سَت بچن

حصہ 8

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۷۲ اتفاقاً بیٹھ جاتے تھے تو ہندو سمجھتے تھے کہ یہ جگہ پلید ہو گئی اور پنڈت لوگ فتوے دیتے تھے کہ
اب یہ جگہ ایسی ناپاک ہو گئی ہے کہ جب تک اس پر گٹو کے گوبر سے لپائی نہ کی جائے گی تب تک
یہ کسی طرح پھر پوتر نہیں ہو سکتی ۔ سو ہندو لوگوں کو جو وہم کے مارے ہوئے ہیں اُن کے قدم قدم پر
گوبر کی لپائی کرنی پڑتی تھی۔ لیکن اگر با وا صاحب کے صد باشبدوں اور صاف شہادتوں اور روشن
ثبوتوں سے قطع نظر کر کے یہ فرض کیا جائے کہ قرآن شریف کے بھی وہ مکذب تھے اور ہمارے
پاک نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا تعالیٰ کی طرف سے سچا نبی نہیں سمجھتے تھے اور نہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت کے اولیاء با وا فرید اور شمس تبریز اور معین الدین چشتی وغیرہ کو
جو اس وقت بہت شہرت رکھتے تھے با خدا آدمی خیال کرتے تھے بلکہ سب کو لالچی اور گمراہ خیال
کرتے تھے تو اس صورت میں ضرور یہ سوال ہوگا کہ وہ کون سچے لوگ ہیں جن کو باوا صاحب
پاک دل اور پرمیشر کے بھگت مانتے تھے اور اگر نہیں مانتے تھے تو کیا ان کا یہ اعتقاد تھا کہ جس قدر
لوگ اُن کے وجود سے پہلے دنیا کی اصلاح کے لئے آئے اُن سب کو نا پاک جانتے اور لالچی اور
نفسانی خیال کرتے تھے یہ تو ظاہر ہے کہ وید سے تو وہ الگ ہی ہو چکے تھے اور ویدوں کے
درخت کو اچھا پھل لانے والا درخت نہیں جانتے تھے تبھی تو پنڈتوں نے یہ فتوی دیا کہ اس شخص
کے بیٹھنے سے زمین پلید ہو جاتی ہے جہاں بیٹھے اُس زمین کو دھو ڈالو اور آپ کو بھی تو اقرار ہے کہ
وہ ہندو نہیں تھے لیکن کوئی پاک دل یہ بات تو نہیں کہہ سکتا کہ مجھ سے پہلے سب جھوٹوں نے ہی
مت چلائے ہیں اس بات کا ضرور جواب دینا چاہئے کہ باوا صاحب کو گذشتہ نبیوں میں سے کسی
نبی کے سچا ہونے کا اقرار تھا کیونکہ اگر نعوذ باللہ یہ بات سچ نہیں کہ خدا تعالیٰ نانک صاحب
کے وجود سے پہلے ہی ہزاروں لاکھوں، کروڑوں کو اپنی ذات کی اطلاع دیتا رہا ہے اور بے
شمار صادق اور خدا تعالیٰ کے پاک نبی دنیا کو الہی روشنی دکھلانے کیلئے بندوں کی طرف بھیجے
گئے ہیں اور بے شمار الہام پانے والے اور وحی پانے والے اور سچے دل والے اور دنیا کی
خواہشوں کو چھوڑنے والے اور حلال کھانے والے اور پاک دل والے اور معرفت والے اور
گیان والے نانک صاحب سے پہلے دنیا میں ظاہر ہوتے رہے ہیں تو یہ دوسری بات بھی ہرگز سچی

نہیں ہوگی کہ باوانا تک صاحب کو خدا تعالیٰ سے سچا پیوند ہو گیا تھا اور اُنہوں نے سچا الہام پالیا تھا ۷۳
اور وہ حلال کھانے والے اور دنیا کی خواہشیں چھوڑنے والے تھے کیونکہ جس خدا کی ابتداء سے
یہ عادت ہی نہیں کہ وہ دلوں کو پاک کرے اور لالچوں سے رہائی بخشے اور حرام کھانے سے
بچاوے اور اپنے الہام سے مشرف کرے وہ نانک صاحب سے خلاف عادت کیوں ایسا کرنے
لگا لیکن اگر واقعی اور سچی بات یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی نہاب سے بلکہ ابتدا سے یہی عادت ہے کہ
وہ غافلوں کو جگانے کیلئے بعض خاص بندوں کو اپنی معرفت آپ عطا کر کے دنیا میں بھیجتا ہے جن
کو دوسرے لفظوں میں ولی یا پیغمبر کہتے ہیں تو پھر جو شخص ایسے پاک بندوں سے انکار کرے اور
الہی انتظام کے قدیم فلسفہ کو نہ سمجھے تو کیا ایسے شخصوں کو ہم یا کوئی دوسرا شخص بھگت یا سدھ کے نام
سے موسوم کر سکتا ہے اور کیا اُس کی نسبت کسی عارف کو ایک ذرہ گمان بھی ہو سکتا ہے کہ وہ اُس سچی
معرفت سے حصہ پانے والا تھا جو قدیم سے صادقوں کو ملتی آئی ہے کیونکہ جب اُس کا ایسے
صادقوں پر بھی ایمان نہیں جنہوں نے کروڑ بادلوں میں صدق برساد یا بلکہ اُن کو لالچی اور حرام خور
جانتا ہے تو ایسے شخص کو کون حلال خور اور بھلا مانس کہہ سکتا ہے پس پھر ہم منصفوں سے سوال کرتے
ہیں اور اُن سے انصاف چاہتے ہیں کہ کیا نعوذ باللہ باوانا تک صاحب یہی اعتقاد رکھتے تھے کہ مجھ
سے پہلے خدا تعالیٰ کا بندوں کی اصلاح کے لئے کوئی انتظام نہ تھا اور مصلح کے نام سے تمام لوگ
ٹھگ اور لالچی اور دنیا پرست ہی آتے رہے اور اگر یہ اعتقاد نہیں رکھتے تھے تو اُس بزرگ مصلح اور
نبی اللہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر باوا صاحب کی نظر میں اور کون آدمی تھا جس
نے کروڑ ہا انسانوں کو بتوں اور عیسی پرستی اور مخلوق پرستی سے نجات دے کر کلمہ طیبہ لا الہ الا اللہ پر
قائم کر دیا تھا اور ایسا نمونہ با واصاحب کی آنکھوں کے سامنے اور کون تھا جس نے مخلوق پرستی کی جڑ
کو کاٹ کر دنیا کے اکثر ملکوں میں توحید کا باغ لگا دیا تھا کیونکہ اگر کوئی نمونہ نہیں تھا تو پھر وہی
نا پاک اعتقاد لازم آئے گا کہ گویا با وانا تک صاحب کا یہی گمان تھا کہ اُن سے پہلے تمام دنیا
ابتدا سے ظلمت میں ہی پڑی رہی اور کوئی جگانے والا پرمیشر کی طرف سے دنیا میں نہ آیا لیکن
اگر با واصاحب کا یہ اعتقاد تھا کہ بیشک دنیا میں مجھ سے پہلے ایسے کامل بندے آئے جنہوں نے
کروڑہا دلوں کو الہام الہی کی روشنی سے توحید کی طرف کھینچا تو یہ بار ثبوت باوا صاحب کی

۷۴ گردن پر ہو گا کہ اُن آنے والوں میں سے کوئی اعلیٰ سے اعلیٰ نمونہ ایسے انسان کا پیش کریں جس
کی اصلاح سے کروڑ ہا انسان توحید کی روشنی میں داخل ہو گئے ہوں مگر کیا اُنہوں نے ایسا نمونہ
پیش کیا اور کیا کسی ایسے کامل کا اپنے اشعار میں نام لکھا جس نے کروڑہا انسانوں کو بت پرستی اور
مخلوق پرستی اور طرح طرح کے شرک اور بدعت اور بے حیائی کے کاموں سے چھڑایا ہو لیکن
آپ لوگ کہتے ہیں کہ اُنہوں نے ایسے کسی عظیم الشان مصلح کا نام نہیں لکھا جو خدا سے الہام یافتہ
۔
ہو اور خدا کے کروڑ ہا بندوں کے ، دلوں دلوں ۔ پر اُس کی اصلاح کا اثر ہوا ہومگر آپ لوگ اس اِس ۔ بے جا
تعصب سے نانک صاحب کو مورد اعتراض کرتے ہیں کیونکہ یہ بات تو کوئی قبول نہیں کرے گا کہ
نانک صاحب کے وجود سے پہلے تمام زمانہ ابتداء سے گمراہ ہی چلا آتا تھا اور نانک صاحب ہی
ایسے پیدا ہوئے جو ہدایت یافتہ اور پاک دل اور پرمیشر کے بھگت تھے کیونکہ ایسے عقیدہ سے خدا
تعالیٰ پر اعتراض آتا ہے۔ سو آپ لوگ غور سے توجہ کریں کہ ایسی باتوں سے جو آپ کر رہے ہیں
نانک صاحب کی راستبازی بھی ثابت کرنا محالات سے ہے اگر باوا صاحب در حقیقت راستباز
تھے اور ملہم تھے اور دنیا با کی کی خواہشوں خواہشوں میں میں پھنسے پھنسے ہوئے ہوئے نہیں تھے تو ضرور ان کا یہ اعتقاد ہونا چاہئے
تھا کہ راست بازی صرف اُنہی سے شروع نہیں ہوئی کیونکہ پرمیشر انہی کے وقت سے پیدا نہیں
ہوا اور نہ اُس کی ہدایت کی نظر انہیں کے وقت سے شروع ہوئی جو ازلی ہے اُس کے سب کام
از لی ہیں کیا اُن کا یہ گمان تھا کہ اُن کا پرمیشر ایک تنگدل شخص ہے جس کا دل نہیں چاہتا کہ کسی کو
فیض پہنچاوے صرف بے شمار برسوں کے گذرنے کے بعد نا نک صاحب پر ہی مہر ہوگئی لیکن
اگر اُن کا ایسا گمان نہ تھا اور خدا تعالیٰ کی رحمت کے میدان کو تنگ نہیں سمجھتے تھے تو یہ سچا گیان
ضرور ان کو نصیب ہونا چاہئے تھا کہ خدا قدیم سے اپنے بندوں کو ہدایت کرتا آیا ہے اور جب
کبھی دنیا بگڑ گئی اور زمین فساد اور پاپ سے بھر گئی تبھی خدا نے کسی خاص فرد میں سچائی کی روح
پھونک دی اور خاص روشنی اور الہامی عرفان دے کر ہزاروں کو ایک ہی چراغ سے منور کیا جیسا
کہ وہ ہمیشہ ایک ہی انسان سے ہزاروں کو پیدا کر دیتا ہے۔ اب ہم پھر پوچھتے ہیں کہ کیا یہ کامل
گیان با وا صاحب کو حاصل تھا یا نہیں تھا اور اگر حاصل تھا تو اس کا نمونہ اُنہوں نے اپنے اشعار اور
اپنی باتوں میں کیا بتایا کیا کسی ایسے شخص کا نام بتایا جو اُن سے پہلے دنیا کو روشن

کرنے کے لئے آیا تھا اور کروڑ ہا مخلوق کو توحید کی روشنی سے منور کر کے چلا گیا کیونکہ اگر نہیں بتایا ۷۵
تو اس صورت میں نانک صاحب کی تمام معرفت خاک میں ملتی ہے اور ہمیں امید نہیں کہ اس
وقت راستی کے ساتھ آپ جواب دیں کیونکہ تعصب اور بخل سخت بلا ہے اس لئے آپ کی طرف
سے ہم ہی جواب دیتے ہیں آپ اس کو غور سے پڑھیں ۔
پس واضح ہو کہ نانک صاحب نے اُس عظیم الشان مصلح نبی اللہ کا نام جو ہادی از لی کی
قدیم سنت کا اپنی نمایاں ہدایتوں کے ساتھ گواہ ہے محمد مصطفیٰ رسول اللہ بیان کیا ہے اور نہ صرف
بیان بلکہ صدق دل سے اس سرور پاکاں پر نانک صاحب ایمان لائے ہیں چنانچہ ہم کچھ تھوڑ ا نمونہ
کے طور پر ذیل میں لکھتے ہیں اور حق کے طالبوں سے امید رکھتے ہیں کہ ایک صاف دل اور پاک
نظر کے ساتھ ان بیانات پر نظر ڈالیں اور اُس سچے حاکم سے ڈر کر جس کی طرف آخر جانا ہے آپ
ہی منصف بن جائیں کہ کیا یہ شہادتیں جو باوا صاحب کے منہ سے نکلیں ایسی شہادتوں کے بعد
با واصاحب کے اسلام میں کچھ شک رہ سکتا ہے چنانچہ ان میں سے باوانا تک صاحب کی وہ
سی حرفی ہے جو سا کبھی کلاں یعنی بالا والی ساکھی میں لکھی ہوئی ہے اور وہ یہ ہے۔
ساکھی بھائی بالے والی وڈی صفحہ ۲۲۰ و ۲۲۲
(یعنی ساتھی کلاں بالا والی جس کو انگر کی ساکھی بھی کہتے ہیں)
آکھے قاضی رکن دین سُنیے نانک شاہ تر یسے حرف قرآن دے سہانے آپ اللہ
معنے اک اک حرف تے کہئے کر تدبیر جس مراتب کو پہنچیا کے سادھو کے پیر
الف بے فرمائیے معنے کر کے بیان کیں بھی آکھو شاہ جی سچی رب کلام
نانک شاه ۱۲
صفت تمامی رب دی سبھا کھول سنائے آکھے قاضی رکن دین کہئے برا خدائے برائے ۱۲ ہندو مسلمان دوئے دِسدے بن گمراہ باجھوں جھگڑے ہور نہ ڈھونڈے سچ نہ راہ
جہڑی گل خدائے دی کہے نہ کوئی مول کارن لالچ دُنی دے جھگڑے رام رسول
به ولن تفعلوا
راہ سچاواں دستے جے اس آون کے جیو حجت حاجت و رج کر رہے نمانا تھیو ر
روک
خاکسار ہوں

جواب نانک شاہ
سنهو قاضی رکن دین نانک آکھے پند سئی سیانی گل وچ تیس وچ بہتے بند
اے قاضی رکن دین متوجہ ہو کر سنو کہ نا تک تمہیں ایک نصیحت کہتا ہے جو باتیں در حقیقت عقلمندی کی ہیں وہی باریک ہیں
تریسے حرف قرآن دے تیبی سپارے کین تیس وچ بہت نصیحتاں سن کر کرو یقین
قرآن کے تیس حرف ہیں اور تیس ہی سپارے کئے گئے ہیں اور اس میں بہت نصیحتیں ہیں تم سن کر یقین کرو
پڑھے پکار قرآن بوہ خاطر جمع نہ ہوئے جو راہ شیطانی گم تھیئے پہنچیا جان نہ کوئے
قرآن کو بہت پڑھتے ہیں مگر جمعیت باطنی حاصل نہیں ہوتی اسکا یہ سبب ہے کہ جو لوگ شیطان کی راہ میں گم ہو گئے یعنی
در اصل قرآن سے منہ پھیر رہے ہیں وہ منزل تک نہیں پہنچ سکتے
اصلی جواب نا نک سی حرفی میں
الف اللہ کو یاد کر غفلت منوں وسار ساس پلٹیں نام بن دھرگ جیون سنسار
اللہ کو یاد کر اور غفلت کو دل سے بھلا دے کوئی تنفس اگر اللہ تعالی کے نام کے سوا ہو تو خلقت میں رہنا لعنت ہے
ب بدعت دور کر قدم شریعت راکھ نو چل سو اگے سبھس دے مندا کسے نہ آکھ
یعنی بدعت کو دور کر کے شریعت پر قدم رکھ ہر ایک کے آگے خاکسارانہ چل اور کسی کو برا مت کہہ
تو بہ کر بدی تے مت توں پچھوتا میں تن ہنسئے مگھ گڑیئے تب توں کہاں کراہیں
بدی سے توبہ کر ایسا نہ ہو کہ پیچھے سے شرمندہ ہو جب تو گاڑا گیا تب تیری توبہ کیا مفید ہوگی
ت
ਸਿਹਰਫੀ ਆਖੀ ਸ੍ਰੀ ਗੁਰੂ ਨਾਨਕ ਸਾਹਬ ਸੂਰਾ
ਅਲਫ਼
घे
डे
ਕਰ ਕਦਮ
ਅਲੱਹ ਕਹੁ ਯਾਦ ਕਰ ਗ਼ਫ਼ਲਤ ਮਨਹੁੰ ਵਿਸਾਰ ॥
ਸਾਸ ਪਲਟਹ ਨਾਮ ਬਿਨ ਧ੍ਰਿਗ ਜੀਵਨ ਸੰਸਾਰ ॥1॥
ਸ਼ਰੀਯਤ ਰਾਖ
ਬਦਾਇਤ ਦੂਰ
ਨਿਵ ਚਲ ਸੁ ਅੱਗੇ ਸਭਸ ਦੇ ਮੰਦਾ ਕਿਸੇ ਨ ਆਖ ॥2॥
ਤੋਬਹ ਕਰ ਬਦੀ ਤੇ ਮਤ ਤੂੰ ਪਛੋਤਾਹਿ
ਤਨ ਬਿਨਸੈ ਮੁਖ ਗੱਡੀ ਐ ਤਬ ਤੂੰ ਕਹਾਂ ਕਰਾਹਿ ।13।।

ت ثنائیں بہت کر خالی ساس نہ کڑھ ہٹو ہٹ و کایاں مل نہ کہی ادھ ﴿۷۷﴾
اللہ کی تعریفیں بہت کر اور خالی دم نہ لیا کر بہت معبودوں کے ہاتھ سکنے سے قیمت نہ رہیگی
ج جماعت جمع کر چلن دا کر بندھ باجھوں سائیں آپنے پھر سی اندھو اندھ
یعنی جماعت کے ساتھ نماز پڑھا کر اور سفر کی تیاری کر بغیر اپنے مالک کے اندھوں کی طرح پھرتا رہیگا
ح حلیمی پکڑ توں دل تھیں حرص نوار دھاوت و رجوڑ کن دین ہر دم خالق سار
حلم اور نرمی اپنا طریق اختیار کر اور حرص کو دل سے دور کر تم کام میں لگ جاؤ جیسا کہ تمہارا خالق تمہارے کام میں لگا ہوا ہے
خ خام تے اوہ بھئے جن وسریا کرتار دُنیا لالچ لگ مرہن مونڈ اُٹھاویں بھار
کچے وہی لوگ ہیں جن کو خدا بھول گیا دنیا کے لالچ میں مرے جاتے ہیں اور سر پر گنہ کا بھار اٹھارہے ہیں
دیانت کرے مَن اُٹھے پہر نہ سوئے ایک پہر گھر جاگنا سائیں سچ بگوئے
اے دل تو دیانت اختیار کر اور ہر وقت سوتا ہی نہ رہ اگر یہ نہ ہو سکے تم کم سے کم ایک پہر رات کو جا گو کہ خدا
نے سچ کہا ہے ( یہ سورۃ مزمل کی طرف اشارہ ہے ) ۔
و
ز
ذکر عاجزی خاطر ناہیں ڈولائے تیل نہ لگے روال تن لو بھ منوں چُکائے
ذکر اور عاجزی ایسی چیز ہے جس سے دل اور ایسا آدمی ایک ذرہ آلودہ نہیں ہوتا اور دل سے حرص
متنذ بذب نہیں ہوتا ہے
جاتی رہتی ہے
راحت ایمان کی تے او دیکھیں جائے پنجوہ ورجوہ رکن دین سائیں سوں چت لائے
ایمان کی راحت وہی لوگ دیکھتے ہیں اے رکن دین پانچ وقتوں کی محافظت کرو خدا سے محبت لگاؤ
یعنی نماز میں ناغہ نہ کرو۔
ਸੇ ਸਨਾਹੀਂ ਬਹੁਤ ਕਰ ਖਾਲੀ ਸਾਸ ਨ ਕੱਢ
ਜੀਮ ਜਮਾਇਤ ਜਮਾਂ ਕਰ ਚੱਲਣ ਦਾ ਕਰ ਬੰਧ
ਹੇ ਹਲੀਮੀ ਪਕੜ ਤੂੰ ਦਿਲ ਥੀਂ ਹਿਰਸ ਨਿਵਾਰ
ਹੱਟੋ ਹੱਟ ਵਿਕਾਇਆ ਮੁਲ ਨ ਲਹਿਸੀ ਅੱਧ
ਬਾਝੁ ਸਾਈਂ ਆਪਣੇਂ ਫਿਰਸੀ ਅੰਧੋ ਅੰਧ
ਧਾਵਤ ਵਰਜਹੁ ਰੁਕਨ ਦੀਨ ਹਰ ਦੰਮ ਖ਼ਾਲਕ ਸਾਰ
ਦੁਨੀਆਂ ਲਾਲਚ ਲਗ ਮਰਹਿ ਮੂੰਡ ਉਠਾਵਹਿ ਭਾਰ
ਖ਼ਾਮ ਤੇਊ ਭਏ ਜਿਨ ਵਿਸਰਿਆ ਕਰਤਾਰ
ਦਾਲ ਦਿਆਨਤ ਕਰੇ ਮਨ ਅੱਠੇ ਪਹਿਰ ਨ ਸੋਇ ਏਕ ਪਹਿਰ ਘਰ ਜਾਗਣਾ ਸਾਈਂ ਸਚ ਬਿਗੋਇ
ਜ਼ਾਲ ਜ਼ਿਕਰ ਆਜਜ਼ੀ ਖ਼ਾਤਰ ਨਾਹਿ ਡੋਲਾਇ
ਰੇ
ਰਹਿਤ ਈਮਾਨ ਕੀ ਤੇਊ ਦੇਖਹਿ ਜਾਇ
ਤਿਲ ਨ ਲੱਗੇ ਰੁਵਾਲ ਤਨ ਲੋਭ ਮਨੋਂ ਚੁਕਾਇ
ਪੰਜਹੁ ਵਰਜਹੁ ਰੁਕਨ ਦੀਨ ਸਾਈਂ ਸੋਂ ਚਿਤ ਲਾਇ
||10||

۷۸ زاری کرنے مانہہ سائیں بے پرواہ جو کچھ چاہے سو کرے تیس کا کیا ویساہ
دل کے اندر روتا رہ کیونکہ خدا لا پرواہ ہے جو کچھ چاہتا ہے وہی کرتا ہے اس کی لیے نیازی کا کیا اعتبار ہے
س سوده دھ من آپنا سب کچھ اس ہی مانہہ تن بھانڈا من وست کر حکمی بند سما ہیں
اپنے دل کو درست کر کہ سب کچھ اسی میں ہے جسم کو برتن بنا اور دل کو ایک چیز کی طرح اس میں رکھ
کیونکہ جسم اور دل حکم کے ساتھ بندھے ہیں
ش شہادت پائیے پیا سوں لو لائے رُکن اپنے تن جائیسی کیجے طلب خدائے
جو شخص اللہ سے دل لگاتا ہے وہ شہادت پاتا ہے اے رکن دین بی تن تو فنا ہو جائیگا خدا کی طلب کرنی چاہئے
ص صلواۃ گذشت کو آکھو مگھ تے نت خاصے بندے رب دے سر متر دے مِت
نبی گزرے ہوئے پر روز درود پڑھو وہ خدا تعالیٰ کے خاص بندے تھے اور اللہ تعالیٰ سے
پیار کرنے والوں کے سردار تھے
ض ضلالت گمرہی عادت سوں میں اُٹھیں بندے نظر کر جینے ناہیں کھیل
گمراہی اور ضلالت کو دل سے دور کر دے اے بندے غور کر کے اُٹھ یوں بازی میں مت لگارہ
ط طلب کر راستی دے سن رسال جنہاں ڈٹھیاں دُکھ جائے تن توٹے مایا جال
سچائی کو ڈھونڈ جو تجھے راہداری کا روانہ دیں گے جس کو دیکھ کر بدن کا دُکھ دور ہو اور خواہشوں کا جال ٹوٹ جائے
ظ ظالم سوئی بھلے چین ناہیں نام سائیں تیرے نام بن کیوں آوے آرام
جو لوگ ظالم ہیں وہی بھولے ہوئے ہیں جو خدا اے خدا تیرے نام کے بغیر کیونکر آرام آجاوے
کی پرستش نہیں کرتے
ਜ਼ੇ ਜ਼ਾਰੀ ਕਰ ਮਨੇ ਮਹਿ ਸਾਈਂ ਬੇਪਰਵਾਹ
ਸੀਨ ਸੋਧ ਮਨ ਆਪਣਾ ਸਭਕਿਛ ਇਸਹੀ ਮਾਹਿ
ਸ਼ੀਨ ਸ਼ਹਾਦਤ ਪਾਈ ਅਹਿ ਪੀਆਸੋ ਲਿਵਲਾਇ
ਸੁਆਦ ਸਲਵਾਤ ਗੁਜ਼ਸ਼ਤ ਕਉ ਆਖਹੁ ਮੁਖ ਤੇ ਨਿੱਤ
ਜ਼ੁਆਦ ਜ਼ਲਾਲਤ ਗੁਮਰਹੀ ਆਦਤ ਸੋ ਮੇਲ
ਤੋਇ ਤਲਬ ਕਰ ਰਾਸਤੀ ਦੇਇਸਣ ਰਸਾਲ
ਜ਼ੋਇ ਜ਼ਾਲਮ ਸੋਈ ਭੁਲੇ ਚੇਤਨ ਨਾਹੀਂ ਨਾਮ
ਜੋ ਕੁਛ ਚਾਹੇ ਸੋ ਕਰਹਿ ਤਿਸਕਾ ਕਿਆ ਵੇਸਾਹ
||11||
ਤਨ ਭਾਂਡਾ ਮਨ ਵਸਤ ਕਰ ਹੁਕਮੀ ਬੰਧ ਸਮਾਹਿ
ਰੁਕਨ ਇਹੈ ਤਨ ਜਾਇਸੀ ਕੀਚੇ ਤਲਬ ਖ਼ੁਦਾਇ
।।13।।
ਖ਼ਾਸੇ ਬੰਦੇ ਰੱਬ ਦੇ ਸਿਰ ਮਿੱਤ੍ਰ ਦੇ ਮਿੱਤ
ਉਠੀ ਬੰਦੇ ਨਜ਼ਰ ਕਰ ਚੀਨਹਿ ਨਾਹੀਂ ਖੇਲ
ਜਿਨ੍ਹਾਂ ਡਿੱਠਿਆਂ ਦੁਖ ਜਾਇ ਤਨ ਤੁਟੇ ਮਾਯਾ ਜਾਲ
1|16|1
ਸਾਈਂ ਤੇਰੇ ਨਾਮ ਬਿਨੁ ਕਿਉਂ ਆਵੈ ਆਰਾਮ

ع عمل کمائیے جیکو پاراواس بن عملاں نہیں پائیے مریئے پچھوتاس ۷۹
ایسا عمل ثابت کریں جیسا کہ پارہ آگ پر قائم النار ہو جاتا ہے عمل کے بغیر خدا نہیں مل سکتا حسرتوں کے ساتھ جان نکل جاتی ہے
غ غنیمت رکن دی جنہیں سواتا آپ اس پنجرے وچ کھیل ہے ناں تیس مائی نہ باپ
وہ لوگ غنیمت ہیں جنہوں نے پہچانا اللہ تعالیٰ کو اس پنجرہ میں ایک ایسی بازی ہے جس کی نہ ماں ہے نہ باپ ہے
ف فارق تے او بھئے جو چلیں مرشد بھائے آپ کیا تحقیق تن رنگا رنگ ملائے
حق و باطل میں فرق کر نیوالے نجات پاگئے جو ہادی کے حکم پر چلے جنہوں نے خود روی اختیار کی اُنہوں نے حق اور باطل میں خلط ملط کر دیا
ک کلمہ اک یاد کر اور نہ بھاکھو بات نفس ہوائے رُکن دی تیس سوں ہوئے نہ مات
ایک لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ یاد کر اور کسی بات کا خیال نہ کر کیونکہ اسے رکن دین اس کلمہ سے نفس اور ہوا دونوں مات ہو جا ئینگے
ق قرار نہ آؤئی جت مَن اُپجے چاؤ تے پارس کنچن تھے جن بھیٹیا ہر راؤ
جس دل میں خواہش پیدا ہو اُس کو آرام نہیں آتا وہ لوگ سونا اور پارس ہوگئے جنہوں نے خدا کی پرستش کی
ل لعنت برسر تنہاں جو ترک نماز کریں تھوڑا بہتا گھٹیا ہتھو ہتھ گوین
اُن لوگوں پر لعنت ہے جو نماز کو ترک کریں جو کچھ تھوڑا بہت عمل کیا تھا اُس کو بھی دست بدست ضائع کیا
م مُرشد من توں مَن کتیباں چار مَن توں اک خدائے نوں خاصہ جس دربار
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مان اور چار کتابوں کو مان یعنی قرآن توریت زبور انجیل اور ایک خدا مان جس کا دربار خاص ہے
ਐਨ ਅਮਲ ਕਮਾਈਐ ਜੇ ਕੋ ਪਾਰਾਵਾਸ । ਬਿਨ ਅਮਲਾਂ ਨਹੀਂ ਪਾਈਐ ਮਰੀਐ ਪਛੋਤਾਸ ।
ਗ਼ੈਨ ਗ਼ਨੀਮਤ ਰੁਕਨ ਦੀ ਜਿਨੀਂ ਸਿਞਾਤਾ ਆਪ । ਇਸ ਪਿੰਜਰੇ ਵਿਚ ਖੇਲ ਹੈ ਨਾ ਤਿਸ ਮਾਈ ਨ ਬਾਪ ।
||19||
ढे
ਫ਼ਾਰਕ ਤੇਊ ਭਏ ਜੋ ਚਲਹਿ ਮੁਰਸ਼ਦ ਭਾਇ । ਆਪ ਕੀਆ ਤਹਕੀਕ ਤਨ ਰੰਗਾ ਰੰਗ ਮਿਲਾਇ ।
ਕਾਫ਼ ਕਲਮਾ ਇਕ ਯਾਦ ਕਰ ਅਵਰ ਨ ਭਾਖਹੁ ਬਾਤ । ਨਫ਼ਸ ਹਵਾਈ ਰੁਕਨਦੀ ਤਿਸ ਸੋ ਹੋਇ ਨ ਮਾਤ ।
ਕਾਫ਼ ਕਰਾਰ ਨ ਆਵਈ ਜਿਤ ਮਨ ਉਪਜੈ ਚਾਉ । ਤੇ ਪਾਰਸ ਕੰਚਨ ਥੀਏ ਜਿਨ ਭੇਟਿਆ ਹਰਿ ਰਾਉ ।
ਲਾਮ ਲਾਨਤ ਬਰਸਰ ਤਿਨਾਂ ਜੋ ਤਰਕ ਨਮਾਜ਼ ਕਰੇਨ । ਥੋੜਾ ਬਹੁਤਾ ਖੱਟਿਆ ਹੱਥੋ ਹੱਥ ਗਵੇਨ ।
ਮੀਮ ਮੁਰਸ਼ਦ ਮੰਨ ਤੂੰ ਮੰਨ ਕਤੇਬਾਂ ਚਾਰ । ਮੰਨ ਤੂੰ ਇਕ ਖ਼ੁਦਾਇ ਨੂੰ ਖ਼ਾਸਾ ਜਿਸ ਦਰਬਾਰ ।

و
ن نہیں اوہ گم رہے جن کیتے عمل قبول ما یا بندھن گل پڑے چت خالی و ویں بھول
وہ گمراہ نہیں جنہوں نے نیک عمل اختیار کئے دنیا کے جنجال گلے پڑتے ہیں اگر خالی بھول میں جاویں
واؤ جو آوے رُکن دی سر پھائے ہتھ نال عمر وہانی باورے پڑیو رکت جنجال
ہوا وحرص سر اور ہاتھ کو توڑتی ہے عمر گزرتی چلی جاتی ہے اے دیوانے تو کس جنجال میں پھنس گیا
ہبیت تیس دناں دی جس دن عدل کرے باب ہمارے رکن دین کیہا محکم پڑے
اُس دن کا خوف ہے جس دن وہ عدالت کریگا خدا جانے ہماری نسبت اے رکن دین کیا حکم ہوگا
ل لائق تے اُو بھئے جنہاں رحمت ندر دھرے جو سولوچن کیا تھئے جے آپ نہ سنگ ملے
وہی لوگ لائق ٹھہرے جن پر خدا تعالیٰ نے آپ سوتد بیر کریں کیا ہوتا ہے جب آپ خدا فضل نہ کرے
رحمت کی نظر کی
اور نیکوں کے ساتھ نہ ملاوے
الف اللہ توہ نال ہے چیتے کیوں نہ اجان گر سیوا تے چھٹی اوسر انت ندان
خدا تو ہر وقت تیرے ساتھ ہے تو کیوں فکر نہیں کرتا اللہ تعالیٰ کی عبادت سے دُکھ سے آخر نجات ملے گی او نادان
ی یاری کر رب سوں جسدا آبچل راج اِک اکیلا نانکا کسے نہ ہوئے محتاج
خدا سے محبت کر جس کا غیر فانی راج ہے وہ اکیلا وحده لا شریک ہے کسی کا اے نانک محتاج نہیں
ਨੂਨ ਨਹੀਂ ਓਹ ਗੁਮ ਰਹੇ ਜਿਨ ਕੀਤੇ ਅਮਲ ਕਬੂਲ ਮਾਯਾ ਬੰਧਨ ਗਲ ਪੜੇ ਜਿਤ ਖਾਲੀ ਵੰਞਹਿ ਭੂਲ
ਵਾ ਵਾਉ ਜੁ ਆਵੈ ਰੁਕਨ ਦੀ ਸਿਰ ਫਾਟੇ ਹਥ ਨਾਲ ਉਮਰ ਵਿਹਾਣੀ ਬਾਵਰੇ ਪੜਿਓ ਕਿਤ ਜੰਜਾਲ
ਹੇ ਹੈਬਤ ਤਿਸ ਦਿਨਾਂ ਦੀ ਜਿਸਦਿਨ ਅਦਲ ਕਰੇਇ ਬਾਬ ਹਮਾਰੇ ਰੁਕਨ ਦੀਨ ਕੇਹਾ ਹੁਕਮ ਪੜੇਇ
ਲਾਮ ਲਾਇਕ ਤੇਊ ਭਏ ਜਿਨਾਂ ਰਹਮਤ ਨਦਰ ਧਰੇਇ ਜੋ ਸਉ ਲੋਚਨ ਕਿਆ ਥੀਐ ਜੇ ਆਪ ਨ ਸੰਗ ਮਿਲੇਇ
ਅਲਫ਼ ਅੱਲਹ ਤੋਹਿ ਨਾਲ ਹੈ ਚੇਤਹਿ ਕਿਉਂ ਨ ਅਜਾਨ ਗੁਰਸੇਵਾ ਤੇ ਛੁੱਟਸੀ ਅਉਸਰ ਅੰਤ ਨਿਦਾਨ
ਯੇ ਯਾਰੀ ਕਰ ਰੱਬ ਸੋ ਜਿਸਦਾ ਅਬਚਲ ਰਾਜ ਇਕ ਇਕੇਲਾ ਨਾਨਕਾ ਕਿਸੇ ਨ ਹੋਇ ਮੁਹਤਾਜ
☆☆☆

اگر کسی کو اپنی کو نہ اندیشی کی وجہ سے یہ شبہ گذرے کہ یہ نصیحتیں تو نانک صاحب نے دوسروں ﴿۸۱
کو دی ہیں مگر آپ اس کے پابند نہیں تھے تو اس کا جواب یہ ہے کہ نیک آدمیوں کی یہی نشانی ہے
کہ وہ ایسی نصیحت کسی دوسرے کو ہرگز نہیں دیتے جس کے آپ پابند نہ ہوں اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے أَتَأْمُرُونَ النَّاسَ بِالْبِرِّ وَتَنْسَوْنَ أَنْفُسَكُمْ ' کیا تم لوگوں کو نیک باتوں کے لئے
نصیحت کرتے ہو اور اپنے آپ کو بھلا دیتے ہو یعنی آپ اُن نیک باتوں پر عمل نہیں کرتے اور اگر کہو
که نانک صاحب ان باتوں کو اپنے دل میں اچھی باتیں نہیں سمجھتے تھے مگر پھر بھی دوسروں کو اُن کی
پابندی کے لئے نصیحت کرتے تھے تو یہ طریق نہایت ناپاکی کا طریق ہوگا کیونکہ بڑے عقیدوں اور
غلط خیالوں پر قائم رہنے کے لئے لوگوں کو نصیحت کرنا اچھے آدمیوں کا کام نہیں ہے۔
بالآخر یہ بھی واضح رہے کہ جو لوگ گرنتھ میں سے کوئی امر مخالف تعلیم اسلام نکالنا چاہتے
ہیں ایسی سعی اور کوشش اُن کی محض دھوکہ اور خ ض دھوکہ اور خیانت کی راہ سے ہوگی کہ وہ غلطی ۔
سے یا عمدا
بد دیانتی سے ایسے شعر پیش کریں جو درحقیقت باوانا تک صاحب کی طرف سے نہیں بلکہ گرنتھ جمع
کرنے والوں نے خود بنا کر نا حق اُن کی طرف منسوب کر دئے ہیں چنانچہ یہ امر گرنتھ دانوں میں
ایک مسلم اور مانی ہوئی بات ہے کہ بہت سے ایسے شعر گرنتھ میں موجود ہیں جن کے اصل مصنف
با وانا تک صاحب نہیں ہیں بلکہ صرف فرضی طور پر ان شعروں کے آخر میں نانک کا اسم ملا دیا گیا
ہے اور ایک نا واقف یہی خیال کرتا ہے کہ گویا وہ باوانا تک صاحب کے ہی شعر ہیں پس یہ امر بھی
بددیانتی میں داخل ہے کہ کوئی شخص دیدہ دانستہ ایسا شعر اشعر اس غرض سے پیش کر دیوے کہ تا لوگ
اُس کو باوانا تک صاحب کا شعر سمجھ کر اس دھو کہ میں پڑ جائیں کہ گویا یہ باوانا تک صاحب کے
وہی شعر ہیں جو گرنتھ کے ایسے مقام میں لکھے گئے ہیں جہاں یہ لفظ موجود ہے کہ آسا محلہ پہلا یا
گوڑی محلہ پہلا اور یہ امر گرنتھ دانوں میں ایک متفق علیہ امر ہے کہ نانک صاحب کا اسم کسی
مصلحت سے اور شعروں کے اخیر میں بھی ملا دیا گیا ہے جو در حقیقت باوانا تک صاحب کی طرف سے نہیں
ہیں مگر جو اشعار خاص با وا صاحب کے مونہہ سے نکلے ہیں یعنی جن کی نسبت یہ عقیدہ گرنتھ جمع کرنے
والوں کا ہے کہ یہ شعر خود اُن کے بنائے ہوئے ہیں اُن کی اُنہوں نے یہی علامت رکھی ہے کہ ان
ل البقرة : ۴۵

۸۲ اصطلاحی الفاظ کے نیچے اس کو لکھتے ہیں کہ آسا محلہ پہلا یا گوڑی محلہ پہلا مگر چونکہ گرنتھ کے اشعار
باوا صاحب سے دوسو برس بعد بلکہ اس کے پیچھے بھی لکھے گئے ہیں اور اُن کے جمع کرنے کے
وقت کوئی ایسی تنقید اور تحقیق نہیں ہوئی کہ جو تسلی بخش ہو لہذا ضرورت نہیں کہ بغیر با ضابطہ تحقیق کے
خواہ نخواہ قبول کئے جائیں بلکہ تناقض کے وقت وہ حصہ اشعار کا ہرگز قابل پذیرائی نہیں ہو سکتا جو
ایسے دوسرے حصہ کا نقیض پڑا ہو جس کی صحت مختلف طریقوں اور انواع اقسام کے قرینوں اور
یقینی اور قطعی شواہد کی تائید سے بپایہ ثبوت پہنچ گئی ہو مگر تا ہم سکھ صاحبوں کی یہ خو صاحبوں کی یہ خوش قسمتی ہے کہ
۔
ایسے اشعار جو گرنتھ کے پہلے محلہ میں لکھے گئے ہیں قریباً وہ سارے ایسے ہیں کہ اُن میں سے کوئی
بھی اسلامی تعلیم سے مخالف نہیں اور نہ اُن میں کوئی لفظ تکذیب اور تو ہین اسلام کا موجود ہے بلکہ وہ
اسلامی تعلیم سے عین موافق ہیں اور اگر کوئی کسی شعر کو اسلامی تعلیم کے مخالف سمجھے یا اُس میں کوئی
تو ہین کا لفظ خیال کرے تو یہ اُس کے فہم کی غلطی ہے ہاں اگر شاذ و نادر کے طور پر کوئی ایسا شعر ہو بھی
جو الحاق کے طور پر عمد ایا ہوا اُن سے ملایا گیا ہو تو ایسا شعر حصہ کثیرہ کے نقیض واقع ہونے کی وجہ
سے خودردی کی طرح ہوگا اور اعتبار سے ساقط ہوگا اور اُس کے جھوٹا ٹھہرانے کی لئے نانک صاحب
کے دوسرے شعر اور نیز دوسرے آثار یقینی اور قطعی ذریعہ ہوگا کیونکہ کسی ایک شعر کے مقابل پر صد ہا
شعروں اور دوسرے روشن ثبوتوں کا باطل ہونا غیر ممکن ہے بلکہ وہی باطل ٹھہرے گا جو اس قطعی ثبوت
کے مقابل پڑا ہے مگر پھر بھی اُس صورت میں کہ اس کے کوئی اچھے معنے نہ ہو سکیں۔
یہ دھوکا بھی رفع کرنے کے لائق ہے کہ بعض نادان خیال کرتے ہیں کہ باوانا تک صاحب
کے بعض اشعار میں سے تناسخ یعنی اواگون کا مسئلہ پایا جاتا ہے اور یہ اسلامی اصول کے برخلاف
ہے سو واضح ہو کہ اسلام میں صرف وہ قسم تناسخ یعنی اواگون کی باطل اور غلط ٹھہرائی گئی ہے جس
میں گذشتہ ارواح کو پھر دنیا کی طرف لوٹا یا جاوے لیکن بجز اس کے اور بعض صورتیں تناسخ یعنی
اواگون کی ایسی ہیں کہ اسلام نے اُن کو روا رکھا ہے چنانچہ اُن میں سے ایک یہ ہے کہ اسلامی تعلیم
سے ثابت ہے کہ ایک شخص جو اس دنیا میں زندہ موجود ہے جب تک وہ تزکیہ نفس کر کے اپنا سلوک
۔

تمام نہ کرے اور پاک ریاضتوں سے گندے جذبات اپنے دل میں سے نکال نہ دیوے تب ۸۳
تک وہ کسی نہ کسی حیوان یا کیڑے یا مکوڑے سے مشابہ ہوتا ہے اور اہل باطن کشفی نظر سے معلوم
کر جاتے ہیں کہ وہ اپنے کسی مقام نفس پرستی میں مثلاً بیل سے مشابہ ہوتا ہے یا گدھے سے یا
ستے سے یا کسی اور جانور سے اور اسی طرح نفس پرست انسان اسی زندگی میں ایک جون بدل کر
دوسری جون میں آتا رہتا ہے ایک جون کی زندگی سے مرتا ہے اور دوسری جون کی زندگی میں جنم
لیتا ہے اسی طرح اس زندگی میں ہزار ہا موتیں اُس پر آتی ہیں اور ہزار ہا جو نہیں اختیار کرتا ہے اور
اخیر پر اگر سعادت مند ہے تو حقیقی طور پر انسان کی جون اُس کو ملتی ہے اسی بنا پر خدا تعالیٰ نے
نافرمان یہودیوں کے قصہ میں فرمایا کہ وہ بندر بن گئے اور سور بن گئے سو یہ بات تو نہیں تھی کہ وہ
حقیقت میں تناسخ کے طور پر بندر ہو گئے تھے بلکہ اصل حقیقت یہی تھی کہ بندروں اور سوروں کی
طرح نفسانی جذبات اُن میں پیدا ہو گئے تھے غرض یہ قسم تناسخ کی اسی دنیا کی زندگی کے
غیر منقطع سلسلہ میں شروع ہوتی ہے اور اسی میں ختم ہو جاتی ہے اور اس میں مرنا اور جینا اور آنا اور
جانا ایک حکمی امر ہوا کرتا ہے نہ واقعی اور حقیقی ۔ اور دوسری قسم تناسخ کی وہ ہے جو قیامت کے دن
دوزخیوں کو پیش آئے گی اور وہ یہ ہے کہ ہر ایک دوزخی جس گندے جذبہ میں گرفتار ہوگا اُسی کے
مناسب حال کسی حیوان کی صورت بنا کر اُس کو دوزخ میں ڈالا جائے گا مثلاً جو لوگ شکم پرستی کی
وجہ سے خدا سے دور پڑ گئے وہ کتوں کی شکل میں کر کے دوزخ میں گرائے جائیں گے اور جو
لوگ شہوت کے جماع کی وجہ سے خدا تعالیٰ کے حکم سے روگردان ہو گئے وہ سوروں کی شکل
میں دوزخ میں گرائے جائیں گے اور جن لوگوں نے نافرمانی کر کے بہت سے حیوانوں کے
ساتھ مشابہت پیدا کر لی تھی وہ بہت سی جونوں میں پڑیں گے اس طرح پر کہ ایک جون کو ایسی
حالت میں ختم کر کے جو موت سے مشابہ ہے دوسری جون کا چولہ پہن لیں گے اسی طرح ایک
جون کے بعد دوسری جون میں آئیں گے اور نہ ایک موت بلکہ ہزاروں موتیں اُن پر آئیں گی اور
وہ موتیں وہی ہیں جن کو خدا تعالیٰ نے ثبور کثیر کے لفظ سے قرآن شریف میں بیان کیا ہے مگر
مومنوں پر بجز ایک موت کے جو موتة اولی ہے اور کوئی موت نہیں آئے گی۔ تیسری قسم

·

آج 10 میں سے 10 باقی