سَت بچن
حصہ 6
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ولین کمین تصویر ہے اور یہیں پاک حوالہ جہانگیر ہے
کہاں میں جو ہر تے مریان کارم اطاعت واسہ کو بنا کر قدم
اور
لا اله الا الله
ہو گیا ناک ماردین احمد سر
دادرست
اور صداقت خوب و
گیلان اختر
جب نظر پڑتی ہے اس جوانہ کے ہر ہر نامہ
سامنے آنکھوں
کے
آجا
تا ہو وہ مسیح پر
ین ظافرین مرد
من الظالمين
ارب العالمين
درست الناس ما يتلون في
اذاجاء نصر اب والفتي
تغفره انه كان تواب
داخل ہوتے ہی
ہیں، اپنے سب
کو کی گئے۔
ب های مدار
شیخ
آگئی اور خوف لوگوں کو دیکها
روند کے
تان کی معانی چاکه وچول
ان الله على عات
دیکھو اپنے دیں کو کسی کسی صدق کو کھلا گیا ۔ وہ بہادر تھا نہ رکھتا تھا کسی تیمن سے ڈر
ست بچن
گرو جس کے اس رہ پہ ہوویں فدا وہ چیلہ نہیں جو نہ دے سرجھکا
ست بچن
اگر ہاتھ سے وقت جاوے نکل تو پھر ہاتھ مل مل کے رونا ہے کل
نه مردی ہے تیر اور تلوار سے
بنو مرد مردوں کے کردار سے
سنو آتی ہے ہر طرف سے صدا
کہ باطل ہے ہر چیز حق کے سوا
کوئی دن کے مہمان ہیں ہم سبھی خبر کیا کہ پیغام آوے ابھی
گرو نے
یہ چولا بنایا شعار دکھایا کہ اس رہ پہ ہوں میں شار
وہ کیونکر ہو اُن ناسعیدوں سے شاد جو رکھتے نہیں اُس سے کچھ اعتقاد
اگر مان لو گے گرو کا یہ واک تو راضی کرو گے اُسے ہو کے پاک
وہ احمق ہیں جو حق کی رہ کھوتے ہیں عبث ننگ و ناموس کو روتے ہیں
وہ سوچیں کہ کیا لکھ گیا پیشوا وصیت میں کیا کہہ گیا بر ملا
کہ اسلام ہم اپنا دیں رکھتے ہیں محمد کی رہ پر یقین رکھتے ہیں
اُٹھو سونے والو کہ وقت آگیا تمہارا گرو تم کو سمجھا گیا
نہ سمجھے تو آخر کو پچھتاؤ گے گرو کے سراپوں کا پھل پاؤ گے
چولہ کی مختصر تاریخ
کتاب ساتھی چولا صاحب سے یہ ثابت ہے کہ جب باوانا تک صاحب کا انتقال
ہوا تو یہ چولا انگر صاحب کو جو پہلے جانشین با وا صاحب کے تھے ملا جس کو اُنہوں نے گڑی
پر بیٹھنے کے وقت سر پر سر پر باندھا اور ہمیشہ بڑی بڑی تعظیم و تکریم کے ساتھ اپنے پاس رکھا۔
چنانچہ پانچویں گرو ارجن داس صاحب کے وقت تک ہر ایک گرو اپنی گدی نشینی کے
وقت اس کو مبارک سمجھ کر سر پر رکھتا رہا اور ان میں ایک فرض کی طرح یہ عادت تھی کہ
بڑے بڑے درباروں میں اور عظیم الشان مہموں کے وقت یہ چولہ سر پر رکھتے اور اُس سے
۵۴ برکت ڈھونڈھتے اور ایک مرتبہ ارجن داس صاحب کے وقت میں امرت سر کا تالاب بن رہا تھا
اور بہت اخلاص مند سکھ اس کے کھودنے میں مصروف تھے تو ایک شخص طوطا رام جو زمین کھود نے
میں لگا ہوا تھا اور ارجن داس صاحب سے بہت ہی اعتقاد رکھتا تھا اُس کے اخلاص کو ارجن داس
صاحب نے دیکھ کر اسے کہا کہ میں تجھ سے خوش ہوں اس وقت جو کچھ تو نے مجھ سے مانگنا ہے مجھ
سے مانگ اُس نے کہا کہ مجھے سکھی دان دو یعنی ایسی چیز دوجس سے مجھے دین کی ہدایت ہو تب
ارجن صاحب سمجھ گئے کہ یہ چولہ مانگتا ہے کیونکہ سچے دین کی ہدایتیں اسی میں موجود ہیں تو اُنہوں
نے کہا کہ تو نے تو ہمارے گھر کی پونچی ہی مانگ لی پھر سر سے اتار کر اُس کو چولہ دیدیا کہ لے اگر
ہدایت چاہتا ہے تو سب ہدایتیں اسی میں ہیں لیکن پھر وہی چولہ ایک مدت کے بعد کا بلی مل کو جو
باوا نانک صاحب کی اولاد میں سے تھا مل گیا اور اب تک بمقام ڈیرہ نانک ضلع گورداسپورہ
پنجاب اُنہیں کی اولاد کے پاس موجود ہے جس کا مفصل ذکر ہم کر چکے ہیں اس چولہ کے لئے ایک
شخص عجب سنگھ نام نے ایک بڑا مکان ڈیرہ نانک کی شرقی جانب میں بنایا تھا اور جو لوگ چولہ پر رومال
چڑھاتے رہے ان میں سے جو بعض کے نام معلوم ہوئے وہ یہ ہیں :
راجہ صاحب سنگھ ۔ راجہ بھوپ سنگھ۔ نروان پر یتیم داس۔ راجہ پنا سنگھ۔ راجہ ٹیلا ۔ ہری سنگھ نلوا۔
عجب سنگھ ۔ دیوان موتی رام - راجہ صاحب پٹیالہ۔ سردار نہال سنگھ چھاچی اور ایسا ہی برہما شکار پور
دکن - کشمیر ۔ بخارا ۔ بمبئی وغیرہ ملکوں کے لوگ اب تک اس چولہ پر رومال چڑھاتے رہے۔ اس
چولہ کا ہر سال میلہ ہوتا ہے اور دور دور ملکوں سے لوگ آتے ہیں اور صد با لوگ ملک سندھ کے اور
نیز بخارا کے بھی جمع ہوتے ہیں اور ہزار ہا روپے کی آمدن ہوتی ہے بخارا میں باوانا تک صاحب کو
نانک پیر کر کے بولتے ہیں اور اس کو ایک مسلمان فقیر سمجھتے ہیں اور اس کی وجہ یہی تھی کہ وہ
ی نوٹ ۔ ایک شخص جو بنی ۔ ایک شخص جو بخارا میں دس سال رہ آیا ہے وہ بیان کرتا ہے کہ بخارا میں آج کل باوانا تک صاحب
کو باواننو کہتے ہیں نانک کے لفظ سے کوئی واقف نہیں اور محمد شریف صاحب پشاوری لکھتے ہیں کہ کابل میں دو
مقام نانک کے نہایت مشہور ہیں ایک مکان ایک گاؤں میں ہے جس کا نام خواجہ سرائے ہے اور کابل سے
سات کوس کے فاصلہ پر ہے اور دوسرا مقام قلعہ بلند میں ہے جو کابل سے بیس کوس کے فاصلہ پر ہے اور وہاں
کے اکثر لوگ اس کو مسلمان خیال کرتے ہیں ۔ منہ
اُن ملکوں میں علانیہ طور پر مسلمان رہا اور ایک پرہیز گار اور نیک بخت مسلمان کی طرح نماز اور ۵۵
روزہ کی پابندی اختیار کی یہ تو ظاہر ہے کہ ان ملکوں کے لوگ ہندوؤں سے بالطبع کراہت کرتے
ہیں اور اُن کو کافر اور بے دین سمجھتے ہیں پھر وہ باوا صاحب کی تعظیم و تکریم بغیر ان کے ثبوت اسلام
کے کیونکر کر سکتے تھے غرض بخارا کے لوگوں میں یہ واقعہ مشہورہ ہے کہ باوانا تک صاحب مسلمان
تھے اور نانک صاحب کے بعض فارسی اشعار انہیں کے سنانے کے لئے بنائے گئے تھے چنانچہ
یہ شعر بھی انہیں میں سے ہے۔
★
یک عرض کردم پیش تو در گوش کن کرتار حقا کریم کبیر تو بے عیب پروردگار
غرض اس بات کے ثبوت کے لئے کہ چولہ در حقیقت نانک صاحب کی طرف ہی ہے یہ وجوہ کافی
اور شافی اور تسلی بخش ہیں کہ اسی چولہ کا ذکر انگر اور بالا کی اُس جنم ساکھی میں مذکور ہے جو اُسی
زمانہ میں تالیف ہوئی۔ پھر دوسرا ثبوت وہ کتاب ہے جو کابلی مل کی اولاد کے ہاتھ میں ہے جس کا
نام چولہ ساتھی ہے جس میں لکھا ہے کہ یہ چولہ نا تک صاحب کو خدا تعالیٰ کی طرف سے ملا تھا اور
جتنے گرو بعد میں ہوئے ہیں سب کا اس چولہ سے برکت ڈھونڈ نا اس میں مذکور ہے یہ دوسرا ثبوت
اس بات پر ہے کہ چولہ خود نا تک صاحب کا ہی تھا جس کی نسبت ابتدا سے یقین کیا گیا تھا کہ اس
میں بہت سی برکتیں ہیں اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ تیسرا ثبوت یہ ہے کہ چولہ کی تعظیم اور
تکریم برابر چار سو برس سے چلی آتی ہے پس یہ عملی حالت جو ہر یک زمانہ میں ثابت ہوتی چلی
آئی ہے جس کے ساتھ پرانے زمانہ سے میلے اور جلسے بھی ہوتے چلے آئے ہیں اور راجوں
اور امیروں کا اُس پر دوشالے چڑھانا ثابت ہوتا چلا آیا ہے یہ ثبوت بھی نہایت اعلیٰ درجہ
کا ثبوت ہے اور پھر اس کے مقابل یہ عذر کرنا کہ دراصل با وا صاحب کو فتح کے طور پر بخارا
کے قاضی سے یہ چولہ ملا تھا نہایت پوچ اور لچر خیال اور کسی سخت مفتری اور متعصب اور
خیانت پیشہ آدمی کا منصوبہ ہے جو بالا کی جنم ساکھی کے برخلاف ہے اور کوئی کتاب اس کے
اثبات میں پیش نہیں کی گئی بلکہ انگر اور بالا صاحب کی جنم ساکھی ایسے کاذب کا مونہہ سیاہ کر رہی
ہے اور افسوس یہ کہ باوجود اس نہایت مکروہ افترا کے یہ مفتری طریق تحقیق کو بھی بھول گیا
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ایک عرض گفتم پیش تو در گوش کن کرتار حقا کبیر کریم تو بے عیب پروردگار ہونا چاہئے۔ (ناشر)
۵۶﴾ کیونکہ اس عذر کے پیش کرنے سے پہلے یہ ثابت کرنا چاہئے تھا کہ مسلمانوں میں یہی رسم ہے کہ جس سے
شکست کھاویں اس کو چولہ بنا کر دیا کرتے ہیں اور یہ بھی خیال نہیں ہو سکتا کہ ایسا چولا پہلے کسی قاضی **
کے پاس موجود ہو اور با وا صاحب نے زبر دستی فتح پا کر اُس سے چھین لیا ہو۔ کیونکہ اس بات کو فتح سے کچھ
تعلق نہیں کہ اگر کسی مذہبی مباحثہ میں کوئی غالب ہو تو وہ اس بات کا مجاز سمجھا جائے کہ کسی کا اثاث البیت
یعنی گھر کا مال اپنے قبضہ میں لے آوے پھر فتح پانا بھی سراسر جھوٹ ہے۔ اگر باوا صاحب مذہبی امور میں
مسلمانوں کے ساتھ جنگ کرتے پھرتے اور جابجا اسلام کی تکذیب کرتے تو پھر ان کے جنازہ پر
مسلمانوں کا یہ جھگڑا کیوں ہوتا کہ یہ مسلمان ہے۔ اور صد با مسلمان جمع ہو کر اُن کا جنازہ کیوں پڑھتے ۔
صاف ظاہر ہے کہ جو شخص مذہبی امر میں لڑنے جھگڑنے والا ہو اُس کے دشمن دین ہونے میں کسی کو اشتباہ
باقی نہیں رہتا۔ پھر اگر باوا صاحب حقیقت میں اسلام کے دشمن تھے تو کیوں اُن کا جنازہ پڑھا گیا اور
کیوں اُنہوں نے بخارا کے مسلمانوں کی طرف اپنی سخت بیماری کے وقت خط لکھا کہ اب میری زندگی کا
اعتبار نہیں تم جلد آؤ اور میرے جنازہ میں شریک ہو جاؤ کیا کبھی کسی مسلمان نے کسی پادری یا پنڈت کے
مرنے کے بعد اُس کی نماز جنازہ پڑھی یا اُس میں جھگڑا کیا یہ نہایت قوی دلیل اس بات پر ہے کہ وہ دین
اسلام کے ہرگز مکذب نہ تھے بلکہ مسلمان تھے تبھی تو علماء صلحا اُن سے محبت رکھتے تھے۔ ورنہ ایک کافر
سے محبت رکھنا کسی نیک بخت کا کام نہیں چشتیہ خاندان میں اب تک باوا صاحب کے وہ اشعار زبان زد
خلائق ہیں جن میں وہ اسلام اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی حمد و ثنا کرتے ہیں اور وہ اشعار چونکہ اکابر کے سینہ
بسینہ چلے آئے ہیں اس لئے گرنتھ کے اشعار سے جو دوسو برس کے بعد عوام الناس کی زبان سے لکھے گئے
بہت زیادہ معتبر اور سند پکڑنے کے لائق ہیں چنانچہ ان میں سے ایک یہ شعر ہے
کلمہ کہوں تو گل پڑے بن کلمہ گل نا جہاں کلمہ کہو لئے سب کل کلمہ میں ما
یعنی مجھے اسی میں آرام آتا ہے کہ لا الہ الا الله محمد رسول اللہ کہوں اور بغیر اس کے مجھے آرام نہیں آتا
جہاں کلمہ کا ذکر ہو تو تمام آرام اُس سے مل جاتے ہیں۔ * اور یہ یقین اور بھی زیادہ ہوتا ہے جبکہ ہم دیکھتے ہیں کہ
با و اصاحب ایک مدت در از تک اسلامی ملکوں میں رہے اور تمام مسلمانوں نے اُن سے محبت کی بلکہ نانک پیران کو
نوٹ ۔ یہ بات نہایت بے حیائی کی ہے کہ جس دعوی کی تائید میں کوئی تحریری ثبوت اپنے پاس موجود نہ ہو
اور کوئی ایسی کتاب اپنے ہاتھ میں نہ ہو جس میں ثابت شدہ روایت اور اس زمانہ کی کتاب کے مخالف یہ قصہ
معلوم ہوا ہو تو پھر محض مذہبی تعصب کی رو سے ایسا جھوٹا قصہ بنایا جائے ۔ منہ
حاشیہ دیکھیں اگلے صفحہ پر ۔ ( ناشر )
حاشیه متعلق صفحه ۵۶ ست بچن *
اس بات کا لکھنا بھی ناظرین کیلئے فائدہ سے خالی نہیں کہ جس قدر ہم بابا نانک صاحب کے اسلام کے
بارہ میں لکھ چکے ہیں صرف اُسی قدر دلائل نہیں بلکہ سکھ صاحبوں کی اور کئی پرانی کتابیں ہیں جن سے
صاف صاف طور پر باوا صاحب کا اسلام ثابت ہوتا ہے چنانچہ مجملہ ان کے بھائی گورداس صاحب کی
واراں ہے جس میں صفحہ باران میں یہ لکھا ہے۔
+
بابا (یعنی نانک صاحب ) پھر مکہ میں گیا نیلے کپڑے پہن کر ولی بن کر عاصا ہاتھ میں
کتاب * بغل میں ( یعنی قرآن بغل میں) کوزہ اور مصلی ساتھ اور بانگ دی یعنی نماز
کیلئے اذان کہی اور مسجد میں جا کر بیٹھے جہاں حاجی لوگ حج گزارتے ہیں۔ دیکھو واراں
بھائی گورداس مطبوعہ مطبع مصطفائی لاہور صفحہ ۲ اسم ۱۹۴۷ ،،
اب غور کرنا چاہئے کہ یہ طریق کہ نیلے کپڑے پہنا اور عصا ہاتھ میں لینا اور کوزہ اور مصلی ساتھ رکھنا اور
قرآن بغل میں لٹکانا اور خانہ کعبہ کا قصد کر کے ہزاروں کوس کی مسافت قطع کر کے جانا اور وہاں مسجد میں
جا کر قیام کرنا اور بانگ دینا کیا یہ نشان مسلمانوں کے ہیں یا ہندوؤں کے۔ ظاہر ہے کہ مسلمان ہی حج کے
لئے نیلے کپڑے پہن کر جایا کرتے ہیں۔ عصا بھی مسلمانوں کا شعار ہے اور مصلی ساتھ رکھنا نمازیوں کا
کام ہے اور قرآن ساتھ لینا نیک بخت مسلمانوں کا طریق۔ اگر کہو کہ یہ لباس اور یہ طریق مکر اور فریب
سے اختیار کیا تھا تو تم آپ ہی منصف بن کر جواب دو کہ کیا تمہارا نور قلب اور کانشنس بابا نانک صاحب
کی نسبت یہ بات جائز رکھتا ہے کہ اُنہوں نے باوجود اس یک رنگی کے جو خدا تعالیٰ کے لئے اختیار کی تھی
پھر مکر اور فریب کے طریق کو بھی ہاتھ سے نہ چھوڑا اور بہروپیوں کی طرح باہر سے مسلمان بن کر اور اندر
سے ہندورہ کر حاجیوں کے ساتھ مل کر مکہ میں چلے گئے۔ میں اس وقت اس بات پر زور دینا نہیں چاہتا
کہ یہ طریق کیسا ایک نیک انسان کے حالات کے مخالف ہے بلکہ میں کہتا ہوں کہ اگر ایک معمولی
چال چلن کا انسان بھی ایسی فریب کی کارروائی کرے تو وہ بھی قابل ملامت ہوگا۔ مثلاً اگر کوئی
مسلمان کہلا کر پھر زنا ر پہن لے اور پیشانی پر قشقہ لگا کر اور بتوں کو بغل میں دبا کر جے گنگا جے گنگا ۔
+ نوٹ ۔ قرآن شریف کا نام کتاب بھی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ الم ذَلِكَ الْكِتَابَ لَا رَيْبَ فِيهِ !
