سَت بچن
حصہ 16
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۶۸﴾ نہ کیسوع کے کفارہ پر ایمان لانے نے بدکاریوں سے اُس کو روکا آخرا نہیں بدعملیوں میں جا ا جان
دی اور اس سے عجیب تریہ کہ یہ کفارہ یسوع کی دادیوں اور نانیوں کو بھی بدکاری سے نہ بچا سکا
حالانکہ اُن کی بدکاریوں سے یسوع کے گوہر فطرت پر داغ لگتا تھا۔ اور یہ دادیاں نانیاں صرف
ایک دو نہیں بلکہ تین ہیں۔ چنانچہ یسوع کی ایک بزرگ نانی جو ایک طور سے دادی بھی تھی یعنی
را حاب کسی یعنی کنجری تھی دیکھو یشوع ۲۔۱) اور دوسری نانی جو ایک طور سے دادی بھی تھی
اُس کا نام تمر ہے یہ خانگی بدکار عورتوں کی طرح حرام کار تھی دیکھو پیدائش ۳۸۔۱۶ سے
۳۰۔ اور ایک نانی یسوع صاحب کی جو ایک رشتہ سے دادی بھی تھی بنت سبع کے نام سے موسوم
ہے یہ وہی پاکدامن تھی جس نے داؤد کے ساتھ زنا کیا تھا * دیکھو ۲ سموئیل ۱۱-۲
اب ظاہر ہے کہ ان دادیوں اور نانیوں کو یسوع کے کفارہ کی ضرور اطلاع دی گئی ہوگی
اور اُس پر ایمان لائی ہوں گی کیونکہ یہ تو عیسائیوں کا اصول ہے کہ پہلے نبیوں اور اُن کی اُمت کو
بھی یہی تعلیم کفارہ کی دی گئی تھی اور اُسی پر ایمان لا کر اُن کی نجات ہوئی پس اگر یسوع کے
مصلوب ہونے کا یہ اثر سمجھا جائے کہ اس کی مصلوبیت پر ایمان لا کر گناہ سے انسان بچ جاتا ہے تو
چاہئے تھا کہ یسوع کی دادیاں اور نانیاں زنا کاریوں اور حرامکاریوں سے بچائی جاتیں مگر
جس حالت میں تمام پیغمبر باوجود یکہ بقول عیسائیاں یسوع کی خودکشی پر ایمان لاتے تھے
بدکاریوں سے نہ بچ سکے اور نہ یسوع کی دادیاں نانیاں بیچ سکیں تو اس سے صاف طور پر ثابت
ہو گیا کہ یہ جھوٹا کفارہ کسی کو نفسانی جذبات سے بچا نہیں سکتا اور خود مسیح کو بھی بچا نہ سکا۔
نوٹ ہمارے سید و مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ میری والدہ سے لیکر حو اتک میری ماؤں
کے سلسلہ میں کوئی عورت بدکار اور زانیہ نہیں اور نہ مرد زانی اور بدکار ہے لیکن بقول عیسائیوں کے اُن
کے خدا صاحب کی پیدائش میں تین زنا کار عورتوں کا خون ملا ہوا ہے حالانکہ توریت میں جو کچھ زانیہ
عورتوں کی اولاد کی نسبت لکھا ہے وہ کسی پر پوشیدہ نہیں ۔ منہ
دیکھو وہ کیسے شیطان کے پیچھے پیچھے * چلا گیا حالانکہ اس کو جانا مناسب نہ تھا اور غالباً یہی حرکت ۱۶۹
تھی جس کی وجہ سے وہ ایسا نادم ہوا کہ جب ایک شخص نے نیک کہا تو اُس نے روکا کہ مجھے کیوں
نیک کہتا ہے حقیقت میں ایسا شخص جو شیطان کے پیچھے پیچھے چلا گیا کیونکر جرات کر سکتا ہے کہ اپنے
تئیں نیک کہے یہ بات یقینی ہے کہ یسوع نے اپنے خیال سے اور بعض اور باتوں کی وجہ سے
حاشیہ آجکل کے یورپین فلاسفر با وجود عیسائی ہونے کے اس بات کو نہیں مانتے کہ در حقیقت یسوع کو شیطان پھسلا کر ایک
پہاڑی پر لے گیا تھا کیونکہ وہ لوگ شیطان کے جسم کے قائل نہیں بلکہ خود شیطان کے وجود سے ہی منکر ہیں لیکن
در حقیقت علاوہ خیالات ان فلاسفروں کے ایک اعتراض تو ضرور ہوتا ہے کہ اگر یہ واقعہ شیطان کی رفاقت کا یہودیوں
کے پہاڑوں اور گزرگاہوں میں ہوتا تو ضرور تھا کہ نہ صرف یسوع بلکہ کئی یہودی بھی اس شیطان کو دیکھتے اور کچھ شک
نہیں کہ شیطان معمولی انسانوں کی طرح نہیں ہوگا بلکہ ایک عجیب و غریب صورت کا جاندار ہوگا جو دیکھنے والوں کو
تعجب میں ڈالتا ہوگا۔ پس اگر در حقیقت شیطان یسوع کو بیداری میں دکھائی دیا تھا تو چاہئے تھا کہ اُس کو دیکھ کر ہزار ہا
یہودی وغیرہ اُس جگہ جمع ہو جاتے اور ایک مجمع اکٹھا ہو جا تا لیکن ایسا وقوع میں نہیں آیا۔ اسلئے یوروپین محقق اس کو کوئی
خارجی واقع قبول نہیں کر سکتے بلکہ وہ ایسے ہی بیہودہ تخیلات کی وجہ سے جن میں سے خدائی کا دعوی بھی ہے انجیل کو دور
سلام کرتے ہیں چنانچہ حال میں ایک یوروپین عالم نے عیسائیوں کی انجیل مقدس کی نسبت یہ رائے ظاہر کی ہے
کہ میری رائے میں کسی دانشمند آدمی کو اس بات کے یقین دلانے کو کہ انجیل انسان کی بناوٹ بلکہ وحشیانہ ایجاد ہے
صرف اسی قدر ضرورت ہے کہ وہ انجیل کو پڑھے پھر صاحب بہادر یہ فرماتے ہیں کہ تم انجیل کو اس طرح پڑھو جیسے کہ تم
کسی اور کتاب کو پڑھتے ہو اور اس کی نسبت ایسے خیالات کرو جیسے کہ اور کتابوں کی نسبت کرتے ہو اپنی آنکھوں
