سَت بچن

حصہ 7

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہوتی ہے جس میں خدا تعالیٰ کے پیارے بندے سوئے ہوئے ہیں سو اسی غرض سے اُنہوں نے
اُن کی خانقاہ کے پاس عبادت کے لئے اپنا خلوت خانہ بنایا۔ ہم نے جو اپنے ایک مخلص ڈاکٹر
محمد اسماعیل خان صاحب کو موقعہ پر تحقیقات کرنے کی غرض سے بھیجا تو اُنہوں نے کامل تحقیقات
کر کے کاغذات متعلقہ تحقیقات جو نہایت تشفی بخش تھے ہماری طرف روانہ کئے چنانچہ ان میں
سے ایک موقعہ چلہ کا نقشہ ہے جو اس رسالہ کے ساتھ شامل کیا گیا جس کو نشی بختاور سنگھ صاحب
سب اور سیر نے بہت تحقیق کے ساتھ طیار کیا کا غذات آمدہ سے یہ بھی معلوم ہوا تھا کہ باوا
نانک صاحب نے بعض اور مشاہیر بزرگان اسلام کی خانقاہوں پر بھی چلہ کیا ہے چنانچہ ایک چلہ
حضرت معین الدین صاحب چشتی کی خانقاہ پر بمقام اجمیر کیا اور ایک چلہ بمقام پاک پتن اور
ایک چلہ بمقام ملتان لیکن چونکہ وقت تنگ تھا اس لئے ہم نے صرف چلہ سرسہ اور چلہ ملتان پر
کفایت کی سوسرسہ کے چلہ کی کیفیت تو ہم بیان کر چکے اور نقشہ بھی اس رسالہ کے ساتھ آویزاں
ہے۔ مگر ملتان کے چلہ کی کیفیت بتفصیل ذیل ہے۔
ملتان کے چلہ کی کیفیت
میں نے اپنے ایک معزز دوست کو جو ایسے امور کی تحقیقات کیلئے ایک طبعی جوش رکھتے
تھے اس بات کیلئے تکلیف دی کہ وہ ملتان میں جا کر بر سر موقعہ یہ تحقیقات کریں کہ در حقیقت
باوانا تک صاحب نے ملتان میں کوئی چلہ کیا ہے یا نہیں چنانچہ ۳۰ ستمبر ۱۸۹۵ء کو ان کا خط معہ
نقشہ موقعہ کے بذریعہ ڈاک مجھ کو ملا جسکی اصل عبارت ذیل میں لکھی جاتی ہے۔
بحضرت جناب مسیح موعود مهدی زمان مرزا صاحب دام برکاته
بعد سلام نیاز کے گذارش ہے کہ سرفراز نامہ حضور کا شرف صدور لا کر باعث سعادت دارین ہوا کمترین
برائے تعمیل ارشاد ۲۷ ستمبر ۱۸۹۵ء کو ملتان میں پہنچا عند التحقیقات معلوم ہوا کہ باوانا تک صاحب نے
روضہ مبارکہ حضرت شاہ شمس تبریز پر چالیس روز تک چلہ کیا تھا نقشہ روضہ شامل عریضہ ھذا ارسال ہے
نقشہ میں دکھایا گیا ہے کہ روضہ کے جانب جنوب میں وہ مکان ہے جو چلہ نانک کہلاتا ہے

۔
روضہ کی دیوار جنوبی میں ایک مکان محراب دار دروازہ کی شکل پر بنا ہوا ہے اُس پر یا اللہ کا لفظ لکھا ہوا ۶
ہے اور ساتھ اُس کے ایک پنجہ بنا ہوا ہے اس شکل پر یا اللہ ۔ اس جگہ کے ہندو مسلمان اس بات پر
اتفاق رکھتے ہیں کہ یہ لفظ یا اللہ کا باوا صاحب نے اپنے ہاتھ سے لکھا تھا اور پنجہ کی شکل بھی اپنے
ہاتھ سے بنائی تھی ۔ دیوار کے ساتھ پائین دیوار میں ایک مکان کا یہ نشان بنا ہوا ہے
یہ جگہ ڈیڑھ گز قریب طول میں اور ایک گز عرض میں ہے اور یہ بات ملتان کے ہندو مسلمانوں کے
نزدیک مسلم ہے کہ اس جگہ باوانا تک صاحب چالیس روز چلہ میں بیٹھے تھے۔ چنانچہ ہند ولوگ
اس جگہ کو متبرک سمجھ کر زیارت کرنے کو آتے ہیں اور ایسا ہی سکھ بھی زیارت کے لئے ہمیشہ آتے
رہتے ہیں۔ اس روضہ کے اندرونی احاطہ میں ایک مسجد بھی واقع ہے جو نقشہ میں دکھائی گئی ہے
اور وہ باوانا تک صاحب کے چلہ سے بہت قریب ہے صرف پانچ چھ کرم کا فرق ہے اور
با وا صاحب کا یہ مکان چلہ رو بقبلہ ہے جس میں قبلہ کی ط ہے جس میں قبلہ کی طرف مونہہ کرنا چلہ کش کا اصل مقصود پایا
جاتا ہے اور روضہ کے گردا گرد ایک مکان مسقف بنا ہوا ہے جس کو یہاں کے لوگ غلام گردش کہتے
ہیں جس کا نمونہ نقشہ میں علیحدہ دکھلایا گیا ہے نا تک صاحب کی جائے نشست غلام گردش کے اندر
ہے جو جگہ مسقف ہے اور کسیس شاہ صاحب رئیس ملتان سجادہ نشین شمس تبریز سبزواری کی زبانی
معلوم ہوا کہ جب باوانا تک صاحب بیت اللہ شریف سے واپس تشریف لائے تو حج خانہ کعبہ سے
فراغت کرتے ہی ملتان میں آئے۔ ** اور روضہ مبارکہ شاہ شمس تبریز صاحب پر چالیس روز
ا نوٹ ۔ ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ باوا صاحب کا وہ مکان چلہ جو سرسہ میں بنا ہوا ہے وہ بھی رو بقبلہ ہے اور اب ہمارے اس
دوست کی تحریر سے معلوم ہوا ہے کہ یہ چلہ بھی رو بقبلہ باوا صاحب نے بنایا تا نماز پڑھنے کے لئے آسانی ہو اور مسجد کے قریب
بنایا تا فرضی نمازیں جماعت کے ساتھ مسجد میں سہولیت سے ادا کریں اب ان روشن ثبوتوں کے مقابل پر باوا صاحب کے اسلام
سے انکار کرنا گو یا دن کو رات کہنا ہے ۔م۔ غ۔ا
ا نوٹ ۔ اللہ اللہ یہ شخص کیسا دین اسلام کی محبت میں فنا ہو گیا تھا اور خدا جوئی اور محبت الہی کی آگ کیسی اور کس قدر اس
کے دل میں جوش زن تھی اور کس زور و شور سے اس کے اندر آگ بھڑک رہی تھی اور وہ کیا شے تھی جو اُس کو ایسا بے آرا آرام کر رہی تھی
جو مکہ معظمہ میں مدت دراز تک رہ کر پھر نہ چاہا کہ گھر میں جا کر آرام کرے اور بچوں کی محبت میں مشغول ہو بلکہ سیدھا ملتان میں
پہنچا اور شمس تبریز کے روضہ کے قرب و جوار میں ریاضت اور مجاہدہ شروع کیا۔ چاہئے کہ ہر ایک سستی کا مارا دنیا میں غرق نام کا
مسلمان بلکہ مولوی اس مرد خدا کی سرگرمی کی طرف خیال کر کے عبرت پکڑے اور مرنے سے پہلے متنبہ ہو جائے کہ پھر یہ موقعہ
دوسری مرتبہ ہرگز نہیں ملے گا کہ دنیا میں آوے اور خدا تعالیٰ کے راضی کرنے کے لئے دل و جان سے مجاہدات کرے۔ یا رویہی
چند روز ہیں جس نے سمجھنا ہو سمجھ لیوے اے سونے والو جا گو اور اگر رات ہے تو دن کا انتظار مت کرو اور اگر دن ہے تو رات کے
منتظرمت رہو کہ پیچھے سے بے فائدہ رونا ہوگا اور دل کو جلا دینے والی حسرتیں کبھی منقطع نہیں ہوں گی ۔ منہ۔

۲۲ چلہ میں بیٹھے رہے اور اُن کا ورد خدا تعالیٰ کے ناموں میں سے ھو کے نام سے ھو کے نام کا ورد تھا کیونکہ شاہ
شمس تبریز کا بھی یہی ورد تھا اور اکثر وہ یہ مصرع پڑھا کرتے تھے۔
بجز یاهو و يا من هو دگر چیزی نمیدانم
بحسیں شاہ صاحب کا یہ بھی بیان ہے کہ باوا صاحب کا باپ مسمی بھائی کالو اور اُن کا دادا مسمی
بھائی سو بھا بھی حضرت شاہ شمس تبریز صاحب کے سلسلہ کے مرید تھے اسی لئے باوا نانک
صاحب بھی اسی سلسلہ میں مرید ہوئے ۔ یہ تو سجادہ نشین صاحب کا بیان ہے جو ملتان کے رئیس
بھی ہیں مگر اس کے مطابق ہی سید حامد شاہ صاحب گرویزی رئیس ملتان اور خلیفہ عبدالرحیم
صاحب جو خاص مجاور روضہ موصوفہ کے ہیں گواہی دیتے ہیں اُن کا بیان ہے کہ یہ ایک مشہور
واقعہ متواتر روایتوں سے چلا آتا ہے اور عام اور خاص اور ہندو اور مسلمان اس پر متفق ہیں کہ
روضہ موصوفہ کے ساتھ باوانا تک صاحب نے ایک خلوت خانہ بنا کر چالیس روز تک اُس میں
چلہ کیا تھا اور جو دیوار پر یا اللہ کا لفظ لکھا ہوا اب تک موجود ہے اور ساتھ اس کے ایک پنجہ ہاتھ
کی شکل پر بنایا ہوا ہے یہ دونوں یادگار بھی باوانا تک صاحب کے ہی ہاتھ کی ہیں لہذا ہندو لوگ باوا
صاحب کی تحریر اور نشان کی بہت تعظیم کرتے ہیں۔ یہ واقعات ہیں جو موقعہ کی تحقیقات سے
معلوم ہوئے اور یہ بات بالکل صحیح ہے کہ باوانا تک صاحب کے اس جگہ چلہ بیٹھنے اور یا اللہ کا لفظ
لکھنے اور اس جگہ پنجہ کی شکل بنانے میں ہندو اور مسلمان دونوں قوموں کو اتفاق ہے۔
نوٹ ۔ ڈاکٹر ٹرمپ کا یہ قول کہ یہ بات قرین قیاس معلوم نہیں ہوتی کہ نانک مکہ میں بھی گیا ہو سراسر قلت
تدبر اور کم سوچنے کی وجہ سے ہے جس حالت میں ڈاکٹر صاحب خود گرنتھ کے ترجمہ میں باوانا تک صاحب کا یہ
قول لکھ چکے ہیں کہ اُن کا یہ عقیدہ تھا کہ بجز شفاعت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کوئی شخص نجات نہیں پائے گا تو
ایسے صدق اور اعتقاد کے آدمی پر یہ بدظنی کرنا کہ اُن کا مکہ میں جانا ایک موضوع قصہ معلوم ہوتا ہے۔ صحیح نہیں
ہے ہاں وہ نا معقول زوائد جو ساتھ لگائے گئے ہیں وہ بیشک سراسر افترا ہے اور حج کے لئے مکہ میں باوا
صاحب کا جانا چشتی خاندان کے صوفیہ میں سینہ بسینہ روایت چلی آتی ہے چنانچہ ابھی اوپر بیان ہو چکا ہے بلکہ
یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ باوا صاحب دو برس برابر مکہ معظمہ میں رہے اور مکہ معظمہ کی طرف اُنہوں نے دو سفر
کئے اور دوحج کئے پس ثابت شدہ باتیں کیونکر چھپ سکتی ہیں ۔م ۔ غ ۔ا۔

