سَت بچن

حصہ 14

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۱۴۴ کو اس سچے فلسفہ کی خبر ہوتی تو مارے شرمندگی کے کسی کو منہ نہ دکھا سکتے ہزاروں فسق و فجور اور
مکر اور فریب کے ساتھ یہ دعوے کرنا کہ ہم گناہ سے پاک ہو گئے ہیں عجیب قسم کی چالا کی ہے
جس مذہب کا یہ اصول ہے کہ مسیح کی خودکشی نے تمام عبادتوں اور نیک کاموں اور نیک عملوں کو نکما
اور بیچ کر دیا ہے اور ان کی ضرورت کچھ بھی باقی نہیں رہی کیا ایسے عقیدے کے لوگوں کی نسبت
کچھ اُمید کر سکتے ہیں کہ وہ خدا تعالیٰ کی بندگی میں دل لگاویں اور سچے دل سے تمام بدکاریوں کو
چھوڑ دیں۔ پھر جبکہ ایسے قابل شرم عقیدہ میں گرفتار ہو کر انواع اقسام کی غفلتوں اور فریبوں اور
ناجائز کاموں میں گرفتار ہو رہے ہیں تو تعجب ہے کہ اپنے حال پر کچھ بھی نہیں روتے اور اپنی
مصیبت پر ایک ذرہ ماتم نہیں کرتے بلکہ خود اندھے ہو کر دوسروں پر کمی بصارت کی تہمت لگاتے
ہیں ہم سچ سچ کہتے ہیں کہ جسقد ربا وانا تک صاحب کے اشعار میں توحید الہی کے متعلق اور سچی
وحدانیت کے بیان کرنے میں عمدہ عمدہ مضامین پائے جاتے ہیں اگر وہ موجودہ انجیلوں میں
پائے جاتے تو ہمیں بڑی ہی خوشی ہوتی مگر ایسے جعلی کتابوں میں سچے حقائق اور معارف کیونکر
پائے جائیں جو حقیقی خدادانی اور حقیقی خدا پرستی اور حقیقی نجات کے بھید سے بہت ہی دور جا
پڑے ہیں نادانوں کے منہ پر ہر وقت کفارہ اور مسیح کی خودکشی اور ایک فانی انسان کا خدا ہونا
چڑھا ہوا ہے اور باقی تمام اعمال صالحہ سے فراغت کر رکھی ہے بیشک خدا کے بندوں اور اپنے
بنی نوع کے لئے جان دینا اور انسان کی بھلائی کے لئے دکھ اُٹھانا نہایت قابل تعریف امر ہے مگر یہ
بات ہرگز قابل تعریف نہیں کہ ایک شخص بے اصل و ہم پر بھروسا کر کے کنوئیں میں کود پڑے کہ
میرے مرنے سے لوگ نجات پا جائیں گے جان قربان کرنے کا یہ طریق تو بے شک صحیح ہے کہ خدا
کے بندوں کی معقول طریقہ سے خدمت کریں اور اُن کی بھلائی میں اپنے تمام انفاس خرچ کر دیں
اور ان کے لئے ایسی کوشش کریں کہ گویا اس راہ میں جان دے دیں مگر یہ ہرگز صحیح نہیں ہے کہ
اپنے سر پر پتھر مار لیں یا کنوئیں میں ڈوب مریں یا پھانسی لے لیں اور پھر تصور کریں کہ اس
بے جا حرکت سے نوع انسان کو کچھ فائدہ پہنچے گا عیسائیوں کو سمجھنا چاہئے کہ باوانا تک صاحب
حقیقی نجات کی راہوں کو خوب معلوم کر چکے تھے وہ سمجھتے تھے کہ وہ پاک ذات بجز اپنی

ستی اور کوشش کے نہیں ملتا اور وہ خوب جانتے تھے کہ خدا ہر ایک جان سے اُسی جان کی قربانی ۱۴۵
چاہتا ہے نہ کسی غیر کی زید کی خودکشی بکر کے کام نہیں آتی بات یہی سچ ہے کہ خدا کو وہی پاتے ہیں
جو آپ خدا کے ہو جاتے ہیں جو لوگ ہر ایک ناپاکی کے دروازے اپنے پر بند کرتے ہیں اُنہیں
پر اس پاک کے دروازے کھولے جاتے ہیں
اسلام کیا چیز ہے
جبکہ ہم اس ثبوت کے دینے سے فارغ ہو چکے کہ در حقیقت بابا نانک صاحب اُن
پاک طبع بزرگوں میں سے تھے جن کے دلوں پر اسلام کا نور چمکا تو اب اس سوال کا جواب
باقی رہا کہ اسلام کیا چیز ہے سو واضح ہو کہ خدا تعالیٰ نے ہر ایک چیز کو دنیا میں پیدا کر کے اُس
کی پیدائش کے مناسب حال اُس میں ایک کمال رکھا ہے جو اُس کے وجود کی علت غائی ہے
اور ہر یک چیز کی واقعی قدر و قیمت اُسی صورت میں ہوتی ہے کہ جب وہ چیز اپنے کمال تک
پہنچ جائے مثلاً بیلوں میں کلبہ رانی اور آب پاشی اور بار برداری کا ایک کمال ہے۔ اور
گھوڑوں میں انسانوں کی سواری کے نیچے ان کی منشا کے موافق کام دینا ایک کمال ہے اور
اگر چہ ان کمالات تک پہنچنا ان جانوروں کی استعداد میں داخل ہے مگر تا ہم کاشت کاروں
اور چابک سواروں کی تعلیم سے یہ کمالات اُن کے ظہور میں آتے ہیں کیونکہ وہ لوگ
ریاضت اور تعلیم دینے سے ایسی طرز سے ان جبلی استعدادوں کو ان جانوروں میں پیدا کر دیتے
ہیں جو ان کے اپنی منشا کے موافق ہوں پس اس قاعدہ کے رُو سے ماننا پڑتا ہے کہ انسان بھی کسی
کمال کے حاصل کرنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے کیونکہ جبکہ دنیا کی کسی چیز کا وجود عبث اور بے کار
نہیں تو پھر انسان جیسا ایک نادر الخلقت جاندار جس میں بہت سی عمدہ اور بے مثل قو تیں پائی جاتی
ہیں کیونکر اپنی خلقت کی رو سے محض بے فائدہ اور نکما ٹھہر سکتا ہے لیکن یہ گمان نہیں ہو سکتا کہ

۱۳۶ انسان کا عمدہ کمال یہی ہے کہ وہ کھانے پینے اور ہر ایک قسم کی عیاشی اور دولت اور حکومت کی
لذات میں عمر بسر کرے کیونکہ اس قسم کی لذات میں دوسرے جانور بھی اس کے شریک ہیں بلکہ
انسان کا کمال ان قوتوں کے کمال پر موقوف ہے جو اُس میں اور اُس کے غیر میں مابہ الامتیاز ہیں
اور انسان کے دین کا کمال یہ ہے کہ اُس کی ہر ایک قوت میں دین کی چمک نظر آوے اور ہر یک
فطرتی طاقت اس کی ایک دین کا چشمہ ہو جاوے اور وہ قوتیں یہ ہیں ۔
عقل - عفت - شجاعت - عدل - رحم - صبر - استقامت۔ شکر ۔ محبت ۔ خوف - طمع ۔
حزن غم ۔ ایثار - سخاوت - ہمت ۔ حیا۔ سخط - غضب - اعتراض - رضا - شفقت ۔ تذکل - حمد ۔
زم ۔ امانت ۔ دیانت - صدق - عفو - انتقام - کرم - جود۔ مواسات - ذکر ۔ تصور ۔
مروت ۔ غیرت ۔ شوق ۔ ہمدردی - حلم - شدت - فہم ۔ فراست - تدبیر - تقوی۔ فصاحت۔
بلاغت عمل جوارح - ذوق - انس - دعا نطق - ارادہ تواضع - رفق - مدارات۔ تحنن وفا۔
حسن عہد ۔ صلہ رحم ۔ وقار - خشوع خضوع ۔ زہد ۔ غبطہ - ایجاد ۔ معاونت طلب تمدن - تسلیم ۔
شہادت صدق ۔ رضا بقضا - احسان - توکل - اعتماد - تحمل ۔ ایفاء عہد ۔ تبتل ۔ اطاعت ۔
موافقت - مخالطت - عشق - فنا نظری - تطهر - فکر - حفظ ادراک ۔ بغض۔ عداوت ۔ حسرت ۔
اخلاص - علم الیقین - عین الیقین حق الیقین - جهد - تو بہ ۔ ندامت ۔ استغفار ۔ بذل روح ۔
ایمان - توحید - رویا ۔ کشف سمع - بصر - خطرات ۔ یہ تمام قوتیں انسان میں ہی پائی جاتی ہیں
اور کوئی دوسرا جانداران میں شریک نہیں ۔ اور اگر چہ بظاہر ایک ایسا شخص جس کو تد بر اور تفکر
کرنے کی عادت نہیں کہہ سکتا ہے کہ ان قوتوں میں کئی ایک ایسی قوتیں بھی ہیں جن میں بعض
دوسرے جانور بھی شریک ہیں مثلاً محبت یا خوف یا عداوت مگر پوری پوری غور کرنے سے
معلوم ہو گا کہ یہ شراکت صرف صورت میں ہے نہ کہ حقیقت میں ۔ انسانی محبت اور خوف اور
عدادت ۔ انسانی عقل اور معرفت اور تجربہ کا ایک نتیجہ ہے پھر جبکہ انسانی عقل اور معرفت اور تجربہ
دوسرے حیوانات کو حاصل نہیں ہو سکتا تو پھر اُس کا نتیجہ کیونکر حاصل ہو سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ
انسانی محبت اور خوف اور عداوت کا کوئی انتہا نہیں انسانی محبت رفته رفته عشق تک پہنچ جاتی

ہے۔ یہاں تک کہ وہ محبت انسان کے دل میں اس قدر گھر کر جاتی ہے کہ اُس کے دل کو چیر کر ۱۴۷
اندر چلی جاتی ہے اور کبھی اُس کو دیوانہ سا بنا دیتی ہے اور نہ صرف محبوب تک ہی محدود رہتی ہے
بلکہ انسان اپنے محبوب کے دوستوں سے بھی محبت کرتا ہے اور اُس شہر سے بھی محبت کرتا ہے جس
میں وہ رہتا ہے اور ان اوضاع اور اطوار سے بھی محبت کرتا ہے جو محبوب میں پائے جاتے ہیں
اور اُس ملک سے بھی محبت کرتا ہے جہاں محبوب رہتا ہے ایسا ہی انسانی عداوت بھی صرف ایک
شخص تک محدود نہیں رہتی اور بعض اوقات پشتوں تک اُس کا اثر باقی رہتا ہے ایسا ہی انسانی خوف
بھی دور در از نتیجہ سے پیدا ہوتا ہے یہاں تک کہ آخرت کا خوف بھی دامنگیر ہو جاتا ہے لہذا
دوسرے حیوانات کی قوتیں انسانی قوتوں کے منبع اور سرچشمہ میں سے ہرگز نہیں ہیں بلکہ وہ ایک
طبیعی خواص ہیں جو بے اختیار اُن سے ظہور میں آتے ہیں اور جو کچھ انسان کو دیا گیا ہے وہ انسان
ہی کے ساتھ خاص ہے۔
اب جاننا چاہئے کہ جس قدر انسان کو قوتیں دی گئی ہیں جن کا اوپر ذکر کیا گیا ہے اُن
کو خدا تعالیٰ کی راہ میں اپنے اپنے محل پر خرچ کرنا اور ہر یک قوت کا خدا تعالیٰ کی مرضی اور رضا
کے راہ میں جنبش اور سکون کرنا بھی وہ حالت ہے جس کا قرآن شریف کی رو سے اسلام نام ہے
کیونکہ اللہ تعالی قرآن شریف میں اسلام کی یہ تعریف فرماتا ہے ۔ بَلی مَنْ أَسْلَمَ وَجْهَهُ *
لِلَّهِ وَهُوَ مُحْسِنٌ یعنی انسان کا اپنی ذات کو اپنے تمام قومی کے ساتھ خدا تعالیٰ کی راہ میں
وقف کر دینا اور پھر اپنی معرفت کو احسان کی حد تک پہنچا دینا یعنی ایسا پردہ غفلت درمیان سے
اٹھانا کہ گویا خدا تعالیٰ کو دیکھ رہا ہے یہی اسلام ہے پس ایک شخص کو مسلمان اُس وقت
نوٹ وجہ کے اصل معنی لغت کی رو سے منہ کے ہیں چونکہ انسان منہ سے شناخت کیا جاتا
ہے اور کروڑ ہا انسانوں میں ما بہ الامتیاز مونہہ سے قائم ہوتا ہے اس لئے اس آیت میں منہ
سے مراد استعارہ کے طور پر انسان کی ذات اور اُس کی قوتیں ہیں جن کی رو سے وہ دوسرے
جانوروں سے امتیاز رکھتا ہے گویا وہ قوتیں اس کی انسانیت کا مونہہ ہے۔ منہ
ل البقرة: ١١٣

۱۴۸ کہہ سکتے ہیں کہ جب یہ تمام قوتیں اُس کی خدا تعالیٰ کے راہ میں لگ جائیں اور اُس کے زیر حکم
واجب طور پر اپنے اپنے محل پر مستعمل ہوں اور کوئی قوت بھی اپنی خودروی سے نہ چلے یہ تو ظاہر
ہے کہ نئی زندگی کامل تبدیلی سے ملتی ہے اور کامل تبدیلی ہرگز ممکن نہیں جب تک انسان کی تمام
قوتیں جو اُس کی انسانیت کا نچوڑ اور لب لباب ہیں اطاعت الہی کے نیچے نہ آجائیں اور جب
تمام قوتیں اطاعت الہی کے نیچے آگئیں اور اپنے نیچرل خواص کے ساتھ خط استقامت پر چلنے
لگیں تو کا نہ و ایسے شخص کا نام مسلمان ہوگا لیکن اِن تمام ان تمام قوتوں کا اپنے اپنے مطالب میں پورے
پورے طور پر کامیاب ہو جانا اور رضائے الہی کے نیچے گم ہو کر اعتدال مطلوب کو حاصل کرنا بجز
تعلیم الہی اور تائید الہی غیر ممکن اور محال ہے اور ضرور تھا کہ کوئی کتاب دنیا میں خدا تعالیٰ کی طرف
