کتاب البریہ
حصہ 21
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كتاب البرية
عبد الحمید کے آنے کے ۸ روز بعد میں ریل پر پر چہ مسیحی دین کے تقسیم کرنے کے واسطے گیا تھا جب ۲۰۵
واپس آیا تو کھوہ کے پاس ایک شخص تھا اور ایک اور فاصلہ پر تھا۔ ایک نے مجھ سے پوچھا کہ کہاں
کہا
جاتے ہو میں نے کہا کہ گھر جاتا ہوں۔ اس نے کہا کہ تمہارے پاس کوئی لڑکا عبدالحمید ہے میں نے
ا ہے۔ وہ شخص کہنے لگا کہ وہ لڑکا پہلے ہندو تھا۔ رلا رام اس کا نام ہے۔ بٹالہ اس ۔ ۔ بٹالہ اس کے گھر میں پہلے
بے ایمانی اس نے کی کہ مسلمان ہوا اور اب عیسائی ہونے آیا ہے۔ میں نے کہا کہ جو تاریکی اس کے
دل کا میں تھی دور ہو جائے گی اور تم کو تکلیف پھر نہیں دے گا۔ پھر وہ دونوں شخص وہیں ر نص وہیں رہے اور میں
اپنے ہسپتال کو چلا گیا۔ سفید پوش آدمی تھے۔ ٹھیک نہیں کہہ سکتا کہ ہندو تھے یا مسلمان تھے۔ داہڑھی
منڈی ہوئی تھی۔ پنجابی بولی تھی۔ سرحدی بولی نہ تھی۔ پھر ان آدمیوں کو نہیں دیکھا۔ اس شخص نے
اسٹیشن ماسٹر سے بھی ذکر کیا تھا کہ یہ لڑکا ہندوؤں کا ہے۔ مجھے سٹیشن ماسٹر نے کہا تھا۔ میں نے
عبدالحمید سے ان دو آدمیوں کی بابت ذکر کیا تھا کہ وہ تمہارے پنڈ کے ہیں یا کیا۔ اس نے مجھے کوئی
جواب نہیں دیا تھا۔ پریم داس سنایا گیا درست ہے۔ دستخط حاکم
شہادت استغاثہ ہو چکی ہے مستغاث علیہ کی طرف سے وکیل نے پرسوں آنا ہے
پرسوں پیش ہووے۔ دستخط حاکم
بقيه حاشيه
مگر ہم کہتے ہیں کہ قطع نظر اس بات کے کہ قرآن شریف کے رو سے مردہ کا زندہ ہو کر دنیا میں ۲۰۵
آکر آباد ہونا بالکل ممتنع ہے اور آیت فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ اس
دوبارہ روح کے آنے سے مانع ہے پھر اگر بطور فرض محال مان بھی لیں کہ حضرت عیسی زندہ ہو کر
آئیں گے تو ہمیں کسی حدیث یا اثر صحابی سے نشان بتلانا چاہئے کہ کونسی قبر پھٹے گی جس سے وہ
زندہ ہو کر نکل آئیں گے۔ افسوس کہ ہمارے مخالف ایک جھوٹے عقیدہ میں پھنس کر نا حق گلے پڑا
ڈھول بجارہے ہیں ۔ ان لوگوں نے ایسے بیہودہ اور لغو عقائد سے دین کو بہت نقصان پہنچایا ہے
اور مخالفوں کو اعتراض کرنے کا موقعہ دیا ہے۔ ایک فرقہ مسلمانوں کا جو نیچر اور قانون قدرت
کا عاشق ہو رہا ہے وہ ان ہی لوگوں کی نہایت غیر معقول تقریروں سے مسیح کے دوبارہ آنے
الزمر : ۴۳
كتاب البرية
۲۰۶ نقل بیان پریم داس مشمول مثل فوجداری با جلاس کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ
سرکار بذریعہ ڈاکٹر صاحب ہنری مارٹن کلارک صاحب بنام مرزا غلام احمد قادیانی جرم ۰۷ اضابطہ فوجداری
بیان پر سید اس با قرار صالح واقعه ۱۳ اگست ۱۸۹۷ء
دستخط حام
15/8/9
میں قریب ۱۶ سال یا کم و بیش سے عیسائی ہوں ڈاکٹر صاحب کے ماتحت ہ سے سال ہو گئے
ہیں۔ اس وقت بیاس پر تعینات ہوں ۔ عبدالحمید ۲۱ ۲۲ جولائی ۹۷ کو میرے پاس بھیجا گیا
بق
قيه حاشیه
کی پیشگوئیوں سے منکر ہو گیا جو اسلامی تو اریخ میں اعلیٰ درجہ کے تو اتر پر ہے کیونکہ جب کہ ان لوگوں
نے جو نو تعلیم یافتہ اور محققانہ طرز پر خیالات رکھتے تھے ان لوگوں کی یہ تقریریں سنیں کہ آخری زمانہ
میں ایک دجال پیدا ہو گا جس کا گدھا قریباً تین سو ہاتھ لمبا ہو گا اور وہ دجال اپنے اختیار سے مینہ
برسائے گا اور آفتاب نکالے گا اور مردے زندہ کرے گا اور بہشت اور دوزخ اس کے ساتھ ہوں
گے اور خدا کی تمام چیزوں اور دریاؤں اور ہواؤں اور آگ اور خاک اور چاند اور سورج وغیرہ
مخلوقات پر اس کی حکومت ہوگی اور ایک آنکھ سے کانا اور ایک آنکھ میں پھولا ہوگا اور خدا کے
پرستار اس کے وقت میں تنگی اور امساک باراں سے مریں گے۔ ان کی دعا بھی قبول نہیں ہوگی
اور دجال کے پرستار بڑے مزے میں ہوں گے۔ عین وقتوں پر دجال ان کی کھیتیوں میں مینہ
برسا دے گا اور پھر آسمان سے مسیح بڑی شان سے اترے گا۔ دائیں بائیں اس کے فرشتے ہوں
گے جہاں تک ، اس کا سانس پہنچے گا کافر لوگ اس سے مریں گے مگر دجال کو اپنے سانس سے مار
نہیں سکے گا۔ آخر بڑی جدو جہد اور جاں کا ہی سے حربہ کے ساتھ اس کا کام تمام کرے گا۔ ان
تقریروں سے نو تعلیم یافتہ لوگ بہت گھبرائے اور در حقیقت گھبرانے کا محل تھا۔ کیونکہ اگر دجال ایسا
ہی ذوالاقتدار ہے تو جس حالت میں کہ مخلوق پرست لوگ بغیر اس کے کہ اپنے معبودوں سے کوئی
خدائی کا کرشمہ دیکھیں ناحق مخلوق پرستی میں مبتلا ہو گئے ہیں اور کروڑہا تک ان کی نوبت پہنچ گئی
كتاب البرية
تھا۔ ڈاکٹر صاحب نے چٹھی میں لکھا تھا کہ اس عزیز کو دین عیسائی سکھلا ؤ اور کام لو۔ ٹوکری اٹھا ۲۰۷
سکتا ہے نازک اندام نہیں ہے۔ ۳۱ / جولائی ۹۷ ء تک جب تک اقبال لکھا گیا عبدالحمید نے
نہیں کہا تھا کہ وہ ڈاکٹر کلارک کو مارنے آیا ہے۔ بیاس میں ایک نیا کمرہ ڈاکٹر صاحب کا بنتا
ہے وہاں عبدالحمید نے روبروئے یوسف خان اور میرے مولوی نور الدین کو خط لکھا تھا۔
میرے دل میں ۳۱ / جولائی ۹۷ ء تک کوئی شک عبدالحمید کی نسبت نہیں ہوا تھا۔ بلکہ دو
آدمیوں نے اس کی بابت کہا تھا کہ یہ ہندوؤں کا لڑکا ہے اور مجھ کو اس سے ہمدردی ہے۔ ایک
روز دو سانپ پکڑے گئے تھے۔ پریم داس بق رے گئے تھے۔ پریم داس بقلم خود سنایا گیا درست ہے۔ (دستخط حاکم)
ہے تو پھر ایسا شخص کہ جو در حقیقت خدائی کی قدرتیں دکھلائے گا اس کے پرستاروں کا کہاں تک
با
ت تين
شمار پہنچے گا اور ایسے لوگوں کو کیوں معذور نہ سمجھا جائے جنہوں نے اس کی پوری خدائی دیکھ لی ۲۰۷
ہوگی ۔ دیکھو مسیح ابن مریم دنیا میں آکر ایک چوہا بھی پیدا نہ کر سکا تب بھی چالیس کروڑ کے
قریب مخلوق پرست لوگ اس کی پوجا کر رہے ہیں۔ پھر ایسا شخص جس کے ہاتھ میں خدا کی
قدرت کا تمام نظام ہو گا وہ کس قدر دنیا میں فتنہ ڈال سکتا ہے اور خدائے کریم و رحیم کی سنت
اور عادت سے بالکل بعید ہے کہ ایسے ایمان سوز فتنہ میں لوگوں کو مبتلا کرے۔ اس سے تو
نعوذ باللہ قرآن شریف کی ساری توحید خاک میں ملتی ہے اور تمام فرقانی تعلیم درہم برہم ہو جاتی
ہے۔ پھر کیونکر ایسا دجال اہل عقل اور بصیرت کو سمجھ آ سکتا ۔ اسی طرح مسیح ابن مریم کا برخلاف
نصوص صریحہ کتاب اللہ کے صدہا برس آسمان پر زندگی بسر کر کے اور پھر ملائک کے گروہ میں
ایک مجمع عظیم میں نازل ہونا اور سانس سے تمام کافروں کو مارنا اور یہ نظارہ دنیا کے لوگوں کو
دکھائی دینا جو ایمان بالغیب کے بھی منافی ہے درحقیقت ایسا ہی امر تھا جو نیچر اور قانون قدرت
کے ماننے والے اس سے انکار کرتے ۔ کیونکہ اس قسم کے معجزات کی تاریخ میں کوئی نظیر نہیں اور
قرآن اس کا مکذب ہے جیسا کہ آیت قُلْ سُبْحَانَ رَبِّی لے سے ظاہر ہے۔
بنی اسرآئیل: ۹۴
كتاب البرية
۲۰۸ نقل بیان گواه استغاثه بصیغه فوجداری اجلاسی کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر مجسٹریٹ ضلع گورداسپور
سرکار بذریعہ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب جرم ۰۷ اضابطہ فوج داری بنام مرزا غلام احمد قادیانی
ولد غلام
بیان مولوی نورالدین گواه استغاثه با قرار صالح ۱۳۰ اگست ۹۷
رسول سالن بھیرہ ضلع شاہ پور نوم فریبی عمر سال ۔ بیان کیا میری
دستخط حالم
میں مرزا صاحب کا مرید ہوں۔ بہت عرصہ سالہا سال سے۔ مجھے بھی دائیں ہاتھ
فرشتے کا لقب نہیں ملا۔ اور نہ خلیفہ کا لقب ملا ہے۔ مجھے سب سے بزرگ نہیں کہا جاتا۔ عبدالحمید
ہماری برادری سے نہیں ہے۔ ہم قریشی ہیں اور عبدالحمید گکھڑ ہے کوئی تعلق نہیں ہے۔ مجھے کوئی خط
عبدالحمید کا بیرنگ نہیں آیا۔ میں تین قسم کا خط بیرنگ لیتا ہوں۔ گھر سے آئے ہوئے یا اگر کوئی
ٹکٹ لگا کر بھیجے اور بیرنگ اتفاقیہ ہو جائے تو میں اس کا محصول دے دیتا ہوں یا کتابوں کی بلٹیوں
والے خط بیرنگ لیتا ہوں باقی میں بیرنگ خط واپس کرتا ہوں۔ عبدالحمید سے میں واقف ہوں دو دفعہ
قادیاں میں آیا تھا اور مجھ سے کہا تھا کہ مرزا صاحب کی بیعت کرا دو۔ میں نے مرزا صاحب سے
قيه حاشيه
۔
سو یہ تمام گناہ ہمارے علماء کی گردن پر ہے کہ دجال کو خدائی کا پورا جامہ پہنا کر اور سیح
کو ایسی طرز پر آسمان سے اتار کر جس کی نظیر تمام سلسلہ معجزات اور قانون قدرت میں پائی نہیں
جاتی محققوں کو نہایت تو حش اور حیرانی میں ڈال دیا۔ آخر وہ بے چارے ان دونوں پیشگوئیوں
سے منکر ہو گئے ۔ حالانکہ یہ دونوں پیشگوئیاں اسلامی تواریخ اور احادیث اور آثار صحابہ میں اس
درجہ تو اتر پر ہیں کہ یہ تو اتر کسی دوسری پیشگوئی میں پایا نہیں جاتا اور کوئی عقلمند اخبار متواترہ سے
انکار نہیں کر سکتا۔ پس اگر یہ نافہم علماء ان پیشگوئیوں کے سیدھے اور صحیح معنے کرتے تو یہ فرقہ
لائق رحم اس بلاء انکار میں نہ پڑتا ۔ اور ان عقلمندوں پر ہرگز امید نہ تھی کہ اگر وہ سیدھے اور
صاف اور قریب قیاس معنے پاتے تو اس اعلیٰ درجہ کی پیشگوئی کو جس پر اسلام کے تمام فرقوں
کا اتفاق ہے بلکہ نصاری کی انجیل بھی اس پر گواہ ہے رڈ کر دیتے ۔ کیونکہ دجال کے یہ سیدھے
كتاب البرية
عرض کی انہوں نے کہا کہ ہم اس قدر جلدی بیعت نہیں کرتے اور نہ ایسی بیعت کو ہم پسند ۲۰۹
کرتے ہیں کہ بیعت کرنیوالے کا حال اچھی طرح معلوم نہ ہووے۔ عبد الحمید دو چار روز رہ
کر چلا گیا ۔ یاد نہیں کہ کب آیا تھا۔ پھر معلوم نہیں کہ کسی عرصہ کے بعد دوبارہ آیا تھا مگر زیادہ
عرصہ نہیں گذرا تھا۔ دوسری دفعہ کی بابت یاد نہیں کہ کتنے روز رہا تھا۔ مرزا صاحب عبدالحمید
سے نہ سختی اور نہ پیار کرتے تھے۔ ایک دفعہ مرزا صاحب نے کہا تھا کہ اجنبی لوگوں کو زیادہ
مت رہنے دیا کرو تا وقتیکہ شرافت کا حال معلوم نہ ہو۔ بنگال میں معلوم نہیں کہ کوئی مرید مرزا
صاحب کا ہے یا نہ۔ حیدر آباد میں دو مرید ہیں۔ بمبئی میں ایک شخص ۔ کرانچی میں کوئی
نہیں ۔ کابل میں کوئی نہیں۔ لکھنو میں کوئی نہیں ۔ دہلی میں ایک ہے۔ پنجاب میں مرید ہیں
تعداد یاد نہیں ۔ مرزا صاحب کتابیں تصنیف کرتے ہیں۔ بعض ان کے مرید مفت کتابیں
لے جاتے ہیں اور بعض قیمت دے جاتے ہیں اور نذر بھی دیتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں
بقیه حاشيه
معنے ہیں جو خود دجل کے لفظ سے ہی معلوم ہو رہے ہیں یعنی یہ کہ جو فروش گندم نما کے طور پر
و دھوکہ دہی کے پیشہ کو کمال کی حد تک پہنچانا یہی معنے پیشگوئی میں مقصود ہیں جوکوئی معقول پسند
ان کے ماننے میں تامل نہیں کر سکتا اور اسی دجالیت کے لحاظ سے حدیثوں میں دو قسم کے ۲۰۹
صفات دجال معہود کے بیان فرمائے گئے ہیں ۔ ایک یہ کہ وہ نبوت کا دعویٰ کرے گا اور
دوسرے یہ کہ وہ خدائی کا دعویٰ کرے گا ۔ ان دونوں باتوں کو اگر حقیقت پر حمل کیا جائے تو
کسی طرح تطبیق ممکن نہیں کیونکہ نبوت کا دعوی اس بات کو مستلزم ہے کہ شخص مدعی خدا تعالیٰ کا
قائل ہو۔ اور خدائی کا دعوئی اس بات کو چاہتا ہے کہ شخص مدعی آپ ہی خدا بن بیٹھے اور کسی
وسرے خدا کا قائل نہ ہو۔ پس یہ دونوں دعوے ایک شخص سے کیونکر ہو سکتے ہیں ۔
پس اصل بات یہ ہے کہ دجال ایک شخص کا نام نہیں ہے۔ لغت عرب کے :
كتاب البرية
که مرزا صاحب من روپیہ تک انعام دے سکتے ہیں۔ یوسف خان جب تک قادیاں میں
رہا ہم سے الگ رہا مگر اس کی خرابی کوئی نہیں دیکھی ۔ مرزا صاحب نے عبدالحمید کو کرایہ نہیں
مجھے معلوم ہے
۲۱۰) دیا تھا حکم دیا تھا۔ کہ نکال دو نکھے آدمیوں کو وہ نہیں رہنے دے کو وہ نہیں رہنے دیتے۔ جہاں تک مجھے معلا
اور یاد ہے میں نے ۲ ر اس کو دیئے تھے۔ مرزا صاحب نے اس کو کچھ نہیں دیا تھا۔ عبد الحمید کو
چھا پہ خانہ میں کام کرتے میں نے خود نہیں دیکھا۔ سنا تھا کہ کام کرتا تھا۔ گالیوں کی بابت سنا
تھا کہ مرزا صاحب کو گالیاں اس نے دی ہیں ۔ میرے روبروئے گالیاں مرزا صاحب کو
اس نے نہیں دی تھیں۔ جو بلی کے دن عبد الحمید کی بابت نہیں کہہ سکتا کہ وہاں تھا یا نہیں۔
جو بلی پر برہان الدین آیا تھا اس نے مجھ سے کہا تھا کہ یہ لڑکا اچھا نہیں ہے تم اس سے خطا
کھاؤ گے۔ یعنی تم کو تکلیف دے گا۔ خبر نہیں کس نے عبدالحمید کو کہا تھا کہ چلے جاؤ۔ میں نے
نہیں کہا تھا۔ بسوال وكيل ملزم ۔ جب پہلی دفعہ عبدالحمید قادیاں آیا
بقيه حاشيه
رو سے دجال اُس گروہ کو کہتے ہیں جو اپنے تئیں امین اور متدین ظاہر کرے مگر دراصل نہ امین ہو اور
نه متدین ہو بلکہ اس کی ہر ایک بات میں دھوکہ دہی اور فریب دہی ہو۔ سو یہ صفت عیسائیوں کے
اس گروہ میں ہے جو پادر کی کہلاتے ہیں۔ اور وہ گروہ جو طرح طرح کی کلوں اور صنعتوں اور خدائی
کاموں کو اپنے ہاتھ میں لینے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں جو یورپ کے فلاسفر ہیں وہ اس وجہ سے
دجال ہیں کہ خدا کے بندوں کو اپنے کاموں سے اور نیز اپنے بلند دعووں سے اس دھوکہ میں ڈالتے
ہیں کہ گویا کارخانہ خدائی میں ان کو دخل ہے۔ اور پادریوں کا گروہ اس وجہ سے نبوت کا دعویٰ کر رہا
ہے کہ وہ لوگ اصل آسمانی انجیل کو گم کر کے محرف اور مغشوش مضمون بنام نہاد ترجمہ انجیل کے
دنیا میں پھیلاتے ہیں۔ اور اگر اس اصل انجیل کا مطالبہ کیا جائے جو حضرت عیسیٰ کی تین برس کی
الہامی کلام تھی جس کی نسبت وہ بیان کرتے ہیں کہ میں کچھ نہیں کہتا مگر وہی جو خدا نے مجھ کو کہا ۔
تو
اس کا کچھ بھی پتہ نہیں بتلا سکتے کہ وہ کتاب کہاں غائب ہو گئی۔ اور یہ ترجمے جو پیش کرتے ہیں تو
كتاب البرية
میں اس سے واقف ہوا تھا۔ جہاں عام لوگ ملاقاتی یا فقیر وغیرہ رہتے ہیں وہاں وہ رہتا تھا۔
مرزا صاحب کے گھر سے سوگز دور جگہ ہے۔ مرزا صاحب وہاں نہیں آیا کرتے۔ چار سال سے برابر
مرزا صاحب کے پاس رہتا ہوں۔ وہ خلوت میں رہتے ہیں۔ صرف پانچ وقت نماز کے واسطے
باہر نکلتے ہیں اور کبھی کبھی ہوا خوری کے واسطے باہر جاتے ہیں۔ صبح ظہر عصر مغرب اور عشا ۲۱
کے وقت باہر آتے ہیں اس وقت عام مجمع ہوتا ہے۔ ہر ایک آدمی وہاں موجود ہوتا ہے۔ کوئی
شخص از ص اندر مکان مرزا صاحب کے نہیں جاتا۔ میں خود خود کبھی نہیں گیا۔ عام طور پر مرزا صاحب نے
حکم دیا تھا کہ جو اجنبی لوگ ہیں سوائے مخلصوں کے باقی لوگوں کو نکال دیا جائے ۔ جب
برہان الدین نے کہا تھا کہ یہ لڑکا اچھا نہیں ہے میں نے مرزا صاحب سے اس کی بابت ذکر نہیں
کیا تھا۔ بلکہ برہان الدین سے کہا تھا کہ بڑے اچھے ہو جاتے ہیں آپ کیوں ایسی بدظنی اس پر
رکھتے ہیں۔ اس نے کہا تھا میں زیادہ تجربہ اس کی بابت رکھتا ہوں۔ عبدالحمید میرے درس میں
کبھی نہیں بیٹھا اور مرزا صاحب سے تو ملا ہی نہیں۔ اس کو سوزاک کی بیماری ہے۔ میں نے
بلاشبہ یہ ان کی اپنی طبع زاد انجیلیں ہیں جن کی صحت کا وہ کچھ بھی ثبوت نہیں دے سکتے ۔ پس جس
گستاخی اور دلیری سے وہ ان بے اصل تراجم کو شائع کر رہے ہیں یہی فعل ان کا دوسرے لفظوں
میں گویا نبوت کا دعویٰ ہے۔ کیونکہ انہوں نے جعل سازی سے نبوت کے منصب کو اپنے ہاتھ میں ۲۱
لے لیا ہے۔ جو چاہتے ہیں ترجمہ کے بہانہ سے لکھ دیتے ہیں اور پھر اس کو خدا تعالیٰ کی طرف
منسوب کرتے ہیں۔ پس یہ طریق ان کا نبوت کے دعوے سے مشابہ ہے اور اس دام میں گرفتار
اکثر عوام عیسائی ہیں۔ اور یہ دجل پادریوں کا منصب ہے۔
بقيه حاشیه
اور دجال کی دوسری جزو جن کے افعال خدائی کے دعوے سے مشابہ ہیں وہ جیسا کہ
میں نے ابھی بیان کیا ہے یورپ کے فلاسفروں اور کلوں کے ایجاد کرنے والوں کا گروہ ہے۔
جنہوں نے اسباب اور علل کے پیدا کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو انتہا تک پہنچا دیا ہے
كتاب البرية
اُس کا علاج کیا تھا۔ دوبارہ جب وہ قادیاں آیا میں اسی جگہ تھا۔ دوبارہ آنے پر نکالا گیا تھا۔
شاید برہان الدین اس وقت اس جگہ نہ تھا یہ غالب امید ہے۔ محمد یوسف کے نکالے جانے کی
بابت اب میں نے لفظ سنا ہے کہ وہ نکالا گیا تھا۔ دراصل وہ خود چلا گیا تھا۔ حرف F صفحہ ۴۴
میں جو عبارت درج ہے وہ راستی اور جھوٹ کی بابت ہے کہ کوئی شخص جو راستی پر نہ ہووے
۲۱۲) اس کو خدا ضائع کرے گا خواہ کوئی ہووے۔ اس میں مرزا صاحب بھی شامل ہیں یہ
عبارت پیشگوئی نہیں ہے۔ کوئی شخص ہو شریر اور جھوٹے کا انجام اچھا نہیں ہے۔ عبارت
کے آخر میں لفظ جھوٹ کا درج ہے جھوٹے کا نہیں ہے۔ محمد سعید کو جو عیسائی ہو گیا ہے،
قيه حاشي
بقي
اور بہت سی کامیابیوں کی وجہ سے آخر اس رڈی اعتقاد تک پہنچ گئے ہیں کہ خدا کی قدرت اور اُس
پر ایمان رکھنا کچھ چیز نہیں ہے۔ اور اس گروہ کے تابع اکثر یورپ کے خواص عیسائی ہیں اور وہ
دن رات ان تلاشوں میں لگے ہوئے ہیں کہ ہم خود ہی کسی طرح پر اس راز کے مالک ہو جائیں
کہ جب چاہیں بارش برسا دیں اور جب چاہیں کسی کے گھر میں لڑکا یا لڑکی پیدا کر دیں اور جب
چاہیں کسی کو عقیمہ بنادیں۔ پس کچھ شک نہیں کہ یہ طریق دوسرے لفظوں میں خدائی کا دعویٰ ہے۔
غرض دجال کی نبوت اور الوہیت کے دعوے کے یہ ایک ایسے معنے ہیں کہ کوئی
دانشمند اس سے انکار نہیں کر سکتا۔ اور بلاشبہ پادریوں نے نبوت کی امانت میں جو الہام اور
وحی الہی ہے ایسی بے جا دست اندازی کی ہے کہ ایک مدعی کے طور پر منصب نبوت میں
ہاتھ ڈالا ہے۔ اور ہر ایک ترجمہ جو انجیل کے نام سے یہ لوگ شائع کرتے ہیں وہ گویا ایک
نئی انجیل ہوتی ہے جو اپنی طرف سے پیش کرتے ہیں ۔ اگر خدا تعالیٰ کا خوف ہوتا تو جس
قدر ترجمے شائع کئے گئے ہیں ساتھ ان کے اصل کو بھی شائع کرتے جیسا کہ قرآن شریف کے
شائع کرنے میں مسلمانوں کا طریق ہے۔ مگر ان لوگوں نے اصل کو چھپایا اور ان ترجموں کو
كتاب البرية
جانتا ہوں ۔ اس کو مرزا صاحب نے قادیاں سے نکال دیا تھا۔ یوسف خان اور محمد سعید
اکٹھے یکجا رہتے تھے۔ دونوں قادیاں سے اکٹھے نہیں گئے علیحدہ علیحدہ گئے تھے۔ اندر مکان
غسل خانہ کا حال مجھے معلوم نہیں کہ کہاں ہے۔ مسجد کا عام غسل خانہ ہے۔ ( بسوال پیروکار )
مرزا صاحب کا کوئی حجرہ مسجد میں نہیں ہے ۔ ( بسوال عدالت ) عبدالحمید کی بیعت نہیں
ہوئی تھی ۔ بیعت کی شرائط اس کو کوئی میں نے نہیں پڑھائی تھیں ۔ ( حرف K) نورالدین
سنایا گیا درست ہے
نورالدین
دستخط حاکم ۔
نقل بیان گواه استغاثه بصیغه فوجداری اجلاسی کپتان ایم ڈبلیو ڈگلس صاحب بہادر مجسٹریٹ ضلع گورداسپور ۲۱۳
سرکار بذریعہ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب بنام مرزاغلام احمد قادیانی جرم ۰۷ اضابطہ فوجداری ۱۳ اگست ۹۷ء
بیان شیخ رحمت الله با قرار صالح
عدالت
دستخط حالم
15/8/97
ولد شیخ عبد الکریم ذات شیخ ساکن گجرات حال لا ہو ر عمر به سال بیان کیا کہ میں تجارت کا کام
کرتا ہوں۔ مرزا صاحب کا مرید ہوں قریب چھ سال سے۔ تعداد مریدوں کی مجھے معلوم نہیں۔
عبد الحمید کو غالباً ماہ مئی میں بمقام لاہور دیکھا تھا میری دوکان پر آیا تھا۔ میرے پاس گجرات
شائع کیا جو خود ان کے ہاتھوں کے کرتب ہیں۔ پس بلا شبہ ایک طور سے یہ دعوی نبوت ہے کہ کسی اپنی
قيه حاشيه
بة
کلام کو پیش کر کے پھر اس کو خدا کی طرف منسوب کرنا۔
ایسا ہی دعوی الوہیت ان کے فلاسفروں کی ان حرکات سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ۲۱۳
راز آفرینش الہی میں ایسے طور سے ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں جس سے تمام الوہیت کے کاموں
پر قبضہ کر لیں اور یہ ایک طبعی امر ہے کہ جب انسان خدا تعالیٰ کے نظام بری اور بحری اور
ارضی اور سماوی میں دخل دینا چاہے اور طبعی تحقیقاتوں میں پڑ کر اور ہر ایک شئے کی گنہ
تک پہنچ کر نظام عالم کے سلسلہ کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہے تو جس قدر اس کو اس فلسفیانہ
تحقیقات اور تفتیش اور کھوج لگانے اور جانچ اور پڑتال میں کامیابیاں ہوتی ہیں اور
كتاب البرية
کے محمد یوں نے اس کو نہیں بھیجا تھا۔ امیر الدین نے میرے پاس نہیں بھیجا تھا۔ ٹھیک تاریخ یاد
نہیں۔ اس نے مجھے کہا تھا کہ میں برہان الدین کا بھتیجا ہوں عیسائی ہو گیا تھا۔ مگر اب میرا عقیدہ
پھر گیا ہے مسلمان ہونا چاہتا ہوں۔ میں نے پہلے بھی سنا ہوا تھا کہ ایک بھتیجا برہان الدین کا
عیسائی ہے۔ معلوم نہیں کس نے کہا تھا۔ دو یا تین روز میرے مردانہ مکان پر رہا تھا۔ اس نے
قادیاں آنے کا ارادہ کیا اور مجھ سے کرایہ مانگا۔ میں نے ۸؎ کے پیسے اس کو دیئے تھے۔ مجھے کوئی
۲۳ اطلاع نہیں آئی تھی کہ وہ پہنچ گیا ہے۔ کسی آئے گئے سے معلوم ہوا تھا کہ پہنچ گیا ہے۔ چوتھے
پانچویں روز بعد پھر واپس آیا۔ مگر میں وہاں نہ تھا۔ میرے آدمیوں نے کہا کہ آیا تھا اور جہلم گیا
ہے۔ اس کے بعد پھر میں نے اس کو نہیں دیکھا۔ میں عموماً قادیاں میں جاتا ہوں اور بفضل خدا
مالدار ہوں یا چے ٹیکس ادا کرتا ہوں۔ قادیاں میں مہمان خانہ میں رہتا ہوں جو مرزا صاحب کے
مکان سے الگ ہے۔ مرزا صاحب کا خلوت خانہ نہیں ہے۔ مسجد میں عوام الناس سے عام لوگوں سے
الہی نظام کے کاموں کو اپنے طور پر بھی ادا کرنے لگتا ہے یہ تمام کامیابیاں اس میں وہ متکبرانہ
صفات پیدا کر دیتی ہیں جو خاصہ حضرت کبریائی ہے۔ اور اس غرور کے نشے میں ایسے ایسے
طور سے انانیت کا رنگ اس کے نفس رذیل پر چڑھ جاتا ہے جس کو دوسرے لفظوں میں خدائی
کا دعوی کہہ سکتے ہیں ۔ بالخصوص جبکہ ایسا متکبر فلسفی کسی اپنی عملی حکمت سے مثلاً کسی طوفان ہوا یا
طوفان آب کے پیدا کرنے پر قادر ہو جاتا ہے یا مینہ برسانے پر قدرت پاتا ہے تو اس قسم کی
کامیابیاں تقاضا کرتی ہیں کہ وہ ایک الوہیت کا نشان اپنے اندر ملاحظہ کرے اور حضرت
عزت جل شانہ کو تحقیر کی نظر سے دیکھے۔ پس ایسے انسان کے دل سے وقتاً فوقتاً خدا تعالیٰ
کی عظمت گھٹتی جاتی ہے اور اس کے دل میں یہ بات جم جاتی ہے کہ شاید اسی طرح سلسلہ
علل و معلول کی نا سمجھی کی وجہ سے لوگ خدا کے وجود کے قائل ہو گئے ہیں ۔ پس وہ ان منحوس
کامیابیوں کی شامت سے جو آب و ہوا اور دریاؤں اور سمندر اور نباتات اور حیوانات اور
نية
قيه حاشيه
كتاب البرية
ملتے ہیں۔ میرے علم میں کوئی خاص جگہ نہیں ہے جہاں وہ مشورے کرتے ہوں۔ اگر میری طاقت
ہو اور اسلام کی خاطر روپیہ کی ضرورت ہووے تو میں مرزا صاحب کو امداد دینے کو حاضر ہوں ۔۱۶
اور ۲۲ جولائی ۹۷ کے درمیان میں گجرات گیا تھا۔ میں کہہ نہیں سکتا کہ عبدالحمید نے میرے پاس
کیا نام ظاہر کیا تھا۔ یوسف خان کو جانتا ہوں۔ میرے سامنے کبھی امامت نہیں کی اور نہ وہ اس
قابل ہے کہ امام مقرر ہو۔ ( بسوال وکیل ملزم ) عبدالحمید کو میں بدمعاش جانتا ہوں۔اس نے مجھے
کہا تھا کہ کچھ شکوک ہیں جو مٹانے کے واسطے قادیاں جاتا ہوں ۔ مسجد کے ساتھ ایک غسل خانہ ۲۱۵)
ہے اس میں پیشاب کرتے اور نہاتے ہیں۔ بیٹھنے کی جگہ وہاں نہیں ہے۔ حجرہ کوئی نہیں ہے۔ چھ
سال کے عرصہ میں مجھے کبھی مرزا صاحب سے مکان کے اندر خلوت میں ملنے کا موقعہ نہیں ہوا۔
اگر کبھی تین چار سو آدمی جمع ہوں کسی جلسہ کے موقعہ پر تو زنا نہ مکان خالی کر دیا جاتا ہے اور سب
لوگ وہاں جمع ہوتے ہیں ورنہ کوئی اُس جگہ نہیں جاتا۔ سوائے پانچ وقت کی نمازوں کے کسی سے وہ
نہیں ملتے۔ سوال۔ رات کو قادیاں یکہ ہا کلارک صاحب نے بھیجے تھے۔ جواب۔ تین سگے
صاحب موصوف نے بھیجے تھے۔ سوال۔ گردھاری لعل آریہ کو آپ جانتے ہیں۔ جواب
جمادات اور طرح طرح کے کاموں اور طرح طرح کی ایجادوں اور اجرام فلکی اور نظام شمسی
کے متعلق فلسفہ جدیدہ اور کیمسٹری وغیرہ کے ذریعہ سے اس کو حاصل ہو جاتی ہیں اور دور بینوں
کے ذریعہ سے آفتاب اور چاند اور ستاروں کی کیفیتوں کو دریافت کرتا ہے اور نہ صرف یہ کہ ان
چیزوں کے طبعی نظام پر اس کو علم ہوتا ہے بلکہ وہ خدا تعالیٰ کی طرح عملی طور پر کئی امور کر کے بھی
دکھا دیتا ہے تو اس صورت میں یہ ضروری امر ہے کہ جو طبعا پیش آ سکتا ہے کہ اس ناقص العقل کو
یہ خیال پیدا ہو کہ یہ تمام امور جو لوگ اپنی نادانی سے دعاؤں کے ساتھ خدا تعالیٰ سے مانگا ﴿۲۱۵
کرتے تھے یہ طریق تو کچھ چیز نہیں ہے بلکہ انسان خود اپنی حکمت عملیوں سے یہ تمام امور پیدا
کر سکتا ہے اور کچھ شک نہیں کہ یہی خدائی کا دعوی ہے کہ جو اس زمانہ میں یورپ کے لوگوں کے
بقيه حاشيه
كتاب البرية
دیکھا ہے ذاتی واقفیت نہیں ہے رات کے وقت قادیاں گیا تھا۔ عبدالحمید صبح قادیاں گیا ہے
گنگا رام کو جانتا ہوں۔ وہ مدرس تھا قادیاں میں اور وہ بھی قادیاں عبد الحمید کے ساتھ گیا ہے۔
گنگا رام کو میں جانتا ہوں کہ آریہ ہے۔ بسوال پیروکار غسلخانہ کا ایک دروازہ ہے جو بند ہو جاتا
ہے۔ اس کے اوپر ایک منزل ہے۔ صاف میدان اور عام طور پر نماز میں استعمال آتا ہے اور اُس
جگہ مرزا صاحب بھی آتے ہیں۔ مسجد میں سے ایک دروازہ مرزا صاحب کے مکان کو جاتا ہے
اور ایک سیڑھیوں میں سے۔ دستخط بخط انگریزی۔ سنایا گیا درست ہے۔ دستخط حاکم
۲۶) نقل بیان گواه استغاثه بصیغه فوجداری اجلاس کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور
سرکار بذریعہ ڈاکٹر ر ہنری مارٹن کلارک صاحب بنام مرزا غلام احمد قادیانی جرم ۰۷ ا ضابطہ فوجداری ۱۳ اگست ۹۷ء
مولوی محمد حسین گواه استغاثه با قرار صالح
ولد شیخ رحیم بخش ذات شیخ ساکن بٹالہ عمر طه سال بیان کیا کہ میں مرزا صاحب کو بہت دیر سے
جانتا ہوں ۔ انہوں نے بہت پیشگوئیاں کی ہیں ۔ ۲۰-۲۵ پیشگوئیاں کی ہیں ۔ انجام آتھم میں
دلوں میں بھرا ہوا ہے اور وہ تو وہ دوسرے لاکھوں انسان ان کی تعجب انگیز طبعی تحقیقاتوں اور عجیب در
عجیب ایجادوں اور حکمت عملیوں سے اس عظمت کی نظر سے ان کو دیکھتے ہیں کہ گویا ایک حصہ خدائی
کا ان میں ثابت کر رہے ہیں۔ چنانچہ یہ ہمارا ایک چشم دید ماجرا ہے کہ ایک ہندو جو ایک معزز عہدہ
پر تھا اس کے رو بروئے کچھ ذکر خدا تعالیٰ کی عظمت اور قدرت کا ہوا تو اس نے بڑے غیظ اور غضب
میں آ کر کہا کہ لوگ جب گنہ اشیاء کے سمجھنے سے عاجز آ جاتے ہیں تو خدا کی قدرت بیان کرنے
لگتے ہیں۔ انگریزوں نے وہ خدائی دکھلائی ہے کہ قدرتوں کا پردہ کھول دیا ہے اور طبعی تحقیقا تیں
انسان کو خدائی کا مرتبہ دیتی جاتی ہیں ۔ سواس ہندو نے جو انگریزوں کو خدا ٹھہرا دیا اس کی یہی وجہ
تھی کہ ان کی عجائب صنعتیں اس کے خیال میں ایسی عظیم الشان معلوم ہوئیں جو اس نے خدا کے
وجود کو غیر ضروری سمجھا اور میں دیکھتا ہوں کہ یہ اثر مسلمانوں خاص کر نو تعلیم یافتہ لوگوں میں
قيه حاشيه