نزول المسیح

حصہ 3

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

لده الله
نزول المسيح
دعا مانگنے میں سست ہے وہ متکبر ہے کیونکہ قوتوں اور قدرتوں کے سرچشمہ کو اُس نے
شناخت نہیں کیا اور اپنے تئیں کچھ چیز سمجھا ہے۔ سو تم اے عزیز وان تمام باتوں کو یا درکھوالیسا
نہ ہو کہ تم کسی پہلو سے خدا تعالیٰ کی نظر میں متکبر ٹھہر جاؤ اور تم کو خبر نہ ہو۔ ایک شخص جو اپنے
ایک بھائی کے ایک غلط لفظ کی تکبر کے ساتھ صحیح کرتا ہے اُس ۔ صحیح کرتا ہے اُس نے بھی تکبر سے حصہ لیا ہے۔
ایک شخص جو اپنے بھائی کی بات کو تواضع سے سننا نہیں چاہتا اور منہ پھیر لیتا ہے اُس نے بھی
تکبر سے حصہ لیا ہے۔ ایک غریب بھائی جو اس کے پاس بیٹھا ہے اور وہ کراہت کرتا ہے
اس نے بھی تکبر سے حصہ لیا ہے۔ ایک شخص جو دعا کرنے والے کو ٹھٹھے اور ہنسی سے دیکھتا
ہے اُس نے بھی تکبر سے ایک حصہ لیا ہے۔ اور وہ جو خدا کے مامور اور مرسل کی پورے طور پر
اطاعت کرنا نہیں چاہتا اُس نے بھی تکبر سے ایک حصہ لیا ہے۔ اور وہ جو خدا کے مامور اور
مرسل کی باتوں کو غور سے نہیں سنتا اور اس کی تحریروں کو غور سے نہیں پڑھتا اُس نے بھی تکبر
سے ایک حصہ لیا ہے۔ سو کوشش کرو کہ کوئی حصہ تکبر کا تم میں نہ ہوتا کہ ہلاک نہ ہو جاؤ اور تاتم
اپنے اہل و عیال سمیت نجات پاؤ۔ خدا کی طرف جھکو اور جس قدر دنیا میں کسی سے محبت محمد ممکن
ہے تم اُس سے کرو اور جس قدر دنیا میں کسی سے انسان ڈر سکتا ہے تم اپنے خدا سے ڈرو۔
پاک دل ہو جاؤ اور پاک ارادہ اور غریب اور مسکین اور بے شر تا تم پر رحم ہو۔
اب ہم پھر اپنے پہلے بیان کی طرف رجوع کر کے لکھتے ہیں کہ طاعون کے بارے
میں پیشگوئی صرف براہین احمدیہ میں ہی نہیں بلکہ براہین کے زمانہ سے جس کو بیس برس
سے زیادہ عرصہ گزر گیا ۔ اس زمانہ تک جس قدر کتا بیں تالیف ہوئی ہیں یا اشتہار شائع
ہوئے ہیں اکثر میں یہ پیشگوئی موجود ہے چنانچہ آج سے آٹھ برس پہلے یہی پیشگوئی
رسالہ نور الحق میں جو عربی رسالہ ہے اس کے صفحہ ۳۵ ۳۶ ۳۷ ۳۸ میں کی گئی ﴿۲۶﴾
ہے اور پھر آج سے پانچ برس پہلے یہی پیشگوئی رسالہ سراج منیر کے صفحہ ۵۹ و ۶۰ میں