سے تعظیم کی پٹی نکال دو اور اپنے دل سے خوف کے بھوت کو بھگا دو اور دماغ اوہام سے خالی کرو تب انجیل مقدس کو
پڑھو تو تم کو تعجب ہوگا کہ تم نے ایک لحظہ کیلئے بھی کیونکر اس جہالت اور ظلم کے مصنف کو عقلمند اور نیک اور پاک خیال کیا تھا ایسا
ہی اور بہت سے فلاسفر سائنس کے جاننے والے جو انجیل کو نہایت ہی کراہت سے دیکھتے ہیں وہ انہیں نا پاک تعلیموں کی
وجہ سے متنفر ہو گئے جن کو ماننا ایک عقلمند کیلئے در حقیقت نہایت درجہ جائے عار ہے مثلاً یہ ایک جھوٹا قصہ کہ ایک باپ ہے جو
سخت مغلوب الغضب اور سب کو ہلاک کرنا چاہتا ہے اور ایک بیٹا ہے جو نہایت رحیم ہے جس نے باپ کے مجنونانہ
+ نوٹ ۔ عیسائیوں میں جس قدر کوئی فلسفہ کے مینار پر پہنچتا ہے اسی قدر انجیل اور عیسائی مذہب سے بیزار ہو جاتا ہے یہاں تک کہ ان
دنوں میں ایک میم صاحبہ نے بھی عیسائی عقیدہ کے رد میں ایک رسالہ شائع کیا ہے مگر اسلامی فلاسفروں کا اس کے برعکس حال ہے بوعلی سینا
جورئیس فلاسفہ اور بد مذہب اور ملحد کر کے مشہور ہے وہ اپنی کتاب اشارات کے اخیر میں لکھتا ہے کہ اگر چہ حشر جسمانی پر دلائل فلسفہ قائم نہیں
بلکہ اس کے برعکس قائم ہوتے ہیں مگر چونکہ مخبر صادق صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے اسلئے ہم اس پر ایمان لاتے ہیں ۔ منہ
۱۷۰ بھی اپنے تئیں نیک کہلانے سے کنارہ کشی ظاہر کی مگر افسوس کہ اب عیسائیوں نے نہ
صرف نیک قرار دے دیا بلکہ خدا بنا رکھا ہے غرض کفارہ مسیح کی ذات کو بھی کچھ فائدہ نہ
پہنچا سکا اور تکبر اور خود بینی جو تمام بدیوں کی جڑ ہے وہ تو یسوع صاحب کے ہی حصہ میں
آئی ہوئی معلوم ہوتی ہے کیونکہ اُس نے آپ خدا بن کر سب نبیوں کو رہزن اور بٹمار
اور نا پاک حالت کے آدمی قرار دیا ہے حالانکہ یہ اقرار بھی اُس کی کلام سے نکلتا ہے
غضب کو اس طرح لوگوں سے ٹال دیا ہے کہ آپ سولی پر چڑھ گیا اب بیچارے محقق یورپین ایسی
بقیہ بے ہودہ باتوں کو کیونکر مان لیں ایسا ہی عیسائیوں کی یہ سادہ لوحی کے خیال کہ خدا کو تین جسم پر منقسم
حاشیہ کر دیا ایک وہ جسم جو آدمی کی شکل میں ہمیشہ رہے گا جس کا نام ابن اللہ ہے دوسرے وہ جسم جو کبوتر
کی طرح ہمیشہ رہیگا جس کا نام روح القدس ہے۔ تیسرے وہ جسم جس کے رہنے ہاتھ بیٹا جا بیٹھا
ہے۔ اب کوئی عقلمند ان اجسام ثلاثہ کو کیونکر قبول کرے لیکن شیطان کی ہمراہی کا الزام یوروپین
فلاسفروں کے نزدیک کچھ کم ہنسی کا باعث نہیں بہت کوششوں کے بعد یہ تاویلیں پیش ہوتی ہیں کہ
یہ حالات یسوع کے دماغی قومی کے اپنے ہی تخیلات تھے اور اس بات کو بھی مانتے ہیں کہ تندرستی
اور صحت کی حالت میں ایسے مکروہ تخیلات پیدا نہیں ہو سکتے بہتوں کو اس بات کی ذاتی تحقیقات
ہے کہ مرگی کی بیماری کے مبتلا اکثر شیاطین کو اسی طرح دیکھا کرتے ہیں وہ بعینہ ایسا ہی بیان کیا
کرتے ہیں کہ ہمیں شیطان فلاں فلاں جگہ لے گیا اور یہ یہ عجائبات دکھلائے اور مجھے یاد ہے کہ
شاید چوتیس برس کا عرصہ گذرا ہو گا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک جگہ شیطان سیاہ رنگ اور
بدصورت کھڑا ہے اول اُس نے میری طرف توجہ کی اور میں نے اُس کو منہ پر طمانچہ مار کر کہا کہ
دور ہواے شیطان تیرا مجھ میں حصہ نہیں اور پھر وہ ایک دوسرے کی طرف گیا اور اُس کو اپنے
ساتھ کر لیا اور جس کو ساتھ کر لیا اُس کو میں جانتا تھا اتنے میں آنکھ کھل گئی اُسی دن یا اُس کے بعد
اُس شخص کو مرگی پڑی جس کو میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ شیطان نے اُس کو ساتھ کر لیا تھا اور
صرع کی بیماری میں گرفتار ہو گیا اس سے مجھے یقین ہوا کہ شیطان کی ہمراہی کی تعبیر مرگی ہے پس
یہ نہایت ۔ لطیف نکتہ اور بہت صاف اور عاقلانہ رائے ہے کہ یسوع دراصل مرگی کی بیماری میں مبتلا
تھا اور اسی وجہ سے ایسی خواہیں بھی دیکھا کرتا تھا اور یہودیوں کا یہ الزام کہ تو بعل زبول کی مدد
سے ایسے کام کرتا ہے اس رائے کا مؤید اور بہت تسکین بخش ہے کیونکہ بعل زبول بھی شیطان کا نام
ہے اور یہودیوں کی بات اس وجہ سے بھی درست اور قرین قیاس معلوم ہوتی ہے
کہ وہ خود بھی نیک نہیں ہے مگر افسوس کہ تکبر کا سیلاب اس کی تمام حالت کو برباد کر گیا ہے کوئی بھلا اے
