کتاب البریہ
حصہ 19
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كتاب البرية
کر دینا۔ میرے باپ کا نام لقمان ہے۔ سلطان محمود غلطی سے لکھایا تھا۔ سلطان محمود کے ﴿۱۸۲
ساتھ شادی مکرر میری ماں نے کی تھی۔ پہلے غلطی سے لکھایا ہے کہ لقمان سے شادی ہوئی تھی ۔
سلطان محمود کی ایک لڑکی ہے۔ لقمان کا اور بیٹا ہے جو میرا بھائی ہے۔ ہم تین بھائی ہیں۔ میں
نے بپتسمہ کبھی نہیں لیا متلاشی رہا تھا۔ مالا کنڈ میں فوج کے ساتھ نہیں گیا تھا۔ بوجہ کام نہ ہو سکنے
کے مجھے برخاست کیا گیا تھا۔ جب واپس مالا کنڈ سے آیا متلاشی نہ تھا۔ محمدی تھا۔ دو سال کے
قریب اس بات کو ہوئے ہیں۔ قادیان آنے سے پہلے سلطان محمود مجھ سے ناراض ہوا تھا۔
بقيه حاشيه
اسی امت میں سے ہوگا۔ اور اسی طرح صحیح مسلم میں فَامَّكُمُ مِنْكُمْ لکھا تھا یعنی مسیح تم میں سے ایک ۱۸۲
امتی آدمی ہوگا اور تمہارا امام ہوگا۔ کیا یہ باتیں تسلی پانے کے لئے کافی نہ تھیں؟ کیا یہ امر تسلی بخش نہ
تھا کہ قرآن نے حضرت عیسی علیہ السلام کا فوت ہو جانا بیان فرمایا؟ حدیثوں میں ان کی عمر ایک سو بیس
برس لکھ کر یہ اشارہ فرمایا کہ وہ ۱۲۰ عیسوی میں ضرور فوت ہو گئے ہیں۔ توفی کے معنے مارنا بیان
فرمایا گیا اور آیت فَلَمَّا تَوَفَيْتَنِی نے صاف طور پر خبر دے دی کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت
ہو گئے اور وہ جھگڑا جو اس سے پہلے ہو چکا ہے جو یہود اور حضرت عیسی میں ایلیا نبی کے نزول کے
بارے میں تھا کوئی ایسا مسلمان نہیں کہ اس میں یہود کو سچا قرار دے۔ سو دنیا میں دوبارہ آنے کے
معنے جو ایک نبی نے کئے وہی معنے ہم حضرت عیسی کے نزول کے بارے میں کرتے ہیں ۔ مگر
ہمارے مخالف مولوی جو معنے کرتے ہیں ان کے پاس ان معنوں کی کوئی سند موجود نہیں۔
اب سوچنا چاہیے کہ ہم تو اس عقیدہ کو پیش کرتے ہیں جس کی پہلی کتابوں میں نظیر
موجود ہے اور جس کا قرآن مصدق ہے۔ اور ہمارے مخالف حضرت عیسی کے نزول کے
بارے میں اس عقیدہ کو پیش کرتے ہیں جس کی تمام انبیاء کے سلسلہ میں کوئی نظیر موجود نہیں
اور قرآن اس کا مکذب ہے۔ پھر ہمارے مخالف جبکہ اس بحث میں عاجز آ جاتے ہیں تو
افترا کے طور پر ہم پر یہ تہمت لگاتے ہیں کہ گویا ہم نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے اور گویا ہم
معجزات اور فرشتوں کے منکر ہیں ۔ لیکن یاد رہے کہ یہ تمام افترا ہیں ۔ ہمارا ایمان ہے
المائدة : ١١٨
كتاب البرية
۱۸۳) اس نے نکالا نہ تھا۔ وہاں سے نہر پر چلا گیا تھا۔ بوجہ نہ کام کرنے کے سلطان محمود ناراض ہوا تھا۔
برہان الدین اور سلطان محمود کا مذہبی تفرقہ ہے۔ برہان الدین مرزا صاحب کا مرید ہے۔
سلطان محمود نہیں ہے۔ اس بات سے ایک دوسرے کو برا سمجھتے ہیں۔ قادیاں میں جو بلی کے موقعہ پر میں
نہ تھا۔ بعد میں آیا تھا۔ برہان الدین کو میں نے جب گیا وہاں دیکھا تھا۔ تین چار دفعہ مرزا صاحب
نے قتل کی بابت مجھ سے ذکر کیا تھا کہ دین محمدی پر ہو کر قتل کرو گے تو مقبول ہو گے کیونکہ کلارک
صاحب مخالف مذہب ہے۔ پانچوں وقت مرزا صاحب جب مسجد میں نماز کے واسطے آیا
بقیه حاشيه
کہ ہمارے سید و مولی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں اور ہم فرشتوں اور
معجزات اور تمام عقائد اہل سنت کے قائل ہیں ۔ صرف یہ فرق ہے کہ ہمارے مخالف اپنی جہالت
سے حضرت عیسی علیہ السلام کے نزول کو حقیقی طور پر انتظار کرتے ہیں اور ہم بروزی طور پر جیسا
کہ تمام متصوفین کا مذہب ہے اور ہم مانتے ہیں کہ نزول مسیح کی پیشگوئی پوری ہوگئی ۔
رہی یہ بات کہ میرے اس دعویٰ مسیح ہونے پر دلیل کیا ہے تو واضح ہو کہ آثار صحیحہ
سے یہ ثابت ہے کہ جو شخص عیسائیت کے فتنہ کے وقت عیسی پرستی کے فتنہ کو دور کرنے کے
لئے صدی کے سر پر بطور مجدد کے ظاہر ہوگا اسی مجد د کا نام مسیح ہے۔ پھر بعد اس کے
احادیث کی غلط نہی سے عوام نے یوں سمجھ لیا کہ خود حضرت عیسی علیہ السلام آسمان سے نازل ہو
کر صدی کا مجد دہوگا اور صدی کے سر پر آئے گا اور اکثر علماء کی یہی رائے قائم ہوئی کہ وہ
چودھویں صدی ہوگی۔ لیکن اس خیال میں غلطی یہ ہوئی کہ اصل منشاء آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کا یہ تھا کہ جس مجدد کو اس امت کے مجدّدوں میں سے عیسائی حملوں کی مدافعت میں اسلام
کی نصرت کرنی پڑے گی اس کا نام بلحاظ عیسائیت کی اصلاح کے مسیح ہو گا۔ مگر ان لوگوں
نے یہ سمجھ لیا کہ خود مسیح کسی زمانہ میں آسمان سے اتر آئے گا حالانکہ یہ صریح غلطی ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے فصیح اور پُر حکمت بیان میں یہ غیر موزوں اور بے تعلق اور
كتاب البرية
کرتے تھے میں مٹھیاں بھرتا تھا۔ اور وہ مجھ سے پیار کیا کرتے تھے۔ مرزا صاحب نے کہا تھا کہ ۱۸۴
۳۰،۲۰ تار کا پتھر اٹھا کر سوتے وقت یا اور موقعہ پا کر کلارک صاحب کو مارنا اور مار دینا۔ میں نے یہ
سب حال قطب الدین کو بتلایا تھا۔ اور اس نے کہا تھا کہ بیشک تو یہ کام کر اور میرے پاس چلا آ۔
( بسوال عدالت ) اس وقت برہان الدین اور سلطان محمود مجھ سے ناراض ہیں کہ میرا روپیہ و جائداد
ان کے پاس ہے اور وہ دینا نہیں چاہتے ۔ مولوی نورالدین کے پاس اس واسطے خط بھیجا تھا کہ
مرزا صاحب اور وہ ایک ہی ہیں۔ جب میں امرتسر ہسپتال میں تھا میرا کوئی تعلق قطب الدین
سے نہیں رہا تھا اور نہ کسی کے پاس میں نے کوئی خط لکھا تھا۔ خط دیا میں نے بیاس میں
بقيه حاشيه
غیر معقول بات ہرگز مقصود نہ تھی کہ ایک نبی جو اپنی زندگی کے دن پورے کر کے عادۃ اللہ کے ۱۸۴
موافق خدا تعالیٰ اور نعیم آخرت کی طرف بلایا گیا پھر وہ اس دار تکالیف اور دارالفتن میں بھیجا
جائے گا اور وہ نبوت جس پر مہر لگ چکی ہے اور وہ کتاب جو خاتم الکتب ہے فضیلت ختمیت
سے محروم رہ جائے گی ۔ بلکہ نہایت لطیف استعارہ کے طور پر یہ پیشگوئی کی گئی کہ ایک زمانہ ایسا
آئے گا کہ جب عیسائی لوگ اپنی مخلوق پرستی اور صلیب کے باطل خیالات میں انتہا درجہ کے
تعصب تک پہنچ جائیں گے اور اپنی کمال تحریف اور دجل کی وجہ سے مسیح دجال ہو جائیں گے تب
خدا تعالیٰ اپنی رحمت سے ان کی اصلاح کے لئے ایک آسمانی مسیح پیدا کرے گا جو دلائل شافیہ سے
ان کی صلیب کو توڑ دے گا۔
اس پیشگوئی کے سمجھنے میں اہل عقل اور تدبر کرنے والوں کے لئے کچھ بھی دقت نہ تھی کیونکہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ مقدسہ ایسے صاف تھے کہ خود اس مطلب کی طرف رہبری کرتے
تھے کہ ہرگز اس پیشگوئی میں نبی اسرائیلی کا دوبارہ دنیا میں آنا مراد نہیں ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے بار بار فرما دیا تھا کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور حدیث لَا نَبِيَّ بَعْدِی ایسی مشہور تھی کہ
کسی کو اس کی صحت میں کلام نہ تھا اور قرآن شریف جس کا لفظ لفظ قطعی ہے اپنی آیت کریمہ
كتاب البرية
۱۸۵ ڈاکٹر صاحب کو لکھا تھا۔ ( بسوال وکیل ملزم ) لقمان جب میں چھ سال کی عمر کا تھا مر گیا تھا۔ میں
نے اللہ روپیہ بغیر علم سلطان محمود کے گھر سے لئے تھے۔ گھر والی عورتوں کو اطلاع والی عورتوں کو اطلاع کر دی تھی اور
نہر پر چلا گیا تھا۔ میرے دو بھائی اور محمد کامل و محمد عالم گھر پر ہیں۔ میں نے محمد عالم کا زیور نہیں
لیا۔ اس نے جو نے جھوٹا دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ب یا تھا کہ اس کے پاس میرا روپیہ تھا۔ پانچ چھ سال کی بات ہے۔ باپ
کی زمین پر دوسرے بھائی میرے قابض ہیں۔ حصہ پیداوار لیتا ہوں وہ میری طرف سے
کاشت کرتے ہیں۔ جائداد کی وجہ سے اور سوتیلے بھائی ہونے کی وجہ سے مجھ سے خفا رہتے ہیں۔
سات ماہ سے جہلم سے نکلا ہوا ہوں۔ برہان الدین کا لڑ کا محمد کامل کی لڑکی سے منسوب ہے
بقیه حاشيه
وَلَكِنْ رَّسُولَ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّنَل سے بھی اس بات کی تصدیق کرتا تھا کہ فی الحقیقت
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت ختم ہو چکی ہے۔ پھر کیونکر ممکن تھا کہ کوئی نبی نبوت کے حقیقی معنوں
کے رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تشریف لاوے۔ اس سے تو تمام تارو پود اسلام درہم
برہم ہو جاتا تھا۔ اور یہ کہنا کہ حضرت عیسیٰ نبوت سے معطل ہو کر آئے گا۔ نہایت بے حیائی اور
گستاخی کا کلمہ ہے۔ کیا خدا تعالیٰ کے مقبول اور مقرب نبی حضرت عیسی علیہ السلام جیسے اپنی نبوت سے
معطل ہو سکتے ہیں؟ پھر کون سا راہ اور طریق تھا کہ خود حضرت عیسی علیہ السلام دوبارہ دنیا میں آتے۔
غرض قرآن شریف میں خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام خاتم النبین رکھ کر اور حدیث
میں خود آنحضرت نے لا نبی بعدی فرما کر اس امر کا فیصلہ کر دیا تھا کہ کوئی نبی نبوت کے حقیقی معنوں
کے رو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہیں آسکتا اور پھر اس بات کو زیادہ واضح کرنے کے لئے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرما دیا تھا کہ آنے والا مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا۔
چنانچہ صحیح بخاری کی حدیث اِمَامُكُمْ مِنْكُمُ اور صحیح مسلم کی حدیث فامکم منکم جو عین مقام
ذکر مسیح موعود میں ہے صاف طور پر بتلا رہی ہے کہ وہ مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا ۔ !!!
پھر دوسرا فیصلہ کہ جو اس بارے میں قرآن اور حدیث نے کر دیا یہ موجود تھا کہ
الاحزاب : ۴۱
كتاب البرية
برہان الدین بھی میرے سے دشمنی کرتا ہے۔ برہان الدین اور سلطان محمود الگ الگ مسجدوں ۱۸۶
میں ہیں۔ جہلم سے پہلے پہل مونگ رسول گیا تھا۔ پادری ڈال گئی صاحب کے پاس گجرات
میں رہا تھا۔ گجرات میں پادری صاحب کے پاس تین چار ماہ رہا تھا۔ وہاں بائبل پڑھی تھی۔ اس
وقت مذہب عیسائی پسند آیا تھا۔ چال چلن کی وجہ سے بپتسمہ نہیں ملا تھا۔ کیونکہ میں محمدی لوگوں کو
پسند کرتا تھا۔ پادری صاحب نے ایک آدمی اللہ دتا عیسائی میرے ساتھ کیا تھا اور کہا تھا کہ پنڈی
کا اس کو ٹکٹ لے دو۔ اور پنڈی جاوے۔ میں یوسف کو جانتا ہوں ۔ اس کے پاس جانا تھا۔ اس
لئے جاتا تھا۔ اللہ دتا میرے ہمراہ اسٹیشن پر نہیں آیا تھا۔ امیرالدین مرزا صاحب کا مرید مجھے
بقيه حاشيه
☆
قرآن شریف نے صاف صاف لفظوں میں فرما دیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں۔ ۱۸۶
دیکھو آیت فَلَمَّا تَوَفَيْتَنِي لیے صاف ظاہر کر رہی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام وفات پاگئے ہیں
اور صحیح بخاری میں ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اور نیز حدیث نبوی سے اس بات کا ثبوت دے دیا ہے کہ
اس جگہ توفی کے معنے مار دینے کے ہیں۔ اور یہ کہنا بیجا ہے کہ یہ لفظ تو فیتنی جو ماضی کے صیغہ میں آیا
ہے دراصل اس جگہ مضارع کے معنے دیتا ہے یعنی ابھی نہیں مرے بلکہ آخری زمانہ میں جا کر مریں
گئے۔ کیونکہ آیت کا مطلب یہ ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام جناب الہی میں عرض کرتے ہیں کہ میری
امت کے لوگ میری زندگی میں نہیں بگڑے بلکہ میری موت کے بعد بگڑے ہیں۔ پس اگر فرض کیا جائے
کہ اب تک حضرت عیسی علیہ السلام فوت نہیں ہوئے تو ساتھ ہی یہ بھی ماننا پڑتا ہے کہ اب تک نصاری بھی
نہیں بگڑے۔ کیونکہ آیت میں صاف طور پر بتلایا گیا کہ نصاری کا بگڑنا حضرت عیسی علیہ السلام کی موت
کے بعد ہے اور اس سے زیادہ اور کوئی سخت بے ایمانی نہیں ہوگی کہ ایسی نص صریح سے انکار کیا جائے۔
اب جس حالت میں قرآن شریف کے صاف لفظوں سے حضرت عیسی علیہ السلام کی
موت ہی ثابت ہوتی ہے اور دوسری طرف قرآن شریف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام خاتم النبیین
حدیث میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام کا اور حلیہ تھا اور آنے والے مسیح موعود کا اور حلیہ ۔ سو یہ
دو مختلف حلیے بتلا رہے ہیں کہ وہ مسیح اور تھا یہ اور ہے ۔ دیکھو صحیح بخاری ۔ منہ
المائدة : ١١٨
كتاب البرية
۱۸۷ مل گیا اور اس کے ہاتھ میں مظہر آگیا۔ اس نے مجھے قادیاں میں بھیج دیا۔ اور کہا کہ اول لاہور شیخ
گر
رحمت اللہ کے پاس جاؤ۔ پھر قادیاں جانا۔ دوسرے تیسرے روز گجرات جانے کے بعد واقف
ہوئے تھے۔ مجھے عیسائیوں نے نکال دیا تھا کرایہ راولپنڈی کا مجھے نہیں دیا۔ امیر الدین مجھے روز
روز سمجھایا کرتا تھا کہ مرزا صاحب کے پاس ، پاس جاؤ ۔ وہ پڑھا ہوا ہے۔ جہلم اور گجرات میں ا: اچھے اچھے
مولوی ہیں۔ مگر کسی سے میں نے اپنے شکوک کی بابت نہیں پوچھا۔ مہینہ ڈیڑھ ماہ سے سوزاک
ہو گیا۔ زیادہ آم کھانے سے کنجری بازی سے سوزاک نہیں ہوا۔ ڈنگہ میں عیسائی مذہب کی بابت
لوگوں کو میں مسائل بتایا کرتا تھا۔ پہلے پہل قادیاں میں جو بلی سے ماہ ڈیڑھ ماہ پہلے گیا تھا۔ پانچ
چھ دن وہاں رہا تھا۔ پھر لاہور اور وہاں سے جہلم گیا تھا۔ راستہ میں گجرات بھی ٹھہرا تھا۔ پادری صاحب
کے پاس گیا تھا اور کہا تھا کہ قادیاں مرزا صاحب کے پاس سے ہو کر آیا ہوں مجھ سے محبت پیار
کرتے تھے۔ پہلی دفعہ مرزا صاحب نے قتل کی بابت کچھ نہیں کہا تھا۔ گجرات کے پادری
صاحب ناراض ہوئے تھے کہ کیوں قادیاں گئے ہو۔ میں نے کہا کہ میں بھول گیا معاف کرو۔
رکھتا ہے اور حدیث ان دونوں باتوں کی مصدق ہے۔ اور ساتھ ہی حدیث نبوی یہ بھی بتلا رہی
ہے کہ آنے والا مسیح اس امت میں سے ہوگا گوسی قوم کا ہو۔ سے ہوگا گوکسی قوم کا ہو۔ تو اس جگہ طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا
ہے کہ باوجود ایسی نصوص صریح کے جو حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات اور آنے والے مسیح کے امتی
ہونے پر دلالت کرتی تھیں پھر کیوں اس بات پر اجماع ہو گیا کہ در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام
آخری زمانہ میں آسمان سے اتر آئیں گے تو اس کا جواب یہ ہے کہ اس امر میں جو شخص اجماع
کا دعویٰ کرتا ہے وہ سخت نادان یا سخت خیانت پیشہ اور دروغ گو ہے۔ کیونکہ صحابہ کو اس پیشگوئی
کی تفاصیل کی ضرورت نہ تھی وہ بلا شبہ بموجب آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی اس بات پر ایمان لاتے
تھے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں۔ تبھی تو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جناب
رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت اس بات کا احساس کر کے کہ بعض لوگ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات میں شک رکھتے ہیں زور سے یہ بیان کیا کہ
كتاب البرية
ور مجھے رکھو۔ انہوں نے کہا کہ گھر جاؤ اور بائبل پڑھو۔ مجھ کو رکھا نہ تھا۔ پھر میں جہلم چلا گیا۔ اس ۱۸۸
واسطے کہ میرا چچا میرے عیسائی ہونے سے ناراض تھا۔ مرزا صاحب نے میرے شکوک رفع کر
دیئے تھے۔ چچا کو راضی کرنے کے واسطے گیا تھا۔ پھر دوبارہ جو بلی کے دو چار روز بعد میں مظہر
قادیاں گیا تھا کہ مرزا صاحب نے پہلی دفعہ بیعت نہیں کیا تھا۔ ۱۷۔۱۸ یوم وہاں رہا۔ جانے
کے دو روز بعد دست بیچ مرزا صاحب سے ہوا۔ بہت سارے آدمی موجود تھے۔ حکیم نورالدین۔
حکیم فضل الدین وغیرہ قریب عنہ سے آدمی تھے۔ اوپر والی مسجد میں بیعت بیعت کی کی تھی۔ بیعت
سے ۹ ۱۰ روز بعد مرزا صاحب زنانہ مکان کے بالا خانہ میں لے گئے تھے۔ جب ظہر کی نماز ہو
چکی تو مرزا صاحب نے مجھے کہا کہ تم یہاں ٹھہرو۔ جب لوگ سارے چلے گئے تو دروازہ کی راہ
سے مرزا صاحب مجھے اس کمرہ میں لے گئے ۔ کوئی آدمی نہ تھے۔ اس وقت اوپر کے حصہ مسجد
میں نہ تھا۔ اندر جا کر مجھے مرزا صاحب نے بٹھلا دیا اور کہا کہ تم امرتسر میں جاؤ اور اپنے آپ کو
ہندو ظاہر کرنا اور کلارک صاحب کو پتھر مار کر مار دینا۔ میں نے اقرار کر لیا۔ اندر اس لئے
بقيه حاشيه
کوئی بھی نبی زندہ نہیں ہے سب فوت ہو گئے ۔ اور یہ آیت پڑھی کہ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ
الرسل کے اور کسی نے ان کے اس بیان پر انکار نہ کیا۔ پھر ماسوا اس کے امام مالک جیسا امام ۱۸۸
عالم حدیث و قرآن و متقی اس بات کا قائل ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام فوت ہو گئے ہیں۔ ایسا ہی
امام ابن حزم جن کی جلالت شان محتاج بیان نہیں قائل وفات مسیح ہیں۔ اسی طرح امام بخاری جن کی
کتاب بعد كتاب الله اصح الکتب ہے، وفات مسیح علیہ السلام کے قائل ہیں ۔ ایسا ہی فاضل و
محدث و مفسر ابن تیمیه و ابن قیم جو اپنے اپنے وقت کے امام ہیں حضرت عیسی علیہ السلام کی
وفات کے قائل ہیں۔ ایسا ہی رئیس المتصوفین شیخ محی الدین ابن العربی صریح اور صاف لفظوں
سے اپنی تفسیر میں وفات حضرت عیسی علیہ السلام کی تصریح فرماتے ہیں ۔ اسی طرح اور بڑے
بڑے فاضل اور محدث اور مفسر برابر یہ گواہی دیتے آئے ہیں اور فرقہ معتزلہ کے تمام اکابر اور
ال عمران : ۱۴۵
كتاب البرية
لے گئے تھے کہ شاید کوئی آدمی آ جاوے۔ روز روز کہتے تھے کہ وہ کام یاد ہے کہ نہ۔ اور تیار ہو
۱۸۹﴾ کہ نہ۔ میں کہتا تھا کہ یاد ہے اور تیار ہوں۔ یہ اس وقت پوچھتے تھے جب میں مٹھیاں بھرا
کرتا تھا۔ محبت بہت کرتے تھے جیسے باپ بیٹے سے۔ سر پر ہاتھ پھیرتے تھے۔ پانچوں وقت
مٹھیاں بھرتا تھا۔ لوگ بھی بھرا کرتے تھے۔ مسجد میں مٹھیاں بھرتے تھے۔ غسل خانہ میں
مٹھیاں نہیں بھرا کرتا تھا۔ وہ نسل خانہ نہانے اور پیشاب کرنے کی جگہ ہے۔ جس کمرہ بالا خانہ
میں مجھے مرزا صاحب لے گئے تھے وہ بھی غسل خانہ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ قریب
۲۰۱۸ افٹ کا کمرہ ہے۔ ہر ایک کو نہ میں غسل کرنے کی جگہ بنائی ہوئی ہے۔ پکی جگہ نہیں ہے
تختے لگائے ہوئے ہیں۔ اقبال حرف H میں نے خود لکھا تھا۔ کسی نے مسودہ نہیں بنایا تھا۔
پہلے ایک دفعہ لکھا صحیح نہ تھا۔ پھر دوبارہ صاف کر کے لکھا تھا۔ (نوٹ ۔ گواہ سے ایک پرچہ
پر نقل اقبال کرائی گئی۔ تین جگہ تحریر میں ہجوں میں غلطی کی ۔ جن پر نشان X کیا گیا ہے اور
نشان حرف / H لگایا گیا ہے ) ۔ گواہ۔ میں نے اس کمرہ کو غسل خانہ سمجھا تھا۔ روبروئے
با
قيه حاشيه
امام یہی مذہب رکھتے ہیں۔ پھر کس قدر افترا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام کا زندہ آسمان پر جانا اور
پھر واپس آنا اجماعی عقیدہ قرار دیا جائے۔ بلکہ یہ اس زمانہ کے عوام الناس کے خیالات ہیں جبکہ
ہزار ہا بدعات دین میں پیدا ہوگئی تھیں اور یہ وسط کا زمانہ تھا جس کا نام آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے بیج اعوج رکھا ہے۔ اور فیج اعوج کے لوگوں کی نسبت فرمایا ہے کہ لَيْسُوا مِنِّی وَ لَسْتُ
مِنْهُم یعنی نہ وہ مجھ سے ہیں اور نہ میں ان میں سے ہوں ۔ ان لوگوں نے اس عقیدہ کو اختیار
کرنے سے کہ حضرت عیسی علیہ السلام زندہ آسمان پر چلے گئے اور وہاں قریباً انیس سو برس
سے زندہ جسم عنصری موجود ہیں اور پھر کسی وقت ز : ر پھر کسی وقت زمین پر واپس آئیں گے قرآن شریف کی
چار جگہ مخالفت کی ہے ۔ اوّل یہ کہ قرآن شریف صریح لفظوں سے حضرت عیسی علیہ السلام
کی وفات ظاہر فرماتا ہے جیسا کہ بیان ہوا اور یہ لوگ ان کے زندہ ہونے کے قائل
كتاب البرية
صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر امر تسر غسل خانہ کا لفظ نہیں لکھوایا تھا۔ صبح کی نماز پڑھ کر تھوڑا سا دن نکل
آیا تھا جب قادیاں سے آیا تھا اسماعیل بیگ کے سالے کا یکہ شاید تھا۔ اسی روز ریل پر چڑھ کر
امرتسر چلا گیا تھا۔ اار بجے وہاں پہنچا۔ سیدھا قطب الدین کے پاس گیا ۔ آدھ گھنٹہ اس کے پاس
ٹھہرا۔ تاریخ نہیں بتلا سکتا۔ قطب الدین نے پتہ ڈاکٹر صاحب کے مکان کا دیا۔ کوٹھی پر میں جا ۱۹۰
ملا۔ ہال بازار مسجد میں سو رہا تھا۔ قریب تین بجے کے کوٹھی پر گیا تھا۔ دو آدمی میرے ساتھ نہ
تھے۔ دس بارہ منٹ میں کوٹھی پر پہنچ گیا۔ اپنے دفتر کے کمرہ میں ڈاکٹر صاحب تھے۔ اوّل
خانساماں کو ملا پھر بیرہ کو۔ اس نے صاحب کو اطلاع دی۔ مجھے اندر بلایا گیا۔ ایک سردار کسی کام
کے واسطے وہاں کھڑا تھا۔ چٹھی لیکر چلا گیا تھا۔ اندر جاتے ہی میں نے کہا کہ میں متلاشی ہوں
عیسائی ہونے آیا ہوں۔ صاحب نے پوچھا کہاں سے آیا ہے۔ میں نے کہا کہ قادیاں سے۔
پھر میں نے اپنا ہند و نام رلا رام بیان کیا اور سب حالات بیان کئے جو پہلے بیان کر چکا ہوں ۔ مگر
وہ سارا بیان جھوٹ تھا۔ میرے دل میں تھوڑا خیال ہوا تھا کہ میں قتل نہیں کروں گا۔ تین چار روز
قيه حاشيه
ہیں ۔ دوسرے یہ کہ قرآن شریف صاف اور صریح لفظوں میں فرماتا ہے کہ کوئی انسان بجز
زمین کے کسی اور جگہ زندہ نہیں رہ سکتا۔ جیسا کہ وہ فرماتا ہے۔ فِيهَا تَحْيَوْنَ وَفِيهَا ﴿۱۰﴾
تَمُوْتُوْنَ وَمِنْهَا تُخْرَجُونَ کے یعنی تم زمین میں ہی زندہ رہو گے اور زمین میں ہی
مرو گے اور زمین سے ہی نکالے جاؤ گے ۔ مگر یہ لوگ کہتے ہیں کہ نہیں اس زمین اور کرہ ہوا
سے باہر بھی انسان زندہ رہ سکتا ہے ۔ جیسا کہ اب تک جو قریباً انیسویں صدی گزرتی ہے
حضرت عیسی علیہ السلام آسمان پر زندہ ہیں ۔ حالانکہ زمین پر جو قرآن کے رو سے انسانوں
کے زندہ رہنے کی جگہ ہے باوجود زندگی کے قائم رکھنے کے سامانوں کے کوئی شخص انیس سو برس
تک ابتدا سے آج تک کبھی زندہ نہیں رہا تو پھر آسمان پر انیس سو برس تک زندگی بسر کرنا با وجود
اس امر کے کہ قرآن کے رو سے ایک قدر قلیل بھی بغیر زمین کے انسان زندگی بسر نہیں کر سکتا۔
الاعراف: ٢٦
كتاب البرية
کے بعد جب میں بیاس گیا تو میرا ارادہ قتل کا بدل گیا تھا۔ پانچ چھ روز میں امرتسر رہا تھا۔
امرتسر ہسپتال کے ڈاکٹر کے ماتحت میں کام کرتا تھا اور تعلیم پاتا تھا۔ زخموں کو دھویا کرتا
تھا۔ ڈاکٹر صاحب سوائے ایک روز کے روز بروز ملا کرتے تھے۔ دو دفعہ کوٹھی پر میں گیا
تھا۔ اسی دفتر والے کمرہ میں مظہر ملا تھا۔ اسی طرح اکیلا ملا تھا جیسے کہ پہلے روز ملا تھا۔ ہر
دفعہ ڈاکٹر صاحب پوچھتے تھے کہ تم کون تھے اور کہاں سے آئے ہو۔ میں نے پہلا بیان کر
191 دیا تھا۔ کوئی خاص ارادہ سوائے اس کے کہ بائبل صاحب سے لینی تھی اور نہ تھا۔ پہلی دفعہ
کتاب مجھ کو دی گئی تھی مگر دوسری کی سی دوسری دفعہ کتاب مجھ کو دی گئی تھی ۔ بیاس تعلیم
کے واسطے ڈاکٹر صاحب نے بھیج دیا تھا اور ڈاکٹر صاحب نے کہا تھا کہ مولوی عبدالرحیم
ڈرتا ہے کہ تم اس کو مار نہ ڈالو ۔ اس لئے بیاس چلے جاؤ اور لوگ بھی کہتے ہیں کہ تم خون
کرنے آئے ہو۔ سوائے قطب الدین کے میں نے کسی سے ذکر نہیں کیا تھا کہ میں قتل
کرنے کے ارادہ سے آیا ہوں ۔ سانون سنگھ بیاس میرے ساتھ گیا تھا۔ ایک ہفتہ اس
جگہ رہا تھا۔ تین چار روز کے بعد میں نے مولوی نور الدین کو چٹھی لکھی تھی ۔ ایک کو ٹھی
بقيه حاشيه
L
کس قدر خلاف نصوص صریح قرآن ہے جس پر ہمارے مخالف ناحق اصرار کر رہے ہیں۔
تیسرے یہ کہ قرآن شریف صاف فرماتا ہے کہ کسی انسان کا آسمان پر چڑھ جانا عادۃ اللہ کے مخالف
ہے جیسا کہ فرماتا ہے قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا !
لیکن ہمارے مخالف حضرت عیسیٰ کو ان کے جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چڑھاتے ہیں۔ چوتھے
یہ کہ قرآن شریف صاف فرماتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں مگر ہمارے
مخالف حضرت عیسی علیہ السلام کو خاتم الانبیاء ٹھہراتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جو صحیح مسلم وغیرہ میں آنے
والے مسیح کو نبی اللہ کے نام سے یاد کیا ہے وہاں حقیقی نبوت مراد ہے۔ اب ظاہر ہے کہ جب وہ اپنی نبوت
کے ساتھ دنیا میں آئے تو ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیونکر خاتم الانبیاء ٹھہر سکتے ہیں؟ نبی ہونے
ا بنی اسرآئیل : ۹۴
كتاب البرية
نئی بن رہی تھی وہاں میں نے چٹھی لکھی تھی ۔ بھگت رام کے سامنے لکھی تھی ۔ دوراج دو
تین مزدور بھی وہاں تھے۔ بھگت سے پیسہ یا ٹکٹ خط روانہ کرنے کے واسطے نہیں مانگے
تھے۔ اقبال ۵ کے قریب لکھا تھا بیٹھنے کے کمرہ میں خط لکھا تھا۔ کھانے والے کمرے
کے پاس ہے ۔ ( پھر کہا کہ ) پتہ نہیں کھانے والا کمرہ کون ہے۔ میرے اقبال لکھنے کے
وقت اسٹیشن ماسٹر ، تار بابو اور ڈاک با بو موجود تھے ( پھر کہا کہ ) لکھ چکا تھا۔ دستخط کر رہا تھا
جب وہ آئے تھے ۔ دو تین آدمی اور تھے جن کے روبرو لکھا تھا ۔ وہ عبدالرحیم ،
بھگت رام ۔ شیخ وارث تھے اور ڈاکٹر صاحب بھی تھے ۔ بیاس میں مظہر نے کسی سے ۱۹۲
بقيه حاشيه
کی حالت میں حضرت عیسی علیہ السلام نبوت کے لوازم سے کیونکر محروم رہ سکتے ہیں؟!
غرض ان لوگوں نے یہ عقیدہ اختیار کر کے چار طور سے قرآن شریف کی مخالفت
کی ہے۔ اور پھر اگر پوچھا جائے کہ اس بات کا ثبوت کیا ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اپنے ۱۹۲۶
جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چڑھ گئے تھے ؟ تو نہ کوئی آیت پیش کر سکتے ہیں اور نہ کوئی
حدیث دکھلا سکتے ہیں ۔ صرف نزول کے لفظ کے ساتھ اپنی طرف سے آسمان کا لفظ ملا کر عوام
کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ مگر یادر ہے کہ کسی حدیث مرفوع متصل میں آسمان کا لفظ پایا نہیں جاتا
اور نزول کا لفظ محاورات عرب میں مسافر کے لئے آتا ہے اور نزیل مسافر کو کہتے ہیں ۔
چنانچہ ہمارے ملک کا بھی یہی محاورہ ہے کہ ادب کے طور پر کسی وارد شہر کو پوچھا کرتے ہیں کہ
آپ کہاں اترے ہیں اور اس بول چال میں کوئی بھی یہ خیال نہیں کرتا کہ یہ شخص آسمان سے
اترا ہے۔ اگر اسلام کے تمام فرقوں کی حدیث کی کتابیں تلاش کرو تو صحیح حدیث تو کیا کوئی
وضعی حدیث بھی ایسی نہیں پاؤ گے جس میں یہ لکھا ہو کہ حضرت عیسی جسم عنصری کے ساتھ آسمان
پر چلے گئے تھے اور پھر کسی زمانہ میں زمین کی طرف واپس آئیں گے۔ اگر کوئی ایسی حدیث
پیش کرے تو ہم ایسے شخص کو بیس ہزار روپیہ تک تاوان دے سکتے ہیں اور تو بہ کرنا اور تمام اپنی
كتاب البرية
روحانی خزائن جلد ۱۳
نہیں کہا تھا کہ میں ڈاکٹر صاحب کو مارنے آیا ہوں ۔ بھگت پر یم داس سے بھی نہیں کہا تھا۔
ڈاکٹر صاحب مجھ کو ہمراہ امرتسر لے آئے تھے اور مجھے انہوں نے معافی دے دی تھی کہ
نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔ بیاس سے چل کر اسی دن سورج غروب ہونے سے پہلے
امرتسر پہنچ گئے تھے۔ رات کو ڈاکٹر صاحب نے سلطان پنڈ میں جو امرتسر سے ایک میل
کے فاصلہ پر ہے بھیج دیا اور وارث اور پریم داس و عبدالرحیم میرے ساتھ رہے تھے۔
بقيه حاشيه
کتابوں کا جلا دینا اس کے علاوہ ہوگا۔ جس طرح چاہیں تسلی کر لیں۔
افسوس ہے کہ ہمارے سادہ لوح علماء صرف نزول کا لفظ احادیث میں دیکھ کر اس
بلا میں گرفتار ہو گئے ہیں کہ خواہ مخواہ امیدیں باندھ رہے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام آسمان
سے واپس آئیں گے اور وہ دن ایک بڑے تماشے اور نظارہ کا دن ہوگا کہ ان کے دائیں
بائیں فرشتے ساتھ ساتھ ہوں گے جو ان کو آسمان سے اٹھا کر لائیں گے۔ افسوس کہ یہ لوگ
کتابیں تو پڑھتے ہیں مگر آنکھ بند کر کے۔ فرشتے تو ہر ایک انسان کے ساتھ رہتے ہیں اور
بموجب حدیث صحیح کے طالب العلموں پر اپنے پروں کا سایہ ڈالتے ہیں۔ اگر مسیح کو فر شتے
اٹھائیں تو کیوں نرالے طور پر اس بات کو مانا جائے۔ قرآن شریف سے تو یہ بھی ثابت ہے کہ ہر
ایک شخص کو خدا تعالیٰ اٹھائے پھرتا ہے حَمَلْتُهُمْ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ ہے مگر کیا خدا کسی کو
نظر آتا ہے؟ یہ سب استعارات ہیں ۔ مگر ایک بیوقوف فرقہ چاہتا ہے کہ ان کو حقیقت کے رنگ
میں دیکھیں اور اس طرح پر ناحق مخالفوں کو اعتراض کا موقعہ دیتے ہیں۔ یہ نادان نہیں جانتے کہ
اگر حدیثوں کا مقصد یہ تھا کہ وہی مسیح جو آسمان پر گیا تھا واپس آئے گا تو اس صورت میں نزول کا
لفظ بولنا بے محل تھا۔ ایسے موقعہ پر یعنی جہاں کسی کا واپس آنا بیان کیا جاتا ہے عرب کے فصیح لوگ
رجوع بولا کرتے ہیں نہ نزول۔ پھر کیونکر ایسا غیر فصیح اور بے محل لفظ اس افصح الفصحاء
اور اعرف الناس صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیا جائے جو تمام فصحاء کا سردار ہے۔
بنی اسرآئیل: اے