نزول المسیح

حصہ 17

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس کو اس میں مشرف کی گیا ہوں اس نے مندرج ذیل خارق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۵۲
١/٩/2561
پیشگوئی نمبر ۵۳
١٩٠١ء
پیشگوئی نمبر ۵۴ زندہ گواہ رویت کے
جس کی اشاعت پر عبد الحق غزنوی نے کچھ اعتراض کئے تو دوبارہ
کتاب ضمیمہ انجام آتھم کے صفحہ ۵۸ پر اس بات کو بڑے زور سے
شائع کیا گیا کہ یہ پیشگوئی جب تک پوری ہو ضرور ہے کہ اس وقت
تک عبدالحق غزنوی زندہ رہے چنانچہ چوتھا لڑ کا بھی جون ۱۸۹۹ء کو
پیشگوئی کے مطابق پیدا ہوا جس کا نام مبارک احمد ہے۔ والحمد
اللہ علی ذالک یہ پیشگوئی کس قدر خدا کے ہاتھ سے خصوصیت
رکھتی ہے کہ ایک کے تولد کو ایک سن رسیدہ آدمی کے زندہ ہونے کے
ایام سے وابستہ کیا اور ایسا ہی ظہور میں آیا جیسا کہ ایک لڑکے کی
پیدائش کو پھوڑوں کے ساتھ منسوب کیا اور ایسا ہی ظہور میں آیا۔
جب میری پیشگوئی کے مطابق لیکھرام کے قتل ہو جانے پر آریوں
میں میری نسبت بہت شور مچا اور میرے قتل یا گرفتار ہونے کیلئے
سازشیں کیں چنانچہ بعض اخبار والوں نے ان باتوں کو اپنی اخباروں
میں بھی درج کیا تو اس وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھے الہام ہوا۔
سلامت بر تو اے مرد سلامت۔ چنانچہ یہ الہام بذریعہ اشتہار کے
شائع کیا گیا اور اس وعدہ کے مطابق اللہ تعالیٰ نے مجھے مخالفین کے
مکر و فریب اور منصوبوں سے محفوظ رکھا۔
کتاب اعجاز لمسیح کے بارے میں یہ الہام ہوا تھا کہ من قام للجواب وتنمر
پیشگوئی
یہ پیشگوئی اب تک ہر روز ظہور میں آ رہی ہے ۱۹۰۱ء و ۱۹۰۲ء
فسوف يرى انه تندم و تذمر، یعنی جو شخص غصہ سے بھر کر اس کتاب کا جواب
پیشگوئی نمبر ۵۲ ضمیمہ انجام آتھم میں شائع ہو کر لاکھوں آدمیوں میں مشہور ہو چکی تھی ۔
باقی اس صفحہ کی پیشگوئیوں کے گواہ ہماری جماعت کے اور بہت آدمی ہیں ۔ مثلاً
صاحبزادہ سراج الحق صاحب ۔ مولوی حکیم نور الدین صاحب وغیرہ وغیرہ۔

ا حاله
روحانی خزائن جلد ۱۸
نزول المسيح
تاریخ بیان
نمبر شمار یا جس کو اس میں مشرف کی گیا ہوں اس نے مندرج ذیل خارق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
۲۰ فروری ۱۹۰۲ء مئی ۱۸۹۳ء
پیشگوئی نمبر ۵۵
پیشگوئی نمبر ۵۶
نمبر ۵۶٫۵۵
زنده گواه رویت
لکھنے کے لئے طیار ہو گا وہ عنقریب دیکھ لے گا کہ وہ نادم ہوا اور
حسرت کے ساتھ اس کا خاتمہ ہوا۔ چنانچہ محمد حسن فیضی ساکن موضع
بھیں تحصیل چکوال ضلع جہلم مدرس مدرسہ نعمانیہ واقعہ شاہی مسجد
لاہور نے عوام میں شائع کیا کہ میں اس کتاب کا جواب لکھتا ہوں
اور ایسی لاف مارنے کے بعد جب اس نے جواب کے لئے نوٹ
تیار کرنے شروع کئے اور ہماری کتاب کے اندر بعض صداقتوں پر جو
ہم نے لکھی تھیں لعنة الله علی الکاذبین لکھا تو جلد ہلاک ہو
گیا۔ دیکھو مجھ پر لعنت کی پر لعنت بھیج کر ایک ہفتہ کے اندر ہی آپ لعنتی موت
کے نیچے آگیا۔ کیا یہ نشان الہی نہیں۔
پیر مہر علیشاہ گولڑی نے جب اس کتاب اعجاز لمسیح کا بہت عرصہ کے
بعد جواب اردو میں لکھا تو اس بات کے ثابت ہو جانے سے کہ یہ اردو
عبارت بھی لفظ بہ لفظ مولوی محمد حسن بھینی کی کتاب کا سرقہ ہے مہر علی
شاہ کی بڑی ذلت ہوئی اور مذکورہ بالا الہام اس کے حق میں بھی پورا ہوا۔
صدہا مخالف مولویوں کو مباہلہ کے لئے بلایا گیا تھا جن میں سے عبدالحق
غزنوی میدان میں نکلا اور مباہلہ کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس وقت تو صرف
چند آدمی ہمارے ساتھ تھے اور اب ایک لاکھ سے بھی کچھ زیادہ ہیں اور دن
بدن ترقی کر رہے ہیں اور اس کے مقابل جا کر دیکھنا چاہئے کہ عبدالحق کے
ساتھ کتنے ساتھی ہیں اور اس کی کیا عزت ہے کیا یہ خدا کا نشان نہیں۔
پیشگوئی
اگست ۔
নচা
یہ پیشگوئی ہر وقت ظہور میں آ رہی ہے
ان پیشگوئیوں کے گواہ ہزاروں ہزار آدمی ہیں ۔ مثلاً شیخ رحمت اللہ صاحب۔
منشی ظفر احمد صاحب مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی ۔ شیخ نور احمد صاحب ایڈیٹر ریاض ہند امر تسر ۔
مفتی محمد صادق صاحب - حکیم فضل الدین صاح حکیم فضل الدین صاحب بھیروی۔ سید حامد شاہ صاحب وغیرہ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل خارق ات میگوئیاں لا ئی جو نیا ر ہا ر میں اتاری اور
و؟
زنده گواه رویت نمبر ۵۷
کنویه ۱۸
دسمبر ۱۸۹۶ء میں پنجاب کے صدر مقام لاہور میں ایک بڑا بھاری
جلسہ مذاہب ہوا جس میں تمام مذاہب کے وکلاء اور نامی آدمی دور و
نزدیک سے اس بات کا فیصلہ کرنے کے لئے جمع ہوئے کہ مذاہب
مروجہ میں سے کون سا مذہب حق اور بنی آدم کے لئے سب سے
زیادہ مفید اور اصل مقصد زندگی انسانی کا حاصل کر ا دینے والا ہے۔
ہم نے بھی اس جلسہ میں سنانے کے لئے ایک مضمون لکھا اور اس
مضمون کے متعلق ہمیں قبل از وقت یہ الہام ہوا کہ مضمون سب پر بالا
رہا یعنی تمہارا یہ وہ مضم را یہ وہ مضمون ہے جو سہ ہے جو سب پر غالب آئے گا اور پھر یہ
الہام تھا الله اكبر خربت خيبر ۔ ان الله معك۔ ان الله
يقوم اینما کنت۔ چنانچہ یہ الہام بذریعہ ایک چھپے ہوئے اشتہار
مورخہ ۲۱ دسمبر کے قبل جلسہ ہذا ہی دو روز کے اندر ہی دور و نزدیک
شائع کیا گیا اور سب لوگوں کو اس بات سے آگاہی دی گئی کہ ہمارا ہی
مضمون غالب رہے گا۔ پس ایسا ہی ہوا کہ اس جلسہ میں جس قدر
مضامین پڑھے گئے تھے ان سب پر ہمارا مضمون غالب اور فائق رہا
اور خود اس جلسہ میں غیر مذاہب کے وکلاء نے بھی پلیٹ فارم پر کھڑے
ہو کر گواہیاں دیں کہ مرزا صاحب کا مضمون سب پر غالب رہا اور انگریزی
اخبار سول ملٹری گزٹ اور پنجاب ابز رور اور دیگر اخباروں نے
بڑے زور سے گواہی دی کہ ہمارا مضمون سب مضامین پر غالب رہا۔
پیشگوئی
۲۷ دسمبر ۱۸۹۷ء
یہ پیشگوئی قبل از وقت بذریعہ اشتہار کے شائع کی گئی تھی اور موقع پر اس کو پورا ہوتے ہوئے
دیکھنے والے ہزاروں آدمی اس وقت ہر ملت و مذہب کے میدان جلسہ میں موجود تھے
جنہوں نے اقرار کیا کہ یہ مضمون غالب رہا اور نیز انگریزی واردو اخباروں نے اس امر کی
تصدیق کی کہ یہی مضمون سب سے بالا رہا۔
اصل متن میں ۱۸۹۶ء ہے۔ تاریخ بیان پیشگوئی اور تاریخ ظہور پیشگوئی میں سہو کتابت سے ۱۸۹۶ء کی بجائے ۱۸۹۷ لکھا گیا ہے۔ (ناشر)

نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۹۶ نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرج ذیل فارق ات میگوئیاں لا ئی جو دنیا را روی تاری امور
پیشگوئی نمبر ۵۸
١٨٨٦ء
پیشگوئی نمبر ۵۹
۰ ار جولائی ۱۸۸۸ء
سنہ ۱۸۸۳ء میں مجھ کو الہام ہوا کہ تین کو چار کرنے والا مبارک اور وہ
الهام قبل از وقت بذریعہ اشتہار شائع کیا گیا تھا اور اس کی نسبت تفہیم یہ
تھی کہ اللہ تعالی اس دوسری بیوی سے چار لڑکے مجھے دے گا اور چوتھے
کا نام مبارک ہوگا اور اس الہام کے وقت منجملہ ان چاروں کے ایک لڑکا بھی
اس نکاح سے موجود نہ تھا اور اب چاروں لڑکے بفضلہ تعالیٰ موجود ہیں۔
اشتہار مورخہ ۱۰ر جولائی ۱۸۸۸ء میں بذریعہ الہام مشتہر کیا گیا تھا کہ
احمد بیگ ہوشیار پوری اگر اپنی لڑکی کا نکاح کسی اور کے ساتھ کرے گا تو
تین سال کے اندرفوت ہو جائے گا اور اس سے پہلے اس کے کئی اور عزیز
فوت ہوں گے چنانچہ اس لڑکی کے دوسری جگہ نکاح کے بعد ایسا ہی ہوا
پیشگوئی
چوتھا لڑ کا ۱۴رجون ۱۸۹۹ء کو پیدا ہوا
چھ ماہ نکاح کے بعد
کہ احمد بیگ جلد میعاد کے اندر فوت ہو گیا اور اس سے پہلے کئی ایک اور
اس کے عزیز فوت ہوئے ہاں اس پیشگوئی کے تین حصوں سے ابھی ایک
باقی ہے اور قابل انتظار ہے مگر چونکہ تینوں حصے پیشگوئی کے ایک ہی الہام
76V1
۲۹ جولائی
میں تھے اس لئے دو کے پورا ہونے نے پیشگوئی کی سچائی ظاہر کر دی ہے۔
۲۹ جولائی ۱۸۹۷ء کو میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک صاعقہ مغرب کی طرف
سے میرے مکان کی طرف چلی آتی ہے جو بے آواز اور بے ضررا ایک روشن ستارہ
خواب سے چند روز بعد
پیشگوئی نمبر ۵۸ و ۵۹ پوری ہونے سے پہلے بذریعہ اشتہار شائع کی گئی تھیں اشتہار موجود ہیں
اور تینوں پیشگوئیوں کے گواہ بھی بہت ہیں جیسے حامد علی منشی ظفر احمد صاحب میاں محمد خان
صاحب منشی رستم علی صاحب وغیرہ وغیرہ۔ پیشگوئی نمبر ۶۰ سے قبل از وقت قریباً پانسو آدمیوں
کو اطلاع دی گئی تھی چنانچہ بعض کے نام یہ ہیں ۔ حضرت مولوی نورالدین صاحب۔ حضرت
مولوی عبد الکریم صاحب ۔ مولوی محمد علی صاحب ایم اے۔
پیشگوئی نمبر ۶۰ زندہ گواہ رویت کے نمبر ۵۸ و ۵۹ و ۶۰

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل خارق ات میگوئیاں لا ئی جو نیا ر ہا ر میں اتاری اور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۶۰
کی مانند آہستہ حرکت کرتی ہوئی میرے مکان کی طرف متوجہ ہوئی ہے
اور جب قریب پہنچی تو میری آنکھوں نے صرف ایک چھوٹا ستارہ دیکھا
جس کو میرا دل صاعقہ سمجھتا تھا۔ پھر الہام ہوا ما هذا الا تهديد
الحکام یعنی یہ ایک مقدمہ ہوگا اور صرف حکام کی باز پرس تک پہنچ کر
پھر نابود ہو جائے گا اور بعد اس کے الہام ہوا انى مع الافواج
اتیک بغتة ياتيك نصرتي إبراء اني انا الرحمن
ذو المجد والعلی ۔ یعنی میں اپنی فوجوں (یعنی ملائکہ ) کے ساتھ
ناگہانی طور پر تیرے پاس آؤں گا اور اس مقدمہ میں میری مدد تجھے
پہنچے گی۔ میں انجام کار تجھے بری کروں گا اور بے قصور ٹھہراؤں گا۔ میں
ہی وہ رحمان ہوں جو بزرگی اور بلندی سے مخصوص ہے۔ اور پھر ساتھ
اس کے یہ بھی الہام ہوا بلجت آیاتی یعنی میرے نشان ظاہر ہوں
گے اور ان کے ثبوت زیادہ سے زیادہ ظاہر ہوں گے اور پھر الہام ہوا
لواء فتح یعنی فتح کا جھنڈا۔ پھر الہام ہوا انما امرنا اذا اردنا شيئا
ان نقول له كن فيكون۔ اس پیشگوئی سے قبل از وقت پانسو آدمیوں کو
خبر دی گئی تھی کہ ایسا ابتلا آنے والا ہے مگر آخر بریت ہوگی اور خدا تعالیٰ کا
فضل ہوگا چنانچہ میرے رسالہ کتاب البریت میں یہ تمام الہامات درج
ہیں جو قبل از وقت دوستوں کو سنائے گئے اور پھر انہیں کے لئے
پیشگوئی
مفتی محمد صادق صاحب صاحب - حلیم حکیم فضل فضل الدین الدین صاحب صاحب ۔ ۔ خو خواجہ کمال الدین صاحب۔ مولوی مولوی شبه شیر علی
صاحب ۔ حافظ عبدالعلی صاحب بی اے۔ میر ناصر نواب صاحب منشی تاجدین صاحب ۔ حکیم
فضل الہی صاحب ۔ خلیفہ رجب الدین صاحب۔ ڈاکٹر مرزا یعقوب بیگ برادر مرزا ایوب بیگ
صاحب ۔ منشی تاج الدین صاحب کلرک و دیگر جماعت لاہور۔ حکیم حسام الدین صاحب

نزول المسيح
تاریخ بیان ۱۹۸ نمبر شمار یا جس وجہ سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے مندرجہ ذیل خارق عاد پیشگوئیاں جو نیا ر ظاہر کی تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۶۰
زنده گواه رویت نمبر ۲۰
کتاب البریت بھی تالیف ہوئی تا ہمیشہ کے لئے ان کو یادر ہے کہ جو کچھ
قبل از مقدمہ ان دوستوں کو خبر دی گئی وہ سب باتیں کیسی صفائی سے ان
شخص
کے روبرو ہی پوری ہو گئیں ۔ بہ لیں ۔ یہ مقدمہ اس طرح سے ہوا کہ ایک سو
عبدالحمید نام نے عیسائیوں کے سکھلانے پر مجسٹریٹ ضلع امرتسر -
کے
رو بر واظہار دئے کہ مجھے مرزا غلام احمد نے ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کے
قتل کرنے کے لئے بھیجا ہے۔ اس پر مجسٹریٹ امرتسر نے میری گرفتاری
کے لئے یکم اگست کو وارنٹ جاری کیا جس کی خبر سن کر ہمارے مخالفین
امرتسر و بٹالہ میں ریل کے پلیٹ فارموں اور سڑکوں پر آ آ کر کھڑے
ہوتے تھے تا کہ میری ذلت دیکھیں لیکن خدا کی قدرت ایسی ہوئی کہ اول
تو وہ وارنٹ خدا جانے کہاں گم ہو گیا ۔ دوم مجسٹریٹ ضلع امرتسر کو بعد میں
خبر لگی کہ اس نے غیر ضلع میں وارنٹ جاری کرنے میں بڑی غلطی کھائی
ہے پس اس نے ۶ راگست کو جلدی سے صاحب ضلع گورداسپور کو تار دیا۔
کہ وارنٹ فوراً روک دو جس پر سب حیران ہوئے کہ وارنٹ کیسا۔ لیکن
مثل مقدمہ کے آنے پر صاحب ضلع گورداسپور نے ایک معمولی سمن کے
ذریعہ سے مجھے بلایا اور عزت کے ساتھ اپنے پاس کرسی دی یہ صاحب ضلع
جس کا نام کپتان ایم ڈبلیوڈ گلس تھا بسبب زیرک اور دانشمند اور منصف
مزاج ہونے کے فوراً سمجھ گیا کہ مقدمہ بے اصل اور جھوٹا ہے اس لئے
میں نے ایک دوسرے مقام میں اس کو پیلاطوس سے نسبت دی ہے۔
پیشگوئی
سید حامد شاہ صاحب سپرنٹنڈنٹ دفتر صاحب ضلع ۔ شیخ مولا بخش صاحب سوداگر و دیگر
جماعت سیالکوٹ ۔ شیخ رحمت اللہ صاحب لاہور ۔ منشی ظفر احمد صاحب۔ میاں محمد خان
صاحب منشی محمد اروڑا صاحب و دیگر جماعت کپورتھلہ ۔ خلیفہ نورالدین صاحب و دیگر
جماعت جموں ۔ چوہدری رستم علی صاحب کورٹ انسپکٹر ۔ سید امیر شاہ صاحب ڈپٹی انسپکٹر
وغیرہ یہ چند ایک نام بطور نمونہ کے لکھے گئے ہیں۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس کو اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرج ذیل فار عادت میگوئیاں لا ئی جو دنیا را روی تاری امور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۶۰
پیشگوئی نمبر ۶۱
۲۹ جولائی ۱۸۹۷ء
۲۹ جولائی ۹۷ء
نمبر ۶۲
زندہ گواہ رویت کے
بلکہ مردانگی اور انصاف میں اس سے بڑھ کر ۔ لیکن خدا کا اور فضل یہ
ہوا کہ خود عبد الحمید نے عدالت میں اقرار کر لیا کہ عیسائیوں نے مجھے
سکھلا کر یہ اظہار دلایا تھا ورنہ یہ بیان سراسر جھوٹ ہے کہ مجھے قتل
کے لئے ترغیب دی گئی تھی پس صاحب ضلع نے اس آخری بیان کو صحیح
سمجھا اور بڑے زور وشور کا چٹھا لکھ کر مجھے بری کر دیا اور تبسم کے
ساتھ عدالت میں مجھے مبارکباددی فالحمد لله علی ذالک۔
اسی مذکورہ ہ بالا سلسلہ الہام میں ایک الہام یہ تھا کہ مخالفوں میں پھوٹ
اور ایک شخص متنافس کی ذلت اور اہانت اور ملامت خلق ۔ چنانچہ اس
الہام کا ایک حصہ تو اس طرح پر پورا ہوا کہ ہمارے مخالفین یعنی
عبدالحمید اور اس کو سکھانے والے عیسائیوں میں پھوٹ پڑی کہ
عبدالحمید نے صاف اقرار کر لیا کہ مجھے ان لوگوں نے یہ جھوٹی بات
سکھائی تھی ورنہ اصل میں یہ کچھ بات نہ تھی صرف ان کے بہکانے پر
میں نے ایسا کہا اور یہ الہام قبل از وقت تین سو سے زیادہ اشخاص کو
سنایا گیا تھا اور وہ زندہ ہیں۔
اور دوسرا حصہ الہام کا اس طرح سے پورا ہوا کہ دوران مقدمہ میں جب
موحدین کے ایڈوکیٹ مولوی محمد حسین میری مخالفت میں عیسائیوں کے گواہ
بن کر پیش ہوئے تو بر خلاف اپنی امیدوں کے میری عزت دیکھ کر اس طمع خام
میں پڑے کہ ہم بھی کرسی مانگیں چنانچہ آتے ہی انہوں نے سوال کیا کہ مجھے
پیشگوئی
۲۰ را گست ۱۸۹۷ء
۱۳ اگست ۱۸۹۷ء
ان پیشگوئیوں کے گواہ ہزاروں آدمی موافق و مخالف موجود ہیں چنانچہ بعض کے نام یہ ہیں ۔
حضرت مولوی حکیم نورالدین صاحب ۔ شیخ رحمت اللہ صاحب۔ صاحبزادہ سراج الحق
صاحب - مفتی محمد صادق صاحب - خلیفہ نورالدین صاحب۔ خواجہ کمال الدین صاحب۔
مولوی شیر علی صاحب بی اے۔ مولوی محمد علی صاحب ایم ۔اے۔ وغیرہ

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۰۰ نمبر شمار ان جس کی اس میں مشرف کی گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل خرق عادت میگوئیاں لائیں جو یا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
بقیه پیشگوئی نمبر ۱۶۲
۲۹ مارچ ۱۸۹۷ء
پیشگوئی نمبر ۶۳
پیشگوئی نمبر ۶۴
زنده گواه رویت
کرسی ملنی چاہئے مگر افسوس کہ صاحب ڈپٹی کمشنر نے ان کو جھڑک دیا۔
اور سخت جھڑ کا کہ تم کو کرسی نہیں مل سکتی ۔ سو یہ خدا کا ایک نشان تھا کہ جو
کچھ انہوں نے میرے لئے چاہا وہ خودان کو پیش آگیا۔
اسی سلسلہ الہامات میں ایک یہ پیشگوئی کی گئی تھی کہ بلجت آیاتی
یعنی میرے نشان ظاہر ہوں گے اور ان کے ثبوت زیادہ سے زیادہ
ظاہر ہوں گے چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ اس واقعہ سے قریباً ڈیڑھ سال
بعد عبد الحمید ملزم کو پھر گرفتار کیا گیا اور کتنی مدت زیر حراست رکھ کر اس
سے پھر اظہار لئے گئے مگر اس نے یہی گواہی دی کہ میرا پہلا بیان ہی
جھوٹا تھا جو عیسائیوں کے سکھلانے پر میں نے کہا تھا پس اس طرح
خدا نے میری بریت کو مکمل کر دیا۔ اس الہام کے یہ معنی تھے کہ میری
بریت کے لئے اور بھی خدا کی طرف سے نشان ظاہر ہوں گے سوایسا
ہی ظہور میں آیا۔
اسی مقدمہ کے ذریعہ سے جو خون کے الزام کا مقدمہ تھا وہ الہامی پیشگوئی
پوری ہوئی جو براہین احمدیہ میں اس مقدمہ سے ۲۰ برس پہلے درج تھی اور
وہ الہام یہ ہے فبرأه الله مما قالوا وكان عند الله وجيها۔ يعنى
ں شخص کو اس الزام سے جو اس پر لگایا جائے گا بری کرد ائے گا بری کر دے گا کیونکہ
خدا
وہ خدا کے نزدیک وجیہہ ہے سو یہ خدا تعالیٰ کا ایک بھاری نشان ہے کہ
باوجود یکہ قوموں نے میرے ذلیل کرنے کے لئے اتفاق کر لیا تھا مسلمانوں
پیشگوئی
۱۲ ر ستمبر ۱۸۹۹ء
ان پیشگوئیوں کے گواہ بہت سے احباب ہیں مثلاً منشی تاج الدین صاحب۔
میر ناصر نواب صاحب مولوی عبدالکریم صاحب۔ مولوی سید محمد احسن صاحب۔
مولوی قطب الدین صاحب ۔ حافظ عبدالعلی صاحب بی اے۔ میر محمد اسمعیل صاحب۔
صاحبزادہ منظور احمد صاحب وغیرہ وغیرہ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیاہوں اس نے درج ذیل خارق عات پیشگویاں یا میں د ا ر ار ر ہی ہیں اتاری اور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۶۴
رویت نمبر ۶۵
١٨٨٦ء
پیشگوئی نمبر ۶۵
کی طرف سے مولوی محمد حسین صاحب تھے ہندوؤں کی طرف سے
لالہ رام بھجرت وکیل تھے اور عیسائیوں کی طرف سے ڈاکٹر ہنری
مارٹن کلارک صاحب مع اپنی تمام جماعت آئے اور جنگ احزاب
کی طرح ان قوموں نے بالا تفاق میرے پر چڑھائی کی تھی لیکن
خدا تعالیٰ نے سب کو ذلیل کیا اور مجھے بری کیا اور عبد الحمید کے منہ
سے اس طرح سچ نکلوایا جس طرح یوسف کے مقابلہ میں زلیخا کے منہ
سے سچ نکل گیا تھا اور یا جس طرح حضرت موسیٰ کے مقابلہ میں اس
مفتری عورت کے منہ سے سچ نکل گیا تھا تا وہ بات پوری ہو جس کی
طرف اس الہامی پیشگوئی میں اشارہ تھا کہ برأه الله مما قالوا ۔
ایک دفعہ مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ شیخ مہر علی صاحب رئیس
ہوشیار پور کے فرش کو آگ لگی ہوئی ہے اور اس آگ کو اس عاجز نے
بار بار پانی ڈال کر بجھایا ہے اسی وقت میرے دل میں خدا تعالیٰ کی
طرف سے یقین کامل یہ تعبیر ڈالی گئی کہ شیخ صاحب پر اور ان کی عزت پر
سخت مصیبت آوے گی اور وہ مصیبت اور بلا صرف میری دعا سے دور کی جاوے
گی۔ میں نے اس خواب سے شیخ صاحب موصوف کو بذریعہ ایک مفصل خط کے
اطلاع دیدی تھی چنانچہ اس کے چھ ماہ بعد شخ مہر علی صاحب ایک ایسے الزام میں
پھنس گئے کہ انہیں پھانسی کا حکم دیا گیا۔ ایسے نازک وقت میں اس کے
بیٹے کی درخواست سے دعا کی گئی اور رہائی کی بشارت ان کے بیٹے کو
لکھی گئی چنانچہ اس کے بعد وہ بالکل رہا ہو گئے ۔
پیشگوئی
لے اس نشان کے گواہ خود شیخ مہر علی صاحب اور ان کے بیٹے اور دیگر سینکڑوں لوگ ضلع
ہوشیار پور وغیرہ کے ہیں دیکھو اشتہار ۲۵ فروری ۱۸۹۳ء۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۰۲ نمبر شمار یا جس کو اس میں مشرف کیا گیاہوں اس وجی نے مندرج ذیل فار عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
پیشگوئی نمبر ۶۶
قریباً ۱۸۸۰ء
پیشگوئی نمبر ۶۷
یکم فروری ۹۷ء
پیشگوئی
کوئی نمبر ۶۸
رویت کے زندہ گواہ نمبر ۶۶ و ۶۷
ایک دفعہ کشفی طور پر مجھے ایل یا للہ روپیہ دکھائے گئے اور پھر یہ
الہام ہوا کہ ماجھے خان کا بیٹا اور شمس الدین پٹواری ضلع لاہور بھیجنے
والے ہیں پھر بعد اس کے کارڈ آیا جس میں لکھا تھا کہ اللہ ماجھے خان
کے بیٹے کی طرف سے ہیں اور اللہ ریاسے شمس الدین پٹواری کی
طرف سے ہیں پھر اسی تشریح سے روپیہ آئے لیے
جب میری لڑکی مبارکہ والدہ کے پیٹ میں تھی تو حساب کی غلطی سے
فکر دامنگیر ہوا اور اس کا غم حد سے بڑھ گیا کہ شاید کوئی اور مرض ہو۔
تب میں نے جناب الہی میں دعا کی تو الہام ہوا کہ آید آن روزے
کہ مستخلص شود ۔ اور مجھے تفہیم ہوئی کہ لڑکی پیدا ہوگی ۔ چنانچہ اس کے
مطابق ۲۷ رمضان ۱۳۱۴ھ کولڑ کی پیدائی ہوئی جس کا نام مبارکہ
رکھا گیا۔
ایک اور زبردست نشان جو میری صداقت میں ظاہر ہوا یہ ہے کہ ایک
مولوی نے کتاب نبراس تالیف صاحب زمرد کا حاشیہ لکھتے ہوئے
میرے حق میں کسرہ اللہ کی بددعا کی اس بددعا کا مطلب یہ ہے
کہ جس شخص کے حق میں یہ بددعا کی جائے وہ ایسا تباہ ہو جائے کہ
اس کی ساری اولاد مر جائے اور وہ ابتر رہ جائے سوا بھی مولوی مذکور
حاشیہ ختم کرنے نہ پایا تھا کہ اس کی سب اولا د مر گئی اور وہ خود بھی ابتر
ہو گیا اور مجھے خدا نے ایک اور بیٹا عطا فرمایا۔
پیشگوئی
قریباً ۱۸۸۰
مارچ ۱۸۹۷ء
76V1
لے اس کرامت کے گواہ شیخ حامد علی صاحب ساکن تھہ غلام نبی ۔ کوڈا باشندہ ضلع امرتسر اور
قادیان کے اکثر باشندے ہیں ۔
ے اس کے گواہ مولوی نور الدین صاحب ۔ مولوی عبدالکریم صاحب اور دیگر بہت سے
احباب ہیں ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل فارق ات میگوئیاں لا ئی جو دنیا نا ہو میں اتاری اور
76V1
پیشگوئی نمبر ۶۹ پیشگوئی نمبر ۷۰ پیشگوئی نمبر اے
قریباً ۱۸۹۳ء قریباً ۱۸۹۰ء
پیشگوئی نمبر ۷۲
قریباً ۱۸۷۵ء
پیشگوئی نمبر ۷۳ زندہ گواہ رویت کے
ایسا ہی مولوی غلام دستگیر قصوری نے اس عاجز کے لئے اپنی کتاب :
فتح رحمانی کے صفحہ ۲۷ میں میرے پر بددعا کی تھی آخر اس بد دعا کا یہ
اثر ہوا کہ وہ بہت جلد مر گیا۔
ایسا ہی مولوی اسمعیل علیگڑھی نے اپنی کتاب میں مجھے ظالم اور مفتری
قرار دے کر بطور مباہلہ کے اپنی کتاب میں میرے حق میں بد دعا کی
تو اللہ تعالیٰ نے اس کو ہلاک کر دیا۔ دیکھور سالہ مولوی اسمعیل۔
ایسا ہی محی الدین لکھو کے والے نے اپنا ایک الہام میرے متعلق
شائع کیا کہ مرزا صاحب فرعون اور فرعون کی طرح میری تباہی چاہی
تو اللہ تعالیٰ نے جلد تر اس کو پکڑا اور ہلاک کر دیا اور اس کی وفات
سے پہلے بذریعہ خط اس کو اطلاع دی گئی تھی ۔
پیشگوئی
قریباً تین ماه بعد
اپنے رسالہ بنانے کے
قریباً ۱۸۹۴ء
قریباً ۱۸۹۳ء
ایسا ہی مولوی محمد حسن فیضی ساکن بھیں نے ہمارے متعلق ہماری
کتاب اعجاز لمسیح پر الفاظ لعنت اللہ علی الکاذبین کے ساتھ
ابلہ کیا تو اللہ تعالی نے ایک دو ماہ کے اندر اندر اس کو ہیبت ناک ہے
بیماری کے ساتھ ہلاک کر دیا اور اس قسم کے اور بہت سے نشان ہیں
مگر سب کے بیان کی یہاں گنجائش نہیں۔
منجملہ ان نشانات کے جو خالق ارض و سماء نے میرے ہاتھ پر ظاہر فرمائے
ایک یہ بھی ہے کہ ایک دفعہ میں نے باوانا تک صاحب کو خواب میں دیکھا کہ
۱۸۹۵ء
ان نشانات کے پورا ہونے کے گواہ ان متوفی لوگوں کی اپنی کتابیں اور رسالے اور
اشتہار ہیں جو کہ انہوں نے ہماری مخالفت میں شائع کئے اور ہمارے وہ الہامات
ہیں جو قبل از وقت ایسے لوگوں کی ہلاکت کے متعلق ہزاروں لوگوں میں شائع ہو
چکے تھے اور دیگر زندہ گواہ ان کے متعلق مولوی عبدالکریم و صاحبزادہ سراج الحق
وغیرہ احباب اور لالہ شرمیت اور ملا وامل آر یہ قادیان ہیں ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۰۴ نمبر شمار ان جس کی اس میں مشرف کیا گیاہوں اس نے مندرج ذیل خرق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۷۳
زنده گواه رویت نمبر ۷۳
انہوں نے اپنے تئیں مسلمان ظاہر کیا ہے اور میں نے دیکھا کہ ایک
ہندوان کے چشمہ سے پانی پی رہا ہے پس میں نے اس ہندو کو کہا کہ
یہ چشمہ گدلا ہے ہمارے چشمے سے پانی پیو۔ تیس برس کا عرصہ ہوا ہے
جب کہ میں نے یہ خواب یعنی باوانا تک صاحب کو مسلمان دیکھا اسی
وقت اکثر ہندوؤں کو سنایا گیا تھا اور مجھے یقین تھا کہ اس کی کوئی
تصدیق پیدا ہو جائے گی چنانچہ ایک مدت کے بعد وہ پیشگوئی بکمال
صفائی پوری ہو گئی اور تین سو برس کے بعد وہ چولہ ہمیں دستیاب ہو گیا
کہ جو ایک صریح دلیل با واصاحب کے مسلمان ہونے پر ہے یہ چولہ
جو ایک قسم کا پیراہن ہے بمقام ڈیرہ نانک باوا نا نک صاحب کی
اولاد کے پاس بڑی عزت اور حرمت سے بطور تبرک محفوظ ہے اور
سکھوں کی تاریخی کتابوں میں لکھا ہے کہ اس چولہ کو باوانا تک صاحب
پہنا کرتے تھے اس پر بہت سی قرآنی آئتیں لکھی ہوئی ہیں جن میں
سے ایک یہ سورۃ ہے قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ
وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ اور ایک یہ آیت ہے
إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ وَمَنْ يَبْتَغِ غَيْرَ الْإِسْلَامِ
دِينًا فَلَنْ يُقْبَلَ مِنْهُ وَهُوَ فِي الْآخِرَةِ مِنَ الْخُسِرِينَ کے ایسے
چولے باوانا تک صاحب کے زمانہ میں وہ فقیر بنایا کرتے تھے جن کا
دعوی تھا کہ ہم اسلام میں محو ہیں پس باوا صاحب کا یہ چولہ آپ کو
صرف مسلمان ہی نہیں بناتا بلکہ کامل مسلمان بناتا ہے بعض سکھوں کا
پیشگوئی
اس نشان کے متعلق الہامات کے قبل از وقت سننے والے بہت سارے لوگ
ہیں ۔ منجملہ ان کے صاحبزادہ سراج الحق صاحب نعمانی اور شیخ حامد علی صاحب
اور شیخ عبداللہ صاحب سنوری ۔ منشی تاج الدین صاحب
الاخلاص : ۲ تا ۵ ۲ آل عمران : ۲۰ ۳ آل عمران : ۸۶

·

آج 10 میں سے 10 باقی