سے ایسی نازل ہوتی کہ جو اسلام کا طریق خدا کے بندوں کو سکھاتی کیونکہ جس طرح ہم اپنے
ماتحت جانوروں گھوڑوں گدھوں بیلوں وغیرہ کو تربیت کرتے ہیں تا اُن کی مخفی استعداد میں ظاہر
کریں اور اپنی مرضی کے موافق اُن کو چلاویں۔ اسی طرح خدا تعالی پاک فطرت انسانوں کی
فطرتی قوتیں ظاہر کرنے کیلئے اُن کی طرف توجہ فرماتا ہے اور کسی کامل الفطرت پر وحی نازل کر
کے دوسروں کی اُس کے ذریعہ سے اصلاح کرتا ہے تا وہ اُس کی اطاعت میں محو ہو جائیں یہی
قدیم سے سنت اللہ ہے اور ہمیشہ خدا تعالیٰ ہر یک زمانہ کی استعداد کے موافق اسلام کا طریق
اُس زمانہ کو سکھلاتا رہا ہے۔
اور چونکہ پہلے نبی ایک خاص قوم اور خاص ملک کیلئے آیا کرتے تھے اس لئے ان
کی تعلیم جو ابھی ابتدائی تھی مجمل اور ناقص رہتی تھی کیونکہ بوجہ کمی قوم اصلاح کی حاجت کم
پڑتی تھی اور چونکہ انسانیت کے پودہ نے ابھی پورا نشو و نما بھی نہیں کیا تھا اسلئے استعداد یں
بھی کم درجہ پر تھیں اور اعلیٰ تعلیم کی برداشت نہیں کر سکتی تھیں پھر ایسا زمانہ آیا کہ
استعداد یں تو بڑھ گئیں مگر زمین گناہ اور گئیں مگر زمین گناہ اور بدکاری اور مخلوق پرستی سے ؟ سے بھر گئی اور سچی توحید
اور سچی راستبازی نہ ہندوستان میں باقی رہی اور نہ مجوسیوں میں اور نہ یہودیوں میں اور
نہ عیسائیوں میں اور تمام قو میں ضلالت اور نفسانی جذبات کے نیچے دب گئیں اُس وقت خدا
نے قرآن شریف کو اپنے پاک نبی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کر کے دنیا کو کامل اسلام

سکھایا اور پہلے نبی ایک ایک قوم کیلئے آیا کرتے اور اسی قدر سکھلاتے تھے جو اُسی قوم کی ۱۴۹
استعداد کے اندازہ کے موافق ہو اور جن تعلیموں کی وہ لوگ برداشت نہیں کر سکتے تھے وہ
تعلیمیں اسلام کی اُن کو نہیں بتلاتے تھے اسلئے ان لوگوں کا اسلام ناقص رہتا تھا یہی وجہ ہے
کہ ان دنوں میں سے کسی دین کا نام اسلام نہیں رکھا گیا مگر یہ دین جو ہمارے پاک نبی
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی معرفت دنیا میں آیا اُس میں تمام دنیا کی اصلاح منظور تھی اور تمام
استعدادوں کے موافق تعلیم دینا مد نظر تھا اسلئے یہ دین تمام دنیا کے دینوں کی نسبت اکمل اور اتم
ہوا اور اسی کا نام بالخصوصیت اسلام رکھا گیا اور اسی دین کو خدا نے کامل کہا جیسا کہ قرآن
شریف میں ہے الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيْتُ
لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا یعنی آج میں نے دین کو کامل کیا اور اپنی نعمت کو پورا کیا اور میں
راضی ہوا جو تمہارا دین اسلام ہو ۔ چونکہ پہلے دین کامل نہیں تھے اور اُن قوانین کی طرح
تھے جو مختص القوم یا مختص الزمان ہوتے ہیں اسلئے خدا نے اُن دینوں کا نام اسلام نہ رکھا اور
ضرور تھا کہ ایسا ہوتا کیونکہ وہ انبیاء تمام قوموں کیلئے نہیں آئے تھے بلکہ اپنی اپنی قوم کیلئے
آتے تھے اور اُسی خرابی کی طرف اُن کی توجہ ہوتی تھی جو اُن کی قوم میں پھیلی ہوئی ہوتی تھی
اور انسانیت کی تمام شاخوں کی اصلاح کرنا اُن کا کام نہیں تھا کیونکہ اُن کے زیر علاج ایک
خاص قوم تھی جو خاص آفتوں اور بیماریوں میں مبتلا تھی اور اُن کی استعدادیں بھی ناقص تھیں
اسی لئے وہ کتابیں ناقص رہیں کیونکہ تعلیم کی اغراض خاص خاص قوم تک محدود تھی مگر اسلام تمام
دنیا اور تمام استعدادوں کیلئے آیا اور قرآن کو تمام دنیا کی کامل اصلاح مد نظر تھی جن میں عوام بھی
تھے اور خواص بھی تھے اور حکماء اور فلاسفر بھی اس لئے انسانیت کے تمام قومی پر قرآن نے بحث کی
اور یہ چاہا کہ انسان کی ساری قوتیں خدا تعالیٰ کی راہ میں فدا ہوں اور یہ اسلئے ہوا کہ قرآن کا مد نظر
انسان کی تمام استعدادیں تھیں اور ہر ایک استعداد کی اصلاح منظور تھی اور اسی وجہ سے
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ٹھہرے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
ہاتھ پر وہ تمام کام پورا ہو گیا جو پہلے اس سے کسی نبی کے ہاتھ پر پورا نہیں ہوا تھا۔ چونکہ قرآن
کو نوع انسان کی تمام استعدادوں سے کام پڑتا تھا اور وہ دنیا کی عام اصلاح کیلئے نازل
ل المائدة : ۴

۱۵۰ کیا گیا تھا اسلئے تمام اصلاح اس میں رکھی گئی اور اسی لئے قرآنی تعلیم کا دین اسلام کہلایا اور اسلام
کا لقب کسی دوسرے دین کو نہ مل سکا کیونکہ وہ تمام ادیان ناقص اور محدود تھے غرض جبکہ اسلام کی
حقیقت یہ ہے تو کوئی عقلمند مسلمان کہلانے سے عار نہیں کر سکتا ہاں اسلام کا دعوئی اسی قرآنی دین
نے کیا ہے اور اسی نے اس عظیم الشان دعوٹی کے دلائل بھی پیش کئے ہیں اور یہ بات کہنا کہ میں
مسلمان نہیں ہوں یہ اس قول کے مساوی ہے کہ میرا دین ناقص ہے۔
یہ بات بھی مجھے بیان کرنا ضروری ہے کہ وہ حقیقی خوش حالی جس کی طلب نے انسان کو
مذہب کا طالب بنایا ہے بجز اسلام کے اور کسی جگہ مل نہیں سکتی جس وقت اس ضروری سے سوال پر ہم
غور کرتے ہیں کہ کیونکر ہم نہایت خوشحالی سے اس پر فتنہ دنیا سے سفر کر سکتے ہیں تو ہماری روح جو
سچے اور کامل آرام کو چاہتی ہے معا یہ جواب دیتی ہے کہ ہماری کامل اور لازوال خوش حالی کیلئے
دو چیزوں کی ضرورت ہے
اول ۔ یہ کہ اس فانی زندگی کے فانی تعلقات میں ہم ایسے اسیر اور مقید نہ ہوں کہ ان کا چھوڑنا
ہمارے لئے عذاب الیم ہو۔
دوم ۔ یہ کہ ہم در حقیقت خدا تعالیٰ کو ان تمام چیزوں پر مقدم رکھ لیں اور جس طرح ایک شخص
بالا رادہ سفر کر کے ایک شہر کو چھوڑتا اور دوسرے شہر میں آجاتا ہے اسی طرح ہم اپنے ارادہ سے دنیا
کی زندگی کو چھوڑ دیں اور خدا کے لئے ہر ایک دکھ کو قبول کریں اگر ہم ایسا کریں تو اپنے ہاتھ سے
اپنے لئے بہشت کی بنیادی اینٹ رکھیں گے اسلام کیا چیز ہے؟ یہی کہ ہم اس سفلی زندگی کو کھو
دیں اور نابود کریں اور ایک اور نئی پاک زندگی میں داخل ہوں اور یہ ناممکن ہے جب تک کہ ہماری
تمام قومی خدا کی راہ میں قربان نہ ہو جائیں اسلام پر قدم مارنے سے نئی زندگی ملتی ہے اور وہ
انوار اور برکات حاصل ہوتے ہیں کہ اگر میں بیان کروں تو مجھے شک ہے کہ اجنبی لوگوں میں
سے کوئی اُن پر اعتبار بھی کرلے گا۔ خدا ہے اور اُس کی ذات پر ایمان لانا اور در حقیقت اُسی کا

ہو جانا یہی راہ ہے جس کا نام اسلام ہے لیکن اس راہ پر وہی قدم مارتا ہے جس کے دل پر اُس زندہ ۱۵۱
خدا کا خوف ایک قومی اثر ڈالتا ہے۔ اکثر لوگ بیہودہ طریقوں پر نجات کے خواہشمند رہتے ہیں
لیکن اسلام وہی طریق نجات بتاتا ہے جو در حقیقت خدا تعالیٰ کی طرف سے ازل سے مقرر ہے
اور وہ یہ ہے کہ سچے اعتقاد اور پاک عملوں اور اس کی رضا میں محو ہونے سے اُس کے قرب کے
مکان کو تلاش کیا جائے اور کوشش کی جائے کہ اُس کا قرب اور اُس کی رضا حاصل ہو کیونکہ تمام
عذاب خدا تعالیٰ کی دوری اور غضب میں ہے پس جس وقت انسان سچی توبہ اور سچے طریق
کے اختیار کرنے سے اور سچی تابعداری حاصل کرنے سے اور سچی توحید کے قبول کرنے سے
خدا تعالیٰ سے نزدیک ہو جاتا ہے اور اُس کو راضی کر لیتا ہے تو تب وہ عذاب اُس سے دور کیا جاتا
ہے لیکن یہ سوال کہ کیونکر انسان جھوٹے عقیدوں اور باطل خیالات میں مبتلا ہو جاتا ہے اس کا
جواب یہ ہے کہ انسان اُس وقت غلط خیالات اور بدعقائد میں پھنس جاتا ہے جبکہ خدا تعالیٰ کی
سچی وحی کی پیروی نہیں کرتا بلکہ اپنے خود تراشیدہ خیالات یا اپنے جیسے کسی دوسرے انسان کے
خیالات کا پیرو بن جاتا نا ہے یہ تو ظاہر ہے کہ انسان غلطی سے بچ نہیں سکتا اور اس کی فطرت پر سہو و
نسیان غالب ہے پھر ایسی راہ میں جو نہایت باریک اور ساتھ اُس کے نفسانی جذبات بھی لگے ہوئے
ہیں کیونکر بچ سکتا ہے لہذا تمام سچے طالبوں اور حقیقی راست بازوں نے اس بات کی تصدیق پر اپنے
سر جھکا دیئے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی رضا مندی کی راہوں کو دریافت کرنے کیلئے اُسی کی وحی اور
الہام کی ضرورت ہے حق کے طالب کیلئے سب سے پہلے ضروری یہی مسئلہ ہے کہ کسی طرح خدا
تعالیٰ کی ہستی اور وجود پر یقین کامل پیدا ہو جائے لیکن جو ذات بالکل پوشیدہ اور غیب الغیب اور
وراء الورا ہے انسان محض اپنی کوششوں اور اپنے ہی خود ساختہ گیان اور معرفت سے اُس پر یقین
کامل نہیں لا سکتا بلکہ یک طرفہ کوششوں کا آخری نتیجہ شک اور وہم اور ہستی باری کا انکار
ہے کیونکہ جو شخص دن یا بیس برس یا مثلاً پچاس برس تک خدا تعالیٰ کی طلب میں لگا رہے

۱۵۲﴾ اور زمین و آسمان کے عجائب قدرت دیکھ کر اس بات کی ضرورت کو تسلیم کرے کہ اس احسن
ترتیب اور ابلغ ترکیب اور پر حکمت اشیاء کا ضرور کوئی خالق ہوگا تو بالطبع اُس کو اس بات کی
طرف رغبت پیدا ہوتی ہے کہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بھی اس کو کوئی نشان ملے صرف خود ساختہ
خیالات ہی پر مدار نہ رہے لیکن جب ایک زمانہ دراز تک اُس خالق کی طلب میں رہ کر پھر بھی
اُس طرف سے کوئی آواز نہ آوے اور کوئی نشان پیدا نہ ہو تو وہ یقین جو اُس نے محض اپنی عقل
کی تراش خراش سے پیدا کیا تھا آخر وہ بھی ایک بوسیدہ عمارت کی طرح گر جائے گا اور اُس کا
پچھلا حال پہلے حال سے بدتر ہوگا کیونکہ یہ انسان میں ایک فطرتی خاصیت ہے کہ اگر اپنے وجود
کے تمام زور اور تمام قوت سے ایک چیز کو ڈھونڈھے اور طلب کرنے میں کوئی دقیقہ اُٹھا نہ
رکھے اور پھر بھی وہ چیز میسر نہ آوے تو اُس چیز کے وجود کی نسبت اُس کا اعتقاد قائم نہیں رہتا
بالخصوص اگر کسی ایسے شخص کو ڈھونڈتا ہو جس کی نسبت اُس کا یہ اعتقاد بھی ہو کہ وہ میری اس کوشش
اور اضطراب سے واقف ہے اور میری اس بیقراری پر مطلع ہے تو پھر اگر اس کی طرف
سے کوئی پیغام نہ پہنچے تو بلا شبہ انکار اور نومیدی کا موجب ہوگا۔
پس اس تحقیق کی رو سے یہ بات ثابت شدہ امر ہے کہ
