کتاب البریہ

حصہ 28

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اور ہماری جماعت کو چاہیے کہ آئندہ ایسے اشخاص کے ملنے سے دستکش رہیں آسمانی سلسلہ
سے دنیا پیار نہیں کر سکتی ۔
المشتهر خاکسار میرزا غلام احمد قادیانی
نقل اس خط کی جو سفیر نے لاہور سے ہماری ملاقات کی درخواست کیلئے بھیجا تھا۔
بسم الله الرحمن الرحیم ۔ جناب مستطاب معلى القاب قدوة المحققين قطب العارفین حضرت پیر
دستگیر میرزاغلام احمد صاحب دام کراماته ۔ چوں اوصاف جمیلہ واخلاق حمیدہ آں ذات
ملکوتی صفات در شہر لاہور بسمع ممنونیت و از مریدان سعادت انتسابان تقاریر و تصانیف عالیه
آن نجسته مقام بدست احترام و ممنونیت رسید لہذا سودائی زیارت دیدار ساطع الانوار سویدای دل
شناوری را لبریز اشتیاق کرده است - انشاء اللہ تعالی از لاهور بطریق امر تسر بہ خاکپائے روحانیت
احتوای سامی خواهم رسید و در میں خصوص تلغراف بر حضور سراسر نور مقدس خواهم کشید - فقط
حسین کامی سفیر
مهر سلطان المعظم
نقل اس خط کی جو سفیر کی طرف سے ناظم الہند ہ ارمئی ۱۸۹۷ء میں چھپا ہے۔
☆
بحضور سید السادات العظام و فخر النجباء الكرام مولانا سید محمد ناظر حسین
صاحب ناظم ادام الله فیوضه و ظل عاطفته - سیدی و مولائی ؟ التفات نامه ذات سامی شما بدست
تبجيل واحترام ما رسید الحق ممنونیت غیر مترقبه عظمی بخشید - فدایت شوم که استفسارا حوال غرائب ﴿۴﴾
اشتمال کادیان و کادیانی ( قادیان و قادیانی) را فرموده بودید اکنون ما بکمال تمکین ذیلاً
بخدمت والا نهمت و عالی بیان وافاده میکنم که این شخص عجیب و غریب از صراط المستقیم اسلام
برگشته قدم بر دائره عليهم والضالین گذاشته و تز و بر محبت حضرت خاتم النبیین را در پیش
گرفته و بزعم باطل خویش باب رسالت را مفتوح دانسته است شائسته هزاران خنده است
نوٹ:۔ غور کرنے کے لائق ہے کہ یہ القاب کسی مذہب کے شخص کے لئے لکھا ہے۔ منہ

که فرق در بین نبوت و رسالت پنداشته است و معاذ اللہ تعالی میگوید که خداوند عالم رسول صلعم را
گا ہے در فرقان حمید و قرآن مجید بعنوان خاتم المرسلین معنن نکرده است فقط بخطاب خاتم النبین
اکتفا فرموده است - القصه اینکه اول خود را ولی مهم میگفت بعده مسیح موعود گشتہ آہستہ آہستہ بقول
مجرد خود صعود بمرتبه عالیه مهدویت کرده استعيذ بالله تعالی خود را از خود رائی بیائی معلائے رسالت
رسانده ست بناء على هذا ظن غالب مابران است که بترقی پنجمین قدم بر سر پریشر پر یشدا دو
نمرود نهاده کلاه الوہیت بر سر سرکش خود که کان خیالات فاسده و معدن مالیخولیا و هذیانات باطله
است میگذارد و عجب ست که شاعر معجز بیان در حق این ضعیف الاعتقاد والبنیان چندین سال قبل
ازیں گویا بطور پیشین گوئی تدوین این شعر در دیوان اشعار آبدار خود کرده است ۔
سال اول مطرب آمد سال دویم خواجه شد بخت گریاری کند امسال سید میشود
خلاصه از میں سخنها درگذرید و او را بر شیطنش بسپرید و مارا از پریشان نویسی معاف دارید
عزیز ! سلام ما را بجناب شریعت مدار مولوی ابوسعید محمد حسین صاحب و جناب داروغه عبدالغفور خان
صاحب برسانید و سانتیمٹر پائی خود را گرفته بصوب ما روانه کنید تا که از دار الخلافه اسلامبول کفش
مسجدے مطابق آں بطلیم و در هر خصوص برذات عالی شما تقدیم مراسم احترامکاری کرده مسارعت
بر است بنا ئی طبع عالی می نمایم والسلام - الراقم حسین کا می۔
فہرست کتب موجوده مع قیمت
آئینہ کمالات اسلام عاری ازالہ اوہام سے ۔ شحنه حق ۶ ۔ نور القرآن حصہ اول ۱۴۔ ارحصہ دوم ۱۸ - رسائل اربعہ یعنی
انجام آتھم ، دعوت قوم ، خدا کا فیصلہ، مکتوب عربی مع ترجمه فارسی عه ۱۲ - ست بچن مع آریہ دھرم عه ۱۸ - انوار الاسلام ۱۴ ۔
سراج منیر مع خط و کتابت خواجہ غلام فرید صاحب سجادہ نشین چاچڑاں شریف ۱۴ - حجت الله عربی مع ترجمہ اردو ۱۸ ۔
تحفہ قیصریه ۱۲ - استفتاء ۱۴۔ برکات الدعاء - اتمام الحجة ۳ - تحفہ بغداد - کرامات الصادقین یعنی تفسیر سورۂ فاتحہ عہ ۔
سر الخلافہ ۱۸ نور الحق عه ۲۰۔ حصہ چہارم براہین احمدیه للعه ۱۸ در مشین ۱۳- جنگ مقدس ۱۸ ( فصل الخطاب المقدمة
اہل الکتاب حضرت مولوی نورالدین صاحب عه ۱۸ تصدیق براہین احمدیہ مولانا موصوف عد/ ۱۸ )
( مطبوعہ ضیاء الاسلام قادیان ۲۴ مئی ۶۹۷)

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نحمده و نصلی
کیا وہ جو خدا کی طرف سے ہے لوگوں کی بدگوئی
اور سخت عداوت سے ضائع ہو سکتا ہے؟
تا دل مرد خدا نامد بدرد
پیچ قومی را خدا رسوا نکرد
یہ کچھ قضا و قدر کی بات ہے کہ بداندیش لوگوں کو اپنے پوشیدہ کینوں کے ظاہر کرنے
کے لئے کوئی نہ کوئی بہانہ ہاتھ آجاتا ہے۔ چنانچہ آج کل ہمارے مخالفوں کو گالیاں دینے کے
لئے یہ نیا بہانہ ہاتھ آگیا ہے کہ انہوں نے ہمارے ایک اشتہار کے الٹے معنے کر کے یہ مشہور
کر دیا ہے کہ گویا ہم سلطان روم اور اس کی سلطنت اور دولت کے سخت مخالف ہیں اور اس کا
زوال چاہتے ہیں۔ اور انگریزوں کی حد سے زیادہ خوشامد کرتے ہیں اور انگریزی سلطنت کی
دولت اور اقبال کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ پنجاب اور ہندوستان کے
اکثر حصوں میں بعض پر افترا اشتہاروں اور اخباروں کے ذریعہ سے یہ خیال بہت پھیلایا گیا
ہے اور عوام کو دھوکہ دینے کے لئے ہمارے اشتہار کی بعض عبارتیں محترف اور مبدل کر کے
لکھی گئی ہیں۔ اور اس طرح پر بے وقوفوں کے دلوں کو جوش دلانے اور ابھارنے کے لئے
کارروائی کی گئی ہے۔ اور ہم اگر چہ جعل سازوں اور دروغ گوؤں کا منہ تو بند نہیں کر سکتے اور
نہ ان کی بد زبانی اور گالیوں اور ڈوموں کی طرح تمسخر اور ٹھٹھے کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ تاہم
مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ان کی ظالمانہ بد زبانی کو خدا تعالیٰ کی غیرت کے حوالہ کر کے ان
کے اصل مدعا کو جو دھوکہ دہی ہے نادانوں پر اثر ڈالنے سے روکا جائے ۔ پس اسی غرض سے ﴿۲﴾
یہ اشتہار شائع کیا جاتا ہے۔

ہر ایک مسلمان عقلمند بھلا مانس نیک فطرت جو اپنی شرافت سے سچی بات کو قبول کرنے
کے لئے طیار ہوتا ہے۔ اس بات کو متوجہ ہو کر سنے کہ ہم کسی ادنیٰ سے ادنی مسلمان کلمہ گو سے بھی
کینہ نہیں رکھتے چہ جائیکہ ایسے شخص سے کینہ ہو جس کی ظل حمایت میں کروڑ ہا اہل قبلہ زندگی بسر
کرتے ہیں اور جس کی حفاظت کے نیچے خدا تعالیٰ نے اپنے مقدس مکانوں کو سپرد کر رکھا ہے۔
سلطان کی شخصی حالت اور اس کی ذاتیات کے متعلق نہ ہم نے کبھی کوئی بحث کی اور نہ اب ہے۔
بلکہ اللہ جل شانہ جانتا ہے کہ ہمیں اس موجود سلطان کے بارے میں اس کے باپ دادے کی
نسبت زیادہ حسن ظن ہے۔ ہاں ہم نے گذشتہ اشتہارات میں ترکی گورنمنٹ پر بلحاظ اس کے
بعض عظیم الدخل اور خراب اندرون ارکان اور عمائد اور وزراء کے نہ بلحاظ سلطان کی ذاتیات
کے ضرور اس خدا داد نور اور فراست اور الہام کی تحریک سے جو ہمیں عطا ہوا ہے چند ایسی
باتیں لکھی ہیں جو خود ان کے مفہوم کے خوفناک اثر سے ہمارے دل پر ایک عجیب رقت اور
درد طاری ہوتی ہے۔ سو ہماری وہ تحریر جیسا کہ گندے خیال والے سمجھتے ہیں کسی نفسانی جوش پر
مبنی نہ تھی۔ بلکہ اس روشنی کے چشمہ سے نکلی تھی جو رحمت الہی نے ہمیں بخشا ہے۔ اگر ہمارے
تنگ ظرف مخالف بدظنی پر سرنگوں نہ ہوتے تو سلطان کی حقیقی خیر خواہی اس میں نہ تھی کہ وہ
چوہڑوں اور چماروں کی طرح گالیوں پر کمر باندھتے ۔ بلکہ چاہیے تھا کہ آیت وَلَا تَقْفُ مَا
لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ لے پر عمل کر کے اور نیز آیت إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْم لے کو یاد
کر کے سلطان کی خیر خواہی اس میں دیکھتے کہ اس کے لئے صدق دل سے دعا کرتے۔ میرے
اشتہار کا بجز اس کے کیا مطلب تھا کہ رومی لوگ تقویٰ اور طہارت اختیار کریں کیونکہ آسمانی
قضا و قدر اور عذاب سماوی کے روکنے کے لئے تقوی اور توبہ اور اعمال صالحہ جیسی اور کوئی چیز
قوی تر نہیں ۔ مگر سلطان کے نادان خیر خواہوں نے بجائے اس کے مجھے گالیاں دینی شروع
کر دیں اور بعضوں نے کہا کہ کیا سارے گناہ سلطان پر ٹوٹ پڑے اور یورپ مقدس اور پاک
بنی اسرائیل: ۳۷ الحجرات : ١٣

ہے جس کے عذاب کے لئے کوئی پیشگوئی نہیں کی جاتی ۔ مگر وہ نادان نہیں سمجھتے کہ سنت اللہ
اسی طرح پر جاری ہے کہ کفار کے فسق و فجور اور بت پرستی اور انسان پرستی کی سزا دینے کے
لئے خدا تعالیٰ نے ایک دوسرا عالم رکھا ہوا ہے جو مرنے کے بعد پیش آئے گا۔ اور ایسی
قوموں کو جو خدا پر ایمان نہیں رکھتیں اسی دنیا میں مورد عذاب کرنا خدا تعالیٰ کی عادت نہیں ہے
بجز اس صورت کے کہ وہ لوگ اپنے گناہ میں حد سے زیادہ تجاوز کریں اور خدا کی نظر میں
سخت ظالم اور موذی اور مفسد ٹھہر جائیں۔ جیسا کہ قوم نوح اور قوم لوط اور قوم فرعون وغیرہ
مفسد قو میں متواتر بیباکیاں کر کے مستوجب سزا ہو گئی تھیں ۔ لیکن خدا تعالیٰ مسلمانوں کی
بیبا کی کی سزا کو دوسرے جہان پر نہیں چھوڑتا۔ بلکہ مسلمانوں کو ادنی ادنی قصور کے وقت اسی
دنیا میں تنبیہ کی جاتی ہے۔ کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے آگے ان بچوں کی طرح ہیں جن کی والدہ ہر
دم جھڑکیاں دیکر انہیں ادب سکھاتی ہے۔ اور خدا تعالیٰ اپنی محبت سے چاہتا ہے کہ وہ اس
نا پائیدار دنیا سے پاک ہو کر جائیں۔ یہی باتیں تھیں کہ میں نے نیک نیتی سے سفیر روم پر
ظاہر کی تھیں ۔ مگر افسوس کہ بیوقوف مسلمانوں نے ان باتوں کو اور طرف کھینچ لیا۔ ان نادانوں
کی ایسی مثال ہے کہ جیسے ایک حاذق ڈاکٹر کہ جو تشخیص امراض اور قواعد حفظ مالتا ا ما تقدم کو بخوبی
جانتا ہے وہ کسی شخص کی نسبت کمال نیک نیتی سے یہ رائے ظاہر کرے کہ اس کے پیٹ میں
ایک قسم کی رسولی نے بڑھنا شروع کر دیا ہے۔ اور اگر ابھی وہ رسولی کاٹی نہ جائے تو ایک
عرصہ کے بعد اس شخص کی زندگی اس کے لئے وبال ہو جائے گی۔ تب اس بیمار کے وارث
اس بات کو سن کر اس ڈاکٹر پر سخت ناراض ہوں اور اس ڈاکٹر کے قتل کر دینے کے درپے
ہو جائیں ۔ مگر رسولی کا کچھ بھی فکر نہ کریں۔ یہاں تک کہ وہ رسولی بڑھے اور پھولے اور تمام
پیٹ میں پھیل جائے اور اُس بیچارے بیمار کی زندگی کا خاتمہ ہو جائے ۔سو یہی مثال ان
لوگوں کی ہے جو اپنی دانست میں سلطان کے خیر خواہ کہلاتے ہیں ۔

پھر یہ بھی سوچو کہ جس حالت میں میں وہ شخص ہوں جو اس مسیح موعود ہونے کا
دعویٰ رکھتا ہوں جس کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما دیا ہے کہ ” وہ تمہارا امام
اور خلیفہ ہے اور اس پر خدا اور اس کے نبی کا سلام ہے اور اس کا دشمن لعنتی اور اس کا دوست
خدا کا دوست ہے۔ اور وہ تمام دنیا کے لئے حکم ہو کر آئے گا ۔ اور اپنے تمام قول
اور فعل میں عادل ہوگا ۔ تو کیا یہ تقویٰ کا طریق تھا کہ میرے دعوی کو سن کر اور میرے
نشانوں کو دیکھ کر اور میرے ثبوتوں کا مشاہدہ کر کے مجھے یہ صلہ دیتے کہ گندی گالیاں اور
ٹھٹھے اور ہنسی سے پیش آتے ؟ کیا نشان ظاہر نہیں ہوئے؟ کیا آسمانی تائیدیں ظہور میں
نہیں آئیں؟ کیا ان سب وقتوں اور موسموں کا پتہ نہیں لگ گیا جو احادیث اور آثار میں
بیان کی گئی تھیں؟ تو پھر اس قدر کیوں بیبا کی دکھلائی گئی ؟ ہاں اگر میرے دعوے میں اب
بھی شک تھا یا میرے دلائل اور نشانوں میں کچھ شبہ تھا تو غربت اور نیک نیتی اور خدا ترسی
سے اس شبہ کو دور کرایا ہوتا ۔ مگر انہوں نے بجائے تحقیق اور تفتیش کے اس قدر گالیاں اور
لعنتیں بھیجیں کہ شیعوں کو بھی پیچھے ڈال دیا۔ کیا یہ ممکن نہ تھا کہ جو کچھ میں نے رومی سلطنت
کے اندرونی نظام کی نسبت بیان کیا وہ دراصل صحیح ہو اور تر کی گورنمنٹ کے شیرازہ میں ایسے
دھاگے بھی ہوں جو وقت پر ٹوٹنے والے اور غداری سرشت ظاہر کرنے والے ہوں ۔
پھر ماسوا اس کے میرے مخالف اپنے دلوں میں آپ ہی سوچیں کہ اگر میں
در حقیقت و ہی مسیح موعود ہوں جس کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ایک بازو قرار
دیا ہے اور جس کو سلام بھیجا ہے اور جس کا نام حکم اور عدل اور امام اور خلیفة الله
رکھا ہے تو کیا ایسے شخص پر ایک معمولی بادشاہ کے لئے لعنتیں بھیجنا اس کو گالیاں دینا
جائز تھا ؟ ذرہ اپنے جوش کو تھام کے سوچیں نہ میرے لئے بلکہ اللہ اور رسول کے لئے کہ
کیا ایسے مدعی کے ساتھ ایسا کرنا روا تھا ؟ میں زیادہ کہنا نہیں چاہتا۔ کیونکہ میرا مقدمہ

تم سب کے ساتھ آسمان پر ہے۔ اگر میں وہی ہوں جس کا وعدہ نبی کے پاک لبوں نے کیا
تھا تو تم نے نہ میرا بلکہ خدا کا گناہ کیا ہے۔ اور اگر پہلے سے آثار صحیحہ میں یہ وارد نہ ہوتا کہ اس
کو دکھ دیا جائے گا اور اس پر لعنتیں بھیجی جائیں گی تو تم لوگوں کی مجال نہ تھی جو تم مجھے وہ دکھ
دیتے جو تم نے دیا۔ پر ضرور تھا کہ وہ سب نوشتے پورے ہوں جو خدا کی طرف سے لکھے گئے
تھے اور اب تک تمہیں ملزم کرنے کے لئے تمہاری کتابوں میں موجود ہیں۔ جن کو تم زبان
سے پڑھتے اور پھر تکفیر اور لعنت کر کے مہر لگا دیتے ہو کہ وہ بد علماء اور ان کے دوست جو مہدی
کی تکفیر کریں گے اور مسیح سے مقابلہ سے پیش آئیں گے وہ تم ہی ہو۔
میں نے بار بار کہا کہ آؤ اپنے شکوک مٹالو۔ پر کوئی نہیں آیا۔ میں نے فیصلہ کے لئے
ہر ایک کو بلایا۔ پر کسی نے اس طرف رخ نہیں کیا۔ میں نے کہا کہ تم استخارہ کرو اور رو رو کر
خدا تعالی سے چاہو کہ وہ تم پر حقیقت کھولے پر تم نے کچھ نہ کیا۔ اور تکذیب سے بھی باز نہ آئے۔
خدا نے میری نسبت سچ کہا کہ دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اس کو قبول نہ کیا لیکن
خدا اسے قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر دے
گا۔ کیا یہ ممکن ہے کہ ایک شخص در حقیقت سچا ہو اور ضائع کیا جائے؟ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ ایک
شخص خدا کی طرف سے ہو۔ اور برباد ہو جائے؟ پس اے لوگو تم خدا سے مت لڑو۔ یہ وہ کام ہے ﴿۲﴾
جو خدا تمہارے لئے اور تمہارے ایمان کے لئے کرنا چاہتا ہے۔ اس کے مزاحم مت ہو۔ اگر تم
بجلی کے سامنے کھڑے ہو سکتے ہو مگر خدا کے سامنے تمہیں ہرگز طاقت نہیں۔ اگر یہ کاروبار انسان
کی طرف سے ہوتا تو تمہارے حملوں کی کچھ بھی حاجت نہ تھی خدا اس کے نیست و نابود کرنے
کے لئے خود کافی تھا۔ افسوس کہ آسمان گواہی دے رہا ہے اور تم نہیں سنتے ۔ اور زمین
ضرورت ضرورت بیان کر رہی ہے اور تم نہیں دیکھتے ! اے بد بخت قوم اٹھ اور دیکھ کہ اس
مصیبت کے وقت میں جو اسلام پیروں کے نیچے کچلا گیا اور مجرموں کی طرح بے عزت کیا

گیا۔ وہ جھوٹوں میں شمار کیا گیا ۔ وہ ناپاکوں میں لکھا گیا تو کیا خدا کی غیرت ایسے وقت میں
جوش نہ مارتی اب سمجھ کہ آسمان جھکتا چلا آتا ہے اور وہ دن نزدیک ہیں کہ ہر ایک کان کو
أَنَا الْمَوجُود“ کی آواز آئے ۔
ہم نے کفار سے بہت کچھ دیکھا۔ اب خدا بھی کچھ دکھلانا چاہتا ہے۔ سواب تم دیدہ
و دانستہ اپنے تئیں مورد غضب مت بناؤ۔ کیا صدی کا سرتم نے نہیں دیکھا؟ جس پر چودہ برس
اور بھی گزر گئے ۔ کیا خسوف کسوف رمضان میں تمہاری آنکھوں کے سامنے نہیں ہوا؟ کیا
ستارہ ذوالسنین کے طلوع کی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی ؟ کیا تمہیں اس ہولناک زلزلہ کی کچھ خبر
نہیں جو مسیح کی پیشگوئی کے مطابق ان ہی دنوں میں وقوع میں آیا اور بہت سی بستیوں کو برباد
کر گیا۔ اور خبر دی گئی تھی کہ اُسی کے متصل مسیح بھی آئے گا ؟ کیا تم نے آتھم کی نسبت وہ نشان
نہیں دیکھا جو ہمارے سید و مولی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق ظہور میں
آیا جس کی خبر سترہ برس پہلے کتاب براہین احمدیہ میں دی گئی تھی؟ کیا لیکھرام کی نسبت
پیشگوئی اب تک تم نے نہیں سنی؟ کیا کبھی اس سے پہلے کسی نے دیکھا تھا کہ پہلوانوں کی گشتی
کی طرح مقابلہ ہو کر اور لاکھوں انسانوں میں شہرت پا کر اور صد ہا اشتہارات اور رسائل میں
چھپ کر ایسا کھلا کھلا نشان ظاہر ہوا ہو جیسا کہ لیکھرام کی نسبت ظاہر ہوا؟ کیا تمہیں اس خدا
سے کچھ بھی شرم نہیں آتی جس نے تمہاری تیرھویں صدی کے غم اور صدمے دیکھ کر چودھویں
صدی کے آتے ہی تمہاری تائید کی؟ کیا ضرور نہ تھا کہ خدا کے وعدے عین وقت میں پورے
ہوتے؟ بتلاؤ کہ ان سب نشانوں کو دیکھ کر پھر تمہیں کیا ہو گیا ؟ کس چیز نے تمہارے دلوں پر
مہر لگا دی ؟ اے کج دل قوم ، خدا تیری ہر ایک تسلی کر سکتا ہے اگر تیرے دل میں صفائی ہو۔ خدا
تجھے کھینچ سکتا ہے اگر تو کھینچے جانے کے لئے طیار ہو۔ دیکھو یہ کیسا وقت ہے۔ کیسی ضرورتیں
ہیں۔ جو اسلام کو پیش آگئیں ۔ کیا تمہارا دل گواہی نہیں دیتا کہ یہ وقت خدا کے رحم کا وقت

ہے؟ آسمان پر بنی آدم کی ہدایت کے لئے ایک جوش ہے۔ اور توحید کا مقدمہ حضرت احدیت
کی پیشی میں ہے۔ مگر اس زمانہ کے اندھے اب تک بے خبر ہیں۔ آسمانی سلسلہ کی ان کی نظر
میں کچھ بھی عزت نہیں۔ کاش ان کی آنکھیں کھلیں اور دیکھیں کہ کس کس قسم کے نشان اتر
رہے ہیں اور آسمانی تائید ہو رہی ہے اور نور پھیلتا جاتا ہے۔ مبارک وہ جو اس کو پاتے ہیں۔
افسوس کہ پرچہ چودھویں صدی ۱۵ جون ۱۸۹۷ء میں بھی بہت سی جزع فزع کے
ساتھ سلطان روم کا بہانہ رکھ کر نہایت ظالمانہ توہین و تحقیر واستہزاء اس عاجز کی نسبت کیا گیا ہے۔
اور گندے اور ناپاک اور سخت دھوکہ دینے والے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ اور سراسر
شرارت آمیز افترا سے کام لیا گیا ہے۔ مگر کچھ ضرور نہیں کہ میں اس کے رد میں تضییع اوقات
کروں۔ کیونکہ وہ دیکھ رہا ہے جس کے ہاتھ میں حساب ہے لیکن ایک عجیب بات ہے جس کا
اس وقت ذکر کرنا نہایت ضروری ہے اور وہ یہ کہ جب یہ اخبار چودھویں صدی میرے روبرو پڑھا
گیا تو میری روح نے اس مقام میں بد دعا کے لئے حرکت کی جہاں لکھا ہے کہ ایک بزرگ
نے جب یہ اشتہار ( یعنی اس عاجز کا اشتہار ) پڑھا۔ تو بیساختہ ان کے منہ سے یہ شعر نکل گیا ﴿۸﴾
چوں خدا خواہد کہ پردہ گس درد میلش اندر طعنہ پاکاں برد
میں نے ہر چند اس روحی حرکت کو روکا اور دبایا اور بار بار کوشش کی کہ یہ بات میری روح میں سے
نکل جائے مگر وہ نکل نہ سکی۔ تب میں نے سمجھا کہ وہ خدا کی طرف سے ہے۔ تب میں نے اس شخص کے
بارے میں دعا کی جس کو بزرگ کے لفظ سے اخبار میں لکھا گیا ہے۔ اور میں جانتا ہوں کہ وہ دعا
قبول ہو گئی اور وہ دعا یہ ہے کہ یا الہی اگر تو جانتا ہے کہ میں کذاب ہوں اور تیری طرف سے
نہیں ہوں اور جیسا کہ میری نسبت کہا گیا ہے ملعون اور مردود ہوں اور کا ذب ہوں اور تجھ
سے میرا تعلق اور تیرا مجھ سے نہیں تو میں تیری جناب میں عاجزانہ عرض کرتا ہوں کہ

مجھے ہلاک کر ڈال۔ اور اگر تو جانتا ہے کہ میں تیری طرف سے ہوں اور تیرا بھیجا ہوا ہوں اور
مسیح موعود ہوں تو اس شخص کے پردے پھاڑ دے جو بزرگ کے نام سے اس اخبار میں لکھا
گیا ہے۔ لیکن اگر وہ اس عرصہ میں قادیان میں آکر مجمع عام میں تو بہ کرے تو اسے معاف فرما
کہ تو رحیم و کریم ہے۔
یہ دعا ہے کہ میں نے اس بزرگ کے حق میں کی مگر مجھے اس بات کا علم نہیں ہے کہ
یہ بزرگ کون ہے اور کہاں رہتے ہیں اور کسی مذہب اور قوم کے ہیں جنہوں نے مجھے کذاب
ٹھہرا کر میری پردہ دری کی پیشگوئی کی۔ اور نہ مجھے جاننے کی کچھ ضرورت ہے۔ مگر اس
شخص کے اس کلمہ سے میرے دل کو دکھ پہنچا اور ایک جوش پیدا ہوا تب میں نے دعا کر دی اور
یکم جولائی ۱۸۹۷ء سے یکم جولائی ۱۸۹۸ء تک اس کا فیصلہ کرنا خدا تعالیٰ سے مانگا۔
اس دعا میں شاید ایک یہ بھی حکمت ہوگی کہ چونکہ آج کل ایک فرقہ نیچریہ
مسلمانوں کی گردش ایام سے اسلام میں پیدا ہو گیا ہے اور یہ لوگ قبولیت دعا سے منکر اور
اس برتر ہستی کی بے انتہا قدرت سے انکاری ہیں جو عجائب کام دکھلاتا اور اپنے بندوں کی
دعائیں قبول کر لیتا ہے۔ گو یا نیم دہر یہ ہیں ۔ اس لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ ان کو پھر ایک
استجابت دعا کا نمونہ دکھلائے جس کا برکات الدعا کے ایک کشف میں وعدہ بھی ہو چکا ہے
اور میرے صدق اور کذب کے لئے یہ ایک اور نشان ہوگا۔ اگر میں خدا تعالیٰ کی جناب
میں در حقیقت ایسا ہی ذلیل اور دجال اور کذاب ہوں جو اس بزرگ نے سمجھا ہے تو میری
دعا بے اثر جائے گی اور سال عیسوی کے گذرنے کے بعد میری ذلت ظاہر ہوگی اور
روسیا ہی نا قابل زوال مجھے اٹھانی پڑے گی ۔ میں اس بات کا اقرار کرتا ہوں کہ کسی
کے اہل اللہ ہونے میں اس کی دعا کا قبول ہونا شرط ہے۔ ہر ایک ولی مستجاب الدعواة
ہوتا ہے اور اس کو وہ حالت میسر آجاتی ہے جو استجابت دعا کے لئے ضروری ہے۔ ہاں

جب کبھی وہ حالت میسر نہ ہوتب دعا کا قبول ہونا ضروری نہیں ۔ وہ حالت یہ ہے کہ
کسی کی نسبت نیک دعا یا بددعا کے لئے اہل اللہ کا دل چشمہ کی طرح یکدفعہ پھوٹتا ہے
اور فی الفور ایک شعلہ نور آسمان سے گرتا اور اس سے اتصال پاتا ہے اور ایسے وقت
میں جب دعا کی جاتی ہے تو ضرور قبول ہو جاتی ہے۔ سو یہی وقت مجھے اس بزرگ کے
لئے میسر آیا۔ میں ان لوگوں کی روز کی تکذیبوں اور لعنت اور ٹھٹھے اور ہنسی کے دیکھنے
سے تھک گیا ۔ میری روح اب رب العرش کی جناب میں رو رو کر فیصلہ چاہتی ہے ۔ اگر
میں در حقیقت خدا تعالیٰ کی نظر میں مردود اور مخذول ہوں جیسا کہ ان لوگوں نے سمجھا
تو میں خود ایسی زندگی نہیں چاہتا جو لعنتی زندگی ہو۔ اگر میرے پر آسمان سے بھی لعنت
ہے جیسا کہ زمین سے لعنت ہے تو میری روح اوپر کی لعنت کی برداشت نہیں کر سکتی ۔
اگر میں سچا ہوں تو اس بزرگ کی خدا تعالیٰ سے ایسے طور سے پردہ دری چاہتا ہوں جو
بطور نشان ہو اور جس سے سچائی کو مدد ملے ۔ ورنہ لعنتی زندگی سے میرا مرنا بہتر ہے۔
میرے صادق یا کاذب ہونے کا یہ آخری معیار ہے جس کو فیصلہ ناطق کی طرح سمجھنا
چاہیے۔ میں خدا سے دونوں ہاتھ اٹھا کر دعا کرتا ہوں کہ اگر میں اس کی نظر میں عزیز 10
ہوں تو وہ اس بزرگ کی ایسے طور سے پردہ دری کرے جواب تک کسی کے خیال و گمان
میں نہ ہو۔ میں جانتا ہوں کہ میرا خدا قادر اور ہر ایک قوت کا مالک ہے۔ وہ ان کے
لئے جو اس کے ہوتے ہیں بڑے بڑے عجائبات دکھلاتا ہے۔
ایڈیٹر چودھویں صدی کی جس قدر شوخی ہے اس بزرگ کی حمایت سے
ہے اور اس کی تمام تو ہین اور تحقیر کی تحریریں اسی بزرگ کی گردن پر ہیں ۔ وہ
ہنسی سے لکھتا ہے کہ ” میں مخالفت سے نہ کاٹا جاؤں ۔ خدا سے ہنسی کرنا کسی نیک

انسان کا کام نہیں۔ انسان ہر ایک وقت اس کے قبضہ قدرت میں ہے۔
اور گورنمنٹ انگریزی کی خیر خواہی کی نسبت جو میرے پر حملہ کیا گیا ہے یہ حملہ بھی
محض شرارت ہے۔ سلطان روم کے حقوق بجائے خود ہیں مگر اس گورنمنٹ کے حقوق بھی
ہمارے سر پر ثابت شدہ ہیں اور ناشکر گذاری ایک بے ایمانی کی قسم ہے۔ اے نادانو !
گورنمنٹ انگریزی کی تعریف تمہاری طرح میری قلم سے منافقانہ نہیں نکلتی۔ بلکہ میں اپنے
اعتقاد اور یقین سے جانتا ہوں کہ در حقیقت خدا تعالیٰ کے فضل سے اس گورنمنٹ کی پناہ
ہمارے لئے بالواسطہ خدا تعالیٰ کی پناہ ہے۔ اس سے زیادہ اس گورنمنٹ کی پُر امن سلطنت
ہونے کا اور کیا میرے نزدیک ثبوت ہو سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ نے یہ پاک سلسلہ اسی گورنمنٹ
کے ماتحت برپا کیا ہے۔ وہ لوگ میرے نزدیک سخت نمک حرام ہیں جو حکام انگریزی کے
روبرو ان کی خوشامدیں کرتے ہیں۔ ان کے آگے گرتے ہیں۔ اور پھر گھر میں آ کر کہتے ہیں
کہ جو شخص اس گورنمنٹ کا شکر کرتا ہے وہ کافر ہے۔ یاد رکھو اور خوب یاد رکھو کہ ہماری یہ
کارروائی جو اس گورنمنٹ کی نسبت کی جاتی ہے منافقانہ نہیں ہے ۔ وَ لَعْنَةُ الله عَلى
المنافقین بلکہ ہمارا یہی عقیدہ ہے جو ہمارے دل میں ہے۔
اور بزرگ مذکور جس نے ہماری پردہ دری کے لئے پیشگوئی کی اس بات کو یاد رکھے
کہ ہماری طرف سے اس میں کچھ زیادت نہیں۔ انہوں نے پیشگوئی کی اور ہم نے بد دعا
کی ۔ آئندہ ہمارا اور ان کا خدا تعالیٰ کی جناب میں فیصلہ ہے۔ اگر ان کی رائے سچی ہے تو ان
کی پیشگوئی پوری ہو جائے گی ۔ اور اگر جناب الہی میں اس عاجز کی کچھ عزت ہے تو میری دعا
قبول ہو جائے گی ۔ تاہم میں نے اس دعا میں یہ شرط رکھ لی ہے کہ اگر بزرگ مذکور قادیان میں
آکر اپنی بے باکی سے ایک مجمع میں تو بہ کریں تو خدا تعالیٰ یہ حرکت ان کو معاف کرے ورنہ اب

·

آج 10 میں سے 10 باقی