نزول المسیح

حصہ 13

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تاریخ
نزول المسيح
نمبر شمار انا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی کی خارق عادت پیشگویاں جو دنی پر ظاہر ہوچکیں تاتاری اور
بقیه پیشگوئی نمبر ۲۵
زنده گواه رویت نمبر ۲۵
الفتنة ههنا فاصبر كما صبر اولو العزم ۔ دیکھو براہین احمدیہ
صفحہ ۵۵۷۔ اور خدا تعالیٰ نے اس پیشگوئی میں دو امر کی خبر دی ہے
(۱) اول یہ کہ دنیا سخت مقابلہ کرے گی اور کسی طرح قبول نہیں کرے
گی اور وہ اپنی طرف سے زمین پر گرادے گی اور جھوٹا ہونے کا الزام
دے گی جیسا کہ آتھم کے شرطی میعاد کے بعد نادان مسلمانوں نے
عیسائیوں کے ساتھ مل کر شور برپا کیا اور اپنے خیال میں گرا دیا اور خدا
نے لیکھرام کو قتل کر کے گرنے کے بعد پھر اٹھایا (۲) دوسری یہ کہ خدا
اس پیشگوئی میں وعدہ کرتا ہے کہ میں زور آور حملوں سے اس مرسل کی
سچائی
کی ظاہر کروں گا۔ سو وہی زور آور حملے ہیں کہ کھلے کھلے نشان ظاہر
ہو رہے ہیں اور دشمن خود بخود مر رہے ہیں۔ قوم کے دشمنوں نے اس
نور کو بجھانے کے لئے ناخنوں تک زور لگائے مگر یہ جماعت جو اول
صرف دو تین آدمی تھے اب ستر ہزار تک پہنچ گئی اور خدا کے قہر کے ہاتھ
نے سرغنہ مخالفوں کے پانچ حصوں میں سے تین حصے دنیا پر سے اٹھا لئے۔
اسمعیل مولوی علیگڑھ جس نے کہا تھا کہ ہم دونوں میں سے (یعنی وہ اور
میں ) جو شخص جھوٹا ہے وہ پہلے مرے گا۔ چنانچہ خود وہ پہلے مر گیا اور غلام دستگیر
قصوری نے اپنی کتاب فتح رحمانی میں مجھے جھوٹا قرار دے کر خدا تعالیٰ
سے جھوٹے کی موت چاہی سو وہ اس مباہلہ کو شائع کر کے پھر زندہ نہ رہ سکا
اور چند ہی روز میں فوت ہو گیا۔ دیکھو کتاب فتح رحمانی صفحہ ۲۶ و ۲۷
پیشگوئی
اس پیشگوئی کا ثبوت ظاہر ہے کیونکہ خدا نے لیکھر ام کو مار کر ثابت کر دیا کہ اس کا
یہ بندہ
اس کی طرف سے ہے۔

تاریخ
نزول المسيح
۱۳۶ نمبر شمار انا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وحی ی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پرظاہر ہو چکیں تاری امور
بقیه پیشگوئی نمبر ۲۵
پیشگوئی نمبر ۲۶ زنده گواه رویت نمبر ۲۶
اور محی الدین لکھو کے والے نے بھی اسی مضمون کا الہام شائع کیا
یعنی یہ الہام شائع کیا کہ مرزا صاحب فرعون مگر جیسا کہ الحکم
۲۴ جولائی ۱۹۰۱ء کے صفحہ ۵ دوسرے کالم میں شائع ہو چکا ہے
میری پیشگوئی کے مطابق وہ فوت ہو گیا ۔ ایسا ہی رشید احمد گنگوہی
اپنے اشتہار کے بعد اندھا ہو گیا۔ شاہدین مخالف لدھانوی
دیوانہ ہو گیا اور محمد حسن بھیں میرے مقابلہ اعجاز اسیح پر یہ کلمہ لکھتے
ہی کہ لعنت الله علی الکاذبین اپنے منہ کی لعنت سے ہی
پکڑا گیا اور مر گیا۔ ایسا ہی لدھانہ کے تین مولوی بھی یعنی
عبدالله - عبدالعزیز محمد وہ تینوں میرے مقابل پر گندے
اشتہار لکھنے کے بعد مر گئے ۔ یہ خدا کے زور آور حملے ہیں جن
سے سچائی ظاہر ہے اور انہی پر ختم نہیں ابھی اور حملے بھی ہیں
