نزول المسیح

حصہ 5

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نزول المسيح
بقیه حاشیه
اب سوچنے کے لائق ہے کہ امام حسین کو اس سے کیا نسبت ہے یہ اور بات ہے کہ سنی یا شیعہ مجھ کو گالیاں
دیں یا میرا نام کذاب دجال بے ایمان رکھیں لیکن جس شخص کو خدا تعالیٰ بصیرت عطا کرے گا وہ مجھے
پہچان لے گا کہ میں مسیح موعود ہوں اور وہی ہوں جس کا نام سرور انبیاء نے نبی اللہ رکھا ہے اور اس کو سلام
کہا ہے۔ اور اپنا دوسرا باز واس کو قرار دیا ہے اور خاتم الخلفاء ٹھہرایا ہے وہ مجھے اسی طرح افضل سمجھے گا جس ۴۹
طرح خدا اور رسول نے مجھے فضیلت دی ہے کیا یہ سچ نہیں ہے کہ قرآن اور احادیث اور تمام نبیوں کی
دیکھیں کہ کس قدر اقوال نقل کئے گئے ہیں اور ہر ایک کو علامہ مجلسی نے لکھا ہے کہ بسند صحیح از امام محمد باقر ۴۹
منقول است و در حدیث معتبر دیگر منقول است و بسند صحیح از حضرت صادق منقول است وغیرہ وغیرہ کر کے
لکھا ہے۔ پھر مولانا صاحب جب آپ کے گھر میں ہی روایات متعددہ مختلفہ ہیں تو مہربان من آپ نے
كَلِمَات کی تفسیر میں جزم کس طرح کر لیا کہ اُن سے مراد اسماء پنجتن پاک ہیں اور پھر اس پر متفق علیہ کا
جملہ جڑ دیا۔ اس میں تو علماء اور مفسرین امامیہ ہی متفق نہیں اوروں کا تو کیا ذکر ۔ اس کے آگے آپ ارقام
فرماتے ہیں کہ تہتر مذہب کی متفق علیہ حدیثوں سے یہی ثابت ہے کہ حضرت نوح نے طوفان کے وقت
اور حضرت ابراہیم نے الی آخرہ۔ ذرا مہربانی فرما کر تہتر مذہب کے اتفاق کا جو آنجناب نے دعوی کیا ہے
ہر ایک مذہب والے کی ایک ایک حدیث اس مضمون کے متعلق درج فرماویں اور ہم آپ کی ان احادیث
پیش کردہ میں مطابق اصول احادیث جرح بھی نہ کریں گے خواہ وہ ضعیف ہی کیوں نہ ہوں ۔ صرف
مذہب والے کا نام اور حدیث کے وہ عربی الفاظ جو بقید روات درج کئے گئے ہوں معہ حوالہ کتب جس میں
وہ حدیث نقل کی گئی ہے مرحمت فرمادیں۔ پھر میں اصل مطلب کی طرف عود کر کے آپ سے دریافت کرتا
ہوں کہ آپ رسالہ کے سر پر یہ عبارت درج فرماتے ہیں جس کے الفاظ یہ ہیں ( اس کے رد میں اور امام
حسین کی فضیلت بغیر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کل انبیاء پر ) ۔ (۱) ان الفاظ کے ثبوت میں آپ نے کونسا قول
خدا کا ذکر کیا ہے جہاں اللہ جل شانہ نے فرمایا ہو کہ امام حسین افضل ہیں تمام انبیاء پر اجمالی طور یا تفصیلی
طور جد اجدا انبیاء علیہم السلام کے نام ذکر کر کے ۔ (۲) کسی حدیث صحیح میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم
نے فرمایا ہو کہ حسین افضل ہیں تمام انبیاء سے۔ (۳) امام حسین نے خودفرمایا ہو کہ میں افضل ہوں تمام
انبیاء سے سوائے آنحضرت کے (۴) باقی ائمہ اہل بیت میں سے کسی امام نے فرمایا ہو کہ امام حسین افضل
ہیں تمام انبیاء سابقہ سے سوائے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ۔ اب ہم آپ کا منطقی ثبوت دیکھتے
ہیں کہ کہاں آپ نے منطق کا صغری اور کبری قائم کر کے اس کا ثبوت دیا ہے۔ ہاں (الاشارة تکفی
للعاقل ) چونکہ تمام انبیاء نے حضرت حسین علیہ السلام اور اُن کے آباء کرام کو وسیلہ اپنی دعاؤں

نزول المسيح
شہادت سے مسیح موعود حسین سے افضل ہے اور جامع کمالات متفرقہ ہے پھر اگر در حقیقت میں وہی مسیح
۵۰ موعود ہوں تو خود سوچ لو کہ حسین کے مقابل مجھے کیا درجہ دینا چاہیے اور اگر میں وہ نہیں ہوں تو خدا نے
صد ہانشان کیوں دکھلائے اور کیوں وہ ہر دم میری تائید میں ہے۔
بقیہ حاشیہ
میں گردانا ہے۔ نوٹ۔ (اس کا ثبوت ابھی آپ کے ذمہ باقی ہے ) اور اسی کے ذریعہ سے ان کی
دعائیں قبول ہوئیں۔ اس لئے جس کا وسیلہ ڈالا جاتا ہے اور اس کے طفیل انبیاء علیہم السلام کی
دعائیں قبول ہوتی ہیں وہ وسیلہ ضرور خدا کے نزدیک افضل ہوتا ہے ورنہ انبیاء علیہم السلام اس کو وسیلہ
نہ گردانتے۔ یہ ہے آپ کی انوکھی منطق اور بوسیدہ علم کلام مثالاً ۔ کیا اگر کوئی حکیم کسی مریض کو ایک
نسخہ بتلا دے کہ اگر تم یہ نسخہ استعمال کرو تو تم اچھے ہو جاؤ گے اور تمہارا مرض سلب ہو جائے گا اور ایسا
اتفاق اق بھی ہو جاوے کہ وہ مریض اچھا ہو جاوے تو کوئی عاقل اس سے یہ نتیجہ نکالے گا کہ وہ نسخہ افضل
ہے بیمار سے۔ تعجب کا مقام ہے کہ جس الزام پر آپ نے اپنے مخالف کو کوسا کہ حسین سے اپنے کو
افضل بتلاتے ہیں خود اس میں مبتلا ہو گئے کہ خود حسین کی فضیلت تمام انبیاء پر ثابت کرنے لگے۔ پھر
دعوے تو اس قدر مگر دلیل ندارد۔ آپ کو چاہیے تھا کہ فضیلت کے وہ مدارج تحریر کرتے کہ ان ان
باتوں سے حسین کی فضیلت ثابت ہوتی ہے جیسا کہ علماء امامیہ نے حضرت علی کی فضیلت ثابت
کرنے کے لئے بالمقابل باقی صحابہ کے مدارج فضیلت قائم کئے ہیں۔ آپ کو چاہیے تھا کہ ( مثالاً )
تحریر کرتے کہ حضرت امام مظلوم حسین عابد تھے اور اس کے بالمقابل حضرت آدم یا حضرت نوح کی
عبادت اُن سے بہت کم تھی یا حضرت حسین صابر اور شاکر تھے اور اس کے بالمقابل دیگر فلاں فلاں
انبیاء میں صبر اور شکر کم تھا اور اس کمی کو اس ترازو میں بھی وزن کرتے جو آپ کے پاس ہے وغیرہ
وغیرہ۔ جب اس قسم یا اس جیسے جو بخیال آپ کے وجہ فضیلت قرار پا سکتے ہوں تمام مدارج اور اصول
فضیلت بالمقابل باقی انبیاء علیہم السلام کے آپ بیان فرماتے اور ان کو نص یا حدیث صحیح اور تو اتر اور
تعامل قومی سے بھی مؤکد کرتے تب اہل حق پر ظاہر ہو جاتا کہ واقعی امام حسین افضل ہیں دیگر انبیاء پر۔
یہ خشک منطق که چونکہ انبیاء گذشتہ نے حسین کو وسیلہ اپنی دعاؤں میں خدا کے پاس گردانا ہے اس لئے
وہ افضل ہیں ہمارے کس کام ۔ اوّل تو آپ قرآن سے ثابت کریں کہ واقعی حضرت آدم نے حسین
کا نام لے کر ان کو وسیلہ گردانا تھا۔ اس وقت حسین کہاں تھا نام لکھا ہوا دیکھا کہاں ذکر ہے قرآن
میں کہ حضرت آدم نے ساق عرش پر اسماء پنجتن لکھے ہوئے دیکھے کہاں ذکر ہے کہ آدم نے

نزول المسيح
کتاب سیف چشتیائی
یہ کتاب مجھ کو یکم جولائی ۱۹۰۲ء کو بذریعہ ڈاک ملی ہے جس کو پیر مہر علی شاہ گولڑوی نے شاید اس غرض
سے بھیجا ہے کہ تا وہ اس بات سے اطلاع دیں کہ انہوں نے میری کتاب اعجاز مسیح اور نیز بتمس بازغہ کا جواب
بقیه حاشیه
دیکھ کر سمجھ بھی لیا کہ یہ حسین یا پنجتن پاک میرے ۔ تن پاک میرے سے چھ ہزار سال بعد پیدا ہوں ۔ پیدا ہوں گے کس نے ۵۱
L
اُن کے دل میں القاء کیا اور القاء کرنے کا ذکر قرآن میں کہاں ہے قرآن مجید میں تو صاف
ہے اور ایک لطیف بیان اپنے اندر رکھتا ہے۔ دیکھو جہاں اسماء کی تعلیم کا ذکر ہے۔ وہاں
اللہ جل شانہ نے صاف فرمایا ہے کہ وَعَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا فَقَالَ ائْتُونِي بِأَسْمَاءِ
هَؤُلَاءِ قَالَ يَادَمُ انْبِتُهُمْ بِأَسْمَا بِهِمْ فَلَمَّا أَنْبَاهُمْ بِأَسْمَا بِهِمْ " مگر اس جگہ تو
فَتَلَقَّى آدَمُ مِنْ رَّبِّهِ كَلِمَتٍ صاف ہے۔ دوسرے موقعہ پر یعنی حضرت آدم کے قصہ میں
قرآن شریف نے کلمات کی تفسیر کر دی ہے۔ سورۃ اعراف رَبَّنَا ظَلَمْنَا أَنْفُسَنَا الخ
اب جس کی تصریح خود قرآن کریم نے کردی ہو نہ کنایہ اور اشارہ سے بلکہ صاف الفاظ میں،
اور کچھ ابہام اور شک بھی باقی نہ رہتا ہو ، پھر ایسے معقول استدلال قرآنی کو چھوڑ کر آپ
کے یا برغانی کے زعم کی پیروی کون عقلمند کر سکتا ہے۔
( میاں ) سید علی ہمدانی اور طبرانی نے لکھا ہے اپنی اپنی کتابوں میں ۔ اے مدعی علم و تحقیق کیا
یہ لوگ معصوم تھے کہ جو کچھ انہوں نے اپنی اپنی کتابوں میں لکھا ہے واجب الاخذ ہے یا ان
پر وحی نازل ہوتی تھی یا حضرت آدم خواب میں آ کر ان کو بتلا گئے تھے کہ ابتلا کے وقت میں
نے یہ نام لئے تھے ۔ (أ كنتم شهداء ام على الله تفترون) وہ سینکڑوں سالوں کے
بعد زمانہ میں ہو کر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث نقل کرتے ہیں کہ آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ایسا فرمایا ہے اور منقولی روایت جس کی صحت کا کوئی معیار اُن کے
پاس نہیں اپنی اپنی کتابوں میں درج کر دی۔
البقرة : ٣٢ ٢ البقرة : ۳۲ ۳ البقرة : ٣٤ ٢ البقرة ۳۸ ۵ الاعراف : ۲۴

نزول المسيح
۵۲) لکھ دیا ہے اور اس کتاب کے پہنچنے سے پہلے ہی مجھ کو یہ خبر پہنچ چکی تھی کہ اعجاز المسح - چکی تھی کہ اعجاز مسیح کے مقابل پر وہ ایک
کتاب لکھ رہے ہیں مگر مجھ کو یہ امید نہ تھی کہ وہ میری عربی کتاب کا جواب اُردو میں لکھیں گے بلکہ مجھے
یہ خیال تھا کہ چونکہ اکثر با سمجھ لوگوں نے پیر صاحب کی اس مکارانہ کارروائی کو پسند نہیں کیا
بقیه حاشیه
سنیئے رسول خدا نے تو یہ بھی فرمایا ہے کہ میرے بعد بہت کذاب پیدا ہوں گے اور جھوٹی
حدیثیں میرے نام سے روایت کریں گے پس تم کو لازم ہے کہ اس وقت حدیث کو
کتاب اللہ پر عرض کرو اگر موافق ہو تو لے لو ورنہ ترک کرو۔ پھر ہم بغیر اس معیار کے کسی
حدیث کو کیونکر صحیح سمجھ سکتے ہیں جبکہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ معیار صحیح حدیث بتلا
دیا ہے۔ اور مولنا صاحب نے بھی اس حدیث کو اپنے کسی رسالہ میں ذکر کیا ہوا ہے۔ پس یہ
بات کہ جو حدیث کسی کتاب میں لکھی ہو وہ در حقیقت حدیث رسول ہو گی امر مسلم نہ رہا بلکہ
جو حدیث مطابق کتاب اللہ ہو گی وہ حدیث رسول ہوگی ۔ دیکھیں اصول کافی کتاب العلم
امام جعفر علیہ السلام فرماتے ہیں۔ فما وافق كتاب الله فخذوه وما خالف فدعوه،
كل حديث لا يوافق كتاب الله فهو زخرف ۔ اصول کافی کے دیباچہ ہی میں نظر
کریں کہ ہمارے شیخ المحد ثین اپنے شیعوں کی احادیث کی نسبت کیا تحریر فرماتے ہیں۔
طرفہ بریں یہ کہ آپ تو ان علماء پر جن کی روایات آپ نے پیش کی ہیں تبرا بھیجتے ہیں ۔ پھر
اُن سے حجت پکڑنا چہ معنی دارد۔ دو حالتوں سے خالی نہیں۔ یا تو آپ میرزا صاحب کے
اصول سے بکلی نا واقف ہیں یا عوام کو دھوکہ دیتے ہیں ۔ اب آخری فیصلہ بھی ذرہ سُن لیں۔
غالية المقصود حصہ اوّل صفحہ ۱۰ سطر ۹ ملاحظہ ہو ۔ جناب مولانا صاحب نے خود تسلیم کر لیا ہے
کہ (نبوت افضل از امامت است قطعاً ) اس جگہ امام حسین خود واقعی امام تھے ان کی نسبت
کوئی استثناء ذکر نہیں فرمایا گیا پھر کس طرح یہ بات کہی جاتی ہے کہ امام حسین افضل ہیں سب
انبیاء سے بغیر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے۔
خاکسار
نذر علی از پشاور ۱۹۰۲ء

نزول المسيح
۵۳ جو انہوں نے لاہور میں کی تھی جی اس لئے ندامت مذکورہ بالا کا داغ دھونے کے لئے ضرور انہوں نے
یہ ارادہ کیا ہوگا کہ میرے مقابل تفسیر نویسی کے لئے کچھ طبع آزمائی کریں اور میری کتاب اعجاز لمسیح کی
مانند سورۃ فاتحہ کی تفسیر عربی فصیح بلیغ میں شائع کر دیں تا لوگ یقین کر لیں کہ پیر جی عربی بھی جانتے ہیں
اور تفسیر بھی لکھ سکتے ہیں لیکن افسوس کہ میرا یہ خیال صحیح نہ نکلا جب ان کی کتاب سیف چشتیائی مجھے ملی
تو پہلے تو اُس کتاب کو ہاتھ میں لے کر مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ اب ہم ان کی عربی تفسیر دیکھیں گے اور
بمقابل اُس کے ہماری تفسیر کی قدرومنزلت لوگوں پر اور بھی کھل جائے گی مگر جب کتاب کو دیکھا گیا اور
اُس کو اردو زبان میں لکھا ہوا پایا اور تفسیر کا نام ونشان نہ تھا تب تو بے اختیار اُن کی حالت پر رونا آیا
لاہور میں جو ایک قابل شرم کا رروائی پیر مہر علی شاہ صاحب سے ہوئی وہ یہ تھی کہ انہوں نے بذریعہ
ایک پر فریب حیلہ جوئی کے اس مقابلہ سے انکار کر دیا جس کو وہ پہلے منظور کر چکے تھے۔ اس کی تفصیل
یہ ہے کہ جب میری طرف سے متواتر دنیا میں اشتہارات شائع ہوئے کہ خدا تعالیٰ کے تائیدی
نشانوں میں سے ایک یہ نشان بھی مجھے دیا گیا ہے کہ میں فصیح بلیغ عربی میں قرآن شریف کی کسی
سورۃ کی تفسیر لکھ سکتا ہوں اور مجھے خدائے تعالیٰ کی طرف سے علم دیا گیا ہے کہ میرے بالمقابل اور
با لمواجہ بیٹھ کر کوئی دوسرا شخص خواہ وہ مولوی ہو یا کوئی فقیر گدی نشین ایسی تفسیر ہرگز لکھ نہیں سکے گا
اور اس مقابلہ کے لئے پیر جی موصوف کو بھی بلایا گیا تا وہ اگر حق پر ہیں تو ایسی تفسیر بالمقابل بیٹھ کر
لکھنے سے اپنی کرامت دکھلا دیں یا ہمارے دعوی کو قبول کریں۔ تو اول تو پیر جی نے دور بیٹھے یہ
لاف مار دی کہ اس نشان کا مقابلہ میں کروں گا لیکن بعد اس کے اُن کو میری نسبت بکثرت روائتیں
پہنچ گئیں کہ اس شخص کی قلم عربی نویسی میں دریا کی طرح چل رہی ہے اور پنجاب و ہندوستان کے
تمام مولوی ڈر کر مقابلہ سے کنارہ کش ہو گئے ہیں تب اُس وقت پیر جی کو سوجھی کہ ہم بے موقعہ
پھنس گئے ۔ آخر حسب مثل مشہور کہ مرتا کیا نہ کرتا انکار کے لئے یہ منصوبہ تراشا کہ ایک اشتہار شائع
کر دیا کہ ہم بالمقابل بیٹھ کر تفسیر لکھنے کے لئے تیار تو ہیں مگر ہماری طرف سے یہ شرط ضروری ہے کہ
تفسیر لکھنے سے پہلے عقائد میں بحث ہو جائے کہ کس کے عقائد صحیح اور مسلم اور مدلل ہیں اور مولوی

نزول المسيح
۵۴ یہ کتاب اگر چہ اس لائق نہ تھی کہ ایک نظر بھی اس کو دیکھ سکیں کیونکہ مؤلف کتاب نے جیسا کہ اُس کو
چاہیے تھا بالمقابل عربی تفسیر لکھ کر اپنی معجزانہ طاقت کا کچھ ثبوت نہیں دیا اور جس فرض کو ادا کرنا تھا
اور اس قدر لمبی مدت میں بھی اس کو ادا نہیں کر سکا بلکہ مقابلہ سے منہ پھیر کر اپنی در ماندگی کی نسبت
اپنے ہاتھ سے مہر لگا دی * اور آپ گواہی دے دی کہ در حقیقت اعجاز لمسیح خدا کی طرف سے
ایک نشان ہے جس کی نظیر پر وہ قادر نہ ہو سکا۔ تاہم میں نے اس اردو کتاب کو غور سے دیکھا تو
معلوم ہوا کہ بجز۔ بیہودہ نکتہ چینیوں کے کوئی امر بھی اس میں قابل التفات نہیں اور نکتہ چینی بھی ایسی
کمینہ پن اور جہالت کی کہ اگر اس کو ایک جائز اعتراض سمجھا جائے تو نہ اس سے قرآن شریف باہر
رہ سکتا ہے اور نہ احادیث نبویہ اور نہ اہل ادب کی کتابوں میں سے کوئی کتاب ۔
اب نکتہ چینی کو غور سے سنو کہ پیر صاحب فرماتے ہیں کہ اس کتاب اعجاز المسیح میں جو دوسو
صفحہ کی کتاب ہے چند فقرے جو اکٹھا کرنے کی حالت میں چار سطر سے زیادہ نہیں ہیں ان میں
سے بعض مقامات حریری اور بعض قرآن شریف سے اور بعض کسی اور کتاب سے مسروقہ ہیں اور
بعض کسی قدر تغییر تبدیل کے ساتھ لکھے گئے ہیں اور بعض عرب کی مشہور مثالوں میں سے ہیں یہ
ہماری چوری ہوئی جو پیر صاحب نے پکڑی کہ بیس ہزار فقرہ میں سے دس باراں فقرے جن میں
سے کوئی آیت قرآن شریف کی اور کوئی عرب کی مثال اور کوئی بقول اُن کے
بقیہ حاشیہ
محمد حسین بٹالوی کہ جو نزول مسیح میں انہیں کے ہم عقیدہ ہیں اس تصفیہ کے لئے منصف مقرر کئے
جائیں پھر اگر مولوی صاحب موصوف یہ کہہ دیں کہ پیر جی کے عقائد صحیح ہیں اور مسیح ابن مریم کے متعلق جو
کچھ انہوں نے سمجھا ہے وہی ٹھیک ہے تو فی الفور اُسی جلسہ میں یہ راقم ان کی بیعت کرے اور اُن کے
خادموں اور مریدوں میں داخل ہو جائے اور پھر تفسیر نویسی میں بھی مقابلہ کیا جائے ۔ یہ اشتہار ایسا نہ تھا
کہ اُس کا مکر اور فریب لوگوں پر کھل نہ سکے آخر عقلمند لوگوں نے تاڑ لیا کہ اس شخص نے ایک قابل شرم
منصوبہ کے ذریعہ سے انکار کر دیا۔ اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ اس کے بعد بہت سے لوگوں نے میری بیعت کی اور
خود ان کے بعض مرید بھی اُن سے بیزار ہو کر بیعت میں داخل ہوئے ۔ یہاں تک کہ ستر ہا ہزار کے قریب
بیعت کرنے والوں کی تعداد پہنچ گئی اور مولویوں اور پیر زادوں اور گدی نشینوں کی حقیقت لوگوں پر کھل گئی
کہ وہ ایسی کارروائیوں سے حق کو ٹالنا چاہتے ہیں۔ منہ
گویا ان کا نام مہر علی نہیں ہے بلکہ مہر علی ہے کیونکہ وہ اپنے عاجز اور ساکت رہنے سے کتاب
اعجاز المسیح کے اعجاز پر مہر لگاتے ہیں۔ منہ

نزول المسيح
حریری یا ہمدانی کے کسی فقرہ سے تو ارد تھا۔ افسوس کہ اُن کو اس اعتراض کے کرتے ہوئے ذرہ شرم نہیں ۵۵
آئی اور ذرہ خیال نہیں کیا کہ اگر ان قلیل اور دو چار فقروں کو تو ارد نہ سمجھا جائے جیسا کہ ادیبوں کے کلام
میں ہوا کرتا ہے اور یہ خیال کیا جائے کہ یہ چند فقرے بطور اقتباس کے لکھے گئے تو اس میں کون سا
اعتراض پیدا ہو سکتا ہے خود حریری کی کتاب میں بعض آیات قرآنی بطور اقتباس موجود ہیں ایسا ہی چند
عبارات اور اشعار دوسروں کے بغیر تغییر تبدیل کے اس میں پائے جاتے ہیں اور بعض عبارتیں
ابوالفضل بدیع الزمان کی اس میں بعینہ ملتی ہیں تو کیا اب یہ رائے ظاہر کی جائے کہ مقامات حریری سب
کی سب مسروقہ ہے بلکہ بعض نے تو ابو القاسم حریری پر یہاں تک بدظنی کی ہے کہ اس کی ساری کتاب
ہی کسی غیر کی تالیف ٹھہرائی ہے اور بعض کہتے ہیں کہ وہ ایک دفعہ فن انشاء میں کامل سمجھ کر ایک امیر کے
پاس پیش کیا گیا اور امتحانا حکم ہوا کہ ایک اظہار کوعربی فصیح بلیغ میں لکھے مگر وہ لکھ نہ سکا اور یہ امر اس کے
لئے بڑی شرمندگی کا موجب ہوا مگر تا ہم وہ ادباء میں بڑی عظمت کے ساتھ شمار کیا گیا اور اُس کی
مقامات حریری بڑی عزت کے ساتھ دیکھی جاتی ہے حالانکہ وہ کسی دینی یا علمی خدمت کے لئے کام نہیں
آ سکتی کیونکہ حریری اس بات پر قادر نہیں ہو سکا کہ کسی بچے اور واقعی قصہ یا معارف اور حقائق کے اسرار کو
بلیغ فصیح عبارت میں قلمبند کر کے یہ ثابت کرتا کہ وہ الفاظ کو معانی کا تابع کر سکتا ہے۔ بلکہ اُس نے
اوّل سے آخر تک معانی کو الفاظ کا تابع کیا ہے جس سے ثابت ہوا کہ وہ ہرگز اس بات پر قادر نہ تھا کہ
واقعہ صحیحہ کا نقشہ عربی فصیح بلیغ میں لکھ سکے لہٰذا ایسا شخص جس کو معانی سے غرض ہے اور معارف حقائق کا
بیان کرنا اُس کا مقصد ہے وہ حریری کی جمع کردہ ہڈیوں سے کوئی مغز حاصل نہیں کر سکتا۔ یہ اور بات
ہے کہ کسی کے کلام کا اتفا ق خدا تعالیٰ کی طرف سے بعض فقرات میں کسی سے توارد ہو جائے کیونکہ بعض
محاورات ادبیہ کا کوچہ ایسا تنگ ہے کہ یا تو اُس میں بعض ادباء کو بعض سے توارد ہو گا اور یا ایک شخص
ایک ایسے محاورہ کو ترک کرے گا جو واجب الاستعمال ہے ظاہر ہے کہ جس مقام پر خصوصیات بلاغت
کے لحاظ سے ایک جگہ پر مثلاً اقتحم کا لفظ اختیار کرنا ہے نہ اور کوئی لفظ تو اس لفظ پر تمام ادباء کا بالضرور
تو ارد ہو جائے گا اور ہر ایک کے منہ سے یہی لفظ نکلے گا۔ ہاں ایک جاہل نبی جو اسالیب بلاغت سے بے
خبر اور فروق مفردات سے نا واقف ہے وہ اس کی جگہ پر کوئی اور لفظ بول جائے گا اور ادباء کے نزدیک

نزول المسيح
۵۲ قابل اعتراض ٹھہرے گا۔ ایسا ہی ادباء کو یہ اتفاق بھی پیش آجاتا ہے کہ گو ہمیں شخص ایک مضمون کے ہی
لکھنے والے ہوں جو میں ہی ادیب اور بلیغ ہوں مگر بعض صورتوں کے ادائے بیان میں ایک ہی الفاظ اور
ترکیب کے فقرہ پر ان کا توارد ہو جائے گا اور یہ باتیں ادباء کے نزدیک مسلمات میں سے ہیں جن میں
کسی کو کلام نہیں اور اگر غور کر کے دیکھو تو ہر ایک زبان کا یہی حال ہے اگر اُردو میں بھی مثلاً ایک فصیح شخص
تقریر کرتا ہے اور اُس میں کہیں مثالیں لاتا ہے کہیں دلچسپ فقرے بیان کرتا ہے تو دوسرا فصیح بھی اُسی
رنگ میں کہہ دیتا ہے اور بجز ایک پاگل آدمی کے کوئی خیال نہیں کرتا کہ یہ سرقہ ہے انسان تو انسان خدا
کے کلام میں بھی یہی پایا جاتا ہے۔ اگر بعض پر فصاحت فقرے اور مثالیں جو قرآن شریف میں موجود
ہیں شعرائے جاہلیت کے قصائد میں دیکھی جائیں تو ایک کنمی فہرست طیار ہوگی اور ان امور کو محققین نے
جائے اعتراض نہیں سمجھا بلکہ اسی غرض سے ائمہ راشدین نے جاہلیت کے ہزار ہا اشعار کو حفظ کر رکھا تھا
اور قرآن شریف کی بلاغت فصاحت کے لئے ان کو بطور سند لاتے تھے۔
یہ بات بھی اس جگہ بیان کر دینے کے لائق ہے کہ میں خاص طور پر خدائے تعالیٰ کی اعجاز نمائی کو
انشاء پردازی کے وقت بھی اپنی نسبت دیکھتا ہوں کیونکہ جب میں عربی میں یا اُردو میں کوئی عبارت لکھتا ہوں
تو میں محسوس کرتا ہوں کہ کوئی اندر سے مجھے تعلیم دے رہا ہے اور ہمیشہ میری تحریر کو عربی ہو یا اُردو یا فارسی دو
حصہ پر منقسم ہوتی ہے۔ (۱) ایک تو یہ کہ بڑی سہولت سے سلسلہ الفاظ اور معانی کا میرے سامنے آتا جاتا ہے
اور میں اُس کو لکھتا جاتا ہوں اور گو اس تحریر میں مجھے کوئی مشقت اٹھانی نہیں پڑتی مگر دراصل وہ سلسلہ میری
دماغی طاقت سے کچھ زیادہ نہیں ہوتا یعنی الفاظ اور معانی ایسے ہوتے ہیں کہ اگر خدا تعالیٰ کی ایک خاص رنگ
میں تائید نہ ہوتی تب بھی اس کے فضل کے ساتھ ممکن تھا کہ اس کی معمولی تائید کی برکت سے جو لازمہ فطرت
خواص انسانی ہے کسی قدر مشقت اُٹھا کر اور بہت سا وقت لے کر ان مضامین کو میں لکھ سکتا۔ واللہ اعلم ۔
(۲) دوسرا حصہ میری تحریر کا محض خارق عادت کے طور پر کئے اور وہ یہ ہے کہ جب میں مثلاً ایک عربی عبارت
جیسا کہ بار ہا بعض امراض کے علاج کے لئے مجھے بعض ادویہ بذریعہ وحی معلوم ہوئی ہیں قطع نظر اس سے کہ
وہ پہلے مجھ سے جالینوس کی کتاب میں لکھی گئی ہیں یا بقراط کی کتاب میں ۔ ایسا ہی میری انشاء پردازی کا حال ہے۔ جو
عبارتیں تائید کے طور پر مجھے خدائے تعالیٰ سے معلوم ہوتی ہیں مجھے اُن میں کچھ بھی پروا نہیں کہ وہ کسی اور کتاب میں
ہوں گی بلکہ وہ میرے لئے اور ہر یک کے لئے جو میرے حال سے واقف ہو معجزہ ہے اور اگر کسی کے نزدیک معجزہ نہ ہو تو
اس پر پانی پینا حرام ہے جب تک بالمواجہ بیٹھ کر بپا بندی شرائط مشتہرہ مقابلہ نہ کرے۔ منہ

نزول المسيح
لکھتا ہوں اور سلسلہ عبارت میں بعض ایسے الفاظ کی حاجت پڑتی ہے کہ وہ مجھے معلوم نہیں ہیں تب ان
کی نسبت خدا تعالیٰ کی وحی رہنمائی کرتی ہے اور وہ لفظ وحی متلو کی طرح روح القدس میرے دل میں ۵۷
ڈالتا ہے اور زبان پر جاری کرتا ہے اور اس وقت میں اپنی حس سے غائب ہوتا ہوں ۔ مثلاً عربی
عبارت کے سلسلہ تحریر میں مجھے ایک لفظ کی ضرورت پڑی جو ٹھیک ٹھیک بسیاری عیال کا ترجمہ ہے اور
وہ مجھے معلوم نہیں اور سلسلہ عبارت اُس کا محتاج ہے تو فی الفور دل میں وحی متلو کی طرح لفظ ضفف ڈالا
گیا جس کے معنے ہیں بسیاری عیال ۔ یا مثلاً سلسلہ تحریر میں مجھے ایسے لفظ کی ضرورت ہوئی جس کے
معنی ہیں غم و غصہ سے چپ ہو جانا اور مجھے وہ لفظ معلوم نہیں تو فی الفور دل پر وحی ہوئی کہ وجوم ۔ ایسا
ہی عربی فقرات کا حال ہے۔ عربی تحریروں کے وقت میں صدہا بنے ہوئے فقرات وحی متلو کی طرح
دل پر وارد ہوتے ہیں اور یا یہ کہ کوئی فرشتہ ایک کاغذ پر لکھے ہوئے وہ فقرات دکھا دیتا ہے اور بعض
فقرات آیات قرآنی ہوتے ہیں یا اُن کے مشابہ کچھ تھوڑے تصرف سے۔ اور بعض اوقات کچھ
مدت کے بعد پتہ لگتا ہے کہ فلاں عربی فقرہ جو خدائے تعالیٰ کی طرف سے برنگ وحی متلو القا ہوا تھا وہ
فلاں کتاب میں موجود ہے چونکہ ہر ایک چیز کا خدا ما لک ہے اس لئے وہ یہ بھی اختیار رکھتا ہے کہ کوئی
عمدہ فقرہ کسی کتاب کا یا کوئی عمدہ شعر کسی دیوان کا بطور وحی میرے دل پر نازل کرے۔ یہ تو زبان
عربی کے متعلق بیان ہے مگر اس سے زیادہ تر تعجب کی یہ بات ہے کہ بعض الہامات مجھے ان زبانوں
میں بھی ہوتے ہیں جن سے مجھے کچھ بھی واقفیت نہیں جیسے انگریزی یا سنسکرت یا عبرانی وغیرہ جیسا کہ
براهين احمدیہ میں کچھ نمونہ اُن کا لکھا گیا ہے اور مجھے اُس خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری
جان ہے کہ یہی عادت اللہ میرے ساتھ ہے اور یہ نشانوں کی قسم میں سے ایک نشان ہے جو مجھے دیا گیا
ہے جو مختلف پیرایوں میں امور غیبیہ میرے پر ظاہر ہوتے رہتے ہیں اور میرے خدا کو اس کی کچھ
بھی پرواہ نہیں کہ کوئی کلمہ جو میرے پر بطور وحی القا ہو وہ کسی عربی یا انگریزی یا سنسکرت کی کتاب
میں درج ہو کیونکہ میرے لئے وہ غیب محض ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں بہت سے
توریت کے قصے بیان کر کے ان کو علم غیب میں داخل کیا ہے کیونکہ وہ قصے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے لئے علم غیب تھا گو یہودیوں کے لئے وہ غیب نہ تھا۔ پس یہی راز ہے جس کی وجہ سے میں ایک دنیا کو

نزول المسيح
۵۸ معجزہ عربی بلیغ کی تفسیر نویسی میں بالمقابل بلاتا ہوں ورنہ انسان کیا چیز اور ابن آدم کیا حقیقت کہ غرور اور
تکبر کی راہ سے ایک دنیا کو اپنے مقابل پر بلا وے یہ عجیب بات ہے کہ بعض اوقات بعض فقروں میں
خدا تعالیٰ کی وحی انسانوں کے بنائے ہوئے صرفی نحوی قواعد کی بظاہر اتباع نہیں کرتی مگر ادنی توجہ سے تطبیق
ہو سکتی ہے اسی وجہ سے بعض نادانوں نے قرآن شریف پر بھی اپنی مصنوعی نو کو پیش نظر رکھ کر اعتراض کئے
ہیں مگر یہ تمام اعتراض بیہودہ ہیں۔ زبان کا علم وسیع خدا کو ہے نہ کسی اور کو۔ اور زبان جیسا کہ تغیر مکانی سے
کسی قدر بدلتی ہے ایسا ہی تغییر زمانی سے بھی تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں۔ آج کل کی عربی زبان کا اگر محاورہ
دیکھا جائے جو مصر اور مکہ اور مدینہ اور دیار شام وغیرہ میں بولی جاتی ہے تو گویا وہ محاورہ صرف ونحو کے تمام
قواعد کی بیخ کنی کر رہا ہے اور ممکن ہے کہ اسی قسم کا محاورہ کسی زمانہ میں پہلے بھی گزر چکا ہو۔ پس خدا تعالیٰ
کی وحی کو اس بات سے کوئی روک نہیں ہے کہ بعض فقرات سے گذشتہ محاورہ یا موجودہ محاورہ کے موافق
بیان کرے اسی وجہ سے قرآن میں بعض خصوصیات ہیں۔ علاوہ اس کے اس ملک میں صرفی نحوی قواعد
سے بھی لوگوں کو اچھی طرح واقفیت نہیں اصل بات یہ ہے کہ جب تک زبان عرب میں پورا پورا تو غل نہ
ہو اور جاہلیت کے تمام اشعار نظر سے نہ گذر جائیں اور کتب قدیمہ مبسوطہ لغت ؟ جو محاورات عرب پر
مشتمل ہیں غور سے نہ پڑھے جائیں اور وسعت علمی کا دائرہ کمال تک نہ پہنچ جائے تب تک عربی
محاورات کا کچھ بھی پتہ نہیں لگتا اور نہ ان کی صرف اور نحو کا باستیفا علم ہو سکتا ہے۔ ایک نادان نکتہ چینی کرتا
ہے کہ فلاں صلہ درست نہیں یا ترکیب غلط ہے اور اسی قسم کا صلہ اور اسی قسم کی ترکیب اور اسی قسم کا صیغہ قدیم
جاہلیت کے کسی شعر میں نکل آتا ہے اور اس ملک میں جو لوگ علماء کہلاتے ہیں بڑی دوڑ ان کی قاموس
تک ہے حالانکہ قاموس کی تحقیق پر بہت جرح ہوئی ہیں اور کئی مقامات میں اُس نے دھو کہ کھایا ہے۔ یہ
بیچارے جو علماء یا مولوی کہلاتے ہیں ان کو تو قدیم معتبر کتابوں کے نام بھی یاد نہیں اور نہ ان کو تحقیق اور
تو غل زبان عربی سے کچھ دلچسپی ہے۔ مشکوۃ یا ہدایہ پڑھ لیا تو مولوی کہلائے اور پھر وہ بدہ پیٹ کے لئے
وعظ کرنا شروع کر دیا۔ اگر وعظ سے کوئی عورت دام میں پھنس گئی تو اُس سے نکاح کر لیا۔ یا کسی گڈی پر
بیٹھ کر تعویز گنڈوں سے اپنا معاش چلایا۔ پس اغراض نفسانیہ کے ساتھ زبان پر کیونکر احاطہ ہو سکے

نزول المسيح
اور معارف قرآنیہ کیونکر حاصل ہوسکیں اور لغت عرب جو صرف نحو کی اصل کنجی ہے وہ ایک ایسا
نا پیدا کنار دریا ہے جو اس کی نسبت امام شافعی رحمۃ اللہ ا یہ مقولہ بالکل صحیح ہے کہ لا يعلمه الا ۵۹)
نبی یعنی اس زبان کو اور اس کے انواع اقسام کے محاورات کو بجز نبی کے اور کوئی شخص کامل طور پر
معلوم ہی نہیں کر سکتا۔ اس قول سے بھی ثابت ہوا کہ اس زبان پر ہریک پہلو سے قدرت حاصل
کرنا ہر ایک کا کام نہیں بلکہ اس پر پورا احاطہ کرنا معجزات انبیاء علیہم السلام سے ہے۔
یہ بات یاد رکھنے کے لائق ہے کہ یہ نکتہ چینی مذکورہ بالا ایک ملھم کے مقابل پر کہ جو عربی
نویسی میں بہت سے فقرے خدائے تعالیٰ کی طرف سے بطور الہام کے پاتا ہے بالکل بے محل
ہے کیونکہ اگر خدائے تعالیٰ اپنے بندوں کو اس طرح پر بھی مدد دے کہ کبھی ایک مسلسل تقریر میں
کسی کتاب کا کوئی عمدہ فقرہ بطور وحی اُس کے دل پر القا کر دے تو ایسا القاء اس عبارت کو اعجازی
طاقت سے باہر نہیں کر سکتا۔ باہر تب ہو کہ جب دوسرا شخص اس کی مثل پر قادر ہو سکے مگر اب تک
کون قادر ہوا؟ اور کس نے مقابلہ کیا۔ اور خود ادباء کے نزدیک اس قدر قلیل تو ارد نہ جائے
اعتراض ہے اور نہ جائے شک ۔ بلکہ مستحسن ہے کیونکہ طریق اقتباس بھی ادبیہ طاقت میں شمار کیا
گیا ہے اور ایک مجز بلاغت کی سمجھی گئی ہے۔ جو لوگ اس فن کے رجال ہیں وہی اقتباس پر بھی
قدرت رکھتے ہیں ہر یک جاہل اور غبی کا یہ کام نہیں ہے۔ ماسوا اس کے ہمارا تو یہ دعوی ہے کہ معجزہ
کے طور پر خدا تعالی کی تائید سے اس انشاء پردازی کی ہمیں طاقت ملی ہے تا معارف حقائق قرآنی
کو اس پیرا یہ میں بھی دنیا پر ظاہر کریں۔ اور وہ بلاغت جو ایک بیہودہ اور لغوطور پر اسلام میں رائج
ہو گئی تھی اس کو کلام الہی کا خادم بنایا جائے اور جبکہ ایسا دعویٰ ہے تو محض انکار سے کیا ہوسکتا ہے
جب تک کہ اس کی مثل پیش نہ کریں یوں تو بعض شریر اور بد ذات انسانوں نے قرآن شریف
پر بھی یہ الزام لگایا ہے کہ اس کے مضامین توریت اور انجیل میں سے مسروقہ ہیں اور اس کی امثلہ
قدیم عرب کی امثلہ ہیں جو بالفاظها سرقہ کے طور پر قرآن شریف میں داخل کی گئی ہیں ۔ ایسا
ہی یہودی بھی کہتے ہیں کہ انجیل کی عبارتیں طالمود میں سے لفظ بلفظ چرائی گئی ہیں۔ چنانچہ ایک
یہودی نے حال میں ایک کتاب بنائی ہے جو اس وقت میرے پاس موجود ہے اور بہت سی

نزول المسيح
عبارتیں طالمود کی پیش کی ہیں جو بجنسہ بغیر کسی تغیر تبدل کے انجیل میں موجود ہیں اور یہ عبارتیں
۲۰ صرف ایک دو فقرے نہیں ہیں بلکہ ایک بڑا حصہ انجیل کا ہے اور وہی فقرات اور وہی عبارتیں ہیں
جو انجیل میں موجود ہیں اور اس کثرت سے وہ عبارتیں ہیں جن کے دیکھنے سے ایک محتاط آدمی بھی
شک میں پڑے گا کہ یہ کیا معاملہ ہے اور دل میں ضرور کہے گا کہ کہاں تک اس کو تو ارد پر حمل کرتا
جاؤں اور اس یہودی فاضل نے اسی پر بس نہیں کی بلکہ باقی حصہ انجیل کی نسبت اُس نے ثابت
کیا ہے کہ یہ عبارتیں دوسرے نبیوں کی کتابوں میں سے لی گئی ہیں اور بعینہ وہ عبارتیں بائبل میں
سے نکال کر پیش کی ہیں اور ثابت کیا ہے کہ انجیل سب کی سب مسروقہ ہے اور یہ شخص خدا کا نبی
نہیں ہے بلکہ ادھر اُدھر سے فقرے پھرا کر ایک کتاب بنالی اور اس کا نام انجیل رکھ لیا۔ اور اس
فاضل یہودی کی طرف سے یہ اس قدر سخت حملہ کیا گیا ہے کہ اب تک کوئی پادری اس کا جواب
نہیں دے سکا۔ یہ کتاب ہمارے پاس موجود ہے جو ابھی ملی ہے۔ اب چونکہ یہ ثابت شدہ امر
ہے کہ حضرت مسیح نے ایک یہودی استاد سے سبق سبقا توریت پڑھی تھی اور طالمود کو بھی پڑھا تھا
اس لئے ایک شکی مزاج کے انسان کو اس شبہ سے نکلنا مشکل ہے کہ کیوں اس قدر عبارتیں پہلی
کتابوں کی انجیل میں بلفظها داخل ہو گئیں اور نہ صرف وہی عبارتیں جو خدا کی کلام میں تھیں بلکہ وہ
عبارتیں بھی جو انسانوں کے کلام میں تھیں مگر اس سنت اللہ پر نظر کرنے سے جس کو ابھی ہم لکھ چکے
ہیں یہ شبہ بیچ ہے کیونکہ خدا تعالی باعث اپنی مالکیت کے اختیار رکھتا ہے کہ دوسری کتابوں کی
بعض عبارتیں اپنی جدید وحی میں داخل کرے اس پر کوئی اعتراض نہیں چنانچہ براہین احمدیہ کے
دیکھنے سے ہر ایک پر ظاہر ہوگا کہ اکثر قرآنی آیتیں اور بعض انجیل کی آیتیں اور بعض اشعار کسی
غیر ملہم کے اس وحی میں داخل کئے گئے ہیں جو زبردست پیشگوئیوں سے بھری ہوئی ہے جس کے
منجانب اللہ ہونے پر یہ قوی شہادت ہے کہ تمام پیشگوئیاں اُس کی آج پوری ہو گئیں اور پوری ہو
رہی ہیں۔ غرض خدائے تعالیٰ کی یہ قدیم سے عادت ہے کہ وہ اپنی وحی کی عبارتوں اور مضمونوں کو
دوسرے مقام سے بھی لے لیتا ہے اور پھر جاہلوں کو اعتراض پیدا ہوتے ہیں چنانچہ ان دنوں میں
ایک اور شخص نے تالیف کی ہے جس سے وہ ثابت کرنا چاہتا ہے کہ توریت کی کتاب پیدائش جو گویا

·

آج 10 میں سے 10 باقی