سَت بچن
حصہ 13
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۳۲ پرنتو ان کے پاس کچھ سامگری نہ تھی اور اُدھر
لیکن اُن کے پاس کچھ توفیق نہ تھی اور اُدھر
مسلمانوں کی بادشاہی پر جولت ہو رہی تھی SIME
مسلمانوں کی بادشاہی چمک رہی تھی
انہوں نے ایک پر فیچرن کروایا پر سیدھی
انہوں
نے
جمائی مشہور
ست بچن
न थी और उधर
मुसलमानों
की
प्रज्वलित हो रही थी
इन्हों ने एक पुरश्चरण करवाया
प्रसिद्धि
ایک پٹڑی
کی کہ مجھ کو دیوی نے ور اور کھڈگ دیا ہے کہ at for an at a r a
کیا کہ مجھ کو دیوی نے حکم اور تلوار دی ہے کہ
تم مسلمانوں سے لڑو تمہارا بجے ہوگا بہت سے لوگ
تم مسلمانوں سے لڑو تمہاری فتح ہوگی بہت سے لوگ
اُنکے ساتھی ہو گئے اور انہوں نے جیسے بام مارگیوں eft 37
اُن کے ساتھی ہو گئے اور انہوں نے جیسے بام مارگیوں
खड्ग दिया है कि
तुम मुसलमानों से लड़ो तुम्हारा
विजय होगा बहुत से लोग
उन्होंने जैसे बाम मार्गियों
نے پینچ مکار چکر انکتوں نے پہنچ سنسکار چلائے 7 ia" ahifai" 7
نے پانچ میم چکر انکتوں نے پانچ سین چلائے
تھے ویسے پہنچ ککار چلائے ارتھات ان کے پہنچ ککار
تھے ویسے پانچ کاف چلائے یعنی ان کے پانچ کاف
"पंच संस्कार" चलाये
थे वैसे "पंच ककार" चलाये
अर्थात् इन के पंच ककार
یدھ کے اُپیوگی تھے ایک کیش ارتھات جسکے "" 344 *
अर्थात् जिस के
لڑائی کے لئے تھے ایک کیش سر کے بال جن کے
رکھنے سے لڑائی میں لکڑی اور تلوار سے کچھ بچاوٹ rai sent in
رکھنے سے لڑائی میں لکڑی اور تلوار سے کچھ بچاؤ
ہو دوسرا کنگن نگن جو شہر کے اوپر پگڑی میں اکالی
ہوتا ہے دوسرا کنگن جو سر کے اوپر پگڑی میں اکالی
तलवार से कुछ बचावट
ऊपर पगड़ी में अकाली
لوگ رکھتے ہیں اور ہاتھ میں کڑا جس سے ہاتھ em read the area
سکھ رکھتے ہیں اور ہاتھ میں کڑا جس سے ہاتھ
"कड़ा" जिस से हाथ
اور شہر بیچ سکیں تیسرا کا چھ ارتھات جانوں کے 3it for a a
اور سر بچ سکے تیسرا کچھ یعنی زانوں
سے اوپر
"काछ" अर्थात् जानू के
اوپر ایک جانگھیا کہ جو دوڑنے اور کودنے میں اچھا wife for 3
اوپر جانگھیا جو دوڑنے اور کودنے میں اچھا
दौड़ने और कूदने में अच्छा
मल्ल और नट
भी इस को इसी लिए धारण
करते हैं कि जिस से
ہوتا ہے بہت کر کے اکھاڑ مل اور نٹ alal agar star
ہوتا ہے اکثر اکھاڑے کے پہلوان اور نٹ
بھی اس کو اسی لئے دھارن کرتے ہیں کہ جس سے
بھی اس کو اسی لئے پہنتے ہیں کہ جس
شریر کا مرمستھان بچا رہے اور اٹکاؤ نہ ہو چوتھا Refer a
شرم گاہ بچی رہے اور حرج بھی نہ ہو چوتھا
سے
और अटकाव न हो चौथा
کنگھا کہ جس سے کیش سدھرتے ہیں پانچواں کا چو for for gard ""
हैं पांचवां "काचू"
کنگھا کہ جس سے بال سدھارتے ہیں پانچواں چاقو
کہ جس سے شترو سے بھیٹ بھڑکا ہونے سے لڑائی for fat
کہ جس سے دشمن سے لڑنے کے وقت لڑائی میں
میں کام آوے اِسی لئے یہ ریتی گوبند سنگھ جی نے
کام آوے اسی لئے یہ رسم گوبند سنگھ نے
سے
PT
भड़क्का होने से लड़ाई
में काम आवे इसी लिये यह
रीति गोबिंद सिंह जी ने
के लिये की थी अब
اپنی بدھی مٹا سے اُس سمے کے لئے کی تھی اب 444 443 3444
اپنی عقل اور سمجھ
اُس وقت نکالی تھی
اس سمے میں اُن کا رکھنا کچھ اُپیوگی نہیں ہے پر نتواب 39 39 449
ان دنوں ان کا رکھنا کچھ ضروری نہیں لیکن جو
कुछ उपयोगी नहीं है परन्तु अब
बातें कर्तव्य थीं उन को धर्म
तो नहीं करते
جو یدھ کے پر یوجن کے لئے باتیں کر تو یہ تھیں اُن کو دھرم fera
باتیں لڑائی کی وجہ سے برتی گئی تھیں اب اُن کو دھرم
کے ساتھ مان لی ہیں۔ مورتی پوجا تو نہیں کرتے
کے ساتھ مان لی ہیں بت پرستی تو نہیں کرتے
کنتو اُس سے بشیش گرنتھ کی پوجا کرتے ہیں کیا for a fast sie
مگر اس سے خاص کر گرنتھ کی پوجا کرتے ہیں کیا
पूजा करते हैं क्या
یہ مورتی پوجا نہیں ہے کسی جڑ پدارتھ کے سامنے | fiyon me fat
یہ بت پرستی نہیں ہے کسی غیر متحرک چیز کے سامنے
जड़ पदार्थ के सामने
शिर झुकाना वा उस की पूजा
करनी सब मूर्त्ति पूजा है
जैसे मूर्त्ति वालों ने अपनी दुकान
जमा कर जीविका ठाड़ी
۱۳۴ سر جھکانا و اُس کی پوجا کرنی سب مورتی پوجا ہے
سرجھکانا یا اُس کی عبادت کرنا سب بت پرستی ہے
جیسے مورتی والوں نے اپنی دوکان جما کر جیو کا ٹھاڑی
جیسے بت پرستوں نے اپنی دوکان جما کر جیو کا مضبوط
کی ہے ویسے ان لوگوں نے بھی کر لی ہے جیسے پجاری |
اسباب زندگانی کر رکھی ہے ویسے ہی ان لوگوں نے بھی کر لی ہے
لوگ مورتی کا درشن کراتے بھینٹ چڑھواتے ہیں ویسے en fi fa and a
جیسے پجاری لوگ بت کی زیارت کراتے نذریں چڑ ہواتے ہیں ویسے
ली है जैसे पुजारी
चढ़वाते हैं वैसे
نانک پنتھی لوگ گرنتھ کی پوجا کرتے کراتے بھینٹ | eft in e a r 7175
نانک پنتھی لوگ گرنتھ کی پوجا کرتے کراتے نذریں
करते कराते भेंट
بھی چڑھواتے ہیں ارتھات مورتی پوجا والے جتنا وید کا at agard stafa aff T
بھی چڑھواتے ہیں یعنی بت پرست جتنا وید کا ادب
مانے کرتے ہیں اتنا یہ لوگ گرنتھ صاحب والے نہیں کرتے ہیں ہاں
کرتے ہیں اتنا گرنتھ صاحب والے نہیں کرتے ہیں
یہ کہا جا سکتا ہے کہ انہوں نے ویدوں کو نہ سُنا نہ دیکھا گیا
یہ کہہ سکتے ہیں کہ اُنہوں نے ویدوں کو نہ عنا نہ دیکھا کیا
کریں جو سننے اور دیکھنے میں آئیں تو بد ھمان لوگ جو کہ
کریں جو سننے اور دیکھنے میں آئیں تو سمجھدار لوگ جو کہ
مٹھی ڈراگر ہی نہیں ہیں وے سب سمپر دائے والے ویدمت میں
ضدی اور متعصب نہیں ہیں وے سب طریقہ والے وید مذہب
वाले जितना वेद का
मान्य करते हैं उतना ये लोग ग्रन्थ
साहिब वाले नहीं करते हैं हां
ने वेदों को न सुना न देखा क्या
आवें तो बुद्धिमान लोग जो कि
हठी दुराग्रही नहीं हैं वे सब
संप्रदाय वाले वेदमत में
का बखेड़ा बहुत सा हटा दिया है
जैसे इसको
हटाया
آجاتے ہیں پرنتو ان سب نے بھو جن کا بکھیڑا بہت سا ہٹا دیا ہے 31
میں آجاتے ہیں لیکن ان سکھوں نے روٹیوں کا جھگڑا بہت ساہٹا دیا ہے۔
جیسے اس کو ہٹایا ویسے ویشیا سکتی ڈر بھمان کو بھی ہٹا کر ویدمت
جیسے اس کو دور کیا تھا ویسے اور نفسانی خواہشوں کو بھی farakafan gefran
ہٹا کردید مذہب
हटा कर वेद मत
کی انتی کریں تو بہت اچھی بات ہے- safa at a s
کی اطاعت کریں تو بہت اچھی بات ہے۔
बात है।
باوا نانک صاحب کی بعض کرامات کا ذکر
یہ بات اللہ جل شانہ کی عادت میں داخل ہے کہ جب ایک انسان اپنے دل سے اپنی جان سے
اپنے تمام وجود سے اُس کی طرف جھک جاتا ہے اور اپنی زندگی کا اصل مقصد اسی کو ٹھہراتا ہے اور
غیر سے قطع تعلق کرتا اور اُس کی محبت سے بھر جاتا ہے تو پھر وہ قادر و کریم و رحیم خدا ایک خاص طور
سے اُس سے تعلق پکڑتا ہے اور ایک ایسے نئے رنگ میں اُس پر تجلی فرماتا ہے جس سے دنیا غافل
ہوتی ہے سو جو کچھ اُس کے کامل اخلاص اور کامل صدق اور کامل وفا کی پاداش میں عنایت الہی
وقتاً فوقتاً اُس کی عزت ظاہر کرتی ہے مثلاً مشکلات کے وقت میں اُس کی دستگیری فرماتی ہے اور
نا قدر شناسوں پر اس کا قدر و منزلت کھول دیتی ہے اور اُس کے دوستوں پر فضل اور احسان کا
پر توہ ڈالتی ہے اور اُس کے موذی دشمنوں کو قہر کے ساتھ پکڑتی ہے اور اُس کو معارف اور دقائق
سے حصہ بخشتی ہے اور اُس کی قبولیت کو دنیا میں پھیلا دیتی ہے اور اُس کے ہر یک قول اور فعل میں
برکت رکھ دیتی ہے اور اُس کے ہر ایک بوجھ کی آپ متکفل ہو جاتی ہے اور عجیب طور پر اُس کی
تمام حاجتوں کو پورا کر دیتی ہے تو ان تمام صورتوں کا نام کرامت ہے اور جب انسان خدا کا ہو
جاتا ہے تو خدا اُس کا ہو جاتا ہے اور جب خدا اُس کا ہو جاتا ہے تو بہتوں کو جو اُس کے نیک
بندے ہیں اُس کی طرف رجوع دیتا ہے اور یہ تمام عنایات ربانیہ اس بندہ کی کرامات میں
داخل ہوتی ہیں سو چونکہ باوانا تک صاحب در حقیقت خدا تعالیٰ کے مخلص بندوں میں سے تھے اور
اپنی زندگی میں ایک کھلی کھلی تبدیلی کر کے اللہ جل شانہ کی طرف جھک گئے تھے اسلئے عنایات
ربانیہ نے وہ کرامات بھی اُن میں ظاہر کیں جو خدا تعالیٰ کے مقبول بندوں میں ظاہر ہوا کرتی ہیں۔
چنانچہ نسخہ انڈیا آفس میں لکھا ہے کہ جب قاضی نے باوانا تک صاحب پر بدظنی کی کہ یہ کیوں ایسا کہتا
ہے کہ نہ ہندو ہے نہ مسلمان ہے تو باوانا تک صاحب نے اپنی فوق الفطرت قوت سے قاضی کے
الله
۱۳۶ خیالات کا اندازہ کر لیا اور قاضی کو اُنہوں نے کہا کہ سچا مسلمان اپنے آپ کو پاک اور بے لوث
بناتا ہے اُس میں راستبازی صبر اور صداقت قولی ہوتی ہے جو کچھ قائم ہے اُس میں کسی کو مضرت
نہیں پہنچاتا اور جو کچھ مردہ ہے اس کو نہیں کھاتا (یعنی کسی کی غیبت نہیں کرتا ) اے نانک ایسا ہی
مسلمان سیدھا جنت میں جاتا ہے۔ جب نانک نے یہ فقرے ابیات میں پڑھے تو اُس وقت
جتنے ہندو مسلمان بیٹھے ہوئے تھے اُنہوں نے کہا کہ بابا نانک میں خدا بول رہا ہے۔ از نسخہ انڈیا
آفس صفحہ ۳۶ سے ۴۱ تک۔
اب جاننا چاہئے کہ باوانا تک صاحب کی اس تقریر سے دو کرامتیں ظاہر ہوتی ہیں
(۱) اول یہ کہ جب قاضی نے ایک ایسی جگہ پر جہاں باوا صاحب موجود نہیں تھے یہ تذکرہ کیا کہ
نا نک یہ کیا کہتا ہے کہ نہ ہندو ہے نہ مسلمان ہے تو باوا صاحب نے اُس ذکر کو جو غائبانہ ہوا تھا کشفی
طور پر معلوم کر لیا اور قاضی کو اپنے ابیات میں یہ جتلا دیا کہ اسلام کی مذمت میرا مقصود نہیں بلکہ
مقصود یہ ہے کہ اس زمانہ کے اکثر مسلمان رسم اور عادت کے طور پر مسلمان ہیں اسلام کی حقیقت
ان میں نہیں پائی جاتی سچا مسلمان راستباز اور پاک طبع ہوتا ہے اور نیز جتلا دیا کہ مردہ کھانا
یعنی گلہ کرنا مسلمانوں کا کام نہیں چونکہ قاضی نے غائبانہ باوا صاحب کا گلہ کیا تھا۔ اور قرآن میں
ہے کہ گلہ کرنا مردہ کھانے کے برابر ہے اسلئے با وا صاحب نے قاضی کو متنبہ کر دیا کہ تو نے مسلمان
کہلا کر میرا گلہ کیوں کیا کیا تجھے خبر نہیں کہ اپنے بھائی کا گلہ کرنا مردہ کھانا ہے کیونکہ اللہ تعالی قرآن
میں فرماتا ہے وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ
میتا یعنی ایک مسلمان کو چاہئے کہ دوسرے مسلمان کا گلہ نہ کرے کیا کوئی مسلمان اس بات کو
پسند کرتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھاوے (۲) دوسری یہ کرامت تھی کہ اسلام کی ٹھیک
حقیقت بتلا دی کیونکہ صبر اور استقامت کے ساتھ تمام راست بازی کی راہوں کو پورا کرنا اور
پاک اور بے لوث زندگی اختیار کرنا یہی اسلام کی جڑھ اور اصل حقیقت ہے اور باقی تمام شریعت
کے احکام اس اجمال کی تفصیل ہیں چنانچہ ہم عنقریب کسی قدر حقیقت اسلام کی بیان کریں گے۔
ل الحجرات : ۱۳
اور منجملہ باوا صاحب کی کرامات کے چولا صاحب بھی ایک بڑی کرامت ہے ۱۳۷
ہم نے خود اپنی جماعت کے ساتھ ڈیرہ ناٹک میں جا کر چولا صاحب کو دیکھا ہے ایسے
لطیف اور خوبصورت حرفوں میں قرآن شریف کی آیتیں لکھی ہوئی ہیں کہ ایسے کپڑے پر
اس خوبصورتی کے ساتھ لکھنا انسان کا کام معلوم نہیں ہوتا اور جا بجا ایسے خوبصورت
دائرے ہیں جو گویا نہایت عمدہ پر کار کے ساتھ کھینچے گئے ہیں اور جس عمدگی سے کسی
جگہ موٹے حروف ہیں اور کسی جگہ بار یک حرفوں میں قرآنی آیات لکھی گئی ہیں اور
نہایت موزوں مقامات میں رکھی گئی ہیں اُن پر نظر غور کر کے تعجب آتا ہے کہ کیونکر ایسے
ایک معمولی کپڑے پر ایسی لطافت سے یہ تمام آیتیں لکھی گئیں ہیں اور ایک جگہ کلمہ
لا اله الا الله محمد رسول الله
نہایت موٹا اور جلی لکھا ہوا ایسا معلوم ہوتا ہے کہ گویا وہ پڑھنے والوں کے دلوں کو اپنی لطافت
اور حُسن سے اپنی طرف کھینچ رہا ہے غرض وہ تمام نقوش قدرتی ہی معلوم ہوتے ہیں اور پھر عجب تر
یہ کہ باوجود صد با حوادث کے جو ملک پنجاب پر وارد ہوتے رہے اُن سب کے صدمہ سے
چولہ صاحب اب تک محفوظ رہا سو بلا شبہ اول درجہ کی کرامت باوا صاحب کی وہی چولہ ہے جن
لوگوں نے چولہ صاحب کو نہیں دیکھا یا غور کے ساتھ نظر نہیں کی وہ اس کی عظمت کو پہچان نہیں سکتے
لیکن جو لوگ غور سے دیکھیں گے اُن کو بے شک خدا تعالیٰ کی قدرت یاد آئے گی اور بلاشبہ اس
وقت جنم ساکھی کلاں یعنی بھائی بالا والی کی جنم ساکھی کا وہ بیان اُن کی نظر کے سامنے آ جائے گا
جس میں لکھا ہے کہ وہ قرآنی آیات قدرت کے ہاتھ سے چولہ صاحب پر لکھی گئی ہیں ۔
اور بعض کرامات باوانا تک صاحب سے مجھ کو سردار سیوا سنگھ سپرنٹنڈنٹ مدرسہ
خالصہ بہادر امرت سر نے بذریعہ اپنے خط ۲۸ ستمبر ۱۸۹۵ ء اطلاع دی چنانچہ بعینہ اُن کے خط
کی عبارت ذیل میں لکھی میں لکھی جاتی ہے اور وہ یہ ہے
سلطان پور میں نواب دولت خاں لودھی اور قاضی کے ساتھ نانک صاحب
ا نوٹ۔ چولہ صاحب میں بابا نانک صاحب کی ایک یہ صریح کرامت ہے کہ اس میں ایک یہ پیشگوئی پائی جاتی ہے کہ دین اسلام میں بیشمار لوگ
داخل ہوں گے پھر اس کے بعد کتنے کروڑ آدمی ہندوستان میں ہندوؤں میں سے مسلمان ہوئے اور ے کروڑ چین میں مسلمان ہوئے اور اب تک
افریقہ میں بڑے زور سے اسلام پھیل رہا ہے اور کچھ تعجب نہیں کہ سکھ صاحبوں میں بھی اسلام پھیلے اور ہر طرف خدا تعالیٰ کا جلال ظاہر ہو۔ منہ
۱۳۸ کا نماز پڑھنا ان دونوں کی حضوری نہ ہونے سے نیت سے علیحدہ ہونا نواب دولت خاں نے
سبب پوچھا کہ آپ نے نماز کو کیوں توڑا۔ گورو نانک صاحب نے فرمایا کہ اس وقت آپ کا بل
میں گھوڑے خرید تے پھرتے تھے۔ قاضی کو بتلایا کہ اُن کی گھوڑی بیائی تھی صحن میں گڑھا تھا
اندیشہ ہوا کہ کہیں اُس میں بچھیرا نہ گر پڑے دونوں صاحبوں نے قبول کیا کہ ٹھیک نماز کے وقت
ہمارے خیال ٹھکانے نہ تھے۔
اور منجملہ اُنکی کرامات کے جو سیوا سنگھ صاحب نے اپنے خط میں لکھے ہیں ایک یہ
ہے کہ وہ لکھتے ہیں کہ حسن ابدال کے متصل ایک جگہ پنجہ صاحب ہے وہاں نا تک صاحب کا
بابا ولی قندھاری کے ساتھ یہ ماجرا گذرا کہ ولی قندھاری صاحب پہاڑ کے اوپر ایک
چشمہ کے متصل رہتے تھے اتفاق سے وہاں گورونانک صاحب اور مردانہ جا نکلے مردانہ
نے گور و صاحب سے التماس کی کہ اگر حکم ہو تو میں پانی لے آؤں اُنہوں نے اجازت
۔
یا نوٹ بعض سکھ صاحبان اپنی نا واقعی کے سبب سے باوانا تک صاحب کے اسلام سے انکار کرتے ہیں اور
جب اُن کے اسلام کا ذکر کیا جائے تو ناراض ہوتے ہیں مگر اُن میں سے جو صاحب اپنے مذہب
کے واقف اور عقلمند ہیں وہ خود اُن کے اسلام کا اقرار کرتے ہیں دیکھو سردار سیوا سنگھ نے اپنے خط
۲۸ ستمبر ۱۸۹۵ء میں کیونکر صاف صاف اقرار کر دیا کہ باوانا تک صاحب نے نواب دولت خان
اور قاضی کے ساتھ نماز پڑھی اور ان کی عدم حضور نیت کی وجہ سے پھر نماز سے علیحدہ ہو گئے ظاہر
ہے کہ اگر با واصاحب کی عادت نماز پڑھنا نہ ہوتا اور وہ اپنے تئیں غیر مسلمان سمجھتے تو مسلمانوں کے
ساتھ نماز میں ہرگز شامل نہ ہوتے پس نمازیوں کے ساتھ ان کا نماز میں کھڑا ہو جانا ایک نہایت
پختہ دلیل اس بات پر ہے کہ وہ نماز پڑھا کرتے تھے اور یہ بات ہماری طرف سے نہیں بلکہ سردار
سیوا سنگھ صاحب کے خط کا بیان ہے جو خالصہ بہادر امرتسر مدرسہ کے سپرنٹنڈنٹ ہیں اور عرصہ
قریب دس سال کا ہوا ہے کہ ایک صاحب بھائی نرائن سنگھ نام جن کو آدگرنتھ کنٹھ تھا امرتسر سے
قادیان میں تشریف لائے اور بازار میں ہماری مسجد کے قریب اُنہوں نے وعظ کیا اور بہت سے
مسلمان اور ہندو ان کی باتیں سننے کیلئے جمع ہوئے اور اس تقریر کی اثناء میں اُنہوں نے بیان فرمایا کہ
باوانا تک صاحب یار صاحب پانچ وقت نماز پڑھا کرنے ما کرتے تھے ہندو یہ بات سنکر سخت ناراض ہوئے اور قریب تھا
کہ ان پر پر حملہ کریں مگر مسلمانوں نے اُن کی حمایت کی اور اُنہوں نے فرمایا کہ یہ لوگ سب سب نادان نادان ہیں ہیں
ان کو خبر نہیں جو باتیں میں بیان کرتا ہوں ان کے بڑے بڑے ثبوت میرے پاس ہیں مگر ہندو بیٹھ نہ
۔ ہے۔ منہ سکے اور برا کہتے چلے گئے۔ یہ واقعہ قریبا صد باہندوؤں اور مسلمانوں کو قادیان میں معلوم ۔
دے دی جب مردانہ او پر گیا تو بابا ولی قندھاری نے اُس سے کہا کہ تمہارے ساتھ بھی تو صاحب ۱۳۹
کرامات ہیں وہاں ہی پانی کیوں نہیں نکال لیتے اُس نے گرو صاحب سے آ کر اسی طرح
عرض کر دیا گور و صاحب نے برچھی گاڑ کر وہاں سے پانی نکال لیا۔ ولی صاحب کا پانی خشک
ہو گیا اُنہوں نے طیش میں آکر پہاڑ کو ان پر گرانا چاہا بابا نانک صاحب نے ہاتھ سے تھام
دیا چنانچہ پانچ انگل کا نشان ابتک موجود ہے۔
از انجملہ سیوا سنگھ صاحب کے خط میں ایک یہ کرامت لکھی ہے کہ باوانا تک صاحب
نے ایک ریٹہ کے درخت کو میٹھا کر دیا اور صاحب موصوف اپنے خط میں لکھتے ہیں کہ اُس درخت
کی اصل جگہ مجھ کو معلوم نہیں کوئی تو دار جیلنگ کی طرف بتلاتا ہے کوئی اوڑیسہ کی طرف بتلاتا ہے
بادی یا بیدی وہاں سے لاتے ہیں یہ پھل بہتوں نے کھائے ہیں اور میں نے بھی کھایا ہے ایسا ہی
اور بھی کرامات سردار سیوا سنگھ صاحب نے لکھے ہیں مگر افسوس کہ ہم باعث بڑھ جانے رسالہ کے
تمام کرامات کو نہیں لکھ سکتے ہمارے نزدیک بابا نانک صاحب کا چولہ صاحب اور اُن کے اشعار
جو حقائق اور معارف سے پر ہیں اعلیٰ درجہ کی کرامت ہے اور ایک نہایت عجیب پیشگوئی چولہ
صاحب میں پائی جاتی ہے اور وہ ایک ایسی عظیم الشان کرامت ہے کہ اگر باوا صاحب کی
طرف سے کوئی کرامت منقول نہ ہوتی تو وہی ایک کافی تھی اور وہ یہ ہے کہ چولہ صاحب پر بار
بار قرآن کی اس آیت کو لکھا ہے کہ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدُ
وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌ یعنی کہہ خدا وہ عظیم الشان خدا ہے جو اس سے پاک ہے جو کسی
عورت کے پیٹ سے نکلے اور جنا یا جائے اور ہر یک چیز اس کی طرف محتاج ہے اور وہ کسی کی
طرف محتاج نہیں اور اُس کا کوئی قرابتی اور ہم جنس نہیں نہ باپ نہ ماں نہ بھائی نہ بہن اور نہ کوئی
نوٹ : صاحب کرامات کا لفظ بھی باوانا تک صاحب کے اسلام پر دلالت کرتا ہے کیونکہ اہل اسلام کا عقیدہ یہ ہے کہ اگر کسی
ایسے شخص سے کوئی انجو بہ امر صادر ہو جو مسلمان نہیں تو اُس کے اُس انجو بہ کا نام کرامت نہیں رکھتے بلکہ اس کا نام استدراج رکھتے
ہیں سو بابا ولی قندھاری نے جو باوانا تک صاحب کو صاحب کرامت قرار دیا جو اس سے صاف طور پر پایا گیا کہ اُنہوں نے کشفی
طور پر معلوم کر لیا کہ با واصاحب اہل اسلام ہیں ورنہ بابا قندھاری اُن کا نام صاحب کرامت نہ رکھتا بلکہ ان کو صاحب استدراج
کہتا اور بابا نانک صاحب نے بھی اس لفظ کو رد نہیں کیا اور مردانہ کا پانی کے لئے جانا صاف دلالت کرتا ہے کہ باوا صاحب
بلا کراہت مردانہ کے ہاتھ سے کھا پی لیتے تھے ایسے ملکوں میں باوا صاحب کا دو دو برس رہنا جہاں ہندوؤں کا نام ونشان نہ تھا جیسا
که ملک عرب کیا بغیر کھانے پینے کے ممکن تھا۔ منہ
ا الاخلاص : ۲ تا ۵
۱۴۰ ہم رتبہ اور پھر یہ کمال کیا ہے کہ لَمْ يَلِدْ * کا لفظ جس کے یہ معنی ہیں کہ خدا کسی کا بیٹا نہیں کسی کا
جنا یا ہوا نہیں خدا کے ننانوے اسماء کے ساتھ ملایا ہے مثلاً کہا ہے وہ قدوس ہے کسی کا بیٹا نہیں
وہ قیوم ہے کسی کا بنایا ہو انہیں وہ قادر ہے کسی کی پیٹ سے نہیں نکلا غرض ان صفات کو بار بار ذکر
فرمایا ہے جس سے انسان نہایت اطمینان سے یہ سمجھتا ہے کہ باوا صاحب نے عیسائی مذہب کے
بارے میں یہ پیشگوئی کی ہے گویا یہ جتلا دیا ہے کہ تین سو برس کے بعد عیسائی مذہب پنجاب میں
پھیلے گا اور خبر دار کر دیا ہے کہ وہ لوگ باطل پرست اور کاذب ہیں اور ناحق ایک عاجز انسان کو خدا
بنا رہے ہیں اُن کے فریب میں نہ آنا اور ان کے مذہب کو قبول نہ کرنا کہ وہ جھوٹے مکار ہیں ہم
جب اس پیشگوئی کو دیکھتے ہیں تو ایک نہایت عظمت اس کی ہمیں معلوم ہوتی ہے اور پھر کمال یہ
ہے کہ قرآنی آیات کے ساتھ اُس کو بیان کیا ہے اس میں یہ اشارہ ہے کہ اس پر آشوب زمانہ
میں تم اسلام میں داخل ہو جاؤ کہ یہی دین الہی ہے جس نے کوئی بناوٹی خدا پیش نہیں کیا۔ اسی
طرح چولہ صاحب میں بار بار یہ بیان کیا گیا ہے کہ خدا وہ خدا ہے جس نے جسموں اور روحوں کو
پیدا کیا ہے اور ایک وقت آنیوالا ہے جو مُردے جی اٹھیں گے اور خدا انصاف کرے گا اور یہ
اشارات باوا صاحب کے اشعار میں بھی پائے جاتے ہیں بعض اشعار میں وہ خدا کے خالق
الارواح ہونے اور دارالجزا پر اس قدر زور دیتے ہیں کہ گویا وہ ایک آنیوالے فرقہ کے
وجود کی خبر دے رہے ہیں اور چولہ صاحب اور اُن کے بعض اشعار سے جو ایک ذخیرہ کثیرہ
ہے صریح یہ پیشگوئی محسوس ہوتی ہے کہ وہ دیانند اور اُس کے بدرہ فرقہ کی خبر دے رہے ہیں
یہ ایسی پیشگوئیاں ہیں جو ایک دانشمند نظر تامل کے بعد ضرور ان پر یقین کرلے گا اور ہم نے
بہت سوچا کہ اس میں کیا بھید ہے کہ باوانا تک صاحب کے چولہ پر بار بار لا اله الا الله
محمد رسول اللہ لکھا گیا ہے اور بار بار یہ ذکر کیا گیا ہے کہ قرآن ہی ایک ایسی کتاب ہے
جس سے خدا تعالیٰ کی راہ ملتی ہے حالانکہ صرف ایک مرتبہ لکھنا کافی تھا آخر اس میں یہ بھید
معلوم ہوا کہ با واصاحب کے چولہ پر یہ بھی ایک قسم کی پیشگوئی اس تاریک زمانہ کے لئے ہے
کیونکہ اس پر فریب زمانہ نے بہت سی آنکھوں میں غبار ڈال دی ہے اور بہت سے باطل
سہو کتابت ہے لَمْ يُولَدُ ہونا چاہئے ۔ (ناشر)
خدا پوجے جاتے ہیں پس گویا چولہ صاحب بزبان حال ہر یک مذہب کے انسان کو کہہ رہا ہے کہ ۱۴۱
اے غافل تو کہاں جاتا ہے اور کن خیالات میں لگا ہے اگر سچے مذہب کا طالب ہے تو ادھر آ اور
اُس خدا پر ایمان لاجس کی طرف لا اله الا الله محمد رسول اللہ بلاتا ہے کہ وہی غیر فانی اور کامل
خدا اور تمام عیبوں سے منزہ اور تمام صفات کاملہ سے متصف ہے۔
با وانا تک صاحب پر پادریوں کا حملہ
یہ عجیب بات ہے کہ اس زمانہ کے پادری جس قدر دوسرے مذاہب پر نکتہ چینی کرنے
کے لئے اپنا وقت اور اپنا مال خرچ کر رہے ہیں اُس کا کروڑواں حصہ بھی اپنے مذہب کی آزمائش
اور تحقیق میں خرچ نہیں کرتے حالانکہ جو شخص ایک عاجز انسان کو خدا بنارہا ہے اور اُس از لی ابدی
غیر متغیر خدا پر یہ مصیبت روا رکھتا ہے کہ وہ ایک عورت کے پیٹ میں نو مہینہ تک بچہ بن کر رہا اور
خون حیض کھاتا رہا اور انسانوں کی طرح ایک گندی راہ سے پیدا ہوا اور پکڑا گیا اور صلیب پر کھینچا
گیا۔ ایسے قابل شرم اعتقاد والوں کو چاہئے تھا کہ کفارہ کا ایک جھوٹا منصوبہ پیش کرنے سے
پہلے اس قابل رحم انسان کی خدائی ثابت کرتے اور پھر دوسرے لوگوں کو اس عجیب خدا کی طرف
بلاتے مگر میں دیکھتا ہوں کہ ان لوگوں کو اپنے مذہب کا ذرہ بھی فکر نہیں ۔ تھوڑے دن ہوئے ہیں
کہ ایک پر چہ امریکن مشن پریس لو دھیانہ میں سے پنجاب ریلیجس بک سوسائٹی کی کارروائیوں
کے واسطے ایم وایلی مینجر کے اہتمام سے نکلا ہے جس کی سرخی یہ ہے۔ وہ گرو جو انسان کو خدا کا فرزند بنا
دیتا ہے اس پر چہ میں سکھ صاحبوں پر حملہ کرنے کے لئے آدگرنتھ کا یہ شعر ابتدائے تقریر میں لکھا ہے
بے سوچندا اگویں سورج چڑھے ہزار ایسے چانن ہندیاں گر بن گھور اندھار
یعنی اگر سو چاند نکلے اور ہزار سورج طلوع کرے تو اتنی روشنی ہونے پر بھی گور و یعنی مرشد اور
ہادی کے بغیر سخت اندھیرا ہے پھر اس کے بعد لکھا ہے کہ افسوس کہ ہماری سکھ بھائی ناحق دس
بادشاہیوں کو گورو مان بیٹھے ہیں اور اس ست گورو کونہیں ڈھونڈھتے جو منش کو دیوتا بنا سکتا ہے
۱۴۲ پھر آگے لکھتا ہے کہ وہ ست گور و یسوع مسیح ہے جس نے اپنی جان قربان کی اور گنہگاروں کے
بدلے آپ لعنتی ہوا۔ اس کے ماننے سے لوگ گناہوں سے پاک ہو جاتے ہیں اور پھر سکھ
صاحبوں کو مخاطب کر کے لکھتا ہے کہ جن لوگوں کو آپ اب تک گور و سمجھے بیٹھے ہیں اور اُن سے
روشنی پانے کی امید رکھتے ہیں وہ لوگ اس لائق نہیں ہیں کہ آپ کے تاریک دل کو روشن
کریں ہاں اس گور و یسوع مسیح میں یہ خاصیت ہے کہ کیسا ہی دل تاریک اور نا پاک کیوں نہ
ہو وہ اُس کو روشن اور پاک کر سکتا ہے غرض یہ کہ تم یسوع کو خدا کر کے مان لو۔ پھر تم خاصے
پاک اور پوتر ہو جاؤ گے اور سب گناہ جھڑ جائیں گے اور منش سے دیوتا بن جاؤ گے ۔ مگر
افسوس کہ یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ اگر انسانوں کو ہی خدا بنانا ہے تو کیا اس قسم کے خدا ہندوؤں میں
کچھ کم ہیں۔ باوانا تک صاحب ہندوؤں کے مت سے کیوں بیزار ہوئے اسی لئے تو ہوئے
کہ ان کا وید بھی فانی چیزوں کو خدا قرار دیتا ہے اور پانی اور آگ اور ہوا اور سورج اور چاند کو
پرستش کے لائق سمجھتا ہے اور اُس سچے خدا سے بیخبر ہے جو ان سب چیزوں کو پیدا کرنے والا
ہے پھر جبکہ با وا صاحب اُس سچے خدا پر ایمان لائے جس کی بے مثل اور کامل ذات پر زمین
و آسمان گواہی دے رہا ہے اور نہ صرف ایمان لائے بلکہ اُس کے انوار کی برکتیں بھی
حاصل کر لیں تو پھر اُن کے پیروؤں کی عقلمندی سے بہت بعید ہے کہ وہ اس تعلیم کے بعد جوان
کو دی گئی ہے پھر باطل خداؤں کی طرف رجوع کریں ہندو لوگ ہزار ہا برس ایسے خداؤں کی
آزمائش کر چکے ہیں اور نہ سرسری طور پر بلکہ بہت تحقیق کے بعد ایسے خدا اُن کو چھوڑنے پڑے
اب پھر اس جھوٹی کیمیا کی تمنا اُن کی دانشمندی سے بہت دور ہے با وانا تک صاحب نے اُس خدا
کا دامن پکڑا تھا جو مرنے اور جنم لینے سے پاک ہے اور جولوگوں کے گناہ بخشنے کے لئے آپ لعنتی
بنے کا محتاج نہیں اور نہ کسی کی جان بچانے کے لئے اپنی جان دینے کی اس کو حاجت ہے مگر ہمیں سمجھ
نہیں آتا کہ عیسائیوں کا یہ کیسا خدا ہے جس کو دوسروں کے چھڑانے کے لئے بجز اپنے تئیں ہلاک
کرنے کے اور کوئی تدبیر ہی نہیں سوجھتی اگر در حقیقت زمین و آسمان کا مد بر اور مالک اور خالق
یہی بیچارہ ہے تو پھر خدائی کا انتظام سخت خطرہ میں ہے۔ بے شک یہ خواہش تو نہایت
عمدہ ہے جو انسان گناہ سے پاک ہو مگر کیا گناہ سے پاک ہونے کا یہی طریق ہے کہ ہم کسی غیر ۱۴۳
آدمی کی خودکشی پر بھروسہ رکھ کر اپنے ذہن میں آپ ہی یہ فرض کر لیں کہ ہم گناہ سے پاک ہو
گئے۔ بالخصوص ایسا آدمی جو انجیل میں خود اقرار کرتا ہے جو میں نیک نہیں وہ کیونکر اپنے اقتدار
سے دوسروں کو نیک بنا سکتا ہے اصل حقیقت نجات کی خداشناسی اور خدا پرستی ہے۔ پس کیا ایسے
لوگ جو اس غلط نہی کے دوزخ میں پڑے ہوئے ہیں جو مریم کا صاحبزادہ ہی خدا ہے وہ کیسے
حقیقی نجات کی اُمید رکھ سکتے ہیں انسان کی عملی اور اعتقادی غلطیاں ہی عذاب کی جڑہ ہیں وہی
در حقیقت خدا تعالیٰ کے غضب سے آگ کی صورت پر متمثل ہوں گی اور جس طرح پتھر پر سخت
ضرب لگانے سے آگ نکلتی ہے اسی طرح غضب الہی کی ضرب انہیں بداعتقاد یوں اور بدعملیوں
سے آگ کے شعلے نکالے گی اور وہی آگ بداعتقادوں اور بدکاروں کو کھا جائے گی جیسا کہ تم
دیکھتے ہو کہ بجلی کی آگ کے ساتھ خود انسان کی اندرونی آگ شامل ہو جاتی ہے تب دونوں مل کر
اس کو بھسم کر دیتی ہیں اسی طرح غضب الہی کی آگ بداعتقادی اور بداعمالی کی آگ کے ساتھ
ترکیب پاکر انسان کو جلا دے گی اسی طرف اشارہ کر کے اللہ تعالی قرآن میں فرماتا ہے نارُ الله
الْمُوْقَدَةُ الَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى الْأَفْئِدَةِ یعنی جہنم کیا چیز ہے وہ خدا کے غضب کی آگ ہے جو
دلوں پر پڑے گی یعنی وہ دل جو بداعمالی اور بداعتقادی کی آگ اپنے اندر رکھتے ہیں وہ غضب
الہی کی آگ سے اپنے آگ کے شعلوں کو مشتعل کریں گے۔ تب یہ دونوں قسم کی آگ باہم مل
کر ایسا ہی اُن کو بھسم کرے گی جیسا کہ صاعقہ گرنے سے انسان بھسم ہو جاتا ہے پس نجات وہی
پائے گا جو بد اعتقادی اور بد عملی کی آگ سے دور رہے گا سو جو لوگ ایسے طور کی زندگی بسر کرتے
ہیں کہ نہ تو سچی خدا شناسی کی وجہ سے اُن کے اعتقاد درست ہیں اور نہ وہ بداعمالیوں سے باز رہتے
ہیں بلکہ ایک جھوٹے کفارہ پر بھروسہ کر کے دلیری سے گناہ کرتے ہیں وہ کیونکر نجات پاسکتے
ہیں یہ بے چارے ابتک سمجھے نہیں کہ در حقیقت ہر یک انسان کے اندر ہی دوزخ کا شعلہ اور اندر
ہی نجات کا چشمہ ہے دوزخ کا شعلہ فرو ہونے سے خود نجات کا چشمہ جوش مارتا ہے اُس عالم
میں خدا تعالیٰ یہ سب باتیں محسوسات کے رنگ میں مشاہدہ کرادے گا اگر عیسائیوں
ل الهمزة : ۸۰۷