نزول المسیح
حصہ 10
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نزول المسيح
باقی نہیں رہتا اور نہ وہ کہہ سکتا ہے کہ کل کا سورج تو یقینی تھا مگر آج کا شکی ۔ پس کیا تم اس الہام میں ۱۰۹
شک کر سکتے ہو کہ خدائی چہرہ کا نور اپنے اندر رکھتا ہے کیا خدا کی کلام کا طلوع سورج کے طلوع سے
کچھ کمتر ہے کوئی چیز اپنی صفات ذاتیہ سے الگ نہیں ہو سکتی۔ پھر خدا کا کلام جو زندہ کلام ہے کیونکر
الگ ہو سکے۔ پس کیا تم کہہ سکتے ہو کہ آفتاب وحی الہی اگر چہ پہلے زمانوں میں یقینی رنگ میں
طلوع کرتا رہا ہے مگر اب وہ صفائی اس کو نصیب نہیں ۔ گویا یقینی معرفت تک پہنچنے کا کوئی سامان
آگے نہیں بلکہ پیچھے رہ گیا ہے اور گویا خدا کی سلطنت اور حکومت اور فیض رسانی کچھ تھوڑی مدت
تک رہ کر ختم ہو چکی ہے لیکن خدا کا کلام اس کے برخلاف گواہی دیتا ہے کیونکہ وہ یہ دعا سکھلاتا ہے
کہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کے اس دعا میں
اُس انعام کی امید دلائی گئی ہے جو پہلے نبیوں اور رسولوں کو دیا گیا ہے اور ظاہر ہے کہ اُن تمام
انعامات میں سے بزر بزرگ تر انعام وحی یقینی کا انعام ہے کیونکہ گفتار الہی قائمقام دیدار الہی ہے
کیونکہ اسی سے پتہ لگتا ہے کہ خدا موجود ہے۔ پس اگر کسی کو اس اُمت میں سے وحی یقینی نصیب ہی
نہیں اور وہ اس بات پر جرات ہی نہیں کر سکتا کہ اپنی وحی کو قطعی طور پر مثل انبیاء علیہم السلام کے یقینی
سمجھے اور نہ اس کی ایسی وحی ہو کہ انبیاء کی طرح اس کے ترک متابعت اور ترک عمل پر یقینی طور پر دنیا کا
ضرر متصور ہو سکے ، تو ایسی دعا سکھلا نا محض دھوکا ہوگا کیونکہ اگر خدا کو یہ منظور ہی نہیں کہ بموجب دعا
اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ انبیاء علیہم السلام کے
انعامات میں اس امت کو بھی شریک کرے تو اس نے کیوں یہ دعا سکھلائی اور ایک ناشدنی امر
کیلئے دعا کرنے کی ترغیب کیوں دی۔ پس اگر یہ دعا سکھلانا یقین اور معرفت کا انعام دینے کی
نیت سے نہیں بلکہ محض لفظوں سے خوش کرنا ہے پس اسی سے فیصلہ ہو گیا کہ یہ امت اپنے نصیبوں
میں سب اُمتوں سے گری ہوئی ہے اور خدا تعالیٰ کی مرضی نہیں ہے کہ اس امت کو یقینی چشمہ کا پانی
پلا کر نجات دے بلکہ وہ ان کو شکوک اور شبہات کے ورطہ میں چھوڑ کر ہلاک کرنا چاہتا ہے لیکن یاد
الفاتحة : ٧،٦
نزول المسيح
رہے کہ ضروران انعامات میں جو نبیوں کو دیئے گئے اس امت کے لئے حصہ رکھا گیا ہے کیونکہ
اگر مسلمانوں کے کامل افراد کی فطرتوں میں یہ حصہ نہ ہوتا تو ان کے دلوں میں یہ خواہش نہ پائی
سے
جاتی کہ وہ خدا شناسی کے درجہ میں حق الیقین کے درجہ تک پہنچ جائیں اور ان انعامات سے سب
ے بڑھ کر یقینی مخاطبات اور مکالمات کا انعام - انعام ہے جس سے انسان اپنی خدا شناسی میں پوری
ترقی کرتا ہے گویا ایک طور سے خدا تعالیٰ کو دیکھ لیتا ہے اور اس کی ہستی پر رویت کے رنگ میں
ایمان لاتا ہے تب الہی ہیبت پورے طور پر اس کے دل پر کام کرتی ہے اور جیسا کہ ہر ایک جگہ
رویت اور یقین کا خاصہ ہے وہ خاصہ اس کے اندر اپنا کام کرنے لگتا ہے اور شکوک اور شبہات
کی تاریکی اس طرح دور ہو جاتی ہے جیسا کہ آفتاب سے ظلمت ۔ تب روئے زمین پر اس جیسا
کوئی اتقی نہیں ہوتا اور اس جیسا کوئی گناہ سے بیزار نہیں ہوتا اور اس جیسا اس خالق یگانہ سے
کوئی محبت کرنے والا نہیں ہوتا اور اس جیسا اس یار کا کوئی وفادار نہیں ہوتا ۔ اور اس جیسا کوئی
ڈرنے والا نہیں ہوتا اور اس جیسا کوئی تو کل کرنے والا نہیں ہوتا ۔ اور اس جیسا پیوند میں کوئی
صادق نہیں ہوتا ۔ اور جیسا کہ خدا تعالیٰ کے کلام سے ظاہر ہے یقینی اور قطعی وحی کا قیامت کے
دن تک اس امت کو وعدہ کیا گیا ہے ایسا ہی عقل بھی نوع انسان کے لئے اس کو ضروری سمجھتی
ہے کیونکہ گناہ اور فسق و فجور کا علاج اور چارہ بجز اس کے اور کوئی نہیں کہ خدا کا جمال اور جلال
یقینی طور پر انسان پر مکشوف ہو۔ وجہ یہ کہ تجربہ گواہی دے رہا ہے کہ یا تو سچی محبت گناہ اور
مخالفت سے روکتی ہے یا سچی ہیبت نافرمانیوں سے باز رکھتی ہے اور سچی محبت میں بھی ایک خوف
ہوتا ہے اور وہ یہی کہ یار مہربان سے سے سے تعلق نہ ٹوٹ جائے اور جس پر سچی محبت اور سچی ہیبت کی
کیفیت یقینی طور پر وارد طور پر وارد ہو اور یا وہ شخص کہ جو کامل طور پر اس شخص کا شنا سندہ اور محبت کنندہ اور
اس کا زیر اثر ہو وہ بلا شبہ گناہ سے روک لیا جاتا ہے اور دوسرے لوگ دنیا میں جس قدر ہیں ان
میں سے کوئی بھی گناہ کے زہر سے خالی نہیں ۔ ہاں مکاری سے بہت لوگ کہتے ہیں کہ ہم
بے گناہ ہیں اور ہمارے دلوں میں کوئی ناپا کی نہیں مگر وہ جھوٹے ہیں اور خدا اور مخلوق کو دھوکا
نزول المسيح
دینا چاہتے ہیں گناہ سے پاک ہونا بجز اس کے ممکن ہی نہیں کہ ہیبت اللہ کی موت یقین
کی تیز شعاعوں کی وجہ سے انسان کے دل پر وارد ہو جائے اور سچی محبت اور سچی ہیبت
دل میں بس جائے اور دل خدا کے جمال اور جلال سے رنگین ہو جائے اور یہ دونوں
کیفیتیں کبھی اور ہرگز دل میں آ ہی نہیں سکتیں جب تک کہ خدا کی ہستی اور اس کی ان
دونوں قسم کے صفات پر یقین پیدا نہ ہو۔ پس اس سے معلوم ہوا کہ نجات کی جڑ اور نجات
کا ذریعہ صرف یقین ہے۔ وہ یقین ہی ہے کہ باوجود بلاؤں کے سامنے کے اطاعت
کے لئے گردن جھکا دیتا اور آگ میں داخل ہونے کے لئے کھڑا کر دیتا ہے وہ یقینی نظارہ
ہی ہے جو عاشق بنا دیتا ہے اور مرنے کے لئے تیار کر دیتا ہے۔ وہ یقینی نظارہ ہی ہے کہ
جس سے انسان خدا کے لئے آرام کا پہلو چھوڑتا اور مخلوق کی تعریف اور تحسین سے
لا پرواہ ہو جاتا اور ایک کے لیے تمام دنیا کو اپنا خطرناک دشمن بنا لیتا ہے۔ انسان یقینی
ہیبت کی وجہ سے مباح چیزوں کو بھی ڈرتا ڈرتا ہی استعمال کرتا ہے اور زبان کو نا گفتنی باتوں
سے روکتا ہے گویا اس کے منہ میں سنگریزے ہیں اور یہ یقین یا تو دیدار سے میسر آتا ہے
اور یا اس گفتار سے جو خدا کا یقینی کلام ہے جو اپنی طاقت اور شوکت اور دلکش خاصیت اور
خوارق سے ثابت کر دیتا ہے کہ وہ خدا کا کلام ہے بجز اس صورت کے نہ خدا کی ہستی پر یقین
آسکتا ہے اور نہ اس کی صفات پر ۔ اب جس حالت میں یہ مانا گیا ہے کہ خدا تعالیٰ اس بات
پر قادر ہے کہ یقینی کلام کسی بندہ پر نازل فرمادے اور اس کا وعدہ انعمت عليهم اس
امکان کو ضروری ٹھہراتا ہے اور نجات بھی اسی کلام الہی پر موقوف ہے جو یقینی ہو اور
انسانی فطرت بھی اس کی پیاسی پائی جاتی ہے تو کیوں اور کیا وجہ کہ خدا اس فیض سے
امت کو محروم رکھے ۔ کیا انسان کی فطرت میں یہ جوش نہیں ڈالا گیا کہ وہ خدا تعالیٰ کی
ہستی پر یقین پیدا کرے اور کوئی ایسا ذریعہ اس کو حاصل ہو جس سے وہ سمجھ لے کہ وہ
اپنی تمام پاک صفات کے ساتھ در حقیقت موجود ہے مگر کیا وہ ذریعہ صرف آسمان اور
زمین کی صنعتیں ہو سکتی ہیں ہرگز نہیں کیونکہ غایت درجہ ان سے صرف ضرورت خالق
محسوس ہوتی ہے نہ کہ یہ کہ خالق در حقیقت موجود بھی ہے اور ضرورت خالق پر دلیل
نزول المسيح
قائم ہونا اس خالق کی واقعی ہستی پر قطعی دلیل نہیں ہو سکتی اسی لئے انبیاء اور آسمانی نشانوں کی
حاجت پڑی کیونکہ دلائل عقلیہ صرف اس حد تک خدا تعالیٰ کی نسبت علم بخشتے ہیں کہ ان
مصنوعات پر نظر کر کے جن میں ایک ابلغ اور محکم ترکیب پائی جاتی ہے یہ ضرورت ثابت ہوتی
ہے کہ ان کا ایک صانع ہونا چاہئے لیکن یہ دلائل یہ ثابت نہیں کرتیں کہ وہ صانع فی الواقع ہے
بھی۔ اور ہے اور ہونا چاہئے میں ایک فرق ہے جو اس کیفیت کو ظاہر کرتا ہے۔ اسی طرح
نہیں کہہ سکتے کہ پہلی کتا ہیں اور پہلے معجزات خدا تعالیٰ کی ہستی پر ایک قطعی دلیل ہے کیونکہ
اس وقت نہ وہ معجزات بدیہی طور پر مشاہدات میں سے ہیں اور نہ اس وقت وہ کلام نازل ہو
رہا ہے ۔ ہاں قرآن شریف معجزہ ہے مگر وہ اس بات کو چاہتا ہے کہ اس کے ساتھ ایک ایسا
شخص ہو کہ اس معجزہ کے جو ہر ظاہر کرے اور وہ وہی ہوگا جو بذریعہ الہامی کلام کے پاک کیا
جائے گا ۔ اب جب کہ انسانی فطرت اور انسانی کانشنس اور انسانی روح شکوک و شبہات
کی موت سے مرنا پسند نہیں کرتی اور خدا تعالیٰ کی راہ میں ایک کھلے کھلے یقین کی پیاسی ہے تو
اس سے ظاہر ہے کہ جس قادر اور حکیم نے انسان کو یقین حاصل کرنے کی پیاس لگا دی ہے
اس نے پہلے سے اس بات کا انتظام بھی کر لیا ہے کہ انسان یقین کے مرتبہ تک پہنچ جائے۔
اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ وہ کون سا انتظام ہے جو یقین تک پہنچاتا ہے سو مجھے چھوڑ وتا
میں صاف صاف کہہ دوں کہ وہ انتظام ابتدا دنیا سے آج تک ایک ہی چلا آیا ہے یعنی خدا کا
قول جس کی تائید اور تصدیق اس کا خارق عادت فعل کرتا ہے اور یہ دھو کا مت کھاؤ کہ خدا
کا کلام ایک مرتبہ یا چند مرتبہ جو گزشتہ زمانہ میں نازل ہو چکا ہے وہ یقین عطا کرنے کے
لئے کافی ہے بار بار کی کیا ضرورت ہے اسی شبہ میں آریہ سماج والے گرفتار ہیں ۔ کیونکہ
ان کے نزدیک وید خدا کا کلام ہے اور وہ ایک دفعہ اس موجودہ دور دنیا کے لئے نازل ہو
چکا ہے پھر بار بار کی کیا ضرورت ہے۔ لیکن وہ اور ایسا ہی ان کے سب ہم خیال دھوکا
کھاتے ہیں اور اس دھوکا میں عیسائی بھی شریک ہیں جو کہتے ہیں کہ توریت نے تعلیم کے
حق کو پورا کر دیا تھا پھر قرآن کی کیا ضرورت تھی ۔ ان تمام تو ہمات کا جواب یہی ہے
نزول المسيح
کہ خدا کی غرض کتابوں کے نازل کرنے سے افادہ یقین ہے کہ تا اس کی ذات اور صفات ۱۳
اور اس کی پسندیدہ اور ناپسند راہوں پر لوگوں کو یقین آجاوے اور پھر یقین کی برکت سے
وہ اپنے خدا پر پورا ایمان لاویں اور بدی سے پورے طور پر پر ہیز کریں اور نیکی کو
پورے طور پر حاصل کریں سو جب نبوت کا زمانہ گذر جاتا ہے اور خدا کا کلام قصوں کے
رنگ میں پڑھا جاتا ہے تب یہ غرض مفقود ہو جاتی ہے اور دلوں میں اس کلام پر یقین نہیں
رہتا جیسا کہ تم یہودیوں کا حال دیکھتے ہو کہ توریت ان کے ہاتھ میں ہے اور کھوٹ ان
کے دلوں میں ۔ اور کیا تم عیسائیوں میں بتا سکتے ہو کہ ایسے لوگ ان میں کتنے ہیں کہ ایک
طرف مارکھا کر دوسری طرف بھی پھیر دیتے ہیں اور چادر لینے والے کو کر تہ دینے کے
لئے طیار ہیں اور آنکھوں کو بد نظری سے روکتے ہیں اور لوگوں پر عیب نہیں لگاتے اور ان
کے دل ٹیڑھے اور مگار اور منصوبہ باز نہیں مگر شاذ و نا در جس نے نہ انجیل سے بلکہ اپنی
فطرت کی ہدایت سے بدی سے پر ہیز کی ہو۔ غرض جس طرح ہر یک صبح تازہ کھانے
کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح جب مرور زمانہ سے نور ایمان جو یقین ہے کم ہو جاتا
ہے تو وہ خدا کی کلام کو پڑھتے تو ہیں مگر وہ پڑھنا ان کے حلق کے نیچے نہیں اترتا۔ تب
خدا کا کلام جو ان سے دور ہو جاتا ہے اور انہیں چھوتا نہیں کوئی نیک اثر ان پر ڈال نہیں
سکتا گویا وہ کلام ان کو چھوڑ کر آسمان پر اٹھ جاتا ہے تب ایک جو ہر قابل پیدا کیا جاتا
ہے جس کو کلام اپنی طرف کھینچتا ہے اور خدا کی کلام کی طاقت اس کو یقین کے کامل مرتبہ
تک پہنچاتی ہے تب وہ علم جو آسمان پر اٹھ گیا تھا پھر اس کے ذریعہ سے زمین پر واپس
آجاتا ہے اسی طرح ہمیشہ یقین خدا کے تازہ مکالمہ سے تازہ پیدا ہوتا رہتا ہے اور جس
شریعت کو خدا تعالیٰ منسوخ کر دیتا ہے اس شریعت کی پیروی کرنے والوں کے دل
ممسوخ ہو جاتے ہیں اور ان میں کوئی باقی نہیں رہتا جس پر تازہ کلام وارد ہو۔ تب وہ
کتاب ایک متعفن پانی کی طرح ہو جاتی ہے جس کے ساتھ بہت کیچڑ اور گندمل گیا ہے
اور ایسی شریعت سے انسانوں کو کچھ فائدہ نہیں ہو سکتا کیونکہ ان کے ہاتھ میں صرف قصے
نزول المسيح
۱۴ رہ جاتے ہیں اور آسمان کا تازہ پانی یعنی تازہ کلام الہی ان کے پاس نہیں آتا ۔ پس اس سے سمجھا
جاتا ہے کہ خدا نے ان کو چھوڑ دیا ہے۔ خلاصہ کلام یہ کہ مردود مذہب کی یہ نشانی ہے کہ تازہ کلام
کا نور اس میں پایا نہیں جاتا اور وہ لوگ ہمیشہ اسی کلام پر بھروسہ رکھتے ہیں جس کو تازہ الہی کلام
تصدیق نہیں کرتا اور نہ تازہ نشان تصدیق کرتے ہیں ۔ اس لئے ان کے دل مردہ رہتے ہیں اور
نور یقین جو گناہوں کو جلاتا ہے ان کے نزدیک نہیں آتا۔ اس تمام بیان کا خلاصہ درخلاصہ یہ
ہے کہ تازہ کلام الہی خدا کی شریعت کا پشتیبان ہے اور اس کشتی کو جو گناہوں کے سبب سے غرق
ہونے لگتی ہے جلد تر کنارا من تک پہنچانے والا ہے مگر شائد کوئی بھول نہ جائے اس لئے بار بار
کہا جاتا ہے کہ کلام الہی سے مراد وہی کلام ہے کہ جو زمانہ کے لئے تازہ طور پر اترتا ہے اور اپنی
طبعی خاصیت سے ملہم اور اس کے ہم نشینوں پر ثابت کرتا ہے کہ میں یقینی طور پر خدا کا کلام
ہوں۔ اور ایسا ملہم طبعا اس میں اور خدا کے دوسرے کلمات میں جو پہلے نبیوں پر نازل ہوئے
من حيث الوحی کچھ فرق نہیں سمجھتا گو دوسری وجوہ سے کچھ فرق ہو۔ لیکن یادر ہے کہ عوام الناس
کے ایسے شکی وہمی الہام ہماری اس بحث سے خارج ہیں جن کے ساتھ نہ تو خدائی نشان اور
آسمانی متواتر تائیدیں ہوتی ہیں کہ تا اس قول کو فعل کی شہادت کے ساتھ قوت دیں اور نہ خود ملہم
کو ان کی نسبت یقین کامل ہوتا ہے بلکہ وہ ہمیشہ دبدہا میں رہتا ہے کہ آیا یہ شیطانی ہیں یا رحمانی۔
اس جگہ یہ نقطہ خوب توجہ سے یا د رکھنے کے لائق ہے کہ جو الہامات ایسے کمزور اور ضعیف الاثر
جو ملہم پر مشتبہ رہتے ہیں کہ خدا کی طرف سے ہیں یا شیطان کی طرف ۔ شیطان کی طرف سے ۔ وہ در حقیقت
شیطان کی طرف سے ہی ہوتے ہیں یا شیطان کی آمیزش سے ۔ اور گمراہ ہے وہ شخص جوا ۔ اور جوان پر
بھروسہ کرتا ہے اور بد بخت ہے وہ شخص جو اس خطرناک ابتلا میں ماخوذ ہے کیونکہ شیطان اس
سے بازی کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کو ہلاک کرے۔ اکثر لوگ پوچھا کرتے ہیں کہ پھر
رحمانی الہام کی نشانی کیا ہے اس کا جواب یہی ہے کہ اس کی کئی نشانیاں ہیں ۔ (۱) اول یہ کہ
الہی طاقت اور برکت اس کے ساتھ ایسی ہوتی ہے کہ اگرچہ اور دلائل ابھی ظاہر
ہوں
نزول المسيح
نہ ہوں وہ طاقت بڑے جوش اور زور سے بتلاتی ہے کہ میں خدا کی طرف سے ہوں اور ملہم ۱۱۵
کے دل کو ایسا اپنا مسخر بنا لیتی ہے کہ اگر اس کو آگ میں کھڑا کر دیا جاوے یا ایک بجلی اس پر
پڑنے لگے وہ کبھی نہیں کہہ سکتا کہ یہ الہام شیطانی ہے یا حدیث النفس ہے یا شکی ہے یا ظنی ہے
بلکہ ہر دم اس کی روح بولتی ہے کہ یہ یقینی ہے اور خدا کا کلام ہے۔ (۲) دوسرے خدا کے الہام
میں ایک خارق عادت شوکت ہوتی ہے (۳) تیسری وہ پُر زور آواز اور قوت سے نازل ہوتا
ہے (۴) چوتھی اس میں ایک لذت ہوتی ہے (۵) اکثر اس میں سلسلہ سوال و جواب پیدا ہو
جاتا ہے۔ بندہ سوال کرتا ہے خدا جواب دیتا ہے اور پھر بندہ سوال کرتا خدا جواب دیتا ہے۔
خدا کا جواب پانے کے وقت بندہ پر ایک غنودگی طاری ہوتی ہے لیکن صرف غنودگی کی حالت
میں کوئی کلام زبان پر جاری ہونا وحی الہی کی قطعی دلیل نہیں کیونکہ اس طرح پر شیطانی الہام بھی
ہو سکتا ہے (۶) چھٹی وہ الہام کبھی ایسی زبانوں میں بھی ہو جاتا ہے جن کا ملہم کو کچھ بھی علم
نہیں ۔ (۷) خدائی الہام میں ایک خدائی کشش ہوتی ہے۔ اول وہ کشش ملہم کو عالم تفرید اور
انقطاع کی طرف کھینچ لے جاتی ہے اور آخر اس کا اثر بڑھتا بڑھتا طبائع سلیمہ مبائعین پر جا پڑتا
ہے تب ایک دنیا اس کی طرف کھینچی جاتی ہے اور بہت سی روحیں اس کے رنگ میں بقدر
استعداد آجاتی ہیں (۸) آٹھویں سچا الہام غلطیوں سے نجات دیتا اور بطور حکم کے کام
کرتا ہے اور قرآن شریف سے کسی بیان میں مخالف نہیں ہوتا ۔ (۹) سچے الہام کی پیشگوئی
فی حد ذاتہ سچی ہوتی ہے ۔ گو اس کے سمجھنے میں لوگوں کو دھوکا ہو۔ (۱۰) دسویں سچا الہام تقویٰ کو
بڑھاتا اور اخلاقی قوتوں کو زیادہ کرتا اور دنیا سے دل برداشتہ کرتا اور معاصی سے متنفر کر دیتا
ہے (۱۱) سچا الہام چونکہ خدا کا قول ہے اس لئے وہ اپنی تائید کے لئے خدا کے فعل کو ساتھ لاتا
ہے اور اکثر بزرگ پیشگوئیوں پر مشتمل ہوتا ہے جو سچی نکلتی ہیں اور قول اور فعل دونوں کی
آمیزش سے یقین کے دریا جاری ہو جاتے ہیں اور انسان سفلی زندگی سے منقطع ہو کر ملکوتی
صفات بن جاتا ہے۔ یقینی الہام میں سے جو اس عاجز کو عطا کیا گیا ہے وہ حصہ جو خوارق اور
پیشگوئیوں پر مشتمل ہے ہم کسی قدر اس میں سے بطور نمونہ ذیل میں لکھتے ہیں۔
نزول المسيح
یعنی ہم نمونہ کے طور پر چند وہ نشان لکھتے ہیں جو اس وحی کے ساتھ وقتاً فوقتاً ظاہر ہوئے جو
میرے پر نازل ہوئی اور وہ یہ ہیں :۔
تاریخ جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے یہ خارق عادت پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو تاریخ
ظہور
نمبر شمار بیان
پیشگوئی دنیا پر ظاہر ہو چکیں اور ہزار ہا ان کے گواہ ہیں جن میں سے بعض اس جگہ لکھے گئے ۔ پیشگوئی
پہلی پیشگوئی
زندہ گواہ رویت کے
پہلی پیشگوئی معہ تفصیل واقعہ۔ میرے والد صاحب میرزا غلام مرتضوی
مرحوم اس نواح میں ایک مشہور رئیس تھے گورنمنٹ انگریزی میں وہ پیش پنشن
للعمار
پاتے تھے اور اس کے علاوہ چار سو روپیہ انعام ملتا تھا اور چار گاؤں زمینداری آج
کے تھے پنشن اور انعام ان کی ذات تک وابستہ تھے اور زمینداری کے تک
دیہات کے متعلق شرکاء کے مقدمات شروع ہونے کو تھے اتنے میں وہ قریباً ظاہر
ے برس کی عمر میں بیمار ہو گئے اور پھر بیماری سے شفا بھی ہوگئی ۔ ہو رہی
کچھ خفیف سی زحیر باقی تھی۔ ہفتہ کا روز تھا اور دو پہر کا وقت تھا کہ ہے
مجھے کچھ غنودگی ہو کر خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ الہام ہوا ۔ وَ السَّماءِ
والطارق جس کے معنی مجھے یہ سمجھائے گئے کہ قسم ہے آسمان کی اور قسم
ہے اس حادثہ کی کہ غروب آفتاب کے بعد پڑیگا اور دل میں ڈالا گیا کہ یہ
پیشگوئی میرے والد کے متعلق ہے اور وہ آج ہی غروب آفتاب کے بعد
وفات پائیں گے اور یہ قول خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور ماتم پرسی کے
ہے۔ اس وحی الہی کے ساتھ ہی میرے دل میں بمقتضائے بشریت
اس وحی الہی کی گواہ رویت ایک بڑی جماعت ہے۔ اگر میں تفصیل سے لکھوں تو ایک
ہزار سے بھی زیادہ ہو گا مگر چونکہ حضرت مرزا صاحب مرحوم کی وفات کے بعد ہی جس
کو آج اٹھائیس برس گزر چکے ہیں اس الہام کو ایک نگینہ پر کھدوا کر ایک مہر بنوائی
گئی تھی جواب تک موجود ہے جس کا یہ نشان ہے اس لئے زیادہ ثبوت کی ان
حمد حضرت مرزا غلام مرتضی صاحب کا سن وفات اغلبا ” جون ۱۸۷۶ء “ ہے۔(ناشر)
لدمان
نزول المسيح
بقیہ پیشگوئی نمبرا
تاریخ بیان جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بلائی تاریخ ظہور ۱۷
نمبر شمار پیشگوئی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکی ہیں ہزار ہا ان کے گواہ ہیں جن میں سے بعض اس جگہ لکھے گئے پیشگوئی
یه گذرا کہ ان کی وفات سے مجھے بڑا ابتلا پیش آئے گا کیونکہ جو وجوہ
آمدنی ان کی ذات سے وابستہ ہیں وہ سب ضبط ہو جائیں گی اور
زمینداری کا حصہ کثیرہ شرکاء لے جائیں گے اور پھر نا معلوم ہمارے
لئے کیا کیا مقدر ہے میں اس خیال میں ہی تھا کہ پھر یکدفعہ غنودگی
آئی اور یہ الہام ہوا الیس الله بکاف عبده - یعنی کیا خدا اپنے
بندہ کے لئے کافی نہیں ۔ پھر اس کے بعد میرے دل میں سکینت
نازل کی گئی اور نماز ظہر کے بعد میں نیچے اترا اور جون کا مہینہ اور سخت
گرمی کے دن تھے اور میں نے جا کر دیکھا کہ میرے والد صاحب
تندرست کی طرح بیٹھے تھے اور نشست برخاست اور حرکت میں
کسی سہارے کے محتاج نہ تھے اور حیرت تھی کہ آج واقعہ وفات
کیونکر پیش آئے گا۔ لیکن جب غروب آفتاب کے قریب وہ پاخانہ
میں جا کر واپس آئے تو آفتاب غروب ہو چکا تھا اور پلنگ پر بیٹھتے
کے ساتھ ہی غرغرہ نزع شروع ہو گیا۔ شروع غرغرہ میں مجھے
انہوں نے کہا دیکھا یہ کیا حالت ہے اور پھر آپ ہی لیٹ گئے اور
بعد اس کے کوئی کلام نہ کی اور چند منٹ میں ہی اس ناپائدار دنیا
سے گزر گئے ۔ آج تک جو دس اگست ۱۹۰۲ ء ہے مرزا صاحب مرحوم
زندہ گواہ رویت کے
کچھ ضروت نہیں کیونکہ یہ مہر ایک آریہ کی معرفت بنوائی گئی تھی جواب تک زندہ موجود
ہے جس کا نام ملا وامل ہے اور اسکا دوسرا ہم قوم بھائی شرمیت نام بھی اس بات کا گواہ
ہے اور وہ آریہ میرے اس الہام کو بذریعہ میرے ایک خط کے امرتسر میں حکیم
محمد شریف کلانوری مرحوم کے پاس لے گیا تھا اور وہاں ایک مہر کن سے یہ مہر بنوائی
نزول المسيح
تاریخ بیان جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بتلائی تاریخ ظہور
نمبر شمار پیشگوئی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکی ہیں ہزار ہا اُن کے گواہ ہیں جن میں سے بعض اس جگہ لکھے گئے پیشگوئی
زندہ گواہ رویت کے
کے ۔ نقال کو اٹھائیس برس ہو چکے ہیں بعد اس کے میں نے مرزا
صاحب کی تجہیز تکفین سے فراغت کر کے وہ وحی الہی جو تکفل الہی کے
بارہ میں ہوئی تھی یعنی الیس الله بکاف عبده اس کو ایک نگینہ
پر کھدوا کر وہ مہر اپنے پاس رکھی اور مجھے قسم ہے اس ذات کی جس
کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ خارق عادت طور پر یہ پیشگوئی پوری
ہوئی اور نہ صرف میں بلکہ ہر ایک شخص جو میرے اس زمانہ کا واقف
ہے جب کہ میں اپنے والد صاحب کے زیر سایہ زندگی بسر کرتا تھا وہ
گواہی دے سکتا ہے کہ مرزا صاحب مرحوم کے وقت میں کہ کوئی مجھے
جانتا بھی نہیں تھا اُن کی وفات کے بعد خدا تعالیٰ نے اس طور سے
میری دستگیری کی اور ایسا میرا متکفل ہوا کہ کسی شخص کے وہم اور خیال
میں بھی نہیں تھا کہ ایسا ہونا ممکن ہے ہریک پہلو سے وہ میرا ناصر اور
معاون ہوا مجھے صرف اپنے دستر خوان اور روٹی کی فکر تھی مگر اب تک
اس نے کئی لاکھ آدمی کو میرے دستر خوان پر روٹی کھلائی۔ ڈاکخانہ
والوں کو خود پوچھ لو کہ کس قدر اس نے روپیہ بھیجا ۔ میری دانست
میں دس لاکھ سے کم نہیں اب ایمانا کہو کہ یہ معجزہ ہے یا نہیں۔
گئی تھی حکیم صاحب مرحوم کے دوستوں اور اولاد کو بھی یہ واقعہ معلوم ہے اب جو شخص ذرا حیا کو کام میں
لا کر یہ سوچے اور تحقیق کرے کہ آج سے ۲۸ برس پہلے یعنی حضرت والد صاحب کے زمانہ میں میں کیا
چیز تھا پھر خدا کی اس وحی الیس الله بکاف عبدہ کے بعد خدا نے میری کیسی پرورش کی تو میں
یقین نہیں رکھتا کہ اس معجزہ سے بجز اس شخص کے کہ سخت درجہ کا بے حیا ہوا نکار کر سکے ۔
باہر کے لوگوں میں سے بجز دو چار آدمیوں کے کون کہہ سکتا ہے کہ میں جانتا تھا۔
نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں جلائی تاریخ ظہور ۱۱۹
نمبر شمار پیشگوئی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں ہزار ہا اُن کے گواہ ہیں جن میں سے بعض اس جگہ لکھے گئے پیشگوئی
لا تيئس من روح الله الا ان روح الله قريب ۔ الا ان
و
۱۸۸۲ء نصر الله قريب ۔ ياتيك من كل فج عميق۔ يأتون من
كل فج عميق۔ ينصرك الله من عنده ۔ ينصرك
رجال نوحى اليهم من السماء ۔ لا مبدل لكلمات الله۔
دیکھو صفحہ ۲۴۱ براہین احمد یہ مطبوعہ ۱۸۸۰ء و ۱۸۸۳ء سفیر ہند پر لیس امرتسر ۔
ترجمہ۔ خدا کے فضل سے نوامید مت ہو یعنی یہ خیال مت کر کہ کوئی
