کتاب البریہ
حصہ 27
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
كتاب البرية
یہ سراسر عیسائیوں کی بناوٹ ہے۔ ایسا ہی کپتان لیمار چنڈ صاحب ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس (۲۷۱
گورداسپور نے اپنی عقلمندی سے فی الفور سمجھ لیا کہ یہ تمام منصوبہ بے اصل اور جھوٹا ہے۔ اور باوجود یکہ
مقدمہ ایک مذہبی رنگ میں تھا مگر انہوں نے نہ چاہا کہ انصاف کو ہاتھ سے دے کر اور مذہبی تعصب
سے کام الے کر کسی پر ظلم کریں۔ لیکن افسوس کہ شیخ : لہ شیخ محمد حسین بٹالوی نے مسلمان کہلا کر اس جھوٹے
مقدمہ کی تائید کی اور خود بڑے جوش سے ڈاکٹر کلارک کا گواہ بن کر عدالت میں آیا لیکن عدالت نے
اس کے بیان کو ایک ذرہ عزت کی نظر سے نہ دیکھا بلکہ کرسی کی درخواست پر سخت جھڑکیاں دیں اور
نہایت ناراضگی ظاہر کی کہ تو نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر کرسی ملنے کا کیوں سوال کیا۔ پس یہ بھی
خدا تعالیٰ کا ایک نشان تھا کہ ایک ایسا شخص جو میری ذلت کی خواہش رکھتا تھا اس کو عین عدالت میں
سخت ذلت پیش آئی گویا دردانگیز مار پڑی۔ اس جگہ یہ بات بھی دوبارہ بیان کرنے کے لائق ہے کہ
ڈاکٹر کلارک کے یک طرفہ بیان کی وجہ سے عدالت کو یہ خیال پیدا ہوا تھا کہ گویا ہماری طرف سے
عیسائیوں کے مقابل پر سخت الفاظ استعمال ہوتے ہیں اسی وجہ سے عدالت نے آئندہ کے لئے بذریعہ
نوٹس یہ ہدایت کی تھی کہ ایسے الفاظ پھر استعمال نہ ہوں۔ میں نے اسی وقت صاحب مجسٹریٹ ضلع کو یہ کہا
تھا کہ میری طرف سے کوئی تختی ابتدائی طور پر نہیں ہوئی بلکہ پادری صاحبوں کی طرف سے سختی ہوئی ہے۔
اور میں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت کئی بستے ایسے عیسائی کتابوں کے میرے پاس موجود ہیں جن میں
واپس لائے گا۔ ان حدیثوں میں یہ بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اس کے اوائل زمانہ میں ایمانی حالت لوگوں
کی نہایت ہی گری ہوئی ہوگی اور وہ اس لئے آئے گا کہ پھر دوبارہ بڑی طاقت اور قوت اور نشانوں کے
ساتھ اس حالت کو دلوں میں قائم کرے تب نہ بت رہیں گے اور نہ صلیب رہے گی اور سمجھدار دلوں پر
سے ان کی عظمت اٹھ جائے گی اور یہ سب باتیں باطل دکھائی دیں گی اور سچے خدا کا پھر چہرہ نمایاں ہو
جائے گا۔ مگر یہ نہیں کہ دنیا کی جنگوں کی طرح مسیح موعود کوئی جنگ کرے گا یا دنیا کے ہتھیاروں کی طرف
حاجت پڑے گی بلکہ خدا اپنے بزرگ نشانوں کے ساتھ اور اپنے نہایت پاک معارف کے ساتھ اور
نہایت قوی دلائل کے ساتھ دلوں کو اسلام کی طرف پھیر دے گا اور وہی منکر رہ جائیں گے جن کے دل
مسخ شدہ ہیں۔ خدا ایک ہوا چلائے گا جس طرح موسم بہار کی ہوا چلتی ہے اور ایک روحانیت آسمان
سے نازل ہوگی اور مختلف بلاد اور ممالک میں بہت جلد پھیل جائے گی اور جس طرح بجلی مشرق اور
مغرب میں اپنی چمک ظاہر کر دیتی ہے ایسا ہی اس روحانیت کے ظہور کے وقت ہوگا۔ تب جو
بقیه حاشیه
كتاب البرية
عیسائی صاحبان نے نہایت زیادتی کی ہے۔ لیکن چونکہ صاحب مجسٹریٹ ضلع اس وقت مقدمہ ختم کر
چکے تھے اس لئے میرے جواب کا وقت نہیں رہا تھا۔ اسی لئے میں نے مناسب سمجھا کہ محض حکام کی
آگاہی کیلئے اور سراسر نیک نیتی سے نمونہ کے طور پر وہ سخت الفاظ جو اسلام کے مقابل پر پادری صاحبان
۲۷۲ اور آریہ صاحبان استعمال کرتے ہیں اس کتاب میں کسی قدر لکھوں مگر میں اس وقت بطور نصیحت اپنی
جماعت کو خصوصاً اور تمام مسلمانوں کو عموماً کہتا ہوں کہ وہ اس طریق سخت گوئی سے اپنے تئیں بچاویں
اور غیر قوموں کی باتوں پر پورے حوصلہ کے ساتھ صبر کر کے اپنے نیک اخلاق در گذر اور صبر کو گورنمنٹ
پر ظاہر کریں اور ہر ایک قسم کے فتنہ سے مجتنب رہیں۔ ہاں معقول اور نرم الفاظ میں بے جا حملوں کا
قيه حاشيه
نہیں دیکھتے تھے وہ دیکھیں گے اور جو نہیں سمجھتے تھے وہ سمجھیں گے اور امن اور سلامتی کے ساتھ راستی پھیل جائے گی۔
یہی روح اور مغز ان تمام پیشگوئیوں کا ہے جو سیح موعود کے بارے میں ہیں۔ حدیثوں میں بہت
صفائی سے بتلایا گیا ہے کہ اس کی تلوار اس کے انفاس طیبہ ہیں یعنی کلمات حکمیہ سوان انفاس سے ملل باطلہ
ہلاک ہو جائیں گی ۔ جن جن مقامات تک اس کی نظر پہنچے گی یعنی جن جن مذاہب پر وہ اپنی توجہ مبذول کرے
گا انہیں پیس ڈالے گا اور دلوں کو حق کی طرف پھیر دے گا۔ وہ کسی اہل مذہب کو نقصان نہیں پہنچائے گا بلکہ
لطف اور نرمی کے ساتھ جھوٹ کا جھوٹ ہونا ظاہر کر دے گا۔ تب عموماً دلوں میں روشنی پیدا ہو جائے گی اور وہ
سمجھ جائیں گے کہ ہمارے یہ عقائد دراصل صحیح نہ تھے جب تم دیکھو کہ اس خدائے بزرگ اور مبارک کو سچا خدا
سمجھنے کے لئے دل متحرک ہو گئے ہیں جو قرآن شریف نے پیش کیا ہے یعنے وہی خدا جو تمام خوبیاں اپنی ذات
میں رکھتا ہے جس کا ماننے والا کبھی شرمندہ نہیں ہو سکتا تب تم سمجھو کہ وہ وقت نزدیک ہے کہ جب یہ سب
اور
باتیں پوری ہوں گی ۔ موسم بہار کی ابتدا میں دیکھتے ہو کہ پہلے درختوں کی خشک اور بدنما لکڑی خوش رنگ او
تروتازہ ہو جاتی ہے اور پھر ذرہ ذرہ پتے نکلتے ہیں اور پھر پھول آتا ہے اور آخر درخت پھلوں سے بھر جاتے
ہیں۔ پس یقینا سمجھو کہ ان دنوں میں بھی ایسا ہی ہوگا۔ اور یہ جو الہام الہی میں اصحاب الصفہ کی تعریف کی گئی
یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یقین میں محبت میں معرفت میں وہی لوگ زیادہ ترقی کریں گے جو اکثر
پاس رہیں گے اور خدا ان سے پیار کرے گا اور وہ کبھی ٹھوکر نہیں کھائیں گے اور وہ ترقی کریں گے اور ان کے
دل رقت سے بھر جائیں گے۔ غرض خدا کے نزدیک وہی خاص درجہ کے لوگ ہیں جن کو قرب اور ہمسائیگی
اور ہم نشینی حاصل ہے۔
اسی طرح نصوص حدیثیہ میں متواتر بتلایا گیا ہے کہ وہ مسیح موعود عیسائیوں کی طاقت اور قوت کے
وقت میں پیدا ہوگا۔ اس کے وقت میں ریل گاڑی ہوگی اور تار ہوگی اور نہریں نکالی جائیں گی اور پہاڑ چیرے
كتاب البرية
جواب دیں اور یقین رکھیں کہ گورنمنٹ ہر ایک مظلوم کی تائید کرنے کو طیار ہے۔ اس مقدمہ کا نمونہ عقلمندوں
کے لئے کافی ہے کہ کیونکر حکام کی عدالت اور انصاف پسندی نے پادریوں کی ایک کثیر جماعت کو ان کے
مقاصد سے محروم اور نا کام رکھا۔ سو یہی نصیحت ہے کہ اپنے طور پر کوئی اشتعال اور کوئی تختی ظاہر مت کرو اور
کسی آزار اٹھانے کے وقت حکام سے استغاثہ کرو اور اگر معاف کرو اور درگذر اور صبر سے کام لو تو یہ
تمہارے لئے استغاثہ کی نسبت بہتر طریق ہے کیونکہ مقدمات اٹھانا اور ناشیں کرتے پھرنا ان لوگوں کی
شان کے لائق نہیں ہے جو ایک بڑا حصہ اخلاق کا اپنے اندر رکھتے ہیں۔ فقط یکم رمضان المبارک ۱۳۱۵ھ
راقم خاکسار میرزاغلام احمد از قادیان
بقيه حاشيه
جائیں گے اور باعث ریل اونٹ بیکار ہو جائیں گے۔ اور فصوص الحکم میں شیخ ابن العربی اپنا
ایک کشف یہ لکھتے ہیں کہ وہ خاتم الولایت ہے اور تو ام پیدا ہوگا ۔ اور ایک لڑکی اس کے ساتھ
متولد ہوگی اور وہ چینی ہو گا یعنی اس کے باپ دادے چینی ممالک میں رہے ہوں گے سو خدا تعالیٰ
کے ارادے نے ان سب باتوں کو پورا کر دیا۔ میں لکھ چکا ہوں کہ میں تو ام پیدا ہوا تھا اور میرے
ساتھ ایک لڑکی تھی اور ہمارے بزرگ سمرقند میں جو چین سے تعلق رکھتا ہے رہتے تھے۔
بالآخر یہ بھی لکھنے کے لائق ہے کہ اب تک جو کتا بیں میں نے تالیف کر کے شائع کیں وہ بہ تفصیل ذیل
ہیں: براهین احمدیه سرمه چشم آریه شحنه حق۔ فتح اسلام۔ توضیح مرام۔
ازاله اوهام آسمانی فیصله نشان آسمانی آئینه کمالات اسلام۔ تحفه بغداد۔
اتمام الحجة۔ سر الخلافة۔ انوار الاسلام۔ كرامات الصادقين۔ حمامة البشرى۔
بركات الدعا ۔ نور الحق ضياء الحق نور القرآن۔ ست بچن۔ آریه دهرم۔
انجام آتهم۔ شهادة القرآن۔ سراج منير ۔ حجة الله۔ تحفه قيصريه۔ جواب
سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا رساله استفتاء۔ تقرير جلسه مهوتسو۔
مباحثه جنگ مقدس دیگر مباحثات کی تقریریں۔ اشتهارات وغيره۔ منه
دیکھو منتخب کنز العمال جلد ششم صفحہ ۶۰ جو حاشیہ مسند امام احمد پر ہے بعد ابواب مہدی و عیسی موعود وغیرہ اور اگر
یہ کتاب میسر نہ ہو تو رسالہ چہل حدیث مؤلفہ اخوی مکرم مولوی محمد احسن صاحب کا مطالعہ کرو جو عنقریب طبع ہوگا۔ منہ
بسم الحماية
نحمده و نصلى على رسوله الكريم
جلسه طاعون
چونکہ یہ قرین مصلحت ہے کہ ایک جلسہ دربارہ ہدایات طاعون قادیاں میں منعقد ہوا اور اس جلسہ میں گورنمنٹ انگریزی کی
ان ہدایتوں کے فوائد جو طاعون کے بارے میں اب تک شائع ہوئی ہیں مع طبعی اور شرعی ان فوائد کے جو ان ہدایتوں کی مؤید ہیں اپنی
جماعت کو سمجھائے جائیں۔ اس لئے یہ اشتہار شائع کیا جاتا ہے کہ ہماری جماعت کے احباب حتی الوسع کوشش کریں کہ وہ اس
جلسہ میں عید اضحی کے دن شامل ہوسکیں۔ اصل امر یہ ہے کہ ہمارے نزدیک اس بات پر اطمینان نہیں ہے کہ ان ایام گرمی میں طاعون کا
خاتمہ ہو جائے گا بلکہ جیسا کہ پہلے اشتہار میں شائع کیا گیا ہے دو جاڑوں تک سخت اندیشہ ہے۔ لہذا یہ وقت ٹھیک وہ وقت ہے کہ ہماری
جماعت بنی نوع کی سچی ہمدردی اور گورنمنٹ عالیہ انگریزی کی ہدایتوں کی دل و جان سے پیروی کر کے اپنی نیک ذاتی اور نیک عملی اور
خیراندیشی کا نمونہ دکھاوے اور نہ صرف یہ کہ خود ہدایات گورنمنٹ کے پابند ہوں بلکہ کوشش کریں کہ دوسرے بھی ان ہدایتوں کی پیروی
کریں۔ اور بدبخت احمقوں کی طرح فتنہ انگیز نہ بنیں ۔ افسوس ہمارے ملک میں یہ سخت جہالت ہے کہ لوگ مخالفت کی طرف جلد مائل
ہو جاتے ہیں۔ مثلاً اب گورنمنٹ انگریزی کی طرف سے یہ ہدایتیں شائع ہوئیں کہ جس گھر میں طاعون کی واردات ہو وہ گھر خالی
کر دیا جائے اس پر بعض جاہلوں نے ناراضگی ظاہر کی۔ لیکن میں خیال کرتا ہوں کہ اگر گورنمنٹ کی طرف سے یہ حکم ہوتا کہ جس گھر
میں طاعون کی واردات ہو وہ لوگ ہرگز اس گھر کو خالی نہ کریں اور اسی میں رہیں تب بھی نادان لوگ اس حکم کی مخالفت کرتے اور دو
تین واردات کے بعد اس گھر سے نکلنا شروع کر دیتے ۔ سچ تو یہ ہے کہ نادان انسان کسی پہلو سے خوش نہیں ہوتا ۔ پس گورنمنٹ کو
چاہیے کہ نادانوں کی بیجا واویلا سے اپنی سچی خیر خواہی رعایا کو ہرگز نہ چھوڑے کہ یہ لوگ ان بچوں کا حکم رکھتے ہیں کہ جو اپنی ماں کی
کسی کارروائی کو پسند نہیں کر سکتے ۔ ہاں ایسی ہمدردی کے موقعہ پر نہایت درجہ کی ضرورت ہے کہ ایسی حکمت عملی ہو جو رعب بھی ہو
اور نرمی بھی ہو۔ اور نیز اس ملک میں رسوم پردہ داری کی غایت درجہ رعایت چاہیے اور اس مصیبت میں جو طاعون زدہ لوگوں اور ان
کے عزیزوں کو جو مشکلات اوقات بسری کے پیش آئیں شفقت پدری کی طرح حتی الوسع ان مشکلات کو آسان کرنا چاہیے۔
بہتر ہے کہ اس وقت سب لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کریں تا انجام بخیر ہو۔ والسلام على من اتبع الهدى -
الراقم خاکسار میرزا غلام احمد از قادیاں ضلع گورداسپور ۲۲ را پریل ۱۸۹۸ء
نوٹ: یادر ہے کہ اگر چہ ہماری جماعت کا یہ ایک جلسہ ہے لیکن اگر کوئی شریف نیک اندیش اس جلسہ میں شامل ہونا چاہے تو خوشی
سے اُس کی شمولیت منظور کی جائے گی ۔ منہ
( مطبع ضیاء الاسلام قادیان )
بسم الله الرحمن الرحيم
میموریل
نحمده ونصلى على رَسُولِهِ الكريم ا
بحضور نواب لیفٹننٹ گورنر صاحب بہادر بالقابہ
یہ میموریل اس غرض سے بھیجا جاتا ہے کہ ایک کتاب امهات المؤمنین نام ڈاکٹر احمد شاہ
صاحب عیسائی کی طرف سے مطبع آر پی مشن پر لیس گوجرانوالہ میں چھپ کر ماہ اپریل ۱۸۹۸ء
میں شائع ہوئی تھی اور مصنف نے ٹائٹل پیچ کتاب پر لکھا ہے کہ یہ کتاب ابو سعید محمد حسین بٹالوی
کی تحدی اور ہزار روپیہ کے انعام کے وعدہ کے معارضہ میں شائع کی گئی ہے۔ جس سے معلوم
ہوتا ہے کہ اصل محرک اس کتاب کی تالیف کا محمد حسین مذکور ہے۔ چونکہ اس کتاب میں ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سخت الفاظ استعمال کئے ہیں جن کو کوئی مسلمان سن کر رنج سے
ڑک نہیں سکتا۔ اس لئے لاہور کی انجمن حمایت اسلام نے اس بارے میں حضور گورنمنٹ میں
میموریل روانہ کیا تا گورنمنٹ ایسی تحریر کی نسبت جس طرح مناسب سمجھے کار روائی کرے اور جس
طرح چاہے کوئی تدبیر امن عمل میں لائے ۔ مگر میں مع اپنی جماعت کثیر اور مع دیگر معزز
مسلمانوں کے اس میموریل کا سخت مخالف ہوں اور ہم سب لوگ اس بات پر افسوس کرتے ہیں
کہ کیوں اس انجمن کے ممبروں نے محض شتاب کاری سے یہ کارروائی کی ۔ اگر چہ یہ سچ ہے کہ
كتاب امهات المؤمنین کے مؤلف نے نہایت دل دکھانے والے الفاظ سے کام لیا ہے اور
زیادہ تر افسوس یہ ہے کہ باوجود ایسی سختی اور بدگوئی کے اپنے اعتراضات میں اسلام کی معتبر
کتابوں کا حوالہ بھی نہیں دے سکا مگر ہمیں ہرگز نہیں چاہیے کہ بجائے اس کے کہ ایک خطا کار کو
نرمی اور آہستگی سے سمجھاویں اور معقولیت کے ساتھ اس کتاب کا جواب لکھیں۔ یہ حیلہ سوچیں
انجمن کا ایسے وقت میں میموریل بھیجنا جبکہ ہزار کا پی امہات مومنین کی مسلمانوں میں مفت تقسیم کی گئی اور خدا جانے
کئی ہزار اور قوموں میں شائع کی گئی بیہودہ حرکت ہے کیونکہ اشاعت جس کا بند کرنا مقصود تھا کامل طور پر ہو چکی ہے۔ منہ
کہ گورنمنٹ اس کتاب کو شائع ہونے سے روک لے تا اس طرح پر ہم فتح پالیں۔ کیونکہ یہ فتح واقعی
فتح نہیں ہے بلکہ ایسے حیلوں کی طرف دوڑ نا ہمارے معجز اور داماندگی کی نشانی ہوگی اور ایک طور سے ہم
جبر سے منہ بند کرنے والے ٹھہریں گے۔ اور گو گورنمنٹ اس کتاب کو جلا دے، تلف کرے کچھ کرے مگر
ہم ہمیشہ کے لئے اس الزام کے نیچے آجائیں گے کہ عاجز آ کر گورنمنٹ کی حکومت سے چارہ جوئی
چاہی اور وہ کام لیا جو مغلوب الغضب اور جواب سے عاجز آ جانے والے لوگ کیا کرتے ہیں۔ ہاں
جواب دینے کے بعد ہم ادب کے ساتھ اپنی گورنمنٹ میں التماس کر سکتے ہیں کہ ہر ایک فریق اس
پیرایہ کو جو حال میں اختیار کیا جاتا ہے ترک کر کے تہذیب اور ادب اور نرمی سے باہر نہ جائے۔ مذہبی
آزادی کا دروازہ کسی حد تک کھلا رہنا ضروری ہے تا مذہبی علوم اور معارف میں لوگ ترقی کریں۔ اور
چونکہ اس عالم کے بعد ایک اور عالم بھی ہے جس کے لئے ابھی سے سامان چاہئیے ۔ اس لئے ہر ایک
حق رکھتا ہے کہ نیک نیتی کے ساتھ ہر ایک مذہب پر بحث کرے اور اس طرح اپنے تئیں اور نیز
بنی نوع کو نجات اخروی کے متعلق جہاں تک سمجھ سکتا ہے اپنی عقل کے مطابق فائدہ پہنچاوے۔ لہذا
گورنمنٹ عالیہ میں اس وقت ہماری یہ التماس ہے کہ جو انجمن حمایت اسلام لاہور نے میموریل
گورنمنٹ میں اس بارے میں روانہ کیا ہے وہ ہمارے مشورہ اور اجازت سے نہیں لکھا گیا بلکہ چند
شتاب کاروں نے جلدی سے یہ جرات کی ہے جو در حقیقت قابل اعتراض ہے۔ ہم ہرگز نہیں چاہتے
کہ ہم تو جواب نہ دیں اور گورنمنٹ ہمارے لئے عیسائی صاحبوں سے کوئی باز پرس کرے یا ان
کتابوں کو تلف کرے بلکہ جب ہماری طرف سے آہستگی اور نرمی کے ساتھ اس کتاب کا رد شائع
ہوگا تو خود وہ کتاب اپنی قبولیت اور وقعت سے گر جائے گی اور اس طرح پر وہ خود تلف ہو جائے
گی۔ اس لئے ہم بادب ملتمس ہیں کہ اس میموریل کی طرف جو انجمن مذکور کی طرف سے بھیجا گیا
ہے گورنمنٹ عالیہ ابھی کچھ توجہ نہ فرما تھے۔ کیونکہ اگر ہم گورنمنٹ عالیہ سے یہ فائدہ اٹھاویں
ہم دوبارہ عرض کرتے ہیں کہ انجمن کا یہ میموریل بعد از وقت ہے کیونکہ مؤلف امهات مؤمنين کی
طرف سے جو ضرر روکنے کے لائق تھا وہ ہمیں پہنچ چکا اور پورے طور پر پنجاب ہندوستان میں اس کتاب کی
اشاعت ہو گئی سو ہم نہیں سمجھ سکتے کہ اب ہم اپنی گورنمنٹ محسنہ سے کیا مانگیں اور وہ کیا کرے۔ منہ
کہ وہ کتا بیں تلف کی جائیں یا اور کوئی انتظام ہو تو اس کے ساتھ ایک نقصان بھی ہمیں اٹھانا پڑتا
ہے کہ ہم اس صورت میں دین اسلام کو ایک عاجز اور فروماندہ دین قرار دیں گے کہ جو معقولیت
سے حملہ کرنے والوں کا جواب نہیں دے سکتا اور نیز یہ ایک بڑا نقصان ہوگا کہ اکثر لوگوں کے
نزدیک یہ امر مکروہ اور نا مناسب سمجھا جائے گا کہ ہم گورنمنٹ کے ذریعہ سے اپنے انصاف کو پہنچ
کر پھر کبھی اس کتاب کار دلکھنا بھی شروع کر دیں اور در حالت نہ لکھنے جواب کے اس کے فضول
اعتراضات نا واقفوں کی نظر میں فیصلہ ناطق کی طرح سمجھے جائیں گے۔ اور خیال کیا جائے گا کہ
ہماری طاقت میں یہی تھا جو ہم نے کر لیا سواس سے ہماری دینی عزت کو اس سے بھی زیادہ ضرر
پہنچتا ہے جو مخالف نے گالیوں سے پہنچانا چاہا ہے اور ظاہر ہے کہ جس کتاب کو ہم نے عمداً تلف
کرایا یا رو کا پھر اسی کو مخاطب ٹھہرا کر اپنی کتاب کے ذریعہ سے پھر شائع کرنا نہایت نا معقول اور بیہودہ
طریق ہوگا اور ہم گورنمنٹ عالیہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم دردناک دل سے ان تمام گندے اور ۳
سخت الفاظ پر صبر کرتے ہیں جو صاحب امهات مؤمنین نے استعمال کئے ہیں۔ اور ہم اس مؤلف
اور اس کے گروہ کو ہرگز کسی قانونی مواخذہ کا نشانہ بنانا نہیں چاہتے کہ یہ امر ان لوگوں سے بہت ہی
بعید ہے کہ جو واقعی نوع انسان کی ہمدردی اور سچی اصلاح کے جوش کا دعویٰ رکھتے ہیں۔
یہ بات بھی گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں عرض کر دینے کے لائق ہے کہ اگر چہ ہماری
جماعت بعض امور میں دوسرے مسلمانوں سے ایک جزئی اختلاف رکھتی ہے مگر اس مسئلہ میں کسی
سمجھدار مسلمان کو اختلاف نہیں کہ دینی حمایت کے لئے ہمیں کسی جوش یا اشتعال کی تعلیم نہیں دی
گئی بلکہ ہمارے لئے قرآن میں یہ حکم ہے وَلَا تُجَادِلُوا أَهْلَ الْكِتُبِ إِلَّا بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ
اور دوسری جگہ یہ حکم ہے کہ جَادِلْهُمْ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ *۔ اس کے معنے
یہی ہیں کہ نیک طور پر اور ایسے طور پر جو مفید ہو عیسائیوں سے مجادلہ کرنا چاہیے اور حکیمانہ طریق
اور ایسے ناصحانہ طور کا پابند ہونا چاہیے کہ ان کو فائدہ بخشے لیکن یہ طریق کہ ہم گورنمنٹ کی
مدد سے یا نعوذ باللہ خود اشتعال ظاہر کریں ہرگز ہمارے اصل مقصود کو مفید نہیں ہے۔ یہ
دنیاوی جنگ و جدل کے نمونے ہیں اور سچے مسلمان اور اسلامی طریقوں کے عارف ہرگز ان کو
☆
ل العنكبوت: ۴۷ م یہاں حضرت مسیح موعود علیہ السلام سورۃ النحل کی آیت ۱۲۶ کا حوالہ دے رہے ہیں جو یہ ہے اُدْعُ إلى
سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ - (ناشر)
پسند نہیں کرتے۔ کیونکہ ان سے وہ نتائج جو ہدایت بنی نوع کے لئے مفید ہیں پیدا نہیں ہو سکتے۔ چنانچہ
حال میں پرچہ مخبر دکن میں جو مسلمانوں کا ایک اخبار ہے ماہ اپریل کے ایک پرچہ میں اسی بات پر بڑا زور دیا
گیا ہے کہ رسالہ امهات مؤمنین کے تلف کرنے یا روکنے کے لئے گورنمنٹ سے ہرگز التجا کرنی نہیں چاہئیے
کہ یہ دوسرے پیرا یہ میں اپنے مذہب کی کمزوری کا اعتراف ہے۔ جہاں تک ہمیں علم ہے ہم جانتے ہیں کہ
اخبار مذکورہ کی اس رائے کی کوئی مخالفت نہیں ہوئی۔ جس سے ہم سمجھتے ہیں کہ عام مسلمانوں کی یہی رائے
ہے کہ اس طریق کو جس کا انجمن مذکور نے ارادہ کیا ہے ہرگز اختیار نہ کیا جائے کہ اس میں کوئی حقیقی اور واقعی فائدہ ہا
ایک ذرہ برابر بھی نہیں ہے۔ اہل علم مسلمان اس بات کو خوب جانتے ہیں کہ قرآن شریف میں آخری زمانہ کے
بارے میں ایک پیشگوئی ہے اور اس کے ساتھ خدا تعالیٰ کی طرف سے وصیت کے طور پر ایک حکم ہے جس کو
ترک کرنا سچے مسلمانوں کا کام نہیں ہے اور وہ یہ ہے لَتُبْلَونَ فِي أَمْوَالِكُمْ وَأَنْفُسِكُمْ
وَلَتَسْمَعُنَّ مِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَمِنَ الَّذِينَ أَشْرَكُوا أَذًى كَثِيرًا وَإِنْ تَصْبِرُوا
وَتَتَّقُوا فَإِنَّ ذَلِكَ مِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ سوره آل عمران ۔ ترجمہ یہ ہے کہ خدا تمہارے مالوں اور
جانوں پر بلا بھیج کر تمہاری آزمائش کرے گا اور تم اہل کتاب اور مشرکوں سے بہت سی دکھ دینے والی
باتیں سنو گے سواگر تم صبر کرو گے اور اپنے تئیں ہر ایک ناکردنی امر سے بچاؤ گے تو خدا کے نزدیک
اولو العزم لوگوں میں سے ٹھہرو گے۔ یہ مدنی سورۃ ہے اور یہ اس زمانہ کے لئے مسلمانوں کو وصیت کی گئی
ہے کہ جب ایک مذہبی آزادی کا زمانہ ہوگا کہ جو کچھ کوئی سخت گوئی کرنا چاہے وہ کر سکے گا جیسا کہ یہ زمانہ
ہے۔ سو کچھ شک نہیں کہ یہ پیشگوئی اسی زمانہ کے لئے تھی اور اسی زمانہ میں پوری ہوئی ۔ کون ثابت کر سکتا
ہے کہ جو اس آیت میں اڈی کثیرا کا لفظ ایک عظیم الشان ایذاء لسانی کو چاہتا ہے وہ کبھی کسی صدی میں
اس سے پہلے اسلام نے دیکھی ہے؟ اس صدی سے پہلے عیسائی مذہب کا یہ طریق نہ تھا کہ اسلام پر
گندے اور نا پاک حملے کرے بلکہ اکثر ان کی تحریریں اور تالیفیں اپنے مذہب تک ہی محدود تھیں۔ قریباً
تیرھویں صدی ہجری سے اسلام کی نسبت بدگوئی کا دروازہ کھلا۔ جس کے اول بانی ہمارے ملک میں پادری
فنڈل صاحب تھے۔ بہر حال اس پیشگوئی میں مسلمانوں کو یہ حکم تھا کہ جب تم دل آزار کلمات سے دکھ دیئے
جاؤ اور گالیاں سنو تو اس وقت صبر کرو یہ تمہارے لئے بہتر ہوگا۔ سو قر آنی پیشگوئی کے مطابق ضرور تھا کہ ایسا
زمانہ بھی آتا کہ ایک مقدس رسول کو جس کی اُمت سے ایک حصہ کثیر دنیا کا پُر ہے عیسائی قوم جیسے لوگ جن کا
آل عمران : ۱۸۷
تہذیب کا دعوی تھا گالیاں دیتے اور اس بزرگ نبی کا نام نعوذ باللہ زانی اور ڈاکو اور چور رکھتے اور دنیا کے سب بدتر وں سے
بدتر ٹھہراتے۔ بیشک یہ ان لوگوں کے لئے بڑے رنج کی بات ہے جو اس پاک رسول کی راہ میں فدا ہیں۔ اور ایک دانشمند
عیسائی بھی احساس کر سکتا ہے کہ جب مثلاً ایسی کتاب امهات المؤمنین میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو نعوذ باللہ
زنا کار کے نام سے پکارا گیا اور گندے سے گندے تحقیر کے الفاظ آنجناب کے حق میں استعمال کئے گئے اور پھر عمد ہزار
کا پی اس کتاب کی محض دلوں کے دُکھانے کے لئے عام اور خاص مسلمانوں کو پہنچائی گئی اس سے کس قدر دردناک زخم
عام مسلمانوں کو پہنچے ہوں گے اور کیا کچھ ان کے دلوں کی حالت ہوئی ہوگی۔ اگر چہ بدگوئی میں یہ کچھ پہلی ہی تحریر نہیں ہے
بلکہ ایسی تحریروں کی پادری صاحبوں کی طرف سے کروڑہا تک نوبت پہنچ گئی ہے مگر یہ طریق دل دُکھانے کا ایک نیا طریق
ہے کہ خواہ مخواہ غافل اور بے خبر لوگوں کے گھروں میں یہ کتابیں پہنچائی گئیں۔ اور اسی وجہ سے اس کتاب پر بہت شور بھی
اٹھا ہے۔ باوجود اس بات کے کہ پادری عمادالدین اور پادری ٹھا کر داس کی کتابیں اور نور افشاں کی پچیس سال کی مسلسل
تحریر میں سختی میں اس سے کچھ کم نہیں ہیں۔ یہ تو سب کچھ ہو اگر ہمیں تو آیہ موصوفہ بالا میں یہ تا کیدی حکم ہے کہ جب ہم
ایسی بد زبانی کے کلمات سنیں جس سے ہمارے دلوں کو دکھ پہنچے تو ہم صبر کریں اور کچھ شک نہیں کہ جلد تر حکام کو اس طرف
متوجہ کرنا یہ بھی ایک بے صبری کی قسم ہے۔ اس لئے عقلمند اور دور اندیش مسلمان ہرگز اس طریق کو پسند نہیں کرتے کہ
گورنمنٹ عالیہ تک اس بات کو پہنچایا جائے۔ ہمیں خدا تعالیٰ نے قرآن میں یہ بھی تعلیم دی ہے کہ دین اسلام میں اکراہ
اور جبر نہیں جیسا کہ وہ فرماتا ہے لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّینِ ۔ اور جیسا کہ فرماتا ہے أَفَأَنْتَ تُكْرِهُ النَّاسَ ۔
لیکن اس قسم کے حیلے اکراہ اور جبر میں داخل ہیں جس سے اسلام جیسا پاک اور معقول مذہب بدنام ہوتا ہے۔
غرض اس بارے میں میں اور میری جماعت اور تمام اہل علم اور صاحب تدبر مسلمانوں میں سے
اس بات پر اتفاق رکھتے ہیں کہ کتاب امهات المؤمنین کی لغو گوئی کی یہ سزا نہیں ہے کہ ہم اپنی گورنمنٹ
محسنہ کو دست اندازی کے لئے توجہ دلاویں گو خود دانا گورنمنٹ اپنے قوانین کے لحاظ سے جو چاہے کرے مگر
ہمارا صرف یہ فرض ہونا چاہیے کہ ہم ایسے اعتراضات کا کہ جو در حقیقت نہایت نادانی یا دھوکہ دہی کی غرض
سے کئے گئے ہیں خوبی اور شائستگی کے ساتھ جواب دیں اور پبلک کو اپنی حقیت اور اخلاق کی روشنی دکھلائیں۔
اسی غرض کی بنا پر یہ میموریل روانہ کیا گیا ہے۔ اور تمام جماعت ہماری معزز مسلمانوں کی اسی پر متفق ہے۔
الراقم خاکسار میرزا غلام احمد از قادیاں ضلع گورداسپور ۳ ماه شی ۱۸۹۸ء
البقرة: ۲۵۷
یونس : ۱۰۰
بسم الله الرحمن الرحیم
محمدہ و نصلی
علی رسوله
الكريم
حسین کامی سفیر سلطان روم
سفیر مذکور العنوان کا ایک
پر چہ اخبار ۱۵ مئی ۱۸۹۷ء ناظم الہند لا ہور میں جو ایک شیعہ اخبار ہے سفیر مذکور العوالا لاہور
خط چھپا ہے جو بالکل گندہ اور خلاف تہذیب اور انسانیت ہے اور اس خط کے عنوان میں یہ لکھا ہے کہ
سفیر صاحب متواتر درخواستوں کے بعد قادیان میں تشریف لے گئے اور پھر متاسف اور مکدر اور ملول خاطر
واپس آئے اور پھر یہی ایڈیٹر لکھتا ہے کہ یہ سنا گیا تھا کہ سفیر صاحب کو اس لئے قادیان بلایا تھا کہ ان کے
لمس
ہاتھ پر توبہ کریں۔ کیونکہ کریں۔ کیونکہ وہ نائب حضرت خلیفۃ المسلمین ہیں۔ ان اف ہیں۔ ان افتراؤں کا بجز اس کے کیا جواب دیں
اف
کہ لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الْكَاذِبِينَ۔ اللہ تعالیٰ اس بات پر گواہ ہے کہ مجھے دنیا داروں اور منافقوں کی ملاقات سے
اس قدر بے زاری اور نفرت ہے جیسا کہ نجاست سے۔ مجھے نہ سلطان روم کی طرف کچھ حاجت ہے اور نہ
اس کے کسی سفیر کی ملاقات کا شوق ہے۔ میرے لئے ایک سلطان کافی ہے جو آسمان اور زمین کا حقیقی بادشاہ
ہے اور میں امید رکھتا ہوں کہ قبل اس کے کہ کسی دوسرے کی طرف مجھے حاجت پڑے اس عالم سے گزر
جاؤں۔ آسمان کی بادشاہت کے آگے دنیا کی بادشاہت اس قدر بھی مرتبہ نہیں رکھتی جیسا کہ آفتاب کے
مقابل پر ایک کیڑا مرا ہوا پھر جبکہ ہمارے بادشاہ کے آگے سلطان روم بیچ ہے تو اس کا سفیر کیا چیز ۔
میرے نزدیک واجب التعظیم اور واجب الاطاعت اور شکر گزاری کے لائق گورنمنٹ انگریزی
ہے جس کے زیر سایہ امن کے ساتھ یہ آسمانی کارروائی میں کر رہا ہوں۔ تر کی سلطنت آج کل تاریکی سے
بھری ہوئی ہے اور وہی شامت اعمال بھگت رہی ہے اور ہر گز ممکن نہیں کہ اس کے زیر سایہ رہ کر ہم کسی راستی کو
پھیلا سکیں۔ شاید بہت سے لوگ اس فقرہ سے ناراض ہوں گے مگر یہی حق ہے۔ یہی باتیں ہیں کہ
سفیر مذکور کے ساتھ خلوت میں کی گئیں تھیں جو سفیر کو بری معلوم ہوئیں۔ سفیر مذکور نے خلوت کی ملاقات
کے لئے خود التجا کی اور اگر چہ مجھ کو اس کی اول ملاقات میں ہی دنیا پرستی کی بد بو آئی تھی اور منافقانہ طریق ﴿۲﴾
دکھائی دیا تھا مگر حسن اخلاق نے مجھے بوجہ مہمان ہونے کے اس کے اجازت دینے کے لئے مجبور کیا۔
نامبردہ نے خلوت کی ملاقات میں سلطان روم کے لئے ایک خاص دعا کرنے کے لئے درخواست کی اور یہ
بھی چاہا کہ آئندہ اس کے لئے جو کچھ آسمانی قضاء قدر سے آنے والا ہے اس سے وہ اطلاع پاوے۔ میں
نے اس کو صاف کہہ دیا کہ سلطان کی سلطنت کی اچھی حالت نہیں ہے اور میں کشفی طریق سے اس کے
ارکان کی حالت اچھی نہیں دیکھتا اور میرے نزدیک ان حالتوں کے ساتھ انجام اچھا نہیں۔ یہی وہ باتیں
تھیں سفیرکو قسمتی میں جو سفیر کو اپنی بد سمتی سے بہت بری معلوم ہوئیں۔ میں نے کئی اشارات سے اس بات پر بھی زور دیا
که رومی سلطنت خدا کے نزدیک کئی باتوں میں قصور وار ہے اور خدا سے تقویٰ اور طہارت اور نوع انسان
کی ہمدردی کو چاہتا ہے اور روم کی حالت موجودہ بربادی کو چاہتی ہے۔ تو بہ کرو تا نیک پھل پاؤ مگر میں اس
کے دل کی طرف خیال کر رہا تھا کہ وہ ان باتوں کو بہت ہی برا مانتا تھا اور یہ ایک صریح دلیل اس بات پر
ہے کہ سلطنت روم کے اچھے دن نہیں ہیں اور پھر اس کا بدگوئی کے ساتھ واپس جانا یہ اور دلیل ہے کہ زوال
کے علامات موجود ہیں۔ ماسوا اس کے میرے دعوی مسیح موعود اور مہدی معہود کے بارے میں بھی کئی
باتیں درمیان آئیں۔ میں نے اس کو بار بار سمجھایا کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور کسی خونی مسیح اور
خونی مہدی کا انتظار کرنا جیسا کہ عام مسلمانوں کا خیال ہے یہ سب بیہودہ قصے ہیں۔ اس کے ساتھ میں
نے یہ بھی اس کو کہا کہ خدا نے یہی ارادہ کیا ہے کہ جو مسلمانوں میں سے مجھ سے علیحدہ رہے گا وہ کاٹا
جائے گا۔ بادشاہ ہو یا غیر بادشاہ۔ اور میں خیال کرتا ہوں کہ یہ تمام باتیں تیر کی طرح اس کو لگتی تھیں اور میں
نے اپنی طرف سے نہیں بلکہ جو کچھ خدا نے الہام کے ذریعہ فرمایا تھا وہ کہا تھا اور پھر ان تمام باتوں کے
بعد گورنمنٹ برطانیہ کا بھی ذکر آیا۔ اور جیسا کہ میرا قدیم سے عقیدہ ہے۔ میں نے اس کو بار بار کہا کہ ہم اس
گورنمنٹ سے دلی اخلاص رکھتے ہیں اور دلی وفادار اور دلی شکر گزار ہیں کیونکہ اس کے زیر سایہ اس قدر
امن سے زندگی بسر کر رہے ہیں کہ کسی دوسری سلطنت کے نیچے ہرگز امید نہیں کہ وہ امن حاصل ہو سکے۔
کیا میں اسلام بول میں امن کے ساتھ اس دعوے کو پھیلا سکتا ہوں کہ میں مسیح موعود اور مہدی معہود
ہوں اور یہ کہ تلوار چلانے کی سب روایتیں جھوٹ ہیں کیا یہ سن کر اس جگہ کے درندے مولوی
اور قاضی حملہ نہیں کریں گے۔ اور کیا سلطانی انتظام بھی تقاضا نہیں کرے گا کہ ان کی مرضی کو
مقدم رکھا جائے۔ پھر مجھے سلطان روم سے کیا فائدہ۔ ان سب باتوں کو سفیر مذکور نے تعجب
سے سنا اور حیرت سے میرا منہ دیکھتا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے خط میں جو ناظم الہند ۱۵ رمئی
2ء میں چھپا ہے میرا نام نمرود اور شداد اور شیطان رکھتا ہے اور مجھے جھوٹا اور مزور اور مورد
غضب الہی قرار دیتا ہے۔ لیکن یہ سخت گوئی اس کی جائے افسوس نہیں کیونکہ انسان نا بینائی کی
حالت میں سورج کو بھی تاریک خیال کر سکتا ہے۔ اس کے لئے بہتر تھا کہ میرے پاس نہ آتا
میرے پاس سے ایسی بدگوئی سے واپس جانا اس کی سخت بد قسمتی ہے اور مجھے کچھ ضرور نہ تھا کہ
میں اس کی یاوہ گوئی کا ذکر کرتا مگر اس نے بپاداش نیکی ہر ایک شخص کے پاس بدی کرنا شروع
کیا اور بٹالہ اور امرتسر اور لاہور میں بہت سے آدمیوں کے پاس وہ دل آزار باتیں میری
نسبت اور میری جماعت کی نسبت کہیں کہ ایک شریف آدمی با وجود اختلاف رائے کے کبھی
زبان پر نہیں لا سکتا۔ افسوس کہ میں نے بہت شوق اور آرزو کے بعد گورنمنٹ روم کا نمونہ
دیکھا تو یہ دیکھا۔ اور میں مکرر ناظرین کو اس طرف توجہ دلاتا ہوں کہ مجھے اس سفیر کی ملاقات کا
ایک ذرہ شوق نہ تھا بلکہ جب میں نے سنا کہ لاہور کی میری جماعت اس سے ملی ہے تو میں
نے بہت افسوس کیا اور ان کی طرف ملامت کا خط لکھا کہ یہ کارروائی میرے منشا کے خلاف کی
گئی ۔ پھر آخر سفیر نے لاہور سے ایک انکساری خط میری طرف لکھا کہ میں ما ملنا چاہتا ہوں ۔
سواس کے الحاح پر میں نے اس کو قادیان آنے کی اجازت دی ۔ لیکن اللہ جل شانه
جانتا ہے جس پر جھوٹ باندھنا لعنت کا داغ خریدنا ہے کہ اس عالم الغیب نے مجھے پہلے
سے اطلاع دے دی تھی کہ اس شخص کی سرشت میں نفاق کی رنگ آمیزی ہے سوایسا ہی
ظہور میں آیا ۔ اب میں سفیر مذکور کا انکساری خط جو میری طرف پہنچا تھا اور پھر اس کا دوسرا
خط جو ناظم الہند میں چھپا ہے ذیل میں لکھتا ہوں ناظرین خود پڑھ لیں اور نتیجہ نکال لیں ۔