نزول المسیح

حصہ 11

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور ۱۲۱
نمبر شمار پیشگوئی
بقیہ مضمون پیشگوئی نمبر ۲
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
تو اس وقت سات آدمی بھی میرے ساتھ تھے مگر اس کے بعد ان
دنوں میں ہزار ہا انسانوں نے بیعت کی خاص کر طاعون کے دنوں
میں جس قدر جوق در جوق بیعت میں داخل ہوئے اس کا تصور خدا
پیشگوئی
کی قدرت کا ایک نظارہ ہے۔ گویا طاعون دوسروں کو کھانے کے
لئے اور ہمارے بڑھانے کے لئے آئی ۔ ابھی معلوم نہیں کہ طاعون
کی برکت سے کیا کچھ ترقی ہو گی ۔ اسی برس میں تمام بیعت کرنے
والوں نے اپنے ذمہ لے لیا کہ کچھ نہ کچھ ماہانہ اس سلسلہ کی مدد میں
نذر کیا کریں سو اس ایک ہی برس میں ہزار ہا روپیہ کی آمدن ہوئی اور
ہزار ہا لوگ بیعت میں داخل ہوئے اور داخل ہوتے ہیں اور وہ الہام
ك يأتيك من كل فج عميق و يأتون من كل فج
عمیق ۔ عین طاعون کے دنوں میں پورا ہوا۔ اگر کوئی شخص براہین
احمد یہ کو ہاتھ میں پکڑے اور میری پہلی حالت غربت اور تنہائی کو جو
براہین احمدیہ کے زمانہ میں تھی قادیان میں آکر تمام ہندو مسلمانوں
سے دریافت کرے یا گورنمنٹ انگریزی کے کاغذات میں دیکھے کہ
کب سے گورنمنٹ نے میرے سلسلہ کو ایک جماعت عظیم قرار دیا۔
ہے تو بلا شبہ وہ یقینی اور قطعی و روہ یقینی اور قطعی طور پر سمجھ لے گا کہ اس قدر خدا کی طرف
سے حسب منشاء پیشگوئی کے نصرت ہونا اور ستر ہزار سے بھی زیادہ
لوگوں کا بیعت میں داخل ہونا با وجود تمام مولویوں کے شور
اور وہ معزز ا حباب جو چشم خود دیکھ ر۔ جو بچشم خود دیکھ رہے ہیں کہ کیونکر اس پرانے زمانہ کی پیشگوئی بڑے
زور و شور سے ان دنوں میں پوری ہو رہی ہے ان احباب کے بطور گواہان رویت ذیل
میں چند نام لکھے جاتے ہیں اور وہ یہ ہیں۔ مولوی حکیم نور الدین صاحب بھیروی
زندہ گواہ رویت کے

نمبر شمار پیشگوئی
نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
و فریاد کرنے کے بے شک ایک معجزہ ہے ورنہ خدا قادر تھا کہ اس
سلسلہ کو ترقی سے روک دیتا اور مولویوں کے منصوبوں کو پورا کر دیتا یا
مجھے ہلاک کر دیتا اور خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ یأتیک من كل فج
عميق و يأتون من كل فج عمیق ۔ اس طرح پر بھی ہر ایک
پر ثابت ہو سکتا ہے کہ بیس برس کے بعد ان دنوں میں پنجاب اور
ہندوستان کے شہروں میں سے کوئی شہر خالی نہیں رہا جس کے
باشندوں میں سے کوئی نہ کوئی قادیان میں نہیں آیا اور نہ کوئی ایسی
طرف ہے جس سے مالی مدد نہ آئی۔ اب سوچ لو کہ کیا اس قدر دور
در از عرصہ کے بعد غیب کی باتیں پورا ہونا کیا بجز خدا کی وحی کے کسی
اور کے کلام میں یہ طاقت ہے اور اگر انسان ایسا کر سکتا ہے تو نظیر
کے طور پر پیش کرو کہ کس نے میری طرح گمنامی کی حیثیت میں ہو کر
ظہور پیشگوئی کے دنوں سے ہیں برس پہلے بذریعہ تحریر تمام دنیا میں
شائع کیا کہ ایک دن وہ آنے والا ہے کہ میری یہ حالت گمنامی جاتی
رہے گی اور ہزار ہا تحائف میرے پاس آئیں گے اور ہزار ہا لوگ
دور دراز ملکوں کا سفر کر کے میرے ملنے کے لئے آئیں گے میں
جانتا ہوں کہ ایسی نظیر پیش کرنے پر ہرگز انسان قادر نہیں ۔
پیشگوئی
مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی ۔ مولوی محمد علی ایم اے۔ نواب محمد علی خان صاحب
مالیر کوٹلہ ۔ خواجہ کمال الدین صاحب بی اے پلیڈر ۔ میر ناصر نواب صاحب دہلوی۔
مولوی محمد احسن صاحب امروہی - مرزا خدا بخش صاحب جھنگ ۔ سیٹھ عبد الرحمن صاحب
مدراس - مولوی مبارک علی صاحب سیالکوٹ چھاؤنی ۔ شیخ رحمت اللہ صاحب سوداگر بمبئی
ہؤس لاہور ۔ خلیفہ نورالدین صاحب جموں وغیرہ گواہان جو دس ہزار سے بھی زیادہ ہیں۔
زندہ گواہ رویت کے

نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور ۱۲۳
نمبر شمار پیشگوئی
الهام سوم
الهام چهارم
زندہ گواہ رویت کے
لد
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
لَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَسْتَمُ مِنَ النَّاسِ دیکھو براہین
احمد یہ صفحہ ۲۴۲۔ ترجمہ : خلق اللہ تیری طرف رجوع کرے گی سو
تجھے چاہئے کہ تو اُن سے منہ نہ پھیرے اور نہ ان کی کثرت کو دیکھ
کر تھک جائے ۔ اس الہام میں یہ بشارت دی گئی تھی کہ لوگ فوج
در فوج تیرے پاس آئیں گے اور اس قدر آئیں گے کہ انسان
بمقتضائے بشریت ان کی متواتر ملاقاتوں سے ملول ہو سکتا ہے اور
اُن کے ہجوم سے تھک سکتا ہے کیونکہ بہت کثرت ہوگی ۔ سو تو ایسا
مت کرنا اور کثرت مخلوقات سے گھبرانا مت۔ اب جس حد تک کوئی
انسان چاہے ثابت کر لے کہ براہین احمدیہ کے زمانہ میں جس کو
ہیں بائیس برس گزر گئے لوگوں کا میری طرف رجوع نہ تھا بلکہ
میں ان لوگوں میں سے نہیں تھا جن کا دنیا میں کچھ ذکر کیا جاتا ۔
پس خدا کا یہ فرمانا کہ تم نے کثرت خلق اللہ کو دیکھ کر تھکنا مت ۔
یہ خبر پورے بیس برس بعد اس پیشگوئی کے ظہور میں آئی یعنی حال
میں جب کہ ہزار ہا لوگ قادیان میں آنے لگے اور آرہے ہیں۔
اصحاب الصفة وما ادراك ما اصحاب |
الصفة۔ ترى اعينهم تفيض من الدمع ۔
يصلون عليك۔ ربنا اننا سمعنا
پیشگوئی
یہ پیشگوئی اس وقت سے بطور اتم اکمل ظہور میں آئی جب پنجاب میں طاعون پڑی۔
یہ پیشگوئی قریباً دس برس
ان تمام پیشگوئیوں کا گواہ ناطق براهین احمدیہ ہے اور اس قصہ کو تمام لوگ
اس گاؤں اور گردو نواح کے جانتے ہیں کہ جس زمانہ کی یہ پیشگوئیاں ہیں اس
زمانہ میں میری شہرت کا نام و نشان نہ تھا اور پنجاب کے لوگ بآسانی

