کتاب البریہ

حصہ 25

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

كتاب البرية
کی حفاظت کی اس نے اس سے گفتگو کی اور اس کی نسبت تحقیقات کرائی اس سے معلوم ہوا کہ
عبدالحمید (عرف عبدالمجید ) کسی قدر عیسائیت سے واقف ہے۔ مؤخرالذکر نے بیان کیا کہ ایک
سابق عیسائی سائیاں نامی سے بمقام قادیاں سیکھتا رہا تھا چند روز کے وقفے کے بعد ڈاکٹر کلارک
نے اس نو جوان کو بیاس پر اپنے شفا خانے میں بھیج دیا۔ جب وہ وہاں تھا تو اس نوجوان نے ایک
چٹھی قادیان کو بنام نورالدین بھیروی بھیجی جو فی الحال غلام احمد کے مریدوں کا سرگروہ ہے جس
میں اس نے مولوی مذکور کو اطلاع دی کہ وہ عیسائی ہونے کے لئے فیصلہ کر چکا ہے۔ چٹھی مذکور
بلا علم ڈاکٹر کلارک بھیجی گئی مگر اس کے اور عیسائی ماتحتوں کو جو بیاس میں رہتے ہیں علم تھا۔ اس اثناء
میں ڈاکٹر کلارک کی تحقیقات درباره نوجوان جاری رہی عبدالرحیم ایک کرسٹان نو مہینے سے عیسائی
ہے اور وہ غلام احمد سے نا آشنا ہے قادیاں کو گیا اس وقت مرزا صاحب نے اسے کہا کہ نوجوان مذکور
قادیاں میں رہتا رہا اس کو یقین ہے کہ وہ عیسائی تھا وہ قادیاں سے اپنی نا پسندیدہ چال چلن کی ۲۵۰
وجہ سے نکال دیا گیا ہے اور یہ کہا کہ اگر اس کو کھانا اور کپڑا دیا جائے تو وہ غالبا (عبدالرحیم ) کے
ساتھ ٹھہر جائیگا ۔ عبدالرحیم نے یہ بھی بیان کیا کہ مرزا صاحب کے ایک مرید نے اسے کہا تھا کہ
بقیه حاشیه
و تو پھر وہ لعنت جو صلیب کا نتیجہ تھا کیونکر یسوع پر پڑسکتی ہے۔ اور اگر نہیں پڑی تو یسوع مصلوب ۲۵۰
بھی نہیں ہوا۔ اس نے سچ کہا تھا کہ ” میں یونس کی طرح تین دن قبر میں رہوں گا اور وہ خوب
جانتا تھا کہ یونس مچھلی کے پیٹ میں نہیں مرا تھا اور ممکن نہیں کہ اس کے منہ کی مثال غلط نکلے۔
ساری لعنت کو اپنی صلیبی موت میں اپنے اوپر اٹھا کے ہمیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں شریعت کی لعنت سے آزاد کر
دیا کہ وہ آپ ہمارے بدلے لعنتی ہوا۔ ہم سب حقیقت میں لعنتی تھے اور یہ لعنت ابد تک ہمارے اوپر تھی۔ کبھی ہم
اس کے نیچے سے نکل نہ سکتے کیونکہ لا چار اور کمزور تھے پر وہ ہمارے لئے لعنتی ہوا کہ ہماری لعنت اس نے اپنے
اوپر اٹھالی اور ہمیں اس سے مخلصی دی اور آپ بھی اس لعنت کے نیچے سے تیسرے دن نکل آیا۔ اب اس جگہ
عیسائیوں کے عدل کی حقیقت بھی کھل گئی کہ اوروں کے لئے ابدی لعنت اور بیٹے کے لئے صرف تین دن ۔ اور ہم
و
بیان کر چکے ہیں کہ ایک منٹ کی لعنت بھی شیطان سیرت بنادیتی ہے۔ چنانچہ کتاب جامعة الفرائض صفحہ۹۲
میں لکھا ہے کہ ” اس بے ایمانوں کے لشکر کے ساتھ شیطان ہو دینگے بہر حال عیسائیوں کا یہی عقیدہ ہے

كتاب البرية
اس نوجوان نے جانے سے پہلے غلام احمد کو علانیہ گالیاں نکالی تھیں۔ اور تحقیقات سے ظاہر ہوا کہ
نوجوان ایک مشہور خاندان مولویاں سکنہ جہلم سے ہے اس کا ایک چچا جو برہان الدین غازی کے
نام سے مشہور ہے مرزا صاحب کا مرید ہے۔ یہ پایا گیا کہ وہ گجرات اور پنڈی میں بطور متلاشی
عیسائی کے رہتا رہا ہے مگر گجرات مشن سے زنا کاری اور دروغ گوئی کی وجہ سے نکال دیا گیا تھا۔
اس کا یہ بیان کہ وہ جنم سے برہمن ہے جھوٹا ہے اس کا اصلی نام عبدالحمید ہے۔ وہ قادیان میں سات
برس تک نہیں رہا بلکہ صرف چند روز رہا۔ عبدالرحیم قاصد نے جو قادیان بھیجا گیا تھا ڈاکٹر کلارک کی
توجہ کو اس امر واقعہ کی طرف منتقل کیا کہ نوجوان کی آنکھ خونی معلوم ہوتی ہے اور چونکہ ڈاکٹر کلارک
مجرمانہ علم قیافہ کا عالم ہے اس نے اس کی وضع قطع میں وہ خط و خال معلوم کئے جو اس کے قاتلانہ
میلان کے شاہد تھے۔ مزید براں وہ ایک متعصب خاندان سے سے تعلق رکھتا اہے ہے اس اس ۔ نے خیال کیا کہ
۲۵۱) چونکہ قادیاں میں عام طور سے گالیاں دی گئیں اور نیز اس خیال سے کہ عبد الحمید کو با وجود مولویوں کا
رشتہ دار ہونے کے کمینہ کام کرنے کو دیا گیا ہے یہ مرزا صاحب کی طرف سے اس واسطے پیش بندی کے
بقیه حاشيه
حاشیه در
غرض اس تمام تحقیقات سے ثابت ہے کہ یسوع کا آسمان پر معہ جسم جانا ایک جھوٹا مسئلہ ہے جو
عیسائیوں نے بنایا ہے۔ جس حالت میں عیسائیوں کا عقیدہ ہے کہ نعوذ باللہ یسوع جہنم میں جسم کے ساتھ نہیں گیا
بلکہ محض روح گئی تھی تو وہ جسم جو جہنم کی سزا پا کر لعنت سے ابھی پاک نہیں کیا گیا وہ آسمان پر کیونکر چڑھ گیا۔
که تین دن جولعنت کے دن تھے یسوع جہنم کا عذاب بھگتا رہا۔ اور کتاب راه زندگی مطبوعہ الہ آبا ۱۸۵۰ صفحه ۶ سط ۸
میں لکھا ہے کہ یہ سزا ( یعنے گنہگار کی سزا) اکثر موت کے لفظ سے مذکور ہوتی ہے موت نہ صرف جسم کی بلکہ روح کی بھی
نہ صرف دنیاوی بلکہ ابدی ۔ اور اسی کتاب راہ زندگی میں جو تالیف ڈاکٹر ہاج ڈی ڈی باشندہ امریکہ ہے لکھا ہے کہ
لعنت اور موت اور غضب اور وہ سزا جو گنہگاروں کو مل گی سب ایک ہی چیز ہیں اور پھر یہی اس عقیدہ کی تائید میں
لکھتا ہے کہ مسیح نے کہا ہے کہ گنہ گار جہنم کی اس آگ میں جو کبھی نہیں بجھے گی ڈالے جائینگے (مرقس باب (۴) منه
بعض نادان عیسائی کہتے ہیں کہ یسوع ہا دس یعنی جہنم میں تحت الثری کے قیدیوں کو منادی کرنے گیا تھا مگر
ایک دانا سوچ سکتا ہے کہ لعنت کے دنوں کا کیا تقاضا تھا ۔ کیا سزا اٹھانے کے لئے جانا یا نصیحت کے لئے ۔
ایک ملعون دوسرے کو کیا نصیحت کر سکتا ہے اور پھر دوزخیوں کو نصیحت کیا فائدہ کرے گی مرکز تو ہر ایک شخص
راہ راست کو سمجھ جاتا ہے اور اگر اس وقت کا سمجھنا کچھ چیز ہے تو پھر ایک بھی دوزخ میں نہیں رہ سکتا ۔ منہ

كتاب البرية
طور پر انتظام کیا گیا کہ شبہ عائد نہ ہو۔ عبدالرحیم کا یہ خیال تھا کہ وہ نوجوان قادیاں سے اس کو
قتل کرنے کیلئے بھیجا گیا ہے مگر ڈاکٹر کلارک نے صورت حالات سے مطلع ہو کر یہ نتیجہ نکالا کہ میں
ہی مقصود قربانی ہوں لہذا وہ بیاس کو گیا اور رو بروئے عبدالرحیم و پریمد اس ووارث الدین
ونہالچند اور خود ڈاکٹر کلارک کے نوجوان عبدالحمید نے بعد انکار و عذرات اور نیز ڈاکٹر کلارک
کے اس وعدہ کے بعد کہ اسے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا یہ اقبال کیا کہ مرزا غلام احمد - نے
اس سے کہا تھا کہ جاؤ اور ڈاکٹر کلارک کو کسی مناسب موقعہ پر نقصان پہنچاؤ یعنی قتل کرو۔ اس
نے آخر کار بموجودگی اشخاص مذکورہ بالا یہ اقبال تحریر کیا ۔ بعد ازاں اس نے بیان کیا کہ اس
نے قادیان کو مولوی نورالدین کے نام اس غرض سے خط لکھا ہے کہ ان کو پتہ معلوم ہو جائے
کہ میں کہاں ہوں۔ اس نے علانیہ مرزا صاحب کو لعنت بھیجی تا کہ مؤخر الذکر شخص کی طرف سے
شبہ پیدا نہ ہو۔ اس پر ڈاکٹر کلارک عبدالحمید کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر کے پاس لے گیا اور بعد
اس کے اس کا بیان قلمبند ہوا۔ بدرخواست ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر مذکور نے نو جوان
کو اپنی حفاظت میں لیا تا وقتیکہ اس کا آخری اظہار عدالت میں قلمبند نہ ہوا۔ ایک گواہ پر یمد اس
نامی نے بیان کیا کہ اس نے بیاس پر دو آدمی دیکھے تھے جو عبدالحمید کو پوچھتے پھرتے تھے اور
ڈاکٹر کلارک اور ڈسٹرکٹ سپر نٹنڈنٹ پولیس کو اندیشہ تھا کہ مبادا اسے کچھ ضرور پہنچایا جائے ۔ ۲۵۲
عبدالحمید کی شہادت سے جو اس نے عدالت میں دی یہ ظاہر ہوا کہ وہ قادیاں میں دو دفعہ گیا
ہے ایک دفعہ ماہ مئی میں پانچ روز کے لئے اور پھر ماہ جون میں قریب دس دن کے لئے ۔ وہ
مرزا صاحب کو پہلے کبھی نہیں جانتا تھا اس کے دو چوں میں سے ایک چا برہان الدین مرزا صاحب
اور یہ کیسا ظلم ہے کہ جہنم میں تو محض روح جائے اور خدا کے پاس جسم اور روح دونوں جائیں ۔ کیا ۲۵۲
عیسائیوں کا یہ مذہب نہیں ہے کہ جہنم ایک جسمانی آتش خانہ ہے جس میں گندھک کے بڑے بڑے پتھر
ہیں پھر اس آتش خانہ میں ایسا جسم کیوں نہیں جلایا گیا جس پر تمام دنیا کی لعنتیں ڈالی گئی تھیں ۔ اگر باپ
نے عدل سے انحراف کر کے بیٹے کی یہ رعایتیں کیں کہ بجائے ابدی لعنت کے تین دن رکھے اور بجائے
جسمانی جہنم کے صرف روح کو جہنم میں بھیج دیا تو کاش یہ رعایتیں مخلوق سے کی جاتیں کیونکہ اگر بیٹے
بقیه حاشیه

كتاب البرية
کا مرید ہے اور دوسرا سلطان محمود مخالف ہے۔ اس کا گھر جہلم ہے مگر وہ وہاں بہت ہی کم جاتا ہے
کیونکہ اس کے خاندان کے لوگ اس کی قدر نہیں کرتے اس نے بیان کیا کہ اس کے ارادے ونیت
ڈاکٹر کلارک کے متعلق بدل گئے کیونکہ وہ اس کو نیک آدمی معلوم ہوا اس کو گجرات مشن کے نکالے
جانے کے بعد ایک شخص میراں بخش نامی نے جو مرزا صاحب کا معتقد ہے قادیاں میں جانے کی
ہدایت کی تھی۔ اس کی شہادت نے عموماً اس بیان کی تائید کی جوڈاکٹر کلارک نے دیا ہے۔
تحقیقات • ا ر اگست کو شروع ہوئی اور جس شہادت کا یہاں تک ذکر آچکا ہے وہ
۱۳ اگست تک جاری رہی ۔ عبد الحمید اس وقت تک بالکل بعض ما تحت عیسائیوں کی نگرانی میں
رہا جو سکاچ مشن کے ملازم ہیں۔ خاص کر عبدالرحیم ، وارث الدین، پر یمد اس۔ ڈاکٹر کلارک کی
یہ رائے کہ وہ اس سے زیادہ جانتا ہے جتنا کہ اس نے افشا کیا ہے ۔ ہم نے بذات خود اس کے
بیان کو جیسا کہ ہے نہایت ہی بعید العقل خیال کیا۔ اس کے اس بیان میں جو اس نے امرتسر میں
۲۵۳ لکھایا بمقابلہ اس بیان کے جو میرے سامنے لکھا یا اختلافات ہیں اور ہم اس کی وضع قطع سے
جبکہ وہ شہادت دے رہا تھا مطمئن نہیں ہوئے تھے۔ علاوہ اس کے ہم نے یہ معلوم کیا کہ جتنی دیر
تک بٹالہ میں مشن کے ملازموں کی نگرانی میں رہا اتنا ہی اس کی شہادت مفصل اور طویل ہوتی
گئی۔ اس کے پہلے بیان میں جو اُس نے ۱۲ تاریخ کو میرے سامنے لکھایا بہت سی باتیں تھیں۔
اُس بیان میں نہیں تھیں جو اُس نے اول ڈاکٹر کلارک کے سامنے کیا۔ یا جب اس کا اظہار
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ امرتسر نے لیا۔ اور جب اُس نے دوبارہ ہمارے سامنے ۱۳ اگست کو اظہار دیا
تو اُس نے بہت سی باتیں زائد بڑھا دیں۔ اس سے یہ نتیجہ پیدا ہوا کہ یا تو کوئی شخص اس کو یا اشخاص
سکھلاتے پڑھاتے ہیں یا یہ کہ اس کو اس سے اور زیادہ علم ہے جتنا لم ہے جتنا کہ وہ اب تک ظاہر کر چکا ہے
کے ساتھ عدل سے انحراف کرنا جائز ہے تو اوروں کے ساتھ کیوں جائز نہیں؟ یہی تمام غلطیاں ہیں
جن پر خدا تعالیٰ نے مجھے مطلع کیا تا میں گمراہوں کو متنبہ کروں اور ان کو جو تاریکی میں رہتے ہیں روشنی
بقیه حاشيه
میں لاؤں ۔ اور میں نے نہ صرف یہ کیا کہ معقول بیان کے ساتھ عیسائیوں کی غلطیاں ان پر کھول
دوں بلکہ آسمانی نشانوں کے ساتھ بھی ان کو ملزم کیا۔ اور ایسا ہی ان مسلمانوں کو بھی جو ان ہی خیالات