آسمان نہیں تھکے گا جب تک زمین اپنی شوخیاں نہیں چھوڑتی۔
اشکر نعمتی رئیت خدیجتی - براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۸
ترجمہ۔ میرا شکر کر کہ تو نے میری خدیجہ کو پایا۔ یہ ایک بشارت کئی
سال پہلے اس نکاح کی طرف تھی جو سادات کے گھر میں دہلی
میں ہوا جس سے بفضلہ تعالی چارلڑ کے پیدا ہوئے اور خدیجہ
اس لئے میری بیوی کا نام رکھا کہ وہ ایک مبارک نسل
پیشگوئی
ایک برس بعد
پیشگوئی نمبر ۲۵ پر تو ایک دنیا گواہ ہے کہ پہلے کیا تھا اور پھر کیا ہو گیا ۔ اور پیشگوئی نمبر ۲۶ یعنی
شادی کے معاملے میں جو آج سے اٹھارہ برس ہوئے دہلی میں ہوئی تھی آر یہ شرمیت اور
ملا وامل اور اکثر دوست گواہ ہیں کہ ان کو اس پیشگوئی کی پہلے خبر دی گئی تھی ۔ اس شادی کے متعلق
تین الہام تھے ۔ ایک یہی کہ جو براہین احمدیہ میں صفحہ ۵۵۸ میں درج ہو گیا ۔ دوسرا الہام تھا

تاریخ
نزول المسيح
نمبر شمار انا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وحی ی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پرظاہر ہو چکیں تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۲۶
پیشگوئی نمبر ۲۷
بقیه زنده گواه رویت نمبر ۲۶
کی ماں ہے جیسا کہ اس جگہ بھی مبارک نسل کا وعدہ تھا اور نیز یہ اس
طرف اشارہ تھا کہ وہ بیوی سادات کی قوم میں سے ہو گی اسی کے
مطابق دوسرا الہام ہے اور وہ یہ ہے الحمد لله الذی جعل
لكم الصهر والنسب یعنی وہ خدا جس نے با عتبار رشتہ دامادی
اور باعتبار نسب تمہیں عزت بخشی ۔
مبارک و مبارک و کل امر مبارک يجعل فيه۔
و من دخله كَانَ آمِنًا - براہین احمدیہ صفحہ ۵۵۹ - ترجمہ - یہ
مسجد برکت دی گئی ہے اور برکت دینے والی ہے اور ہر ایک
کام جو برکت دیا گیا ہے وہ اس میں کیا جائے گا۔ اور جو اس
میں داخل ہو وہ امن میں آجائے گا۔ اس الہام میں تین قسم کے
نشان ہیں (۱) اول یہ کہ اس میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مادہ
تاریخ بنائے مسجد ہے (۲) دوم یہ کہ یہ پیشگوئی بتلا رہی ہے کہ
ایک بڑے سلسلہ کے کاروبار اسی مسجد میں ہوں گے چنانچہ اب
تک اسی مسجد میں بیٹھ کر ہزار ہا آدمی بیعت تو بہ کر چکے ہیں اسی
میں بیٹھ کر صد ہا معارف بیان کیے جاتے ہیں اور اسی میں بیٹھ
کر کتب جدیدہ کی تالیف کی بنیاد پڑتی ہے اور اسی میں ایک
گروہ کثیر مسلمانوں کا پنج وقت نماز پڑھتا ہے اور وعظ سنتے ہیں
اور دلی سوز سے دعائیں کی جاتی ہیں اور بنائے مسجد کے وقت
پیشگوئی
طاعون کے زمانہ کے قریب
الحمد لله الذي جعل لكم الصهر والنسب ۔ تیسرا الہام تھا بكروثيب یعنی
تمہارے لئے مقدر ایک بکر ہے اور ایک بیوہ ۔ یہ الہام بخوبی یاد ہے کہ مولوی محمد حسین صاحب
کو میں نے بمقام بٹالہ انہی کے مکان پر سنایا تھا اتفاقا انہوں نے دریافت کیا تھا کہ کوئی تازہ
الہام ہے تب میں نے سنا دیا تھا۔ اور پیشگوئی نمبر ۲۷ کے مطابق پچاس ہزار سے بھی زیادہ اب
تک اس مسجد میں نماز پڑھ چکے ہیں اور ان کو خدا نے طاعون اور ہر یک وبا سے بچایا ہے۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۳۸ نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۲۷
پیشگوئی نمبر ۲۸
زنده گواه رویت نمبر ۲۸
میں ان باتوں میں سے کسی بات کی علامت موجود نہ تھی
(۳) سوم یہ کہ یہ الہام دلالت کر رہا ہے کہ آئندہ زمانہ میں کوئی
آفت آنے والی ہے۔ اور جو شخص اخلاص کے ساتھ اس میں
داخل ہو گا وہ اس آفت سے بچ جاوے گا اور براہین احمدیہ کے
دوسرے مقامات سے ثابت ہو چکا ہے کہ وہ آفت طاعون
شخص ہے سو یہ پیشگوئی بھی اس سے نکلتی ہے کہ جو شخص پوری ارادت
اور اخلاص سے جس کو خدا پسند کر لیوے اس مسجد میں داخل ہو
گا وہ طاعون سے بھی بچایا جائے گا یعنی طاعونی موت سے۔
يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَ اللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ
وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۰۔ ترجمہ۔
مخالف لوگ ارادہ کریں گے کہ خدا کے نور کو اپنے منہ کی پھونکوں
سے بجھاویں۔ یعنی بہت سے مکر کام میں لاویں گے۔ مگر خدا اپنے
پیشگوئی
چار برس ہوئے کہ یہ پیشگوئی پوری ہوئی
نور کو کمال تک پہنچائے گا اگر چہ کافر لوگ کراہت ہی کریں ۔ یہ
اُس زمانہ کی پیشگوئی ہے کہ جب کہ اس سلسلہ کے مقابل پر
مخالفوں کو کچھ جوش اور اشتعال نہ تھا اور پھر اس پیشگوئی سے دینا
برس بعد وہ جوش دکھلایا کہ انتہا تک پہنچ گیا یعنی تکفیر نامہ لکھا گیا قتل
کے فتوے لکھے گئے اور صدہا کتا بیں اور رسالے چھاپ دئے گئے
پیشگوئی نمبر ۲۷ کا ثبوت بیان ہو چکا اور پیشگوئی نمبر ۲۸ کا ثبوت خود ظاہر ہے کہ مخالف
مولویوں نے اس سلسلہ کی بیخ کنی کے لئے ناخنوں تک زور لگایا مگر یہ سلسلہ آخر ترقی
کر گیا۔

تاریخ
نزول المسيح
نمبر شمار انا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۲۸
پیشگوئی نمبر ۲۹
زنده گواه رویت نمبر ۲۹
اور قریباً تمام مولوی مخالف ہو گئے اور کوئی ذلیل سے ذلیل منصوبہ نہ
چھوڑا جو میرے تباہ کرنے کے لئے نہ کیا گیا مگر نتیجہ برعکس ہوا اور یہ
سلسلہ فوق العادت ترقی کر گیا۔
وَلَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصَارَى حَتَّى تَتَّبِعَ
مِلَّتَهُمْ وَخَرَقُوا لَهُ بَنِينَ وَبَنَاتٍ بِغَيْرِ عِلْمٍ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٍ
اللهُ الصَّمَد لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَد ۔
وَيَمُكُرُونَ وَيَمْكُرُ اللَّهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ الْفِتْنَةُ هَهُنَا
فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۲۴۱
ترجمہ ۔ یعنی پادری صفت عیسائی جو اپنے زعم میں عیسائیت کے ناصر
ہیں اور یہودی صفت مسلمان جو اپنے زعم میں یہودیوں کی طرح
عامل بالحدیث ہیں ہرگز راضی نہیں ہوں گے جب تک تو ان کے مذہب
میں داخل نہ ہو۔ کہہ وہ خدا ایک ہے۔ اور بے نیاز ہے۔ نہ وہ کسی کا بیٹا
ہے نہ کوئی اس کا بیٹا اور یہ لوگ باہم مل کر کچھ مکر کریں گے اور خدا بھی مکر
کرے گا اور خدا بہتر مکر کرنے والا ہے۔ اور اس وقت تیرے لئے ایک
فتنہ برپا ہوگا سو صبر کر جیسا کہ اولوالعزم نبیوں نے صبر کیا ہے۔ یہ پیشگوئی
اس فتنہ کے متعلق ہے کہ جو عیسائیوں اور مسلمانوں نے اول آتھم کے
وقت کیا۔ اور پھر کلارک کے دعوئی اقدام قتل کے وقت کیا اور
پیشگوئی
براہین احمدیہ کے صفحہ ۲۴۱ میں مجھے مخاطب کر کے یہ پیشگوئی موجود ہے کہ پادری اور
یہودی صفت مسلمان مل کر کوئی مکر کریں گے اور تم پر ایک فتنہ برپا کریں گے مگر خدا اصلیت
ظاہر کر دے گا سو اول آتھم کے مقدمہ میں ایسا ہی ہوا کہ ان لوگوں نے مل کر پیشگوئی کو
جھوٹی قرار دینا چاہا مگر خدا نے اس کی سچائی ظاہر کر دی۔ آتھم نے پیشگوئی کی شرط کے
موافق دجال کہنے سے عین مجمع میں رجوع کیا اور بہت سا ہراساں اور خائف ہوا۔
الدما

نزول المسيح
بقیه پیشگوئی نمبر ۲۹
پیشگوئی نمبر ۳۰
پیشگوئی
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں تاریخ لاہور
کلارک کے مقدمہ میں سب نے اتفاق کر لیا اور ممکن ہے کہ کوئی اور فتنہ
بھی ان لوگوں کے ہاتھ سے مقدر ہو کیونکہ ان کا جوش ابھی کم نہیں ہے۔
ان لم يعصمك الناس فيعصمك الله من عنده۔
يعصمك الله من عنده و ان لم يعصمك الناس ۔ دیکھو
براہین احمدیہ صفحہ ۵۱۰۔ ترجمہ۔ اگر چہ لوگ تجھے نہ بچاویں یعنی تباہ
کرنے میں کوشش کریں مگر خدا اپنے پاس سے اسباب پیدا کر کے تجھے
بچائے گا۔ خدا تجھے ضرور بچا لے گا اگر چہ لوگ بچانا نہ چاہیں ۔ اب
دیکھو کہ یہ کس قوت اور شان کی پیشگوئی ہے اور بچانے کے لئے مکر وعدہ
کیا گیا ہے اور اس میں صاف وعدہ کیا گیا ہے کہ لوگ تیرے تباہ اور ہلاک
کرنے کے لئے کوشش کریں گے اور طرح طرح کے منصوبے تراشیں
گے مگر خدا تیرے ساتھ ہوگا اور وہ ان منصوبوں کو توڑ دے گا اور تجھے بچائے
گا۔ اب سوچو کہ کونسا منصوبہ ہے جو نہیں کیا گیا بلکہ میرے تباہ کرنے اور
ہلاک کرنے کے لئے طرح طرح کے مکر کئے گئے چنانچہ خون کے
مقدمے بنائے گئے بے آبرو کرنے کے لئے بہت جوڑ تو ر عمل میں لائے
گئے اور ٹکس لگانے کے لئے منصوبے کئے گئے کفر کے فتوے لکھے گئے قتل
کے فتوے لکھے گئے لیکن خدا نے سب کو نا مراد رکھا۔ وہ اپنے کسی فریب
میں کامیاب نہ ہوئے۔ پس اس قدر زور کا طوفان جو بعد میں آیا
بقیه زنده گواه رویت نمبر ۲۹
۱۸۹۲ء کے بعد
جس سے کوئی انکار نہیں کر سکتا اور پھر با وجود و عدہ چار ہزار روپیہ کے انعام کے جو قسم کھانے
پر ہماری طرف سے تھا قسم نہیں کھائی اور پھر پیشگوئی کے مفہوم کے مطابق میری زندگی میں
ہی مر گیا اور پیشگوئی کا خلاصہ یہی تھا کہ فریقین میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مرے گا سو مدت
ہوئی کہ وہ اس جہان سے گزر گیا اور اس بات پر مہر لگا گیا کہ وہ مباحثہ میں جھوٹا تھا
(۲) دوسرا مگر پادریوں اور مسلمانوں کا یہ تھا کہ ڈاکٹر کلارک نے ایک جھوٹا مقدمہ میرے اقدام

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں تاریخ لاہور
بقیه پیشگوئی نمبر ۳۰
بقیه زنده گواه رویت نمبر ۲۹
المائدة : ااا
مدت دراز پہلے خدا نے اس کی خبر دے دی تھی خدا سے ڈرو اور سچ
بولو کہ کیا یہ علم غیب اور تائید الہی ہے یا نہیں اور اگر کہو کہ عصمت کا
وعدہ چاہتا تھا کہ وہ لوگ کسی قسم کی تکلیف نہ دیں مگر انہوں نے
جھوٹے مقدمات کر کے عدالت میں جانے کی تکلیف دی بہت
سی گالیاں دیں مقدمات کے خرچ سے نقصان کرایا اس کا جواب
یہ ہے کہ عصمت سے مراد یہ ہے کہ بڑی آفتوں سے جو دشمنوں کا
اصل مقصود تھا بچایا جاوے۔ دیکھو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
سے بھی عصمت کا وعدہ کیا گیا تھا حالانکہ اُحد کی لڑائی میں
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو سخت زخم پہنچے تھے اور یہ حادثہ وعدہ
عصمت کے بعد ظہور میں آیا تھا اسی طرح اللہ تعالیٰ نے حضرت عیسی
کو فرمایا تھا إِذْ كَفَفْتُ بَنِي إِسْرَاءِيلَ عَنْكَ ، یعنی
یاد کر وہ زمانہ کہ جب بنی اسرائیل کو جو قتل کا ارادہ رکھتے تھے میں
نے تجھ سے روک دیا حالانکہ تو اتر قومی سے ثابت ہے کہ حضرت
مسیح کو یہودیوں نے گرفتار کر لیا تھا اور صلیب پر کھینچ دیا تھا لیکن
خدا نے آخر جان بچادی۔ پس یہی معنے اِذْ كَفَفْتُ کے
ہیں جیسا کہ وَاللَّهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ کے ہیں
پیشگوئی
قتل کی نسبت دائر کیا اور تمام مخالف مسلمان اس کے حامی ہو گئے اور بعض مولویوں نے
عدالت میں اس کی طرف سے میرے بر خلاف گواہی دی مگر آخر وہ مقدمہ جھوٹا ثابت ہوا اور
خارج ہو گیا سو تم اس پیشگوئی کی شان دیکھو کہ ان مقدمات سے کئی سال پہلے خبر دی گئی کہ اس
طرح پر پادری اور مسلمان باہم مل کر تیرے پر مقدمات کریں گے اور خدا ان کے مکر کو پاش
پاش کر دے گا ایسا ہی ظہور میں آیا۔ اور پیشگوئی نمبر ۳۰ جو اوپر بیان ہو چکی ہے اس کا ثبوت بھی
اسی سے ملتا ہے کہ دشمنوں نے خون کے مقدمات بھی کئے مگر خدا نے مجھے ان سے بھی بچایا۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں تاری امور
پیشگوئی نمبر ۳۱
زندہ گواہ رویت کے نمبر ۳۱
وَإِذْ يَمُكُرُ بِكَ الَّذِي كَفَرَ أَوْقِدْلِي يَا هَامَانِ لَعَلَّى أَطَّلِعُ
عَلَى إِلَهِ مُوسَى وَ إِنِّي لَا ظُنُّهُ مِنَ الْكَاذِبِينَ۔ تَبَّتْ يَدَا أَبِي
لَهَبٍ وَتَبَّ۔ مَا كَانَ لَهُ أَنْ يَدْخُلَ فِيهَا إِلَّا خَائِفًا ۔ وَمَا
أَصَابَكَ فَمِنَ اللَّهِ الْفِتْنَةُ هَهُنَا فَاصْبِرُ كَمَا صَبَرَ
أُولُو الْعَزْمِ أَلَا إِنَّهَا فِتْنَةٌ مِّنَ اللَّهِ لِيُحِبَّ حُبًّاجَمًا ۔ حُبًّا مِنَ
الله العزيز الاكرم عَطَاءً ا غير مجذوذ۔ شاتان تذبحان
و كُلّ من علیها فان ترجمہ اور یاد کر وہ زمانہ جب کہ ایک ایسا
شخص تجھ سے مکر کرے گا کہ جو تیری تکفیر کا بانی ہوگا اور اقرار کے بعد
منکر ہو جائے گا ( یعنی مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ) اور وہ اپنے
رفیق کو کہے گا (یعنی مولوی نذیر حسین صاحب دہلوی کو ) کہ اے
ہامان میرے لئے آگ بھڑ کا یعنی کافر بنانے کے لئے فتوی دے
میں چاہتا ہوں کہ موسیٰ کے خدا کی تفتیش کروں اور میں گمان کرتا ہوں
کہ وہ جھوٹا ہے۔ اس جگہ خدا تعالیٰ نے میرا نام موسیٰ رکھا تا اس بات
کی طرف اشارہ کرے کہ جس نظر سے یعنی نہایت تحقیر اور استخفاف سے
فرعون نے موسیٰ کو دیکھا تھا اور کہتا تھا کہ یہ میرا ہی پرورش یافتہ ہے اور میں
ہی اس کو ہلاک کروں گا یہی طریق محمد حسین نے اختیار کیا اور نیز اس فتح کی
طرف اشارہ ہے جو مقدر تھا کہ مجھے موسیٰ کی مانند فرعون پر حاصل ہو گی اور
پھر مجھے محد صلی اللہ علیہ وسلم ٹھہرا کر تبت یدا ابي لهب و تب فرمادیا یعنی
پیشگوئی
جب مولوی محمد حسین بٹالوی نے فتویٰ تکفیر میری نسبت شائع کیا اور نذیر حسین دہلوی نے فتوی دیا۔
پیشگوئی نمبر ۳۱ کا ثبوت خود مولوی محمد حسین بٹالوی نے اپنے ہاتھ سے دیا کہ میرے لئے
کفر نامہ لکھا اور کافر ٹھہرایا۔ پھر بعد اس کے بحکم حاکم تکذیب اور تکفیر سے روکا گیا۔ جیسا کہ
پیشگوئی میں بیان تھا۔

تاریخ
نزول المسيح
نمبر شمار انا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی کی خارق عادت پیشگویاں جو دنی پر ظاہر ہوچکیں تاتاری اور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۳۱
۶ رفروری ۱۸۹۸ء
پیشگوئی نمبر ۳۲
زنده گواه رویت نمبر ۳۲
ہلاک ہو گئے دونوں ہاتھ ابی لہب کے یعنی بے کار ہو گئے اور وہ
بھی ہلاک ہو گیا یعنی ضلالت کے گڑھے میں گرا اس کو نہیں
چاہئے تھا کہ اس معاملہ میں دخل دیتا مگر ڈرتے ڈرتے ۔ اور جو
کچھ تجھے دکھ پہنچے گا وہ تو خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے یہ تیرے
لئے ایک فتنہ ہوگا ۔ پس صبر کر جیسا کہ اولوالعزم نبیوں نے صبر کیا
وہ خدا کی طرف سے اس لئے فتنہ ہے تا وہ بہت ہی تجھ سے پیار
کرے اس خدا کا پیار جو عزیز اور بزرگ ہے اور یہ وہ نعمت ہے
جو کبھی نہیں چھینی جائے گی ۔ اس جماعت میں سے دو بکریاں
ذبح کی جائیں گی ہر ایک جاندار آخر مرنے کو ہے۔ دیکھو اب
اس پیشگوئی پر انصاف سے غور کرو کہ اس زمانہ سے پہلے کی یہ
پیشگوئی ہے کہ جب مولوی محمد حسین نے براہین احمدیہ پر ریویو
لکھا تھا اور یہ پیشگوئی بھی پڑھی تھی کیا بغیر خدا کے کسی کا کام
ہے کہ اس پوشیدہ غیب کی خبر دیدے جس کی کسی کو بھی اطلاع
نہیں تھی ۔ براہین احمد یہ صفحہ ۱۵۰۔
خدا نے عالم رویا میں اپنی وحی خاص سے میرے پر ظاہر کیا
کہ پنجاب کے مختلف مقامات میں سیاہ رنگ کے پودے
لگائے جا رہے ہیں اور وہ درخت نہایت بد شکل اور سیاہ رنگ
اور خوفناک اور چھوٹے قد کے ہیں میں نے بعض لگانے
والوں سے پوچھا کہ یہ کیسے درخت ہیں انہوں نے جواب
پیشگوئی
پیشگوئی نمبر ۳۱ کا ثبوت گذر چکا ہے اور پیشگوئی نمبر ۳۲ کو ہم نے اپنے اشتہار ۶ فروری
۱۸۹۸ء اور ۱۷ مارچ ۱۹۰۱ء میں شائع کیا تھا جو بہت صفائی سے پوری ہو گئی۔ جب یہ
پیشگوئی ۶ فروری ۱۸۹۸ء میں شائع ہوئی تب پنجاب میں صرف دو ضلع آلودہ تھے۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۵۴ نمبر شمار ان جس کی اس میں صرف کیا گیاہوں اس وجین مندرجہ ذیل خرق عادت پیویا میری تائی میں یا فرا میں تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۳۲
دیا کہ یہ طاعون کے درخت ہیں جو عنقریب ملک میں پھیلنے والی ہے
اور الہام ہوا کہ الامراض تشاع والنفوس تضاع ان الله لا
يغير ما بقوم حتى يغيروا ما بأنفسهم انه أوى القرية يعنى يه
طاعون جو ملک میں شروع ہوگئی ہے یہ کبھی دور نہیں ہوگی اور یہ مرض
پھیل جائے گی اور بہت موتیں ہوں گی اور کم نہیں ہوں گی جب تک
لوگ اپنے اعمال کی اصلاح نہ کریں مگر اس قادر خدا نے قادیان کو
متفرق اور منتشر ہونے سے بچالیا ہے یعنی قادیان پر ایسی تباہی نہیں
آئے گی کہ اس قصبہ کو بکلی برباد کر دے اور فنا کر دے اور منتشر کر
دے اور قادیان بکلی طاعون سے محفوظ بھی رہ سکتی ہے مگر بشرط تو بہ یعنی
اس شرط سے کہ تمام لوگ اپنی بد زبانیوں اور بداعمالیوں اور خباثتوں
سے توبہ کر لیں۔ دیکھو اشتہار طاعون شائع کرده ۶ فروری ۱۸۹۸ء
و ۱۷ مارچ ۱۹۰۱ء ۔ یہ رویا اور الہام تھا کہ مجھے دکھایا گیا اور بتایا
گیا اور پھر اشتہار ۶ رفروری ۱۸۹۸ء سے اور ۴ برس کے بعد عام طور
پر پنجاب میں طاعون پھیل گئی چنانچہ یکم اکتوبر ۱۹۰۱ء سے ۱۹ جولائی
۱۹۰۲ء تک عرصہ پونے دس ماہ میں اس قدر پھیل گئی کہ کل ۲۳ اضلاع
پنجاب کے اس سے آلودہ ہو گئے ۔ دیکھو سرکاری نقشجات متعلقہ طاعون
پنجاب ۔ پس یہ پیشگوئی ایسے وقت میں کی گئی تھی یعنی فروری ۱۸۹۸ء
میں جبکہ تمام پنجاب میں صرف دو ضلعے طاعون سے آلودہ تھے۔ دیکھو
اخبار عام ۲ / اگست ۱۹۰۲ء جس میں یہ سرکاری شہادت درج ہے۔
پیشگوئی
مگر بعد اس کے پنجاب کے ۲۳ ضلعے اس مرض سے آلودہ ہو گئے اور پونے دس ماہ میں تین
لاکھ سولہ ہزار کیس ہوئے اور دو لاکھ اٹھارہ ہزار سات سوننانوے فوتیاں ہوئیں۔ دیکھو
سرکاری نقشجات ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کو اس میں مشرف کی گیا ہوں اس نے مندجہ ذیل خرق عادت میگویا میری تائی میں یا فرمائیں اتاری اور
پیشگوئی نمبر ۳۳
آج سے نو برس پہلے
پیشگوئی نمبر ۳۴
קי
اسی طرح اس زمانہ میں جب کہ بمبئی میں بھی طاعون کا نام و
نشان نہ تھا طاعون کے آنے کے لئے دعا کی گئی اور وہ دعا منظور
ہو گئی چنانچہ ۱۳۱۱ ہجری میں جس کو نو برس ہو گئے یہ دعائیہ شعر
حمامة البشری میں موجود ہے۔
فَلَمَّا طَغَى الفِسْقُ الْمُبِيدُ بِسَيْلِهِ تَمَنَّيْتُ لَوْ كَانَ الْوَبَاءُ الْمُتَبَرُ
دیکھو صفحہ اول قصیدہ حمامۃ البشری یعنی جب فسق کا طوفان برپا
ہوا تو میں نے خدا سے چاہا کہ طاعون آوے۔
ایسا ہی طاعون کے بارے میں رسالہ سراج منیر صفحہ ۵۹ میں
پیشگوئی کی گئی ہے کہ جن لوگوں نے لیکھرام کے متعلق کی
پیشگوئی کو قبول نہیں کیا تھا ان پر بھی طاعون کی بلا نازل ہوگی
جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ الَّذِينَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ
سَيَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَذِلَّةٌ فِي الْحَيُوةِ الدُّنْيَا یعنی
جنہوں نے گوسالہ کو عزت دی اور اس کی پرستش کی ان پر غضب
آئے گا اور ذلت کی ماران پر پڑے گی سو دنیا میں غضب نازل
پیشگوئی
مال کے بعد اول بمبئی میں طاعون پھوٹ پڑی
چند سال
اس پیشگوئی سے چند سال بعد پنجاب میں طاعون پھیل گئی
المولده الله لله کشتیو
زنده گواه رویت
الاعراف : ۱۵۳
ہونے سے مراد طاعون ہے اور اسی کتاب کے صفحہ ۶۰ میں
طاعون کی نسبت یہ الہام بھی لکھا تھا یا مسیح الخلق
عدوانا یعنی طاعون کے غلبہ کے وقت لوگ کہیں گے کہ اے مسیح
ہماری شفاعت کر ۔ اور اس کتاب کے شائع کرنے پر آج
سے جو ۱۸ جولائی ۱۹۰۲ء ہے پانچ برس گزر گئے
ان دونوں پیشگوئیوں نمبر ۳۳ و۳۴ کے ثبوت میں سرکاری نقشجات کافی ہیں جن کا ہم صفحہ
۱۵۳ ۱۵۴ میں ذکر کر آئے ہیں۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۵۲ نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وحی ی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پرظاہر ہو چکیں تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۳۴
پیشگوئی نمبر ۳۵
محرم ۱۳۱۲ ہجری
زندہ گواہ رویت کے
اور اس زمانہ میں طاعون کے پھیلنے کی کچھ بھی امید نہ تھی پس
دیکھو یہ کس قدر عظیم الشان غیب کی خبریں ہیں جو برابر بائیس
برس سے مسلسل طور پر شائع ہو رہی ہیں اور متواتر خبر دی گئی کہ
ملک میں طاعون آنے والی ہے۔
عرصہ نو برس کا جاتا ہے کہ کتاب سر الخلافہ کے صفحہ ۶۲ میں
مخالفوں پر تباہی پڑنے اور نیز طاعون نازل ہونے کے لئے دعا
کی گئی تھی سواب تک ہزار ہا مخالف طاعون اور دوسری آفات
سے ہلاک اور تباہ ہو چکے ہیں اور وہ دعا یہ ہے۔
وخذ ربّ من عادى الصلاح و مفسدا ونزل عليه الرجز حقًا و دمر
وَفَرِّجُ كُرُوبِی يَا كَرِيمى وَ نَجِّنِی و مزق خصیمی یا الهی و عفر
ترجمہ: یعنی اے میرے خدا ہر ایک پر جو مفسد ہے طاعون نازل
کر یا کسی دوسری موت سے ہلاک کر یا کوئی اور مواخذہ کر اور
مجھے غموں سے نجات بخش اور میرے دشمن کو پارہ پارہ کر اور
خاک میں ملا دے اور خاک سے آلودہ کر اور خاک میں غلطاں
پیچاں کر۔ سو ملک میں طاعون نازل ہو کر ہزار ہا بخیل جو
ہمارے سلسلہ کے دشمن تھے طاعون سے فوت ہو گئے ۔ ابھی
آئندہ کی خبر نہیں ماسوا اس کے جو منتخب مولوی تھے بعض ان
میں اندھے ہو گئے اور بعض کانے ہو گئے اور بعض دیوانے اور
بہت سے ان میں سے مر گئے چنانچہ بر طبق اس دعا کے مولوی
شاه دین دیوانہ ہو گیا۔ رشید احمد اندھا ہو گیا۔
پیشگوئی
طاعون کے دنوں میں
پیشگوئی نمبر ۳۵ کے ثبوت کے لئے بھی سرکاری نقشجات کافی ہیں اور یہ پیشگوئی کتاب
سر الخلافہ میں موجود ہے۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی