وصیت کے اور کوئی تدبیر نہیں۔
پھر ہم اصل مطلب کی طرف عود کر کے لکھنا چاہتے ہیں کہ باوا صاحب کی وفات
کے وقت جب بعض مسلمانوں نے باوا صاحب کے وارثوں کے پاس آ کر جھگڑا کیا کہ
با وا صاحب مسلمان تھے اور ہم اسلام کے طور پر اُن کی گور منزل کریں گے تو جس قدر
بزرگ با وا صاحب کے جانشینوں اور دوستوں اور اولاد میں سے وہاں بیٹھے تھے کوئی اُن
کی بات پر ناراض نہ ہوا اور کسی نے اُٹھ کر یہ نہ کہا کہ اے نالائقو ! نادانو اور آنکھوں
کے اندھو اور بے ادبو!!! یہ تم کیسے بکواس کرنے لگے کیا با وا صاحب مسلمان تھے تا ان کی
نعش ہم تمہارے سپرد کر دیں اور تم اُس پر جا اور تم اُس پر جنازہ پڑھو اور دفن کرو ۔ اے اح ہ پڑھو اور دفن کر ۔ اے احمقو !!! کیا تمہیں
معلوم نہیں وہ تو اسلام کے سخت دشمن تھے اور تمہارے نبی کو جس کی شرع کی رو سے تم جنازہ
☆
نوٹ جنم ساکھی کلاں صفحہ ۲۰۲۶ میں باوا صاحب کا یہ شعر قبر کے بارے میں ہے
داغ پوتر دھرتری جو دھرتی ہوئے سمائے تا کے ٹکٹ نہ آؤئی دوزخ سندی بھائے
یعنی جو لوگ داغ سے پاک ہو کر قبر میں داخل ہوئے دوزخ کی بھاپ اُن کے نزدیک بالکل نہیں آئے گی ۔ منہ

۱۴ پڑھنا چاہتے ہو جھوٹا جانتے تھے اور گندی گالیاں نکالا کرتے تھے بلکہ چاہئے تھا کہ قوم کے
بزرگ ایسی بے ادبی سے سخت جوش میں آ کر ایسے جاہلوں کو دو چار سوٹے لگا دیتے اور دروغ گو
کو اُس کے گھر تک پہنچانے کیلئے چند شعر با وا صاحب کے اُن کو سنا دیتے جن میں ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب ہوتی کم سے کم وہ شعر تو ضرور سنانے چاہئے تھے جو پرچہ خالصہ
بہادر تیس ستمبر ۱۸۹۵ء میں صفحہ ۶٫۵ میں درج ہیں مگر یہ کیا بھول کی بات ہو گئی کہ ان بزرگوں
نے ان گستاخوں اور جھوٹوں اور بے ادبوں کو نہ ڈنڈوں کی مار کی نہ جھڑ کا نہ گالیاں دیں اور نہ
باوا صاحب کے ایسے شعر ان کو سنائے جن سے ثابت ہوتا ہو کہ وہ اسلام سے سخت بیزار تھے
اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو سچا نبی اور سچا پیغمبر نہیں سمجھتے تھے اور شعر بنا بنا کر گالیاں دیا
کرتے تھے بلکہ ان بزرگوں نے جب مسلمانوں کی یہ درخواست سنی کہ ہم با واصاحب کی نعش
پر جنازہ ہی پڑھیں گے تو ذرہ بھی یہ جواب نہ دے سکے کہ تمہیں جنازہ پڑھنے کا کیا استحقاق ہے
اور ایک ہندو جو اسلام کا مکذب ہے کیوں مسلمان اُس کا جنازہ پڑھیں بلکہ اُنہوں نے ایک
عذر درمیان لا کر جس کی حقیقت خدا کو معلوم ہے باوا صاحب کی چادر کو نصفا نصف کر کے ہندو
مسلمان دونوں کو دید یا تا مسلمان اُس پر جنازہ پڑھ کے دفن کریں اور ہندو اُس کو جلا دیں اور
معلوم ہوتا ہے کہ با وا صاحب بھی مسلمانوں کی رعایت کرنا چاہتے تھے ورنہ کیا ضرور تھا کہ اُن
کا جسم گم ہوتا سو جسم اسی لئے گم ہوا کہ تا ہندو ان کی نعش پر قابض نہ ہوں اور جسم گم ہونے کے
اشارہ سے با وا صاحب کا مذہب سمجھ لیں غرض جن بزرگوں نے اپنی خوشی اور رضا سے مسلمانوں کو
جنازہ پڑھنے اور دفن کرنے کیلئے چادر کا نصف ٹکڑہ دے دیا اُن کی یہ عملی کارروائی صاف شہادت
دیتی ہے کہ وہ بدل اس بات پر راضی ہو گئے کہ اگر مسلمان لوگ با وا صاحب کو مسلمان سمجھتے ہیں تو
اُن کا اختیار ہے کہ اُن کو مسلمان سمجھیں اور اُن پر جنازہ پڑھیں اور نہ صرف راضی ہوئے بلکہ
چادر کا ٹکڑہ دے کر اُن کو جنازہ پڑھنے کی ترغیب بھی دی ۔ پھر جس صورت میں وہ بزرگ
جنہوں نے باوا صاحب کو دیکھا تھا اُن لوگوں پر ناراض نہ ہوئے جنہوں نے باوا صاحب کو
مسلمان قرار دیا اُن پر جنازہ پڑھا اُن کی قبر بنائی بلکہ اُنہوں نے چادر کا نصف ٹکڑہ

دے کر آپ چاہا کہ وہ لوگ اپنے خیال کو پورا کریں تو اب ہم منصف مزاج سکھ صاحبوں سے ۱۱۵
پوچھتے ہیں کہ جو تحریر پر چہ خیر خواہ عام امرت سر مرقومہ ۲۶ راکتوبر ۱۸۹۵ء میں اس
مضمون کی چھپی ہے کہ کچھ عجب نہیں کہ ست بچن کا زہرا گلا ہوا ایک نئی رستخیز کا باعث ہو اور
ایک دوسرے ۱۸۵۷ء کا پیش خیمہ ہو کیا یہ ان بزرگوں کی رائے اور خیال کے موافق ہے
جنہوں نے جانشینی کے پہلے موقعہ میں ہی نہایت نرمی سے یہ فیصلہ دیا کہ مسلمان اپنے زعم اور خیال
کے موافق باوا صاحب کی گور منزل کریں اور ہندو اپنے زعم کے موافق کریں تو کیا اس فیصلہ کا
خلاصہ مطلب یہ نہیں تھا کہ باوانا تک صاحب کی نسبت ہر یک شخص ہندوؤں اور مسلمانوں میں
سے اپنی رائے زنی میں آزاد ہے جو لوگ با وا صاحب کو مسلمان خیال کرتے ہیں وہ مسلمان خیال
کریں جنازہ پڑھیں اُن کا اختیار ہے اور ہندو جو کریں اُن کا اختیار ۔ پھر جبکہ باوا صاحب کے بعد
پہلی جانشینی بنی - کے وقت میں ہی پہلے جاستین جانشین او اور مہاتما آدمیوں کے عہد میں جو بیشک خدا ترسی اور
عقلمندی اور حقیقت فہمی اور واقعہ شناسی میں آپ صاحبوں سے ہزار درجہ بڑھ کر تھے یہ فیصلہ ہوا
جو اوپر لکھ چکا ہوں تو پھر ایسی مقدس چیف کورٹ کے فیصلہ سے جس کی صداقت پر آپ کو
بھروسہ چاہئے تجاوز کر کے اس عاجز کی اس رائے کو ہنگامہ محشر کا نمونہ سمجھنا کیا ایسا کرنا اچھے
مسلمانوں
اور شریف آدمیوں کو مناسب ہے اے معزز سکھ صاحبان ! آپ یا درکھیں کہ یہ وہی مہ
کی طرف سے مدلل دعوئی ہے جس کی ڈگری آپ کے خدا ترس بزرگ مسلمانوں کو دے چکے