نزول المسيح
کی گئی۔ اور پھر آج سے چار برس چھ ماہ پہلے اشتہار طاعون مورخہ ۶ رفروری ۱۸۹۸ء میں میں یہ
پیشگوئی کی گئی جس کے یہ الفاظ تھے کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ خدائے تعالیٰ کے
ملائک ملک پنجاب کے مختلف مقامات میں سیاہ رنگ کے پودے لگا رہے ہیں اور وہ
درخت نہایت بد شکل اور سیاہ رنگ اور خوفناک اور چھوٹے قد کے ہیں۔ بعض درخت
لگانے والوں سے میں نے پوچھا کہ یہ کیسے درخت ہیں۔ تو انہوں نے جواب دیا کہ یہ
طاعون کے درخت ہیں جو عنقریب ملک میں پھیلنے والی ہے۔ دیکھو اشتہار طاعون مورخہ
فروری ۱۸۹۸ء اور یہ رسائل اور یہ اشتہار لاکھوں انسانوں میں مشتہر ہو چکے ہیں اور
ظاہر ہے کہ اس قدر عظیم الشان پیشگوئی کہ ایک مدت دراز طاعون کے وجود سے پہلے کی
گئی یہ انسان کا کام نہیں اور اس سے یہ ثابت ہے کہ یہ طاعون محض اس لئے ملک پنجاب
میں سب ملکوں سے زیادہ حملہ آور ہے کہ اسی ملک نے سب سے زیادہ خدا کی باتوں پر
حملہ کیا اور اسی ملک نے خدا کے مامور اور مرسل کے مقابل پر طریقہ رہزنی اختیار کیا۔ نہ
آپ سلسلہ حقہ میں داخل ہوئے نہ ہندوستان کے لوگوں کو داخل ہونے دیا۔ پس چونکہ
خدائے تعالیٰ کی نظر میں اول درجہ کا مخالف یہی ملک تھا اس لئے اول درجہ کے طاعون سے
اسی ملک نے حصہ لیا اور اسی ملک کے لئے وہ دُعا تھی جو طاعون کے لئے آج سے ایک
مدت دراز پہلے میں نے مانگی تھی جو قبول کی گئی جس کے صدہا پر چے ملک میں شائع کئے
گئے تھے مگر افسوس کہ اس ملک کے لوگوں نے بڑی سنگدلی ظاہر کی۔ خدا کے گھلے گھلے نشان
دیکھے اور انکار کیا۔ وہ نشان جو ملک میں ظاہر ہوئے جن کے ہزاروں بلکہ لاکھوں انسان گواہ
ہیں جن میں سے کسی قدر بطور نمونہ اسی کتاب میں لکھے جائیں گے وہ ڈیڑھ سو سے بھی کچھ
زیادہ ہیں لیکن اس ملک کے لوگ ابھی تک کہے جاتے ہیں کہ کوئی نشان ظاہر نہیں ہوا۔ تو
اب بتلاؤ کہ کیا اب بھی طاعون ملک میں ظاہر نہ ہو۔ نشانوں کو دیکھنا اور پھر تکذیب کرنا

نزول المسيح
ا
کیا اس سے زیادہ کوئی اور شرارت ہوگی ۔ کیا خسوف کسوف رمضان میں نہیں ہوا؟ کیا
شیعہ اور سنی دونوں فریق کی کتابوں میں یہ حدیثیں موجود نہیں! کیا بجز میرے کسی اور
مدعی کے وقت ہوا ؟ اور کون ہے جس نے کہا کہ یہ میرے لئے ہوا؟ اور یہ کہنا کہ یہ
حدیث صحیح نہیں یہ دوسرا ظلم ہے۔ اے نادانوں جبکہ یہ حدیث سنیوں اور شیعوں دونوں
فریق کی کتابوں میں موجود ہے اور پھر علاوہ اس کے خدا نے حدیث کے مضمون کو واقع
کر کے اس کی صحت ثابت کر دی تو یہ حدیث تو اور تمام حدیثوں کی نسبت اول درجہ کی قوی
ہو گئی کیونکہ نہ صرف یہ کہ دو فریق اس کے محافظ چلے آئے ہیں بلکہ خدا نے اس حدیث کی
پیشگوئی کو پورا کر کے اس کی سچائی پر مہر کر دی اور اس سے علاوہ یہ کہ پہلی کتابوں میں بھی
مسیح موعود کی علامت خسوف و کسوف لکھا ہے اور یہ حدیث کتاب دار قطنی اور اکمال الدین
میں ہے جس پر انہوں نے کوئی جرح نہیں کی۔ اور یہ امر کہ خسوف کسوف مہدی موعود کی
علامت کیوں ٹھہرایا گیا یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ اس کا انکار جو زمین پر ہو رہا ہے
یہ موجب غضب الہی ہے چنانچہ بعد اس کے زمین پر وہ غضب بذریعہ طاعون ظاہر ہو
گیا ۔ غرض اللہ تعالیٰ نے چاہا کہ لوگوں کی تنبیہ اور یاد دہانی کے لئے یہ نمونہ آسمان پر
قائم کرے اور نمونہ کے لئے کسوف خسوف دونوں کو اختیار کیا گیا ہے کیونکہ
آفتاب کی سلطنت دن پر ہے اور ماہتاب کی سلطنت رات پر اسی طرح یہ امام موعود
دونوں سلطنتوں کا مالک کیا گیا ہے۔ یعنی دین اسلام جو بطور دن کے ہے اور دوسرے
ادیان جو بطور رات کے ہیں۔ ان سب پر حکمرانی کرنے کے لئے یہ موعود آیا
ہے پس ایسے وقت میں کہ اس کے دن کی سلطنت میں بھی روکیں اور حجاب ہیں اور نیز ۲۸
رات کی سلطنت میں بھی روکیں ہیں حکمت الہی نے چاہا کہ آسمان پر کسوف خسوف کا انذاری

نزول المسيح
نمونہ پیش کرے اور اس نشان میں ظاہر کیا گیا ہے کہ جیسا کہ کسوف خسوف کچھ تھوڑی
مدت کے بعد رفع اور دور ہو جاتا ہے اور یہ دونوں نیر اپنی اپنی سلطنت پر قائم ہو جاتے
ہیں ۔ ایسا ہی اس جگہ بھی ہوگا ۔ سنی اور شیعہ دونوں گروہ اس کسوف خسوف کے تیرہ سو
برس سے منتظر تھے مگر جب وہ ظاہر ہوا تو اُس کی تکذیب کی ۔ کیا یہودیت کے کچھ اور بھی
معنی ہیں ۔ پھر دیکھو کہ قرآن اور حدیث دونوں بتلا رہے ہیں کہ مسیح کے زمانہ میں
اونٹ بیکار ہو جائیں گے یعنی اُن کے قائم مقام کوئی اور سواری پیدا ہو جائے گی یہ حدیث
مسلم میں موجود ہے اس کے الفاظ یہ ہیں ویتركن القلاص فلا يسعى عليها اور
قرآن کے الفاظ یہ ہیں وَإِذَا الْعِشَارُ عَظِلَت ، شیعوں کی کتابوں میں بھی یہ حدیث
موجود ہے مگر کیا کسی نے اس نشان کی کچھ بھی پروا کی ۔ ابھی عنقریب اس پیشگوئی کا دلکش
نظارہ مکہ اور مدینہ کے درمیان نمایاں ہونے والا ہے جبکہ اونٹوں کی ایک لمبی قطار کی
جگہ ریل کی گاڑیاں نظر آئیں گی اور تیرہ سو برس کی سواریوں میں انقلاب ہو کر ایک نئی
سواری پیدا ہو جائے گی۔ اس وقت ان مسافروں کے سر پر جب یہ آیت
وَإِذَا الْعِشَارُ عَطِلَت اور یہ حدیث ويتركن القلاص فلا يسعى عليها پڑھی
جائے گی تو کیسے انشراح صدر سے ان کو ماننا پڑے گا کہ یہ در حقیقت آج کے دن کے لئے
ایک نشان تھا اور ایک عظیم الشان پیشگوئی تھی جو ہمارے نبی کریم کے مبارک لبوں سے نکلی
اور آج پوری ہوئی مگر افسوس اے تکذیب کرنے والو تم کب باز آؤ گے وہ کب دن آئے
گا جو تمہاری بھی آنکھیں کھلیں گی ۔ خدا کے نشان یوں بر سے جیسے برسات میں مینہ
برستا ہے مگر تمہاری خشکی دور نہ ہوئی ۔ دیکھتے دیکھتے صدی کا پانچواں حصہ بھی گزر گیا مگر
۲۹ تمہارا کوئی مجد دظاہر نہ ہوا۔ خدا نے نشانوں کے دکھلانے میں کمی نہ رکھی ۔ کسوف خسوف
رمضان میں بھی ہوا اور بموجب حدیث کے ستارہ ذوالسنین بھی مدت ہوئی
التكوير : ۵

نزول المسيح
کہ نکل چکا۔ اور قرآن اور پہلی کتابوں اور سنیوں اور شیعوں کی حدیثوں کے موافق
طاعون بھی ملک میں ظاہر ہوگئی اور حج بھی روکا گیا ۔ اور بجائے اونٹوں کے نئی سواریاں
بھی پیدا را ہو ہو گئیں گئیں اور ا کسر صلیب کی ضرورت بھی سخت محسوس ہونے لگی کیونکہ انتیس لاکھ
نو مرتد عیسائی پنجاب اور ہندوستان میں ظاہر ہو گیا اور آدم سے چھ ہزار برس بھی گزر گیا
مگر اب تک تمہارا مسیح نہ آیا۔ کیا خدا نے نشان نمائی میں کچھ کسر رکھی۔ کیا اُس نے
پیشگوئی کی شرطوں کے موافق آتھم کی زندگی کا خاتمہ نہ کیا۔ کیا اُس نے قطعی مدت اور
میعاد کے موافق لیکھر ام کے فتنہ سے زمین کو پاک نہ کیا۔ کیا اُس وقت جبکہ اعتراض کیا
گیا کہ اخویم مولوی نوردین صاحب کا لڑکا فوت ہو گیا ہے خدا نے یہ خبر نہ دی کہ ایک اور
لڑکا اُن کے گھر میں پیدا ہو گا اور دیکھو نشان یہ ہے کہ اُس کے بدن پر خو ہے کہ اُس کے بدن پر خوفناک پھوڑے
ہوں گے۔ پس کس قدر گھلا گھلا نشان تھا کہ وہ لڑکا پیدا ہوا جس کا نام عبدالحی ہے اور اُس
کے بدن پر خوفناک پھوڑے تھے جن کے نشان اب تک موجود ہیں ۔ اور یہ پیشگوئی صدہا
اشتہاروں کے ذریعہ سے ملک میں شائع کی گئی۔ اور نیز یہ پیشگوئی کہ اس عاجز کے گھر
میں چارلڑ کے پیدا ہوں گے اور عبد الحق غزنوی ابھی زندہ ہو گا کہ چوتھا لڑکا پیدا ہو جائے
گا کس زور سے بذریعہ اشتہارات شائع کی گئی تھی اور کیسی صفائی سے پوری ہوئی مگر کون
اس پر ایمان لایا اور یہ سب نشان صرف دو چار نہیں بلکہ ڈیڑھ سو سے بھی زیادہ نشان
ہیں۔ اگر ان نشانوں کے گواہ جنہوں نے یہ نشان دیکھے جواب تک زندہ موجود ہیں
صف باندھ کر کھڑے کئے جائیں تو ایک بھاری گورنمنٹ کے لشکر کے موافق اُن کی تعداد
ہوگی ۔ اب کس قدر ظلم ہے کہ اس قدر نشانوں کو دیکھ کر پھر کہے جاتے ہیں کہ کوئی نشان ظاہر ۳۰
نہیں ہوا اور مولویوں کے لئے تو خود ان کی بے علمی کا نشان اُن کے لئے کافی تھا کیونکہ

نزول المسيح
ہزار ہا روپے کے انعامی اشتہار دئے گئے کہ اگر وہ بالمقابل بیٹھ کر کسی سورۃ قرآنی کی
تفسیر عربی فصیح بلیغ میں میرے مقابل پر لکھ سکیں تو وہ انعام پاویں ۔ مگر وہ مقابلہ نہ
کر سکے تو کیا یہ نشان نہیں تھا کہ خدا نے اُن کی ساری علمی طاقت ساری علمی طاقت سلب کردی۔ با وجود
اس کے کہ وہ ہزاروں تھے تب بھی کسی کو حوصلہ نہ پڑا کہ سیدھی نیت سے میرے مقابل پر
آوے اور دیکھے کہ خدا تعالیٰ اس مقابلہ میں کس کی تائید کرتا ہے۔ پھر ایک اور نشان اُن
کے لئے تھا کہ انہوں نے میرے تباہ کرنے کے لئے جان توڑ کر کوششیں کیں اور کوئی مکر
اور فریب اُٹھا نہ رکھا جو اس کو استعمال نہ کیا اور مخالفت کے اظہار میں تمام زور اپنا انواع
اقسام کے وسائل سے خرچ کر دیا اور ناخنوں تک زور لگایا اور جائز نا جائز طریق سب
اختیار کئے اور سب وشتم اور تحقیر اور توہین سے پورا کام لیا۔ حکام تک مقدمات پہنچائے
خون کے الزام لگائے لیکن آخر نتیجہ یہ ہوا کہ جو جماعت پہلے دنوں میں چالیس آدمیوں
سے بھی کم تھی آج ستر ہزار کے قریب پہنچ گئی ۔ اور باوجود سخت مخالفانہ مزاحمتوں کے
براہین احمدیہ کی وہ پیشگوئی پوری ہوئی جو آج سے بیس برس پہلے دنیا میں شائع ہو چکی تھی
جس کا خلاصہ یہ تھا کہ لوگ مزاحمتیں کریں گے اور اس سلسلہ کو نابود کرنا چاہیں گے لیکن خدا
ان کے ارادوں کے مخالف کرے گا اور اس سلسلہ کو ایک بڑی جماعت بنا دے گا یہاں
تک کہ یہ سلسلہ بہت ہی جلد دنیا میں پھیل جائے گا اور اُن لوگوں کے ارادوں پر لعنت کا
داغ ظاہر ہو جائے گا جنہوں نے روکنا چاہا تھا اب بتلاؤ کہ کیا اب تک خدا کی معجزانہ
تائید ثابت نہ ہوئی۔ اگر یہ کاروبار کسی مکار کا ہوتا تو کیا اس کا نتیجہ یہی ہونا چاہیے تھا۔
اُٹھو اور دنیا میں اس بات کی تلاش کرو کہ کون مکار تاریخ کے صفحہ سے تم بتلا سکتے ہو جس
کے ہلاک کرنے کے لئے یہ کوششیں کی گئیں اور پھر وہ تباہ نہ ہوا۔ اے سخت دل قوم تمہیں
کس نے چاند پر تھوکنا سکھلایا ۔ کیا تم اُس سے لڑو گے جس نے زمین و آسمان کو

نزول المسيح
پیدا کیا۔ اپنے دلوں میں غور کرو کہ کبھی خدا نے کسی جھوٹے کے ساتھ ایسی رفاقت کی کہ
قوموں کے ارادوں اور کوششوں کو اس کے مقابل پر ہر ایک میدان میں نابود کر دیا۔ اور اُن
کو ہر ایک کو اس کے حملہ میں نامراد رکھا۔ باز آ جاؤ اور اُس کے قہر سے ڈرو اور یقیناً سمجھو کہ
تم اپنی مفسدانہ حرکات پر مہر لگا چکے۔ اگر خدا تمہارے ساتھ ہوتا تو اس قدر فریبوں کی تمہیں
کچھ بھی حاجت نہ ہوتی۔ تم میں سے صرف ایک شخص کی دعا ہی مجھے نابود کر دیتی ۔ مگر تم میں
سے کسی کی دُعا بھی آسمان پر نہ چڑھ سکی۔ بلکہ دعاؤں کا اثر یہ ہوا کہ دن بدن تمہارا ہی
خاتمہ ہوتا جاتا ہے۔ تم نے میرا نام مسیلمہ کذاب رکھا۔ لیکن مسیلمہ تو وہ تھا جس کا ایک ہی
جنگ میں خاتمہ ہو گیا مگر تم تو ہیں برس تک جنگ کئے گئے اور ہر جنگ میں نامرادر ہے کیا
سچوں اور مومنوں کے یہی نشان ہوا کرتے ہیں؟ کیا تم دیکھتے نہیں کہ تم گھٹتے جاتے اور
ہم بڑھتے جاتے ہیں۔ اگر تمہارا قدم کسی سچائی پر ہوتا تو کیا اس مقابلہ میں تمہار انجام ایسا ہی
ہونا چاہیے تھا۔ کس نے تم میں سے مباہلہ کیا کہ آخر اس نے ذلت یا موت کا مزہ نہ چکھا۔
اول تم میں سے مولوی اسمعیل علیگڑھ نے میرے مقابل پر کہا کہ ہم میں سے جو جھوٹا
ہے وہ پہلے مر جائے گا۔ سو تم جانتے ہو کہ شاید دس سال کے قریب ہو چکے کہ وہ مر گیا ۔ اور
اب خاک میں اُس کی ہڈیاں بھی نہیں مل سکتیں۔ پھر پنجاب میں مولوی غلام دستگیر قصوری
اُٹھا اور اپنے تئیں کچھ سمجھا اور اُس نے اپنی کتاب میں میرے مقابلہ میں یہ لکھا کہ ہم دونوں
میں سے جو جھوٹا ہے وہ پہلے مر جائے گا سوکئی سال ہو گئے کہ غلام دستگیر بھی مر گیا ۔ وہ
کتاب چھپی ہوئی موجود ہے۔ اسی طرح مولوی رشید احمد گنگوہی اُٹھا اور ایک اشتہار میرے ﴿۳۲)
مقابل پر نکالا اور جھوٹے پر لعنت کی اور تھوڑے دنوں کے بعد اندھا ہو گیا ۔ دیکھو اور عبرت
پکڑو۔ پھر بعد اس کے مولوی غلام محی الدین لکھو کے والا اُٹھا۔ اُس نے بھی ایسے ہی الہام

نزول المسيح
شائع کئے آخر وہ بھی جلد دنیا سے رخصت ہو گیا۔ پھر عبدالحق غزنوی اُٹھا اور بالمقابل
مباہلہ کر کے دُعائیں کیں کہ جو جھوٹا ہے خدا کی اُس پر لعنت ہو برکتوں سے محروم ہو دنیا
میں اُس کی قبولیت کا نام و نشان نہ رہے۔ سو تم خود دیکھ لو کہ ان دعاؤں کا کیا انجام ہوا
اور اب وہ کس حالت میں اور ہم کس حالت میں ہیں ۔ دیکھو اس مباہلہ کے بعد ہر یک
بات میں خدا نے ہماری ترقی کی اور بڑے بڑے نشان ظاہر کئے آسمان سے بھی اور
زمین سے بھی اور ایک دنیا کو میری طرف رجوع دے دیا اور جب مباہلہ ہوا تو شاید
چالیس آدمی میرے دوست تھے اور آج ستر ہزار کے قریب اُن کی تعداد ہے اور
مالی فتوحات اب تک دو لاکھ روپیہ سے بھی زیادہ اور ایک دنیا کو غلام کی طرح
ارادت مند کر دیا اور زمین کے کناروں تک مجھے شہرت دے دی ۔ لطف تب ہو کہ اوّل
قادیان میں آؤ اور دیکھو کہ ارادت مندوں کا لشکر کس قدر اس جگہ خیمہ زن ہے اور
پھر امرتسر میں عبدالحق غزنوی کو کسی دوکان پر یا بازار میں چلتا ہوا دیکھو کہ کس حالت
میں چل رہا ہے۔ بڑا افسوس ہے کہ خدا کی طاقت کھلے کھلے طور پر میری تائید میں
آسمان سے نازل ہو رہی ہے مگر یہ لوگ شناخت نہیں کرتے ۔ ٹرنسوال اور دولت
برطانیہ کی صلح ہو گئی ۔ مگر ان لوگوں کا اب تک جنگ باقی ہے ٹرنسوال نے عقلمندی کر کے
۳۳ میں :
حاشیہ عبد الحق کا یہ مباہلہ بھی اس بات پر دلالت کرتا تھا کہ اس کو خدا اور رسول کی کچھ بھی پروا
نہیں کیونکہ جبکہ اللہ تعالیٰ نے صاف فرما دیا کہ عیسی فوت ہو گیا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے گواہی
دے دی کہ میں اُس کو مردہ روحوں میں دیکھ آیا ہوں اور صحابہ نے اجماع کر لیا کہ سب نبی فوت ہو چکے
ہیں اور ابن عباس نے بخاری میں توفی کے معنی بھی موت کر دیئے تو اس صورت میں مباہلہ کے معنی بجز
اس کے کیا تھے کہ میں خدا اور رسول کو نہیں مانتا۔ منہ

نزول المسيح
انگریزی گورنمنٹ کو طاقتور پایا اور اطاعت قبول کر لی مگر یہ لوگ اب تک آسمانی گورنمنٹ
کے باغی ہیں۔ خدا کے نشانوں کو نہیں دیکھتے۔ اُمت ضعیفہ کی ضرورت پر نظر نہیں ڈالتے۔
صلیبی غلبہ کا مشاہدہ نہیں کرتے اور ہر روزہ ارتداد کا گرم بازاردیکھ کر اُن کے دل نہیں کا پیتے ۔
اور جب اُن کو کہا جائے کہ عین ضرورت کے وقت میں عین صدی کے سر پر عین غلبہ
صلیب کے ایام میں یہ مجد د آیا جس کا نام ان معنوں سے مسیح موعود ہے کہ جو اسی صلیبی فتنہ
کے وقت میں ظاہر ہوا تو کہتے ہیں کہ حدیثوں میں ہے کہ اس اُمت میں تین دجال آویں
گے کہ تا اُمت کا اچھی طرح خاتمہ کر دیں۔ کیا خوب عقیدہ ہے!!! اے نادانوں کیا اس
اُمت کی ایسی ہی پھوٹی ہوئی قسمت اور ایسے ہی بد طالع ہیں کہ اُن کے حصہ میں تیس دجال
ہی رہ گئے ۔ دجال تو تھیں مگر طوفان صلیب کے فرو کرنے کے لئے ایک بھی مجدد نہ آسکا
زہے قسمت۔ خدا نے پہلی امتوں کے لئے تو پے در پے نبی اور رسول بھیجے لیکن جب اس امت
کی نوبت آئی تو اس کو تعین دجال کی خوشخبری سنائی گئی اور پھر یہ بھی ثابت شدہ پیشگوئی
ہے کہ آخر کار اس اُمت کے علماء بھی یہودی بن جائیں گے اور یہ بھی ظاہر ہے کہ اب تک
لاکھوں آدمی مرتد ہو چکے جنہوں نے دین اسلام کو ترک کر دیا پس کیا اس درجہ کی ضلالت
تک ابھی خدا خوش نہ ہوا اور اس کے دل کو سیری نہ ہوئی جب تک اُس نے خود اسی اُمت
میں سے صدی کے سر پر ایک دجال بھیج نہ دیا۔ خوب اُمت مرحومہ ہے جس کے حق میں یہ
عنایات ہیں اور پھر یہ کہ باوجود یکہ اس دجال کے مارنے کے لئے مومنوں کے سجدات میں
ناک گھس گئے ۔ لاکھوں دعائیں اور تدبیریں اُس کی ہلاکت اور تباہی کے لئے کی گئیں مگر خدا ۳۴)
نہیں سنتا منہ پھیر لیتا ہے بلکہ برعکس اس کے یہ دجال برابر تیس برس سے ترقی کر رہا ہے اور
دنیا میں آسمان کے نور کی طرح پھیلتا جاتا ہے۔ اس سے تو ثابت ہوتا ہے کہ یہ امت نہایت ہی

نزول المسيح
بد قسمت ہے اور خدا کا پختہ ارادہ ہے کہ اس کو ہلاک کر دے یہ کیسی مورد غضب الہی ہے
کہ ایک تو دجال کے قبضہ میں دی گئی اور اب تک سچے مسیح اور مہدی کا نہ آسمان پر کچھ پتہ
ملتا ہے نہ زمین پر ۔ ہزار چیچنیں بھی مارو وہ دونوں گمشدہ جواب بھی نہیں دیتے کہ زندہ ہیں یا
مردہ اور کدھر ہیں اور کہاں ہیں۔ نبیوں کے مقرر کردہ وقت بھی گزر گئے اور اُمت کو عیسائی
مذہب نے کھا لیا مگر نہ خدا کو رحم آیا اور نہ مہدی اور مسیح کے دل نرم ہوئے ۔ بعض نادان کہتے
ہیں کہ بے شک قرآن سے مسیح ابن مریم کی وفات ثابت ہوتی ہے اور سورۃ نور اور سورۃ
فاتحہ وغیرہ سورتوں پر نظر غائر کر کے یہی معلوم ہوتا ہے کہ اس اُمت کے کل خلفاء اسی امت
میں سے ہوں گے اور ہم مانتے ہیں کہ صلیبی مذہب نے بھی بہت کچھ فتنہ پیدا کیا ہے اور یہ
وہ مصیبت ہے کہ اسلام پر اس سے پہلے کبھی نہیں آئی ۔ وقت اور زمانہ بے شک ایسے مصلح
کو چاہتا ہے جو صلیبی طوفان کا مقابلہ کرے اور صدی کا سر بھی اسی کو چاہتا تھا اور صدی میں
سے بھی قریبا پانچواں حصہ گزر گیا۔ سب کچھ سیچ لیکن ہم کیونکر مان لیں کیونکہ اس شخص کے
عقائد ہمارے علماء کے عقائد سے مختلف ہیں اگر یہ اُن کا ہمزبان ہوتا تو ہم قبول کر سکتے۔
اب دیکھو کہ یہ خیالات اُن کے کس قدر دیوانگی کے ہیں۔ جب آپ ہی قائل ہیں کہ عیسی
ابن مریم کی حیات اور نزول میں علماء غلطی پر ہیں تو پھر خدا کا مر سل کیونکر اس غلطی کو مان
لے ماسوا اس کے جبکہ مسیح موعود کا نام حکم ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ اسلام کے
بہتر فرقوں میں فیصلہ کرے اور بعض خیالات رڈ کرے اور بعض کی تصدیق کرے۔ یہ
۳۵ کیونکر ہو سکے کہ جو حکم کہلاتا ۔ جو حکم کہلاتا ہے وہ تمہارا سب رطب یا بس کا ذخیرہ مان لے اور پھر
اس کے وجود سے فائدہ کیا ہوا اور کس وجہ سے اس کا نام حکم رکھا گیا ۔ اس لئے
ضروری تھا کہ وہ رطب یا بس کے ذخیرہ میں سے بعض رڈ کرے اور بعض قبول کرے۔
اور اگر سب کچھ قبول کرتا جائے تو پھر حکم کس بات کا ہوا ۔ مثلاً دیکھو تم میں ایک فرقہ

نزول المسيح
حکم
تو اس بات کا قائل ہے کہ عیسی ابن مریم دوبارہ آسمان سے واپس آئے گا مگر اس کے مقابل پر
معتزلہ اور بعض صوفیہ کا یہ فرقہ ہے کہ دوبارہ آنا غلط ہے بلکہ مسیح ابن مریم فوت ہو چکا ہے اور
آنے والا اسی اُمت میں سے ہوگا ۔ اب بتلاؤ کہ میں نے کونسی زیادتی اور مخالفت اسلام کی۔
صرف یہ کیا کہ خدا سے وحی پاکر مسلمانوں کے دو عقیدوں میں سے ایک عقیدے کورڈ کر دیا اور اس
کو مخالف قرآن اور مخالف اجماع صحابہ بتلایا اور دوسرے عقیدہ کی تصدیق کی اور اس کے موافق
اپنے تئیں ظاہر کیا۔ کیا حکم کے لئے ضروری تھا کہ تمہارے کئی فرقوں میں سے صرف اہلحدیث کی
بات مانتا یا صرف حنفیوں کی بات قبول کرتا اور باقی تمام فرقوں کے تمام اجتہادی عقائد کورڈ کر دیتا تو
اس صورت میں تو تم ہی حکم ٹھہرے نہ وہ ۔ ہاں سچ ۔ طہرے نہ وہ ۔ ہاں سچ ہے کہ ہر ایک عقیدہ جب عادت میں داخل ہو
جاتا ہے تو اس کا چھوڑ نا مشکل ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حضرت مسیح جو مدت کے فوت ہو چکے
آپ لوگوں کے خیال میں وہ اب تک بجسم عنصری آسمان پر بیٹھے ہیں۔ مگر سچ تو یہ ہے کہ آسمان پر
نہیں بلکہ آپ لوگوں کے دل پر بیٹھے ہیں اور پرانے عقیدوں کی وجہ سے ہر دم زبان پر نزول
کر رہے ہیں ۔ تم سے پہلے یہودیوں کو بھی یہی بلا پیش آئی تھی کہ اُن کے نزدیک صحیح عقیدہ یہی
تھا کہ الیاس آسمان سے نازل ہو گا تب مسیح آئے گا لیکن جب حضرت مسیح آئے اور الیاس
آسمان سے نازل نہ ہوا تو یہودیوں نے تکذیب کا وہ شور مچایا کہ آپ لوگوں کے شور اور ان کے شور
میں فرق کرنا مشکل ہے اور بڑے جوش سے حضرت عیسی سے یہودیوں نے سوال کیا کہ ابھی الیاس تو ﴿۳۶﴾
دوبارہ دنیا میں آیا نہیں تو تم کیونکر سچا مسیح ٹھہر سکتے ہو۔ تب انہوں نے جواب دیا کہ الیاس تم میں
موجود ہے جو یوحنا نبی ہے یعنی یکی مگر کسی نے یہ جواب پسند نہ کیا اور آج تک حضرت عیسیٰ کو
حاشیہ۔ یہودیوں اور عیسائیوں اور مسلمانوں پر بباعث اُن کے کسی پوشیدہ گناہ کے یہ ابتلا آیا کہ
جن راہوں سے وہ اپنے موعود نبیوں کا انتظار کرتے رہے ان راہوں سے وہ نبی نہیں آئے بلکہ چور کی
طرح کسی اور راہ سے آ گئے ۔ منہ

نزول المسيح
اسی وجہ سے کافر کہا جاتا ہے کہ اُنہوں نے یہودیوں کے اجماعی عقیدہ کے برخلاف رائے
ظاہر کی ۔ اور عجیب تریہ بات ہے کہ ہمارے مخالف قطع نظر اس سے جو ہماری دعوت کو مان
لیں وہ اپنا ذخیرہ ظنون شکوک کا ہمیں منوانا چاہتے ہیں حالانکہ وہ اس خدا سے بالکل بے خبر
ہیں جس سے نجات ملتی ہے۔ جس حالت میں خدا نے ہم پر فضل کر کے ہمیں اپنی طرف
سے نور بخشا جس نور سے ہم نے اُس کو پہچانا اور ہمیں نشان عطا فرمائے جن نشانوں سے ہم
نے اُس کی ہستی اور صفات کاملہ پر یقین کر لیا تو کیونکر ہم اس نور اور معرفت اور یقین کو اپنے
آپ سے دور کر دیں۔ ہم سچ سچ کہتے ہیں اور خدا ہمارے اس قول پر گواہ ہے کہ اگرچہ
خدائے تعالیٰ کی ہستی اور اسلام کی سچائی کا یقین قرآن کے ذریعہ سے ہمارے پاس آیا مگر
خدا نے اپنی وحی تازہ کے ذریعہ سے ہمیں اپنی خاص چمکاریں دکھلائیں یہاں تک کہ ہم نے
اُس خدا کو دیکھ لیا جس سے ایک دنیا غافل ہے۔ اس کے دلکش نشانوں نے جو میرے علم
میں ہزاروں تک پہنچ گئے گو دنیا کو ابھی صرف ڈیڑھ سونشان سے اطلاع ہوئی مجھ میں وہ
یقین اور بصیرت اور معرفت کا نور پیدا کیا جو مجھے اس تاریک دنیا سے ہزاروں کوس دور
تر کھینچ کر لے گیا اب اگر چہ میں دنیا میں ہوں مگر دنیا میں سے نہیں ہوں ۔ اگر دنیا مجھے نہیں
پہچانتی تو کچھ تعجب نہیں کیونکہ ہر ایک چیز جو بہت دور اور بہت بلند ہے اس کا پہچاننا مشکل
ہے۔ میں کبھی امید نہیں کرتا کہ دنیا مجھ سے محبت کرے کیونکہ دنیا نے کبھی کسی راستباز سے
محبت نہیں کی ۔ مجھے اس سے خوشی ہے کہ مجھے گالیاں دی گئیں دجال کہا گیا کافر ٹھہرایا گیا
کیونکہ سورۃ فاتحہ میں ایک مخفی پیشگوئی موجود ہے اور وہ یہ کہ جس طرح یہودی لوگ حضرت
۳۷ عیسی کو کافر اور دجال کہہ کر مغضوب علیہم بن گئے بعض مسلمان بھی ایسے ہی بنیں گے۔ اسی
لئے نیک لوگوں کو یہ دعا سکھلائی گئی کہ وہ منعم علیہم میں سے حصہ لیں اور مغضوب علیہم نہ
بنیں ۔ سورۃ فاتحہ کا اعلیٰ مقصود مسیح موعود اور اس کی جماعت اور اسلامی یہودی اور اُن کی

·

آج 10 میں سے 10 باقی