کتاب البریہ
حصہ 26
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كتاب البرية
کے بعد کی گئی تھی داخل نہیں سمجھتا اور نہ اس کا اس پیشگوئی میں کچھ اشارہ ہے جواب بیان کی جاتی ہے
کہ وہ ابھی باقی ہے اور جس کا انجام آتھم سے حوالہ دیا گیا ۔ ۱۸۹۳ء کی ابتدائی پیشگوئی اس طرح
ہے ( وہ فریق جو دانستہ جھوٹ کو اختیار کر رہا ہے اور سچے خدا کو چھوڑ رہا ہے اور ضعیف انسان کو خدا
بنارہا ہے ہلاک ہوگا وغیرہ وغیرہ ) اور وہ شخص جو سچے خدا کو مان رہا ہے بڑی عزت پائے گا۔ لفظ
ضعیف آدمی کو خدا بنانا صاف طور سے فریق کا تعلق عیسائی گروہ سے ظاہر کرتے ہیں جس فریق
میں سے ڈاکٹر کلارک بھی ہے اور قیاسا ” وہ شخص وہ شخص جس کا بعد ازاں ذکر ہے م ہے مرزا صاحب ہے۔
مرزا صاحب اس سے انکار کرتے ہیں کہ الفاظ فریق اور شخص کا اطلاق کسی خاص شخص پر تھا اور بیان
کرتے ہیں کہ ہر صورت میں صرف ان کا اشارہ عبد اللہ آتھم ان کا اشارہ عبد اللہ آتھم سے تھا نہ ڈاکٹر کلارک گئے۔ ہم خیال
کرتے ہیں کہ وہ الفاظ جوان کی طرف سے استعمال کئے گئے ہیں اس بات کی تائید نہیں کرتے
بقیه حاشیه
☆
مذہب بڑے زور شور سے دنیا میں پھیل گیا اور جیسا کہ آثار میں پہلے سے لکھا گیا تھا، بڑے تشدد
سے میری تکفیر بھی ہوئی ۔ غرض تمام علامات ظاہر ہو چکی ہیں اور وہ علوم اور معارف ظاہر ہو چکے
ہیں جو دلوں کو حق کی طرف ہدایت دیتے ہیں ۔
میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ قرآن شریف کی رو سے کوئی دعوئی مامور من اللہ ہونے ۲۶۱
کا اکمل اور اتم طور پر اس صورت میں ثابت ہو سکتا ہے کہ جبکہ تین پہلو سے اس کا ثبوت
یہ ضرور نہیں کہ الہامی پیشگوئیوں کے پہلو یکدفعہ معلوم ہو جائیں اسی لئے ہمارے خیال میں ابتدا سے
یہی رہا کہ یہ پیشگوئی خاص آتھم کے متعلق ہے اور آتھم کے نام ہی بار بار اشتہار جاری ہوئے اور اسی کو قسم کے
لئے بلایا گیا۔ ہاں جبکہ بعض اور عیسائیان شریک بحث پر بھی اس پیشگوئی کا اثر پڑا تو یہ سمجھا گیا کہ خدا تعالیٰ کے
نزدیک یہ بھی اس میں داخل ہوں گے مگر دراصل ابتدا سے ہمارا علم یہی تھا کہ اس پیشگوئی کا مصداق صرف
آتھم ہے ہماری نیت میں کبھی کوئی اور نہ تھا۔ ہاں دوسروں پر ہم نے اثر دیکھا۔ ورنہ ہم نے یہ کہیں نہیں لکھا کہ
جیسا کہ عبد اللہ آتھم اس پیشگوئی میں شریک ہے ایسا ہی دوسرے بھی شریک ہیں اسی لئے ہماری پوری اور
اصلی توجہ صرف آتھم کی طرف رہی اور اب تک اسی کو اصلی مصداق پیشگوئی کا سمجھتے ہیں اور اسی کے قسم نہ
کھانے اور آخر پیشگوئی کے موافق اسی کے فوت ہو جانے سے ہم نے فائدہ اٹھایا نہ کہ دوسروں سے ۔منہ
كتاب البرية
مگر میعاد متعینہ گذر چکی ہے اور اب پیشگوئی غیر متعلق ہے۔ ایک اور پیشگوئی میں جس کی میعاد
ستمبر ۱۸۹۷ء میں منقضی ہوگی غلام احمد (موٹے حروف میں ) ڈاکٹر کلارک یا دیگر کسی پادری کو
مباہلہ کے لئے طلب کرتے ہیں ۔ وہ اپنے دل سے امید کرتے ہیں کہ ڈاکٹر کلارک منتخب ہوں
اور وہ اسے ذلیل سابز دل آدمی کہتے ہیں۔ اگر ڈاکٹر کلارک شیطانی تدابیر کو اختیار کر کے بچنے کی
کوشش کرے تو اللہ تعالیٰ خود اپنے طور سے جھوٹ کی بیخ کنی کر دیگا۔ ڈاکٹر کلارک کہتا ہے کہ جھوٹ
سے اس کی ہی ذات کی طرف اشارہ ہے اور یہاں جو جھوٹ کا لفظ ہے وہ اس جھوٹ سے ملتا ہے
جو ۱۸۹۳ء کی پیشگوئی میں درج ہے۔ مگر مرزا صاحب اس اتہام سے انکار کرتے ہیں۔ یہ ظاہر ہے
کہ یہ پیشگوئیاں ڈیلفک الہاموں کی طرح دو پہلو رکھتی ہیں اور اسی میں فائدہ ہے کہ وہ ایسی
ہوں۔ مرزا صاحب کچھ مطلب بیان کرتے ہیں اور ڈاکٹر کلارک کچھ۔ اور اس صورت میں اس
۲۶۱) امر کا ثابت کرنا نا ممکن ہے کہ ڈاکٹر کلارک کے معنے ٹھیک ہوں ۔ مرزا صاحب کہتے ہیں کہ انہوں
نے ڈاکٹر کلارک کی موت کی نسبت کبھی کوئی پیشگوئی نہیں کی اور جس قدر مطبوعہ شہادت پیش کی گئی
ہے ہم منجملہ اس کے کسی میں بھی کوئی صاف اور صریح امر نہیں پاتے جس سے مرزا صاحب کے
بیان کی تردید ہوتی ہو۔ غلام احمد نے اپنے اظہار میں بیان کیا ہے کہ ان کو ان حملات کا کچھ بھی علم
نہیں ہے جو آتھم کی جان پر کئے گئے ۔ مگر کہا کہ لیکھرام کی نسبت اس کو علم تھا کہ وہ مر جائے گا اور نیز
اس نے دن اور گھنٹہ کی پیش از وقت اطلاع دے دی تھی ۔ جہاں تک ڈاکٹر کلارک کے مقدمہ
بقیه حاشیه
ظاہر ہو ۔ اول یہ کہ نصوص صریحہ اس کی صحت پر گواہی دیں یعنی وہ دعوی کتاب اللہ کے
مخالف نہ ہو ۔ دوسرے یہ کہ عقلی دلائل اس کے مؤید اور مصدق ہوں ۔ تیسرے یہ کہ
آسمانی نشان اس مدعی کی تصدیق کریں ۔ سو ان تینوں وجوہ استدلال کے رو سے میرا
دعوی ثابت ہے ۔ نصوص حدیثیہ جو طالب حق کو بصیرت کامل تک پہنچاتی ہیں اور میرے
دعوے کی نسبت اطمینان کامل بخشتی ہیں ان میں سے مسیح موعود اور مسیح بنی اسرائیلی کا
اختلاف حلیہ ہے ۔ چنانچہ صحیح بخاری کے صفحہ ۴۸۵ و ۶ ۷ ۸ و ۱۰۵۵ وغیرہ میں جو
كتاب البرية
سے تعلق ہے ہم کوئی وجہ نہیں دیکھتے کہ غلام احمد سے حفظ امن کے لئے ضمانت لی جائے یا یہ
☆
که مقدمه پوید
مرزا غلام احمد کو بذریعہ تحریری نوٹس کے جس کو انہوں نے خود پڑھ لیا اور اس پر دستخط کر دیئے
ہیں با ضابطہ طور سے متنبہ کرتے ہیں کہ ان مطبوعہ دستاویزات سے جو شہادت میں پیش ہوئی
ہیں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اس نے اشتعال اور غصہ دلانے والے رسالے شائع کئے ہیں جن سے
ان لوگوں کی ایذا متصور ہے جن کے مذہبی خیالات اس کے مذہبی خیالات سے مختلف ہیں۔
پولیس کے سپر د کیا جائے ۔ لہذا وہ بری کئے جاتے ہیں۔ لیکن ہم اس موقعہ پر
بقيه حاشيه
مسیح موعود کے بارے میں حدیث ہے جس میں یہ بیان ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ۲۶۲
اس کو عالم کشف میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا اس میں اس کا حلیہ یہ لکھا ہے کہ وہ گندم گوں
تھا اور اس کے بال گھونگر والے نہیں تھے بلکہ صاف تھے۔ اور پھر اصل مسیح علیہ السلام جو اسرائیلی
نبی تھا اس کا حلیہ یہ لکھا ہے کہ وہ سرخ رنگ تھا جس کے گھونگر والے بال تھے۔ اور صحیح بخاری میں
جا بجا یہ التزام کیا گیا ہے کہ آنے والے مسیح موعود کے حلیہ میں گندم گوں اور سیدھے بال لکھدیا
ہے اور حضرت عیسے کے حلیہ میں جا بجا سرخ رنگ اور گھونگر والے بال لکھتا گیا ہے جس سے ثابت
ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے مسیح موعود کو ایک علیحدہ انسان قرار دیا ہے
اور اس کی صفت میں امامکم منکم بیان فرمایا ہے اور حضرت عیسی علیہ السلام کو علیحدہ انسان
قرار دیا ہے۔ اور بعض مناسبات کے لحاظ سے عیسی بن مریم کا نام دونوں پر اطلاق کر دیا ہے۔
اور ایک اور بات غور کرنے کے لائق ہے اور وہ یہ کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