ہیں اور اُن کے حق میں اپنی قلم سے فیصلہ کر چکے ہیں اب ساڑھے تین سو برس کے بعد آپ کی
یہ عذر معذرت خارج از میعاد ہے کیونکہ مقدمہ ایک با اختیار عدالت سے انفصال پاچکا ہے
اور وہ حکم قریباً چار سو برس تک واقعی اور صحیح مانا گیا ہے اور آج تک کوئی جرح یا حجت اُس کی نسبت
پیش نہیں ہوئی تو کچھ شک نہیں کہ اب وہ ایک ناطق فیصلہ قرار پا گیا جس کی ترمیم تنسیخ آپ کے
اختیار میں نہیں ۔ آپ لوگ اُن بزرگوں کے جانشین ہیں جو اس جھگڑے کے اول مرتبہ کے وقت
مسلمان دعویداروں سے نہایت نرمی سے پیش آئے تھے اور ایک ذرہ بھی ہندوؤں

کا لحاظ نہیں کیا تھا سو ہم لوگ آپ کے دلی انصاف سے وہی اُمید رکھتے ہیں جس کا نمونہ آپ
صاحبوں کے معزز بزرگوں اور حلیم مزاج گروؤں سے ہمارے پہلے بھائی دیکھ چکے ہیں اور
آپ صاحبوں پر یہ پوشیدہ نہیں کہ یہ رائے ہماری کچھ جدید رائے نہیں جس صورت میں اُن
روشن ضمیر بزرگوں نے اس رائے کو نفرت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جن کے سامنے یہ واقعات
موجود تھے بلکہ مسلمانوں کے دعوے کو قبول کیا تو آپ صاحبوں کو بہر حال اُن کے نقش قدم پر
چلنا چاہئے اور مجھ سے پہلے یہی رائے بڑے بڑے محقق انگریز بھی دے چکے ہیں اور وہ
کتابیں برٹش انڈیا میں شائع بھی ہو چکی ہیں ہاں ہم نے تمام دلائل کو اس رسالہ میں جمع کر دیا
ہے۔ غرض ہماری یہ رائے ہے جو نہایت نیک نیتی سے کامل تحقیقات کے بعد ہم نے لکھی ہے
اور ہم اُمید رکھتے ہیں کہ آپ انکار کے وقت جلدی نہ کریں اور اُن عالیشان بزرگوں کو یاد
کریں جو آپ سے پہلے پہلے فیصلہ دے چکے ہیں اور نیز آپ اُن حلیم بزرگوں کے بزرگ اخلاق
یاد کریں جنہوں نے دعویدار مسلمانوں کو درشتی سے جواب نہ دیا اور مسلمانوں کی رائے کو رد نہ کیا
اور یہ ہرگز نہیں کہہ سکتے کہ نعوذ باللہ انہوں نے منافقانہ کارروائی کی ہو اور مسلمانوں کو خوش کر دیا
ہو کیونکہ وہ لوگ خدا ترس اور خدا سے ڈرنے والے اور خدا پر بھروسہ رکھنے والے تھے وہ مخلوق
کی کیا پر واہ رکھتے تھے خاص کر ایسے موقعہ پر کہ ہمیشہ کیلئے ایک داغ کی طرح ایک الزام باقی
رہ سکتا تھا بلکہ در حقیقت وہ دلوں میں سمجھتے تھے کہ باوا صاحب کا ہندوؤں سے تو فقط یہ تعلق تھا
کہ وہ اس قوم میں پیدا ہوئے اور مسلمانوں سے یہ تعلقات تھے کہ در حقیقت باوا صاحب
اسلامی برکتوں کے وارث ہو گئے تھے اور اُن کا اندر اس وحدہ لا شریک کی معرفت اور سچے
کرتار کی محبت سے بھر گیا تھا جس کی طرف اسلام بلاتا ہے اور وہ اُس نبی کے مصدق تھے جو
اسلام کی ہدایت لے کر آیا تھا اسی واقعی علم کی وجہ سے وہ مسلمانوں کو رد نہ کر سکے۔ غرض پہلے ہمارے
بھائیوں نے تو ان بزرگوں کے اخلاق کا نمونہ دیکھا اور اب ہم آپ صاحبوں کے اخلاق کا عمدہ نمونہ
دیکھنے کیلئے خدا تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں اور اس بات کو اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ ہم باوا صاحب کی
۔
خوبیوں اور بزرگیوں کو مسلمانوں میں شائع کرنا چاہتے ہیں اور یقینا یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے

کہ ہماری اس تحریر سے جو حق اور اصل حقیقت پر مشتمل ہے نیک طبع اور سعادت مند مسلمانوں ۱۱۷
میں صلح کاری اور مدارات کا مادہ آپ لو رات کا مادہ آپ لوگوں کی نسبت ترقی کر نسبت ترقی کرے گا اور محبت اور اتفاق جس کے
بغیر دنیوی زندگی کا کچھ بھی لطف نہیں روز بروز زیادت پذیر ہوگی اور ہمیں باوا صاحب کی
بزرگیوں اور عزتوں میں کچھ کلام نہیں اور ایسے آدمی کو ہم در حقیقت خبیث اور نا پاک طبع سمجھتے ہیں
جو اُن کی شان میں کوئی نالائق لفظ منہ پر لاوے یا تو ہین کا مرتکب ہو۔
ہم اس بات کو بھی افسوس سے لکھنا چاہتے ہیں کہ جو اسلامی بادشاہوں کے وقت میں
سکھ صاحبوں سے اسلامی حکومتوں نے کچھ نزاعیں کیں یا لڑائیاں ہوئیں تو یہ تمام باتیں در حقیقت
دنیوی امور تھے اور نفسانیت کے تقاضا سے اُن کی ترقی ہوئی تھی اور دنیا پرستی نے ایسی نزاعوں کو
باہم بہت بڑھا دیا تھا مگر دنیا پرستوں پر افسوس کا مقام نہیں ہوتا بلکہ تاریخ بہت سی شہادتیں پیش
کرتی ہے کہ ہر ایک مذہب کے لوگوں میں یہ نمونے موجود ہیں کہ راج اور بادشاہت کی حالت
میں بھائی کو بھائی نے اور بیٹے نے باپ کو اور باپ نے بیٹے کو قتل کر دیا۔ ایسے لوگوں کو مذہب اور
دیانت اور آخرت کی پرواہ نہیں ہوتی اور وہ لوگ دنیا میں بہت ہی تھوڑے گذرے ہیں جو
حکومتوں اور طاقتوں کے وقت میں اپنے غریب شریکوں یا پڑوسیوں پر ظلم پر ظلم نہیں کرتے اور ظاہر
ظاہر یا پوشیدہ عملی حکمتوں ۔ نوں سے دوسری ریاستوں کو تباہ اور نیست و نابود کرنا نہیں چاہتے ا اور ان کے
کمزور اور ذلیل کرنے کی فکر میں نہیں رہتے مگر ہر یک فریق کے نیک دل اور شریف آدمی کو
چاہئے کہ خود غرض بادشاہوں اور راجوں کے قصوں کو درمیان میں لا کر خواہ نخواہ اُن کے بیجا کینوں
سے جو محض نفسانی اغراض پر مشتمل تھے آپ حصہ نہ لے وہ ایک قوم تھی جو گذرگئی اُن کے اعمال
اُن کیلئے اور ہمارے اعمال ہمارے لئے ہمیں چاہئے کہ اپنی کھیتی میں اُن کے کانٹوں کو نہ بوئیں
اور اپنے دلوں کو محض اس وجہ سے خراب نہ کریں کہ ہم سے پہلے بعض ہماری قوم میں سے ایسا
کام کر چکے ہیں ہاں اگر ہم باوجود اپنی دلی صفائی اور سچائی کے اور باوجود اس کے کہ اپنے
غیب دان خدا کے روبرو صادق اور قوموں کے ہمدرد ہوں اور کوئی بداندیشی اور کھوٹ
ہمارے دل میں نہ ہو پھر بھی کھوٹوں اور بد اندیشوں اور مفسدوں میں سے شمار کئے

۱۱۸ جائیں تو اس کا علاج ہمارے پاس کچھ نہیں ۔
توانم که این عہد و پیماں کنم کہ جاں در ره خلق قرباں کنم
توانم کہ سر ہم دریں رہ دہم ولے بدگماں را چه درماں کنم
اور اب میں مناسب دیکھتا ہوں کہ باوا صاحب کی وفات پر جو مسلمانوں کا ہندوؤں سے جھگڑا
ہوا تھا اُس کو بھائی بالا صاحب کی جنم ساکھی سے نقل کروں تا معلوم ہو کہ باوا صاحب کے اسلام
کے بارے میں پہلا مدعی میں ہی نہیں ہوں سو وہ عبارت یہ ہے۔
اتنے میں
سری ٹھاکر جی نانک جی کو اپنے انگاں میں ملائے لیا۔ تاں پھیر اوتھے پروار
ترجمہ۔ خدا تعالیٰ نے نانک جی کو اپنے وجود میں ملا لیا یعنی باوا صاحب فوت ہو گئے تب وہاں مجلس
وچ کہائے پے گئی۔ سب ایکر ہوئے کر لگے پیراگ کرنے جاں اتنے
میں ایک شور پڑ گیا
سب اکٹھے ہوکر غم کرنے لگے
میں سری بابے کے مرید پٹھان سی وہ کہن ہم سری بابے جی کا دیدار کراں گے
باوا صاحب کے مرید جو پٹھان تھے وہ کہنے لگے کہ ہم باوا صاحب کا دیدار کریں گے
تاں ہندواں کہیا۔ بھائی اب تمہارو سما نہیں۔ تاں پٹھاناں کہیا ہمارا پیر ہے
تب ہندوؤں نے کہا کہ بھائی اب تمہارا وقت نہیں تب پٹھانوں نے کہا کہ وہ ہمارا پیر ہے
تے اسیں ضرور دیدار کراں گے اور جو پیراں دا راہ ہے سو ہم کراں گے۔
ہم اُس کا ضرور دیدار کریں گے اور جو پیروں کیلئے مسلمان رسوم ادا کرتے ہیں ہم کریں گے
ی نوٹ ۔ ایسے لوگ جو مسلمان اور پھر باوا صاحب کے مرید تھے اُن کا دفن اور جنازہ کیلئے اصرار کرنا اس بات کی طرف توجہ
دلاتا ہے کہ باوا صاحب نے جو اُن کے مرشد تھے اسلام کے مخالف اُن کو کوئی تعلیم نہیں دی تھی اور نہ اسلام کے حکموں اور عملوں
سے اُن کو برگشتہ کیا تھا ورنہ اگر باوا صاحب ہندو تھے یا اسلام کے مخالف تھے تو باوا صاحب کی تاثیر ان میں یہ چاہئے تھی کہ وہ کم
سے کم اسلام کے حکموں سے لا پروا ہو جاتے اور اُن کو فضول سمجھتے نہ یہ کہ باوا صاحب کے مرید اور ہمراز ہو کر ان کے دفن اور جنازہ
کیلئے جھگڑتے کیونکہ جس شخص کا مرشد اور مرشد بھی ایسا کامل جیسا کہ باوا صاحب تھے ایک دین کو جھوٹا سمجھتا ہو تو غیر ممکن ہے کہ اس
کے مرید جو اُس کے پیرو ہیں اُسی دین کے موافق اُس کی تجہیز تکفین کرنا چاہیں جس دین سے وہ اُن کو روکتا رہا۔ باوا صاحب ہندو