خدا تعالیٰ پر سچا یقین بغیر ذریعہ وحی اور الہام کے ہرگز
حاصل نہیں ہو سکتا۔ اور اب ہم ہر ایک مذہب
کا معیار بیان کرتے ہیں اور تینوں مذہبوں
آریہ۔ عیسائی ۔ اسلام
کو بالمقابل لکھ کر کھرے کھوٹے
کی تمیز ناظرین پر ہی
چھوڑتے ہیں۔

فطرتی معیار سے مذاہب کا مقابلہ
اور گورنمنٹ انگریزی کے احسان کا کچھ تذکرہ
میرے خیال میں مذاہب کے پرکھنے اور جانچنے اور کھرے کھوٹے میں تمیز کرنے کیلئے اس سے بہتر
کسی ملک کے باشندوں کو موقعہ ملنا ممکن نہیں جو ہمارے ملک پنجاب اور ہندوستان کو ملا ہے اس
موقع کے حصول کیلئے پہلا فضل خدا تعالیٰ کا گورنمنٹ برطانیہ کا ہمارے اس ملک پر تسلط ہے۔ ہم
نہایت ہی ناسپاس اور منکر نعمت ٹھہریں گے اگر ہم سچے دل سے اس محسن گورنمنٹ کا شکر نہ کریں
جس کے بابرکت وجود سے ہمیں دعوت اور تبلیغ اسلام کا وہ موقع ملا جو ہم سے پہلے کسی بادشاہ کو
بھی نہیں مل سکا کیونکہ اس علم دوست گورنمنٹ نے اظہار رائے میں وہ آزادی دی ہے جس کی
نظیر اگر کسی اور موجودہ عملداری میں تلاش کرنا چاہیں تو لا حاصل ہے کیا یہ عجیب بات نہیں کہ ہم
لندن کے بازاروں میں دین اسلام کی تائید کیلئے وہ وعظ کر سکتے ہیں جس کا خاص مکہ معظمہ میں
میسر آنا ہمارے لئے غیر ممکن ہے اور اس گورنمنٹ نے نہ صرف اشاعت کتب اور اشاعت
مذہب میں ہر ایک قوم کو آزادی دی بلکہ خود بھی ہر ایک فرقہ کو بذریعہ اشاعت علوم وفنون کے مدد
دی اور تعلیم اور تربیت سے ایک دنیا کی آنکھیں کھول دیں۔ پس اگر چہ اس محسن گورنمنٹ کا
یہ احسان بھی کچھ تھوڑا نہیں کہ وہ ہمارے مال اور آبرو اور خون کی جہاں تک طاقت ہے سچے دل
سے محافظت کر رہی ہے اور ہمیں اُس آزادی سے فائدہ پہنچا رہی ہے جس کیلئے ہم سے پہلے
بہتیرے نوع انسان کے سچے ہمدرد ترستے گذر گئے لیکن یہ دوسرا احسان گورنمنٹ کا اس سے بھی
بڑھ کر ہے کہ وہ جنگلی وحشیوں اور نام کے انسانوں کو انواع و اقسام کے تعلیم کے ذریعہ سے اہل علم و
عقل بنانا چاہتی ہے ہم دیکھتے ہیں کہ اس گورنمنٹ کی متواتر کوششوں

۱۵۴ سے وہ لوگ جو قریب قریب مویشی اور چارپایوں کے تھے کچھ کچھ حصہ انسانیت اور فہم و
فراست کا لے چکے ہیں اور اکثر دلوں اور دماغوں میں ایک ایسی روشنی پیدا ہوگئی ہے جو علوم
کے حصول کے بعد پیدا ہوا کرتی ہے۔ معلومات کی وسعت نے گویا یک دفعہ دنیا کو بدل دیا
ہے لیکن جس طرح شیشے میں سے روشنی تو اندر گھر کے آسکتی ہے مگر پانی نہیں آ سکتا اسی طرح
علمی روشنی تو دلوں اور دماغوں میں آگئی ہے مگر ہنوز وہ مصفا پانی اخلاص اور روبحق ہونے کا
اندر نہیں آیا جس سے روح کا پودہ نشو و نما پاتا اور اچھا پھل لا تا لیکن یہ گورنمنٹ کا قصور نہیں
ہے بلکہ ابھی ایسے اسباب مفقود یا قلیل الوجود ہیں جو سچی روحانیت کو جوش میں لاویں۔ یہ
عجیب بات ہے کہ علمی ترقی سے مکر اور فریب کی بھی کچھ ترقی معلوم ہوتی ہے اور اہل حق کو
نا قابل برداشت وساوس کا سامنا ہے ایمانی سادگی بہت گھٹ گئی ہے اور فلسفیانہ خیالات نے
جن کے ساتھ دینی معلومات ہم قدم نہیں ہیں ایک زہریلا اثر تو تعلیم یافتہ لوگوں پر ڈال رکھا ہے
جو دہریت کی طرف کھینچ رہا ہے۔ اور واقعی نہایت مشکل ہے کہ اس اثر سے بغیر حمایت دینی
