حجة اللہ
حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حجة الله
الہی نشان ہے اگر اس کو توڑ کر نہ دکھلاؤ تو جس دعوی کے لئے یہ نشان ہے وہ اس نشان اور ﴿۱۵﴾
دوسرے نشانوں سے ثابت اور تم پر خدا کی حجت قائم ہے۔
یہ جواب تھا جو عبد الحق کو لکھا گیا تھا لیکن اب چونکہ وقت حد اور اندازہ سے گذر گیا اور اس طرف
سے کوئی جواب نہ آیا اور شیخ نجفی نے بھی چند روز کی مصلحت کیلئے صدیق اکبر اور فاروق اعظم کا پیچھا
چھوڑ کر میری طرف اپنے تبروں کے تمام فیروں کو جھکا دیا اس لئے مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اس
لاف زن نجدی اور غزنوی کی سرکوبی کے لئے چند مختصر ورق عربی کے بطور نشان لکھے جائیں اور ان پر
اپنے صدق اور کذب کا حصر رکھا جائے کیونکہ اگر خدا میرے ساتھ ہے اور میں خوب جانتا ہوں کہ
وہ میرے ساتھ ہے تو وہ ان لوگوں کو مقابلہ کی طاقت نہیں دے گا اس لئے میں نے لیکھرام کی موت
کے بعد ۱۸ مارچ ۱۸۹۷ء کو اس مضمون کے لکھنے کا ارادہ کیا لیکن بباعث ضروری اشتہارات کے
شائع کرنے میں کچھ تو قف ہو گیا ۔ اب ۷ ار مارچ ۱۸۹۷ء سے لکھنا شروع کیا ہے سو یقین رکھتا ہوں
کہ میں اس اردو تمہید کے بعد ایک ہفتہ تک اس قدر عربی مضمون انشاء اللہ القدیر اسی کے فضل اور
قوت اور توفیق سے لکھ لوں گا جو مخالفوں کیلئے بصورت نشان تجلی کرے گا اور میں اس وقت وعدہ
محکم کرتا ہوں کہ اگر کوئی شخص ان دونوں میں سے یعنی نجفی اور غزنوی میں سے اس میعاد کے اندر جو
سترہ مارچ ۱۸۹۷ء سے اشاعت کے دن تک ہو سکتی ہے یعنی اس دن کہ یہ رسالہ ان کے پاس پہنچ
جائے اس مضمون کی نظیر اسی کے حجم اور ضخامت کے مطابق اور اسی کی نظم اور نثر کے موافق بالمقابل
شائع کر دے اور پروفیسر عربی مولوی عبداللہ صاحب یا کوئی اور پروفیسر جو مخالف تجویز کریں ایسی
قسم کھا کر جو مؤکد بعذاب الہی ہو جلسہ عام میں کہہ دیں کہ یہ مضمون تمام مراتب بلاغت اور
فصاحت کے رو سے مضمون پیش کردہ سے بڑھ کر یا برابر ہے اور پھر قسم کھانے والا میری دعا کے
بعد اکتالیس دن تک عذاب الہی میں ماخوذ نہ ہو تو میں اپنی کتابیں جلا کر جو میرے قبضہ میں ہوں گی ۔ (۱۶
اپنے سر پر لے لیا۔ اس لئے وہ خدا تعالیٰ کی نظر میں اس شرط سے کسی قدر فائدہ اٹھانے کا مستحق ہو گیا جو الہامی
عبارت میں درج ہے۔ اور ضرور ہے کہ ہر ایک امر کا ظہور اسی طور سے ہو جس طور سے خدا تعالیٰ کے الہام میں
وعدہ ہوا اور میں یقین رکھتا ہوں کہ اس ہمارے بیان میں وہی شخص مخالفت کرے گا جس کو مسٹر عبد اللہ آتھم
کے ان تمام واقعات پر پوری اطلاع نہ ہوگی اور یا جو تعصب اور بخل اور سیہ دلی سے حق پوشی کرنا چاہتا ہے۔
بقيه حاشيه
حجة الله
ان کے ہاتھ پر تو بہ کروں گا اور اس طریق سے روز کا جھگڑا طے ہو جائے گا اور اس کے بعد جو
شخص مقابل پر نہ آیا تو پبلک کو سمجھنا چاہیے کہ وہ جھوٹھا ہے۔
اور یہ کہنا کہ ممکن ہے کہ تم کسی دوسرے سے لکھوا کر اپنے نام پر پیش کرو گے۔ اس کا جواب اسی
قدر کافی ہے کہ ایسا دوسرا عربی دان تمہیں بھی مل سکتا ہے۔ بلکہ تم جو ہر وقت لاف مارتے ہو کہ
تمہارے ساتھ ہزاروں علماء ہیں اور حسب زعم تمہارے میرے ساتھ صرف جاہلوں یا منشیوں کا گروہ
ہے تو اب تمہیں شرم نہیں آتی کہ ایسی باتیں مونہہ پر لاؤ۔ تمہارے پاس تو مدد دینے کے لئے زیادہ
سامان ہیں۔ کسی ادیب کے آگے ہاتھ جوڑ و یا ضرورت کے وقت اس کے قدموں پر ہی گر جاؤ۔
آخر وہ رحم کرے گا اور تمہیں کچھ بنادے گا اور پھر یہ بھی ہے کہ یہ تحریر گو میری ہو یا تمہارے پاگلا نہ
خیال سے کسی اور کی ۔ اس سے تمہیں کیا غرض اور کیا واسطہ جبکہ میں اس پر حصر رکھتا ہوں کہ اس تحریر