مذہب میں پیدا ہوئے تھے اور ہندوؤں میں ایک زمانہ تک پرورش پائی تھی پس ممکن تھا کہ ظاہری تعلقات کی وجہ سے ہندوؤں کو

تاں ہندو مسلماناں دا جھگڑا ودھ گیا۔ ہندو کہن نہیں دیکھن دیناں تے مسلمان 119
تب ہندو مسلمانوں کا جھگڑا بڑھ گیا ہندو کہتے تھے کہ ہم باوا صاحب کو دیکھنے نہیں دیں گے اور مسلمان
کہن اساں دیدار کرناں ہے ۔ جاں بہت واد ہوا۔ پٹھان کہن گور منزل کراں گے
کہتے تھے کہ ہم نے دیدار کرنا ہے جب بہت فساد ہوا تب پٹھانوں نے کہا کہ ہم تجہیز تکفین اور جنازہ
تاں وچ بھلے لوکاں کہیا اندر چل کے دیکھو تاں سہی جاں دیکھیا تاں
وغیرہ سب رسوم اسلام ادا کریں گے تب اچھے لوگوں نے درمیان ہو کر کہا کہ ذرا اندر چل کے تو دیکھو جب اندر جا کر دیکھا تو
چادر ہی ہے۔ بابے دی وہ ہے نہیں دوہاں دا جھگڑا چک گیا۔ جتنے
معلوم ہوا کہ فقط چادر ہی پڑی ہے جسم نہیں ہے تب دونوں گروہوں کا جھگڑا فیصلہ ہو گیا جس قدر
سکھ سیوک تھے سب رام رام کر اُٹھے لگے صفتاں کرن واہ باباجی توں دھن
سکھ مرید تھے سب اللہ اللہ کر اُٹھے اور صفتیں کرتے تھے کہ واہ باوا صاحب آپ دھن
ہیں سب کہن سری نانک جی پر لکھیا پرمیشر دی مورت سی ان کی قدرت
ہیں سب کہتے تھے کہ نانک صاحب ظاہر ظاہر مظہر الہی تھے ان کی قدرت لکھی
لکھی نہیں سی جاندی تے اساں سیوا بھی نا کیتی تے مسلمان بھی
نہیں جاتی
ہم نے کچھ خدمت
کی اور مسلمان بھی
بابے جی دا کھیل دیکھ کر لگے صفتاں کرن دھن خدائے ہے تے دھن بابا نانک
باوا صاحب کا یہ کام دیکھ کر تعریف کرنے لگے کہ کیا ہی وہ قادر خدا ہے اور کیا ہی اچھا باوا
جی ہے۔ جسدی قدرت لکھی نہیں گئی۔ ہندو مسلمان سب تارے ہین
نانک تھا جس کی قدرت لکھی نہیں گئی سب ہندو مسلمانوں کو اُس نے تار دیا
اور
نه
بقیہ نوٹ ۔ دھوکا لگا ہو اور باوا صاحب کے اندرونی حالات کا ان کو اصل پتہ نہ ہومگر جو مسلمان اپنے مذہب کے متعصب مرید
ہوئے تھے اگر وہ باوا صاحب کو ہندو سمجھتے تو اُن کے ہر گز مرید نہ ہوتے اور اگر مرید ہوتے تو اسلام سے دست بردار ہو جاتے
لیکن اُن کا فن اور جنازہ کیلئے جھگڑنا اس بات پر پختہ دلیل ہے کہ وہ با وا صاحب کو مسلمان ہی سمجھتے تھے اور خود بھی اسلام پر قائم
اور مضبوط تھے اگر مرشد اسلام کو برا جانتا ہے تو مرید اسلام پر کیونکر قائم رہ سکتا ہے بلکہ یقینی طور پر معلوم ہوتا ہے کہ خود با وا صاحب
نے ان کو سمجھا رکھا تھا کہ تم نے ضرور جنازہ پڑھنا۔ منہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی