نزول المسیح
حصہ 4
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نزول المسيح
جماعت اور ضالین یعنی عیسائیوں کے زمانہ ترقی کی خبر ہے۔ سوکس قدر خوشی کی بات ہے کہ
وہ باتیں آج پوری ہوئیں۔
بالآخر میں ایک اور رویا لکھتا ہوں جو طاعون کی نسبت مجھے ہوئی اور وہ یہ کہ میں نے
ایک جانور دیکھا جس کا قد ہاتھی کے قد کے برابر تھا مگر منہ آدمی کے منہ سے ملتا تھا اور بعض
اعضاء دوسرے جانوروں سے مشابہ تھے اور میں نے دیکھا کہ وہ یوں ہی قدرت کے ہاتھ
سے پیدا ہو گیا اور میں ایک ایسی جگہ پر بیٹھا ہوں جہاں چاروں طرف بن ہیں جن میں بیل
گدھے گھوڑے کتے سور بھیڑیے اونٹ وغیرہ ہر ایک قسم کے موجود ہیں اور میرے دل
میں ڈالا گیا کہ یہ سب انسان ہیں جو بد عملوں سے ان صورتوں میں ہیں ۔ اور پھر میں نے
دیکھا کہ وہ ہاتھی کی ضخامت کا جانور جو مختلف شکلوں کا مجموعہ ہے جو محض قدرت سے زمین
میں سے پیدا ہو گیا ہے وہ میرے پاس آ بیٹھا ہے اور قطب کی طرف اُس کا منہ ہے خاموش
صورت ہے آنکھوں میں بہت حیا ہے اور بار بار چند منٹ کے بعد اُن بنوں میں سے کسی
بن کی طرف دوڑتا ہے اور جب بن میں داخل ہوتا ہے تو اُس کے داخل ہونے کے ساتھ
ہی شور قیامت اُٹھتا ہے اور ان جانوروں کو کھانا شروع کرتا ہے اور ہڈیوں کے چاہنے کی
آواز آتی ہے۔ تب وہ فراغت کر کے پھر میرے پاس آ بیٹھتا ہے اور شاید دس منٹ کے
قریب بیٹھا رہتا ہے اور پھر دوسرے بن کی طرف جاتا ہے اور وہی صورت پیش آتی
ہے جو پہلے آئی تھی اور پھر میرے پاس آ بیٹھتا ہے۔ آنکھیں اُس کی بہت لمبی ہیں اور
میں اس کو ہر ایک دفعہ جو میرے پاس آتا ہے خوب نظر لگا کر دیکھتا ہوں اور وہ اپنے ۳۸
چہرہ کے اندازہ سے مجھے یہ بتلاتا ہے کہ میرا اس میں کیا قصور ہے میں مامور ہوں اور
نہایت شریف اور پر ہیز گار جانور معلوم ہوتا ہے اور کچھ اپنی طرف سے نہیں کرتا بلکہ
وہی کرتا ہے جو اس کو حکم ہوتا ہے۔ تب میرے دل میں ڈالا گیا کہ یہی طاعون
نزول المسيح
L
ہے اور یہی وہ دابة الارض ہے جس کی نسبت قرآن شریف میں وعدہ تھا کہ آخری زمانہ
میں ہم اس کو نکالیں گے اور وہ لوگوں کو اس لئے کاٹے گا کہ وہ ہمارے نشانوں پر ایمان نہیں
لاتے تھے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ
دَابَّةً مِّنَ الْأَرْضِ تُكَلِّمُهُمُ أَنَّ النَّاسَ كَانُوا بِايَتِنَا لَا يُوْقِنُونَ ۔ اور جب
مسیح موعود کے بھیجنے سے خدا کی حجت اُن پر پوری ہو جائے گی تو ہم زمین میں سے ایک
جانور نکال کر کھڑا کریں گے وہ لوگوں کو کاٹے گا اور زخمی کرے گا اس لئے کہ لوگ خدا کے
نشانوں پر ایمان نہیں لائے تھے۔ دیکھو سورۃ النمل الجز دونمبر ۲۰۔
اور پھر آگے فرمایا ہے وَيَوْمَ نَحْشُرُ مِنْ كُلِّ أُمَّةٍ فَوْجًا مِّمَّنْ يُكَذِّبُ
بِايْتِنَا فَهُمْ يُوزَعُونَ - حَتَّى إِذَا جَاءُ وَقَالَ أَكَذَّبْتُمْ بِايْتِي وَلَمْ تُحِيطُوا بِهَا عِلْمًا
أَمَّا ذَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ - وَوَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ بِمَا ظَلَمُوا فَهُمْ لَا يَنْطِقُونَ ۔
ترجمہ ۔ اُس دن ہم ہر ایک اُمت میں سے اس گروہ کو جمع کریں گے جو ہمارے نشانوں کو
جھٹلاتے تھے اور اُن کو ہم جدا جدا جماعتیں بنادیں گے۔ یہاں تک کہ جب وہ عدالت میں
حاضر کئے جائیں گے تو خدائے عز و جل اُن کو کہے گا کہ کیا تم نے میرے نشانوں کی بغیر
تحقیق کے تکذیب کی یہ تم نے کیا کیا اور ان پر بوجہ اُن کے ظالم ہونے کے حجت پوری ہو
جائے گی اور وہ بول نہ سکیں گے۔ سورۃ النمل الجز و نمبر ۲۰۔
اب خلاصہ کلام یہ ہے کہ یہی دابة الارض جو ان آیات میں مذکور ہے جس کا
مسیح موعود کے زمانہ میں ظاہر ہونا ابتدا سے مقررہے۔ یہی وہ مختلف صورتوں
کا جانور ہے جو مجھے عالم کشف میں نظر آیا اور دل میں ڈالا گیا کہ یہ طاعون کا کیڑا
ہے اور خدا تعالیٰ نے اس کا نام دابة الارض رکھا کیونکہ زمین کے کیڑوں میں سے ہی یہ
بیماری پیدا ہوتی ہے اسی لئے پہلے چوہوں پر اس کا اثر ہوتا ہے اور مختلف صورتوں
النمل : ٨٣
النمل : ۸۴ تا ۸۶
نزول المسيح
میں ظاہر ہوتی ہے اور جیسا کہ انسان کو ایسا ہی ہر ایک جانور کو یہ بیماری ہو سکتی ہے اسی لئے کشفی
عالم میں اس کی مختلف شکلیں نظر آئیں ۔ اور اس بیان پر کہ دابة الارض در حقیقت ماده طاعون
کا نام ہے جس سے طاعون پیدا ہوتی ہے مفصلہ ذیل قرائن اور دلائل ہیں۔
(1) اول یہ کہ دابۃ الارض کے ساتھ عذاب کا ذکر کیا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے
وَإِذَا وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ أَخْرَجْنَا لَهُمْ دَابَّةً مِنَ الْأَرْضِ لا یعنی جب اُن پر آسمانی نشانوں
اور عقلی دلائل کے ساتھ حجت پوری ہو جائے گی تب دابة الارض زمین میں سے نکالا جائے
گا۔ اب ظاہر ہے کہ دابة الارض عذاب کے موقعہ پر زمین سے نکالا جائے گا نہ یہ کہ یوں ہی
بیہودہ طور پر ظاہر ہوگا جس کا نہ کچھ نفع نہ نقصان ۔ اور اگر کہو کہ طاعون تو ایک مرض ہے مگر
دابة الارض لغوى معنوں کے رُو سے ایک کیڑا ہونا چاہیے جو زمین میں سے نکلے۔ اس کا
جواب یہ ہے کہ حال کی تحقیقات سے یہی ثابت ہوا ہے کہ طاعون کو پیدا کرنے والا وہی ایک کیڑا
ہے جو زمین میں سے نکلتا ہے بلکہ ٹیکا لگانے کے لئے وہی کیڑے جمع کئے جاتے ہیں اور اُن کا
عرق نکالا جاتا ہے اور خورد بین سے ثابت ہوتا ہے کہ اُن کی شکل یوں ہے (۰۰) یعنی بہ شکل دو
نقطہ ۔ گویا آسمان پر بھی نشان کسوف خسوف دو کے رنگ میں ظاہر ہوا اور ایسا ہی زمین میں ۔
(۲) دوسرا قرینہ یہ ہے کہ قرآن شریف کے بعض مقامات بعض کی تفسیر ہیں اور ہم دیکھتے ہیں
کہ قرآن شریف میں جہاں کہیں یہ مرکب لفظ آیا ہے ۔ اس سے مراد کیڑا لیا گیا ہے مثلاً یہ آیت
فَلَمَّا قَضَيْنَا عَلَيْهِ الْمَوْتَ مَا دَلَّهُمْ عَلَى مَوْتِةٍ إِلَّا دَابَّةُ الْأَرْضِ تَأْكُلُ مِنْسَأَتَهُ، یعنی
ہم نے سلیمان پر جب موت کا حکم جاری کیا تو جنات کو کسی نے اُن کے مرنے کا پتہ ن دیا مگر گھن کے کیڑے نے کہ ۴۰
جو سلیمان کے عصا کو کھاتا تھا۔ سورۃ السبا الجزء نمبر ۲ ۔ اب دیکھو اس جگہ بھی ایک کیڑے کا نام دابة الارض
رکھا گیا بس اس سے زیادہ دابۃ الارض کے اصلی معنوں کی دریافت کے لئے اور کیا شہادت ہو گی
ا النمل : ۲۸۳ سبا : ۱۵
نزول المسيح
که خود قرآن شریف نے اپنے دوسرے مقام میں دابۃ الارض کے معنے کیڑا کیا ہے۔سو
قرآن کے برخلاف اس کے اور معنی کرنا یہی تحریف اور الحاد اور دجل ہے۔
(۳) تیرا قرینہ یہ ہے کہ آیت میں صریح معلوم ہوتا ہے کہ خدا کے نشانوں کی
تکذیب کے وقت میں کوئی امام الوقت موجود ہونا چاہیے کیونکہ وَقَعَ الْقَوْلُ عَلَيْهِمْ کا فقرہ
یہی چاہتا ہے کہ اتمام حجت کے بعد یہ عذاب ہو اور یہ تو متفق علیہ عقیدہ ہے کہ خروج
دابة الارض آخری زمانہ میں ہو گا جبکہ مسیح موعود ظاہر ہوگا تا کہ خدا کی حجت دنیا پر پوری
کرے ۔ پس پس ا ایک منصف کو یہ بات جلد تر زسمجھ سمجھ آ آ سکتی ہے کہ جبکہ ایک شخص موج
موجود ہے جو
مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کرتا ہے اور آسمان اور زمین میں بہت سے نشان اس کے ظاہر ہو چکے
ہیں تو اب بلا شبہ دابة الارض یہی طاعون ہے جس کا مسیح کے زمانہ میں ظاہر ہونا ضروری تھا
اور چونکہ یا جوج ماجوج موجود ہے اور مِنْ كُلِّ حَدَبٍ يَنْسِلُونَ لے کی پیشگوئی تمام دنیا میں
پوری ہو رہی ہے اور دجالی فتنے بھی انتہا تک پہنچ گئے ہیں اور پیشگوئی یتركن القلاص
فلا يسعى عليها بھی بخوبی ظاہر ہو چکی ہے اور شراب اور زنا اور جھوٹ کی بھی کثرت ہو
گئی ہے اور مسلمانوں میں یہودیت کی فطرت بھی جوش مار رہی ہے تو صرف ایک بات باقی
تھی جو دابۃ الارض زمین میں سے نکلے سو وہ بھی نکل آیا۔ اس بات پر جھگڑنا جہالت ہے
کہ حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ فلاں جگہ پھٹے گی اور دابة اور دابة الارض وہاں سے سر نکالے گا
پھر تمام دنیا میں چکر مارے گا کیونکہ اکثر پیشگوئیوں پر استعارات کا رنگ غالب ہوتا ہے
جب ایک بات کی حقیقت کھل جائے تو ایسے اوہام باطلہ کے ساتھ حقیقت کو چھوڑ نا کمال
جہالت ہے اسی عادت سے بد بخت یہودی قبول حق سے محروم رہ گئے ۔
(۴) قرینه چهارم دابۃ الارض کے طاعون ہونے پر یہ ہے کہ سورۃ فاتحہ میں ایک رنگ میں
یہ پیشگوئی کی گئی ہے کہ کسی وقت بعض مسلمان بھی وہ یہودی بن جائیں گے جو حضرت عیسی علیہ السلام
ا الانبياء : ۹۷
نزول المسيح
کے وقت میں تھے جو آخر کار طاعون وغیرہ بلاؤں سے ہلاک کئے گئے تھے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی
قدیم سے یہ عادت ہے کہ جب ایک قوم کو کسی فعل سے منع کرتا ہے تو ضرور اس کی تقدیر میں یہ
ہوتا ہے کہ بعض ان میں سے اس فعل کے ضرور مرتکب ہوں گے جیسا کہ اُس نے توریت میں
یہودیوں کو منع کیا تھا کہ تم نے توریت اور دوسری خدا کی کتابوں کی تحریف نہ کرنا۔ سو آخران
میں سے بعض نے تحریف کی مگر قرآن میں یہ نہیں کہا گیا کہ تم نے قرآن کی تحریف نہ کرنا بلکہ یہ
کہا گیا إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَفِظُونَ - سوسورة فاتحہ میں خدا نے مسلمانوں کو یہ دعا
سکھلا لَى اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ
عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ ۔ اس جگہ احادیث صحیحہ کے رُو سے بکمال تواتر یہ ثابت ہو چکا ہے کہ
المغضوب عليهم سے مراد بد کار اور فاسق یہودی ہیں جنہوں نے حضرت مسیح کو کافر قرار دیا اور
قتل کے درپے رہے اور اُس کی سخت توہین و تحقیر کی اور جن پر حضرت عیسی نے لعنت بھیجی جیسا کہ
قرآن شریف میں مذکور ہے اور الضالین سے مراد عیسائیوں کا وہ گمراہ فرقہ ہے جنہوں نے حضرت
عیسیٰ کو خدا سمجھ لیا اور تثلیث کے قائل ہوئے اور خون مسیح پر نجات کا حصر رکھا اور ان کو زندہ خدا کے
عرش پر بٹھا دیا۔ اب اس دعا کا مطلب یہ ہے کہ خدایا ایسا فضل کر کہ ہم نہ تو وہ یہودی بن جائیں
جنہوں نے مسیح کو کافر قرار دیا تھا اور ان کے قتل کے درپے ہوئے تھے اور نہ ہم مسیح کو خدا قراردیں اور
تثلیث کے قائل ہوں چونکہ خدا تعالیٰ جانتا تھا کہ آخری زمانہ میں اِس اُمت میں سے مسیح موعود
آئے گا اور بعض یہودی صفت مسلمانوں میں سے اس کو کافر قرار دیں گے اور قتل کے درپے ہوں
گے اور اس کی سخت توہین و تحقیر کریں گے اور نیز جانتا تھا کہ اس زمانہ میں تثلیث کا مذہب ترقی پر
ہوگا اور بہت سے بدقسمت انسان عیسائی ہو جائیں گے اس لئے اُس نے مسلمانوں کو یہ دعا سکھلائی
اور اس دعا میں مَغْضُوبِ عَلَيْهِم کا جو لفظ ہے وہ بلند آواز سے کہہ رہا ہے کہ وہ لوگ جو اسلامی ۴۲
مسیح کی مخالفت کریں گے وہ بھی خدا تعالیٰ کی نظر میں مغضوب علیہم ہوں گے جیسا کہ اسرائیلی صحیح کے
مخالف مغضوب علیہم تھے اور حضرت مسیح خود انجیل میں اشارہ کرتے ہیں کہ میرے منکروں پر مری
ا الحجر : ١٠ ٢ الفاتحة : ٧٦
نزول المسيح
☆
یعنی طاعون پڑے گی اور بعد اس کے دوسرے عذاب بھی نازل ہوں گے۔ اس لئے ضروری تھا کہ
مسیح اسلامی کی تائید میں بھی یہ باتیں ظہور میں آتیں۔ اور بھی دلائل اس بات پر بہت ہیں کہ یہی
دابة الارض جس کا قرآن شریف میں ذکر ہے طاعون ہے اور بلاشبہ یہ زمینی بیماری ہے اور زمین
میں سے ہی نکلتی ۔ لتی ہے اس سے محفوظ رہنے کے لئے بعد اس کے جو ایک شخص اس جماعت میں داخل ہوا اور
تقویٰ اختیار کرے تکرار سورۃ فاتحہ کا حضور دل سے اور اس کے معنوں پر قائم ہونے سے بہت مؤثر ہے
جو شخص طاعون کی ناگہانی آفات سے بچنا چاہتا ہے اس کے لئے اس سے بہتر اور کوئی ذریعہ نہیں جو
خدائے قادر ذوالجلال پر سچا ایمان لائے اور اپنے تمام اعضا کو معاصی سے بچاوے اور دین کو اور دینی
خدمات کو دنیا پر مقدم رکھ لے اور اس سلسلہ حقہ میں صدق اور اخلاص کے ساتھ داخل ہو جائے اور دلی
جوش کے ساتھ دعا میں لگا ر ہے اور اپنی عورتوں کو جن کے شر کے بداثر میں وہ بھی شریک ہو سکتا ہے
غافلانہ زندگی سے بچاوے اور کوشش کرے کہ اُس کے گھر میں ذکر الہی ہو پھر اس کے ساتھ قرآن شریف
کے جمیع احکام کا پابند ہو کر ظاہری پلیدیوں اور ناپاکیوں سے بھی اپنے گھر کو صاف رکھے جو شخص ظاہری
پلیدیوں سے نفرت نہیں رکھتا اور اس کا گھر اور اس کے گھر کا صحن نا پاک رہتے ہیں وہ اندرونی پاکیزگی میں
بھی سست ہو سکتا ہے سو تم کوشش کرو کہ تمہارے گھر کا کوئی بھی حصہ نا پاک نہ ہو اور نہ نا پاک پانی اور کیچڑ
بدر رؤں میں کھڑار ہے اور نہ کپڑے میلے کچیلے رہیں۔ یہ خدا تعالیٰ کا حکم ہے جو قرآن شریف میں آچکا
ہے۔ ایسے احکام جو خدا تعالیٰ کی کتاب میں آئے ہیں وہ اس لئے آئے ہیں تا تم سمجھو کہ جسمانی سلسلہ
ذکر یا ۴ ا باب میں مذکور ہے کہ آخری زمانہ میں مسیح موعود کے عہد میں سخت طاعون پڑے گی ۔ اس زمانہ
میں تمام فرقے دنیا کے متفق ہوں گے کہ یروشلم کو تباہ کر دیں۔ تب انہی دنوں میں طاعون پھوٹے گی اور اُسی
دن یوں ہو گا کہ جیتا پانی یروشلم سے جاری ہوگا یعنی خدا کا مسیح ظاہر ہو جائے گا۔ اور اس جگہ یروشلم سے مراد
بیت المقدس نہیں ہے بلکہ وہ مقام ہے جس سے دین کے زندہ کرنے کے لئے الہی تعلیم کا چشمہ جوش مارے گا
اور وہ قادیاں ہے جو خدا تعالیٰ کی نظر میں دارالامان ہے ۔ خدا تعالیٰ نے جیسا کہ اس اُمت کے خاتم الخلفاء کا
نام مسیح رکھا ایسا ہی اس کے خروج کی جگہ کا نام یروشلم رکھ دیا اور اُس کے مخالفوں کا نام یہود رکھ دیا۔ منہ
نزول المسيح
کو روحانی سلسلہ سے ایک تعلق ہے سو تم نہ تو ظاہری طور پر زمین کے نجس حصوں کی طرف جھکو اور نہ
روحانی طور پر بلکہ اگر ممکن ہو تو اوپر کے مکانوں میں رہو اور ہوا دار اور روشن مکان اختیار کرو اور نہ تم
باطنی طور پر زمین کی طرف جھکو بلکہ آسمان میں سے حصہ لو۔ یہ جو اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں فرمایا
کہ وہ دابة الارض یعنی طاعون کا کیر از مین میں سے نکلے گا اس میں یہی بھید ہے کہ تا وہ اس بات ۴۳
کی طرف اشارہ کرے کہ وہ اُس وقت نکلے گا کہ جب مسلمان اور ان کے علماء زمین کی طرف جھک کر
خود دابة الارض بن جائیں گے۔ ہم اپنی بعض کتابوں میں یہ لکھ آئے ہیں کہ اس زمانہ کے ایسے
مولوی اور سجادہ نشین جو متقی نہیں بادہ نشین جو متقی نہیں ہیں اور زمین کی طرف جھکے ہوئے ہیں یہ دابة الارض ہیں اور اب
ہم نے اس رسالہ میں یہ لکھا ہے کہ دابة الارض طاعون کا کیڑا ہے۔ ان دونوں بیانوں میں کوئی
شخص تناقض نہ سمجھے۔ قرآن شریف ذو المعارف ہے اور کئی وجوہ سے اس کے معنی ہوتے ہیں جو
☆
ایک دوسرے کی ضد نہیں اور جس طرح قرآن شریف ایک دفعہ نہیں اُتر ا اسی طرح اس کے معارف
بھی دلوں پر یکدفعہ نہیں اُترتے ۔ اسی بنا پر محققین کا یہی مذہب ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے
معارف بھی یکد فعہ آپ کو نہیں ملے بلکہ تدریجی طور پر آپ نے علمی ترقیات کا دائرہ پورا کیا ہے۔ ایسا
ہی میں ہوں جو بروزی طور پر آپ کی ذات کا مظہر ہوں ۔ آنحضرت کی تدریجی ترقی میں سر یہ تھا کہ
آپ کی ترقی کا ذریعہ محض قرآن تھا پس جبکہ قرآن شریف کا نزول تدریجی تھا اسی طرح آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کی تکمیل معارف بھی تدریجی تھی اور اسی قدم پر مسیح موعود ہے جو اس وقت تم میں
ظاہر ہوا۔ علم غیب خدا تعالیٰ کا خاصہ ہے جس قدر وہ دیتا ہے اُسی قدر ہم لیتے ہیں۔ پہلے اُسی نے غیب
سے مجھے یہ فہم عطا کیا کہ ایسے سُست زندگی والے جو خدا اور اُس کے رسول پر ایمان تو لاتے ہیں مگر
عملی حالت میں بہت کمزور ہیں یہ لوگ دابۃ الارض ہیں یعنی زمین کے کیڑے ہیں آسمان سے
ان کو کچھ حصہ نہیں ۔ اور مقدر تھا کہ آخری زمانہ میں یہ لوگ بہت ہو جائیں گے اور اپنے ہونٹوں سے
اسلام کی شہادت دیں گے مگر ان کے دل تاریکی میں ہوں گے۔ یہ تو وہ معنی ہیں جو پہلے ہم نے
ماسے
جس طرح اللہ تعالیٰ نے نباتات وغیرہ میں کئی قسم کے خواص رکھے ہیں مثلاً ایک بوٹی دماغ کو قوت دیتی ہے اور
ساتھ ہی جگر کو بھی مفید ہے اسی طرح قرآن شریف کی ہر ایک آیت مختلف قسم کے معارف پر دلالت کرتی ہے۔ منہ
نزول المسيح
شائع کئے اور یہ معنے بجائے خود صحیح اور درست ہیں۔ اب ایک اور معنے خدا تعالیٰ کی طرف سے اس
آیت کے متعلق کھلے جن کو ابھی ہم نے بیان کر دیا ہے یعنی یہ کہ دابۃ الارض سے مراد وہ کیڑا بھی ہے
جو مقدر تھا جو مسیح موعود کے وقت میں زمین میں سے نکلے اور دنیا کو ان کی بداعمالیوں کی وجہ سے تباہ
کرے۔ یہ خوب یاد رکھنے کے لائق ہے کہ جیسے یہ آیت دو معنوں پر مشتمل ہے ایسے ہی صد ہا نمونے
اسی قسم کے کلام الہی میں پائے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے اُس کو معجزانہ کلام کہا جاتا ہے جو ایک ایک
۴۴ آیت دن ایسا پہلو پر مشتمل ہوتی ہے اور وہ تمام پہلو صیح ہوتے ہیں بلکہ قرآن شریف کے حروف اور ان
کے اعداد بھی معارف مخفیہ سے خالی نہیں ہوتے مثلاً سورۃ والعصر کی طرف دیکھو کہ ظاہری معنوں
کی رو سے یہ بتلاتی ہے کہ یہ دنیوی زندگی جس کو انسان اس قدر غفلت سے گزار رہا ہے آخر یہی زندگی
ابدی خُسران اور وبال کا موجب ہو جاتی ہے اور اس خُسران سے وہی بچتے ہیں جو خدائے واحد پر
سچے دل سے ایمان لے آتے ہیں کہ وہ موجود ہے اور پھر ایمان کے بعد کوشش کرتے ہیں کہ اچھے اچھے
عملوں سے اس کو راضی کریں اور پھر اسی پر کفایت نہیں کرتے بلکہ چاہتے ہیں کہ اس راہ میں ہمارے
جیسے اور بھی ہوں جو سچائی کو زمین پر پھیلا دیں اور خدا کے حقوق پر کار بند ہوں اور بنی نوع پر بھی رحم
کریں۔ لیکن اس سورۃ کے ساتھ یہ ایک عجیب معجزہ ہے کہ اس میں آدم کے زمانہ سے لے کر آنحضرت
کے زمانہ تک دنیا کی تاریخ ابجد کے حساب سے یعنی حساب جمل سے بتلائی گئی ہے۔ غرض قرآن
شریف میں ہزار ہا معارف و حقائق ہیں اور در حقیقت شمار سے باہر ہیں۔ اسی بناء پر قرآن شریف
فرماتا ہے کہ آخری زمانہ میں دو قسم کے دابۃ الارض پیدا ہو جائیں گے (۱) ایک تو علماء بے عمل جن
کے دل زمین کے ساتھ چسپاں ہوں گے زمین کی شہرت چاہیں گے۔ (۲) دوسرے طاعون کا کیڑا جو
بطور سزا دہی ظاہر ہوگا۔ سو اس زمانہ میں دونوں باتیں ظہور میں آگئیں اور دراصل حدیثوں میں ان
دونوں باتوں کی طرف اشارہ ہے صحیح مسلم کی ایک حدیث میں صاف لکھا ہے کہ مسیح موعود کے
وقت میں ملک میں طاعون پھوٹے گی اور شیعہ کی کتابوں کی حدیثوں میں بھی طاعون کا ذکر ہے اور پھر
ساتھ اس کے یہ بھی ذکر ہے کہ اس وقت اکثر علماء یہودی صفت ہو جائیں گے یعنی محض زمین کے
نزول المسيح
کیڑے بن جائیں گے۔ دیکھو یہ دونوں پہلو جو قرآن شریف میں سے نکلتے ہیں حدیث سے ثابت ہوئے۔
بعض نادان شیعہ نے جنہوں نے حسین کی پرستش کو اسلام کا مغز سمجھ لیا ہے ہمارے رسالہ دافع
البلاء کے دیکھنے سے بہت زہرا گلا ہے اور گالیاں دے کر یہ اعتراض کیا ہے کہ کیونکر ممکن ہے کہ یہ
شخص امام حسین سے افضل ہوا اور جوش میں آ کر یہ بھی لکھ دیا ہے کہ امام حسین کی وہ شان ہے کہ تمام ﴿۲۵﴾
نبی اپنی مصیبتوں کے وقت میں اسی امام کو اپنا شفیع ٹھہراتے تھے اور اس کی طفیل اُن کی مصیبتیں دور ہوتی
تھیں ایسا ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی مصیبت کے وقت میں امام حسین کے ہی دست نگر تھے
اور آپ کی مصیبتیں بھی امام حسین کی شفاعت سے ہی دور ہوتی تھیں ۔ افسوس یہ لوگ نہیں سمجھتے
کہ قرآن نے تو امام حسین کو رتبہ ابنیت کا بھی نہیں دیا بلکہ نام تک مذکور نہیں اُن سے تو
ہم اس حاشیہ میں ایک شیعہ صاحب کا اشتہار مطبوعہ مطبع شریفی پیشاور درج کرتے ہیں جس سے معلوم ہو
گا کہ علی حائری صاحب نے امام حسین کی نسبت جو خیال ظاہر کیا ہے وہ خود اُن کے ہم مذہب لوگوں کی رائے
میں صحیح نہیں ہے اور اس سے ان کی غلطی کا اور کیا زیادہ ثبوت ہو گا کہ اُن کا ہم مذہب ہی مضبوط دلیلوں سے
نے اشتہار مندرجہ ذیل میں اُن کے خیال کو رد کرتا ہے اور یہ ایک نصرت الہی ہے کہ عین اس رسالہ کی تحریر
کے وقت ہمیں یہ اشتہار مل گیا ہے جو علی حائری صاحب کی تحریر کی حقیقت کھولنے کے لئے کافی ہے اور وہ یہ ہے:
اپنے
الهين
الله الرحمن الرحيم
نحمده ونصلى على رسوله الكريم
آج یہ رساله وسيلة المبتلا میری نظر سے گذرا ہر چند میں نے اپنے تئیں ضبط کیا اور دل کو سمجھایا کہ ایسے
معاملات میں کیوں دخل دیتے ہومگر دل قابو سے نکل گیا اور یہ خیال کیا کہ افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے علماء امامیہ
کیسے بودے خیال کے ہیں وہ عقل خداداد سے کام نہیں لیتے ۔ اپنے علم اور شرافت کا کوئی کرشمہ نہیں دکھلاتے۔
کیا ایک ایسے مدعی امامت کے مقابلہ میں اس قسم کے جوابات بے دلیل کفایت کر سکتے ہیں اور اس قسم کی روایات
موضوعہ مسلکت الخصم ہو سکتی ہیں۔ بخدا میں امامیہ ہوکر انصافا کہتا ہوں کہ ہرگز یہ روایات اور استدلال من غیر
کلام اللہ ایک ایسے زبردست مدعی کے بالمقابل مکلفی نہیں ہو سکتے ۔ گالیاں نکالنا اور کسی کو نجس اور خبیث ۔
نزول المسيح
زید ہی اچھا رہا جس کا نام قرآن شریف میں موجود ہے ان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بیٹا کہنا
قرآن شریف کے نص صریح کے برخلاف ہے جیسا کہ آیت مَا كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِنْ رِجَالِكُمْ !
سے سمجھا جاتا ہے اور ظاہر ہے کہ حضرت امام حسین رجال میں سے تھے عورتوں میں سے تو نہیں تھے حق تو
۴۶) یہ ہے کہ اس آیت نے اس تعلق کو جو امام حسین کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بوجہ پسر دختر ہونے
کے تھا نہایت ہی ناچیز کر دیا ہے تو پھر اس قدر ان کو آسمان پر چڑھانا کہ وہ جناب پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم
سے بھی افضل ہیں۔ یہ قرآن شریف پر بھی تقدم ہے ہر ایک کو فضیلت وہ دینی چاہیے کہ قرآن سے
ثابت ہے قرآن تو ان کی اہنیت کی بھی نفی کرتا ہے مگر یہاں حضرات شیعہ تمام انبیاء کا انہیں کو شفیع
ٹھہراتے ہیں یہ کیسی فضولی ہے یہ قول کس قدر حیا سے دُور ہے کہ تمام انبیا علیہم السلام امام حسین کے
ہی طفیلی ہیں اگر وہ نہ ہوتے تو تمام نبیوں کا نجات پانا مشکل بلکہ غیر ممکن تھا۔ ہائے افسوس کہاں ہے
اسلام ان لوگوں کا جو عیسائیوں کی طرح حسین کی خاطر اس رسول پر بھی زبان دراز کر رہے ہیں جو
اور ضال لکھنا اور جس قدر الفاظ نا شائستہ لغت کی کتابوں میں درج ہیں اپنی تحریر کو ان سے مزین کرنا
علم اور شرافت کو بٹا لگانا ہے۔
علماء ربانی کا کام یہ ہے کہ دلیل اور بُرہان سے اپنے عندیات کو قوت دیں۔ پھر انصاف پسند
طبائع پر اُن کی معقولیت ظاہر کریں۔ ناظرین حق اور باطل میں خود تمیز رکھیں گے۔
اب میں جناب مولوی صاحب کی خدمت میں عرض کرتا ہوں ۔ جناب من آپ کا مخاطب ایک
مدعی امامت ہے اگر چہ آپ اُس کو کا ذب اور مفتری جانتے ہیں۔ پس اُس کے مسلمات سے اُسے
ساکت کرنا لازم ہے۔ تفسیر برغانی اور طبرانی ابونعیم وغیرہ کا حوالہ دینا یا اُن کی روایات غیر مصحہ
پیش کرنا ایک مدعی امامت کے بالمقابل جس کا دعوی ہو کہ میں حکم ہو کر قرآن مجید اور رسول اکرم
صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت قائم کرنے کے لئے دنیا میں آیا ہوں اپنے اوپر جہالت کا الزام قائم کرنے
سے زیادہ نتیجہ خیز نہیں ہو سکتا۔ وہ نہ حنفی ہے نہ شافعی نہ مالکی نہ حنبلی اور نہ جعفری نہ مقلد نہ اہل حدیث ۔
پھر آپ حنفیوں یا شافعیوں یا مالکیوں وغیرہ کے علماء یا مفسرین کے اقوال پیش کر کے اس کو ملزم کیونکر
کر سکتے ہیں۔ اگر وہ ان اقوال کا پابند ہو تو منصب امامت در حقیقت اس کے لئے سزاوار نہیں ہے وہ
دعویٰ کرتا ہے کہ میں اس وقت کا حکم ہوں برغانی ہو یا طبرانی اُن میں مفسروں کے اپنے عندیات
الاحزاب : ا
نزول المسيح
تمام انبیاء سے افضل ہے ۔ کیا تعجب نہیں کہ قرآن ابوبکر کی تعریف کرے اور اس کی خلافت کی صریح
لفظوں میں بشارت دے مگر حسین جو تمام انبیاء کا شفیع ہے اس کا سارے قرآن میں ذکر ندارد۔ پھر ۴۷
عجیب تریہ بات ہے کہ حسین کو یہ شرف بھی نصیب نہیں ہوا کہ وہ موت کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کی قبر کے قریب دفن کیا جاتا مگر ابوبکر و عمر جن کو حضرات شیعہ کافر کہتے ہیں بلکہ تمام کافروں سے
بدتر سمجھتے ہیں ان کو یہ مرتبہ ملا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے ملحق ہو کر دفن کئے گئے کہ گویا
ایک ہی قبر ہے اگر وہ کافر تھے تو خدا نے ایسا کیوں کیا۔ کافر سے بدتر دنیا میں کوئی نہیں ہوتا ۔ کیا
کوئی شیعہ راضی ہو سکتا ہے کہ اُس کی پاکدامن ماں ایک زانیہ کنجری کے ساتھ دفن کر دی جائے
اور کافر تو زنا کار سے بدتر ہے پھر خدا نے کیوں ایسا کیا کوئی عقلمند اور خدا سے ڈرنے والا اس کا
جواب دے۔ غرض حسین کو نبیوں پر فضیلت دینا بیہودہ خیال ہے ہاں یہ سچ ہے کہ وہ بھی خدا
بقیه حاشیه
کا ذخیرہ ہوگا یا کچھ اور ۔ اگر آپ کہیں کہ تفسیر قرآن ہے تو ہم کہیں گے کہ پھر اس قدر مختلف الاقوال تفاسیر جن
کی تعداد ہزار ہا سے بڑھ گئی کیوں شائع ہوئی ہیں اور ان میں اختلاف ہی کیوں واقع ہوا۔ اور حضرت مہدی
آخر الزمان کی نسبت کیا آپ کے مسلمات میں درج نہیں کہ وہ اختلاف رفع کرنے کو آویں گے اور سب
ادیان کو ایک دین بنا دیں گے ۔ کیا جب امام مہدی تشریف لاویں گے بلا وعظ اور بلا نصیحت اور بلا تغیر و
تبدل دین خود بخود ایک ہو جاوے گا آیا کچھ ترمیم و تنسیخ بھی کریں گے یا نہیں۔ کیا وہ ظاہر ہو کر مجتہدین کے کربلا
کے فتوے پر چلیں گے یا مجتہدین نجف و ایران یا مجتہدین لکھنو ولا ہور فرماویں وہ کسی مجتہد کے مقلد ہوں
گے اور کس کے فتوے پر عمل کریں گے نہیں میں بھول گیا وہ ضرور آپ کے فتوے پر چلیں گے۔ مگر افسوس کہ
آپ یہ بھی نہ مانیں گے۔ پس جو امام ہوتا ہے وہ کسی کا مقلد نہیں ہوتا بلکہ وہ خود حکم ہوتا ہے اس کے بالمقابل
تفسیر برغانی اور دلائل النبوت کا حوالہ دینا کوئی عقلمند طبیعت اس کو جائز رکھ سکتی ہے ؟ ہاں اس کے مسلمات
قرآن مجید اور سنت صحیحہ ہیں۔ میں بہت خوش ہوتا کہ جب آپ نے سورہ انعام کی آیت یا ایھا الذین
آمنوا الخ - پیش کی تھی اس کی تفسیر میں قرآن مجید ہی سے ثابت کیا ہوتا کہ لفظ وسیلہ سے جو آیۃ
مرقومہ بالا میں ہے حسین اور اُس کے آباء کرام مراد ہیں اور اپنے دعوے کو مو کد کرنے کے لئے بخاری یا
مسلم کی کوئی حدیث پیش کی ہوتی جو مدعی امامت کی مسلمہ کتب سے ہیں یا ذرا غصہ کو ٹال کرانے ہی تفسیروں
ہید مولوی صاحب کی تحریر کے مطابق ہم نے سورۃ الانعام لکھا ہے ورنہ آیت مذکورہ سورۃ مائدہ میں ہے۔۱۲ منه
نزول المسيح
کے راستباز بندوں میں سے تھے لیکن ایسے بندے تو کروڑ ہا دنیا میں گذر چکے ہیں اور خدا جانے آگے
کس قدر ہوں گے۔ پس بلا وجہ ان کو تمام انبیاء کا سردار بنا دینا خدا کے پاک رسولوں کی سخت ہتک کرنا
ہے۔ ایسا ہی خدا تعالیٰ نے اور اُس کے پاک رسول نے بھی مسیح موعود کا نام نبی اور رسول رکھا ہے اور تمام
خدا تعالیٰ کے نبیوں نے اس کی تعریف کی ہے اور اس کو تمام انبیاء کے صفات کاملہ کا مظہر ٹھہرایا ہے۔
کی طرف رجوع کیا ہوتا کہ وہ کیا کہتے ہیں جہاں تک میں اپنی تفسیروں کو دیکھتا ہوں ان میں بھی اس آیت کی تفسیر
میں مختلف اقوال ہیں ایک شخص بہتی اور حام اور ابونعیم کا حوالہ دیتا ہے اور ایک روایت یا واقعہ بیان کرتا ہے۔ دوسرا
اس کے بالمقابل قرآن مجید سے نکال کر خدا کا کلام پیش کرتا ہے اور اپنے دعوی کے واسطے سنت صحیحہ اور حدیث
پیش کرتا ہے ہم کس کو مانیں اور کس کو جانیں کہ وہ عالم اور عامل بالقرآن ہے۔ اس کے آگے آپ فرماتے ہیں
ثابت ہے کہ حسین اور اس کے آباء اطہار کو انبیاء و اوصیاء نے سخت تکلیف کے وقت خدا اور اپنے درمیان وسیلہ
قرار دیا ہے جس کی وجہ سے ان کی حاجتیں پوری ہوئیں۔ آپ اپنے زعم کی بنیاد مجاہد اور طبرانی اور حاکم وغیرہ کا
قول قرار دیتے ہیں اور آیت فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَّبِّهِ كَلِمَت کو اپنے زعم کی تفسیر قرار دیتے ہیں گویا آپ کا
قول محمل تھا جو پہلے سے کسی کتاب آسمانی میں درج چلا آتا تھا قرآن نے اس کی تصریح کر دی ہے۔ بریں علم و دانش
بباید گریست ۔ اسی فہم لطیف کے بھروسہ پر اپنے مخالف پر طعن کرتے ہیں ذرا انصاف کریں اور اپنی ہی کتابوں کو
دیکھیں کہ کیا علماء اور مفسرین امامیہ نے کلمات کی تفسیر میں صرف انہی نامہائے مبارک پر حصر تفسیر رکھا ہے۔
میرے پاس اس وقت تین تفسیریں امامیہ کی موجود ہیں۔ تفسیر عمدۃ البیان، خلاصة المنهج ، مجمع البيان ان میں
بہت سے مختلف اقوال درج ہیں پھر حیات القلوب نکال کر جلد اول صفحہ ۵۶ و ۵۷ میں روایات مختلفہ کا حال
علی عائری صاحب نے اپنے رسالہ تبصرۃ العقلاء میں اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ اہل بیت کے برابر غیر
اہل بیت نہیں ہو سکتا اس کا مختصر جواب یہ ہے کہ سادات کی جڑ یہی ہے کہ وہ بنی فاطمہ ہیں۔ سوئیں اگر چہ علوی تو نہیں ہوں
مگر بنی فاطمہ میں سے ہوں میری بعض دادیاں مشہور اور صیح النسب سادات میں سے تھیں ۔ ہمارے خاندان میں یہ طریق
۴۹ جاری رہا ہے کہ کبھی سادات کی لڑکیاں ہمارے خاندان میں آئیں اور کبھی ہمارے خاندان کی لڑکیاں اُن کے گئیں ۔ ماسوا
اس کے یہ مرتبہ فضیلت جو ہمارے خاندان کو حاصل ہے صرف انسانی روایتوں تک محدود نہیں بلکہ خدا نے اپنی پاک وحی
سے اس کی تصدیق کی ہے۔ چنانچہ وہ عز وجل ایک اپنی وحی میں جو حکایتاً عن الرسول ہے میرا نام سلمان رکھتا ہے اور فرماتا
ہے سلمان منا اهل البيت على مشرب الحسن یعنی اللہ تعالیٰ خبر دیتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے
ہیں کہ سلمان جو دو سلم کا موجب ہوگا۔ یعنی دو صلح کا موجب ہوگا۔ یہی شخص ہے اور یہ اہل بیت میں سے ہے حسن کے
مشرب پر۔ اور پھر ایک اور وحی میں فرماتا ہے الحمد لله الذي جعل لكم الصهر و النسب اس خدا کو تعریف ہے
جس نے تمہیں سادات کا داماد بنایا اور نیز نسب عالی بھی عطا کی جس میں خون فاطمی ملا ہوا ہے اور پھر ایک کشف میں جو
براہین احمدیہ میں مندرج ہے میرے پر ظاہر کیا گیا کہ میرا سر بیٹوں کی طرح حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی ران پر ہے
علاوہ اس کے جس شخص کو خدا نے مسیح موعود بنایا صد ہانشان دیئے اور اس کو رسول اللہ صلعم نے ائمہ اہل بیت میں سے قرار
☆
دیا اور اس کو مظہر صفات جمیع انبیاء ٹھہرایا اس کی نسبت یہ زبان درازیاں کرنا خدا اور رسول پر حملہ کرنا ہے۔ منہ
ہے۔منہ