حجة اللہ

حصہ 2

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

حجة الله
ہوگئی ۔ شرط کے موافق خدائے کریم نے اس کی موت میں تا خیر ڈال دی اور پھر الہام کے موافق ۳
اس کو سات مہینہ کے اندر مار دیا۔ چونکہ آتھم ڈرا اس لئے خدا نے اس کے معاملہ میں اپنی صفت رحم
کو دکھلایا اور لیکھر ام نہیں ڈرا اس لئے خدا نے اس کے معاملہ میں اپنی صفت قہر کو دکھلایا۔ سوخدا نے
ان دونوں پیشگوئیوں سے اپنی جمالی اور جلالی صفات کا نمونہ دکھلا دیا اور ہر ایک کی حالت کے
موافق معاملہ کیا۔ آتھم پیشگوئی کو سن کر تمام شوخیوں سے کنارہ کش ہو گیا مگر لیکھرام نہ ہوا۔ آتھم
نے تمام مباحثات مسلمانوں سے چھوڑ دیئے مگر اس نے ہرگز نہ چھوڑے۔ آٹھم اس دن تک جو
میعاد کے دن پورے ہوئے مردہ کی طرح پڑا رہا اور روتا رہا مگر یہ ہنستا اور ٹھٹھے کرتا رہا۔ اس نے شرم
دکھلائی مگر لیکھرام نے بے شرمی اور شوخی ظاہر کی اور اس نے اپنا منہ بند کر لیا اور لیکھرام نے
گالیوں سے اپنا منہ کھولا اور خدا نے آتھم کی نسبت مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ اِطَّلَعَ اللهُ عَلی
هَمِّهِ وَ غَمِّهِ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلا یعنی خدا نے دیکھا کہ آتھم کا دل ہم و غم سے بھر گیا
اس لئے اس رحیم خدا نے تاخیر ڈال دی اور پھر فرمایا کہ یہ کبھی نہیں ہو گا کہ خدا اپنی عادتوں کو بدل
لے یعنی وہ ڈرنے والے کے ساتھ سختی نہیں کرتا مگر لیکھرام نہ ڈرا اور اس کی بد قسمتی سے آتھم کا ڈرنا
اس کو دلیر کر گیا یہی وجہ ہے کہ آتھم کی نسبت خدا نے نرمی سے معاملہ کیا کیونکہ وہ نرم رہا اور لیکھر ام
سے سختی سے کیونکہ اس نے سختی دکھلائی اور یہی وجہ ہے کہ آتھم کی نسبت صرف ایک دفعہ الہام ہوا اور
وہ بھی شرط کے ساتھ اور لیکھرام کے عذاب کے بارے میں بار بار ہری الہام ہوئے۔ غرض آتھم
رجوع کرنے کا کوئی حصہ نہ لیتا تو اسی میعاد کے اندر اس کی زندگی کا خاتمہ ہو جاتا لیکن خدا تعالیٰ کے
الہام نے مجھے جتلا دیا کہ ڈپٹی عبد اللہ آتھم نے اسلام کی عظمت اور اس کے رعب کو تسلیم کر کے حق کی
طرف رجوع کرنے کا کسی قدر حصہ لے لیا جس حصہ نے اس کے وعدہ موت اور کامل طور کے ہادیہ میں
تاخیر ڈال دی اور ہادیہ میں تو گرا لیکن اس بڑے ہادیہ سے تھوڑے دنوں کے لئے بیچ گیا۔ جس کا نام
موت ہے۔ اور ۔ ر یہ ظاہر ہے کہ الہامی لفظوں اور شرطوں میں سے کوئی ایسا لفظ یا شرط نہیں ہے جو بے تاثیر
ہو یا جس کا کسی قدر موجود ہو جانا اپنی تاثیر پیدا نہ کرے لہذا ضرور تھا کہ جس قدر مسٹر عبد اللہ آتھم
کے دل نے حق کی عظمت کو قبول کیا اس کا فائدہ اس کو پہنچ جائے ۔ سو خدا تعالیٰ نے ایسا ہی کیا اور
بقيه حاشيه

حجة الله
کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی وہ ایسی عظیم الشان پیشگوئی ہے جو سترہ برس پہلے اس وقت سے براہین
میں بھی اس کا ذکر موجود ہے۔ اور نیز آثار نبویہ میں بھی اس کا ذکر پایا جاتا ہے۔ اس پیشگوئی کی
دونوں پہلوؤں کے رو سے تکمیل ہو چکی اور آتھم ایک مدت سے مر چکا۔ پھر کیا اب تک وہ پیشگوئی
پوری نہ ہوئی ۔ لعنة الله على الكاذبين - کیا آتھم باکرہ لڑکی تھا جو بغیر کسی سبب قوی کے
مقابل پر آنے سے شرم کی ۔ آخر کوئی تو سبب تھا۔ وہ یہی سبب تھا کہ پیشگوئی کو سنتے ہی اسلامی
ہیت اس کو کھا گئی ۔ وہ اندر ہی اندر گداز ہو گیا اور کسی جرات کے لائق نہ رہا نہ قسم کے لائق اور نہ
نالش کے لائق ۔ جب قسم کیلئے بلایا جاتا تھا تو اس کا کلیجہ کانپ جاتا تھا۔ جب نالش کیلئے ابھارا جاتا
تھا تو اس کا کانشنس اس کے منہ پر طمانچے مارتا تھا۔ مسیح نے خود قسم کھائی۔ پولوس نے کھائی ۔ اس
نے کیوں اشد ضرورت کے وقت نہ کھائی۔ اگر حملے ہوئے تھے تو نالش کرتا اور سزا دلاتا ۔ اس کا حق
تھا۔ اس نے کیوں نالش نہ کی ۔ اے غزنوی لوگو ! کس قدر تمہیں سچائی سے دشمنی ہے۔ کیا کوئی
حد بھی ہے؟ کیا تمہارا یہی تقویٰ ہے جس کو لے کر تم پنجاب میں آئے؟!! ایک مسلمان کو کافر بناتے
ہوا اور خدا کے صریح اور کھلے کھلے نشانوں کا انکار کرتے ہو۔ اور پادریوں کو اپنی دجالی باتوں سے
مدد دیتے ہو۔ کیا تمہیں ایسا کرنا روا تھا ؟ کیا خدا ایک دجال اور کذاب کی عظمت اور قبولیت کو
زمین پر پھیلا رہا ہے؟ اور تم جیسے نیک بختوں کو ذلیل کر رہا ہے یا اس کو دھو کہ لگ گیا ہے ۔ کیا
وہ دلوں کے بھیدوں کو جاننے والا نہیں؟ کیا تم سچائی کو نابود کر دو گے؟ کیا وہ نور جو آسمان
مجھے فرمایا اطلع الله علی همه و غمه۔ و لن تجد لسنة الله تبديلا ولا تعجبوا ولا تحزنوا
و انتم الاعلون ان کنتم مؤمنين وبعزتی و جلالی انک انت الاعلى ونمزق الاعداء |
كل ممزق۔ ومكر اولئك هو يبور ۔ انا نكشف السر عن ساقه يومئذ يفرح المومنون ۔ ثلة |
من الاولين و ثلة من الآخرين و هذه تذكرة فمن شاء اتَّخَذَ الى ربه سبيلا ۔ ترجمہ یہ ہے کہ
خدا تعالیٰ نے اس کے ہم و غم پر اطلاع پائی اور اس کو مہلت دی جب تک کہ وہ بے باکی اور سخت گوئی
اور تکذیب کی طرف میل کرے اور خدا تعالیٰ کے احسان کو بھلا دے ( یہ معنے فقرہ مذکورہ کے
تفہیم الہی سے ہیں ) اور پھر فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی یہی سنت ہے اور تو ربانی سنتوں میں تغیر اور تبدل
بقيه حاشيه

حجة الله
سے اترا ہے تم اس کو منہ کی پھونکوں سے بجھا دو گے؟ اگر تم نیک انسان کی ذریت ہو تو بدی میں ﴿۵﴾
اپنے تئیں مت ڈالو! سمجھ جاؤ اور سنبھل جاؤ! کہ ابھی وقت ہے اور آیت لَا تَقْفُ مَا لَيْسَ او
↓
لَكَ بِهِ عِلم کو غور سے پڑھو۔ آگے تمہارا اختیار ہے !
پھر اسی اشتہار میں اسی بزرگ عبدالحق نے اور بھی گالیاں دی ہیں ۔ چنانچہ صفحہ ۲ و ۳ و ۴ میں
میری نسبت لکھتا ہے۔ بد کار شیطان لعنتی لعن و طعن کا جوت اس کے سر پر ذلیل خوار خستہ خراب اللہ
عز وجل کا دشمن خدا کے ولی عبد الحق کا دشمن۔ پھر اخیر اشتہار میں پیشگوئی کرتا ہے کہ عنقریب
اللہ کا غضب تیرے پر اترے گا۔ میں کہتا ہوں کہ اے نا اہل نادان تو نے یہ اچھا نہیں کیا کہ خدا پر
افترا کیا۔ اب دیکھ! کہ وہ غضب تیرے پر اترا یا کسی اور پر؟ کیا تیرے گلے میں لعنت کا رسہ پڑا یا کسی
اور کے گلے میں؟ تو نے اسی اپنے اشتہار میں دعویٰ کیا تھا کہ میں آگ میں جا سکتا ہوں اور نہیں جلوں
گا اور دریا پر چلنے کے لئے حاضر ہوں اور نہیں ڈوبوں گا اور ایک مہینہ تک کوٹھڑی میں بند رہنے کے لئے
موجود ہوں اور نہیں مروں گا لیکن اے نابکار ! انہیں شوخیوں کی وجہ سے اس وقت خدا نے تیرا منہ کالا
کیا۔ خدا کے کھلے کھلے نشان نے تجھے عذاب کی آگ میں ڈالا اور تو جل گیا اور بچ نہیں سکا۔ تیرے لئے
یہ عذاب تھوڑا نہیں ہوا کہ تمام قوموں میں اس نشان کی عظمت ظاہر ہوئی ۔ اس آگ نے بے شک
تجھے جلا کر راکھ کر دیا۔ تو ندامت کے دریا میں بھی ڈوب گیا اور اس پر چل نہ سکا اور تو خذلان کی
بقيه حاشيه
نہیں پائے گا اس فقرہ کے متعلق یہ تفہیم ہوئی کہ عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ وہ کسی پر عذاب نازل نہیں
کرتا جب تک ایسے کامل اسباب پیدا نہ ہو جائیں جو غضب الہی کو مشتعل کریں اور اگر دل کے کسی گوشہ میں بھی
کچھ خوف الہی مخفی ہو اور کچھ دھڑ کہ شروع ہو جائے تو عذاب نازل نہیں ہوتا اور دوسرے وقت پر جا پڑتا ہے۔ اور
پھر فرمایا کہ کچھ تعجب مت کرو اور غمناک مت ہو اور غلبہ تمہیں کو ہے اگر تم ایمان پر قائم رہو۔ یہ اس عاجز کی
جماعت کو خطاب ہے اور پھر فرمایا کہ مجھے میری عزت اور جلال کی قسم ہے کہ تو ہی غالب ہے ( یہ اس عاجز کو
خطاب ہے ) اور پھر فرمایا کہ ہم دشمنوں کو پارہ پارہ کر دیں گے۔ یعنی ان کو ذلت پہنچے گی اور ان کا مکر ہلاک ہو
جائے گا۔ اس میں یہ تفہیم ہوئی کہ تم ہی فتحیاب ہو نہ دشمن اور خدا تعالی بس نہیں کرے گا اور نہ باز آئے گا
بنی اسرائیل: ۳۷

اولد
حجة الله
اندھیری کوٹھڑی میں بھی بند کیا گیا اور وہیں مر گیا۔ دیکھ ! خدا کی غیرت نے تجھے کیا کیا دکھلایا۔ ذرا آنکھ
کھول اور دیکھ کہ تیرا تکبر کیسا تجھے پیش آگیا ۔ تو مجھے کہتا تھا کہ تو آگ میں جلے گا۔ اور دریا میں غرق
ہوگا اور کوٹھڑی میں مرے گا۔ اے بد قسمت اب دیکھ! کہ یہ تینوں باتیں کس پر وارد ہوئیں؟ تجھ پر یا
مجھ پر۔ سچ کہہ ! کیا اس عذاب کی آگ نے تجھے نہیں جلایا ؟ کیا تو قسم کھا سکتا ہے کہ اس آگ سے
تیرا دل کباب نہیں ہوا ؟ اور کیوں نہ ہوا جبکہ ایسی کھلی کھلی پیشگوئی پوری ہوئی جس میں تمام ہندوؤں کو
خود اقرار ہے کہ یہ وہ اعلیٰ درجہ کی پیشگوئی ہے جس میں پیش از وقت سارے پتے بتلائے گئے تھے۔ میعاد
بتلائی گئی۔ موت کا دن بتلایا گیا ۔ صورت موت بتلائی گئی۔ اور آیت فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا
نے یہ فیصلہ کر دیا ہے کہ ایسی کھلی کھلی پیشگوئی صرف خدا کے مرسلوں کو دی جاتی ہے۔ نہ منجموں سے ہو سکتی ہے
نہ دجالوں سے۔ پس کیا یہ وہ آگ نہیں جس نے تیرے دل کو جلا دیا ؟ کیا تو اب خدا کے کلام سے انکار
کرے گا؟ یا خود کشی کر کے مر جائے گا ؟ کیا تو قسم کھا سکتا ہے کہ اب تک تو ندامت کے دریا میں غرق نہیں
ہوا۔ کیا تجھ پر اور تمام لوگوں پر اب تک نہیں کھلا کہ تو خذلان کی اندھیری کوٹھڑی میں بند کیا گیا ؟ اور تیری
دعاؤں اور تیرے اس شیطانی الہام کے برخلاف جو تو نے اشتہار کے آخر میں لکھا تھا ظہور میں آیا ؟ اے
تیره بخت ! کیا تو اب تک جیتا ہے؟ نہیں نہیں ! تیری فضولیوں نے تجھے ہلاک کر دیا۔ تو ان تین عذابوں
میں آپ ہی پڑ گیا جن کے ذریعہ سے میری موت تجویز کرتا تھا !!! فاعتبروا یا اولی الابصار !!
جب تک دشمنوں کے تمام مکروں کی پردہ دری نہ کرے اور ان کے مکر کو ہلاک نہ کر دے یعنی جو مکر بنایا گیا اور
مجسم کیا گیا اس کو توڑ ڈالے گا اور اس کو مردہ کر کے پھینک دے گا اور اس کی لاش لوگوں کو دکھا دے گا اور پھر
فرمایا کہ ہم اصل بھید کو اس کی پنڈلیوں میں سے نگا کر کے دکھا دیں گے یعنی حقیقت کو کھول دیں گے اور فتح کے
دلائل بعینہ ظاہر کریں گے اور اس دن مومن خوش ہوں گے پہلے مومن بھی اور پچھلے مومن بھی ۔ اور پھر فرمایا کہ یا
وجہ مذکورہ سے عذاب موت کی تاخیر ہماری سنت ہے جس کو ہم نے ذکر کر دیا ۔ اب جو چاہے وہ راہ اختیار کر لے
جو اس کے رب کی طرف جاتی ہے۔ اس میں بدظنی کرنے والوں پر زجر اور ملامت ہے اور نیز اس میں یہ بھی تفہیم
ہوئی ہے کہ جو سعادت مند لوگ ہیں اور جو خدا ہی کو چاہتے ہیں اور کسی بخل اور تعصب یا جلد بازی یا سوء فہم
☆
یکھرام کی موت کی طرف اشارہ تھا۔ منہ
ا الجن: ۲۷

حجة الله
پھر عبد الحق نے لکھا ہے کہ آتھم کی پیشگوئی کے نہ پوری ہونے کے وقت میں کس ے
قدر عیسائیوں اور مسلمانوں نے تم پر لعنتیں کیں ۔ یہی سزا د جال کذاب کی تھی۔ اس کا جواب یہ
ماسم
ہے کہ حکم خواتیم پر ہے نا فہموں اور نادانوں نے نبیوں اور رسولوں سے بھی اوائل حال میں ایسا ہی
کیا ہے۔ پھر آخر اپنی نا مجھیوں پر روئے۔ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اس جگہ بھی ایسا ہی ہوگا۔
یہ بھی یادر ہے کہ اس عبد الحق اور اس کی جماعت کا ایک قلمی خط بھی رمضان کے مہینہ
کے سر پر میرے پاس پہونچا۔ چونکہ وہ گالیوں سے بھرا ہوا تھا اس لئے میں نے نہ چاہا کہ رمضان
میں اس کا جواب لکھوں مگر وہ خط حضرات غزنوی صاحبوں کا اب تک موجود ہے اور گالیاں
جو مجھے دی ہیں وہ یہ ہیں دس ہزار تیرے پر لعنت لعنت لعنت لعنت لعنت عشره الف مائة -
کا فراکفر، دجال ، شیطان ، فرعون ، قارون، ہامان ، اڑ ڈپو پو، وادی کا وحشی ، کلب يلهث یعنی
جنگلی کتا۔ ان افغانوں کی شیریں زبانی اور تقوی کا یہ نمونہ ہے۔
اور ایک اور صاحب جو دشنام دہی میں عبدالحق کے چھوٹے بھائی یا بڑے بھائی ہیں
اپنے پرچہ درۃ الاسلام میں بہت سی گندہ زبانی کے ساتھ آتھم کی پیشگوئی کا ذکر کرتے
ہیں۔ اب میں کہاں تک ان کو بار بار بتلاؤں کہ آتھم تو پیشگوئی کے موافق زندہ بھی رہا اور
مرا بھی ۔ اس نے خوف دکھلایا اور بے شرمی ظاہر نہ کی اس لئے خدا نے وعدہ کے موافق اس
سے نرمی کی اور کچھ تاخیر کر دی اور لیکھرام نے متواتر شوخیاں ظاہر کیں اس لئے قادر قہار نے
کے اندھیرے میں مبتلا نہیں وہ اس بیان کو قبول کریں گے اور تعلیم الہی کے موافق اس کو پائیں گے لیکن
جو اپنے نفس اور اپنی نفسانی ضد کے پیرو یا حقیقت شناس نہیں وہ بے با کی اور نفسانی ظ ظلمت کی وجہ سے
اس کو قبول نہیں کریں گے ۔
بقيه حاشيه
الہام الہی کا ترجمہ معہ تفهیمات الہیہ کے کیا گیا ۔ جس کا ماحصل یہی ہے کہ قدیم سے الہی
سنت اسی طرح پر ہے کہ جب تک کوئی کافر اور منکر نہایت درجہ کا بیباک اور شوخ ہو کر اپنے ہاتھ سے
اپنے لئے اسباب ہلاکت پیدا نہ کرے تب تک خدا تعالیٰ تعذیب کے طور پر اس کو ہلاک نہیں کرتا اور
جب کسی منکر پر عذاب نازل ہونے کا وقت آتا ہے تو اس میں وہ اسباب پیدا ہو جاتے ہیں جن کی وجہ
سے اس پر حکم ہلاکت لکھا جاتا ہے۔ عذاب الہی کے لئے یہی قانون قدیم ہے اور یہی سنت

حجة الله
اس کو پکڑ لیا ۔ یہ دونوں نمونے آتھم اور لیکھرام کے معرفت کے بھوکوں پیاسوں کے لئے نہایت
مفید ہیں۔ ان سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ خدا کیسا رحیم و کریم ہے جو نرمی کرنے والوں سے نرمی
کرتا ہے اور کیسا غیور ہے جو چالا کی کرنے والوں کو جلد پکڑتا ہے۔ آٹھم کا پیشگوئی کے سننے سے
ٹھنڈا اور سرد ہو جانا اور لیکھرام کا شوخ ہو جانا ضرور چاہتا تھا کہ دو مختلف نتیجے پیدا ہوں ۔ اے
نادانوں ! کیا یہ روا تھا کہ خدا کی الہامی شرط پوری نہ ہوتی ؟ یا وہ نرمی کے محل پر نرمی استعمال نہ کرتا
اور ڈرنے والے کو فی الفور اٹھا کر پتھر مارتا ؟!
یہ بھی سن چکے ہو کہ الہام میں رجوع کی شرط لگا کر آتھم کی فطرتی خاصیت کی طرف اشارہ
کر دیا تھا۔ اگر اس کی فطرت میں خوف قبول کرنے کی قوت نہ ہوتی تو خدار جوع کی شرط الہام میں
ظاہر نہ کرتا۔ اور رجوع ایک فعل قلب ہے جس میں ظاہری اسلام شرط نہیں ۔ سو آتھم نے اپنے اقوال
افعال سے ظاہر کر دیا کہ وہ ضرور اس شرط کا پابند ہو گیا ۔ پس وہ رحیم خدا جس نے فرمایا ہے کہ جب
کشتی میں بیٹھنے والے غرق ہونے کے وقت میری طرف رجوع کریں تو میں ان کو اس وقت نجات
دے دیتا ہوں ۔ گو جانتا ہوں کہ بعد میں پھر اپنی شقاوت کی طرف عود کر آئیں گے ۔ اسی بردبار
خدا نے آتھم کو الہامی شرط کا اس کے رجوع پر فائدہ دے دیا اور پھر آتھم بعد اس کے دین اسلام
کے رد کی تالیفات میں مشغول نہیں ہوا اور نہ نالش کی اور نہ قسم کھائی۔ یہاں تک کہ اس دنیا سے گذر
گیا اور خوف کا اقرار کیا۔ پس اگر چہ بے ایمانوں کا تو کچھ علاج نہیں مگر ایمان دار آتھم کی اس
مستمرہ اور یہی غیر تبدل قاعدہ کتاب الہی نے بیان کیا ہے اور غور کرنے سے ظاہر ہوگا کہ جو مسٹر عبد اللہ آتھم
کے بارے میں یعنی سزائے ہادیہ کے بارے میں الہامی شرط تھی وہ در حقیقت اسی سنت اللہ کے مطابق ہے۔
کیونکہ اسکے الفاظ یہ ہیں کہ بریکین کی طرف رجوع کرے لیکن میر عبداللہ تم نے اپنی منظر بانہ
حرکات سے ثابت کر دیا کہ اس نے اس پیشگوئی کو تعظیم کی نظر سے دیکھا جو الہامی طور پر اسلامی صداقت کی
بنیاد پر کی گئی تھی۔ اور خدا تعالیٰ کے الہام نے بھی مجھ کو یہی خبر دی کہ ہم نے اس کے ہم اور غم پر اطلاع پائی یعنی
وہ اسلامی پیشگوئی سے خوفناک حالت میں پڑا اور اس پر رعب غالب ہوا۔ اس نے اپنے افعال سے دکھا دیا کہ
اسلامی پیشگوئی کا کیسا ہولناک اثر اس کے دل پر ہوا اور کیسی اس پر گھبراہٹ اور دیوانہ پن اور دل کی حیرت
بقيه حاشيه

حجة الله
کنارہ کشی اور خاموشی سے ضرور رجوع کا نتیجہ نکالیں گے۔ یہ بار ثبوت آتھم کی گردن پر تھا کہ وہ 9
اقرار خوف کے بعد ہم کو اور ہر ایک منصف کو یہ موقعہ نہ دیتا کہ اس کے اقوال اور افعال سے ہم
رجوع کا نتیجہ نکال سکتے ۔ بلکہ چاہئے تھا کہ وہ قسم سے یا نالش سے یا کسی اور طرح پر اثبات دعوی
سے اپنی اس بزدلی کو جو پندرہ مہینہ تک اس سے برابر ظہور میں آتی رہی اسلامی ہیبت کے وجوہ سے
الگ کر کے دکھلاتا۔ پس یہ بڑی بدذاتی ہے کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ آتھم کے دل نے پیشگوئی کی
عظمت کو ایک ذرہ قبول نہیں کیا تھا اور وہ اپنی سابقہ شوخیوں پر میعاد کے اندر برابر قائم تھا۔ ایڈیٹر
درة الاسلام لکھتا ہے کہ ایمان کیلئے اقرار باللسان شرط ہے۔ تو اس کا یہی جواب ہے کہ اے نادان
الہام میں لفظ رجوع ہے جو در حقیقت فعل قلب ۔ ر حقیقت فعل قلب ہے اور اس کے لئے اقرار لئے اقرار لسان شرط نہیں ۔ اقرار لسان
معاد کی نجات کیلئے شرط ہے مگر ایسی نجات کیلئے جو صرف دنیا کیلئے ہو صرف دل کا خوف کافی ہے۔ یہ
ضرور نہیں کہ کسی مجمع کو گواہ بنایا جائے بلکہ يَكْتُمُ ايْمَانَ بھی تو قرآن میں موجود ہے۔ !
پھر یہی شخص لکھتا ہے کہ مارچ ۱۸۸۶ء میں اشتہار دیا تھا کہ لڑکا پیدا ہو گا یعنی بعد اس
کے لڑکی پیدا ہوئی لیکن اے نادانو ! دل کے اندھو! میں کب تک تمہیں سمجھاؤں گا۔ مجھے وہ اشتہار
۱۸۸۶ء دکھلاؤ میں نے کہاں لکھا ہے کہ اسی سال میں لڑکا پیدا ہونا ضروری ہے ۔ پھر یہی
شخص لکھتا ہے کہ تمہیں اپنے جھوٹھے الہام پر ذرہ شرم نہ آئی۔ پر میں کہتا ہوں کہا۔
سیاہ دل ! الہام جھوٹھا نہیں تھا۔ تجھ میں خود الہی کلام کے سمجھنے کا مادہ نہیں۔ الہام میں کوئی ایسا لفظ
غالب آگئی اور کیسے الہامی پیشگوئی کے رعب نے اس کے دل کو ایک کچلا ہوا دل بنا دیا یہاں تک کہ وہ سخت بیتاب ہوا
اور شہر بشہر اور ہر ایک جگہ ہراساں اور ترساں پھرتا رہا اور اس مصنوعی خدا پر اس کا تو کل نہ رہا جس کو خیالات کی کجی نہ
اور ضلالت کی تاریکی نے الوہیت کی جگہ دے رکھی ہے وہ کتوں سے ڈرا اور سانپوں کا اس کو اندیشہ ہوا اور اندر کے
مکانوں سے بھی اس کو خوف آیا۔ اس پر خوف اور وہم اور دلی سوزش کا غلبہ ہوا اور پیشگوئی کی پوری ہیبت اس پر طاری
ہوئی یے اور وقوع سے پہلے ہی اس کا اثر اس کو محسوس ہوا اور بغیر اس کے کہ کوئی امرتسر سے اس کو نکالے آپ ہی ہراساں
اور ترساں اور پریشان اور بیتاب ہو کر شہر بشہر بھاگتا پھرا اور خدا نے اس کے دل کا آرام چھین لیا اور پیشگوئی سے
سخت متاثر ہو کر سراسیموں اور خوف زدوں کی طرح جابجا بھٹکتا پھرا اور الہام الہی کا رعب اور اثر اس کے دل پر ایسا
مستولی ہوا کہ اس کی راتیں ہولناک اور دن بے قراری سے بھر گئے اور حق کی مخالفت کی حالت میں جو جو دہشتیں اور
بقيه حاشيه
ل المؤمن : ٢٩

حجة الله
ا نہ تھا کہ اس حمل میں ہی لڑکا پیدا ہو جائے گا ۔ اب بجز اس کے میں کیا کہوں کہ لعنة الله علی
الکاذبین بے شک مجھے الہام ہوا تھا کہ موعود لڑکے سے قو میں برکت پائیں گی مگر ان اشتہارات
میں کوئی ایسا الہی الہام نہیں جس نے کسی لڑکے کی تخصیص کی ہو کہ یہی موعود ہے۔ اگر ہے تو لعنت
ہے تجھ پر اگر تو وہ الہام پیش نہ کرے۔ ہاں دوسرے حمل میں جیسا کہ پہلے سے مجھے ایک اور لڑ کے
کی بشارت ملی تھی لڑکا پیدا ہوا۔ سو یہ بجائے خود ایک مستقل پیشگوئی تھی جو پوری ہوگئی جس کا ہمارے
مخالفوں کو صاف اقرار ہے۔ ہاں اگر اس پیشگوئی میں کوئی ایسا الہام میں نے لکھا ہے جس سے
ثابت ہوتا ہو کہ الہام نے اسی کو موعود لڑکا قرار دیا تھا تو کیوں وہ الہام پیش نہیں کیا جاتا ۔ پس
جب کہ تم الہام کے پیش کرنے سے عاجز ہو تو کیا یہ لعنت تم پر ہے یا کسی اور پر اور یہ کہنا کہ اس
لڑکے کو بھی مسعود کہا ہے۔ تو اے نابکار مسعودوں کی اولاد مسعود ہی ہوتی ہے الا شاذ نادر ۔ کون
باپ ہے جو اپنے لڑکے کو سعادت اطوار نہیں بلکہ شقاوت اطوار کہتا ہے۔ کیا تمہارا یہی طریق
ہے؟ اور بالفرض اگر میری یہی مراد ہوتی تو میرا کہنا اور خدا کا کہنا ایک نہیں ہے۔ میں انسان
ہوں ممکن ہے کہ اجتہاد سے ایک بات کہوں اور وہ صحیح نہ ہو۔ پر میں پوچھتا ہوں کہ وہ خدا کا الہام
کون سا ہے کہ میں نے ظاہر کیا تھا کہ پہلے حمل میں ہی لڑکا پیدا ہو جائے گا یا جو دوسرے میں پیدا
ہوگا وہ در حقیقت وہی موعود لڑکا ہوگا اور وہ الہام پورا نہ ہوا۔ اگر ایسا الہام میرا تمہارے پاس
موجود ہے تو تم پر لعنت ہے اگر وہ الہام شائع نہ کرو!
بقيه حاشيه
قلق اس شخص پر وارد ہوتا ہے جو یقین رکھتا ہے یا ظن رکھتا ہے کہ شاید عذاب الہی نازل ہو جائے ۔ یہ سب علامتیں
اس میں پائی گئیں اور وہ عجیب طور پر اپنی بے چینی اور بے آرامی جا بجا ظاہر کرتا رہا اور خدا تعالیٰ نے ایک حیرت
ناک خوف اور اندیشہ اس کے دل میں ڈال دیا کہ ایک پات کا کھڑ کا بھی اس کے دل کو صدمہ پہونچا تا رہا اور ایک
کتے کے سامنے آنے سے بھی اس کو ملک الموت یاد آیا اور کسی جگہ اس کو چین نہ پڑا اور ایک سخت ویرانے میں اس
کے دن گزرے اور سراسیمگی اور پریشانی اور بے تابی اور بے قراری نے اس کے دل کو گھیر لیا اور ڈرانے والے
خیال رات دن اس پر غالب رہے اور اس کے دل کے تصوروں نے عظمت اسلامی کو رد نہ کیا بلکہ قبول کیا اس لئے
وہ خدا جو رحیم و کریم اور سزا دینے میں دھیما ہے اور انسان کے دل کے خیالات کو جانچتا اور اس کے تصورات کے
موافق اس سے عمل کرتا ہے۔ اس نے اس کو اس صورت پر نہ پایا جس صورت میں فی الفور کامل ہاویہ کی سزا

حجة الله
اور پھر تمہارا دوسرا اعتراض یہ ہے کہ احمد بیگ کا داماد اب تک زندہ ہے۔ سو میں کہتا ا ا
ہوں کہ اے نابکار قوم ! کب تک تو اندھی اور گونگی اور بہری رہے گی؟ اور کب تک تیری آنکھیں
اس نور کو نہیں دیکھیں گی جو اتارا گیا ؟ سن اور سمجھ! کہ اس الہام کے دو ٹکڑے تھے ایک احمد بیگ
کے متعلق اور ایک اس کے داماد کے متعلق ۔ سو تم سن چکے ہو کہ احمد بیگ میعاد کے اندر فوت ہو گیا
اور وہ دن آتا ہے کہ تم سن لو گے کہ اس کے داماد کی نسبت بھی پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ خدا کی باتیں
ٹل نہیں سکتیں ! اور یہ اعتراض جو تم کرتے ہونے نہیں۔ نوشتوں کو پڑھو کہ پہلے بد فہم لوگوں نے بھی
ایسے ہی اعتراض نبیوں پر بھی کئے ہیں ۔ تمہارے دل ان سے مشابہ ہو گئے ۔ اور تمہارا یہ کہنا کہ
میعاد کے اندروہ کیوں فوت نہیں ہوا ؟۔ یہ تمہاری بے ایمانی یا نا سمجھی ہے۔ الہام توبی توبی
فان البلاء علی عقبک میں صاف توبہ کی شرط تھی اور یہ الہام احمد بیگ اور اس کے داماد
دونوں کے لئے تھا کیونکہ عقب لڑکی اور لڑکی کی اولاد کو کہتے ہیں اور یہ احمد بیگ کی بیوی کی
والدہ کو خطاب تھا کہ تیری لڑکی اور لڑکی کی لڑکی پر خاوند مرنے کی بلا ہے ۔ اگر تو بہ کرو گی تو تاخیر
موت کی جائے گی ۔ پس احمد بیگ کی زندگی کے وقت کسی نے اس الہام کی پرواہ نہ کی اور جب
احمد بیگ فوت ہو گیا تو اس کی بیوہ عورت اور دیگر پس ماندوں کی کمر ٹوٹ گئی وہ دعا اور تضرع کی
طرف بدل متوجہ ہو گئے ۔ جیسا کہ سنا گیا ہے کہ اب تک احمد بیگ کے داماد کی والدہ کا کلیجہ اپنے
حال پر نہیں آیا ۔ سو خدا د یکھتا ہے کہ وہ شوخیوں میں کب آگے قدم رکھتے ہیں ۔ پس اس وقت
وعدہ اس کا پورا ہوگا جب یہ سب کچھ پورا ہوگا ۔ تب نہ میں بلکہ ہر ایک دانا تم پر لعنت بھیجے گا
کیونکہ تم نے خدا کا مقابلہ کیا۔!
بقيه حاشيه
یعنی موت بلا توقف اس پر نازل ہوتی اور ضرور تھا کہ وہ کامل عذاب ۲۱ ہوتی اور ضرور تھا کہ وہ کامل عذاب اس وقت تک تھمار ہے جب تک کہ
وہ بے باکی اور شوخی سے اپنے ہاتھ سے اپنے لئے ہلاکت کے اسباب پیدا کرے اور الہام الہی نے بھی
اسی طرف اشارہ کیا تھا کیونکہ الہامی عبارت میں شرطی طور پر عذاب موت کے آنے کا وعدہ تھا نہ مطلق بلا
شرط وعدہ لیکن خدا تعالیٰ نے دیکھا کہ مسٹر عبد اللہ آتھم نے اپنے دل کے تصورات سے اور اپنے افعال
سے اور اپنی حرکات سے اور اپنے خوف شدید سے اور اپنے ہولناک اور ہراساں دل سے عظمت اسلامی کو
قبول کیا اور یہ حالت ایک رجوع کرنے کی قسم ہے جو الہام کے استثنائی فقرہ سے کسی قدر تعلق رکھتی ہے۔ ا

حجة الله
اور پھر ایک اور صاحب اپنا نام شیخ نجفی ظاہر کر کے میرے مقابل پر آئے ہیں۔ اور مجھے کذاب
اور دجال اور جاہل ٹھہراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خسوف و کسوف کا نشان قیامت کو ظاہر ہوگا نہ
اب۔ اس نادان کو یہ بھی خبر نہیں کہ اگر خسوف کسوف بطور نشان مہدی ظاہر ہوگا جیسا کہ دار قطنی
وغیرہ کتب حدیث میں درج ہے تو قیامت کو اس نشان سے فائدہ کون اٹھائے گا بلکہ اس وقت تو
مہدی کا آنا ہی لا حاصل ہوگا۔ جب خدا نے ہی نظام شمسی کو توڑ کر خلقت کا خاتمہ کرنا چاہا تو کون
مہدی اور کہاں کے اس کے نشان ۔ وہ تو قیامت کا زمانہ آ گیا۔ اس میں کس کو کلام ہو سکتا ہے کہ
مہدی کا زمانہ تجدید کا زمانہ ہے اور خسوف کسوف اس کی تائید کیلئے ایک نشان ہے۔ سو وہ نشان اب
ظاہر ہو گیا۔ جس کو قبول کرنا ہو قبول کرے اور جیسا کہ حدیث میں لکھا تھا چاند گرہن اس پہلی رات
میں ہوا جو چاند کی تین راتوں میں سے پہلی رات ہے اور سورج گرہن ان دنوں کے نصف میں ہوا جو
سورج گرہن کیلئے مقرر ہیں اور اس طرح یہ پیشگوئی نہایت صفائی سے پوری ہوگئی ۔ چونکہ زمانہ کے
علماء سورج اور چاند کی طرح ہوتے ہیں۔ سو اس پیشگوئی میں یہ اشارہ تھا کہ سورج اور چاند کا کسوف
خسوف علماء کے دلوں کی تاریکی پر شاہد ہے کہ جو کچھ زمین میں ہوتا ہے آسمان اس کو دکھلا دیتا ہے۔
اور پھر یہی صاحب اپنے خط عربی میں جوژولیدہ زبانی سے بھرا ہوا ہے مجھ کو لکھتے ہیں کہ اگر
تو میرے مقابل پر آوے تو میں اپنا علم عربی تجھ کو دکھلاؤں حالانکہ ان کے اسی عربی خط سے ان کے
علم کا بخوبی اندازہ ہو گیا اور معلوم ہو گیا کہ بجز چند چرائے ہوئے فقروں اور مسروقہ الفاظ کے ان کی
کیونکہ جو شخص عظمت اسلامی کو رد نہیں کرتا بلکہ اس کا خوف اس پر غالب ہوتا ہے وہ ایک طور سے اسلام کی
طرف رجوع کرتا ہے اور اگرچہ ایسار جوع عذاب آخرت سے بچا نہیں سکتا مگر عذاب دنیوی میں بے باکی
کے دنوں تک ضرور تا خیر ڈال دیتا ہے۔ یہی وعدہ قرآن کریم اور ہیل میں موجود ہے اور جو کچھ ہم نے
مسٹر عبد اللہ آتھم کی نسبت اور اس کے دل کی حالت کے بارے میں بیان کیا یہ باتیں بے ثبوت نہیں بلکہ
مسٹر عبداللہ آتھم نے اپنے تئیں سخت مسٹر عبد اللہ آتھم نے اپنے تئیں سخت مصیبت زدہ بنا کر اور اپنے تئیں شدائد غربت میں ڈال کر اور
اپنی زندگی کو ایک ماتمی پیرایہ پہنا کر اور ہر روز خوف اور ہر اس کی حرکات صادر کر کے اور ایک دنیا کو اپنی
پریشانی اور دیوانہ پن دکھلا کر نہایت صفائی سے اس بات کو ثابت کر دیا ہے کہ اس کے دل نے اسلامی
عظمت اور صداقت کو قبول کر لیا ۔ کیا یہ بات جھوٹ ہے کہ اس نے پیشگوئی کے رعب ناک مضمون کو
بقيه حاشيه

حجة الله
گٹھڑی میں اور کچھ نہیں۔ اور ایسا ہی عبدالحق نے بھی اپنے اشتہار مذکورہ بالا میں یہی لاف زنی کی ہے ﴿۱۳﴾
اور میری نسبت لکھا ہے کہ ” یہ کتابیں جو وہ شائع کرتا ہے عربی دان لوگوں سے عربی کرا کے چھپواتا ہے
اور مجھے۔ یقیناً معلوم ہے کہ اس کو عربی کی ہرگز لیاقت نہیں اگر اس کو ضرور لیاقت دی گئی ہے تو مجھ سے
عام علماء کی مجلس میں عربی زبان میں بحث کرے دونوں کی عربی قلمبند ہو جائے گی بعدہ علماؤں پر پیش
کی جائے گی ۔ اگر فوقیت لے گیا تو مانا جائے گا کہ یہ رسائل عربی اس نے بنائے ہیں اور بحث تقریری
بالمشافہ ہوگی۔ اگر بحث میں تجھ سے کچھ نہ بنا تو لعنة اللہ علی الکاذبین۔ اس کے جواب
میں ضمیمہ انجام آتھم میں اس کو لکھا گیا کہ ہم اس مقابلہ کیلئے طیار ہیں لیکن تمہیں یادر ہے کہ ہم بار بار لکھ
چکے ہیں کہ یہ عربی کتابیں اس لئے تالیف نہیں ہوئیں کہ لوگ ہمیں عربی دان سمجھیں اور مولوی خیال
کریں بلکہ ان کتابوں میں بار بار یہ جتلایا گیا ہے کہ یہ خدا کا نشان ہے اور بطور معجزہ کے مجھ کو دیا گیا ہے
تا میرے دعوی پر یہ بھی ایک دلیل ہو۔ میں نے کب اور کہاں لکھا ہے کہ عربی کتابوں سے یہ مطلب ہے
کہ اگر کوئی مغلوب ہو تو مجھے عربی دان مان لے۔ سو یہ اقرار کرنا چاہیے کہ اگر تم با وجود اتنے دعوئی فضیلت
اور عربی دانی کے میرے جیسے انسان سے صاف شکست کھا جاؤ جس کی نسبت تمہیں اسی اشتہار میں اقرار
ہے کہ اس شخص کو عربی دانی کی ہرگز لیاقت نہیں تو یہ نشان تم تسلیم کر لو گے اور یقین دل سے سمجھ لو گے کہ
یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ایک معجزہ ہے اور اسی وقت تو بہ کر کے میری بیعت میں داخل ہو جاؤ گے لیکن
دو مہینے کے قریب عرصہ گزر گیا کہ اب تک عبد الحق کی طرف سے کوئی جواب نہیں آیا گویا وہ مر گیا۔
بقيه حاشيه
پورے طور پر اپنے پر ڈال لیا اور جس قدر ایک انسان ایک سچی اور واقعی بلا سے ڈرسکتا ہے اسی قدر وہ
اس پیشگوئی سے ڈرا ۔ اس کا دل ظاہری حفاظتوں سے مطمئن نہ ہو سکا اور حق کے رعب نے اس کو
دیوانہ سا بنا دیا ۔ سوخدا تعالیٰ نے نہ چاہا کہ اس کو ایسی حالت میں ہلاک کرے کیونکہ یہ اس کے قانون
قدیم اور سنت قدیمہ کے مخالف ہے اور نیز یہ الہامی شرط سے مغائر اور برعکس ہے اور اگر الہام اپنی
شرائط کو چھوڑ کر اور طور پر ظہور کرے تو گو جاہل لوگ اس سے خوش ہوں مگر ایسا الہام الہام الہا ن نہیں
ہو سکتا اور یہ غیر ممکن ہے کہ خدا اپنی قرار دادہ شرطوں کو بھول جائے کیونکہ شرائط کا لحاظ رکھنا صادق
کے لئے ضروری ہے اور خدا اصدق الصادقین ہے۔ ہاں جس وقت مسٹر عبد اللہ آتھم اس شرط کے نیچے
سے اپنے تئیں باہر کرے اور اپنے لئے اپنی شوخی اور بے باکی سے ہلاکت کے سامان پیدا کرے تو

حجة الله
۱۴ اب منصفین کو سوچنا چاہیے کہ یہ لوگ حق پوشی کے لئے کیسے دجالی کام کر رہے ہیں اور کس قدر
شیطانی جھوٹھوں کو استعمال کر کے لوگوں کو تباہ کرتے ہیں ۔ اگر یہ شخص اپنی عربی دانی میں سچا تھا اور
فی الواقعہ مجھ کو محض اُمی اور نا خواندہ اور جاہل سمجھتا تھا تو اس کو تو خدا نے موقعہ دیا تھا کہ میں مقابلہ
کرنے پر آمادہ ہو گیا تھا اور میں نے حتمی وعدہ سے کہہ دیا تھا کہ اگر میں مغلوب ہو گیا تو میں اپنے تئیں
جھوٹھا سمجھوں گا لیکن اگر میں غالب ہوا تو مجھے سچا سمجھنا چاہیے تو پھر کیا سبب تھا کہ وہ گریز کر گیا ۔ کیا یہ
انصاف کی بات تھی کہ اگر میں مغلوب ہو جاؤں تو مجھے اپنے دعوئی میں جھوٹھا سمجھا جائے لیکن اگر میں
غالب ہو جاؤں تو مجھے صرف ایک عربی دان سمجھا جائے ۔ کیا میں نے یہ تمام عربی کتابیں مولوی کہلانے
کے شوق سے شائع کی تھیں۔ مجھے تو مولویت کے لفظ سے قدیم سے نفرت ہے اور بدل بیزار ہوں کہ
کوئی مجھ کو مولوی کہے۔ میں نے تو ان کتابوں کی تالیف سے صرف خدا کا نشان پیش کیا تھا کیونکہ یہ
ولایت کامل طور پر حل نبوت ہے۔ خدا نے نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اثبات کے لئے پیشگوئیاں
دکھلائیں سو اس جگہ بھی بہت سی پیشگوئیاں ظہور میں آئیں ۔ خدا نے دعاؤں کی قبولیت سے اپنے نبی
علیہ السلام کی نبوت کا ثبوت دیا۔ سو اس جگہ بھی بہت سی دعائیں قبول ہوئیں ۔ یہی نمونہ استجابت دعا
کا جو لیکھرام میں ثابت ہوا غور سے سو چوا!!! ایسا ہی خدا نے اپنے نبی کو شق القمر کا معجزہ دیا۔ سو اس جگہ
بھی قمر اور شمس کے خسوف کسوف کا معجزہ عنایت ہوا۔ ایسا ہی خدا نے اپنے نبی کو فصاحت بلاغت کا
معجزہ دیا سو اس جگہ بھی فصاحت بلاغت کو اعجاز کے طور پر دکھلایا۔ غرض فصاحت بلاغت کا ایک
وہ دن نزدیک آجائیں گے اور سزائے ہادیہ کامل طور پر نمودار ہوگی اور پیشگوئی عجیب طور پر اپنا اثر
دکھائے گی ۔
بقيه حاشيه
اور توجہ سے یا د رکھنا چاہیے کہ ہاویہ میں گرائے جانا جو اصل الفاظ الہام ہیں وہ عبداللہ آتھم
نے اپنے ہاتھ سے پورے کئے اور جن مصائب میں اس نے اپنے تئیں ڈال لیا اور جس طرز سے
مسلسل ۔ گھبراہٹوں کا سلسلہ اس کے دامنگیر ہو گیا اور ہول اور خوف نے اس کے دل کو پکڑ لیا یہی
اصل ہاویہ تھا۔ اور سزائے موت اس کے کمال کے لئے ہے جس کا ذکر الہامی عبارت میں موجود بھی
نہیں ۔ بے شک یہ مصیبت ایک ہاویہ تھا جس کو عبد اللہ آتھم نے اپنی حالت کے موافق بھگت لیا لیکن
وہ بڑا ہاویہ جو موت سے تعبیر کیا گیا ہے اس میں کسی قدر مہلت دی گئی کیونکہ حق کا رعب اس نے

·

آج 10 میں سے 10 باقی