كتاب البرية
لہذا میں نے ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس کو کہا کہ آپ اس کو اپنی ذمہ واری میں لیں اور آزادانہ طور سے
اس سے پوچھیں ۱۴ اگست کو مسٹر لیمار چنڈ ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس نے محمد بخش ڈپٹی انسپکٹر بٹالہ کو
بھیجا کہ وہ عبد الحمید کوئی ایم ایس کوارٹر انار کلی میں جا کر حفاظت کی جگہ سے یہاں لے آؤ۔ اس کو محمد بخش
سیدھا مسٹر لیمار چنڈ کے پاس گاڑی میں لے گیا۔ اوّل الذکر شخص اس وقت پہلے سے کسی کام میں
مصروف تھا اور کچھ عرصہ کے لئے اس کو جلال الدین انسپکٹر کے سپرد کیا۔ مؤخر الذکر نے کھلے میدان
میں محمد بخش و دیگر اشخاص کی موجودگی میں اس سے پوچھا کچھ دیر کے بعد انسپکٹر مذکور نے مسٹر لیمار چنڈ
کے پاس آکر بیان کیا کہ وہ لڑکا اپنے سابقہ بیان پر قائم ہے اور کچھ ایزاد نہیں کرتا اور وہ انار کی واپس
جانے کو چاہتا ہے۔ انسپکٹر مذکور نے مسٹر لیمار چنڈ کو اطلاع دی کہ اس کو واپس بھیج دیں۔ موخر الذکر نے
اس امر کو اپنا فرض سمجھا کہ جو کچھ نو جوان بیان کرے لکھ لیا جائے اس لئے اس کو بلا بھیجا۔ انہوں نے بیان
کے دو تختے کم و بیش اسی شہادت کے مطابق لکھے جو سابق میں عدالت کے سامنے دی گئی تھی کہ نا گہاں
نوجوان زار زار رونے لگا اور مسٹر لیمار چنڈ کے پاؤں پر گر پڑا اور کہا کہ میں اس مقدمہ میں عبدالرحیم اور
وارث الدین اور پر یمد اس ملا زمان مشن کی سازش سے جن کی تحویل میں وہ رہا برابر جھوٹ بولتا رہا۔ وہ
کئی روز تک پہرے میں رکھا گیا۔ وہ سخت مصیبت میں گرفتار رہا اور فی الحقیقت اس نے خودکشی کا ارادہ ۲۵۴
کر لیا تھا۔ لہذا اس نے مسٹر لیمار چنڈ کے سامنے پورا پورا بیان کر دیا۔ لیمار چنڈ صاحب نے شہادت میں
بیان کیا کہ اس کے خیال میں جس طرز سے یہ دوسرا بیان ہوا ہے اس سے یہ صحیح معلوم ہوتا ہے۔ اس
نے نو جوان کو نہ تو دھمکایا اور نہ اسے کوئی معافی کا وعدہ دیا۔ نوجوان کی صورت حال اور وضع قطع سے
میں مقید تھے اور ایک ایسے فرضی دجال اور فرضی مسیح کے منتظر تھے جن کے ماننے سے نئے
سرے اس شرک کی بنیاد پڑتی ہے جس کی قرآن شریف بیخ کنی کر چکا ہے اور مسئلہ
ختم نبوت بھی ہاتھ سے جاتا ہے سو خدا تعالیٰ نے مجھے بھیجا تا میں اس خطرناک حالت کی
اصلاح کروں اور لوگوں کو خالص توحید کی راہ بتاؤں چنانچہ میں نے سب کچھ بتا دیا ۔ اور ۲۵۴
نیز میں اس لئے بھیجا گیا ہوں کہ تا ایمانوں کو قوی کروں اور خدا تعالیٰ کا وجود لوگوں پر
بقیه حاشيه

كتاب البرية
ظاہر ہوتا تھا کہ وہ فی الحقیقت مصیبت اور تکلیف میں تھا۔ عبدالحمید کو عدالت نے بین اگست پر
دوبارہ طلب کیا اس نے کہا کہ جو بیان وہ اب کرنے لگا ہے صحیح ہے اور اس بیان کے کرنے میں اس کو
کسی نے نہیں سکھلایا۔ یہ بات سچ ہے کہ وہ قادیاں میں گیا تھا اور کل دو ہفتے رہا اس کو بوجہ اس کے
مشتبہ چال چلن کے نکال دیا گیا۔ اس نے مرزا صاحب کو کبھی گالیاں نہیں دیں مگر وہاں سے چلنے
سے پیشتر اس کے مریدوں میں سے ایک کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تھا۔ وہ امرتسر چلا گیا۔ اور کسی شخص
سے کسی عیسائی واعظ ۔ ی عیسانی واعظ کے مکان کا پتہ دریافت کیا۔ وہ اتفاقاً ا کیا۔ وہ اتفاقاً ایک شخص نور الدین امر شخص نورالدین امریکن مشن کے
پاس بھیجا گیا۔ اس نے نورالدین کے آگے بیان کیا کہ وہ قادیاں سے آیا ہے۔ وہ فی الاصل ایک
ہندور لیا رام نامی تھا پھر مسلمان ہو گیا اب وہ عیسائی ہونا چاہتا ہے۔ نورالدین نے اسے مسٹر گرے
کے پاس بھیجا جس نے صرف اس شرط پر اسے لینا منظور کیا کہ وہ اپنا گزارہ آپ کرے اور کچھ
گفتگو کے بعد اس کو نور الدین کے پاس واپس بھیج دیا مگر وہ اپنے ہی خرچ پر عیسائی ہونے پر طیار
نہیں تھا نور الدین نے اس کو صلاح دی کہ وہ ڈاکٹر کلارک کے پاس جائے کیونکہ وہ اچھا آدمی ہے
ان میں سے اکثر بیانات کی تائید بعد ازاں ڈاکٹر گرے کی چٹھی کے مضمون اور نورالدین عیسائی کی
شہادت سے ہوتی ہے ) وہ ڈاکٹر کلارک کے پاس چلا گیا جس نے اس کو عبدالرحیم کے حوالہ کر دیا۔
اور شہر کے شفا خانہ میں اسے کام کرنے کو دیا۔ وہ خیال کرتا ہے کہ عبدالرحیم نے اس پر شبہ کیا کیونکہ اس
نے اس سے اصرار اور تاکید سے پوچھا کہ وہ قادیاں سے مشن میں کس واسطے آیا ہے اور اس نے
ڈاکٹر کلارک کو بھی اس کے سامنے کہا کہ اس کا یقین ہے کہ عبدالحمید کسی شخص کو قتل کرنے آیا ہے
بقیه ه حا حاشیه
ثابت کر کے دکھلاؤں کیونکہ ہر ایک قوم کی ایمانی حالتیں نہایت کمزور ہوگئی ہیں اور عالم آخرت
صرف ایک افسانہ سمجھا جاتا ہے اور ہر ایک انسان اپنی عملی حالت سے بتا رہا ہے کہ وہ
جیسا کہ یقین دنیا اور دنیا کی جاہ و مراتب پر رکھتا ہے اور جیسا کہ اس کو بھروسہ دنیوی اسباب
پر ہے یہ یقین اور یہ بھروسہ ہرگز اس کو خدا تعالیٰ اور عالم آخرت پر نہیں ۔ زبانوں پر بہت
کچھ ہے مگر دلوں میں دنیا کی محبت کا غلبہ ہے ۔ حضرت مسیح نے اسی حالت میں یہود

