نزول المسیح
حصہ 12
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نزول المسيح
تاریخ بیان جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظهور ۱۳۳
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
نمبر شمار پیشگوئی
بقیه پیشگوئی نمبر ۱۳
پیشگوئی نمبر ۱۴
زندہ گواہ رویت کے
سخت و با کا زمانہ آئے گا اور آخر یہ ہوگا کہ جو لوگ خدا اور اس کے
مامور کی طرف سچے دل سے اور پورے اخلاص سے توجہ کریں گے وہ
بچائے جائیں گے اور بہر حال نسبتاً عافیت سے حصہ لینے والے سب
سے زیادہ وہی ہوں گے سو یہ طاعون کے زمانہ کی طرف اشارہ ہے
اور جو لوگ انجام تک جیتے رہیں گے وہ دیکھیں گے کہ وباء طاعون
کے دنوں میں خدا کی خاص برکات اس سلسلہ کے مخلصوں کے شامل
حال رہیں گی اور وہ نسبتاً جلتی ہوئی آگ سے بہت دور رہیں گے۔
بخرام که وقت تو نزد یک رسید و پائے محمد یان بر منار بلند تر
محکم افتاد۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۲۲ ۔ یعنی اب ظہور کر
اور نکل کہ تیرا وقت نزد یک آگیا اور اب وہ وقت آ رہا ہے
کہ محمد ی گڑھے میں سے نکال لئے جاویں گے اور ایک بلند
اور مضبوط مینار پر ان کا قدم پڑے گا ۔ اس کے ساتھ ہی
براہین احمدیہ میں ایک انگریزی الہام ہے جس کا ترجمہ یہ
ہے کہ وہ دن آ رہے ہیں کہ جب خدا تمہاری مدد کرے گا
خدائے ذوالجلال آفریننده زمین و آسمان ۔ یہ ان دنوں کی
پیشگوئی ہے جب کہ اس سلسلہ کا نام و نشان نہ تھا کیا یہ انسان
کی قدرت میں سے ہے۔
پیشگوئی
بیس برس بعد طاعون کے دنوں میں
طاعون زور پر ہے اور معلوم نہیں کہ موسم سرما میں کیا صورت پیش آئے گی اب سوچ لو کہ کیا یہ امور
غیبیہ انسان کے ہاتھ میں ہیں کیا آج سے بین آبرس پہلے کسی کو بر بھی تھی کہ اس ملک میں اس زور
سے طاعون آئے گی ایسا ہی ان پیشگوئیوں میں ترقی کے زمانہ کی اس وقت خبر دی گئی ہے جب کہ
یہ عاجز گوشه گمنامی میں پڑا ہوا تھا۔ اب سوچ لو کہ کیا انسان بھی یہ قدرت رکھتا ہے۔
الله له
روحانی خزائن جلد ۱۸
نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور
نمبر شمار پیشگوئی
پیشگوئی نمبر ۱۵
۸۲ و ۸۸۰
پیشگوئی نمبر ۱۶
زندہ گواہ رویت کے
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
ایک دفعہ مجھے قطعی طور پر الہام ہوا کہ آج رہا لے آئیں گے آ نہ کم نہ
زیادہ۔ چنانچہ قادیان کے آریوں کو ملزم کرنے کے لئے اس روپیہ کے
آنے کی اطلاع دی گئی تب تفتیش کے لئے ایک آریہ گیا اور ہنستا ہوا آیا
کہ صرف پانچ روپیہ آئے ہیں پھر الہام ہوا کہ اکیس روپیہ آئے ہیں ۔
ایک اور آریہ پھر ڈاکخانہ میں گیا اور وہ خبر لایا کہ دراصل عنہ روپیہ آئے
ہیں ڈاکخانہ والے نے غلطی سے پانچ روپیہ کہے تھے اور اس موقع پر ایک شخص
وزیر سنگھ نامی نے علاج کرانے کی غرض سے ایک روپیہ دے دیا۔ اس طرح پر
پورے اکیس روپیہ ہو گئے ۔ یہ ہیں رو پی منشی الہی بخش صاحب اکونٹنٹ نے
مجھے بھیجے تھے اور جب ایسی صفائی سے یہ پیشگوئی پوری ہوئی اور آریہ اس
کے گواہ ہو گئے تب میں نے ایک روپیہ کی شیرینی آریوں کو کھلا دی تا