میری طرف التفات نہیں کرتا اور نہ کوئی میری نصرت کرتا ہے یہ بات
سن رکھ کہ خدا کا فضل قریب ہے خبر دار ہو کہ خدا کی مدد قریب ہے۔ وہ مدد
ہر ایک ایسی راہ سے تجھے پہنچے گی کہ کبھی بند نہیں ہوگا اور لوگ ہر یک راہ
سے آتے رہیں گے جو بند نہیں ہوگا بلکہ لوگوں کے چلنے سے عمیق ہوتا
رہے گا یعنی لوگ ہر ایک راہ سے بکثرت تیرے پاس آئیں گے یہاں
تک کہ راہیں عمیق ہو جائیں گی۔ یہ استعارہ اس منشاء کے ادا کرنے کے
لئے ہے کہ سلسلہ رجوع خلائق کا کبھی بند نہیں ہوگا اور یہ اُس زمانہ کی
پیشگوئی ہے جبکہ مجھے کوئی بھی نہیں جانتا تھا مگر شاذ و نادر جو صرف چند
ابتدائی زمانہ کے تعارف والے تھے اور نہ گورنمنٹ کو میری طرف کچھ
اس پیشگوئی سے میں سال بعد ہر ایک پہلو سے نصرت الہی اور نیز رجوع خلائق ظہور میں آیا۔
اس پیشگوئی کا بیان کرنا اور پھر پورا ہونا براہین احمدیہ کی شہادت سے
ثابت ہے کیونکہ براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں یہ پیشگوئی مندرج ہے
اور براہین احمد یہ وہ کتاب ہے جو قریباً بائیس برس سے ملک میں شائع ہو
گئی ہے ۔ یہ وہ زمانہ تھا کہ جب میں گوشہء تنہائی میں پڑا ہوا تھا نہ مہمان
تھے اور نہ کوئی مہمان خانہ تھا ۔ اس واقعہ کو تمام یہ قصبہ جانتا ہے۔
زندہ گواہ رویت کے
نزول المسيح
تاریخ بیان جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بتلائی تاریخ ظہور نمبرشمار یونین میں جو ان پر ظاہر ہوچکیں ہزارہا ان کے گواہ ہیں جن میں سے بعض اس جگہ لکھے گئے پیشگوئی
بقیہ پیشگوئی نمبر ۲
زندہ گواہ رویت کے
خیال تھا کہ اس کا اتنا بڑا سلسلہ قائم ہوگا اور نہ اس ملک کے لوگوں میں
سے کوئی پیشگوئی کر سکتا تھا کہ یہ غیر معمولی ترقی ایک دن ضرور ہو گی مگر
یہ خدا کا فعل ہے جو باوجود ہزار ہا روکوں کے جو قوم کی طرف سے اور
مولویوں کی طرف سے ہوئیں خدا نے میری اس دعا کو قبول کر کے جو
براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۲ میں ہے یعنی یہ کہ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرُدًا
اپنے بندوں کو میری طرف رجوع دیا۔ جب میں نے کہا کہ اے
میرے پروردگار مجھے اکیلا مت چھوڑ تو جواب دیا کہ میں اکیلا نہیں چھوڑوں
گا۔ اور جب میں نے کہا کہ میں نادار ہوں مجھے مالی مدد دے
تو اس نے کہا کہ ہر ایک راہ سے تجھے مدد آئے گی اور وہ راہیں عمیق ہو جائیں
گی۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور یکوں کی کثرت سے قادیان کی سڑک کئی دفعہ
ٹوٹ گئی اُس میں گڑھے پڑ گئے اور کئی دفعہ سرکار انگریزی کو وہ سڑک
مٹی ڈال کر درست کرانی پڑی اور پہلے اس سے قادیان کی سٹرک کا یہ
حال تھا کہ ایک یکہ بھی اُس پر چلنا شاذ و نادر کے حکم میں تھا اب ہر یک
سال راہ یکوں کے باعث سے عمیق ہو جاتا ہے اور نیز خدا نے اسی
سال میں قریب ستر ہزار کے اس جماعت کو پہنچا دیا۔ کون مخالف ہے
جو اس بات کو ثابت کر سکتا ہے کہ جب ابتدا میں یہ وحی الہی نازل ہوئی
کون ایسا بے ایمان ہے جو اس سے انکار کرے گا اور کون کہہ سکتا ہے کہ یہ صدہا
انسان جواب آتے جاتے اور موجود رہتے ہیں یہ اس وقت بھی موجود تھے
ڈاکخانوں کی کتابوں کو دیکھو کہ کیا یہ مالی آمدن پہلے بھی کبھی تھی اور کیا پہلے بھی
اس کثرت سے لوگ آتے تھے۔