نزول المسیح
حصہ 16
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے ندرجہ ذیل پیشگویاں بلائیں جودنیا پر اب ہوچکیں تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
زنده گواه رویت
رو سے دعاؤں کے قبول ہونے سے منکر تھا اس طرف توجہ دلائی اور
اس کے سامنے اپنی دعا سے لیکھرام کے مارے جانے کی نظیر پیش کی
حالانکہ لیکھر ام ابھی زندہ پھرتا تھا اور میں نے سید احمد خان کو مخاطب کر
کے کتاب برکات الدعا میں لکھا کہ لیکھرام کی موت کے لئے میں نے
دعا کی ہے اور وہ دعا قبول ہو گئی سو آپ کے لئے نمونہ کے طور پر یہ
دعائے مستجاب کافی ہے مگر اس تحریر پر ہنسی کی گئی کیونکہ لیکھر ام ابھی
زندہ اور ہر طرح سے تندرست اور توہین اسلام میں سخت سرگرم تھا اور
میں نے اس مراد سے کہ لوگ پیشگوئی کو یاد کر لیں اشعار میں سید احمد
خان کو مخاطب کیا اور وہ اشعار یہ ہیں جو برکات الدعا میں درج ہیں۔
روئے دلبر از طلبگاران نمیدارد حجاب میدرخشد در خور و می تابد اندر ماهتاب
لیکن این روئے حسین از غافلان ماند نهان عاشقی باید که بردارند از بهرش نقاب
دامن پاکش زنخوت ہانے آید بدست بیچ راہے نیست غیر از عجز و درد و اضطراب
بس خطرناک است راه کوچه یار قدیم جان سلامت بایدت از خود روی با سر بتاب
تا کلامش عقل و فہم ناسزایان کم رسد هر که از خود گم شود او یا بد آن راه صواب
مشکل قرآن نه از ابنائے دنیا حل شود ذوق آن میداند آن مستی که نوشد آن شراب
اے کہ آگاهی ندادندت از انوار درون در حق ما ہر چہ گوئی نیستی جائے عتاب
از سر وعظ و نصیحت این سخن با گفته ایم تا مگر زیں مر ہے یہ گردد آن زخم خراب
از دعا کن چاره آزار انکار دعا چوں علاج کے زمے وقت خمار و التہاب
ایکہ گوئی گر دعاہا را اثر بودے کجاست سوئے من بشتاب نمائیم ترا چون آفتاب
ہاں مکن انکار زیں اسرار قدرتہائے حق قصه کوتاه کن به بین از ما دعائے مستجاب ۔
پیشگوئی
یعنی دعائے موت لیکھرام
شیخ محمد خان صاحب وزیر آباد۔ ڈاکٹر میرزا یعقوب بیگ صاحب پروفیسر میڈیکل کالج
لاہور منشی نواب خان صاحب تحصیلدار گوجرات ۔ میاں معراج الدین صاحب لاہور
نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے ندرجہ ذیل پیشگویاں بلائیں جودنیا پر اب ہوچکیں تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
زنده گواه رویت
پھر اس پیشگوئی کی وضاحت صرف اس حد تک نہیں کہ تیغ بران
کے ذریعہ سے ایک ہیبت ناک موت کی خبر دی گئی ہو بلکہ کتاب
کرامات الصادقین کے ایک عربی شعر میں جو واقعہ قتل پنڈت لیکھر ام
سے چار سال پہلے تمام قوموں میں شائع ہو چکا تھا اس کی موت کا
دن اور تاریخ بھی بتلائی گئی تھی چنانچہ اس شعر پر ہندو اخبار نے
لیکھرام کے قتل کے وقت بڑا شور مچایا تھا اور وہ شعر یہ ہے:۔
وبشرني ربي و قال مبشرا
ستعرف يوم العيد والعيد اقرب
یعنی میرے خدا نے ایک پیشگوئی کے پورا ہونے کی خبر دی ہے اور
خوشخبری دے کر کہا کہ تو عید کے دن کو پہچانے گا جبکہ نشان ظاہر ہو
گا۔ اور عید کا دن نشان کے دن سے بہت قریب اور ساتھ ملا ہوا ہو
گا ۔ غرض یہ عظیم الشان پیشگوئی اس قد رقوت اور عام شہرت کے
ساتھ پھیلنے کے بعد ۶ / مارچ ۱۸۹۷ء کو اس طرح پوری ہوئی کہ
ایک شخص نے جس کا آج تک پتہ نہیں لگا کہ کون تھا شام کے
وقت لاہور کے شہر میں شنبہ کے دن جو عید سے دوسرا دن تھا
پیشگوئی
لیکھرام کے پیٹ میں ایک کاری چھری مار کر دن دہاڑے ایسا
غائب ہوا کہ آج تک پھر اس کا پتہ نہ لگا۔ حالانکہ لیکھرام کے
ساتھ کتنی مدت سے رہتا تھا اور اس قتل کی خبر کے ساتھ سب ہندو۔
مسلمان ۔ عیسائی پر ایک رعب اور ہیبت طاری ہوئی اور آریوں
نے بڑا شور مچایا اور سر کردہ مسلمانوں اور اسلامی انجمنوں کی خانہ تلاشیاں
چوہدری رستم علی صاحب کورٹ انسپکٹر انبالہ ۔ منشی عبدالعزیز صاحب محافظ دفتر دہلی۔
سیٹھ عبدالرحمن صاحب مدراس ۔ زین الدین محمد ابراہیم صاحب انجنئیر بمبئی۔
نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے ندرجہ ذیل پیشگوئیں بلائیں جو نیا راہ ہوچکیں تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
زنده گواه رویت
کرائیں اور ہر جگہ اس مقتول کی ہمدردی کے لئے بڑے بڑے
جلسے کئے اور تجویزیں قرار پائیں کہ سال بسال اس ماتم کا ایک
دن مقرر کیا جائے تا یہ واقعہ ہمارے دلوں سے بھولنے نہ پائے
اور نظموں اور نثروں میں مریچے اور بین لکھے اور ملک میں شائع
کئے اور خدا نے یہ سب کچھ اس لئے ہونے دیا تا پیشگوئی کی
عظمت دلوں میں پھیل جائے کیونکہ جس قدر مقتول کو عظمت
دی جاوے در حقیقت وہ پیشگوئی کی عظمت ہے وجہ یہ کہ اگر
مقتول ایک ذلیل اور حقیر آدمی ہو تو پیشگوئی کو بہت توجہ سے ذکر
نہیں کیا جاتا اور اس طرح پر جلد تر وہ بھول جاتی ہے پس خدا
نے چاہا کہ لیکھرام کو اس کی قوم بہت کچھ عظمت دیوے تا اس
عظمت سے پیشگوئی کی عظمت ثابت ہو۔ اور نیز آریوں کے
دل میں ڈال دیا کہ انہوں نے ہمیشہ کے لئے اس کی یادگاریں
قائم کیں۔ غرض یہ پیشگوئی ایک عظیم الشان پیشگوئی ہے اور
پیشگوئی
شیخ نور احمد صاحب مالک مطبع ریاض ہند امرت سر۔ میاں عبد الخالق صاحب امرتسر ۔
میاں قطب الدین صاحب مس گر امرتسر ۔ ڈاکٹر عباداللہ صاحب امرتسر -
خدا کی قدرت کہ میرے نشانوں میں سے بہت سا حصہ آریوں نے ہی لیا ہے ۔ لالہ شرمیت آریہ قادیان کو جو قادیان میں
زندہ موجود ہے میں نے خبر دی کہ میری دعا سے اس کے بھائی بمبر داس کی نصف قید تخفیف ہوگی اور میں نے اسے کہا کہ خدانے
مجھے خبر دی ہے کہ چیف کورٹ سے مثل اپیل ضلع میں آئے گی اور نصف قید معاف کی جائے گی مگر اس کے رفیق کی قید کا ایک دن
بھی معاف نہیں ہوگا اور نیز اس کو پنڈت دیانند سرستی کی وفات کی قبل از وقت خبر دی اور لالہ ملا وال ساکن قادیان مدقوق ہو گیا تھا
اس کی نسبت میں نے دعا کر کے شفا کی خبر دی ۔ چنانچہ وہ اس مہلک مرض سے شفا پا گیا ۔ اے آریو! ان دونوں اپنے بھائیوں
آریوں کو قسم دے کر پوچھو کہ کیا یہ سچ ہے یا نہیں۔ اے سخت دل قوم تم نے یہ تین نشان دیکھ لئے اور خدا کی حجت تم پر پوری ہوگئی
اسلام کی تکذیب کرنا اور توہین کرنا اور اسلام میں داخل نہ ہو نا سخت بے ایمانی اورلعنتی زندگی ہے۔ منہ
نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۸۴ نمبر شمار ان جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجین مندرج ذیل پیشگوئیں لائی جو دنیا ظاہر ویکی تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
زنده گواه رویت
حضرت رسول کریم کے اس معجزے کے ساتھ مشابہ ہے جس میں
کسری ہلاک ہوا تھا اور جس قدر کوئی طالب حق اس میں غور کرے گا
اسی قدر حق الیقین کے مرتبہ سے نزدیک ہوتا جائے گا۔ اس پیشگوئی
کے متعلق آئینہ کمالات اسلام والا اشتہار پڑھو پھر برکات الدعاء کی
عبارت غور سے پڑھو پھر وہ اشتہار دیکھو جس میں ایک ہاتھ بنا ہوا ہے
جو لیکھرام کی طرف اشارہ کرتا ۔ ہے پھر وہ کشف غور سے پڑھو جو
برکات الدعا کے اخیر صفحہ کے حاشیہ پر ہے پھر ستعرف والا عربی شعر
پڑھو ۔ پھر وہ عربی پیشگوئی پڑھو جو کرامات الصادقین کے اخیر ٹائیٹل
پیچ کے صفحہ پر ہے پھر انصاف سے سوچو کہ اس قدر امور غیبیہ کا بیان
کرنا کیا کسی مفتری انسان کا کام ہے اور کسی کی قدرت اور اختیار میں
ہے کہ محض اپنے منصوبہ سے ایسی خارق عادت اور فوق الطاقت
باتیں بیان کر سکے جو آخر اسی طرح پوری بھی ہو جائیں ہم اس جگہ
آئینہ کمالات اسلام کا اشتہار جولیکھرام کی موت کے بارے میں
قبل از وقت شائع کیا گیا تھا ذیل میں لکھ دیتے ہیں تا ناظرین کو معلوم
ہو کہ کسی قوت اور شوکت سے یہ اشتہار لکھا گیا تھا اور وہ یہ ہے۔
لیکھرام پیشاوری کی نسبت ایک پیشگوئی
پیشگوئی
واضح ہو کہ اس عاجز نے اشتہار ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں جو اس کتاب کے ساتھ شامل
شیخ عبدالرحمن صاحب قادیانی - شیخ عبدالرحیم صاحب۔ پیر منظور احمد صاحب ۔
صاحبزادہ پیر سراج الحق صاحب نعمانی۔ میاں نجم الدین صاحب بھیروی۔
نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس کو اس میں مشرف کیا گیا ہوں اس کی نے مندجہ ذیل خارق عادت میگویں جلائیں جو نیا ر ا ر میں تاریخ لاہور
الدالله کنو سیسته مام
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
کیا گیا تھا اندر من مراد آبادی اور لیکھر ام پشاوری کو اس بات کی
دعوت کی تھی کہ اگر وہ خواہش مند ہوں تو ان کی قضا و قدر کی نسبت
بعض پیشگوئیاں شائع کی جائیں سواس اشتہار کے بعد اندرمن نے
تو اعراض کیا اور کچھ عرصہ کے بعد فوت ہو گیا لیکن لیکھرام نے بڑی
دلیری سے ایک کارڈ اس عاجز کی طرف روانہ کیا کہ میری نسبت جو
پیشگوئی چاہو شائع کر دو میری طرف سے اجازت ہے سو اس کی
نسبت جب توجہ کی گئی تو اللہ جل شانہ کی طرف سے یہ الہام ہوا۔
عجل جسد له خوار ۔ له نصب و عذاب
یعنی یہ صرف ایک بے جان گوسالہ ہے جس کے اندر سے ایک مکروہ
آواز نکل رہی ہے اور اس کے لئے ان گستاخیوں اور بد زبانیوں کے
عوض میں سزا اور رنج اور عذاب مقدر ہے جو ضرور اس کو مل رہے گا
اور اس کے بعد آج جو ۲۰ فروری ۱۸۹۳ ء روز دوشنبہ ہے اس عذاب
کا وقت معلوم کرنے کے توجہ کی گئی تو خداوند کریم نے مجھ پر ظاہر کیا
کہ آج کی تاریخ سے جو ۲۰ رفروری ۱۸۹۳ء ہے چھ برس کے عرصہ
تک یہ شخص اپنی بد زبانیوں کی سزا میں یعنی ان بے ادبیوں کی سزا
جو اس شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں کی ہیں
عذاب شدید میں مبتلا ہو جائے گا۔ سواب میں اس پیشگوئی کو شائع
میں
کر کے تمام مسلمانوں اور آریوں اور عیسائیوں اور دیگر فرقوں پر
ظاہر کرتا ہوں کہ اگر اس شخص پر چھ برس کے عرصہ میں آج کی
پیشگوئی
ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ صاحب پروفیسر ڈیکل کالج لاہور منشی نواب خان صاحب تحصیلدار گوجرات۔
چوہدری رستم علی صاحب کورٹ انسپکٹر انبالہ۔ ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب اسٹنٹ سرجن رڑ کی۔
نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۸۶ نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرج ذیل خارق عادت میگویاں چلا ئی جو دنیا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۳
تاریخ سے کوئی ایسا عذاب نازل نہ ہوا جو معمولی تکلیفوں سے نرالا اور
خارق عادت اور اپنے اندر الہی ہیبت رکھتا ہو تو سمجھو کہ میں خدا تعالیٰ کی
طرف سے نہیں اور نہ اس کی روح سے میرا یہ نطق ہے اور اگر میں اس
پیشگوئی میں کا ذب نکلا تو ہر ایک سزا کے بھگتنے کے لئے میں تیار ہوں اور
اس بات پر راضی ہوں کہ مجھے گلے میں رسہ ڈال کر سولی پر کھینچا جائے اور
باوجود میرے اس اقرار کے یہ بات بھی ظاہر ہے کہ کسی انسان کا اپنی
پیشگوئی میں جھوٹا نکلنا خود تمام رسوائیوں سے بڑھ کر رسوائی ہے زیادہ اس
سے کیا لکھوں ۔ واضح رہے کہ اس شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی
سخت بے ادبیاں کی ہیں جن کے تصور سے بدن کانپتا ہے اس کی کتابیں
عجیب طور کی تحقیر اور تو ہین اور دشنام دہی سے بھری ہوئی ہیں کون مسلمان
ہے جو ان کتابوں کو سنے اور اس کا دل اور جگر ٹکڑے ٹکڑے نہ ہو
با این همه شوخی و خیرگی یہ شخص سخت جاہل ہے عربی سے ذرا مس نہیں بلکہ
دقیق اردو لکھنے کا بھی مادہ نہیں۔ اور یہ پیشگوئی اتفاقی نہیں بلکہ اس عاجز
نے خاص اسی مطلب کے لئے دعا کی جس کا یہ جواب ملا اور یہ پیشگوئی
مسلمانوں کے لئے بھی نشان ہے کاش وہ حقیقت کو سمجھتے اور ان کے دل
نرم ہوتے ۔ اب میں اسی خدائے عزوجل کے نام پر ختم کرتا ہوں جس
کے نام سے شروع کیا تھا۔
والحمد لله والصلوة والسلام على رسوله محمد المصطفى
افضل الرسل وخير الورى سيدنا وسيد كل ما في الارض والسما۔
خاکسار میرزا غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور
۲۰ فروری ۱۸۹۳ء
پیشگوئی
لیکھرام والی پیشگوئی قبل از وقت بہت سی کتابوں اور اشتہاروں میں درج ہو چکی تھی جن کا
ذکر او پر آچکا ہے اور اس کے گواہ ساری برٹش انڈیا ہے ۔
اب آریوں کو چاہیے کہ سب مل کر دعا کریں کہ یہ عذاب اُن کے اس وکیل سے مل جائے۔
نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کی اس میں میر کیا گیا ہو اس کی نے مندرجہ ذیل خرق عادت میگویاں تائی میں د ا ا ا ا ر میں اتاری اور
۲۴ رمئی ۱۸۹۶ء
پیشگوئی نمبر ۴۴
میں نے اپنے اشتہار مورخہ ۲۴ رمئی ۱۸۹۷ء میں یہ پیشگوئی کی تھی کہ
رومی سلطنت کے ارکان دولت بکثرت ایسے ہیں جن کا ا چال و چلن
سلطنت کو مضر ہے اور جیسا اسی اشتہار میں درج ہے۔ اس امر کی
اشاعت کا یہ باعث ہوا تھا کہ ایک شخص مسمی حسین یک کامی وائس
قونصل مقیم کرانچی جو فر رو کہلاتا تھا قادیان میں میرے پاس آیا اور
وہ خیال رکھتا تھا کہ وہ اور اس کے باپ سلطنت لڑکی کے بڑے خیر خواہ
اور امین اور دیانت دار ہیں مگر جب وہ میرے پاس آیا تو میری
فراست نے گواہی دی کہ یہ شخص امین اور پاک باطن نہیں اور ساتھ ہی
میرے خدا نے مجھے القا کیا کہ رومی سلطنت انہی لوگوں کی شامت
اعمال کے سبب خطرہ میں ہے سو میں اس سے بیزار ہوا لیکن اس نے
خلوت میں کچھ باتیں کرنے کے لئے درخواست کی چونکہ وہ مہمان تھا
اس لئے اخلاقی حقوق کی وجہ سے اس کی درخواست کو رد نہ کیا گیا پس
خلوت میں اس نے دعا کے لئے درخواست کی تب اس کو وہی جواب
دیا گیا جو اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء میں درج کیا گیا تھا اور اس تقریر میں
دو پیشگوئیاں تھیں (۱) ایک یہ کہ تم لوگوں کا چال چلن اچھا نہیں اور
دیانت اور امانت کے نیک صفات سے تم محروم ہو۔ (۲) دوم یہ کہ
اگر تیری یہی حالت رہی تو تجھے اچھا پھل نہیں ملے گا اور تیرا انجام بد
ہوگا۔ پھر اسی اشتہار میں یہ لکھا تھا کہ بہتر تھا کہ یہ میرے پاس نہ آتا
میرے پاس سے ایسی بدگوئی سے واپس جانا اس کی سخت بد قسمتی ہے
پیشگوئی
اس پیشگوئی کے گواہ شیخ رحمت اللہ صاحب سوداگر بمبئی ہوس لاہور۔
مفتی محمد صادق صاحب۔ صاحبزادہ سراج الحق صاحب نعمانی۔ شیخ عبدالرحیم
نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۸۸ نمبر شمار ان جس کی اس میں مشرف کیا گیاہوں اس نے مندرج ذیل خرق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۴
رویت نمبر ۴۴
یہی وجہ تھی کہ میری نصیحت اس کو بُری لگی اور اس نے جا کر میری
بدگوئی کی۔ پھر اشتہار ۲۵ / جون ۱۸۹۷ء میں یہ لکھا گیا تھا کہ کیا ممکن
نہ تھا کہ جو کچھ میں نے رومی سلطنت کے اندرونی نظام کی نسبت
بیان کیا وہ دراصل صحیح ہو اور ترکی گورنمنٹ - کے شیرازہ میں ایسے
دھاگے بھی ہوں جو وقت پر ٹوٹنے والے اور غداری سرشت ظاہر
کرنے والے ہوں ۔ یہ تو میرے الہامات تھے جو لاکھوں انسانوں
میں بذریعہ اشتہارات شائع کئے گئے تھے مگر افسوس کہ ہزار ہا مسلمان
اور اسلامی اڈیٹر مجھ پر جوش کے ساتھ ٹوٹ پڑے اور حسین کامی کی
نسبت لکھا کہ وہ نائب خلیفہ اللہ سلطان روم ہے اور پاک باطنی سے
سراپا نور ہے اور میری نسبت لکھا کہ یہ واجب القتل ہے۔ سو واضح ہو
کہ اس واقع کے دو سال بعد یہ پیشگوئیاں ظہور میں آئیں۔ اور
حسین کامی کی خیانت اور غبن کا ہندوستان میں شور مچ گیا۔ چنانچہ ہم
اخبار نیر آصفی مدراس مورخه ۱۲ اکتوبر ۱۸۹۹ء میں سے تھوڑا سا نقل
کرتے ہیں ۔ حسین کامی نے بڑی بے شرمی کے ساتھ (چندہ
مظلومان کریٹ جو ہند میں جمع ہوا تھا اس کے تمام ) روپیہ کو بغیر ڈکار
لینے کے ہضم کر لیا اور کارکن کمیٹی نے بڑی فراست اور عرقریزی سے
اُگلوایا۔ یہ روپیہ ایک ہزار چھ سو کے قریب تھا جو کہ حسین کامی کی
اراضیات مملوکہ کو نیلام کرا کر وصول کیا گیا اور اس غبن کے سبب
حسین کامی کو موقوف کیا گیا ۔“
پیشگوئی
ڈاکٹر یعقوب بیگ صاحب۔ خواجہ کمال الدین صاحب۔ مولوی نورالدین صاحب۔
مولوی عبدالکریم صاحب شیخ یعقوب علی صاحب وغیرہ احباب ہیں۔
نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل خارق ات میگوئیاں لا ئی جو نیا ر ہا ر میں اتاری اور
پیشگوئی نمبر ۴۵
ستمبر ۱۸۹۴ء
پیشگوئی نمبر ۴۶
زنده گواه رویت نمبر ۴۵
تمی فی اللہ اخویم حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب کا ایک شیر خوار بچہ
فوت ہو گیا تھا۔ جس پر مخالفین نے طعن کیا تب میں نے مولوی صاحب
موصوف کے لئے دعا کی ۔ تو خواب میں دکھایا گیا کہ مولوی صاحب کی
گود میں ایک لڑکا کھیلتا ہے اور اس کے بدن پر خطرناک بڑے بڑے
پھوڑے ہیں پس یہ پیشگوئی اشتہار انوار الاسلام کے صفحہ ۲۶ میں درج کی
گئی اور اس کے ذریعہ سے یہ الہام شائع کیا گیا کہ مولوی صاحب کے
ہاں ایک لڑکا پیدا ہو گا جس کے بدن پر پھوڑے ہوں گے۔ چنانچہ اس
کے پانچ سال بعد مولوی صاحب کے ہاں لڑکا پیدا ہوا اور اس کا نام
عبدالحی رکھا گیا اور ساتھ ہی اس کے بدن پر خطر ناک پھوڑے نکلے جن
کے نشان اب تک موجود ہیں جو چاہے دیکھ لے۔ یہ کتنا بڑا معجزہ ظاہر ہوا
جو پیرانہ سالی اور نومیدی کے بعد ایک لڑکے کی خبر دی گئی اور بتلایا گیا کہ
اس کے پیدا ہوتے ہی بڑے بڑے پھوڑے اس کے بدن پر نمودار ہوں
گے یہ اس کا نشان ہوگا۔
پیشگوئی
١٨٩٩ء
یہ پیشگوئی ہمیشہ پوری ہوتی رہتی ہے
انی مهین من اراد اهانتک یعنی میں اس کی اہانت کروں گا جو تیری
اہانت کا ارادہ کرے گا ۔ یہ ایک نہایت پر شوکت وحی اور پیشگوئی ہے جس
کا ظہور مختلف پیرایوں اور مختلف قوموں میں ہوتا رہا ہے اور جس کسی نے
اس سلسلہ کو ذلیل کرنے کی کوشش کی وہ خود ذلیل اور ناکام ہوا۔ مثلاً
مولوی محمد حسین نے کپتان ڈگلس کے روبرو میرے برخلاف گواہی دی
اور میری تو ہین چاہی تو اس کو کرسی کے مانگنے پر ڈپٹی کمشنر نے سخت جھڑ کا مال
ان پیشگوئیوں کے گواہ صاحبزادہ سراج الحق صاحب۔ حضرت مولوی حکیم
نور الدین صاحب۔ مفتی محمد صادق صاحب۔ مولوی عبدالکریم صاحب۔
مولوی حاجی حکیم فضل الدین صاحب۔ خلیفہ رجب الدین صاحب لاہور
نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۹۰ نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں وی وی نے مندرج ذیل خرق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۶
اور ذلیل کیا ۔ جب مخالف مولوی لوگوں نے مجھے جاہل کہا تو خدا نے
مجھے ایسی عربی فصیح بلیغ کتابیں لکھنے اور مقابلہ کے لئے سب کو چیلنگ
المني
کرنے کی توفیق دی کہ آج تک کوئی مولوی جواب نہیں دے سکا۔
پیر مہر علی شاہ نے میری اہانت چاہی تو اول اعجاز مسیح کا جواب عربی
میں نہ لکھنے پر وہ ذلیل ہوا اور پھر ایک مردہ کی تحریرات اپنے نام پر بطور
سرقہ شائع کر کے ذلیل ہوا اور کیسا ذلیل ہوا کہ چوری بھی کی اور وہ
بھی نجاست کی چوری۔ کیونکہ محمد حسن مردہ کی کل تحریر غلط تھی اور مہر علی
اس کا چور تھا اس چوری سے کیا کیا ذلتیں اٹھائیں (۱) اول مردہ کے
مال کا چور (۲) دوسرا چونکہ مال سب کھوٹا تھا اس لئے دوسری ذلت یہ
ثابت ہوئی کہ علمی رنگ میں بصیرت کی آنکھ ایک ذرہ اس کو حاصل
نہیں تھی ۔ (۳) تیسری یہ ذلت کہ سیف چشتیائی میں اقرار کر چکا کہ
یہ میری تصنیف ہے بعد ازاں ثابت ہو گیا کہ جھوٹا کذاب ہے یہ اس
کی تصنیف نہیں بلکہ محمد حسن متوفی کی تحریر ہے جو مر کر اپنی نادانی کا
نمونہ چھوڑ گیا۔ مہر علی نے خواہ نخواہ اس کی پیشانی کا سیہ داغ اپنے
ماتھے پر لگا لیا۔ لگا مولوی بننے اگلی حیثیت بھی جاتی رہی یہی پیشگوئی
تھی کہ انی مهین من اراد اهانتک - محمد حسن مردہ نے جبھی کہ
میری کتاب اعجاز لمسیح کا جواب لکھنے کا ارادہ کیا اس کو خدا نے فوراً
ہلاک کیا۔ غلام دستگیر نے اپنی کتاب فتح رحمانی کے صفحہ ۲۷ میں مجھ پر
بددعا کی اس کو خدا نے ہلاک کیا۔ مولوی محمد اسمعیل علیگڑھ نے مجھ پر
پیشگوئی
قاضی ضیاء الدین صاحب اور یہ پیشگوئی کتاب انوار الاسلام میں درج ہو کر ہزاروں لوگوں
میں شائع ہو چکی ہے۔
نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں ای سی نے مندرجہ ذیل فارق ات میگوئیاں لائیں جو ان پر ہا ر میں اتاری اور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۴۶
پیشگوئی نمبر ۴۷
۲۰ فروری ۱۸۸۶ء
بددعا کی اس کو خدا نے مار دیا محی الدین لکھو کے والا نے مجھ پر بددعا
کی اس کو خدا نے مار دیا۔ مہر علی نے مجھ کو چور بنانا چاہا وہ خود چور بن
گیا۔ محمد حسن بھیں نے میری کتاب کار دلکھ کر مجھے ذلیل کرنا چاہا خود
ایسا ذلیل ہوا کہ خدا نے اس کی سزا صرف اس کی موت تک کافی نہ
سمجھی بلکہ ہر ایک غلطی میری جو اس نے نکالی وہ ان کی خود غلطی ثابت
ہوئی بد قسمت مہر علی کو بھی ساتھ ہی لے ڈوبا۔
۲۰ فروری ۱۸۸۶ء میں ابتداء اور ۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء میں ثانیاً یعنی
بذریعہ اشتہار ایک پیشگوئی شائع کی تھی جس کا خلاصہ یہ تھا کہ سید احمد
خان صاحب کے سی ۔ ایس ۔ آئی کو کئی قسم کی بلائیں اور مصائب
پیش آئیں گی۔ چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا کہ اول تو اخیر عمر میں
پیشگوئی
سید صاحب کو ایک جوان بیٹے کی موت کا جانکاہ صدمہ پہنچا اور پھر
قوم مسلمانان کا ڈیڑھ لاکھ روپیہ جو ان کی امانت میں تھا ان کا ایک
معتمد علیہ شریر ہندو خیانت سے غبن کر کے ان کو ایسا صدمہ اور ھم و غم
۲۵ مارچ ۱۸۹۷ء
۰/۲۵
۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء
پیشگوئی نمبر ۴۸ رویت نمبر ۴ زنده گواه
پہنچا گیا جس سے ان کی تمام اندرونی طاقتیں اور قوتیں ایک دفعہ
سلب ہو گئیں اور جلد انہوں نے راہ عدم دیکھا۔
خداوند علیم وخبیر سے خبر پا کر میں نے اپنے اشتہار ۱۲ مارچ ۱۸۹۷ء میں اس امر کو
ظاہر کر دیا تھا کہ اب سید احمد خان صاحب کے سی ۔ ایس ۔ آئی کی موت کا وقت
یہ پیشگوئیاں قبل از وقت بذریعہ اشتہاروں کے ہزار ہا لوگوں میں شائع ہو چکی تھیں۔
نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۹۲ نمبر شمار ان جس کی اس میں مشرف کی گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل خرق عادت میگوئیاں لائیں جو یا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
پیشگوئی نمبر ۴۹
یکم جنوری ۱۸۸۸ء
پیشگوئی نمبر ۵۰
۱۰ دسمبر ۱۸۹۲ء
پیشگوئی نمبر ۵۱ پیشگوئی زنده گواه رویست
۴۹ و ۵۰ و ۵
۵ ستمبر ۱۸۹۴ء
قریب ہے ۔ افسوس ہے کہ ایک نظر دیکھنا بھی نصیب نہ ہوا۔
سید صاحب غور سے پڑھیں کہ اب ملاقات کے عوض میں یہی اشتہار
ہے چنانچہ اس اشتہار کے ایک سال بعد سید صاحب وفات پاگئے ۔
مجھے اللہ تعالیٰ نے ایک لڑکے کے پیدا ہونے کی بشارت دی چنانچہ
قبل ولادت بذریعہ اشتہار کے وہ پیشگوئی شائع ہوئی پھر بعد اس
کے وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام بھی رویا کے مطابق محمود احمد رکھا گیا اور
یہ پہلا لڑکا ہے جو سب سے بڑا ہے۔
پھر مجھے دوسرے لڑکے کے پیدا ہونے کی نسبت الہام ہوا کہ جو قبل
از ولادت بذریعہ اشتہار شائع کیا گیا الہام یہ تھا سیولد لک
الولد۔ ويُدنى منك الفضل اور وہ الہام آئینہ کمالات اسلام
کے صفحہ ۲۶۶ میں بھی درج کیا گیا تھا اور اس کے بعد دوسرا بیٹا پیدا ہوا
جس کا نام بشیر احمد ہے۔
پھر تیسرے بیٹے کی نسبت اللہ تعالیٰ نے مجھے بشارت دی کہ انا
نبشرک بغلام اور یہ پیشگوئی رسالہ انوار الاسلام میں قبل از وقت
شائع کی گئی۔ چنانچہ اس کے مطابق اللہ تعالیٰ نے تیسرا بیٹا عطا فرمایا
جس کا نام شریف احمد ہے۔
پھر چوتھے لڑکے کی نسبت اللہ تعالیٰ نے مجھے الہام میں بشارت دی۔
پیشگوئی
الله
ار جنوری ۱۸۸۹ء
۲۰ را پریل ۱۸۹۳ء
۲۴ رمئی ۱۸۹۵ء
یہ پیشگوئیاں بذریعہ مطبوعہ اشتہاروں کے ہزار ہا لوگوں میں شائع ہو چکی ہیں اور پھر
پوری ہوئیں اور ہزاروں زندہ گواہ موجود ہیں مثلاً مولوی حکیم نورالدین صاحب ۔
مولوی عبد الکریم صاحب - مولوی محمد علی صاحب ایم اے ۔ مفتی محمد صادق صاحب ۔
قاضی ضیاء الدین صاحب۔ صاحبزادہ سراج الحق صاحب وغیرہ۔