ہمیشہ اس پیشگوئی کو یا درکھیں ۔ دیکھو براہین احمد یہ صفحہ ۵۲۴ ۔
امین احمد یہ چھپ رہی تھی اور روپیہ نہیں تھا چھاپنے والے کا تقاضا تھا۔
تب دعا کی گئی اور یہ الہام ہوا۔ دس دن کے بعد موج دکھاتا ہوں
ساتھ اس کے یہ بھی الہام ہوا ۔ دن ول یو گوٹو امرت سر یعنی اس دن
تم امر تسر بھی جاؤ گے ۔ یہ الہام آریوں کو سنایا گیا خوب کان کھولے
گئے چنانچہ دس دن تک ایک پیسہ نہ آیا جب گیارہواں دن ہوا تو
ب سوئیس روپیہ محمد افضل خان صاحب ایک شخص نے ر س نے راولپنڈی سے را
بھیجے اسی دن عنہ ایک اور شخص نے بھیج دیئے اسی دن سرکاری سمن آیا
ایک
باعية
اور ایک گواہی کے لئے امرتسر جانا پڑا۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۶۹۔
پیشگوئی
اسی دن جس دن پیشگوئی کی گئی
بیان پیشگوئی سے گیارہویں دن
پیشگوئی نمبر ۱۵ میں جس قد ر خدا کی قدرت اور غیب کی خبر پائی جاتی ہے اس
کو غور سے پڑھو اور پیشگوئی نمبر ۱۶ خود ظاہر ہے ۔ کیا ایسی صاف غیب گوئی
کہ دس دن تک کوئی روپیہ نہیں آئے گا اور دس کے بعد گیارہویں
الله
نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظهور ۱۳۵
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
نمبر شمار پیشگوئی
پیشگوئی نمبر ۱۷
زندہ گواہ رویت کے
ایک شخص نور احمد نام مولوی غلام علی صاحب امرتسری کے شاگردوں
میں سے قادیان میں آیا اور اس سے منکر تھا کہ اس امت کے بعض
افراد خدا تعالیٰ سے سچی اور یقینی وحی پاسکتے ہیں۔ اس کو یہ کہ کر ٹھہرایا
گیا کہ ہم دعا کرتے ہیں شائد اللہ تعالیٰ کوئی ایسا الہام کرے جو کسی
پیشگوئی پر مشتمل : پرمشتمل ہو۔ سو دعا منظور ہو کر یہ الہام حکایتا عن ال
الغير
انگریزی میں ہوا آئی ایم گور کر یعنی میں مقدمہ کرنے والا ہوں اور
جھگڑنے والا ہوں اور ساتھ ہی یہ الہام ہوا هذا شاهد نزاغ -
دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۷۲ ۔ یعنی یہ گواہ تباہی ڈالنے والا ہے اور
تفہیم کی گئی ہے کہ کسی کا مقدمہ ہے اور وہ مجھے گواہ بنانا چاہتا ہے یہ
تمام مراتب میاں نوراحمد کو قبل از ظهور پیشگوئی سنائے گئے اس دن
حافظ نور احمد امرت سر جانے کو تیار تھا بارش ہوئی اور وہ روک لیا
گیا ۔ شام کو اس کے روبرو رجب علی نام اڈیٹر مطبع سفیر ہند کا
امرتسر سے خط آیا اور ساتھ ہی ایک سمن شہادت میرے نام آیا جس
سے معلوم ہوا کہ پادری رجب علی نے مجھے اپنا گواہ لکھوایا ہے۔ اور
دعوئی صحیح تھا اور میری شہادت موجب تباہی مدعا علیہ تھی یہی معنے
پیشگوئی
یہ پیشگوئی فجر کو بیان کی گئی اور تیسرے پہر پوری ہوگئی
دن روپیہ ضرور آئیگا اور اس دن کسی مجبوری سے امرتسر بھی جانا پڑے گا کیا ایسی پیشگوئیوں پر انسان بھی قادر
ہو سکتا ہے اور اس سے زبردست اور کیا ثبوت ہوگا کہ آریہ جو دین کے پکے دشمن ہیں اس پیشگوئی کے گواہ
ہیں۔ منجملہ ان کے لالہ شرمیت اور لالہ ملا وامل ساکنان قادیان جواب تک زندہ موجود ہیں اس نشان سے
خوب واقف ہیں ان کے لئے بڑی مصیبت ہے کہ اسلام کی گواہی دیں لیکن اگر یہ مقام براہین احمدیہ کا
ان کو دکھلایا جاوے اور ان کی اولاد کی ان کو قسم دی جاوے کیونکہ ان کے دلوں میں خدا تعالیٰ کا خوف نہیں تو
ممکن نہیں کہ جھوٹ بولیں کیا دعا قبول ہو کر پھر خدا کا پیشگوئی کرنا اور اپنی تائید دکھلانا اور امرتسر جانے کا
نشان ساتھ رکھنا یہ معجزہ نہیں۔ اور پیشگوئی نمبرے کا حافظ نور احمد اور حافظ حامد علی وغیرہ گواہ ہیں۔
نمبر شمار پیشنگوئی
بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۷
پیشگوئی نمبر ۱۸ زندہ گواہ رویت کے
الجن : ۲۷ و ۲۸
نزول المسيح
تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت تاریخ ظہور
پیشگوئیاں بتلائی ہیں جو دنیا پر ظاہر ہو چکیں
اس الہام کے تھے کہ ھذا شاهد نزاغ سواس طرح پر حافظ نور احمد
امرتسری نے جو ہمارے مخالف تھا پیشگوئی کو سن بھی لیا اور پھر اس کو
پورے ہوتے دیکھ بھی لیا۔ مذکورہ بالا آریہ جو میرے پاس ہر روز آتے
تھے وہ بھی اس بات کے گواہ ہیں میرے ملازم اور متعلقین بھی گواہ ہیں
اب دیکھو کہ علم غیب تو خاصہ خدا ہے اگر یہ الہامات خدا کی طرف سے
نہیں تو کیا نعوذ باللہ شیطان ایسے صاف اور صریح غیب پر قادر ہے اور
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى
مِنْ رَّسُولٍ لا یعنی صاف اور صریح غیب محض برگزیدہ رسولوں کو دیا۔
جاتا ہے اگر کوئی ان بیانات کو جھوٹا سمجھتا ہے تو اُسے سمجھنا چاہئے کہ
۲۰ برس کے یہ الہامات شائع ہیں اور کتاب میں گواہوں کے نام درج
ہیں مگر کسی نے تکذیب شائع نہ کی اور انسان جھوٹ پر صبر نہیں کر سکتا
اور اب بھی اکثر گواہ زندہ ہیں اور اگر اب بھی تسلی نہیں تو ایسے مکذب کو
اختیار ہے کہ لعنة الله علی الکاذبین سے ہی فیصلہ کرلے۔
ایک دفعہ فجر کے وقت الہام ہوا کہ آج حاجی ارباب محمد لشکر خان کے قرابتی
کا روپیہ آتا ہے چنانچہ میں نے شرمیت اور ملاوائل مذکور بالا آریوں کو یہ
پیشگوئی بتلائی مگر اُن آریوں نے اس بات پر ضد کی کہ انہیں میں سے
پیشگوئی
براہین احمدیہ کے صفحہ ۴۷۴ و ۴۷۵ میں یہ ہر دو پیشگوئیاں الفاظ مذکورہ بالا
کی موجود ہیں وہ ہر دو آریہ مخالف دین اور ہندو ہیں اب تک زندہ
موجود ہیں دشمن دین ہیں قسم کے ساتھ جھوٹ نہیں بولیں گے ۔ پس دیکھو
خوارق اور معجزات اس کو کہتے ہیں جس کے دشمن گواہ ہوں ۔ ایسا ہی
تاریخ بیان
نمبر شمار پیشگوئی
بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۸
پیشگوئی نمبر ۱۹
بقیه گواهان رویت نمبر ۱۸
نزول المسيح
جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس کی خارق عادت پیشگویاں جو ظہور میں آچکیں تاریخ ظہور
کوئی ڈاکخانہ میں جائے تا معلوم کرے کہ اسی دن کسی ایسے شخص
کی طرف سے کوئی روپیہ آیا ہے یا نہیں چنانچہ ملا وامل آریہ اس
کام کے لئے گیا اور ایک خط لایا جس میں لکھا تھا کہ مبلغ دین اروپیہ
ارباب سرور خان نے بھیجے ہیں مگر آریوں نے اس بات سے
انکار کیا کہ سرور خان کو محمد لشکر خان کا کوئی قرابتی سمجھا جائے۔
نا چار منشی الہی بخش اکو نٹنٹ مصنف عصائے موسیٰ جو ہوتی مردان
میں تھے ان کو خط لکھنا پڑا کہ اس جگہ یہ بحث در پیش ہے اور
دریافت طلب یہ امر ہے کہ سرور خان کی محمد لشکر خان سے کچھ
قرابت ہے یا نہیں۔ ہوتی مردان سے منشی الہی بخش صاحب نے
لکھا کہ سرور خان ارباب لشکر خان کا بیٹا ہے اور آریہ لا جواب ہو
گئے ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۴۷۴ و صفحہ ۴۷۵۔
پیشگوئی
اسی زمانہ میں بعد طاعون کے
جس کے زمانہ میں براہین چھپ رہی تھی روپیہ کی آمدن میں قدم قدم
پر تنگی تھی۔ کوئی جماعت نہ تھی جن سے چندہ لیا جائے اس لئے
مدت تک مسودہ کتاب کا معطل پڑا رہا اور الہامات تسلی دیتے
منشی الہی بخش صاحب مصنف عصائے موسیٰ دشمنوں میں سے ہیں مگر ان کو
بھی قسم سے سچ بولنا پڑے گا۔
علاوہ اس کے یہ پیشگوئی بین ابرس کی ہے اگر اس میں کوئی امر خلاف واقعہ ہوتا تو
آریه با وجود اس قدر مذہبی عداوت کے اس پر صبر نہیں کر سکتے تھے ضرور اس کا رڈ قسم
کے ساتھ شائع کرتے کہ یہ امور خلاف واقعہ ہیں۔
ے اور پیشگوئی نمبر ۱۹ کے گواہ اول تو براہین احمد یہ ہے جس میں یہ پیشگوئی لکھی گئی پھر اس زمانہ
تاریخ
نزول المسيح
۱۳۸ نمبر شمار ایران جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس کی خارق عادت پیشگوئیاں جو ظہور میں آچکیں تاریخ ظہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۹
بقیه گواهان رویت نمبر ۱۹
تھے کہ یہ تمام کام ہو جائیں گے اور ایک جماعت بھی ہو جائے گی
چنانچہ منجملہ ان کے بعض انگریزی الہامات ہیں اور میں انگریزی
نہیں جانتا ۔ اس کو چہ سے بالکل نا واقف ہوں ایک فقرہ تک مجھے
معلوم نہیں مگر خارق عادت طور پر مندرجہ ذیل الہامات ہوئے ۔
آئی لو یو۔ آئی ایم وڈیو ۔ آئی شیل ہیلپ یو ۔ آئی کین ویٹ آئی
ول ڈو۔ وی کین ویٹ وی وِل ڈو۔ صفحہ ۴۸۰ و ۱ ۴۸ گاڈ از کینگ
بائی ہر آرمی - صفحه ۴۸۴ - ہی از وڈیوٹو ر کل اینیمی صفحه ۴۸۴ - دی
ڈیز شل کم دین گاڈ شیل ہیلپ یوگلوری بی ٹو دس لارڈ ۔ گارڈ میکر
ادف ارتھ اینڈ ہون ۔ صفحہ ۵۲۲ - دوه آل مین شد بی اینگری بٹ
گاڈ از ودیوہی شیل ہیلپ ہو۔ وارڈس آف گاڈ کین ناٹ ایکس
چینج صفحہ ۵۵۴ ۔ آئی لو یو۔ آئی شیل گو یو لارج پارٹی آف
اسلام صفحہ ۵۵۶ ۔ دیکھو صفحات مذکورہ براہین احمدیہ۔ ترجمہ۔ میں
تم سے محبت رکھتا ہوں ۔ میں تمہارے ساتھ ہوں ۔ میں تمہاری مدد
کروں گا۔ میں کر سکتا ہوں جو چاہوں گا ۔ ہم کر سکتے ہیں جو چاہیں
گے۔ خدا ایک لشکر لے کر چلا آتا ہے۔ وہ تمہارے ساتھ ہے تا
تمہارے دشمن کو ہلاک کرے۔ یعنی اس کو مغلوب و مخذول کرے
پیشگوئی
اور براہین کے زمانہ کو پیش نظر رکھ کر ہر ایک عاقل سوچ سکتا ہے کہ براہین کے وقت میں
کیا حالت تھی اور بعد میں کیا حالت ہوئی اور جیسا کہ ہم کئی مرتبہ لکھ چکے ہیں یہ
پیشگوئیاں جن میں یہ ذکر ہے کہ میں اس سلسلہ کو ایک بڑی قوم بناؤں گا۔ ان کا ۱۹۰۱ء و
۱۹۰۲ء میں پورا ہو جانا اظہر من الشمس ہے اول یہ بات ظاہر ہے کہ جس زمانہ میں
براہین احمدیہ میں یہ پیشگوئیاں لکھی گئی ہیں کہ یہ ایک بڑی جماعت بنائی جائیگی ۔ اس
تاریخ بیان
نمبر شمار پیشگوئی
بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۹
بقیه گواهان رویت نمبر ۱۹
نزول المسيح
جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس کی خارق پیشگوئیاں جو ظہور میں آ چکیں تاریخ ظہور
وہ دن آتے ہیں کہ خدا تمہاری مدد کرے گا خدائے ذوالجلال
آفریننده زمین و آسمان ۔ اگر تمام آدمی تم سے ناراض ہو جائیں گے
مگر خدا تمہارے ساتھ رہے گا۔ وہ انجام کار تمہاری مدد کرے گا۔ خدا
کی باتیں بدل نہیں سکتیں ۔ میں ایک بھاری جماعت اسلام کی تمہیں
دوں گا اور میں تم سے محبت رکھتا ہوں ۔
اب دیکھو جس زمانہ میں یہ انگریزی الہام ہوئے تھے کیسی گمنامی
اور کس مپرس کا زمانہ تھا اور آج وہ تمام وعدے پورے ہو گئے اور اس
زمانہ میں جماعت کا وعدہ ہوا جب کہ میرے ساتھ ایک بھی نہ تھا اور اب
یہ جماعت ستر ہزار سے بھی کچھ زیادہ ہے اور انگریزی الہام میں یہ جو
اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اگر تمام آدمی تم سے ناراض ہو جائیں گے مگر خدا
تمہارے ساتھ رہے گا اور وہ انجام کار تمہارا مددگار ہوگا ۔ یہ اس بات کی
طرف اشارہ ہے کہ خدا کا ایک خاص فضل تمہارے شامل حال ہے جو
محسین اور محبوبین کے شامل حال ہوا کرتا ہے۔ بات یہ ہے کہ خدا تعالیٰ دنیا
میں تین قسم کے کام کیا کرتا ہے (۱) خدائی کی حیثیت سے (۲) دوسری
دوست کی حیثیت سے (۳) تیسرے دشمن کی حیثیت سے۔ جو کام عام
مخلوقات سے ہوتے ہیں وہ محض خدائی حیثیت سے ہوتے ہیں۔ اور جو
کام محبین اور محبو بین سے ہوتے ہیں وہ نہ صرف خدائی حیثیت سے
پیشگوئی
وقت جماعت کا نام و نشان نہ تھا جیسا کہ خود براہین احمدیہ میں بار بار اس کا ذکر
ہے۔ اور یہ دعا بھی ہے رَبِّ لَا تَذَرْنِي فَرْدًا وَ أَنْتَ خَيْرُ الْوَارِثِينَ ۔ یعنی اے
میرے خدا مجھے اکیلا مت چھوڑ یو اور تو بہتر وارث ہے۔ ماسوا اس کے کون
پنجاب یا ہندوستان سے دعویٰ کر سکتا ہے کہ وہ براہین احمدیہ کے
تاریخ
نزول المسيح
۱۴۰ نمبر شمار پویان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس کی خارق عادت پیشگوئیاں جو ظہور میں آچکیں تاریخ ظہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۹
پیشگوئی نمبر ۲۰ بقیه رویت گواه نمبر ۱۹
بلکہ دوستی کی حیثیت کا رنگ ان پر غالب ہوتا ہے اور صریح دنیا
کو محسوس ہوتا ہے کہ خدا اس شخص کی دوستانہ طور پر حمایت کر رہا
ہے ۔ اور جو کام دشمنوں کی حیثیت سے ہوتے ہیں ان کے
ساتھ ایک موذی عذاب ہوتا ہے اور ایسے نشان ظاہر ہوتے
ہیں جن سے صریح دکھائی دیتا ہے کہ خدا تعالیٰ اس قوم یا اس
شخص سے دشمنی کر رہا ہے اور خدا جو اپنے دوست کے ساتھ
کبھی یہ معاملہ کرتا ہے جو تمام دنیا کو اس کا دشمن بنا دیتا ہے اور
کچھ مدت کے لئے ان کی زبانوں یا ان کے ہاتھوں کو اس پر
مسلط کر دیتا ہے۔ یہ اس لئے خدائے غیور نہیں کرتا کہ اس
اپنے دوست کو ہلاک کرنا چاہتا ہے یا بے عزت اور ذلیل کرنا
چاہتا ہے بلکہ اس لئے کرتا ہے کہ تا دنیا کو اپنے نشان دکھاوے
اور تا شوخ دیدہ مخالفوں کو معلوم ہو کہ انہوں نے دشمنی میں
ناخنوں تک زور لگا کر نقصان کیا پہنچایا۔
ثلة من الأولين وثلة من الآخرين صفحه ۵۵۶- ترجمه - دو گروه یعنی
دو جماعتیں تمہیں عطا کی جاویں گی ایک وہ جماعت ہے جو نزول آفات
پیشگوئی
۱۹۰۱ء و ۱۹۰۲ء میں کامل طور پر پیشگوئی پوری ہوئی
زمانہ میں مریدانہ طور پر مجھ سے کوئی تعلق رکھتا تھا بلکہ میرے روشناس بھی صرف چند
آدمی ہی نکلیں گے اور خود گورنمنٹ بھی اس بات کی گواہ ہے کہ قادیان میں میرے لئے
کسی کی آمد ورفت نہ تھی ۔ اور پیشگوئی نمبر بین کا ثبوت بھی براہین احمدیہ پر غور کرنے
سے کھلتا ہے کیونکہ براہین احمد یہ جس میں یہ پیشگوئی ہے بتلا رہی ہے کہ براہین کا زمانہ
تنہائی کا زمانہ تھا اور اب ہمارے سلسلہ میں ہزار ہا آدمی شامل ہیں ۔
تاریخ بیان
نمبر شمار پیشگوئی
بقیہ پیشگوئی نمبر ۲۰
پیشگوئی نمبر ۲۱
پیشگوئی نمبر ۲۲ زندہ گواہ رویت کے
OLVI
VLVI
نزول المسيح
جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس کی خارق عادت پیشگوئیاں جو ظہور میں آچکیں تاریخ ظہور
سے پہلے قبول کرلے گی اور دوسری وہ جماعت ہے جو نشانوں کو
دیکھ کر بکثرت جوق جوق سلسلہ بیعت میں داخل ہوگی ۔ اب بتلاؤ
کہ کیا حسب اس پیشگوئی کے وقوع میں آگیا یا نہیں ایسی آنکھیں تو
بند نہیں کرنی چاہئیں جیسا کہ اندھوں کی آنکھیں ہوتی ہیں ذرہ
دریافت کرو خواہ سرکاری کاغذات دیکھ لو کہ کیا براہین احمدیہ کے
وقت سات آدمی بھی تھے اور کیا اب ستر ہزار آدمی میرے ساتھ
داخل بیعت ہیں یا نہیں یہ صرف پیشگوئی ہی نہیں بلکہ تائید اور
رحمت سے ملی ہوئی پیشگوئی ہے۔
قریباً پندرہ برس پہلے براہین احمدیہ کی تالیف سے مجھے بذریعہ
زیارت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خواب میں اطلاع دی گئی کہ
میں ایک کتاب تالیف کروں گا اور اس کتاب کو مسلمانوں میں
عام قبولیت کا مرتبہ حاصل ہو گا اور مخالف اس کے مقابلہ کی طاقت
نہیں رکھیں گے۔ چنانچہ پندرہ برس کے بعد براہین احمد یہ تالیف
کی گئی اور اس میں یہ تمام تذکرہ موجود ہے۔ دیکھو براہین احمد یہ
صفحه ۲۴۸ و ۲۴۹
شرمیت آریہ جس کا ذکر اوپر ہو چکا ہے اس کا بھائی بشمبر داس نامی اور
ایک دوسرا شخص خوشحال نامی ایک مقدمہ میں دونوں قید ہو گئے تھے جب
پیشگوئی
پندرہ سال بعد ۱۸۸۰ء میں
پیشگوئی نمبر ۲۰ کا ثبوت ہم لکھ چکے ہیں۔ اور پیشگوئی نمبر ۲۱ کا ثبوت وہ گواہ ہیں جن کے پاس یہ
خواب بیان کی گئی تھی اور اب تک ان میں سے بعض زندہ ہیں اور نیز خود براہین احمد یہ بھی گواہ
ہے کیونکہ جس قبولیت کی یہ رویا بشارت دیتی تھی جو براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۸ اور ۲۴۹ میں
چھپ گئی ۔ چھپنے کے وقت اس قبولیت کا کوئی نشان ظاہر نہ تھا بلکہ مالی مشکلات پیش آئی تھی
مگر ایک مدت کے بعد براہین احمدیہ کے لوگوں میں شہرت اور قبولیت پھیل گئی اور پیشگوئی نمبر ۲۲
اس تمام گاؤں میں ایک مشہور واقعہ ہے اور کئی مسلمان اس پیشگوئی پر اطلاع رکھتے ہیں مگر
نزول المسيح
تاریخ بیان
نمبر شمار پیشگوئی
جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس کی خارق عادت پیشگوئیاں جو ظہور میں آچکیں تاریخ ظہور
پیشگوئی
بقیہ پیشگوئی نمبر ۲۲
اپیل گذار شر میت نے جیسا کہ اضطرار کے وقت ہندوؤں کا حال
ہوا کرتا ہے مجھ سے دعا کی درخواست کی اور انجام دریافت کیا۔
تب دعا کرنے کے بعد رات کے وقت خدا تعالیٰ نے رویا میں کل
VLVI
حقیقت مقدمہ کی مجھ پر کھول دی اور ظاہر کیا کہ دعا اس طور پر قبول
ہو گی کہ بشمبر داس کی نصف قید تخفیف کر دی جائے گی اور یوں ہوگا
کہ اس مقدمہ کی مثل عدالت چیف کورٹ سے پھر ماتحت عدالت
میں واپس آئے گی اور اس عدالت سے بشمبر داس کی قید صرف
آدھی رہ جائے گی اور آدھی معاف کر دی جائے گی اور اس کا دوسرا
رفیق خوشحال نامی پوری قید بھگت کر خلاصی پائے گا اور ایک دن
بھی کم نہیں ہوگا اور وہ بھی بری نہیں ہوگا ۔ اسی وقت اس رویا سے
بہت سے آدمیوں کو اطلاع دی گئی اور شرمیت کو بھی بلا کر اطلاع
دی گئی اور آخر اسی طرح وقوع میں آیا جس طرح پیشگوئی کی گئی
تھی ۔ دیکھو براہین احمد یہ صفحہ ۲۵۱۔
مقدمہ مذکورہ بالا جس میں بشمبر داس قید ہوا تھا بصورت
اپیل چیف کورٹ میں دائر کیا گیا تو بشمبر داس کے بھائی مستمی
دھنیت نے گاؤں میں آ کر مشہور کر دیا کہ ہماری اپیل منظور
ہو گئی اور بشمبر داس بری ہو گیا ۔ یہ خبر عشاء کے وقت مشہور
دو ماہ بعد پوری ہوئی
پیشگوئی نمبر ۲۲ ، پیشگوئی نمبر ۲۳ کی نسبت بشمبر داس کے حقیقی بھائی شرمیت کی گواہی کافی ہے
جس نے مجھ سے دعا کرائی تھی اور جس کا نتیجہ نصف قید کی تخفیف ہوئی تھی شرمیت کو قبل از
وقت خدا تعالیٰ سے اطلاع پا کر مقدمہ کا انجام میں نے بتلا دیا تھا کہ مثل واپس آگئی اور
بشمبر داس کی نصف قید تخفیف کی جائے گی بری نہیں ہوگا ۔ اس قدر تخفیف دعا کا نتیجہ ہے۔ مگر
خوشحال اس کا رفیق بالکل بری نہیں ہوگا ایک دن بھی اس کا کم نہیں ہوگا۔
پیشگوئی نمبر ۲۳
بقیه گواهان رویت نمبر ۲۲
الدله
روحانی خزائن جلد ۱۸
تاریخ بیان
نمبر شمار پیشگوئی
بقیہ پیشگوئی نمبر ۲۳
پیشگوئی نمبر ۲۴
زندہ گواہ رویت کے
VLVI
نزول المسيح
جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس کی خارق عادت پیشگوئیاں جو ظہور میں آچکیں تاریخ ظہور
ہوئی اور اس وقت میں مسجد میں تھا اور چونکہ یہ صورت میری پیشگوئی کے
مخالف تھی اس لئے سخت گھبراہٹ کا موجب ہوئی میں اس بیقراری میں تھا
کہ عین سجدہ کے وقت میں مجھے الہام ہوا لا تخف انک انت الاعلى
یعنی کچھ خوف نہ کر تو ہی غالب ہے۔ آخر وہ خبر غلط ثابت ہوئی اور بشمبر داس
کی قید تو تخفیف ہوئی مگر وہ بری نہ ہوا۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ۵۵۰۔
ہمارا ایک مقدمہ تحصیل بٹالہ میں موروثی اسامیوں پر بابت درود درختوں
کے تھا مجھے معلوم کرایا گیا کہ اس مقدمہ میں ڈگری ہوگی مگر حکم سنانے کے
وقت فریق ثانی تو عدالت میں موجود تھا اور ہماری طرف سے اتفاقاً کوئی
حاضر نہ تھا۔ شام کو فریق ثانی اور اس کے گواہوں نے جو قریب پندرہ آدمی
کے تھے بازار میں آکر بیان کیا کہ مقدمہ خارج ہو گیا۔ شرمیت اور دیگر
آریہ لوگوں کو جو میں نے یہ پیشگوئی سنائی تھی وہ بہت خوش ہوئے کہ آج
ہمارا ہاتھ پڑ گیا اور مجھے سخت اضطراب ہوا اس لئے کہ بیان کرنے والے
پندرہ آدمی ہیں۔ عصر کا وقت تھا اور میں مسجد میں اکیلا تھا اور کوئی نہ تھا اتنے
میں ایک آواز گونج کر آئی۔ میں نے خیال کیا کہ یہ باہر سے آواز ہے آواز
کے یہ لفظ تھے کہ ڈگری ہو گئی مسلمان ہے یعنی تو کیوں باور نہیں کرتا
پیشگوئی
پیشگوئی نمبر ۲۴ کے متعلق مثل دفتر سرکاری میں موجود ہے اور شرمیت وغیرہ آریہ گواہ
ہیں ۔ حاکم مجوز نے جس کا نام حافظ ہدایت علی تھا صرف مدعا علیہ کے بیان پر کہ ہمیں
حسب فیصلہ صاحب کمشنر درخت کاٹ لینے کا حق حاصل ہے، مقدمہ کو خارج کر دیا
اور مدعا علیہ کو حکم سنا کر معہ اس کے گواہوں کے رخصت کر دیا۔ اس پر انہوں نے
گاؤں میں آکر مشہور کر دیا کہ مقدمہ خارج ہو گیا ہے لیکن جب وہ عدالت کے کمرہ
سے نکل گئے تو اس وقت مثل خوان نے جو اتفا ق باہر گیا ہوا تھا حاکم کو کہا کہ آپ نے
اس مقدمہ میں دھوکا کھایا ہے اور جو فریق ثانی نے نقل رو بکار صاحب کمشنر پیش
تاریخ بیان
نمبر شمار پیشگوئی
بقیه پیشگوئی نمبر ۲۴
پیشگوئی نمبر ۲۵
بقیه رویت گواه نمبر ۲۴
نزول المسيح
جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس کی خارق عادت پیشگوئیاں جو ظہور میں آچکیں تاریخ ظہور
کیا خدا سے کوئی زیادہ معتبر ہے آخر یہی سچ نکلا کہ ڈگری ہو گئی تھی اور
اس فریق کو دھوکا لگا تھا۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۲
میں اپنی چمکار دکھلاؤں گا اپنی قدرت نمائی سے تجھ کو اٹھاؤں گا ۔
دنیا میں ایک نذیر آیا پر دنیا نے اُس کو قبول نہ کیا لیکن خدا اُسے
قبول کرے گا اور بڑے زور آور حملوں سے اس کی سچائی ظاہر کر
دے گا الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولو العزم (يعنى
انہیں
ایام میں ایک فتنہ ہوگا پس تو اولوالعزم رسولوں کی طرح
صبر کر یہ پیشگوئی لیکھرام کے واقعہ کی طرف اشارہ کرتی ہے
کیونکہ اس میں بیان کیا گیا ہے کہ میں تجھے قدرت نمائی سے
والی
اٹھاؤں گا چنانچہ آتھم کی نہ کی نسبت شور و ہنگامہ کے بعد لیکھرام وا
پیشگوئی ایسے شوکت اور ہیبت کے ساتھ پوری ہوئی کہ تمام
دشمنوں کے منہ کالے ہو گئے اور مجھ کو انہوں نے گرانا چاہا تھا خدا
نے اپنے ہاتھ سے مجھے اٹھایا اور ایک چمکتا ہوا نشان دکھلا دیا اور
لیکھرام کے متعلق جو پیشگوئی ظہور میں آئی وہ در حقیقت خدا کی
ایک چم کار تھی گویا خدا اپنے رسول کے لئے خود اتر کر لڑا۔ اور اس
پیشگوئی کے بعد بد قسمت آریوں کی دشمنی بڑھ گئی یہاں تک کہ
انہوں نے اس نادان برہمن کے مرنے کے بعد ہمارے گھر کی
تلاشی بھی کرائی۔ اسی کی طرف پیشگوئی میں بھی اشارہ ہے کہ فرمایا
پیشگوئی
پندرہ برس کے بعد
کی ہے وہ حکم تو فنانشل صاحب کے حکم سے منسوخ ہو چکا ہے اور اس نے روبکار دکھلا دی ۔ تب
ہدایت علی کی عقل نے چکر کھایا اور اسی وقت اپنی رو بکار پھاڑ دی اور ڈگری کی ۔ یہ خدا کی قدرت
کے نظارے ہیں ۔ پیشگوئی نمبر ۲۵ کا پورا ثبوت لیکھرام والی پیشگوئی میں ابھی آئے گا۔
دیکھو صفحہ ۵۵۷ براہین احمدیہ