کتاب البریہ
حصہ 14
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كتاب البرية
مگر افسوس که پادری صاحبوں نے تعصب کے جوش میں آنجناب کی عزت اور مرتبہ
کا کچھ بھی لحاظ نہیں کیا اور نہایت درجہ کے قابل شرم افتراؤں سے کام لیا ہے ۔
مجھے اس جگہ بعض نادان مسلمانوں کی نکتہ چینی کا بھی اندیشہ ہے۔ شاید وہ یہ
اعتراض کریں کہ کیا ضرور تھا کہ یہ نا پاک کلمات اس کتاب میں لکھے جاتے جن
میں اس قدر شرارت سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بے ادبی ہے؟“‘ سو اس کا
جواب میں پہلے لکھ چکا ہوں کہ اس نوٹس کی وجہ سے جو مثل مقدمہ میں شامل ہے
ہمارے پر فرض ہو گیا تھا کہ ہم اپنی گورنمنٹ عالیہ پر اصل حقیقت ظاہر کریں کہ سختی ۱۳۸
ہماری طرف سے ہے یا پادریوں کی طرف سے ۔ اور اگر ہم اس دھوکہ دہی کا تدارک
نہ کرتے تو حکام کو کیونکر معلوم ہوتا کہ پادری صاحبوں کا یہ سراسر جھوٹ ہے کہ ہماری
طرف سے زیادتی اور سختی ہے۔ اور پادری صاحبوں نے نہ محض میرے لئے بلکہ تمام
بقيه حاشيه
ہم یقیناً جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کا سب سے بڑا نبی اور سب سے زیادہ پیارا جناب
محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔ کیونکہ دوسرے نبیوں کی اُمتیں ایک تاریکی میں پڑی
ہوئی ہیں اور صرف گذشتہ قصے اور کہانیاں ان کے پاس ہیں ۔ مگر یہ اُمت ہمیشہ خدا تعالیٰ
سے تازہ بتازہ نشان پاتی ہے ۔ لہذا اس اُمت میں اکثر عارف ایسے پائے جاتے ہیں کہ جو
خدا تعالیٰ پر اس درجہ کا یقین رکھتے ہیں کہ گویا اس کو دیکھتے ہیں ۔ اور دوسری قوموں کو
خدا تعالیٰ کی نسبت یہ یقین نصیب نہیں ۔ لہذا ہماری روح سے یہ گواہی نکلتی ہے کہ سچا اور صحیح مذہب
صرف اسلام ہے۔ ہم نے حضرت عیسی علیہ السلام کا کچھ نہیں دیکھا۔ اگر قرآن شریف گواہی نہ
دیتا تو ہمارے لئے اور ہر ایک محقق کے لئے ممکن نہ تھا کہ ان کو سچا نبی سمجھتا۔ کیونکہ جب کسی ۱۲۸
مذہب میں صرف قصے اور کہانیاں رہ جاتی ہیں تو اس مذہب کے بانی یا مقتدا کی سچائی صرف ان
قصوں پر نظر کر کے تحقیقی طور پر ثابت نہیں ہو سکتی ۔ وجہ یہ کہ صد ہا برس کے گذشتہ قصے کذب کا
كتاب البرية
مسلمانوں کے لئے یہ ایک بند اور روک بنائی تھی تا آئندہ کوئی شخص ان کا مقابلہ نہ کرے۔ اور
اس بات سے ڈر جایا کریں کہ ان کے الفاظ سخت الفاظ متصور ہو کر قانون کے نیچے لائے
جائیں گے ۔ گویا اس طور سے پادری صاحبوں کی مراد پوری ہوگی کہ وہ جس طور سے چاہیں
۱۲۹ گالیاں دیں ۔ مگر دوسرا شخص نرمی کے ساتھ بھی ان کے مقابل پر سر نہ اٹھاوے۔ پس نہایت
ضروری تھا کہ اپنی گورنمنٹ عالیہ کو حقیقت حال سے اطلاع دی جائے ۔ ہم یقیناً جانتے ہیں
کہ ہماری یہ گورنمنٹ مذہبی امور میں ہرگز پادریوں کی رعایت نہیں کرے گی اور اس بات پر
اطلاع پا کر کہ مباحثات میں ہمیشہ زیادتی پادریوں کی طرف سے ہوتی رہی ہے ایسے نوٹس کو
جو دھو کہ کھانے کی وجہ سے لکھا گیا ہے محض فضول اور منسوخ کی طرح سمجھے گی ۔
