نزول المسیح

حصہ 14

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی کی خارق عادت پیشگویاں جو نا پر ظاہر ہوچکیں تاتاری اور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۳۵
پیشگوئی نمبر ۳۶
زندہ گواہ رویت کے
الله ال
محمد بخش طاعون سے مرا۔ تینوں مولوی لدھیانہ کے ہلاک کئے
گئے۔ محمد حسن بھیں ہلاک کیا گیا۔ غلام دستگیر قصوری ہلاک کیا
گیا۔ محی الدین لکھو کے والا ہلاک کیا گیا۔ اور اصغر علی کی ایک
آنکھ جاتی رہی اور مولوی محمد حسین عفر کی دعا کے نیچے آگیا
کیونکہ غفر لغت عرب میں خاک آلودہ کرنے کو کہتے ہیں ۔
سو وہ تکفیر کی جمعداری سے بحکم حاکم روکا گیا اور زمینداری کی
گرد و غبار میں آلودہ کیا گیا کیونکہ خاک میں غلطاں پیچاں ہونا
لوازم زمینداری میں سے ہے۔ وجہ یہ کہ ہر وقت خاک سے
ہی کام پڑتا ہے۔ اس قدر تو وقوع میں آگیا ابھی معلوم نہیں کہ
اس کا حصہ اور کس قدر باقی ہے۔
کتاب نور الحق کے صفحہ ۳۵ سے ۳۸ تک بذریعہ الہام الہی
طاعون کی خبر دی گئی ہے جو چھ برس بعد ظہور میں آئی ۔ صفحہ ۳۵
میں یہ عبارت ہے ۔ اِعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ نَفَتْ فِي رَوْعِي إِنَّ
هذَا الْخَسوف والكسوف فِي رَمَضَان ايتان
مخوفتان لِقَوْم اتَّبَعُوا الشَّيطان ۔۔۔۔۔۔ وَلَئِنْ أَبَوا فَإِنَّ
الْعَذَابَ قَدْ حَان۔ ترجمہ ۔ خدا نے اپنے الہام کے ساتھ
میرے دل میں پھونکا ہے کہ خسوف کسوف ایک عذاب کا
مقدمہ ہے یعنی طاعون کا جو قریب ہے۔
پیشگوئی نمبر ۳۵ کا ثبوت گذر چکا ہے وہی ثبوت پیشگوئی نمبر ۳۶ کا ہے۔
پیشگوئی
طاعون کے دنوں میں

نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۵۸ نمبر شمار ان جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں تاری امور
پیشگوئی نمبر ۳۷
زنده گواه رویت نمبر ۳۷
۷۷۱ که
پنڈت دیانند آریوں کے سرگروہ کی وفات کی خبر تین ماہ اس کے
مرنے سے پہلے دی گئی اور لالہ شرمیت وغیرہ آریوں ساکنان قادیان
کو وہ پیشگوئی سنائی گئی۔ دیکھو براہین احمدیہ صفحہ ۵۳۵۔ یہ لوگ اگر
حلف دی جاوے تو سچ سچ کہہ دیں گے۔ پنڈت دیانند کے مرنے پر
ہمیں بہت افسوس ہوا اس لئے کہ وہ ہمارے چند سوالات کے
جواب دینے سے پہلے ہی گزر گیا۔ ایک یہ سوال تھا کہ اواگون یعنی
شامت اعمال سے جون بدلنا یہاں تک کہ کیڑے مکوڑے کتے بلے
پیشگوئی
اء بیان پیشگوئی سے قریباً تین ماہ بعد
۳۰ راکتو بر ۱۸۸۳ء بیان :
بن جانا ۔ یہ تو بقول آریہ صاحبان کروڑ ہا برسوں سے ان کے گلے پڑا :
ہوا ہے لیکن باوجود یکہ وہ معدودے چند تھے غیر محدود نہ تھے اب تک
نجات نہیں ہوئی۔ یا تو پر میشر نجات دینا نہیں چاہتا یا کوئی قاعدہ نجات
کا وید میں مقرر نہیں اور ظاہر ہے کہ بغیر یقین کے انسان گناہ سے رک
نہیں سکتا سو وید نے کوئی ذریعہ پر میشر پر یقین لانے کا پیش نہیں کیا
اس لئے آریوں کے پاس خدا شناسی کا کوئی یقینی طریق نہیں پس شائد
اسی وجہ سے کیڑوں مکوڑوں کی اب تک خلاصی نہیں ہوتی ایک تو یہی
سوال تھا۔ دوسرا یہ کہ آریہ کی عورت ایک ہی وقت میں ایک خاوند
اور ایک اور شخص ص بطور بطور یار یار نہ رکھ سکتی ہے۔ کیا یہ دیوثی نہیں۔ تیسرا آرہ یہ
کہ اگر پر میشر روحوں کا پیدا کرنے والا نہیں اور روحیں کسی وقت گناہ
سے نجات پاسکتی ہیں تو جیسا کہ وید کا اصول ہے دنیا کا سلسلہ ہمیشہ
اس پیشگوئی کا گواہ لالہ شرمیت آریہ اور چند مسلمان ہیں لیکن شرمیت کی گواہی مضبوط ہے
صرف قسم کی حاجت ہے۔

تاریخ بیان
نمبر شمار پیشگوئی
بقیہ پیشگوئی نمبر ۳۷
پیشگوئی نمبر ۳۸
زنده گواه رویت نمبر ۳۸
نزول المسيح
جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی کی خارق عادت پیشگوئیاں میری تائید میں بیان فرمائیں تاریخ ظہور
کے لئے چل نہیں سکتا اور پر میشر خالی ہاتھ رہ جاتا ہے کیونکہ جو
شخص گناہ سے نجات پا گیا وہ تو پر میشر کے ہاتھ سے گیا اس
لئے کہ اس کا کوئی گناہ نہیں رہا۔ لہذا وہ دوبارہ دنیا میں نہیں
آ سکتا اور اس سے وید کا یہ اصول جھوٹا ہوتا ہے کہ روحیں بار بار
دنیا میں آتی ہیں ۔ ان باتوں میں سے کسی بات کا جواب دیانند
نے نہ دیا اور اجمیر میں جا کرنا مرادی کی حالت میں مر گیا۔
ایک دفعہ یہ وحی الہی میری زبان پر جاری ہوئی کہ عبداللہ خان
ڈیرہ اسماعیل خان ۔ وہ صبح کا وقت تھا اور اتفاقاً چند ہندو اس
وقت موجود تھے ۔ ان میں سے ایک ہندو کا نام بشند اس تھا
میں نے سب کو اطلاع دی کہ خدا نے مجھے یہ سمجھایا ہے کہ آج
اس نام کے ایک شخص کی طرف سے کچھ روپیہ آئے گا۔
بشند اس بول اٹھا کہ میں اس بات کا امتحان کروں گا اور میں
ڈاکخانہ میں جاؤں گا۔ چونکہ قادیان میں ڈاک ان دنوں
میں دو پہر کے کے ! بعد دو بجے آتی تھی وہ اسی و وقت ڈاکخانہ میں
گیا اور جواب لایا کہ ڈاک منشی کی زبانی معلوم ہوا کہ
در حقیقت ڈیرہ اسماعیل خان سے ایک شخص عبدال
نص عبداللہ خان نے
جو اکسٹرا اسٹنٹ ہے روپیہ بھیجا ہے۔ اور پھر اس نے بہت
متعجب اور حیرت زدہ ہو کر پوچھا کہ یہ کیونکر معلوم ہو گیا
پیشگوئی
اس پیشگوئی نمبر ۳۸ کا وہی بشند اس گواہ ہے جو ساکن قادیان ہے اور اب تک زندہ موجود
ہے۔

تاریخ بیان
نزول المسيح
۶۰ نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں تاریخ لاہور
پیشگوئی نمبر ۳۹
پیشگوئی نمبر ۴۰
زنده گواه رویت نمبر ۳۹ و ۴۰
میں نے جواب دیا کہ وہ خدا جس کو تم لوگ نہیں پہچانتے اس
نے یہ خبر دی ہے۔ دیکھو براہین احمد یہ صفحہ ۲۲۶۔
ایک دفعہ قادیان کا ایک آریہ جو سر گرم آریہ ہے ملا وامل نام
مرض دق میں مبتلا ہو گیا اور تپ پیچھا نہیں چھوڑتا تھا اور آثار
نومیدی ظاہر ہوتے جاتے تھے چنانچہ وہ ایک دن میرے
پاس آکر علاج کا طلبگار ہوا اور پھر اپنی زندگی سے نومید ہو کر
بیقراری سے رویا اور میں نے اس کے حق میں دعا کی خدا تعالیٰ
کی طرف سے جواب آیا قلنا یا نار کونی بردا
وسلامًا ۔ یعنی ہم نے کہا کہ اے تپ کی آگ سرد اور سلامتی
ہو جا چنانچہ بعد اس کے اسی ہفتہ میں وہ ہندو اچھا ہو گیا اور اب
تک زندہ موجود ہے۔ براہین احمد یہ صفحہ ۲۲۷ ۔
جب کتاب براہین احمدیہ کے بعض حصے طیار ہو گئے تو مجھے
خیال آیا کہ ان کو چھاپ دیا جاوے مگر میرے پاس کچھ سرمایہ نہیں
تھا تب میں نے جناب الہی میں دعا کی کہ لوگ مدد کی طرف متوجہ
ہوں اُسی وقت تھوڑی سی غنودگی ہو کر جواب ملا ( بالفعل نہیں ) :
تب با وجود بہت سی کوشش کے کسی نے ایک پیسہ بھی نہیں بھیجا
اور ایک مدت گزرگئی ۔ دیکھو براہین صفحہ ۲۲۵ ۔
پیشگوئی
ایک ہفتہ کے اندر
تین برس تک کتاب کے چھپنے میں توقف رہا۔
پیشگوئی نمبر ۳۹ کا گواہ خود ملا وامل آریہ ہے اس کو خوب یاد ہوگا کہ کیسی نومیدی کے وقت میں
یہ الہام اس کو بتلایا گیا اور پھر ایک ہفتہ تک اچھا ہو گیا۔ اور پیشگوئی نمبر ۴۰ کے تو بہت گواہ
ہیں اور بعض اسی جگہ موجود ہیں ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل خارق ات میگوئیاں لا ئی جو نیا ر ہا ر میں اتاری اور
پیشگوئی نمبر ۴۱
جب مجھے خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ اطلاع ملی کہ بالفعل تمہاری کچھ
مدد نہیں کی جاوے گی تو ایک مدت تک کوئی بھی میری طرف متوجہ نہ
ہوا اور لوگ لا پروائی سے پیش آئے اور کتاب کا چھپنا معرض التوا
میں رہا۔ تب ایک دن قریب مغرب کے پھر دعا کے لئے دل میں
جوش پیدا ہوا تو خدائے عز و جل کی طرف سے یہ وحی میری زبان
پر جاری ہوئی ۔ هُزّ إِلَيْكَ بجذع النخلة تساقط عَلَيْك |
رطبا جنيا ۔ دیکھو براہین صفحہ ۲۲۶ ۔ یعنی کھجور کے تنہ کو ہلا
تیرے پر تازہ بتازہ کھجوریں گریں گی ۔ تب میں نے چند مشہور
لوگوں کی طرف خط لکھے تو اس قدر روپیہ آگیا کہ میں پہلا اور
دوسرا حصہ براہین احمدیہ کا اس روپیہ کے ذریعہ سے چھاپ
سکا۔ مگر ابھی میری حالت معمولی تھی اور صرف ایک پرانے
خاندان کی کسی قدر شہرت بعض دلوں کو متوجہ کرنے کے لئے
خدا تعالیٰ کے اذن اور حکم سے محرک ہو گئی تھی ۔ پھر بعد اس کے
خدا تعالیٰ نے ارادہ فرمایا کہ ایک ذاتی وجاہت کے لحاظ سے
مجھے دنیا میں قبولیت بخشے تب اس کے بعد یہ تمام الہام ہوئے
جو کہ براہین احمدیہ میں درج ہیں یعنی القیت علیک محبّةً
منى ولتصنع على عينى سينصرك رجال نوحی اليهم
من السماء يأتون من كل فج عميق۔ يأتيك من كل
فج عميق ۔ ولا تصعر لخلق الله ولا تسئم من الناس -
براہین احمد یه صفحه ۲۴۱ و ۲۴۲ - ترجمہ یعنی میں نے اپنی طرف سے تیری
پیشگوئی
تین برس بعد
ڈاکخانوں کے رجسٹر اس بات کے گواہ ہیں کہ اس کے بعد کس قدر روپیہ آیا اور سرکاری
تحریریں گواہ ہیں کہ کس قدر مہمان آئے۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۲ نمبر شمار یا جس کو اس میں مشرف کیا گیاہوں اس وجی نے مندرج ذیل خارق عات پیشیاں جلائیں جو نیا ر ا ر میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۱
محبت مستعد دلوں میں ڈال دی تا کہ میری آنکھوں کے سامنے تو
پرورش پاوے عنقریب تیری مدد وہ لوگ کریں گے جن کی طرف میں
وحی بھیجوں گا وہ ہر ایک دور کی راہ سے تیرے پاس آئیں گے اور
انواع اقسام کے متحالف از قسم نقد و جنس ہر ایک راہ سے تیرے پاس
لائیں گے۔ سو اس کے بعد یہ پیشگوئی ایک تخم کی طرح بڑھتی گئی
یہاں تک کہ ان دنوں میں جو ۱۳۲۰ ہجری ہے بمقابل اس زمانہ کے
کہ جب دو تین آدمی مجھ سے تعلق رکھتے تھے اور وہ بھی بعد میں اب
ایک لاکھ سے کچھ زیادہ اس جماعت کا عدد پہنچ گیا ہے اور ہر ایک
طرف سے جب کوئی انسان آتا ہے یا کسی نئے شخص کی طرف سے
کوئی تحفہ آتا ۔ ا ہے تو وہ ایک نشان ظاہر ہوتا ہے اور چونکہ اس جگہ آکر
بیعت کرنے والے پچاس ہزار سے کم نہیں ہوں گے اور جو روپیہ اور
تحالف متفرق وقتوں میں آئے وہ دس لاکھ سے کم نہیں ہوں گے اس
لئے یہ بات بالکل صحیح اور سچ ہے کہ علاوہ ان نشانوں کے جو اس نقشہ
میں لکھے گئے ہیں کم سے کم دین ا لاکھ اور ایسے نشان ہیں جو الہام
ياتون من كل فج عميق اور ياتيك من كل فج عميق سے
ثابت ہوتے ہیں اور ایک سلسلہ ان نشانوں کا وہ ہے جو الہام انی
مُهِينٌ مَنْ أَرَادَ اهَانَتَكَ کے ذریعہ سے ظہور میں آئے ہیں۔ اس
جگہ ایک اور نکتہ یاد رکھنے کے لائق ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ وحی
پیشگوئی
حاشیہ۔ میں خیال کرتا تھا کہ احاطہ بمبئی میں مجھ سے بیعت کرنے والے چھ سات سے زیادہ نہیں ۔
اب سرکاری چٹھی سے معلوم ہوا کہ احاطہ مذکورہ میں بیعت کرنے والے ۱۱۰۸۷۔ آدمی ہیں سرکاری تحریر
ہے میمو نمبر ۱۹۱۴۳ مورخہ ۲ ستمبر ۱۹۰۲ ء از پونا بجواب چٹھی مورخه ۱۳ را گست ۱۹۰۲ ء مرقومه ( مفتی محمد صادق
صاحب) اسسٹنٹ سیکرٹری انجمن اشاعت اسلام ۔ التماس ہے کہ فرقہ احمدیہ کی تعداد پچھلی مردم شماری
میں ۱۰۸۷ اتھی ۔ دستخط ہیڈ کمپانکر ۔ بجائے پر ونشل سپر نٹنڈنٹ مردم شماری ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار جس کو اس میں مشرف کی گیا ہوں اس نے مندرج ذیل خارق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
پیشگوئی نمبر ۴۲ زنده گواه رویت نمبر ۴۲
پیشگوئی
یعنی هزی الیک بجذع النخلة تساقط عليك رطبا
جنیا ۔ یہ حضرت مریم کو اس وقت وحی ہوئی تھی کہ جب ان کا لڑکا عیسی
علیہ السلام پیدا ہوا تھا اور وہ کمزور ہوئی تھیں اور خدا تعالیٰ نے اسی
کتاب براہین احمدیہ میں میرا نام بھی مریم رکھا اور مریم صدیقہ کی طرح
مجھے بھی حکم دیا کہ و کن من الصالحين الصديقين - دیکھو ۲۴۲
براہین احمدیہ ۔ پس یہ میری وحی یعنی ہر الیک اس بات کی طرف
اشارہ کرتی ہے کہ صدیقیت کا جو حمل تھا اس سے بچہ پیدا ہوا جس کا