لَا رَطْبٍ وَلَا يَابِسٍ إِلَّا فِي كِتَابٍ مُّبِيْنٍ لم منه
حاشیہ متعلقہ صفحہ ۷۶ اجلد هذا (ناشر) ل البقرة: ۲، ۲۳ الانعام: ۶۰
الف
کرتا ہوا ہندوؤں کے ساتھ مل کر گنگا پر جا کر اشنان کرے تو اگر چہ وہ دل سے مسلمان ہو مگر میں
اُس کو ایک نیک انسان نہیں سمجھوں گا کیونکہ اگر اُس کو خدا تعالیٰ پر بھروسہ ہوتا تو وہ اپنے ہر یک
مطلب کو نہ کسی فریب کے ذریعہ سے بلکہ خدا تعالی کے ذریعہ سے ہی حاصل کرنا چاہتا۔
سو کوئی پاک طبع ایسے انسان پر کسی طرح راضی نہیں ہو سکتا جو دین کے شعار کو بعض
نفسانی اغراض کے لئے چھوڑتا ہے ظاہر ہے کہ جب بابا نانک صاحب فریب کے طور پر مسلمان
بن کر مکہ میں گئے ہوں گے تو راہ میں بار بار ان کو اپنے قافلہ کے ساتھ جھوٹ بولنا پڑتا ہوگا اور
ہر ایک کو محض دروغ گوئی کے طور پر کہتے ہوں گے کہ میں مسلمان ہوں اور دکھلانے کے لئے کلمہ
بھی پڑھتے ہوں گے اور پنج وقت نماز بھی پڑھتے ہوں گے کیونکہ یہ تو ظاہر ہے کہ جو کوئی
مسلمانوں کے ساتھ مل کر اور بظاہر مسلمان بن کر سفر کرے وہ نماز پڑھنے سے اپنے تئیں روک
نہیں سکتا بالخصوص جبکہ کسی نے حاجیوں کے ساتھ خانہ کعبہ کا قصد کیا ہو تو کیونکر ممکن ہے کہ وہ
جماعت کے ساتھ نماز نہ پڑھے اور قافلہ کے لوگ اُس سے دریافت نہ کریں کہ کیا وجہ کہ آج تو
نے نماز نہیں پڑھی غرض ایسا مکروہ فریب کہ اندر سے ہندو ہونا اور بظاہر کلمہ بھی پڑھنا روزہ بھی
رکھنا اور حاجیوں کے ساتھ حج کرنے کے لئے جانا کسی نیک انسان سے ہرگز صادر نہیں ہو سکتا بلکہ
ایسی حرکتیں صرف اُن لوگوں سے سرزد ہوتی ہیں جن کو خدا تعالیٰ پر بھی ایمان نہیں ہوتا اور نفسانی
اغراض کے لئے بہروپیوں کی طرح اپنی زندگی بسر کرتے ہیں بہتر ہے کہ سکھ صاحبان ایک
منٹ کے لئے اس کیفیت کا خاکہ اپنے اندر کھینچیں اور آپ ہی۔ اندر ھینچیں اور آپ ہی سوچیں کہ ایسی حرکات ایک
پارسا انسان کے چال چلن کو داغ لگاتی ہیں یا نہیں راستبازوں کی زندگی نہایت صفائی اور
سادگی سے ہوتی ہے وہ اس طرح کے فریبوں سے طبعا کراہت کرتے ہیں جو اُن کی یکرنگی
میں خلل انداز ہوں ۔ اور میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ یہ افترا کہ گو یا مکہ بابا صاحب کے پیروں
کی طرف پھرتا تھا نہایت مکر وہ افترا ہے مجھے معلوم ہوتا ہے کہ یہ بیہودہ باتیں اُس وقت
کتاب میں ملائی گئیں ہیں کہ جب بابا نانک صاحب کا حج کرنا بہت مشہور ہو گیا تھا اگر
معقولی طور پر کچھ باتیں زیادہ کی جاتیں تو شاید بعض لوگ دھو کہ میں آ جاتے مگر اب
اس زمانہ میں اس نا معقول جھوٹ کو کوئی طبیعت قبول نہیں کر سکتی میں اُن لوگوں کے
ساتھ اتفاق نہیں کر سکتا جو کہتے ہیں کہ بابا صاحب مکہ میں نہیں گئے ۔ کیونکہ جب تک کسی
بات کی کچھ اصلیت نہ ہو محض افترا کے طور پر کسی مشہور انسان کی سوانح میں اتنا بڑا
جھوٹ لکھ دینا ایک ایسی جرات ہے جس پر لاکھوں انسان کا اتفاق کر لینا خلاف قیاس ہے ماسوا ج
اس کے بابا نانک صاحب کا حج کے لئے جانا صرف سکھوں کی کتابوں سے ہی نہیں سمجھا جاتا بلکہ
چشتی خاندان کے بہت سے ثقہ لوگ ابتک سینہ بہ سینہ یہ روایت کرتے آئے ہیں کہ بابا نانک
صاحب ضرور حج کے لئے مکہ میں گئے تھے پس اتنا بڑا واقعہ جو سکھوں اور مسلمانوں میں متفق علیہ
ہے کیونکر یک لخت جھوٹ ہو سکتا ہے ہاں جوز واید ملائے گئے ہیں جو نہ صرف اسلامی روایتوں کے
مخالف بلکہ عقل اور قیاس اور تاریخ کے بھی مخالف ہیں وہ بے شک افترا اور جھوٹ ہے بہتر ہو کہ
اب بھی سکھ صاحبان جنم ساکھیوں میں سے ان بے جا زوائد کو نکال دیں کیونکہ یہ نامعقول اور
پر تعصب قصے واقعات صحیحہ کو ایک کلنک کی طرح لگے ہوئے ہیں اور اب وہ زمانہ نہیں کہ کوئی
زیرک ان کو قبول کرے اگر ایسے قصے ہندوؤں کے تیرتھوں اور مقامات متبرکہ اور درباروں کی
نسبت کوئی مسلمان پیش کرتا تو کیا بجز دل دُکھانے کے اُس کا کوئی اور نتیجہ بھی ہوتا جبکہ معقول باتیں
بھی عدالتوں میں بجر تسلی بخش ثبوت کے قابل پذیرائی نہیں ہوتیں تو ایسی بیہودہ اور نامعقول باتیں
جو تاریخی ثبوتوں کے بھی مخالف ہیں کیونکر اور کس طرح قبول ہو سکتی ہیں۔
پھر اسی بھائی گورداس کی واران میں ہے کہ بابا نانک جب بغداد میں گیا تو شہر میں جا کر باہر
اپنا ڈیرہ لگایا اور دوسرا شخص بابا کے ساتھ بھائی مردانہ تھا۔ جاکر بانگ دی اور نماز کو ادا کیا دیکھو واراں
گورداس صفحه ۱۳ مطبوعہ مطبع مصطفائی لاہور سم ۱۹۴۷ پھر اس میں اور جنم ساکھی بھائی منی سنگھ میں لکھا
ہے کہ بغداد میں بابا صاحب کی ملاقات پیر دستگیر محی الدین یعنی سید عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ سے ہوئی
اور بہت گفتگو ہوئی دیکھو جنم ساکھی بھائی منی سنگھ صفحہ ۴۲۶ مطبوعہ مطبع مصطفائی سم۱۹۴۷ ۔
اب ناظرین خود سوچ لیں کہ بابا نانک صاحب تو سید عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے
فوت ہونے سے چار سو برس بعد ہوئے ہیں پھر کیسے سید موصوف سے بابا صاحب کی ملاقات ہوگئی۔
یہ کس قدر بیہودہ جھوٹ ہے غرض ان تمام افتراؤں کو الگ کر کے اصل بات یہی ثابت ہوتی ہے کہ
بابا صاحب ضرور مکہ میں حج کے لئے گئے تھے اور پھر سید عبدالقادر جیلانی کے روضہ کی زیارت کے
لئے بغداد میں بھی گئے اور جو اُس پر زوائد ملائے گئے ان کے بے اصل اور دروغ ہونے پر
د یہ ثبوت کافی ہے کہ وہ نہ صرف معقولی طریق کے برخلاف ہیں بلکہ واقعات صحیحہ کے بھی مخالف
ہیں۔ اب ان کو سچ وہی سمجھے کہ نرا پاگل ہو جائے ۔ کاش اگر ایسے جھوٹھ ملانے والوں کو کچھ
تاریخ دانی سے بھی حصہ ہوتا تو ایسا سفید جھوٹ بولنے سے شرم کرتے ۔ بابا نانک صاحب کا
قارون سے ملاقات کرنا با وافرید شکر گنج سے ملنا کیسی قابل ہنسی باتیں ہیں جو جنم ساکھیوں میں لکھی
گئی ہیں تمام لوگ جانتے ہیں کہ قارون تو حضرت موسیٰ کے وقت میں ایک بخیل دولتمند تھا جس کو
فوت ہوئے تین ہزار برس سے بھی زیادہ مدت گزر گئی اُس کی ملاقات بابا نانک صاحب سے
کیونکر ہوگئی اور باوا فرید صاحب دوسو برس با وانا تک صاحب کے وجود سے پہلے دنیا سے گذر
گئے اُن سے ملاقات ہونے کے کیا معنی یہ تمام امور اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ ان جنم
ساکھیوں میں حق کے چھپانے اور تعریف میں مبالغہ کرنے کے لئے بہت ناجائز افترا کئے گئے
ہیں ۔ منہ
لقب دیا اور ایسا ہونا ممکن نہ تھا جب تک باوانا تک صاحب اُن ملکوں میں اپ ن ملکوں میں اپنا اسلام ظاہر نہ کرتے ۵۷
اب حاصل کلام یہ ہے کہ یہ چولہ جو کا بل مل کی اولاد کے ہاتھ میں ہے باوانا تک صاحب کی طرز
زندگی اور ان کی ملت و مشرب کا پتہ لگانے کے لئے ایسا عمدہ ثبوت ہے کہ اُس سے بہتر ملنا مشکل
ہے میں نے اس ثبوت میں بہت غور کی اور بہت دنوں تک اس کو سوچتا رہا آخر مجھے معلوم ہوا کہ
با واصاحب کے اندرونی حالات کے دریافت کرنے کے لئے یہ وہ اعلیٰ درجہ کا ثبوت ہے جس پر
سکھ صاحبوں کو فخر کرنا چاہئے بلا شبہ انہیں لازم ہے کہ اگر باوانا تک صاحب سے انہیں سچی محبت
ہے تو اس بزرگ چولہ کو تحقیر کی نگاہ سے نہ دیکھیں بلکہ اُس کو سرمایہ افتخار سمجھیں کیونکہ انہیں معلوم
ہے کہ گرنتھ ایک زمانہ دراز یعنی دوسو برس کے بعد جمع کیا گیا ہے اور گرنتھ دانوں کو اس بات کا
اقرار ہے کہ اس میں بہت سے اشعار باوا صاحب کی طرف منسوب کر دیئے گئے حالانکہ وہ
اشعار در اصل ان کی طرف سے نہیں ہیں اس صورت میں گرنتھ موجودہ باوا صاحب کی قطعی اور
یقینی سوانح پیش کرنے کے وقت حجت قاطعہ کے طور پر پیش نہیں ہو سکتا ہاں یہ شرف اور منزلت
چولہ صاحب کو حاصل ہے کہ جو نہ دو سو برس بعد بلکہ نانک صاحب کے ہاتھ سے ہی اُن کے
جانشینوں کو ملا اور تاریخی تواتر سے اب تک نہایت عزت کے ساتھ محفوظ رہا۔
مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض سکھ صاحبان میری اس تحریر سے ناخوش ہیں بلکہ سخت
ناراض ہیں کہ کیوں باوا نا تک صاحب کو مسلمان قرار دیا گیا ہے لیکن مجھے نہایت شبہ ہے کہ
وہ اس بات کو سمجھے بھی ہوں کہ میں نے رکن دلائل سے باوا صاحب کو مسلمان یقین کیا ہے
اُنہیں معلوم ہو کہ میں نے باوا صاحب کو مسلمان نہیں ٹھہرایا بلکہ انہیں کے پاک افعال اور
اقوال ہر یک منصف کو اس رائے کے ظاہر کرنے کے لئے مجبور کرتے ہیں جو میں نے ظاہر
کی یوں تو سکھ صاحبوں سے ہند و صاحب تعداد میں بہت زیادہ ہیں اور اُن کے پنڈت بھی
اس قدر ہیں کہ شاید سکھ صاحبوں کی کل مردم شماری بھی اس قدر نہ ہو مگر میں نے کسی کی نسبت
یہ رائے ظاہر نہیں کی کہ فلاں پنڈت در پردہ مسلمان تھا کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ در حقیقت وہ
دشمن دین ہیں اور وہ راست بازی جس کو ہم اسلام سے تعبیر کرتے ہیں اُس کا ہزارم حصہ بھی ا
۵۸) ان میں موجود نہیں مگر ہم اگر چہ دونوں آنکھیں بھی بند کر لیں پھر بھی کسی طرح باوا صاحب کے
اسلام کو چھپ نہیں سکتے انہوں نے فی الواقع اسلامی عقائد کو سچ اور صحیح اور درست جانا اور اپنے
اشعار میں اُن کی گواہی دی اور نیز اپنے اشعار میں صاف اقرار کیا کہ مدار نجات لا اله الا الله
محمد رسول اللہ ہے اور اسلام کے مشائخ سے بیعت کی اور اولیا کے مقابر پر چلہ شینی اختیار کر
کے نماز اور روزہ میں مشغول رہے اور دو حج کئے اور اپنے چولہ صاحب کو آئندہ نسلوں کے لئے
ایک وصیت نامہ چھوڑ گئے اب بھی اگر باوا صاحب مسلمان نہیں تو اس سے زیادہ کوئی ظلم نہیں ہوگا
بلاشبہ باوا صاحب کے قول اور فعل سے ان کا اسلام ایسا ثابت ہوتا ہے کہ جیسے نصف النہار میں
آفتاب چاہئے کہ ہر یک مسلمان ان کو عزت کی نگاہ سے دیکھے اور اخوت اسلامی میں داخل تصور
کرے۔ ہاں یہ بات سچ ہے کہ باوا صاحب مسیح ابن مریم کے نزول اور حیات کے قائل نہیں
تھے بلکہ اسی بروز کے قائل تھے جو صوفیوں میں مسلم ہے یعنی بعض وقت بعض گذشتہ صلحاء کی کوئی
ہم شکل روح جو نہایت اتحاد اُن سے رکھتی ہے دنیا میں آ جاتی ہے اور اس روح کو اُس روح سے
صرف مناسبت ہی نہیں ہوتی بلکہ اُس سے مستفیض بھی ہوتی ہے اور اس کا دنیا میں آنا بعینہ اُس
روح کا دنیا میں آنا شمار کیا جاتا ہے اس کو متصوفین کی اصطلاح میں بروز کہتے ہیں سو اس کے باوا
صاحب قائل ہیں باوا صاحب کے چولہ میں یہ تحریر موجود ہے کہ خدا وہ سچا خدا ہے جس کا نہ کوئی
باپ نہ بیٹا اور نہ ہمسر ہے اور ایسے اشارے اُنہوں نے اپنے شعروں میں بھی بہت کئے ہیں۔
اس
سے کچھ تعجب نہیں کہ باوا صاحب کو کہ باوا صاحب کو کشفی طور پر معلوم ہو گیا ہو کہ تین سو برس کے بعد اس ملک
ہند پر نصاری کا تسلط ہوگا اور اُن کے ایسے ہی عقیدے ہوں گے سوا نہوں نے نصیحت کے طور
پر سمجھا دیا کہ اگر ان کا زمانہ پاؤ تو اُن کے مذہب سے پر ہیز کرو کہ وہ لوگ مخلوق پرست اور سچے
اور کامل خدا سے دور اور بے خبر ہیں۔ اور در حقیقت با وا صاحب جس خدا کی طرف اپنے اشعار میں
لوگوں کو کھینچنا چاہتے ہیں اُس پاک خدا کا نہ ویدوں میں کچھ پتہ لگتا ہے اور نہ عیسائیوں کی
انجیل محرف مخرب میں ۔ بلکہ وہ کامل اور پاک خدا قرآن شریف کی مقدس آیات میں جلوہ نما
ہے چنانچہ میں ابھی نمونہ کے طور پر لکھوں گا اور آئندہ قصد رکھتا ہوں کہ باوا صاحب
کے کل اشعار کی نسبت یہ ثبوت دوں کہ در حقیقت هر یک عمدہ مضمون اُنہوں نے قرآن شریف ۵۹
سے ہی لیا ہے اور نہ صرف اس قدر بلکہ اس کو اپنا اعتقاد ٹھہرا دیا ہے۔ مجھے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ
سکھ صاحبوں نے کبھی پوری توجہ باوانا تک صاحب کے قول اور فعل پر غور کرنے کے لئے نہیں کی
ورنہ میں کیونکر یقین کروں کہ اگر وہ ایک محیط اور گہری نظر اُن کے افعال اور اقوال اور طرز زندگی
پر کرتے اور اُنکے تمام قولوں اور فعلوں کو یکجائی نظر سے دیکھتے تو پھر اُس نتیجہ تک نہ پہنچتے جس تک
خدا تعالیٰ نے مجھے پہنچایا مگر اب مجھے امید ہے کہ میری کتاب کی تحریک سے بہت ایسے لوگ جو
شریف اور پاک دل ہیں ان تمام سچائیوں سے فائدہ اُٹھائیں گے جو میں نے اس کتاب میں
لکھی ہیں اور اگر میری ان تحریروں سے ایک نیک دل انسان بھی اپنے تئیں ان غلطیوں سے بچا
لے گا جن میں وہ مبتلا تھا تو میں اُس کا اجر پاؤں گا۔
با وانا تک صاحب کی اسلام پر دوسری دلیل
اُنکے وہ چلے ہیں جو اُنہوں نے اسلام کے
مشہور اولیاء اور صلحاء کی مقابر پر بغرض
استفاضہ کئے
تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ باوا صاحب نے بمقام سرسہ شاہ عبدالشکور صاحب کی خانقاہ پر
چالیس دن تک ایک چلہ کیا جیسا کہ صلحاء مسلمانوں کا طریق ہے مسجد کے قریب ایک خلوت خانہ
بنا کر اُس میں نماز نوافل پڑھتے رہے اور فرائض پنجگا نہ جماعت کے ساتھ مسجد میں ادا کرتے
رہے اور اسی غرض سے اُنہوں نے اپنا خلوت خانہ رو بقبلہ بنایا تا وہ مسجد البیت کی طرح ہو
جاوے۔ اب اُس خلوت خانہ کا نام چلہ باوانا تک کر کے مشہور ہے اور پنجاب اور سندھ وغیرہ
سے سکھ صاحبان اس چلہ کی زیارت کرنے کے لئے گروہ در گروہ آتے ہیں اور بہت کچھ روپیہ
چڑھاتے ہیں اور وہ روپیہ ان مجاور مسلمانوں کو ملتا ہے جو شاہ عبدالشکور صاحب کی خانقاہ پر مقرر
ہیں کیونکہ باوا صاحب نے یہ چلہ اس خانقاہ کے قریب اس غرض سے کیا کہ باوا صاحب کو شاہ
عبدالشکور صاحب کے کامل ولی ہونے پر نہایت اعتقاد تھا اور وہ جانتے تھے کہ اولیاء کے
مقامات کے قریب خدا تعالیٰ کی برکتیں نازل ہوتی ہیں اور وہ زمین نہایت مبارک