کتاب البریہ
حصہ 22
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كتاب البرية
صفحہ ۴۴ پر جو عبارت آخر صفحہ کے درج ہے کہ جھوٹ کی بیخ کنی خدا کرے گا اس کا مطلب یہ
ہے کہ جھوٹ ضائع ہوگا۔ اس عبارت سے میں نہیں سمجھتا کہ کوئی خاص ذاتی دشمنی مرزا صاحب
کی کلارک صاحب سے ہے۔ مباحثہ مذہبی ہے۔ مذہبی معاملات میں میرا مرزا صاحب سے
اتفاق نہیں ہے اس بارے میں انہوں نے کہ مسلمانان و عیسائیوں وغیرہ میں پھوٹ پیدا
کرائی ہے۔ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہو گئے ہیں یہ ان کی تعلیم کا اثر ہے۔ وہ
فتنہ انگیز آدمی ہے۔ محمد یوں کے خیالات مذہبی سے میں واقف ہوں ۔ اگر کلارک صاحب
مرجائیں تو مرزا صاحب کو اپنے تابعین سے بہت عزت ہوگی اور ان کی شراکت ثابت ہوگی ۔ ۲۱۷
عبد اللہ آتھم بعد میعاد فوت ہوا اور انجام آتھم میں مرزا صاحب نے لکھا کہ اس کی پیشگوئی
کے مطابق فوت ہوا ہے۔ ۹۵ء میں مظہر کلارک صاحب سے ملا تھا۔ پھر اس کے بعد کبھی
نہیں ملا بلکہ ان سے شکایت ہے اور رنج ہے کہ ایک خاص امر کے واسطے ان کو ملا تھا اور
انہوں نے ہمدردی نہ کی ۔ میرے بھائی سے وہ کبھی نہیں ملے ۔ میں نے ایک کتاب ۸۰ صفحہ
کی لکھی ہے لیکھر ام کے قتل کی بابت ۔ خلاصہ اس کا یہ ہے کہ لیکھرام کے قتل کی نشاندہی
بہت پھیلا ہوا ہے اور یوروپین فلاسفروں کی ایک ایسی عظمت ان کے دلوں میں بیٹھ گئی ہے کہ اگر
جھوٹ کے طور پر بھی کوئی شخص مثلاً یہ بیان کرے کہ یورپ کے فلاں ملک میں یہ نئی ایجاد ہوئی ہے
کہ وہ ایک حکمت عملی سے آم کے بیج کو زمین میں بوکر اور بعض چیزوں کی قوت اس کو پہنچا کر ایک ہی
دن میں اس کو ایسا نشود نمادے دیتے ہیں کہ پھل بھی لگ جاتا ہے اور شام تک خوب کھانے کے لائق
ہو جاتا ہے تو نو تعلیم یافتہ لوگوں میں سے شاید کوئی بھی انکار نہ کرے۔ بہتیرے نادان کہتے ہیں کہ
یورپینوں سے کوئی بات انہونی نہیں۔ ممکن ہے کہ وہ آئندہ زمانہ میں کسی حکمت عملی سے آسمان
تک بھی پہنچ جائیں۔ انسان کا قاعدہ ہے کہ چند تجربوں سے کسی شخص کی قوت اور قدرت ایسی
مان لیتا ہے کہ مبالغہ کو انتہا تک پہنچادیتا ہے۔ یہی حال اس ملک کے اکثر لوگوں کا ہو رہا ہے۔ مثلاً ۲۱۷
اگر چند کس جو معتبر ہوں محض ہنسی کے طور پر ہندوستان کے ایک مشہور رئیس اور معزز نامور
بقیه حاشيه
كتاب البرية
کے مرزا صاحب ذمہ دار ہیں۔ کیونکہ بقول ان کے خدا ان کو ہر بات کی خبر دیتا ہے۔ قاتل کا
کیوں پتہ نہیں دیتا۔ سو اس کے جو صفحہ ۴۴ حرف F پر پیشگوئی ہے اور کوئی پیشگوئی کلارک
صاحب کی بابت مرزا صاحب نے نہیں کی ۔ سوال ۔ میں اہل حدیث ہوں جن کو پہلے غلطی سے
وہابی کہتے تھے۔ (اہل حدیث کے برخلاف دیگر مذہب کے مسلمان یعنی حنفی شیعہ وغیرہ ہیں یا
نہ۔ عدالت نے یہ سوال نامنظور کیا۔ خون کا پیاسا ہونے سے میرا مطلب ہے کہ جو لوگ
مرزا صاحب کے برخلاف ہوں ان کو ان کے پیروکاٹ ڈالیں یعنی کاٹنے والے سمجھیں۔ یہ ان کی
۲۸) تعلیم ہے۔ گواہ نے کتاب آئینہ کمالات اسلام صفحہ ۶۰۱ پیش کر کے بیان کیا کہ صفحہ ۶۰۰ پر جو
بقيه حاشيه
مثلاً سرسید احمد خاں صاحب بالقابہ کے پاس یہ ذکر کریں کہ یورپینوں نے ایک ایسا مادہ
جاذبہ نباتات کا پیدا کیا ہے کہ اس مادہ کو ایک درخت کے مقابل رکھنے سے فی الفور وہ
درخت معه بیخ و بن اُکھڑ کر اس مادہ کے پاس حرکت کرتا ہوا آ جاتا ہے تو کیا ممکن ہے کہ
سید صاحب ذرہ بھی انکار کریں ۔ لیکن اگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معجزہ پیش کیا
جائے کہ کئی مرتبہ آپ کے پاس آپ کے اشارے سے بعض درخت حرکت کر کے آ گئے
تھے تو سید صاحب ضرور اس معجزہ سے انکار کریں گے اور معاً اس فکر میں لگ جائیں گے
کہ کسی طرح اس حدیث کو موضوع ٹھہرایا جائے !!!
اب سوچنا چاہئے کہ اس زمانہ کی حالت کس حد تک پہنچ گئی ہے کہ خدا اور اس کے
رسول کی عظمت اس قدر بھی لوگوں کے دلوں میں نہیں رہی جس قدر ان لوگوں کی عظمت ہے
جن کو کافر کہا جاتا ہے۔ اس تمام تقریر سے ہماری غرض یہ ہے کہ دراصل یہی لوگ دجال ہیں
جن کو پادری یا یوروپین فلاسفر کہا جاتا ہے ۔ یہ پادری اور یوروپین فلاسفر دجال
معہود کے دو جبڑے ہیں جن سے وہ ایک اثر دہا کی طرح لوگوں کے ایمان کو کھاتا جاتا
ہے ۔ اول تو احمق اور نادان لوگ پادریوں کے پھندے میں پھنس جاتے ہیں اور
كتاب البرية
سوال حرف S ہے وہ میں نے لکھا ہے اور جواب حرف R ہے وہ مرزا صاحب کا ہے۔ براہین احمد یہ
پر ریویو میں نے تصنیف کیا تھا۔ حرف T صفحہ ۷۶ الغایت ۱۸۸۔ اس وقت مرزا صاحب کے حالات
اچھے تھے اور میں نے ایسا ہی لکھا تھا اور لکھا تھا کہ مرزا صاحب کے والد نے غدر میں امداد دی تھی۔
كتاب اشاعة السنه جلد ۱۳ حرف U میں میں نے مرزا صاحب کی نسبت کفر کا فتوی دیا تھا
مرزا صاحب کو میں مسلمان نہیں سمجھتا د ہر یہ ہے۔ مولوی غلام قادر حنفی مجھ کو فتنہ انگیز نہیں کہتا اور نہ
اہل حدیث کو کافر کہتا ہے۔ ہماری تحریرات اور تعلیمات کی وجہ سے بھی لوگوں میں تنازعات ہیں مگر
ایسے نہیں ہیں جس سے خون ہوں ۔ عدالت میں بھی مقدمات ہوئے ہیں۔ میں نے سلطان روم ۲۱۹
تيتين
اگر کوئی شخص ان کے ذلیل اور جھوٹے خیالات سے کراہت کر کے ان کے پنجے سے بچارہتا ہے تو
وہ یوروپین فلاسفروں کے پنجے میں ضرور آ جاتا ہے۔ میں دیکھتا ہوں کہ عوام کو پادریوں کے دجل کا
زیادہ خطرہ ہے اور خواص کو فلاسفروں کے دجل کا زیادہ خطرہ۔
اب یقینا سمجھو کہ یہی دجال ہے جس کی ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر
دی تھی کہ وہ آخری زمانہ میں ظاہر ہوگا۔ یہ تو ہرگز ممکن نہیں کہ حقیقی طور پر کسی میں خدائی کی
طاقتیں پیدا ہو جائیں ۔ تمام قرآن شریف اول سے آخر تک اس کا مخالف ہے ۔ پس دجال
کی خدائی سے مراد یہی امور اور اس کے عجائبات ہیں جو آج کل یورپ کے فلاسفروں سے
ظاہر ہو رہے ہیں ۔ یہی پیشگوئی کا منشا تھا جو ظہور میں آگیا ۔ دجال کا لفظ بھی بیان کر رہا ہے
کہ دجال میں کوئی حقیقی قدرت نہیں ہو گی صرف دجل ہی دجل ہوگا ۔ اب اگر کوئی سعید
ہے تو اس بات کو قبول کرے ۔ در حقیقت یہ فتنہ جو پادریوں اور یوروپین فلاسفروں سے
ظہور میں آیا ہے ایسا فتنہ ہے کہ آدم کے وقت سے آج تک اس کی کوئی نظیر نہیں پائی ﴿۲۹﴾
جاتی ۔ کیا یہ سچ نہیں کہ اس فتنہ سے لوگوں کے ایمان کو ضر ر عظیم پہنچا ہے اور لاکھوں
انسانوں کے دلوں سے خدا تعالیٰ کی محبت ٹھنڈی ہوگئی ہے۔ بعض دلوں پر تو یہ فتنہ پورا محیط
كتاب البرية
کی تائید اور ہمدردی میں ایک آرٹیکل لکھا ہے۔ مرزا صاحب نے سلطان روم کے برخلاف لکھا ہے۔
( اس موقعہ پر انگریزی چٹھی میں جو عدالت نے نوٹ دیا ہے وہ ہم ذیل میں درج کر دیتے ہیں )
"I consider sufficient evidence has been recorded
regarding the hostility of the witness to the Mirza and there is
no necessity to stray further from the main lines of the case"
ترجمہ۔ میں خیال کرتا ہوں کہ کافی شہادت لکھی جا چکی ہے کہ گواہ کو مرزا صاحب سے
عداوت ہے۔ اور اب زیادہ ضرورت نہیں کہ مقدمہ کے خاص امر سے ہم دوسری طرف چلے جاویں۔
(بقیہ بیان گواه) لیکھرام کے قتل کی بابت جو کچھ ہم نے کہا ہے کہ مرزا صاحب کی سازش سے قتل
ہوا ہے وہ خود مرزا صاحب کی تحریروں سے اخذ ہے۔ ( مکرر کہا کہ ) مرزا صاحب اس قتل کے
ذمہ دار ہیں ان کو قاتل نہیں کہتا نہ سازش ہے وہ ذمہ دار ہے نشاندہی کا اپنی تحریروں سے۔
بقيه حاشيه
ہو گیا ہے۔ اور بعض پر کچھ نہ کچھ اس کا اثر پڑ گیا ہے۔ اے بندگان خدا سوچو کہ سچ یہی ہے۔
میں دیکھتا ہوں کہ وہ لوگ جو نیچر اور صحیفہ قدرت کے پیرو بننا چاہتے ہوں ۔ ان
کے لئے خدا تعالیٰ نے یہ نہایت عمدہ موقعہ دیا ہے کہ وہ میرے دعوے کو قبول کریں کیونکہ وہ
لوگ ان مشکلات میں گرفتار نہیں ہیں جن میں ہمارے دوسرے مخالف گرفتار ہیں کیونکہ وہ
خوب جانتے ہیں کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہو گئے ۔ اور پھر ساتھ اس کے انہیں یہ بھی
ماننا پڑتا ہے کہ مسیح موعود کی نسبت جو پیشگوئی احادیث میں موجود ہے وہ ان متواترات میں
سے ہے جن سے انکار کرنا کسی عقلمند کا کام نہیں ۔ پس اس صورت میں یہ بات ضروری طور پر
انہیں قبول کرنی پڑتی ہے کہ آنے والا مسیح اسی اُمت میں سے ہوگا ۔ البتہ یہ سوال کرنا ان کا
حق ہے کہ ہم کیونکر یہ دعویٰ مسیح موعود ہونے کا قبول کریں؟ اور اس پر دلیل کیا ہے کہ
كتاب البرية
جو لوگ مرزا صاحب کے پیرو ہیں ان کی تعداد بموجب ایک فہرست کے بقدر ہائے یا اس کے
قریب ہے۔ سوال سوائے ان مریدان کے اور مسلمان لوگ مرزا صاحب کے ہندوستان میں
برخلاف ہیں۔ (عدالت نے سوال نامنظور کیا ) عبد الحمید کو ۸ یا ۹ را گست ۹۷ کو دیکھا تھا ایک
عیسائی اس کو ساتھ لئے جاتا تھا۔ بٹالہ میں میں ڈاکٹر کلارک صاحب کی کوٹھی پر نہیں گیا۔ پیشگوئی
ہو یا نہ ہو کلارک صاحب کے مرنے سے مرزا صاحب فائدہ اٹھائیں گے۔ میرے مرنے سے
بھی مرزا صاحب کو فائدہ ہوگا۔ میں عیسائیت کے بڑا بر خلاف ہوں۔ بقلم محمد حسین
سنایا گیا درست تسلیم ہوا۔ دستخط حاکم
بقيه حاشيه
وہ مسیح موعود تم ہی ہو؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جس زمانہ اور جس ملک اور جس قصبہ میں مسیح موعود
کا ظاہر ہونا قرآن شریف اور احادیث سے ثابت ہوتا ہے اور جن افعال خاصہ کو مسیح کے وجود
کی علت غائی ٹھہرایا گیا ہے اور جن حوادث ارضی اور سماوی کو مسیح موعود کے ظاہر ہونے کی
علامات بیان فرمایا گیا ہے اور جن علوم اور معارف کو مسیح موعود کا خاصہ ٹھہرایا گیا ہے، وہ سب
باتیں اللہ تعالیٰ نے مجھ میں اور میرے زمانہ میں اور میرے ملک میں جمع کر دی ہیں اور پھر
زیادہ تر اطمینان کے لئے آسمانی تائیدات میرے شامل حال کی ہیں ۔
چوں مرا حکم از پئے قوم مسیحی داده اند مصلحت را ابن مریم نام من بنهاده اند
آسمان با رد نشان الوقت میگوید زمین این دو شاہد از پئے تصدیق من استاده اند
اب تفصیل اس کی یہ ہے کہ اشارات نص قرآنی سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے
نبی صلی اللہ علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہیں اور آپ کا سلسلہ خلافت حضرت موسیٰ کے سلسلہ خلافت
سے بالکل مشابہ ہے ۔ اور جس طرح حضرت موسیٰ کو وعدہ دیا گیا تھا کہ آخری زمانہ میں ۲۲۱
یعنی جبکہ سلسلہ اسرائیلی نبوت کا انتہا تک پہنچ جائے گا اور بنی اسرائیل کئی فرقے ہو جائیں
گے اور ایک دوسرے کی تکذیب کرے گا یہاں تک کہ بعض بعض کو کافر
كتاب البرية
۲۲۱ نقل بیان پر بھریال گواه استفانی مشمول مثل فوجداری با جلاس کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپور
مہر عدالت
دستخط حاکم
سرکار بذریعہ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب بنام مرزا غلام احمد قادیانی جرم ۰۷ اضابطہ فوجداری
پر بھدیال گواه استغاثه با قرار صالح ۱۳ اگست ۹۷
ولد رام چند ذات برہمن ساکن قادیاں عمر سال۔ بیان کیا کہ میں حلوائی کی دوکان کرتا
ہوں۔ میری دوکان سے شیرینی خریدا کرتا تھا یہ یاد نہیں ہے کہ کس کس تاریخ کو مٹھائی خریدی
تھی۔ قریب ایک ماہ کے ہوا ہے کہ وہاں اُس کو دیکھا تھا اور کچھ معلوم نہیں ہے۔ اُس وقت اور
کپڑے تھے۔ سر پر پگڑی لال اور بوٹ پاؤں میں تھے۔ پاجامہ بھی پہنا ہوا تھا۔ کپڑے اتار
کر ننگا ٹوکری اٹھانے کا کام کرتا تھا۔ مرزا صاحب کو ہم رئیس مانتے ہیں ۔ محل ماڑیاں زمینات
کے مالک ہیں۔ ( بسوال وکیل ملزم ) ہندو لوگ بھی اچھا سمجھتے ہیں۔ آج سپاہی لایا ہے۔
پر بھدیال سنایا گیا درست ہے۔ دستخط حاکم
کہیں گے تب اللہ تعالیٰ ایک خلیفہ حامی دین موسیٰ یعنی حضرت عیسی علیہ السلام کو پیدا کرے گا۔
اور وہ بنی اسرائیل کی مختلف بھیڑوں کو اپنے پاس اکٹھی کرے گا اور بھیڑیئے اور بکری کو ایک جگہ
بقيه حاشيه
جمع کر دے گا اور سب قوموں کے لئے ایک حکم بن کر اندرونی اختلاف کو درمیان سے اٹھادے
گا۔ اور بغض اور کینوں کو دور کر دے گا۔
یہی وعدہ قرآن میں بھی دیا گیا تھا جس کی طرف یہ آیت اشارہ کرتی ہے کہ آخَرِينَ
مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ ہے۔ اور حدیثوں میں اس کی بہت تفصیل ہے چنانچہ لکھا ہے کہ یہ
امت بھی اسی قدر فرقے ہو جائیں گے جس قدر کہ یہود کے فرقے ہوئے تھے۔ اور ایک
دوسرے کی تکذیب اور تکفیر کرے گا اور یہ سب لوگ عناد اور بغض با ہمی میں ترقی کریں گے۔ اس
وقت تک که مسیح موعود حکم ہو کر دنیا میں آوے۔ اور جب وہ حکم ہو کر آئے گا تو بغض اور شحناء
کو دور کر دے گا اور اس کے زمانہ میں بھیڑیا اور بکری ایک جگہ جمع ہو جائیں گے۔ چنانچہ یہ
الجمعة :
كتاب البرية
نقل بیان عبد الحمید بصیغه فوجداری با جلاس کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ ۲۲۲
مرجوعه
فیصلہ نمبر مقدمہ نمبر بسته
از محکمه
ور اگست ۹۷ء متدائره
مہر عدالت
دستخط حاکم
21/8/97
سرکار بذریعہ مسٹر ہنری مارٹن کلارک صاحب بنام مرزا غلام احمد قادیانی جرم ۰۷ التعزیرات ہند
یہ عبارت انگریزی چٹھی سے ترجمہ کی گئی ہے۔
اس بیان کی بنا پر جو عبد الحمید نے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ صاحب پولیس کے آگے
بیان کیا ہے عبد الحمد سرکاری گواہ کے پھر شہادت کے لئے بلایا گیا اور اس کا بیان لیا گیا۔
بیان عبد الحمید گواه با قرار صالح ۲۰ اگست ۹۷ بسوال عدالت
میں نے کپتان صاحب پولیس کے رو بروئے بٹالہ میں ایک بیان کیا تھا۔ ایک تھا نہ دار مجھ کو
صاحب کے پاس لایا تھا۔ نام نہیں جانتا۔ اس وقت میں انارکلی ( بٹالہ ) میں تھا۔ ہم تین
آدمی گاڑی میں تھے۔ ایک میں ایک تھانہ دار اور ایک سائیں ۔ اس وقت میں وارث دین
عیسائی بھگت پریم داس اور دو پولیس سپاہیوں کی حفاظت میں تھا۔ تھانہ دار سیدھا صاحب کے
پاس مجھے لے گیا تھا۔ میں سب سے پہلے امرتسر ہال دروازہ میں نور الدین عیسائی کے پاس
قيه حاشيه
بقي
{
بات تمام تاریخ جاننے والوں کو معلوم ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام ایسے ہی وقت میں آئے تھے ﴿۲۲۲
کہ جب اسرائیلی قوموں میں بڑا تفرقہ پیدا ہو گیا تھا اور ایک دوسرے کے مکفر اور مکذب ہو گئے
تھے۔ اسی طرح یہ عاجز بھی ایسے وقت میں آیا ہے کہ جب اندرونی اختلافات انتہا تک پہنچ گئے
اور ایک فرقہ دوسرے کو کافر بنانے لگا۔ اس تفرقہ کے وقت میں امت محمدیہ کو ایک حکم کی
ضرورت تھی سوخدا نے مجھے حکم کر کے بھیجا ہے۔
اور یہ ایک عجیب اتفاق ہو گیا ہے جس کی طرف نصوص قرآنیہ اور حدیثیہ کا
اشارہ پایا جاتا ہے کہ جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام حضرت موسیٰ سے تیرہ سو برس
كتاب البرية
۲۳) گیا تھا۔ قادیاں سے آکر دو روز چھا پہ خانہ غلام مصطفی میں مظہر رہا تھا۔ ملازمت چھا پہ خانہ کے
واسطے وہاں ٹھہرا تھا مگر وہاں کام نہ تھا۔ پھر میں امرتسر نور دین کے پاس گیا۔ نور دین نے پادری
گرے صاحب کے نام مجھے چٹھی دی تھی۔ نور دین کے پاس بطور متلاشی عیسائیت گیا تھا۔ میں
قطب الدین کے پاس ہرگز نہیں گیا تھا۔ میرا پہلا بیان کہ اس کے پاس گیا تھا سچ نہیں ہے۔ اس سے
مظہر واقف تک بھی نہیں ہے۔ پادری گر۔ پادری گرے صاحب سے میں نے عرض کی تھی کہ مجھے عیسائی کرو۔
انہوں نے مجھے نور دین کے پاس واپس بھیج دیا اور کہا کہ اپنا خرچ کھاؤ تو عیسائیت سکھلائیں گے۔
میں نے یہ شرط منظور کی اور نور دین کے پاس واپس گیا۔ اس نے مجھے کہا کہ ڈاکٹر کلارک صاحب
کے پاس جاؤ وہ روٹی بھی دیں گے اور عیسائیت بھی سکھلائیں گے۔ میں ڈاکٹر صاحب کے پاس گیا
اور کہا کہ ہندو سے مسلمان ہوا ہوں ۔ یہ بھی بات نور دین سے بھی کہی تھی اور میں نے کہا کہ قادیاں
ا۔ یہ
سے آیا ہوں۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ اچھا ہم دریافت کرتے ہیں۔ میں نے کہا کہ جب
بپتسمہ ہو جائے تب دریافت کرنا۔ تب ڈاکٹر صاحب نے مجھے ہسپتال میں بھیج دیا وہاں
عبدالرحیم عیسائی تھا۔ اس نے مجھ سے دریافت کیا میں نے اس سے بھی کہا کہ قادیاں سے آیا
ہوں ۔ دوسرے تیسرے روز وہ مجھے ڈاکٹر صاحب کی کوٹھی پر لے گیا۔ مجھے ڈاکٹر صاحب نے
بلایا تھا۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ مولوی عبدالرحیم کہتا ہے کہ تو خون کرنے
یه حاشيه
بقي
بعد چودھویں صدی میں پیدا ہوئے اسی طرح یہ را ہوئے اسی طرح یہ عاجز بھی چودھویں صدی میں خدا تعالیٰ کی
طرف سے مبعوث ہوا۔ معلوم ہوتا ہے کہ اسی لحاظ سے بڑے بڑے اہل کشف اسی بات کی طرف گئے
کہ وہ مسیح موعود چودھویں صدی میں مبعوث ہوگا۔ اور اللہ تعالیٰ نے میرا نام غلام احمد قادیانی
رکھ کر اسی بات کی طرف اشارہ فرمایا کیونکہ اس نام میں تیرہ سو کا عدد پورا کیا گیا ہے۔ غرض
قرآن اور احادیث سے اس بات کا کافی ثبوت ملتا ہے کہ آنے والا مسیح چودھویں صدی میں
ظہور کرے گا اور وہ تفرقہ مذاہب اسلام اور غلبہ باہمی عناد کے وقت میں آئے گا۔
سہو کتابت ہے۔ درست ” یہی ہے۔ (ناشر)
كتاب البرية
آیا ہے۔ میں نے کہا کہ نہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ یہ بچہ ہے یہ ایسا کام کس طرح کر سکتا
ہے۔ پھر مجھے بیاس میں بھیج دیا۔ عبدالرحیم نے مجھے دو تین دفعہ یہ بات کہی کہ مجھے پیتل گیا ہے
کہ تم کس کام کے واسطے آئے ہو۔ میں نے کہا کہ میں صرف عیسائی ہونے آیا ہوں اور کسی کام ۲۲۴
کے واسطے نہیں آیا۔ پھر میں بیاس چلا گیا۔ وہاں عبدالرحیم دو روز کے بعد آیا۔ چار بجے دن کے
وقت آیا تھا۔ مجھ سے ملا۔ ہسپتال میں جہاں میں پڑھ رہا تھا۔ مجھے کہا کہ بتلا ؤ تم کس طرح آئے
ہو کہ ہم کو پتہ لگ گیا ہے۔ سچ بتلاؤ ورنہ کپتان صاحب پولیس کے حوالہ کر دیں گے۔ میں نے کہا
کہ عیسائی ہونے آیا ہوں اور کوئی بات نہیں ہے۔ اس نے کہا کہ تم خون کرنے آئے ہو۔ مگر یہ
نہیں کہا تھا کہ کس کو مارنے کے واسطے۔ پھر وہ چلا گیا۔ دوسرے تیسرے روز ڈاکٹر صاحب معہ
یوسف خان اور ایک اور بوڑھا سا آدمی کے آئے ۔ اور میرا فوٹو ڈاکٹر صاحب نے اتارا
اور امرتسر چلے آئے ۔ اس وقت اور نوکروں کی بھی تصویر میں لیں۔ اس وقت تک کوئی ذکر
ڈاکٹر صاحب نے مجھ سے نہیں کیا۔ اس کے بعد دو روز گذر کرتار آئی کہ ڈاکٹر صاحب مجھے امرتسر
بلاتے ہیں۔ ایک سانپ مارا۔ بھگت پریم داس۔ لگت پریم داس نے مارا تھا۔ اس نے مجھے کہا کہ یہ سانپ مرا ہوا
ساتھ لے جاؤ صاحب کو دکھلانا۔ اسٹیشن پر سے محمد یوسف مجھے کوٹھی پر لے گیا اور وہاں میرا فوٹو لیا
گیا۔ خراب نکلا۔ پھر مجھے ڈاکٹر صاحب نے محمد یوسف کے ہمراہ بازار میں بھیجا اور وہاں میری
بقيه حاشيه
علاوہ ان سب امور کے ایک عظیم الشان علامت مسیح موعود کی احادیث صحیحہ میں دیکھی ۲۲۴
گئی ہے کہ وہ ایسے وقت میں آئے گا کہ جبکہ صلیبی مذہب زمین پر بڑے جوش سے پھیلا ہوا ہوگا۔
جیسا کہ حدیث یکسر الصليب جو صحیح بخاری میں ہے اس پر دلالت کرتی ہے۔ سوایسے وقت
میں اور ایسے زمانہ میں یہ عاجز آیا ہے۔
اور دوسری علامت اشارات احادیث سے مسیح موعود کے لئے یہ معلوم ہوتی
ہے کہ وہ ممالک مشرقیہ میں مبعوث ہو گا ۔ کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دجال کا
پتہ و نشان مشرق ہی بتلایا تھا ۔ جیسا کہ حدیث و أو مَى إلى المشرق سے ظاہر ہے
كتاب البرية
تصویر اتاری گئی۔ پھر میں کھانا کھانے بازار گیا اور بعد کھانا کھانے کے محمد یوسف مجھے کوٹھی پر
لے گیا ۔ اسی بازار میں دوکان تھی جہاں یوسف تھا۔ دام کھانے کا یوسف نے دیا تھا۔ جب کو ٹھی
گیا وہاں سے بیاس پر مجھے بھیجا گیا۔ بیاس جانے سے پہلے مجھے ہسپتال میں بھیجا گیا تھا اور
۲۲۵) وہاں سے پرچہ جات سٹیشن پر لانے کے واسطے اکیلا بھیجا گیا۔ عبدالرحیم وہاں تھا۔ اس نے کہا
کہ تو سچ سچ بتلا دے جس بات کے واسطے آیا ہے مجھ کو معلوم ہو گیا ہے۔ ورنہ قید ہو جاوے گا۔
اس کے بعد میری فوٹو لی گئی اور کوٹھی وٹو لی گئی اور کوٹھی پر گیا اور پھر یوسف نے مجھے ٹکٹ لے دیا اور میں بیاس چلا
گیا۔ دو روز کے بعد ڈاکٹر صاحب ۔ عبدالرحیم ۔ وارث دین۔ بھگت پریم داس اور ایک اور
جوان عیسائی وہاں آئے۔ اور وارث دین، عبدالرحیم نے سب کے رو بروئے مجھے کہا کہ اب بتلاؤ
جس کام کے واسطے تو آیا ہے۔ میں نے کہا کہ میں عیسائی ہونے کو آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ
تجھ کو مرزا نے بھیجا ہے۔ میں نے کہا کہ نہیں اس نے مجھے کچھ نہیں کہا ہے۔ عبدالرحیم میرے
پاس بیٹھا ہوا تھا اس نے مجھے کہا کہ تو یہ بات کہہ کہ مرزا غلام احمد نے مجھے بھیجا ہے کہ ڈاکٹر
کلارک کو پتھر سے مار دے۔ مجھے تصویر دکھلائی اور کہا کہ جہاں جاؤ گے پکڑے جاؤ گے ورنہ یہ
بات کہہ دو۔ میں نے اس کے کہنے کے بموجب ویسا ہی کہہ دیا۔ تب ڈاکٹر صاحب نے اور
دوسروں نے کہا کہ ہم کو ایسا تحریر کر دو میں نے تحریر کر دیا۔ اور لکھا ” نقصان کر تو مجھے عبدالرحیم
بقيه حاشيه
پس اس صورت میں اس حدیث سے صاف طور پر یہ اشارہ نکلتا ہے کہ مسیح موعود مشرق سے پیدا
ہوگا۔ کیونکہ جبکہ دجال کا مستقر اور مقام مشرق ہوا تو مسیح جو دجالی کا رروائیوں کو نابود کرنے کے لئے
آئے گا ضرور ہے کہ وہ بھی مشرق میں ظہور کرے۔ اور یہ تو ظاہر ہے کہ ہمارا ملک ہند خاص کر پنجاب
کا حصہ مکہ معظمہ سے بجانب مشرق واقعہ ہے۔ اور عجب تریہ کہ دمشقی حدیث میں بھی جو مسلم میں ہے
منارہ مشرقی کا ذکر کر کے مسیح موعود کے ظہور کے لئے مشرق کی طرف ہی اشارہ کیا گیا ہے۔
ایسا ہی احادیث میں یہ بھی بیان فرمایا گیا ہے کہ وہ مہدی موعود ایسے قصبہ کا رہنے
كتاب البرية
نے کہا کہ لفظ مار ڈال“ کا بھی لکھ دو۔ کان میں یہ بات کہی تھی۔ میرے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔
وقت تحریر اقبال وہ میرے پہلو بہ پہلو بیٹھا ہوا تھا۔ دو دفعہ اقبال لکھا تھا۔ بار اول لفظ صرف
نقصان لکھا تھا۔ دوسری دفعہ جب لکھنے لگا تو بموجب اس کے کہنے کے مار ڈال کا لفظ بھی لکھ دیا۔
پھر جب دستخط کرتا تھا۔ پوسٹماسٹر وغیرہ کو انہوں نے بلایا انہوں نے مجھ سے پوچھا۔ مارے ڈر ﴿۲۲﴾
کے میں نے کہا کہ ہاں رضا مندی سے لکھ دیتا ہوں۔ جب میں نے لکھ دیا تو ڈاکٹر صاحب اور سب
نے کہا کہ ٹھیک تو ہمارے دل کی مراد پوری ہو گئی ہے۔ پھر ۲ بجے کی ٹرین میں مجھے امرتسر لے
کر ڈاکٹر صاحب وغیرہ آئے اور کوٹھی پر لے گئے ۔ وارث دین، عبدالرحیم ، بھگت پریم داس
ساتھ تھے جس روز اقبال لکھا اس روز سوائے عبدالرحیم کے بھگت پریم داس و وارث دین
بھی مجھے کہتے تھے کہ تو اس طرح بیان کر دے مرزا کو پھنسا دے۔ تجھ کو کچھ نہیں ہوگا
کہ تم کو ڈاکٹر صاحب نے معافی دے دی ہے ۔ رات کو مجھے سلطان ونڈ لے گئے ۔
خیر الدین ڈاکٹر کے مکان پر مجھے رکھا اور مجھے سکھلاتے رہے کہ تم یہ بات کہہ دینا کہ مرزا
نے بھیجا ہے کہ ڈاکٹر کو پتھر سے مار دو۔ میں نے ڈر کے مارے کہا کہ ایسا ہی کہوں گا۔ رات
کو میں بڑا بے چین رہا اور بے خواب رہا کہ مجھ سے جھوٹ کہلواتے ہیں ۔ صبح مجھے گاڑی
میں بٹھلا کر کوٹھی پر لائے اور کہتے رہے کہ تم کو کچھ بھی نہیں کہا جائے گا یہ ہی بیان کرنا ۔
ڈپٹی کمشنر کے رو بروئے میرے اظہار ہوئے۔ میں نے رلیا رام اپنا نام از خود بتلایا تھا۔
بقيه حاشيه
والا ہوگا جس کا نام کدعہ یا کہ یہ ہوگا۔ اب ہر ایک دانا سمجھ سکتا ہے کہ یہ لفظ کرحہ دراصل قادیان ۲۲۶
کے لفظ کا مخفف ہے۔ اور بعض روایات میں یہ جو آیا ہے کہ وہ کدعہ یمن کی بستیوں میں سے
ایک گاؤں ہے۔ یہ حدیث کے لفظ نہیں ہیں۔ بلکہ کسی شخص نے اجتہادی طور پر یہ خیال کیا ہے۔
شاید اس نام کے مشابہ کوئی گاؤں یمن میں دیکھ کر کسی کو خیال آ گیا ہے کہ شاید وہ یہی گاؤں ہوگا۔
لیکن ظاہر ہے کہ اب ایسا کوئی گاؤں ملک یمن میں آباد نہیں ہے اور نہ اس سرزمین میں کسی نے
ایسا دعویٰ کیا ۔ مگر قادیاں اس وقت موجود ہے اور نیز مسیحیت اور مہدویت کا مدعی بھی موجود۔
كتاب البرية
نور دین کے پاس ایک شخص ہندو تھا یا مسلمان کے کہنے پر کہا تھا کہ وہ عیسائی کرتا ہے۔ سب سے
پہلے جب میں ڈاکٹر صاحب کے پاس گیا تو میں نے نہیں کہا تھا کہ مرزا صاحب نے مجھے بھیجا
ہے۔ اپنا پتہ کھجوری دروازے کا بھی میں نے خود بخود بتلایا تھا۔ یہ باتیں اس واسطے میں نے کی تھیں
۲۲۷ کہ پہلے میں سکاچ مشن گجرات میں تھا۔ اور بوجہ بد چلنی مجھے نکالا گیا تھا اس غرض سے میں نے
اپنے آپ کو ہندو ظاہر کیا تھا کہ پہلا حال معلوم نہ ہووے۔ مولوی نور دین کو چٹھی میں نے بیاس
سے ضرور لکھی تھی کہ میں عیسائی دین کو اچھا سمجھتا ہوں ۔ وارث دین، بھگت پر یم داس و عبدالرحیم نے
مجھے کہا تھا کہ تو اس چٹھی کی بابت یہ کہنا کہ مرزا صاحب اور مولوی نورالدین ایک ہی ہیں۔ اس لئے
ان کو چٹھی لکھی تھی کہ میرے حالات کی ان کو خبر ہو جائے۔ عبدالرحیم ۔ پریم داس اور وارث دین
نے انار کلی میں مجھے سکھلایا تھا کہ یہ کہنا کہ مرزا صاحب کو گالیاں دے کر چلا آیا تھا۔ مرزا صاحب
کے دو آدمیوں سے بوجہ ان کے نصیحت دینے کے میرا تکرار ضرور ہوا تھا۔ مگر مرزا صاحب کو میں نے
کوئی گالی برا نہیں کہا۔ مجھے کوئی علم دو آدمیوں کا جو بیاس میں دیکھے جانے بیان کئے گئے ہیں نہیں
ہے۔ سلطان ونڈ میں عبدالرحیم وغیرہ نے مجھے کہا تھا کہ تم یہ بات کہنا کہ ڈاکٹر صاحب کو دیکھ کر میری
نیت قتل کرنے کی بدل گئی ہے۔ جب میرا اظہار ہو چکا تھا۔ مجھے کو بھی امرتسر میں لے جا کر بند کر دیا
تھا اور عبدالرحیم و وارث دین و پریم داس کہتے تھے کہ تم کو مرزا صاحب کا کوئی آدمی مار دے گا۔
ایسا ہی مسیح موعود کے وجود کی علت غائی احادیث نبویہ میں یہ بیان کی گئی ہے کہ
وہ عیسائی قوم کے دجل کو دور کرے گا اور ان کے صلیبی خیالات کو پاش پاش کر کے دکھلا
دے گا ۔ چنانچہ یہ امر میرے ہاتھ پر خدا تعالیٰ نے ایسا انجام دیا کہ عیسائی مذہب کے
اصول کا خاتمہ کر دیا۔ میں نے خدا تعالیٰ سے بصیرت کا ملہ پا کر ثابت کر دیا کہ وہ لعنتی
موت کہ جو نعوذ باللہ حضرت مسیح کی طرف منسوب کی جاتی ہے جس پر تمام مدار صلیبی نجات
کا ہے وہ کسی طرح حضرت عیسی علیہ السلام کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی ۔ اور کسی طرح
لعنت کا مفہوم کسی راستباز پر صادق نہیں آ سکتا۔ چنانچہ فرقہ پادریان اس جدید طرز
قيه حاشيه