نام عیسی رکھا گیا اور جب تک وہ کمزور رہا صفات مریمیہ اس کی پرورش
کرتی رہیں اور جب وہ اپنی طاقت میں آیا تو اس کو پکارا گیا یا عیسی
إِنِّي مُتَوَفِّيكَ وَرَافِعُكَ اِلَی دیکھو صفحہ ۵۵۶ براہین احمدیہ ۔ یہ
وہی وعدہ تھا جو سورہ تحریم میں کیا گیا اور ضرور تھا کہ اس وعدہ کے موافق
اس امت میں سے کسی کا نام مریم ہوتا اور پھر اس طرح پر ترقی کر کے
اس سے عیسیٰ پیدا ہوتا اور وہ ابن مریم کہلاتا سو وہ میں ہوں ۔ وحی
هزی الیک مریم کو بھی ہوئی اور مجھے بھی مگر باہم فرق یہ ہے کہ اس
وقت مریم ضعف بدنی میں مبتلا تھی اور میں ضعف مالی میں مبتلا تھا۔
منجملہ اللہ تعالیٰ کے عظیم الشان نشانوں کے وہ نشان ہے جو اس خدائے
قادر نے ڈپٹی عبد اللہ آتھم عیسائی کی نسبت ظاہر فرمایا اور اس کے لئے
یہ تقریب پیش آئی کہ مئی اور جون ۱۸۹۳ء میں ڈاکٹر مارٹن کلارک کی
تحریک سے اسلام اور عیسائیت میں ایک مباحثہ قرار پایا اس مباحثہ میں
پیشگوئی نمبر ۴۲ یعنی عبداللہ آتھم کے متعلق جو میں نے پیشگوئی کی تھی اس کا ثبوت اس رسالہ
مباحثہ میں موجود ہے جس کا نام جنگ مقدس ہے اور اسی سے ثابت ہے کہ یہ پیشگوئی کیوں
کی گئی یعنی آتھم نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو دجال کہا تھا اور پھر پیشگوئی کو سن کر قریباً

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس کو اس میں مشرف کی گیا ہوں اس نے مندرج ذیل خارق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۲
عیسائیوں کی طرف سے ڈپٹی عبداللہ آتھم انتخاب کیا گیا اور مسلمانوں
کی طرف سے میں پیش ہوا اور عبد اللہ آتھم نے مباحثہ سے کچھ دن
پہلے اپنی کتاب اندرونہ بائبل میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی
نسبت دجال کا لفظ لکھا تھا جیسا کہ کتاب جنگ مقدس کے آخری
صفحہ میں اس کا ذکر ہے وہ شرارت اور شوخی اس کی مجھے تمام ایام
بحث میں یاد رہی اور میں دل و جان سے چاہتا تھا کہ اس کی سرزنش
کی نسبت کوئی پیشگوئی خدا تعالیٰ سے پاؤں ۔ چنانچہ میں نے آٹھم
سے ایک دستخطی تحریر بھی اسی غرض سے لے لی تھی تا وہ پیشگوئی کے
وقت عام عیسائیوں کی طرح میری آزار دہی کے لئے کسی عدالت
کی طرف نہ دوڑے۔ سو میں پندرہ دن تک بحث میں مشغول رہا۔
اور پوشیدہ طور پر آتھم کی سرزنش کے لئے دعا مانگتا رہا۔ جب بحث
کے دن ختم ہو گئے تو میں نے خدا تعالیٰ کی طرف سے اطلاع پائی
کہ اگر آتھم اس شوخی اور گستاخی سے تو بہ اور رجوع نہیں کرے گا
جو اس نے دجال کا لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت اپنی
کتاب میں لکھا تو وہ ہادیہ میں پندرہ مہینہ کے اندر گرایا جائے
گا ۔ سو یہ امر الہی پا کر بحث کے خاتمہ کے دن ایک جماعت کثیر
کے روبرو جس میں عیسائیوں کی طرف سے ڈاکٹر مارٹن کلارک
اور تیس کے قریب اور عیسائی تھے اور میری جماعت کے
لوگ بھی تھیں یا چالیس کے قریب تھے جن میں سے اخویم مولوی
حکیم نوردین صاحب اور اخویم مولوی عبدالکریم اور اخویم
پیشگوئی
ستر آدمیوں کے روبر و رجوع کیا۔ جن میں اخویم مولوی حکیم نور الدین صاحب اور
اخویم مولوی عبدالکریم صاحب اور اخویم شیخ رحمت اللہ صاحب مالک بمبئی ہوس لاہور

نزول المسيح
پیشگوئی
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کو اس میں مشرف کیا گیاہوں ای وی نے مندرج ذیل فارق عات پیشیاں لائیں جو ا ا ا ا ر میں اتاری اور
شیخ رحمت اللہ صاحب اور اخویم منشی تاج الدین صاحب اکو نٹنٹ
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۲
رویت نمبر ۴۲
بقیه زنده گواه
دفتر ریلوے لاہور اور اخویم عبدالعزیز خان صاحب کلارک دفتر
اگزیمیز ریلوے لاہور او را خویم خلیفه نوردین صاحب و غیره احباب
موجود تھے۔ میں نے ڈپٹی عبد اللہ آتھم کو کہا کہ آج یہ مباحثہ منقولی
اور معقولی رنگ میں تو ختم ہو گیا مگر ایک اور رنگ کا مقابلہ باقی رہا جو
خدا کی طرف سے ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ نے اپنی کتاب اندرونہ
بائبل میں ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دجال کے نام سے پکارا ہے
اور میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو صادق اور سچا رسول جانتا ہوں
اور دین اسلام کو منجانب اللہ یقین رکھتا ہوں ۔ پس یہ وہ مقابلہ ہے کہ
آسمانی فیصلہ اس کا تصفیہ کرے گا اور وہ آسمانی فیصلہ یہ ہے کہ ہم
دونوں میں سے جو شخص اپنے قول میں جھوٹا ہے اور ناحق رسول
صادق کو کا ذب اور دجال کہتا ہے اور حق کا دشمن ہے وہ آج کے دن
سے پندرہ مہینہ تک اس مینہ تک اس شخص کی زندگی میں ہی جو حق پر ہے ہاویہ میں
گرے گا۔ بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے یعنی راستباز اور صادق نبی کو
دجال کہنے سے باز نہ آوے اور بیبا کی اور بد زبانی نہ چھوڑے۔ یہ اس لئے کہا
گیا کہ صرف کسی مذہب کا انکار کرنا دنیا میں مستوجب سزا نہیں ٹھہرتا بلکہ
بے باکی اور شوخی اور بد زبانی مستوجب سزا ٹھہراتی ہے۔ غرض جب آتھم کو
ایسی مجلس میں جس میں ستر سے زیادہ آدمی ہوں گے یہ پیشگوئی سنائی گئی تو
ہے؟
اس کا رنگ فق اور چہرہ زرد ہو گیا اور ہاتھ کانپنے لگے تب اس نے
اور اخویم خلیفہ نور الدین صاحب تاجر جموں اور اخویم منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلہ
او را خویم خواجہ کمال الدین صاحب پلیڈ ر پشاور اور خلیفہ رجب الدین صاحب لاہور

لدلد
نزول المسيح
۱۲۶ نمبر شمار
جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے مندرجہ ذیل خارق عات پیشگویاں بتائی ہیں جو نا پرظاہر ہو میں تاریخ ظہور
پیشگوئی
بلا توقف اپنی زبان منہ سے نکالی اور دونوں ہاتھ کانوں پر دھر لئے
اور ہاتھوں کو معہ سر کے ہلانا شروع کیا جیسا کہ ایک ملزم خائف ایک
الزام سے سخت انکار کر کے تو بہ اور انکسار کے رنگ میں اپنے تئیں
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۲
ظاہر کرتا ہے اور بار بار لرزتے ہوئے زبان سے کہتا تھا کہ تو بہ توبہ
میں نے بے ادبی اور گستاخی نہیں کی اور میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کو ہرگز ہرگز دجال نہیں کہا اور کانپ رہا تھا اس نظارہ کو نہ صرف
مسلمانوں نے دیکھا بلکہ ایک جماعت کثیر عیسائیوں کی بھی اس
وقت موجود تھی جو اس عجز و نیاز کو بھی دیکھ رہی تھی۔ اس انکار سے اس
کا یہ مطلب معلوم ہوتا تھا کہ میری اس عبارت کے جو میں نے
اندرونہ بائیبل میں لکھی ہے اور معنی ہیں بہر حال اس نے اس مجلس
میں قریباً ستر آدمی کے روبرو دجال کہنے کے کلمہ سے رجوع کر لیا اور
یہی وہ کلمہ تھا جو اصل موجب اس پیشگوئی کا تھا اس لئے وہ پندرہ
مہینہ کے اندر مرنے سے بچ رہا کیونکہ جس گستاخی کے کلمہ پر پیشگوئی
کا مدار تھا وہ کلمہ اس نے چھوڑ دیا اور ممکن نہ تھا کہ خدا اپنی شرط کو یاد نہ
کرے اور اگر چہ رجوع کی شرط سے فائدہ اٹھانے کے لئے اسی اگرچه
قدر کافی تھا مگر آتھم نے صرف یہی نہیں کیا کہ اپنے قول دجال کہنے
سے باز آیا بلکہ اسی دن سے جو اس نے پیشگوئی کو سنا اسلام پر حملہ کرنا
اس نے بکلی چھوڑ دیا اور پیشگوئی کا خوف اس کے دل پر روز بروز
بڑھتا گیا یہاں تک کہ وہ مارے ڈر کے سراسیمہ ہو گیا اور اس کا
آرام اور قرار جاتا رہا اور یہاں تک اس نے اپنی حالت میں تبدیلی
میاں محمد چٹو صاحب لاہور اور م و صاحب لاہور اور منشی تاج الدین رین صاحب لاہور اور مولوی الہ دیا صاحب
از لودیانہ اور منشی محمد اروڑا صاحب از کپورتھلہ اور میاں محمد خان صاحب از کپورتھلہ

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کی اس میں میر کیا گیا ہوں اس کی نے مندجہ ذیل فار عادت پینگیں لائی میں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۲
کی کہ اپنے پہلے طریق کو جو ہمیشہ مسلمانوں سے مذہبی بحث کرتا تھا
اور اسلام کے رد میں کتابیں لکھتا تھا بالکل چھوڑ دیا اور ہر یک کلمہ
تو ہین اور استخفاف سے اپنا منہ بند کر لیا بلکہ اس کے منہ پر مہر لگ گئی
اور خاموش اور غمگین رہنے لگا اور اس کا غم اس درجہ تک پہنچ گیا کہ
آخر وہ زندگی سے نومید ہو کر بے قراری کے ساتھ اپنے عزیزوں کی
آخری ملاقات کے لئے شہر بشہر دیوانہ پن کی حالت میں پھرتا رہا
اور اسی مسافرانہ حالت میں انجام کار فیروز پور میں فوت ہو گیا۔
اور یہ سوال کہ باوجود اس کے کہ اس نے اپنی بے باکی کے لفظ سے
عام مجلس میں رجوع کر لیا اور بار بار عجز و نیاز سے دجال کہنے کے
کلمہ سے بیزاری ظاہر کی تو پھر کیوں وہ پکڑا گیا اور کیوں جلد انہیں
دنوں میں فوت ہو گیا ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ چونکہ وہ مباہلہ کا نشانہ
ہو چکا تھا لہذا ان پیشگوئیوں کے موافق جو کتاب انجام آتھم کے
پہلے صفحہ میں موجود ہیں جو آتھم کی زندگی میں ہی پندرہ مہینے گزر نے
کے بعد کی گئی تھیں اس کا مرنا ضروری تھا کیونکہ ان پیشگوئیوں میں
صاف لفظوں میں لکھا گیا تھا کہ آتھم انکار قسم اور اخفاء شہادت اور
اعادہ بے باکی کے بعد جلد تر فوت ہو جائے گا ۔ پس جب کہ اس
نے ارتکاب ان جرائم کا کیا تو ہمارے آخری اشتہار سے سات
مہینے بعد فوت ہو گیا اور نیز اس لئے اس کا مرنا بہر حال ضروری تھا
کہ پیشگوئی کے مضمون میں یہ بات داخل تھی کہ جو جھوٹا ہے وہ
صادق سے پہلے مرے گا لہذا رجوع کا فائدہ اس نے صرف اس
قدر ا ٹھایا کہ پندرہ میں نہ مرا لیکن بعد میں جب کہ وہ پندرہ مہینہ
پیشگوئی
اور شیخ نور احمد صا۔ نور احمد صاحب اڈیٹر اخبار ریاض ہند امرتسر و ما لا رو ما لک مطبع ریاض ہند امرتسر اور
م میاں نبی بخش صاحب تاجر پشمینہ امرت سر اور میاں قطب الدین میں گر امرت سر

تاریخ بیان
نزول المسيح
۶۸ نمبر شمار ان جس کی اس میں مشرف کیا گیاہوں اس نے مندرج ذیل خرق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۲
رویت نمبر ۴۲
زنده گواه
کے گزرنے کے پیچھے اپنے رجوع پر بھی قائم نہ رہ سکا اور اس کے دل
میں وہ خوف نہ رہا جو پندرہ مہینہ کی میعاد کے اندر تھا اور جھوٹ بولا
اور کہا کہ میں پیشگوئی سے ہرگز نہیں ڈرا اور جب چار ہزار روپیہ نقد
دینے کے وعدہ سے قسم کے لئے بلایا گیا تو قسم بھی نہ کھائی ۔ لہذا خدا
نے انکار اور اخفاء شہادت اور بے باکی کے بعد ہمارے آخری
اشتہار سے سات ماہ کے اندر یعنی پندرہ مہینہ کے اندر ہی مار دیا اور
۲۷ جولائی ۱۸۹۶ء کو بمقام فیروز پور اس کی زندگی کا خاتمہ ہو گیا۔
اس صورت میں جو پندرہ مہینہ پیشگوئی کے لئے مقرر ہوئے تھے آخر
آتھم اس دائرہ کے اندر ہی مرا اور پندرہ مہینہ کی میعاد بہر صورت قائم
رہی ۔ یہ پیشگوئی خدا تعالیٰ کی طرف سے جمالی رنگ میں تھی یعنی رفق
اور نرمی کے لباس میں ۔ چونکہ آتھم نے اپنی روش میں نرمی اختیار کی
اور اس سخت گندہ زبانی کو اختیار نہ کیا جس کو لیکھرام نے اختیار کیا تھا
اس لئے خدا تعالیٰ نے بھی اس سے نرمی کا ہی برتاؤ کیا اور اس کو
مہلت دینے اور آخر مارنے سے جمالی رنگ کا نشان دکھلایا لیکن
لیکھر ام نہایت دریدہ دہن اور بد زبان تھا اس لئے خدا نے جلالی رنگ
کا نشان اس میں دکھلا دیا اور جب نادانوں اور اندھوں نے اس جمالی
نشان کا قدر نہ کیا کہ جو بذریعہ آتھم ظاہر ہوا تو خدا نے اس کے بعد
لیکھرام کی موت کا نشان جو ہیبت ناک اور جلالی تھا ظاہر کر دیا۔
پیشگوئی
مفتی محمد صادق صاحب ۔ صاحبزادہ سراج الحق صاحب ۔ قاضی ضیاء الدین صاحب۔ مولوی
عبد اللہ سنوری صاحب - شیخ چراغ علی صاحب وغیرہ اس پیشگوئی کے گواہ ہیں۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی