سَت بچن
حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۴۰ قدرت کے ہاتھ سے چولے پر لکھا ہوا تھا اور ایک بادشاہ نے چاہا کہ وہ آسمانی چولا با وا صاحب سے
چھین لے مگر وہ چھین نہ سکا اور اس چولہ کی برکت سے باوا صاحب سے بڑی بڑی کرامات ظاہر
اور
☆
ہوئیں ۔ اب فرمائیے کہ انگر کے بیان کے مخالف اور کونسی معتبر کتاب آپ کے ہاتھ میں ہے ذرہ
اُس کو پیش تو کرو اور یا درکھو کہ باوا صاحب سچے مہ سچے مسلمان تھے اور وید کو اپنے صاف بیان سے گمراہی
کی کتاب ٹھہرا چکے تھے اور وہ بابرکت چولا اُن کے اسلام کا گواہ تھا۔ پھر اب کیونکر اُس کھلے کھلے سچ
پر تاریکی کا پردہ ڈال دیا جاوے جو شخص اوسط درجہ کے ثبوت سے انکار کرے اُس کا نام متعصب ہے
در جو شخص کھلے کھلے سچ سے منکر ہو بیٹھے اُس کا نام بے حیا اور بے شرم ہے مگر مجھے ہے ر مجھے ہرگز امید نہیں کہ سکھ
صاحبوں کی طرف سے جو باوا صاحب سے سچی محبت رکھتے ہیں ایسے حق پوشی کے کلمات شائع ہوں یہ
تو سب کچھ آریوں کے حصہ میں آ گیا جنہوں نے ہٹ دھرمی کو اپنا ورثہ بنالیا ہے با وا صاحب تو ہمیشہ
فتح یاب تھے کتنے چولے اُنہوں نے اکٹھے کئے تھے حیف ہے ان لوگوں کی سمجھ پر جواب تک حقیقت
سے غافل ہیں چاہئے کہ ذرہ دو دن حرج کر کے ڈیرہ نانک میں چلے جائیں اور چولہ صاحب کی
بچشم خود زیارت کریں تا معلوم ہو کہ جس چیز کو حقیر سمجھا جاتا ہے کیا اُس کی ایسی ہی تعظیم ہوتی ہے۔ اگر
کہو کہ تعظیم اس لئے ہے کہ باوا صاحب نے اُس کو پہنا تھا اور باوا صاحب کے ہاتھ اُس کو لگے تھے تو
ایسا خیال سخت نادانی ہے کیونکہ باوا صاحب اس چولہ سے پہلے ننگے تو نہیں پھرتے تھے کم سے کم اخیر
زندگی تک شاید ہزاروں چولے پہنے ہوں گے پھر اگر با وا صاحب کی پوشش کے لحاظ سے یہ تعظیم ہوئی
تو بجائے اس کے ان کا کوئی اور چولا محفوظ رکھنا چاہئے تھا ایسے چولہ کے رکھنے کی کیا ضرورت تھی جس
سے لوگوں کو دھوکا لگتا تھا اور نیز قرآنی آیات کے لکھنے سے اُس کی پاکیزگی پر داغ بھی لگ گیا تھا اور اُس
کے کلمہ طیبہ سے جو اُس پر لکھا ہوا ہے صاف سمجھا جاتا ہے کہ باوا صاحب اُس کلمہ کے مصدق ہیں اور اُس
پر ایمان لائے ہیں اگر وہ کلام خدا کا کلام نہ ہوتا تو چولہ اس کلام سے پلید ہو جاتا کیونکہ اگر قرآن شریف
خدا تعالیٰ کا کلام نہیں اور نعوذ باللہ کسی کاذب کا کلام ہے تو بلاشبہ وہ کپڑہ پاک نہ رہا
ا نوٹ تمام سکھ صاحبان اس بات کے قائل ہیں کہ باوانا تک صاحب نے اپنے شعروں میں صاف کہہ دیا ہے کہ میں
ہندو نہیں تو کیا اس فقرہ کے بجز اس کے کوئی اور بھی معنی ہیں کہ میں وید کو نہیں مانتا اور یہ اگر سچ ہے کہ میں مسلمان بھی نہیں
اس کے یہ معنی ہیں کہ میں ظاہر ظاہر مسلمان نہیں کیونکہ دوسرے معنوں سے اُن کے کلام میں سخت تناقض پیدا ہوتا ہے۔ یہ
بتلانا چاہئے کہ ہندو مذہب چھوڑنے کے بعد جس کا انہیں خود اقرار ہے پھر کس الہامی کتاب کے پیرور ہے۔ منہ
جس پر نعوذ باللہ نقل کفر کفر نباشد ۔ یہ نا پاک کلام لکھا گیا اور پھر وہ مکان بھی ناپاک ہو گیا جس میں ۴۱
یہ رکھا گیا اور پھر باوا صاحب کو کیا کہیں جو ایسے نا پاک چولے کو پہنی پھرے جس میں پہلی نظر میں
ہی لا اله الا الله محمد رسول اللہ لکھا ہوا نظر آتا ہے چاہئے تھا کہ وید کی شرتیاں لکھا کر کوئی
چولہ پہنتے تا اُس کی برکت سے مکتی ہو جاتی ۔ اے نالائق آریو ! کیوں اس قدر با وا صاحب
کی بے ادبی کر رہے ہو کیا وہ گالیاں بس نہیں تھیں جو ایک نااہل پنڈت نے اپنی ستیارتھ پرکاش
میں دیں کیا با وا صاحب کے لئے کوئی بھی غیرت کرنے والا باقی نہیں رہا !!! بیشک وہ چولا اپنی اُن
تمام پاک آیتوں کے ساتھ جو اُس پر لکھی ہوئی ہیں باوا صاحب کی ایک پاک یادگار ہے اور
پاک ہے وہ مکان جس میں وہ رکھا گیا اور پاک ہے وہ کپڑہ جس پر وہ آیات لکھی گئی ہیں
اور پاک تھا وہ وجود جو اُس کو پہنے پھرتا تھا اور لعنت ہے اُن پر جو اس کے برخلاف کہیں اور
مبارک وہ ہیں جو چولا صاحب کے کلام سے برکت ڈھونڈھتے ہیں۔
نظم
یہی پاک چولا ہے سکھوں کا تاج یہی کابلی مل کے گھر میں ہے آج
یہی ہے کہ نوروں سے معمور ہے جو دور اِس سے اُس سے خدا دور ہے
یہی جنم ساکھی میں مذکور ہے
یہ
جو انگر سے اس وقت مشہور ہے
اسی پر وہ آیات ہیں بینات کہ جن سے ملے جاودانی حیات
نانک کو خلعت ملا سرفراز
خدا سے جو تھا درد کا چارہ ساز
اسی سے وہ سب راز حق پا گیا اسی سے وہ حق کی طرف آ گیا
اسی نے بلا سے بچایا اُسے ہر اک بد گہر سے چھوڑایا اُسے
یہ اُس مرد کے تن کا تعویذ ہے
یہ اُس بھگت کا رہ گیا اک نشاں نصیحت کی باتیں حقیقت کی جاں
ذرا سوچو سکھو یہ کیا چیز ہے
گرنتھوں میں ہے شک کا اک احتمال کہ انساں کے ہاتھوں سے ہیں دست مال
جو پیچھے سے لکھتے لکھاتے رہے
خدا جانے کیا کیا بناتے رہے
گماں ہے کہ نفلوں میں ہو کچھ خطا کہ انساں نہ ہووے خطا سے جدا
مگر یہ تو محفوظ ہے بالیقیں وہی ہے جو تھا اس میں کچھ شک نہیں
اِسے سر پہ رکھتے تھے اہل صفا
تذلل سے جب پیش آتی بلا
جو نانک کی مدح و ثنا کرتے تھے وہ ہر شخص کو یہ کہا کرتے تھے
کہ دیکھا نہ ہو جس نے وہ پارسا وہ چولہ کو دیکھے کہ ہے رہنما
جسے اُس کے مٹ کی نہ ہووے خبر
وہ دیکھے اُسی چولہ کو اک نظر
اُسے چوم کر کرتے رو رو دعا تو ہو جاتا تھا فضل قادر خدا
اُسی کا تو تھا معجزانہ اثر کہ نانک بچا جس سے وقت خطر
بچا آگ سے اور بچا آپ سے اِسی کے اثر سے نہ اسباب سے
ذرہ دیکھو انگر کی تحریر کو کہ لکھتا ہے اس ساری تقریر کو
یہ چولا ہے قدرت کا جلوہ نما کلام خدا اُس پہ ہے جابجا
جو شایق ہے نانک کے درشن کا آج وہ دیکھے اسے چھوڑ کر کام و کاج
برس گزرے ہیں چار سو کے قریب یہ ہے نوبنو اک کرامت عجیب
یہ نانک سے کیوں رہ گیا اک نشاں بھلا اس میں حکمت تھی کیا در نہاں
یہی تھی کہ اسلام کا ہو گواہ بتادے وہ پچھلوں کو نانک کی راہ
خدا سے یہ تھا فضل اُس مرد پر ہوا اُس کے دردوں کا اک چارہ گر
یہ مخفی امانت ہے کرتار کی یہ تھی اک کلید اُس کے اسرار کی
محبت میں صادق وہی ہوتے ہیں کہ اس چولہ کو دیکھ کر روتے ہیں
سنو مجھ سے اے لوگو نانک کا حال
سنو قصه قدرت ذوالجلال
ست بچن
وہ تھا آریہ قوم سے نیک ذات
خردمند خوش خو مبارک صفات
ابھی عمر سے تھوڑے گزرے تھے سال کہ دل میں پڑا اُس کے دیں کا خیال
اسی جستجو میں وہ رہتا مدام کہ کس راہ سے سچ کو پاوے تمام
اُسے وید کی رہ نہ آئی پسند کہ دیکھا بہت اُس کی باتوں میں گند
جو دیکھا کہ یہ ہیں سڑے اور گلے لگا ہونے دل اُس کا اوپر تلے
کہا کیسے ہو یہ خدا کا کلام ضلالت کی تعلیم ناپاک کام
ہوا پھر تو یہ دیکھ کر سخت غم مگر دل میں رکھتا وہ رنج و الم
وہ رہتا تھا اس غم سے ہر دم اُداس زباں بند تھی دل میں سو سو ہراس
یہی فکر کھاتا اُسے صبح و شام
نہ تھا کوئی ہمراز نے ہمکلام
کبھی باپ کی جبکہ پڑتی نظر وہ کہتا کہ اے میرے پیارے پر
میں حیراں ہوں تیرا یہ کیا حال ہے وہ غم کیا ہے جس سے تو پامال ہے
نہ وہ تیری صورت نہ وہ رنگ ہے کہو کس سبب تیرا دل تنگ ہے
مجھے سچ بتا کھول کر اپنا حال کہ کیوں غم میں رہتا ہے اے میرے لال
وہ رو دیتا کہہ کر کہ سب خیر ہے مگر دل میں اک خواہش سیر ہے
پھر آخر کو نکلا
نہ دیکھے بیاباں نہ دیکھا پہاڑ
وہ دیوانہ وار
اُتار اپنے موہنڈوں سے دنیا کا بار طلب میں سفر کرلیا اختیار
ست بچن
خدا کے لئے ہو گیا دردمند
تنعم کی راہیں نہ آئیں پسند
طلب میں چلا بیخود و بے حواس
خدا کی عنایات کی کر کے آس
جو پوچھا کسی نے چلے ہو کدھر غرض کیا ہے جس سے کیا یہ سفر
کہا رو کے حق کا طلب گار ہوں شار رو پاک کرتار ہوں
سفر میں وہ رو رو کے کرتا دعا کہ اے میرے کرتار مشکل گشا
سم سم کا
میں عاجز ہوں کچھ بھی نہیں خاک ہوں مگر بندہ درگہ پاک ہوں
میں قرباں ہوں دل سے تری راہ کا نشاں دے مجھے مرد آگاہ کا
نشاں تیرا پا کر وہیں جاؤنگا
کرم کر کے
وہ راہ اپنی بتا
جو تیرا ہو وہ اپنا ٹھہراؤں گا
کہ جس میں ہواے میرے تیری رضا
بتایا گیا اُس کو الہام میں کہ پائیگا تو مجھ کو اسلام میں
مگر مرد عارف فلاں مرد ہے
وہ اسلام کے راہ میں فرد ہے
ملا تب خدا سے اُسے ایک پیر
کہ چشتی طریقہ میں تھا دستگیر
وہ بیعت سے
اسکی
ہوا فیضیاب
عنا شیخ سے ذکر راه صواب
پھر آیا وطن کی طرف اُس کے بعد ملے پیر کے فیض سے بخت سعد
کوئی دن تو پردہ میں مستور تھا زباں چپ تھی اور سینہ میں نور تھا
نہاں دل میں تھا درد و سوز و نیاز شریروں سے چھپ چھپ کے پڑھتا نماز
پھر آخر کو مارا صداقت نے جوش تعشق سے جاتے رہے اُس کے ہوش
ہوا پھر تو حق کے چھپانے سے تنگ محبت نے بڑھ بڑھ کے دکھلائے رنگ
کہا یہ تو مجھ سے ہوا اک گناہ کہ پوشیدہ رکھی سچائی کی راہ
یہ صدق و وفا سے بہت دور تھا کہ غیروں کے خوفوں سے دل چور تھا
تصور سے اس بات کے ہو کے زار کہا رو کے اے میرے پروردگار
ترے نام کا مجھ کو اقرار ہے
ترا نام غفار و ستار ہے
بلا ریب تو حتی و قدوس ہے
ترے بن ہر اک راہ سالوس ہے
مجھے بخش اے خالق العالمین تو سبوح وَإِنِّي من الظالمين
میں تیرا ہوں اے میرے کرتار پاک نہیں تیری راہوں میں خوف ہلاک
ترے در پہ جاں میری قربان ہے محبت تری خود مری جان ہے
ست بچن
وہ طاقت کہ ملتی ہے ابرار کو وہ دے مجھ کو دکھلا کے اسرار کو
یہ ممکن ہے کشفی
ہو یہ ماجرا
خطاوار ہوں مجھ کو وہ رہ بتا
کہ حاصل ہو جس رہ سے تیری رضا
اسی عجز میں تھا تدلل کے ساتھ کہ پکڑا خدا کی عنایت نے ہاتھ
ہوا غیب سے ایک چولہ عیاں خدا کا کلام اُس پہ تھا بے گماں
شہادت تھی اسلام کی جابجا کہ سچا وہی دیں ہے اور رہنما
یہ لکھا تھا اُس میں بخط علی کہ اللہ ہے اک اور محمد نبی کی اللہ
ہوا حکم پہن اس کو اے نیک مرد اتر جائیگی اس سے وہ ساری گرد
جو پوشیدہ رکھنے کی تھی اک خطا یہ کفارہ اُس کا ہے اے باوفا
دکھایا گیا ہو یہ حکم خدا
پھر اُس طرز پر یہ بنایا گیا بحکم خدا پھر لکھایا گیا
مگر یہ بھی ممکن ہے اے پختہ کار کہ خود غیب سے ہو یہ سب کاروبار
کہ پردے میں قادر کے اسرار ہیں کہ عقلیں وہاں پیچ و بیکار ہیں
تو یک قطره داری ز عقل و خرد مگر قدرتش بحر بے حد و عد
اگر بشنوی قصه صادقاں مجنباں سر خود چو مستہزیاں
تو خود را خردمند فهمیده
مقامات مردان کجا دیده
غرض اُس نے پہنا وہ فرخ لباس نہ رکھتا تھا مخلوق سے کچھ ہراس
وہ پھرتا تھا کوچوں میں چولہ کیساتھ دکھاتا تھا لوگوں کو قدرت کے ہاتھ
کوئی دیکھتا جب اُسے دور سے
تو ملتی خبر اُس کو اُس نور سے
نظر آتا آتا تھا
اُسے چولہ خود بھید سمجھاتا تھا
وہ ہر لحظہ چولے کو دکھلاتا تھا
اسی میں وہ ساری خوشی پاتا تھا
غرض یہ تھی تا یار خورسند ہو
جسے دور سے وہ
خطا دور ہو پختہ پیوند ہو
جو عشاق اُس ذات کے ہوتے ہیں وہ ایسے ہی ڈر ڈر کے جاں کھوتے ہیں
وہ اُس یار کو صدق دکھلاتے ہیں اسی غم میں دیوانہ بن جاتے ہیں
یہ
وہ جاں اُس کی رہ میں فدا کرتے ہیں وہ ہر لحظہ سو سو طرح مرتے ہیں
وہ کھوتے ہیں سب کچھ بصدق و صفا مگر اُس کی ہو جائے حاصل رضا
دیوانگی عشق کا ہے نشاں نہ سمجھے کوئی اس کو مجز عاشقاں
غرض جوش الفت سے مجذوب وار
یہ نانک نے چولا بنایا شعار
کہ اُس بن نہیں دل کو تاب و تواں
مگر اُس سے راضی ہو وہ دلستاں
خدا کے جو ہیں وہ یہی کرتے ہیں وہ لعنت سے لوگوں کی کب ڈرتے ہیں
وہ ہو جاتے ہیں سارے دلدار کے نہیں کوئی اُن کا بجز یار کے
وہ جاں دینے سے بھی نہ گھبراتے ہیں کہ سب کچھ وہ کھو کر اُسے پاتے ہیں
وہ دلبر کی آواز بن جاتے ہیں وہ اُس جاں کے ہمراز بن جاتے ہیں
وہ ناداں جو کہتا ہے در بند ہے
نہیں عقل اُس کو نہ کچھ غور ہے
نہ الہام ہے اور نہ پیوند ہے
اگر دید ہے یا کوئی اور ہے
یہ سچ ہے کہ جو پاک ہو جاتے ہیں خدا سے خدا کی خبر لاتے ہیں
اگر اُس طرف سے نہ آوے خبر تو ہو جائے یہ راہ زیر و زبر
طلبگار ہو جائیں اُس کے تباہ
وہ مر جائیں دیکھیں اگر بند راہ
مگر کوئی معشوق ایسا نہیں کہ عاشق سے رکھتا ہو یہ بغض و کیں
کہ وہ راحم و عالم الغیب ہے
خدا پر تو پھر یہ گماں عیب ہے
اگر وہ نہ بولے تو کیوں کر کوئی یقیں کر کے جانے کہ ہے مختفی
وہ کرتا ہے خود اپنے بھگتوں کو یاد کوئی اُس کے رہ میں نہیں نامراد
مگر وید کو اس سے انکار ہے
اسی سے تو بے خیر و بیکار ہے
ست بچن
کرے کیا کوئی ایسے طومار کو
بلا کر دکھاوے نہ جو یار کو
دارے
وہ ویدوں کا ایشر ہے یا اک حجر کہ بولے نہیں جیسے اک گنگ و کر
تو پھر ایسے ویدوں سے حاصل ہی کیا
ذرہ سوچو اے یارو بہر خدا
وہ انکار کرتے ہیں الہام سے کہ ممکن نہیں خاص اور عام سے
یہی سالکوں کا تو تھا مدعا
اسی سے تو کھلتی تھیں آنکھیں ذرا
اگر یہ نہیں پھر تو وہ مر گئے کہ بیسود جاں کو فدا کر گئے
یہ ویدوں کا دعوی سنا ہے ابھی کہ بعد اُن کے ملہم نہ ہوگا کبھی
وہ کہتے ہیں یہ کوچہ مسدود ہے تلاش اس کی عارف کو بیسود ہے
وہ غافل ہیں رحمان کے اُس داب سے کہ رکھتا ہے وہ اپنے احباب سے
اگر ان کو اس رہ سے ہوتی خبر اگر صدق کا کچھ بھی رکھتے اثر
تو انکار کو جانتے جائے شرم یہ کیا کہہ دیا وید نے ہائے شرم
نہ جانا کہ الہام ہے کیمیا اسی سے تو ملتا ہے گنج لقا
اسی سے تو عارف ہوئے بادہ نوش اسی سے تو آنکھیں کھلیں اور گوش
یہی ہے کہ نائب ہے دیدار کا یہی ایک چشمہ ہے اسرار کا
اسی سے ملے اُن کو نازک علوم اسی سے تو اُن کی ہوئی جگ میں دھوم
خدا پر خدا سے یقیں آتا ہے
وہ باتوں سے ذات اپنی سمجھاتا ہے
کوئی یار سے جب لگاتا ہے دل تو باتوں سے لذت اٹھاتا ہے دل
که دلدار کی بات ہے اک غذا
مگر تو ہے منکر تجھے اس سے کیا
ہے
نہیں تجھ کو اس رہ کی کچھ بھی خبر تو واقف نہیں اس سے اے بے ہنر
وہ ہے مہربان و کریم و قدیر قسم اُس کی۔ اُس کی نہیں ہے نظیر
جو ہوں دل سے قربان رب جلیل نہ نقصاں اُٹھاویں نہ ہوویں ذلیل
اسی سے تو نانک ہوا کامیاب کہ دل سے تھا قربان عالی جناب
بتایا گیا اُس کو الہام میں
کہ پائے گا تو مجھ کو اسلام میں
یقیں ہے کہ نانک تھا ملہم ضرور نہ کر وید کا پاس اے پر غرور
دیا اُس کو کرتار نے وہ گیان کہ ویدوں میں اُس کا نہیں کچھ نشان
اکیلا وہ بھاگا ہنودوں کو چھوڑ چلا مکہ کو ہند سے منہ کو موڑ
گیا خانہ کعبہ کا کرنے طواف مسلماں بنا پاک دل بے خلاف
لیا اُس کو فضل خدا نے اُٹھا ملی دونوں عالم میں عزت کی جا
اگر تو بھی چھوڑے یہ ملک ہوا
مجھے بھی یہ رتبہ کرے وہ عطا
تو رکھتا نہیں ایک دم بھی روا
جو بیوی سے اور بچوں سے ہو جدا
مگر وہ تو پھرتا تھا دیوانہ وار
نہ جی کو تھا چین اور نہ دل کو قرار
ہر اک کہتا تھا دیکھ کر اک نظر کہ ہے اُس کی آنکھوں میں کچھ جلوہ گر
محبت کی تھی سینہ میں اک خلش لئے پھرتی تھی اُس کو دل کی تپش
کبھی شرق میں اور کبھی غرب میں
رہا گھومتا قلق اور کرب میں
پرندے بھی آرام کر لیتے ہیں مجانیں بھی یہ کام کر لیتے ہیں
ادا کر دیا عشق کا کاروبار
مگر وہ تو اک دم نہ کرتا قرار
کسی نے یہ پوچھی تھی عاشق سے بات وہ نسخہ بتا جس سے جاگے تو رات
کہا نیند کی ہے دوا سوز و درد کہاں نیند جب غم کرے چہرہ زرد
وہ آنکھیں نہیں جو کہ گریاں نہیں وہ خود دل نہیں جو کہ بریاں نہیں
تو انکار سے وقت کھوتا ہے کیا تجھے کیا خبر عشق ہوتا ہے کیا
مجھے پوچھو اور میرے دل سے یہ راز مگر کون پوچھے بجز عشق باز
جو برباد ہونا کرے اختیار
خدا کے لئے ہے وہی بختیار
ست بچن
جو اُس کیلئے کھوتے ہیں پاتے ہیں جو مرتے ہیں وہ زندہ ہو جاتے ہیں
وہی وحدہ لا شریک اور عزیز
نہیں اُس کی مانند کوئی بھی چیز
اگر جاں کروں اُس کی رہ میں فدا تو پھر بھی نہ ہو شکر اُس کا ادا
میں چولے کا کرتا ہوں پھر کچھ بیاں کہ ہے یہ پیارا مجھے۔ جیسے جاں
ذرا جنم ساکھی کو پڑھ اے جواں کہ انگر نے لکھا ہے اس میں عیاں
کہ قدرت کے ہاتھوں کے تھے وہ رقم خدا ہی نے لکھا بہ فضل و کرم
وہ کیا ہے یہی ہے کہ اللہ ہے ایک محمد نبی اُس کا پاک اور نیک
بغیر اس کے دل کی صفائی نہیں بجز اس کے غم سے رہائی نہیں
یہ معیار ہے دیں کی تحقیق کا کھلا فرق دجال و صدیق کا
ذرہ سوچو یارو گر انصاف ہے یہ سب کشمکش اس گھڑی صاف ہے
یہ نانک سے کرنے لگے جب جدا رہے زور کر کر کے بے مدعا
کہا دور ہو جاؤ تم ہار کے یہ خلعت ہے ہاتھوں سے کرتار کے
بشر سے نہیں تا اُتارے بشر خدا کا کلام اس پہ ہے جلوہ گر
دعا کی تھی اُس نے کہ اے کردگار بتا مجھ کو رہ اپنی خود کر کے پیار
یہ چولہ تھا اُس کی دعا کا اثر یہ قدرت کے ہاتھوں کا تھا سربسر
یہی چھوڑ کر
ولی مر گیا نصیحت تھی مقصود ادا کر گیا
اُسے مردہ کہنا خطا ہے خطا
وہ تن گم ہوا یہ نشاں رہ گیا
کہاں ہے محبت کہاں ہے وفا
وہ
کہ زندوں میں وہ زندہ دل جا ملا
ذرہ دیکھ کر اُس کو آنسو بہا
پیاروں کا چولا ہوا کیوں بُرا
وفادار عاشق کا ہے یہ نشاں کہ دلبر کا خط دیکھ کر ناگہاں
لگاتا ہے آنکھوں سے ہو کر خدا یہی دیں ہے دلدادگاں کا سدا
مگر جس کے دل میں محبت نہیں اُسے ایسی باتوں سے رغبت نہیں
اٹھو جلد تر لاؤ فوٹو گراف ذرہ کھینچو تصویر چولے کی صاف
فنا سب کا انجام ہے جز خدا
کہ دنیا کو ہرگز نہیں ہے بقا
سولو عکس جلدی کہ اب ہے ہر اس مگر اُس کی تصویر رہ جائے پاس
یہ چولا کہ قدرت کی تحریر ہے یہی رہنما اور یہی پیر ہے
یہ انگر نے خود لکھد یا صاف صاف کہ ہے وہ کلام خدا بے گزاف
یہ نور خدا ہے خدا سے ملا
وہ لکھا ہے خود پاک کرتار نے اُس حی و قیوم و غفار نے
خدا نے جو لکھا وہ کب ہو خطا
وہی ہے خدا کا کلام صفا
یہی راہ ہے جس کو بھولے ہو تم اٹھو یارو اب مت کرو راہ گم
ارے جلد آنکھوں سے اپنے لگا
ارے لوگو تم کو نہیں کچھ خبر جو کہتا ہوں میں اُس پہ رکھنا نظر
زمانہ تعصب سے رکھتا ہے رنگ کریں حق کی تکذیب سب بید رنگ
وہی دیں کے راہوں کی سنتا ہے بات کہ ہو متقی مرد اور نیک ذات
مگر دوسرے سارے ہیں پر عناد پیارا ہے اُن کو غرور اور فساد
بناتے ہیں باتیں سراسر دروغ نہیں بات میں اُن کی کچھ بھی فروغ
بھلا بعد چولے کے اے پر غرور وہ کیا کسر باقی ہے جس سے تو دور
تو ڈرتا ہے لوگوں سے اے بے ہنر
خدا سے تجھے کیوں نہیں ہے خطر
یہ تحریر چولہ کی ہے اک زباں سنو وہ زباں سے کرے کیا بیاں
که دین خدا دین اسلام ہے
جو ہو منکر اُس کا بد انجام ہے
محمد
وہ نبیوں کا سردار ہے
کہ جس کا عدد مثل مردار ہے
تجھے چولے سے کچھ تو آوے حیا
ذرہ دیکھ ظالم کہ کرتا ہے کیا
ست بچن
کہ حق جو سے کرتار کرتا ہے پیار
کہو جو رضا ہو مگر ٹن لو بات وہ کہنا کہ جس میں نہیں پکش پات
وہ انساں نہیں جو نہیں حق گذار
کہو جبکہ پوچھے گا مولی حساب تو بھائیو بتاؤ کہ کیا ہے جواب
میں کہتا ہوں اک بات اے نیک نام ذرہ غور سے اس کو سنیو تمام
کہ بیشک یہ چولہ پُر از نور ہے تمرد وفا سے بہت دور ہے
دکھائیں گے چولہ تمہیں کھول کر کہ دو اُس کا اثر ذرا بول کر
یہی پاک چولا رہا اک نشاں
گرو سے کہ تھا خلق پر مہربان
اسی پر دوشالی چڑھے اور زر
یہی فخر سکھوں کا ہے سربسر
یہی ملک و دولت کا تھا اک ستوں
عمل بد کئے ہو گئے سرنگوں
خدا کے لئے چھوڑ و اب بغض و کیں ذرہ سوچو باتوں کو ہو کر امیں
وه صدق و محبت وہ مہر و وفا جو نانک سے رکھتے تھے تم برملا
دکھاؤ ذرا آج اس کا اثر اگر صدق ہے جلد دوڑو ادھر
گرو نے تو کر کے دکھایا تمہیں
وہ رستہ چلو جو بتایا تمہیں
کہاں ہیں جو نانک کے ہیں خاک پا جو کرتے ہیں اُس کے لئے جاں فدا
کہاں ہیں جو اُس کے لئے مرتے ہیں جو ہے واک اُس کا وہی کرتے ہیں
کہاں ہیں جو ہوتے ہیں اس پر نثار جھکاتے ہیں سر اپنے کو کر کے پیار
کہاں ہیں جو رکھتے ہیں صدق و ثبات گرو سے ملے جیسے شیر و نبات
کہاں ہیں کہ جب اُس سے کچھ پاتے ہیں تعشق سے قرباں ہوئے جاتے ہیں
کہاں ہیں جو الفت سے سرشار ہیں جو مرنے کو بھی دل سے تیار ہیں
کہاں ہیں جو وہ بخل سے دور ہیں
محبت سے نانک کی معمور ہیں
کہاں ہیں جو اس رہ میں پُر جوش ہیں گرو کے تعشق میں مدہوش ہیں
کہاں ہیں وہ نانک کے عاشق کہاں کہ آیا ہے نزدیک اب امتحاں