آدمی گذشتہ بزرگوں کی مذمت نہیں کرتا لیکن اُس نے پاک نبیوں کو رہزنوں اور بیماروں کے
نام سے موسوم کیا ہے اُس کی زبان پر دوسروں کیلئے ہر وقت بے ایمان حرام کار کا لفظ چڑھا ہوا
ہے کسی کی نسبت ادب کا لفظ استعمال نہیں کیا کیوں نہ ہو خدا کا فرزند جو ہوا۔ اور پھر جب
دیکھتے ہیں کہ یسوع کے کفارہ نے حواریوں کے دلوں پر کیا اثر کیا کیا وہ اُس پر ایمان لا کر گناہ
سے باز آ گئے تو اس جگہ بھی سچی پاکیزگی کا خانہ خالی ہی معلوم ہوتا ہے یہ تو ظاہر ہے کہ وہ لوگ
سولی ملنے کی خبر کو سن کر ایمان لا چکے تھے لیکن پھر بھی نتیجہ یہ ہوا کہ یسوع کی گرفتاری پر پطرس
نے سامنے کھڑے ہو کر اُس پر لعنت بھیجی باقی سب بھاگ گئے اور کسی کے دل میں اعتقاد کا
نور باقی نہ رہا۔ پھر بعد اس کے گناہ سے رُکنے کا اب تک یہ حال ہے کہ خاص یورپ کے محققین
کے اقراروں سے یہ بات ثابت ہے کہ یورپ میں حرام کاری کا اس قدر زور ہے کہ خاص لندن
میں ہر سال ہزاروں حرامی بچے پیدا ہوتے ہیں اور اس قدر گندے واقعات یورپ کے شائع
ہوئے ہیں کہ کہنے اور سننے کے لائق نہیں شراب خواری کا اس قدر زور ہے کہ اگر ان دوکانوں
بقیہ حاشیہ ۔ کہ جن لوگوں کو شیطان کا سخت آسیب ہو جاتا ہے اور شیطان اُن سے محبت کرنے لگتا ہے تو گو ان کی اپنی مرگی وغیرہ
اچھی نہیں ہوتی مگر دوسروں کو اچھا کر سکتے ہیں کیونکہ شیطان اُن سے محبت کرتا ہے اور ان سے جدا ہونا نہیں چاہتا مگر نہایت محبت
کی وجہ سے ان کی باتیں مان لیتا ہے اور دوسروں کو اُن کی خاطر سے شیطانی مرضوں سے نجات دیتا ہے اور ایسے عامل ہمیشہ
شراب اور پلید چیزیں استعمال کرتے رہتے ہیں اور اول درجہ کے شرابی اور کھاؤ پیو ہوتے ہیں چنانچہ تھوڑا عرصہ گذرا ہے کہ ایک
شخص اسی طرح مرض بیہوشی میں گرفتار تھا اور کہتے ہیں کہ وہ دوسرے لوگوں کے جنات کو نکال دیا کرتا تھا۔ غرض یسوع کا یہ واقعہ
شیطان کے ہمراہ کا مرض صرع پر صاف دلیل ہے اور ہمارے پاس کئی وجوہ ہیں جن کے مفصل لکھنے کی ابھی ضرورت نہیں اور
یقین ہے کہ محقق عیسائی جو پہلے ہی ہماری اس رائے سے اتفاق رکھتے ہیں انکار نہیں کریں گے اور جو نادان پادری انکار کریں تو اُن کو
اس بات کا ثبوت دینا چاہئے کہ یسوع کا شیطان کے ہمراہ جانا در حقیقت بیداری کا ایک واقعہ ہے۔ اور صرع وغیرہ کے لحوق کا
نتیجہ نہیں مگر ثبوت میں معتبر گواہ پیش کر معتبر گواہ پیش کرنے چاہئیں جو رویت کی گواہی دیتے ہوں اور معلوم ہوتا ہے کہ کبوتر کا اتر نا اور یہ کہنا کہ تو میرا
پیارا بیٹا ہے در حقیقت یہ بھی ایک مرگی کا دورہ تھا جس کے ساتھ ایسے تخیلات پیدا ہوئے بات یہ ہے کہ کبوتر کا رنگ سفید ہوتا ہے اور تخیلات پیدا ہوئے بات ہے کہ کبوتر کا رنگ سفید ہوتا ہے تو
بلغم کا رنگ بھی سفید ہوتا ہے اور مرگی کا مادہ بلغم ہی ہوتا ہے سو وہ بلغم کبوتر کی شکل پر نظر آ گئی اور یہ جو کہا کہ تو میرا بیٹا ہے اس میں بھید
یہ ہے کہ در حقیقت مصروع مرگی کا بیٹا ہی ہوتا ہے اس لئے مرگی کو فن طبابت میں ام الصبیان کہتے ہیں یعنی بچوں کی ماں ۔ اور ایک
مرتبہ یسوع کے چاروں حقیقی بھائیوں نے اُس وقت کی گورنمنٹ میں درخواست بھی دی تھی کہ یہ شخص دیوانہ ہو گیا ہے اس کا کوئی
بندو بست کیا جاوے یعنی عدالت کے جیل خانہ میں داخل کیا جاوے تا کہ وہاں کے دستور کے موافق اس کا علاج ہو تو یہ درخواست
بھی صریح اس بات پر دلیل ہے کہ یسوع در حقیقت بوجہ بیماری مرگی کے دیوانہ ہو گیا تھا۔ منہ
نوٹ ۔ سوال یہ ہے کہ شیطان کو کس کس نے یسوع کے ساتھ دیکھا۔ منہ
۱۷۲ کو ایک خط مستقیم میں باہم رکھ دیا جاوے تو شاید ایک مسافر کی دو منزل طے کرنے تک بھی وہ
دوکانیں ختم نہ ہوں ۔ عبادات سے فراغت ہے اور دن رات سوا عیاشی اور دنیا پرستی کے کام نہیں
پس اس تمام تحقیقات سے ثابت ہوا کہ یسوع کے مصلوب ہونے سے اُس پر ایمان لانے والے
گناہ سے رک نہیں سکے بلکہ جیسا کہ بند ٹوٹنے سے ایک تیز دھار دریا کا پانی اردگرد کے دیہات
کو تباہ کر جاتا ہے ایسا ہی کفارہ پر ایمان لانے والوں کا حال ہو رہا ہے اور میں جانتا ہوں کہ عیسائی
لوگ اس پر زیادہ بحث نہیں کریں گے کیونکہ جس حالت میں ان نبیوں کو جن کے پاس خدا کا فرشتہ
آتا تھا یسوع کا کفارہ بدکاریوں سے روک نہ سکا تو پھر کیونکر تاجروں اور پیشہ وروں اور خشک
پادریوں کو نا پاک کاموں سے روک سکتا ہے غرض عیسائیوں کے خدا کی کیفیت یہ ہے جو ہم بیان
کر چکے۔
تیسرا مذہب ان دو مذہبوں کے مقابل پر جن کا ابھی ہم ذکر کر چکے ہیں اسلام
ہے اس مذہب کی خدا شناسی نہایت صاف صاف اور انسانی فطرت کے مطابق ہے اگر تمام
مذہبوں کی کتابیں نابود ہو کر اُنکے سارے تعلیمی خیالات اور تصورات بھی محو ہو جا ئیں تب بھی
وہ خدا جس کی طرف قرآن رہنمائی کرتا ہے آئینہ قانون قدرت میں صاف صاف نظر
آئے گا اور اُس کی قدرت اور حکمت سے بھری ہوئی صورت ہر یک ذرہ میں چمکتی ہوئی
دکھائی دے گی ۔ غرض وہ خدا جس کا پتہ قرآن شریف بتلاتا ہے اپنی موجودات پر فقط قہری
حکومت نہیں رکھتا بلکہ موافق آیہ کریمہ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلی کے ہر یک ذرہ ذرہ
اپنی طبیعت اور روحانیت سے اُس کا حکم بردار ہے۔ اس کی طرف جھکنے کے لئے ہر یک
طبیعت میں ایک کشش پائی جاتی ہے اس کشش سے ایک ذرہ بھی خالی نہیں اور یہ ایک بڑی
دلیل اس بات پر ہے کہ وہ ہر یک چیز کا خالق ہے کیونکہ نور قلب اس بات کو مانتا ہے کہ وہ
کشش جو اُس کی طرف جھکنے کیلئے تمام چیزوں میں پائی جاتی ہے وہ بلا شبہ اسی کی طرف ۔
ہے جیسا کہ قرآن شریف نے اس آیت میں اسی بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ ان من
شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِہ کے یعنی ہر یک چیز اُس کی پاکی اور اُس کے محامد بیان کر رہی ہے
اگر خدا ان چیزوں کا خالق نہیں تھا تو اُن چیزوں میں خدا کی طرف کشش کیوں پائی جاتی ہے
نوٹ ۔ یسوع کا مصلوب ہونا اگر اپنی مرضی سے ہوتا تو خودکشی اور حرام کی موت تھی اور خلاف مرضی کی حالت میں کفارہ نہیں ہو سکتا اور
یسوع اس لئے اپنے تئیں نیک نہیں کہہ سکا کہ لوگ جانتے تھے کہ یہ شخص شرابی کبابی ہے اور یہ خراب چال چلن نہ خدائی کے بعد بلکہ
ابتداء ہی سے ایسا معلوم ہوتا ہے چنانچہ خدائی کا دعوئی شراب خواری کا ایک بد نتیجہ ہے۔ منہ
الاعراف: ۱۷۳ ۲۔ بنی اسرائیل: ۴۵
سے
ایک غور کرنے والا انسان ضرور اس بات کو قبول کر لیگا کہ کسی مخفی تعلق کی وجہ سے یہ کشش ہے ۱۷۳
پس اگر وہ تعلق خدا کا خالق ہونا نہیں تو کوئی آریہ وغیرہ اس بات کا جواب دیں کہ اس تعلق کی وید
وغیرہ میں کیا ماہیت لکھی ہے اور اس کا کیا نام ہے کیا یہی سچ ہے کہ خدا صرف زبردستی ہر یک چیز
پر حکومت کر رہا ہے اور ان چیزوں میں کوئی طبعی قوت اور شوق خدا تعالیٰ کی طرف جھکنے کا نہیں ہے
معاذ اللہ ہرگز ایسا نہیں بلکہ ایسا خیال کرنا نہ صرف حماقت بلکہ پرلے درجہ کی خباثت بھی ہے مگر
افسوس کہ آریوں کے وید نے خدا تعالیٰ کی خالقیت سے انکار کر کے اس روحانی تعلق کو قبول نہیں
کیا جس پر طبعی اطاعت ہر یک چیز کی موقوف ہے اور چونکہ دقیق معرفت اور دقیق گیان سے وہ
ہزاروں کوس دور تھے لہذا یہ سچا فلسفہ اُن سے پوشیدہ رہا ہے کہ ضرور تمام اجسام اور ارواح کو ایک
فطرتی تعلق اُس ذات قدیم سے پڑا ہوا ہے اور خدا کی حکومت صرف بناوٹ اور زبردستی کی حکومت
نہیں بلکہ ہر یک چیز اپنی روح سے اس کو سجدہ کر رہی ہے کیونکہ ذرہ ذرہ اس کے بے انتہا احسانوں
میں مستغرق اور اُس کے ہاتھ سے نکلا ہوا ہے مگر افسوس کہ تمام مخالف مذہب والوں نے خدا تعالیٰ
کے وسیع دریائے قدرت اور رحمت اور تقدس کو اپنی تنگ دلی کی وجہ سے زبر دستی روکنا چاہا ہے
اور انہیں وجوہ سے اُن کے فرضی خداؤں پر کمزوری اور ناپا کی اور بناوٹ اور بے جا غضب اور
بے جا حکومت کے طرح طرح کے داغ لگ گئے ہیں لیکن اسلام نے خدا تعالیٰ کی صفات کاملہ
کی تیز رو دھاروں کو کہیں نہیں روکا وہ آریوں کی طرح اس عقیدہ کی تعلیم نہیں دیتا کہ زمین و
آسمان کی روحیں اور ذرات اجسام اپنے اپنے وجود کے آپ ہی خدا ہیں اور جس کا پرمیشر نام
ہے وہ کسی نامعلوم سبب سے محض ایک راجہ کے طور پر ان پر حکمران ہے اور نہ عیسائی مذہب کی
طرح یہ سکھلاتا ہے کہ خدا نے انسان کی طرح ایک عورت کے پیٹ سے جنم لیا اور نہ صرف نو
مہینہ تک خون حیض کھا کر ایک گنہگار جسم سے جو بنت سبع اور تمر اور راحاب جیسی حرام کار عورتوں کے
خمیر سے اپنی فطرت میں ابنیت کا حصہ رکھتا تھا خون اور ہڈی اور گوشت کو حاصل کیا بلکہ بچپن کے
زمانہ میں جو جو بیماریوں کی صعوبتیں ہیں جیسے خسرہ چیچک دانتوں کی تکالیف وغیرہ تکلیفیں وہ سب
۱۷۴ اٹھائیں اور بہت سا حصہ عمر کا معمولی انسانوں کی طرح کھو کر آخرموت کے قریب پہنچ کر خدائی
یاد آ گئی مگر چونکہ صرف دعوی ہی دعوی تھا اور خدائی طاقتیں ساتھ نہیں تھیں اس لئے دعوی کے
ساتھ ہی پکڑا گیا بلکہ اسلام ان سب نقصانوں اور ناپاک حالتوں سے خدائے حقیقی ذوالجلال کو
منزہ اور پاک سمجھتا ہے اور اس وحشیانہ غضب سے بھی اُس کی ذات کو برتر قرار دیتا ہے کہ جب
تک کسی کے گلے میں پھانسی کا رستہ نہ ڈالے تب تک اپنے بندوں کے بخشنے کیلئے کوئی سبیل اُس کو
یاد نہ آوے اور خدا تعالیٰ کے وجود اور صفات کے بارے میں قرآن کریم یہ سچی اور پاک اور
کامل معرفت سکھاتا ہے کہ اس کی قدرت اور رحمت اور عظمت اور تقدس بے انتہا ہے اور یہ کہنا
قرآنی تعلیم کے رو سے سخت مکر وہ گناہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی قدرتیں اور عظمتیں اور رحمتیں ایک حد
پر جا کر ٹھہر جاتی ہیں یا کسی موقعہ پر پہنچ کر اُس کا ضعف اُسے مانع آ جاتا ہے بلکہ اُس کی تمام
قدرتیں اس مستحکم قاعدہ پر چل رہی ہیں کہ باستثناء ان امور کے جو اُس کے تقدس اور کمال اور
صفات کاملہ کے مخالف ہیں یا اُس کے مواعید غیر متبدلہ کے منافی ہیں باقی جو چاہتا ہے کر سکتا
ہے مثلاً یہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اپنی قدرت کاملہ سے اپنے تئیں ہلاک کر سکتا ہے کیونکہ یہ بات
اُس کی صفت قدیم حتی وقیوم ہونے کے مخالف ہے وجہ یہ کہ وہ پہلے ہی اپنے فعل اور قول میں
ظاہر کر چکا ہے کہ وہ ازلی ابدی اور غیر فانی ہے اور موت اُس پر جائز نہیں ایسا ہی یہ بھی نہیں کہہ
سکتے کہ وہ کسی عورت کے رحم میں داخل ہوتا اور خون حیض کھاتا اور قریباً نو ماہ پورے کر کے سیر
ڈیڑھ سیر کے وزن پر عورتوں کی پیشاب گاہ سے روتا چلا تا پیدا ہو جاتا ہے اور پھر روٹی کھاتا اور
پاخانہ جاتا اور پیشاب کرتا اور تمام دُکھ اس فانی زندگی کے اُٹھاتا ہے اور آخر چند ساعت جان
کندنی کا عذاب اُٹھا کر اس جہان فانی سے رخصت ہو جاتا ہے کیونکہ یہ تمام امور نقصان اور
منقصت میں داخل ہیں اور اُس کے جلال قدیم اور کمال تام کے برخلاف ہیں۔
پھر یہ بھی جاننا چاہئے کہ چونکہ اسلامی عقیدہ میں در حقیقت خدا تعالی تمام مخلوقات کا پیدا کر نیوالا ہی
ہے اور کیا ارواح اور کیا اجسام سب اُسی کے پیدا کردہ ہیں اور اُسی کی قدرت سے ظہور پذیر ہوئے ہیں
لہذا قرآنی عقیدہ یہ بھی ہے کہ جیسا کہ خدا تعالیٰ ہر ایک چیز کا خالق اور پیدا کنندہ ہے اسی طرح ۱۷۵
وہ ہر ایک چیز کا واقعی اور حقیقی طور پر قیوم بھی ہے یعنی ہر ایک چیز کا اُسی کے وجود کے ساتھ بقا
ہے اور اُس کا وجود ہر ایک چیز کے لئے بمنزلہ جان ہے اور اگر اُس کا عدم فرض کر لیں تو ساتھ
ہی ہر یک چیز کا عدم ہوگا ۔ غرض ہر یک وجود کے بقا اور قیام کے لئے اُس کی معیت لازم ہے
لیکن آریوں اور عیسائیوں کا یہ اعتقاد نہیں ہے آریوں کا اِس لئے کہ وہ خدا تعالیٰ کو ارواح اور
اجسام کا خالق نہیں جانتے اور ہر یک چیز سے ایسا تعلق اُس کا نہیں مانتے جس سے ثابت ہو کہ
ہر یک چیز اُسی کی قدرت اور ارادہ کا نتیجہ ہے اور اُس کی مشیت کے لئے بطور سایہ کے ہے بلکہ
ہر ایک چیز کا وجود ایسے طور سے مستقل خیال کرتے کرتے ہیں جس سے سمجھا جاتا ہے کہ اُن کے زعم
میں تمام : مام چیزیں اپنے وجود میں مستقل طور پر قدیم اور انادی ہیں پس جبکہ یہ تمام موجود چیزیں
اُن کے خیال میں خدا تعالیٰ کی قدرت سے نکل کر قدرت کے ساتھ قائم نہیں تو بلا شبہ یہ سب
چیزیں ہندوؤں کے پرمیشر سے ایسی بے تعلق ہیں کہ اگر اُن کے پرمیشر کا مرنا بھی فرض کر لیں
تب بھی بھی روحوں اور جسموں کا کچھ بھی حرج نہیں کیونکہ اُن کا پرمیشر صرف معمار کی طرح ہے اور
جس طرح اینٹ اور گارہ معمار کی ذاتی قدرت کے ساتھ قائم نہیں تاہر یک حال میں اُس کے
وجود کا تابع ہو۔ یہی حال ہندوؤں کے پرمیشر کی چیزوں کا ہے سو جیسا کہ معمار کے مرجانے
سے ضروری نہیں ہوتا کہ جس قدر اس نے اپنی عمر میں عمارتیں بنائی ہوں وہ ساتھ ہی گر جائیں
ایسا ہی یہ بھی ضرور نہیں کہ ہندوؤں کے پرمیشر کے مرجانے سے کچھ بھی صدمہ دوسری چیزوں کو
پہنچے کیونکہ وہ اُنکا قیوم نہیں اگر قیوم ہوتا تو ضرور ان کا خالق بھی ہوتا کیونکہ جو چیزیں پیدا
ہونے میں خدا کی قوت کی محتاج نہیں وہ قائم رہنے میں بھی اس کی قوت کے سہارے کی حاجت
نہیں رکھتیں اور عیسائیوں کے اعتقاد کی رو سے بھی اُن کا مجسم خدا قیوم الاشیاء نہیں ہو سکتا کیونکہ
قیوم ہونے کیلئے معیت ضروری ہے اور ظاہر ہے کہ عیسائیوں کا خدا یسوع اب زمین پر نہیں کیونکہ
اگر زمین پر ہوتا تو ضرور لوگوں کو نظر آتا جیسا کہ اُس زمانہ میں نظر آتا تھا جبکہ پلاطوس کے عہد میں
اُس کے ملک میں موجود تھا پس جبکہ وہ زمین پر موجود نہیں تو زمین کے لوگوں کا
جو چیز قدرت کے سہارے سے پیدا نہیں ہوئی وہ اپنی بقا میں بھی قدرت کے سہارے کی محتاج نہیں ۔ منہ
۱۷۶ قیوم کیونکر ہو۔ رہا آسمان سو وہ آسمانوں کا بھی قیوم نہیں کیونکہ اس کا جسم تو صرف چھ سات بالشت
کے قریب ہوگا پھر وہ سارے آسمانوں پر کیونکر موجود ہو سکتا ہے تا اُن کا قیوم ہو لیکن ہم لوگ جو
خدا تعالیٰ کو رب العرش کہتے ہیں تو اُس سے یہ مطلب نہیں کہ وہ جسمانی اور جسم ہے اور عرش کا
محتاج ہے بلکہ عرش سے مراد وہ مقدس بلندی کی جگہ ہے جو اس جہان اور آنے والے جہان سے
برابر نسبت رکھتی ہے اور خدا تعالیٰ کو عرش پر کہنا درحقیقت ان معنوں سے مترادف ہے کہ وہ
مالک الکونین ہے اور جیسا کہ ایک شخص اونچی جگہ بیٹھ کر یا کسی نہایت اور شخص اونچی جگہ بیٹھ کر یا کسی نہایت اونچے محل پر چڑھ کریمین و یسار
نظر رکھتا ہے۔ ایسا ہی استعارہ کے طور پر خدا تعالیٰ بلند سے بلند تخت پر تسلیم کیا گیا ہے جس کی نظر
سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں نہ اس عالم کی اور نہ اُس دوسرے عالم کی ہاں اُس مقام کو عام سمجھوں
کے لئے اوپر کی طرف بیان کیا جاتا ہے کیونکہ جبکہ خدا تعالیٰ حقیقت میں سب سے اوپر ہے اور
ہر یک چیز اُس کے پیروں پر گری ہوئی ہے تو اوپر کی طرف سے اس کی ذات کو مناسبت ہے مگر
اوپر کی طرف وہی ہے جس کے نیچے دونوں عالم واقعہ ہیں اور وہ ایک انتہائی نقطہ کی طرح ہے جس
کے نیچے سے دو عظیم الشان عالم کی دو شاخیں نکلتی ہیں اور ہر یک شاخ ہزار ہا عالم پر مشتمل ہے جن
کا علم بجز اس ذات کے کسی کو نہیں جو اُس نقطہ انتہائی پر مستوی ہے جس کا نام عرش ہے اس لئے
ظاہری طور پر بھی وہ اعلیٰ سے اعلیٰ بلندی جو اوپر کی سمت میں اُس انتہائی نقطہ میں متصور ہو جو دونوں
عالم کے اوپر ہے وہی عرش کے نام سے عند الشرع موسوم ہے اور یہ بلندی باعتبار جامعیت ذاتی
باری کی ہے تا اس بات کی طرف اشارہ ہو کہ وہ مبدء ہے ہر یک فیض کا اور مرجع ہے ہر ایک چیز
کا اور مسجود ہے ہر ایک مخلوق کا اور سب سے اونچا ہے اپنی ذات میں اور صفات میں اور کمالات میں
ور نہ قرآن فرماتا ہے کہ وہ ہر ایک جگہ ہے جیسا کہ فرمایا أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ جدھر منه
پھیر و اُدھر ہی خدا کا منہ ہے اور فرماتا ہے هُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ کے یعنی جہاں تم ہو وہ
تمہارے ساتھ ہے اور فرماتا ہے نَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ ، یعنی ہم انسان
سے اُس کی رگ جان سے بھی زیادہ نزدیک ہیں یہ تینوں تعلیموں کا نمونہ ہے۔
یکم دسمبر ۱۸۹۵ء بروز یکشنبه
والسلام على من اتبع الهدى
تمت
بقلم خاکسار هیچمیدان از مریدان
حضرت مسیح موعود غلام محمد امرتسری علی اللہ عنہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ذات باری ہونا چاہئے۔ (ناشر) کے البقرة : ١١٦ ۲ الحديد: ۵ ۳ ق : ۱۷
حاشیه متعلقه صفحه ۱۶۴
مرہم حوار بین جس کا دوسرا نام مرہم عیسی بھی ہے
یہ مرہم نہایت مبارک مرہم ہے جو زخموں اور جراحتوں اور نیز زخموں کے نشان معدوم کرنے کے لئے
نہایت نافع ہے طبیبوں کا اس پر اتفاق ہے کہ یہ مرہم حواریوں نے حضرت عیسی کے لئے تیار کی تھی یعنی
جبکہ حضرت عیسی علیہ السلام یہود علیهم اللعنة کے پنجہ میں گرفتار ہو گئے اور یہودیوں نے چاہا کہ
حضرت مسیح کو صلیب پر کھینچ کر قتل کریں تو اُنہوں نے گرفتار کر کے صلیب پر کھینچنے کی کارروائی شروع کی
مگر خدا تعالیٰ نے یہود کے بدارادہ سے حضرت عیسیٰ کو بچالیا۔ کچھ خفیف سے زخم بدن پر لگ گئے * سو
وہ اس عجیب و غریب مرہم کے چند روز استعمال کرنے سے بالکل دور ہو گئے یہاں تک کہ نشان بھی جو
دوبارہ گرفتاری کیلئے کھلی کھلی علامتیں تھیں بالکل مٹ گئے ۔ یہ بات انجیلوں سے بھی ثابت ہوتی ہے کہ
جب حضرت مسیح نے صلیب سے نجات پائی کہ جو در حقیقت دوبارہ زندگی کے حکم میں تھی تو وہ اپنے
حواریوں کو ملے اور اپنے زندہ سلامت ہونے کی خبر دی حواریوں نے تعجب سے دیکھا کہ صلیب پر سے
کیونکر بچ گئے اور گمان کیا کہ شاید ہمارے سامنے ان کی روح متمثل ہو گئی ہے تو اُنہوں نے اپنے زخم
دکھلائے جو صلیب پر باندھنے کے وقت پڑ گئے تھے تب حواریوں کو یقین آیا کہ خدا تعالیٰ نے یہودیوں
کے ہاتھ سے ان کو نجات دی۔ حال کے عیسائیوں کی یہ نہایت سادہ لوحی ہے کہ وہ خیال کرتے ہیں کہ
یسوع مسیح مرکز نئے سرے زندہ ہوا کیونکہ اگر ایسا ہوتا تو وہ خدا جو محض قدرت سے اس کو زندہ کرتا اس
کے زخموں کو بھی اچھا کر دیا بالخصوص جبکہ کہا جاتا ہے کہ دوسرا جسم جلالی ہے جو آسمان پر اٹھایا گیا اور خدا
کی داہنی طرف جا بیٹھا۔ تو کیا قبول کر سکتے ہیں کہ جلالی جسم پر بھی یہ زخموں کا کلنک باقی رہا۔ اور مسیح
حاشیہ قرآن شریف میں جو وارد ہے وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ یعنی عیسی نہ مقتول ہوا نہ مصلوب ہوا اس بیان سے یہ بات منافی نہیں ہے کہ
حضرت مسیح علیہ السلام صلیب پر زخمی ہو گئے کیونکہ مصلوبیت سے مراد وہ امر ہے جو صلیب پر چڑھانے کی علت غائی ہے اور وہ قتل ہے اور کچھ شک نہیں کہ
خدا تعالیٰ نے دشمنوں کے اس اصل مقصود سے ان کو محفوظ رکھا اس کی مثال ایسی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت فرمایا ہے
وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاس یعنی خدا تجھ کولوگوں سے بچائے گا۔ حالانکہ لوگوں نے طرح طرح کے دکھ دیئے وطن سے نکالا دانت شہید کیا انگلی کو زخمی کیا
اور کئی زخم تلوار کے پیشانی پر لگائے سو در حقیقت اس پیشگوئی میں بھی اعتراض کا محل نہیں کیونکہ کفار کے حملوں کی علت غائی اور اصل مقصود آنحضرت صلی اللہ علیہ
وسلم کا زخمی کرنا یا دانت کا شہید کرنا نہ تھا بلکہ قتل کرنا مقصود بالذات تھا سو کفار کے اصل ارادے سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا نے محفوظ رکھا اسی طرح جن
لوگوں نے حضرت مسیح کو سولی پر چڑھایا تھا ان کی اس کارروائی کی علت غائی حضرت مسیح کا زخمی ہونا نہ تھا بلکہ ان ک اصل ارادہ حضرت عیسی علیہ السلام کوسولی کے ذریعہ
سے قتل کر دینا تھا سو خدا نے ان کو اس بدارادہ سے محفوظ رکھا اور کچھ شک نہیں کہ وہ مصلوب نہیں ہوئے پس قول ما صلبوہ اُن پر صادق آیا۔ منہ
ل النساء : ۱۵۸ ۲ المائدة: ۶۸
الف
نے خود اپنے اس قصہ کی مثال یونس کے قصہ سے دی اور ظاہر ہے کہ یونس مچھلی کے پیٹ میں مرا
نہیں تھا پس اگر مسیح مر گیا تھا تو یہ مثال صحیح نہیں ہو سکتی بلکہ ایسی مثال دینے والا ایک سادہ لوح
آدمی ٹھیرتا ہے جس کو یہ بھی خبر نہیں کہ مشتبہ اور مشتبہ یہ میں مشابہت تامہ ضروری ہے۔
غرض اس مرہم کی تعریف میں اس قدر لکھنا کافی ہے کہ مسیح تو بیماروں کو اچھا کرتا تھا
مگر اس مرہم نے مسیح کو اچھا کیا انجیلوں سے یہ پتہ بھی بخوبی ملتا ہے کہ انہیں زخموں کی وجہ سے
حضرت مسیح بلاطوس کی بستی میں چالیس دن تک برابر ٹھیرے اور پوشیدہ طور پر یہی مرہم اُن
کے زخموں پر لگتی رہی آخر اللہ تعالیٰ نے اسی سے اُن کو شفا بخشی اس مدت میں زیرک طبع
حواریوں نے یہی مصلحت دیکھی کہ جاہل یہودیوں کو تلاشی اور جستجو سے باز رکھنے کے لئے
اور نیز اُن کا پُر کینہ جوش فرو کرنے کی غرض سے پلاطوس کی بستیوں میں یہ مشہور کر دیں کہ یسوع
مسیح آسمان پر معہ جسم اُٹھایا گیا اور فی الواقعہ انہوں نے یہ بڑی دانائی کی کہ یہودیوں کے
خیالات کو اور طرف لگا دیا اور اس طرف پہلے سے یہ انتظام ہو چکا تھا اور بات پختہ ہو چکی تھی کہ
فلاں تاریخ پلاطوس کی عملداری سے یسوع مسیح باہر نکل جائے چنانچہ ایسا ہی ہوا اور حواری اُن کو
کچھ دور تک سڑک پر چھوڑ آئے اور حدیث صحیح سے جو طبرانی میں ہے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت
عیسی علیہ السلام اس واقعہ کے بعد ستاسی برس زندہ رہے اور ان برسوں میں انہوں نے بہت
سے ملکوں کی سیاحت کی اسی لئے ان کا نام مسیح ہوا اور کچھ تعجب نہیں کہ وہ اس سیاحت کے زمانہ
میں مثبت میں بھی آئے ہوں جیسا کہ آجکل بعض انگریزوں کی تحریروں سے سمجھا جاتا ہے
ڈاکٹر برنیئر اور بعض دوسرے یوروپین عالموں کی یہ رائے ہے کہ کچھ تعجب نہیں کہ کشمیر
کے مسلمان باشندہ دراصل یہود ہوں پس یہ رائے بھی کچھ بعید نہیں کہ حضرت مسیح انہیں
لوگوں کی طرف آئے ہوں اور پھر تبت کی طرف رخ کر لیا ہو اور کیا تعجب کہ حضرت مسیح
کی قبر کشمیر * یا اس کے نواح میں ہو۔ یہودیوں کے ملکوں سے ان کا نکلنا اس بات کی طرف
اشارہ تھا کہ نبوت اُن کے خاندان سے خارج ہوگئی ۔ جو لوگ اپنی قوت عقلیہ سے کام لینا نہیں
چاہتے اُن کا منہ بند کرنا مشکل ہے مگر مرہم حوار بیتین نے اس بات کا صفائی سے فیصلہ کر دیا کہ
حاشیہ در حاشیہ ۔ ڈاکٹر بر نیر اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ کشمیر میں یہودیت کی بہت سی علامتیں پائی جاتی
ہیں چنانچہ پیر پنجال سے گزر کر جب میں اس ملک میں داخل ہوا تو دیہات کے باشندوں کی صورتیں یہود
کی سی دیکھ کر مجھے حیرت ہوئی ان کی صورتیں اور ان کے طور طریق اور وہ نا قابل بیان خصوصیتیں جن
سے ایک سیاح مختلف اقوام کے لوگوں کی خود بخود شناخت اور تمیز کر سکتا ہے سب یہودیوں
حضرت مسیح کے جسم عنصری کا آسمان پر جانا سب جھوٹے قصے اور بیہودہ کہانیاں ہیں اور بلا شبہ اب ج
تمام شکوک و شبہات کے زخم اس مرہم سے مندمل ہو گئے ہیں۔ عیسائیوں اور نیم عیسائیوں کو معلوم
ہو کہ یہ مرہم معہ اس کے وجہ تسمیہ کے طب کی ہزار ہا کتابوں میں موجود ہے اور اس مرہم کا ذکر
کرنے والے نہ صرف مسلمان طبیب ہیں بلکہ مسلمان - مجوسی ۔ عیسائی سب اس میں شامل
ہیں۔ اگر چاہیں تو ہم ہزار کتاب سے زیادہ اس کا حوالہ دے سکتے ہیں اور کئی کتابیں حضرت مسیح
کے زمانہ کے قریب قریب کی ہیں اور سب اس پر اتفاق رکھتی ہیں کہ یہ مرہم حواریوں نے
حضرت مسیح کے لئے یعنی اُن کے زخموں کے لئے طیار کی تھی دراصل یہ نسخہ عیسائیوں کی پرانی
قرابادینوں میں تھا جو یونانی میں تالیف ہوئی تھیں پھر ہارون اور مامون کے وقت میں وہ کتابیں عربی
میں ترجمہ ہوئیں اور یہ خدا تعالیٰ کی قدرت کا ایک عظیم الشان نشان ہے کہ یہ کتا بیں باوجود امتداد
زمانہ کے تلف نہیں ہو سکیں یہاں تک کہ خدا تعالیٰ کے فضل نے ہمیں ان پر مطلع کیا۔ اب ایسے یقینی
واقعہ سے انکار کرنا خدا تعالیٰ سے لڑائی ہے۔ ہمیں اُمید نہیں کہ کوئی عقلمند عیسائیوں اور مسلمانوں میں
سے اس سے انکار کرے کیونکہ اعلیٰ درجہ کے تواتر کا انکار کرنا حماقت بلکہ دیوانہ پن ہے۔
اور وہ کتا بیں جن میں یہ مرہم مذکور ہے در حقیقت ہزار ہا ہیں جن میں سے
ڈاکٹر حسین کی بھی ایک کتاب ہے جو ایک پرانا عیسائی طبیب ہے ۔ ایسا ہی اور بہت سے
عیسائیوں اور مجوسیوں کی کتابیں ہیں جو اُن پرانی یونانی اور رومی کتابوں سے ترجمہ ہوئی
ہیں جو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے عہد کے قریب ہی تالیف ہوئی تھیں اور یہ خوب یا د رکھنا
چاہئے کہ اسلامی طبیبوں نے یہ نسخہ عیسائی کے یہ نسخہ عیسائی کتابوں سے ہی نقل کیا ہے مگر چونکہ ہر ایک کو وہ
سب کتابیں میسر نہیں ہو سکتیں لہذا ہم چند ایسی کتابوں کا حوالہ ذیل میں لکھتے ہیں جو
۔
بقیہ حاشیہ در حاشیہ کے پورانی قوم کی سی معلوم ہوتی تھیں میری بات کو آپ محض خیالی ہی تصور نہ فرمائیے گا ان دیہاتوں کے
یہودی نما ہونے کی نسبت ہمارے پادری صاحبان اور اور بہت سے فرنگستانیوں نے بھی میرے کشمیر جانے سے بہت عرصہ پہلے
ایسا ہی لکھا ہے۔ دوسری علامت یہ ہے کہ اس شہر کے باشندے باوجود یکہ تمام مسلمان ہیں مگر پھر بھی ان میں سے اکثر کا نام
موسیٰ ہے۔ تیسرے یہاں یہ عام روایت ہے کہ حضرت سلیمان اس ملک میں آئے تھے ۔ چوتھے یہاں کے لوگوں کا یہ بھی
گمان ہے کہ حضرت موسیٰ نے شہر کشمیر ہی میں وفات پائی تھی اور اُن کا مزار شہر سے قریب تین میل کے ہے۔ پانچویں عموماً یہاں
سب لوگوں کا یہ عقیدہ ہے کہ ایک اونچے پہاڑ پر جو ایک مختصر اور نہایت پرانا مکان نظر آتا ہے اس کو حضرت سلیمان نے تعمیر کرایا
تھا اور اسی سبب سے اس کو آج تک تخت سلیمان کہتے ہیں۔ سو میں اس بات سے انکار کرنا نہیں چاہتا کہ یہودی لوگ کشمیر میں