یہ حکم بری کرنے کا جو ۲۳ را گست ۱۸۹۷ء کو مجسٹریٹ ضلع کی قلم سے نکلا اور یہ نوٹس جو بطور تہدید لکھا
گیا یہ دونوں باتیں ایسی ہیں جن سے ہماری جماعت کو فائدہ اٹھانا چاہیے کیونکہ ان کو ایک مدت پہلے خدا تعالیٰ
سے الہام پا کر ان دونوں باتوں کی خبر دی گئی تھی ۔ اب انہیں سوچنا چاہیے کہ کیونکر ہمارے خدا نے یہ دونوں
غیب کی باتیں پیش از وقت اپنے بندہ پر ظاہر کر دیں ۔ جن لوگوں نے یہ نشان بچشم خود دیکھ لیا چاہیے کہ وہ
ایمان اور تقویٰ میں ترقی کریں اور خدا کے نشانوں کو دیکھ کر پھر غفلت میں زندگی بسر نہ کریں ۔ منہ
كتاب البرية
روحانی خزائن جلد ۱۳
جو اثر کہ اس کی باتوں سے اس کے بے علم مریدوں پر ہو گا اس کی ذمہ واری ان ہی پر ہوگی اور ہم
انھیں متنبہ کرتے ہیں کہ جب تک وہ زیادہ تر میانہ روی کو اختیار نہ کریں گے وہ قانون کے رو سے بیچ نہیں
سکتے بلکہ اس کی زد کے اندر آ جاتے ہیں۔ دستخط ایم ڈگلس ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گورداسپور ۱۲۳ اگست ۱۸۹۷ء
یه تمام مقدمہ جو معہ رائے حاکم لکھا گیا ہے اس میں غور کرنے سے ظاہر ہے کہ عیسائیوں کی طرف سے
بقيه حاشیه
جہاں مسیح موعود کا ذکر کیا ہے اس جگہ صرف اسی پر کفایت نہیں کی کہ اس کا حلیہ گندم گوں
اور صاف بال لکھا ہے بلکہ اس کے ساتھ دجال کا بھی جا بجا ذکر کیا ہے مگر جہاں
حضرت عیسی علیہ السلام بنی اسرائیلی کا ذکر کیا ہے وہاں دجال کا ساتھ ذکر نہیں کیا ۔ پس
اس سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نظر میں عیسی بن مریم دو تھے
ایک وہ جو گندم گوں اور صاف بالوں والا ظاہر ہونے والا تھا جس کے ساتھ دجال ہے
اور دوسرا وہ جو سرخ رنگ اور گھونگریالے بالوں والا ہے اور بنی اسرائیلی ہے جس کے
ساتھ دجال نہیں اور یہ بات بھی یاد رکھنے کے لائق ہے کہ حضرت عیسی علیہ السلام شامی
تھے اور شامیوں کو آدم یعنی گندم گوں ہر گز نہیں کہا جاتا مگر ہندیوں کو آدم یعنی گندم گوں
کہا جاتا ہے ۔ اس دلیل سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ وہ گندم گوں مسیح موعود جو آنے والا
بیان کیا گیا ہے وہ ہرگز شامی نہیں ہے بلکہ ہندی ہے ۔
اس جگہ یادر ہے کہ نصاری کی تو اریخ سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے کہ حضرت عیسی
گندم گوں نہیں تھے بلکہ عام شامیوں کی طرح سرخ رنگ تھے ۔ مگر آنے والے مسیح موعود کا
حلیہ ہرگز شامیوں کا حلیہ نہیں ہے جیسا کہ حدیث کے الفاظ سے ظاہر ہے۔
اور منجملہ ان دلائل کے جو نصوص حدیثیہ سے صحت و صدق دعوئی اس راقم پر قائم ہوئے
ہیں وہ حدیث بھی ہے جو مجد دوں کے ظہور کے بارے میں ابوداؤ داور مستدرک میں موجود
ہے یعنی یہ کہ اس امت کے لئے ہر ایک صدی کے سر پر مجد د پیدا ہو گا اور ان کی ضرورتوں
كتاب البرية
یہ ایک بناوٹ تھی جس کو صاحب مجسٹریٹ ضلع نے بخوبی دریافت کر لیا اور ہر ایک
شخص جو اس تحریر پر غور کرے گا اور اس مقدم مقدمہ کو اوّل سے آخر تک غور سے پڑھے
گا وہ دلی یقین سے سمجھ لے گا کہ ان لوگوں نے جو مسیح کے خون سے پاک ۲۶۳
ہو جانے کا دعوی کرتے ہیں کیونکر ایک ناحق کے خون کیلئے پختہ سازش کی تھی ۔
یہ ظاہر ہے اور ڈاکٹر کلارک کو اس بات کا اقرار ہے کہ جب انہوں نے ایک عیسائی
بقيه حاشيه
کے موافق تجدید دین کرے گا اور فقره يجد دلها جو حدیث میں موجود ہے یہ صاف بتلا رہا ہے
کہ ہر ایک صدی پر ایسا مجد د آئے گا جو مفاسد موجودہ کی تجدید کرے گا ۔ اب جب ایک
منصف غور سے دیکھے کہ چودھویں صدی کے سر پر کون سے سخت خطرناک مفاسد موجود تھے جن
کی تجدید کے لئے مجدد میں لیاقتیں چاہئیں تو صاف طور پر معلوم ہوتا ہے کہ بہت بڑا فتنہ جس
سے لاکھوں انسان ہلاک ہو گئے پادریوں کا فتنہ ہے۔ اور اس سے کوئی عقلمند اور در دخواہ اسلام کا
انکار نہیں کرے گا کہ اس صدی کے مجد د کا بڑا فرض یہی ہونا چاہئے کہ وہ کسر صلیب کرے اور
عیسائیوں کی حجتوں کو نابود کر دیوے اور جبکہ چودھویں صدی کے مجد دکا کسر صلیب فرض (کام)
ہوا تو اس سے مانا پڑا کہ وہی مسیح موعود ہے کیونکہ حدیثوں کی رو سے مسیح موعود کی بھی یہی علامت
ہے کہ وہ صدی کا مجدد ہوگا اور اس کا کام یہ ہوگا کہ کسر صلیب کرئے۔ بہر حال اسوقت کے مولوی
اگر دیانت اور دین پر قائم ہو کر سوچیں تو انہیں ضرور اقرار کرنا پڑے گا کہ چودھویں صدی کے مجد دکا
کام کسر صلیب ہے۔ اور چونکہ یہ وہی کام ہے جو مسیح موعود سے مخصوص ہے اس لئے بالضرورت ۲۶۴
یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ چودھویں صدی کا مجد دمسیح موعود چاہیئے اور اگر چہ چودھویں صدی میں اور
فسق و فجور بھی مثل شراب خوری و زنا کاری وغیرہ بہت پھیلے ہوئے ہیں مگر بغور نظر معلوم ہوگا کہ
ان سب کا سبب ایسی تعلیمیں ہیں جن کا یہ مدعا ہے کہ ایک انسان کے خون نے گناہوں کی
باز پرس سے کفایت کر دی ہے۔ اسی وجہ سے ایسے جرائم کے ارتکاب میں یورپ سب سے
كتاب البرية
عبدالرحیم نام کو عبد الحمید کا حال دریافت کرنے کے لئے میرے پاس بھیجا تو
۲۶۴ میں نے اس کی نسبت کچھ بھی اخفا نہیں کیا بلکہ ظاہر کر دیا کہ وہ اچھا آدمی نہیں
اور جو اپنا نام رلیا رام بیان کرتا ہے یہ بیان سراسر جھوٹ ہے ۔ اب عقلمند اسی
بات سے سمجھ سکتا ہے کہ اگر میں نے در حقیقت عبد الحمید کو خون کرنے کے لئے
بھیجا تھا تو پھر میں اس کی چال چلن سے کیونکر ڈاکٹر کلارک کو متنبہ کرتا ۔ ماسوا
بقيه حاشيه
بڑھا ہوا ہے۔ پھر ایسے لوگوں کی مجاورت کے اثر سے عموما ہر ایک قوم میں بے قیدی اور آزادی
بڑھ گئی ہے ۔ اگر چہ لوگ بیماریوں سے ہلاک ہو جائیں اور اگر چہ و با ان کو کھا جائے مگر کسی کو
خیال بھی نہیں آتا کہ یہ تمام عذاب شامت اعمال سے ہے۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ یہی تو ہے کہ
خدا تعالیٰ کی محبت ٹھنڈی ہوگئی ہے اور اس ذو الجلال کی عظمت دلوں پر سے گھٹ گئی ہے۔
غرض جیسا کہ کفارہ کی بے قیدی نے یورپ کی قوموں کو شراب خواری اور ہر ایک فسق و فجور
پر دلیر کیا ایسا ہی ان کا نظارہ دوسری قوموں پر اثر انداز ہوا۔ اس میں کیا شک ہے کہ فسق و فجور
بھی ایک بیماری متعدی ہے ایک شریف عورت کنجریوں کی دن رات صحبت میں رہ کر اگر صریح
بدکاری تک نہیں پہنچے گی تو کسی قدر گندے حالات کے مشاہدہ سے دل اس کا ضرور خراب ہوگا۔
غرض صلیبی عقیدہ ہی تمام بے قیدیوں اور آزادیوں کی جڑ ہے اور اس میں کچھ بھی کلام نہیں
کہ وہ عقیدہ ان ملکوں میں نہایت خطرناک طور پر پھیل رہا ہے اور کئی لاکھ تک ان لوگوں کا شمار پہنچ
گیا ہے کہ جو پادریوں کے دام میں آکر جو ہر ایمان کھو بیٹھے ہیں اور یا پوشیدہ مرتد ہو کر
متلاشیوں کے رنگ میں پھرتے ہیں اس لئے خدا تعالیٰ کی غیرت اور رحمت نے چاہا کہ صلیبی
عقیدے کے زہر ناک اثر سے لوگوں کو بچاوے اور جس دجالیت سے انسان کو خدا بنایا گیا ہے
اس دجالیت کے پر دے کھول دیوے اور چونکہ چودھویں صدی کے شروع تک یہ بلا کمال تک
پہنچ گئی تھی ۔ اس لئے اللہ تعالیٰ کے فضل اور عنایت نے چاہا کہ چودھویں صدی کا مجدد
كتاب البرية
اس کے عدالت میں یہ بات بھی ثابت ہو گئی کہ عبدالحمید براہ راست ڈاکٹر کلارک کے پاس نہیں ﴿۲۶۵
گیا تھا بلکہ اول نورالدین عیسائی کی چٹھی لے کر پادری گرے کے پاس گیا تھا۔ اگر اصل مقصد
اس کا ڈاکٹر کلارک کو قتل کرنا ہوتا تو پادری گرے کے ساتھ اس کا کیا کام تھا۔ عدالت میں
بقیه حاشيه
کسر صلیب کرنے والا ہو کیونکہ مجد د بطور طبیب کے ہے اور طبیب کا کام یہی ہے کہ جس بیماری
کا غلبہ ہو اس بیماری کی قلع قمع کی طرف توجہ کرے ۔ پس اگر یہ بات صحیح ہے کہ کسر صلیب
مسیح موعود کا کام ہے تو یہ دوسری بات بھی صحیح ہے کہ چودھویں صدی کا مجد د جس کا فرض
کسر صلیب ہے مسیح موعود ہے ۔
لیکن اس جگہ طبعاً یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ مسیح موعود کو کیونکر اور کن وسائل سے
کسر صلیب کرنا چاہیئے ؟ کیا جنگ اور لڑائیوں سے جس طرح ہمارے مخالف مولویوں کا
عقیدہ ہے ؟ یا کسی اور طور سے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ مولوی لوگ ( خدا ان کے حال پر
رحم کرے ۔) اس عقیدہ میں سراسر غلطی پر ہیں ۔ مسیح موعود کا منصب ہر گز نہیں ہے کہ وہ
جنگ اور لڑائیاں کرے بلکہ اس کا منصب یہ ہے کہ حجج جج عقلیہ اور آیات سماویہ اور دعا
سے اس فتنہ کو فرو کرے ۔ یہ تین ہتھیار خدا تعالیٰ نے اس کو دیئے ہیں اور تینوں میں ایسی
اعجازی قوت رکھی ہے جس میں اس کا غیر ہرگز اس سے مقابلہ نہیں کر سکے گا ۔ آخر اسی طور
سے صلیب تو ڑا جائے گا یہاں تک کہ ہر ایک محقق نظر سے اس کی عظمت اور بزرگی جاتی
رہے گی اور رفتہ رفتہ توحید قبول کرنے کے وسیع دروازے کھلیں گے ۔ یہ سب کچھ تدریجا
ہو گا کیونکہ خدا تعالیٰ کے سارے کام تدریجی ہیں ۔ کچھ ہماری حیات میں اور کچھ بعد میں
ہوگا ۔ اسلام ابتدا میں بھی تدریجا ہی ترقی پذیر ہوا ہے اور پھر انتہا میں بھی تدریجا اپنی
پہلی حالت کی طرف آئے گا ۔
بعض نادان مولوی کہتے ہیں کہ اب تک تم نے کونسی کسر صلیب کی؟ پس ان کو یادر ہے
كتاب البرية
۲۶۶ یہ بھی ثابت ہو گیا کہ عبدالحمید نے جو اپنا نام بدلا یا یہ صرف اس غرض سے تھا کہ گجرات کے مشن
سے وہ بوجہ بد چلنی نکالا گیا تھا اور اس کو اندیشہ تھا کہ اگر میں اصل نام بیان کروں تو پھر مجھے نہیں
لیں گے اور اس کا عیسائی ہونا محض کھانے پینے کے لئے تھا اور عدالت میں یہ بھی ثابت ہو گیا کہ
کہ نشان ظاہر ہوئے اور پیشگوئیاں ظہور میں آئیں اور پادریوں کا منہ بند کیا گیا ۔ اور اگر
وہ حیا سے کام لیں تو آئندہ اعتراض کی ان کو جگہ نہ رہے ۔ اور قرآن کی اعلیٰ تعلیم نے جو
میری طرف سے بیان کی گئی بڑے بڑے جلسوں میں لوگوں کا سر جھکا دیا اور عیسائی مذہب
کے اصول کو ایسے طور سے توڑا گیا کہ کبھی کسی کو پہلے اس سے میسر نہ آیا ۔ بھلا اگر یہ صحیح
نہیں ہے تو ہمارے مخالف مولوی پادری صاحبوں کی طرف سے وکیل بن کر کوئی ایک
سوال ان کا تو ایسا پیش کریں جس کو ہم نے براہین قطعیہ سے کا لعدم نہیں کر دیا یا یہی
دکھاویں کہ ہم سے پہلے اس تحقیقی طور سے کبھی کسی نے جواب دیا تھا ۔ ان لوگوں کو
بقيه حاشيه
خدا تعالیٰ سے شرم کرنی چاہیئے ۔ کہاں تک اور کب تک سچائی سے لڑیں گے؟!!
از آنجملہ نصوص حدیثیہ میں ایک دلیل مسیح موعود کے زمانہ کی یہ لکھی ہے کہ اس
کے ظہور سے پہلے زمین ظلم اور جور سے بھری ہوئی ہوگی اور پھر وہ مہدی موعود عدل اور
انصاف سے زمین کو پُر کرے گا اور وہ روشن پیشانی اور اونچی ناک والا ہوگا۔ کذا فی المشکوٰة
رواه ابوداؤد والحاکم ایضًا اب ظاہر ہے کہ اس زمانہ میں ہر ایک قسم کے ظلم یعنی معصیت
اور افراط اور تفریط اور فسق اور فجور سے زمین بھری ہوئی ہے اور زمین کی تمام تاریکیاں
زور کے ساتھ جوش مار رہی ہیں اکثر دلوں پر دنیا اور دنیا کی خواہشیں اس درجہ پر غالب
ہیں کہ گویا ان میں خدا تعالی کی جگہ کچھ بھی باقی نہیں رہی نہ زبانوں میں تقویٰ باقی
دانشمند لوگ اس مضمون کو پڑھیں جو مہوتسو کے جلسہ میں میری طرف سے پڑھا گیا تھا جو تمام
قوموں کی تقریروں کے ساتھ کتاب کے طور پر شائع ہو چکا ہے تا معلوم ہو کہ کیسے کیسے معارف قرآنی و
نکات فرقانی اس میں لکھے گئے ہیں جو بطور اعجاز مانے گئے ۔ منہ
كتاب البرية
اس کے بیان میں بہت تناقض تھا اور یقینی طور پر ایسا معلوم ہوتا تھا کہ ہر روز اس کو سکھلایا جاتا ہے۔ان
ہی تمام وجوہات اور خود اس کے اقرار سے مقدمہ کی اصلیت یہ ثابت ہوئی کہ عبدالرحیم اور وارث دین ۲۶۷
وغیرہ عیسائیوں کی تعلیم سے یہ مقدمہ کھڑا کیا گیا تھا۔ لیکن اللہ جل شانہ کا شکر ہے کہ اس نے اس کی
ہے نہ آنکھوں میں نہ کانوں میں اور نفسانی جذبات کا سیلاب زور سے بہہ رہا ہے نہ ایمانی حالتیں
درست ہیں نہ عملی ۔ اخلاقی بصیرتیں گم ہیں۔ فراستیں مفقود ہیں ۔ وہ محبت الہی اور وہ انس اور وہ ذوق
اور وہ غربت اور انکسار اور تقویٰ اور خوف اور خشوع اور صدق اور راستبازی جو قرآن نے سکھلائی
تھی معدوم کی طرح ہو گئی ہے۔ مخلوق پرست شرک پھیلانے میں سرگرم ہیں اور فاسق لوگ جابجا
فسق کی دوکانیں کھولے بیٹھے ہیں اور ایمان ایک ایسی چیز ہوگئی ہے جو صرف زبانوں میں اس کا
دعوی رہ گیا ہے۔ الا قليل من العباد ۔ سو در حقیقت یہ وہی زمانہ ہے جو حدیث کے منشاء کے موافق ہے ﴿۲۶۷
یعنی جس میں ہر ایک قسم کا گناہ اور ہر ایک قسم کی بدکاری اور ہر ایک قسم کی بد اعتقادی پھیل گئی ہے
اور شرک جو ظلم عظیم ہے اس کا جھنڈا نہایت زور سے کھڑا کیا گیا ہے اور یہ حدیث نہایت وضاحت
سے بیان کر رہی ہے کہ حالت موجودہ کا ظلم اور جور جس طرز کا ہوگا اسی کی اصلاح کے لئے وہ مہدی
موعود آئے گا۔ اور یہ جو روشن پیشانی اور اونچی ناک پیشانی اور اونچی ناک والا اس کو لکھا ہے یہ علامت صرف ظاہری
بقيه حاشيه
☆
حلیہ تک محدود نہیں کیونکہ اس ظاہری حلیہ میں تو ہزاروں انسان شریک ہیں بلکہ اس جگہ علاوہ اس
ظاہری علامت کے ایک باطنی حقیقت بھی مراد ہے اور وہ یہ کہ خدا تعالیٰ اس کی پیشانی میں ایک نور
صدق رکھ دے گا جو دلوں کو اپنی طرف کھینچے گا اور اس کی ناک میں کبریائی کی ایک علامت ہوگی جو
بلندی ناک سے مشابہ ہے اور کبریائی یہ ہے کہ اس کا رعب اور اس کی عظمت دلوں میں خدائی سیاست
ڈالے گی ۔ اور اگر چہ یہ دونوں علامتیں خدا تعالیٰ کے ہر ایک خاص بندے میں ہوتی ہیں مگر حدیث کا
مطلب یہ ہے کہ مہدی موعود میں نہایت قوت سے اور نمایاں طور پر پائی جائیں گی۔ اس کی پیشانی کا
نور کثرت سے لوگوں کو اپنی طرف کھینچے گا۔ یہاں تک کہ نادان خیال کریں گے کہ شاید مشخص ساحر ہے
ایسا ہی اس کا رعب بشدت مخالفوں پر پڑے گا۔ اور کبریائی کی علامت جس کا مظہر ناک ہے نہایت
یہ دونوں علامتیں ظاہری طور پر بھی میرے ہادی جناب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جمال پُر انوار
کی رونق اور حسن کو دوبالا کر رہی ہیں ۔ فَدَاهُ أُمِّی وَ اَبِی ۔ خاکسار کا تب ۔
كتاب البرية
۲۶۸ اصلیت حکام پر کھول دی اور مجھے پہلے سے بذریعہ الہام اطلاع دے دی تھی کہ ایسا مقدمہ ہوگا اور
آخر تمہیں بری کیا جائے گا اور وہ الہامات اس وقت میں نے اپنی جماعت میں شائع کئے جبکہ
بقیه حاشيه
جلال سے ظاہر ہو گی ۔ وہ اپنی کبریائی کے استغناء کے سبب سے بلند مزاجی دکھلائے گا
اور شریروں کے آگے تذلیل نہیں کرے گا اور آخر شریر خود تذلل ظاہر کریں گے ۔
اس جگہ یادر ہے کہ آج سے اٹھارہ برس پہلے براہین احمدیہ میں ان دونوں
علامتوں کی طرف الہام الہی میں اشارہ کیا گیا ہے ۔ جیسا کہ ایک الہام یہ ہے کہ القیت
علیک محبّةً منی یعنی میں نے اپنی طرف سے کشش محبت کا نشان تجھ میں رکھ دیا ہے کہ
جو شخص تعصب سے خالی ہو کر تجھے دیکھے گا وہ بالطبع تجھ سے محبت کرے گا اور تیری طرف
کھینچا جائے گا۔ اور دوسرے یہ الہام ہے کہ نصرت بالرعب یعنی تجھ میں ایک علامت
رعب بھی رکھ دی ہے۔ اور سوچنے والے اور موجودہ حالات کو دیکھنے والے خوب جانتے
ہیں کہ یہ دونوں علامتیں اس بندہ حضرت عزت میں پوری ہوتی جاتی ہیں ۔ اکثر نیک دل
آدمی کھینچے جا رہے ہیں اور مخالفوں پر دن بدن رعب زیادہ ہو رہا ہے وہ اپنے ارادوں
سے نومید ہوتے جاتے ہیں اور بعض تو بہ کرتے جاتے ہیں ۔
اور منجملہ نصوص حدیثیہ کے ایک وہ دلیل ہے جو مسلم نے لکھی ہے یعنی یہ کہ کو
كانَ الدِّينُ عِنْدَ الثريا لَذَهَبَ بِهِ رَجُلٌ مِنْ فارس یعنی اگر دین ثریا کے پاس
بھی ہو تب بھی ایک مرد فارس میں سے اس کو لے آئے گا ۔ یہ حدیث صاف دلالت کرتی
ہے کہ اسلام پر ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے کہ جب دین اور علم اور ایمان میں ضعف
آ جائے گا اور جور اور ظلم زمین پر پھیل جائے گا اور اس وقت ایک شخص فارسی الاصل پیدا ہو گا
جو اس کو پھر زمین پر واپس لائے گا۔ اور ابھی گذشتہ حدیث سے ثابت ہو چکا ہے کہ وہ شخص جس
کے ہاتھ سے ہر ایک قسم کے ظلم اور فسق زوال پذیر ہوں گے وہی مہدی موعود ہے اور حدیث لا
مهدی الا عیسی سے ثابت ہوتا ہے کہ وہی مسیح موعود ہے۔ اور اب اس حدیث سے معلوم ہوا کہ
كتاب البرية
مقدمہ کا ابھی نام و نشان نہ تھا۔ ہماری جماعت کا غالباً دونوں کے قریب ایسا آدمی ہو گا جن کو ﴿۲۶۹
پیش از وقت ان الہامات کی خبر مل گئی تھی۔ سو وہ مقدمہ اور وہ ابتلا تو ختم ہو گیا اور اس کا نتیجہ ایک
عظیم الشان پیشگوئی اور نصرت الہی کا نشان رہ گیا جو ہمیشہ بطور یادگار رہے گا۔ اس جگہ ہمیں اپنی
بقيه حاشيه
وہ مسیح موعود فارسی الاصل ہوگا ۔ سوغور کرنے والے کے لئے اس مقام میں نہایت بصیرت
حاصل ہوتی ہے اور تمام حدیثیں ہر ایک قسم کے تناقض سے صاف ہو کر نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ وہ شخص
جو پھر آسمان سے ایمان اور دین اور علم کو واپس لائے گا یعنی دوبارہ دنیا کو طرح طرح کے
نشانوں سے خدا پر سچا یقین بخشے گا اور ایمانوں کو قوی کرے گا اور عقائد کی تصحیح کرے گا اور قرآن
کے حقائق و معارف سمجھائے گا وہ فارسی الاصل ہوگا اور وہی مسیح موعود ہوگا ۔ اور حدیث بخاری
اور ابو داؤد سے ثابت ہو چکا ہے کہ اس کا زمانہ وہ ہو گا کہ جب دنیا میں سب سے زیادہ نصاری
کی سلطنت کی شوکت و شان بڑھی ہوئی ہوگی اور اکثر ملک ان کے تصرف میں ہوں گے۔ اور
صحیح بخاری اور مسلم میں یہ حدیث بھی ہے کہ وہ نہ ہتھیار اٹھائے گا اور نہ لڑائی کرے گا بلکہ
حجج سماویه یعنی نشان اور براہین عقلیہ سے غیر ملتوں کو ہلاک کر دے گا اور اس کا حربہ آسمانی ہوگا
نہ زمینی ۔ سو شکر کرو کہ تمہارے وقت میں اور تمہارے ملک میں خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ پورا ہوا۔ ان ۲۶۹
لوگوں کو کیا ایمان نفع دے گا جو پوری روشنی کے بعد آئیں گے ۔ حدیث میں اسی فارسی الاصل
کی طرف اشارہ ہے جس کا ذکر آج سے اٹھارہ برس پہلے براہین احمدیہ میں خدا تعالیٰ کے
الہام نے کر دیا ہے اور وہ یہ ہے انا فتحنالَكَ فَتْحًا مُبينا۔ فتح الولى فتح و قربناه
نجيا۔ اشجع الناس۔ و لو كان الايمان معلقا بالثريا لناله، انار الله برهانه۔
یا احمد فاضت الرحمة على شفتیک۔۔۔۔۔۔ انی رافعک الى والقيت عليك
محبة منى ۔۔۔۔۔۔۔ خذوا التوحيد التوحيد يا ابناء الفارس۔ و بشر الذين آمنوا ان
لهم قدم صدق عند ربهم۔ واتل عليهم ما اوحی الیک من ربك و لا تصوّر
الخلق الله و لا تسئم من الناس۔ اصحاب الصفة وما ادراك ما اصحاب
كتاب البرية
۲۷۰ محسن گورنمنٹ کا شکر ادا کرنا ضروری ہے کہ باوجود یکہ مقدمہ پادریوں کی طرف سے تھا مگر
مجسٹریٹ ضلع نے جو ایک انگریز تھا ہر گز روا نہ رکھا کہ ایک ذرہ پادریوں کی رعایت کی جائے اور
جو کچھ انصاف کا تقاضا تھا وہی کیا اور اس کی بصیرت اور فراست نے فی الفور دریافت کر لیا کہ
بقیه حاشيه
مناديا ينادي
الصفة۔ ترى اعينهم تفيض من الدمع۔ يصلون عليك۔ ربنا اننا سمعنا ۔
للايمان و داعيا الى الله و سراجا منيرا - املوا ۔ دیکھ صفحہ ۲۴۱۔۲۴۲۔ براہین احمدیہ۔ ترجمہ۔ ہم نے
تجھے کھلی کھلی فتح دی ہے یعنی دیں گے۔ ولی کی فتح ایک بزرگ فتح ہے اور ہم نے اسے اپنا مقرب اور راز دار
بنایا ہے وہ سب سے زیادہ بہادر ہے۔ اگر ایمان ثریا پر ہوتا تو وہاں سے لے آتا۔ خدا اس کے برہان کو روشن
کرے گا۔ اے احمد تیرے لبوں پر رحمت جاری ہے۔ میں تجھے اپنی طرف اٹھاؤں گا اور اپنی محبت تیرے پر
ڈالوں گا۔ یعنی لوگ ایک روحانی کشش سے تجھ سے محبت کریں گے اور تیری طرف کھینچے جائیں گے۔
توحید کو پکڑو۔ توحید کو پکڑ والے فارس کے بیٹو۔ اور ان کو خوش خبری دے جو تجھ پر ایمان لاتے ہیں کہ وہ خدا
کے نزدیک صادق ٹھہر گئے اور ان کا صدق قدم ثابت ہوا تو ان کو میرے الہامات سنا اور مخلوق اللہ سے منہ
مت پھیر اور ان کی ملاقات سے مت ملول ہو۔ یعنی وہ وقت آتا ہے کہ وہ کثرت سے اور فوج در فوج تیرے
پاس آئیں گے سو خلق اور برداشت سے ان کی ملاقات کرنا۔ اور پھر فرمایا کہ ان میں سے ایک گروہ ہوگا ( جو
اکثر حاضر رہیں گے ) جن کا نام خدا تعالیٰ کے نزدیک اصحاب الصفہ ہے اور تو کیا جانتا ہے کہ اصحاب الصفہ
کیا چیز ہیں یعنی ان کی شان بہت بڑی ہے۔ تو دیکھے گا کہ اکثر اوقات ان کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوں
گے اور تجھ پر درود بھیجیں گے یعنی جبکہ وہ کوئی حکمت کے کلمے اور معارف اور حقائق سنیں گے یا نشان دیکھیں
گے یا انشراح اور یقین کی حالت ان پر غلبہ کرے گی تو وہ محبت اور تو دد کے جوش سے تجھ پر درود بھیجیں گے
اور تیرے حق میں دعا کریں گے یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے رب ہم نے ایک منادی کرنے والے کی
آواز سنی جو ایمان کے لئے منادی کرتا ہے اور خدا کی طرف بلاتا ہے اور چراغ روشن ہے۔ ( لکھ لو )
ان الہامات میں صاف طور پر بتلا دیا کہ بڑا کام تمہارا ایمان کی منادی ہے۔ اور حدیث میں ثابت
ہو چکا ہے کہ اس فارسی الاصل کو یہی سخت ضرورت پیش آئے گی کہ لوگوں کا ایمان تازہ ہو اور اس کو قدرت دی
جائے گی کہ اگر ایسا زمانہ بھی ہو کہ ایمان بکلی زمین پر سے معدوم ہو جائے تب بھی وہ ایمان کو آسمان سے