اور کوئی کسی قسم کا عذر اور شک نہیں کرتا اور کسی کو اس کی تسلیم اور تصدیق میں انکار نہیں ہے۔
الراقم آپ کا نیازمند
نیاز بیگ از ملتان ۲۸ ستمبر ۱۸۹۵ء
یہ وہ خط ہے جو میرزا صاحب مقدم الذکر نے کمال تحقیقات کے بعد ہماری طرف لکھا اور اس کے ساتھ انہوں
نے نہایت محنت اور تحقیق سے ایک نقشہ موقعہ چلہ کا بھی مرتب کر کے بھیج دیا ہے اور وہ یہ ہے۔
اند واژه احاطه
روضه
شرق
نوٹ :۔ اللہ کا اسم قرآنی اسماء میں سے اسم اعظم ہے اور باوا صاحب کا یا اللہ اپنے ہاتھ سے لکھنا اور پھر اُس
کے نیچے اپنے ہاتھ کی شکل بنا کر رکھ دینا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اسے وہ اللہ جو محد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم
پر ظاہر ہواد دیکھ کہ میں تیری طرف آ گیا ہوں اور تیرا تابعدار ہو گیا ہوں سو تو رحم کر کے میری دستگیری کر کہ میں
تیرے ہی آستانہ پر گرا ہوں ۔ منہ

اخبار خالصہ بہادر نمبر ۶ مورخہ ۳۰ ستمبر ۱۸۹۵ء
اس اخبار کے اڈیٹر صاحب کو یہ بات نہایت مستبعد معلوم ہوئی ہے کہ باوانا تک صاحب
اہل اسلام میں سے تھے اس لئے وہ نہایت سادگی سے فرماتے ہیں کہ اصل بات یہ ہے کہ باوا
صاحب نہ ہندومت کے پابند تھے اور نہ مسلمان تھے بلکہ صرف واحد خدا پر ان کا یقین تھا۔ اب
ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ اڈیٹر صاحب کی اس تقریر کا خلاصہ یہی ہے کہ باوا صاحب نہ تو وید کو
پرمیشر کی طرف سے جانتے تھے اور نہ قرآن شریف کو ہی منجانب اللہ تسلیم کرتے تھے اور ان
دونوں کتابوں میں سے کسی کا بھی الہامی ہونا قبول نہیں کرتے تھے لیکن وید کی نسبت تو یہ قول
اڈیٹر صاحب کا بے شک صحیح ہے کیونکہ اگر باوا صاحب وید کے پابند ہوتے تو اپنے شبدوں میں
بار بار یہ اقرار نہ کرتے کہ خدا ارواح اور اجسام کا خالق ہے اور نجات جاودانی ہے اور خدا تو بہ اور
عاجزی کرنے کے وقت گناہ بخش دیتا ہے اور الہام کا دروازہ بند نہیں ہے کیونکہ یہ سب باتیں وید
کے اصول کے مخالف ہیں اور باوا صاحب نے اس پر بس نہیں کیا بلکہ چاروں ویدوں کو کہانی یعنی
محض یا وہ گوئی قرار دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ چاروں وید عارفوں کی راہ سے بے خبر ہیں۔ سو
با وا صاحب کی ان تمام باتوں سے بلا شبہ یقینی طور پر گھل گیا ہے کہ با واصاحب نے ہندو مذہب کو
چھوڑ دیا تھا اور ہندوؤں کے وید اور اُن کے شاستروں سے سخت بیزار ہو گئے تھے مگر یہ بات
صحیح نہیں ہے کہ باوا صاحب ہندو مذہب کو چھوڑ کر پھر بالکل لا مذہب ہی رہے کیا با واصاحب
اس قدر بھی نہیں سمجھتے تھے کہ وہ خدا کہ جس نے نوع انسان کو اُس کی جسمانی محافظت کے لئے
سلاطین کی قہری حکومتوں کے نیچے داخل کر دیا۔ اُس نے روحانی بلاؤں سے بچانے کے لئے
جو انسان کی فطرت کو لگی ہوئی ہیں کوئی قانون اپنی طرف سے ضرور بھیجا ہوگا اڈیٹر صاحب
فرماتے ہیں کہ باوا صاحب واحد خدا پر یقین رکھتے تھے مگر سوال یہ ہے کہ یہ یقین اُن کو کیونکر
اور کس راہ سے حاصل ہوا اگر کہو کہ صرف عقل اور فہم سے سو واضح ہو کہ یہ بات ہزارہا

صادقوں اور عارفوں کی شہادتوں سے ثابت ہو چکی ہے خدا تعالیٰ کی شناخت کے لئے عقل نا کافی ۶۵
ہے دنیا میں دنیوی علوم بھی تعلیم کے ذریعہ سے ہی حاصل ہوتے رہے ہیں اور اگر مثلاً ایک کروڑ
شیر خوار بچہ کو بھی کسی تہہ خانہ میں تعلیم سے دور رکھ کر پرورش کیا جاوے تو قطع نظر اس سے کہ وہ بچے
علوم طبیعی و طبابت و ہیئت وغیرہ خود بخود سیکھ لیں کلام کرنے سے بھی عاجز رہ جائیں گے اور گنگوں
کی طرح ہوں گے اور اُن میں سے ایک بھی خود بخود پڑھا لکھا نہیں نکلے گا۔ پھر جبکہ دنیوی علوم
بلکہ علم زبان بھی بغیر تعلیم اور سکھلانے کے نہیں آ سکتے تو اُس خدا کا خود بخود پتہ کیونکر لگے جس کا
وجود نہایت لطیف اور ایک ذرہ سے بھی دقیق تر اور غیب در غیب اور نہاں در نہاں ہے اس لئے یہ
گمان نہایت سادہ لوحی کا خیال ہے کہ وہ عاجز انسان جو صد با تاریکیوں میں پڑا ہوا ہے وہ اُس
ذات بیچون اور بیچکون اور وراء الوراء اور نہایت پوشیدہ اور الطف اور ادق کو خود بخود دریافت
کرے اور اس سے زیادہ کوئی شرک بھی نہیں کہ انسان جو ایک مرے ہوئے کیڑے کی مانند ہے
یہ پر تکبر دعویٰ کرے کہ میں خود بغیر امداد اس کی چراغ ہدایت کے اُس کو دیکھ سکتا ہوں بلکہ قدیم
سے یہ سنت اللہ ہے کہ جب سے کہ دنیا پیدا ہوئی ہے وہ آپ اپنے برگزیدہ بندوں پر اپنا موجود
ہونا ظاہر کرتا رہا ہے اور بغیر ذریعہ خدا کے کوئی خدا تک پہنچ نہیں سکا اور وہی شخص اس کی ہستی
پر پورا یقین لا سکا جس کو خود اس قادر مقتدرذوالجلال نے انا الموجود کی آواز سے تسلی بخشی
اور یا وہ شخص جو ایسی آواز سننے والے کے ساتھ محبت کے پیوند سے یک دل و و یکجان و یکرنگ
ہو گیا سو دنیا میں یہ دو ہی طریق ہیں جو خدا تعالیٰ کے قدیم قانون قدرت میں پائے جاتے ہیں
اور چونکہ خدا تعالیٰ نے ابتداء سے یہی چاہا کہ اُس کی مخلوقات یعنی نباتات جمادات حیوانات
یہاں تک کہ اجرام علوی میں بھی تفاوت مراتب پایا جائے اور بعض مفیض اور بعض مستفیض
ہوں اس لئے اُس نے نوع انسان میں بھی یہی قانون رکھا اور اسی لحاظ سے دو طبقہ کے انسان
پیدا کئے ۔ اول وہ جو اعلیٰ استعداد کے لوگ ہیں جن کو آفتاب کی طرح بلا واسطہ ذاتی روشنی
عطا کی گئی ہے ۔ دوسرے وہ جو درجہ دوم کے آدمی ہیں جو اُس آفتاب کے واسطہ سے
نور حاصل کرتے ہیں اور خود بخود حاصل نہیں کر سکتے ان دونوں طبقوں کے لئے آفتاب
اور ماہتاب نہایت عمدہ نمونے ہیں جس کی طرف قرآن شریف میں ان لفظوں میں

۲۶ اشارہ فرمایا گیا ہے وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا وَ الْقَمَرِ إِذَا تَلَاهَا جیسا کہ اگر آفتاب نہ ہو تو
ماہتاب کا وجود بھی ناممکن ہے اسی طرح اگر انبیاء علیہم السلام نہ ہوں جو نفوس کا ملہ ہیں تو اولیاء کا
وجود بھی حیز امکان سے خارج ہے اور یہ قانون قدرت ہے جو آنکھوں کے سامنے نظر آ رہا ہے
چونکہ خدا واحد ہے اِس لئے اُس نے اپنے کاموں میں بھی وحدت سے محبت کی اور کیا جسمانی اور
کیا روحانی طور پر ایک وجود سے ہزاروں کو وجود بخشتا رہا۔ سو انبیاء جو افراد کاملہ ہیں وہ اولیاء اور
صلحاء کے روحانی باپ ٹھہرے جیسا کہ دوسرے لوگ ان کے جسمانی باپ ہوتے ہیں اور اسی
انتظام سے خدا تعالیٰ نے اپنے تئیں مخلوق پر ظاہر کیا تا اُس کے کام وحدت سے باہر نہ جائیں اور
انبیاء کو آپ ہدایت دیکر اپنی معرفت کا آپ موجب ہوا ۔ اور کسی نے اُس پر یہ احسان نہیں کیا
کہ اپنی عقل اور فہم سے اُس کا پتہ لگا کر اُس کو شہرت دی ہو بلکہ اُس کا خود یہ احسان ہے کہ اُس
نے نبیوں کو بھیج کر آپ سوئی ہوئی خلقت کو جگایا اور ہر ایک نے اُس وراء الوراء اور الطف اور
ادق ذات کا نام صرف نبیوں کے پاک الہام سے سنا اگر خدا تعالیٰ کے پاک نبی دنیا میں نہ
آئے ہوتے تو فلاسفر اور جاہل جہل میں برابر ہوتے دانا کو دانائی میں ترقی کرنے کا موقعہ صرف
نبیوں کی پاک تعلیم نے دیا اور ابھی ہم بیان کر چکے ہیں کہ جبکہ انسان بچہ ہونے کی حالت میں
بغیر تعلیم کے بولی بولنے پر بھی قادر نہیں ہو سکتا تو پھر اُس خدا کی شناخت پر جس کی ذات نہایت
دقیق در دقیق پڑی ہے کیونکر قادر ہو سکتا ہے۔
اب ہم پوچھتے ہیں کہ اگر باوا صاحب اُن پاک نبیوں کو کا ذب جانتے تھے جو
ابتداء سے ہوتے چلے آئے ہیں جنہوں نے وحدانیت الہی سے زمین کو بھر دیا تو باوا
صاحب نے خوردسالی کی حالت میں اور ایسا ہی اُن کے باپ اور دادا نے اللہ جل شانہ کا
نام کہاں سے سن لیا یہ تو ظاہر ہے کہ با وا صاحب تو کیا بلکہ اُن کے باپ بھائی کالو اور دادا
صاحب بھائی سو بھا بھی خدا تعالیٰ کے نام سے بے خبر نہ تھے سواگر باوا صاحب ہی سچی
معرفت کے بانی مبانی ہیں تو اُن کے وجود سے پہلے یہ پاک نام کیوں کر مشہور ہو گیا۔
پس اس دلیل سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کے مقدس اور پاک لوگ ابتداء سے ہوتے رہے
ہیں جو اُس سے الہام پا کر اُس کی خبر لوگوں کو دیتے رہے مگر سب سے بڑے اُن میں سے
ل الشمس : ٢، ٣

وہی ہیں جن کی بڑی تاثیریں دنیا میں پیدا ہوئیں اور جن کی متابعت سے بڑے بڑے اولیاء ۶۷
ہر یک زمانہ میں ہوتے رہے سو وہ جناب سید الانبیاءمحمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کی اُمت
کی تعداد انگریزوں نے سرسری مردم شماری میں بیس کروڑ لکھی تھی مگر جدید تحقیقات کی رو سے
معلوم ہوا ہے کہ دراصل مسلمان روئے زمین پر چورانوے کروڑ ہیں ۔ اور باوانا تک صاحب
اس بات کے بھی قائل ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت میں بڑے بڑے اولیاء
گزرے ہیں تبھی تو باوا صاحب صدق دل سے شیخ معین الدین چشتی صاحب کے روضہ پر
چالیس دن تک چلہ بیٹھے رہے تا اُن کی روح سے برکتیں اور فیض حاصل ہو اور دل صاف ہو کر
یاد الہی میں حضور پیدا ہو پھر وہاں سے اُٹھ کر بمقام سرسہ شیخ عبدالشکور سلمی کے روضہ پر
چالیس ۴۰ دن تک چله نشین رہے اور تسبیح اور نماز اور استغفار اور درود شریف میں مشغول رہے
پھر پاک پتن میں باوا فرید صاحب کے روضہ پر چلہ نشین ہوئے پھر مکہ معظمہ میں جا کر فریضہ
حج بجالائے اور پھر مدینہ منورہ میں پہنچ کر چاکر ان حضرت نبوی کے سلسلہ میں سعادت
حاصل کی اور مجھے تحقیقی طور پر اس بات کا پتہ نہیں ملا کہ مدینہ منورہ میں کتنی مدت رہے مگر مکہ
سے گیارہ دن میں مدینہ منورہ میں پہنچے چنانچہ علاوہ سینہ بسینہ روایتوں کے بالا کی جنم ساکھی
میں بھی یہی لکھا ہے پھر مدینہ سے فارغ ہو کر اپنے مرشد خانہ میں بمقام ملتان پہنچے
ا نوٹ یہ ایک نہایت غلط اور خلاف واقعہ بلکہ بدیہی البطلان بات مشہور تھی کہ مسلمانوں کی تعداد صفحہ دنیا میں صرف
ہیں کروڑ ہے کیونکہ اب جدید تحقیقات سے اور نہایت واضح دلائل اور روشن قرائن سے ثابت ہو گیا
ہے کہ در اصل اہل اسلام کی تعداد روئے زمین پر چورانو ۹۴ے کروڑ ہے چنانچہ یہی مضمون بعض انگریزی
اخبارات میں بھی چھپ گیا ہے اور اس تعداد کی تقسیم اس برہما اور ہندوستان
طرح پر کرتے ہیں آئندہ ہر ایک کو احتیاط رکھنی چاہئے کہ ملایہ اور سیام
گزشتہ غلطی پر بھروسہ کر کے مسلمانوں کی تعداد کو صرف ہیں جزائر شرق الہند
کروڑ نہ سمجھ لے کیونکہ یہ جدید تحقیق کوئی نظری اور مشتبہ امر چینی تا تار
چین
ے کروڑ
کروڑ
۱۰ کروڑ
کروڑ
۱۰ کروڑ
نہیں ہیں بلکہ اس کی وجوہ بہت صاف اور بدیہی اور نظروں تا تار تبت اور سائبیریا ۲۰ کروڑ
کے سامنے ہیں یہ قاعدہ ہے کہ ابتدائی تحقیقا تیں ہمیشہ خام افغانستان معہ جمیع حدود ۱۴ کروڑ
اور ناقص ہوتی ہیں اور آخری تحقیقات ایک محیط اور کامل ایران مع جميع متعلقات 1 کروڑ
ایک کروڑ
تحقیقات ہوتی ہے جس سے پہلی غلطیاں نکل جاتی ہیں عقلمند - یورپ کے محلہ یورپ کے مختلف حصص بلغار یہ ہنگری آسٹریا ایک کروڑ
کو چاہئے کہ غلط خیال کو چھوڑ دے۔ منہ
باقی بلا د افریقہ وغیرہ

﴿۲۸﴾ اور چالیس روز تک روضہ شاہ شمس تبریز پر چلہ میں بیٹھے اور یہ وہ باتیں ہیں جو ایسے طور پر ثابت
ہوگئی ہیں جو حق ثابت ہونے کا ہے پھر اسی پر باوا صاحب نے کفایت نہیں کی بلکہ ان لوگوں کی
طرح جو غلبہ عشق میں دیوانہ کی مانند ہو جاتے ہیں چولہ پہنا جس پر لا اله الا الله محمد رسول
اللہ لکھا ہوا تھا ہم باوا صاحب کی کرامت کو اس جگہ مانتے ہیں اور قبول کرتے ہیں کہ وہ چولہ اُن کو
غیب سے ملا اور قدرت کے ہاتھ نے اس پر قرآن شریف لکھ دیا ان تمام امور سے ثابت ہے کہ
با وانا تک صاحب نے دل و جان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو قبول کیا اور نیز اُن
کے دل میں یہ بات بیٹھ گئی تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں اعلیٰ درجہ کے اولیاء
پاک زندگی والے ہوئے ہیں تبھی تو وہ بعض ہندوستان کے اولیاء کے مقابر پر چلہ کشی کرتے رہے
اور پھر بغداد میں جا کر سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کے روضہ پر خلوت گزین ہوئے اگر باوا
صاحب ۔ نے اس عظمت اور وقعت کی نظر سے کسی اور مذہب کو بھی دیکھا ہے تو ان تمام واقعات
کے مقابل پر وہ واقعات بھی پیش کرنے چاہئے ورنہ یہ امر تو ثابت ہو گیا کہ باوا صاحب ہندو
مذہب کو ترک کر کے نہایت صفائی اور صدق سے اسلام میں داخل ہو گئے ذرا آنکھیں کھول کر
دیکھو کہ کیسے زبردست قرائن ننگی تلواریں لے کر آپ کے شبہات کو ٹکڑے ٹکڑے کر رہے ہیں
تمام واقعات جو ہم نے لکھے ہیں اُن کو نظر یکجائی سے دل کے سامنے لاؤ تا اُس سچے اور یقینی
نتیجہ تک پہنچ جاؤ جو مقدمات یقینیہ سے پیدا ہوتا ہے اور یہ بڑی نادانی ہے کہ کوئی واہیات اور
بے سر و پا شعر ناحق با وا صاحب کی طرف منسوب کر کے اس کو ایک یقینی امر سمجھ لیں ۔ ہم پہلے
بھی لکھ چکے ہیں کہ با واصاحب کے زمانہ کے بعد متعصب لوگوں نے بعض اقوال افترا کے طور
پر ان کی طرف منسوب کر دیتے ہیں گرنتھ کے بعض اشعار اور بعض مضامین جنم ساکھیوں
کے نہایت مکر وہ جعل سازیوں سے لکھے گئے ہیں اس کی یہ وجہ تھی کہ متعصب لوگوں نے
جب دیکھا کہ باوا صاحب کی تحریروں سے تو صاف اور کھلے کھلے اُن کا اسلام ثابت
ہوتا ہے تو اُن کو اسلام کا مخالف ٹھہرانے کیلئے جعلی طور پر بعض شبد آپ بنا کر اُن کی
طرف منسوب کر دیئے اور جعلی قصے لکھ دیئے اور وہ دوطور کی چالا کی عمل میں لائے ہیں
اول ایسے اشعار جو باوا صاحب کے اسلام پر دلالت کرتے تھے گرنتھ سے عمد اخارج رکھے
حالانکہ چشتی خاندان کے فقراء جن کے سلسلہ میں باوا صاحب مرید تھے اب تک سینہ بہ سینہ

اُن کو یاد رکھتے چلے آئے ہیں اور اُن کی بیاضوں میں اکثر ان کے ایسے اشعار ہیں جن میں بجز ۶۹
مدح و ثنا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے اقرار توحید اور اسلام کے اور کچھ نہیں مگر خدا کی
قدرت ہے کہ جس قدر گرنتھ اور جنم ساکھیوں میں اب تک ایسے اشعار باقی ہیں وہ بھی اس قدر ہیں
کہ اگر چیف کورٹ میں بھی سکھ صاحبان اور مسلمانوں کا یہ مقدمہ پیش ہو تو چیف کورٹ کے جوں
کو یہ ڈگری بحق اہل اسلام صادر کرنی پڑے کہ بے شک با وانا تک صاحب مسلمان تھے اصول
تحقیقات میں یہ قاعدہ مسلم ہے کہ اگر شہادتوں میں تناقض واقع ہو تو وہ شہادتیں قبول کی جائیں گی
جن کو غلبہ ہو اور جن کے ساتھ اور ایسے بہت قرائن ہوں جو اُن کو قوت دیتے ہوں اسی اصول پر
روز مرہ ہزار ہا مقدمات عدالتوں میں فیصل ہوتے ہیں اور نہ صرف دیوانی بلکہ خونی مجرم بھی جو
اپنی صفائی کے گواہ بھی پیش کرتے ہیں ثبوت مخالف کے زبردست ہونے کی وجہ سے بلا تامل
بھاری رہتے ؟ پھانسی دیئے جاتے ہیں۔ غرض جو لوگ عقلمند ہیں وہ بچوں اور کم عقلوں کی طرح کسی ایسی بیہودہ
بات ہو۔ پر تسلی پذیر نہیں ہو سکتے جو بڑے اور زبردست ثبوتوں کے مخالف پڑی ہو یہ پڑی ہو یہ تو ظاہر ہے کہ
جب کسی فریق کو خیانت اور جعلسازی کی گنجائش مل جائے تو وہ فریق ثانی کا حق تلف کرنے کے
لئے دقیق در دقیق فریب استعمال میں لاتا ہے اور بسا اوقات جھوٹی اسناد اور جھوٹے تمسکات بنا
کر پیش کر دیتا ہے مگر چونکہ خدا نے عدالتوں کو آنکھیں بخشی ہیں اس لئے وہ اُس فریق کے
کا غذات پیش کردہ پر آپ غور کرتے ہیں کہ آیا ان میں کچھ تناقض بھی ہے یا نہیں پھر اگر تناقض
پایا جائے تو اُنہیں باتوں کو قبول کرتے ہیں جن کو غلبہ ہوا اور اُن کے ساتھ بہت سے قرائنی
ثبوت اور تائیدی شہادتیں ہوں اب تمام سکھ صاحبان اس بات پر غ پر غور کریں کہ اگر فرض
کے طور پر ان کے ہاتھ میں دو چار شہد ایسے ہیں جو باوا نا تک صاحب کی طرف منسوب
کئے جاتے ہیں اور اسلام کی تکذیب پر مشتمل ہیں اور اُن کے وہی معنی ہیں جو وہ کرتے
ہیں اور دوسرے معنے کوئی نہیں تو پھر وہ ان بھاری ثبوتوں کے مقابل پر کیا چیز اور کیا
حقیقت ہیں جو سکھ صاحبوں کی انہیں کتابوں سے نکال کر ایک ڈھیر لگا دیا گیا ہے اگر ان
کے ہاتھ میں تکذیب اسلام کے بارے میں کوئی شعر ہے جو باوا نانک صاحب کی طرف
منسوب کرتے ہیں تو ہم نے بھی تو وہی کتابیں پیش کی ہیں جو ان کے مسلم ہیں اپنے گھر سے تو
کوئی بات پیش نہیں کی پس غایت درجہ یہ کہ اس ذخیرہ اور ان چند شعروں میں

تناقض ہو سو جس طرف کثرت دلائل ہے اُس کو قبول کرو اور جو کم ہے اُس کورڈ کرو اور دفع کروتا
تمہاری کتابوں میں تناقض نہ رہے اب کیا اس بدیہی بات سے کوئی آنکھ بند کر لیگا۔ اِس طرف تو
دلائل قاطعہ کا ایک ڈھیر ہے مگر سکھ صاحبوں کے ہاتھ مخالفانہ بحث کے وقت خالی ہیں۔
اور آپ کا یہ خیال کہ نانک صاحب اُن تمام الہامی کتابوں کو جھوٹی خیال کرتے تھے جو
اُن کے وجود سے پہلے دنیا میں پائی جاتی تھیں یہ کیسا بیہودہ خیال ہے کیا نا تک صاحب کی
پیدائش سے پہلے دنیا ابتدا سے جھوٹھ میں گرفتار تھی اور ہمیشہ یہ زمین راست بازوں سے خالی
رہی ہے جب نانک صاحب پیدا ہوئے تو دنیا نے ایک بھگت کا منہ دیکھا جو سچا اور حلال
کھانے والا اور لالچ سے پاک تھا کیا ایسا تعصب آپ کا کسی کو پسند آئیگا یا کوئی عقل اور
کانشنس اس کو قبول کر لیگی اور کیا کوئی پاک طبع اور منصف مزاج اس بات کو مان لیگا کہ
نانک صاحب کے وجود سے پہلے یہ دنیا بے شمار زمانوں سے گمراہ ہی چلی آتی تھی اور جب
سے کہ خدا نے انسان کو پیدا کیا جس قدر لوگوں نے با خدا اور مہم ہونے کے دعوے کئے ہیں وہ
سب جھوٹے تھے اور دنیا کے لالچوں میں گرفتار اور حرام خور تھے کوئی بھی اُن میں ایسا نہیں تھا
جس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے سچا الہام ملا ہو اور اُس محبوب از لی سے سچا پیوند ہوا ہو سب کے
سب دنیا پرست تھے جو دنیا کی خواہشوں میں پھنس کر خدا کے نام کو بھول گئے تھے اور دنیا کے
لالچ میں لگ گئے تھے اور سب ایسے ہی تھے جنہوں نے خدا کا نام بھلا یا اور لوگوں سے اپنا نام
کہلایا اور وہ سب ایسے ہی نبی اور رسول اور اوتار اور رشی تھے جو حرام کو حلال سمجھ کر کھاتے رہے
اور کچھ خدا کا خوف نہ کیا۔ مگر نا تک صاحب نے حلال کھایا اور خدا کے بیشمار بندوں میں سے جو دنیا
کی ابتداء سے ہوتے آئے ہیں صرف ایک نانک صاحب ہی ہیں جو دنیا کے لالچوں سے پاک
تھے اور حرام نہیں کھاتے تھے جن کو خدا تعالیٰ کی سچی معرفت حاصل ہوئی اور سچا گیان ملا اور سچا الہام
ملا۔ اب بتلاؤ کہ کیا ایسا خلاف واقعہ خیال کسی عارف اور نیک بخت کا ہو سکتا ہے کہ وہ یہ کہے کہ مجھ سے
پہلے سب نا پاک اور مفتری اور جھوٹے اور لالچی پیدا ہوتے رہے ایک سچا اور حلال کھانے
والا میں ہی دنیا میں آیا اور اگر کہو کہ باوانا تک صاحب بجز حضرت نبینا محمد مصطفیٰ صلی اللہ
علیہ وسلم کے اور بہت سے کامل بندوں کو مانتے تھے کہ جو نہ صرف کامل تھے بلکہ دوسروں

کو کمال تک پہنچانے کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے وحی والہام سے مشرف کر کے بھیجے گئے اے
نو جیسا کہ میں نے ابھی لکھا ہے ایسے شخص کی باوا صاحب کی طرف سے نظیر پیش ہونی چاہئے
جس کی کتاب کی پیروی سے چورانوے کروڑ انسان نے مخلوق پرستی اور بت پرستی سے نجات
پا کر اس اقرار کو اپنے دل اور جان میں بٹھایا کہ میں اللہ تعالیٰ کے سوا کسی دوسرے کو نہیں
پوجوں گا اور پھر ایسے موحد اور نبی اللہ کو با وا صاحب نے مان لیا ہو کیونکہ اگر باوا صاحب نے
کسی ایسے کامل کے کمال کی تصدیق نہیں کی جو آپ بھی کامل تھا اور کروڑ ہا انسانوں کو اُس نے
توحید اور کمال توحید تک پہنچایا تو پھر باوا صاحب پر وہی پہلا اعتراض ہوگا کہ نعوذ باللہ خدا
نے با وا صاحب کو وہ آنکھیں نہیں دی تھیں جن آنکھوں سے وہ اُن کا ملوں کو شناخت کر سکتے
جو باوا صاحب کے وجود سے پہلے دنیا کی اصلاح کے لئے آتے رہے کیونکہ یہ بات تو صریح
باطل ہے اور کسی طرح صحیح نہیں ہو سکتی کہ باوا صاحب سے پہلی دنیا ابتداء سے تاریکی میں تھی
اور کوئی کامل خدا تعالیٰ کی طرف سے ایسا نہیں آیا تھا کہ جو نہ صرف آپ موحد ہو بلکہ کئی کروڑ
انسانوں کو اُس نے توحید پر قائم کیا ہو صرف با وا صاحب ہی دنیا میں ایسے آئے جو موحد اور
حلال خور اور لالچوں سے پاک تھے جنہوں نے سکھوں کو کامل توحید پر قائم کیا اور اللہ اور
بندوں کے حقوق کی نسبت پورا پورا بیان کر دیا اور حلال حرام کے مسائل سارے سمجھا دیئے
اور پھر ببداہت ایسا خیال کرنا جبکہ باطل اور ہادئے قدیم کی عادت کے برخلاف ہے تو
بیشک با وا صاحب نے نے کسی کسی ا۔ ایسے کامل کا اپنے اشعار میں ذکر کیا ہوگا جو خدا سے کمال پا پا کر دنیا
میں آیا اور کروڑ ہا انسانوں کو توحید اور خدا پرستی پر قائم کیا ۔ پس جب ہم ایسے شخص کا
نشان با واصاحب کے شبدوں میں ڈھونڈھتے ہیں تو جا بجا سیدنا ومولانا محمد مصطفی صلعم
کا ذکر باوا صاحب کے شعروں میں پاتے ہیں اور ضرور تھا کہ باوا صاحب ہندو مذہب
کے ترک کرنے کے بعد اسلام میں داخل ہوتے کیونکہ اگر ایسا نہ کرتے تو خدا کے قدیم سلسلہ
سے الگ رہنے کی وجہ سے بے دین کہلانے ۔ ہاں یہ بات بالکل سچ ہے کہ باوا صاحب وید سے
اور وید پرستوں سے بالکل الگ ہو گئے تھے تبھی تو اُنہوں نے کہا کہ بر ہما بھی روحانی حیات سے
محروم گیا۔ یہی سبب تھا کہ باوا صاحب سے اس قدر ہند و متنفر ہو گئے تھے اور اس قدر ان کو پاک
حالت سے دور اور کراہت کرنے کے لائق سمجھتے تھے کہ جہاں وہ کسی دوکان وغیرہ پر

·

آج 10 میں سے 10 باقی