کی نظیر پیش ہونے سے میں سمجھ لوں گا کہ میں کا ذب ہوں تو تمہاری طرف سے کوشش ہونی چاہیے
کہ اس کی نظیر پیش کرو۔ اگر تم سچے ہو تو ضرور اپنی کوشش میں کامیاب ہو جاؤ گے کیونکہ خدا سچوں
کو ضائع نہیں کرتا اور اس کے عزیز ذلیل نہیں ہوتے اور میں مکر رکہتا ہوں کہ اسی میعاد میں تمہیں
بالمقابل رسالہ شائع کر دینا چاہیے جس میعاد میں ابتدائے سترہ مارچ ۱۸۹۷ء سے میرا رسالہ شائع
ہو۔ اگر اس میں تخلف ہوگا تو پھر تمہارے بے ہودہ عذرات کی طرف التفات نہیں کیا جائے گا۔
اب میں عربی رسالہ لکھتا ہوں ۔
وما توفيقى الَّا بِالله رَبِّ انْصُرْنِي مِن َلدُنكَ رَبِّ ايدني مِن لَدُنكَ رَبِّ انّ
قومی طردونی فاونى مِنْ لَدُنكَ رَبِّ ان قومی لعنونی فارحمني
من لدنك ارحمني يا ربّ الارض والسماء۔ ارحمني
يا ارحم الرحماء و لا راحم الا انت۔ انك
انت حبي في الدنيا والآخرة و انت
ارحم الراحمين۔ توكلت
عليك وانت لا تضيع
المتوكلين۔
حجة الله
عذر۔ اس عربی مضمون میں اگر کوئی سخت لفظ ہو تو میاں عبد الحق صاحب غزنوی معذور رکھیں کیونکہ بقول ا
ان کے اس عاجز کو عربی لکھنے کی لیاقت نہیں اور لکھنے والے کوئی اور فاضل ہیں جو عربی کو لکھتے ہیں ۔
پس الزام ان نا معلوم آدمیوں پر ہے نہ ایسے شخص پر جو عربی نہیں جانتا۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الحمد لله الذي جعلني مَظهَرَ الآيات، وصيَّرني ظل سيد الكائنات، وجعل
اس خدا کو تمام تعریف ہے جس نے مجھے نشانوں کا جائے ظہور بنایا اور سرور کائنات کا ظل مجھے ٹھہرا دیا اور میرے نام کو
اسمى كاسمه بأنواع التفضّلات، فأتم النعم على لأحمده وأكون له أحمد تحت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے مشابہ بنا دیا۔ اس طرح پر کہ اپنی نعمتوں کو میرے پر پورا کیا تا میں اس کی بہت تعریف
السماوات، ونضر بي إيمان الناس ليُحمدوني وأكون مُحمَّدًا بين المخلوقات
کر کے احمد کے نام کا مصداق بنوں ۔ اور میرے سبب سے لوگوں کے ایمان کو تازہ کیا تا وہ میری بہت تعریف کریں اور میں محمد
فأنا أحمد وأنا محمد كما جاء في الروايات، وأُعطيت حقيقة اسمى نبينا فخر
کے نام کا مصداق بنوں۔ پس میں احمد ہوں اور میں محمد ہوں جیسا کہ روایات میں آیا ہے اور مجھے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
الموجودات، كانعكاس الصُّوَر فى المرآة، فنصلي ونسلم على هذا النبي الأمي
دونوں ناموں کی حقیقت عطا فرمائی گئی ہے جیسا کہ آئینہ میں صورتوں کا انعکاس ہو جاتا ہے۔ پس ہم اس نبی امی پر درود اور
الذي تنعكس أنواره في الصالحين والصالحات، وتُفتح باسمه أبواب البركات
سلام بھیجتے ہیں جس کے انوار نیک مردوں اور نیک عورتوں میں چمکتے ہیں اور اس کے نام کے ساتھ برکتوں کے دروازے کھولے
وتتم بنوره حجة الله على الكافرين والكافرات؛ وعلى آله الطاهرين
جاتے ہیں۔ اور اس کے نور کے ساتھ کافروں پر خدا کی حجت پوری ہوتی ہے اور درود اور سلام اس کی آل پر جو پاک مرد اور
والطاهرات، وأصحابه المَحْبُوبين والمَحْبُوبات، وجميع عباد الله الصالحين۔
پاک عورتیں ہیں اور اس کے اصحاب پر جو خدا کے پیارے بندے اور پیاری کنیز کیں ہیں۔ اور ایسا ہی تمام نیک بندوں پر
حجة الله
أما بعد فاعلموا أيها الطالبون، والأخيار المسترشدون، أن الله أتم حجتى على الأعداء ،
بعد اس کے اے طالبو اور اچھے لوگو جور شد کو ڈھونڈنے والے ہو تمہیں معلوم ہو کہ خدا نے مری حجت کو دشمنوں پر پورا کر دیا اور میرے لئے اس
وأرى لى الخوارق وأسبغ من العطاء ، ورأيتم كيف نزلت الآيات من السماء ، وكيف فُتحت
نے نشان دکھلائے اور میرے پر اپنی بخشش کو کامل کیا اور تم نے دیکھا کہ کیونکر آسمان سے نشان اترے۔ اور کیونکر طالبوں کیلئے دروازے کھولے
الأبواب للطلباء ، ثم الذين بخلوا يُنكرونني لاعنين، ويتركون الديانة والدين ۔ جردوا من غير
گئے۔ پھر وہ جو بخل کرتے ہیں وہ لعنت کرتے ہوئے انکار ظاہر کرتے ہیں۔ اور دین کو بھی چھوڑتے ہیں اور دیانت کو بھی۔ انہوں نے ظلم کی تلوار ناحق
حق سيف العدوان، وشهروا حسام السبّ والطغيان، وما كانوا منتهين ۔ إنهم يؤذونني ويسبونني
کھینچ رکھی ہے اور گالی اور زیادہ گوئی کی خنجر ان کے ہاتھ میں برہنہ ہے اور باز نہیں آتے۔ وہ مجھے دکھ دیتے ہیں اور دشنام دہی کرتے ہیں اور مجھے کافر
ویکفرونني، ولا أعلم لم يكفرونني ۔ أيكفرون رجلا يقول إنى من المسلمين؟ يُصرون على سبل |
ٹھہراتے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ کیوں ٹھہراتے ہیں۔ کیا وہ اس آدمی کو کافر کہتے ہیں جو مسلمان ہونے کا اقرار کرتا ہے۔ گمراہی اور بے راہی
الضلال والنكوب، فأين خوف الله وتقوى القلوب، وأين سِير الصالحين؟ أما جاءتهم الآيات؟
کے طریقوں پر اصرار کرتے ہیں۔ پس کہاں ہے خوف خدا اور دلوں کی پر ہیز گاری ؟ اور کہاں ہیں صلحاء کی خصلتیں ؟ کیا ان کے پاس نشان نہیں
أما ظهرت البينات؟ أما حصحص الحق ورفع الشبهات؟ أفتعاهدوا على أنهم لا يرجعون إلى حق
آئے؟ کیا کھلے کھلے خوارق ظاہر نہیں ہوئے؟ کیا حق نہیں کھل گیا ؟ اور شبہات نہیں مٹ گئے؟ کیا انہوں نے باہم عہد کر لیا ہے کہ حق کی طرف
مبين؟ أو تقاسموا على أنهم يُصرّون على تكذيب وتوهين ؟ أيُخوفونني بالسب والشتم
رجوع نہیں کریں گے؟ بابا ہم قسمیں کھالی ہیں کہ تکذیب اور تو ہین پر اصرار کرتے رہیں گے؟ کیا مجھے گالی اور کافر کہنے کے ساتھ ڈراتے
والتكفير، ويتربصون بى الدوائر بالحيل والتدابير ؟ والله يعلم كيد الخائنين ۔ إنه يعلم ما في
ہیں؟ اور تدبیروں اور حیلوں سے میرے پر گردشوں کی امید رکھتے ہیں؟ خدا تعالی خیانت کرنے والوں کے مکر کو خوب جانتا ہے۔ وہ میرے دل
نفسي ونفسهم، وإنه لا يُحب المفسدين وإني عنده مكين أمين، وإن بيني
کی باتوں اور ان کے دل کی باتوں کو جانتا ہے اور وہ مفسدوں کو دوست نہیں رکھتا۔ اور میں اس کے نزدیک با مرتبہ اور امین ہوں اور مجھ میں
حجة الله
وبينه سر لا يعلمه إلا هو، فويل للمعتدين ۔ أتحسب الأعداء أن العداوة خير لهم، بل هي 19
اور اس میں ایک بھید ہے جو اس کو بغیر میرے خدا کے کوئی نہیں جانتا پس حد سے بڑھنے والوں پر واویلا ہو۔ کیا دشمن یہ جانتے ہیں کہ
شر لهم لو كانوا متفكرين ۔ أيظنون أنهم يهدون ما بنته أنامل الرحمن؟ أو يجوحون ما
دشمنی کرنا ان کے لئے بہتر ہے؟ نہیں! بلکہ بد ہے اگر وہ سوچیں۔ کیا وہ گمان کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی عمارت کو وہ مسمار کر دیں گے؟ یا
غرسته أيدى الله ذى المجد والسلطان؟ كلا بل إنهم من المفتونين۔
اس درخت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے جو خدا تعالیٰ کے ہاتھ کا لگایا ہوا ہے؟ ہر گز نہیں! بلکہ وہ تو آزمائش میں پڑے ہوئے ہیں۔
يا معشر الجهلاء والسفهاء وزمر الأعداء والأشقياء أأنتم تطفئون نور حضرة الكبرياء
اے جاہلوں اور کم عقلوں کے گروہ! اور دشمنوں اور بد بختوں کی جماعتو! کیا تم جناب الہی کے نور کو بجھا دو گے؟ یا سچوں کو
أو تدوسون الصادقين؟ اتقوا الله، ثم اتقوا إن كنتم عاقلين ۔ أيها الناس فارقوا فُرُشَ الكَرى،
پیروں کے نیچے کچل دو گے؟ ڈرو خدا سے ڈروا گر عقلمند ہو ۔ اے لوگو خواب کے فرشوں سے الگ ہو جاؤ! کیونکہ وقت نزدیک
فإن الوقت قد دنا، وإن أمر الله أتى، وإنه يريد ليُحيي الموتى ۔ فهل تريدون حياة لا نزع بعده
آ گیا اور خدا کا حکم پہنچ گیا اور وہ ارادہ کرتا ہے کہ مردوں کو زندہ کرے۔ پس کیا تم ایک ایسی زندگی چاہتے ہو جس کے بعد نہ
ولا ردى؟ وهل تحبون أن يرضى عنكم ربكم الأعلى، أو تُصوّرون خدَّكم معرضين؟
جان کندن ہے نہ موت ۔ اور کیا تم پسند کرتے ہو کہ خدا تم سے راضی ہو جائے یا منہ پھیرنا اور کنارہ کرنا تمہیں پسند ہے۔
واعلموا أني أُعطيت قميص الخلافة، وتسربلت لباسها من حضرة العزة
اور جان لو کہ مجھے قمیص خلافت دیا گیا ہے۔ اور جناب الہی سے وہ لباس میں نے پہنا ہے۔ پس تم
فارحموا أنفسكم ولا تعتدوا كل الاعتداء ، ألا ترون إلى ما تنزل من |
اپنے نفسوں پر رحم کرو اور حد سے زیادہ مت بڑھو۔ کیا تم وہ نشان نہیں دیکھتے جو آسمان سے اتر
السماء ، أما بقى فيكم رَجُل من المتقين؟ ولو كان هذا الأمر من
رہے ہیں؟ کیا تم میں ایک بھی پر ہیز گار باقی نہیں رہا ؟ اور اگر یہ کام بجز خدا کے اور کسی کا
حجة الله
۲۰ غير الرحمن، لمزقه الله قبل تمزيقكم يا أهل العدوان ۔ انظروا كيف عَنتُم بل مُتم في جهد
ہوتا تو تمہارے کاٹنے سے پہلے خدا اس کو کاٹ دیتا۔ دیکھو تم نے کیسی تکلیف اٹھائی بلکہ صبح شام کی کوشش میں مر گئے۔ اور خدا کی
الصباح والمساء ، ومددتم إلى الله يد المسألة والدعاء ، فرددتم مخذولين في الحافرة، وما |
طرف سوال اور دعا کا ہاتھ پھیلایا۔ پس تم نا کام ونا مرا درد کئے گئے۔ اور تمہیں بجز وقت ضائع کرنے اور حسرت کی آہوں کے اور کچھ
حصل إلا إضاعة الوقت وزفرات الحسرة ۔ فما لكم لا تتفكرون في أقدار تنزل، ولا ترغبون
حاصل نہ ہوا۔ پس کیا سبب کہ تم اس قضا و قدر میں فکر نہیں کرتے جو اتر رہی ہے؟ اور ان نوروں کیلئے خواہش نہیں کرتے جو کامل ہو
في أنوار تُستكمل، أهذا فعل الإنسان؟ أهذا من الكاذب الدجال الشيطان؟ فلا تهلكوا
رہے ہیں؟ کیا یہ انسان کا فعل ہے؟ اور کیا یہ کا ذب اور دجال اور شیطان کی طرف سے ہے؟ پس تم زبان کی جہالت کے ساتھ اپنے
أنفسكم بجهلات اللسان، واستعينوا متضرّعين۔ يا حسرة عليكم إنكم لا تنظرون متوسمين
نفسوں کو ہلاک مت کرو۔ اور تضرع کرتے ہوئے خدا سے مدد چاہو تم پر افسوس! کہ تم فراست کی نگاہ سے نہیں دیکھتے اور جب دیکھتے ہو تو
وإذا نظرتم نظرتم لاعبين، ولا تُمعنون خاشعين۔ أتُتركون في هذا اللهو واللعب، ولا تقادون
کھیل کے طور پر دیکھتے ہو اور دل کی غربت سے نہیں سوچتے۔ کیا تم اسی لہو و لعب میں چھوڑے جاؤ گے! اور ایک بھڑکنے والی آگ کی طرف
إلى نار ذات اللهب، ولا تسألون عما عملتم مستكبرين؟ لا تُلهكم أموالكم وأولادكم، فإن
کھینچے نہیں جاؤ گے۔ اور ان کاموں سے پوچھے نہیں جاؤ گے جو تکبر کی حالت میں تم نے کئے۔ تمہارے مال اور تمہاری اولاد تمہیں دھو کہ نہ
الحمام ميعادكم، ثم قهر الله يصطادكم، وأين المفر من ربّ السماوات والأرضين؟
دے کیونکہ موت تمہارا وعدہ ہے۔ پھر تم قہر الہی کے شکار ہو جاؤ گے۔ آسمان اور زمین کے پیدا کرنے والے سے تم کہاں بھاگ سکتے ہو۔
وقد رأيتم آية الكسوف فنسيتموها ، ثم رأيتم آية الله في " آتم "فكذبتموها،
تم نے کسوف کا نشان دیکھا اور اس کو بھلا دیا۔ پھر تم نے خدا کا نشان آتھم میں دیکھا اور اس کی تکذیب کی۔
وتجلت لكم آية موت " أحمد بيك " فما قبلتموها، وقرأتم كتب بلاغة
اور تمہارے لئے موت احمد بیگ کا نشان ظاہر ہوا اور تم نے اس کو قبول نہ کیا۔ اور تم نے ان کتابوں کو
حجة الله
رائعة فيها آية فصاحة معجبة، فكأنكم ما قرأتموها، وظهرت في ندوة المذاهب آيات ٢١
پڑھا جن کی بلاغت تعجب میں ڈالنے والی تھی۔ پس گویا تم نے انکو نہیں پڑھا اور جلسہ مذاہب میں کئی نشان ظاہر ہوئے سوتم نے ان کو
فنبذتموها، وقد كانت معها أنباء الغيب فما باليتموها، وكأين من آيات شاهدتموها، فكأنكم ما |
ہاتھ سے پھینک دیا اور ان نشانوں کے ساتھ غیب کی خبریں تھیں سو تم نے کچھ پروانہ کی اور کئی اور نشان تم نے دیکھے۔ پس گویا نہ دیکھے اور
شاهدتموها، وكم من عجائب آنستموها ، فما ظلّت لها أعناقكم خاضعين ۔ والآن أشرقت آية
کئی عجائب کاموں کا تم نے مشاہدہ کیا۔ پس تمہاری گردنیں ان کیلئے نہ جھکیں اور اب لیکھر ام میں جو گوسالہ بے جان تھانشان ظاہر
في "عجل جسد له خوار "، فهل فيكم من يقبلها كالأحرار، أو تولّون مدبرين؟ وتقولون إن "آتم"
ہوا۔ پس کیا تم میں کوئی ایسا شخص ہے جو آزادوں کی طرح اس کو قبول کرے یا تم پیٹھ پھیر دو گے۔ اور تم کہتے ہو کہ آتھم میعاد کے اندر
ما مات في الميعاد، وتعلمون أنه خاف فيه قهر رب العباد ۔ ففكّروا ألم يجب أن تُرْعَى شريطة |
نہیں مرا۔ اور تم جانتے ہو کہ وہ خدا کے قہر سے ڈرا۔ پس سوچ لو کہ کیا واجب نہ تھا کہ الہامی شرط کی رعایت کی جاتی اور اس وقت تک اس کو
الإلهام، ويؤخر أجله إلى يوم يُنكر كاللئام؟ وقد سمعتم أنه ما تألّى إذا دُعِيَ للأقسام، وما ذهب -
مہلت دی جاتی جو انکار کرے۔ اور تم سن چکے ہو کہ جب وہ قسم کیلئے بلایا گیا تو اس نے قسم نہ کھائی اور نہ نالش کی ۔ اب غور کرو کہ کیا اس کا
مستغيثا إلى الحكام، فانظروا أما تحقق كذبه؟ أما بلغ الأمر إلى الإفحام؟ إنه زجى الزمان في
جھوٹھ ثابت نہ ہوا۔ کیا یہ امر اتمام حجت تک نہیں پہونچا۔ اس نے پیشگوئی کا زمانہ خاموشی میں گزارا اور بیقراری اور سرگردانی میں
صمت وسكوت، وأتم الميعاد كمضطرب مبهوت، وألقى نفسه في متاعب وشوائب، وتراءى
میعاد کے زمانہ کو بسر کیا اور اپنے نفس کو طرح طرح کی تکالیف میں ڈالا اور ایسا شکستہ حال اپنے تئیں ظاہر کیا کہ گویا وہ مصیبتوں کا
منكسرا كأنّه رأى نوائب، وما تفوّه بكلمة يخالف الإسلام، حتى أكمل الأيام۔ فهذه القرائن تحكم
مارا ہوا ہے اور وہ ایک بھی ایسا کلمہ زبان پر نہ لایا جو اسلام کے مخالف ہو یہاں تک کہ اس نے پیشگوئی کی میعاد کو پورا کیا۔ پس یہ
ببداهة أنه خشى عظمة الإسلام بكمال خشية، وكان مِنْ قَبْل يُجادل المسلمين، ويُخاصم
تمام قرائن بداہت حکم کرتے ہیں کہ وہ عظمت اسلام سے ضرور ڈرا۔ اور پہلے اس سے وہ مسلمانوں سے بحث و مباحثہ کیا کرتا تھا اور
حجة الله
۲۲ كالموذيين، وأما بعد نبأ الإلهام، فامتنع من النزاع والخصام، وصار كقلم ردى، وسيف صدى
موذیوں کی طرح لڑتا تھا مگر اس پیشگوئی کے بعد وہ چپ ہو گیا اور تمام بحث و مباحثہ اس نے چھوڑ دیا اور ایک ناکارہ قلم کی طرح یا ایک زنگ خوردہ
وجَهِلَ أوصاف المصاف وأخلاف الخلاف، وكنتُ أعطيه أربعة آلاف، إذا قمت لإحلاف، فما
تلوار کی طرح بن گیا اور لڑائی کی تعریف کو بھول گیا اور مخالفت کے پستانوں کو فراموش کر دیا اور میں نے اس کو قسم کھانے پر چار ہزار روپیہ دینا کیا مگر
تألى، بل ولى؛ فانظروا أهذه علامة الصادقين؟ ثم إذا انقضت أشهر الميعاد، فقسى قلبه ورجع |
اس نے قسم نہ کھائی بلکہ منہ پھیر دیا۔ پس دیکھو کیا یہ بچوں کی علامتیں ہیں۔ پھر جب میعاد کے مہینے گزر گئے تو اس کا دل سخت ہو گیا اور انکار اور
إلى الإنكار والعناد، فلذلك مَاتَ بَعْدَ ما أنكر وأبى، ولو أنكر فى الميعاد لمات فيها وفنى فلا۔
عناد کی طرف اس نے رجوع کر لیا۔ پس وہ اسی لئے مر گیا کہ اس نے انکار کرنا شروع کیا اور اگر میعاد کے اندر انکار کرتا تو میعاد کے اندر ہی مر جاتا۔
شك أن هذا النبأ سود وجوه المنكرين، وأرغمَ مَعاطِسَ المكذبين، وإن فيه آيات للطالبين، وإنّه
پس کچھ شک نہیں کہ اس پیشگوئی نے منکروں کے منہ کو کالا کر دیا اور ان کی ناک کو خاک کے ساتھ رگڑ دیا اور اس میں ڈھونڈ نے والوں کیلئے نشان ہیں اور یہ
مكتوب في كتابي "البراهين"، وإنه يوجد في أخبار خاتم النبيين، فآمنوا به إن كنتم مؤمنين۔
پیشگوئی میری کتاب براہین احمدیہ میں لکھی ہوئی ہے اور نیز احادیث خاتم الانبیا صلی للہ علم میں پائی جاتی ہے۔ پس ایمان لاؤ اگر ایمان لا سکتے ہو۔
ومن آياتي أن الأحرار نافسوا في مصافاتي، وآثروا لعن الخلق لموالاتي، وتركوا
اور میرے نشانوں میں سے ایک یہ ہے کہ شریف لوگوں نے میری دوستی میں رغبت کی اور میری دوستی کیلئے لعنت خلق کو قبول کیا۔
أنفسهم لنفائس نكاتي وصبوا إلى رؤيتي وجاء وا تحت راياتي، إن في ذلك
اور اپنے عزیزوں کو میرے معارف کیلئے چھوڑا اور میرے دیکھنے کی طرف مائل ہوئے اور میرے جھنڈے کے نیچے آ گئے۔ اس میں
الآيات للمتدبرين۔ ومن آياتي أن العدا رغبوا عن معارضتي، بعد ما رأوا
تدبر کرنے والوں کے لئے نشان ہیں اور منجملہ میرے نشانوں کے یہ ہے کہ دشمنوں نے میرے مقابلہ سے کنارہ کیا بعد اس کے کہ
عارضتى، ووجدوا كالبخيل القالى، بعد ما وجدوا عذوبة مقالي
میری قوت کلام کو پایا۔ اور بخیل دشمنی رکھنے والے کی طرح غصہ کیا بعد اس کے جو میری شیریں کلامی کو پایا۔
حجة الله
و ألفوا بالحسد كاللئام، بعد ما أَلْفَوا دُرَرَ الكلام، إن في ذلك لآيات للمتعمقين ۔ ومن آياتي ۲۳
اور ناکسوں کی طرح حسد سے الفت کی۔ بعد ا سکے جو میری کلام کے موتی انہیں معلوم ہوئے اس میں غور کرنیوالوں کیلئے نشانیاں ہیں اور میرے نشانوں میں
أني لبثت على ذلك عُمُرًا من الزمان، ولا يُمهل من افترى على الله الديان، إن في ذلك
سے ایک یہ ہے کہ میں اس دعوی الہام پر ایک عمر سے قائم ہوں اور مفتری کو خدا تعالیٰ کی طرف سے مہلت نہیں دی جاتی ۔ اس میں اہل فراست |
الآيات للمتوسّمين ۔ ومن آياتي أنّى أُعطيتُ عقيدة يدرأ عن الطالب كل شبهة، ويكشف عن
لوگوں کیلئے نشان ہیں۔ اور میرے نشانوں میں سے ایک یہ ہے کہ میں ایسا عقیدہ دیا گیا ہوں کہ جو طالب کا ہر یک شبہ دور کرتا ہے۔ اور بھید کے
بيضة السرّ مع حقيقة، إن في ذلك لآيات للمستبصرين ۔ ومن آياتي أن الزمان نظم لي في
انڈے میں سے حقیقت کا زردہ ظاہر کرتا ہے۔ اس میں دیکھنے والوں کے لئے نشان ہیں۔ اور میرے نشانوں میں سے ایک یہ ہے کہ زمانہ میرے
سلك الرفاق، وأُنشئ المناسبات في الأنفس والآفاق، وكذلك أُرسلت عند خفوق راية |
رفیقوں میں منسلک کیا گیا۔ اور انفسی اور آفاقی مناسبات پیدا ہو گئیں۔ اور اسی طرح میں اس وقت بھیجا گیا کہ جب نامرادی کا جھنڈا جنبش کر رہا تھا۔ اس
الإخفاق، إن في ذلك لآيات للمتفرّسين ۔ ومن آياتي أن الله شحذ سيف بياني، وأرى -
میں فراست والوں کے لئے نشانیاں ہیں۔ اور میرے نشانوں میں سے ایک یہ ہے کہ خدا نے میرے بیان کی تلوار کو تیز کیا۔ اور میرے برہان کی تیزی
جواهره بغرار برهاني، إن في ذلك لآيات للناظرين ۔ ومن آياتي أن الحق ما استسر عنى
کے ساتھ اسکے جو ہر دکھلائے۔ یہ تحقیق اس میں دیکھنے والوں کیلئے نشان ہیں اور میری نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ ایک دم بھی سچائی مجھ سے پوشیدہ نہیں
حينًا، وجُعِل قلبى له عَرِينًا، وجُعِلتُ له مُجدّدًا مُبِينًا، إنّ في ذلك لآيات للمتأملين۔
ہوئی اور میرا دل اس کا نزول گاہ بنایا گیا اور میں اس کے لئے تازہ کر نیوالا اور کھول کر بیان کر نیوالا مقرر کیا گیا۔ اس میں فکر کرنیوالوں کیلئے نشان ہیں۔
أيها الناس۔ قد جاء كم لطف ربّ العباد ، وتعهدكم فضله تعهد العهاد
اے لوگو! تمہارے پاس خدا کی مہربانی آئی۔ اور اس کے فضل نے تمہاری خبر گیری کی جیسا کہ وقت کی بارش
عند إمحال البلاد، فلا تردوا نعم الله إن كنتم شاكرين ۔ أأنتم
خشک سالی کے وقت خبر گیری کرتی ہے۔ پس اگر تم شکر گزار ہو تو خدا کی نعمتوں کو رد نہ کرو۔ کیا تم اس کی
حجة الله
۲۴ تهدون ما شاد، أو تمنعون ما أراد؟ وقد رأيتم أنكم لم تستطيعوا أن تأتوا بكلام من مثل
بنا کردہ کو مسمار کر دو گے یا جو کچھ اس نے ارادہ کیا اس کو روک دو گے اور تم نے دیکھ لیا کہ تمہیں طاقت نہیں ہوئی کہ میری کلام جیسی
کلامی، حتى سكتم وصمتم متندمين من إفحامي ۔ وأشيع الكتب المملوة بالنكات |
کلام بنالاؤ یہاں تک کہ تم خود شرمندہ ہو کر چپ ہو گئے اور لا جواب ہو گئے اور وہ کتا بیں شائع کی گئیں جو ہر برگزیدہ نکتوں کے ساتھ
النخب، ولطائف النظم وبدائع النثر ومحاسن الأدب، فما كان جوابكم إلا أن قلتم إنها -
پر تھیں اور لطائف نظم اور نثر سے لبالب تھیں اور محاسن ادب سے مملو تھیں ۔ پس تمہارا بجز اس کے کچھ جواب نہ تھا کہ یہ کتا بیں اور
من قوم آخرين ۔ فانظروا كيف عجزتم ثم صُرفت قلوبكم عن الحق فصرتم قومًا عمين ۔
لوگوں کی بنائی ہوئی ہیں ۔ پس دیکھو تم کس طرح عاجز ہو گئے پھر تمہارے دل حق سے پھیر دیئے گئے ۔ پس تم ایک اندھی قوم ہو گئے
حتى إذا احتد منكم الحجاج، وامتد اللجاج، ونبح النجفي والغزنوي، وقالا إنه جاهل
یہاں تک کہ جب تم تیزی سے حجت بازی کرنے لگے اور تمہاری لڑائی لمبی ہو گئی اور نجفی اور غزنوی نے یاوہ گوئی کی اور کہا کہ یہ ایک
غوى، كتبت رسالتي هذه لتكون حُجّة على المفترين، وليفتح الله بيني وبينكم وهو
جاہل گمراہ ہے۔ تب میں نے یہ رسالہ لکھا تا افتراء کرنے والوں پر حجت ہو۔ اور تا مجھ میں اور تم میں خدا تعالیٰ فیصلہ کر دے اور وہ
خير الفاتحين۔
بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
وقال الذي آذاني من جماعة عبد الجبار، إن هذا دجال وأكفر الكفار، وجاهل لا يعلم
اور عبدالجبار کی جماعت میں سے ایک موذی نے کہا کہ یہ شخص دجال اور اکفر الکفار ہے اور ایک جاہل ہے جو عربی کو نہیں جانتا اور
العربية ولا شيئا من النكات والأسرار، وأعانه عليه قوم من العلماء المتبحرين ۔ وكذلك ظن
نہ نکات اور اسرار سے خبر رکھتا ہے۔ اور اس تالیف پر بڑے بڑے علماء نے مدد کی ہے۔ اور اسی طرح نجفی نے ظن کیا پس دیکھ کہ کیونکر
النجفي، فانظر كيف تشابهت قلوب المعتدين ۔ وما أثبت أحد منهم أنهم أرضعوا ثَدى الأدب
تجاوز کرنے والوں کے دل باہم مشابہ ہو گئے اور ان میں سے کسی نے ثابت نہ کیا کہ وہ پستان ادب سے دودھ پلائے گئے ہیں
حجة الله
أو أعطوا من العلوم النخب، وما جاء ونى بالدبيب ولا بالخبيب، بل تكلّموا كالنساء متسترين ۔ (۲۵)
یا علوم برگزیدہ دیئے گئے ہیں اور میرے پاس نہ نرم رفتار میں آئے اور نہ تیز رفتار میں بلکہ عورتوں کی طرح چھپی چھپی باتیں کیں اور صحت نیست
وما أنكروا بصحة النية، بل كبخيل خاطب الدنيا الدنية ۔ ونبههم الله فما تنبهوا ، وأيقظتهم
سے انکار نہیں کیا بلکہ اس بخیل کی طرح جو دنیا کا چاہنے والا ہو اور ان کو خدا تعالیٰ نے خبردار کیا پس خبردار نہیں ہوئے اور نشانوں نے ان کو جگایا
الآيات فما استيقظوا ۔ ألم يروا آية كبرى، إذ أهراق قاتل دمًا وأولغ فيه المُدَى؟ وكان المقتول |
پس وہ نہیں جاگے کیا انہوں نے ایک بڑا نشان نہ دیکھا جب قاتل نے ایک خونریزی کی اور اس کے اندر اپنی چھری کو داخل کیا اور مقتول ایک آریہ
"آرية "خبيثا ومن العدا ۔ فأبكى الله من سخر من الدين وسبّ وهجا، وألقاه في عذاب لا
خبیث اور دشمنوں میں سے تھا۔ پس خدا نے ایک ایسے شخص کو رلایا جو دین اسلام سے ٹھٹھا کرتا اور گالیاں نکالتا تھا۔ اور اس کو ایسے عذاب میں ڈال دیا۔ جس
يتقضى ، ونار لا يموت فيها ولا يحيى، وضيع كل ما صنع وهدم كل ما علا، إن في ذلك لآيات
کا کبھی خاتمہ نہیں اور ایسی آگ میں جھونک دیا جس میں نہ مریگا اور نہ زندہ رہے گا ورا سکے تمام کاروبار کو ضائع کیا اور اسکی ہر ایک بلند کردہ کو مسمار کیا۔ اس
الأولى النهى ۔ وكان نبأ "آتم "يحكى السها، بما خفى من أعين العمى وما تجلى، فألقت هذه
میں عقلمندوں کیلئے نشان ہیں اور آتھم کی نسبت جو پیشگوئی کی گئی تھی وہ خفا میں ستارہ سہا کے مشابہ تھی اور اندھوں کی نظر سے بہت پوشید تھی اور ظاہر نہ تھی۔
الأياة عليه رداءها، فأشرقا كشمس الضحى، وأضاء ا عقول العاقلين وجذبا إلى الحق من أتى ۔۔
پس اس روشنی نے اس پر چادر ڈال دی۔ پس دونوں دو پہر کے آفتاب کی طرح چمک اٹھیں اور عقلمندوں کی عقلوں کو روشن کیا اور آنے والے کوحق کی طرف کھینچ
وهذه آية عذراء ، وشمس بيضاء ، فليهتد من شاء ، إنّ الله يُحِبّ التوابين ويحب المتطهرين۔
لیا۔ اور یہا ایک نیانشان ہے۔ اور آفتاب روشن ہے۔ پس چاہئے کہ ہدایت قبول کرے جو چاہے خدا تو بہ کر نیوالوں اور پا کی طلب کر نیوالوں سے پیار کرتا ہے۔
وإنها تشفى النفس، وتنفى اللبس، وتوضح المُعمَّى، وتكشف السر عن ساقه
اور یہ یکھرام کے قتل کا نشان جان کو تسلی دیتا ہے اور شبہ کو دور کرتا ہے اور معنی کو کھولتا ہے ۔ اور بھید کی پنڈلی
والعمى، وتُتمّ الحجة على المُجرمين۔ فيا حسرة على المخالفين إنهم |
اور امر پوشیدہ کی ساق دکھلاتا ہے۔ اور مجرموں پر حجت پوری کرتا ہے۔ پس افسوس مخالفوں پر کہ وہ
حجة الله
يتركون أحكم الحاكمين ۔ فكأن الله شرق وهم غربوا، ودعا لجمع الثمار وهم
احکم الحاکمین کو چھوڑے جاتے ہیں۔ پس گویا خدا مشرق کی طرف گیا اور یہ لوگ مغرب کی طرف۔ اور اس نے پھلوں کے جمع کرنے کے لئے کہا
احتطبوا، وأمر أن يؤتونى عَذُبًا فعذَّبوا، وما اجتنبوا الأذى بل كادوا أن يُجنّبوا، فرد الله |
اور انہوں نے خشک لکڑیاں جمع کیں اور حکم کیا کہ مجھے میٹھا پانی دیں اور انہوں نے عذاب کیا اور دکھ دینے سے پرہیز نہ کی بلکہ نزدیک ہوئے کہ
نياتهم عليهم فانقلبوا مخذولين۔
پہلی تو ڑ ڈالیں۔ پس خدا نے ان کی نیتیں ان پر ڈال دیں ۔ سوانجام ان کا نا مرادی تھی ۔
ومنهم رجل من الغزني يسمونه عبد الحق، وإنه سب وشتم ووثب سفاهة كالبق ۔ وإنه
اور ان میں سے ایک غزنوی شخص ہے جس کو عبد الحق کہتے ہیں اور اس نے گالیاں دیں اور پیشہ کی طرح اچھلا اور وہ ایک چوہا ہے
فويسقةٌ يُذعر الأسود في جحره بالغق ۔ وإنّ الخنّاس زقه فبالغ في الزق ۔ وإنه كذب آية |
شیروں کو اپنے سوراخ میں آواز سے ڈراتا ہے اور شیطان نے اس کو غذادی پس پوری غذادی اور اس نے کسوف خسوف کے نشان کی
الكسوف كما كُذِّبَ مِن قبل آية القمر المنشق ۔ وَإنّ الشيطان لق عينه فذهب ببصره باللق ۔
تکذیب کی جیسا کہ کفار نے شق القمر کی تکفیر کی اور شیطان نے اس کی آنکھ پر ماری پس آنکھ نکال دی اور وہ مرغی کی طرح آواز کر رہا ہے
وَمَا نَقَّ إِلَّا كدجاجة فنذبحه بمدى الحق، ونريه جزاء النق، فما ينجو منا بالهرب والهق، ولا
پس ہم سچائی کی چھری سے اس کو ذبح کر دیں گے اور اس کی آواز کی اس کو جزا چکھائیں گے ۔ پس ہم سے بھاگنے کے ساتھ نجات نہیں پائے
ينفعه كيد الكائدين ۔ وإنّه أرسل إلى كتابه المملوّ من السب والتكفير، وخدع الناس بأنواع
گا اور کوئی مکر اس کو فائدہ نہیں دے گا اور اس نے اپنی وہ کتاب جو گالیوں اور تکفیر سے پر تھی میری طرف بھیجی اور طرح طرح کے جھوٹوں سے
الدقارير، وذكر فيه كتابي وهذى، وقال أهذا من هذا ؟ كلا بل إنه من النوكي، ولا يكاد يُبين۔
لوگوں کو دھوکا دیا۔ اور میری کتاب کا ذکر کیا اور بکواس کی اور کہا کیا ایسی کتاب اس شخص کی تالیف ہے۔ ہرگز نہیں بلکہ یہ تو جاہل ہے اور بلیغ
وخاطبني وادعى كعارف الحقيقة، وقال إنك لست مؤلّف هذه الكتب الأنيقة، ولا أبا عُذر
بات کہنے پر قادر نہیں اور مجھے مخاطب کر کے ایک حقیقت شناس کی طرح دعوی کیا اور کہا کہ تو ان عمدہ کتابوں کا مؤلف نہیں ہے اور نہ ان لطیف