کتاب البریہ

حصہ 24

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

كتاب البرية
لینے کے واسطے انار کلی گیا تو بہادر سنگھ سپاہی گاڑی میں ساتھ بیٹھنے لگا تھا تو تھا نہ دار نے کہا کہ ۲۴۰
سائیکس مہتر ہے ساتھ نہ بیٹھو۔ پھر شام کے وقت میں گیا تو تھانہ دار نے کہا کہ اب لڑکا نہیں مل سکتا۔
جب اقبال عبدالحمید نے بیاس میں لکھا تھا اس وقت ڈاکٹر صاحب میز کے سامنے بیٹھے
ہوئے تھے۔ جیسے کہ مجسٹریٹ عدالت میں اس وقت بیٹھا ہوا ہے اور عبد الحمید سامنے بیٹھا ہوا
تھا۔ اس کے دائیں ہاتھ عبدالرحیم ۔ پریمد اس و دیال چند بیٹھے ہوئے تھے اور بائیں ہاتھ
مظہر تھا۔ دائیں طرف اوّل پر یمد اس دوم دیال چند اور سوم عبدالرحیم تھے ۔ میں نے سنا تھا
کہ لڑکے نے وکیل صاحب کو بتلایا ہے کہ وہ امرتسر میں ایک آدمی کو ملا تھا جب وہ پہلے امرتسر
گیا تھا۔ بمقام انار کلی بٹالہ نہال چند کی زبانی مجھے معلوم ہوا تھا کہ ایک اور شخص بھی قتل کرنے
کے مشورہ میں امرتسر شامل ہے۔ تب میں نے عبدالحمید سے دریافت کیا تو اُس نے نام قطب الدین
اور پتہ دوکان کا بتلایا ۔ شاید ۳ ار تاریخ ماہ حال تھی شام کا وقت تھا۔ حلیہ کسی کو اس نے نہیں بتلایا
تھا ۔ ( بسوال وکیل ملزم ) میں پہلے مسلمان تھا ۔ ۱۸۷۴ء میں عیسائی ہوا تھا ڈاکٹر صاحب
سے صرف صاحب سلامت ہے اور کوئی تعلق نہیں ہے ۔ مشن کی طرف سے مدارس کا
ملاحظہ کیا کرتا ہوں ۔ لڑکے نے : نے پہلے مسودہ لکھا تھا اور پھر نقل دوبارہ کیا تھا۔ دیال چند
نے قلم دوات اور کاغذ لا دیا تھا ۔ عبدالح - عبد الحمید نے جو مسودہ لکھا تھا وہ پڑھا نہ ما وہ پڑھا نہیں گیا تھا
بقيه حاشيه
میں یہودیوں کے رئیسوں اور سردار کاہنوں اور مولویوں کے رو بروئے یسوع کو آسمان ۲۴۰
پر معہ جسم اٹھایا جاتا تا ان پر حجت پوری ہوتی نہ یہ کہ کوئی ایسی مجہول الحال عورت
عیسائیوں میں سے دیکھتی یا ایسا ہی کوئی اور عیسائی مشاہدہ کرتا جن کے بیان پر لوگ ٹھٹھا
کرتے اور ان کو مصداق مثل مشہور ” پیراں نے پرند مریداں سے پرانند“ کا ٹھہراتے ۔
آخر اس بیہودہ صعود سے فائدہ کیا ہوا جس کا کوئی بھی ثبوت نہیں اور عیسائی اس قول سے
خود جھوٹے ٹھہرتے ہیں کہ جبکہ جہنم کی طرف لے جانے کے وقت جسم کو ساتھ نہیں کرتے ۔

كتاب البرية
۲۴۱ میر
میرے سامنے لکھا گیا اور نقل بھی کیا گیا تھا۔ پہلے غلطی ہوگئی تھی اس لئے دوبارہ نقل کیا تھا۔ لفظ
نقصان اور مار ڈال خود عبدالحمید نے لکھے تھے۔ میرا دستخط اس اقبال پر نہیں ہے۔ عبد الحمید
نقل کر رہا تھا جب پوسٹ ماسٹر وغیرہ آئے تھے قریباً ختم ہونے والا تھا۔ کھانے والے کمرہ میں
دری پر ہم سب لوگ بیٹھے ہوئے تھے ۔ صرف ڈاکٹر صاحب دری پر نہ تھے ، وہ کرسی پر تھے
ڈاکٹر صاحب میز کے ایک پہلو کے ساتھ بیٹھے ہوئے اور ہم لوگ ان کے آگے بیٹھے ہوئے تھے۔
عبدالحمید کو ڈاکٹر صاحب نے کہا تھا کہ جو کچھ کہتے ہو لکھ کر دے دو اور اس نے بلا حیل و حجت
لکھ دیا تھا۔ میں دوران مقدمہ میں بٹالہ آیا تھا۔ جب ڈاکٹر صاحب چلے گئے تو میں پیچھے رہا تھا۔
رات کو یہاں آیا ہوں ۔ خرچ آمد ورفت کا اپنے پاس سے کیا ہے۔ بیاس سے امرتسر آتے ہوئے
لڑکے کو رائے ونڈ رکھا تھا اور میں وہاں ساتھ رہا تھا۔ اوّل ڈاکٹر صاحب کی کوٹھی پر گئے تھے
اور پھر سلطان ونڈ گئے تھے۔ کوٹھی پر ساتھ میں گیا تھا اور جب صاحب ڈپٹی کمشنر کے رو بروئے
امرتسر بیان ہوا تب بھی ساتھ گیا تھا۔ وارث دین سنایا گیا درست تسلیم ہوا۔ دستخط حاکم
بقيه حاشيه
☆
