کتاب البریہ

حصہ 20

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

كتاب البرية
ایک دیسی عیسائی کے گھر ہم سارے رہے تھے۔ جب قادیاں سے بٹالہ آیا تھا مولوی غلام مصطفیٰ
چھا پہ والے کے مکان پر نہیں گیا تھا۔ مرزا صاحب نے بوجہ بد چلنی مجھے قادیاں سے نہیں نکلوایا
تھا۔ ڈاکٹر صاحب پیار اور خلق سے جب پہلے میں گیا پیش آئے تھے۔ ڈاکٹر صاحب میرے سے
مضبوط ہیں۔ لیکن حملہ کر نیوالا جو بھیجا جائے اس کو اپنا کام کرنا پڑتا ہے۔ اپنی زندگی کے
بقيه حاشيه
ایک بڑا دھو کہ ان کم فہم علماء کو یہ لگا ہوا ہے کہ جب قرآن شریف میں یہ لوگ یہ
آیت پڑھتے ہیں کہ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ کے اور نیز یہ
آیت کہ بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ تو اپنی غایت درجہ کی نادانی سے یہ خیال کر لیتے ہیں
کہ نفی قتل اور نفی صلیب اور لفظ رفع اسی پر دلالت کرتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام یہود
کے ہاتھ سے بچ کر اپنے جسم عنصری کے ساتھ آسمان پر چلے گئے ۔ گویا بجز آسمان کے اور
کوئی جگہ ان کے پوشیدہ کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کو زمین پر نہیں ملتی تھی ۔ ہمارے نبی ۱۹۴
صلی اللہ علیہ وسلم کو کافروں کے ہاتھ سے محفوظ رکھنے کے لئے تو ایک وحشت ناک اور سانپوں
سے بھری ہوئی غار کفایت ہو گئی مگر مسیح کے دشمن زمین پر اس کو نہیں چھوڑ سکتے تھے خواہ
اللہ تعالیٰ ان کو بچانے کے لئے زمین پر کیسی ہی تدبیر کرتا اس لئے مجبوراً یہودیوں سے
اللہ تعالیٰ نے نعوذ باللہ عاجز آ کر ان کے لئے آسمان تجویز کیا۔ قرآن میں تو رفع الی السماء
کا ذکر بھی نہیں بلکہ رفع الی اللہ کا ذکر ہے جو ہر ایک مومن کے لئے ہوتا ہے۔
یہ لوگ یہ بھی نہیں سوچتے کہ اگر یہی قصہ صحیح ہے تو قرآن شریف نے جو اس قصہ کو
لکھا تو ان آیات کی شان نزول کیا تھی اور کون سا جھگڑا یہود اور نصاری میں حضرت عیسیٰ کے
آسمان پر معہ جسم عنصری کے جانے کے متعلق تھا جس جھگڑے کو قرآن شریف نے ان آیات
کے ساتھ فیصلہ کرنا چاہا۔ ظاہر ہے کہ قرآن شریف کے مقاصد میں سے ایک بڑا مقصد یہ بھی
ہے کہ یہود اور نصاری کے اختلافات کو حق اور راستی کے ساتھ فیصلہ کرے۔ سو یا د رہے کہ
النساء : ۱۵۸ ۲ النساء : ۱۵۹

كتاب البرية
۱۹۲ پہلے کبھی ایسا ارادہ میں نے نہیں کیا اور نہ کبھی مارنے پر مامور ہوا تھا۔ جب میں مسلمان تھا میں
قتل کرنا جرم اور گناہ سمجھتا تھا مگر جب مرزا صاحب نے کہا کہ تم مقبول ہو جاؤ گے تو میرے
خیال میں تبدیلی ہوئی اور پکا یقین ہو گیا کہ میں بہشت میں جاؤں گا اس سے پہلے کہ میں
مرزا صاحب سے ملوں میرا اپنا خیال یہ تھا کہ قتل کرنا گناہ ہے۔ گو محمدی مذہب کے رو سے کسی کافر کو
مارنا ثواب ہے۔ یہ بات قرآن میں درج ہے۔ میں نے خود پڑھا ہے۔ ترجمہ لکھا ہوا دیکھ کر پڑھ
قيه حاشي
بقي
یہود اور نصاری میں جو حضرت عیسی علیہ السلام کی نسبت اختلاف تھا اور اب بھی ہے وہ اختلاف
ان کے رفع روحانی کے بارے میں ہے۔ یہود نے صلیب دیئے جانے سے یہ نتیجہ نکالا تھا کہ
حضرت عیسی کا رفع روحانی نہیں ہوا اور نعوذ باللہ وہ ملعون ہیں۔ کیونکہ ان کے مذہب کے رو سے
ہر ایک مومن کا مرنے کے بعد خدا تعالیٰ کی طرف رفع ہوتا ہے لیکن جو شخص صلیب کے ذریعہ
سے مارا جائے اس کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہیں ہوتا یعنی وہ شخص لعنتی ہوتا نتی ہوتا ہے۔ پس یہودیوں
کی یہی حجت تھی کہ حضرت عیسی علیہ السلام مصلوب ہو گئے اس لئے ان کا رفع روحانی نہیں ہوا اور
وہ لعنتی ہیں اور نالائق عیسائیوں نے بھی تین دن کے لئے حضرت عیسیٰ کو رفع سے محروم سمجھا اور
لعنتی ٹھہرایا۔ اب قرآن شریف کا اس ذکر سے مدعا یہ ہے کہ حضرت عیسی کے روحانی رفع پر گواہی
دے۔ سو اللہ تعالیٰ نے مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوہ کہہ کر نفی صلیب کی اور پھر اس کا نتیجہ
یہ نکالا کہ بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ " اور اس طرح پر جھگڑے کا فیصلہ کر دیا۔
اب انصافاً دیکھو کہ اس جگہ رفع جسمانی کا تعلق اور واسطہ کیا ہے۔ یہودیوں میں
سے اب تک لاکھوں تک زندہ موجود ہیں ۔ ان کے عالموں فاضلوں کو پوچھ لو کہ کیا آپ
لوگ حضرت عیسی علیہ السلام کے مصلوب ہونے سے یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ ان کا رفع روحانی
نہیں ہوا یا یہ کہ ان کا رفع جسمانی نہیں ہوا ۔ ایسا ہی یہود یہ کہتے تھے کہ سچا مسیح اس وقت
آئے گا کہ جب ایلیا نبی ملا کی کی پیشگوئی کے موافق دوبارہ دنیا میں آ جائے گا۔ پھر جبکہ
النساء : ۱۵۸ ۲ النساء : ۱۵۹

كتاب البرية
لیتا ہوں۔ میرے بچے نے پڑھایا تھا۔ اور ایک ملا نے بھی پڑھایا تھا۔ میں بلا معنے کے قرآن ۱۹۵
پڑھتا رہا ہوں ۔ ۳۱ جولائی ۹۷ء کو وعدہ معافی مجھے دیا گیا تھا اس لئے میں نے اقبال لکھ دیا تھا
اگر کوئی شخص کسی کو مارنے جائے اور مار دیوے تو مجرم ہے ورنہ نہیں۔ تاریخ تحریر اقبال سے برابر
ڈاکٹر صاحب کے پاس میں رہا ہوں۔ تین چار روز ہوئے انار کلی میں مولوی محمد حسین کو دیکھا
تھا۔ پہلے اس سے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ میں نے کوئی خط مرزا صاحب کو نہیں لکھا۔ بائبل میں لکھا
ہے کہ تو خون نہ کر اس لئے میرا ارادہ بدل گیا کہ کیوں ایسے نیک آدمی کو جیسے کہ ڈاکٹر کلارک
ہے قتل کروں۔ ہمارے خاندان سے کسی نے کبھی قتل نہیں کیا۔ غازی کا مطلب مجھے معلوم نہیں
کہ کیا ہے۔ بیاس میں بھگت پریم داس نے ایک سانپ سیاہ رنگ کا پکڑا تھا۔ مارکر ڈاکٹر صاحب
کے پاس میں لایا تھا۔ دوسرا سانپ جو پکڑا تھا وہ بھاگ گیا تھا۔ یعنی پہلے دن دو سانپ پکڑے
گئے تھے ایک مر گیا اور دوسرا بھاگ گیا تھا۔ تیسرے روز ایک اور سانپ پکڑا گیا تھا۔ اس کو بھی مار
ڈالا تھا۔ صرف ڈاکٹر صاحب کو دکھلانے کے واسطے سانپ لے جانا چاہا تھا۔ ( بسوال عدالت )
بھگت پریم داس نے روک دیا تھا۔ (وکیل ) قطب الدین کو میں پہلے نہیں جانتا تھا۔ مرزا
صاحب نے کوئی خط اس کی طرف نہیں دیا تھا۔ قطب الدین نے کہا تھا کہ تم کو بھی دیکھ آؤ۔ پتھر (۱۹۶)
میں بتلاؤں گا اٹھا لے جانا اور اسے مار دینا۔ ڈاکٹر صاحب نے مجھے کہا تھا کہ
خدا تعالیٰ نے اپنی کمال حکمت سے جس کی حقیقت انسانوں پر نہیں کھل سکتی یہود کو اس امتحان ۱۹۶
میں ڈالا کہ ایلیا نبی جس کا ان کو انتظار تھا آسمان سے نازل نہ ہوا اور حضرت ابن مریم نے مسیح
ہونے کا دعوی کر دیا تو یہ دعوی یہودیوں کو خلاف نصوص صریحہ معلوم ہوا اور انہوں نے کہا
کہ اگر یہ شخص سچا ہے تو پھر نعوذ باللہ توریت باطل ہے اور ممکن نہیں کہ خدا کی کتابیں باطل
ہوں ۔ پس تمام جڑا انکار کی یہی تھی ۔ اسی وجہ سے یہودی حضرت مسیح کے سخت دشمن ہو گئے اور
ان کو کافر اور مرتد اور دجال اور ملحد کہنے لگے اور تمام علماء کا فتویٰ ان کے کفر پر ہو گیا
بقيه حاشيه

كتاب البرية
ہم مرزا صاحب کو چٹھی لکھتے ہیں کہ یہ شخص عیسائی ہونے کو آیا ہے میں نے منع کیا تھا۔ اس
لئے کہ جب بپتسمہ ہو جاوے تب چٹھی لکھنا۔ آج میں قادیاں گیا تھا۔ عبدالرحیم اور دو سپاہی
اور وارث دین ۔ دو سپاہی اور بھی ساتھ گئے ۔ ( بسوال پیروکار) ایک دفعہ پہلے پہل بھی
مرزا صاحب مجھے اُس اوپر والے کمرہ میں لے گئے تھے۔ خیر الدین کی مسجد واقعہ امرتسر میں
میں سو گیا تھا۔ اس لئے ٹھہر گیا ۔ مجھ سے پوچھا نہ گیا اس لئے میں نے پہلے اقبال نہیں کیا
تھا۔ سلطان محمود نے مجھے قرآن پڑھایا تھا۔ چا برہان الدین مالا کھنڈ نہیں گیا تھا۔ دونوں
دفعہ جب میں امرتسر کوٹھی پر ملا تھا ڈاکٹر صاحب خوشی سے ملے تھے دونوں دفعہ از خود گیا تھا۔
بلایا نہ گیا تھا۔ بیاس جاتے وقت طلب کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر صاحب نے مجھے جھڑ کی برانڈہ میں
نکل کر نہیں دی تھی کہ کیوں بے بلائے آئے ہو۔ عبد الحمید (دستخط حاکم)
قيه حاشيا
بقي
سنایا گیا درست ہے۔
دستخط حاکم
اور ان میں زاہد اور راہب اور ربانی بھی تھے وہ سب ان کے کفر پر متفق ہو گئے کیونکہ انہوں
نے سمجھا کہ یہ شخص ظاہر نصوص کو چھوڑتا ہے۔ یہ تمام فتنہ صرف اس بات سے پڑا کہ حضرت مسیح
نے ایلیا نبی کے دوبارہ آنے کے بارے میں یہ تاویل پیش کی تھی کہ اس سے مراد ایسا شخص
ہے جو اس کی خو اور طبیعت پر ہو۔ اور وہ یوحنا یعنی یحییٰ زکریا کا بیٹا ہے مگر یہ تاویل یہودیوں
کو پسند نہ آئی۔ اور جیسا کہ میں نے ابھی لکھا ہے انہوں نے ان کو ملحد قرار دیا کہ جو نصوص کو ان
کے ظاہر سے پھیرتا ہے۔ لیکن چونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام در حقیقت سچا نبی تھا اور ان کی
تاویل بھی گو بظا ہر کیسی ہی بعید از قیاس تھی مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک درست تھی اس لئے
بعض لوگوں کے دلوں میں میں یہ بھی خیال تھا کہ اگر یہ شخص جو یہ شخص جھوٹا ہے تو راستبازی کے انوار
کیوں اس میں پائے جاتے ہیں اور کیوں سچے رسولوں کی طرح اس سے نشان ظاہر
ہوتے ہیں ۔ پس اس خیال کے دور کرنے کے لئے یہودیوں کے مولوی ہر وقت

كتاب البرية
نقل تحریر مشمول مثل فوجداری اجلاسی کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور ۱۹۷
مرجوعه
فیصلہ نمبر بسته نمبر مقدمه
و راگست ۹۷ء متدائره از محکمه
سخط عام
15/8/97
سرکار بذریعہ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک بنام مرزا غلام احمد قادیانی جرم ۱۰۷ ضابطہ فوجداری
منکہ عبدالحمید ولد سلطان محمود سکنہ جہلم کا ہوں حال وارد بیاس۔ جو کہ میں موضع قادیاں
میں سے مرزا صاحب غلام احمد قادیاں سے روانہ کیا گیا تھا کہ تم ڈاکٹر کلارک صاحب نقیضان
کر دیں یعنی مار ڈالا ۔ اور مجھ کو اس کام کے واسطے میں چلا آیا ہوں۔ یہ قادیاں میں زبانی
غسل خانہ میں کہی۔
بقيه حاشيه
دستخط حاكم ۔۔
نوٹ۔ یہ پرچہ عبدالحمید گواہ سے لکھوایا گیا ۔ دستخط 13/8/97
اسی تدبیر میں لگے ہوئے تھے کہ کسی طرح عوام کو یہ یقین دلایا جائے کہ یہ شخص نعوذ باللہ
کا ذب اور ملعون ہے آخر ان کو یہ بات سوجھی کہ اگر اس کو صلیب دی جائے تو البتہ ہر ایک
پر صاف طور پر ثابت ہو جائے گا کہ یہ شخص نعوذ باللہ لعنتی اور اس رفع سے بے نصیب ہے جو
راستبازوں کا خدا تعالیٰ کی طرف ہوتا ہے اور اس سے اس کا کا ذب ہونا ثابت ہوگا۔
کیونکہ توریت میں یہ لکھا تھا کہ جو شخص صلیب پر کھینچا جائے وہ لعنتی ہے یعنی اس کا خدا تعالیٰ
کی طرف رفع نہیں ہوتا ۔ سو انہوں نے اپنی دانست میں ایسا ہی کیا یعنی صلیب دیا۔ اور یہ
امر نصاری پر بھی مشتبہ ہو گیا اور انہوں نے بھی گمان کیا کہ حضرت مسیح حقیقت میں مصلوب ۱۹۸
ہو گئے ہیں۔ اور پھر اس اعتقاد سے یہ دوسرا عقیدہ بھی انہیں اختیار کرنا پڑا کہ وہ لعنتی بھی
ہیں ۔ مگر لعنت کے چھپانے کے لئے اور اس کا کلنک دور کرنے کے لئے یہ تجویز سوچی
گئی کہ ان کو خدا تعالیٰ کا بیٹا بنایا جائے ۔ ایسا بیٹا جس نے دنیا کے تمام گنہگاروں کی
لعنتیں اپنے سر پر اٹھالیں اور بجائے دوسرے ملعونوں کے آپ ملعون بن گیا اور پھر

كتاب البرية
۱۹۸ نقل بیان مشمول مثل اجلاس کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر ڈ پٹی کمشنر بہادر ضلع گورداسپورہ
سرکار دولت مدار بنام مرزا غلام احمد سکنہ قادیاں جرم ۰۷ ا ضابطہ فوجداری
۱۰ را گست ۹۷ بیان عبد الرحیم با قرار صالح
ولد
☆
ر عدالت
دستخط حالم
10/8/97
رجے سنگھ ذات عیسائی ساکن حال امرتسر عمر سال بیان کیا کہ مجھے ڈاکٹر صاحب
مستغیث نے عبد الحمید گواہ کے حالات دریافت کرنے کے واسطے تعینات کیا تھا ۔ ۲۰ یوم
199 کے قریب اس بات کو ہوئے ہیں ۔ بٹالہ میں میں نے دریافت کیا تو جو بیانات عبد الحمید
نے کئے تھے سب جھوٹ پائے گئے ۔ دوسرے روز قادیاں میں مظہر گیا ۔ وہاں سیدھا
بقيه حاشيه
ملعونوں کی موت سے مرا یعنی مصلوب ہوا۔ کیونکہ بنی اسرائیل میں قدیم سے یہ رسم تھی کہ جرائم
پیشہ اور قتل کے مجرموں کو بذریعہ صلیب ہی ہلاک کیا کرتے تھے۔ اس مناسبت سے صلیبی
موت لعنتی موت شمار کی گئی تھی مگر عیسائیوں کو یہ بڑا دھو کہ لگا کہ انہوں نے اپنے پیر و مرشد اور
نبی کو ملعون ٹھہرایا۔ وہ بہت ہی شرمندہ ہوں گے جب وہ اس بات میں غور کریں گے کہ لعنت کا
مفہوم لغت کی رو سے اس بات کو چاہتا ہے کہ شخص ملعون در حقیقت خدا سے مرتد ہو گیا ہو ۔
کیونکہ لعنت ایک خدا کا فعل ہے اور یہ فعل انسان کے اس فعل کے بعد ظہور میں آتا ہے کہ
جب انسان عمداً بے ایمان ہو کر خدا تعالیٰ سے تمام تعلقات توڑ دے اور خدا سے بیزار ہو
جائے اور خدا اس سے بیزار ہو جائے ۔ سو جب ایسے شخص سے خدا بھی بیزار ہو جائے اور
اس کو اپنی درگاہ سے رد کر دے اور اس کو دشمن پکڑے تو اس صورت میں اس مردود کا نام
ملعون ہوتا ہے اور یہ امر ضروری ہوتا ہے کہ یہ شخص ملعون خدا سے بیزار ہو اور خدا تعالیٰ اس
سے بیزار ہو اور شخص ملعون خدا تعالیٰ کا دشمن ہو جائے اور خدا تعالیٰ اس کا دشمن ہو جائے ۔
اور شخص ملعون خدا تعالیٰ کی معرفت سے بکلی بے نصیب ہو جائے اور اندھا اور گمراہ ہو جائے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے نے سال ہونا چاہیے۔ (ناشر)

كتاب البرية
مرزا صاحب کے مکان حجرہ میں جہاں وہ رہتے ہیں چلا گیا۔ اور کسی شخص سے بات چیت
نہیں کی ان سے کہا کہ ایک شخص رلا رام نام تھا جو مسلمان ہوا عبدالمجید کے نام سے اب اپنے
آپ کو بتلاتا ہے اس کا کیا حال ہے۔ مرزا صاحب نے کہا کہ وہ ہندو سے مسلمان نہیں ہوا
بلکہ پیدائشی مسلمان ہے جہلم کار ہے جہلم کا رہنے والا ہے۔ برہان الدین کا بھتیجا ہے۔ راولپنڈی میں اس ۲۰۰
بقیه حاشيه
اور ایک ذرہ خدا کی محبت اس کے دل میں نہ رہے۔ اسی لئے لغت کے رو سے لعین شیطان ۱۹۹
کا نام ہے۔
پس ظاہر ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام بالکل اس تہمت سے پاک ہیں کہ نعوذ باللہ ان
کو ملعون کہا جائے اور رفع الی اللہ سے ان کو بے نصیب سمجھا جائے۔ لیکن عیسائیوں نے اپنی
حماقت سے اور یہودیوں نے اپنی شرارت سے ان کو ملعون قرار دیا اور جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں
لعنت کا لفظ رفع کے لفظ کی نقیض ہے۔ پس اس سے یہ لازم آیا کہ وہ نعوذ باللہ موت کے بعد خدا
کی طرف نہیں بلکہ جہنم کی طرف گئے کیونکہ لعنتی یعنی وہ شخص جس کا خدا تعالیٰ کی طرف رفع نہ ہوا
وہ جہنم کی طرف جاتا ہے۔ یہ متفق علیہ اہل اسلام اور یہود کا عقیدہ ہے اسی لئے نصاری کو یہ عقیدہ
رکھنا پڑا کہ حضرت عیسی مرنے کے بعد تین دن تک جہنم میں رہے۔ بہر حال ایک سچے نبی کی ان
دونوں قوموں نے بڑی بے ادبی کی ۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ حضرت عیسی علیہ السلام کو اس
الزام سے بری کرے۔ پس اول تو خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں یہ فرمایا کہ مسیح ابن مریم
در حقیقت سچا نبی اور وجیہ اور خدا تعالیٰ کے مقربوں میں سے تھا۔ اور پھر یہود اور نصاری کے اس
وسوسہ کو بھی دور کیا کہ وہ مصلوب ہو کر لعنتی ہوا۔ اور فرمایا وَ مَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ
شُبِّهَ لَهُمْ ۔ اور یہ بھی فرمادیا کہ بَلْ رَّفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ ہے پس اس طرح پر وہ لعنت اور عدم
رفع کی تہمت جو چھ سو برس سے یہود اور نصاری کی طرف سے ان پر وارد کی گئی تھی اس کو دور فرمایا۔
ا النساء : ۱۵۸ ۲ النساء : ۱۵۹

كتاب البرية
لڑکے نے بپتسمہ پایا تھا۔ پھر مسلمان ہو گیا ۔ اب قریباً آٹھ یوم سے چلا گیا ہے ۔ تم اس کو
اگر اچھا کھانا اور اچھے کپڑے دو گے تو تمہارے پاس ٹھہر جاوے گا۔ پھر میں نیچے مکان
کے اتر آیا ۔ تو ایک شخص جوان عمر سابق عیسائی نے جس کا نام سائید اس ہے اور ایک
لڑکے نے کہا کہ عبدالحمید مرزا صاحب کو علانیہ گالیاں دے کر چلا گیا ہے۔ مرزا صاحب
بقیه حاشيه
سوان آیات کی شان نزول یہی ہے کہ اس وقت کے یہود اور نصاری حضرت مسیح کو ملعون خیال
کرتے تھے اور نہایت ضروری تھا کہ ان شریروں اور احمقوں کی غلطی ظاہر کر کے ان کے جھوٹے
الزام سے حضرت مسیح کو بری کر دیا جائے۔ پس اس ضرورت کے لئے قرآن شریف نے یہ فیصلہ
کر دیا کہ مسیح مصلوب نہیں ہوا اور جبکہ مصلوب نہ ہوا تو یہ اعتراض سراسر غلط ٹھہرا کہ خدا کی طرف
اس کا رفع نہیں ہوا اور نعوذ باللہ وہ ملعون ہوا بلکہ خدا تعالیٰ نے اور مقربوں کی طرح اس کو بھی رفع کی
خلعت سے ممتاز کیا اور خدا تعالیٰ نے اس فیصلہ میں حضرت عیسیٰ کے ملعون اور غیر مرفوع ہونے
کے بارے میں عیسائیوں اور یہودیوں دونوں کو جھوٹا ٹھہرایا۔
اب اس تمام تحقیق سے ظاہر ہے کہ حضرت عیسی کی بریت اور ان کا صادق
اور غیر کا ذب ہونا جسمانی رفع پر موقوف نہ تھا ۔ اور جسمانی رفع کے نہ ہونے سے ان
کا کا ذب اور ملعون ہونا لازم نہ آتا تھا ۔ کیونکہ اگر صادق اور مقرب الہی ہونے کے
لئے جسمانی رفع کی ضرورت ہے تو بموجب عقیدہ ان نادان علماء کے لازم آتا ہے کہ
صرف حضرت عیسی ہی خدا کے مقرب ہوں اور باقی تمام نبی جن کا جسمانی رفع جسم
عنصری کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف نہیں ہوا وہ نعوذ باللہ قرب الہی سے بے نصیب
۔
ہوں ۔ اور جبکہ جسمانی رفع کچھ نئے نہ تھا اور کسی نبی کے صادق اور مقرب الہی ہونے
کے لئے جسمانی طور پر اس کا آسمان پر جانا ضروری نہ تھا تو کیونکر ممکن تھا کہ خدا کی

كتاب البرية
نے یہ بھی کہا تھا کہ عبد الحمید قلی یعنی ٹوکری اٹھانے کا کام بھی کرتا ہے۔
گواہ کو سنایا گیا درست ہے۔
دستخط حاکم
عبد الرحیم بقلم خود
نقل تتمه بیان عبدالرحیم با قرار صالح بصیغه فوجداری اجلاسی کپتان ایم ڈبلیور گلس صاحب بہادر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور
سرکار بذریعہ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک بنام مرزاغلام احمد قادیانی جرم ۰۷ ا ضابطہ فوجداری خط حالم
تتمه بیان عبدالرحیم با قرار صالح
مهر عدالت
15/8/97
۱۳ اگست ۹۷ء میں پہلے ہندو تھا نائی ۔ پھر مسلمان ہوا ۔ سی سال مسلمان رہا۔
ا راکتوبر ۹۶ء کو عیسائی ہوا۔ یکم فروری ۹۷ ء سے ڈاکٹر صاحب کے ماتحت ہوں ۔
بقيه حاشیه
کلام میں جو پُر حکمت ہے یہ فضول اور لغو اور بے تعلق جھگڑا شروع کیا جاتا ۔ حالانکہ یہود کا یہ ۲۰۱
مدعا اور مقصود نہ تھا کہ حضرت مسیح کے رفع جسمانی میں بخشیں کریں اور ایسی بحث سے ان کو کچھ
حاصل نہ تھا۔ ان کا تمام مقصد جس کے لئے ان کی قوم میں معاندانہ جوش پیدا ہوا تھا اور اب
تک ہے صرف یہ تھا کہ وہ ان کے مصلوب ہونے سے یہ نتیجہ نکالیں کہ ان کا روحانی رفع نہیں
ہوا ۔ اسی وجہ سے انہوں نے اپنی دانست میں ان کو صلیب دیا۔ اور توریت میں اس بات
کی صاف تصریح ہے کہ جو شخص لکڑی پر لٹکایا جائے یعنی صلیب دیا جائے وہ لعنتی ہوتا ہے یعنی
اللہ تعالیٰ کا قرب اس کو میسر نہیں ہوتا دوسرے لفظوں میں یہ کہ رفع الی اللہ نہیں ہوتا بلکہ
اسفل السافلین میں گرایا جاتا ہے۔ پس یہ صلیب کا لفظ اور جو اس کا نتیجہ لعنت بیان کیا گیا ہے
یہی پکار پکار گواہی دے رہا ہے کہ یہود کا تمام شور و غوغا اس وقت یہی تھا کہ صلیب ملنے سے
مسیح کا لعنتی ہونا ثابت ہے اور لعنتی ہونے سے عدم رفع ثابت ۔ پس جو جھوٹا الزام لگایا گیا تھا
خدا نے اسی کا فیصلہ کرنا تھا۔ ہاں اگر مصلوب ہونے کا نتیجہ توریت کے رو سے یہ بیان کیا
جاتا کہ جو شخص مصلوب ہو اس کا جسمانی رفع نہیں ہوتا تو ممکن تھا کہ خدا تعالیٰ مسیح کو جسمانی
طور پر آسمان پر پہنچاتا اور کچھ بھی شبہ نہ رہنے دیتا مگر اب تو یہ خیال سراسر بے تعلق

كتاب البرية
۲۰۲ عنه تنخواہ پاتا ہوں۔ جب مرزا صاحب سے دریافت کیا تو جو کچھ مرزا صاحب نے عبدالحمید
کی بابت بیان کیا سچ معلوم ہوا۔ عبدالحمید کا بیان جھوٹ پایا گیا ۔ ۲۳ جولائی ۹۷ ء کو قادیاں گیا
تھا۔ اتوار کو واپس آکر صاحب کو اطلاع دی تھی ۔ ڈاکٹر صاحب کولڑ کے پر شبہ ہوا۔ مجھ سے
رائے پوچھی۔ میں نے کہا کہ میں رائے نہیں دے سکتا کہ اس کو عیسائی کیا جائے یا نہ۔ پھر لڑکے کو
بیاس بھیجا گیا اور میں ڈاکٹر صاحب کے ہمراہ بیاس گیا۔ عبدالحمید سے ڈاکٹر صاحب کے
بقيه حاشيه
اور اصل جھگڑے اور اس کے فیصلہ سے کچھ لگاؤ نہیں رکھتا اور خدا تعالیٰ کی شان اس سے منزہ
ہے کہ اس بیہودہ اور لغو اور بے تعلق امر کی بحث میں اپنے تئیں ڈالے۔ خدا کی تعلیمیں نجات
اور قرب الہی کی راہیں بتلاتی ہیں اور ان الزاموں کا نبیوں پر سے ذب اور دفع کرتی ہیں جن
کی رو سے ان کے مقرب اور ناجی ہونے پر حرف آتا ہے۔ مگر آسمان پر اس جسم کے ساتھ
چڑھ جانا نجات اور قرب الہی سے کچھ تعلق نہیں رکھتا ۔ ورنہ ماننا پڑتا ہے کہ بجز حضرت مسیح کے
نعوذ باللہ باقی تمام نبی نجات اور قرب الہی سے محروم ہیں اور یہ خیال صریح کفر ہے۔
ہمارے نادان مولوی اتنا بھی نہیں سوچتے کہ یہ تمام جھگڑا رفع اور عدم رفع کا
صلیب کے مقدمہ سے شروع ہوا ہے یعنی توریت نے صلیب پر مرنے والوں کو روحانی رفع
سے محروم ٹھہرایا ہے۔ پھر اگر توریت کے معنے یہ کئے جائیں کہ صلیب پر مرنے والا رفع
جسمانی سے بے نصیب رہتا ہے تو ایسے عدم رفع سے نبیوں اور تمام مومنوں کا کیا حرج ہے۔
ہاں اگر یہ فرض کر لیں کہ نجات کے لئے رفع جسمانی شرط ہے تو نعوذ باللہ ماننا پڑتا ہے کہ
بجز مسیح تمام انبیاء نجات سے محروم ہیں ۔ اور اگر رفع جسمانی کو نجات اور ایمان اور
نیک بختی اور مراتب قرب سے کچھ بھی تعلق نہیں جیسا کہ فی الواقع یہی سچ ہے تو قرآن کے لفظ رفع
کو اصل مقصد اور مراد سے پھیر کر اور اس کی شان نزول سے لا پرواہ ہو کر خود بخود رفع جسمانی
مراد لے لینا کس قدر گمراہی ہے۔ قرآن شریف میں تو یہ بھی ہے کہ خدا تعالیٰ نے بلعم کا رفع

كتاب البرية
رو بروئے دریافت کیا کہ تم نے جو بیان کیا درست معلوم نہیں ہوتا۔ اس نے کہا کہ منہ چھوٹا اور ۲۰۳
بڑی بات ہے۔ صاحب نے معافی دی اور اس نے سچ سچ بتلا دیا کہ ڈاکٹر صاحب کو مارنے کے
واسطے آیا ہوں۔ جب میں امرتسر میں قادیاں سے واپس آ کر پہنچا تھا اس سے دوسرے یا
تیسرے روز امر تسر سے بیاس ڈاکٹر صاحب کے ہمراہ گیا تھا۔ بیاس میں شاید بیٹھنے کے کمرہ میں
صاحب نے اور میں نے لڑکے سے پوچھا تھا۔ وارث دین۔ پریم داس ایک اور عیسائی موجود
تھا۔ پھر ڈاکٹر صاحب نے اس کو کہا کہ لکھ دو۔ عبدالحمید نے میرے رو بروئے لکھا ؟ ربجے شام
سے پہلے لکھا تھا۔ لکھ کر مجھے اور گواہ حاشیہ بلائے گئے تھے۔ پھر اسی روز ۶ ربجے کی گاڑی پر سوار
ہو کر امر تسر چلے آئے تھے۔ ریل سے اتر کر ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ اس لڑکے کی حفاظت کرو۔
میں پریم داس اور وارث ہمراہ ہوکر لڑکے کو سلطان ونڈ لے گئے ۔ ڈاکٹر صاحب کوٹھی پر شاید
عبدالحمید کو لے گئے تھے یا نہ ہم سیدھا اس کو سلطان ونڈ لے گئے تھے۔ بسوال عدالت ۔ جب
لڑکا پہلے پہل آیا تو اس کی شکل و شباہت خونی کی معلوم ہوتی تھی۔ بازار سے روٹی لا کر کھائی تھی۔
عبد الرحیم بقلم خود
بقيه حاشيه
سنایا گیا درست ہے۔
دستخط حاکم
کرنا چاہا تھا لیکن وہ زمین کی طرف جھک گیا۔ تو کیا اس جگہ بھی یہ کہو گے کہ اللہ تعالی کا ارادہ تھا
کہ بلغم کو جسم عنصری آسمان پر اٹھاوے۔ سو ہر ایک شخص یا درکھے اور بے ایمانی کی راہ کو اختیار نہ ۲۰۳
کرے کہ قرآن شریف میں ہر ایک جگہ رفع سے مراد رفع روحانی ہے۔
بعض نادان کہتے ہیں کہ قرآن شریف میں یہ آیت بھی ہے کہ رَفَعْتُهُ مَكَانًا
عَلِيًّا اور اس پر خود تراشیدہ قصہ بیان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص اور لیس تھا جس کو
اللہ تعالیٰ نے معہ جسم آسمان پر اٹھا لیا تھا۔ لیکن یادر ہے کہ یہ قصہ بھی حضرت عیسی علیہ السلام کے
قصے کی طرح ہمارے کم فہم علماء کی غلطی ہے اور اصل حال یہ ہے کہ اس جگہ بھی رفع روحانی ہی
مراد ہے۔ تمام مومنوں اور رسولوں اور نبیوں کا مرنے کے بعد رفع روحانی ہوتا ہے اور کافر کا
رفع روحانی نہیں ہوتا ۔ چنانچہ آیت لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ کے کا اس کی
یہ لفظ نہیں پڑھا گیا۔ لے مریم : ۵۸ ۲ الاعراف : ۴۱

كتاب البرية
۲۰۲ نقل بیان مشموله مثل اجلاسی کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر ڈ پٹی کمشنر بہا در ضلع گورداسپور
سرکار دولت مدار بنام مرزا غلام احمد سکنہ قادیاں جرم ۰۷ ا ضابطہ فوجداری
۱۰ اگست ۹۷ بیان پریم داس با قرار صالح
دستخط حاکم
10/8/97
ولد ہیرا ذات عیسائی ساکن حال امرتسر عمر له سال بیان کیا کہ اقبال حرف H میرے
رو بروئے عبدالحمید نے لکھا تھا۔ ایک اور خط بھی اس نے میرے رو بروئے مولوی نور الدین
صاحب کی طرف لکھا تھا۔ یہ دونوں خط و اقبال بمقام بیاس لکھے گئے تھے۔ خط میں عبدالحمید
نے مولوی نور الدین صاحب کو لکھا تھا کہ دین محمدی جھوٹا ہے اور دین عیسوی سچا ہے۔ میں
عیسائی ہونے لگا ہوں ۔ میں اس وقت بیاس میں ہوں ۔ اگر اب مجھے سمجھانا چاہتے ہیں
تو آ کر سمجھا دیویں ۔ اور مجھ سے ٹکٹ کے واسطے پیسے مانگے ۔ میں نے کہا تھا کہ تم
مولوی صاحب کو اتنا پیار کرتے ہو تو بیرنگ خط بھیج دو۔ اس نے بھیج دیا۔ پھر جواب کوئی اس
خط کا نہ آیا۔ ڈاکٹر صاحب بیاس گئے تھے ان کے رو بروئے عبدالحمید نے کہا تھا کہ پہلے
وہ برہمن تھا رلا رام نام تھا۔ پھر مسلمان ہو گیا ۔ اب مسلمان ہوں اور عبدالحمید نام ہے۔
طرف اشارہ ہے۔ اور اگر حضرت اور لیس معہ جسم عنصری آسمان پر گئے ہوتے تو بموجب نص صریح
آیت فِيهَا تَحْيَوْنَ کے جیسا کہ حضرت مسیح کا آسمانوں پر سکونت اختیار کر لینا منع تھا ایساہی
ان کا بھی آسمان پر ٹھہرنا منع ہے۔ کیونکہ خدا تعالیٰ اس آیت میں قطعی فیصلہ دے چکا ہے کہ کوئی
شخص آسمان پر زندگی بسر نہیں کر سکتا بلکہ تمام انسانوں کے لئے زندہ رہنے کی جگہ زمین ہے۔
علاوہ اس کے اس آیت کے دوسرے فقرہ میں جو فِيهَا تَمُوتُونَ ہے یعنی زمین پر ہی مرو
گے صاف فرمایا گیا ہے کہ ہر ایک شخص کی موت زمین پر ہوگی۔ پس اس سے ہمار۔ مخالفوں کو یہ عقیدہ رکھنا
قيه حاشيه
بھی لازم آیا کہ کسی وقت حضرت اور لیس بھی آسمان پر سے نازل ہوں گے۔ حالانکہ دنیا میں یہ کسی کا عقیدہ
نہیں اور طرفہ یہ کہ زمین پر حضرت اور لیس کی قبر بھی موجود ہے جیسا کہ حضرت عیسیٰ کی قبر موجود ہے۔
بعض علماء ان پختہ ثبوتوں سے تنگ آ کر یہ کہتے ہیں کہ فرض کیا کہ حضرت
عیسی علیہ السلام مر گئے مگر کیا اللہ تعالیٰ قادر نہیں کہ آخری زمانہ میں ان کو پھر زندہ کرے
الاعراف: ۲۶

·

آج 10 میں سے 10 باقی