كتاب البرية
جس بات کے متعلق ڈاکٹر کلارک عبدالرحیم کے سامنے اس کے ساتھ ہنسی کرتا رہا بعد ازاں ڈاکٹر ۲۵۵
کلارک نے اس کا فوٹو اتر وایا۔ پھر اسی مطلب کے لئے بیاس سے جہاں پر وہ بھیجا گیا تھا امرتسر
لایا گیا وہ اس موقعہ پر کتابیں لانے کے لئے ہسپتال میں بھیجا گیا اور عبدالرحیم نے پھر اسے تنگ
کرنا شروع کیا اور یاد دلایا کہ اس کا فوٹو لیا جا چکا ہے وہ بھاگ نہیں سکتا اس کی رپورٹ پولیس میں
کی جائے گی ورنہ بہتر ہے کہ وہ سچ سچ بیان کر دے کہ وہ قتل کرنے کے ارادے پر آیا ہے کچھ دنوں
کے بعد ڈاکٹر کلارک و عبدالرحیم و وارث الدین اور پر یمد اس سب کے سب بیاس میں آئے اس
سے تاکید سے پوچھا گیا۔ عبدالحمید معہ دیگر اشخاص کی جماعت میں فرش کے اوپر بیٹھا ہوا تھا اور
ڈاکٹر کلارک کچھ فاصلے پر ایک کرسی پر بیٹھا تھا وہ استقلال سے انکار کرتا رہا کہ وہ کسی بڑے
ارادے سے یہاں پر نہیں آیا مگر عبدالرحیم نے اس کے کان میں کہا کہ بہتر ہے کہ وہ تسلیم کرلے کہ
وہ ڈاکٹر کلارک کو مرزا صاحب کے کہنے پر ایک پتھر سے مار ڈالنے کے لئے آیا ہے ورنہ اس کے
لئے زیادہ خرابی کا باعث ہوگا اور ڈاکٹر کلارک اس بات کا ذمہ دار ہوگا کہ اس کو کوئی نقصان نہیں
پہنچے گا۔ اُس نے اس کو مان لیا اور اقبال لکھ دیا پہلے اس نے لفظ نقصان لکھا اور عبدالرحیم نے اسے
کہا کہ بجائے اس کے لفظ مار ڈالنا درج کرو (الفاظ یہ ہیں ۔ ” نقصان یعنی مار ڈالنا بعد
ازاں انہوں نے کہا ہم تمہارا شکریہ ادا کرتے ہیں ہماری مراد پوری ہو گئی۔ عبدالرحیم و پریمد اس اور
وارث الدین بعد ازاں مفصل جھوٹی شہر مفصل جھوٹی شہادت تیار کرتے رہے جو مجبورا ان کے کہنے سےا۔ سے اسے عدالت
میں دینی پڑی۔ اس نے یہ بھی بیان کیا کہ اس نے اپنا نام عبدالمجید بجائے عبدالحمید کے بنایا تھا
اور نیز اپنا ہندو جنم محض اسی خیال سے بتایا تھا کہ وہ پہلے گجرات مشن سے نکالا جا چکا تھا اور چاہتا تھا کہ
امرتسر میں گرفت نہ ہو۔ اس نے خیال کیا تھا کہ اغلب ہے کہ مشن کے لوگ اس کی بابت تفتیش کر
بقیه حاشيه
کو پایا تھا اور جیسا کہ ضعف ایمان کا خاصہ ہے یہود کی اخلاقی حالت بھی بہت خراب ہو گئی تھی
اور خدا کی محبت ٹھنڈی ہوگئی تھی ۔ اب میرے زمانہ میں بھی یہی حالت ہے ۔ سو میں بھیجا گیا
ہوں کہ تا سچائی اور ایمان کا زمانہ پھر آوے اور دلوں میں تقویٰ پیدا ہو ۔ سو یہی افعال میرے
وجود کی علت غائی ہیں مجھے بتلایا گیا ہے کہ پھر آسمان زمین سے نزدیک ہوگا ۔ بعد اس کے کہ ۲۵۶

خالد
كتاب البرية
بیٹھیں ۔ اس نے نورالدین مولوی کو قادیان میں اس غرض سے چٹھی لکھی تھی تا کہ ان کو معلوم ہو کہ اس
۲۵۶ کا ارادہ عیسائی بننے کا ہے۔ نورالدین نے اسے قادیاں تعلیم دی تھی اور اس کی بیماری کا علاج کیا تھا (یہ
تسلیم کیا گیا ہے کہ اس نے بیرنگ چٹھی بھیجی تھی۔ نورالدین کہتا ہے کہ میں نے ایسی چٹھی کبھی نہیں لی )
عبدالرحیم نے اسے بٹالہ میں کہا تھا کہ وہ اس چٹھی بھیجنے کوکسی اور امر کی طرف منسوب کر دے یعنی یہ کہ
اس نے نور الدین کو اس لئے چٹھی لکھی تھی کہ مرزا صاحب کو اس کا پتہ معلوم ہو جائے ۔ عبدالرحیم
نے بٹالہ میں اسے یہ بھی کہا تھا کہ ٹھیک ہے کہ اس نے مرزا صاحب کو جانے سے پہلے گالیاں دی تھیں
حالانکہ اس نے کوئی گالی نہیں دی تھی۔ امرتسر میں اس کو کہا گیا کہ تو یہ کہہ دینا کہ میرا دل اس واسطے بدل
گیا کہ میں نے ڈاکٹر کلارک کو اچھا آدمی پایا۔ ۱۳ / تاریخ کو بوقت جرح عبدالحمید نے پہلی ہی بار مرزا
غلام احمد صاحب کے ایک مرید قطب دین نام کا ذکر کیا جو امرتسر میں رہتا ہے اور کہا کہ میں سب سے
پہلے قادیاں سے امرتسر میں پہنچتے ہی اس کے پاس گیا تھا اور قطب الدین نے ایک پتھر وزنی تھیں سیر
جس کے ساتھ ڈاکٹر کلارک کو مار ڈالنا تھا مہیا کرنے کا ذمہ لیا تھا اور بعد اس کام کے ختم ہونے کے
اس نے قطب الدین ہی کے پاس پناہ لینی تھی۔ عبدالحمید نے بیان کیا کہ یہ تمام تفصیل وارث الدین
نے بٹالہ میں بتائی تھی اور اس نے قطب الدین کو اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھا۔ عبدالحمید نے یہ بھی
بیان کیا کہ ڈاکٹر کلارک کے وکیل رام بھیج دت نامی نے اس سے کئی دفعہ بٹالہ میں سوالات کئے اور
اس کے ایک ریمارک سے ہی قطب الدین کے ذکر کرنے کی ضرورت پڑی۔ وکیل نے اسے کہا تھا
کہ تو پرندہ نہیں ہے تو نے کس طرح امرتسر سے بھاگ کر جانے کا ارادہ کیا تھا تمہارا ضرور اس جرم
میں کوئی ساتھی ہوگا اور وہ کون ہے۔ عبدالحمید نے اس امر سے انکار کیا اس کے بعد وارث الدین
بقیه حاشيه
بہت دور ہو گیا تھا۔ سو میں ان ہی باتوں کا مجدد ہوں اور یہی کام ہیں جن کے لئے میں بھیجا گیا
ہوں ۔ اور منجملہ ان امور کے جو میرے مامور ہونے کی علت غائی ہیں مسلمانوں کے ایمان کو قوی
کرنا ہے اور ان کو خدا اور اس کی کتاب اور اس کے رسول کی نسبت ایک تازہ یقین بخشنا۔ اور یہ
طریق ایمان کی تقویت کا دوطور سے میرے ہاتھ سے ظہور میں آیا ہے ۔ اول قرآن شریف کی

كتاب البرية
اس کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ تم قطب الدین کا نام لے لو اور اس کی رہائش کی جگہ کا پتہ بتلایا۔
جب وکیل واپس آیا تو اس نے ایسا ہی بیان کر دیا اور یہ واقعہ ۱۳ اگست کو جرح میں ٹھیک ٹھیک ظاہر
ہو گیا۔ اس نے یہ بھی بیان کیا کہ پیشتر اس کے کہ وہ عدالت میں گیا پر یمد اس نے قطب الدین کا نام
اس کی یعنی عبدالحمید کے ہاتھ کی ہتھیلی پر اس واسطے لکھ دیا کہ وہ اسے بھول نہ جائے۔ مزید سوالات ۲۵۷
کرنے پر اس نے کہا کہ اس پنسل سے جو وکیل ڈاکٹر کلارک کے ہاتھ میں ہے اور پنسل مذکور کی طرف
اشارہ کر کے کہا یہی ہے اور یہ وارث الدین کی ہے۔ یہ تسلیم کیا گیا کہ ایسا ہی ہے۔ شہادت میں اوّل
دفعہ تو بمقام بٹالہ بیان کیا گیا تھا کہ عبدالحمید مرزا صاحب کے پاؤں پبلک میں دبایا کرتا تھا۔ عبدالحمید
نے بیان کیا کہ یہ بات بھی وارث الدین کی ایجاد ہے۔ ڈاکٹر کلارک کا دوبارہ اظہار اسی کی درخواست
پر لیا گیا۔ اس نے ان ترغیبوں کی بابت جو عبد الحمید کو بیاس کے مقام پر اظہار لکھانے سے پیشتر دی گئی
ہیں بیان کیا کہ میں نہیں خیال کرتا کہ ایسی ترغیبیں میرے علم کے بغیر دی گئی ہوں اور میں نے ہرگز
نہیں دیکھا کہ کوئی اس قسم کی بات کی گئی ہو۔ خواہ عبدالحمید کا پہلا بیان سچا ہے یا دوسرا۔ تاہم یہ بات
ظاہر ہے کہ اس میں وجوہات کافی نہیں ہیں کہ مقدمہ ھذا میں مرزا غلام احمد کے برخلاف کارروائی کی
جائے ۔ عبدالحمید جو بڑا گواہ ہے وہی شریک جرم ہے اور اُس نے دو مختلف بیان لکھوائے ہیں ۔ ہمارا
میلان اس خیال کی طرف ہے کہ فی الجملہ دوسرا بیان غالباً سچا ہے اور یہ کہ مرزا غلام احمد نے عبدالحمید کو
ڈاکٹر کلارک کے پاس نہیں بھیجا اور نہ اس نے اس کو ڈاکٹر کلارک کے مار ڈالنے کو سکھلایا ہے ۔
وجوہات حسب ذیل ہیں ۔ (۱) خود عبدالحمید ایسی جانبازی اور ذمہ واری کے کام کے لائق نہیں وہ
ایک لمبا بڑھا ہوا کمزور دل کا نوجوان ہے ۔ اور یہ بات بھی مسلّم ہے کہ اسی کے خیالات بدکاری
بقیه حاشيه
تعلیم کی خوبیاں بیان کرنی اور اس کے اعجازی حقائق اور معارف اور انوار اور برکات کو ظاہر کرنے
سے جن سے قرآن شریف کا منجانب اللہ ہونا ثابت ہوتا ہے چنانچہ میری کتابوں کو دیکھنے والے اس
بات کی گواہی دے سکتے ہیں کہ وہ کتابیں قرآن شریف کے عجائب اسرار اور نکات سے پر ہیں

كتاب البرية
کی طرف مائل ہیں اور نہ وہ ذرا بھی خبطی ہے۔ فی الواقع اس کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے
اپنا وقت عیسائیت اور اسلام میں کبھی ادھر اور کبھی اُدھر کاٹا ہے۔ جہاں کہیں اس کو روٹی کپڑے کے
ملنے کا یقین ہوا تو وہ اپنی قسمت کو اسی طرح اختیار کرنے کو مستعد ہو گیا۔ مسٹر گرے بیان کرتا ہے کہ وہ
اسے معاً ایک مفتری معلوم ہوا۔ جہاں تک کہ وہ اپنے معلومات عیسائیت کے متعلق ظاہر کرتا ہے۔
(۲) یہ تسلیم کیا گیا کہ غلام احمد نے صرف اس کو قریب دو ہفتہ کے دیکھا بڑے سے بڑا وقت یہی ہے
وہ ایسے تھوڑے عرصہ میں کافی طور سے ایسی واقفیت پیدا نہیں کر سکتے تھے کہ ایسے نازک کام کیلئے
۲۵۸﴾ اس پر بھروسہ کرتے ۔ نہ یہ بات ہے کہ وہ اس پر کوئی بڑا اثر پیدا کر سکتے ہوں۔ (۳) جس طریق
سے عبدالحمید نے اس کام کو بیان کیا ہے اس کی تدبیر بھی بالکل بھونڈی اور احمقانہ معلوم ہوئی ہے۔
یہ امر قرین قیاس نہیں ہے کہ عبد الحمید کو اس بات کے کہنے کی تعلیم دی گئی ہو کہ وہ بٹالہ کا ایک ہندو
تھا ۔ اور یہ ایسا بیان ہے جس کی تکذیب ڈاکٹر کلارک دو ایک گھنٹے میں کر سکتا ۔ غلام احمد کے
پچیس جولائی کے اس اقبال کے بعد کہ وہ نوجوان قادیان میں آیا تھا۔ اگر ڈاکٹر کلارک پر کوئی
حادثہ پڑتا تو یہ تینی امر تھا کہ مرزا صاحب کے خلاف اس کی اس کی جان کے بدلے میں کے بدلے میں کوئی عدالتی
کارروائی کی جاتی ۔ اور اس امر کی نسبت خود مرزا صاحب بھی قبل از وقت پیش بینی کر سکتے تھے۔
یہ بات کسی طرح بھی باور نہیں ہو سکتی کہ مرزا صاحب نے اپنے آپ کو ایسے خطرہ میں ڈالا ہو۔
(۴) یہ ثابت ہے کہ وہ نوجوان اول ڈاکٹر گرے کے پاس امرتسر میں گیا اور اگر وہ اس کو کھانے پینے
اور مکان کا وعدہ کرتے تو وہ اس کے پاس رہتا۔ اگر فی الاصل ڈاکٹر کلارک کے پاس بھیجا گیا تھا
تو پھر اس امر کی کوئی دلیل نہیں ہے کہ مسٹر گرے امریکن مشن کے عیسائی کے پاس وہ کیوں چلا
گیا۔ یہ ظاہر ہو چکا ہے کہ وہ محض اتفاق سے ڈاکٹر کلارک کی طرف رستہ بتلایا گیا۔ (۵) اس نے
بقیه حاشیه
اور ہمیشہ یہ سلسلہ جاری ہے اور اس میں کچھ شک نہیں کہ جس قدر مسلمانوں کا علم قرآن شریف کی
نسبت ترقی کرے گا اسی قدر ان کا ایمان بھی ترقی پذیر ہوگا ۔ اور دوسرا طریق جو مسلمانوں
کا ایمان قوی کرنے کے لئے مجھے عطا کیا گیا ہے تائیدات سماوی اور دعاؤں کا قبول ہونا اور

كتاب البرية
نورالدین عیسائی امریکن مشن کو کہا تھا کہ وہ قادیان سے آیا ہے اور کہ وہ فی الاصل ہندو تھا اور ہم
یہ نتیجہ نکالتے ہیں کہ اس کا یہ بیان کرنا نہ تو مرزا صاحب کی سازش سے ہے اور نہ لیکھرام کے قاتل
کے فعل سے مشابہت کیلئے ہے بلکہ بقول اس کے بیان کے اس واسطے ہے کہ مشنریوں سے اس
امر واقعہ کو پوشیدہ رکھے کہ وہ گجرات مشن سے نکالا گیا تھا اسی وجہ سے اس نے عبدالحمید کی بجائے
جھوٹا نام عبد المجید بیان کیا (۶) اگر عبدالحمید کا بیان جو بمقام بیاس اس نے کیا ہے سچا ہوتا تو کوئی وجہ
معلوم نہیں ہوتی کہ کیوں اس نے بعد تسلیم کر لینے اس ضروری امر کے کہ وہ ڈاکٹر مارٹن کلارک
کے مارنے کے لئے آیا ہے تفصیلات کے بیان کرنے سے رکا رہا۔ یہ بات ظاہر ہے کہ بہت سی
تفصیلات اس وقت ظاہر ہوئیں جبکہ وہ نوجوان وارث الدین اور پر یمد اس اور عبدالرحیم کی
حفاظت میں بٹالہ تھا ۔ لہذا ہماری یہ رائے ہے کہ عبدالرحیم اور وارث الدین اور پر یمد اس ہی
صرف اس پہلی کہانی کے جوابدہ ہیں اور غالباً وہی اس کو تمام وقت ورغلاتے رہے۔ یہ تو طبعی امر ۲۵۹
ہے کہ اس نوجوان کے آنے پر مشن کے کبوتر خانہ میں بہت چرچا ہوا ہو گا خصوصاً جبکہ اس نے
بیان کیا کہ وہ کسی اور جگہ سے نہیں بلکہ قادیاں ہی سے آیا ہے اور عیسائی ہونا چاہتا ہے۔ اس کی
شکل و شباہت بعض عیسائی ماتحت ملازموں کے پاس اس کی سفارش نہ کر سکی اور اس نے کہہ دیا کہ
وہ ہندو رو تھا ایسا ہی لیکھرام کے قاتل نے کیا تھا انہوں نے دونوں کو اکٹھے کر لیا اور یہ یقینی بات ہے
کہ عبدالرحیم سے اکثر اس بارے میں پوچھا گیا کہ اس کے آنے کے کیا وجوہ ہیں۔ ڈاکٹر کلارک
بیان کرتا ہے کہ عبدالرحیم کو خود اپنی جان کا خطرہ پڑ گیا تھا۔ یہ یادر ہے کہ یہ وہی شخص ہے جس
نے اول ہی اول ڈاکٹر کلارک کو کہا تھا کہ نوجوان قاتلانہ ارادہ سے آیا ہے اور جس نے
نشانوں کا ظاہر ہونا ہے ۔ چنانچہ اب تک جو نشان ظاہر ہو چکے ہیں وہ اس کثرت سے ہیں
جن کے قبول کرنے سے کسی منصف کو گریز کی جگہ نہیں ۔ ایک وہ زمانہ تھا جو نادان عیسائی
ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اور پیشگوئیوں سے انکار کرتے تھے اور آج وہ زمانہ
ہے جو تمام پادری ہمارے سامنے کھڑے نہیں ہو سکتے ۔ آسمان سے نشان ظاہر ہو رہے ہیں ۲۵۹
بقیه حاشیه

كتاب البرية
اس کی خونی آنکھ کی طرف توجہ دلائی تھی یہ ممکن ہے کہ اس نے اور وارث الدین اور پر یمد اس نے فی
الحقیقت ایسا یقین کر لیا ہو کہ نو جوان قتل کرنے کے ارادے سے آیا ہے اور اس سے اس امر کو تسلیم
کرانے میں ان کو خیال آیا ہو کہ وہ زبر دستی صداقت کو نکال رہے ہیں بعد ازاں اپنی غلطی پا کر انہوں
نے اس جھوٹے قصہ کو اور تفصیلات سے ارادہ کر لیا ہے کہ اس معاملہ کو برابر چلائیں گے در باب ان
ترغیبات کے جو ڈاکٹر کلارک کی موجودگی میں ہوئیں جن کی نسبت وہ بیان کرتا ہے کہ نہیں ہو سکتی ہیں
یہ ممکن ہے کہ وہ اس وقت وقوع میں آئے ہوں جبکہ اس کی توجہ اور طرف مصروف تھی وہ غالبا نو جوان
کی نگرانی غور سے کر رہا تھا جس کو اردگرد سے عبدالرحیم وارث دین اور پر یمد اس گھیرے ہوئے تھے۔
اور ان تینوں میں سے میرا خیال ہے کوئی نہ کوئی عبدالحمید کے کانوں میں پھونک دیتا تھا اور اس کو کوئی
دیکھ نہیں سکتا تھا۔ خواہ کچھ ہی حقیقت ہو ہمیں بالکل یقین ہے کہ اگر عبد الحمید کو فی الحقیقت عبدالرحیم
نے اپنے پہلے بیان کے کرنے میں ورغلایا ۔ ڈاکٹر کلارک کو دورانِ کارروائی میں کامل طور سے دھوکا
دیا گیا ہے اور اسے ان کی ان مصنوعی کار روائی سے بالکل اطلاع نہیں ہے۔ یہ بات بھی لکھنے کے
قابل ہے کہ مرزاغلام احمد نے اس امر کو کشادہ پیشانی سے مان لیا ہے اور عدالت میں ڈاکٹر کلارک
کو ہر ایک قسم کی شمولیت سے مبرا قرار دیا ہے ۔ شہادت میں بہت سی تحریری شہادت پیش کی
۲۶۰ گئی ہے جس میں سے کسی قدر متعلق سمجھی جاتی اگر اصل بیان جس کا اوپر ذکر ہو چکا ہے ثابت
ہو جاتا ۔ مرزا غلام احمد زور سے اس بات کا انکار کرتا ہے کہ اس نے کبھی ڈاکٹر کلارک کے
ضرر دہی کے لئے صریحا یا کنایتا کبھی کوئی پیشگوئی کی ہو وہ اسے ۱۸۹۳ء کی پیشگوئی میں جو مباحثہ
بقیه حاشیه
پیشگوئیاں ظہور میں آرہی ہیں اور خوارق لوگوں کو حیرت میں ڈال رہے ہیں ۔ پس کیا ہی وہ انسان
نیک قسمت ہے کہ اب ان انوار اور برکات سے فائدہ اٹھائے اور ٹھو کر نہ کھائے !!!
اور وہ حوادث ارضی اور سماوی جو مسیح موعود کے ظہور کی علامات ہیں وہ سب
میرے وقت میں ظہور پذیر ہو گئی ہیں ۔ مدت ہوئی کہ خسوف کسوف رمضان کے مہینے میں ہو
چکا ہے اور ستارہ ذوالسنین بھی نکل چکا اور زلزلے بھی آئے اور مری بھی پڑی اور عیسائی

·

آج 10 میں سے 10 باقی