یہ کیسا صاف مسئلہ ہے کہ جبکہ جہنم کی طرف صرف روح لعنت کے اثر سے گئی تھی تو وہی روح
پاک ہونے کی حالت میں خدا تعالیٰ کی طرف جانی چاہیے تھی جسم کا کیا دخل تھا ۔ اور اثر
لعنت سے جسم نا پاک بھی تھا۔ مگر یاد رہے کہ ہم تو اس بات کو نہیں مانتے کہ نعوذ باللہ کسی
وقت حضرت عیسی علیہ السلام ملعون بھی ہو گئے تھے اور جیسا کہ لعنت کا مفہوم ہے خدا سے
بیزار اور خدا کے دشمن اور شیطان کی راہ کو پسند کرنے والے ہو گئے تھے ۔ ہاں اگر مصلوب
ہو گئے تھے تو یہ سب کچھ ماننا پڑے گا ۔ اس وقت تو ہماری بحث یہ ہے کہ ہماری اس
ید تحقیق سے جو کسر صلیب کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہم کو عطا ہوئی ہے یہ دو
با تیں خوب صفائی سے ثابت ہو گئی ہیں یعنی ایک یہ کہ مسیح علیہ السلام کا ہرگز رفع جسمانی
جدید
حمد انگریزی میں سلطان ونڈ ہے۔

كتاب البرية
نقل بیان یوسف خان بمنتقد مه فوجداری اجلاس مسٹر ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ بہادر ضلع گورداسپور ۲۴۲
سرکار بذریعہ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک بنام مرزاغلام احمد قادیانی جرم ۰۷ اضابطہ فوجداری مهر عدالت دستخط حاکم
۲۰ ر ا گست ۹۷ء یوسف خان گواه با قرار صالحه
ولدا خوند احمد شاہ خاں ذات افغان عیسائی ساکن گجرات تحصیل مردان عمر له سال ۔ بیان کیا کہ
میں زمینداری کرتا ہوں۔ میں پہلے محمدی تھا۔ ستر سال کی عمر تک محمدی رہا۔ میں مرزا صاحب
کا مرید ہوا تھا اور محمد سعید کا میں مددگار تھا جو کتب خانہ کے چارج میں تھا۔ بعد محمد سعید کے
چلے جانے کے میں انچارج ہوا تھا۔ میں جنڈیالہ میں قبل از مناظرہ ۹۳ء گیا تھا کہ مسلمان
لوگ مرزا صاحب کو مباحثہ کے واسطے منتخب کریں ۔ اختتام مباحثہ پر ۱۵ جون ۹۳ء کو
مرزا صاحب نے پیشگوئی کی کہ جو حرف A پر درج ہے اور انہوں نے کہا کہ جو فریق ناحق پر ہے
وہ پندرہ ماہ کے عرصہ میں بسزائے موت ہادیہ میں گرایا جاوے گا۔ نوٹ ۔ گواہ نے پیشگوئی کو
پڑھ کر کہا کہ جو فریق غلطی پر ہے شکست کھائے گا یعنی برباد ہوگا ۔ اس وقت میں نے یہ ہی
سمجھا تھا کہ عبداللہ آتھم کے واسطے یہ پیشگوئی ہے ۔ مگر بعد میں مرزا صاحب نے زبانی
تشریح کی تھی کہ جو جو شخص فریق مخالف کا ہے ہر ایک کے واسطے یہ پیشگوئی ہے۔ قادیاں آٹھ
نو روز بعد پہنچ کر دریافت کیا تھا۔ جب ڈاکٹر کلارک صاحب بیمار ہوئے تھے تو مرزا صاحب
قيه حاشیه
نہیں ہوا نہ اس رفع کا کچھ ثبوت ہے اور نہ اس کی کچھ ضرورت تھی ۔ ہاں ایک سو بیس برس کے ۲۴۲
بعد رفع روحانی ہوا ہے جس کی قرآن شریف نے شہادت دی ہے ۔ مگر صلیب کے دنوں میں
رفع روحانی بھی نہیں ہوا بلکہ وہ اس کے بعد ستاسی برس اور زندہ رہے ہیں ۔ ہمارے علماء کی یہ
غلطی ہے کہ معاً صلیب کے ساتھ ہی حضرت عیسی کا رفع جسمانی مانتے ہیں حالانکہ دوسری
طرف یہ اقرار بھی رکھتے ہیں کہ ان کی عمر ایک سوئیس برس کی ہوئی تھی ۔ اب ان سے کوئی
پوچھے کہ جبکہ یہود اور نصاری کی تاریخ متواتر سے جس پر یونانی اور رومی کتب تاریخ بھی

كتاب البرية
۲۴۳ نے کہا تھا کہ ضرور اس کو بھی سزا ملنی چاہیئے یعنی سزائے موت ۔ اشتہار مورخہ ۱۵ اکتوبر
۹۴ حرف W گواہ نے پیش کیا نیز اشتہار مورخہ ۵ ستمبر ۹۴ حرف X گواہ نے پیش کیا۔
اس وقت ڈاکٹر صاحب سے مرزا صاحب سخت ناراض تھے ۔ جولائی ۹۳ء میں مرزا صاحب
نے ایک روز بہت لوگوں کے رو بروئے اپنی خواب بیان کی کہ ایک سانپ نے مجھے رہنے ہاتھ
پر کاٹا اور میں اپنے والد کے پاس گیا۔ میرے والد نے اس زخم کو استرے سے کاٹنا شروع کر دیا۔
اور سینہ تک کاٹ دیا ۔ اور اس سے مرزا صاحب نے پیشگوئی کی کہ آٹھم کو سانپ کاٹے گا۔ اس
کی بابت سیالکوٹ وغیرہ میں لوگوں کو بذریعہ خط اطلاع دی گئی تھی ۔ ایک سال بعد مناظرہ کے
میں عیسائی ہوا تھا ۔ مارچ ۹۴ء میں مرزا صاحب سے جدا ہوا تھا ۔ مولوی برہان الدین کو
۱۹ء سے جانتا ہوں نوٹ ۔ پیشگوئی حرف A گواہ نے پڑھی اور اس کا مطلب اس طرح ادا
کیا جیسے ڈاکٹر کلارک صاحب نے ۔ ( بسوال وکیل ملزم ) میں نے کوئی امتحان عربی ، فارسی،
انگریزی کا پاس نہیں کیا۔ یرد الی النصاری کے معنے یہ ہیں کہ ہم نے الٹا دیا اس کو طرف
عیسائیوں کے۔ مرزا صاحب عبد اللہ آتھم کی طرف معنے اس پیشگوئی کے نکالتے ہیں میں نہیں
نکالتا۔ میں عیسائی تھا جب پیشگوئی کی میعاد گذری محمد سعید اور میں قادیاں میں اکٹھے رہتے
تھے میرے سے پیچھے محمد سعید قادیاں سے چلا گیا تھا وہ بھی عیسائی ہے۔ میں مرزا صاحب کی
باتوں کو اچھا نہیں سمجھتا ۔ اچھا نہیں سمجھتا ۔ یوسف خاں بعد ، خاں بقلم خود ۔ سنایا گیا درست ہے تسلیم ہوا ۔ دستخط حاکم
قيه حاشيه
لله
: شہادت دیتی ہیں یہ بات قطعی طور پر ثابت ہو چکی ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام تینتیس برس کی عمر
میں مصلوب ہوئے اور یہی چاروں انجیلوں کی نصوص صریحہ سے سمجھا جاتا ہے تو پھر ایک سو بیس برس
کی عمر میں کس حساب سے وہ اٹھائے گئے ۔ حالانکہ حدیث ایک سو بیس برس کی محدثین کے
نزدیک صحیح اور رجال اس کے ثقات ہیں اور ایک سو بیس برس کی حد لگا دینا یہ امر بھی دلالت
کرتا ہے کہ اس کے بعد ان کی موت ہوئی ۔

كتاب البرية
نقل بیان مرزا غلام احمد قادیانی بلا حلف بمقدمہ فوجداری اجلاسی مسٹر ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور ۲۴۴
سرکار بذریعہ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک بنام مرزا غلام احمد قادیانی جرم ۰۷ اضابطہ فوجداری
مهر عدالت)
دستخط حاکم
۲۰ را گست ۹۷ء بیان مرزاغلام احمد قادیانی بلا حلف
جب مباحثہ ۹۳ء کا ختم ہوا آخر پر ہم نے حسب درخواست عبداللہ آتھم کے اس کی نسبت
پیشگوئی کی تھی ۔ ڈاکٹر کلارک صاحب کی بابت یہ پیشگوئی نہ تھی اور نہ وہ اس پیشگوئی میں
شامل تھا۔ فریق سے مراد آتھم ہی ہے ۔ جیسا کہ عبارت سے ظاہر ہے۔ فریق اور شیخ شخص کے
ایک ہی معنے ہیں اور اس میں ہم بھی شامل ہیں ۔ کوئی حملہ آتھم کے اوپر نہیں کیا گیا تھا اگر ہوتا
تو وہ خود کوئی استغاثہ کرتا یار پورٹ دیتا۔ مگر ایسا نہیں ہوا۔ پندرہ ماہ - کے عرصہ کے بعد عبداللہ
آتھم فوت ہوئے تھے ۔ پندرہ ماہ گذرنے کے بعد عبد اللہ آتھم ۔ لہ آتھم سے ہم نے سنا تھا کہ اپنے
دوستوں کے پاس بیان کیا تھا کہ اس پر تین بار حملے ہوئے۔ اس پر بھی ہم نے اس کو متنبہ کیا کہ
میں ایسا سنتا ہوں کہ آپ میرے پر الزام لگاتے ہیں کہ میرے پر تین حملے ہوئے ۔ اگر یہ صحیح ہے تو
چاہیے کہ آپ قسم کھا ئیں یا عدالت میں نالش کریں یا خانگی طور پر باضابطہ اس کا ثبوت دیں۔ مگر کوئی
جواب مجھے نہیں ملا۔ اس سے پہلے اس نے کبھی بیان نہیں کیا تھا نہ کسی اخبار میں نہ اور طرح پر۔ میں
نے کوئی پیشگوئی سانپ کی بابت نہیں کی تھی۔ عبدالحمید کو ایک دفعہ میں نے مسجد میں دیکھا تھا کسی
بقيه حاشيه
اب خلاصہ کلام یہ کہ مسیح کا مصلوب ہونا تو ریت کے رو سے صرف اس بات کا مانع ۲۴۴
تھا کہ اور تمام صلحا اور راستبازوں کی طرح اس کا رفع روحانی ہو ۔ اور یہی بار بار یہود کا
اعتراض بھی تھا۔ پس نصاری کا اس پہلو کو اختیار کر لینا کہ حضرت مسیح در حقیقت مصلوب ہو گئے
ہیں اور پھر یہ بات بنانا کہ گویا وہ بعض عیسائیوں کے رو بروئے صلیب سے نجات پا کر تین دن
بعد مع جسم آسمان پر چلے گئے تھے یہ نہایت لغو اور بیہودہ عذر ہے ۔ کیونکہ جبکہ انہوں نے
توریت کے موافق اس بات کو مان لیا کہ یسوع مصلوب ہو کر در حقیقت مور د لعنت ہو گیا تھا۔

كتاب البرية
۲۴۵) شخص نے ذکر کیا تھا کہ یہ شخص عیسائی ہو گیا تھا اب یہاں آیا ہے۔ میرے ساتھ اس کی کوئی
گفتگو نہیں ہوئی تھی ۔ مجھے نہیں معلوم کس نے اس کو مز دوری وغیرہ کا کوئی کام دیا تھا۔ میں نے
کوئی کام نہیں دیا تھا۔ میں نے کوئی پیشگوئی نہ اشارتاً اور نہ کنایتاً ڈاکٹر کلارک صاحب کی
بابت کی۔ میں نے سنا تھا کہ عبدالحمید ا چھے چال چلن کا لڑکا نہیں ہے۔ اس لئے میں نے گھر
سے ایک رقعہ لکھ کر بھیج دیا تھا کہ اس کو نکال دینا چاہیے۔ مجھے پھر خر نہیں کہ وہ کہاں چلا گیا۔ میں
نے ایک پیسہ تک اس کو جاتے ہوئے نہیں دیا۔ نہ امرتسر بھیجا۔ جھوٹ کی بیخ کنی سے مراد ہے کہ
جھوٹ ضائع ہو جاوے گا ۔ ڈاکٹر کلارک صاحب کی طرف اشارہ نہیں ہے۔ جب تک کوئی
شخص رضا مندی ظاہر نہ کرے پیشگوئی نہیں کی جاتی ۔ خط مورخہ ۵ مئی ۹۳ و تخطی عبداللہ انتقم
پیش کرتا ہوں جس میں وہ نشان معجزہ یا دلیل قاطع مانگتے ہیں ۔ (حرف (Y) حرف O میں دوبارہ
روشنی ڈالنے سے مراد ہے کہ پیشگوئی کے پورا ہونے نے یقین کو زیادہ کیا۔ دستخط مرزاغلام احمد
سنایا گیا سب بیان صحیح اور درست مندرج ہے درست تسلیم ہوا ۔ دستخط حاکم
با بقیه حاشیه
☆
ضميمه كتاب البريه
(ذیل کی دو شہادتیں جو بروز فیصلہ مقدمہ شامل مثل ہوئیں وہ سہواً درج کتاب نہیں
ہوئیں اب ذیل میں لکھی جاتی ہیں اس کو اخیر حکم سے پہلے شامل کتاب سمجھنا چاہیے )
تو اب بلا شبہ توریت اس کو آسمان پر چڑھنے سے روکتی ہے ورنہ توریت خود باطل
ہوتی ہے ۔ یہ کیونکر مان لیا جائے کہ توریت کے لعنت کا حکم اور وں کے لئے ابدی
اور یسوع کے لئے صرف تین دن تک محدود تھا ۔ توریت میں کوئی ایسی تخصیص نہیں ۔
بلکہ اس لعنت سے ابدی لعنت مراد ہے کہ جو کبھی بھی گلے سے نہیں اترے گی ۔ اگر
موسے کی کتاب تو ریت میں کہیں تین دن کا ذکر بھی ہے تو حضرات عیسا ئیاں ہم کو
*
ایڈیشن اول میں یہ ضمیمہ کتاب کے شروع میں شامل کیا گیا ہے اسے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشاد کی تعمیل میں یہاں لایا گیا ہے۔ (ناشر)
بقیه حاشیہ صفحہ ۲۸۳ پر ملاحظہ کریں ۔ ( ناشر )

كتاب البرية
نقل چٹھی مورخہ ۱۸ اگست ۹۷ منجانب پادری ایچ ۔ جی ۔ گرے امرتسر بنام ڈبلیولیمار چنڈ صاحب بہادر
ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس گورداسپور ۔ قیصرہ ہند بنام ۔ مرزا غلام احمد قادیاں
بعدالت کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب بہادر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ضلع گورداسپورہ
میں ڈرتا ہوں کہ میں اس معاملہ پر کوئی روشنی نہیں ڈال سکتا۔ عبدالحمید یا جو کچھ اس کا نام ہے میرے پاس آیا تھا اور
اس نے بیان کیا کہ وہ اصلی ہندو ہے اور کچھ دنوں مرزاء قادیانی کا مرید رہا ہے لیکن اب وہ عیسائی ہونا چاہتا ہے۔
مجھے وہ کوئی سچا متلاشی نہ معلوم ہوا بلکہ میں نے ایک معمولی سمجھا۔ میں نے اسے کہا کہ میں اسے تعلیم دوں گا اگر
وہ روزانہ یا ہفتہ میں ایک دو دفعہ میرے پاس آنا چاہے۔ پھر اس نے دریافت کیا کہ اس کا گزارہ کیسے ہوگا۔
میں نے جواب دیا کہ اس امر میں میں اسے ایک پیسہ بھی گزارہ کے لئے نہ دوں گا۔ جو کچھ میرے دل پر اس کی
طرف سے خیال پیدا ہوا وہ یہ ہے کہ وہ ایک نکما اور مفتری آدمی ہے۔ جو مجھ سے روپیہ یا خوراک کا گزارہ چاہتا
ہے۔ سو میں اس امر سے حیران نہ ہوا کہ وہ پھر بھی میرے پاس نہیں آیا۔ مجھے یاد نہیں کہ آیا وہ میرے پاس کوئی
چٹھی لایا یا نہیں ۔ لیکن نور دین نے اتفاقیہ مجھ سے ذکر کیا تھا کہ وہ نو جوان اس کے پا نوردین پاس بھی گیا تھا ۔
☆
نقل بیان نورالدین عیسائی گواه استغاثه مشمول مثل عدالت فوجداری با جلاس کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب ڈپٹی
کمشنر بہادر ضلع گورداسپور واقعه ۱۲ اگست ۱۸۹۷ء مرجوعه
فیصلہ
و راگست ۹۷ ۲۳ اگست ۹۷
سرکار بذریعہ ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک مستغیث بنام مرزاغلام احمد قادیانی
استغاثہ زیر دفعہ ۰۷ اضابطہ فوجداری
بیان نورالدین عیسائی گواه استغاثه به حلف ۲۳ را گست ۱۸۹۷ء
میں امرتسر میں مشن کی طرف سے واعظ ہوں اور ہال بازار میں میرا مقام صدر ہے۔ عبدالحمید میرے
پاس امرتسر آیا تھا۔ اپنا پہلا نام رلیا رام بتلاتا تھا اور کہتا تھا کہ اب میں مسلمان ہوں ۔ اور عبدالحمید
یا عبدالمجید نام ظاہر کیا تھا۔ کہتا تھا کہ پہلے میں ہندو تھا۔ میں نے پادری گرے صاحب کے پاس اس کو
پادری ایچ ۔ جی ۔ گرے اور نور دین عیسائی کا بیان صاف طور پر ظاہر کر رہا ہے کہ عبد الحمید محض اپنے
گزارہ کے لئے پادریوں کے دروازہ پر گیا تھا۔ پادری صاحب کے بیان سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ اگر
پادری گرے صاحب اس کو گزارہ دیتے تو وہ اسی جگہ ٹھہر جاتا ڈاکٹر کلارک کے پاس نہ جاتا۔ منہ

كتاب البرية
بھیج دیا تھا۔ صاحب موصوف نے واپس بھیج دیا تھا کہ اس کو تعلیم دو۔ جب طیار ہو جاوے
عیسائی کیا جاوے گا۔ مگر وہ لڑکا پھر چلا گیا اور میں نے اس کو پھر کبھی نہیں دیکھا۔ شاید اس
واسطے چلا گیا ہو گا کہ ہمارے ہاں روٹی کپڑا اس کو نہیں ملتا تھا۔ عبدالحمید نے اور مشنوں کی
بابت بھی مجھ سے پوچھا تھا۔ شاید ڈاکٹر کلارک صاحب کے مشن کا بھی ذکر ہوا ہو ۔ مگر ڈاکٹر
کلارک صاحب کا صریح ذکر نہیں ہوا تھا۔ اس نے مجھ سے یہ نہیں کہا تھا کہ مرزا صاحب کی
طرف سے آیا ہوں ۔ مکر رکہا کہ عبدالحمید نے کہا تھا کہ میں مرزا صاحب کا شاگرد ہوں۔
سنایا گیا درست ہے۔ العبد نورالدین
دستخط حاکم
ا
ذیل کا فقرہ فارسی مثل میں نہ تھا انگریزی چٹھی میں ہے کل شہادۃ کے ختم ہونے پر اخیر حکم سے پہلے یہ فقرہ درج ہے
Dr۔ Clark states he wishes to resign the post of prosecutor۔
Adjourned to 23rd August
Sd/- M۔ Douglas District magistrate۔
ترجمہ ڈاکٹر کلارک بیان کرتا ہے کہ وہ مستغیث ہونے سے دست بردار ہوتا ہے۔
تیئیس اگست پر ملتوی کیا گیا
دستخط ایم ڈگلس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ
بعدالت کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس صاحب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور
ملکہ قیصرہ ہند بنام مرزا غلام احمد ساکن قادیاں تحصیل بٹالہ ضلع گورداسپور جرم زیر دفعہ ۰۷ اضابطہ فوجداری
حکم جم از انگریزی
کارروائی تحقیقات هذا اس اطلاع سے پیدا ہوئی جو ڈاکٹر مارٹن کلارک سی ایم ایس کی جانب سے

كتاب البرية
روبروئے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر بدین مضمون دی گئی کہ ایک نوجوان بعمر اٹھارہ سال عبد الحمید نامی نے ۲۴۶
بیان کیا ہے کہ اس کو مرزا غلام احمد قادیانی نے اس کے ( ڈاکٹر مارٹن کلارک) قتل کرنے کے لئے بھیجا
ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے غلام احمد کی گرفتاری کے لئے ایک وارنٹ جاری کیا اور نوٹس دیا کہ وہ ان
کو وجہ بتلائیں کہ کیوں اس سے حفظ امن کے لئے مچلکہ نہ لیا جائے مگر بعد ازاں معلوم کر کے کہ اس کو
اختیار قانونی حاصل نہیں ہے اس نے مثل کو ضلع ہذا میں بھیج دیا کیونکہ غلام احمد کی سکونت اس ضلع میں واقع
ہے۔ بادی النظر میں یہ مقدمہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ اس میں پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کی جائے
اور پھر شیشن سپرد کیا جائے۔ مگر ڈاکٹر کلارک بوجہ بیماری پہاڑ پر جانا چاہتا تھا اور اس کو ڈ رتھا کہ شاید اس کا
سب سے بڑا گواہ ورغلایا جائے ۔ اسی واسطے اس نے یہ خواہش ظاہر کی کہ جہاں تک جلد ممکن ہو عدالتی
تحقیقات کی جائے۔ یہ معلوم ہوا کہ بطور تمہیدی کارروائی تحقیقات زیر دفعہ ۰۷ اضابطہ مذکور جوان حالات
کی رو سے قائم ہوا اور جو اصل حقیقت پر پہنچنے کا بہترین ذریعہ ہے کی جائے لہذا جد ید نوٹس غلام احمد
کے نام جاری کیا گیا تا کہ وہ آن کر وجہ بیان کرے کہ کیوں اس سے ضمانت نہ لی جائے۔ شہادت ڈاکٹر
مارٹن کلارک سے ظاہر ہوتا ہے کہ ۱۸۹۳ء ۱۸۹۳ء میں اس نے مابین عبد اللہ آتھم عیسائی اور مرزا غلام احمد قادیانی
کے مباحثہ کرایا تھا جس میں ڈاکٹر کلارک موجود تھا اور دو موقعوں پر خود ڈاکٹر کلارک نے عیسائیوں کی
بقیه حاشیه صفحه ۲۸۰
حاشیه در حاشیه
وہ مقام دکھلا دیں ۔ ہم محض ثالث کے طور پر یہ گواہی دیتے ہیں کہ اگر حضرت یسوع در حقیقت ۲۴۶
مصلوب ہو گئے ہیں تو اس صورت میں یہود اُن کو لعنت ابدی اور جہنمی ہونے کا مصداق ٹھہرانے
میں بلا شبہ حق پر ہیں اور توریت میں ایک حرف بھی ایسا نہیں ہے جو تین دن کی لعنت کے بارے میں
عیسائیوں کی تائید کر سکے ۔ صلیب کے قبول کرنے کے بعد عیسائیوں کو کوئی بھی گریز کی جگہ
☆
دو
یسوع کا جہنم میں جانا ان کتابوں سے ثابت ہوتا ہے۔ انجیل متی کی تفسیر خزانة الاسرار
تالیف پادری عمادالدین صفحه ۴۹۸ سطر بین سخا خدا کا سارا غضب جو گناہ کے سبب سے ہے اس
پر آگیا۔ اب ظاہر ہے کہ یہ غضب وہی چیز ہے جس کو دوسرے لفظوں میں جہنم کہتے ہیں ۔ پھر
اس خزانة الاسرار کی بائیسویں سطر میں مسیح کی نسبت زبور ۸۸-۶ سے یہ پیشگوئی نقل کی ہے۔
تو نے مجھے گڑھے کے اسفل میں ڈالا اندھیرے مکانوں میں گہراؤوں میں ۔ اب ظاہر ہے

كتاب البرية
۲۳۷ طرف سے کارروائی کی تھی۔ مباحثہ کے اختتام پر مرزا غلام احمد نے پیشگوئی کی کہ عیسائی جو مباحثہ
میں شامل ہیں پندرہ مہینے کے اندر مر جائیں گے۔ اور ڈاکٹر کلارک بیان کرتا ہے کہ اس عرصہ کے
دوران میں چار صاف حملے آتھم کی جان پر کئے گئے پیشگوئی بالآخر پوری نہیں ہوئی جلد اور ڈاکٹر
کلارک نے غلام احمد کو پبلک میں جھوٹا پیغمبر ظاہر کیا۔ مباحثہ کا نتیجہ یہ ہوا کہ مرزا صاحب کے دو
مرید محمد یوسف خان جو مباحثہ میں اس کا سکریٹری تھا اور محمد سعید جو بروئے نکاح رشتہ دار تھا عیسائی
ہو گئے اور یہ امر بمعہ اس نقصان شعبدہ بازی کے جو اس کی پیشگوئیوں کے خطا جانے کے پیدا ہوا
مرزا صاحب کے لیے باعث رنج عظیم ہوا ۔ ڈاکٹر کلارک نے ایک انتخاب شہادۃ القرآن
۲۳۷ وہ نہیں رہی اور اقرار صلیب کے بعد یہ عذر کہ فلاں عورت یا فلاں مرد نے ان کو آسمان پر چڑھتے
دیکھا تھا نہایت نکما اور فضول اور لغو عذر ہے۔ کاش یہ چڑھنا یہود کے علماء اور فقیہوں کو دکھلایا ہوتا
اور اگر وہ دیکھتے بھی تو اس کا یہی نتیجہ ہوتا کہ وہ سمجھ لیتے کہ توریت منجانب اللہ نہیں ہے
مگر اب تو عیسائیوں نے خود یہود کا ہاتھ بلند کر دیا کیونکہ جب یسوع کو مصلوب مان لیا تو اب
بقیه حاشیه
بقیه حاشیه در حاشیه
کہ یہ اندھیرے کے مکان عیسائیوں کے نزدیک جہنم ہے۔ پھر کتاب جامعة الفرائض مطبوعہ امریکن مشن
پر لیس لو دھیانه ۱۸۶۲ء صفحہ ۶۳ سطر ۱۶۔۷ امیں مسیح کی نسبت یہ عبارت ہے ۔ کیونکہ کوئی گناہ ایسا نہیں جس کو اس
کا خون صاف نہ کر سکے اور کوئی گناہ ایسا نہیں جس کا اس نے بدلہ نہ دیا ہو اور کوئی سزاء گناہ ایسی نہیں جو اس نے نہ
اٹھائی ہو ۔ اور ظاہر ہے کہ گنہگاروں کی خاص سزا جہنم ہے جس کا اٹھانا پوری سزا اٹھانے کیلئے ضروری ہے۔
ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں کہ ڈاکٹر کلارک کا یہ بیان صحیح نہیں ہے کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی اور ہم بارہا
بیان کر چکے ہیں کہ پیشگوئی دو پہلو رکھتی تھی ۔ ایک یہ کہ آتھم میعاد کے اندر عیسائیت پر استقلال دکھلا کر یعنی
پیشگوئی سے خوف زدہ نہ ہونے کی حالت میں ضرور پندرہ مہینے تک فوت ہو جائے گا۔ دوسرے یہ کہ خوف زدہ
ہونے کی حالت میں جبکہ پیشگوئی کی عظمت سے خوف ہو ہرگز میعاد کے اندرفوت نہ ہوگا ۔ سو چونکہ آتھم ڈرا اس
لئے دوسرے پہلو کے موافق پیشگوئی پوری ہو گئی اور پھر اخفائے شہادت سے دوسرے الہام کے موافق فوت
بھی ہو گیا اور ہم لکھ چکے ہیں کہ عیسائی فریق کا سرگروہ صرف آتھم ٹھہرایا گیا تھا۔ اور یہ امر بھی صحیح نہیں کہ مباحثہ
کے اثر ر سے دومرید ہمارے عیسائی ہو گئے تھے بلکہ یہ دونوں سخت نا دان دنیا پرست جاہل تھے جن کو ہم نے اپنی
جماعت سے نکال دیا تھا۔ یہ بھی کسی قدر جھوٹ ہے کہ احمد بیگ کی نسبت پیشگوئی پوری نہیں ہوئی بلکہ سب لوگ
جانتے ہیں کہ احمد بیگ پیشگوئی کی میعاد میں فوت ہو گیا اور بڑی صفائی سے پیشگوئی پوری ہوئی ۔ منہ

كتاب البرية
سے جو ایک رسالہ مصنفہ مرزا صاحب ہے جس میں مرزا صاحب نے تین مختلف مذاہب کے تین
نامی آدمیوں عبداللہ العظم احمد بیگ اور لیکھرام کی موت کی نسبت پیشگوئی کی تھی پیش کیا۔ ہتھم اور احمد
بیگ کی نسبت پیشگوئی پوری نہیں ہوئی لیکن لیکھر ام حال ہی میں میعاد مقررہ کے اندر بُری طرح سے
کسی نامعلوم شخص کے ہا وم شخص کے ہاتھ سے قتل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کلارک نے بیان کیا کہ غلام احمد کی یہ پالیسی
ہے کہ اپنے مخالفوں کے دلوں میں ان کی ہلاکت کی پیشگوئی کر کے خوف بٹھانے کی کوشش میں لگا
رہتا ہے اور اس کا سلوک اس کے یعنی ڈاکٹر کلارک کی نسبت ما بعد مباحثہ لگا تارکینہ و رہا ہے۔ زیادہ تر
خاص کر کے آتھم کی وفات کے روز سے ڈاکٹر کلارک بجائے اس کے عیسائی سر گروہ سمجھا جاتا ہے۔ ۲۴۸
ایک انتخاب اس رسالہ سے پیش کیا گیا ہے جس کو انجام آتھم کہتے ہیں اور جس کو غلام احمد نے شائع
کیا ہے جس میں بموجب تصریح ڈاکٹر کلارک یہ بیان ہے کہ وہ ایک سال کے اندر مر جائے گا اور
ابدی لعنت کو ماننا نہیں لازم آگیا ۔ اور یہ کہنا کہ ابدی لعنت یسوع پر نہیں پڑ سکتی ۔ یہ ایک نیا دعوی ہے ۲۴۸
جس کا ثبوت اب تک عیسائیوں نے توریت کے رو سے نہیں دیا ۔ در حقیقت عیسائی لوگ بڑی
مصیبت میں ہیں۔ کیونکہ اگر فرض محال کے طور پر بلا دلیل یہ بھی مان لیا جائے کہ اوروں پر تو ابدی لعنت
صلیب سے پڑتی ہے مگر یسوع پر صرف تین دن تک پڑی تو اس سے بھی عیسائی جھوٹے ٹھہرتے ہیں
پھر اسی کتاب کے صفحہ ۹۲ سطر ۱۴-۱۵ میں سزا کی تشریح دیکھی ہے ۔ ” دیندار لوگ مرتے وقت
و ہی آرام کی جگہ میں داخل ہوتے ہیں اور بے دین اسی وقت دوزخ میں گرتے ہیں اس
سے بھی یہی ظاہر ہوتا ہے کہ یسوع نے سب گناہ اپنے پر لے کر ضرور جہنم کی سزا اٹھائی۔ اور
و رسالہ معمودية البالغين کے صفحہ ۲۹۱ سطر او۲ میں یسوع کی نسبت عیسائیوں کا عقیدہ یہ لکھا ہے
صلب ومات و قبر و نزل الى الجحيم، یعنی یسوع مصلوب ہوا اور مر گیا اور قبر
میں داخل ہوا اور جہنم میں اترا۔ اب ان تمام عبارتوں سے صاف طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ مسیح
جہنم میں گیا اور اس نے ساری سزائیں اٹھائیں ۔ عیسائی اس بات کے بھی قائل
بقیه حاشیه
حال کی بعض عیسائی کتابوں میں بجائے جہنم ہارس لکھا ہے جو ایک یونانی لفظ ہے جس کے معنے ہاو یہ ہے جس کو
عبرانی میں ہادث کہتے ہیں۔ در حقیقت یہ دونوں لفظ ہارس اور ہادت عربی کے لفظ هاویہ سے لئے گئے ہیں۔ منہ

كتاب البرية
یہ میعاد ۴ ۱ ستمبر ۹۷ کو ختم ہوگی ۔ ڈاکٹر کلارک بیان کرتا ہے کہ ۱۸۹۴ء سے اس نے غلام احمد
سے خط و کتابت بند کر دی ہے اور یہ کہ اکثر رسالجات جن میں اس کا ذکر ہوتا ہے قادیاں سے اس
کے پاس آتے رہے ہیں۔ لیکن تھوڑے عرصہ سے وہ لگا تار سلسلہ بند ہو گیا ہے۔ جس سے وہ
استدلال کرتا ہے کہ تا وہ حفاظت سے بے فکر ہو جائے ڈاکٹر کلارک نے پیشگوئیوں کی ایک
فہرست پیش کی ہے جو وقتاً فوقتاً منجانب مرزا غلام احمد شائع ہوتی رہیں جن میں بہت سے
اشخاص کی نسبت موت اور نقصان کی پیش از وقت اطلاع دی گئی ہے ۔ ۱۶ جولائی ۹۷ کو ایک
اٹھارہ سالہ نوجوان ڈاکٹر کلارک کے پاس امرتسر میں آیا اور کہا کہ اس کا نام عبدالمجید ہے اور وہ
عیسائی ہونا چاہتا ہے وہ جنم سے برہمن تھا اس کا نام لیا رام ولد رام چند سکنه کهجوری دروازه شهر
بٹالہ ہے ۔ وہ غلام احمد کے ہاتھ سے مذہب اسلام میں داخل ہوا۔ جب وہ پندرہ برس کا تھا۔ وہ
سات برس تک قادیاں میں رہا اور غلام احمد کو برا آدمی سمجھ کر چلا آیا اور اب وہ عیسائی مذہب
میں اصطباغ لینا چاہتا ہے ۔ ڈاکٹر کلارک کو شبہات فوراً پیدا ہوئے اس کو تعجب ہوا کہ اس
قصہ کی مشابہت اس قصے سے ہے جو لیکھرام کے قاتل نے بیان کیا تھا۔ اس نے نو جوان
بقیه حاشيه
کیونکہ لغت کے رو سے خود لعنت ایک ایسا لفظ ہے جو دل سے متعلق ہے اور عین اس حالت میں کسی
کو کہا جاتا ہے کہ جب شیطان کی تمام خصلتیں اس کے اندر آ جاتی ہیں اور وہ مردود اور دشمن خدا ہو
جاتا ہے تو کیا ایک دم کے لئے بھی یہ حالتیں حضرت عیسی علیہ السلام کے لئے تجویز کر سکتے ہیں ۔
ہیں کہ صلیب کی سزا تو صرف چند گھنے تھی لیکن لعنت موت کے بعد تین دن تک رہی ۔ اب ظاہر ہے کہ لعنت کے
ایام میں کسی قسم کا عذاب یسوع کے شامل حال ہوگا اور وہ عذاب بجز دوزخ کے اور کوئی نہیں اور نیز جبکہ یسوع
کا فرض تھا کہ وہ آپ سزا اٹھا کرخدا تعالیٰ کا عدل پورا کرے تو پھر اگر صرف دنیا کا چند گھنٹوں کا دکھ اس
نے دیکھا اور جہنم میں نہیں گیا تو اس صورت میں خدا کا عدل کیونکر پورا ہوگا ۔ حالانکہ انجیل متی کی تفسیر میں
پادری عماد الدین لکھتے ہیں کہ خدا مسیح کے دل کے سامنے سے ہٹ گیا تا کہ اپنی عدالت خوب پوری کرئے۔
یعنی باعث لعنت یسوع کا دل تاریک ہو گیا ۔ اور تفسیر کتاب اعمال ملقب به تذکرۃ الابرار مطبوعہ ۱۸۷۹ء
امریکن مشن پر لیس لو دھیانہ میں مسیح کی نسبت یہ عبارت ہے " مسیح خداوند کا شکر ہو کہ اس نے شریعت کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی