نزول المسیح

حصہ 15

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس کو اس میں مشرف کیا گیا ہوں اس کی نے مندجہ ذیل خارق عات پیشگویاں لائی میں دنیا اور میں تاریخ لاہور
۲۰ رفروری ۱۸۸۶ء و ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء
پیشگوئی نمبر ۴۳
جب عیسائیوں نے آتھم کے نشان کو جو صاف اور روشن تھا اپنے ظلم
اور افترا سے پوشیدہ کرنا چاہا اور نادان مسلمان بھی ان کے ساتھ مل
گئے اور خدا کے بزرگ نشان کو قبول نہ کیا بلکہ بڑا فتنہ برپا کیا اور اس
بات کو کسی نے نہ سوچا کہ پیشگوئی کا اصل مدعا تو یہ تھا کہ کاذب
صادق کی زندگی میں ہی مرے گا اور وہ وقوع میں آگیا اور نہ یہ سوچا
کہ آتھم نے تو ایک بھری مجلس میں دجال کہنے سے رجوع کر لیا جو
اس پیشگوئی کا اصل موجب تھا تو پھر وہ شرط سے کیوں فائدہ نہ
اٹھاتا۔ غرض جب خدا کی پیشگوئی کو لوگوں نے مشتبہ کرنا چاہا تو
خدا تعالیٰ نے گواہی کے طور پر ایک دوسری پیشگوئی کو ظاہر فرمایا
یعنی لیکھرام کی نسبت پیشگوئی جو بہت قوت اور شوکت سے جلالی
رنگ میں ظاہر ہوئی ۔ پس واضح ہو کہ منجملہ ہیبت ناک اور عظیم الشان
نشانوں کے پنڈت لیکھرام کی ۔ رام کی موت کا نشان ہے ؟
ہے جس کی بنیاد
پیشگوئی میری کتابیں برکات الدعاء اور کرامات الصادقین اور
آئینہ کمالات اسلام ہیں جن میں قبل از وقوع خبر دی گئی کہ لیکھر ام
قتل کے ذریعہ سے چھ سال کے اندر اس دنیا سے کوچ کرے گا
اور وہ عید سے دوسرا دن ہوگا تا یہ صورت اس بات پر دلالت کرے
کہ جس دن مسلمانوں کے گھر میں عید ہو گی اس سے دوسرے دن
ہندوؤں کے گھر میں ماتم ہو گا اور یہ پیشگوئی نہ صرف میری کتابوں
میں درج ہو گئی بلکہ لیکھرام نے خود اپنی کتاب میں نقل کر کے
پیشگوئی
ہمارے آخری اشتہار سے چھ ماہ بعد پیشگوئی پوری ہوئی۔
h992761
چ ۱۸۹۷ ء کو یہ پیشگوئی چار سال کے بعد پوری ہوئی ۔
ی پیشگوئی نمبر ۴۳ کے گواہ لاکھو ہیں کیونکہ بذریعہ اشتہارات وکتب جن کا حوال متن میں آیا
ہے۔ اس کو کثرت سے شائع کیا گیا تھا اور لیکھرام نے خود بھی اس کو اپنی کتاب میں

تاریخ بیان
نزول المسيح
۱۷۰ نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُسی وحی نے خارق عادت پر م عادت پیشگوئیاں بتائی ہیں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں تاریخ ظہور
پیشگوئی نمبر ۴۳
اپنی قوم میں اس پیشگوئی کی قبل از وقوع شہرت دے دی اور جس قدر اس
پیشگوئی کے وقوع کی شہرت ہوئی اس کے بیان کی اس سے کم شہرت نہ
تھی البتہ وقوع کے وقت آریوں میں سخت ماتم ہوا اور ماتم کے ذریعہ سے
انہوں نے اور بھی شہرت دی جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ برٹش انڈیا کے تمام
ہند و مسلمان اور عیسائی بلکہ ہماری گورنمنٹ خود اس نشان کی گواہ بن
گئی ۔ اللہ اللہ یہ کیسا ہیبت ناک اور دہشت ناک نشان ظاہر ہوا جس
نے آنکھوں والوں کو خدا کا چہرہ دکھا دیا۔ واضح ہو کہ لیکھر ام ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سخت دشمن اور بد زبان تھا وہ آریوں کا ایک
بڑا ایڈوکیٹ اور لیکچرار تھا اور جا بجا تقریریں کرتا پھرتا تھا اور کئی ایک
کتابیں بھی اسلام کے برخلاف لکھی تھیں لیکن نرا گوسالہ تھا فہم اور علم اس
کے نزدیک نہیں آیا تھا اور اس کے پاس بجز بد زبانی اور فحش گوئی اور
نہایت قابل شرم گالیوں کے اور کچھ نہ تھا اور یہاں قادیان میں بھی
مباحثہ کے لئے آیا اور پھر نشان کا طلب گار ہوا۔ اور جب اشتہار
۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں یہ لکھا گیا کہ لیکھر ام پشاوری اور بعض دیگر
آریوں کے قضاء قدر کے متعلق کچھ تحریر ہوگا۔ اگر کسی صاحب پر ایسی
پیشگوئی شاق گزرے تو وہ اطلاع دیں تا اس کی نسبت کوئی پیشگوئی
شائع نہ کی جائے تو اس پر پنڈت لیکھرام کا کارڈ پہنچا کہ میں اجازت دیتا
ہوں کہ میری موت کی نسبت پیشگوئی کی جائے مگر معیاد مقرر ہونی چاہئے ۔
پھر رسالہ کرامات الصادقین مطبوعہ صفر ۱۳۱۱ ہجری میں یہ پیشگوئی درج
پیشگوئی
شائع کیا تھا اور کئی اخباروں میں یہ پیشگوئی بھی شائع ہوئی تھی اور اس کے پورا ہونے پر کئی ا
سو آدمیوں نے جو ہماری جماعت میں سے نہ تھے اور جن میں سے بہت سے ہندو

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کو اس میں مشرف کیا گیاہوں ای وی نے مندرج ذیل فارق عات پیشیاں لائیں جو ا ا ا ا ر میں اتاری اور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
کی گئی جس کے الفاظ یہ ہیں وعدني ربي و استجاب دعائی
في رجل مفسد عدو الله ورسوله المسمى ليكهرام
الفشاورى واخبرني انه من الهالكين انه كان يسب -
نبي الله ويتكلم في شانه بكلمات خبيثة۔ فدعوت عليه
فبشرني ربى بموته في ست سنين ان في ذلك لأية
للطالبين ۔ یعنی خدا تعالیٰ نے ایک اللہ اور رسول کے دشمن کے
بارے میں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو گالیاں نکالتا ہے اور نا پاک
کلمے زبان پر لاتا ہے جس کا نام لیکھرام ہے مجھے وعدہ دیا اور میری دعا
سنی اور جب میں نے اس پر بددعا کی تو خدا نے مجھے بشارت دی کہ وہ
چھ سال کے اندر ہلاک ہو جائے گا۔ یہ ان کے لئے ایک نشان ہے جو
سچے مذہب کو ڈھونڈتے ہیں پھر اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء مشموله کتاب
آئینہ کمالات اسلام میں یہ پیشگوئی شائع کی گئی تھی کہ ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء
کے اشتہار پر لیکھرام نے بڑی دلیری سے ایک کارڈ ہمارے نام لکھا تھا
کہ جو موت کی پیشگوئی میری نسبت چاہو شائع کروسو اس کی نسبت
جب توجہ کی گئی تو اللہ جل شانہ کی طرف سے یہ الہام ہوا عجل
جسد له خوار ۔ له نصب و عذاب یعنی یہ ایک گوساله سامری
ہے جو مردہ ہو کر پھر آواز نکالتا ہے یعنی روحانیت سے بے بہرہ اور
بے جان ہے اور اس گوسالہ سامری کی طرح اس کا انجام عذاب
ہے۔ یہ اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ جیسا گوسالہ سامری شنبہ کے
پیشگوئی
بھی تھے ۔ یہ شہادت دی کہ واقعی یہ پیشگوئی پوری ہوئی ۔ ان میں سے چند ایک کے
م نام کتاب تریاق القلوب میں (قریبا تین سوکے) ہم نے لکھے ہیں

نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۷۲ نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وی کی خارق عادت پیشگوئیاں جو نیا پر ظاہر ہوچکیں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
دن ٹکڑے ٹکڑے کیا گیا ویسا ہی یہ بھی ٹکڑے ٹکڑے کیا جائے گا اور
پھر آگ میں جلایا جائے گا۔ غرض یہ اس کے قتل کی طرف اشارہ تھا
یعنی یہ کہ وہ گوسالہ سامری کی طرح نہایت سختی سے ٹکڑے ٹکڑے کیا
جائے گا چنانچہ ایساہی ہوا لیکھر ام نہایت سختی سے کاٹا گیا اور اس کے
کاٹے جانے کا دن شنبہ تھا اور شنبہ سے پہلے مسلمانوں کی عید تھی اور
گوسالہ سامری کے کاٹے جانے کی بھی یہی تاریخ تھی یعنی شنبہ کا
دن تھا اور یہودیوں کی عید بھی تھی اور گوسالہ سامری ٹکڑے کرنے
کے بعد جلایا گیا تھا۔ ایسا ہی سارا معاملہ لیکھرام کے ساتھ ہوا کیونکہ
اول قاتل نے اس کی انتڑیوں کو ٹکڑے ٹکڑے کیا پھر ڈاکٹر نے اس
کے زخم کو چھری کے ساتھ زیادہ کھولا ۔ پھر لاش پر ڈاکٹری امتحان کی
چھری چلی پھر وہ آگ میں جلایا گیا اور بالآخر گوسالہ سامری کی طرح
دریا میں ڈالا گیا ۔ اور جیسا کہ گوسالہ سامری کے بعد قوم اسرائیل
میں سخت طاعون پڑی تھی کہ انہوں نے اس بت کو خدا کے مقابل
عظمت دی ایسا ہی جب قوم نے لیکھرام کو بہت عظمت دی تو پھر
بعد اس کے طاعون پڑی کیونکہ انہوں نے خدائے ذوالجلال کی
پیشگوئی کو تحقیر کی نظر سے دیکھا اور اس شخص کو جس کا نام خدا
نے گوسالہ سامری رکھا تھا بہت بزرگی کے ساتھ یاد کیا اور اشتہار
میں اس الہام کے بعد یہ لکھا گیا تھا کہ آج ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء
کو جب لیکھرام کے عذاب کا وقت معلوم کرنے کے لئے توجہ کی
گئی تو خداوند کریم نے مجھ پر ظاہر کیا کہ آج سے چھ برس
پیشگوئی
اس جگہ بطور نمونہ چند ایک کے نام درج کرتے ہیں ورنہ اصل میں ہندوؤں
مسلمانوں یا عیسائیوں کا اور دیگر مذاہب کا کوئی گھر ہو گا جس میں اس

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجہ سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی جی نے خارقعات پیشگویاں مجھ بلائیں جو نیا نہ ہو کہیں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
کے عرصہ تک اس شخص پر ان بے ادبیوں کی سزا میں جو اس نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں کی ہیں ایک ایسا عذاب
نازل ہوگا جو معمولی تکالیف سے نرالا اور خارق عادت اور اپنے
اندر الہی ہیبت رکھتا ہو گا اور تاکیڈا اس اشتہار میں لکھا گیا تھا کہ
اگر میں اس پیشگوئی میں کا ذب نکلا تو ہر ایک سزا کے بھگتنے کے لئے
طیار ہوں اور میں اس عذاب پر راضی ہوں گا کہ میرے گلے میں
رسہ ڈال کر مجھے پھانسی دیا جاوے اور اس پیشگوئی کے ساتھ آتھم
کی پیشگوئی کی طرح کوئی شرط نہ تھی بلکہ قطعی اور اٹل طور پر در
صورت تخلف سخت سے سخت سزا اپنے لئے قبول کر کے پیشگوئی
شائع کی گئی تھی اور اسی اشتہار مورخہ ۲۰ فروری ۱۸۹۳ء کے
سرے پر ایک نظم بھی لکھی گئی تھی جو لیکھرام کی صورت موت پر بلند
آواز سے دلالت کرتی ہے اور اسی نظم میں اس مقام پر جہاں بطور
پیشگوئی تیغ براں کا فقرہ لکھا گیا ہے ایک ہاتھ بنایا گیا تھا جو سکھر ام
کی طرف اشارہ کرتا تھا اور ظاہر کرتا تھا کہ یہ شخص قتل کی موت سے
مرے گا ۔ اب ہم اس نظم کو جو ہماری کتاب آئینہ کمالات اسلام
میں معہ نشان ہاتھ نو برس سے شائع ہو چکی ہے اس جگہ دوبارہ
لفظ بلفظ نقل کر دیتے ہیں اور وہ اس طرح پر ہے۔
عجب نوریست در جان محمد عجب لعلیست در کان محمد
ز ظلمت ہا دلے آنگه شود صاف که گردد از محبان محمد
عجب دارم دل آن ناکسان را که رو تا بند از خوان محمد
پیشگوئی
پیشگوئی کی خبر نہ پیچی چی ۔ ہو ۔ اور وہ نام یہ ہیں ۔ خان بہادر سید فتح علی شاہ صاحب
ڈپٹی کلکٹر انہار ضلع شاہ پور ۔ حکیم علاؤ الدین صاحب ساکن شیخو پور تحصیل بھیرہ۔

نزول المسيح
۷۴ نمبر شمار تایا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وی نے خارق عادت پیشگوئیاں بتا ئیں جو نا پر ظاہر ہ کی تاریخ لاہور
ندانم بیچ نفسی در دو عالم که دارد شوکت و شان محمد
خدا زان سینه بیزارست صد بار که هست از کینه داران محمد
پیشگوئی
خدا خود سوزد آن کرم دنی را که باشد از عدوان محمد
اگر
رخواهی نجات از مستی نفس بیادر ذیل مستان محمد
اگر خواهی که حق گوید شنایت بشو از دل ثنا خوان محمد
اگر خواهی دلیلی عاشقش باش محمد هست برهان محمد
سرے دارم فدائے خاک احمد دلم ہر وقت قربان محمد
بگیسوئے رسول اللہ کہ ہستم شمار روئے تابان محمد
در این ره گر کشندم و در بسوزند نتابم روز ایوان محمد
بکار دین مترسم از جهانی که دارم رنگ ایمان محمد
یسے سہل است از دنیا بریدن بیاد حسن و احسان محمد
فدا شد در رهش هر ذره من که دیدم حسن پنهان محمد
دگر استاد رانا مے ندانم که خواندم در دبستان محمد
بدیگر دلبرے کارے ندارم که هستم کشته آن محمد
مرا آن گوشه چشمی باید نخواهم جز گلستان محمد
دل زارم به پہلو یم مجوئید که بستیمش بدامان محمد
من آن خوش مرغ از مرغانِ قدیم که دارد جا به بستان محمد
تو جان ما منور کردی از عشق فدایت جانم اے جانِ محمد
دریغا گردهم صد جان دریں راہ نباشد نیز شایان محمد
چه هیبت با بدادند این جوان را که ناید کس بمیدان محمد
رہ مولے کہ گم کردند مردم بجو در آل و اعوان محمد

تاریخ بیان
نزول المسيح
نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے خاق عادت پیشگوئیاں بلائیں جو دنیاپرواہ ہو چکیں تاریخ لاہور
الا اے دشمن نادان و بے راہ بترس از تیغ بران محمد
الا اے منکر از شانِ محمد هم از نور نمایان محمد
کرامت گرچه بی نام و نشان است بیا بنگر از غلمان محمد
پیشگوئی
یہ جس کی لاش اس تصور میں دیکھ رہے ہ یہ ایک ہندو متعصب آرید دشمن اسلام تھا جس نے میری نسبت |
لیکھرام پشاوری کی لاش کی وہ تصویر جس کو آریوں نے اپنے ہاتھ سے شائع کیا ہے
اپنی کتاب میں پیشگوئی کی تھی کہ یہ شخص تین برس تک ہیضہ سے مر جائے گا اور میں نے بھی
اس کی نسبت موت کی پیشگوئی کی تھی کہ چھ برس تک چھری سے مارا جائے گا ۔ اب دیکھ لو
کہ مسلمانوں کا خدا ہندوؤں کے مصنوعی پر میشر پر غالب آ گیا ۔ میں زندہ موجود ہوں
اور یہ مر گیا اور اس کی شیطانی پیشگوئی جھوٹی نکلی اس شخص کی لاش اسلام کی سچائی کا
کھلا کھلا ثبوت دے رہی ہے ۔ پس خدا سے ڈرو۔ اے آریو ۔ اور کمزور پر میشر کو چھوڑو۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۷۶ نمبر شمار ان جس دیس میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نےمجھے خرق عادت پیشیاں جلا میں جو نا پر اب تو میں اتاری اور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
لد الله کنو سیسته م
بقیه زنده گواه
یادر ہے کہ یہ وہی اشعار اور وہی آخر پر نشان ہاتھ کا ہے جو لیکھر ام
کی موت کی طرف پیشگوئی کرتا ہے جس کو ہم نے لیکھرام کی موت
اور اس کے مجروح ہونے سے پانچ برس پہلے آئینہ کمالات اسلام
میں لکھا ہے اور اس نقل میں کوئی تصرف نہیں بجز اس کے کہ
آئینہ کمالات اسلام میں لیکھرام کا لفظ موٹے قلم سے لکھ کر تصویر کی
طرح ۔ رح لٹا دیا گیا ہے اور اس جگہ وہ لاش کی تصویر ہی لکھ دی ہے جس کو
خود آریوں نے نظارہ کے لئے شائع کیا ہے۔ اب ان تمام اشعار
سے ظاہر ہے ہے کہ کہ کہ لیکھرام یہ کی موت کے لئے ایک تیغ بر ان کی طرف
اشارہ کیا گیا ہے۔ پھر اس پیشگوئی کو نہایت وضاحت کے ساتھ
ٹائٹل پیج بركات الدعا میں اخبارا نیس ہند میرٹھ کے بعض
اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے بیان کیا گیا ہے چنانچہ ہم اس جگہ
بجنسہ وہ عبارت جو لیکھرام کی موت سے کئی برس پہلے شائع ہو چکی
ہے ٹائٹل پیچ برکات الدعا سے نقل کرتے ہیں اور وہ یہ ہے۔
نمونہ دعائے مستجاب
انیس ھند میرٹھ اور ھماری پیشگوئی پر اعتراض
اس اخبار کا پرچہ مطبوعہ ۲۵ مارچ ۱۸۹۳ء جس میں میری اس
پیشگوئی کی نسبت جو لیکھرام پشاوری کے بارے میں میں نے شائع
کی تھی کچھ نقطہ چینی ہے مجھ کو ملا ۔ مجھے معلوم ہوا ہے کہ بعض اور
اخباروں پر بھی یہ کلمۃ الحق شاق گذرا ہے اور حقیقت میں میرے
لئے خوشی کا مقام ہے کہ یوں خود مخالفوں کے ہاتھوں اس کی شہرت
اور اشاعت ہو رہی ہے۔ سو میں اس وقت اس نکتہ چینی کے جواب
پیشگوئی
شیخ فضل الہی آنریری مجسٹریٹ بھیرہ۔ جیون سنگھ نمبردار بھاٹا نوالہ۔ ملا وامل۔
شرمیت آریہ قادیان۔ ملا وامل لاہوری۔ جوالا سنگھ نمبردار کوٹلومان تحصیل رعیہ

نزول المسيح
نمبر شمار تایا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وی نے مندجہ ذیل پیشگوئیاں بلائیں جو دنیا نہ ہو میں اتاری اور
پیشگوئی
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
میں صرف اس قدر لکھنا کافی سمجھتا ہوں کہ جس طور اور طریق سے
خدا تعالیٰ نے چاہا اسی طور سے کیا میرا اس میں دخل نہیں ہاں یہ سوال
کہ ایسی پیشگوئی مفید نہیں ہوگی اور اس میں شبہات باقی رہ جائیں
گے اس اعتراض کی نسبت میں خوب سمجھتا ہوں کہ یہ پیش از وقت
ہے میں اس بات کا خود اقراری ہوں اور اب پھر اقرار کرتا ہوں کہ
اگر جیسا کہ معترضوں نے خیال فرمایا ہے پیشگوئی کا ماحصل آخر کار
یہی نکلا کہ کوئی معمولی تپ آیا یا معمولی طور پر کوئی درد ہوا یا ہیضہ ہوا اور
پھر اصلی حالت صحت کی قائم ہوگئی تو وہ پیشگوئی متصور نہیں ہوگی اور
بلا شبہ ایک مکر اور فریب ہوگا کیونکہ ایسی بیماریوں سے تو کوئی بھی خالی
نہیں ہم سب کبھی نہ کبھی بیمار ہو جاتے ہیں پس اس صورت میں
بلا شبہ میں اس سزا کے لائق ٹھہروں گا جس کا ذکر میں نے کیا ہے لیکن
اگر پیشگوئی کا ظہور اس طور سے ہوا کہ جس میں قہر الہی کے نشان
صاف صاف اور کھلے طور پر دکھائی دیں تو پھر سمجھو کہ خدا تعالیٰ کی
طرف سے ہے۔ اصل حقیقت یہ ہے کہ پیشگوئی کی ذاتی عظمت اور
ہیت دنوں اور وقتوں کے مقرر کرنے کی محتاج نہیں۔ اس بارے میں
تو زمانہ نزول عذاب کی ایک حد مقرر کر دینا کافی ہے پھر اگر پیشگوئی
فی الواقعہ ایک عظیم الشان ہیبت کے ساتھ ظہور پذیر ہو تو وہ خود دلوں
کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے اور یہ سارے خیالات اور یہ تمام نکتہ چینیاں
جو پیش از وقت دلوں میں پیدا ہوتی ہیں ایسی معدوم ہو جاتی ہیں کہ
منصف مزاج اہل الرائے ایک انفعال کے ساتھ اپنی رایوں
حکیم مولوی نور الدین صاحب بھیروی ۔ مولوی عبدالکریم صاحب سیالکوٹی ۔
خواجہ کمال الدین صاحب بی اے ایل ایل بی پلیڈر پشاوری۔ مولوی

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے ندرجہ ذیل پیشگویاں بلائیں جودنیا پر اب ہوچکیں تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
زنده گواه رویت
سے رجوع کرتے ہیں ماسواس کے یہ عاجز بھی تو قانون قدرت کے
تحت میں ہے اگر میری طرف سے بنیاد اس پیشگوئی کی صرف اسی قدر
ہے کہ میں نے صرف یا وہ گوئی کے طور پر چند احتمال بیماریوں کو ذہن
میں رکھ کر اور اٹکل سے کام لے کر یہ پیشگوئی شائع کی ہے تو جس شخص
کی نسبت یہ پیشگوئی ہے وہ بھی تو ایسا کر سکتا ہے کہ انہی اٹکلوں کی
بنیاد پر میری نسبت کوئی پیشگوئی کر دے بلکہ میں راضی ہوں کہ بجائے
چھ برس کے جو میں نے اس کے حق میں میعاد مقرر کی ہے وہ میرے
لئے دین ابرس لکھ دے۔ لیکھرام کی عمر اس وقت شاید زیادہ سے زیادہ
تمین آبرس کی ہوگی اور وہ ایک جوان قوی ہیکل عمدہ صحت کا آدمی ہے اور
اس عاجز کی عمر اس وقت پچاس برس سے کچھ زیادہ ہے اور ضعیف اور
دائم المرض اور طرح طرح کے عوارض میں مبتلا ہے پھر باوجود اس کے
مقابلے میں خود معلوم ہو جائے گا کہ کون سی بات انسان کی طرف سے
ہے اور کون سی بات خدا تعالیٰ کی طرف سے۔ اور معترض کا یہ کہنا کہ ایسی
پیشگوئیوں کا اب زمانہ نہیں ہے ایک معمولی فقرہ ہے جو اکثر لوگ منہ
سے بول دیا کرتے ہیں۔ میری دانست میں تو مضبوط اور کامل
صداقتوں کے قبول کرنے کے لئے یہ ایک ایسا زمانہ ہے کہ شائد اس کی
نظیر پہلے زمانوں میں کوئی بھی مل نہ سکے ۔ ہاں اس زمانہ سے کوئی
فریب اور مکر مخفی نہیں رہ سکتا مگر یہ تو راستبازوں کے لئے اور بھی خوشی کا
د شخص مقام ہے کیونکہ جو شخص فریب اور سچ میں فرق کرنا جانتا ہے وہی سچائی
کی دل سے عزت کرتا ہے اور بخوشی اور دوڑ کر سچائی کو قبول کر لیتا ہے
پیشگوئی
محمد علی صاحب ایم اے ایل ایل بی پلیڈر قادیان۔ مولوی غلام قادر صاحب
سب رجسٹرار پشاور۔ میر ناصر نواب صاحب دہلوی۔ مفتی محمد صادق صاحب

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے ندرجہ ذیل پیشگویاں بلائیں جودنیا پر اب ہوچکیں تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
زنده گواه رویت
اور سچائی میں کچھ ایسی کشش ہوتی ہے کہ وہ آپ قبول کر ا لیتی ہے۔
ظاہر ہے کہ زمانہ صدہا ایسی نئی باتوں کو قبول کرتا جاتا ہے جو لوگوں کے
باپ دادوں نے قبول نہیں کی تھیں اگر زمانہ صداقتوں کا پیاسا نہیں تو
پھر کیوں ایک عظیم الشان انقلاب اس میں شروع ہے زمانہ بے شک
حقیقی صداقتوں کا دوست ہے نہ دشمن اور یہ کہنا کہ زمانہ عقلمند ہے اور
سیدھے سادھے لوگوں کا وقت گزر گیا ہے۔ یہ دوسرے لفظوں میں
زمانہ کی مذمت ہے گویا یہ زمانہ ایک ایسا بد زمانہ ہے کہ سچائی کو واقعی طور
پر سچائی پا کر پھر اس کو قبول نہیں کرتا لیکن میں ہرگز قبول نہیں کروں گا
کہ فی الواقع ایسا ہی ہے کیونکہ میں دیکھتا ہوں کہ زیادہ تر میری طرف
رجوع کرنے والے اور مجھ سے فائدہ اٹھانے والے وہی لوگ ہیں جو
نو تعلیم یافتہ ہیں جو بعض ان میں سے بی اے اور ایم اے تک پہنچے
ہوئے ہیں اور میں یہ بھی دیکھتا ہوں کہ یہ نو تعلیم یافتہ لوگوں کا گروہ
صداقتوں کو بڑے شوق سے قبول کرتا جاتا ہے اور صرف اسی قدر
نہیں بلکہ ایک نو مسلم اور تعلیم یافتہ یوریشین انگریزوں کا گروہ جن کی
سکونت مدراس کے احاطہ میں ہے ہماری جماعت میں شامل اور تمام
صداقتوں پر یقین رکھتے ہیں ۔ اب میں خیال کرتا ہوں کہ میں نے
وہ تمام باتیں لکھ دی ہیں جو ایک خدا ترس آدمی کے سمجھنے کے لئے
کافی ہیں ۔ آریوں کا اختیار ہے کہ میرے اس مضمون پر بھی اپنی
طرف سے جس طرح چاہیں حاشیے چڑھاویں مجھے اس بات پر کچھ
بھی نظر نہیں کیونکہ میں جانتا ہوں کہ اس وقت اس پیشگوئی کی تعریف
کرنا یا مذمت کرنا دونوں برابر ہیں اگر یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے
اور میں خوب جانتا ہوں کہ اسی کی طرف سے ہے تو ضرور ہیبت ناک
پیشگوئی
خلیفه نور الدین صاحب تاجر کتب جموں۔ منشی ظفر احمد صاحب کپورتھلہ ۔
شیخ رحمت اللہ صاحب بمبئی ہوں لاہور ۔ منشی تاج دین صاحب لاہور۔

ΦΙΛΙ
روحانی خزائن جلد ۱۸
نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے ندرجہ ذیل پیشگویاں بلائیں جودنیا پر اب ہوچکیں تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
زنده گواه رویت
نشان کے ساتھ اس کا وقوعہ ہوگا اور دلوں کو ہلا دے گا اور اگر اس کی طرف
سے نہیں تو پھر میری ذلت ظاہر ہوگی اور اگر میں اس وقت رکیک تاویلیں
کروں گا تو یہ اور بھی ذلت کا موجب ہو گا وہ ہستی قدیم اور وہ پاک و قدوس
جو تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھتا ہے وہ کا ذب کو کبھی عزت نہیں دیتا۔
یہ بالکل غلط بات ہے کہ لیکھرام سے مجھ کو کوئی ذاتی عداوت ہے مجھ کو ذاتی
طور پر کسی سے بھی عداوت نہیں بلکہ اس شخص نے سچائی سے دشمنی کی اور
ایک ایسے کامل اور مقدس کو جو تمام سچائیوں کا چشمہ تھا تو ہین سے یاد کیا اس
لئے خدا تعالیٰ نے چاہا کہ اپنے ایک پیارے کی دنیا میں عزت ظاہر
کرے۔ والسلام على من اتبع الهدی - پھر اسی کتاب بركات الدعاء
کے حاشیہ پر وہ کشف درج ہے جو ۲ را پریل ۹۳ ء کو میں نے دیکھا کہ ایک
شخص قوی ہیکل مہیب شکل گویا اس کے چہرے پر سے خون ٹپکتا ہے گویا
وہ انسان نہیں ملا یک شداد غلاظ سے ہے وہ میرے سامنے آکر کھڑا
ہو گیا اور اس کی ہیبت دلوں پر طاری تھی اور میں اس کو دیکھتا تھا کہ اس
نے مجھ سے پوچھا کہ لیکھرام کہاں ہے اور ایک اور شخص کا نام لیا جو یاد
نہیں رہا اور کہا کہ وہ کہاں ہے۔ تب میں نے سمجھ لیا کہ یہ شخص لیکھر ام
اور اس دوسرے کی سزا دہی کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔ دیکھو ٹائٹل پیچ
برکات الدعاء مطبوعہ اپریل ۱۸۹۳ء اس کے بعد ۶ / مارچ ۱۸۹۷ء کو
لیکھرام بذریعہ قتل فوت ہو گیا اور اس وقت کہ جب یقینی اور قطعی طور پر
مجھے معلوم ہو گیا تھا کہ میری دعا کے قبول ہونے پر آسمان پر یہ قرار پا
چکا ہے کہ لیکھر ام ایک درد ناک عذاب سے قتل کیا جائے گا میں نے
اسی کتاب برکات الدعا میں سید احمد خان کو جو اپنے باطل عقیدہ کے
پیشگوئی
میاں نبی بخش صاحب رفوگر امرت سر۔ ڈاکٹر قاضی کرم الہی صاحب امرت سر۔
ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب اسٹنٹ سرجن رڑکی ۔ سید حامد شاہ صاحب سیالکوٹ

·

آج 10 میں سے 10 باقی