سَت بچن
حصہ 15
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس زمانہ میں جبکہ حق اور باطل کے معلوم کرنے کیلئے بہت سے وسائل پیدا ہو گئے
ہیں ہمارے ملک میں تین بڑے مذہب بالمقابل کھڑے ہو کر ایک دوسرے سے ٹکرا رہے ہیں
ان مذاہب ثلثہ میں سے ہر یک صاحب مذہب کو دعویٰ ہے کہ میرا ہی مذہب حق اور درست ہے
اور تعجب کہ کسی کی زبان بھی اس بات کے انکار کی طرف مائل نہیں ہوتی کہ اُس کا مذہب سچائی کے
اصولوں پر مبنی نہیں ۔ لیکن میں اس امر کو باور نہیں کر سکتا کہ جیسا کہ ہمارے مخالفوں کی زبانوں کا
دعوئی ہے۔ ایسا ہی ایک سیکنڈ کیلئے اُن کے دل بھی اُن کی زبانوں سے اتفاق کر سکتے ہیں۔ سچے
مذہب کی یہ ایک بڑی نشانی ہے کہ قبل اس کے جو ہم اُس کی سچائی کے دلائل بیان کریں خود وہ
اپنی ذات میں ہی ایسا روشن اور درخشاں ہوتا ہے کہ اگر دوسرے مذاہب اس کے مقابل پر
رکھے جائیں تو وہ سب تاریکی میں پڑے ہوئے معلوم ہوتے ہیں اور اس دلیل کو اُس وقت
ایک دانشمند انسان صفائی سے سمجھ سکتا ہے جبکہ ہر ایک مذہب کو اُس کے دلائل مخترعہ سے علیحدہ کر
کے صرف اُس کے اصل الاصول پر نظر کرے یعنی ان مذاہب کے طریق خدا شناسی کو فقط ایک
دوسرے کے مقابل پر رکھ کر جانچے اور کسی مذہب کے عقیدہ خدا شناسی پر بیرونی دلائل کا حاشیہ
نہ چڑھاوے بلکہ مجرد عن الدلائل کر کے اور ایک مذہب کو دوسرے مذہب - کے مقابل پر رکھ کر
پر کھے اور سوچے کہ کسی مذہب میں ذاتی سچائی کی چمک پائی جاتی ہے اور کس میں یہ خاصیت
ہے کہ فقط اُس کے طریق خدا شناسی پر ہی نظر ڈالنا دلوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے مثلاً وہ تین
مذہب جن کا میں ابھی ذکر کر چکا ہوں یہ ہیں آرا یہ۔ عیسائی۔ اسلام اگر ہم ان آریہ ۔ تینوں کی اصل
تصویر دکھلانا چاہیں تو تفصیل ذیل ہے۔
آریہ مذہب کا ایک ایسا خدا ہے جس کی خدائی اپنی ذاتی قوت اور قدرت پر چلنا
غیر ممکن ہے اور اُس کی تمام اُمیدیں ایسے وجودوں پر لگی ہوئی ہیں جو اُس کے ہاتھ سے پیدا نہیں
ہوئے حقیقی خدا کی قدرتوں کا انتہا معلوم کرنا انسان کا کام نہیں مگر آریوں کے پرمیشر کی قدرت
اُنگلیوں پر گن سکتے ہیں۔ وہ ایک ایسا کم سرمایہ پرمیشر ہے کہ اُس کی تمام قدرتوں کی حد معلوم ہو ۱۵۷
چکی ہے اور اگر اُس کی قدرتوں کی بہت ہی تعریف کی جائے تو اس سے بڑھ کر کچھ نہیں کہہ سکتے کہ
وہ اپنے جیسی قدیم چیزوں کو معماروں کی طرح جوڑ نا جانتا ہے اور اگر یہ سوال ہو کہ اپنے گھر سے
کونسی چیز ڈالتا ہے تو نہایت افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کچھ نہیں۔ غرض اس کی طاقت کا انتہائی
مرتبہ صرف اس حد تک ہے کہ وہ موجودہ روحوں اور اجسام صغار کو جو قدیم اور اُس کے وجود کی
طرح انادی اور واجب الوجود ہیں جن کی پیدائش پر اُس کے وجود کا کچھ بھی اثر نہیں باہم پیوند کر
دیتا ہے لیکن اس بات پر دلیل قائم ہونا مشکل ہے کہ کیوں ان قدیم چیزوں کو ایسے پرمیشر کی
حاجت ہے جبکہ کل چیزیں خود بہ خود ہیں اُن کے تمام قومی بھی خود بہ خود ہیں اور اُن میں باہم ملنے
کی استعداد بھی خود بخود ہے اور اُن میں قوت جذب اور کشش بھی قدیم سے ہے اور اُن کے تمام
خواص جو ترکیب کے بعد بھی ظاہر ہوتے ہیں خود بخود ہیں تو پھر سمجھ نہیں آتا کہ کس دلیل سے اس
ناقص اور نا طاقت پر میشر کی ضرورت ثابت ہوتی ہے اور اس میں اور اُس کے غیر میں ما بہ الامتیاز بجز
زیادہ ہوشیار اور ذہین ہونے کے اور کیا ہو سکتا ہے۔ اس میں کیا شک ہے کہ آریوں کا پرمیشر ان
بے انتہا قدرتوں سے ناکام ہے جو الوہیت ۔ کے کمال کے متعلق ہیں اور یہ اس فرضی پر میشر کی
بد قسمتی ہے کہ اس کو وہ کمال تام میسر نہ ہو سکا جو الوہیت کا پورا جلال چمکنے کیلئے ضروری ہے اور
دوسری بدنصیبی یہ ہے کہ بجز چند ورق وید کے قانون قدرت کی رو سے اُس کے شناخت
کرنے کی کوئی بھی راہ نہیں کیونکہ اگر یہی بات صحیح ہے کہ ارواح اور ذرات اجسام معہ اپنی
تمام قوتوں اور کششوں اور خاصیتوں اور عقلوں اور ادراکوں اور شعوروں کے خود بخود ہیں تو پھر
ایک عقل سلیم ان چیزوں کے جوڑنے کیلئے کسی دوسرے شخص کی ضرورت نہیں سمجھتی وجہ یہ کہ اس
صورت میں اس سوال کا جواب دینا امکان سے خارج ہے کہ جو چیزیں اپنے وجود کی قدیم سے آپ
ہی خدا ہیں اور اپنے اندر وہ تمام قوتیں بھی رکھتی ہیں جو ان کے باہم جوڑنے کیلئے ضروری ہیں تو
پھر جس حالت میں اُن کو اپنے وجود کیلئے پرمیشر کی حاجت نہیں ہوئی اور اپنی
۱۵۸ قوتوں اور خاصیتوں میں کسی بنانے والے کی محتاج نہیں ٹھہریں تو پھر کیا وجہ ہے کہ اُن کو باہم
تعلق کیلئے کسی دوسرے جوڑنے والے کی حاجت پڑ گئی حالانکہ روحوں کے ساتھ اُن کے قومی
کا جوڑ نا اور ذرات اجسام کے ساتھ اُن کی قوتوں کا جوڑ نا یہ بھی ایک جوڑنے کی قسم ہے پس
اس سے تو یہ ثابت ہی ہو گیا کہ ان قدیم چیزوں کو جیسا کہ اپنے وجود کیلئے کسی خالق کی ضرورت
نہیں اور اپنی قوتوں کیلئے کسی موجد کی حاجت نہیں ایسا ہی باہم جوڑ پیدا ہونے کے لئے کسی
صانع کی حاجت نہیں اور یہ نہایت بیوقوفی ہوگی کہ جب اول خود اپنی ہی زبان سے ان چیزوں
کی نسبت مان لیں کہ وہ اپنے وجود اور اپنی قوتوں اور اپنے باہم جوڑ کیلئے دوسرے کے محتاج
نہیں تو پھر اُسی منہ سے یہ بھی کہیں کہ بعض چیزوں کے جوڑنے کیلئے ضرور کسی دوسرے کی
حاجت ہے پس یہ تو ایک دعویٰ ہوگا جس کے ساتھ کوئی دلیل نہیں ۔ غرض اس عقیدہ کی رو سے
پرمیشر کا وجود ہی ثابت کرنا مشکل ہوگا سو اس انسان سے زیادہ کوئی بد قسمت نہیں جو ایسے
پر میشر پر بھروسہ رکھتا ہے جس کو اپنا وجود ثابت کرنے کیلئے بھی باعث کمی قدرت کے کوئی
عمده اسباب میسر نہیں آ سکے۔ یہ تو ہندوؤں کے پرمیشر میں خدائی کی طاقتیں ہیں اور
اخلاقی طاقتوں کا یہ حال ہے کہ وہ انسانوں کی طاقتوں سے بھی کچھ گری ہوئی معلوم ہوتی ہیں
چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایک نیک دل انسان بارہا ایسے قصور واروں کے قصور بخش دیتا ہے جو عجز
اور نیاز کے ساتھ اُس سے معافی چاہتے ہیں اور بارہا اپنے کہ کرم نفس کی خا م نفس کی خاصیت سے ایسے لوگوں
پر احسان کرتا ہے جن کا کچھ بھی حق نہیں ہوتا لیکن آر یہ لوگ اپنے پرمیشر کی نسبت یہ بیان
کرتے ہیں کہ وہ ان دونوں قسموں کے خلقوں سے بھی بے نصیب ہے اور اُن کے نزدیک
ہر یک گناہ کروڑ با جونوں کا موجب ہے اور جب تک کوئی گنہگار بے انتہا جونوں میں پڑ کر پوری
سزانہ پالے تب تک کوئی صورت مخلصی نہیں اور اُن کے عقیدہ کی رو سے یہ امید بالکل بے سود ہے
کہ انسان کی توبہ اور پشیمانی اور استغفار اُس کے دوسرے جنم میں پڑنے سے روک دے گی یا حق
کی طرف رجوع کرنا گذشتہ ناحق کے اقوال و اعمال کی سزا سے اُسے
بچالے گا بلکہ بیشمار جونوں کا بھگتنا ضروری ہے جو کسی طرح ٹل نہیں سکتا اور کرم اور جود کے طور پر ۱۵۹
کچھ بخشش کرنا تو پر میشر کی عادت ہی نہیں ۔ جو کچھ انسان یا حیوان کوئی عمدہ حالت رکھتا ہے یا
کوئی نعمت پاتا ہے وہ کسی پہلی جون کا پھل ہے مگر افسوس کہ باوجود یکہ آریوں کو وید کے
اصولوں پر بہت ہی ناز ہے مگر پھر بھی یہ وید کی باطل تعلیم اُن کی انسانی کانشنس کو مغلوب نہیں
کر سکی اور مجھے اُن ملاقاتوں کی وجہ سے جو اکثر اس فرقہ کے بعض لوگوں سے ہوتی ہیں یہ بات
بار ہا تجربہ میں آچکی ہے کہ جس طرح نیوگ کے ذکر کے وقت ایک ندامت آریوں کو دامنگیر ہو
جاتی ہے اسی طرح وہ نہایت ہی ندامت زدہ ہوتے ہیں جب کہ اُن سے یہ سوال کیا جاتا ہے
کہ پرمیشر کی قدرتی اور اخلاقی طاقتیں کیوں ایسی محدود ہو گئیں جن کی شامت سے اس کی
خدائی بھی عند العقل ثابت نہیں ہو سکتی اور جس کی وجہ سے بد نصیب آر یہ دائمی نجات پانے
سے محروم رہے۔ غرض ہندوؤں کے پرمیشر کی حقیقت اور ماہیت یہی ہے کہ وہ اخلاقی اور
الوہیت کی طاقتوں میں نہایت کمزور اور قابل رحم ہے اور شاید یہی سبب ہے کہ ویدوں میں
پر میشر کی پرستش چھوڑ کر اگنی اور وایو اور چاند اور سورج اور پانی کی پرستش پر زور ڈالا گیا ہے
اور ہر یک عطا اور بخشش کا سوال اُن سے کیا گیا ہے کیونکہ جبکہ پرمیشر آریوں کو کسی منزل تک
نہیں پہنچا سکتا بلکہ خود پوری قدرتوں سے محروم رہ کرنا مرادی کی حالت میں زندگی بسر کرتا ہے تو
پھر دوسرے کا اُس پر بھروسہ کرنا صریح غلطی ہے۔ ہندوؤں کے پرمیشر کی کامل تصویر
آنکھوں کے سامنے لانے کیلئے اسی قدر کافی ہے جو ہم لکھ چکے۔
اب دوسرا مذہب یعنی عیسائی باقی ہے جس کے حامی نہایت زور وشور سے اپنے
خدا کو جس کا نام اُنہوں نے یسوع مسیح رکھا ہوا ہے بڑے مبالغہ سے سچا خدا سمجھتے ہیں اور
عیسائیوں کے خدا کا حلیہ یہ ہے کہ وہ ایک اسرائیلی آدمی مریم بنت یعقوب کا بیٹا ہے جو ۳۲
برس کی عمر پا کر اس دار الفنا سے گزر گیا جب ہم سوچتے ہیں کہ کیونکر وہ گرفتار ہونے کے وقت
ساری رات دعا کر کے پھر بھی اپنے مطلب سے نامراد رہا اور ذلت کے ساتھ پکڑا گیا
۱۲۰﴾ اور بقول عیسائیوں کے سولی پر کھینچا گیا اور ایلی ایلی کرتا مر گیا تو ہمیں ایک دفعہ بدن پر لرزہ پڑتا
ہے کہ کیا ایسے انسان کو جس کی دعا بھی جناب الہی میں قبول نہ ہوسکی اور نہایت ناکامی اور نامرادی
سے ماریں کھاتا کھاتا مر گیا قادر خدا کہہ سکتے ہیں ذرا اُس وقت کے نظارہ کو آنکھوں کے
سامنے لاؤ جبکہ یسوع مسیح حوالات میں ہو کر پلاطوس کی عدالت سے ہیر و دوس کی طرف بھیجا گیا
کیا یہ خدائی کی شان ہے کہ حوالات میں ہو کر ہتکڑی ہاتھ میں زنجیر پیروں میں چند سپاہیوں
کی حراست میں چالان ہو کر جھڑکیاں کھاتا ہوا گلیل کی طرف روانہ ہوا۔ اور اس حالت پر
ملالت میں ایک حوالات سے دوسری حوالات میں پہنچا۔ پلاطوس نے کرامت دیکھنے پر چھوڑنا
چاہا اُس وقت کوئی کرامت دکھلا نہ سکا۔ ناچار پھر حراست میں واپس کر کے یہودیوں کے حوالہ
کیا گیا اور اُنہوں نے ایک دم میں اُس کی جان کا قصہ تمام کر دیا۔
اب ناظرین خود سوچ لیں کہ کیا اصلی اور حقیقی خدا کی یہی علامتیں ہوا کرتی ہیں کیا کوئی
پاک ل کانشنس اس بات کو قبول کر سکتا ہے کہ وہ جو زمین و آسمان کا خالق اور بے انتہاء قدرتوں
اور طاقتوں کا مالک ہے وہ اخیر پر ایسا بد نصیب اور کمزور اور ذلیل حالت میں ہو جائے
کہ شریر انسان اُس کو اپنے ہاتھوں میں مل ڈالیں ۔ اگر کوئی ایسے خدا کو پوجے اور اُس پر
بھروسہ کرے تو اُسے اختیار ہے لیکن سچ تو یہ ہے کہ اگر آریوں کے پرمیشر کے مقابل پر
بھی عیسائیوں کے خدا کو کھڑا کر کے اُس کی طاقت اور قدرت کو وزن کیا جائے تب بھی اُس
کے مقابل پر بھی یہ بیچ محض ہے کیونکہ آریوں کا فرضی پر میشر اگر چہ پیدا کرنے کی کچھ بھی
طاقت نہیں رکھتا لیکن کہتے ہیں کہ پیدا شدہ چیزوں کو کسی قدر جوڑ سکتا ہے مگر عیسائیوں کے
یسوع میں تو اتنی بھی طاقت ثابت نہ ہوئی جس وقت یہودیوں نے صلیب پر کھینچ کر کہا تھا کہ
اگر تو اب اپنے آپ کو بچائے تو ہم تیرے پر ایمان لاویں گے تو وہ اُن کے سامنے اپنے
تیں بچا نہ سکاور نہ اپنے تئیں بچانا کیا کچھ بڑا کام تھا صرف اپنے روح کو اپنے جسم کے
ساتھ جوڑنا تھا سو اس کمزور کو جوڑنے کی بھی طاقت نہ ہوئی پیچھے سے پردہ داروں
نے باتیں بنالیں کہ وہ قبر میں زندہ ہو گیا تھا مگر افسوس کہ انہوں نے نہ سوچا کہ یہودیوں کا تو یہ ۱۲۱
سوال تھا کہ ہمارے روبرو ہمیں زندہ ہو کر دکھلا دے پھر جبکہ ان کے رو برو زندہ نہ ہو سکا اور
نہ قبر میں زندہ ہو کر ان سے آکر ملاقات کی تو یہودیوں کے نزدیک بلکہ ہر یک محقق کے نزدیک
اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ حقیقت میں زندہ ہو گیا تھا اور جب تک ثبوت نہ ہو تب تک اگر فرض
بھی کر لیں کہ قبر میں لاش گم ہوگئی لاش گم ہو گئی تو اس سے زندہ ہونا ثابت نہیں ہو سکتا بلکہ عند العقل یقینی طور پر
یہی ثابت ہو گا کہ در پردہ کوئی کرامات دکھلانے والا چرا کر لے گیا ہو گا دنیا میں بہتیرے ایسے
گزرے ہیں کہ جن کی قوم یا معتقدوں کا یہی اعتقاد تھا کہ اُن کی نعش گم ہو کر وہ معہ جسم بہشت میں
پہنچ گئی ہے تو کیا عیسائی قبول کر لیں گے کہ فی الحقیقت ایسا ہی ہوا ہو گا مثلاً دور نہ جاؤ بابا نانک
صاحب کے واقعات پر ہی نظر ڈالو کہ ۷ ۱ لاکھ سکھ صاحبوں کا اسی پر اتفاق ہے کہ در حقیقت وہ
مرنے کے بعد معہ اپنے جسم کے بہشت میں پہنچ گئے اور نہ صرف اتفاق بلکہ ان کی معتبر کتابوں میں
جو اُسی زمانہ میں تالیف ہوئیں یہی لکھا ہوا ہے۔ اب کیا عیسائی صاحبان قبول کر سکتے ہیں کہ حقیقت
میں بابا نانک صاحب معہ جسم بہشت میں ہی چلے گئے ہیں افسوس کہ عیسائیوں کو دوسروں کیلئے تو
فلسفہ یاد آ جاتا ہے مگر اپنے گھر کی نامعقول باتوں سے فلسفہ کو چھونے بھی نہیں دیتے ۔ اگر
عیسائی صاحبان کچھ انصاف سے کام لینا چاہیں تو جلد سمجھ سکتے ہیں کہ سکھ صاحبوں کے دلائل بابا
نانک صاحب کی نعش کم ہونے اور معہ جسم بہشت میں جانے کے بارے میں عیسائیوں کی
مزخرفات کی نسبت بہت ہی قوی اور قابل توجہ ہیں اور بلا شبہ انجیل کی وجوہ سے زبردست
ہیں کیونکہ اول تو وہ واقعات اُسی وقت بالا والی جنم ساکھی میں لکھے گئے مگر انجیلیں یسوع
سے بہت برس بعد بھی بعد لکھی گئیں پھر ایک اور ترجیح بابا نانک صاحب کے و بانا واقعہ کو یہ ہے
کے زمانہ سے :
۔
کہ یسوع کی طرف جو یہ کرامت منسوب کی گئی ہے تو یہ در حقیقت اُس ندامت کی پردہ پوشی
کی غرض سے معلوم ہوتی ہے جو یہودیوں کے سامنے حواریوں کو اُٹھانی پڑی کیونکہ جب
یہودیوں نے یسوع کو صلیب پر کھینچ کر پھر اُس سے یہ معجزہ چاہا کہ اگر وہ اب زندہ
۱۶۲ ہو کر صلیب پر سے اُتر آئے تو ہم اُس پر ایمان لائیں گے تو اُس وقت یسوع صلیب پر سے اُتر
نہ سکا پس اِس وجہ سے یسوع کے شاگردوں کو بہت ہی ندامت ہوئی اور وہ یہودیوں کے
سامنے منہ دکھانے کے قابل نہ رہے لہذا ضرور تھا کہ وہ ندامت کے چھپانے کیلئے کوئی ایسا حیلہ
کرتے جس سے سادہ لوحوں کی نظر میں اُس طعن اور ٹھٹھے اور ہنسی سے بچ جاتے۔ سو اس بات کو
عقل قبول کرتی ہے کہ اُنہوں نے فقط ندامت کا کلنک اپنے مونہہ پر سے اُتارنے کی غرض سے
ضرور یہ حیلہ بازی کی ہوگی کہ رات کے وقت جیسا کہ ان پر الزام لگا تھا یسوع کی نعش کو اُس کی قبر
میں سے نکال کر کسی دوسری قبر میں رکھ دیا ہوگا اور پھر حسب مثل مشہور کہ خواجہ کا گواہ ڈڈو کہہ
دیا ہوگا کہ لو جیسا کہ تم درخواست کرتے تھے یسوع زندہ ہو گیا مگر وہ آسمان پر چلا گیا ہے لیکن یہ
مشکلیں بابا نانک صاحب کے فوت ہونے پر سکھ صاحبوں کو پیش نہیں آئیں اور نہ کسی دشمن نے
اُن پر یہ الزام لگایا اور نہ ایسے فریبوں کیلئے اُن کو کوئی ضرورت پیش آئی اور نہ جیسا کہ یہودیوں
نے شور مچایا تھا کہ نعش کرائی گئی ہے کسی نے شور مچایا سو اگر عیسائی صاحبان بجائے یسوع کے
بابا نانک صاحب کی نسبت یہ عقیدہ رکھتے تو کسی قدر معقول بھی تھا مگر یسوع کی نسبت تو ایسا خیال
صریح بناوٹ اور جعلسازی کی بد بو سے بھرا ہوا ہے۔
اخیر عذر یسوع کے دکھ اُٹھانے اور مصلوب ہونے کا یہ بیان کیا جاتا ہے کہ وہ
خدا ہو کر پھر اسلئے سولی پر کھینچا گیا کہ تا اُس کی موت گناہگاروں کیلئے کفارہ ٹھہرے
لیکن یہ بات بھی عیسائیوں کی ہی ایجاد ہے کہ خدا بھی مرا کرتا ہے گومرنے کے بعد پھر
اُس کو زندہ کر کے عرش پر پہنچا دیا پر پہنچا دیا اور اس باطل وہم میں آج تک گرفتار ہیں کہ پھر وہ
عدالت کرنے کیلئے دنیا میں آئے گا اور جو جسم مرنے کے بعد اُس کو دوبارہ ملا وہی جسم
خدائی کی حیثیت میں ہمیشہ اُس کے ساتھ رہے گا ۔ مگر عیسائیوں کا یہ مجسم خدا جس پر بقول اُن
کے ایک مرتبہ موت بھی آچکی ہے اور خون گوشت ہڈی اور اوپر نیچے کے سب اعضاء
رکھتا ہے یہ ہندوؤں کے اُن اوتاروں سے مشابہ ہے جن کو آج کل آ ر یہ لوگ بڑے
جوش سے چھوڑتے جاتے ہیں صرف فرق یہ ہے کہ عیسائیوں کے خدا نے تو صرف ایک مرتبہ
مریم بنت یعقوب کے پیٹ سے جنم لیا مگر ہندوؤں کے خدا بشن نے نو مرتبہ دنیا کے گناہ دور ۱۶۳
کرنے کیلئے تولد کا داغ اپنے لئے قبول کر لیا خصوصاً آٹھویں مرتبہ کا جنم لینے کا قصہ نہایت
دلچسپ بیان کیا جاتا ہے چنانچہ کہتے ہیں کہ جب زمین دیئتوں کی طاقت سے مغلوب ہوگئی تو
بشن نے آدھی رات کو کنواری لڑکی کے پیٹ سے پیدا ہو کر اوتار لیا اور جو پاپ دنیا میں پھیلے
ہوئے تھے اُن سے لوگوں کو چھڑایا۔ یہ قصہ اگر چہ عیسائیوں کے مذاق کے موافق ہے مگر اس بات
میں ہندوؤں نے بہت عقلمندی کی کہ عیسائیوں کی طرح اپنے اوتاروں کو سولی نہیں دیا اور نہ ان
کے لعنتی ہونے کے قائل ہوئے ۔ قرآن شریف کے بعض اشارات سے نہایت صفائی کے
ساتھ معلوم ہوتا ہے کہ انسان کو خدا بنانے کے موجد پہلے آریہ ورت کے برہمن ہی ہیں اور پھر
یہی خیالات یونانیوں نے ہندوؤں سے لئے آخر اس مکروہ اعتقاد میں ان دونوں قوموں کے
فضلہ خوار عیسائی بنے۔ اور ہندوؤں کو ایک اور بات دور کی سوجھی جو عیسائیوں کو نہیں سوجھی اور وہ یہ
کہ ہندو لوگ خدائے ازلی ابدی کے قدیم قانون میں یہ بات داخل رکھتے ہیں کہ جب کبھی دنیا گناہ
سے بھر گئی تو آخر ان کے پرمیشر کو یہی تدبیر خیال میں آئی کہ خود دنیا میں جنم لے کر لوگوں کو نجات
دیوے اور ایسا واقعہ صرف ایک دفعہ نہیں ہوا بلکہ ہمیشہ ضرورت کے وقتوں میں ہوتا رہا۔ لیکن گو
عیسائیوں کا یہ تو عقیدہ ہے کہ خدا تعالیٰ قدیم ہے اور گذشتہ زمانہ کی طرف خواہ کیسے ہی اوپر سے اوپر
چڑھتے جائیں اُس خدا کے وجود کا کہیں ابتداء نہیں اور قدیم سے وہ خالق اور رب العالمین بھی
ہے لیکن وہ اس بات کے قائل نہیں ہیں کہ وہ ہمیشہ سے اور غیر متناہی زمانوں سے اپنے پیارے
بیٹوں کو لوگوں کیلئے سولی پر چڑھاتا رہا ہے بلکہ کہتے ہیں کہ یہ تدبیر بھی اُس کو کچھ تھوڑے عرصہ سے
ہی سو بھی ہے اور ابھی بڑھے باپ کو یہ خیال آیا ہے کہ بیٹے کو سولی دلا کر دوسروں کو عذاب سے بچاوے
یہ تو ظاہر ہے کہ اس بات کے ماننے سے کہ خدا قدیم اور ابد الآباد سے چلا آتا ہے یہ دوسری بات
بھی ساتھ ہی ماننی پڑتی ہے کہ اس کی مخلوقات بھی بحیثیت قدامت نوعی ہمیشہ سے ہی چلی آئی ہے
۱۶۲﴾ اور صفات قدیمہ کی تجلیات قدیمہ کی وجہ سے کبھی ایک عالم مکمن عدم میں مختفی ہوتا چلا آیا ہے
اور کبھی دوسرا عالم بجائے اس کے ظاہر ہوتا رہا ہے اور اس کا شمار کوئی بھی نہیں کر سکتا کہ کس قدر
عالموں کو خدا نے اس دنیا سے اُٹھا کر دوسرے عالم بجائے اس کے قائم کئے چنانچہ خدا تعالیٰ
نے قرآن شریف میں یہ فرما کر کہ ہم نے آدم سے پہلے جان کو پیدا کیا تھا اسی قدامت نوع عالم
کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ لیکن عیسائیوں مایا ہے۔ لیکن عیسائیوں نے باوجود بدیہی ثبوت اس بات کے کہ قدامت
نوع عالم ضروری ہے پھر اب تک کوئی ایسی فہرست پیش نہیں کی جس سے معلوم ہو کہ ان غیر محدود
عالموں میں جو ایک دوسرے سے بالکل بے تعلق تھے کتنی مرتبہ خدا کا فرزند سولی پر کھینچا گیا
کیونکہ یہ تو ظاہر ہے کہ بموجب ا کہ بموجب اصول عیسائی مذہب کے کوئی شخص بجز خدا کے فرزند کے گناہ سے
خالی نہیں پس اس صورت میں تو یہ سوال ضروری ہے کہ وہ مخلوق جو ہمارے اس آدم سے بھی پہلے
گزر چکی ہے جن کا ان بنی آدم کے سلسلہ سے کچھ تعلق نہیں اُن کے گناہ کی معافی کا کیا بندوبست
ہوا تھا اور کیا یہی بیٹا اُن کو نجات دینے کیلئے پہلے بھی کئی مرتبہ پھانسی مل چکا ہے یا وہ کوئی دوسرا بیٹا تھا
جو پہلے زمانوں میں پہلی مخلوق کیلئے سولی پر چڑھتا رہا جہاں تک ہم خیال کرتے ہیں ہمیں تو یہ سمجھ آتا
ہے کہ اگر صلیب کے بغیر گناہوں کی معافی نہیں تو عیسائیوں کے خدا کے بے انتہا اور ان گنت
بیٹے ہوں گے جو وقتا فوقتا ان معرکوں میں کام آئے ہوں گے اور ہر یک اپنے وقت پر پھانسی
ملا ہوگا پس ایسے خدا سے کسی بہبودی کی اُمید رکھنا لا حاصل ہے جس کے خود اپنے ہی نوجوان
بچے مرتے رہے۔ *
★
امرت سر کے مباحثہ میں بھی ہم نے یہ سوال کیا تھا کہ عیسائی یہ اقرار کرتے ہیں کہ ان
کا خدا کسی کو گناہ میں ہلاک کرنا نہیں چاہتا پھر اس صورت میں اُن پر یہ اعتراض ہے کہ اُس خدا
نے ان شیاطین کی پلید روحوں کی نجات کیلئے کیا بندو بست کیا جن پلید روحوں کا ذکر انجیل میں
موجود ہے کیا کوئی ایسا بیٹا بھی دنیا میں آیا جس نے شیاطین کے گناہوں کے
نوٹ۔ اسلامی تعلیم سے ثابت ہے کہ شیاطین بھی ایمان لے آتے ہیں چنانچہ ہمارے سید و مولی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے
☆
حاشیہ کے لئے دیکھیں جلد ھذا صفحہ ۳۰۱۔ (ناشر)
لئے اپنی جان دی ہو یا شیاطین کو گناہ سے باز رکھا ہو اگر ایسا کوئی انتظام نہیں ہوا تو اس سے ثابت ۱۶۵
ہوتا ہے کہ عیسائیوں کا خدا اس بات پر ہمیشہ راضی رہا ہے جو شیاطین کو جو عیسائیوں کے اقرار سے
بنی آدم سے بھی زیادہ ہیں ہمیشہ کی جہنم میں جلا وے پھر جبکہ ایسے کسی بیٹے کا نشان نہیں دیا گیا تو
اس صورت میں تو عیسائیوں کو اقرار کرنا پڑا کہ ان کے خدا نے شیاطین کو جہنم کیلئے ہی پیدا کیا ہے۔
غرض بیچارے عیسائی جب سے ابن مریم کو خدا بنا بیٹھے ہیں بڑی بڑی مصیبتوں میں پڑے ہوئے
ہیں کوئی ایسا دن نہیں ہوگا کہ خود انہیں کی روح اُن کے اس اعتقاد کو نفرت سے نہیں دیکھتی ہوگی۔ پھر
