کتاب البریہ

حصہ 29

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

يع عظیم الشان مقدمہ مجھ میں اور اس بزرگ اور اس بزرگ میں دائر ہو گیا ہے اب حقیقت میں :
یہ
میں جو روسیاہ ہے
وہی روسیاہ ہوگا۔ اس بزرگ کو روم کے ایک ظاہری فرمانروا کے لئے جوش آیا اور خدا کے قائم
کردہ سلسلہ پر تھوکا اور اس کے مامور کو پلید قرار دیا۔ حالانکہ سلطان کے بارے میں میں نے
ایک لفظ بھی منہ سے نہیں نکالا تھا صرف اس کے بعض ارکان کی نسبت بیان کیا تھا اور یا اس کی
گورنمنٹ کی نسبت جو مجموعہ ارکان سے مراد ہے ملہما نہ خبر تھی۔ سلطان کی ذاتیات کا کچھ بھی
ذکر نہ تھا۔ لیکن پھر بھی اس بزرگ نے وہ شعر میری نسبت پڑھا کہ شاید مثنوی کے مرحوم
مصنف نے نمرود اور شد اداور ابو جہل اور ابولہب کے حق میں بنایا ہوگا ۔ اور اگر میں سلطان کی
نسبت کچھ نکتہ چینی بھی کرتا تب بھی میرا حق تھا۔ کیونکہ اسلامی دنیا کے لئے مجھے خدا نے
حکم کر کے بھیجا ہے جس میں سلطان بھی داخل ہے۔ اور اگر سلطان خوش قسمت ہو تو یہ
اس کی سعادت ہے کہ میری نکتہ چینی پر نیک نیتی کے ساتھ توجہ کرے اور اپنے ملک کی
اصلاحوں کی طرف جدوجہد کے ساتھ مشغول ہو۔ اور یہ کہنا کہ ایسے ذکر سے کہ زمین کی
سلطنتیں میرے نزدیک ایک نجاست کی مانند ہیں۔ اس میں سلطان کی بہت بے ادبی ہوئی
ہے یہ ایک دوسری حماقت ہے۔ بے شک دنیا خدا کے نزدیک مردار کی طرح ہے۔ اور خدا کو
ڈھونڈنے والے ہرگز دنیا کو عزت نہیں دیتے۔ یہ ایک لاعلاج بات ہے جو روحانی لوگوں
کے دلوں میں پیدا کی جاتی ہے کہ وہ سچی بادشاہت آسمان کی بادشاہت سمجھتے ہیں اور کسی ۱۲
دوسرے کے آگے سجدہ نہیں کر سکتے ۔ البتہ ہم ہر ایک منعم کا شکر کریں گے۔ ہمدردی کے عوض
ہمدردی دکھلائیں گے۔ اپنے محسن کے حق میں دعا کریں گے۔ عادل بادشاہ کی خدا تعالیٰ سے
سلامتی چاہیں گے گو وہ غیر قوم کا ہو ۔ مگر کسی سفلی عظمت اور بادشاہت کو اپنے لئے بُت
نہیں بنائیں گے ۔ ہمارے پیارے رسول سید الکائنات صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ

إذا وقع العبد في الهانية الرب و مهيمنيّة الصديقين و رهبانية الابرار لم
يجد احدًا يَأْخُذُ بِقَلْبِهِ ۔ یعنی جب کسی بندہ کے دل میں خدا کی عظمت اور اس کی محبت بیٹھ
جاتی ہے اور خدا اس پر محیط ہو جاتا ہے جیسا کہ وہ صد یقور ریقوں پر محیط ہوتا ہے اور اپنی رحمت اور
خاص عنایت کے اندر اس کو لے لیتا ہے۔ اور ابرار کی طرح اس کو غیروں کے تعلقات سے
چھڑا دیتا ہے تو ایسا بندہ کسی کو ایسا نہیں پاتا کہ اپنی عظمت یا و جاہت یا خوبی کے ساتھ اس کے
دل کو پکڑ لے۔ کیونکہ اس پر ثابت ہو جاتا ہے کہ تمام عظمت اور وجاہت اور خوبی خدا میں ہی
ہے۔ پس کسی کی عظمت اور جلال اور قدرت اس کو تعجب میں نہیں ڈالتی اور نہ اپنی طرف جھکا
سکتی ہے۔ سو اس کو دوسروں پر صرف رحم باقی رہ جاتا ہے۔ خواہ بادشاہ ہوں یا شہنشاہ ہوں۔
کیونکہ اس کو ان چیزوں کی طمع باقی نہیں رہتی جو ان کے ہاتھ میں ہیں۔ جس نے اس حقیقی
شہنشاہ کے دربار میں بار پایا جس کے ہاتھ میں ملكوت السموات والارض ہے پھر
فانی اور جھوٹی بادشاہی کی عظمت اس کے دل میں کیونکر بیٹھ سکے؟ میں جو اس ملیک مقتدر کو
پہچانتا ہوں تو اب میری روح اس کو چھوڑ کر کہاں اور کدھر جائے ؟ یہ روح تو ہر وقت یہی جوش
مار رہی ہے کہ اے شاہ ذوالجلال ابدی سلطنت کے مالک سب ملک اور ملکوت تیرے لئے ہی
مسلم ہے۔ تیرے سوا سب عاجز بندے ہیں بلکہ کچھ بھی نہیں۔
آن کس که بتو رسد شها نرا چه کند با فر توفر خسروان را چه کند
چون بنده شناختنت بدان عز و جلال بعد از تو جلال دیگران را چه کند
دیوانه کنی هر دو جهانش بخشی دیوانه تو هر دو جهان را چه کند
الراقم میرزا غلام احمد از قادیان ۲۵ جون ۱۸۹۷ء
مطبوعہ ضیاء الاسلام ( قادیان )

یہ وہ درخواست ہے جس کا ترجمہ انگریزی بحضور نواب لیفٹنٹ گورنر بہادر بالقابہ روانہ کیا گیا ہے:
امید :
سید رکھتا ہوں کہ اس درخواست کو جو میرے اور میری جماعت
کے حالات پر مشتمل ہے غور اور توجہ سے پڑھا جائے
بحضور نواب لفٹیننٹ گورنر بہا در دام اقبالہ
چونکہ مسلمانوں کا ایک نیا فرقہ جس کا پیشوا اور امام اور پیر یہ راقم ہے پنجاب اور
ہندوستان کے اکثر شہروں میں زور سے پھیلتا جاتا ہے اور بڑے بڑے تھا بڑے تعلیم یافتہ مہذب اور معزز
عہدہ دار اور نیک نام رئیس اور تاجر پنجاب اور ہندوستان کے اس فرقہ میں داخل ہوتے جاتے
ہیں۔ اور عموماً پنجاب کے شریف مسلمانوں کے نو تعلیم یاب جیسے بی اے اور ایم اے اس فرقہ
میں داخل ہیں اور داخل ہو رہے ہیں اور یہ ایک گروہ کثیر ہو گیا ہے جو اس ملک میں روز بروز ترقی
کر رہا ہے۔ اس لئے میں نے قرین مصلحت سمجھا کہ اس فرقہ جدیدہ اور نیز اپنے تمام حالات
سے جو اس فرقہ کا پیشوا ہوں حضور لفٹیننٹ گورنر بہادر کو آگاہ کروں ۔ اور یہ ضرورت اس لئے
بھی پیش آئی کہ یہ ایک معمولی بات ہے کہ ہر ایک فرقہ جو ایک نئی صورت سے پیدا ہوتا ہے
گورنمنٹ کو حاجت پڑتی ہے کہ اُس کے اندرونی حالات دریافت کرے اور بسا اوقات ایسے
نئے فرقہ کے دشمن اور خود غرض جن کی عداوت اور مخالفت ہر ایک نئے فرقہ کے لئے ضروری ہے
گورنمنٹ میں خلاف واقعہ خبریں پہنچاتے ہیں اور مفتر یا نہ مخبریوں سے گورنمنٹ کو پریشانی
میں ڈالتے ہیں۔ پس چونکہ گورنمنٹ عالم الغیب نہیں ہے اس لئے ممکن ہے کہ گورنمنٹ عالیہ
ایسی مخبریوں کی کثرت کی وجہ سے کسی قدر بدظنی پیدا کرے یا بدظنی کی طرف مائل ہو جائے۔
لہذا گورنمنٹ عالیہ کی اطلاع کے لئے چند ضروری امور ذیل میں لکھتا ہوں ۔
(1) سب سے پہلے میں یہ اطلاع دینا چاہتا ہوں کہ میں ایک ایسے خاندان میں سے
ہوں جس کی نسبت گورنمنٹ نے ایک مدت دراز سے قبول کیا ہوا ہے کہ وہ خاندان اول درجہ پر

سرکار دولت مدار انگریزی کا خیر خواہ ہے۔ چنانچہ صاحب چیف کمشنر بہادر پنجاب کی چٹھی
نمبری ۵۷۶ مورخہ ۱۰اراگست ۱۸۵۸ء میں یہ مفصل بیان ہے کہ میرے والد مرزا غلام مرتضی
رئیس قادیاں کیسے سرکار انگریزی کے سچے وفادار اور نیک نام رئیس تھے اور کس طرح ان سے
۱۸۵۷ء میں رفاقت اور خیر خواہی اور مدد دہی سرکار دولت مدار انگلشیہ ظہور میں آئی اور کس طرح
وہ ہمیشہ بدل ہوا خواہ سرکار رہے۔ گورنمنٹ عالیہ اس چٹھی کو اپنے دفتر سے نکال کر ملاحظہ کر سکتی
ہے۔ اور رابرٹ کسٹ صاحب کمشنر لاہور نے بھی اپنے مراسلہ میں جو میرے والد صاحب
مرزاغلام مرتضی کے نام ہے چٹھی مذکورہ بالا کا حوالہ دیا ہے جس کو میں ذیل میں لکھتا ہوں۔
تهور و شجاعت دستگاه مرزا غلام مرتضی رئیس قادیاں بعافیت باشند از انجا که هنگام مفسده
ہندوستان موقوعه ۱۸۵۷ء از جانب آپ کے رفاقت و خیر خواهی و مدد دہی سرکار دولت مدار
انگلشیه در باب نگاهداشت سواران و بهم رسانی اسپان بخوبی بمنصہ ظہور پہنچی اور شروع مفسدہ سے
آج تک آپ بدل ہوا خواہ سرکار رہے اور باعث خوشنودی سرکار ہوا لہذا بجلد وی اس خیر خواہی
اور خیر سگالی کے خلعت مبلغ دو صد روپیہ کا سرکار سے آپ کو عطا ہوتا ہے اور حسب منشاء چیٹھی
صاحب چیف کمشنر بہادر نمبری ۵۷۶ مورخه ۱۰ را گست ۱۸۵۸ء پروانه هذا باظهار خوشنودی
سرکا رو نیکنامی و وفاداری بنام آپ کے لکھا جاتا ہے۔ مرقومہ تاریخ ۲۰ ستمبر ۱۸۵۸ء۔
اور اسی بارے میں ایک مراسلہ سر رابرٹ ایجرٹن صاحب فنانشل کمشنر بہادر کا
میرے حقیقی بھائی مرزا غلام قادر کے نام ہے جو کچھ عرصہ سے فوت ہو گئے ہیں اور وہ یہ ہے۔
مشفق مهربان دوستان مرز اغلام قادر رئیس قادیان حفظه۔ آپ کا خط ۲ ماه حال کا
لکھا ہوا ملاحظہ حضور اینجانب میں گذرا۔ مرزا غلام مرتضی صاحب آپ کے والد کی وفات
سے ہم کو بہت افسوس ہوا۔ مرزا غلام مرتضی سرکار انگریزی کا اچھا خیر خواہ اور وفادار رئیس تھا۔
ہم آپ کے خاندانی لحاظ سے اسی طرح پر عزت کریں گے جس طرح تمہارے باپ وفادار کی

کی جاتی تھی ۔ ہم کو کسی اچھے موقعہ کے نکلنے پر تمہارے خاندان کی بہتری اور پابجائی کا
خیال رہے گا۔ المرقوم ۲۹ جون ۱۸۷۶ء۔
اسی طرح اور بعض چٹھیات انگریزی اعلیٰ افسروں کی ہیں جن کو کئی مرتبہ شائع کر چکا ہوں چنانچہ
ولسن صاحب کمشنر لاہور کی چٹھی مرقومہ ارجون ۱۸۴۹ء میں میرے والد صاحب کو یہ لکھا ہے۔ ۳
ہم بخوبی جانتے ہیں کہ بلاشک آپ اور آپ کا خاندان ابتداء دخل اور حکومت سرکار انگریزی سے
جان نثار اور وفاکیش اور ثابت قدم رہے ہیں۔ اور آپ کے حقوق واقعی قابل قدر ہیں اور آپ بہر
نہج تسلی رکھیں کہ سرکار انگریزی آپ کے حقوق اور آپ کے خاندانی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں
کرے گی اور مناسب موقعوں پر آپ کے حقوق اور خدمات پر غور اور توجہ کی جائے گی۔
اور سرلیپل گرفن صاحب نے اپنی کتاب تاریخ رئیسان پنجاب میں ہمارے خاندان کا ذکر
کر کے میرے بھائی مرزا غلام قادر کی خدمات کا خاص کر کے ذکر کیا ہے جو اُن سے تمو کے
پل پر باغیوں کی سرزنش کے لئے ظہور میں آئیں۔
ان تمام تحریرات سے ثابت ہے کہ میرے والد صاحب اور میرا خاندان ابتدا سے سرکار
انگریزی کے بدل و جان ہوا خواہ اور وفادار رہے ہیں اور گورنمنٹ عالیہ انگریزی کے معزز افسروں
نے مان لیا ہے کہ یہ خاندان کمال درجہ پر خیر خواہ سرکار انگریزی ہے۔ اور اس بات کے یاد دلانے کی
ضرورت نہیں کہ میرے والد صاحب مرزا غلام مرتضی ان کرسی نشین رئیسوں میں سے تھے کہ جو
ہمیشہ گورنری دربار میں عزت کے ساتھ بلائے جاتے تھے اور تمام زندگی ان کی گورنمنٹ عالیہ کی
خیر خواہی میں بسر ہوئی۔
(۲) دوسرا امر قابل گزارش یہ ہے کہ میں ابتدائی عمر سے اس وقت تک جو قریباً ساٹھ برس کی
عمر تک پہنچا ہوں اپنی زبان اور قلم سے اس اہم کام میں مشغول رہا ہوں کہ تا مسلمانوں کے دلوں کو
گورنمنٹ انگلشیہ کی سچی محبت اور خیر خواہی اور ہمدردی کی طرف پھیروں اور ان کے بعض کم فہموں
کے دلوں سے غلط خیال جہاد وغیرہ کے دور کروں جو ان کو دلی صفائی اور مخلصانہ تعلقات سے روکتے

ہیں اور اس ارادہ اور قصد کی اول وجہ یہی ہے کہ خدا تعالیٰ نے مجھے بصیرت بخشی اور اپنے پاس سے مجھے
ہدایت فرمائی کہ تا میں ان وحشیانہ خیالات کو سخت نفرت اور بیزاری سے دیکھوں جو بعض نادان
مسلمانوں کے دلوں میں مخفی تھے۔ جن کی وجہ سے وہ نہایت بیوقوفی سے اپنی گورنمنٹ محسنہ کے ساتھ
ایسے طور سے صاف دل اور سچے خیر خواہ نہیں ہو سکتے تھے جو صاف دلی اور خیر خواہی کی شرط ہے بلکہ
بعض جاہل ملاؤں کے ورغلانے کی وجہ سے شرائط اطاعت اور وفاداری کا پورا جوش نہیں رکھتے تھے۔
سو میں نے نہ کسی بناوٹ اور ریا کاری سے بلکہ محض اس اعتقاد کی تحریک سے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے
میرے دل میں ہے بڑے زور سے بار بار اس بات کو مسلمانوں میں پھیلایا ہے کہ ان کو گورنمنٹ
برطانیہ کی جو در حقیقت ان کی محسن ہے سچی اطاعت اختیار کرنی چاہیے اور وفاداری کے ساتھ
اس کی شکر گزاری کرنی چاہیے۔ ورنہ خدا تعالیٰ کے گنہگار ہو گے۔ اور میں دیکھتا ہوں کہ مسلمانوں
کے دلوں پر میری تحریروں کا بہت ہی اثر ہوا ہے۔ اور لاکھوں انسانوں میں تبدیلی پیدا ہوگئی۔
اور میں نے نہ صرف اسی قدر کام کیا کہ برٹش انڈیا کے مسلمانوں کو گورنمنٹ انگلشیہ کی
سچی اطاعت کی طرف جھکایا بلکہ بہت سی کتابیں عربی اور فارسی اور اردو میں تالیف کر کے ممالک
اسلامیہ کے لوگوں کو بھی مطلع کیا کہ ہم لوگ کیونکر امن اور آرام اور آزادی سے گورنمنٹ انگلشیہ
کے سایہ عاطفت میں زندگی بسر کر رہے ہیں اور ایسی کتابوں کے چھاپنے اور شائع کرنے میں
ہزار ہا روپیہ خرچ کیا گیا مگر با ایں ہمہ میری طبیعت نے کبھی نہیں چاہا کہ ان متواتر خدمات کا اپنے
حکام کے پاس ذکر بھی کروں کیونکہ میں نے کسی صلہ اور انعام کی خواہش سے نہیں بلکہ ایک حق
بات کو ظاہر کرنا اپنا فرض سمجھا۔ اور در حقیقت وجود سلطنت انگلشیہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہمارے
لئے ایک نعمت تھی جو مدت دراز کی تکلیفات کے بعد ہم کو ملی۔ اس لئے ہمارا فرض تھا کہ اس نعمت کا
بار بار اظہار کریں۔ ہمارا خاندان سکھوں کے ایام میں ایک سخت عذاب میں تھا اور نہ صرف یہی تھا
کہ انہوں نے ظلم سے ہماری ریاست کو تباہ کیا اور ہمارے صد ہادیہات اپنے قبضہ میں کئے بلکہ
ہماری اور تمام پنجاب کے مسلمانوں کی دینی آزادی کو بھی روک دیا۔ ایک مسلمان کو بانگ نماز پر بھی

مارے جانے کا اندیشہ تھا چہ جائیکہ اور رسوم عبادت آزادی سے بجالا سکتے ۔ پس یہ اس گورنمنٹ
محسنہ کا ہی احسان تھا کہ ہم نے اس جلتے ہوئے تنور سے خلاصی پائی اور خدا تعالیٰ نے ایک
ابر رحمت کی طرح اس گورنمنٹ کو ہمارے آرام کے لئے بھیج دیا۔ پھر کس قدر بد ذاتی ہوگی کہ ہم
اس نعمت کا شکر بجا نہ لاویں۔ اس نعمت کی عظمت تو ہمارے دل اور جان اور رگ و ریشہ میں ﴿۵﴾
منقوش ہے اور ہمارے بزرگ ہمیشہ اس راہ میں اپنی جان دینے کے لئے طیار رہے۔ پھر نعوذ باللہ
کیونکر ممکن ہے کہ ہم اپنے دلوں میں مفسدانہ ارادے رکھیں ۔ ہمارے پاس تو وہ الفاظ نہیں جن
کے ذریعہ سے ہم اس آرام اور راحت کا ذکر کر سکیں جو اس گورنمنٹ سے ہم کو حاصل ہوئی۔
ہماری تو یہی دعا ہے کہ خدا اس گورنمنٹ محسنہ کو جزائے خیر دے اور اس سے نیکی کرے جیسا کہ اس
نے ہم سے نیکی کی۔ یہی وجہ ہے کہ میرا باپ اور میرا بھائی اور خود میں بھی روح کے جوش سے
اس بات میں مصروف رہے کہ اس گورنمنٹ کے فوائد اور احسانات کو عام لوگوں پر ظاہر کریں اور
اس کی اطاعت کی فرضیت کو دلوں میں جمادیں۔ اور یہی وجہ ہے کہ میں اٹھارہ برس سے ایسی
کتابوں کی تالیف میں مشغول ہوں کہ جو مسلمانوں کے دلوں کو گورنمنٹ انگلشیہ کی محبت اور
اطاعت کی طرف مائل کر رہے ہیں ۔ گواکثر جاہل مولوی ہماری اس طرز اور رفتار اور ان خیالات
سے سخت ناراض ہیں اور اندر ہی اندر جلتے اور دانت پیستے ہیں۔ مگر میں جانتا ہوں کہ وہ اسلام کی
اس اخلاقی تعلیم سے بھی بے خبر ہیں۔ جس میں یہ لکھا ہے کہ جو شخص انسان کا شکر نہ کرے وہ
خدا کا شکر بھی نہیں کرتا یعنی اپنے محسن کا شکر کرنا ایسا فرض ہے جیسا کہ خدا کا۔
یہ تو ہمارا عقیدہ ہے مگر افسوس کہ مجھے معلوم ہوتا ہے کہ اس لمبے سلسلہ اٹھارہ برس کی
تالیفات کو جن میں بہت سی پر زور تقریریں اطاعت گورنمنٹ کے بارے میں ہیں کبھی
ہماری گورنمنٹ محسنہ نے توجہ سے نہیں دیکھا۔ اور کئی مرتبہ میں نے یاد دلایا مگر اس کا اثر محسوس
نہیں ہوا۔ لہذا میں پھر یاد دلاتا ہوں کہ مفصلہ ذیل کتابوں اور اشتہاروں کو توجہ سے دیکھا
جائے اور وہ مقامات پڑھے جائیں جن کے نمبر صفحات میں نے ذیل میں لکھ دیئے ہیں۔

نمبر نام کتاب یا اشتہار تاریخ طبع | نمبر صفحات
ا براہین احمدیہ حصہ سوم
براہین احمدیہ حصہ چہارم
۱۸۸۲ء الف سے ب تک ( شروع کتاب)
۱۸۸۴ء الف سے دتک ایضاً
نوٹس درباره توسیع دفعه ۲۹۸- در کتاب آریہ دھرم ۲۲ ستمبر ۱۸۹۵ء ۵۷ سے ۶۴ تک آخر کتاب
التماس درباره ايضاً
ايضاً
ايضاً تمام اشتہار ہر چہارم صفحہ آخر کتاب
۵ درخواست درباره ايضاً ايضاً
ايضاً
۱۹ سے ۷۲ تک۔ آخر کتاب
خط درباره ايضاً
۲۱ اکتوبر ۱۸۹۵ء سے ۸ تک تمام علیحدہ اشتہار
آئینہ کمالات اسلام
اعلان در کتاب نور الحق
فروری ۱۸۹۳ء ۱۷ سے ۲۰ تک اور ا۵۱ سے ۵۲۸ تک
و گورنمنٹ کی توجہ کے لائق۔ در کتاب شهادة القرآن ۲۲ ستمبر ۱۸۹۳ء الف سے ع تک آخر کتاب
۱۳۱۱ھ
۲۳ سے ۵۴ تک
۱۰ نور الحق حصہ دوم
ا سر الخلافه
۱۲ اتمام الحجه
۱۳ حمامة البشرى
۱۴ تحفہ قیصریه
۱۵ است بچن
۱۶ انجام آتھم
۱۷ سراج منیر
۱۸ تکمیل تبلیغ معه شرائط بیعت
۱۳۱۱ھ
۴۹ سے ۵۰ تک
۱۳۱۲ھ
اے سے ۷۳ تک
۱۳۱۱ھ
۲۵ سے ۲۷ تک
ايضاً
۳۹ سے ۴۲ تک
۲۵ رمئی ۱۸۹۷ء تمام کتاب
نومبر ۱۸۹۵ء ۱۵۳ سے ۱۵۴ تک اور ٹائٹل پیچ
جنوری ۱۸۹۷ء ۲۸۳ سے ۲۸۴ تک آخر کتاب
مئی ۱۸۹۷ء صفحه ۷۴
۱۲ جنوری ۱۸۸۹ء صفحہ ۴ حاشیہ اور صفحہ ۶ شرط چهارم
۱۹ اشتہار قابل توجه گورنمنٹ اور عام اطلاع کے لئے ۲۷ فروری ۱۸۹۵ء تمام اشتہار یک طرفه
۲۰ اشتہار درباره سفیر سلطان روم
۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء اسے ۳ تک
۲۱ اشتہار جلسه احباب برجشن جو بلی بمقام قادیاں ۲۳ جون ۱۸۹۷ء اسی ۴ تک
۲۲ اشتہار جلسه شکریہ جشن جو بلی حضرت قیصرہ دام ظلہا کے رجون ۱۸۹۷ء تمام اشتہار یک ورق
۲۳ اشتہار متعلق بزرگ اخبار چودھویں والا ۲۵ جون ۱۸۹۷ء صفحه ۱۰
۲۴ اشتہار لائق توجہ گورنمنٹ معہ ترجمہ انگریزی ۱۰ دسمبر ۱۸۹۴ء تمام اشتہا ر ا سے لے تک

ان کتابوں کے دیکھنے کے بعد ہر ایک تو کے بعد ہر ایک شخص اس نتیجہ تک پہنچ سکتا ہے کہ جو شخص برابر ا ۷
اٹھارہ برس سے ایسے جوش سے کہ جس سے زیادہ ممکن نہیں گورنمنٹ انگلشیہ کی تائید میں ایسے
پر زور مضمون لکھ رہا ہے اور ان مضمونوں کو نہ صرف انگریزی عملداری میں بلکہ دوسرے ممالک
میں بھی شائع کر رہا ہے کیا اس کے حق میں یہ گمان ہو سکتا ہے کہ وہ اس گورنمنٹ محسنہ کا خیر خواہ
نہیں؟ گورنمنٹ متوجہ ہو کر سوچے کہ یہ مسلسل کار روائی جو مسلمانوں کو اطاعت گورنمنٹ
برطانیہ پر آمادہ کرنے کے لئے برابر اٹھارہ برس سے ہو رہی ہے اور غیر ملکوں کے لوگوں کو بھی
آگاہ کیا گیا ہے کہ ہم کیسے امن اور آزادی سے زیر سایہ گورنمنٹ ھذا زندگی بسر کرتے ہیں۔
یہ کارروائی کیوں اور کس غرض سے ہے اور غیر ملک کے لوگوں تک ایسی کتابیں اور
ایسے اشتہارات کے پہنچانے سے کیا مدعا تھا؟ گورنمنٹ تحقیق کرے کہ کیا یہ سچ نہیں کہ ہزاروں
مسلمانوں نے جو مجھے کافر قرار دیا اور مجھے اور میری جماعت کو جو ایک گروہ کثیر پنجاب اور
ہندوستان میں موجود ہے ہر ایک طور کی بدگوئی اور بداندیشی سے ایذا دینا اپنا فرض سمجھا اس تکفیر
اور ایڈا کا ایک مخفی سبب یہ ہے کہ ان نادان مسلمانوں کے پوشیدہ خیالات کے برخلاف دل و جان
سے گورنمنٹ انگلشیہ کی شکر گذاری کے لئے ہزار ہا اشتہارات شائع کئے گئے اور ایسی کتابیں
بلاد عرب و شام وغیرہ تک پہنچائی گئیں؟ یہ باتیں بے ثبوت نہیں اگر گورنمنٹ توجہ فرماوے تو
نہایت بدیہی ثبوت میرے پاس ہیں۔ میں زور سے کہتا ہوں اور میں دعوے سے گورنمنٹ کی
خدمت میں اعلان دیتا ہوں کہ باعتبار مذہبی اصول کے مسلمانوں کے تمام فرقوں میں سے
گورنمنٹ اول درجہ کا وفادار اور جان شار یہی نیا فرقہ ہے جس کے اصولوں میں سے کوئی اصول
گورنمنٹ کے لئے خطرناک نہیں ۔ ہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ میں نے بہت سی
مذہبی کتابیں تالیف کر کے عملی طور پر اس بات کو بھی دکھلایا ہے کہ ہم لوگ سکھوں کے عہد میں کیسے
مذہبی امور میں مجبور کئے گئے اور فرائض دعوت دین اور تائید اسلام سے روکے گئے تھے۔ اور پھر
اس گورنمنٹ محسنہ کے وقت میں کسی قدر مذہبی آزادی بھی ہمیں حاصل ہوئی کہ ہم پادریوں کے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے گورنمنٹ کا ہونا چاہیے۔ (ناشر)

مقابل پر بھی جو گورنمنٹ کی قوم میں داخل ہیں پورے زور سے اپنی حقانیت کے دلائل پیش کر
سکتے ہیں۔ میں سچ سچ کہتا ہوں کہ ایسی کتابوں کی تالیف سے جو پادریوں کے مذہب کے رد
میں لکھی جاتی ہیں گورنمنٹ کے عادلانہ اصولوں کا اعلیٰ نمونہ لوگوں کو ملتا ہے۔ اور غیر ملکوں
کے لوگ خاص کر اسلامی بلاد کے نیک فطرت جب ایسی کتابوں کو دیکھتے ہیں جو ہمارے ملک
سے ان ملکوں میں جاتی ہیں تو ان کو اس گورنمنٹ سے نہایت اُنس پیدا ہو جاتا ہے۔ یہاں
تک کہ بعض خیال کرتے ہیں کہ شاید یہ گورنمنٹ در پردہ مسلمان ہے۔ اور اس طرح پر ہماری
قلموں کے ذریعہ سے یہ گورنمنٹ ہزاروں دلوں کو فتح کرتی جاتی ہے۔
دیسی پادریوں کے نہایت دل آزار حملے اور توہین آمیز کتابیں در حقیقت ایسی تھیں
کہ اگر آزادی کے ساتھ ان کی مدافعت نہ کی جاتی اور ان کے سخت کلمات کے عوض میں کسی قدر
مہذبانہ سختی استعمال میں نہ آتی تو بعض جاہل جو جلد تر بدگمانی کی طرف جھک جاتے ہیں شاید یہ
خیال کرتے کہ گورنمنٹ کو پادریوں کی خاص رعایت ہے۔ مگر اب ایسا خیال کوئی نہیں کر سکتا۔ اور
بالمقابل کتابوں کے شائع ہونے سے وہ اشتعال جو پادریوں کی سخت تحریروں سے پیدا ہونا ممکن
تھا اندر ہی اندر دب گیا ہے۔ اور لوگوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ ہماری گورنمنٹ عالیہ نے ہر ایک
مذہب کے پیرو کو اپنے مذہب کی تائید میں عام آزادی دی ہے جس سے ہر ایک فرقہ برابر فائدہ
اٹھا سکتا ہے پادریوں کی کوئی خصوصیت نہیں۔ غرض ہماری بالمقابل تحریروں سے گورنمنٹ کے
پاک ارادوں اور نیک نیتی کا لوگوں کو تجربہ ہو گیا۔ اور اب ہزار ہا آدمی انشراح صدر سے اس بات
کے قائل ہو گئے ہیں کہ در حقیقت یہ اعلیٰ خوبی اس گورنمنٹ کو حاصل ہے کہ اس نے مذہبی تحریرات
میں پادریوں کا ذرہ پاس نہیں کیا اور اپنی رعایا کو حق آزادی برابر طور پر دیا ہے۔
مگر تا ہم نہایت ادب سے گورنمنٹ عالیہ کی خدمت میں عرض ہے کہ اس قدر
آزادی کا بعض دلوں پر اچھا اثر محسوس نہیں ہوتا ۔ اور سخت الفاظ کی وجہ سے قوموں میں تفرقہ اور

نفاق اور بغض بڑھتا جاتا ہے اور اخلاقی حالات پر بھی اس کا بڑا اثر ہوتا ہے۔ مثلاً حال میں جو ﴿9﴾
اسی ۱۸۹۷ء میں پادری صاحبوں کی طرف سے مشن پر لیس گوجرانوالہ میں اسلام کے رد میں
ایک کتاب شائع ہوئی ہے جس کا نام یہ رکھا ہے۔ امهات المؤمنین یعنی دربار مصطفائی
کے اسرار وہ ایک تازہ زخم مسلمانوں کے دلوں کو پہنچانے والی ہے۔ اور یہ نام ہی ا کافی
ثبوت اس تازہ زخم کا ہے۔ اور اس میں اشتعال دہی کے طور پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو
گالیاں دی ہیں اور نہایت دل آزار کلمے استعمال کئے ہیں۔ مثلاً اس کے صفحہ ۸۰ سطر ۲۱ میں
یہ عبارت ہے۔ ہم تو یہی کہتے ہیں کہ محمد صاحب نے خدا پر بہتان باندھا۔ زنا کیا
اور اس کو حکم خدا بتلایا ۔ ایسے کلمات کسی قدر مسلمانوں کے دلوں کو دکھائیں گے کہ ان کے
بزرگ اور مقدس نبی کو صاف اور صریح لفظوں میں زانی ٹھہرایا۔ اور پھر دل دکھانے کے لئے
ہزار کا پی اس کتاب کی مسلمانوں کی طرف مفت روانہ کی گئی ہے۔ چنانچہ آج ہی کی تاریخ جو
۱۵ رفروری ۱۸۹۸ء ہے ایک جلد مجھ کو بھی بھیج دی ہے۔ حالانکہ میں نے طلب نہیں کی اور
اس کتاب میں یعنی صفحہ ۵ میں لکھ بھی دیا ہے کہ اس کتاب کی ایک ہزار جلد میں مفت بصیغہ
ڈاک ایک ہزار مسلمانوں کی نذر کرتے ہیں۔ اب ظاہر ہے کہ جب ایک ہزار مسلمان کو خواہ نخواہ
یہ کتاب بھیج کر ان کا دل دُکھایا گیا تو کس قدر نقض امن کا اندیشہ ہوسکتا ہے اور با یہ پہلی تحریر ہی
نہیں بلکہ اس سے پہلے بھی پادری صاحبوں نے بار بار بہت سی فتنہ انگیز تحریریں شائع کی ہیں
اور بے خبر مسلمانوں کو مشتعل کرنے کے لئے وہ کتابیں اکثر مسلمانوں میں تقسیم کی ہیں جن
کا ایک ذخیرہ میرے پاس بھی موجود ہے جن میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بدکار۔
زانی۔ شیطان۔ ڈاکو لٹیرا۔ دغا باز ۔ دجال وغیرہ دلآزار ناموں سے یاد کیا ہے۔ اور
ی اس کتاب کو پر سوتم داس عیسائی نے گوجرانوالہ شعلہ طور پریس سے شائع کیا ہے۔
ہمارے بہت سے معزز دوستوں کے بھی اس بارے میں خطوط پہنچے ہیں کہ ان کو مفت بلا طلب
+
یہ کتاب بھیجی گئی ہے۔

گو ہماری گورنمنٹ محسنہ اس بات سے روکتی نہیں کہ مسلمان بالمقابل جواب دیں لیکن اسلام کا مذہب
مسلمانوں کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ کسی مقبول القوم نبی کو بُرا کہیں بالخصوص حضرت عیسی
علیہ السلام کی نسبت جو پاک اعتقاد عام مسلمان رکھتے ہیں اور جس قدر محبت اور تعظیم سے ان کو
دیکھتے ہیں وہ ہماری گورنمنٹ پر پوشیدہ نہیں۔ میرے نزدیک ایسی فتنہ انگیز تحریروں کے روکنے کے
لئے بہتر طریق یہ ہے کہ گورنمنٹ عالیہ یا تو یہ تدبیر کرے کہ ہر ایک فریق مخالف کو ہدایت فرماوے کہ
وہ اپنے حملہ کے وقت تہذیب اور نرمی سے باہر نہ جاوے اور صرف ان کتابوں کی بنا پر اعتراض کرے جو
فریق مقابل کی مسلم اور مقبول ہوں۔ اور اعتراض بھی وہ کرے جو اپنی مسلم کتابوں پر وارد نہ ہو
سکے۔ اور اگر گورنمنٹ عالیہ یہ نہیں کر سکتی تو یہ تدبیر عمل میں لاوے کہ یہ قانون صادر فرمادے کہ ہر
ایک فریق صرف اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کیا کرے اور دوسرے فریق پر ہرگز حملہ نہ
کرے۔ میں دل سے چاہتا ہوں کہ ایسا ہو۔ اور میں یقیناً جانتا ہوں کہ قوموں میں صلح کاری پھیلانے
کے لئے اس سے بہتر اور کوئی تدبیر نہیں کہ کچھ عرصہ کے لئے مخالفانہ حملے روک دیئے جائیں۔ ہر ایک
شخص صرف اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرے اور دوسرے کا ذکر زبان پر نہ لاوے۔ اگر گورنمنٹ
عالیہ میری اس درخواست کو منظور کرے تو میں یقیناً کہتا ہوں کہ چند سال میں تمام قوموں کے کینے
دور ہو جائیں گے اور بجائے بغض محبت پیدا ہو جائے گی۔ ورنہ کسی دوسرے قانون سے اگر چہ مجرموں
سے تمام جیل خانے بھر جائیں مگر اس قانون کا ان کی اخلاقی حالت پر نہایت ہی کم اثر پڑے گا۔
(۳) تیسرا امر جو قابل گذارش ہے یہ ہے کہ میں گورنمنٹ عالیہ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ فرقہ
جدیدہ جو برٹش انڈیا کے اکثر مقامات میں پھیل گیا ہے جس کا میں پیشوا اور امام ہوں گورنمنٹ کے
لئے ہرگز خطر ناک نہیں ہے اور اس کے اصول ایسے پاک اور صاف اور امن بخش اور صلح کاری کے
ہیں کہ تمام اسلام کے موجودہ فرقوں میں اس کی نظیر گورنمنٹ کو نہیں ملے گی۔ جو ہدایتیں اس فرقہ کے
لئے میں نے مرتب کی ہیں جن کو میں نے اپنے ہاتھ سے لکھ کر اور چھاپ کر ہر ایک مرید کو دیا ہے کہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی