نزول المسیح

حصہ 19

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار ان جس کی اس میں مشرف کیا گیاہوں اس نے مندرجہ ذیل خرق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
۱۸۷۱ء آج سے اکتیس برس پہلے
پیشگوئی نمبر ۹۱
پیشگوئی نمبر ۹۲
ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے بھائی غلام قادر صاحب
سخت بیمار ہیں۔ سو یہ خواب بہت سے آدمیوں کو سنایا گیا چنانچہ اس
کے بعد وہ سخت بیمار ہو گئے تب میں نے ان کے لئے دعا شروع کی تو
دوبارہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ہمارے ایک بزرگ فوت شدہ
ان کو بلا رہے ہیں اس خوب کی تعبیر بھی موت ہوا کرتی ہے چنانچہ ان
کی بیماری بہت بڑھ گئی اور وہ ایک مُشت استخواں سے رہ گئے اس پر
مجھے سخت قلق ہوا اور میں نے ان کی شفا کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف
پیشگوئی
۱۸۷۲ء آج سے تین برس پہلے
توجہ کی جس سے میری تین غرضیں تھیں (1) میں دیکھنا چاہتا تھا کہ د
میری دعا قبول ہوتی ہے یا نہیں (۲) میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ اللہ تعالیٰ
ایسے بیمار کو بھی تندرست کرتا ہے یا نہیں (۳) میں یہ بھی دیکھنا چاہتا تھا
کہ ایسی منذر خواب جو ان کی موت کی نسبت تھی رد ہو سکتی ہے یا
نہیں۔ سو جب میں دعا میں مشغول ہوا تو میں نے کچھ دنوں کے بعد
خواب میں دیکھا کہ برادر مذکور پورے تندرست کی طرح بغیر
سہارے کے مکان میں چل رہے ہیں چنانچہ بعد میں اللہ تعالیٰ نے
L
ان کو شفا بخشی اور وہ اس واقعہ کے بعد پندرہ برس تک زندہ رہے۔ لے
مذکورہ بالا واقعہ کے پندرہ برس بعد میرے بھائی صاحب کی وفات کا
وقت قریب آیا تو میں امرتسر میں تھا اسی جگہ میں نے خواب میں دیکھا کہ
اب قطعی طور پر ان کی زندگی کا پیالہ پر ہو چکا ہے چنانچہ میں نے یہ خواب
حکیم محمد شریف امرتسری کو سنایا اور اپنے بھائی صاحب کو بھی ایک خط
لے اس نشان کے گواہ قادیان کے بہت لوگ ہیں جواب تک زندہ موجود ہیں۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے مندرجہ ذیل پیشگوئیں بلائیں جو نیا ظاہر ہو میں تاریخ لاہور
۹۲ بقیه پیشگوئی پیشگا نمبر
پیشگوئی نمبر ۹۳
لکھا کہ آپ امور آخرت کی طرف متوجہ ہوں چنانچہ انہوں نے عام
گھر والوں کو اس مضمون سے اطلاع دی اور پھر چند ہفتے میں وہ اس
جہان سے گزر گئے ۔
علی محمد خان صاحب نواب جھجر نے لدھیانہ میں ایک غلہ منڈی بنائی
تھی۔ کسی شخص کی شرارت کے سبب ان کی منڈی بے رونق ہوگئی اور
بہت نقصان ہونے لگا۔ تب انہوں نے دعا کے لئے میری طرف
رجوع کیا لیکن پیشتر اس کے کہ نواب صاحب کی طرف سے میرے
پاس کوئی خط اس خاص امر کے لئے دعا کے بارے میں آتا میں نے
اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ خبر پائی کہ اس مضمون کا خط نواب موصوف
کی طرف سے آ رہے گا۔ چنانچہ میں نے اس واقعہ کی خبر اپنے خط
☆
کے ذریعہ سے نواب محمد علی خان مرحوم کو قبل از وقت دیدی اور ایسا
اتفاق ہوا کہ اس طرف سے تو میرا خط روانہ ہوا اور اسی دن ان کی
طرف سے اسی مضمون کا خط میری طرف روانہ ہو گیا جو میں نے خواب
میں دیکھا تھا جس کی روانگی کی میں نے اسی وقت ان کو خبر دیدی تھی کہ
گویا ایک ہاتھ سے انہوں نے ڈاک میں چٹھی ڈالی اور دوسرے
ہاتھ سے وہی خط میرا ان کو مل گیا جس میں اس روانہ شدہ چٹھی کا
مع مضمون اس کے ذکر تھا تب تو نواب محمد علی خان خط کو پڑھ کر
ایک عالم سکتہ میں آگئے اور تعجب کیا کہ یہ راز کا خط جس کو میں نے
پیشگوئی
پیشگوئی سے چند روز بعد
کے قادیان کے کئی مرد اور عورتیں اس بات کے گواہ ہیں کہ ان کی موت کے
وقت میرا خط ان کے صندوق سے نکل آیا تھا۔
حمد سہو کتابت معلوم ہوتا ہے نواب علی محمد خان “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار پیشنگوئی جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اُس وحی نے مندرجہ ذیل خارق عادت پیشگوئیاں بلا کیر پیشگوئیاں بتلائیں جو دنیای خار ہو چکیں تاریخ ظہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۹۳
آج سے بارہ برس پہلے
پیشگوئی نمبر ۹۴ زنده گواه رویت
ابھی ڈاک میں روانہ کیا کیونکر اس کا حال ظاہر کیا گیا اس علم غیب
نے ان کے ایمان کو بہت قوت دی چنانچہ انہوں نے بارہا مجھے جتلایا
کہ اس خط سے خدا پر میرا ایمان بہت بڑھ گیا اس خط کو وہ ہمیشہ اپنی
کتاب جیبی میں بطور تبرک رکھا کرتے تھے۔ ایک مرتبہ انہوں نے
کے خلیفہ محمد حسین کو بھی جو وزیر اعظم پٹیالہ تھے بڑے تعجب سے وہ خط
دکھایا اور موت سے ایک دن پہلے پھر اس خط کو مجھے دکھلایا کہ میں
نے اپنی جیبی کتاب میں رکھ لیا تھا اور اس نشان کے ساتھ دوسرانشان
یہ ہے کہ جب عالم کشف میں ان کا دوسرا خط مجھ کو ملا جس میں بہت
بیقراری ظاہر کی گئی تھی تو میں نے اس جواب کے خط کو پڑھ کر ان
کے لئے دعا کی اور مجھ کو الہام ہوا کہ کچھ عرصہ کیلئے یہ روک اٹھا دی
جاوے گی اور ان کو اس غم سے نجات دی جائے گی ۔ یہ الہام ان کو
اسی خط میں لکھ کر بھیجا گیا تھا جو زیادہ تر تعجب کا موجب ہوا۔ چنانچہ وہ
الہام جلد تر پورا ہوا ۔ اور تھوڑے دنوں کے بعد ان کی منڈی بہت عمدہ
طور پر بارونق ہو گئی اور روک اُٹھ گئی ۔ اس نشان میں دونشان ظاہر
ہوئے اول قبل از وقت اطلاع دینا کہ ایسا واقعہ پیش آنے والا ہے۔
دو تم قبولیت دعا سے اطلاع ہونا کہ منڈی پھر با رونق ہو جائے گی لے
ایک دفعہ میں نے عالم کشف میں دیکھا کہ
مبارک احمد جو پر چہارم میرا ہے چٹائی
پیشگوئی
آج سے بارہ برس پہلے
ے نواب صاحب نے اس واقعہ کو اپنی نوٹ بک میں درج کیا تھا اور محمد حسین
خان صاحب وزیر پٹیالہ کو بھی میرے سامنے اپنی کتاب دکھائی تھی ۔ وزیر صاحب
کی مجلس میں بیٹھنے والے لوگ اور لدہانہ کے کئی آدمی اس واقعہ کے گواہ ہیں۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۰ نمبر شمار یا جس کو اس میں مشرف کی گیا ہوں اس نے مندرج ذیل خارق عادت میگوئیاں لائیں جو نا ظاہر ی میں تاریخ لاہور
کے پاس گر پڑا ہے اور سخت چوٹ آئی ہے اور کر تہ خون سے بھر گیا
ہے۔ خدا کی قدرت کہ ابھی اس کشف پر شائد تین منٹ سے زیادہ
نہیں گزرے ہوں گے کہ میں دالان سے باہر آیا اور مبارک احمد کہ
شائد اس وقت سوا دو سال کا ہوگا چٹائی کے پاس کھڑا تھا بچوں کی
پیشگوئی
طرح کوئی حرکت کر کے پیر پھسل گیا اور زمین پر جا پڑا اور کپڑے
انواء
پیشگوئی نمبر ۹۵
رویت کے
زنده گواه
خون سے بھر گئے اور جس طرح عالم کشف میں دیکھا تھا اسی طرح
ظہور میں آگیا۔ اس واقعہ کی بہت سی عورتیں خادمہ وغیرہ جو ہمارے
گھر میں ہیں گواہ ہیں ۔
ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا کہ مبارک احمد میرا چوتھا لڑکا
فوت ہو گیا ہے۔ اس سے چند دنوں کے بعد مبارک احمد کو سخت تپ
ہوا اور آٹھ دفعہ فش ہو کر آخری غش میں ایسا معلوم ہوا کہ جان نکل گئی
ہے۔ آخر دعا شروع کی اور ابھی میں دعا میں تھا کہ سب نے کہا کہ
مبارک احمد فوت ہو گیا ہے۔ تب میں نے اس پر اپنا ہاتھ رکھا تو نہ دم
تھا نہ نبض تھی آنکھیں میت کی طرح پتھرا گئیں تھیں۔ لیکن دعا نے
ایک خارق عادت اثر دکھلایا اور میرے ہاتھ رکھنے سے ہی جان
محسوس ہونے لگی یہاں تک کہ لڑکا زندہ ہو گیا اور زندگی کے علامات
پیدا ہو گئے ۔ تب میں نے بلند آواز سے حاضرین کو کہا کہ اگر عیسی
بن مریم نے کوئی مردہ زندہ کیا ہے تو اس سے زیادہ ہر گز نہیں یعنی اس
طرح کا مردہ زندہ ہوا ہو گا نہ کہ وہ جس کی جان آسمان پر پہنچ چکی
ہو اور ملک الموت نے اس کی روح کو قرارگاہ تک پہنچادیا ہو لے
ے اس واقعہ کے قادیان میں رہنے والے بہت سے مرد اور عورتیں گواہ ہیں ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس کو اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرج ذیل فار عادت میگوئیاں لا ئی جو دنیا را روی تاری امور
پیشگوئی نمبر ۹۶
پیشگوئی نمبر ۹۷
76V15
ایک دفعہ میں خود سخت بیمار ہو گیا اور حالت ایسی بگڑی کہ بیماری سے
جانبر ہونا مشکل معلوم ہوتا تھا تب یہ الہام ہوا۔ ” ما كان لنفس ان
تموت الا باذن الله واما ما ينفع الناس فيمكث في الارض
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے اپنے وعدہ کے موافق عین
نا امیدی کی حالت میں شفا بخشی اور یوں تو ہزار ہا لوگ شفا پاتے ہیں مگر
ایسی ناامیدی کی حالت میں سینکڑوں انسانوں میں دعوی سے یہ پیش
کرنا کہ شفا ضرور حاصل ہو جائے گی یہ انسان کا کام نہیں۔
شروع اکتوبر ۱۸۹۷ء میں مجھے دکھایا گیا کہ میں ایک گواہی کے لئے
ایک انگریز حاکم کے پاس حاضر کیا گیا ہوں اور اس حاکم نے مجھ
پیشگوئی
سے سوال کیا کہ آپ کے والد کا کیا نام ہے لیکن جیسا کہ شہادت کے
لئے دستور ہے مجھے قسم نہیں دی ۔ پھر ۱٫۸ کتوبر ۱۸۹۷ء کو مجھے خواب
میں دکھایا گیا کہ اس مقدمہ کا سپاہی سمن لے کر آیا ہے۔ یہ خواب مسجد
میں عام جماعت کو سنا دی گئی تھی آخر ایسا ہی ظہور میں آیا اور سپاہی
سمن لے کر آگیا اور معلوم ہوا کہ اڈیٹر اخبار ناظم الہند لاہور نے مجھے
گواہ لکھا دیا ہے جس پر مولوی رحیم بخش پرائیویٹ سکرٹری نواب
بہاولپور نے لائیل کا مقدمہ ملتان میں کیا تھا۔ سو جب میں ملتان
میں پہنچ کر عدالت میں گواہی کے لئے گیا تو ویسا ہی ظہور میں آیا حاکم
کو ایسا سہو ہو گیا کہ قسم دینا بھول گیا اور اظہار شروع کر دیئے لیے
لے اس نشان کے گواہ ایک گروہ کثیر ہے جیسا خواجہ کمال الدین صاحب پلیڈر پشاور ۔
مولوی نورالدین صاحب مولوی عبد الکریم صاحب۔ مولوی شیر علی صاحب۔
شیخ عبد الرحمن صاحب ۔
زنده گواه رویت
☆Libel: A Published damaging a person )ناشر(

تاریخ بیان
نزول المسيح
۲۲ نمبر شمار یا جس کو اس میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرج ذیل فارق ات میگوئیاں لا ئی جو دنیا را روی تاری امور
١٩٠٠ء
پیشگوئی نمبر ۹۸
زنده گواه رویت نمبر ۹۸
ہمارے دوست مرزا ایوب بیگ صاحب مرحوم ایک مدت سے بیمار
چلے آتے تھے۔ آخر ۱۹۰۰ء میں ان کی حالت بہت بگڑ گئی اور وہ
فاضل کا میں اپنے بھائی مرزا یعقوب بیگ صاحب اسٹنٹ سرجن
کے پاس چلے گئے کچھ دنوں کے بعد دعا کے لئے ان کا خط آیا ہم نے
دعا کی تو خواب میں دیکھا کہ ایک سڑک ایسی کہ گویا چاند کے ٹکڑے
اکٹھے کر کے بنائی گئی ہے اور ایک شخص نہایت خوش شکل عزیز مرحوم کو
اس سڑک پر لئے جا رہا ہے اور وہ سڑک آسمان کی طرف جاتی ہے
اس خواب کی تعبیر یہی تھی کہ ان کا خاتمہ بخیر ہوگا اور وہ بہشتی ہے اور
نورانی چہرہ والا شخص ایک فرشتہ تھا جو اس عزیز کو بہشت کی طرف لے
جارہا تھا۔ ہم نے یہ خواب مرزا یعقوب بیگ صاحب کو لکھ دیا اور اپنی
جماعت میں بھی شائع کر دیا چنانچہ ۶ ماہ کے بعد اس عزیز نے وفات
پائی اور جب ہمارے پاس تار پہنچا اور ہم نے تعزیت کا خط لکھنا
شروع کیا اور ہماری توجہ اس عزیز کی طرف تھی کہ کس طرح وہ ہماری
آنکھوں کے سامنے نا پدید ہو گیا تو اس حالت میں الہام ہوا ” مبارک
وہ آدمی جو اس دروازہ کی راہ سے داخل ہوں یہ اس بات کی طرف
اشارہ تھا کہ عزیز مرحوم کی موت نہایت نیک طور پر ہوئی لیے مرحوم مذکور
نیک بخت ۔ جوان صالح اور اولیاء اللہ کی صفات اپنے اندر رکھتا تھا۔
پیشگوئی
پیشگوئی سے چھ ماہ بعد
لے اس کے گواہ مرزا یعقوب بیگ صاحب اسٹینٹ سرجن ۔ مولوی حکیم نور الد یہ حکیم نورالدین صاحب۔
مولوی عبدالکریم صاحب مولوی محمد علی صاحب ایم اے۔ مفتی محمد صادق صاحب۔
مولوی شیر علی صاحب حکیم فضل دین صاحب۔ میر ناصر نواب صاحب۔ شیخ عبدالرحمن قادیانی
صاحب ۔ شیخ عبدالرحیم صاحب اور کثیر جماعت لاہور ۔ کپورتھلہ ۔سیالکوٹ وغیرہ

نزول المسيح
تاریخ بیان نمبر شمار یا جس دم سے میں شر کیا گیا ہوں اس نے مندرجہ ذیل فارقعات پیشگویاں یا میں جو نیا ظاہر کی تاریخ لاہور
پیشگوئی نمبر ۹۹
جولائی ۱۸۹۶ء
پیشگوئی نمبر ۱۰۰
زندہ گواہ رویت کے
جولائی ۱۸۹۷ء میں جب عزیزی مرزا یعقوب بیگ صاحب نے
اسٹینٹ سرجنی کا آخری امتحان دیا اور ہم نے ان کے لئے دعا کی تو
الہام ہوا تم پاس ہو گئے ہو، یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ وہ پاس
ہو گیا ہے۔ کیونکہ مخلصوں کے لئے جو یگانگت کی حد تک پہنچتے ہیں ایسے
فقرے آجاتے ہیں چنانچہ بائیبل میں بھی اس طرز کی کئی پیشگوئیاں
درج ہیں بالآخر عزیز مذکور اپنے امتحان میں بڑی خوبی سے کامیاب ہوا
اور لاہور کے میڈیکل کالج میں ہوس سرجن مقرر ہوا ہے
ہمارے ایک مخلص دوست مرزا محمد یوسف بیگ صاحب ہیں جو
سامانہ علاقہ ریاست پٹیالہ کے رہنے والے ہیں اور ایک مدت دراز
سے ہمارے ساتھ تعلق رکھتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ وہ اسی تعلق
میں تمام عمر رہیں گے۔ اور اسی میں اس دنیا سے گذریں گے۔ ایک
دفعہ ان کا لڑکا مرزا ابراہیم بیگ مرحوم بیمار ہوا تو انہوں نے میری
طرف دعا کے لئے خط لکھا ہم نے دعا کی تو کشف میں دیکھا کہ
ابراہیم ہمارے پاس بیٹھا ہے اور کہتا ہے کہ مجھے بہشت سے سلام
پہنچا دو جس کے معنی یہی دل میں ڈالے گئے کہ اب ان کی زندگی
کا خاتمہ ہے ۔ اگر چہ دل نہیں چاہتا تھا تا ہم بہت سوچنے کے بعد
میرزا محمد یوسف بیگ صاحب کو اس حادثہ سے اطلاع دی گئی اور
تھوڑے دنوں کے بعد وہ جوان غریب مزاج فرمانبردار بیٹا ان کی
آنکھوں کے سامنے اس جہان فانی سے چل بسا ہے
پیشگوئی
جولائی ۱۸۹۶ء
چند روز پیشگوئی کے بعد
اس نشان کے گواہ ہماری جماعت کے بہت سے آدمی اور میرزا یعقوب بیگ کے
ہم جماعت ہیں۔
مرزا محمد یوسف بیگ صاحب زندہ موجود ہیں جو اس واقعہ کے گواہ ہیں اور ان کے سوا
اور بہت سے آدمی بھی اس کے گواہ ہیں۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۲۴ نمبر شمار یا جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے مصلہ ذیل پیشگوئیں چلا ئی جو دنیا ظاہرہوچکی ہیں تاری امور
پیشگوئی نمبر ۱۰۱
آج سے دو برس پہلے
جب بالمقابل تفسیر نویسی میں مخالف مولوی عاجز آگئے اور مہر علی شاہ
گولڑی نے کئی طرح کی قابل شرم کار روائیاں کیں تو اللہ تعالیٰ نے
اس عاجز کو یک طرفہ طور پر تفسیر القرآن کا معجزہ عطا فرمایا اور سنتر روز
کے عرصہ میں رسالہ اعجاز مسیح لکھا گیا ۔ اس عرصہ میں طرح طرح کی
رکاوٹیں پیش آئیں اور بہت سا وقت بیماری میں گذرا۔ اس نشان سے
زیادہ تر ہمارے قادیان میں رہنے والے احباب حصہ لے گئے کیونکہ وہ
ہماری روز مرہ حالت سے واقف تھے۔ حاصل کلام انہیں دنوں میں
اس رسالہ کے متعلق یہ الہام ہوا کہ منعه مانع من السماء یعنی روک
دیا اس کو روکنے والے نے آسمان سے ۔ سو یہ الہام اس صفائی سے پورا
ہوا ہے کہ اب تک میاں مہر علی اس کا جواب نہیں دے سکا اور نہ ان کا
کوئی حامی جواب دینے پر قادر ہو سکا۔ اگر کار روائی کی تو یہ کی کہ صرف
اردو میں ایک کتاب لکھی مگر آخر تحریری ثبوت سے ثابت ہوا کہ وہ بھی
اپنی ذاتی لیاقت سے نہیں بلکہ مولوی محمد حسن متوفی کے نوٹوں کا بعینہا
سرقہ تھا یہاں تک کہ اس نادان نے اس کی قابل شرم غلطیوں کو بھی صحیح
سمجھ لیا اور اس مال مسروقہ اور مجموعہ اغلاط کا نام سیف چشتیائی رکھا۔
L
وہ ایسی سیف تھی جو انہیں پر چل گئی ہے
مر گیا بد بخت اپنے وار سے کٹ گیا سر اپنی ہی تلوار سے
کھل گئی ساری حقیقت سیف کی کم کرواب ناز اس مردار سے
پیشگوئی
آج سے دو برس پہلے
لے اس نشان کا گواہ اول تو خود کتاب اعجاز لمسیح ہے اور بہت سے مخلص جو اس جگہ موجود تھے۔
مثلاً مولوی نورالدین صاحب مولوی عبدالکریم صاحب۔ مفتی محمد صادق صاحب۔
مولوی محمد علی صاحب - حکیم فضل دین صاحب۔ پیر منظور محمد صاحب۔ پیر سراج الحق صاحب۔

تاریخ بیان
نزول المسيح
نمبر شمار ا نے جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے ندرجہ ذیل پیشگوئیاں لائیں جو نار نار ہوچکیں تاری امور
پیشگوئی نمبر ۱۰۲
قریباً ۱۸۹۲ء
پیشگوئی نمبر ۱۰۳
پیشگوئی نمبر ۱۰۴
زنده گواه رویت
قریباً ۱۸۸۱ء
خلیفہ سید محمد حسن صاحب وزیر اعظم پٹیالہ کسی ابتلا اور فکر اور غم میں مبتلا
تھے ان کی طرف سے متواتر دعا کی درخواست ہوئی اتفاقا ایک دن
یہ الہام ہوا۔ ” چل رہی ہے نسیم رحمت کی ۔ جو دعا کیجئے قبول ہے
آج ۔“ اس وقت مجھے یاد آیا کہ آج انہیں کے لئے دعا کی جائے
چنانچہ دعا کی گئی اور ان کو بذریعہ خط اطلاع دی گئی اور تھوڑے عرصہ
کے بعد انہوں نے ابتلاء سے رہائی پائی اور بذریعہ خط اپنی رہائی سے
اطلاع دی ان کا خط میرے کسی بستہ میں اب تک پڑا ہو گا اور وہی
اس بات کا کامل گواہ ہے۔
ہمارے بھائی مرزا غلام قادر صاحب مرحوم کی وفات سے ایک دن
پہلے الہام ہوا ۔ ” جنازہ اور میں نے اس الہام کی بہت لوگوں کو خبر
دیدی چنانچہ دوسرے روز بھائی صاحب فوت ہوئے۔ اس واقعہ کے
بہت لوگ گواہ ہیں۔
منجملہ ان نشانوں کے جو خدا تعالیٰ کے فضل سے میرے ہاتھ پر ظہور میں
آئے ایک یہ ہے کہ جب کتاب امہات المومنین عیسائیوں کی طرف
سے شائع ہوئی تو انجمن حمایت اسلام لاہور کے ممبروں نے گورنمنٹ
پیشگوئی
قریباً ۱۸۹۲ء
پیشگوئی کے دوسرے روز
میں اس مضمون کا میموریل بھیجا کہ اس مضمون کی اشاعت بند کی جائے
اور مصنف سے باز پرس ہو مگر میں ان کے میموریل کے سخت مخالف
تھا اور میں نے اپنی تحریر میں صاف طور پر شائع کیا تھا کہ یہ طریق
اچھا نہیں مگر ان لوگوں نے میری صلاح کو قبول نہ کیا بلکہ
ان واقعات کے گواہ بہت سے آدمی ہیں مثلاً مفتی محمد صادق صاحب۔
مولوی محمد علی ۔ مولوی شیر علی صاحبان ۔

نزول المسيح
تاریخ بیان ۲۶) نمبر شمار ان جس وجی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وجی نے ندرجہ ذیل پیشگوئیں بلا میں جو یا پرواہ ہوچکیں تاری امور
بقیہ پیشگوئی ۱۰۴
تخمینا ی ۱۸۹ء
بدگوئی کی ۔ اسی اثنا میں مجھے الہام ہوا کہ ستذكرون ما اقول
لكم وافوض امرى الى اللہ یعنی عنقریب جنہیں یہ بات میری
یاد آئے گی یہ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ تمہیں اپنے میموریل میں
ناکامی رہے گی اور جس امر کو میں نے اختیار کیا ہے یعنی مخالفین کے
اعتراضات کو رد کرنا اور ان کو جواب دینا۔ اس امر کو میں خدائے تعالیٰ
کے سپرد کرتا ہوں ۔ یہ الہام قبل از وقت ایک گروہ کثیر کو سنایا گیا تھا
چنانچہ ایسا ہی ظہور میں آیا یعنی انجمن کی وہ درخواست نامنظور ہوئی ۔
جب کہ دلیپ سنگھ کی پنجاب میں آنے کی خبر مشہور تھی تب مجھے دکھلایا
پیشگوئی
پیشگوئی کے چند روز بعد
پیشگوئی نمبر ۱۰۵
AVVI
گیا کہ دلیپ سنگھ اپنے اس ا اس ارادہ میں ناکام رہے گا اور وہ ہرگز
ہندوستان میں قدم نہیں رکھے گا چنانچہ میں نے اس کشف کو
لالہ شرمپت ساکن قادیان کو جو آریہ ہے اور کئی ہندو مسلمانوں کو بتلا
دیا اور ایک اشتہار بھی شائع کر دیا جو فروری ۱۸۸۲ء میں چھپ کر
تقسیم کر دیا تھا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا کہ دلیپ سنگھ عدن سے واپس ہوا
اور اس کی عزت و آسائش میں بہت خطرہ پڑا جیسا کہ میں نے صدہا
پیشگوئی نمبر ۱۰۶
قریباً ۱۸۸ء
آدمیوں کو خبر دی تھی ہے
ایک دفعہ ہمارے مخلص میاں عبداللہ سنوری پٹواری
علاقہ ریاست پٹیالہ کے دیکھتے ہوئے یہ نشان الہی ظاہر
ہوا کہ اول مجھے کشفی طور پر دکھایا گیا کہ میں نے بہت
سے احکام قضا و قدر کے اہلِ دنیا کی نیکی و بدی کے
قریباً ۱۸۸۷ء
ا اس نشان کے گواہ اکثر قادیان کے لوگ ہیں اور علاوہ ان کے اشتہار جو
فروری ۱۸۸۲ء میں چھاپ کر شائع کیا تھا۔

نزول المسيح
نمبر شمار پیشگوئی جس وحی سے میں مشرف تاری بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اس وحی نے مندرجہ ذیل پیشگوئیاں بتلائیں جو دنی پر ظاہر ہوچکی ہیں تاریخ ظہور
بقیہ پیشگوئی نمبر ۱۰۶
زنده گواه
متعلق اپنے لئے اور نیز اپنے دوستوں کے لئے لکھے ہیں اور چاہتا
ہوں کہ ایسا ہی ہو جائے پھر تمثل کے طور پر میں نے خدا تعالیٰ بے مثل
و بے مانند کو دیکھا اور وہ کاغذ حضرت جل شانہ کے آگے رکھ دیا تا اس پر
دستخط کر دے تا وہ سب باتیں جن کے لئے درخواست کی گئی ہے ہو
جائیں خدا تعالیٰ نے اس پر سرخی سے دستخط کر دیئے اور قلم کی نوک پر جو
سرخی زیادہ تھی اس کو جھاڑ دیا اور جھاڑنے کے ساتھ ہی اس سرخی کے
قطرے میرے اور میاں عبداللہ کے کپڑوں پر پڑے اور چونکہ کشفی
حالت میں انسان بیداری سے حصہ رکھتا ہے اس لئے میں نے ان
قطروں کو بچشم خود دیکھا اور میں اس وقت اس خیال سے کہ خدا نے
میرے تجویز کردہ احکام پر دستخط کر دئے چشم پر آب تھا۔ اور ایک رقت
میرے دل پر طاری تھی اتنے میں میاں عبداللہ نے یہ کہہ کر کہ یہ کہاں
سے سرخ قطرے ہمارے پر پڑے مجھے اس حالت سے جگا دیا اور میں
نے اپنے کرتہ اور اس کی ٹوپی پر سرخ اور تر قطرے دیکھے جو ابھی خشک
نہیں ہوئے تھے اور تمام حال اس کشف کا سنایا اور اس وقت ہم دونوں
نے ادھر اُدھر خوب تلاش کر کے دیکھا مگر کوئی چیز ایسی نظر نہ پڑی جس
سے ان قطروں کے گرنے کا گمان ہو سکے تب میاں عبداللہ کو بھی
یقین ہوا کہ یہ سرخ قطرے معجزے کے طور پر ہیں ۔ بعض کپڑے اب
تک میاں عبداللہ کے پاس موجود ہیں اور وہ خدا کے فضل و کرم سے
غوث گڑھ علاقہ پٹیالہ میں زندہ موجود ہیں اور اس کیفیت کو حلفاً بیان
کر سکتے ہیں اور یہ بات کہ یہ سرخ قطرے کس بات کی طرف اشارہ
پیشگوئی
اس کے گواہ میاں عبداللہ سنوری اور دیگر بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے اس موقعہ
پر اس گڑ تہ کو دیکھا۔

نزول المسيح
۲۲۸ نمبر شمار پیشگویی تاریخ بیان جس وحی سے میں مشرف کیا گیا ہوں اسی وجی نے مندرجہ ذیل پیشگوئیاں بتلائیں جودنی پر ظاہر ہوچکی ہیں تاریخ ظہور
پیشگوئی نمبر ۱۰۷
قریباً ۱۸۸ء
تخمينا ۱۸۹۹ء
پیشگوئی نمبر ۱۰۸
کرتے تھے اس کا جواب یہ ہے کہ یہ قبل از وقت اس بات کے لئے
نشان دیا گیا تھا کہ آسمان سے قہری نشان ظاہر ہوں گے اور بعض
ہیبت ناک موتیں نشان کی طرح ہوں گی ۔ جیسا کہ لیکھرام پنڈت کی
موت اور جیسا کہ طاعون دنیا کو کھا رہی ہے۔
پنڈت اگنی ہوتری نے جو برہمو سماج کا ایک منتخب معلم ہے لاہور
سے میری
ری طرف ایک خط لکھا کہ میں حصہ سوم براہین احمد یہ کار دیکھنا
چاہتا ہوں ۔ ابھی وہ خط اس جگہ نہیں پہنچا تھا کہ ہمیں خدا تعالیٰ نے
الہام کے ذریعہ سے اس مضمون سے آگاہی دے دی تھی چنانچہ کئی
ہندو آریوں کو بلا کر بتا دیا گیا تھا اور ایک آریہ کو ہی شام کے وقت
ڈاکخانہ میں بھیجا گیا تا وہ گواہ بن سکے ۔ چنانچہ جب وہ خط لایا تو اس
خط کا وہی مضمون تھا جو الہام الہی سے خبر پا کر پہلے لوگوں پر ظاہر کر دیا گیا
تھا اور وہ خط سب کو دکھایا گیا اور پنڈت اگنی ہوتری کو جواب لکھا گیا کہ
جس الہام کے سلسلہ کا تم رد لکھنا چاہتے ہو اسی کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ
نے ہم کو پیش از وقت تمہارے خط کے مضمون سے اطلاع دے دی ہے
اگر چاہو تو قادیان میں آکر اپنے ہندو بھائیوں سے تصدیق کر لو
جب بعض مخالفین کی مخبری سے میرے پر ٹیکا میرے پر ٹیکس لگانے کے لئے سرکار کی
پیشگوئی
قریباً ۱۸۸۷ء
طرف سے مقدمہ ہوا اور میری طرف سے عذرداری کی گئی تو میں ایک دن کا
لے اس نشان کے گواہ قادیان کے بہت سے آر یہ ہیں ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی