نزول المسیح

حصہ 18

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تاریخ بیان
نزول المسيح
نمبر شمار یا جس کی اس میں مشرف کی گیا ہوں اس نے مندرج ذیل خرق عادت میگوئیاں لائیں جو یا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۷۳
نمبر ۷۳
بقیه زنده گواه رویت
یہ جواب کہ یہ چولہ با وا صاحب نے ایک قاضی سے زبردستی چھینا تھا
یہ بہت بیہودہ جواب ہے سکھوں کو اب تک خبر نہیں کہ قاضیوں کا کام
نہیں کہ چولے اپنے پاس رکھیں اسلام میں چولے رکھنا اس زمانہ
میں فقیروں کی ایک رسم تھی پس یہ بات بہت صحیح ہے کہ باوا صاحب
کے مرشد نے جو مسلمان تھا یہ چولہ ان کو دیا تھا ہاں یہ بھی ہو سکتا ہے
بلکہ جنم ساکھیوں میں بھی لکھا ہے کہ چونکہ باوا صاحب نیک بخت
آدمی تھے اور بڑی مردانگی سے ہندوؤں سے قطع تعلق کر بیٹھے تھے
مرد میدان بھی بڑے تھے اور ایک شخص حیات خان نامی افغان کی
لڑکی سے نکاح بھی کیا تھا اور ملتان اور چند دوسرے اولیاء اسلام کے
مقبروں پر چلہ کشی بھی کی تھی اس لئے خدا سے الہام پا کر یہ چولہ
انہوں نے بنایا تھا یہ ان کی کرامت ہے گویا چولہ آسمان سے اترا۔
اور میری خواب میں جو باوانا تک صاحب نے اپنے آپ کو مسلمان
ظاہر کیا اس سے یہی مراد تھی کہ ایک زمانہ میں ان کا مسلمان ہونا
پبلک پر ظاہر ہو جائے گا۔ چنانچہ اس امر کے لئے کتاب ست بچن
تصنیف کی گئی تھی اور یہ جو میں نے ہندوؤں کو کہا کہ یہ چشمہ گدلا
ہے ہمارے چشمہ سے پانی پیو اس سے یہ مراد تھی کہ ایسا زمانہ آنے
والا ہے کہ اہل ہنود اور سکھوں پر اسلام کی حقانیت صاف طور سے
کھل جائے گی۔ اور باوا صاحب کا چشمہ جس کو حال کے سکھوں نے
اپنی کم فہمی سے گدلا بنا رکھا ہے وہ میرے ذریعہ صاف کیا جائے گا اور
جس تعلق کو باوا صاحب نے ہندو قوم سے بڑی مردی اور مردانگی
پیشگوئی
مولوی نورالدین صاحب وغیرہ بہت سے احباب ہیں اور اس کے پورا ہونے کا ثبوت
خود چولہ ڈیرہ بابا نانک میں اب تک موجود ہے جو چاہے جا کر خود دیکھ سکتا ہے اور ان
آیات کو پڑھ سکتا ہے جو ہم نے اپنی کتاب ست بچن میں لکھ دی ہیں ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس کو اس میں مشرف کی گیا ہوں اس نے مندرج ذیل خارق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۷۳
پیشگوئی نمبر ۷۴
پیشگوئی نمبر ۷۵
قریباً ۱۸۷۸ء
۷۱ که
کے ساتھ توڑ دیا تھا وہ توڑنا دوبارہ ثابت کر دیا جائے گا اور
با واصاحب کا اپنے چولہ پر یہ لکھنا کہ اسلام کے بغیر کسی جگہ نجات نہیں
اگر سکھ مذہب کے لوگ اسی ایک فقرے پر توجہ کرتے تو وہ مدت سے
وہی پاک رنگ اختیار کر لیتے جو باوا صاحب نے اختیار کیا تھا ۔
با وانا تک در حقیقت ایک ایسا شخص سکھوں میں گذرا ہے جس کو سکھوں
نے شناخت نہیں کیا۔ اکثر لوگ اسلام کی سچائی بذریعہ کتابوں کے
دریافت کرتے ہیں مگر باوانا تک نے خدا کے الہام سے سچائی اسلام
کی معلوم کر لی۔ تعجب جس قوم کا پیشوا ایسا صاف دل اور حامی اسلام
ہو جس نے اسلام کی گواہی دے کر تکلیفیں بھی بہت اٹھائیں اسی کی
قوم اور اسی کے پیرو اسلام سے اس قدر دور اور مہجور ہیں۔
ایک دفعہ مولوی محمد حسین بٹالوی کا ایک دوست انگریزی خوان
نجف علی نام ( جو کہ کابل میں بھی گیا تھا اور شائد اب بھی وہاں ہے )
میرے پاس آیا اور اس کے ہمراہ محبی مرزا خدا بخش صاحب بھی
تھے۔ ہم تینوں سیر کے لئے باہر گئے تو راستہ میں کشفی طور پر مجھے معلوم
ہوا کہ نجف علی نے میری مخالفت اور نفاق میں کچھ باتیں کی ہیں
صح
چنانچہ یہ کشف اس کو سنایا گیا تو اس نے اقرار کیا کہ یہ بات صحیح ہے۔
عرصہ قریباً اٹھائیس برس کا گذرا ہے کہ میں نے خواب میں ایک فرشتہ ایک
لڑکے کی صورت میں دیکھا جو ایک اونچے چبوترے پر بیٹھا ہوا تھا اور اس
کے ہاتھ میں ایک پاکیزہ نان تھا جو نہایت چمکیلا تھا وہ نان اس نے مجھے دیا
لے اس نشان کے گواہ مرزا خدا بخش صاحب ہیں۔
پیشگوئی
قریباً ۱۸۷۸ء
ظہور شروع ہوا
قریباً ۲۵ سال بعد اس کا

تاریخ بیان
نزول المسيح
نمبر شمار یا جس کی اس میں مشرف کیا گیا ہو اس ہم نے مندرج ذیل خرق عادت میگوئیاں جلائیں جو نا ر ا ر میں اتاری اور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۷۵
اور کہا کہ یہ تیرے لئے اور تیرے ساتھ کے درویشوں کے لئے
ہے۔ یہ اس زمانہ کی خواب ہے جب کہ میں نہ کوئی شہرت اور نہ
کوئی دعویٰ رکھتا تھا اور نہ میرے ساتھ درویشوں کی کوئی جماعت
تھی مگر اب میرے ساتھ بہت سی وہ جماعت ہے جنہوں نے خود
دین کو دنیا پر مقدم رکھ کر اپنے تئیں درویش بنا دیا ہے اور اپنے
وطنوں سے ہجرت کر کے اور اپنے قدیم دوستوں اور اقارب سے
علیحدہ ہو کر ہمیشہ کے لئے میری ہمسائیگی میں آ آباد ہوئے
پیشگوئی
ہیں۔ اور نان سے میں نے یہ تعبیر کی تھی کہ خدا ہمارا اور ہماری
جماعت کا آپ متکفل ہوگا اور رزق کی پریشانگی ہم کو پراگندہ نہیں
L
کرے گی۔ چنانچہ سالہائے دراز سے ایسا ہی ظہور میں آرہا ہے۔
میرے والد میرزا غلام مرتضی صاحب مرحوم کی وفات کا وقت
جب قریب آیا اور صرف چند پہر باقی رہ گئے تھے تو اللہ تعالیٰ نے
۲۰ را گست ۱۸۷۵ء
پیشگوئی نمبر ۷۶
زنده گواه
پیشگوئی نمبر ۷۷ رویت نمبر ۷۵ ۷۶
ہیں مجھے ان کی وفات سے بدیں الفاظ خبر دی و السماء والطارق
یعنی قسم ہے آسمان کی اور اس حادثہ کی جو آفتاب کے غروب کے
بعد ظہور میں آوے گا۔ سو یہ پیشگوئی اس طرح پوری ہوئی کہ بعد
غروب آفتاب میرے والد صاحب مرحوم نے وفات پائی۔ ہے
ایک مرتبہ میں ایسا سخت بیمار ہوا کہ میرا آخری وقت سمجھ کر مجھ کو مسنون طریقہ سے
تین دفعہ سورہ یس سنائی گئی اور میری زندگی سے سب مایوس ہو چکے تھے ۔
لے اس خواب کے گواہ حافظ حامد علی صاحب و دیگر ساکنان قادیان ہیں ۔
ے اس پیشگوئی کے گواہ لالہ شرمیت و ملا وامل ہیں ۔
حميد حضرت مرزاغلام مرتضی صاحب کا سن وفات اغلبا ” جون ۱۸۷۶ء “ ہے۔(ناشر)
۲۰ را گست ۱۸۷۵ء

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۰۸ نمبر شمار یا جس کی سےمیں مشرف کیا گیاہوں اس نے مندرجہ ذیل خرق عادت میگوئیاں لائیں جو نیا راہی میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر۷۷
پیشگوئی نمبر ۷۸
قریباً ۰ ۱۸۸ء
اور بعض عزیز دیواروں کے پیچھے روتے تھے تب اللہ تعالی نے الہاما مجھے
یہ دعا سکھلائی سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم اللهم
صل على محمد وعلى آل محمد اور القا ہوا کہ دریا کے پانی میں
جس کے ساتھ ریت بھی ہو ہاتھ ڈال اور یہ کلمات طیبہ پڑھ اور اپنے
سینے اور پشت سینہ اور دونوں ہاتھوں اور منہ پر اس کو پھیر کہ تو اس سے شفا
پائے گا چنانچہ اس پر عمل کیا گیا اور ابھی پیالہ ختم نہ ہونے پایا تھا کہ مجھے
بکلی صحت ہوگئی ۔ پھر یہ الہام ہوا۔ وان كنتم في ريب مما نزلنا
على عبدنا فأتوا بشفاء من مثلہ یعنی اگر تمہیں اس نشان میں
شک ہو جو ہم نے شفادے کر دکھایا ہے تو تم اس کی نظیر پیش کرو۔
خدائے عز وجل کے زبر دست نشانوں میں سے ایک یہ ہے کہ عرصہ تخمیناً
میں سال کا گذر چکا ہے کہ جب مجھے ایک مقدس وحی کے ذریعہ سے خبر
دی گئی تھی کہ خدا تعالیٰ ایک شریف خاندان میں میری شادی کرے گا اور
وہ قوم کے سید ہوں گے اور اس بیوی کو خدا مبارک کرے گا اور اس سے
اولاد پیدا ہوگی ۔ اور پھر یہ الہام ہوا که هر چه بائد نو عروسی را
همه سامان کنم یعنی اس شادی کے تمام ضروریات کا پورا کرنا
میرے ذمہ ہو گا۔ چنانچہ اس نے اس وعدہ کے موافق شادی کے بعد
اس کے ہر ایک بوجھ سے مجھے سبکدوش کر دیا اور ہمیشہ کرتا رہا اور سب
سامان میسر آئے اور حسن معاشرت کے لئے سب سامان میسر آتے گئے ۔
پیشگوئی
۷۷۱ که
اس نشان کے گواہ شیخ حامد علی اور لالہ شرمیت اور ملا وامل کھتری اور دیگر بہت سے
لوگ ہیں جن کو پہلے سے اس وحی کی خبر دی گئی تھی ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل فارق ات میگوئیاں لائیں جو ان پر ہا ر میں اتاری اور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۷۸
پیشگوئی نمبر ۷۹
فروری ۱۸۹۷ء
زنده گواه رویت
اور کسی طرح کی تکلیف پیش نہ آئی بلکہ ہر طرح کا آرام پہنچا اور دوسرا
بڑا نشان یہ ہے کہ جب شادی کے متعلق مجھ پر مقدس وحی نازل ہوئی
تھی تو اس وقت میرا دل و دماغ اور جسم نہایت کمزور تھا اور علاوہ
ذیا بیطس اور دوران سر اور تشنج قلب کے دق کی بیماری کا اثر ابھی بکلی
دور نہ ہوا تھا۔ اس نہایت درجہ کے ضعف میں جب نکاح ہوا تو بعض
لوگوں نے افسوس کیا کیونکہ میری حالت مردمی کا لعدم تھی۔ اور پیرانہ
سالی کے رنگ میں میری زندگی تھی ۔ چنانچہ مولوی محمد حسین بٹالوی
نے مجھے خط لکھا تھا جواب تک موجود ہے کہ آپ کو شادی نہیں کرنی
چاہئے تھی ایسا نہ ہو کہ کوئی ابتلا پیش آوے مگر باوجود ان کمزوریوں کے
خدا نے مجھے پوری قوت صحت اور طاقت بخشی اور چارلڑ کے عطا کئے۔
ایک شخص اہل تشیع میں سے جو اپنے آپ کو شیخ نجفی کے نام
سے مشہور کرتا تھا ایک دفعہ لاہور میں آکر ہمارے مقابلہ میں
بہت شور مچانے لگا اور نشان کا طلبگار ہوا۔ چنانچہ ہم نے
با شاعت اشتهار یکم فروری ۱۸۹۷ء اس کو یہ وعدہ دیا کہ
چالیس روز تک تجھے اللہ تعالیٰ کوئی نشان دکھلائے گا۔ سو خدا کا
احسان ہے کہ ابھی چالیس دن پورے نہ ہوئے تھے کہ نشان
ہلاکت لیکھرام پشاوری وقوع میں آگیا تب تو شیخ خال نجفی
فوراً لاہور سے بھاگ گیا۔
پیشگوئی
مارچ ۱۸۹۷ء
ان پیشگوئیوں کے گواہ حکیم فضل دین صاحب ۔ منشی تاج دین صاحب۔ مفتی محمد صادق
صاحب مولوی نور الدین صاحب شیخ حامد علی صاحب۔ میاں عبداللہ صاحب سنوری۔
منشی ظفر احمد صاحب ۔ مولوی محمد حسین صاحب وغیرہ ہیں ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۰ نمبر شمار ان جس کی اس میں شرک کیا گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل فارق ات میگوئیاں لا ئی جو نا ر ا ر میں اتاری اور
پیشگوئی نمبر ۸۰
پیشگوئی نمبر ۸۱
ار اپریل ۱۹۰۰ء
زنده گواه رویت نمبر ۸۱
مارٹن کلارک والے مقدمہ سے قریباً پچیس سال پہلے میں ایک دفعہ
خواب میں دیکھ چکاتھا کہ میں ایک عدالت میں کسی حاکم کے سامنے
حاضر ہوں اور نماز کا وقت آگیا ہے تو میں نے اس حاکم سے نماز کے
لئے اجازت طلب کی تو اس نے کشادہ پیشانی سے مجھے اجازت
دیدی۔ چنانچہ اس کے مطابق اس مقدمہ میں عین دوران مقدمہ میں
جبکہ میں نے کپتان ڈگلس سے نماز کے لئے اجازت چاہی تو اس
نے بڑی خوشی سے مجھے اجازت دی۔
عید اضحی کی صبح کو مجھے الہام ہوا کہ کچھ عربی میں بولو چنانچہ بہت
احباب کو اس بات سے اطلاع دی گئی اور اس سے پہلے میں نے کبھی
عربی زبان میں کوئی تقریر نہیں کی تھی لیکن اس دن میں عید کا خطبہ
عربی زبان میں پڑھنے کے لئے کھڑا ہوا تو اللہ تعالیٰ نے ایک بلیغ میں
فصیح پر معانی کلام عربی میں میری زبان میں جاری کی جو کتاب
خطبہ الہامیہ میں درج ہے۔ وہ کئی جز کی تقریر ہے جو ایک ہی وقت
میں کھڑے ہو کر زبانی فی البدیہہ کہی گئی ۔ اور خدا نے اپنے الہام
میں اس کا نام نشان رکھا کیونکہ وہ زبانی تقریر محض خدائی قوت سے
ظہور میں آئی ۔ میں ہرگز یقین نہیں مانتا کہ کوئی فصیح اور اہل علم اور
ادیب عربی بھی زبانی طور پر ایسی تقریر کھڑا ہو کر کر سکے یہ تقریر وہ
ہے جس کے اس وقت قریباً ڈیڑھ سو آدمی گواہ ہوں گے لیے
پیشگوئی
۱۱ اپریل ۱۹۰۰ء
لے اس الہام سے قبل از وقت بہت سے احباب کو اطلاع دی گئی چنانچہ
شیخ رحمت اللہ صاحب ۔ مفتی محمد صادق صاحب۔ مولوی عبدالکریم صاحب۔
مولوی نورالدین صاحب - مولوی محمد علی صاحب ۔ شیخ عبدالرحمن صاحب ۔
ماسٹر عبد الرحمن صاحب ۔ مولوی شیر علی ۔ حافظ عبدالعلی وغیرہ کثیر التعداد دوست
اس کے گواہ ہیں جنہوں نے اس نشان کو بچشم خود دیکھا۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس دیس میں میر کیا گیاہوں اس نے مند بدیل ارق مات پیشگویاں یا میں یں جو ا ا ا ا ر میں اتاری اور
پیشگوئی نمبر ۸۲
قریباً فروری ۱۹۰۲ء
پیشگوئی نمبر ۸۳
۲۰ مارچ ۱۸۸۸ء
زنده گواه رویت نمبر ۸۲ و ۸۳
ایک رات کو مجھے اس طرح الہام ہوا کہ جیسے اخبار عن الغائب ہوتا
ہے اور وہ یہ الفاظ تھے انّی أَفِرُّ مع اهلی الیک - یہ الہام سب
دوستوں کو سنایا گیا چنانچہ اسی دن خلیفہ نورالدین صاحب کا جموں سے
خط آیا کہ اس شہر میں طاعون کا زور پڑ گیا ہے اور میں آپ سے اجازت
چاہتا ہوں کہ اپنے سب بال بچے کو ساتھ لے کر قادیان چلا آؤں لیے
ایک دفعہ قادیان کے آریوں نے بہت اصرار کیا کہ کوئی نشان دکھلاؤ
اور ہمارے مخالف شرکاء مرزا نظام الدین اور مرزا امام الدین بھی
نشان دیکھنے کے طلبگار تھے۔ تب ان سب پر حجت ملزمہ قائم کرنے
کے واسطے اللہ تعالیٰ سے الہام پا کر میں نے یہ پیشگوئی کی کہ مرزا
امام الدین اور مرزا نظام الدین پر اکتیس ماہ کے اندر ایک سخت
مصیبت پڑے گی یعنی ان کی اولاد میں سے کوئی ایسا آدمی مر جائے گا
جس کا مرنا ان کے لئے تکلیف اور تفرقہ کا موجب ہو گا چنانچہ ایسا ہی
ہوا کہ جب اکتیس ماہ کے پورا ہونے میں ابھی پندرہ دن باقی تھے تو
مرز ا نظام الدین کی لڑکی جو کہ امام الدین کی برادر زادی تھی ۲۵ سال
کی عمر میں ایک چھوٹا سا بچہ چھوڑ کر مر گئی جس کا صدمہ ان سب پر کا
بہت سخت ہوا اور یہ امران کے واسطے اور نیز آریوں کے واسطے ایک
بڑا نشان ہوا ہے
پیشگوئی
قریباً فروری ۱۹۰۲ء
اکتوبر ۱۸۹۰ء
ا۔ اس الہام کے گواہ بہت سے آدمی ہیں جو اس وقت قادیان میں موجود تھے۔ منجملہ
ان کے مولوی نورالدین صاحب ۔ مولوی عبدالکریم صاحب ۔ مولوی محمد علی صاحب ۔
مفتی محمد صادق صاحب - حکیم فضل دین صاحب ۔ مولوی شیر علی صاحب وغیرہ ہیں ۔
ہے۔ اس کے گواہ مرزا امام الدین نظام الدین اور قادیان کے بہت سے آریہ ہیں ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۱۲ نمبر شمار پیشگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس وحی نے مندرجہ ذیل پیشگوئیاں بتلائیں جو دنیا پرظاہر ہو چکیں تاریخ ظہور
پیشگوئی نمبر ۸۴
پیشگوئی نمبر ۸۵
۷۷۱ که
قریباً ۱۸۸۴ء میں اللہ تعالیٰ نے مجھے اس وحی سے مشرف فرمایا کہ
ولقد لبثت فيكم عمرًا من قبله افلا تعقلون ۔ اور اس میں |
عالم الغیب خدا نے اس بات کی طرف اشارہ کیا تھا کہ کوئی مخالف کبھی
تیری سوانح پر کوئی داغ نہیں لگا سکے گا۔ چنانچہ اس وقت تک جو میری
عمر قریباً پینسٹھ سال ہے کوئی شخص د ص دور یا نزدیک رہنے والا ہماری
گذشتہ سوانح پر کسی قسم کا کوئی داغ ثابت نہیں کر سکتا بلکہ گذشتہ زندگی
کی پاکیزگی کی گواہی اللہ تعالیٰ نے خود مخالفین سے بھی دلوائی ہے جیسا
کہ مولوی محمد حسین صاحب نے نہایت پر زور الفاظ میں اپنے رسالہ
اشاعۃ السنۃ میں کئی بار ہماری اور ہمارے خاندان کی تعریف کی ہے
اور دعوی کیا ہے کہ اس شخص کی نسبت اور اس کے خاندان کی نسبت مجھ
سے زیادہ کوئی واقف نہیں اور پھر انصاف کی پابندی سے بقدر اپنی
واقفیت کے تعریفیں کی ہیں۔ پس ایک ایسا مخالف جو تکفیر کی بنیاد کا بانی
ہے، پیشگوئی و لقد لبثت فیکم کا مصدق ہے۔
مرزا اعظم بیگ سابق اکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر نے ہمارے بعض
بیدخل شرکاء کی طرف سے ہماری جائیداد کی ملکیت میں حصہ دار
بننے کے لئے ہم پر نالش دائر کی اور ہمارے بھائی مرزا غلام قادر
صاحب مرحوم اپنی فتح یابی کا یقین رکھ کر جوابدہی میں مصروف
ہوئے ۔ میں نے جب اس بارہ میں دعا کی تو خدائے علیم کی طرف
سے مجھے الہام ہوا کہ اجیب کل دعائك الا فی شرکائک
اس کے گواہ قادیان کے کئی آدمی ہیں ۔
پیشگوئی
یہ پیشگوئی ہمیشہ پوری ہو رہی ہے
77V15

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس کو اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل خرق عادت میگوئیاں جلائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۸۵
پیشگوئی نمبر ۸۶
پیشگوئی نمبر ۷ ۸ زنده گواه رویت نمبر ۸۶
VbVI
پس میں نے سب عزیزوں کو جمع کر کے کھول کر سنا دیا کہ خدائے علیم
نے مجھے خبر دی ہے کہ تم اس مقدمہ میں ہرگز فتح یاب نہ ہو گے ۔ اس لئے
اس سے دستبردار ہو جانا چاہئے ۔ لیکن انہوں نے ظاہری وجوہات اور
اسباب پر نظر کر کے اور اپنی فتح یابی کو متعین خیال کر کے میری بات کی
قدر نہ کی اور مقدمہ کی پیروی شروع کر دی اور عدالت ماتحت میں
میرے بھائی کو فتح بھی ہو گئی لیکن خدائے عالم الغیب کی وحی کے
بر خلاف کس طرح ہو سکتا تھا بالآخر چیف کورٹ میں میرے بھائی کو
شکست ہوئی اور اس طرح اس الہام کی صداقت سب پر ظاہر ہوگئی۔
خواجہ جمال الدین صاحب بی اے جو ہماری جماعت میں داخل ہیں
جب امتحان منصفی میں فیل ہوئے اور ان کو بہت نا کامی اور نا امیدی
لاحق ہوئی اور سخت غم ہوا تو ان کی نسبت مجھے یہ الہام ہوا کہ سَيُغْفَرُ
یعنی اللہ تعالیٰ ان کے اس غم کا تدارک کرے گا۔ چنانچہ اس کے
پیشگوئی
ી
١٩٠٠ء
مطابق وہ جلد ریاست کشمیر میں ایک ایسے عہدہ پر ترقی یاب ہوئے
جو عہدہ منصفی سے ان کے لئے بہتر ہوا یعنی وہ تمام ریاست جموں و
کشمیر کے انسپکٹر مدارس ہو گئے اور اب تک اسی عہدہ پر قائم ہیں لیے
ایک دفعہ ہم ریل گاڑی پر سوار تھے اور لدھیانہ کی طرف جا رہے تھے کہ الہام
ہوا کہ نصف ترا نصف عمالیق را ا اور اس کے ساتھ یہ تفہیم ہوئی
لے اس نشان کے گواہ بہت سارے احباب ہیں مثلاً مولوی حکیم نورالدین صاحب۔
مولوی عبد الکریم صاحب ۔ خواجہ کمال الدین صاحب مفتی محمد صادق صاحب اور
مولوی محمد علی صاحب - مولوی شیر علی صاحب ۔ حکیم فضل دین صاحب وغیرہ۔
تقریباً ۱۸۸۷ء

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۴ نمبر شمار ان جس کی اس میں مشرف کیا گیاہوں اس وج نے مندرجہ ذیل فار عادت میگوئیاں تل میں جو نیا راہی میں تاریخ لاہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۸۷
۱۸۹۵ء
پیشگوئی نمبر ۸۸
نمبر ۸۷
زنده گواه رویت
کہ امام بی بی جو ہمارے جدی شرکاء میں سے ایک عورت تھی مر جائے
گی اور اس کی زمین نصف ہمیں اور نصف دیگر شرکاء کومل جائے گی۔
یہ الہام ان دوستوں کو جو اس وقت ہمارے ساتھ تھے سنا دیا گیا تھا۔
چنانچہ بعد میں ایسا ہی ہوا کہ عورت مذکور مر گئی اور اس کی نصف زمین
ہمیں اور نصف بعض دیگر شرکاء کوملی ۔ مرنے کو تو ہر ایک شخص مرتا ہے
مگر اس میں تین بڑے نشان تھے (1) قبل از وقت اس واقعہ کی خبر دینا
اور پھر اس عورت کا معمولی عمر میں ہی مر جانا ۔ (۲) ہمارا اس وقت تک
زندہ رہنا (۳) زمین کا مطابق الہام کے تقسیم ہونا ہے
مجھے اپنے مرض ذیا بیطس کی وجہ سے آنکھوں کا بہت اندیشہ تھا
کیونکہ اس مرض کے غلبہ سے آنکھ کی بینائی کم ہو جایا کرتی ہے اور
نزول الماء ہو جاتا ہے اس اندیشہ کی وجہ سے دعا کی گئی تو الہام
ہوا کہ نزلت الرحمة على ثلث ۔ العين وعلى
الأخريين ۔ » یعنی رحمت تین اعضاء پر نازل ہوگی ۔ ایک تو آنکھ
اور دو اور عضو ۔ اس جگہ آنکھ کا ذکر تو کر دیا لیکن دو باقی اعضاء کی
تصریح نہیں فرمائی مگر لوگ کہا کرتے ہیں کہ زندگی کا لطف تین
عضو کے بقا میں ہے۔ آنکھ۔ کان ۔ پران ۔ اس الہام کے پورا
ہونے کی کیفیت اس سے معلوم ہو سکتی ہے کہ قریباً اٹھارہ سال سے
یہ مرض مجھے لاحق ہے اور ڈاکٹر اور حکیم لوگ جانتے ہیں کہ اس مرض
پیشگوئی
لے اس نشان کے گواہ مولوی حکیم نور الد بہ لوی حکیم نور الدین صاحب ۔ شیخ حامد علی صاحب اور
ہمارے کنبہ کے اکثر مرد اور عورتیں ہیں ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس کو اس میں شرک کیا گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل فارق ات میگوئیاں لائیں جو نا ر ا ر میں اتاری اور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۸۸
پیشگوئی نمبر ۸۹
قریباً ۱۸۹۳ء
میں آنکھوں کو کیسا اندیشہ ہوتا ہے ۔ پھر کون سی طاقت ہے جس نے
پہلے سے خبر دے دی کہ یہ قانون تجھ پر توڑ دیا جائے گا اور بعد میں
ایسا ہی کر کے دکھا دیا۔ کیا یہ انسان کا کام ہے؟ ایسی مرض کی
حالت میں دعوی کرنا تو در کنار کون ہے جو عین تندرستی اور جوانی کی
حالت میں بھی دعوی کر سکے کہ میری آنکھیں فلاں وقت تک محفوظ
رہیں گی لے
ہماری ایک لڑکی عصمت بی بی نام تھی ایک دفعہ اس کی نسبت الہام ہوا
كرم الجنة دوحة الجنة - تفہیم یہ تھی کہ وہ زندہ نہیں رہے گی سو
ایسا ہی ہوا۔ ہم اس خیال سے کہ مبادا کسی نا عاقبت اندیش کے دل
پیشگوئی
قریباً ۱۸۹۳ء
میں ایسے نشانات کی نسبت کچھ اعتراض پیدا ہو کہ عمر بڑھانے کے
لئے دعا کیوں نہ کی گئی اور کی گئی ہو تو وہ قبول کیوں نہ ہوئی یہ امر واضح
کر دیتے ہیں کہ ایسے الہامات کے بعد ملہم لوگوں کو فطرتاً دو قسم کی
حالتیں پیش آتی ہیں کبھی تو دعا کی طرف غیب سے توجہ اور جوش دیا جاتا
ہے اور وہ اس بات کا نشان ہوتا ہے کہ خدا نے ارادہ فرمایا ہے کہ دعا
قبول کرے اور کبھی خدا دعا کو قبول کرنا نہیں چاہتا اور اپنی مرضی کو ظاہر
کرنا چاہتا ہے۔ تب دعا کرنے والے کی طبیعت پر قبض پیدا کر دیتا
ہے اور دعا کے اسباب اور حضور اور جوش کو ظہور میں نہیں آنے دیتا۔ ہے
لے اس الہام کے لئے گواہوں کی ضرورت نہیں ذیا بیطس کے مرض کا حال ڈاکٹر
لوگوں سے دریافت کیا جا سکتا ہے۔ اور آنکھوں پر رحمت نازل ہے۔
ے یہ الہام بہت سے مرد اور عورتوں کو سنایا گیا تھا اور اس وقت قادیان میں بہت
ہوں گے جو گواہی دے سکیں ۔
زنده گواه رویت نمبر ۸۹۹۸۸

والد
نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۱۶ نمبر شمار ان جس کی اس میں شر کیا گیا ہوں اس کی نے مندرج ذیل خرق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
پیشگوئی نمبر ۹۰
ر جنوری ۱۹۰۰ء
زنده گواه رویت
جب ہمارے شرکاء مخالفین مرزا امام الدین و مرز ا نظام الدین نے ہماری
سجد کے دروازہ کے راہ میں ایک ایسی دیوار کھینچی جو کہ ہمارے واسطے اور
ہمارے مہمانوں کے واسطے بہت ہی تکلیف کا موجب ہوئی اور اس امر کی
چارہ جوئی کے لئے عدالت میں نالش کی گئی اور قریب ڈیڑھ سال تک
مقدمہ ہوتا رہا۔ تو اس دیوار کے بنائے جانے سے چند دن پہلے ہمیں اس
کے متعلق ایک الہام ہوا کہ جو دلالت کرتا تھا کہ ایسی تکلیف عنقریب پیش
آئے گی اور آخر فتح ہوگی اور وہ الہام یہ ہے الرحی تدور و ينزل
القضاء - ان فضل الله لآت وليس لاحد ان يرد ما اتى ___
ظفر مبين وانما يؤخرهم لاجل مسمی - چکی پھرے گی اور قضا
نازل ہو گی یقیناً خدا کا فضل آنے والا ہے اور کسی کی طاقت نہیں جو رد
کرے اس کو جب آگیا۔ وہ فتح مبین ہو گی بجز اس کے اور کچھ نہیں کہ ان
لوگوں کو خدا نے ایک وقت تک ڈھیل دے رکھی ہے۔ یہ الہامات
ے جنوری کے الحکم میں اور اربعین نمبر ۳ میں شائع ہو گئے اور عین اس
وقت سب احباب کو سنائے گئے چنانچہ جنوری ۱۹۰۰ء کو وہ دیوار بنائی
گئی جس سے ہمارا راستہ آمد و رفت بند ہو گیا اور ہمارے مہمان بہت
تکلیف کے ساتھ دور کے کوچوں سے ہو کر مسجد تک پہنچتے لیکن آخر
عدالت کے حکم سے وہ دیوار ۲۰ اگست ۱۹۰۱ء کو گرائی گئی اور مقدمہ کا
خرچہ بھی ہمارے مخالفین پر پڑا۔ فالحمد للہ۔
پیشگوئی
۲۰ اگست ۱۹۰۱ء
ان الہامات کے گواہ سید فضل شاہ صاحب۔ مولوی عبدالکریم صاحب ۔
مولوی حکیم نورالدین صاحب ۔ مولوی محمد علی صاحب ۔ مفتی محمد صادق صاحب ۔
مولوی شیر علی صاحب و دیگر بہت سے احباب ہیں ۔ مثلا شیخ یعقوب علی صاحب۔
حکیم فضل الدین صاحب ۔ میر ناصر نواب صاحب ۔ سید عبدائی عرب حویزی وغیرہ

·

آج 10 میں سے 10 باقی