ایک اور مصیبت اُن کو یہ پیش آئی ہے کہ اس مصلوب کی علت غائی عند التحقیق کچھ ثابت نہیں ہوتی اور
اُس کے صلیب پر کھینچے جانے کا کوئی ثمرہ بپایہ ثبوت نہیں پہنچتا کیونکہ صورتیں صرف دو ہیں۔
(1) اول یہ کہ اس مرحوم بیٹے کے مصلوب ہونے کی علت غائی یہ قرار دیں کہ تا اپنے ماننے
والوں کو گناہ کرنے میں دلیر کرے اور اپنے کفارہ کے سہارے سے خوب زور شور سے فسق و
فجور اور ہر ایک قسم کی بدکاری پھیلا وے سو یہ صورت تو ببداہت نامعقول اور شیطانی طریق
ہے اور میرے خیال میں دنیا میں کوئی بھی ایسا نہیں ہوگا کہ اس فاسقانہ طریق کو پسند کرے
اور ایسے کسی مذہب کے بانی کو نیک قرار دے جس نے اس طرح پر عام آدمیوں کو گناہ کرنے کی
ترغیب دی ہو بلکہ تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ اس طرح کا فتویٰ وہی لوگ دیتے ہیں جو در حقیقت
ایمان اور نیک چلنی سے محروم رہ کر اپنے اغراض نفسانی کی وجہ سے دوسروں کو بھی بدکاریوں
کے جنم میں ڈالنا چاہتے تھے اور یہ لوگ در حقیقت اُن نجومیوں کے مشابہ ہیں جو ایک
بقیہ فرمایا کہ میرا شیطان مسلمان ہو گیا ہے غرض ہر ایک انسان کے ساتھ ایک شیطان ہوتا ہے اور مطہر اور مقرب انسان کا
نوٹ شیطان ایمان لے آتا ہے مگر افسوس کہ یسوع کا شیطان ایمان نہیں لا سکا بلکہ الٹا اُس کو گمراہ کرنے کی فکر میں ہوا اور ایک
پہاڑی پر لے گیا اور دنیا کی دولتیں دکھلائیں اور وعدہ کیا کہ سجدہ کرنے پر یہ تمام دولتیں دے دوں گا اور شیطان کا یہ مقولہ
حقیقت میں ایک بڑی پیشگوئی تھی اور اس بات کی طرف اشارہ بھی تھا کہ جب عیسائی قوم اس کو سجدہ کرے گی تو دنیا کی تمام
دولتیں اُن کو دی جاویں گی سو ایسا ہی ظہور میں آیا جن کے پیشوا نے خدا کہلا کر پھر شیطان کی پیروی کی یعنی اُس کے پیچھے
ہولیا اُن کا شیطان کو سجدہ کرنا کیا بعید تھا غرض عیسائیوں کی دولتیں در حقیقت اُسی سجدہ کی وجہ سے ہیں جو انہوں نے شیطان
کو کیا اور ظاہر ہے کہ شیطانی وعدہ کے موافق سجدہ کے بعد عیسائیوں کو دنیا کی دولتیں دی گئیں۔ منہ
شارع عام میں بیٹھ کر راہ چلتے لوگوں کو پھسلاتے اور فریب دیتے ہیں اور ایک ایک پیسہ لیکر
بیچارے حمقاء کو بڑے تسلی بخش الفاظ میں خوشخبری دیتے ہیں کہ عنقریب اُن کی ایسی ایسی نیک
قسمت کھلنے والی ہے اور ایک سچے محقق کی صورت بنا کر ان کے ہاتھ کے نقوش اور چہرہ کے خط وخال
کو بہت توجہ سے دیکھتے بھالتے ہیں گویا وہ بعض نشانوں کا پتہ لگا رہے ہیں اور پھر ایک نمائشی
کتاب کے ورقوں کو جو صرف اسی فریب دہی کیلئے آگے دھری ہوتی ہے اُلٹ پلٹ کر یقین
دلاتے ہیں کہ در حقیقت پوچھنے والے کا ایک بڑا ہی ستارہ قسمت چپکنے والا ہے غالبا کسی ملک کا
بادشاہ ہو جائے گا ورنہ وزارت تو کہیں نہیں گئی اور یا یہ لوگ جو کسی کو باوجود اُس کی دائمی نا پاکیوں
کے خدا کا مورد فضل بنانا چاہتے ہیں اُن کیمیا گروں کی مانند ہیں جو ایک سادہ لوح مگر دولتمند کو
دیکھ کر طرح طرح کی لاف زنیوں سے شکار کرنا چاہتے ہیں اور ادھر اُدھر کی باتیں کرتے
کرتے پہلے آنیوالے کیمیا گروں کی مذمت کرنا شروع کر دیتے ہیں کہ جھوٹے بدذات ناحق
اُچکوں کے طور پر لوگوں کا مال فریب سے کھسکا کر لے جاتے ہیں اور پھر آخر بات کو کشاں
کشاں اس حد تک پہنچاتے ہیں کہ صاحبو میں نے اپنے پچاس یا ساٹھ برس کی عمر میں جس کو
کیمیا گری کا مدعی دیکھا جھوٹا ہی پایا۔ ہاں میرے گورو بیکنٹھ باشی سچے رسائنی تھے کروڑ ہا
روپیہ کا دان کر گئے مجھے خوش نصیبی سے باراں برس تک اُن کی خدمت کا شرف حاصل ہوا اور
پھل پایا۔ پھل پانے کا نام سن کر ایک جاہل بول اُٹھتا ہے کہ بابا جی تب تو آپ نے ضرور
رسائن کا نسخہ گورو جی سے سیکھ لیا ہوگا یہ بات سن کر بابا جی کچھ ناراض ہو کر تیوری چڑھا کر
بولتے ہیں کہ میاں اس بات کا نام نہ لو ہزاروں لوگ جمع ہو جائیں گے ہم تو لوگوں سے چھپ
کر بھاگتے پھرتے ہیں ۔ غرض ان چند فقروں سے ہی جاہل دام میں آ جاتے ہیں پھر تو شکار دام
اُفتادہ کو ذبح کرنے کیلئے کوئی بھی دقت باقی نہیں رہتی خلوت میں راز کے طور پر سمجھاتے ہیں کہ
در حقیقت تمہاری ہی خوش قسمتی ہمیں ہزاروں کوسوں سے کھینچ لائی ہے اور اس بات سے
ہمیں خود بھی حیرانی ہے کہ کیونکر یہ سخت دل تمہارے لئے نرم ہو گیا اب جلدی کرو اور گھر
سے یا مانگ کر دس ہزار کا طلائی زیور لے آؤ ایک ہی رات میں وہ چند ہو جائے گا مگر خبر دار کسی کو
میری اطلاع نہ دینا کسی اور بہانہ سے مانگ لینا قصہ کوتاہ یہ کہ آخر زیور لے کر اپنی راہ لیتے ہیں ۱۶۷
اور وہ دیوانے وہ چند کی خواہش کرنے والے اپنی جان کو روتے رہ جاتے ہیں یہ اس طمع کی
شامت ہوتی ہے جو قانون قدرت سے غفلت کر کے انتہا تک پہنچائی جاتی ہے مگر میں نے سنا ہے
کہ ایسے ٹھگوں کو یہ ضرور ہی کہنا پڑتا ہے کہ جس قدر ہم سے پہلے آئے یا بعد میں آویں گے۔ یقینا
سمجھو کہ وہ سب فریبی اور بٹ مار اور ناپاک اور جھوٹے اور اس نسخہ سے بیخبر ہیں۔ ایسا ہی
عیسائیوں کی پڑی بھی جم نہیں سکتی جب تک کہ حضرت آدم سے لے کر اخیر تک تمام مقدس
نبیوں کو پاپی اور بدکار نہ بنالیں ۔
(۲) دوسری صورت اس قابل رحم بیٹے کے مصلوب ہونے کی یہ ہے کہ اُس کے سولی ملنے کی
یہ علت غائی قرار دی جائے کہ اُس کی سولی پر ایمان لانے والے ہر یک قسم کے گناہ اور
بدکاریوں سے میچ جائیں گے اور اُن کے نفسانی جذبات ظہور میں نہ آنے پائیں گے مگر افسوس
کہ جیسا کہ پہلی صورت خلاف تہذیب اور بدیہی البطلان ثابت ہوئی تھی ایسا ہی یہ صورت بھی
گھلے گھلے طور پر باطل ہی ثابت ہوئی ہے کیونکہ اگر فرض کیا جائے کہ یسوع کا کفارہ ماننے میں
ایک ایسی خاصیت ہے کہ اُس پر سچا ایمان لانے والا فرشتہ سیرت بن جاتا ہے اور پھر بعد ازاں
اُس کے دل میں گناہ کا خیال ہی نہیں آتا تو تمام گذشتہ نبیوں کی نسبت کہنا پڑے گا کہ وہ یسوع کی
سولی اور کفارہ پر سچا ایمان نہیں لائے تھے کیونکہ اُنہوں نے تو بقول عیسائیاں بدکاریوں میں حد
ہی کر دی ۔ کسی نے اُن میں سے بت پرستی کی اور کسی نے ناحق کا خون کیا اور کسی نے اپنی بیٹیوں
سے بدکاری کی اور بالخصوص یسوع کے دادا صاحب داؤد نے تو سارے بُرے کام کئے ایک
بیگناہ کو اپنی شہوت رانی کیلئے فریب سے قتل کرایا اور دلالہ عورتوں کو بھیج کر اُس کی جورو کو منگوایا اور
اُس کو شراب پلائی اور اُس سے زنا کیا اور بہت سا مال حرام کاری میں ضائع کیا اور تمام عمر شوا
تک بیوی رکھی اور یہ حرکت بھی بقول عیسائیاں زنا میں داخل تھی اور عجیب تر یہ کہ روح القدس بھی ہر
روز اس پر نازل ہوتا تھا اور زبور بڑی سرگرمی سے اُتر رہی تھی مگر افسوس کہ نہ تو روح القدس نے اور
ی نوٹ: عیسائیوں کی عقل اور سمجھ پر افسوس ہے کہ انہوں نے اپنے یسوع کو خدا بنا کر اس کی ذات کو کچھ فائدہ نہیں پہنچایا بلکہ راستبازوں کے سامنے اس کو شرمندہ کیا بہتر تھا
کہ اس کی روح کو ثواب پہنچانے کے لئے صدقہ دیتے اُس کے لئے دعائیں کرتے تا اُس کی عاقبت کے لئے بھلائی ہوئی مشتِ خاک کو خدا بنانے میں کیا حاصل تھا۔ منہ