اب ہم کچہری کی کارروائی کو سلسلہ وار بیان کرتے ہیں اور وہ یہ ہے :۔
بقيه حاشيه
بھی احتمال رکھتے ہیں بلکہ زیادہ تر احتمال یہی ہوتا ہے کیونکہ دنیا میں جھوٹ زیادہ
ہے ۔ پھر کیونکر دلی یقین سے اُن قصوں کو واقعات صحیحہ مان لیا جائے ۔ لیکن ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات صرف قصوں کے رنگ میں نہیں ہیں بلکہ ہم آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کر کے خودان نشانوں کو پالیتے ہیں ۔ لہذا معائنہ اور مشاہدہ کی
برکت سے ہم حق الیقین تک پہنچ جاتے ہیں ۔ سو اس کامل اور مقدس نبی کی کس قدرشان
بزرگ ہے جس کی نبوت ہمیشہ طالبوں کو تازہ ثبوت دکھلاتی رہتی ہے ۔ اور ہم متواتر
نشانوں کی برکت سے اس کمال سے مراتب عالیہ تک پہنچ جاتے ہیں کہ گویا خدا تعالیٰ کو
ہم آنکھوں سے دیکھ لیتے ہیں ۔ پس مذہب اسے کہتے ہیں اور سچا نبی اس کا نام ہے جس کی
سچائی کی ہمیشہ تازہ بہار نظر آئے ۔ محض قصوں پر جن میں ہزاروں طرح کی کمی بیشی کا
امکان ہے بھروسہ کر لینا عقلمندوں کا کام نہیں ہے ۔ دنیا میں صد ہا لوگ خدا بنائے
كتاب البرية
ترجمہ چٹھہ انگریزی
بعد الت اے ای مارٹینو صاحب بہادر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع امرتسر
مستغيث
جرم
مستغاث علیہ
قیصره هند زیر دفعہ ۱۰۷ میرزا غلام احمد صاحب ساکن موضع قادیاں تحصیل بٹالہ ضلع
ضابطہ فوجداری گورداسپوره
بیان عبد الحمید
میں سلطان محمود کا بیٹا ہوں جو جہلم میں رہتا تھا۔ مجھے امرتسر آئے انیس میں دن
گزرے ہیں۔ میرزا غلام احمد صاحب ساکن قادیاں ضلع گورداسپور نے مجھے اپنے گھر بلایا۔ اور
مجھ سے گفتگو کی ۔ اس نے مجھے کہا کہ امرتسر میں ڈاکٹر کلارک کے پاس جا کر اس کو کسی نہ کسی طرح ۱۳۰
قتل کروں وہ مجھے پہلے سے جانتا تھا۔ لیکن اس نے مجھے اس امر کے متعلق اس خاص دن کہا۔ میں
بقيه حاشيه
گئے ۔ اور صدہا پرانے افسانوں کے ذریعہ سے کراماتی کرکے مانے جاتے ہیں ۔ مگر اصل بات یہ ۱۲۹
ہے کہ سچا کراماتی وہی ہے جس کی کرامات کا دریا کبھی خشک نہ ہو سو وہ شخص ہمارے سید و مولی نبی
صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ خدا تعالیٰ نے ہر ایک زمانہ میں اس کامل اور مقدس کے نشان دکھلانے کے
لئے کسی نہ کسی کو بھیجا ہے اور اس زمانہ میں مسیح موعود کے نام سے مجھے بھیجا ہے۔ دیکھو! آسمان
سے نشان ظاہر ہو رہے ہیں اور طرح طرح کے خوارق ظہور میں آ رہے ہیں اور ہر ایک حق کا
مالب ہمارے پاس رہ کر نشانوں کو دیکھ سکتا ہے گو وہ عیسائی ہو یا یہودی یا آریہ۔ یہ سب برکات
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیں ۔
محمد است امام و چراغ ہر دو جہاں محمد است فروزنده زمین و زماں
خدانه گویمش از ترس حق مگر بخدا خدا نماست وجودش برائے عالمیاں
اور میں کئی مرتبہ ظاہر کر چکا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے چودھویں صدی کے سر پر
كتاب البرية
راضی ہو گیا کہ میں ایسا ہی کروں گا جیسے اُس نے کہا تھا ۔ میں نے یہ امر اس لئے
کیا تھا کہ میں مسلمان ہوں اور ڈاکٹر کلارک عیسائی تھے ۔ میرزا صاحب نے مجھے
کہا تھا کہ مسلمان کو عیسائی کا قتل کرنا جائز ہے ۔ اس ارادہ کے ساتھ پھر امرتسر
گیا۔ میں نے ڈاکٹر کلارک کے پاس جا کر کہا کہ میں پہلے ہندو تھا پھر مسلمان
ہوا اور اب عیسائی ہونا چاہتا ہوں ۔ میں نے اس سے یہ بھی کہا کہ میں مرزا
صاحب کی طرف سے آیا ہوں ۔ مجھے ڈاکٹر کلارک نے ہسپتال میں بھیج دیا۔
بقیه حاشيه
لوگوں کی اصلاح کے لئے مسیح موعود کے نام پر مجھے بھیجا ہے اور مجھے آسمانی نشان دیئے
ہیں۔ اور میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اس کتاب میں بھی کچھ اپنی سوانح لکھ دوں ۔ شاید کوئی
طالب حق ان میں غور کر کے کچھ فائدہ اٹھائے۔ اور اتفاق حسنہ سے ان دنوں میں ایک
صاحب حاجی محمد اسماعیل خاں نام رئیس د تاولی نے مجھ سے بذریعہ خط درخواست کی کہ تا
میں ان کی ایک نو تالیف کتاب میں درج ہونے کے لئے مختصر طور پر اپنی سوانح لکھ دوں ۔
اور اس میں اپنا دعویٰ اور دلائل بھی بیان کروں ۔ سو میں مناسب دیکھتا ہوں کہ وہ خط اس جگہ
بھی فائدہ عام کے لئے ذیل میں درج کر دوں ۔ سو وہ معہ تمہیدی عبارت کے یہ ہے :۔
ہمارے مختصر سوانح اور مقاصد
مجھے اس وقت ایک خط معہ ایک چھپی ہوئی درخواست کے حاجی محمد اسماعیل خاں
صاحب رئیس دتا ولی کی طرف سے ملا ۔ جس میں انہوں نے ظاہر کیا ہے کہ وہ ایک ایسی
کتاب لکھنا چاہتے ہیں جس میں ہندوستان اور پنجاب کے ہر ایک قسم کے مشہور آدمیوں کا
تذکرہ ہو ۔ اسی بنا پر انہوں نے مجھ سے بھی میرے سوانح طلب کئے ہیں اور میں نے بھی
مناسب سمجھا کہ فائدہ عام کے لئے ان کی اس درخواست کے مطابق کچھ لکھوں اور ان
کی کتاب میں شائع ہونے کے لئے کچھ حالات اپنے خاندان کے متعلق اور کچھ اپنی
كتاب البرية
جہاں عیسائی رہتے اور تعلیم پاتے ہیں ۔ میں امرتسر میں چار پانچ دن رہا۔ اور پھر ڈاکٹر ۱۳۱
کلارک نے مجھے ایک اور ہسپتال میں بھیج دیا جو بیاس میں ہے۔ مجھے کل ڈاکٹر کلارک
نے پوچھا کہ میں امرتسر کیوں آیا تھا۔ اور پھر میں نے اصل حقیقت کہہ دی ۔ اور کہہ دیا
کہ مجھے میرزا صاحب نے ڈاکٹر کلارک کے قتل کے لئے بھیجا تھا۔ اور میں نے اب اپنا
ارادہ بدل لیا ہے اور میں اس کے لئے پچھتاتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں ۔ میں نے یہ بیان
اپنی ہی مرضی اور آزادی سے لکھایا ہے۔ میں دو تین مہینے تک قادیان میں مرزا صاحب
کا مرید رہا ہوں ۔ پیش ازیں کہ اس نے امرتسر جانے کے لئے کہا۔ قادیان جانے
سے پہلے میں گجرات میں رہا ہوں ۔ جہاں مجھے ایک پادری تعلیم دیتا تھا وہ مجھے
راولپنڈی بھیجنا چاہتا تھا ۔ مگر مسلمانوں ۔ نے مجھ پر قبضہ پا کر مرزا صاحب کے پاس بھیج
دیا۔ میرا باپ زمیندار اور مولوی تھا۔ وہ میرزا صاحب کا مرید نہیں تھا۔ اس کے مرنے پر
میرے چچا برہان الدین نے میری پرورش کی ۔ وہ جہلم میں رہتا تھا اور میرزا صاحب
بقيه حاشيه
ذاتی سرگذشت اور کسی قدر اپنے دعوئی مسیحیت اور دلائل دعوٹی کی نسبت تحریر کروں لیکن ۱۳
جس اختصار کی پابندی سے انہوں نے اس کام کا ارادہ فرمایا ہے وہ اس مقصد کی تکمیل کے
لئے کافی نہیں ہے۔ اس لئے میں بقدر کفایت کسی قدر تفصیل کے ساتھ اس مضمون کو لکھنا
چاہتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ خانصاحب موصوف میری چند روزہ محنت اور تکلیف کشی کا
لحاظ فرما کر بنظر قدرشناسی اس کے تمام و کمال درج کرنے سے دریغ نہیں فرمائیں گے۔
یہ بات ظاہر ہے کہ جب تک کسی شخص کے سوانح کا پورا نقشہ کھینچ کر نہ
دکھلا یا جائے تب تک چند سطر میں جو اجمالی طور پر ہوں کچھ بھی فائدہ پبلک کو
نہیں پہنچا سکتیں اور ان کے لکھنے سے کوئی نتیجہ معتد بہ پیدا نہیں ہوتا ۔ سوانح نویسی
سے اصل مطلب تو یہ ہے کہ تا اس زمانہ کے لوگ یا آنے والی نسلیں ان لوگوں کے
كتاب البرية
کا مرید تھا۔ میرا ایک اور چا لقمان تھا۔ اس نے میری والدہ سے میرے باپ کے مرنے
۱۳۲ کے بعد شادی کی ۔ کوئی آدمی موجود نہ تھا جب مرزا صاحب نے مجھے امرتسر جانے کی تعلیم
دی۔ مجھے وہ اپنے مکان کے ایک الگ کمرے میں لے گیا۔ اور مجھ سے یہ کہا۔ میں صرف
قرآن پڑھتا تھا جب میں میرزا صاحب کے پاس تھا۔ مولوی نور الدین مجھے پڑھاتا تھا۔
میرزا صاحب مجھے اس خاص دن سے پہلے جب اس نے مجھے اس کام کے لئے کہا۔ بہت
محبت کرتا تھا۔ لیکن اس سے پہلے اس نے مجھے کبھی ڈاکٹر کلارک کے قتل کرنے کا ذکر نہیں کیا
اور نہ ہی حکیم نور الدین نے۔ مجھے اس بات کا علم نہیں کہ کوئی اور آدمی قادیان سے میرے
بعد آیا۔ مرزا صاحب نے مجھے کہا کہ میں ڈاکٹر کلارک کو کسی موقعہ پر جب میں اسے اکیلا
پاؤں پتھر سے مار ڈالوں ۔ میرا چچا برہان الدین پُر جوش مسلمان تھا۔ مرزا صاحب نے مجھے
کہا تھا کہ ڈاکٹر کلارک کو قتل کرنے کے بعد قادیاں میں چلے آنا۔ جہاں بالکل محفوظ
رہو گے۔ میں ذات کا گکھڑ ہوں ۔ میں سولہ یا سترہ برس کا ہوں ۔
دستخط ای ای مارٹینو
پڑھایا گیا اور صحیح تسلیم کیا گیا
مہر پڑھ
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ دستخط کا پی سی و سخط بیڈ کلری یکم اگست ۱۸۹۷ء
بقيه حاشيه
واقعات زندگی پر غور کر کے کچھ نمونہ ان کے اخلاق یا همت یا زہد و تقویٰ یا علم و معرفت یا
تائید دین یا همدردی نوع انسان یا کسی اور قسم کی قابل تعریف ترقی کا اپنے لئے حاصل کریں
اور کم سے کم یہ کہ قوم کے اولوالعزم لوگوں کے حالات معلوم کر کے اس شوکت اور شان کے
قائل ہو جائیں جو اسلام کے عمائد میں ہمیشہ سے پائی جاتی رہی ہے تا اس کو حمایت قوم میں
مخالفین کے سامنے پیش کر سکیں اور یا یہ کہ ان لوگوں کے مرتبت یا صدق اور کذب کی نسبت
کچھ رائے قائم کر سکیں۔ اور ظاہر ہے کہ ایسے امور کے لئے کسی قدر مفصل واقعات کے جاننے
کی ہر ایک کو ضرورت ہوتی ہے۔ اور بسا اوقات ایسا ہوتا ہے کہ ایک شخص ایک نامور انسان کے
كتاب البرية
بعد الت اے ای مارٹینو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع امرتسر
مستغیث قیصرہ ہند زیر دفعه ۱۰۷ مستغاث الیہ مرزا غلام احمد صاحب قادیاں تحصیل بٹالہ
اظہار ڈاکٹر مارٹن کلارک
ترجمه از انگریزی
میں میڈیکل مشنری ہوں اور امرتسر میں رہتا ہوں عبدالحمید نے میرے پاس ۱۵ار جولائی
کو آ کر بیان کیا کہ میں بٹالہ کا برہمن ہوں۔ مجھے غلام احمد قادیانی نے مسلمان کیا تھا اور میں
اس کے پاس سات سال طالب علم ہو کر رہا اور اس نتیجہ پر پہنچا کہ وہ بہت برا آدمی ہے اور اب کا
اس کو چھوڑ کر میں عیسائی ہونا چاہتا ہوں۔ میں نے اس کو داخل کر لیا۔ اس کی کہانی مجھے قرین قیاس
نہ معلوم ہوئی۔ میں نے اس کے متعلق تحقیق کرنی شروع کی اور مجھے معلوم ہو گیا کہ یہ کہانی
واقعات پڑھنے کے وقت نہایت شوق سے اس شخص کے سوانح کو پڑھنا شروع کرتا ہے اور دل
میں جوش رکھتا ہے کہ اس کے کامل حالات پر اطلاع پا کر اس سے کچھ فائدہ اٹھائے۔ تب اگر ایسا
اتفاق ہو کہ سوانح نویس نے نہایت اجمال پر کفایت کی ہو اور لائف کے نقشہ کو صفائی سے نہ دکھلایا
ہو تو یہ شخص نہایت ملول خاطر اور منقبض ہو جاتا ہے۔ اور بسا اوقات اپنے دل میں ایسے سوانح نویس ۱۳۳
پر اعتراض بھی کرتا ہے اور درحقیقت وہ اس اعتراض کا حق بھی رکھتا ہے کیونکہ اس وقت نہایت
اشتیاق کی وجہ سے اس کی مثال ایسی ہوتی ہے کہ جیسے ایک بھوکے کے آگے خوان نعمت رکھا
جائے اور معاً ایک لقمہ کے اٹھانے کے ساتھ ہی اس خوان کو اٹھا لیا جائے ۔ اس لئے ان بزرگوں
کا یہ فرض ہے جو سوانح نویسی کے لئے قلم اٹھاویں کہ اپنی کتاب کو مفید عام اور ہر دلعزیز اور ر
مقبول انام بنانے کے لئے نامور انسانوں کے سوانح کو صبر اور فراخ حوصلگی کے ساتھ اس قدر
بسط سے لکھیں اور ان کی لائف کو ایسے طور سے مکمل کر کے دکھلا دیں کہ اس کا پڑھنا ان کی ملاقات
بقيه حاشيه
كتاب البرية
بالکل جھوٹ تھی۔ اور اس کا نام عبدالحمید تھا۔ نہ عبدالمجید جیسا اس نے بیان کیا تھا۔ نہ وہ بٹالہ کا
برہمن تھا۔ بلکہ پیدائشی مسلمان علاقہ جہلم سے تھا۔ اس کا چا برہان الدین غازی ایک مشہور
۱۳۴ مذہبی جنونی ہے۔ ان کا تمام کا تمام خاندان میرزا قادیانی پر فدائی مرید ہے۔ یہ نوجوان عیسائی
مذہب کے متلاشیوں کی طرح گجرات میں رہا تھا۔ اس نے اپنے چچا کے چالیس روپے چرا کر
بُرے کاموں میں خرچ کئے ۔ جس پر اس کے چچانے میرزا قادیانی کے پاس اس کو بھیج دیا۔ میں
خود بیاس گیا۔ اور پھر اس سے دریافت کیا۔ اور پانچ گواہوں کے سامنے اس نے کھلا کھلا اقرار کیا
کہ اسے میرزا غلام احمد نے میرے قتل کے لئے بھیجا ہے۔ وہ موقعہ کی تلاش میں تھا کہ جب کبھی
وہ مجھے سویا ہوا یا کسی اور حالت میں پائے تو میرے سر کو پتھر سے یا کسی اور ایسی چیز سے
پھوڑے۔ اس نے یہ تمام واقعات اپنی مرضی سے لکھے ۔ میں اس لکھے ہوئے کاغذ کو پیش کرتا
ہوں جس پر اس نے آٹھ گواہوں کے سامنے دستخط کئے۔ میری واقفیت میرزا صاحب سے
الله له
حاشیه در حاشیه
کا قائم مقام ہو جائے ۔ تا اگر ایسی خوش بیانی سے کسی کا وقت خوش ہو تو اس سوانح نویس
کی دنیا اور آخرت کی بہبودی کے لئے دعا بھی کرے ۔ اور صفحات تاریخ پر نظر ڈالنے
والے خوب جانتے ہیں کہ جن بزرگ محققوں نے نیک نیتی اور افادہ عام کے لئے قوم
کے ممتاز شخصوں کے تذکرے لکھے ہیں انہوں نے ایسا ہی کیا ہے ۔
اب میرے سوانح اس طرح پر ہیں کہ میرا نام غلام احمد میرے والد صاحب
کا نام غلام مرتضی اور دادا صاحب کا نام عطا محمد اور میرے پر دا دا صاحب کا نام گل محمد
تھا اور جیسا کہ بیان کیا گیا ہے ہماری قوم مغل بر لاس ہے جی اور میرے بزرگوں کے
عرصہ سترہ یا اٹھارہ برس کا ہوا کہ خدا تعالیٰ کے متواتر الہامات سے مجھے معلوم ہوا تھا کہ
میرے باپ دادے فارسی الاصل ہیں۔ وہ تمام الہامات میں نے ان ہی دنوں میں براہین احمد یہ
کے حصہ دوم میں درج کر دیئے تھے جن میں سے میری نسبت ایک یہ الہام ہے خُذوا التوحید
كتاب البرية
اس مباحثہ کے وقت سے ہے جو ۱۸۹۳ء میں موسم گرما میں ہوا تھا۔ میں نے اس مباحثہ میں
بڑا بھاری حصہ لیا تھا۔ یہ مباحثہ اس میں اور ایک بڑے بھاری عیسائی عبداللہ آتھم کے مابین
ہوا ۔ جو مر گیا ہے۔ میں میر مجلس نی ہے۔ میں میر مجلس تھا۔ اور دو موقعوں پر مسٹر آتھم کی جگہ بط جگہ بطور مباحث کے بیٹھا ۱۳۵
تھا۔ مرزا صاحب کو بہت ہی رنج ہوا تھا۔ اس کے بعد اس نے ان تمام کی موت کی پیش گوئی
کی جنہوں نے اس مباحثہ میں حصہ لیا تھا اور میرا حصہ بہت ہی بھاری تھا۔ اس وقت سے
اس کا سلوک میرے ساتھ بہت ہی مخالفانہ رہا ہے ۔ اس مباحثہ کے بعد خاص دلچسپی کا
مرکز مسٹر آتھم رہا۔ چارا لگ کوششیں اس کی جان لینے کے لئے کی گئیں۔ اس کی موت کی مقرر
کردہ میعاد کے آخری دو ماہ میں خاص پولیس کا پہرہ دن رات فیروز پور میں رکھا گیا۔ اسے امرتسر
سے انبالے اور انبالے سے فیروز پور بھاگنا پڑا۔ ان کوششوں کے باعث سے جو اس کی جان لینے
کے لئے کی گئیں اور یہ کوششیں عام طور پر مرزا صاحب سے منسوب کی گئی ہیں۔ اس کی موت
بقيه حاشيه
بقيه حاشیه در حاشیه
سے
پرانے کاغذات سے جو اب تک محفوظ ہیں معلوم ہوتا ہے کہ وہ اس ملک میں سمرقند سے
آئے تھے اور ان کے ساتھ قریباً دو سو آدمی ان کے توابع اور خدام اور اہل وعیال میں
تھے اور وہ ایک معزز رئیس کی حیثیت سے اس ملک میں داخل ہوئے اور اس قصبہ کی
جگہ میں جو اس وقت ایک جنگل پڑا ہوا تھا جو لاہور سے تخمینا بفاصلہ پچاس کوس بگوشئہ شمال
مشرق واقع ہے فروکش ہو گئے جس کو انہوں نے آباد کر کے اس کا نام اسلام پور رکھا
التوحيد يا ابناء الفارس یعنی توحید کو پکڑ و توحید کو پکڑ والے فارس کے بیٹو۔ پھر دوسرا الہام میری ۱۳۴
نسبت یہ ہے لو كان الايمان معلقًا بالثريا لنا له رجل من فارس یعنی اگر ایمان ثریا سے معلق
ہوتا تو یہ مرد جو فارسی الاصل ہے وہیں جا کر اس کو لے لیتا۔ اور پھر ایک تیسرا الہام میری نسبت یہ ہے
ان الذين كفروا ردّ عَلَيْهِم رجل من فارس شكر الله سعیہ۔ یعنی جو لوگ کافر ہوئے اس مرد
نے جو فارسی الاصل ہے ان کے مذاہب کو رد کر دیا۔ خدا اس کی کوشش کا شکر گزار ہے۔ یہ تمام الہامات
ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارے آباء اولین فارسی تھے۔ والحق ما اظهره الله منه
كتاب البرية
کے بعد میں ہی پیش نظر رہا ہوں ۔ اور کئی ایک مبہم طریقوں سے یہ پیش گوئی مرزا صاحب کی
تصنیفات میں مجھے یاد دلائی گئی ہے۔ جس کے لئے سب سے بڑی وہ کوشش تھی جس کو
عبدالحمید نے بیان کیا ہے۔ لاہور میں لیکھرام کی موت کے بعد جس کو تمام لوگ مرزا صاحب
کی طرف منسوب کرتے ہیں میرے پاس اس بات کے یقین کرنے کے لئے خاص وجہ تھی ۔
۱۳۶ کہ میری جان لینے کی کوئی نہ کوئی کوشش کی جائے گی۔ میں تین ماہ کے لئے رخصت پر گیا
ہوا تھا۔ میری واپسی پر میرا آنا مرزا صاحب کو فوراً معلوم ہو گیا اور عبدالحمید میرے پاس پہنچ
گیا۔ عبدالحمید کے بیان پر یقین کرنے کے لئے میرے پاس کافی وجوہ ہیں اور نیز اس بات کا
یقین کرنے کے لئے کہ مرزا صاحب مجھے نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے ہیں مرزا صاحب کا یہ
ایک ہمیشہ کا طریقہ ہے کہ وہ اپنے مخالفوں کی موت کی پیش گوئیاں کرتے ہیں۔
پڑھ کر سنایا گیا۔ تسلیم کیا گیا۔
دستخط اے ای مارٹینو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ
دستخط
==
بیان عبدالحمید : ۔ میں نے ہی یہ کاغذ جو ڈاکٹر کلارک نے پیش کیا ہے لکھا تھا اور دستخط کئے
تھے۔
بقیه حاشيه
دستخط حاکم = =
==
جو پیچھے سے اسلام پور قاضی ماجھی کے نام سے مشہور ہوا اور رفتہ رفتہ اسلام پور کا لفظ لوگوں کو
بھول گیا اور قاضی ماجھی کی جگہ پر قاضی رہا اور پھر آج پر قاضی رہا اور پھر آخر قادی بنا اور پھر اس سے بگڑ کر قادیاں بن گیا۔
اور قاضی ماجھی کی وجہ تسمیہ یہ بیان کی گئی ہے کہ یہ علاقہ جس کا طولانی حصہ قریباً ساٹھ کوس ہے ان دنوں
میں سب کا سب ماجھہ کہلاتا تھا غالبا اس وجہ سے اس کا نام ماجھہ تھا کہ اس ملک میں بھینسیں
بکثرت ہوتی تھیں اور ماجھ زبان ہندی میں بھینس کو کہتے ہیں۔ اور چونکہ ہمارے بزرگوں کو علاوہ
دیہات جا گیرداری کے اس تمام علاقہ کی حکومت بھی ملی تھی اس لئے قاضی کے نام سے مشہور
ہوئے۔ مجھے کچھ معلوم نہیں کہ کیوں اور کس وجہ سے ہمارے بزرگ سمرقند سے اس ملک میں آئے۔
كتاب البرية
بعدالت اے ای مارٹینو صاحب بہادر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر
مستغیث قیصرہ ہند زیر دفعه ۱۰۷ بنام مرزاغلام احمد صاحب قادیاں
حکم
عبد الحمید اور ڈاکٹر کلارک کے بیانات ظاہر کرتے ہیں کہ مرزا غلام احمد قادیانی
نے عبد الحمید کو ڈاکٹر کلارک ساکن امرتسر کے قتل کرنے کی ترغیب دی۔ اس بات کے
یقین کرنے کے لئے وجہ ہے کہ مرزا غلام احمد مذکور نقض امن کا مرتکب ہوگا ۔ یا کوئی قابل
گرفت فعل کرے گا ۔ جو باعث نقض امن اس ضلع میں ہوگا ۔ اس بات کی خواہش کی گئی ۱۳۷
ہے کہ اس سے حفظ امن کے لئے ضمانت طلب کی جائے ۔ واقعات اس قسم کے ہیں
کہ جس سے اس کی گرفتاری کے لئے وارنٹ کا شائع کرنا زیر دفعہ ۱۱۴ ضابطہ
فوجداری ضروری معلوم ہوتا ہے ۔ لہذا میں اس کی گرفتاری کے لئے وارنٹ جاری
مگر کاغذات سے یہ پتہ ملتا ہے کہ اس ملک میں بھی وہ معزز امراء اور خاندان والیان ملک میں
سے تھے اور انہیں کسی قومی خصومت اور تفرقہ کی وجہ سے اس ملک کو چھوڑ نا پڑا تھا۔ پھر اس ملک
میں آ کر بادشاہ وقت کی طرف سے بہت سے دیہات بطور جا گیران کو ملے۔ چنانچہ اس نواح
میں ایک مستقل ریاست ان کی ہوگئی ۔
بقيه حاشيه
سکھوں کے ابتدائی زمانہ میں میرے پر دادا صاحب میرزا گل محمد ایک نامور اور
مشہور رئیکس اس نواح کے تھے ۔ جن کے پاس اس وقت یہ گاؤں تھے اور بہت سے
گاؤں سکھوں کے متواتر حملوں کی وجہ سے ان کے قبضہ سے نکل گئے تاہم ان کی جوانمردی ۱۳۷
اور فیاضی کی یہ حالت تھی کہ اس قدر قلیل میں سے بھی کئی گاؤں انہوں نے مروت کے طور
پر بعض تفرقہ زدہ مسلمان رئیسوں کو دے دیئے تھے جو اب تک ان کے پاس ہیں ۔
غرض وہ اس طوائف الملوکی کے زمانہ میں اپنے نواح میں ایک خود مختار رئیس تھے ۔
ہمیشہ قریب پانسو آدمی کے یعنی کبھی کم اور کبھی زیادہ ان کے دستر خوان پر روٹی کھاتے
كتاب البرية
کرتا ہوں۔ اور اس کو ہدایت کرتا ہوں کہ وہ آکر بیان کرے کہ کیوں زیر دفعہ ۱۰۷ ضابطہ
فوجداری حفظ امن کے لئے ایک سال کے واسطے میں ہزار روپیہ کا مچلکہ اور بیس ہزار روپے
کی دو الگ الگ ضمانتیں نہ لی جائیں ۔
دستخط اے ای مارٹینو
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر
یکم اگست ۹۷
میں نے وارنٹ کا جاری کرنا روک دیا ہے۔ کیونکہ یہ مقدمہ میرے اختیار میں نہیں
ہے۔ دیکھو انڈین لاور پورٹ نمبرا اکلکتہ ۷۱۳ ۱۲۰ کلکتہ و۱۳۳ اور ۶ الہ آباد و۲۶۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور کے پاس کارروائی کے لئے بھیجا جاوے۔
بقيه حاشيه
دستخط اے ای مارٹینو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ را گست ۹۷
تھے۔ اور ایک سو کے قریب علماء اور صلحاء اور حافظ قرآن شریف کے ان کے پاس رہتے تھے
جن کے کافی وظیفے مقرر تھے اور ان کے دربار میں اکثر قال الله اور قال الرسول کا ذکر
بہت ہوتا تھا۔ اور تمام ملازمین اور متعلقین میں سے کوئی ایسا نہ تھا جو تارک نماز ہو۔ یہاں
تک کہ چاکی پینے والی عورتیں بھی پنج وقتہ نماز اور تہجد پڑھتی تھیں۔ اور گرد ونواح کے معزز
مسلمان جو اکثر افغان تھے قادیاں کو جو اس وقت اسلام پور کہلاتا تھا مکہ کہتے تھے۔ کیونکہ اس
پُر آشوب زمانہ میں ہر ایک مسلمان کے لئے یہ قصبہ مبارکہ پناہ کی جگہ تھی ۔ اور دوسری اکثر
جگہ میں کفر اور فسق اور ظلم نظر آتا تھا اور قادیاں میں اسلام اور تقویٰ اور طہارت اور عدالت
کی خوشبو آتی تھی۔ میں نے خود اس زمانہ سے قریب زمانہ پانے والوں کو دیکھا ہے کہ وہ اس
قدر قادیاں کی عمدہ حالت بیان کرتے تھے کہ گویا وہ اس زمانہ میں ایک باغ تھا جس
میں حامیان دین اور صلحاء اور علماء اور نہایت شریف اور جوانمرد آدمیوں کے صدہا پودے
پائے جاتے تھے۔ اور اس نواح میں یہ واقعات نہایت مشہور ہیں کہ میرزا گل محمد صاحب مرحوم