تعلیم کے لوگ بیچ سکیں ۔ پس وائے بر حال اُس شخص کے جو ایسے مدرسوں اور کالجوں میں اُس
حالت میں چھوڑا گیا ہے جبکہ اس کو دینی معارف اور حقائق سے کچھ بھی خبر نہیں ۔ ہاں ہم
کہہ سکتے ہیں کہ اس عالی ہمت گورنمنٹ نے جو نوع انسان کی ہمدرد ہے۔ اس ملک کے دلوں
کی زمین کو جو ایک بنجر پڑا ہوا تھا اپنے ہاتھ کی کوششوں سے جنگلی درختوں اور جھاڑیوں اور مختلف
اقسام کے گھاس سے جو بہت اونچے اور فراہم ہو کر زمین کو ڈھک رہے تھے پاک کر دیا ہے اور
اب قدرتی طور پر وہ وقت آ گیا ہے جو سچائی کا بیج اس زمین میں بویا جائے اور پھر آسمانی پانی
سے آبپاشی ہو پس وہ لوگ بڑے ہی خوش نصیب ہیں جو اس مبارک گورنمنٹ کے ذریعہ سے
آسمانی بارش کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ مسلمانوں کو چاہئے کہ اس گورنمنٹ کے وجود کو خدا تعالیٰ کا فضل
سمجھیں اور اُس کی سچی اطاعت کیلئے ایسی کوشش کریں کہ دوسروں کیلئے نمونہ ہو جائیں ۔ کیا احسان کا
عوض احسان نہیں۔ کیا نیکی کے بدلہ نیکی کرنا لازم نہیں سو چاہئے کہ ہر یک شخص سوچ لے۔

اور اپنا نیک جو ہر دکھلا دے اسلامی شریعت کسی کے حق اور احسان کو ضائع کرنا نہیں چاہتی پس نہ ۱۵۵
منافقانہ طور پر بلکہ دل کی سچائی سے اس محسن گورنمنٹ سے اطاعت کے ساتھ پیش آنا چاہئے
کیونکہ ہمارے دین کی روشنی پھیلانے کیلئے پہلی تقریب خدا تعالیٰ نے یہی قائم کی ہے۔
پھر دوسرا ذریعہ جو مذاہب کی شناخت کرنے کا ہمارے ملک میں پیدا ہو گیا
چھاپے خانوں کی کثرت ہے کیونکہ ایسی کتابیں جو گو یا زمین میں دفن تھیں ان چھاپہ خانوں کے
ذریعہ سے گویا پھر زندہ ہوگئیں یہاں تک کہ ہندوؤں کا وید بھی نئے اوراق کا لباس پہن کر
نکل آیا گو یا نیا جنم لیا اور حمقاء اور عوام کی بنائی ہوئی کہانیوں کی پردہ دری ہوگئی ۔
تیسرا ذریعہ راہوں کا کھلنا اور ڈاک کا احسن ان انتظام اور دور دور ملکوں سے کتابوں کا اس
ملک میں آجانا اور اس ملک سے اُن ملکوں میں جانا یہ سب وسائل تحقیق حق کے ہیں جو خدا کے
فضل نے ہمارے ملک میں موجود کر دیئے جن سے ہم پوری آزادی کے ذریعہ سے فائدہ اُٹھا
رہے ہیں یہ سب فوائد اس محسن اور نیک نیت گورنمنٹ کے ذریعہ ہمیں ملے ہیں جس کیلئے
بے اختیار ہمارے دل سے دعا نکلتی ہے لیکن اگر یہ سوال ہو کہ پھر ایسی مہذب اور دانا گورنمنٹ
ایسے مذہب سے کیوں تعلق رکھتی ہے جس میں انسان کو خدا بنا کر سچے خدا کے بدیہی اور قدیم اور
غیر متغیر جلال کی کسر شان کی جاتی ہے۔ تو افسوس کہ اس سوال کا جواب بجز اس کے کچھ نہیں کہ
سلاطین اور ملوک کو جو ملک داری کا خیال واجبی حد سے بڑھ جاتا ہے لہذا تدبر اور تفکر کی تمام
قوتیں اُسی میں خرچ ہو جاتی ہیں اور قومی حمایت کی مصلحت آخرت کے اُمور کی طرف سر
اُٹھانے نہیں دیتی اور اسی طرح ایک مسلسل اور غیر منقطع دنیوی مطالب کے نیچے دب کر خداشناسی
اور حق جوئی کی روح کم ہو جاتی ہے اور با ایں ہمہ خدا تعالیٰ کے فضل سے نومیدی نہیں کہ وہ اس
با همت گورنمنٹ کو صراط مستقیم کی طرف توجہ دلاوے۔ ہماری دعا جیسا کہ اس گورنمنٹ کی
دنیوی بھلائی کیلئے ہے ایسا ہی آخرت کیلئے بھی ہے پس کیا تعجب ہے کہ دعا کا اثر ہم دیکھ لیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی