ازالہ اَوہام حصہ اول
ازالہ اَوہام حصہ اول، ازالہ اَوہام حصہ دوم, حصہ 10
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
امام محمد اسمعیل بخاری نے چھوڑ دیا ہے اس جگہ حیرانی کا یہ مقام ہے کہ جو کچھ دجال کے حالات
وصفات اس حدیث میں لکھے گئے ہیں اور جس طرز سے اُس کے آنے کی خبر بتائی گئی ہے یہ
بیان دوسری حدیثوں کے بیان سے بالکل منافی اور مبائن اور مخالف پایا جاتا ہے کیونکہ صحیحین
میں یہ حدیث بھی ہے و عن محمد بن المنكدر قال رأيت جابر ابن عبدالله يحلف
بالله ان ابن صياد الدجال قلت تحلف بالله قال اني سمعت عمر يحلف على
ذلك عند النبى صلى الله عليه وسلم فلم ينكره النبي صلى الله عليه وسلم متفق |
علیہ اور ایک دوسری حدیث یہ بھی ہے عن نافع قال كان ابن عمر يقول والله ما اشک
ان المسيح الدجال ابن صياد رواه ابوداؤد والبيهقي في كتاب البعث والنشور -
پہلی حدیث کا ترجمہ یہ ہے کہ محمد بن منکدر تابعی سے روایت ہے کہ کہا کہ میں نے
جابر بن عبداللہ کو دیکھا کہ خدائے تعالیٰ کی قسم کھاتا تھا کہ ابن صیاد ہی دجال معہود ہے اور
محمد بن منکد رکہتا ہے کہ میں نے جابر کو کہا کہ کیا تو خدائے تعالیٰ کی قسم کھاتا ہے یعنی یہ امر تو
ظنی ہے نہ یقینی پھر قسم کیوں کھاتا ہے۔ جابر نے کہا کہ میں نے عمر کو بحضور رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وسلم اسی بارہ میں قسم کھاتے سنا یعنی عمر رضی اللہ عنہ پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے
رو بر و قسم کھا کر کہا کرتا تھا کہ ابن صیاد ہی دجال معہود ہے۔ پھر دوسری حدیث کا ترجمہ یہ
ہے کہ نافع سے روایت ہے کہ ابن عمرؓ کہتے تھے کہ مجھے قسم ہے اللہ کی کہ میں ابن صیاد کے
مسیح دجال ہونے میں شک نہیں کرتا ۔ پھر ایک اور حدیث میں جو شرح السنہ میں لکھی ہے
۔
یہ فقرہ درج ہے لم يزل رسول الله صلى الله عليه وسلم مشفقا انه هو دجال
یعنی ہمیشہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم اس خوف میں تھے کہ ابن صیاد، دجال ہوگا یعنی آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کا ہمیشہ گمان غالب یہی رہا کہ ابن صیاد ہی دجال ہے ۔ اب جبکہ خاص
۲۲۲ صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے بیان سے ثابت ہو گیا ابن صیاد ہی دجال معہود ہے بلکہ صحابہ نے
☆
ازالہ اوہام حصہ اول
قسمیں کھا کر کہا کہ یہی دجال معہود ہے تو کیا اس کے دجال معہود ہونے میں کچھ شک رہ گیا
ہے۔ اب ابن صیاد کا حال سینے کہ اس کا انجام کیا ہوا سو یہ مسلم کی حدیث سے واضح ہوتا ہے اور
وہ یہ ہے وعن ابی سعید الخدري قال صحبت ابن صياد الى مكة فقال لي
ما لقيت من الناس يزعمون أنّى الدجال الست سمعت رسول الله صلى الله
عليه وسلم يقول انه لا يُولَدُ له وقد ولد لى اليس قد قال وهو كافر وانا
مسلم اوليس قد قال لا يدخل المدينة ولامكة وقد اقبلت من المدينة وانا
اريد مكة - اور ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ میں نے بہمراہی ابن صیاد کے بعزم مکہ سفر
کیا۔ تب اُس سفر میں ابن صیاد نے مجھ کو کہا کہ لوگوں کی یعنی صحابہ رضی اللہ عنہم کی ان باتوں
سے مجھے بہت ایذا پہنچتا ہے کہ وہ خیال کرتے ہیں کہ دجال معہود میں ہی ہوں اور تم جانتے ہو
کہ اصل حقیقت اس کے بر خلاف ہے تو نے سنا ہو گا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے ۲۲۳
تھے کہ دجال لا ولد رہے گا اور میں صاحب اولاد ہوں اور نیز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
فرمایا تھا کہ دجال کا فر ہوگا اور میں مسلمان ہوں اور فرمایا تھا کہ دجال مدینہ اور مکہ میں داخل
نہیں ہو سکے گا۔ اور میں مدینہ سے تو آیا ہوں اور مکہ کی طرف چلا جاتا ہوں ۔
اب دیکھنا چاہیے کہ یہ کیسا عجیب معاملہ ہے کہ بعض صحابہ قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ ابن صیاد
ہی دجال ہے اور صحیحین میں بروایت جابر لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ عا صلی اللہ علی اللہ علیہ وسلم نے حضرت
عمر کے قسم کھانے پر کہ دجال معہود یہی شخص ہے خاموشی اختیار کر کے اپنی رائے ظاہر کر دی
که در حقیقت دجال معہود ابن صیاد ہی تھا اور صحیح مسلم میں ابن صیاد کا مشرف باسلام ہونا
حاشیه ابن صیاد کا یہ بیان کہ لوگ مجھے دجال معہود سمجھتے ہیں صاف دلیل اس بات پر ہے کہ تمام ۲۲۲
صحابہ رضی اللہ عنہم اس کو دجال معہود سمجھتے تھے نہ کوئی اور دجال ۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے
کہ صحابہ رضی اللہ عنہم کا اسی بات پر اجماع ہو گیا تھا کہ ابن صیاد ہی دجال معہود ہے۔ منہ
اور صاحب اولاد ہونا اور مکہ اور مدینہ میں جانا بوضاحت تمام لکھا ہے اور نہ صرف یہی بلکہ
انہی حدیثوں میں یہ بھی لکھا ہے کہ ابن صیاد مدینہ منورہ میں فوت ہو گیا اور اس پر نماز پڑھی
گئی۔ اب ہر یک منصف بنظر انصاف دیکھ سکتا ہے کہ جن کتابوں میں دجال کے آخری
زمانہ میں ظاہر ہونے اور حضرت عیسیٰ کے ہاتھ سے مارے جانے کی خبر لکھی ہے انہیں
۲۲۴ کتابوں میں یہ بھی لکھا ہوا موجود ہے کہ دجال معہود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ
میں ہی ظاہر ہو گیا تھا اور مشرف باسلام ہو کر فوت ہو گیا تھا اور اس کا مشرف باسلام ہونا بھی
از رواس پیشگوئی کے ضروری تھا جو بخاری اور مسلم میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف
سے بہ پیرا یہ ایک خواب کے بیان ہو چکی ہے کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس کو
عالم رویا میں خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا تھا بہر حال جبکہ انہیں حدیثوں میں دجال معہود
کا اس طرح پر فیصلہ کیا گیا ہے تو پھر دوسری حدیثوں پر جو اُن کی ضد واقع ہیں کیوں کر
اعتبار کیا جائے ہاں اگر علماء ان حدیثوں کو صحیح بخاری اور صحیح مسلم اور دوسری صحاح سے
موضوع ٹھہرا کر خارج کر دیں تو البتہ اُن کے دعویٰ کے لئے ایک بنیاد پیدا ہو سکتی ہے ورنہ
اذا تعارضا تساقطا پر عمل کر کے دونوں قسم کی حدیثوں کو ساقط از اعتبار کرنا چاہیے اور
اس مقام میں زیادہ تر تعجب کی یہ جگہ ہے کہ امام مسلم صاحب تو یہ لکھتے ہیں کہ دجال معہود کی
پیشانی پرک ف دلکھا ہوا ہو گا مگر یہ دجال تو انہیں کی حدیث کی رو سے مشرف با سلام
۲۵ ہو گیا پھر مسلم صاحب لکھتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ دجال معہود
بادل کی طرح جس کے پیچھے ہوا ہوتی ہے مشرق مغرب میں پھر جائے گا مگر یہ دجال تو جب
مکہ سے مدینہ کی طرف گیا تو ابی سعید سے کچھ زیادہ نہیں چل سکا جیسا کہ مسلم کی حدیث
سے ظاہر ہے۔ ایسا ہی کسی نے اس کی پیشانی پرک ف دلکھا ہوا نہیں دیکھا۔ اگر ابن صیاد
کی پیشانی پرک ف دلکھا ہوا ہوتا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو
اس کے قتل کرنے سے کیوں منع کرتے اور کیوں فرماتے کہ ہمیں اس کے حال میں ابھی تک
اشتباہ ہے اگر یہی دجال معہود ہے تو اس کا صاحب عیسی بن مریم ہے جو اسے قتل کرے گا ہم
اس کو قتل نہیں کر سکتے۔ تعجب تو یہ ہے کہ اگر ابن صیاد کی پیشانی پرک ف دلکھا ہوا نہیں تھا تو
اس پر شک کرنے کی کیا وجہ تھی اور اگر لکھا ہوا تھا تو پھر اس کو دجال معہود یقین نہ کرنے کا کیا سبب
چنانچہ
تھا لیکن دوسری حدیثوں سے ظاہر ہے کہ بالآخر اس پر یقین کیا گیا کہ یہی دجال معہود ہے۔
صحابہ رضی اللہ عنہم نے قسمیں کھا کر کہا کہ ہمیں اب اس میں شک نہیں کہ یہی دجال معہود
ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی آخر کار یقین کر لیا مگر یہ غور کرنے کا مقام ہے کہ اگر
یہ حدیث صحیح ہے کہ دجال کی پیشانی پرک ف دلکھا ہوا ہوگا تو پھر اوائل دنوں میں ابن صیاد
کی نسبت خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیوں شک اور تردد میں رہے اور کیوں یہ فرمایا کہ شاید ۲۲۶
یہی دجال معہود ہو اور یا شاید کوئی اور ہو۔ گمان کیا جاتا ہے کہ شاید اُس وقت تک ک ف د
اس کی پیشانی پر نہیں ہوگا۔ میں سخت متعجب اور حیران ہوں کہ اگر سچ مچ دجال معہود آخری
زمانہ میں پیدا ہونا تھا یعنی اُس زمانہ میں کہ جب مسیح بن مریم ہی آسمان سے اتریں تو پھر قبل از
وقت یہ شکوک اور شبہات پیدا ہی کیوں ہوئے اور زیادہ تر عجیب یہ کہ ابن صیاد نے کوئی ایسا
کام بھی نہیں دکھایا کہ جو دجال معہود کی نشانیوں میں سے سمجھا جاتا یعنی یہ کہ بہشت اور دوزخ
کا ساتھ ہونا اور خزانوں کا پیچھے پیچھے چلنا اور مردوں کا زندہ کرنا اور اپنے حکم سے مینہ کو برسانا
اور کھیتوں کو اُگانا اور ستر باغ کے گدھے پر سوار ہونا ۔
اب بڑی مشکلات یہ در پیش آتی ہیں کہ اگر ہم بخاری اور مسلم کی ان حدیثوں کو صحیح
سمجھیں جو دجال کو آخری زمانہ میں اُتار رہی ہیں تو یہ حدیثیں اُن کی موضوع ٹھہرتی ہیں
اور اگر ان حدیثوں کو صحیح قرار دیں تو پھر اُن کا موضوع ہونا ماننا پڑتا ہے اگر یہ متعارض ومتناقض
حدیثیں صحیحین میں نہ ہوتیں صرف دوسری صحیحوں میں ہوتیں تو شائد ہم ان دونوں ۲۲۷
کتابوں کی زیادہ تر پاس خاطر کر کے اُن دوسری حدیثوں کو موضوع قرار دیتے مگر اب
مشکل تو یہ آپڑی ہے کہ انہیں دونوں کتابوں میں یہ دونوں قسموں کی حدیثیں موجود ہیں ۔
اب جب ہم ان دونوں قسم کی حدیثوں پر نظر ڈال کر گرداب حیرت میں پڑ جاتے ہیں کہ
کسی کو صیح سمجھیں اور کس کو غیر صحیح ۔ تب عقل خدا داد ہم کو یہ طریق فیصلہ کا بتلاتی ہے کہ جن
احادیث پر عقل اور شرع کا کچھ اعتراض نہیں اُنہیں کو صحیح سمجھنا چاہیے سو اس طریق فیصلہ
کی رو سے یہ حدیثیں جو ابن صیاد کے حق میں وارد ہیں قرین قیاس معلوم ہوتی ہیں کیونکہ
ابن صیاد اپنے اوائل ایام میں بے شک ایک دجال ہی تھا اور بعض شیاطین کے تعلق سے
اُس سے امور عجیبہ ظاہر ہوتے تھے جس سے اکثر لوگ فتنہ میں پڑتے تھے لیکن بعد اس کے
خدا داد ہدایت سے وہ مشرف باسلام ہو گیا اور شیطانی طریق سے نجات پا گیا اور جیسا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ کا طواف کرتے اُسے دیکھا تھا ایسا ہی اُس نے
طواف بھی کر لیا اور اُس کے معاملہ میں کوئی ایسا امر نہیں جو قانون قدرت اور عقل سے باہر
۲۸) ہو اور نہ اُس کی تعریف میں ایسا غلو کیا گیا ہے جو شرک میں داخل ہو لیکن جب ہم اُن دوسری
حدیثوں کو دیکھتے ہیں جو دجال معہود کے ظاہر ہونے کا وقت اس دنیا کا آخری زمانہ بتلاتی
ہیں تو وہ سراسر ایسے مضامین سے بھری ہوئی م ہوئی معلوم ہوتی ہیں کہ ہوتی ہیں کہ جو نہ عند العقل درست و
صحیح ٹھہر سکتی ہیں اور نہ عند الشرع اسلامی توحید کے موافق ہیں چنانچہ ہم نے قسم ثانی کے
ظہور دجال کی نسبت ایک لمبی حدیث مسلم کی لکھ کر معہ اُس کے ترجمہ کے ناظرین کے سامنے
رکھ دی ہے ناظرین خود پڑھ کر سوچ سکتے ہیں کہ کہاں تک یہ اوصاف جو دجال معہود کی
نسبت لکھے ہیں عقل اور شرع کے مخالف پڑے ہوئے ہیں۔ یہ بات بہت بہت صاف اور اور را روشن ہے
کہ اگر ہم اس دمشقی حدیث کو اُس کے ظاہری معنوں پر حمل کر کے اس کو صحیح اور فرمودہ خدا
اور رسول مان لیں تو ہمیں اس بات پر ایمان لانا ہو گا کہ فی الحقیقت دجال کو ایک قسم کی قوت
خدائی دی جائے گی اور زمین و آسمان اُس کا کہا مانیں گے اور خدائے تعالیٰ کی طرح فقط اس
کے ارادہ سے سب کچھ ہوتا جائے گا۔ بارش کو کہے گا ہو تو ہو جائے گی بادلوں کو حکم دے گا کہ
فلاں ملک کی طرف چلے جاؤ تو فی الفور چلے جائیں گے زمین کے بخارات اس کے حکم سے
آسمان کی طرف اُٹھیں گے اور زمین گوکیسی ہی کلر و شور ہو فقط اُس کے اشارہ سے عمدہ اور ۲۲۹
اول درجہ کی زراعت پیدا کرے گی غرض جیسا کہ خدائے تعالیٰ کی یہ شان ہے کہ انما
أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَنْ يَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ لَے اسی طرح وہ بھی كُنْ فَيَكُونُ
سے سب کچھ کر دکھائے گا۔ مارنا ، زندہ کرنا اُس کے اختیار میں ہوگا ۔ بہشت اور دوزخ
اُس کے ساتھ ہوں گے غرض زمین اور آسمان دونوں اُس کی مٹھی میں آجائیں گے اور ایک
عرصہ تک جو چالیس برس یا چالیس دن ہیں بخوبی خدائی کا کام چلائے گا اور الوہیت کے
تمام اختیار و اقتدار اُس سے ظاہر ہوں گے۔
اب میں چھتا ہوں کہ کیا یہ مضمون جو اس حدیث کے ظاہر لفظوں ۔ ما ہر لفظوں سے نکلتا ہے اس موحدانہ
تعلیم کے موافق و مطابق ہے جو قرآن شریف ہمیں دیتا ہے کیا صدہا آیات قرآنی ہمیشہ کے
لئے یہ فیصلہ ناطق نہیں سناتیں کہ کسی زمانہ میں بھی خدائی کے اختیارات انسان هالكة الذات
باطلة الحقيقت کو حاصل نہیں ہو سکتے ۔ کیا یہ مضمون اگر ظاہر پر حمل کیا جائے تو قرآنی توحید
پر ایک سیاہ دھبہ نہیں لگاتا ؟ تعجب کہ ایک طرف ہمارے بھائی موحدین اس بات کی شیخی
مارتے ہیں کہ ہم نے شرک سے بکلی کنارہ کیا ہے اور دوسرے لوگ مشرک اور بدعتی اور ہم موحد ۲۳۰
اور متبع سنت ہیں اور ہر ایک کے آگے بکمال فخر اپنے اس موحدانہ طریق کی ستائش اور تعریف بھی
کرتے ہیں پھر ایسے پر شرک اعتقادات اُن کے دلوں میں جمے ہوئے ہیں کہ ایک کا فر حقیر کو
الوہیت کا تمام تخت و تاج سپرد کر رکھا ہے اور ایک انسان ضعیف البنیان کو اپنی عظمتوں اور
قدرتوں میں خدائے تعالیٰ کے برابر سمجھ لیا ہے۔ اولیاء کی کرامات سے منکر ہو بیٹھے مگر دجال کی
کرامات کا کلمہ پڑھ رہے ہیں۔ اگر ایک شخص انہیں کہے کہ سید عبدالقادر جیلانی قدس سرہ نے
باراں برس کے بعد کشتی غرق ہوئی ہوئی زندہ آدمیوں سے بھری ہوئی نکالی تھی اور ایک دفعہ
يس : ۸۳
ملک الموت کی ٹانگ توڑ دی تھی اس غصہ سے کہ وہ بلا اجازت آپ کے کسی مرید کی روح
نکال کر لے گیا تھا تو ان کراماتوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے بلکہ ایسی مناجاتوں کے پڑھنے
والوں کو مشرک بنائیں گے لیکن دجال ملعون کی نسبت کھلے کھلے طور پر یہ اعتقاد رکھتے ہیں کہ
ملک الموت کیا تمام ملائک اور سارے فرشتے زمین و آسمان کے جو آفتاب اور ماہتاب
اور بادلوں اور ہواؤں اور دریاؤں وغیرہ پر مؤکل ہیں سب اس کے حکم کے تابع ہو جائیں گے
۲۳۱﴾ اور بکمال اطاعت اُس کے آگے سجدہ میں گریں گے۔ سوچنا چاہیے کہ یہ کتنا بڑا شرک ہے کچھ
انتہا بھی ہے؟ افسوس کہ ان لوگوں کے دلوں پر کیسے پردے پڑ گئے کہ انہوں نے استعارات کو
حقیقت پر حمل کر کے ایک طوفان شرک کا بر پا کر دیا ہے اور باوجود قرائن قویہ کے ان استعارات
کو قبول کرنا نہ چاہا جن کی حمایت میں قرآن کریم شمشیر برہنہ تو حید کی لے کر کھڑا ہے۔
افسوس کہ اکثر لوگ خشک ملاؤں کی پیروی کرتے ہیں اور نہیں جانتے کہ ایسے مضامین کو ظاہر
پر حمل کرنے سے کیا کیا خرابیاں پھیلیں گی وہ رسول کریم ( مادر و پدرم فدائے اوباد ) جس نے
ہمیں لا إله إلا اللہ سکھلا کر تمام غیر اللہ کی طاقتیں ہمارے پیروں کے نیچے رکھ دیں اور ایک
زبر دست معبود کا دامن پکڑا کر ہماری نظر میں ماسوا کا قدر ایک مرے ہوئے کیڑے سے بھی کمتر
کر دیا ۔ کیا وہ مقدس نبی ہمارے ڈرانے کو آخری زمانہ کے لئے یہ ھوا چھوڑ گیا ۔ پھر میں کہتا
ہوں کہ وہ موحدوں کا بادشاہ جس نے ہمارے رگ وریشہ میں ہمیشہ کے لئے یہ دھنسا دیا کہ الہی
طاقتیں کسی مخلوق میں آہی نہیں سکتیں۔ کیا وہ اپنی متواتر تعلیموں کے برخلاف ہمیں ایسا سبق دینے
۲۳۲ لگا ۔ سوالے بھائیو یقیناً سمجھو کہ اس حدیث اور ایسا ہی اس کی امثال کے ظاہری معنے ہرگز مراد
نہیں ہیں۔ اور قرائن قویہ ایک شمشیر برہنہ لے کر اس کو چہ کی طرف جانے سے روک رہے ہیں
بلکہ یہ تمام حدیث ان مکاشفات کی قسم میں سے ہے جن کا لفظ لفظ تعبیر کے لائق ہوتا ہے جیسا کہ
میں ایک دوسری مسلم کی حدیث لکھ کر ابھی ثابت کر آیا ہوں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود
اقرار اس بات کا فرماتے ہیں کہ یہ سب بیانات میرے مکاشفات میں سے ہیں اور اس دمشقی
حدیث میں بھی جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے کانسی کا لفظ موجود ہے وہ بھی بآواز
بلند پکار رہا ہے کہ یہ سب باتیں عالم رویا اور کشف میں سے ہیں جن کی مناسب طور پر تاویل
ہونی چاہیے چنانچہ ملا علی قاری نے بھی یہی لکھا ہے اور خدا تعالیٰ کا قانونِ قدرت جو
موافق آیت کریمہ خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا انسان کی کمزوری پر شاہد ناطق ہے کسی
آدم زاد کے لئے ایسی قوت و طاقت تسلیم نہیں کرتا کہ وہ ہوا کی طرح ایک دم میں مشارق و
مغارب کا سیر کر سکے اور آسمان کے سب اجرام اور زمین کے سب ذرات اُس کے تابع
ہوں ۔ تعجب کہ جب خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مضمون اس حدیث کا از قبیل (۲۳۳)
کشوف ورڈ یا صالحہ ہے یعنی قابل تعبیر ہے تو پھر کیوں خواہ نخواہ اس کے ظاہر معنوں پر زور ڈالا
جاتا ہے اور کیوں خوابوں کی طرح اس کی تعبیر نہیں کی جاتی ؟ یا کشوف متشابہ کی طرح اس کی
حقیقت حوالہ بخدا نہیں کی جاتی ؟ زکریا کی کتاب کو دیکھو جو ملا کی سے پہلے ہے کہ کس قدر
اسی قسم کے مکاشفات لکھے ہیں مگر کوئی دانشمند اُن کو ظاہر پر حمل نہیں کرتا ۔ ایسا ہی
حضرت یعقوب کا خدائے تعالیٰ سے کشتی کرنا جو توریت میں لکھا ہے کوئی عقلمند اس کشف کو
حقیقی معنی پر حمل نہیں کر سکتا ۔
اس میں اسی
سوالے بھائیو ! میں محض نصیحتا اللہ پوری ہمدردی کے جوش سے جو مجھے آپ سے
اور اپنے پیارے دین اسلام سے ہے آپ لوگوں کو سمجھاتا ہوں کہ آپ لوگ غلطی
کر رہے ہیں اور سخت غلطی کر رہے ہیں کہ محض تحکم کی وجہ سے مکاشفات نبویہ کو صرف
ظاہری الفاظ پر محدود خیال کر بیٹھے ہیں۔ یقینا سمجھو کہ ان باتوں کو حقیقت پر حمل کرنا گویا
اپنی ایمانی عمارت کی اینٹیں اُکھیڑنا ہے۔ میں متعجب ہوں کہ اگر آپ استعارات کو قبول
نہیں کر سکتے تو کیوں ان امور برتر از فہم کی تفسیر کو حوالہ بخدا نہیں کرتے اس میں آپ کا ۲۳۴)
النساء : ٢٩
یا آپ کے دینی جوش کا کیا حرج ہے؟ کس نے آپ پر زور ڈالا ہے یا کب اور کس وقت آپ کو
رسول کریم کی طرف سے ایسی تاکید کی گئی ہے کہ ضرور ایسے الفاظ کو حقیقت پر ہی حمل کرو؟
آپ صاحبوں کا یہ عذر کہ اس پر اجماع سلف صالح ہے یہ ایک عجیب عذر ہے جس کے پیش
کرنے کے وقت آپ صاحبوں نے نہیں سوچا کہ اگر فرض کے طور پر اجماع بھی ہو جو کسی طرح
ثابت نہیں ہو سکتا پھر بھی ظاہری الفاظ پر اجماع ہوگا نہ یہ کہ فرد فرد نے حلف اُٹھا کر اس بات
کا اقرار کیا ہے کہ اس حدیث کے الفاظ سے جو ظاہری معنے نکلتے ہیں در حقیقت وہی مراد
ہیں ۔ اُن بزرگوں نے تو ان احادیث کو امانت کے طور پر پہنچا دیا اور ان کی اصل حقیقت کو
حوالہ بخدا کرتے رہے۔ اجماع کی تہمت اُن بزرگوں پر کس قدر بے اصل تہمت ہے جس کا کوئی
ثبوت نہیں دے سکتا۔ میں کہتا ہوں کہ اجماع تو ایک طرف اس قسم کی حدیثیں بھی عام طور پر
صحابہ میں نہیں پھیلیں تھیں ۔ صاف ظاہر ہے کہ اگر صحابہ کرام کا اس بات پر اتفاق ہوتا کہ دجال
معہود آخری زمانہ میں نکلے گا اور حضرت مسیح اس کو قتل کریں گے تو پھر حضرت جابر بن عبدالله
۲۳۵) اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو کیوں قسم کھا کر کہتے کہ دجال معہود
جو آنے والا تھا وہ یہی ابن صیاد ہے جو آخر مشرف باسلام ہو کر مدینہ منورہ میں فوت ہو گیا ؟
بھائیو! یہ حدیث صحیح بخاری اور صحیح مسلم دونوں میں لکھی ہے اور ابو داؤد اور بیہقی میں بھی نافع
کی روایت سے یہ حدیث موجود ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ قسم کھا کر کہا کرتے تھے کہ
مجھے خدائے تعالیٰ کی قسم ہے کہ مجھے اس میں کچھ بھی شک نہیں کہ مسیح دجال یہی ابن صیاد
ہے ۔ بھلا اس مؤخر الذکر حدیث کو جانے دو کیونکہ یہ ایک صحابی ہیں ممکن ہے کہ انہوں
نے غلطی کی ہو لیکن اُس حدیث کی نسبت کیا عذر پیش کرو گے جس کو ابھی میں ذکر کر چکا
ہوں جو حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے خود جناب رسالت مآب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
حضور میں قسم کھا کر کہا تھا کہ دجال معہود یہی ابن صیاد ہے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے چپ رہنے اور انکار نہ کرنے کی وجہ سے اُس قسم پر مہر لگا دی اور حضرت عمر کے خیال سے
اپنا اتفاق رائے کر دیا۔
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا درجہ جانتے ہو کہ صحابہ میں کس قدر بڑا ہے یہاں تک کہ بعض ۲۳۶
اوقات ان کی رائے کے موافق قرآن شریف نازل ہو جایا کرتا تھا اور اُن کے حق میں یہ
حدیث ہے کہ شیطان عمر کے سایہ سے بھاگتا ہے۔ دوسری یہ حدیث ہے کہ اگر میرے بعد کوئی
رہے ہیں اگر اس
مسلم
نبی ہوتا تو عمر ہوتا۔ تا عمر ہوتا۔ تیسری یہ حدیث ہے کہ ہے کہ پہلی اُمتوں میں محدث ہو ۔ محدث ہوتے رہے ہیں !
اُمت میں کوئی محدث ہے تو وہ عمر ہے۔ اب سوچو اور خیال کرو کہ نواس بن سمعان کو پایہ عالیہ
عمر سے کیا مناسبت ہے؟ جو فہم قرآن اور حدیث کا حضرت عمر کو دیا گیا تھا اُس سے نواس کو
کیا نسبت ہے؟ ما سوا اس کے یہ حدیث متفق علیہ ہے جو بخاری اور مسلم دونوں نے لکھی ہے
اور نو اس کی دمشقی حدیث جس میں دجال کی تعریفیں خلاف عقل و خلاف توحید درج ہیں صرف
م میں لکھی گئی ہے ماسوائے اس ۔ رائے اس کے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا قسم کھانا اور پیغمبر خدا صلی اللہ
علیہ وسلم کا کچھ انکار نہ کرنا اس بات کا فیصلہ دیتا ہے کہ ضرور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
نظر میں اور نیز صحابہ کرام کی نگاہ میں دجال معہود ابن صیاد ہی تھا اور حدیث شرح السنہ سے بھی
یہی ثابت ہوتا ہے کہ ہمیشہ اور مدت العمر آنحضرت صلی اللہ علیہ وس اللہ علیہ وسلم اپنی اُمت پر اسی بات
سے ہراساں تھے کہ ابن صیاد دجال معہود ہے اب جبکہ ابن صیاد کا دجال معہود ہونا ایسے قطعی ۲۳۷
اور یقینی طور سے ثابت ہو گیا کہ اس میں کسی طور کے شک و شبہ کو راہ نہیں تو اس جگہ بالطبع یہ
سوال پیدا ہوتا ہے کہ جبکہ دجال خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں پیدا ہو کر اور مشرف
با سلام ہو کر اور آخر مدینہ میں فوت بھی ہو گیا تو حضرت مسیح کے ہاتھ سے جن کے آنے کی
علت غائی دجال کا مارنا ظاہر کیا جاتا ہے کون قتل کیا جائے گا کیونکہ دجال تو موجود ہی نہیں جن جو کو
وہ قتل کریں اور یہی ایک خدمت تھی جو اُن کے سپرد کی گئی تھی ۔ اس سوال کا جواب ہم بجز اس
صورت کے اور کسی طور سے دے نہیں سکتے کہ آخری زمانہ میں دجال معہود کا آنا سراسر غلط
ہے۔ اب حاصل کلام یہ ہے کہ وہ دمشقی حدیث جو امام مسلم نے پیش کی ہے خود مسلم کی دوسری
حدیث سے ساقط الاعتبار ٹھہرتی ہے اور صریح ثابت ہوتا ہے کہ نواس راوی نے اس حدیث
کے بیان کرنے میں دھو کہ کھایا ہے یہ فرض صاحب مسلم کے سر پر تھا کہ وہ اپنی ذکر کردہ حدیث
کا تعارض اپنی قلم سے رفع کرتے مگر انہوں نے جو ایسے تعارض کا ذکر تک نہیں کیا تو اس سے
۲۳۸) یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ محمد بن المنکدر کی حدیث کو نہایت قطعی اور یقینی اور صاف اور صریح سمجھتے
تھے اور نواس بن سمعان کی حدیث کو از قبیل استعارات و کنایات خیال کرتے تھے اور اُس کی
حقیقت حوالہ بخدا کرتے تھے۔
غرض اے بھائیو! ان حدیثوں پر نظر ڈال کر ہر یک آدمی سمجھ سکتا ہے کہ کبھی صدر اول کے
لوگوں نے دجال معہود کے بارہ میں ہرگز اس بات پر اتفاق نہیں کیا کہ وہ آخری زمانہ میں
آئے گا اور مسیح ابن مریم ظہور فرما کر اُس کو قتل کرے گا بلکہ وہ تو ابن صیاد کو ہی دجال معہود سمجھتے
رہے اور یہ بات خود ظاہر ہے کہ جب انہوں نے ابن صیاد کو دجال معہود یقین کیا اور پھر یہ بھی
اپنی زندگی میں دیکھ لیا کہ وہ مشرف باسلام ہو گیا اور پھر یہ بھی دیکھ لیا کہ وہ مدینہ منورہ میں
فوت بھی ہو گیا اور مسلمانوں نے اس کے جنازہ کی نماز پڑھی پھر ایسی صورت میں اُن بزرگوں
کا اس بات پر کیوں کر ایمان یا اعتقاد ہو سکتا تھا کہ مسیح ابن مریم آخری زمانہ میں دجال معہود
کے قتل کرنے کے لئے آسمان سے اُتریں گے کیونکہ وہ بزرگوار لوگ تو پہلے ہی دجال معہود کا
۲۳۹ فوت ہو جانا تسلیم کر چکے تھے پھر اس اعتقاد کے ساتھ یہ دوسرا اعتقاد کیوں کر جوڑ کھا سکتا
ہے کہ ان کو مسیح ابن مریم کے آسمان سے اترنے اور دجال معہود کے قتل کرنے کی انتظار لگی
ہوئی تھی یہ تو صریح اجتماع ضدین ہے اور کوئی دانشمند اور قائم الحواس آدمی ایسے دو متضاد
اعتقاد ہر گز نہیں رکھ سکتا۔
اب سوچنا چاہیے کہ یہ بیان کہ صحابہ کرام کا دجال معہود اور مسیح ابن مریم کے آخری زمانہ میں
ظہور فرمانے کا ایک اجماعی اعتقاد تھا کس قدر ان بزگوں پر تہمت ہے۔
پھر یہ بھی سوچنا چاہیے کہ اگر یہ بات سچ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ
ہر یک نبی اپنی قوم کو دجال کے نکلنے سے ڈراتا آیا ہے اور میں بھی تم سب کو ڈراتا ہوں کہ
دجال آخری زمانہ میں نکلے گا تو چاہیے تھا کہ اس نصیحت اور تبلیغ کو تمام صحابہ اپنے نفس پر ایک
واجب التبلیغ سمجھ کرتا بعین تک پہنچاتے اور آج ہزار ہا صحابہ کی روایتوں سے یہ حدیث
بخاری اور مسلم میں موجود ہوتی حالانکہ بجز نواس بن سمعان اور ایک دو اور آدمیوں کے کسی نے
اس حدیث کی روایت نہیں کی بلکہ نواس بن سمعان اپنی تمام روایت میں منفرد ہے۔ اب سوچو
کہ ایک طرف تو یہ بتلایا جاتا ہے کہ اس حدیث کے بارہ میں عام طور پر تمام صحابہ کو تاکید ۲۴۰
ہوئی تھی کہ تم نے اس مضمون کو تابعین تک پہنچا دینا اور دوسری طرف جب ہم دیکھتے ہیں
تو بجز ایک دو آدمیوں کے کوئی پہنچانے والا نظر نہیں آتا ۔ اس صورت میں جس قد رضعف
اس حدیث میں پایا جاتا ہے وہ دہ محققین کی نظر سے پوشیدہ نہیں رہ سکتا۔ پھر تو اتر کا دعویٰ کرنا
اگر پرلے درجہ کا تعصب نہیں تو اور کیا ہے؟
اب اے لوگو ! خدائے تعالیٰ سے ڈرو اور صحابہ اور تابعین پر تہمت مت لگاؤ کہ ان سب
کو اس مسئلہ پر اجماع تھا کہ مسیح ابن مریم آسمان سے اتریں گے اور دجال یک چشم خدائی
کے کرشمے دکھانے والے کو قتل کریں گے ۔ ان بزرگوں کو تو اس اعتقاد کی خبر بھی نہیں تھی
اگر انہیں خبر ہوتی اور جیسا کہ بعض حدیثوں میں لکھا ہے پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے
انہیں وصیت فرمائی ہوتی تو کیا ممکن تھا کہ صحابہ رضی اللہ عنہم اس واجب التبلیغ امر کوتا بعین
تک نہ پہنچاتے اور پھر تابعین تبع تابعین کو اس کی خبر نہ کرتے ۔ صاف ظاہر ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت پر عمل نہ کرنا سخت معصیت میں داخل ہے پھر کیوں کر
ممکن تھا کہ ایسا معصیت کا کام اکابر صحابہ رضی اللہ عنہم سے سرزد ہوتا پس صاف ظاہر ہے ۲۴۱