نمبر شمار پیشنگوئی
بقیه مضمون پیشگوئی نمبر ۴
نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
پیشگوئی
بعد اظہار اس کے کے ظہور میں آگئی
مناديا ينادى للايمان۔ وداعيًا الى الله وسراجا منيرا ۔ املوا۔
دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۲۔ ترجمہ :۔ صفہ کے دوست اور تو کیا جانتا
ہے کہ کیا ہیں صفہ - اصفہ کے دوست تو ان کی آنکھوں کو دیکھے گا کہ ان سے آنسو
جاری ہیں ۔ تیرے پر درود بھیجیں گے ۔ یہ کہتے ہوئے کہ اے ہمارے خدا
ہم نے ایک آواز دینے والے کی آواز کو سنا جو کہتا تھا کہ اپنے ایمان کو
درست کرو اور قوی کرو اور وہ خدا کی طرف بلاتا تھا اور شرک سے دور کرتا
تھا اور وہ ایک چراغ تھا زمین پر روشنی پھیلانے والا ( لکھ لو ) یہ پیشگوئی
جس زمانہ میں براہین احمدیہ میں شائع کی گئی اُس وقت نہ کوئی صفہ تھا نہ
اصحاب الصفہ ۔ پھر بعد اس کے جو مخلصین قادیان میں ہجرت کر کے آئے
ان کے لئے صفے اور مہمان خانے طیار کئے گئے ۔ دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان
پیشگوئی ہے کہ اس زمانہ میں یہ باتیں بتلائی گئیں جب کہ کسی کو اس
طرف خیال بھی نہیں آسکتا تھا کہ ایسا وقت بھی آئے گا کہ قادیان میں
ایسے مخلص جمع ہوں گے اور ان کے لئے صفے تیار کئے جاویں گے۔
سبحان الله تبارک و تعالی زاد مجدک ينقطع اباء ک و يبدأ منک
دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۹۰۔ ترجمہ۔ پاک ہے خدا ہر ایک تہت سے جو بہت
برکت والا اور بہت بلند ہے وہ تیری بزرگی کو زیادہ کرے گا۔ تیرے باپ دادے کا
سمجھ سکتے ہیں کہ وہ اس زمانہ میں نہ خود کبھی قادیان آئے اور نہ لوگوں کو قادیان
آتے دیکھا اور نہ سنا اور نیز بڑا ثبوت اس کا کا غذات گورنمنٹ ہیں اور پیشگوئی
نمبر پنجم کا ثبوت خود ظاہر ہے کہ بعد اس پیشگوئی کے خدا نے چارلڑ کے مجھے دئے
اور وہ عزت اور شہرت مجھے دی کہ میرے خاندان میں کسی کو نہیں دی گئی۔
پیشگوئی نمبر ۵ زندہ گواہ رویت کے

نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور ۱۲۵
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
نمبر شمار پیشگوئی
بقیه مضمون پیشگوئی نمبر ۵
پیشگوئی نمبر ۶
زندہ گواہ رویت کے
ذکر منقطع ہو جائے گا ۔ اور خدا اس خاندان کی بزرگی کی بنیاد تجھ سے
ڈالے گا۔ اب بتلاؤ کیا یہ سچ نہیں کہ میری شہرت میرے خاندان کی
شہرت سے بہت زیادہ بڑھ گئی اور ہزار ہا مخلوقات کو خدا نے ربقہ
اطاعت میں داخل کر دیا اور آج کے دن سے پہلے کون جانتا تھا کہ اس
سلسلہ کی اس قدر ترقی ہو جائے گی خاص کر براہین احمدیہ کے زمانہ
میں جبکہ نہ کوئی سلسلہ تھا نہ دعوت تھی نہ جماعت تھی نہ شہرت تھی۔ پس
افسوس ان پر جو نہیں سمجھتے اور خدا کی عجائب قدرتوں پر غور نہیں کرتے۔
اردت ان استخلف فخلقت آدم ۔ اني جاعل في الارض
خليفة - دیکھو براہین احمد یہ صفحہ ۴۹۲ - یہ پیشگوئی با عتبار مفہوم لفظ
آدم کے ہے کیونکہ فرشتوں نے آدم کی خلافت کو منظور نہ کیا ۔ مگر
آخر وہی جس کو رد کیا گیا تھا خلیفہ ٹھہرایا گیا اور نامنظور کرنے
والوں کی کچھ پیش نہ گئی بلکہ سخت منکر ان میں سے شیطان کہلایا۔
پس لفظ آدم میں اس قصہ کی طرف اشارہ ہے کہ اس جگہ بھی ایسا
ہی ہوگا اور خدا اس خلافت کو اپنے ہاتھوں سے زمین پر جمائے گا۔
اور اس پیشگوئی کا ایک حصہ ازالہ اوہام میں ایک الہام ہے اور وہ
یہ ہے ۔ قالوا أتجعل فيها من يفسد فيها و يسفك
الدماء قال اني اعلم مالا تعلمون ۔ ان تمام الہامات کا
ترجمہ یہ ہے کہ میں نے ارادہ کیا کہ اپنا خلیفہ زمین پر پیدا کروں ۔
پیشگوئی
آج سے آٹھ سال پہلے
پیشگوئی نمبر ۵ کا ثبوت گذر چکا اور پیشگوئی نمبر ۶ اس بات کی طرف اشارہ کرتی
ہے کہ آدم کے رنگ پر میرے پر بھی اعتراض ہوں گے اور میری معائب شماری ہو
گی اور آخر خدا میری عزت ظاہر کرے گا چنانچہ ایسا ہی ہوا اور عیب شمار لوگوں کو
خائب و خاسر ہونا پڑا اور خدا نے میری تائید کی اور اگر چہ تائید الہی بجائے خود

نمبر شمار پیشگوئی
بقیہ پیشگوئی نمبر ۶
نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور
پیشگوئیاں بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
سو میں نے آدم کو یعنی اس عاجز کو اپنا خلیفہ مقرر کیا۔ میں اسی آدم کو
زمین پر اپنی خلافت کے لئے مامور کرنے والا ہوں اور لوگ کہیں
گے کہ کیوں ایسا خلیفہ مقرر کیا جاتا ہے کہ مفسد ہے اور خونریز ہے یعنی
خونریزی کی تہمت لگائیں گے۔ چنانچہ اس پیشگوئی کے مطابق آخر کار
نادان لوگوں نے ایسا ہی کیا جیسا کہ لیکھرام کے معاملہ کے بارے میں
اور ڈاکٹر کلارک کے بارے میں اور آٹھم کے بارے میں ۔ پھر فرماتا
ہے کہ خدا کہے گا کہ تم غلطی کرتے ہو اس شخص کی نسبت جو کچھ میں جانتا
ہوں تم نہیں جانتے۔ یہ پیشگوئی صاف طور پر دلالت کرتی ہے کہ
لوگ انکار کریں گے اور جھوٹے الزام لگائیں گے اور منظور نہیں
کریں گے سو ایسا ہی ظہور میں آیا اور خدا نے میرا نام آدم رکھا تا آخر
کو اول سے نسبت ہو اور نیز یہ بھی مشابہت درمیان تھی نیز یہ بھی مشابہت درمیان تھی کہ آدم تو ام
کے طور پر پیدا کیا گیا پہلے زر اور پیچھے مادہ ہوا۔ تا ترقی کرنے والے
انسانی سلسلہ کی طرف اشارہ کرے اور میں بھی آدم کی طرح توام
پیدا کیا گیا مگر پہلے لڑکی پیدا ہوئی اور بعد اس کے میں ۔ تا یہ وضع
پیدائش انسانی سلسلہ کے ختم ہونے پر اشارہ کرے۔ سو میں اس طور
سے آخر ہوں جیسا کہ آدم اول تھا اور عیسی بن مریم کو آدم سے صرف
ایک مناسبت تھی کہ بغیر باپ کے پیدا ہوا اور وہ مناسبت بھی ناقص
پیشگوئی
ایک نشان ہوتا ہے لیکن جب قبل از وقت پیشگوئی کے رنگ میں اس کو بیان کیا
جاوے تو وہ نشان نور علی نور ہو جاتا ہے کیونکہ پیشگوئی کا پورا ہونا اس بات پر مہر
کر دیتا ہے کہ وہ تائید جو ظہور میں آئی ہے وہ در حقیقت منجانب اللہ ہے۔
زندہ گواہ رویت کے

نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور ۱۲۷
نمبر شمار پیشگوئی
بقیہ پیشگوئی نمبر ۶
زندہ گواہ رویت کے
پیشگوئیاں بتلائیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
کیونکہ ماں موجود تھی مگر میں روحانی طور پر بغیر باپ اور ماں
دونوں کے ہوں کیونکہ نہ کوئی مرشد رکھتا ہوں جو بجائے باپ کے
ہو اور نہ خاندان نبوت جو بجائے ماں کے ہو اور میں آدم کی طرح
تو ام ہوں اور حضرت عیسی تو ام نہیں تھا اور آدم کی طرح خونریزی
کی میرے پر تہمت لگائی گئی اور حضرت عیسی پر یہ تہمت نہیں لگائی
گئی ۔ اور آدم کی طرح میں جمالی اور جلالی دونوں رنگ رکھتا ہوں
مگر حضرت عیسی محض جمالی رنگ تھا۔ اس لئے میں آدم کے لئے
مظہر اتم ہوں مگر حضرت عیسی مظہر اتم نہیں تھا چونکہ نوع انسان جس
نقطہ سے شروع ہوئی اسی نقطہ پر اس کو بلحاظ وضع دوری ختم ہونا
چاہئے اس لئے آخر سلسلہ نوع انسان میں آدم کا مظہر اتم پیدا کیا
گیا تا اس طرح پر دائرہ خلقت انسان پورا ہو جائے اور چونکہ آدم
نر اور مادہ پیدا کیا گیا تھا اسلئے خدا نے مجھے نر اور مادہ یعنی بطور توام
پیدا کیا تا آخر کو اول سے مشابہت ہو اور نیز مجھے اس نے نہ
خاندان نبوت سے پیدا کیا جو بطور ماں کے ہے اور نہ مرشد جو
روحانی تعلیم دیتا مجھے عطا کیا تا بطور روحانی باپ کے ٹھہرتا اور یہ
ضرور نہ تھا کہ میں عیسی کی طرح بغیر باپ کے پیدا ہوتا جیسا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ضرور نہ تھا کہ عصا کا سانپ
بناتے بلکہ قرآن شریف کے معجزہ کو قائمقام عصا ٹھہرایا گیا کیونکہ
خدا نہیں چاہتا کہ گذشتہ نشانوں کو دوبارہ ظاہر کرے مگر برنگ دیگر
پیشگوئی
نہ کہ اتفاقی طور پر ۔ غرض ایک مرسل اور مامور کے لئے خلافت اور نبوت کا منصب ثابت
کرنا کسی ایسی تائید الہی کو چاہتا ہے جس کے ساتھ پیشگوئی ہوا اور اس پیشگوئی کی ضرورت
سمجھتا ہے جس کے ساتھ تائید ہو اور اثبات مدعا کے لئے بجز اس کے اور کوئی ضرورت نہیں

نمبر شمار پیشگوئی
ساتویں پیشگوئی
زندہ گواہ رویت کے
القمر: ٣
نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
پیشگوئی
۱۳۱۱ ہجری
وان يروا اية يعرضوا و يقولو ا سحر مستمر ۔ واستيقنتها
انفسهم وقالوا لات حين مناص ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۹۸۔
ترجمہ ۔ جب دیکھیں گے کوئی نشان تو منہ پھیر لیں گے اور کہیں گے
کہ یہ ایک مکر ہے اور یہ تو ابتدا سے چلا آتا ہے کوئی انوکھی بات نہیں
کوئی خارق عادت امر نہیں اور ان کے دل یقین کر گئے اور کہا کہ
اب گریز کی جگہ نہیں ۔ یہ آیت یعنی وَإِنْ يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا
وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُسْتَمِر یہ سورۃ قمر کی آیت ہے شق القمر
کے معجزہ کے بیان میں اس وقت کافروں نے شق القمر کے نشان کو
ملاحظہ کر کے جو ایک قسم کا خسوف تھا یہی کہا تھا کہ اس میں کیا
براہین احمدیہ کا الہام صفحہ ۴۹۸۔ اس بات کا گواہ ہے کہ یہ پیشگوئی بارہ برس پہلے خسوف سے
کی گئی تھی اور باوجود اسکے کہ یہ پیشگوئی کتاب دار قطنی میں قریباً ہزار برس پہلے اور کتاب
اکمال الدین میں جو شیعہ کی نہایت معتبر کتاب ہے اسی قدر مدت پہلے کی گئی تھی مگر تب بھی
لوگوں نے قبول نہ کیا اور کہا کہ خسوف قمر مہینہ کی پہلی رات میں یعنی ہلال کو ہونا چاہئے تھا اور
کسوف شمس ٹھیک ٹھیک مہینہ کے وسط با ا میں ہونا چاہئے تھا یعنی پندرھویں تاریخ مگر جس طرح
پر یہ ہوا یہ تو ایک مستمر امر ہے یعنی قدیم سے اسی طرح چلا آتا ہے حالانکہ حدیث میں خارق
عادت کا کوئی لفظ نہیں صرف اپنی نادانی سے فقرہ اول شب اور فقرہ درمیانی روز سے یہ غلط
معنی نکالتے ہیں اور حدیث کا مطلب ظاہر ہے اور وہ یہ کہ خسوف قمر اس کی مقررہ راتوں میں
سے جو قانون قدرت میں مقرر ہیں اول رات میں ہوگا اور کسوف شمس اس کے مقررہ دنوں
میں سے درمیان کے دن میں یعنی اٹھائیس تاریخ ہو گا اور اسی طرح وقوع میں آیا یہ ایک سچے
مہدی موعود کیلئے ایک علامت مقرر کی گئی تھی کہ اس کے دعوٹی کے دنوں میں جب اس کی
تکذیب ہوگی اور وہ نشان کا محتاج ہو گا تب ماہ رمضان میں ان تاریخوں میں خسوف

نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظهور ۱۲۹
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکی ہیں
نمبر شمار پیشگوئی
بقیہ پیشگوئی نمبرے
بقیہ زندہ گواہ رویت متعلق نمبرے
انوکھی بات ہے قدیم سے ایسا ہی ہوتا آیا ہے کوئی خارق
عادت امر نہیں ۔ پس خدا تعالیٰ نے اس الہام میں وہی
آیت پیش کر کے یہ اشارہ کیا ہے کہ ان لوگوں کو بھی خسوف
کا نشان دکھلایا جاوے گا اور منکر لوگ وہی کہیں گے جو
ابو جہل وغیرہ نے کہا تھا یعنی ” اس طرح پر قدیم سے خسوف
کسوف ہوتا آیا ہے، خارق عادت ہونا چاہئے تھا تا ہم
مانتے ۔ پس دیکھو یہ پیشگوئی کیسی عظیم الشان ہے جو خسوف
کسوف سے بارہ برس پہلے لکھی گئی ۔
پیشگوئی
کسوف ہو جائیگا ۔ اب ظاہر ہے کہ ہمیشہ رمضان میں خسوف کسوف نہیں ہوتا اگر ہوتا ہو گا تو
صد ہا برس کے بعد اور پھر یہ کہ خسوف بھی انہیں تاریخوں میں ہو یہ خصوصیت بھی صد ہا سال کو
ہی چاہتی ہے۔ اب حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جب تک مہدی معہود ظاہر نہ ہو یہ خصوصیتیں
کسی زمانہ میں کسی کا ذب مدعی کے وقت میں جمع نہیں ہوں گی صرف مہدی کے وقت میں جمع
ہوں گی ۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا تو اب ظاہر ہے کہ مہدی معہود کی علامت کے لئے اسی قدر کافی تھا
کہ اس کے ابتدائی زمانہ میں رمضان میں ان تاریخوں میں خسوف کسوف ہوگا قانون قدرت
کو توڑنے کی کچھ ضرورت نہ تھی۔ رہا یہ امر کہ دار قطنی کی حدیث ضعیف ہے۔ اگر ہم فرض کر
لیں تو پھر کتاب اکمال الدین میں بھی تو یہی حدیث ہے ماسوا اس کے اصل بات تو یہ ہے کہ
محدثین کی نہ تو تصدیق یقینی ہے اور نہ تکذیب۔ اس لئے خدا نے اس حدیث کی تصدیق خود
کر دی اب کسی محدث کی مجال ہے کہ اس کی تکذیب کرے۔ پیشگوئی تو انجیل اور تورات کی
بھی ماننی پڑے گی اگر وہ صفائی سے پوری ہو جاوے گو وہ کتابیں محرف مبدل ہیں بلکہ اگر
سکھوں کے گرنتھ میں بھی کوئی پیشگوئی ہو جو بے حد رطب و یابس کا ذخیرہ ہے اور وہ پیشگوئی
پوری ہو جائے تب بھی ماننی پڑے گی۔ کیا انسان کی تنقید خدا کی تنقید سے بہتر ہے۔

نمبر شمار پیشنگوئی
پیشگوئی نمبر ۸
نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
يا عبد القادر انی معک اسمع وارای غرست لک بیدی
رحمتی و قدرتی۔ والقیت علیک محبة منى ۔ ولتصنع على
عینی كزرع اخرج شطأه فاستغلط فاستوى على سوقه -
دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۱۴ ۔ ترجمہ۔ اے قادر کے بندے میں تیرے
ساتھ ہوں۔ میں دیکھتا ہوں اور سنتا ہوں۔ میں نے اپنی محبت تیرے پر
ڈال دی تا کہ تو میری آنکھوں کے روبرو پرورش کیا جائے۔ تو ایک بیج کی
طرح ہے یعنی اکیلا ہے جس کی ابھی کوئی شاخ نہیں نکلی ۔ صرف ایک سبزہ
نکلا مگر بعد اس کے ایسا ہو گا کہ وہ سبزہ موٹا ہو جاوے گا اور اس کی شاخیں تنا
پر قائم ہوں گی اور وہ ایک بڑا درخت بن جائے گا اب دیکھو کہ یہ پیشگوئی
کس قدر صفائی سے پوری ہوئی اور باوجود سخت مخالفوں کی سخت مزاحمتوں
کے یہ سلسلہ ایک عظیم بزرگی کے ساتھ قائم ہو گیا اور جیسا کہ پیشگوئی کا منشاء
تھا اس تخم کی بہت سی شاخیں نکل آئیں اور پنجاب اور ہندوستان میں پھیل
گئیں اور پھیلتی جاتی ہیں۔ براہین احمدیہ میں بارہا یہ ذکر آچکا ہے کہ تو اس
وقت اکیلا ہے اور تیرے ساتھ کوئی نہیں جیسا کہ ایک جگہ میری دعا کا خود
خدا تعالیٰ ذکر فرماتا ہے کہ رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَّ أَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ
یعنی اے خدا مجھے اکیلا مت چھوڑ اور تو بہترین ورثاء ہے پس اس جگہ خدا
گواہی دیتا ہے کہ اس الہام کے وقت میں اکیلا تھا سو خدا نے وعدہ دیا کہ تو
اکیلا نہیں رہے گا اور ایک جہان تیری شاخوں میں داخل ہو جائے گا۔
پیشگوئی
یہ پیشگوئی بیس برس بعد طاعون کے زمانہ میں پوری ہوئی
براہین احمد یہ ان تمام پیشگوئیوں کی گواہ ہے اور کوئی اس سے انکار نہیں کر سکتا کہ یہ
اس زمانہ کی پیشگوئیاں ہیں کہ جبکہ اس اقبال اور عزت اور کامیابی کے کچھ بھی آثار
نہ تھے کہ جواب 1901ء و ۱۹۰۲ء میں ظہور میں آئے ۔
زندہ گواہ رویت کے

نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور ۱۳
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
نمبر شمار پیشگوئی
پیشگوئی نمبر ۹
پیشگوئی نمبر ۱۰ زندہ گواہ رویت کے
أَلَيْسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ
اللهِ وَجِيها - دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۱۶۔ ترجمہ ۔ کیا خدا اپنے
بندہ کے لئے کافی نہیں۔ پس وہ اس کو ان تمام الزاموں سے بری
کرے گا جو اس پر لگائے جائیں گے اور وہ خدا کے نزدیک وجاہت
رکھتا ہے۔ یہ پیشگوئی اس طرح پر پوری ہوئی کہ کپتان ڈگلس ڈپٹی کمشنر
کے وقت میں میرے پر خون کا الزام لگایا گیا خدا نے اس سے مجھے بری
کر دیا اور پھر مسٹر ڈوئی ڈپٹی کمشنر کے وقت میں مجھ پر الزام لگایا گیا اس
سے بھی خدا نے مجھے بری کر دیا۔ اور پھر مجھ پر جاہل ہونے کا الزام لگایا
سو مخالف مولویوں کی خود جہالت ثابت ہوئی اور پھر مہر علی نے مجھ پر
سارق ہونے کا الزام لگایا سو اس کا خود سارق ہونا ثابت ہوا۔ ایسا ہی یہ
دن کبھی نہیں گزریں گے جب تک خدا کج دل انسانوں کو نہ دکھلا دے کہ
یہ میرا بندہ میری طرف سے تھا۔ تب بہتوں کی آنکھیں کھلیں گی مگر کیا
فائدہ۔ اکنوں ہزار عذر بیاری گناہ را۔ مرشوی کرده را نبود زیب دختری
إِنَّا أَعْطَيْتُكَ الْكَوْثَرَ یعنی ہم تجھے بہت سے ارادتمند عطا کریں
گے اور ایک کثیر جماعت تجھے دی جاوے گی ۔ دیکھو اس پیشگوئی کو میں
برس گزر گئے ۔ اور اب وہ کثیر جماعت ہوئی اور نہ صرف ستر ہزار بلکہ
اب تو یہ جماعت لاکھ کے قریب ہوگئی اور اُن دنوں میں ایک بھی نہ تھا۔
پیشگوئی
یہ پیشگوئی اس زمانہ سے پوری ہونی شروع ہوئی جبکہ میرے پر قتل وغیرہ کے جھوٹے مقدمے کئے گئے طاعون کے دنوں میں کامل ظہور ہوا
جن مقدمات میں خدا نے مجھے بری کیا جو بڑے افترا اور اتفاق سے پیدا کئے گئے تھے
ان کے لکھنے کی کچھ ضرورت نہیں سرکاری کا غذات موجود ہیں اور جن صدہا نشانوں
کے ساتھ تہمت اور کذب اور افترا اور جہل سے خدا نے مجھے بری کیا ان نشانوں میں
سے بطور نمونہ اسی فہرست میں موجود ہیں اور منصف کے لئے کافی ہو سکتے ہیں۔

نمبر شمار پیشگوئی
پیشگوئی نمبر 1
پیشگوئی نمبر ۱۲
نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور
"
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکی ہیں
يا احمد فاضت الرحمت علی شفتیک دیکھو براہین
احمد یہ صفحہ ۵۱۷۔ ترجمہ۔ اے احمد تیرے لبوں پر رحمت جاری کی
جاویگی۔ بلاغت اور فصاحت اور حقائق اور معارف تجھے عطا کئے
جاویں گے سو ظاہر ہے کہ میری کلام نے وہ معجزہ دکھلایا کہ کوئی
مقابلہ نہیں کر سکا۔ اس الہام کے بعد بین سے زیادہ کتابیں اور
رسائل میں نے عربی بلیغ فصیح میں شائع کئے مگر کوئی مقابلہ نہ کر سکا۔
خدا نے ان سے زبان اور دل دونو چھین لئے اور مجھے دے دئے۔
وقالوا انى لك هذا ان هذا الا سحر يؤثر۔ لن نؤمن
لك حتى نرى الله جهرة لا يصدق السفيه الاسيفة
الهلاك عدولي وعدو لك۔ قل الى امر الله
فلا تستعجلوہ دیکھو صفحہ ۵۱۹۱۵۱۸ براہین احمد یہ ۔ ترجمہ۔
اور کہتے ہیں کہ یہ مقام تجھے کہاں سے ملا یہ تو ایک فریب ہے ۔ ہم
تیرے پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک خدا کو نہ دیکھ لیں یہ لوگ
تو بجز موت کے نشان کے کبھی مانیں گے نہیں ۔ ان کو کہہ دے کہ
مری یعنی طاعون بھی چلی آتی ہے سو تم مجھ سے جلدی مت کرو۔ یہ
پیشگوئی میں برس پہلے طاعون کے کی گئی تھی ۔
پیشگوئی
جس وقت سے عربی کتابیں تالیف ہوئیں
طاعون کے دنوں میں یہ پیشگوئی پوری ہوئی
طاعون کے دنوں میں
امراض الناس وبركاته۔ لوگوں کی مرضیں اور خدا کی برکتیں ۔
دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۱۹ ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ایک
جیسا کہ ہم اوپر لکھ آئے ہیں کہ یہ تمام پیشگوئیاں براہین احمدیہ میں درج ہیں اور وہ گواہ بھی درج
ہیں جن کے روبرو بعض پیشگوئیاں پوری ہوئیں اور طاعون پھیلنے کی خبر جو براہین احمدیہ میں تھی وہ
اب ملک میں پھیل رہی ہے اس وقت بھی جو ۲۰ اگست ۱۹۰۲ء ہے بعض حصوں پنجاب میں
پیشگوئی نمبر ۱۳ زندہ گواہ رؤیت کے

·

آج 10 میں سے 10 باقی